2025-07-07@03:42:26 GMT
تلاش کی گنتی: 7710

«لیے کام کرنے»:

(نئی خبر)
    xاسلام آباد:نوید اصغر چوہدری کو چیئرمین واپڈا کا چارج دیدیا گیا۔ ترجمان واپڈا کے مطابق ممبر فنانس واپڈا نوید اصغر چوہدری نے چیئرمین واپڈا کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق نوید اصغر چوہدری کو تین ماہ یا مستقل تعیناتی تک چیئرمین کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی نے گزشتہ روز ذاتی وجوہات کی بنا پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے سجاد غنی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کا استعفیٰ منظوری کے لیے کابینہ ڈویژن کو ارسال کر دیا۔ وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) سجاد غنی کی واپڈا میں خدمات کو سراہا اور کہا کہ سجاد غنی نے قومی ادارے...
    فرانسیسی صدر ایمانوئیل میکرون نے ایران کے صدر مسعود پزشکیان سے ٹیلیفون پر بات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورت حال اور ایران کے جوہری پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں ایران-اسرائیل کشیدگی: دونوں ممالک کا کتنا جانی نقصان ہوا ہے؟ فرانسیسی صدارتی دفتر کے مطابق صدر میکرون نے گفتگو میں اس بات پر زور دیا کہ یورپ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا عمل تیز ہونا چاہیے تاکہ موجودہ کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔ میکرون نے واضح کیاکہ ایران کو یہ ضمانت دینی ہوگی کہ اس کا جوہری پروگرام پُرامن مقاصد کے لیے ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرانس اور یورپی یونین ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔ فرانسیسی...
    مشرقی وسطیٰ میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری مسلح تنازع کے دوران حکومت نے ملک میں پیٹرول کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کردی ہیں۔ وفاقی حکومت کی طرف سے ایران اسرائیل کشیدگی کے دوران سپلائی چین میں ممکنہ خلل سے نمٹنے کے لیے 14 کروڑ لیٹر پیٹرول منگوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں 9 فیصد سے زائد اضافہ اس کے علاوہ اوگرا نے آئیل کمپنیوں کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے کم از کم 20 دن کے لیے پیٹرول ذخیرہ کریں۔ اس کے علاوہ پی ایس او نے...
    بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 پاکستانی سینما گھروں کی زینت بن گئی۔ ڈسٹری بیوشن کلب نے پاکستانی فلم بینوں کو معیاری اور خاندانی تفریح فراہم کرنے کے لیے بین الاقوامی پنجابی فلم سوکن سوکنے 2 کی نمائش کا اہتمام کیا ہے، جو کئی ماہ کے وقفے کے بعد سینماؤں میں پیش کی جانے والی پہلی بین الاقوامی پنجابی فلم ہے۔ سوکن سوکنے 2 مقبول فلم سوکن سوکنے کا سیکوئل ہے، جس میں معروف اداکار ایمی ورک، نمرت کھیرہ اور سرگن مہتا مرکزی کرداروں میں جلوہ گر ہیں، جب کہ دیگر کرداروں میں بھی کئی نامور فنکار شامل ہیں۔ فلم کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو دو بیویوں کے ہوتے ہوئے تیسری شادی کر لیتا ہے،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرگڑھ : ایک افسوسناک واقعے میں تھانہ صدر مظفرگڑھ میں اغواء کیس میں میڈیکل لیٹر لینے کے لیے آنے والی خاتون مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بن گئی، متاثرہ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ تھانے میں موجود ایک پرائیویٹ اہلکار نے اُسے تنہا پا کر ایک کمرے میں لے جا کر زیادتی کی۔پولیس حکام کے مطابق خاتون کو اُس کے اغواء کے مقدمے کے سلسلے میں طبی معائنے کے لیے تھانے بلایا گیا تھا، جہاں یہ ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مذکورہ پرائیویٹ اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا اور اُس کے خلاف فوری طور پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس ترجمان نے تصدیق کی ہے کہ ملزم سے تفتیش...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 جون2025ء)تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا معاملہ رکنے کی وجہ سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق عید کے بعد ہونے والی ممکنہ پیشرفت بانی پی ٹی آئی عمران خان اور پارٹی ارکان کے بیانات کے بعد رک گئی ہے۔ذرائع کے مطابق امریکا میں پی ٹی آئی کے احتجاج کی وجہ سے بھی پیش رفت رک گئی اور بتایا جارہا ہے کہ امریکا میں احتجاج کی وجہ سے حکومت، اسٹیبلشمنٹ اور پی ٹی آئی کے سنجیدہ حلقے سخت ناراض ہیں۔(جاری ہے) پی ٹی آئی ارکان نے دعوی کیا کہ مشترکہ حکمت عملی نہ ہونا مسائل حل ہونے میں رکاوٹ ہے۔ذرائع کے مطابق عید سے قبل بیرسٹر گوہر سے اہم حکومتی شخصیت...
    بھارتی شہری ہوا بازی کے ریگولیٹر ’ڈی جی سی اے‘ نے ایئر انڈیا کے ’اکاؤنٹیبل مینیجر‘ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے کہ کیوں نہ ان کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے، فضائی حادثے میں 271 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ اقدام ایئر انڈیا کے عملے کی تعیناتی اور ڈیوٹی اوقات میں سنگین خلاف ورزیوں کے انکشاف کے بعد سامنے آیا ہے، جنہیں قواعد کے برخلاف صرف اندرونی منظوری پر تعینات کیا گیا۔ ڈی جی سی اے نے کہا کہ اس طرح کی خلاف ورزیاں ہوابازی کی حفاظت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہیں۔ مزید پڑھیں: ایئر انڈیا حادثہ، بدقسمت خاندان کی آخری سیلفی وائرل یہ المناک حادثہ 12 جون 2025 کو...
    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو سالگرہ کے موقعے پر خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اپنے ایک بیان میں شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ شہید بی بی پہلی منتخب خاتون وزیرِاعظم، جمہوریت کی علمبردار، اور مظلوموں، غریبوں، خواتین، اور نوجوانوں کی آواز تھیں، شہید محترمہ بے نظیر بی بی نے اپنی پوری زندگی پاکستان کے عوام کے حقوق کے لیے وقف کردی۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ  آج پاکستان  کا دفاع شہید ذوالفقار علی بھٹو  اور شہید بی بی   کی قابل  تحسین کاوشوں سے ناقابل تسخیر ہے، شہید بھٹو نے ملک کو  ایٹمی قوت بنایا، شہید بی بی نے پاکستان کو میزائیل ٹیکنالوجی دی، شہید بی بی کی قیادت، قربانیاں اور...
    ایران کے جوہری پروگرام کو دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے، اسرائیل کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسرائیل نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے پہلے ہی ایران کے جوہری پروگرام کو کم از کم دو سال پیچھے دھکیل دیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے وزیر خارجہ گیڈون سار نے جرمن اخبار بِلڈ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ ’ہم جو اندازہ لگا رہے ہیں، اس کے مطابق ہم نے پہلے ہی کم از کم دو یا تین سال کے لیے ان کے پاس جوہری بم کے امکان میں تاخیر کر دی ہے۔‘ گیڈون سار نے کہا کہ ’اسرائیل کا ایک ہفتہ طویل حملہ جاری رہے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جون2025ء) کلر سیداں پولیس نے سابقہ رنجش پر چھریوں کے وار سے شہری کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پانچ روز قبل شہری کو بے دردی سے قتل کیا تھا جس کا مقدمہ متعلقہ تھانے میں درج کیا گیا تھا۔ وقوعہ کے بعد ملزم روپوش ہو گیا تھا تاہم کلر سیداں پولیس نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے جدید تفتیشی طریقہ کار اور معلوماتی نظام کی مدد سے اسے گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) پولیس حکام کے مطابق گرفتار شخص سے تفتیش جاری ہے جبکہ اس کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی...
    پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان بیک ڈور رابطے پھر تعطل کا شکار WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور اسٹیبلشمنٹ کے درمیان روابط کا عمل ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عید الاضحیٰ کے بعد متوقع پیشرفت بانی پی ٹی آئی اور پارٹی ارکان کے حالیہ بیانات کے باعث رک گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عید سے قبل پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان سے ایک اہم حکومتی شخصیت نے رابطہ کیا تھا، جبکہ 26 نومبر کے بعد کچھ اہم شخصیات کے ساتھ محدود وقت کے لیے رابطے بھی بحال ہوئے تھے۔ تاہم، پی ٹی آئی قیادت کے بعض سخت بیانات نے ماحول کو کشیدہ...
