عطیات کا عالمی دن؛ وزیراعظم کی قوم سے سیلاب متاثرین کیلیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل
اشاعت کی تاریخ: 5th, September 2025 GMT
اسلام آباد:
وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔
اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلارنگ و نسل اور بلاتعصب دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہزیب کا اثاثہ ہے۔ پاکستان کے رضاکار خدمت کاروں نے حادثات، قدرتی آفات، جنگ اور دیگر ایمرجنسی حالات میں ہمیشہ اپنے اہل وطن کی بھرپور عملی اور مالی مدد کی ہے ۔ پاکستانیوں کی فلاحی کاموں اور امداد و عطیات میں بھرپور شرکت کی وجہ سے عالمی سطح پر پاکستان کا نام سب سے زیادہ عطیات دینے والے ممالک میں شامل ہے۔
شہباز شریف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ ہمارے معاشرے کے مخیر حضرات عطیات کے زیر اہتمام مفت علاج, مفت دسترخوان, مفت ایمبولنس سروس جیسی خدمات بڑی خوش اسلوبی سے انجام دے رہے ہیں.
انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے معاشرے میں بےلوث خدمت، دوسروں کی امداد اور فلاحی کاموں میں شرکت کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے۔ حکومت پاکستان بھی حکومتی سطح پرمختلف جامع پروگرامز کے ذریعے تخفیف غربت اور فلاحی کاموں کی مختلف اسکیمز پر کامیابی سے کام کر رہی ہے۔ ان پروگرامز میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام، پاکستان بیت المال، زکوۃ، ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ انسٹیٹیوشن، پاکستان تخفیف غربت فنڈ، ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ وکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور صحت کے شعبہ میں دیگر اقدامات کے تحت لاکھوں ضرورت مند افراد فیضاب ہو رہے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ شدید بارشوں اور سیلابی صورتحال کے پیش نظر باہمی رواداری، امداد و عطیات کے اس سماجی جذبے نے اور بھی اہمیت اختیار کر لی ہے۔ حالیہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر متاثرہ آبادی کے مال و مویشی، روزگار اور گھروں کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ متاثرہ آبادی اشیائے خور و نوش، چھت اور صحت کی سہولیات کے منتظر ہیں جس کے لیےوفاقی حکومت، صوبائی حکومتیں، عوام اور فوج سب مل کر ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔
شہباز شریف نے کہا کہ عطیات کے عالمی دن پر آج میں پاکستانی عوام اور دنیا بھر میں موجود پاکستانیوں سے سیلاب کے بعد ریلیف اور بحالی کے کاموں میں اپنے ہم وطنوں کی ہر ممکن مدد کرنے کی یاد دہانی کرواتا ہوں۔ باہمی رواداری اور مدد کے جذبے پر عمل پیرا ہوتے ہوئے ہم بحیثیت قوم ترقی و خوشحالی، باوقار اور مضبوط مستقبل کے لیے پرعزم ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: شہباز شریف نے نے کہا کہ عطیات کے عالمی دن
پڑھیں:
شہباز شریف سمیت حکومتی شخصیات کو 21 تحائف ملے، توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری
فوٹو: فائلوزیراعظم اور نائب وزیراعظم سمیت مختلف اعلیٰ حکومتی شخصیات کو 21 قیمتی تحائف ملے، کابینہ ڈویژن نے اپریل تا جون توشہ خانہ کا ریکارڈ جاری کردیا۔
کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم توشہ خانہ تحائف وصول کرنے والوں میں شامل ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کو ایک شوگر باؤل، قیمتی قلم، مسجد نبویﷺ کا ماڈل، شیلڈ اور ٹائی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق وزیراعظم کو چینی خلائی اسٹیشن کا ماڈل، ایک کپ، گھڑی اور شیلڈ بھی بطور تحفہ ملی۔
دستاویز کے مطابق نائب وزیراعظم کو چمڑے سے بنا چینی بیلٹ، مصری اسٹیچو کا ماڈل اور کف لنکس بطور تحفہ ملے۔
دونوں اعلیٰ ترین حکومتی شخصیات نے حاصل ہونے والے تحائف توشہ خانہ میں جمع کرا دیے۔ کابینہ ڈویژن کے مطابق وزیراعظم اور نائب وزیراعظم کو ملنے والے تحائف کی قیمتوں کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے۔