2025-09-20@19:18:47 GMT
تلاش کی گنتی: 4202

«ق ڈار سے»:

(نئی خبر)
    بھارت نے پاکستان کو دریاؤں میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال سے آگاہ کر دیا ہے۔ اس بارے میں این ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کے بڑے ریلے آنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی آبی جارحیت نے کرتارپور ڈبو دیا، گردوارہ دربار صاحب متاثر میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان انڈس واٹر کمیشن نے بھی صورتحال پر الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھارت کی طرف سے دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم، دریائے چناب میں اکھنور ڈاؤن اسٹریم اور دریائے راوی میں مادھو پور ڈاؤن اسٹریم پر پانی چھوڑا جائے گا۔ ادھر دوسری جانب پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کی وجہ سے دریائے راوی، چناب...
    بھارت میں مودی سرکار  آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد نیا محاذ کھولنے کی تیاری کررہی ہے۔ بی جے پی حکومت کا ڈرون ڈراما شروع ہوگیا۔ بھارتی عوام کو خوفزدہ کر کے پاکستان مخالف جنگی جنون بھڑکانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ بھارتی عوام کو پاکستان کے خلاف بھڑکا کر جنگی جنون کو ہوا دینا مودی سرکار کا وتیرہ بن چکا ہے۔ بی جے پی اور بھارتی فوج مشترکہ طور پر پروپیگنڈا مہم چلا کر اندرونی ناکامیاں چھپانے میں مصروف ہیں۔ گودی میڈیا ایک مرتبہ پھر جعلی خبریں پھیلا کر فالس فلیگ آپریشن اور پاکستان مخالف محاذ تیار کرنے میں سرگرم ہوگیا ۔ بھارتی اخبار  دی ہندو کے مطابق  پونچھ میں پاکستانی ڈرونز کی...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) آپریشن سندور میں پاکستان کے ہاتھوں رسوائی کے بعد بھارت نے نیا محاذ کھولنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ بی جے پی حکومت نے پاکستان مخالف ڈرون ڈراما رچایا ہے تاکہ عوام کو خوفزدہ کر کے جنگی جنون کو ہوا دی جا سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق جموں و کشمیر کے پونچھ سیکٹر میں مبینہ پاکستانی ڈرونز کی موجودگی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ دی ہندو کے مطابق نصف درجن ڈرونز مینڈھر سیکٹر میں بالاکوٹ، لنگوٹ اور گرسائی نالہ کے قریب پرواز کرتے دیکھے گئے جو چند منٹ بعد واپس پاکستانی حدود میں چلے گئے۔ سکیورٹی فورسز نے دعویٰ کیا کہ ڈرونز نگرانی کے لیے لانچ ہوئے اور صرف پانچ منٹ میں واپس لوٹ...
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکی حکومت نے کمرشل ٹرک ڈرائیورز کے لیے انگریزی زبان میں مہارت لازمی قرار دینے کے بعد کارروائیاں سخت کر دی ہیں۔ امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا، واشنگٹن اسٹیٹ اور نیو میکسیکو کو وفاقی فنڈنگ اسی صورت ملے گی جب وہ ڈرائیورز کے لیے انگریزی شرط کو نافذ کریں گے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر ملکی ڈرائیورز پر دباؤ بڑھاتے ہوئے کمرشل ورک ویزا بھی روک دیا ہے۔ وفاقی حکام کے مطابق گزشتہ دو ماہ میں کم از کم 3 ہزار ڈرائیورز کو ہائی ویز سے ہٹایا گیا کیونکہ وہ روڈ سائیڈ انگریزی ٹیسٹ میں ناکام ہوگئے تھے۔ صرف ٹیکساس میں 350 ڈرائیورز پر پابندی عائد کی گئی۔ یہ معاملہ اُس وقت مزید...
    اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 6 آپریشنز میں 2 افغان باشندوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تمام کارروائیوں کے دوران تقریباً 248 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جس کی مالیت 33 کروڑ 68 لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر برطانیہ جانے والے ایک افغان نژاد برطانوی شہری کے قبضے سے 990 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں۔ اسی طرح اپر مال لاہور کے ایک کوریئر آفس میں قطر بھیجے جانے والے پارسل سے 800 گرام آئس برآمد کی گئی۔ کراچی میں سہراب گوٹھ بس ٹرمینل کے قریب افغان باشندے سے 3.6...
    دیر بالا جنگلات کے تحفظ اور ٹمبر اسمگلنگ کے خلاف بھر پو اقدام اٹھا کر دیر بالا کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچایا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دیر کے پہاڑوں پر تیار ہونے والا پنیر کیوں مشہور ہے؟ ڈی ایف او دیر ڈویژن رفیق اللہ خان کا کہنا ہے کہ دیر بالا کے عوام کے تعاون کے بغیر جنگلات کا تحفظ ممکن نہیں۔ ان کا مزید کہنا ہے کہ جنگلات کی کٹائی میں ملوث ملزمان کے خلاف سینکڑوں مقدمات درج کر کے بھاری جرمانے بھی وصول کیے گئے ہیں۔ تفصیل جانیے محمد اسلام کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں ٹک ٹاکرز کے خلاف پولیس کا کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے اور مردان میں 6 ٹک ٹاکرز کے خلاف غیر اخلاقی مواد، فحش زبان اور گالم گلوچ پر مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ڈی پی او مردان ظہور آفریدی کے مطابق، گرفتار ٹک ٹاکر سوشل میڈیا پر اخلاقیات کی خلاف ورزی اور معاشرتی بگاڑ کا باعث بن رہا تھا۔ پولیس کی جانب سے جاری کارروائی میں دیگر افراد کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی پی او مردان نے کہا ہے کہ نوجوان نسل سوشل میڈیا کو مثبت کے بجائے منفی مقاصد کے لیے استعمال کر رہی ہے، جس سے...
    آج اکیسویں صدی میں۔ جب کہ ٹیکنالوجی حیرت انگیز انقلاب برپا کرچکی ہے۔ مصنوعی ذہانت نے ہر چیز کے پیمانے اور معیار تک بدل دیے ہیں۔ علم نے جسمانی طاقت پر قابو پالیا ہے اور قلم نے بظاہر تلوار کو شکست دے دی ہے۔ مگر ان تمام سچائیوں کے باوجود آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ اہمیّت اقتصادی طاقت کے بجائے عسکری قوّت کی ہے، اور آج کے اس جدید ترین دور میں بھی دنیا کا چوہدری وہی ہے جو دیہاتی زبان میں ’’ڈانگ سوٹے‘‘ کا تگڑا ہے یعنی عسکری طاقت میں دوسروں پر برتری رکھتا ہے۔  چند سال پہلے کی بات ہے، ہمارے قریب سے گزرنے والے دریائے چناب کے کنارے پر واقع ایک گاؤں کا چوہدری غریبوں...