    اسلام آباد کے شفا انٹرنیشنل اسپتال میں پاکستان کی تاریخ کا ایک انقلابی آپریشن کیا گیا، جس میں پہلی بار ایک خاتون کا کینسر سے تباہ شدہ جگر مکمل طور پر نکال کر اُس کے شوہر کا زندہ جگر کامیابی سے پیوند کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:جگر کی چربی ختم کرنے کے لیے یہ زبردست قہوہ پیجیے میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ خاتون کا تعلق کراچی سے ہے اور وہ آنت کے کینسر کا شکار تھیں، جس نے ان کے جگر کو شدید متاثر کر دیا تھا۔ سرجنز نے پورا متاثرہ جگر نکال کر شوہر کے جگر کا بایاں حصہ منتقل کیا۔ اس پیچیدہ سرجری کے بعد خاتون کی صحت بحال ہو گئی ہے اور اب وہ معمول کی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید احمد شاہ نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے 72ویں یومِ پیدائش کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان، جمہوریت اور عوام کے لیے محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور خدمات ہماری تاریخ کا سنہرا باب ہیں۔ خورشید احمد شاہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیائے اسلام کی پہلی خاتون وزیرِ اعظم کو اُن کی بے مثال جدوجہد اور عظیم قربانی کے باعث ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے نہ صرف جمہوریت کی بحالی کے لیے انتھک محنت کی بلکہ خواتین کی ترقی کے لیے بھی اہم اقدامات کیے، جنہوں نے مجموعی معاشرتی ترقی میں نمایاں...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ شہید بی بی کا وژن آج بھی ہمارے لیے مشعلِ راہ ہے، اس سے رہنمائی لے کر جمہوریت مضبوط کریں گے۔ سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر جاری پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے اُن کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے جو ناقابل فراموش جدوجہد کی، وہ آج بھی تاریخ کا روشن باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت کے ساتھ مزاحمت کی اور ملک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا بڈاپیسٹ پراسس ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک دہائی سے زائد عرصے بعد پاکستان میں اس اہم اجلاس کا انعقاد خوش آئند ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان ہنرمند نوجوانوں کے لیے بیرونِ ملک قانونی روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی شراکت داروں سے قریبی تعاون کر رہی ہے۔ ترسیلات زر کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیتے ہوئے، وفاقی وزیر نے قانونی، محفوظ اور منظم مائیگریشن کے فروغ کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ چوہدری سالک حسین نے ICMPD، بڈاپیسٹ پراسس سیکرٹریٹ اور یورپی یونین سمیت تمام شراکت داروں کے تعاون کو سراہا اور کہا کہ یہ اجلاس...
    پاکستان کی جانب سے امن کے نوبیل انعام کے ڈونلڈ ٹرمپ کو نامزد کیے جانے کے بعد خود ٹرمپ اور ان کی حامی و مخالفین اس بات کو کس طرح لے رہے ہیں یہ ایک دلچسپ صورتحال ہے۔ یوں امریکی صدر کی جانب سے ’نوبیل امن انعام‘ دیے کے حوالے سے شدید مایوسی کا اظہار کیا گیا ہے مگر یہ پہلا موقع نہیں جب ٹرمپ نوبیل انعام کی خواہش کا اظہار کر رہے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں:’میں کچھ بھی کرلوں مجھے نوبیل انعام نہیں ملے گا‘، ٹرمپ اس قدر مایوس کیوں؟ مگر خود امریکا میں اس ان کی اس خواہش کو کس نظر سے دیکھا جا رہا ہے، اس کا اندازہ پینٹاگون کے سابق اہلکار مائیکل روبن کے اس بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /جنیوا /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ کے بچوں کے فنڈ سے متعلق ادارے (یونیسیف) نے غزہ کے حوالے سے اعداد و شمار جاری کردیے۔ یونیسیف کے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی جانب سے غزہ میں خوارک کی فراہمی پر پابندی جاری ہے اور غزہ میں غذائی قلت کا شکار فلسطینیی معصوم بچوں کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے۔ یونیسیف کا بتانا ہے کہ مئی میں 6 ماہ سے 5 سال تک کے 5119 بچے شدید غذائی قلت کا شکار ہوئے، اپریل میں غذائی قلت کے شکار بچوں کی تعداد 3444 تھی جب کہ غذائی قلت کا شکار بچوں کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کیا گیا مگر ادویات بھی میسر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری) شہر قائد میں جمعے کو پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری کے استقبال نے عوام کے لیے عذاب کی شکل اختیار کر لی۔ بلاول کی کراچی ائرپورٹ آمد سے کئی گھنٹے قبل ہی شہر کی اہم ترین شاہراہ فیصل اور اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لیے بند کر دی گئیں، جس کے باعث شہریوں، مسافروں، ائرلائن اسٹاف، مریضوں اور دفتری ملازمین کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول زرداری کو شام 7 بج کر 30 منٹ پر ائرپورٹ کے اولڈ ٹرمینل پر پہنچنا تھا مگر صبح سے ہی شہر کی مرکزی شاہراہ فیصل، ڈرگ روڈ، کارساز، راشد منہاس روڈ اور ائرپورٹ کے اطراف کی تمام اہم سڑکوں کو جزوی...
    ویب ڈیسک: پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی ممکن بنانے پر   حکومت پاکستان نے 2026ء کے لیے امن کے نوبل انعام کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نامزدگی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  ایکس پر اپنے بیان میں حکومت پاکستان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی برادری نے حال ہی میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف بلااشتعال جارحیت کا مشاہدہ کیا جو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی تھی اور جس کے نتییجے میں خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت معصوم جانوں کا نقصان ہوا۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری بیان میں کہا گیا کہ اپنے دفاع کے بنیادی حق کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان نے آپریشن...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے پاس ممکنہ امریکی فضائی حملے سے بچنے کے لیے زیادہ سے زیادہ 2 ہفتے کا وقت ہے، اور ساتھ ہی یہ عندیہ بھی دیا ہے کہ وہ (ٹرمپ) اس مدت سے پہلے بھی فیصلہ لے سکتے ہیں۔ ایران یورپی ممالک سے بات چیت نہیں کرنا چاہتا ٹرمپ نے کہا کہ ایران یورپی ممالک سے بات چیت نہیں کرنا چاہتا، اور جنیوا میں یورپی طاقتوں اور ایران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی کامیابی کو بھی خارج از امکان قرار دیا۔ ان مذاکرات کا مقصد اسرائیل اور ایران کے مابین جاری تنازع کو ختم کرنا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ وہ فی الحال اسرائیل سے حملے روکنے کی...
    ویب ڈیسک: صدر مملکت آصف علی زرداری کا شہید بینظیر بھٹو کی۷۲ ویں سالگرہ کے موقع پر پیغام، صدر مملکت نے کہا ہم شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی قومی خدمات اور عظیم قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے جمہوریت، انسانی وقار اور خواتین کے حقوق کے لیے ناقابل فراموش جدوجہد کی ، شہید بی بی نے آمریت کے خلاف جرأت اور استقامت سے مزاحمت کی ۔ بجلی صارفین کے لئے بڑی خوشخبری شہید محترمہ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کی تحریکوں کی قیادت کی، شہید بی بی قانون کی حکمرانی اور آئین کی بالادستی پر مکمل یقین رکھتی تھیں۔ شہید محترمہ بینظیر...
    ٹک ٹاک نے اعلان کیا ہے کہ معروف کانٹنٹ کریئیٹر، اداکار اور کاروباری شخصیت مومن ثاقب کانزلائنز 2025 میں ٹک ٹاک کانٹنٹ کری ایٹرزکی پاکستانی کمیونٹی کی نمائندگی کریں گے۔ وہ ٹک ٹاک کے عالمی کانٹنٹ کریئیٹرزکے وفد کا حصہ بنیں گے اور اس طرح  دنیا کے سب سے بڑے تخلیقی میلے میں کسی پاکستانی ٹک ٹاکر کی یہ پہلی شرکت ہوگی۔ ہر سال فرانس کے شہر کانز میں منعقد  ہونے والا یہ ایونٹ تخلیقی صلاحیت، جدت اور مؤثر ابلاغ کے اعتراف کے لیے دنیا  کا سب سے معتبر بین الاقوامی میلہ ہے۔ یہ ایونٹ دنیا بھر سے بااثر برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، کری ایٹرزاور میڈیا لیڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرتا ہے تاکہ تخلیقی صنعتوں میں نئے رجحانات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کو امریکا میں کام کرنے کے لیے مزید 90 روز کی مہلت دے دی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹرمپ نے اعلان کیا کہ انہوں نے ٹک ٹاک کو چینی شخصیت کے سوا کسی اور کو فروخت کرنے کے لیے مزید 90 دن کی مہلت دی ہے، بصورت دیگر اسے امریکا میں بند کر دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اپنے ٹروتھ سوشل پلیٹ فارم پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ابھی ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے ہیں، جس کے تحت ٹک ٹاک کی بندش کی ڈیڈ لائن میں 17 ستمبر کی توسیع کر دی گئی ہے۔
    وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس کا بنیادی مقصد اس امر کا جائزہ لینا ہے کہ صوبے میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے جرگہ سسٹم کو کیسے بحال کیا جائے اور سول انتظامیہ کو کیسے با اختیار بنایا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل اور جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم کو تجاویز پیش کرے گی۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن میں وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی، جس کا بنیادی مقصد اس...
