2025-11-05@00:30:54 GMT
تلاش کی گنتی: 12667

«لیے کام کرنے»:

(نئی خبر)
    پاکستانی ماڈل و میزبان متھیرا نے بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت کو ’منحوس عورت‘ قرار دیتے ہوئے ان پر سخت تنقید کی ہے۔ متھیرا نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران انکشاف کیا کہ انہوں نے راکھی ساونت کا اپنے پروگرام میں انٹرویو کیا تھا، جو ان کے لیے ایک ناخوشگوار تجربہ ثابت ہوا۔ متھیرا نے بتایا کہ ’’چند ماہ قبل جب راکھی پاکستانی اداکار ڈوڈی خان سے شادی کی خواہش ظاہر کرنے پر خبروں میں تھیں، اسی دوران انہوں نے مجھے ایک انٹرویو دیا جس میں انہوں نے بدتمیزی کی انتہا کردی۔ وہ بستر پر لیٹ کر بات کر رہی تھیں اور بار بار لائن کاٹ رہی تھیں۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ راکھی کیمرے کے سامنے اور پیچھے...
    اسموگ اور ماحولیاتی آلودگی کے تدارک کے لیے لاہور کے اردگرد جنگل نما حد بندی کی جائے گی۔ پنجاب حکومت کا لنگز آف لاہور منصوبہ دنیا میں اپنی مثال قائم کرنے کو تیار ہے۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق منصوبے کے تحت تقریباً 48 لاکھ سے زائد پودے لگائے جائیں گے، پی ایچ اے لاہور لنگز آف لاہور منصوبہ مکمل کرے گا، لاہور کی جنگل نما حد بندی کی کل لمبائی 112 کلومیٹر اور رقبہ 1711 ایکڑ ہوگا۔ رنگ فاریسٹیشن منصوبہ تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں 1210 ایکڑ اراضی پر 59 کلو میٹر لمبا رنگ فاریسٹ بنایا جائے گا اور دوسرے مرحلے میں 31 جبکہ تیسرے میں 22 کلو میٹر رنگ فارسٹیشن کی جائے گی۔...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں سابق صدر نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو ہدایت کی ہے کہ نیوکلیئر ہتھیاروں کی جانچ کا عمل فوراً شروع کیا جائے تاکہ امریکا اپنے حریف ممالک کے برابر کھڑا ہو سکے۔ ٹرمپ کے مطابق، دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین آئندہ پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آ سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں رہ سکتا اور قومی سلامتی کے لیے نیوکلیئر ٹیسٹنگ ناگزیر ہو چکی ہے۔ ٹرمپ...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔ حکومت...
    ویب ڈیسک: آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کیلئے تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کو بحال کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنا دیا ۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اب تمام سرکاری محکموں، اداروں اور ذیلی تنظیموں میں گریڈ 7 سے اوپر کی تمام بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے، این ٹی ایس طرز پر کی جائیں گی۔   عدالت عالیہ مظفرآباد نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اس نظام کا بنیادی مقصد شفافیت، میرٹ اور اہلیت کو فروغ دینا ہے، تاکہ بھرتیوں میں جانبداری، اقرباپروری اور سیاسی اثر و رسوخ کی گنجائش ختم ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تمام محکمہ جات اور خودمختار ادارے آئندہ اپنی بھرتیوں کے لیے تھرڈ پارٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پھلوں کے بنے ہوئے ملک شیک عام طور پر ایک صحت بخش مشروب سمجھے جاتے ہیں جو توانائی اور غذائیت دونوں فراہم کرتا ہے، تاہم امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے اس حوالے سے ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ملک شیک میں کیلا شامل کیا جائے تو یہ مشروب کے صحت بخش اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے، خاص طور پر وہ فائدے جو دل اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ دودھ میں مختلف پھل شامل کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور غذائی اجزا کس حد تک...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ہمارے ارکانِ اسمبلی چٹان کی طرح پارٹی کے ساتھ کھڑے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ اسپیکر کا الیکشن ہو یا وزارتِ اعلیٰ کے لیے میرا انتخاب، پارٹی کا کوئی بندا بھی اِدھر اُدھر نہیں ہوا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں گُڈ گورننس کی وجہ سے پی ٹی آئی کو تیسری بار حکومت ملی، ہم اس بار بھی پہلے کی طرح ڈیلیور کریں گے، خیبر پختونخوا میں بنیادی انسانی حقوق پامال نہیں ہونے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ہماری اِن ہاؤس کمیٹی نے گزشتہ روز چار گھنٹے مختلف امور پر غور کیا، اور اس کے لیے قوانین بنیں گے۔ خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی...
    آزاد جموں و کشمیر ہائیکورٹ نے سرکاری ملازمتوں میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنانے کے لیے تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کو بحال کرتے ہوئے بڑا فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ اب تمام سرکاری محکموں، اداروں اور ذیلی تنظیموں میں گریڈ 7 سے اوپر کی تمام بھرتیاں تھرڈ پارٹی کے ذریعے، این ٹی ایس طرز پر کی جائیں گی۔ تھرڈ پارٹی ایکٹ 2021 کی بحالی عدالت عالیہ مظفرآباد نے اپنے فیصلے میں واضح کیا کہ اس نظام کا بنیادی مقصد شفافیت، میرٹ اور اہلیت کو فروغ دینا ہے، تاکہ بھرتیوں میں جانبداری، اقرباپروری اور سیاسی اثر و رسوخ کی گنجائش ختم ہو جائے۔ عدالت نے قرار دیا کہ تمام محکمہ جات اور خودمختار ادارے آئندہ...
    سٹی42: رواں سال غفلت، لاپرواہی اور تیزرفتاری سے گاڑی چلانے والوں کے خلاف کارروائیوں میں 97 فیصد اضافہ ہوا ہے۔  مقررہ حد رفتار سے تجاوز کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائیوں میں 105 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ سال 2025 میں 6 لاکھ 84 ہزار سے زائد شہریوں کے چالان ہوئے جبکہ سال 2024 میں 3 لاکھ 44 ہزار شہریوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز  ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کے مطابق تیزرفتاری، غفلت اور لاپرواہی حادثات کی بڑی وجوہات ہیں۔ لا انفورسمنٹ کے نتیجے میں حادثات میں مسلسل کمی آئی ہے۔ قیمتی جانوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے...
    چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا ہونا ناگزیر ہے، شی کی امر یکی ہم منصب سے گفتگو بوسان: چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابقشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صدر ٹرمپ کے انتخاب کے بعد سے ہم تین مرتبہ بات چیت اور متعدد خطوط کا تبادلہ کر چکے ہیں ، ہم نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کو مجموعی طور پر مستحکم رکھنے کی قیادت کی ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان اور نیدرلینڈز کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق ہوگیا۔وفاقی دارالحکومت میں دونوں ممالک کے حکام کے مابین ہونے والی اہم ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ وزیر خزانہ اور نیدرلینڈز کے سفیر کے درمیان ہونے والی اس نشست میں تجارت، سرمایہ کاری اور مختلف صنعتی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں نیدرلینڈز کی جانب سے پاکستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو وسعت دینے کی خواہش ظاہر کی گئی۔ ڈَچ سفیر نے بتایا کہ اس وقت پاکستان میں تقریباً 50 ڈَچ کمپنیاں سرگرم عمل ہیں، جو خاص طور پر ٹیکسٹائل،...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے جا رہے ہیں، جبکہ مختصر کابینہ آج انتخابات کے بعد تشکیل دی جائے گی۔ ان کے مطابق کابینہ کی تشکیل میں کسی قسم کی رکاوٹ موجود نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی، سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط انہوں نے کہا کہ پارٹی کا کوئی بھی رکن سلپ نہیں ہوا اور نہ ہی آئندہ ہوگا۔ سہیل آفریدی نے بتایا کہ توہینِ عدالت کی درخواست آج دائر کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم گڈ گورننس کی وجہ سے تیسری بار حکومت میں آئے ہیں،...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سیلاب بحالی پروگرام کے تحت متاثرہ اضلاع میں مالی امداد کی تقسیم کا باقاعدہ آغاز ہو گیا۔ پروگرام کے تحت مجموعی طور پر 6 ارب 39 کروڑ روپے سیلاب متاثرین میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں غیر قانونی افغان باشندوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز، مریم نواز کے سخت احکامات پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق 90 فی صد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل کر لیا گیا ہے۔ اب تک 5 لاکھ 69 ہزار متاثرین کا ڈیٹا تیار کیا جا چکا ہے جبکہ شفافیت یقینی بنانے کے لیے 4 لاکھ 63 ہزار متاثرین کے کوائف ڈپٹی کمشنرز سے تصدیق کے مرحلے میں ہیں۔ اے ٹی ایم کارڈز کی تیاری اور معاوضے کی...