    اسلام آباد: پاکستان، مصر اور الجزائر نے مشترکہ مؤقف اختیار  کرتے ہوئے غزہ میں فوری جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ اہل غزہ کو امداد ہرممکن حد تک جلد از جلد پہنچانا ناگزیر ہے۔ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 21 ویں غیر معمولی او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کے موقع پر مصر  کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور الجزائر کے اپنے ہم منصب احمد عطاف سے اہم ملاقات کی، جس میں فلسطین خصوصاً غزہ کی تازہ صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ ملاقات میں فلسطین کی موجودہ تشویش ناک صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ تینوں رہنماؤں نے غزہ میں انسانی امداد کی فوری فراہمی، جنگ بندی اور دیرپا امن...
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے مصر کے وزیرِ خارجہ بدر عبدالعتی اور الجزائر کے وزیرِ خارجہ احمد عطار سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات جدہ میں منعقدہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیرمعمولی اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فوری طور پر جنگ بندی ہونی چاہیے، فلسطینی عوام تک انسانی امداد کی بلا رکاوٹ رسائی یقینی بنائی جائے، اور خطے میں پائیدار امن کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشیں تیز کی جائیں۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہ موجودہ نازک حالات میں مسلم اُمہ کے اتحاد کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس کے موقع پر مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی اور الجزائر کے وزیر خارجہ احمد عطاف سے اہم ملاقات کی۔ ملاقات میں فلسطین کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور فوری انسانی امداد کی فراہمی، جنگ بندی اور دیرپا امن کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ تینوں رہنماؤں نے مشکل وقت میں مسلم امہ کے اتحاد کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔ مزید پڑھیں: اسحاق ڈار، بیگم خالدہ ضیا اور ڈاکٹر محمد یونس کے درمیان کیا باتیں ہوئیں؟ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مصر اور الجزائر کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کرتے...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک مبینہ حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ اب تک 17 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اہم ریکارڈ قبضے میں ایف آئی اے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر چھاپے مارے، جن میں انتہائی اہم ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔ اس ریکارڈ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس ختم پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ شواہد پر مبنی انٹیلی جنس اور کارروائیوں کے نتیجے میں 2 بڑے حوالہ ہنڈی...
    ناروے میں دنیا کی پہلی کمرشل سروس نے کامیابی کے ساتھ کاربن ڈائی آکسائیڈ (CO2) کو سمندر کی تہہ میں محفوظ کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد فضا میں کاربن کے اخراج کو کم کرکے ماحولیاتی تبدیلی پر قابو پانا ہے۔ بین الاقوامی آئل کمپنیاں ایکوئینور، شیل اور ٹوٹل انرجیز کے اشتراک سے بننے والا یہ منصوبہ ’’نارتھرن لائٹس‘‘ کہلاتا ہے۔ اس میں یورپ کے کارخانوں سے خارج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو مائع شکل میں جہاز کے ذریعے ناروے لایا جاتا ہے، جہاں اسے پائپ لائن کے ذریعے سمندر کی تہہ میں تقریباً ڈھائی کلومیٹر گہرائی تک پہنچا کر مستقل طور پر محفوظ کیا جاتا ہے۔ پہلا کاربن انجیکشن جرمنی کے سیمنٹ پلانٹ سے کیا...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج او آئی سی کے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ  کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ کے دوران ترکی کے قائدانہ کردار پر ستائش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران خصوصاً غزہ میں قحط کے پیشِ نظر...
    کراچی: ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر صدر اور گلشن اقبال کے علاقوں میں چھاپے مارے۔ صدر کے علاقے ریگل کمپیوٹر مارکیٹ میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم عمیر حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم ڈیلیور کرنے آیا تھا اور رقوم کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرتا تھا۔ ملزم سے موقع پر 15 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال کے ایک مکان پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے 15 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور...
    ناروے کے ساحل کے قریب دنیا کی پہلی تجارتی کاربن اسٹوریج سروس نے کاربن ڈائی آکسائیڈ کو شمالی سمندر کی تہہ میں محفوظ کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سائنسدانوں نے فضائی آلودگی کے خاتمے کے لیے کاربن کیپچر ٹیکنالوجی متعارف کرا دی ’نادرن لائٹس‘ نامی یہ منصوبہ تیل کی بڑی کمپنیوں ایکوینور، شیل اور ٹوٹل انرجیز کی شراکت سے قائم ہے، جو یورپ بھر کے کارخانوں سے اخراج ہونے والی کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جمع کر کے زمین کے اندر دفن کرے گا۔ The Northern Lights project has just begun storing CO2 deep below the Norwegian seabed. https://t.co/NHTtSBIhfL pic.twitter.com/mVS1Xx5s8E — Interesting Engineering (@IntEngineering) August 25, 2025 نادرن لائٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹم ہائجن کے مطابق منصوبے...
    جنوبی بھارتی فلم انڈسٹری کے سینئر اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو انتقال کر گئے۔ 55 سالہ اداکار اور آرٹ ڈائریکٹر دنیش منگلورو فلم کی شوٹنگ کے دوران اسٹروک کے باعث فالج میں مبتلا ہوگئے تھے جس کے بعد وہ کئی دن بستر پر رہے تاہم گزشتہ روز وہ برین ہیمرج سے چل بسے۔  فلم انڈسٹری کے ساتھی فنکاروں کی جانب سے ان کے انتقال پر دکھ کر اظہار کیا جارہا ہے۔ دنیش نے مشہور فلم ’کے جی ایف‘ سمیت کئی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ وہ شانتی نواسا جیسی بڑی فلموں کے آرٹ ڈائریکٹر بھی تھے۔ سوشل میڈیا پر مداحوں کا کہنا ہے کہ جب سے فلم کنترا کی شوٹنگ شروع ہوئی ہے ایک کے بعد اس...
    24 اگست کو جب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور بنگلہ دیش کے چیف ایڈوائزر پروفیسر محمد یونس کے درمیان ڈھاکہ میں ملاقات ہوئی تو ڈاکٹر یونس نے اسحاق ڈار سے کہاکہ جب بھی میری اور وزیراعظم شہباز شریف کی ملاقات یا بات چیت ہوئی ہم نے سارک فورم کو فعال بنانے کے بارے میں بات چیت کی۔ اس کے بعد جب اسحاق ڈار بنگلہ دیش کی سب سے زیادہ با اثر سیاستدان بیگم خالدہ ضیاء سے ملے تو انہوں نے بھی سارک فورم کو فعال بنانے کے بارے میں بات چیت کی۔ بنگلہ دیش میں ’وی نیوز‘ کے نمائندہ مقتدر رشید نے ایک خصوصی انٹرویو میں اس بات کا انکشاف کیا اور بتایا کہ جب اسحاق ڈار...
    کراچی: مقبول نیٹ فلکس سیریز *ایملی اِن پیرس* کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بورَیلا (Diego Borella) شوٹنگ کے دوران اچانک انتقال کر گئے۔ اطالوی میڈیا کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اٹلی کے شہر وینس میں پیش آیا جہاں سیریز کے پانچویں سیزن کی ریکارڈنگ جاری تھی۔ 47 سالہ ڈیاگو بورَیلا ہوٹل ڈینیلی میں شوٹنگ کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔ طبی عملے نے فوری امداد فراہم کرنے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے۔ پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز، جو یہ سیریز نیٹ فلکس کے لیے تیار کرتا ہے، نے بورَیلا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے پروڈکشن فیملی کے ایک قیمتی رکن کی اچانک جدائی پر گہرے دکھ...