    وزیر خزانہ کا بجٹ کے حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 150 ارب سے زائد کا ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 22 ارب روپے اور 80 ارب روپے غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تجویز کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 26-2025ء کا اجلاس 23 جون کو طلب کرلیا۔ صوبائی وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل مالی سال 26-2025ء کا بجٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ وزیر خزانہ انجینئر اسماعیل کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ گلگت بلتستان اسمبلی کا بجٹ 150 ارب سے زائد کا ہوگا، ترقیاتی منصوبوں کے لیے 22 ارب روپے اور 80 ارب روپے غیر ترقیاتی منصوبوں کے لیے تجویز کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی ایس ڈی پی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے سمندری تجارتی شعبے میں خود انحصاری کے لیے پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے بیڑے میں وسعت لانے کا فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے قومی خزانے پر سالانہ 4 بلین ڈالر کا زرِ مبادلہ بچانے کے لیے لیز پر نئے بحری جہاز حاصل کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعظم کی زیر صدارت PNSC کے امور پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری اور پی این ایس سی کے اعلیٰ افسران شریک تھے، اجلاس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اجلاس سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا: ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی کے خاتمے اور ممکنہ جنگ بندی کے لیے فرانس، جرمنی اور برطانیہ کے وزرائے خارجہ کی ایرانی ہم منصب عباس عراقچی سے جنیوا میں اہم ملاقات کا آغاز ہوگیا ہے، اس ملاقات میں جنگ بندی پر سنجیدہ بات چیت اور ایران کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے کے لیے تجاویز پر غور کیا جا رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس  کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کایا کالاس، فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو، برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لامی اور جرمن وزیر خارجہ یوان وادیفُل اس اجلاس میں شریک ہیں۔ وفد کا مقصد ایران کو اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ کرنا اور خطے میں بڑھتے ہوئے تصادم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکن کیمیکل سوسائٹی کے محققین نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ایک نیا نظام تیار کیا ہے جو پارکنسنز (رعشہ) کی بیماری کی ابتدائی مرحلے میں تشخیص میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق، اس بیماری کی شناخت کان کے میل (earwax) میں پائے جانے والے ایک جز “سیبم” کی مخصوص بو کے ذریعے ممکن ہے۔ سیبم ایک چکنا مادہ ہے جو جلد کو نم اور محفوظ رکھنے کے لیے جسم پیدا کرتا ہے۔پارکنسنز سے متاثرہ افراد کے سیبم میں ایک خاص خوشبو یا مہک پائی جاتی ہے، جو اس مادے سے خارج ہونے والے وولیٹائل آرگینک مرکبات (Volatile Organic Compounds) میں تبدیلی کی وجہ سے ہوتی ہے۔ یہ مرکبات وہ ہوتے ہیں جو تیزی سے...
    واشنگٹن، ڈی سی میں پاکستان کے سفارت خانے نے "پاکستان-یو ایس ٹیک انویسٹمنٹ کانفرنس 2025” کے آخری سیکوئل کی میزبانی کی، جس میں آئی ٹی فرموں، ٹیک ایگزیکٹوز، کاروباری رہنماؤں، اور کاروباری افراد نے نمایاں شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے ریمارکس میں، امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ آئی ٹی سیکٹر ترقی اور ترقی کے لیے سب سے بڑا وعدہ رکھتا ہے، اور یہ کہ پاکستان ابھی اپنی مکمل آئی ٹی صلاحیت کا ادراک کرنا شروع کر رہا ہے۔ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعاون کے مضبوط امکانات کو اجاگر کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان کی نوجوان، باصلاحیت آبادی اور امریکی سرمایہ کاروں کے لیے اس کی مارکیٹ کے منافع کی اہمیت پر زور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ایک اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے خوشگوار ماحول میں خطے کی حالیہ صورتحال، عالمی امن، دو طرفہ تعلقات اور تجارتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق  امریکی وزیر خارجہ نے پاکستان کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری اور خطے میں امن کے لیے جاری کوششوں کو سراہتے ہوئے پاکستان کو ایران سے قریبی تعلقات کے تناظر میں موجودہ بحران میں “امن کے مؤثر کردار” کا حامل ملک قرار دیا۔وزیراعظم آفس سے جاری کردہ اعلامیہ میں بتایا گیا ہےکہ شہباز شریف سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، جس کے ایران کے ساتھ مضبوط سفارتی و تاریخی تعلقات...
      کراچی: نجکاری کمیشن ایک بار پھر پی آئی اے کے لیے غیر ملکی سرمایہ کار گروپ کی دلچسپی حاصل کرنے میں ناکام ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی دوبارہ نجکاری کے لیے کوششیں جاری ہیں تاہم نجکاری کمیشن کو ایک بار پھر غیرملکی گروپس کو راغب کرنے میں ناکامی کا سامنا ہے۔ قومی ائیرلائن کی نجکاری کے معاملے میں ملک کے بڑے کاروباری گروپس کو بھی نجکاری کے اگلے مرحلے سے آؤٹ کردیا گیا ہے، نجکاری کے لیے صرف 8 کنسورشیم کی درخواست سامنے آئی جس میں 5 کو شارٹ لسٹ کیا گیا جبکہ 3 گروپس کو باہر کردیا گیا۔ شارٹ لسٹ کیے جانے والے پانچ گروپس میں ائیربلیو، ائیرسیال کنسورشیم اور دیگر تین شامل ہیں۔...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر نادرا نے شناختی قواعد میں ترامیم نافذ کردیں۔ نادرا کی شناختی قواعد میں ترامیم کے مطابق ب فارم کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم قرار دیا گیا ہے، 3 سال سے کم عمر بچوں کے لیے تصویر اور بائیو میٹرک لازم نہیں ہے۔تین سے دس سال کے بچوں کی تصویر اور آئرس اسکین لازمی ہوگی۔دس سے اٹھارہ سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیو میٹرک، آئرس اسکین لازمی قرار دیا گیا ہے، ہر بچے کو الگ ب فارم جاری ہوگا جس پر میعاد درج ہوگی، پرانے ب فارم منسوخ نہیں کیے گئے لیکن پاسپورٹ بنوانے کے لیے نیا ب فارم درکار ہوگا۔ ترجمان نادرا کا کہنا ہے کہ ایف...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 34واں اجلاس منعقد ہوا جس میں متعدد اہم عوامی و ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دی گئی جن میں ٹرانسپورٹ، صحت، توانائی، قانون سازی اور تعلیمی شعبوں میں اصلاحات شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اسمبلی میں بجٹ پاس کرنے کا عمل روک دیا گیا، کیا علی امین گنڈاپور اسمبلی تحلیل کر رہے ہیں؟ کابینہ نے پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں جدید طبی آلات کی خریداری کے لیے 346 ملین روپے کی منظوری دی۔ بالاکوٹ، مانسہرہ میں ڈی کٹیگری ہسپتال کی تعمیر پر آنے والی اضافی لاگت اور بنیادی اور دیہی مراکز صحت میں سہولیات کی بہتری کے منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت کی بھی منظوری دی...
    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے قومی شناختی کارڈ قواعد 2002 میں اہم ترامیم کا نفاذ کردیا جس کے تحت شناختی نظام کو جدید، جعل سازی سے پاک اور محفوظ بنانے کے لیے اقدامات کیے گئے ہیں۔ نادرا کے اقدامات کے مطابق ب فارم بنوانے کے لیے یونین کونسل میں پیدائش کا اندراج لازم ہو گا، 3 سال تک کے بچوں کے لیے بائیومیٹرک اور تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی تاہم3 سے 10 سال کی عمر کے بچوں کی تصویر لازمی ہوگی اور آئرس اسکین بھی لیا جائے گا۔ ترامیم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ 10 سے 18 سال کے بچوں کے لیے تصویر، بائیومیٹرک اور آئرس اسکین لازمی ہوں گے، ہر بچے...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں دوستانہ ماحول میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دوران گفتگو وزیر اعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہوئے ان کی جرات مندانہ قیادت کی تعریف کی اور پاک-بھارت کشیدگی کے دوران جنگ بندی کے لیے سیکریٹری روبیو کی سفارتی کوششوں کو سراہا اور جنگ بندی دونوں جوہری ہتھیار رکھنے والے ہمسایوں کے درمیان ممکنہ تباہی سے بچاؤ کا سبب بنا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات وزیر اعظم نے صدر...
    پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز قصہ خوانی کے تاجر بھی مہنگائی کی دہائی دینے لگے۔۔ کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز، قصہ خوانی بازار کے تاجروں نے مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز کردہ نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔ پشاور سے لائبہ حسن کی رپورٹ کے مطابق، قصہ خوانی بازار کے تاجر اس بات پر گلہ کرتے ہیں کہ وہ دور گزر چکا جب ان کا کاروبار عروج پر تھا، اور اب صورتحال یہ ہے کہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)محکمہ ایکسائز پنجاب نے الیکٹرک گاڑیوں کی رجسٹریشن فیس میں 95 فیصد تک رعایت دینے کا اعلان کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوام کو ماحول دوست گاڑیاں اپنانے کی ترغیب دینا ہے تاکہ فضائی آلودگی پر قابو پایا جا سکے۔ نئی گاڑی کے ساتھ نمبر پلیٹ اور رجسٹریشن فیس کا مسئلہ نئی گاڑی خریدنے کے بعد پہلا بڑا مرحلہ اس کی رجسٹریشن اور نمبر پلیٹ کا ہوتا ہے۔ شہری اپنی پسند کے نمبرز کے لیے بعض اوقات لاکھوں روپے تک ادا کرتے ہیں۔ ساتھ ہی ہر گاڑی کی قیمت کے مطابق اس کی رجسٹریشن فیس بھی مقرر کی جاتی ہے۔ الیکٹرک گاڑیوں کے لیے خصوصی اسکیم وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایڈیشنل ڈی جی ایکسائز احمد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جون2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نےکہا ہے کہ عمانی بائیکرز کا دورہ پاکستان دونوں برادر ممالک کے عوامی رابطوں کے استحکام اور ثقافتی تبادلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا،حکومت بائیکرز کے دورہ کو محفوظ، آرام دہ اور یادگار بنانے کے لیے پرعزم ہے، بائیکرز پاکستان کے خوبصورت شمالی علاقہ جات کے سحر انگیز حسن کا نظارہ کریں گے ۔ان خیالات کا اظہاروزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی و عوامی امور رانا ثناء اللہ نے پاکستان کا دورہ کرنے والے عمان کے بوشر بائیکرز کلب کے ارکان کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان سیاحتی اور...