    کابل/اسلام آباد (وقائع نگار) اقوامِ متحدہ کے ترقیاتی پروگرام اور منشیات و جرائم کے دفتر نے اپنی تازہ رپورٹ “افغانستان ڈرگ انسائٹس 2025″میں انکشاف کیا ہے کہ طالبان کے زیرِ اقتدار افغانستان تیزی سے کیمیائی منشیات خصوصاً کرسٹل میتھ (آئس) کی پیداوار اور اسمگلنگ کا عالمی مرکز بن چکا ہے۔ رپورٹ کے مطابق افیون کی کاشت میں کمی کے بعد افغانستان میں اب منشیات بنانے والی کیمیائی لیبارٹریوں کی تعداد میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے۔ 2017 سے 2021 تک ضبط ہونے والی مصنوعی منشیات کی مقدار 30 ٹن تک پہنچ گئی۔ مغربی افغانستان کی مقامی جھاڑی ’’ایفیڈرا‘‘ میتھ تیار کرنے کے لیے خام مواد کے طور پر استعمال کی جا رہی ہے، جبکہ ہلمند، فرح، ہیرات اور نیمروز میں...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے صدر شی جن پنگ سے ملاقات کے بعد چینی درآمدات پر عائد محصولات میں 10 فیصد کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ نئی شرح کے مطابق چینی اشیاء پر محصولات 57 فیصد سے کم ہو کر 47 فیصد کر دیے گئے ہیں۔ جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں ہونے والی اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے تجارتی تعاون، سرمایہ کاری اور باہمی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات کے بعد امریکی صدر نے اعلان کیا کہ وہ اپریل 2026 میں چین کا سرکاری دورہ کریں گے تاکہ مذاکرات کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔ ٹرمپ نے کہا کہ یہ قدم دونوں ممالک کے درمیان تجارتی توازن کو بہتر بنانے اور...
    نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) اور کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے درمیان ٹول ٹیکس کے تنازع کے باعث اسلام آباد میٹرو فیڈر بس روٹ ایف آر-10 کو تبدیل کر دیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ سی ڈی اے کو سنگجانی کے مقام پر این ایچ اے کی جانب سے ٹول ٹیکس عائد کیے جانے کے بعد روٹ میں تبدیلی کرنا پڑی۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی احتجاج: راولپنڈی اسلام آباد میٹرو بس سروس بند کرنے کا فیصلہ ابتدائی طور پر یہ روٹ گولڑہ موڑ میٹرو اسٹیشن سے ٹیکسلا تک این-5 کے ذریعے چلایا جا رہا تھا، تاہم این ایچ اے نے ٹول فیس کے بغیر بسوں کو...
    سعودی عرب میں صحت عامہ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے اور ایک صحت مند معاشرہ تشکیل دینے کے لیے ’علاج سے بڑھ کر احتیاط‘ کے اصول کو بنیاد بنایا جا رہا ہے۔ ریاض میں جاری 8ویں عالمی ہیلتھ کانفرنس کے دوران ماہرینِ صحت، سرمایہ کاروں اور فیصلہ سازوں نے اس حکمتِ عملی پر تفصیلی گفتگو کی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں ‘جینیاتی و خلیاتی علاج ساز فیکٹری’ کا افتتاح، طبی تحقیق میں سنگِ میل یہ 4 روزہ ’گلوبل ہیلتھ ایکزیبیشن‘ 27 سے 30 اکتوبر تک ریاض میں منعقد ہو رہی ہے، جس میں مملکت کے مستقبل کے صحت کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی جا رہی ہیں۔ بین الاقوامی میڈیکل سینٹر...
    کلیم اختر:  پنجاب میں مریم نواز راشن کارڈ کی تقسیم کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ صوبائی وزیر لیبر منشاءاللہ بٹ کا کہنا تھا کہ تمام اضلاع میں کارڈز کی تقسیم منظم انداز میں کی جا رہی ہےاور اس عمل کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی سیل قائم کیا گیا ہے جو شکایات کا فوری ازالہ بھی کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 13 لاکھ 76 ہزار محنت کشوں میں راشن کارڈز تقسیم کیے جا رہے ہیں جبکہ جلد ہی یہ عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ محنت کشوں کی فلاح و بہبود کے لیے...
    پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستان آرمی، ایئر فورس اور نیوی کسی بھی دشمن ملک کی جانب سے کی جانے والی کسی بھی مہم جوئی کا مؤثر طور پر مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار اور قابلِ عمل ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بھارت کسی جارحیت کے لیے افغان سرزمین کا استعمال کرنے کی کوشش کرے تو مسلح افواج اس کا بھرپور، مناسب اور مؤثر جواب دینے کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے تاہم نئے قائد ایوان کا اعلان نہ ہو سکا۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 31 اکتوبر کو شام 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کے لیے چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین، سردار یعقوب اور راجا فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان مقابلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نئے قائد ایوان کے لیے فیورٹ ہیں تاہم پارٹی صدر ہونے کی وجہ سے قرعہ چوہدری یاسین کے نام بھی نکل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے استعفی’ دینے سے انکار...
    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔  علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین...
    پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے متعارف کرائے گئے مالی معاونتی پروگرام کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ’پیپلز مائنارٹی کارڈ‘ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے اقلیتی خاندانوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور چھوٹے کاروبار کے شعبوں میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو مرحلہ وار مالی امداد بھی دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پروگرام کے ابتدائی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ حکومت نے رواں مالی سال مائنارٹی انڈومنٹ...