    چین میں ایک کار کمپنی نے سڑک پر حادثات سے بچنے کے لیے ایموجیز کا سہارا لے لیا۔ ایکس پینگ نامی کمپنی غصے کی حالت میں موجود ڈرائیورز کو ٹھنڈا کرنے کے لیے ایک نیا فیچر ڈیزائن کیا ہے جس کا مقصد حادثات کو روکنا ہے۔ گانگژو کی مقامی کار کمپنی ایک آگمنٹڈ ریئلٹی گیم بنایا ہے جو ڈرائیورز کو سڑک پر غصے کا سبب بننے والوں کو ایموجیز پھینک کر مارنے کی سہولت دیتا ہے۔ یہ فیچر ونڈ شیلڈ پر تھری ڈی اسپیس میں پروجیکٹ کیا جائے گا اور ڈرائیور ان ایموجیز کو گاڑیوں سے لگتا دیکھ سکیں گے۔ اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے اسٹیئرنگ وہیل پر ایک بٹن ہوگا جو ٹریگر کا کام کرے گا اور...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس کے موقع پر سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ملاقات کی ہے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر ایک بیان میں اسحاق ڈار نے بتایا کہ سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران غزہ کی سنگین انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Pleased to meet my brother, His Highness @faisalbinfarhan, FM of Saudi Arabia, on the sidelines of the #OIC CFM emergency session in Jeddah on Palestine today. We discussed the grave humanitarian situation in Gaza, including the ongoing genocide, famine & the urgent need for a… pic.twitter.com/SJjVXRwxba — Ishaq Dar (@MIshaqDar50) August 25, 2025 ملاقات میں...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ پاکستان گریٹر اسرائیل کے منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے، کیونکہ یہ نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ خطے اور عالمی امن کے لیے ایک سنگین خطرہ بھی ہے۔ جدہ میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کے وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس اجلاس کا انعقاد ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب غزہ مسلسل خون میں نہایا ہوا ہے، اور معصوم فلسطینی شہریوں پر ظلم و ستم جاری ہے۔   غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے  اسحٰق ڈار کا کہنا تھا کہ اسرائیلی جارحیت نے انسانی حقوق کی تمام حدیں پار کر دی...
    پاکستان نے اسرائیل کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے غزہ میں فوری اور غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان اسرائیل کے گریٹر اسرائیل منصوبے کو سختی سے مسترد کرتا ہے کیونکہ یہ امن کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری بے دخلی اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں۔ اسپتالوں، اسکولوں اور پناہ گزین کیمپوں پر حملے کھلی انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ معصوم فلسطینیوں کو دو سال سے مسلسل بربریت...
    نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خزانہ محمد اسحق ڈار سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچ گئے تاکہ آج او آئی سی سیکرٹریٹ میں ہونے والے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ میں شرکت کریں۔ مزید پڑھیں: او آئی سی اجلاس: سعودی عرب کا پھر آزاد فلسطینی ریاست کا مطالبہ، ایران پر اسرائیلی حملوں کی مذمت ان کے استقبال کے لیے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے او آئی سی کے مستقل نمائندہ سفیر فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستان کے قونصل جنرل خالد مجید موجود تھے۔ مزید پڑھیں: غزہ : حماس کا بڑا حملہ، اسرائیلی فوج کا پلاٹون کمانڈر لیفٹیننٹ اوری گرلیک ہلاک، متعدد زخمی اس غیر معمولی اجلاس میں او آئی...
    بلوچستان کے شہر قلات میں بجلی کے بلوں کے خلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز، سبزی و گوشت منڈیاں بند ہیں۔ ہڑتال کی تفصیلات قلات میں کیسکو کمپنی کی جانب سے بجلی کے بلوں میں اچانک ہزاروں روپے اضافے کے خلاف آل پارٹیز اور انجمن تاجران کی اپیل پر شہر بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی گئی۔ ہڑتال کے باعث تمام کاروباری مراکز بند رہے۔ چھوٹے بڑے بازار، سبزی اور گوشت کی منڈیاں بھی بند رہیں۔ شہر کی تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو گئیں۔ آل پارٹیز اور تاجران کا مؤقف احتجاجی رہنماؤں نے کہا ہے کہ صارفین پر ناقابلِ برداشت بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔ جو صارف پہلے 1,500 روپے کا بل ادا کرتا...
    ڈھاکا ( نیوزڈیسک) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1971 کا معاملہ ماضی میں حل ہوچکا ہے اور اب دونوں ممالک کو دل صاف کرکے آگے بڑھنا چاہیے۔ اہم نکات: اسحاق ڈار کے مطابق یہ مسئلہ پہلی مرتبہ 1974 میں طے پایا تھا اور اس کی دستاویز دونوں ممالک کے پاس موجود ہے۔ جنرل پرویز مشرف کے دورہ بنگلادیش کے موقع پر بھی اس معاملے پر کھل کر بات ہوئی تھی۔ پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ بنگلادیشی طلبہ کو 5 سال میں 500 اسکالرشپس دی جائیں گی۔ ڈار نے کہا کہ اسلام بھی یہ سکھاتا ہے کہ بھائیوں کے درمیان معاملہ حل ہوجائے تو دل صاف کرلینا چاہیے۔ دونوں ممالک کو عوام...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار او آئی سی کے غیر معمولی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر محمد اسحاق ڈار جدہ پہنچ گئے، جہاں وہ اسلامی ممالک کی تعاون تنظیم او آئی سی کے وزرائے خارجہ کونسل کے 21ویں غیر معمولی اجلاس میں شرکت کریں گے۔ یہ اجلاس او آئی سی سیکرٹریٹ جدہ میں منعقد ہوگا۔ اسحاق ڈار کا جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مستقل نمائندہ پاکستان برائے او آئی سی فواد شیر، سعودی عرب میں پاکستانی سفیر احمد فاروق اور جدہ میں پاکستانی قونصل جنرل خالد مجید نے استقبال کیا۔ او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار 25 تا 26 اگست سعودی عرب کا دورہ کریں گے۔  اسحاق ڈار ڈھاکا کے دورے کے بعد براہِ راست جدہ روانہ ہوں گے جہاں وہ او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے غیر معمولی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ او آئی سی اجلاس میں فلسطین کی موجودہ صورتحال کے تناظر میں مشترکہ حکمت عملی پر غور ہوگا، اسرائیلی جارحیت اور غزہ پر فوجی کنٹرول کے منصوبے پر بھی اجلاس میں بات چیت ہوگی۔ او آئی سی وزرائے خارجہ فلسطینی عوام کے حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر غور کریں گے۔  پاکستان ہمیشہ عالمی فورمز پر فلسطینی عوام کی حمایت کرتا رہا ہے، اسحاق ڈار اجلاس میں فلسطین کی غیر...
