2025-11-05@08:08:34 GMT
تلاش کی گنتی: 1727

«منافع کی منتقلی»:

(نئی خبر)
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ)’’ سچا ہوا خواب ‘یہ ہے ستھرا پنجاب ''، 15کروڑ لوگوں کیلئے دنیا کا سب سے بڑا سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پروگرام'' کا آغاز کردیا گیا۔ وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ کے لئے نیو سینی ٹیشن فلیٹ کا افتتاح کردیا ہے۔ پنجاب کے اضلاع کے لئے 700 جدید ترین ویسٹ مینجمنٹ گاڑیاں اور مشینیں فراہم کر دی ہیں۔ مریم نواز نے ستھرا پنجاب بک کی رونمائی بھی کی۔ وزیراعلی مریم نواز شریف نے ستھرا پنجاب ویب سائٹ کی لانچنگ بھی کی۔ سینی ٹیشن فلیٹ کی چابیاں چیف سیکرٹری اور کمشنرز کے سپرد کیں۔ سینٹری ورکرز کی جیکٹ پہن کر تقریب میں شرکت کی۔ وزیراعلی  کی آمد پر سینٹری ورکرز نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ وزیراعلی  نے ہاتھ ہلا...
    اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف کے بانی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ جن لوگوں نے مقدمات کی کھچڑی پکائی تھی وہ خود اب پھنس چکے ہیں۔ علیمہ خان نے کہا کہ مخالفین یہ سمجھ رہے تھے کہ بانی پی ٹی آئی دباؤ میں آ کر کوئی ڈیل کر لیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عدالتوں میں ججز بھی مشکل صورتحال سے دوچار ہیں اور ان پر مختلف دباؤ نظر آتا ہے۔ سارے کیسز بری طرح ایکسپوز ہو رہے ہیں، جج صاحبان کی بھی کچھ مجبوری ہو گی، مگر ہمارے کیسز بہت اچھے...
    پشاور: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں بعض حلقوں کی جانب سے پھیلائی جانے والی افواہوں اور غلط معلومات کا مقصد تحریک انصاف کے اندر بے چینی پیدا کرنا ہے، لیکن ایسی تمام کوششیں ناکام ہوں گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ ہم عمران خان کے وژن اور عوامی خدمت کے مشن کے لیے متحد اور یکسو ہیں۔ ہمارے قائد ناحق قید میں ہیں اور ان کی رہائی ہمارا عوامی مینڈیٹ ہے۔ بابر سلیم سواتی کا کہنا تھا کہ پارٹی کے تمام کارکن اور قیادت، فیصلوں کی مکمل پابندی کرتے ہیں اور کسی بھی قسم کی غیر منظم سرگرمی یا انتشار کو قبول نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا...
    پاکستان تحریکِ انصاف نے جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطین کے مسئلے پر پارٹی کی خاموشی سے متعلق الزام حقائق کے منافی ہے۔ تحریکِ انصاف کے ترجمان کے مطابق پارٹی نے ہمیشہ فلسطینی عوام کی حمایت کی ہے اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف واضح مؤقف اپنایا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کے مختلف بیانات اور تحریری مؤقف پارٹی کے سرکاری پلیٹ فارمز پر موجود ہیں، جن میں اسرائیلی حملوں کو انسانیت سوز قرار دیتے ہوئے فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور عالمی ضمیر کی بیداری کی اپیل کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان تحریک انصاف اور جماعتِ اسلامی کی نئی لڑائی کیا ہے؟ بیان...