    خیبر پختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل، جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کیلئے 18رکنی کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل اور جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم کو تجاویز پیش کرے گی۔ وزیراعظم ہاوس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی ، جس کا بنیادی مقصد اس امر کا جائزہ لینا ہے کہ صوبے میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے جرگہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر اس تصادم نے مزید شدت اختیار کی تو اس کے سنگین نتائج یورپ کو بھی بھگتنے پڑیں گے۔ اردگان نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ کی آگ بھڑکنے کی صورت میں یہ آگ صرف خطے تک محدود نہیں رہے گی بلکہ اس کے شعلے یورپ تک پہنچیں گے اور یورپی ممالک کو اس کا بھاری نقصان اٹھانا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپ کو چاہیے کہ وہ اس کشیدگی کو کم کرنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کرے اور اسرائیل پر دباؤ ڈالے تاکہ جنگ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی سائنسدانوں نے ایک انتہائی چھوٹا ڈرون تیار کیا ہے جو سائز میں مچھر جتنا ہے اور اسے فوجی مشنز کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ یہ ڈرون چین کی نیشنل یونیورسٹی آف ڈیفنس ٹیکنالوجی کی روبوٹکس لیب میں تیار کیا گیا ہے اور سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی پر اس کی جھلک بھی دکھائی گئی ہے۔تحقیقاتی ٹیم کے رکن لیانگ ہیکسیانگ نے بتایا کہ یہ روبوٹک ڈرون ناصرف جنگی میدان میں مخصوص مشنز کے لیے کارآمد ہوگا بلکہ حساس علاقوں میں معلومات جمع کرنے جیسے کاموں میں بھی استعمال کیا جا سکے گا۔ اس کے چھوٹے پَر کسی پتے جیسے نظر آتے ہیں اور باریک ٹانگیں اس کی حساس ساخت کا پتہ دیتی ہیں۔یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک عام یا متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والا شخص اگر امیر بننے کا خواب دیکھتا ہے تو اس کے لیے صرف خواب کافی نہیں اس خواب کو حقیقت بنانے کے لیے مستقل محنت، سیکھنے کی لگن اور سوچ میں وسعت درکار ہوتی ہے۔امریکا کے مصنف تھامس کورلی نے 5 سال تک امیر اور غریب افراد کی عادات کا مطالعہ کیا، اور اس تحقیق سے یہ باتیں سامنے آئیں کہ کس طرح کروڑ پتی افراد اپنی زندگی گزار کر کامیابی حاصل کرتے ہیں۔1. ایک سے زیادہ آمدنی کے ذرائع بنائیںامیر لوگ صرف ایک نوکری پر انحصار نہیں کرتے۔ وہ بیک وقت 3 یا اس سے زیادہ آمدنی کے ذرائع رکھتے ہیں جیسے سائیڈ بزنس، کرایہ پر دی گئی...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے معمول کی پریس کانفرنس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے بارے میں تبصرہ کیا۔جمعہ کے روز ترجمان نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے بعد، چین نے فعال سفارتی اقدامات اپنائے ہیں، ایران اور اسرائیل سمیت تمام فریقوں کے ساتھ رابطہ برقرار رکھا، اور تناؤ کو جلد کم کرنے کے لیے کوشش کی، تاکہ خطے کو مزید انتشار سے بچایا جا سکے۔ صدر شی جن پھنگ نے صدر پوٹن کے ساتھ بات چیت میں موجودہ صورتحال کے بارے میں چار نکات پیش کیے، اور چینی موقف کی وضاحت کی۔ طاقت کا استعمال بین الاقوامی تنازعات کا صحیح حل نہیں ہے، اور خطے میں تناؤ میں...
    جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے آئندہ قومی انتخابات میں اسلامی نظام کے حامی امیدواروں کی کامیابی کے لیے ملک گیر اتحاد پر زور دیا ہے۔ سلیٹ کے بینی بازار اپازیلہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ ایک بڑے جلسے سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکریٹری جنرل اور سابق رکنِ پارلیمنٹ پروفیسر میاں غلام پرور نے کہا کہ اگر عوام کو آزادانہ طور پر ووٹ ڈالنے دیا جائے تو وہ ان امیدواروں کو منتخب کریں گے جو اسلامی اقدار کے علمبردار ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے حکومتی ’غیر جانبداری‘ پر سوالات اٹھا دیے پروفیسر میاں غلام پرور نے کارکنان پر زور دیا کہ وہ اسلامی آئیڈیل ریاست کے قیام کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب:ایران کی جانب سے کیے گئے حالیہ جوابی حملوں کے بعد اسرائیل میں بےگھر ہونے والے شہریوں کی تعداد آٹھ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔اسرائیلی روزنامہ یدیعوت آحارونوت کی تازہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے نتیجے میں متاثرہ علاقوں میں انفرا اسٹرکچر بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے سبب ہزاروں شہریوں کو اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہونا پڑا۔حکام کے مطابق متاثرہ افراد نے اب تک 30 ہزار سے زائد درخواستیں حکومت  کو جمع کروائی ہیں، جن میں گھروں، اپارٹمنٹس، دکانوں اور گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنوبی اسرائیل اور تل ابیب کے نواحی علاقوں میں سب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن: فلسطین ایکشن کے کارکنوں نے برطانیہ کی رائل ایئر فورس کے اڈے میں گھس کر طیاروں کو نقصان پہنچایا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطین کی حمایت میں سرگرم تنظیم ‘فلسطین ایکشن’ سے تعلق رکھنے والے کارکن آکسفورڈ شائر میں واقع رائل ایئر فورس کے اڈے (RAF Brize Norton) میں داخل ہوئے اور وہاں موجود دو طیاروں کو نقصان پہنچایا۔سوشل میڈیا پر پوسٹ کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 لوگ اسکوٹرز پر سوار ہوکر رائل ائیر فورس کے ری فیولنگ کے لیے استعمال ہونے والے طیاروں تک پہنچے اور پھر آگ بجھانے والے آلات کے ذریعے ان جہازوں کے ٹربائن انجن میں لال رنگ کا اسپرے کیا۔فلسطین ایکشن گروپ کا کہنا ہے کہ طیاروں...
    وزیراعظم کے مشیر برائے اقتصادی امور ہارون اختر خان نے کہا ہے کہ حکومت کی نئی انرجی وہیکل پالیسی پاکستان کے لیے صاف، سرسبز اور پائیدار ٹرانسپورٹ کی جانب ایک سنگ میل ہے، جس سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی ممکن ہو سکے گی بلکہ ملکی معیشت کو بھی ٹھوس فوائد حاصل ہوں گے۔ وہ اسلام آباد میں اعلیٰ سطح ورکشاپ سے خطاب کر رہے تھے جس کا مقصد نئی پالیسی پر مختلف صنعتی، ماحولیاتی، اور پالیسی ساز اداروں کو اعتماد میں لینا تھا۔ ہارون اختر خان نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف کا وژن ہے کہ 2030 تک 30 فیصد نئی گاڑیاں الیکٹرک ہوں تاکہ ملک میں کاربن کے اخراج کو کم کیا جا سکے۔ ان کے مطابق،...
    لاہور: پنجاب میں ماحولیاتی بہتری اور جنگلات کے فروغ کے لیے "پنجاب گرین پروگرام" کے تحت بڑے پیمانے پر شجرکاری اور ماحولیاتی منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ جنگلات کے مطابق چیف منسٹر پلانٹ فار پاکستان انیشی ایٹو کے تحت 50 ہزار 869 ایکڑ رقبے پر 4 کروڑ 20 لاکھ درخت لگانے کا جامع منصوبہ ترتیب دیا گیا ہے۔ سی ایم ایگروفاریسٹری انیشی ایٹو کے تحت 3,790 ایکڑ فارسٹ ویسٹ لینڈ پر 13 لاکھ 75 ہزار درختوں کی شجرکاری جاری ہے۔ گرین پاکستان پروگرام کا دائرہ بھی وسیع کیا جا چکا ہے، جس کے تحت 2 لاکھ 51 ہزار ایکڑز پر 46 کروڑ 64 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا رہے ہیں۔ نہری رقبوں پر 10...
    سٹی42: پنجاب سوشل سیکیورٹی ادارے نے خواتین ورکرز کے لیے کنٹری بیوشن کی شرح 6 فیصد سے کم کر کے 3 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔  پالیسی میں تبدیلی کے مطابق پہلے مرد و خواتین دونوں ورکرز کے لیے مالکان کو 6 فیصد سوشل سیکیورٹی فنڈ جمع کروانا ہوتا تھا، اب صرف خواتین ورکرز کے لیے کنٹری بیوشن کم کر کے 3 فیصد کر دی گئی ہے۔تمام ادائیگیاں ورکرز کی تنخواہ سے کٹوتی کے بغیر، صرف مالکان کی ذمہ داری ہوتی تھیں۔ادارے کو اربوں روپے کا مالی شارٹ فال ہو سکتا ہے۔صرف خواتین کی بھرتی سے مرد ورکرز کے روزگار کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جون2025ء) یہ کسی دکان یا فوٹو شوٹ سے شروع نہیں ہوا۔ یہ کوئی تفصیلی مارکیٹنگ مہم بھی نہیں تھی۔ بس خاندانی ورثہ رکھنے والی ایک نوجوان عورت ، ایک اسمارٹ فون، اور تعمیر نو کا عزم۔ ایک ایسی دنیا میں جہاں اسکرینز کے استعمال  کا غلبہ بڑھ رہا ہے، عطیہ زہیر نے اپنی دکان کسی ہائی اسٹریٹ پر نہیں، بلکہ ٹک ٹاک پر تلاش کی۔ کچے دھاگے"، جو کبھی ملبوسات کے لیے اُن کا خاندانی برانڈ تھا، وقت گزرنےکے ساتھ خاموشی سے ماند پڑ گیا تھا۔ لیکن عطیہ نے اسے ترک کرنے کے لیے تیار نہیں تھیں۔ روایتی طریقوں مثلاً ویب سائٹس یا بوتیکس کے ذریعے دوبارہ متعارف کرانے کے بجائے، انہوں  نے ایک زیادہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 جون2025ء)وزیر اعظم شہباز شریف نے خیبرپختونخوا میں تنازعات کے متبادل حل اور جرگہ سسٹم کی بحالی کا جائزہ لینے کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی صوبے کے تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کرکے ایک ماہ کے اندر وزیر اعظم کو تجاویز پیش کرے گی۔وزیراعظم ہائوس سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر اعظم نے خیبر پختونخوا کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کا بنیادی مقصد اس امر کا جائزہ لینا ہے کہ صوبے میں تنازعات کے متبادل حل کے لیے جرگہ سسٹم کو کیسے بحال کیا جائے اور سول انتظامیہ کو کیسے با اختیار بنایا جائے۔نوٹیفکیشن کے مطابق جرگہ ارکان صوبے کے...