    ڈی پی ایم، بنگلہ دیش کے مشیر نے تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے آج (اتوار) ڈھاکہ میں بنگلہ دیش کے مشیر برائے تجارت شیخ بشیر الدین سے ناشتے میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران، انہوں نے اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جس میں تجارت کو بڑھانے اور رابطوں کو فروغ دینے پر خصوصی توجہ دی گئی۔پاکستان کے وزیر تجارت جام کمال خان بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔بنگلہ دیش کے اعلیٰ حکام اور سرکاری تجارتی اداروں کے سربراہان نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اشتہار
      نائب وزیرِ اعظم اور وفاقی وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے بنگلادیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن و سابق وزیرِ اعظم بنگلا دیش بیگم خالدہ ضیاء سے ملاقات کی اس موقع پر بی این پی کے سیکریٹری جنرل مرزا فخر الاسلام بھی موجود تھے۔ اسحاق ڈار اور خالدہ ضیاء کی ملاقات میں باہمی تعلقات، سیاسی اور اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔ اسحاق ڈار نے وزیرِاعظم شہباز شریف اور پاکستانی عوام کی جانب سے بیگم خالدہ ضیاء کی صحت و عافیت کے لیے نیک خواہشات پہنچائیں۔ Post Views: 17
    پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران سابق بنگالی وزیراعظم خالدہ ضیا سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا سے ڈھاکا میں ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات، سیاسی و اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: میرے اور شہباز شریف کے ویژن میں مطابقت، خطے میں تعاون کے دروازے کھولنے چاہییں، پروفیسر یونس ملاقات میں بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام بھی شریک تھے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان اور عوام کی جانب سے بیگم خالدہ ضیا کی صحت و عافیت کے لیے نیک خواہشات بھی...
    نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 1971 سے متعلق تنازع ایک طے شدہ باب ہے اور اب دونوں ممالک کو مستقبل کی جانب دیکھنا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے 6 معاہدوں پر دستخط دورہ بنگلہ دیش کے موقع پر ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے وضاحت کی کہ یہ معاملہ پہلی مرتبہ 1974 میں ہی طے پایا تھا اور اس کی دستاویزات آج بھی پاکستان اور بنگلہ دیش دونوں کے پاس موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بعد ازاں پرویز مشرف کے دورہ ڈھاکا کے موقع پر بھی اس موضوع پر تفصیل سے بات کی گئی...
    نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے آج لندن میں برطانیہ کی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے دیرینہ اور ہمہ گیر تعلقات کا جائزہ لیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا اور اعلیٰ سطحی روابط کے تسلسل پر زور دیا۔ انہوں نے عوامی روابط اور مختلف شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون سے پیدا ہونے والی مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیے: نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے رابطہ نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ نے برطانیہ میں مقیم برطانوی پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ پاکستان...
    —فائل فوٹوز وفاقی دارالحکومت میں گدھے کا گوشت ملنے کے معاملے پر ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں جہاں سے گدھے کا گوشت ملا وہیں گدھوں کو کاٹا جا رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیے چینی کمپنیوں کی گدھے کا گوشت برآمد کرنے کی درخواست اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، 25 من گدھے کا گوشت برآمد انہوں نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا ہے کہ گدھوں کی کھالیں اور باقیات موجود تھیں، ثبوتوں کی بنیاد پر پتہ چلا کہ یہ گدھے کا گوشت ہے، گدھے، بکرے اور گائے کے گوشت میں تفریق کے لیےپی سی آر مشین کی ضرورت ہوتی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ نے کہا کہ اسلام آباد...
    —فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین خان نے کہا ہے کہ بانی نے قومی ڈائیلاگ کا کبھی نہیں کہا۔علیمہ خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن اور موجودہ حکومت خوف کی وجہ سے ایسی خبریں چلا رہے ہیں۔عظمٰی خان کا کہنا تھا کہ اب ڈائیلاگ یا مذاکرات کی بجائے تحریک چلے گی۔نورین نیازی کا کہنا ہے کہ بانی سے کسی کی ملاقات ہی نہیں ہوئی تو قومی ڈائیلاگ کا کیسے انہوں نے کہا، دو تین ہفتوں سے کوئی پارٹی رکن بانی سے نہیں ملا۔ اس موقع پر موجود علیمہ خان نے کہا کہ گزشتہ ملاقات تک قومی ڈائیلاگ کی کوئی خبر نہ تھی، جب عظمیٰ خان بانی سے ملنے گئیں تو انہوں نے اس وقت قومی ڈائیلاگ کا...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانیہ کے اپنے دورے کے اختتام پر لندن میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس دورے کے دوران مختلف ملاقاتیں کیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورے کے دوران وَن ونڈو پاسپورٹ پروسسنگ فیسلیٹی متعارف کروایا ہے جس کے بعد اب 10 منٹ میں پاسپورٹ بن سکے گا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ اس مختصر دورے کے دوران لندن میں موجود پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ڈیجیٹائزیشن کا افتتاح کیا جس سے اورسیز پاکستانیوں کو سہولت ہوگی۔ اس منصوبے کو دوسرے صوبوں میں بھی متعارف کرنا چاہیے۔ اس کے علاوہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے معاملے پر بیرون ملک آگاہی دینے والے پاکستانی وکلا سے...
    چینی وزیر خارجہ وانگ ژی 21 اگست کو پاکستان کا دورہ کریں گے، ان کے دورے کے دوران چھٹا پاک - چین وزرائے خارجہ اسٹریٹجک ڈائیلاگ اسلام آباد میں ہوگا۔ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار کی دعوت پر وانگ ژی دورہ پاکستان پر آئیں گے، پاک - چین اسٹریٹجک ڈائیلاگ کی مشترکہ صدارت وانگ ژی اور اسحٰق ڈار کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ چینی وزیر خارجہ کا یہ دورہ اعلیٰ سطح کے روابط اور تعلقات کو مزید گہرا کرنے کا ذریعہ ہے۔چینی وزیر خارجہ کے دورے کے دوران پاک - چین تجارتی و معاشی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ 16...
    سندھ طاس معاہدہ 24کروڑ عوام کی زندگیوں سے جڑا، یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا،اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز لندن(آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگیوں کے تحفظ سے جڑا ہوا ہے، یہ معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برٹش پاکستان لائرز فورم سے خطاب میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کے آبی تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں واضح کیا...
    غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں صحت کا بحران اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ جہاں تقریباً ہر 40 منٹ میں 1 بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے لہذا عالمی برادری کو فوری طور پر عملی کارروائی کرنی چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل البرش نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گرد خوراک و ادویات کے غیر انسانی محاصرے اور شدید پابندیوں کی پالیسیوں نے غزہ کو "نسل کشی" سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی بچے، دوسرے افراد کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہیں اور ہر...