    پاکستان اور عالمی سطح پر سرمایہ کاروں کے درمیان ایک اہم بحث زور پکڑ چکی ہے، کہ کیا اس وقت سرمایہ کاری کے لیے روایتی محفوظ سرمایہ سمجھا جانے والا سونا بہتر ہے یا پھر تیزی اور خطرے کے امتزاج سے بھرپور بٹ کوائن؟ حالیہ ہفتوں میں عالمی مالیاتی منڈیوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ، مقامی سطح پر روپے کی قدر میں کمی اور ڈیجیٹل اثاثوں کے بڑھتے رجحان نے اس سوال کو پہلے سے زیادہ اہم بنا دیا ہے۔ کیونکہ اس وقت ہر طرف انویسٹمنٹ کے چرچے ہیں۔ سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ اور پھر بٹ کوائن کے حوالے سے پیشین گوئیاں بار بار انویسٹرز کو انویسٹ کرنے پر مجبور کررہی ہیں۔ مزید پڑھیں: سونا خریدتے ہوئے کن باتوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بحیرۂ مرمرہ کے کنارے، ترکی کے تاریخی شہر استنبول میں، جہاں کبھی خلافت ِ عثمانیہ کے فیصلے امت ِ مسلمہ کی تقدیر بدل دیتے تھے، آج ایک نیا فیصلہ لکھا جا رہا ہے۔ مگر اس بار قلم سپہ سالاروں کے نہیں بلکہ سفارت کاروں کے ہاتھ میں ہے۔یہ مذاکرات بظاہر پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی کشیدگی کو کم کرنے کے لیے ہیں، مگر حقیقت میں ان کے اثرات جنوبی ایشیا کے تزویراتی توازن تک پھیل چکے ہیں۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ آیا یہ خطہ کسی نئے امن کی طرف بڑھ رہا ہے یا ایک اور عسکری تصادم کی طرف۔گزشتہ ہفتوں میں پاک – افغان سرحد پر شدید جھڑپوں کے بعد 19 اکتوبر کو دوحا میں عارضی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملالہ یوسف زئی آج کل امریکا کے دورے پر ہیں، ایک نہایت متنازع واقعے کے بعد نہایت کم عمری میں نوبل پرائز کا ملنا دنیا کے لیے حیران کن تھا ہی لیکن ایک ایسے معاشرے میں جہاں انسانی اخلاق کے اسلامی اصول معیار کی حیثیت رکھتے ہوں وہاں بدکاری کو فروغ دینے کے لیے ملالہ نے جوائے لینڈ جیسی ہم جنس پرستی پر مشتمل فلم بنائی تاکہ پاکستانی معاشرے میں ہم جنس پرستی کو نہ صرف فروغ دیا جا سکے بلکہ اس کو گناہ سمجھنے والوں کے ذہن سے یہ بھی مٹا دیا جائے کہ یہ غلط کام ہے بلکہ یہ کام کرنے والے اس کام کا حق رکھتے ہیں۔ یہ بالکل ایسے ہی ہے جیسے آپ کرنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، سڑک پر بیٹھنا میری کمزوری نہیں بلکہ عدالتوں کی بے بسی ہے جو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں۔ ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہے جس میں وکلا برادری کا مرکزی کردار ہے،اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 کارکنان ہلاک ہونے کا دعویٰ کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو وڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟مفتی منیب کے کہنے پر فہرست جاری کریں گے کہ لبیک والوں کے کتنے افرادزخمی ہوئے مگر یہ ماننے کو تیار نہیں کہ 600بندے مارے گئے، اتنی لاشوں سے تو پہاڑ بن جائے گا۔یہ باتیں انہوں نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے بند کردینا، املاک جلانا، کسی کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /اے پی پی) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے‘پاکستان نے افغان دہشت گردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان کیا۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا‘ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ کابل میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے پاکستان نے بارہا افغان طالبان حکومت سے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج (ٹی ٹی...
    اسلام آباد: نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کہاہے کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے  لئے ہمہ وقت تیارہے۔ نیول ہیڈ کوارٹرز میں پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے جس کی صدارت نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف نے کی ، نیول چیف نے بحری دفاع میں ہمہ وقت جنگی تیاری برقرار رکھنے پر زوردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق نیول چیف نے روایتی اور غیر روایتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مکمل تیاری کی اہمیت اُجاگر کی۔ بحریہ علاقائی امن،استحکام اور میری ٹائم سیکیورٹی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس میں سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک بحریہ قومی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت تیار...
     لاہور:۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، چھ کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سیالکوٹ (کامرس ڈیسک ) صدر سیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سید احتشام مظہر گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کے “روشن معیشت بجلی پیکج” کے تحت صنعتی و زرعی صارفین کے لیے رعایتی ٹیرف کے تاریخی آغاز پر ہم وزیراعظم محمد شہباز شریف، وفاقی وزیر برائے توانائی اویس احمد خان لغاری اور وزیر مملکت عبد الرحمن خان کانجو کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔انہوں نے اسے ملکی معیشت کی بحالی اور ترقی کی جانب تاریخی و انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں کے لیے بجلی سستی کرنا حکومت کا احسن اقدام ہے کیونکہ اس سے صنعتی لاگت میں کمی آئے گی،برآمدات کو فروغ ملے گا اور روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) سندھی نیشنل کانگریس کے طالب علم رہنما غنی امان چانڈیو کی بازیابی کے لیے وکلا اور سندھی نیشنل کانگریس نے حیدرآباد پریس کلب کے سامنے الگ الگ احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرے میں غنی امان کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے شدید نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر سندھی نیشنل کانگریس کے مرکزی چیف آرگنائزر ایڈوکیٹ محب آزاد، ایڈووکیٹ سجاد چانڈیو، ایڈووکیٹ میرمنگریو، ایڈوکیٹ اسرار چانگ، اعزاز لغاری اور دیگر نے کہا کہ غنی امان کی بیٹی کئی دنوں سے کراچی کے مقامی اسپتال میں زیر علاج ہے، اور وہ اسے دیکھنے کے لیے وہاں موجود تھی،جہاں سے انہیں قانون نافذ کرنے والے ادارو نے گرفتار کیا اور لاپتہ کردیا جس کے بعد ان کی...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عدالت کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ توہین عدالت کا کیس جمع کرنے کے لئے ہمیں حکم نامے کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے، قانون کی پاسداری کے لیے کیس کو آگے بڑھانے کی خاطر حکم نامے کی کاپی درکار ہے۔انہوں نے خط میں کہا کہ آج کی تاریخ تک ہمیں حکم نامے کی کوئی کاپی تاحال موصول نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے عدالت کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا تھا، جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
    بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی یعنی بی این پی نے اتفاقِ رائے کمیشن کی جانب سے جولائی نیشنل چارٹر پر عمل درآمد سے متعلق سفارشات کو مسترد کرتے ہوئے شدید ناراضی کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ کمیشن کی تجاویز جماعتِ اسلامی اور نیشنل سٹیزنز پارٹی یعنی این سی پی کے مطالبات کی عکاسی کرتی ہیں، جبکہ بی این پی کے مؤقف کو مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یورپی یونین کا بنگلہ دیش میں عام انتخابات کے لیے بڑی مبصر ٹیم بھیجنے کا اعلان منگل کی شب پارٹی کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری بیان میں بی این پی رہنماؤں نے کہا کہ وہ کمیشن کی سفارشات پر ’حیران اور مشتعل‘ ہیں۔...
    یہ ڈیجیٹل دُور ہے، اور ہر دُور کی طرح اس ڈیجیٹل دُور میں بھی وہی لوگ کام یاب ہوں گے جو ڈیجیٹل دُنیا اور تبدیلی کو بروقت اور بہتر طریقے سے سمجھ سکیں گے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن نے ہماری زندگیوں کے انداز، سو، نقطۂ نظر اور کام کرنے کے طریقوں کو یکسر بدل دیا ہے۔ ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن میرے پسندیدہ موضوعات میں سے ایک ہے۔ اسے پڑھنا، سیکھنا، اس کے بارے میں جاننا، اور اسے عملی طور پر اپنی زندگی میں اپنانا میرا ایک محبوب مشغلہ ہے۔ اس مضمون کی تیاری میں بھی میں نے اے آئی کا بھرپور استعمال کیا ہے، جس نے میرے کام کی رفتار، معیار اور مقدار کو بڑھایا ہے، اور مجھے اپنے کام کو بہترین انداز میں...