    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (PNSC) کے امور پر اعلیٰ سطح جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا، جس میں ادارے کی موجودہ کارکردگی اور سمندری تجارتی صلاحیت کو بہتر بنانے کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس میں پی این ایس سی کے بیڑے میں فوری اضافے کی ضرورت پر زور دیا اور لیز پر بحری جہاز حاصل کرنے کی ہدایت جاری کی۔ ان کا کہنا تھا کہ ملکی بیڑے میں جہازوں کی کمی کے باعث سمندری راستے سے تجارت کے لیے قومی خزانے کو ہرسال قریباً 4 بلین ڈالر کا قیمتی زرمبادلہ بیرون ملک منتقل کرنا پڑتا ہے، جو معیشت پر ایک بھاری بوجھ ہے۔ وزیراعظم نے واضح ہدایت دی...
    پاکستان شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور اس کے نتیجے میں ملک خطرناک حد تک پانی کی قلت کا شکار ہو چکا ہے۔ درجہ حرارت میں مسلسل اضافے اور بارشوں کی کمی نے آبی ذخائر کو خطرناک حد تک کم کر دیا ہے، جن میں خانپور ڈیم سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول سے 86 فٹ بلند، اضافہ جاری خانپور ڈیم، جو خیبرپختونخوا اور پنجاب کے لیے نہری آبپاشی اور پینے کے پانی کا اہم ذریعہ ہے، اس وقت صرف 9.67 فٹ قابل استعمال پانی پر پہنچ چکا ہے۔ اس کا موجودہ سطح 1982 فٹ سے گر کر 1919 فٹ تک آ گئی ہے، جو کہ ڈیڈ لیول...
    امریکا(نیوز ڈیسک)سائبر سیکیورٹی کی دنیا میں ایک سنگین خطرہ سامنے آ گیا ہے، جہاں حالیہ رپورٹ کے مطابق تقریباً 16 ارب آن لائن اکاؤنٹس کے پاس ورڈز اور یوزر نیم انٹرنیٹ پر لیک ہو چکے ہیں۔ یہ انکشاف سائبر سیکیورٹی کمپنی ’ Cybernews ‘ کی جانب سے سامنے آیا، جس نے بتایا کہ لیک ہونے والا ڈیٹا صرف پرانا نہیں بلکہ تازہ، مؤثر اور ہیکنگ کے لیے کارآمد ہے۔ ماہرین کے مطابق، یہ ڈیٹا مختلف ’ Infostealer ‘ نامی مالویئرز کے ذریعے اکٹھا کیا گیا ہے، جو متاثرہ کمپیوٹرز اور موبائل ڈیوائسز سے صارفین کے پاس ورڈز، ای میلز اور لاگ ان تفصیلات چوری کرتے ہیں۔ یہ مالویئر نہ صرف ویب براؤزرز بلکہ مختلف ایپس اور سسٹمز سے بھی ڈیٹا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے 200 ملین صارفین کا سنگ میل عبور کرنے پر تمام موبائل صارفین کو مفت انٹرنیٹ اور منٹس دینے کا اعلان کیا ہے جسے حاصل کرنے کیلئے آپ کو اپنے موبائل سے #2200* ملانا ہوگا۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق، 20 جون 2025 کو تمام موبائل صارفین کو 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا اور 200 آن نیٹ منٹس بالکل مفت فراہم کیے جائیں گے، جو 24 گھنٹے کے لیے مؤثر ہوں گے۔آفر حاصل کرنے کے لیے صارفین کسی بھی نیٹ ورک سے#2200* ڈائل کر کے یہ سہولت فعال کر سکتے ہیں۔ پی ٹی اے کا کہنا ہےکہ 200 ملین صارفین کے سنگ میل کی خوشی...
    ایران نے ایک بار پھر اسرائیل پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 20 June, 2025 سب نیوز ایران نے ایک بار پھر اسرائیل کے جنوبی شہر بیرشیبہ پر بیلسٹک میزائلوں کی بارش کردی، جس سے علاقے میں شدید مالی نقصان ہوا، کئی گاڑیاں جل گئیں، اور مائیکروسافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ بھڑک اٹھی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ حملہ جمعے کی صبح کیا گیا۔ ایرانی میزائل ایک رہائشی علاقے میں گرا جس کے باعث قریبی عمارتوں، گاڑیوں اور انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ اگرچہ کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا، لیکن مالی نقصان کافی زیادہ ہے۔ ایمرجنسی سروس میگن ڈیوڈ ایڈم کا کہنا ہے کہ حملے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 جون 2025ء) ایران کے خلاف اسرائیل کی بمباری شروع ہونے سے چند ہی روز قبل جوہری توانائی کے عالمی ادارے (آئی اے ای اے) نے خبردار کیا تھا کہ ایران جوہری عدم پھیلاؤ کے حوالے سے اپنے وعدوں کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔دنیا بھر میں جوہری سرگرمیوں کی نگرانی کرنے والے اقوام متحدہ کے اس ادارے کو 1957 میں اُس وقت قائم کیا گیا جب دنیا میں ایٹمی ٹیکنالوجی کی تیاری اور اس کے پھیلاؤ کا خطرہ بڑھ رہا تھا۔ 'آئی اے ای اے' اقوام متحدہ کا خودمختار ادارہ ہے جو ایٹمی توانائی کے پرامن استعمال کو فروغ دینے کے ساتھ غذائی تحفظ، سرطان پر قابو پانے اور پائیدار ترقی کے...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اپنے سرکاری دورۂ امریکا کے دوران واشنگٹن ڈی سی میں ممتاز امریکی اسکالرز، پالیسی ماہرین، تزویراتی امور کے اداروں، اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندوں سے تفصیلی اور بامقصد تبادلہ خیال کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ ملاقاتیں امریکا کے معروف تھنک ٹینکس اور اسٹریٹجک اداروں کے نمائندوں سے ہوئیں، جن میں پاکستان نے نہ صرف علاقائی و عالمی معاملات پر اپنے اصولی مؤقف کو اجاگر کیا بلکہ پاکستان کے تزویراتی وژن کو بھی مؤثر انداز میں پیش کیا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنی گفتگو میں پاکستان کی علاقائی امن و استحکام کے لیے غیر متزلزل وابستگی اور قواعد پر مبنی عالمی نظام کے فروغ میں اس...
    شدید گرمی اور جنگلات میں آتشزدگی سے پرندے مرنے لگے تو کوٹلی کے نوجوان نے پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کرنا شروع کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کی ایسی مارکیٹ جہاں پرندے ہول سیل ریٹ پر ملتے ہیں ان نوجوانوں نے سیاحوں کے پھینکے جانے والے کچرے سے پرندوں کے لیے دانے پانی کا انتظام کیا۔ اپنے گھر کی چھت پر پرندوں کے لیے دانا پانی کے انتظام سے کام شروع کرنے والے راشد الیاس نے اب جنگلات میں سینکڑوں ڈبے لگا کر پرندوں کے لیے پانی کا انتظام کر دیا ہے۔ اس کام میں وہ سیاحوں کے پھینکے گئے کچرے سے مدد حاصل کرتے ہیں۔ مزید پڑھیے: پرندے پالنا صرف شوق نہیں، کاروبار کا بہترین ذریعہ بھی راشد الیاس...