    بلوچستان فوڈ اتھارٹی (بی ایف اے) نے کوئٹہ اور سملی کچلاک میں کارروائیاں کرتے ہوئے 2 آئسکریم قلفی کارخانے اور ایک واٹر پلانٹ سیل کر دیا۔ قلفی کارخانوں میں مضر صحت اجزاء کا استعمال بی ایف اے حکام کے مطابق معائنے کے دوران قلفی بنانے والے کارخانوں میں مضر صحت رنگ، آلودہ پانی اور غیر معیاری اجزاء استعمال کیے جا رہے تھے جبکہ پروڈکشن یونٹس میں صفائی ستھرائی کے انتظامات بھی انتہائی ابتر پائے گئے۔ واٹر پلانٹ غیر رجسٹر اور غیر معیاری ثابت کارروائی کے دوران سیل کیا گیا واٹر پلانٹ غیر رجسٹرڈ پایا گیا اور وہاں لیبارٹری رپورٹس بھی موجود نہیں تھیں۔ مزید یہ کہ بوتل بند پانی پر جعلی کمپنیوں کی لیبلنگ لگا کر مارکیٹ میں سپلائی کیا...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کا برٹش پاکستان لائرز فورم سے خطاب میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ معاہدہ پاکستان کے آبی تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگیوں کے تحفظ سے جڑا ہوا ہے، یہ معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برٹش پاکستان لائرز فورم سے خطاب میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کے آبی...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ پاکستان کے 24 کروڑ عوام کی زندگیوں کے تحفظ سے جڑا ہوا ہے، یہ معاہدہ یکطرفہ معطل نہیں کیا جا سکتا۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برٹش پاکستان لائرز فورم سے خطاب میں بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کے دعوے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ معاہدہ پاکستان کے آبی تحفظ اور ماحولیاتی استحکام کے لیے نہایت اہم ہے۔ترجمان دفترخارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں واضح کیا کہ سندھ طاس معاہدہ 1960 میں ورلڈ بینک کی ثالثی سے طے پایا تھا اور اسے یکطرفہ طور پر نہ معطل کیا جا سکتا ہے اور نہ ہی...
    ملک اچھا چل رہا ہے اور معیشت میں بہتری آئی ہے، انڈیا جنگ بندی کی زبانی خلاف ورزیاں کر رہا ہے مگر ہم الرٹ ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ پیار محبت سے رہنا چاہتے ہیں اگر بھارت نے میلی آنکھ سے دیکھا تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے،افغانستان اور ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات بہتر ہوئے ہیں، لندن میں اسحاق ڈار کی صحافیوں سے گفتگو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے 27ویں آئینی ترمیم کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی 26ویں آئینی ترمیم ہضم کررہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ چھبیسویں آئینی ترمیم ہضم کر رہے ہیں، ستائیسویں کی ضرورت نہیں ہے...
    سٹی42: ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متعدد گاڑیاں ضبط کر لی گئیں، مقدمات درج کیے گئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 1011 گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، 978 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا، 207 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں جبکہ 187 سلنڈرز ضبط کیے گئے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال غیر قانونی ہے۔  
    ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ شنڈاس کے مقام پر سڑک کی خستہ حالی کے باعث پیش آیا۔ گاڑی میں ڈرائیور سمیت 6 افراد سوار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وادی نیلم کے علاقے شنڈاس میں سیاحوں کی گاڑی المناک حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 5 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ ایک کمسن بچی زخمی ہو گئی۔ پولیس کنٹرول روم کے مطابق کراچی کی فیملی، جو تاؤبٹ سیر کو نکلی تھی کی شنڈاس کے مقام پر گاڑی حادثے کا شکار ہوئی۔حادثے میں ڈاکٹر ذیشان شاہد اور ان کی بیگم جاں بحق ہو گئے جبکہ ان کی شیر خوار بچی معجزاتی طور پر بچ گئی۔ گاڑی کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر بھی موقع پر جاں بحق ہو...
    لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملک بہت اچھا چل رہا ہے، کسی 27ویں ترمیم کی ضرورت نہیں ہے۔ لندن میں صحافیوں سے گفتگو  کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ابھی تو ہم 26ویں ترمیم کو ہی ہضم کر رہے ہیں، معیشت میں بہتری اور استحکام آچکا ہے، شہباز شریف کی قیادت میں بہترین کام ہو رہا ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق دوسری جانب دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور برطانوی وزیر ہمیش فالکنر نے لندن میں ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کا جامع جائزہ لیا۔دونوں رہنماؤں نے سیاسی، اقتصادی، عوامی روابط مزید مضبوط بنانے کا عزم کیا، ملاقات میں خطے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور  نے سیلاب متاثرین کے لیےگھر  بنانے اور آبادیوں کو پانی کے راستوں سے ہٹا کر دوسرے مقامات پر نئی بستیاں آباد کرنے کا اعلان کردیا۔  وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور  نے سوات میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سےگفتگو  میں کہاکہ جس کا جتنا نقصان ہوا ہے حکومت دے گی، سیلاب سے آنے والی تباہی کا 100 فیصد مقابلہ کریں گے۔انہوں نےکہاکہ وزیراعظم اور تمام وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے تعاون کی پیش کش کی ہے اور وفاقی حکومت ہمارے لیے کچھ کرکے احسان نہیں کرے گی، یہ وفاق کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بھی امدادی کارروائیوں میں تعاون کر رہی ہے اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ تمام منافق سیاست دان اور دیگر اپنی سمت...
    سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا ہے کہ سیاست دان اور این جی اوز کی ایک اور گھناؤنی سازش ناکام بنادی گئی ہے جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سینیٹر فیصل واؤڈا نے کہا کہ سیاستدان این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلیے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو کمزور کرنے کی گھناؤنی سازش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لیکن ایک بار پھر ہمیشہ کی طرح فیلڈ مارشل کی سربراہی میں افواج پاکستان نے ملک کو بڑی دہشت گردی سے بچالیا جس کی تفصیلات جلد سامنے لائی جائیں گی۔ سیاستدان / این جی اوز اور دیگر اپنے ذاتی مفادات کیلئے ہمیشہ پاکستان کی افواج کو...
    اسحاق ڈار—فائل فوٹو وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار اور ازبکستان کے وزیرِ خارجہ بختیور سعیدوف کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ازبک وزیرِ خارجہ نے پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔اس موقع پر وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ازبک بھائیوں کی یک جہتی اور حمایت پر اظہارِ تشکر کیا۔ترجمان کے مطابق پاکستان و ازبکستان نے مشکل گھڑی میں باہمی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔
    ٹرمپ سے اصلی کے بجائے ڈمی پیوٹن نے ملاقات کی، بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز پروپیگنڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز دہلی (آئی پی ایس )امریکی ریاست الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان جمعے کو اہم ملاقات ہوئی۔ الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں دونوں صدور کے درمیان ملاقات تقریبا 4 گھنٹے تک جاری رہی، دونوں رہنماوں نے بات چیت کو انتہائی تعمیری قرار دیا مگر یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے سیز فائر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاسکا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن نے طویل ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔تاہم اس ملاقات کے بعد اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ٹرمپ اور...
    سٹی 42 : صومالیہ کے وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔  ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق صومالیہ کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ کیا۔ انہوں نے حالیہ سیلاب میں جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کیا۔   ترجمان دفتر خارجہ کے جاری بیان میں کہا گیا کہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے صومالی ہم منصب کا اظہارِ یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔ اسحاق ڈار نے صومالی بھائیوں اور بہنوں کی حمایت کو بھی سراہا۔  پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی
    اسحاق ڈار اور برطانوی ہم منصب کا رابطہ، سیلاب سے جانی نقصان پر اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورہ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا، پاکستانی وزیر خارجہ نے برطانوی...
    ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا قبل از وقت ہے، خاور حسین کے قتل کے واقعے کی شفاف تحقیقات کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں، حکومت صحافیوں کو مکمل تحفظ فراہم کرے تاکہ وہ بلا خوف و خطر اپنے فرائض انجام دے سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے ترجمان نے ڈان نیوز کے رپورٹر خاور حسین کی پراسرار موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ خاور حسین نڈر اور بے باک صحافی تھے جنہوں نے ہمیشہ دیانت داری اور جرات کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیے۔ ترجمان نے کہا کہ پولیس کی جانب سے اس واقعے کو خودکشی قرار دینا...
    برطانیہ کے سیکریٹری آف اسٹیٹ برائے خارجہ، دولت مشترکہ و ترقیاتی امور ڈیوڈ لیمی ایم پی نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے رابطہ کیا اور حالیہ شدید بارشوں اور تباہ کن سیلابی ریلوں کے باعث قیمتی جانوں اور مالی نقصان پر دلی افسوس کا اظہار کیا۔برطانوی وزیر خارجہ لیمی نے مشکل وقت میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی، اور لندن میں ملاقاتوں کے دوران مثبت پیشرفت کی توقع کا اظہاربھی کیانائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برطانوی حکومت کی جانب سے ہمدردی اور تعاون کے جذبے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان برطانیہ کے ساتھ قریبی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے برطانیہ کی جانب سے امدادی و بحالی کے اقدامات...
    ویب ڈیسک : وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے 3 روزہ سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔ پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر اسحاق ڈار کا استقبال کیا۔  دورہ برطانیہ کے دوران اسحاق ڈار کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔ وزیرخارجہ کے اِس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔  کسان کوٹارگٹڈڈ سبسڈی نہیں فصلوں کا ریٹ چاہئے:خالد محمود کھوکھر دورے کے دوران برطانوی اراکینِ پارلیمنٹ، کشمیری...
    ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار برطانیہ کے سرکاری دورے پر لندن پہنچ گئے۔وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اپنے تین روزہ سرکاری دورے (17 تا 19 اگست 2025) پر برطانیہ پہنچ گئے۔ اس موقع پر پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے ایئرپورٹ پر ان کا استقبال کیا۔دورہ برطانیہ کے دوران ڈپٹی وزیراعظم کی ملاقات برطانوی ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر، برطانیہ کے پارلیمانی انڈر سیکریٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر، لارڈ واجد خان اور کامن ویلتھ کی سیکریٹری جنرل شِرلی ایورکور بوچوے سے ہوگی۔اس دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانا اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، انٹرپرینیورشپ (کاروباری جدت) کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔اس دورے کے دوران...
    ---فائل فوٹوز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی کا رابطہ ہوا ہے۔ڈیوڈ لیمی نے پاکستان میں سیلاب سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور مشکل گھڑی میں پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا۔برطانوی سیکرٹری خارجہ نے اسحاق ڈار کے دورۂ لندن کے دوران کامیاب ملاقاتوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار  بھی کیا۔نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے برطانیہ سے یکجہتی اور امدادی پیشکش پر اظہارِ تشکر کیا۔
    كوئٹہ میں واقع آئی ٹیک پارک میں سینٹر فار ریسرچ پالیسی ڈویلپمنٹ، پیس اینڈ اسٹریٹجک اسٹڈیز بلوچستان کو-کریئیشن ڈائیلاگس کے دوسرے سیشن کا انعقاد كیا گیا جس کا موضوع  ’خواتین کا بااختیار بننا اور بلوچستان کی کو-کریئیشن میں ان کا کردار‘ ركھا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں خواتین صحافیوں پر ڈیجیٹل حملے، ایک خاموش محاذ کی کہانی اس سیشن میں مختلف کمیونٹی رہنماؤں، پالیسی سازوں، ماہرین تعلیم، سول سوسائٹی کے اراکین اور نوجوانوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا كیا گیا تاکہ تعمیری مکالمے کے ذریعے صنفی عدم مساوات کے مسائل کا حل تلاش کیا جا سکے اور خواتین کی سماجی، معاشی اور سیاسی شعبوں میں شمولیت کو فروغ دیا جا سکے۔ اس پروگرام كے تحت خواتین كو ایک...
    وزیراعلیٰ نے کہا کہ اللہ کی طرف سے قدرتی آفت ہے اور ان شا اللہ ہمارا فوکس ریسکیو آپریشن پر ہے، ریسکیو آپریشن شروع ہے اور کافی راستہ کلیئر ہو گیا ہے، ہم نے ہیلی مانگے ہوئے ہیں اور کام بھی کررہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو اکیلا نہیں چھوڑیں گے اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے نقصانات کا 100 فیصد ازالہ کریں گے۔ ایکسپریس نیوز سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ قدرتی آفت سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں کے وزرائے اعلیٰ نے رابطہ کرکے ہر قسم کے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اپنے وسائل بہت ہیں اور متاثرہ افراد کی مدد کی جائے گی، سیلاب سے متاثرہ افراد کا 100 فیصد نقصان پورا کریں گے۔ وزیراعلیٰ کے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کو کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیحییٰ کا ٹیلی فون موصول ہوا۔ کویتی وزیر خارجہ نے شمالی پاکستان میں حالیہ تباہ کن سیلابوں کے باعث قیمتی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصانات پر ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح کی جانب سے گہرے رنج و غم اور تعزیت کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ کویت کی حکومت اور برادر عوام مشکل کی اس گھڑی میں پاکستانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔  اسلامی ممالک کیلئے مثال بنتے ہوئے بھارت کو دشمن جارح ملک قرار دیکر مقاطعہ کیا جائے اور تجارتی...
    کویتی وزیر خارجہ کا اسحق ڈار سے رابطہ، سیلاب تباہ کاریوں پر اظہار افسوس، ہر ممکن تعاون کی پیشکش WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحق ڈار کو آج کویت کے وزیر خارجہ عبداللہ الیاحی کی کال موصول ہوئی، جس میں انہوں نے حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصان پر افسوس کااظہارکرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی۔ سرکاری خبر رساں ادارے اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان دفترخارجہ نے بتایا کہ کویتی وزیر خارجہ نے کویت کے ولی عہد صباح الخالد الصباح کی طرف سے شمالی علاقہ جات میں حالیہ سیلابوں کے باعث جانی و مالی نقصان پر گہری تعزیت کا اظہار...