    ایک ایسے دور میں جب سائبر جرائم تیزی سے بڑھ رہے ہیں، کمپیوٹر سیکیورٹی کو اولین ترجیح دینا وقت کی اہم ضرورت بن چکی ہے۔ آج کسی حملہ آور کو آپ کا پیچیدہ پاس ورڈ جاننے کی ضرورت نہیں رہتی، صرف ایک فِشنگ ای میل ہی آپ کا پاس ورڈ چرا سکتی ہے، جو کسی بڑے ڈیٹا بریک کا سبب بن سکتی ہے۔ روایتی پاس ورڈز اب غیر محفوظ اور پرانے محسوس ہوتے ہیں، کیونکہ ان کے دوبارہ استعمال یا چوری کا خطرہ ہمیشہ موجود رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایسے 10 پاسورڈز جو آسانی سے ہیک ہوسکتے ہیں اس کے برعکس، پاس کیز (Passkeys) کو اب زیادہ محفوظ اور تیز رفتار متبادل سمجھا جا رہا ہے۔ ایسے دور میں جب...
    قطر کے وزیراعظم و وزیرخارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمان بن جاسم الثانی نے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت کو جنگ بندی معاہدے کی صریح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائیاں نہ صرف افسوسناک بلکہ دل دہلا دینے والی ہیں، اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں تمام سرخ لکیریں پار کی جا چکی ہیں۔ نیویارک میں کونسل آن فارن ریلیشنز کی ایک تقریب سے خطاب میں قطری وزیراعظم نے کہاکہ حالیہ اسرائیلی حملوں نے قطر سمیت پوری عالمی برادری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی فوج کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 100 سے زیادہ فلسطینی شہید ان کے مطابق اسرائیل نے غزہ میں رہائشی آبادی، تعلیمی اداروں اور حتیٰ کہ سفارتی دفاتر...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمۂ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کے فیصلے کو خیبرپختونخوا حکومت کے منصوبے کی نقل قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ کوئی نیا اقدام نہیں بلکہ “کےپی حکومت کے منصوبے کا ایک اور کاپی پیسٹ ورژن” ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں منصوبے اکثر کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں اختتام پذیر ہو جاتے ہیں۔ اس کے برعکس خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت 17 لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی سہولت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے کےپی حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقررکرنےکا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پ نےکےپی حکومت کا ایک اورمنصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں منصوبےکمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں،  خیبرپختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی۔بیرسٹرسیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں ہم اس میں معاونت کیلئےتیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم...
    کے پی کابینہ میں وزارتوں کیلئے ایک ارب سے 70 کروڑ تک کی بولی لگ رہی ہے، عظمی بخاری کا الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے الزام لگایا ہیکہ خیبر پختونخوا (کے پی) میں نئی کابینہ کے لیے ابھی سے بولیاں لگ رہی ہیں۔عظمی بخاری کے مطابق اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ روپے تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔ بیرسٹر سیف کے الزام کا جواب دیتے ہوئے عظمی بخاری نیکہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سیکاپی پیسٹ کے طعنے دے رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ خیال...
    لاہور: بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ یاتری پیدل واہگہ بارڈر عبور کرنے کے بعد ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے، جہاں 5 نومبر کو بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی گوردواروں میں خصوصی مذہبی رسومات ادا کی...
    عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کی بانی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
    پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے آزاد کشمیر میں نئی حکومت قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، تاہم تاحال نئے وزیراعظم کا حتمی نام سامنے نہیں آیا۔ اس کا باضابطہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ نجی نیوزچینل کو پارٹی ذرائع نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے کوئی نام ابھی فائنل نہیں کیا گیا اور پارٹی کی مرکزی قیادت مشاورت کے بعد باضابطہ فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کے لیے زیر غور ناموں میں چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب شامل ہیں۔ پارٹی کی قیادت جلد ہی نئے وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان کرے گی۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراطلاعات  پنجاب عظمیٰ بخاری نے الزام لگایا  ہےکہ  خیبر پختونخوا (کے پی)  میں نئی کابینہ کے لیے  ابھی سے بولیاں لگ  رہی ہیں۔عظمیٰ بخاری کے مطابق   اچھی وزارتوں کے لیے ایک ارب سے 70 کروڑ  روپے  تک کا ریٹ طے ہو رہا ہے۔بیرسٹر سیف  کے الزام کا  جواب دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نےکہا کہ نواز شریف کے ہیلتھ کارڈ  پر اپنی مہر لگوانے والے ہمیں کس منہ سےکاپی پیسٹ کے طعنے دے  رہے ہیں؟ پنجاب میں تمام کام  میرٹ  اور  شفافیت کی بنیاد پر ہوتے ہیں۔ یکم نومبر سے آئندہ 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان خیال رہے کہ  پی ٹی آئی کے  رہنما  بیرسٹر سیف کا کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس کو سزا دینے کی مشاورت کے بعد اسرائیل نے یلو لائن کے پار اپنی گرفت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان غزہ میں اسرائیلی فوج کے کنٹرول والے علاقے کو بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، جس میں فوج کو یلو لائن کے پار آگے بڑھنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ یہ بات “العربية/الحدث” کے ذرائع نے بتائی۔اطلاعات کے مطابق یہ مذاکرات ابھی بھی جاری ہیں، واشنگٹن نے منگل کو غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی منظوری دی جو نیتن یاہو کے حکم پر کیے گئے اور جن کا تعلق حماس پر فائر بندی کی خلاف ورزی کے الزامات سے جوڑا جا رہا ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے...
    پی آئی اے کی لندن میں شاندار تقریب برطانیہ کے لیے نئی پروازوں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس )پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کے چیف کمرشل آفیسرنوشیروان عادل ، عبداللہ خان ، اطہر اعوان ، جنرل منیجر برطانیہ نادیہ گل اور ان کی ٹیم نے لندن کے معروف رائل نواب بینکویٹ ہال میں پی آ ئی اے کے مین ڈیلرز اور کمیٹی رہنمائوں کے اعزاز ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا، ۔ پی آئی اے کی لندن پروازیں اپریل 2026 سے شروع ہوں گی۔تقریب کے دوران بتایا گیا کہ 25 تاریخ کو پہلی مانچسٹر تا اسلام آباد پرواز میں 280 مسافروں کو لے کر آئی تھی جس میں سے 54 مسافروں کو...
    فوٹو: سوشل میڈیا آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی میں اِن ہاؤس تبدیلی کے سلسلے میں پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر کے لیے وزیرِاعظم کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی قیادت اجلاس میں موجود تھی، جس میں وزارتِ عظمیٰ کے لیے 4 ناموں پر غور کیا گیا۔ آزاد کشمیر اسمبلی میں تحریکِ عدم اعتماد پر ن لیگ و پی پی نے دستخط کر دیے: فیصل ممتاز راٹھورسیکریٹری جنرل پیپلز پارٹی آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی نےعدم اعتماد کی تحریک پر دستخط کر دیے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آزاد کشمیر کی وزارتِ عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین،...
    اسلام آباد: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی جانب سے آزاد کشمیر میں نئی حکومت بنانے کے فیصلے کے بعد تاحال نئے وزیراعظم کا نام نہیں دیا اور اس کا باقاعدہ اعلان پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کریں گے۔ ایکسپریس نیوز کو پی پی پی کے ذرائع نے بتایا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے وزارت عظمیٰ کے لیے کوئی نام فائنل نہیں کیا گیا، پارٹی کی مرکزی قیادت مشاورت کے بعد باضابطہ اعلان کرے گی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارت عظمیٰ کے لیے چوہدری یاسین، لطیف اکبر اور سردار یعقوب کے نام زیر غور ہیں۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے لیے نام کا اعلان کریں گے۔
    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگئی۔ کانفرنس کی صدارت چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے کی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہوئی، وائس ایڈمرل رب نواز پاک نیوی کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق کانفرنس کے دوران سربراہ پاک بحریہ نے میری ٹائم ڈومین میں روایتی اور غیر روایتی خطرات کا مؤثر طریقے سے مقابلہ کرنے کے لیے مستقل جنگی تیاری کو برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ پاک بحریہ علاقائی بحری سلامتی اور امن و استحکام کے قیام میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہے۔ ایڈمرل نوید اشرف نے قوم کو...
    ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعوی کرنے والے ذرا لاشیں تو دکھادیں، وزیراعلی پنجاب WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کے 600 بندے ہلاک ہونے کا دعوی کیا جارہا ہے ذرا لاشیں تو دکھادیں، کسی نے تو ویڈیو بنائی ہوگی، معلوم تو ہو کہ لاشیں گئی کہاں؟یہ بات انہوں ںے وزیراعلی ہاس میں اتحاد بین المسلمین کمیٹی کے علما کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے علما کو مخاطب کیا کہ ایک مذہبی جماعت کے خلاف کارروائی کی ضرورت کیوں پیش آئی؟ مذہبی جماعتوں کو بھی سیاست کرنے کا حق ہے مگر مذہب کی آڑ میں تشدد کرنا، راستے...
    آزاد کشمیر میں ان ہاؤس تبدیلی کے معاملے پر بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کا نام فائنل کر لیا۔ ذرائع کے مطابق پارٹی کی مرکزی قیادت نے وزارتِ عظمیٰ کے لیے صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری یاسین کے نام کی منظوری دے دی ہے۔ مزید پڑھیں: شہباز شریف کی وطن واپسی: آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کا معاملہ آخری مراحل میں داخل ان کا نام چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں فائنل کیا گیا، جس میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سینیئر قیادت بھی شریک تھی۔ ذرائع نے بتایا کہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے پارٹی میں 4 ناموں پر غور کیا جا رہا تھا، جن میں چوہدری...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سی ای او سلمان نصیر نے دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کرانے کا اعلان کردیا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سلمان نصیر نے کہا کہ لیگ کے آغاز میں دلچسپی کم تھی، مگر پانچ پارٹیز نے اعتماد دکھایا اور ٹیمیں خریدیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ لیگ کے خلاف متعدد کوششیں ہوئیں، لیکن پی ایس ایل مسلسل آگے بڑھتی رہی۔ سلمان نصیر نے بتایا کہ پی ایس ایل کے معاہدے 10 سال کی مدت کے بعد ختم ہو گئے، اور دسویں ایڈیشن کے بعد ان کی دوبارہ ویلیوایشن کا فیصلہ کیا گیا۔ اب دو نئی فرنچائزز کے لیے نیلامی کی جائے گی، جس میں دلچسپی رکھنے والی پارٹیز کو شہروں...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جلد از جلد چھوٹی کابینہ تشکیل دیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر نے کہا کہ موجودہ غیر فعال کابینہ کی وجہ سے کئی اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہوئی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو تحفظ یا اجازت کے بغیر عمران خان سے ملاقات کرنے کی ضرورت نہیں، لیکن ملاقات تک وہ بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دے کر اہم امور کو رواں رکھیں۔ گورنر نے زور دیا کہ وزیراعلیٰ کو ایسے اجلاس یا فورمز میں شرکت کرنی چاہیے جہاں صوبے کے مسائل زیر بحث آئیں، تاکہ حکومت کی نمائندگی خالی نہ رہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک نے اپنے سبسکرپشن ماڈل میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کیا ہے جس کے بعد صارفین اپنی کمائی میں نمایاں اضافہ کر سکیں گے۔کمپنی کے مطابق اب صارفین سبسکرپشن سے حاصل ہونے والی آمدنی کا 90 فیصد حصہ کما سکیں گے، جو موجودہ 70 فیصد کے مقابلے میں 20 فیصد زیادہ ہے۔ٹک ٹاک کی جانب سے اس نئے ماڈل کے لیے چند شرائط متعین کی گئی ہیں۔ سب سے پہلے صارف کے فالوورز کی تعداد کم از کم 10 ہزار ہونی چاہیے، گزشتہ ماہ اس کی ویڈیوز کے مجموعی ویوز کم از کم ایک لاکھ ہونے چاہیے، اور اسی ماہ اس نے 3 یا اس سے زائد سبسکرپشن اونلی ویڈیوز پوسٹ کی...
    کراچی: سندھ حکومت نے کراچی میں یلو لائن بی آر ٹی کے اہم حصے تاج حیدر پل کو عوام کے لیے کھولنے کا فیصلہ کر لیا جبکہ گلشن معمار تا ٹاور ای وی بسز کا نیا روٹ شروع کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی ایس ایم ٹی اے کنول نظام بھٹو اور دیگر اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ اجلاس میں محکمہ ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ کے جاری اور آئندہ منصوبوں کا تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صوبائی حکومت نے کراچی کے بعد حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ میں خواتین اور طالبات کے لیے اسکوٹی ٹریننگ...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہ ہونے پر توہین عدالت کی کارروائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کابینہ کی تشکیل، عمران خان نے سہیل آفریدی کو اہم پیغام پہنچا دیا خط میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعلی کو بانی چیرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا حکم دیا تھا، تاہم جیل انتظامیہ نے ملنے کی اجازت نہیں دی۔ خط میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی تصدیق شدہ کاپی کے حصول کے لیے درخواست...
    عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) نے خیبرپختونخوا میں کل ہونے والے سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ اے این پی کے ترجمان انجینیئر احسان اللّٰہ نے پشاور سے جاری بیان میں کہاکہ پارٹی کے اراکینِ اسمبلی کل ووٹنگ میں حصہ نہیں لیں گے۔ ان کے مطابق اے این پی نہ کسی سیاسی جماعت کو ووٹ دے گی اور نہ ہی ہارس ٹریڈنگ جیسے عمل کا حصہ بنے گی۔ انجینیئر احسان اللّٰہ نے مؤقف اختیار کیاکہ جس جماعت کی اسمبلی میں واضح اکثریت ہے، سینیٹر بھی اسی جماعت کا ہونا چاہیے، لہٰذا دیگر جماعتوں کو چاہیے کہ وہ اپنے امیدوار واپس لے لیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہارس ٹریڈنگ مسلم لیگ (ن) کی پرانی روایت ہے جو جمہوری...
    لاہور: بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔ بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ان تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری 4 نومبر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے وہ ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی...