    اسلام آباد(اصغر چوہدری)پی آر اے پاکستان کی الیکشن کمیٹی نے 2 اکتوبر 2025 کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نومنتخب باڈی کو پی آر اے آفس پارلیمنٹ ہاوس میں نوٹیفکیشن اور آفس چارج سپرد کردیا  ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے دیگر ممبران اعجاز احمد اور ناصر نقوی، ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی پاکستان ظفر سلطان، ڈائریکٹر میڈیا سینیٹ آف پاکستان محمد اسداللہ خان کے ہمراہ نومنتخب باڈی کی کامیابی کے نتائج و نوٹیفکیشن اور آفس چارج نو منتخب صدر ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کے سپرد کئے جبکہ سابق فنانس سیکرٹری اصغر چودھری نے نومنتخب فنانس سیکرٹری شاکر عباسی کو مالیاتی امور پر بریفنگ دی اور چارج سپرد کیا۔سابق صدر پی آر اے پاکستان...
    ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور، ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )اگلے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا جبکہ ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا بھی امکان ہے۔سلمان علی آغا ایشیا کپ میں خراب بیٹنگ اور ناقص کپتانی کے باعث تنقید کی زد میں رہے۔ ٹی ٹوئنٹی کپتان نے ایشیا کپ کی 7 اننگز میں 12 کی اوسط اور 80 کے اسٹرائیک ریٹ سے صرف 72 رنز بنائے جبکہ اہم مواقعوں پر وکٹ گنوائی۔ذرائع کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کپتان سلمان علی آغا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹرز نے آئندہ سال ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو مدنظر رکھتے ہوئے کپتان سلمان علی آغا کی تبدیلی پر غور شروع کر دیا ہے، جب کہ ٹیم میں سینیئر کھلاڑیوں کی واپسی کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ذرائع کے مطابق ایشیا کپ میں ناقص کارکردگی کے باعث سلمان علی آغا کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ کپتان نے ایونٹ کی 7 اننگز میں صرف 72 رنز بنائے، ان کی اوسط 12 اور اسٹرائیک ریٹ 80 رہا، جب کہ کئی اہم مواقع پر وکٹ گنوا کر ٹیم کو مشکلات میں ڈالا۔رپورٹس کے مطابق جنوبی افریقہ کے خلاف آئندہ سیریز میں 2 سے 3 تبدیلیاں متوقع ہیں، جن میں سینئر کھلاڑیوں...
    پاکستان ریلوے اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے مابین ایک تاریخی معاہدے پر دستخط کیے گئے، جس کے تحت ریلوے کی آمدنی کو مکمل طور پر ڈیجیٹل نظام میں منتقل کر دیا جائے گا۔ اس حوالے سے منعقدہ تقریب میں وفاقی وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی، ریلوے کے اعلیٰ حکام اور نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا اس جدید نظام کے ذریعے مسافر اب اے ٹی ایم، موبائل ایپ، انٹرنیٹ بینکنگ، بینک برانچز، نادرا ای سہولت مراکز، ڈیبٹ کارڈ اور کیو آر کوڈ کے ذریعے باآسانی ٹکٹ خرید سکیں گے۔ نیشنل پولیس فاؤنڈیشن (NPF) کی ایک تاریخی کامیابی! این پی ایف اور...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہو رہے ہیں، کیسز کی کچھڑی پکانے والے پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی گھبرا کر ڈیل کر لیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے کیسز کی کھچڑی پکائی تھی وہ پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی ہے، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ پشاور کے تھانہ شرقی میں درج کر لیا ہے۔ صنم جاوید کو گزشتہ رات تھانہ شرقی کے بالکل سامنے سول افسرز میس کے قریب گاڑی میں بیٹھایا کر لے جایا گیا تھا۔ واقعے کے بعد سی سی پی او پشاور کو درخواست دی گئی تھی۔ یہ ایف آئی آر صنم جاوید کی دوست حرا بابر کی مدعیت میں درج کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید پشاور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب سے گرفتار ہوئیں یا اغوا؟ مدعی کے مطابق واقعہ وزیراعلیٰ ہاؤس کے قریب رات 10 بج کر 40 منٹ پر پیش آیا، جب وہ کھانا کھانے کے بعد...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہو رہے ہیں، کیسز کی کچھڑی پکانے والے پھنس چکے ہیں،  انھوں نے سمجھا تھا بانی پی ٹی آئی گھبرا کر ڈیل کر لیں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے جا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنھوں نے کیسز کی کھچڑی پکائی تھی وہ پھنس چکے ہیں، انھوں نے سمجھا بانی پی ٹی آئی گھبرا جائیں گے اور ڈیل کر لیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت میں ججز کو مصیبت پر چکی ہے، سارے کیسز بری طرح سے ایکسپوز ہورہے ہیں، جج صاحب بھی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور نے 27 ستمبر 2025کے جلسے میں بدانتظامی اور ناقص انتظامات کا ذمہ دار وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو قرار دے دیا ہے۔ ایک فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پشاور جلسے کے انتظامات کے ذمہ دار تھے، جن کا مقصد بہتر نظم، سیکیورٹی اور زیادہ سے زیادہ عوامی شرکت کو یقینی بنانا تھا۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ پشاور کا عوامی اجتماع پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین کی ہدایت پر منعقد کیا گیا تھا تاکہ جاری قانون شکنی، آئینی خلاف ورزیوں اور پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنوں کی سیاسی انتقامی کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا جا سکےلیکن جلسے میں بدترین انتظامات تھے ۔...
    لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان مسلم لیگ ن کے درمیان جاری سیاسی تناﺅ میں پاکستان تحریک انصاف نے پیپلزپارٹی کو پیشکش کی ہے کہ آپ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں ہم ساتھ دیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی میں کشیدگی ختم نہ ہوسکی۔ پیپلز پارٹی نے پیر کو احتجاجا قومی اسمبلی اور سینیٹ سے واک آوٹ کیا، اور مریم نواز کے بیان کی شدید مذمت کی۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی راجاپرویز اشرف نے کہاکہ میرا تعلق پنجاب سے ہے لیکن ہم سب سے پہلے پاکستانی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کوئی اس بھول میں نہ رہے کہ پیپلز پارٹی...
    سندھ حکومت نے شہریوں کی سہولت کیلیے سرکاری ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر عائد فیس معاف کرنے کا اعلان کردیا جبکہ صوبائی کابینہ نے بھی ڈیتھ سرٹیفکیٹ پر عائد فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت اجلاس میں سندھ کابینہ نے اموات کے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کردی۔ ترجمان کے مطابق سندھ کابینہ نے صوبے بھر میں عام عوام کے لیے میونسپل، یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی کی سطح پر اموات کے سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دی۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔  اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اقوامِ متحدہ...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بھائی کو گرفتاری سے ایک دن پہلے ملک چھوڑنے کی پیشکش کی گئی تھی، جو بعد میں دوبارہ دہرائی گئی۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ یہ آفر برطانوی سیکریٹری خارجہ کی جانب سے کی گئی تھی۔ ان کے بقول جب محسن نقوی نے سوال اٹھایا کہ عمران خان کو پیشکش کس نے دی تو جواب برطانوی سیکریٹری خارجہ سے لیا جانا چاہیے۔ میرا مقصد صرف عمران خان کا پیغام عوام تک پہنچانا ہے۔ علیمہ خان کا انکشاف ???? 4 اگست گرفتاری سے پہلے عمران خان کو برٹش Foreign Secretary کے...