      اسلام آباد:نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے۔ نائب وزیر اعظم پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات ہو گی۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے۔ سینیٹر اسحاق ڈار ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو زمینوں کے کاغذات کے مسائل حل کرنے کی سہولت ملے گی۔ اسحاق ڈارکی برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور کمیونٹی نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ Post Views: 7
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔ منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو زمینوں کے کاغذات کے مسائل حل کرنے کی سہولت ملے گی، وزیر خارجہ کی برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری راہنماؤں اور کمیونٹی نمائندوں سے ملاقاتیں ہوں گی۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 3 روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے، پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات ہو گی۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، ہائی کمیشن لندن...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار تین روزہ سرکاری دورے پر برطانیہ پہنچ گئے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار لندن میں برطانوی نائب وزیراعظم اینجلا رینر سے ملاقات کریں گے، پارلیمانی انڈر سیکرٹری برائے پاکستان ہیمش فالکنر سے بھی ملاقات ہو گی۔ دورے کے دوران نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے بھی ملاقات کریں گے، ہائی کمیشن لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے پراجیکٹ کا افتتاح کریں گے۔منصوبے سے اوورسیز پاکستانیوں کو زمینوں کے کاغذات کے مسائل حل کرنے کی سہولت ملے گی، اسحاق ڈارکی...
    ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنمائوں اور...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) بلوچستان زون نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث منظم گروہوں کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار اور 4 معصوم شہریوں کو بازیاب کرا لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان اور کوئٹہ کی ٹیموں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کارروائیاں کیں، جن کے دوران انسانی اسمگلنگ اور ٹریفکنگ میں ملوث 2 بڑے گروہوں کا نیٹ ورک توڑا گیا۔ گرفتار ملزمان میں رسول باچا، امین اللہ، حشمت علی، طالب حسین اور احسان اللہ شامل ہیں جنہیں تفتان اور لورالائی سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق یہ ملزمان غیر قانونی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ  اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے،منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔روزنامہ جنگ کے لیے اعزاز سید نے لکھا ، ترجمان نے کہاکہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے،اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے،وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور برٹش پاکستانی کمیونٹی سے بھی...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے حالیہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب سے جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کیاہے۔(جاری ہے) انہوںنے کہاکہ فیصلہ غمزدہ خاندانوں سے اظہار یکجہتی اور قومی ریلیف کوششوں پر توجہ کے لیے کیا گیا۔ تمام پاکستانی متاثرین کے لیے دعا اور امدادی کاموں میں حصہ ڈالیں۔واضح رہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) کے مطابق بارش اور سیلاب کے باعث حادثات میں جاں بحق افراد کی تعداد 307 ہو گئی ہے۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔(جاری ہے) لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ برطانوی...
    اسلام آ باد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ وزارت خارجہ سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ لندن میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی ملاقاتیں برطانیہ کی نائب وزیر اعظم اینجلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف اسٹیٹ ہی مش فالکنر سے ہوں گی۔ اس کے علاوہ اُن کی دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل شرلی آیورکر بوچوے کے ساتھ بھی ملاقات طے ہے۔ اسحاق ڈار لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہ منصوبہ اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں زمینوں سے متعلق دستاویزی مسائل کو دور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق لندن میں نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار برطانیہ کی نائب وزیرِاعظم انجیلا رینر، پاکستان کے لیے برطانوی پارلیمانی انڈر سیکرٹری آف سٹیٹ ہیمش فالکنراور دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی آیورکور بوچوے کے ساتھ ملاقات گریں گے۔نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح بھی کریں گے۔یہ منصوبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین سے متعلقہ دستاویزی مسائل کو دور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا اور پاکستان کے شمالی علاقوں میں حالیہ طوفانی بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع اور تباہی پر بہت افسوس ہے یہاں قومی امدادی سرگرمیوں اور ان سے یکجہتی کے لئے اپنا دورہ برطانیہ منسوخ کرتا ہوں۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ ہمارے دل ان خاندانوں کے ساتھ ہیں،جنہوں نے اپنے پیاروں کو کھو دیا، جو زخمی ہوئے، یا جن کے گھر اور روزگار تباہ ہو گئے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومتِ پاکستان تمام دستیاب وسائل کو متحرک کر رہی ہے...
    نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 17 سے 19 اگست 2025 تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران لندن میں وزیرخارجہ نائب وزیراعظم اینجیلا رینر، پاکستان کے لیے پارلیمانی انڈر سیکریٹری آف اسٹیٹ ہی مش فالکونر، اور کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل شلی ایورکور بوچوے سے ملاقاتیں کریں گے۔ مزید پڑھیں: کیا محسن نقوی وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا وزیرخارجہ اور نائب وزیراعظم کامن ویلتھ سیکریٹری جنرل کے ساتھ ناشتہ بھی کریں گے۔ سینیٹر محمد اسحق ڈار پاکستان ہائی کمیشن، لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے ایک منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ یہ پائلٹ منصوبہ بیرونِ ملک پاکستانیوں کو پاکستان میں زمین کے دستاویزی مسائل...
    —فائل فوٹو ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، انشاءاللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔اس صورتحال میں لوگوں کو ریسکیو کرنے کے لئے صوبائی حکومت کے دو ہیلی کاپٹرز کام کر رہے تھے، ان میں سے ایک ہیلی کاپٹر خراب موسم کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹر فیصل جاوید نے پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو سول ایوارڈز دینے کا مطالبہ کردیا ، کہتے ہیں بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے معرکہ حق پر سوشل میڈیا پر مہم چلائی۔ سینیٹ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے سوشل میڈیا ٹائیگرز نے رات جاگ کر بھارت کا جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب کیا، ان سوشل میڈیا ٹائیگرز کو ایوارڈ نہیں دیا گیا، آپ نے ایوارڈ کی وقعت ختم کر دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپوزیشن ارکان نے سینیٹ میں ایوارڈز کی تقسیم پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ بتایا جائے کس بنیاد پر یہ ایوارڈز دیے گئے۔ اقبال سنگھیڑا کی حد تک...
    پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) کو 15 روز کیلئے بند کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔پی آر ایل نے پلانٹ شٹ ڈاؤن سے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر آگاہ کر دیا۔خط میں کہا گیا کہ پی آر ایل کی جانب سے ریفائنری کو 17 اگست سے یکم ستمبر تک بند رکھا جائے گا، شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کیلئے کیا جا رہا ہے، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و مصنوعات کی سپلائی چین پر جزوی اثر پڑنے کا امکان ہے۔
    سٹی42: واسا میں 2 افسران کے تقرر و تبادلے کے احکامات جاری کر دیے گئے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد کی ہدایت پر باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ عدیل شریف کو ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی واسا کا اضافی چارج سونپا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز شالیمار ٹاؤن تعینات ہیں۔فیصل خرم کو ڈائریکٹر پی اینڈ ای واسا کا اضافی چارج دے دیا گیا ہے، وہ اس وقت ڈائریکٹر آپریشنز عزیز بھٹی ٹاؤن کی حیثیت سے خدمات سر انجام دے رہے ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تقرریاں عارضی بنیادوں پر کی گئی ہیں تاکہ ادارے کے انتظامی امور میں تسلسل برقرار رکھا جا سکے۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی جانب سے 15 روز کے لیے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ مطلع کردیا گیا ہے۔ پی آر ایل کے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط کے مطابق 17 اگست 2025ء سے ری جنریشن شٹ ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ شٹ ڈاؤن تقریباً 15 دن جاری رہے گا، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کے لیے کیا جارہا ہے ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و دیگر مصنوعات کی سپلائی چین...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر مناسب سیاست کا سب سے بڑا نقصان قوم کو پہنچا، سیاسی تبدیلی کے ساتھ معاشی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آنی چاہیے۔ لیک سٹی گولف کلب میں بزنس کمیونٹی کی جانب سے یومِ پاکستان، معرکۂ حق اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار و وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ملنے والے اعزازات کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کی تقریب میں شرکت پرخوشی ہوئی، بزنس کمیونٹی کو دل کی گہرائیوں سے صدر، وزیراعظم، نوازشریف کی طرف سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ 1992 میں لاہورچیمبرکا صدر رہ چکا ہوں،...