    ارجنٹائن کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے آئندہ برس فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کا عزم ظاہر کردیا۔ لیونل میسی اپنی فٹنس جانچنے کے بعد اس حوالے سے حتمی فیصلہ کریں گے۔ 38 سالہ میسی نے کہا ہے کہ اگر میں 100 فیصد ٹھیک اور ٹیم کے لیے مفید ثابت ہو سکا تو لازمی طور پر ایونٹ کا حصہ بننا چاہوں گا۔ گزشتہ دنوں انہوں نے انٹرمیامی سے 2028 تک معاہدے میں توسیع کرکے اپنے بلند عزائم کو تقویت دی ہے۔ میسی نے اب تک ارجنٹینا کے لیے 195 میچز میں 114 گولز کیے ہیں۔ اگر وہ 2026 ورلڈ کپ میں کھیلتے ہیں تو یہ ان کا چھٹا ورلڈکپ ہوگا۔
    ویب ڈیسک : نادرا نے شہریوں کو سسٹم اپ گریڈ سے متعلق آگاہ کرتے ہوئے بڑا اعلان کردیا۔ نادرا نے اعلان کیا ہے کہ ادارہ اپنی خدمات اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے لیے سسٹم اپ گریڈیشن کر رہا ہے، جس کے باعث 2 نومبر 2025 بروز اتوار نادرا کی مختلف خدمات عارضی طور پر معطل رہیں گی۔ اس حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا کہ صبح 8:00 بجے سے 8:30 بجے تک پاک آئی ڈی، موبائل ایپ اور  آن لائن سہولیات متاثر ہوں گی جبکہ صبح 8:00 بجے سے شام 4:00 بجے تک ملک بھر کے نادرا رجسٹریشن سینٹرز میں خدمات بند رہیں گی۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : شہرِ قائد میں نافذ کیے گئے جدید فیس لیس ای ٹکٹنگ نظام نے اپنی شفافیت اور مؤثر عملداری کا ثبوت دیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کی گاڑی کو بھی چالان ٹکٹ جاری کر دیا۔یہ کارروائی اُس وقت عمل میں آئی جب ڈی آئی جی ٹریفک کی سرکاری گاڑی لیاری ایکسپریس وے سے گارڈن انٹرچینج کی جانب اُتر رہی تھی  اور گاڑی میں ڈرائیور نے سیٹ بیلٹ نہیں باندھی تھی۔ نظام نے خودکار طریقے سے خلاف ورزی کو ریکارڈ کیا اور 10 ہزار روپے کا ای چالان جاری کر دیا۔ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اس موقع پر ڈی آئی جی ٹریفک خود گاڑی میں موجود نہیں تھے بلکہ ان کا اسکواڈ انہیں گارڈن...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ کل شام معاملہ مکمل ہو چکا ہے اور ثالثوں پر بھی یہ بات واضح ہو گئی ہے کہ کابل کی نیت کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کابل کی نیت میں فتور واضح ہے اور اب دعا کے سوا کوئی چارہ نہیں بچا۔ وزیرِ دفاع نے خبردار کیا کہ افغان صورتحال تشویش ناک سمت میں جا رہی ہے اور طالبان ماضی کی طرف افغانستان کو دھکیل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ طالبان افغانستان کو ایک ریاست کے طور پر پوری طرح پیش کرنے کے قابل بھی نہیں اور ان کا رویہ ریاستی تشخص کے خلاف ہے؛ طالبان بنیادی طور پر ماردھاڑ کر کے مالی فائدے...
    کوالالمپور: امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، جس سے بھارت کے لیے سفارتی طور پر شرمندگی پیدا ہو سکتی تھی۔بلومبرگ نے بتایا کہ مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت سے جب ٹرمپ نے...
    ماسکو: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کاکہنا ہے کہ ماسکو مستقبل میں یورپی اور نیٹو کے کسی رکن ملک پر حملے سے گریز کے اپنے عزم کو سیکیورٹی گارنٹیز میں شامل کرنے کے لیے تیار ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق مینسک میں منعقدہ تیسری بین الاقوامی یوریشین سیکیورٹی کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم بارہا کہہ چکے ہیں کہ ہمارا کبھی کوئی ارادہ نہیں رہا اور نہ اب ہے کہ کسی موجودہ نیٹو یا یورپی رکن ملک پر حملہ کریں، ہم اس موقف کو یوریشیا کے اس حصے کے لیے مستقبل کی سیکیورٹی گارنٹیز میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ لاوروف نے الزام لگایا کہ یورپی رہنما روس کے ساتھ اس موضوع...
    اسلام آباد: وزیرِ مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی سے بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر کے معاونِ خصوصی برائے خزانہ انیس الزماں چوہدری نے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ اقتصادی و سفارتی تعلقات کے فروغ پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ اہم ملاقات کے دوران فریقین نے مشترکہ ترقی کے اہداف کے لیے تعاون بڑھانے اور اقتصادی شراکت داری کے نئے مواقع تلاش کرنے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر توانائی، ٹرانسپورٹ، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں وسیع تر تعاون پر گفتگو ہوئی، جب کہ عوامی رابطوں کو فروغ دینے کے لیے پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان براہ راست پروازوں کی بحالی کو اہم قدم قرار دیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس...
    بعدازاں ایم این اے حمید حسین طوری نے خار کلے آپریشن متاثرین رجسٹریشن سنٹر کا بھی دورہ کیا، جہاں انہوں نے رجسٹریشن کے عمل میں درپیش مشکلات اور انتظامی رکاوٹوں کا جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو فوری طور پر ان مسائل کے حل کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے پارلیمانی لیڈر و رکنِ قومی اسمبلی انجینئر حمید حسین طوری نے سنٹرل کرم آپریشن سے متاثرہ خاندانوں کے لیے قائم بدامہ سکول گراؤنڈ کیمپ کا دورہ کیا۔ انہوں نے متاثرین کے قیام و طعام سمیت دیگر انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ خاندانوں کی جلد از جلد اپنے گھروں کو واپسی اور بحالی کو یقینی بنایا جائے۔ بعدازاں ایم...
    سعودی عرب نے طبّی تحقیق کے میدان میں ایک تاریخی پیش رفت کرتے ہوئے ملک کی پہلی جینیاتی و خلیاتی علاج ساز فیکٹری کا افتتاح کر دیا ہے۔ کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے تحت قائم یہ فیکٹری ہزاروں مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن بن گئی ہے۔ فیکٹری کے قیام سے علاج کے اخراجات میں تقریباً 8 ارب ریال کی بچت متوقع ہے جبکہ یہ ملک میں 9 فیصد مقامی طلب پوری کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی عرب: جانوروں کے لیے مسیحا کی حیثیت رکھنے والے پاکستانی نژاد کی موت پر سوگ کی فضا یہ فیکٹری ریاض میں 5 ہزار مربع میٹر کے رقبے پر قائم ہے اور 2025 کے اختتام تک...
    فائل فوٹو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دے دی۔مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرس نے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری، تجارت، ثقافت اور دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا کے دوطرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے، وزیراعظم کا حالیہ دورۂ امریکا باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہوگا، پاکستان اور امریکا کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔مریم نواز نے بتایا کہ سیلاب متاثرین کے لیے حکومتِ پنجاب کے تاریخی پیکج پر کام شروع ہو چکا ہے، پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لیے قدیمی ثقافتی ورثے...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے بڑھتی ہوئی فضائی کارگو کی مانگ کے پیش نظر سعودی عرب کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو آپریشنز کے لیے معاہدہ کر لیا ہے۔ معاہدے کے تحت پاکستان اور لندن سے کارگو کو ریاض پہنچایا جائے گا، جہاں سے دونوں ایئرلائنز کے نیٹ ورک کے ذریعے سامان کو مختلف حتمی منزلوں تک پہنچایا جائے گا۔ یہ معاہدہ 29 اکتوبر سے نافذ العمل ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کا برطانیہ کے لیے فضائی آپریشن بحال، 5 سال بعد پہلی پرواز مانچسٹر پہنچ گئی پی آئی اے کے مطابق یہ کارگو معاہدہ نہ صرف ایئرلائن کے لیے کارگو منزلوں کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا بلکہ اس سے کارگو آمدنی میں...
    لاہور: بین الاقوامی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے حکومت پنجاب نے معدنیات و کان کنی کے لیے نیا جامع قانونی نظام متعارف کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ دی پنجاب مائنز اینڈ منرلز بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کر دیا گیا جس کے تحت کان کنی کا جدید لائسنسنگ نظام متعارف کروایا جائے گا۔ بل کے تحت لائسنسنگ اتھارٹی تشکیل دی جائے گی، جس کے پاس نئے کان کنی لائسنس کا اجراء اور لائسنس معطل و ختم کرنے کا اختیار ہوگا۔ بل کے تحت کان کنی و معدنیات فورس تشکیل دی جائے گی، غیر قانونی کان کنی روکنا کان کنی و معدنیات فورس کے ذمے ہوگا۔ بل کے متن کے مطابق کان کنی و معدنیات فورس...