    یوں تو پشاور مختلف کھانوں کے لحاظ سے بھی بہت مشہور ہے اور ملک کے دیگر شہروں میں اس کا ایک منفرد مقام ہے لیکن یہاں ایک اور چیز بھی تیار کی جاتی ہے جو شدید گرمی کا توڑ اور انتہائی خوش ذائقہ ہے۔ یہ بھی پڑھیں: صحت کا خزانہ: تخمِ بالنگو‏ المعروف تخمِ ملنگا کے حیران کن فوائد وہ ہے قلفی اور سویوں سے بنا پشاوری فالودہ۔ پشاور کے تاریخی قصہ خوانی بازار میں قدیم دکانیں آج بھی آباد ہیں جہاں سویّوں، قلفی اور پھلوں کی مدد سے انتہائی ذائقے دار فالودہ تیار کیا جاتا ہے۔ دکانداروں کے مطابق اس قدیم و روایتی فالودے کی ترکیب بھی بہت قدیم ہے جس کی خاص بات اس میں استعمال کی جانے والی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یوری ایوننریاسرائیلی بائیں بازو کے صحافی یوری ایوننری کا یہ کالم ۲۰۰۷ میں یعنی آج سے اٹھارہ سال قبل شائع ہوا؛ اٹھارہ سال پرانا تجزیہ پلوں کے نیچے سے بہت سا پانی گزر گیا ہے۔ دنیا کیا سے کیا ہو گئی ہے لیکن اس کے کچھ حصے اب بھی ریلیونٹ ہیں۔ اس وقت بھی امریکا اور اسرائیل ایران پر حملہ کرنے کے لیے اتنے ہی بے تاب تھے۔ ایران پر حملے اور رجیم چینج کی گفتگو پرو اسرائیل امریکا میں کبھی ختم ہی نہیں ہوئی۔ ان کا کالم تزین فرید کی وال سے لے کر قارئین کی نذر کیا جا رہا ہے۔ ……… ایک معزز امریکی اخبار نے اس ہفتے ایک بڑی خبر شائع کی: نائب صدر ڈک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں مسلم ممالک کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے کیونکہ اہل کفر متحد ہے اور ایک ایک کر کے مسلم ممالک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے ۔حکمرانی اور کبریائی صرف اللہ رب العزت کی ہے، اللہ رب العزت انسان کے ہاتھوں انسان کا استحصال کسی صورت پسند نہیں کرتا، اسی لیے اسلام تقویٰ ،عدل و مساوات پر مبنی نظام معاشرت کے قیام پر زور دیتا ہے، اسی مشن کے لیے جماعت اسلامی روز اول سے جدو جہد میں مصروف ہے۔حلقہ خواتین جماعت اسلامی کے آن لائن اجتماع کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طارق بن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت) مرکزی مجلس شوریٰ جماعت اسلامی پاکستان نے زرعی شعبے کی بدحالی اوروفاقی و صوبائی حکومتوں کی کسان اور مزدورکش پالیسیوں پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے شعبوں کی بحالی کے لیے تجاویز پیش کی ہیں۔مجلس شوریٰ کی متفقہ قراردادوں میں کہا گیا ہے زرعی شعبے کی ترقی محض 0.5فیصد رہ گئی ہے جو کہ گزشتہ سال 6.4فیصد تھی۔ کپاس کی پیداوار میں 30.7فیصد کمی ہوئی۔ گندم کی پیداوار 31.8ملین ٹن سے 28.9ملین ٹن،مکئی کی پیداوار 97.4لاکھ ٹن سے کم ہو کر 82.4لاکھ اور گنے کی پیداوار 87.6ملین ٹن سے 842ملین پر آگئی ہے جس سے خوراک کی سلامتی شدید خطرے میں ہے۔جب تک کسان خوشحال نہیں ہوگا ملک خوشحال نہیں ہوگا۔ ہماری رائے یہ ہے کہ زراعت...
     بلوچستان کا آیندہ مالی سال کے لیے1028 ارب روپے حجم کا بجٹ پیش کردیا گیا، ترقیاتی پروگراموں کے لیے 240 ارب روپے، غیرترقیاتی بجٹ 642 ارب روپے تجویز، سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ تجویز کیا گیاہے۔ بلوچستان کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ صوبے کی سیاسی، معاشی اور سماجی صورتحال کے تناظر میں ایک اہم پیش رفت کی حیثیت رکھتا ہے۔ حکومت بلوچستان نے حالیہ بجٹ کو عوام دوست اور ترقیاتی قرار دیا ہے، موجودہ بجٹ کا حجم گزشتہ برسوں کے مقابلے میں زیادہہے۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے۔ بجٹ کا ایک بڑا حصہ غیر ترقیاتی اخراجات پر مشتمل ہے، جن میں تنخواہیں، پنشن، انتظامی اخراجات...
    WASINGTON: وائٹ ہاؤس نے بتایا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ دو ہفتوں میں فیصلہ کریں گے کہ امریکا کی اسرائیل اور ایران کے درمیان جاری تنازع میں براہ راست کارروائی کے حوالے سے فیصلہ کریں گے۔ وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ نے پریس بریفنگ میں ڈونلڈ ٹرمپ کے پیغام کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مستقبل قریب میں ایران سے مذاکرات کے امکانات کے حقائق کی بنیاد پر کارروائی کے حوالے سے دو ہفتوں کے اندر میں اپنا فیصلہ کروں گا۔ ترجمان نے بتایا کہ ٹرمپ چاہتے ہیں کہ ایران کے ساتھ سفارتی حل نکالا جائے لیکن ان کی اولین ترجیح یقینی بنانا ہے کہ ایرانی جوہری ہتھیار نہ بنائے۔ انہوں نے کہا کہ معاہدہ تہران کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک)سعودی وزارت حج نے رواں سال حج کے بارے میں عازمین کے تاثرات کو جاننے کے لیے ای سروے کا آغاز کردیا۔ سعودی میڈیا کے مطابق حج کے دوران عازمین کے اطمینان کا اندازہ لگانے کے لیے کئی زبانوں میں الیکٹرانک سروے شروع کیا گیا ہے، جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، مالے، ترکی اور چینی زبان شامل ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ ای سروے زائرین کے تجربے کو ذاتی لحاظ سے جانچنے کے لیے اہم ہے جو اس حوالے سے مسلسل بہتری کے لیے وزارت کے عزم کی حمایت کرتا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامرس رپورٹر) صدر ایف پی سی سی آئی ،عاطف اکرام شیخ نے مطلع کیا ہے کہ ایف پی سی سی آئی وفاقی بجٹ 2025-26 میں ٹیکس حکام کو دیے گئے حد سے زیادہ، غیر ضروری اور ہراساں کرنے والے اختیارات کو مسترد کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ٹیکس آفیسرز کو دیئے گئے اس اختیار کو بھی مسترد کرتے ہیں کہ جو انہیں بزنس بینک اکاؤنٹس سے کاروباری افراد کی رقم نکلوانے کا اہل بناتا ہے اور بغیر نوٹس کے کاروباری اداروں پر چھاپوں کی بھی سخت مذمت کرتے ہیں ۔ صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے مطالبہ کیا کہ وفاقی حکومت ان سخت اقدامات کو واپس لیٍ؛ اس سے پہلے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ کاروباری برادری کوبجٹ پرتحفظات ہیں جنھیں دورکیا جائے۔ تاجررہنما بجٹ کوغیرمتوازن، کاروبار دشمن اورترقی کی راہ میں رکاوٹ قرار دے رہے ہیں جس کا نوٹس لیا جائے۔ مختلف تجارتی تنظیموں، ماہرین اورصنعتکاروں کا کہنا ہے کہ بجٹ میں پیداواری لاگت کم کرنے، برآمدات بڑھانے اورسرمایہ کاری کوفروغ دینے کے لیے مؤثراقدامات نہیں کیے گئے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزنس کمیونٹی کی ایک بڑی تعداد کا خیال ہے کہ بجٹ میں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش نے کہا ہے کہ کئی دہائیوں تک متواتر آگے بڑھنے کے بعد اب دنیا ترقی کے حوالے سے مشکل حالات کا سامنا کر رہی ہے جن پر قابو پانے کے لیے ترقیاتی مقاصد پر سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔'غربت، پسماندگی اور تنازعات کے بین الاقوامی امن و سلامتی پر اثرات' کے موضوع پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ کوئی ملک پائیدار اور مشمولہ ترقی سے جتنا دور ہو جاتا ہے وہ عدم استحکام اور تنازعات سے اتنا ہی قریب آ جاتا ہے۔جب لوگوں کو مواقع نہیں ملتے، جب انسانی حقوق پامال کیے جاتے ہیں اور...
    مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی حکومت نے  بجٹ بنانے کے لیے کراچی سے غیر منتخب شخص کو مشیر خزانہ بنایا ہے، صوبائی بجٹ الفاظ کے گورکھ دھند کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختوںخوا بھر کے بلدیاتی اور سرکاری اداروں کے ملازمین نے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے 23 جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور مظاہرین نے بینرز اتھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی حکومت نے  بجٹ بنانے کے لیے کراچی...
    پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہےکہ پاک  امریکا تعلقات میں طویل عرصے بعد بہتری کے آثار نظر آ رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کا نیا سلسلہ شروع ہوا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ خیرسگالی کے رشتے کو فروغ دینا پاکستان کے مفاد میں ہے، اور موجودہ سفارتی ماحول میں واضح بہتری آ رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا سفارتی نقطہ نظر مؤثر ہو رہا ہے، جس کے اثرات عالمی سطح پر بھی نمایاں ہو رہے ہیں۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کا نام لے کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 19 جون 2025ء) 2023 میں زچہ بچہ کی اموات اور مردہ پیدا ہونے والے بچوں کی تعداد 45 لاکھ تھی جن میں سے 37 لاکھ اموات قابل انسداد اسباب سے ہوئیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ اگر دنیا بھر میں ہر جگہ تربیت یافتہ دائیوں کی خدمات میسر ہوں تو ہر سال بہت سی جانیں بچائی جا سکتی ہیں۔دائیاں دنیا بھر میں خواتین کو طبی نگہداشت فراہم کرنے کے لیے مسلسل تندہی سے کام کرتی ہیں جس میں انہیں جنسی و تولیدی صحت، دوران حمل نگہداشت اور زچگی و بعد از زچگی مدد کی فراہمی شامل ہے۔ ان کی موجودگی دیہی علاقوں یا مسلح تنازعات سے متاثرہ جگہوں...
    BRUSSELS: یورپی یونین کے 9 ممالک نے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں قائم اسرائیل آباد کی گئی بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے تجاویز مرتب کا مطالبہ کیا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کے 9 ممالک نے یورپی کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ علاقوں میں آباد کی گئیں بستیوں کے ساتھ تجارت ختم کرنے کے لیے قابل عمل تجاویز پیش کریں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ یورپ کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کاجا کیلاس کے نام جاری خط میں بیلجیم، فن لینڈ، آئرلینڈ، لیکسمبرگ، پولینڈ، پرتگال، سلووینیا، اسپین...
    پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کے ذیلی ادارے کامسٹیک کے زیر اہتمام بنگلہ دیشی وائس چانسلرز کے لیے ایک خصوصی فورم کا انعقاد کیا گیا۔ اس اہم فورم میں بنگلہ دیش کے سات رکنی اعلیٰ تعلیمی وفد نے شرکت کی، جس میں معروف جامعات کے وائس چانسلرز اور سینئر نمائندگان شامل تھے۔جبکہ پاکستان کی پندرہ ممتاز جامعات کے سربراہان نے بھی شرکت کی جو کہ کامسٹیک کنسورشیم آف ایکسیلنس (CCoE) کا حصہ ہیں۔ کامسٹیک کے کوآرڈینیٹر جنرل، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے ابتدائی خطاب میں اس دورے کو دونوں برادر اسلامی ممالک "پاکستان اور بنگلہ دیش" کے درمیان سائنسی و تعلیمی تعاون کے فروغ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ بنگلہ دیشی طلباء کے لیے پاکستان...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جعلی ادویات کے گھناؤنے کاروبار کے مکمل سد باب کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت کردی، کہنا ہے کہ اعلیٰ معیار کی طبی تعلیم پر کسی بھی قسم کا سمجھوتہ قطعاً قبول نہیں۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزارت قومی صحت کے امور کے حوالے سے اجلاس ہوا ۔  وزیراعظم نے شعبہ صحت میں پائیدار اصلاحات کے لیے اقدامات پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفی کمال کی متحرک قیادت میں وزارت صحت کی کارکردگی کی پزیرائی کی، کہا کہ پاکستان بھر میں عوام کے لیے صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔  اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف...
    وزیراعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان نے ’نیشنل الیکٹرک وہیکل پالیسی 30-2025‘ کا باضابطہ افتتاح کر دیا ہے، جسے پاکستان میں ماحولیاتی بہتری، توانائی بچت، مقامی صنعت کے فروغ اور جدید سفری سہولیات کی جانب ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ہارون اختر خان نے کہاکہ یہ پالیسی وزیراعظم کے وژن کے مطابق تیار کی گئی ہے، جس کا مقصد ایک صاف، پائیدار اور سستی ٹرانسپورٹ کو فروغ دینا، کاربن اخراج میں کمی لانا اور ایندھن پر انحصار کم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کا الیکٹرک وہیکل سیکٹر ترقی کی راہ پر گامزن، مینوفیکچرز کو اسمبلنگ کے لیے لائسنس جاری ’پالیسی کے بڑے اہداف اور فوائد‘...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران:ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے تصدیق کی ہے کہ اس نے اسرائیل پر حملے کی تازہ ترین بارہویں لہر میں “سجيل” بیلسٹک میزائل استعمال کیا ہے جو 2000 کلومیٹر تک مار کرنے والا طویل فاصلے کا میزائل ہے، یہ پہلا موقع ہے کہ ایران نے اس جدید ترین میزائل کو اسرائیل کے خلاف عملی طور پر آزمایا ہے، جس کے باعث خطے میں دفاعی توازن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق  آپریشن “وعدہ الصادق 3” کے تحت کم از کم تین سجيل میزائل داغے گئے، جن میں سے بعض اسرائیلی دفاعی نظام کو چیرتے ہوئے تل ابیب اور دیگر شہروں تک پہنچے اور تباہی کے مناظر رقم کر گئے جو اس سے پہلے کبھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موسمِ گرما کے آتے ہی بازاروں میں آموں کی بہار آ جاتی ہے اور یہ پھل نہ صرف ذائقے کے لحاظ سے لاجواب ہے بلکہ صحت کے لیے بھی بے شمار فوائد رکھتا ہے۔ آم کو پھلوں کا بادشاہ کہا جاتا ہے اور اس کی غذائیت کے باعث یہ لقب بالکل درست لگتا ہے۔آم غذائی اجزا سے بھرپور ہوتا ہے جن میں پروٹین، فائبر، وٹامن سی، وٹامن اے، وٹامن بی 6، پوٹاشیم، میگنیشیم اور فولاد جذب کرنے میں مددگار عناصر شامل ہیں۔ وٹامن سی مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے اور جسمانی خلیات کی مرمت میں مدد دیتا ہے۔ وٹامن اے بینائی کو بہتر بناتا ہے جبکہ دیگر اجزا دل، ہڈیوں اور نظامِ انہضام کے لیے مفید ہیں۔آم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد شکیل بٹ کا بیان قومی کھیل کے زوال پر ایک کربناک سچائی کی نشاندہی ہے۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ جس طرح حکومت اور سرمایہ دار طبقہ کرکٹ کو بھرپور سپورٹ کرتے ہیں، وہی جذبہ ہاکی کے لیے کہیں نظر نہیں آتا۔ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی دن رات محنت کرتے ہیں، بین الاقوامی میدانوں میں پاکستان کا پرچم بلند کرنے کے لیے نکلتے ہیں، لیکن بنیادی ضروریات جیسے یومیہ الاؤنس تک وقت پر فراہم نہیں کیے جاتے۔عماد بٹ نے سیاستدانوں اور کاروباری طبقے سے سوال کیا کہ کیا انہیں قومی کھیل کی کوئی پرواہ ہے؟ کرکٹ لیگز پر کروڑوں خرچ کیے جاتے ہیں، مگر ہاکی کے لیے بجٹ میسر نہیں ہوتا۔ان...
    اس برطانوی میڈیا نے نتیجہ اخذ کیا ہے کہ "اسرائیل کی ایران کے خلاف براہ راست جنگ نہ صرف تل ابیب کے لیے کوئی یقینی فوجی فتح حاصل نہیں کرے گی، بلکہ اسرائیل کو ایک طویل اور مہنگے علاقائی بحران میں الجھا سکتی ہے جب تک کہ مذاکرات اور ثالثی کی راہ کو تصادم پر ترجیح نہ دی جائے۔" اسلام ٹائمز۔ معروف برطانوی جریدے دی اکانومسٹ نے اپنے تجزیے میں اسرائیل کی ایران کیخلاف جنگ میں ناکامی کی 3 کلیدی وجوہات بیان کی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اکانومسٹ نے لکھا ہے کہ اسرائیل کے پاس ایران کے خلاف براہ راست جنگ میں مکمل فتح حاصل کرنے کے زیادہ امکانات نہیں ہیں۔ جریدے نے اپنے تازہ شمارے میں حالیہ عسکری پیش رفت کا...
    پاکستان کا سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 19 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سفارتی سطح پر ایران کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کا کہنا تھا کہ سکھوں کے مذہبی پیشوا گرو ارجن دیو کے یوم پیدائش پر پاکستان سکھ یاتریوں کو سہولیات پہنچانے کیلئے تیار تھا لیکن ہمارے پاس ویزے کی کوئی درخواست نہیں آئی۔ ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ پاکستان میں سکھوں کی مذہبی تقریبات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات کے دوران پاکستان...
     یہ سوال موجودہ  دور کی بات نہیں رہا کہ اگر اسرائیل ایران پر ایٹمی حملہ کرے تو کیا ہوگا؟ اس کے عوض، یہ ایک فوری تشویش بن گیا ہے جو پورے خطے میں سنجیدہ توجہ کا متقاضی ہے۔ مشرق وسطیٰ میں جوہری تصادم ایران کی سرحدوں تک محدود نہیں رہے گا۔ اس کا ماحولیاتی، انسانی اور جغرافیائی سیاسی نتیجہ پاکستان اور بہت سے پڑوسی ممالک پر ان طریقوں سے اثر انداز ہو سکتا ہے جن کے لیے ہم مکمل طور پر تیار نہیں ہیں۔  نیوکلیئر فال آؤٹ: ایک علاقائی نہ صرف ایک قومی آفت  جوہری ہتھیار سرحدوں کو تسلیم نہیں کرتے۔ اگر اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات کو جوہری ہتھیاروں سے نشانہ بناتا تو یہ دھماکہ نہ صرف ایران میں...
    پشاور: خیبرپختوںخوا بھر کے بلدیاتی اور سرکاری اداروں کے ملازمین نے صوبائی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے 23 جون کو خیبر پختونخوا اسمبلی کے سامنے دھرنے کا اعلان کردیا۔ خیبر پختونخوا کے مختلف سرکاری محکموں کے ملازمین نے پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور مظاہرین نے بینرز اتھا رکھے تھے جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا خیبر پختونخوا کی حکومت نے  بجٹ بنانے کے لیے کراچی سے غیر منتخب شخص کو مشیر خزانہ بنایا ہے، صوبائی بجٹ الفاظ کے گورکھ دھند کے علاوہ کچھ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر اے الاؤنس کو مذاق بنا دیا گیا ہے، پنشن اصلاحات ملازمین کو کسی...