    پلاٹ نمبر 92 شیٹ نمبر 5 پر کمرشل تعمیراتی امور میں ناقص میٹرل استعمال ڈائریکٹر جنرل شاہ میر اور اے ڈی ذوالفقار بلیدی کی ملی بھگت برقرار ہے سندھ بلڈنگ ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات کا طوفان ڈی جی شاہ میر خان بھٹو کی سرپرستی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی متحرک پلاٹ نمبر 92 شیٹ نمبر 5 عوامی شکایات کے باوجود کارروائی نہ ہونے سے بدعنوانی اور ملی بھگت کے الزامات زور پکڑ گئے ۔ ضلع کورنگی کے علاقے ماڈل کالونی میں غیر قانونی تعمیرات نے خطرناک حد اختیار کر لی ہے جہاں تعمیراتی قوانین اور بلڈنگ بائی لاز کی کھلم کھلا خلاف ورزی جاری ہے ،ذرائع کے مطابق اس صورتحال کے مرکزی کردار اسسٹنٹ ڈائریکٹر ذوالفقار بلیدی ہیںجنہیں...
    اسلام آباد: پاکستان میں دہشت گردوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا، جس میں 850 سے زائد اکاؤنٹس رپورٹ اور سیکڑوں بلاک کردیے گئے ہیں۔ حکومت نے آن لائن دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فیصلہ کن اقدام کرتے ہوئے مختلف عالمی سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر کالعدم تنظیموں کے سیکڑوں اکاؤنٹس رپورٹ اور بلاک کر دیے۔ ساتھ ہی عالمی برادری سے انتہا پسندانہ پراپیگنڈا روکنے میں یکساں عزم دکھانے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیٹو ایجنسی اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی  نے اقوام متحدہ، امریکا اور برطانیہ کی جانب سے کالعدم قرار دی گئی تنظیموں ، تحریک طالبان پاکستان،...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار— فوٹو ایکس  نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بجلی 9 سینٹ پر ہونی چاہیے لیکن ہم آئی ایم ایف پروگرام میں ہیں، ہمیں پالیسی ان سے پوچھ کر بنانا پڑتی ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ  ہماری بدقسمتی ہے کہ شازشوں سے سب سے زیادہ نقصان قوم کا ہوا، سمجھتا ہوں کہ بزنس پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، کہا گیا ڈیفالٹ ہو جائیں گے، لیکن اللّٰہ کے فضل سے ہم نے اس مشکل سے نکالا، 2017ء میں ایک ڈرامہ رچایا گیا، ملک اور کاروبار برادری کو نقصان پہنچایا گیا۔ وزیر اعظم کی بھارتی ایس 400 دفاعی نظام تباہ کرنیوالے پاک فضائیہ کے پائلٹ کی خصوصی پزیرائیآئی ایس پی آر کے مطابق...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ایک چائے کے کپ کیلئے کابل گئے اور طالبان کیلئے دروازے کھولے گئے ، اب اسکا جواب کون دے گا؟ ، ادارے مل کر کام کر رہے ہیں تو یہ کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہو رہا، جس نے پاکستان کے ساتھ دشمنی کی اس کا بیڑہ غرق ہوگیا۔لاہور میں بزنس کمیونٹی کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ جشن آزادی اور معرکہ حق کی فتح پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ نائب وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کے کاروباری نظام میں اتار چڑھاؤ کی سیاست کو سمجھتا ہوں، ریاست مدینہ کے بعد...
    لیک سٹی گولف کلب میں یوم پاکستان کی تقریب سے خطاب کرتے ہوے ڈپٹی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں معاشی حالات بہتر ہورہے تھے، ہم دنیا کی 24ویں بڑی معیشت بننے جارہے تھے، 2017ء میں ڈرامہ رچایا گیا اور معیشت کو نقصان پہنچایا گیا، جو کچھ ان 4 سالوں میں ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ غیر مناسب سیاست کیوجہ سے سب سے بڑا نقصان قوم کو ہوا، سیاسی تبدیلی سے اکانومی کی پالیسیوں میں تبدیلی نہیں آنی چاہیے۔ بزنس کمیونٹی کی جانب سے لیک سٹی گولف کلب میں یوم پاکستان، معرکہ حق اور ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو ملنے...
    سٹی 42: ڈپٹی وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت کو لینا سب سے مشکل کام تھا، ہمیں پتا تھا کہ پی ڈی ایم حکومت کو لینا سیاسی ساخت کو نقصان پہنچائے گا ،ہم سفارتی طور پہ تنہا تھے، مگر آج معاملات مختلف ہیں،دشمن نے جو پہلگام کا واقعہ رچایا،ہم نے سفارتی محاذ سمیت جنگ میں فتح حاصل کی،بھارت کو تکبر تھا کہ میں اس خطے کا چوہدری ہوں،بہادر افواج کی بدولت اس کے غرور کو خاک میں ملایا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی لیک سٹی گلف اینڈ کنٹری کلب میں تاجر و کاروباری حضرات کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیاگیا، 14 اگست کے حوالے سے تقریب کا اہتمام  اکرام شیخ...
    ترجمان ایرگیشن ڈیپارمنٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ نواحی گاؤں چندا سنگھ والا میں پانی داخل ہونے سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں۔ دریائے ستلج میں پانی کی سطح مزید بلند ہوگئی، کئی مقامات پر پانی دیہاتوں میں داخل ہوچکا ہے۔ ترجمان ایرگیشن ڈیپارمنٹ کے مطابق دریائے ستلج میں ہیڈ گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح 19 فٹ کے قریب پہنچ گئی ہے جبکہ نواحی گاؤں چندا سنگھ والا میں پانی داخل ہونے سے کئی گھر ڈوب گئے ہیں۔ ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ستلج میں پانی آنے سے نچلے درجے کا سیلاب آ چکا ہے، ہیڈ گنڈا...
    ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و ترقی کے نئے باب رقم کر رہے ہیں۔  علی امین گنڈا پور نے ڈی آئی خان میں پولیس لائن ڈیرہ میں یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت اور پرچم کشائی کی،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے یادگارِ شہداء پولیس پر سلامی دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔  وزیرِ اعلیٰ نے ڈی آئی خان میں یومِ آزادی کے موقع پر تقریب سے خطاب کے دوران خیبر پختونخوا سمیت پوری قوم کو جشن آزادی کی مبارک باد دی، انہوں نے کہا کہ اتحاد ہی ہماری طاقت ہے، صوبے میں خوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کی بھی لازوال قربانیاں ہیں۔ ورک...