    کوالالمپور: امریکی جریدے بلومبرگ نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے ملائیشیا میں ہونے والی آسیان سربراہی کانفرنس میں شرکت سے اس لیے گریز کیا تاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات اور پاکستان سے متعلق ممکنہ گفتگو سے بچا جا سکے۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی حکام کو خدشہ تھا کہ صدر ٹرمپ ایک بار پھر یہ دعویٰ دہرا سکتے ہیں کہ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کا کردار ادا کیا تھا، جس سے بھارت کے لیے سفارتی طور پر شرمندگی پیدا ہو سکتی تھی۔ بلومبرگ نے بتایا کہ مئی میں پاک-بھارت کشیدگی کے بعد سے دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جا رہا ہے، خاص طور پر اس وقت...
    مصری سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس عالمی سطح پر ایک اہم موقع کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام کے لیے انسانی و ترقیاتی ضروریات پوری کرنا اور ان کی مشکلات میں کمی لانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مصر نے اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ماہ نومبر میں غزہ کی جلد بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے ایک بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔ یہ کانفرنس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پیش کردہ نام نہاد "علاقائی استحکام کے منصوبے” کے دوسرے مرحلے کا حصہ بتائی جا رہی ہے۔ مصری سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کانفرنس عالمی سطح پر ایک اہم موقع کے طور پر دیکھی جا رہی ہے جس کا مقصد فلسطینی عوام...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ برادر ممالک، جنہیں طالبان حکومت مسلسل درخواست کر رہی تھی، ان کی درخواست پر، پاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی، تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ آصف کا کہناتھا کہ پاکستان واضح کرتاہے کہ اسے طالبان  رجیم کو ختم کرنے یا انہیں غاروں میں چھپنے پر مجبور کرنے کے لیے اپنی  پوری طاقت  استعمال کرنے کی ہرگز ضرورت نہیں البتہ طالبان رجیم کی اگر خواہش ہو تو تورا بورا میں ماضی کی شکست کے مناظر، جہاں...
     علی ساہی :محکمہ ایکسائز نے بینکس اور لیزنگ کمپنیز کے نام پر رجسٹرڈ ہزاروں نادہندہ گاڑیوں کے حوالے سے مراسلہ جاری کر دیا۔ ڈائریکٹر ریجن سی شاہد گیلانی کے مطابق پنجاب بھر میں بڑی تعداد میں ایسی گاڑیاں موجود ہیں جن کے گزشتہ کئی سالوں کے ٹوکن ٹیکس واجب الادا ہیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ بینکس اور لیزنگ کمپنیز اپنے زیرِ ملکیت گاڑیوں کے مالکان سے ٹیکس وصولی میں محکمہ ایکسائز کی مدد کریں۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر شاہد گیلانی کے مطابق سرکاری محکموں کے زیرِ استعمال گاڑیوں کے ٹوکن ٹیکس کی وصولی کے لیے بھی متعلقہ اداروں کو مراسلے بھجوا دیے گئے ہیں۔یکم نومبر سے شہر کے داخلی و خارجی...
    سعودی عرب نے 2034ء کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے لیے دنیا کا پہلا  ’اسکائی اسٹیڈیم ‘ بنانے کا اعلان کر دیا ہے، فٹبال کے میچر کے لیے ایک ایسا میدان جو زمین سے 350 میٹر (تقریباً 1150 فٹ) کی بلندی پر فضا میں معلق ہوگا۔یہ انقلابی منصوبہ نیوم سٹی کے دی لائن کے اندر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر ایک ارب ڈالر (تقریباً 280 ارب روپے) لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔  350 میٹر بلندی پر فٹبال کا نیا افق یہ ’نیوم اسٹیڈیم‘ نہ صرف فٹبال ورلڈ کپ کے 15 میزبان میدانوں میں شامل ہوگا بلکہ دنیا کے کسی بھی کھیل کے لیے پہلا فضائی اسٹیڈیم بھی ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے ‎فیفا ورلڈ کپ 2034 پاکستانیوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں پاکستان کی تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت، مصنوعی ذہانت (AI)، اور ای کامرس شعبے میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔وفد کی قیادت میٹا کے ریجنل ڈائریکٹر رافیل فرانکل نے کی، جنہوں نے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کے مواقع اور استعداد کو سراہتے ہوئے کمپنی کی جانب سے مستقبل میں تعاون بڑھانے کی یقین دہانی کرائی۔جام کمال خان نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی ان معیشتوں میں شامل ہے جو ڈیجیٹل ترقی کی دوڑ میں تیزی سے آگے بڑھ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد...
    ایک نئی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ صرف زیادہ چلنا ہی نہیں بلکہ آپ کیسے چلتے ہیں، یہ زیادہ اہم ہے۔ یعنی 10 ہزار قدم پورے کرنے سے زیادہ، چلنے کی رفتار اور تسلسل آپ کی صحت کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ تحقیق معروف جریدے ’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘ میں شائع ہوئی، جس کے مطابق 15 منٹ یا اس سے زائد بلا رُکے چلنے والے افراد میں دل کی بیماریوں اور قبل از وقت موت کا خطرہ نمایاں طور پر کم پایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے روزانہ 100 منٹ پیدل چلنا کمر درد میں نمایاں کمی کیسے کرتا ہے؟  مسلسل چلنے کے حیران کن نتائج تحقیق کے مطابق جن افراد نے کم از کم 15...
    سٹی42:  پنجاب حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں کی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے خصوصی اقدام اٹھاتے ہوئے اوورسیز پاکستانی پراپرٹی ایکٹ کی دفعہ 3 کے تحت عدالتی افسران کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔  اس اقدام کے تحت خصوصی عدالتوں کے قیام کا عمل شروع ہو گیا ہے اور ابتدائی طور پر مختلف اضلاع میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی نامزدگی کی منظوری دی گئی ہے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر محکمہ قانون اور ہائیکورٹ میں عدالتی افسران کی تعیناتی کے لیے مشاورتی عمل مکمل ہو چکا ہے، اور ان عدالتوں کے قیام کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کے جائیداد کے تنازعات کو فوری اور مؤثر طریقے سے...
    برطانیہ کی چانسلر ریچل ریوز نے کہا ہے کہ برطانیہ اپنے معاشی استحکام، ریگولیٹری صلاحیت اور عالمی معیار کی مہارت کے ساتھ خلیجی خطے کے ساتھ تعلقات کو مزید مضبوط بناتے ہوئے ترقی اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرے گا۔ ریچل ریوز ان دنوں برطانیہ کی جانب سے ایک بڑے کاروباری وفد کی قیادت کرتے ہوئے سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر ہیں، جو گزشتہ چھ سالوں میں کسی بھی برطانوی چانسلر کا خلیج کا پہلا دورہ ہے۔ ان کا یہ دورہ تجارت اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے پر مرکوز ہے تاکہ برطانوی کاروباروں اور عوام کو براہِ راست فائدہ پہنچایا جاسکے۔ چانسلر ریوز ریاض میں منعقدہ فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹو (FII) جسے...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان سے میٹا (Meta) کے وفد نے ملاقات کی، جس میں ڈیجیٹل تعاون، مصنوعی ذہانت (AI) اور ای کامرس کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جام کمال خان نے پاکستان کی ڈیجیٹل معیشت میں میٹا کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیا کی تیزی سے ترقی کرتی ڈیجیٹل اکانومی میں سے ایک ہے۔ ملک میں ہر سال 75 ہزار سے زائد آئی ٹی گریجویٹس تیار ہو رہے ہیں، جبکہ آئی ٹی برآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہو کر 3.8 ارب ڈالر تک پہنچ چکی ہیں۔ مزید پڑھیں: واٹس ایپ صارفین کو نوسربازوں سے بچانے کے لیے میٹا کی منصوبہ بندی وزیر تجارت نے بتایا کہ نیشنل ای کامرس پالیسی 2.0 کو حتمی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جنوبی کوریا کے صدر سے ملاقات کا منتظر ہوں، جنوبی کوریا ان چند مقامات میں سے ایک ہے جہاں پائیدار جمہوریت ہے۔ جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں ڈونلڈ ٹرمپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم جنوبی کوریا کے ساتھ سنجیدہ شراکت دار ہیں، ہم جہاز سازی کی صنعت کو بہت فروغ دینے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا کے ساتھ تجارتی معاہدے کو بہت جلد حتمی شکل دی جائے گی، جنوبی کوریا ہمارے بہت سے ہتھیار خرید رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ جب امریکا ترقی کرتا ہے، تو ہمارے اتحادی ترقی کرتے ہیں اور انڈوپیسیفک ترقی کرتا ہے،...