    پاکستان نے ایک اہم ڈیجیٹل ہدف حاصل کرتے ہوئے 20 کروڑ موبائل صارفین کی تاریخی حد عبور کرلی ہے۔ اس سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں 200 خوش نصیب خواتین کو مفت موبائل فونز دینے کا اعلان کیا گیا۔ تقریب میں کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب خواتین کے ناموں کا اعلان وفاقی وزیر برائے آئی ٹی و ٹیلی کام شزہ فاطمہ خواجہ اور پی ٹی اے چیئرمین نے مشترکہ طور پر کیا۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی خواتین میں موبائل انٹرنیٹ کے استعمال کا بڑھتا رجحان اہم کیوں؟ وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے اپنے خطاب میں کہاکہ پاکستان کی نوجوان نسل ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے۔ ہم چاہتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان میں موبائل اور براڈبینڈ صارفین کی تعداد 20 کروڑ تک پہنچنے پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے صارفین کو ایک دن کے لیے 2 جی بی مفت انٹرنیٹ اور 200 آن نیٹ منٹس فراہم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر میں براڈبینڈ استعمال کرنے والوں کی تعداد 15 کروڑ سے تجاوز کر چکی ہے جب کہ فائبر آپٹک نیٹ ورک سے جُڑے صارفین کی تعداد بھی 20 لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔ اس موقع پر صارفین *#2200# ڈائل کرکے یہ سہولت حاصل کر سکیں گے، جو 24 گھنٹے کے لیے مؤثر ہوگی۔اس اہم سنگِ میل کی مناسبت سے اسلام آباد میں ایک خصوصی تقریب...
    بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان ٹیلی فونک بات چیت ہوئی جس میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعرات کے روز پیوٹن نے مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورت حال پر روس کے موقف سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیل کا حملہ انتہائی خطرناک ہے، تنازع کو بڑھانا کسی بھی فریق کے مفاد میں نہیں اور ایرانی جوہری مسئلے کو بات چیت اور مشاورت سے حل کیا جانا چاہیے۔ موجودہ صورتحال بدستور تیزی سے کشیدہ ہو رہی ہے، اور روس چین کے ساتھ قریبی رابطے برقرار رکھنے، کشیدگی میں کمی لانے اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے مشترکہ طور پر مثبت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ’کلینک آن ویلز‘ منصوبے کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا، افتتاحی تقریب کے دوران انہوں نے بتایا کہ میرے کندھے میں شدید تکلیف تھی، میں میو اسپتال میں پرچی بنوا کر عام مریض کی طرح گئی، میرا ایم آر آئی ہوا، انجیکشن لگے، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسپتال میں نے جب عام مریض کی طرح اپنا علاج کرایا تو مجھے بہت اچھا لگا۔ مریم نواز کے اس بیان پر سوشل میڈیا صارفین تبصرے کرنے لگے کہ عام مریض کا اتنی جلدی ایم آئی آر آئی نہیں ہوتا، حسن نامی صارف نے کہا کہ پرچی بنواتے ہی ایم آر آئی ہو گیا۔ کوئی عام مریض ہوتا تو پہلے تو صرف ٹیکا لگا کر فارغ...
    ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ پاکستان ایران پر اسرائیل کی جانب سے کی گئی غیر منصفانہ جارحیت کی شدید مذمت کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال پورے خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک ہے۔ ترجمان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری جنگ بندی کے لیے اقدامات کرے اور جارح ریاست کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ کو فی الفور جوہری ہتھیاروں سے پاک خطہ قرار دینے کی ضرورت ہے تاکہ مستقل امن یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور امریکی صدر کے درمیان ہونے والی حالیہ ملاقات پر تبصرہ...
    پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 200 ملین (20 کروڑ) سے تجاوز کر گئی ہے، جس کی خوشی میں پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے عوام کے لیے خصوصی ایک روزہ مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ اس آفر میں کیا کچھ ملے گا؟ ✅ 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ✅ 200 آن نیٹ منٹس (اپنے نیٹ ورک پر کالز کے لیے) مدت: صرف 20 جون 2025 کے لیے، 24 گھنٹے تک فعال ہوگا۔ یہ آفر کیسے حاصل کریں؟ تمام نیٹ ورکس پر اس آفر کو حاصل کرنے کے لیے: ڈائل کریں: *#2200# یہ کوڈ کسی بھی نیٹ ورک (جیسے Jazz، Zong، Telenor، Ufone) سے ڈائل کیا جا سکتا ہے۔ ٹیلی کام انڈسٹری میں اہم سنگِ میل پی ٹی...
    امریکی محکمہ خارجہ نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ جلد ہی غیر ملکی طلبہ ویزوں کی درخواستوں کے لیے انٹرویوز کا دوبارہ آغاز کرے گا۔ تاہم اس بار ویزا درخواست دہندگان کی ’سوشل میڈیا سرگرمیوں‘ کو بھی جانچ کے عمل میں شامل کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:غزہ کا دورہ کرنے والے امریکی ویزا درخواست گزاروں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس دیکھنے کا حکم محکمہ خارجہ نے یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حکومت کی جانب سے امیگریشن پر سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ گزشتہ ماہ غیر ملکی طلبہ کے ویزوں کے لیے انٹرویوز عارضی طور پر معطل کر دیے گئے تھے۔ نئے رہنما اصولوں کے تحت، محکمہ خارجہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان میں موبائل فون استعمال کرنے والوں کے لیے خوشخبری آگئی۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں موبائل فون صارفین کے لیے ایک خصوصی مفت پیکج کا اعلان کیا ہے۔ پی ٹی اے کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 20 جون کو ملک بھر کے تمام موبائل صارفین کو 24 گھنٹوں کے لیے 2 جی بی مفت انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ صارفین کو اسی دن 200 آن نیٹ منٹس بھی بالکل مفت دیے جائیں گے، تاکہ وہ دوستوں اور اہل خانہ سے بلا معاوضہ بات چیت کر سکیں۔ پی ٹی اے کے مطابق یہ اقدام اس اہم سنگ میل کی خوشی میں کیا جا...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ججز کی بیرون ملک روانگی، چھٹیوں اور تعطیلات کے ضابطہ کار (ایس او پیز) جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق اب ججز کو کسی بھی قسم کی چھٹی یا غیر ملکی سفر سے قبل چیف جسٹس آف پاکستان سے اجازت لینا لازمی ہوگا۔ یہ ہدایات 17 اپریل 2025 کو جاری کردہ جنرل اسٹینڈنگ آرڈر کے تحت صدرِ پاکستان کے آرڈر 1997 کے پیراگراف 14 میں حالیہ ترمیم کے بعد جاری کی گئی ہیں۔ رجسٹرار محمد سلیم خان کی جانب سے دستخط شدہ اس آرڈر کے مطابق ججز کی تمام تر چھٹیاں اور ان کے دورے ریاست کے اختیار میں ہیں، اور چیف جسٹس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ کسی بھی جج کی چھٹی...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل ایران اور اسرائیل کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے معاملے پر جمعہ کو ہنگامی اجلاس منعقد کرے گی۔ اجلاس نیویارک کے مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے (14:00 GMT) ہوگا۔ اجلاس کی درخواست ایران نے دی تھی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ موجودہ صورتِ حال “انتہائی خطرناک حد تک بگڑ چکی ہے اور اس میں امریکا کے براہِ راست ملوث ہونے کے ناقابل تردید شواہد موجود ہیں”۔ ایران کی جانب سے اس ہنگامی اجلاس کی درخواست کو روس، چین، پاکستان اور الجزائر کی حمایت حاصل ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مشن نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف ایران کی کارروائیاں دفاعی نوعیت کی تھیں اور امریکا...
    ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران صرف اپنے دفاع میں کارروائی کر رہا ہے اور سفارت کاری کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے امریکا اور اسرائیل کی ان دعوؤں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ ایران ایٹمی ہتھیاروں کے قریب پہنچ چکا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر اپنے بیان میں عراقچی نے کہا کہ “ایران نے کبھی ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کی اور نہ ہی آئندہ کرے گا۔ اگر ہم واقعی ایسے غیر انسانی ہتھیار تیار کرنا چاہتے تو اس وقت سے بہتر کوئی موقع نہ ہوتا، جب خطے کا واحد ایٹمی مسلح ریاست ایران پر کھلی جارحیت کر رہی ہے۔” انہوں نے مزید...
    سٹی42: الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے بڑے کمرشل اور صنعتی صارفین کو اہم ریلیف دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ کمپنی نے دو کی بجائے ایک اے ایم آئی (AMI) سمارٹ میٹر لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹیفکیشن ڈائریکٹر کسٹمر سروسز عباس علی کی جانب سے جاری کیا گیا ہے جس کے تحت  سولر سسٹم پر منتقل ہونے والے صارفین کے لیے اب بیک اپ میٹر لگوانا لازمی نہیں ہوگا۔ صارفین کو بلنگ کے لیے بیک اپ یا مین میٹر کا آپشن دیا گیا ہے۔ نئے کنکشنز کے لیے بھی صرف ایک ہی سمارٹ "LT TOU" میٹر لگانے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔  گھریلو حالات سے دلبرداشتہ دو بہنوں نے خودکشی کر لی مالی ریلیف...
    سعودی عرب کی وزارت حج نے رواں سال حج کے بارے میں عازمین کے اطمینان کو جانچنے کےلیے ای-سروے کا آغاز کیا ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق 1446 ہجری (2025) کے حج سیزن کےلیے عازمین کے اطمینان کا اندازہ لگانے کےلیے کئی زبانوں میں الیکٹرانک سروے شروع کیا گیا ہے۔ یہ سروے سعودی اور بین الاقوامی دونوں عازمین کے لیے ہے جس میں عازمینِ حج اپنی رائے اور تاثرات کا اظہار کرسکتے ہیں۔ اس سروے کا آغاز 9 زبانوں میں کیا گیا ہے جن میں عربی، انگریزی، ہسپانوی، فارسی، فرانسیسی، ہندی، مالے، ترکی اور چینی زبان شامل ہے۔ سعودی میڈیا کے مطابق یہ ای سروے زائرین کے تجربے کو ذاتی لحاظ سے جانچنے کے لیے اہم ہے جو اس...