    چیٹ جی پی ٹی بنانے والی کمپنی اوپن اے آئی کے ایک ملین سے زائد صارفین نے خودکشی میں دلچسپی ظاہر کی ہے جس کا انکشاف کمپنی کے ڈیٹا سے ہوا ہے۔ اوپن اے آئی کی جانب سے پیر کو شائع ہونے والے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ تقریباً 0.15 فیصد صارفین کی گفتگو میں ‘ممکنہ خودکشی کے منصوبے یا ارادے’ کے واضح اشارے پائے گئے۔ کمپنی کے مطابق چونکہ چیٹ جی پی ٹی کے ہفتہ وار فعال صارفین کی تعداد 80 کروڑ سے زائد ہے، اس لیے یہ شرح تقریباً 12 لاکھ افراد کے برابر بنتی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: نو عمر لڑکے کی خودکشی: اوپن اے آئی کی جانب سے چیٹ جی پی ٹی پر والدین...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے امریکی قونصل جنرل نے ملاقات کی ہے، جس میں صوبے میں سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس  کے ساتھ ملاقات کے دوران  وزیراعلیٰ مریم نواز نے امریکی سرمایہ کاروں کوپنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی۔ اس موقع پر مریم نواز سے امریکا کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا۔ ملاقات میں مریم نواز نے پاکستان اور امریکا کے بڑھتے تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔ پاکستان...
    افغانستان کے ساتھ مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں اور انکے حامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وزیر اطلاعات و نشریات عطاء تارڑ نے کہا ہے کہ اکتوبر 2025 میں استنبول میں منعقدہ مذاکرات پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان ناکام ہو گئے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر انہوں نے واضح کیا کہ مذاکرات کا واحد ایجنڈا افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی روک تھام تھا مگر افغان فریق نے منطقی اور جائز مطالبات تسلیم کرنے کے باوجود کسی قابلِ عمل یقین دہانی سے گریز کیا۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ پاکستان نے افغان طالبان حکومت سے بارہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل اسٹیٹسن سینڈرس نے لاہور میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلیٰ کی پرتپاک میزبانی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پنجاب میں جاری ترقیاتی رفتار کو سراہا اور ای بزنس پراجیکٹ کو سرمایہ کاروں کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ارکان اسمبلی سے ملاقات میں کیا ہدایات دیں؟ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات میں گرمجوشی خوش آئند ہے اور وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنائے گا۔ وزیراعلیٰ نے امریکی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں دستیاب...
    پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے۔4 روزہ مذاکرات کے بعد وزیراطلاعات عطا تارڑ نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ بات چیت میں قابل عمل حل نہیں نکالا جاسکا۔عطاتارڑ نے کہا کہ پاکستان نے مذاکرات کے دوران افغان سرزمین کو پاکستان مخالف دہشت گرد تنظیموں کے لیے استعمال ہونے سے روکنے کا مطالبہ کیا مگر طالبان نے شواہد کے باوجود سرحد پاردہشت گردی روکنے کی کوئی ضمانت نہ دی۔عطاتارڑ کا کہنا تھا کہ افغان وفد نے باربارگفتگو کے اصل مسئلے سے رخ موڑا اورکلیدی نکتے سے انحراف کیا، پاکستان نے جو شواہد پیش کیے وہ کافی اور ناقابل تردید تھے، مذاکرات کا واحدایجنڈا پاکستان پر افغان سرزمین سے حملوں کو رکوانا تھا۔وزیراطلاعات عطا...
    ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی تعاون تنظیم نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78سال مکمل ہونے کے موقع پر حق خودارادیت کے حصول کے لیے جاری جائز جدوجہد میں کشمیری عوام کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر او آئی سی کے جنرل سیکرٹریٹ نے ایک بیان میں جموں و کشمیر کے عوام کے حق خودارادیت کے لیے اپنی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ اسلامی تعاون تنظیم کا جنرل سیکرٹریٹ...
    شمالی کوریا نے پیلا سمندر (Yellow Sea) میں سمندر سے زمین پر مار کرنے والے کروز میزائل فائر کیے، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جنوبی کوریا پہنچنے سے چند گھنٹے قبل کیے گئے۔ شمالی کوریا کے سرکاری خبر رساں ادارے KCNA کے مطابق، میزائلوں نے 2 گھنٹے سے زیادہ پرواز کی اور اپنے اہداف کو درست نشانہ بنایا۔ مزید پڑھیں: شمالی کوریا کی فوجی پریڈ، نئے طاقتور ترین بین البراعظمی میزائل کی نمائش تجربات کی نگرانی اعلیٰ فوجی عہدیدار پاک جونگ چون نے کی، جن کا کہنا تھا کہ یہ کارروائی دشمنوں کو شمالی کوریا کی دفاعی صلاحیت دکھانے کے لیے کی گئی۔ جنوبی کوریا اور امریکا نے میزائل لانچ کا سراغ لگانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
    ( حاشر وڑائچ)وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان استنبول میں مذاکرات ناکام ہوگئے، افغان وفد نے بنیادی نکتہ سے ہٹ کر بحث کو موڑنے کی کوششیں کیں جس کی وجہ سے مذاکرات متوقع نتیجہ تک نہیں پہنچے،پاکستان دہشت گردوں اور انکےحامیوں کو ختم کرنے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے گا۔  وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ پاکستان نے استنبول میں افغانستان کے نمائندہ وفد کے ساتھ 4 روزہ مذاکرات کے بعد امیدوں اور احتیاطی حکمت عملی دونوں کے ساتھ اپنی پالیسی کی تصویر واضح کی ہے۔  لیسکو کی جانب سے سنگل فیز اسمارٹ میٹر کی قیمت مقرر  قطر اور ترکی کی ثالثی میں ہونے...
    پاکستان سے باہر جانے کے لیے بائیومیٹرک کرانا ہو، قطر جانے کے لیے میڈیکل ٹیسٹ یا پھر بات کی جائے ڈراپ باکس کی تو روزگار کے لیے بیرون ملک جانے والوں کے لیے ہر قدم پر رکاوٹیں ہیں، اور لوٹ مار ہو رہی ہے، جس کے باعث ہزاروں پاکستانی بیرونِ ملک نوکریوں پر جانے کے بجائے رشوت اور اضافی فیسوں کے بوجھ تلے ہی دب کر رہ جاتے ہیں۔ پاکستان اوورسیزایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے وائس چیئرمین عدنان پراچہ نے ان مسائل پر توجہ دینے کے لیے خطوط وزیراعظم اور وزیر داخلہ کو ارسال کردیے تاکہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے زرمبادلہ کے ذخائر میں 5 سے 6 ارب ڈالر تک کا اضافہ کیا جاسکے۔ یہ بھی...