    کراچی: پاکستانی ٹیسٹ اسکواڈ سے لیفٹ آرم اسپنر فیصل اکرم اور پیسر عامر جمال کو باہر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اسکواڈ اب 16 کھلاڑیوں پر مشتمل ہو جائے گا، منتخب پلیئرز میں کپتان شان مسعود، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، آصف آفریدی، بابراعظم، حسن علی، امام الحق، کامران غلام شامل ہیں۔ خرم شہزاد، محمد رضوان، نعمان علی، روحیل نذیر، ساجد خان، سلمان علی آغا، سعود شکیل اور شاہین آفریدی بھی اسکوڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دو میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ اتوار کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوگا۔
     جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ کو مختصر کر دیا گیا، جس کے بعد قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کی تعداد 16 ہو گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے خلاف ہوم سیریز کیلئے ٹیسٹ اسکواڈ سے عامر جمال اور فیصل اکرم کو ریلیز کر دیا ہے۔ ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز کے لیے 18 رکنی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا گیا تھا۔ سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ٹیسٹ اسکواڈ میں شان مسعود کو کپتان برقرار رکھا گیا اور 3 نئے کھلاڑیوں آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ قومی اسکواڈ شان مسعود (کپتان)، عبداللہ شفیق، امام الحق، بابراعظم، سلمان علی آغا، سعود شکیل، کامران غلام،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے سیکرٹری جنرل اور جی ڈی اے کے سیکرٹری اطلاعات سردار عبدالرحیم نے عالمی یومِ اساتذہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے، انہوں نے مطالبہ کیا کہ سندھ کے اساتذہ کو وہ تمام سہولیات دی جائیں جو ترقی یافتہ ممالک میں دی جاتی ہیں، کیونکہ استاد کے بغیر کوئی قوم ترقی کی منزل طے نہیں کرسکتی۔”عالمی یومِ اساتذہ اس بات کی یاد دہانی ہے کہ استاد معاشرے کی تعمیر و ترقی کا اصل معمار ہوتا ہے۔ استاد وہ چراغ ہے جو اپنے شاگردوں کے دل و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-19 اسلام آباد(صباح نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پارٹی میں بیان بازی افسوسناک ہے، بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں ان سے متعلق گفتگو میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے،کے پی میں دوبارہ وزارتیں آفر کی گئی،ہم نے وزارتیں لینے سے معذرت کرلی ۔ پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے میڈ یا سے گفتگو میں کہا کہ بانی تحریک انصاف کی بہنوں کے کوئی سیاسی عزائم نہیں،بانی کی بہنیں اپنے بھائی کی رہائی کے لئے جدوجہد کررہی ہیں،ان سے متعلق گفتگو میں سب کو احتیاط برتنی چاہیے،اس وقت برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔ اسد قیصر نے کہا کہ بلوچستان اورخیبر پختونخوا سمیت ملک میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے ایم کیو ایم پاکستان کے کنونیئر اور وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی جانب سے حیدرآباد انسٹیٹیوٹ میں کمپیوٹر سائنس کے شعبے میں مزید 100 نشستوں کے اضافے کے اِقدام کو زبردست الفاظ میں سراہا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ آج کے دور میں کمپیوٹر سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل تعلیم ہی وہ ہتھیار ہیں جن کے ذریعے ہماری نوجوان نسل دنیا کے مقابلے میں کھڑی ہو سکتی ہے۔ اِس فیصلے سے نہ صرف حیدرآباد کے طلبہ کو جدید تعلیم کے مواقع میسر آئیں گے بلکہ یہ اِقدام سندھ اور پاکستان کے لیے بھی آئی ٹی اور سافٹ ویئر انڈسٹری...
    بیرسٹر سیف—فائل فوٹو خیبر پختون خوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اے این پی کے سربراہ ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفر کر دی۔اے این پی سربراہ ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد خیبر پختون خوا پولیس نے سیکیورٹی واپس لی ہے، یہ خبر سامنے آنے پر بیرسٹر سیف نے ردِعمل دیا ہے۔ خیبرپختونخوا پولیس نے ایمل ولی سے سیکیورٹی واپس لے لیعوامی نیشنل پارٹی (اے این پی ) کے صدر ایمل ولی خان سے سیکیورٹی واپس لے لی گئی۔ ترجمان خیبر پختون خوا نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر اُن کو سیکیورٹی فراہم کروں گا۔انہوں نے کہا کہ ایمل ولی پریشان...
    خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر محمد علی سیف نے اے این پی کے سربراہ ایمل ولی کو ذاتی طور پر سیکیورٹی دینے کی آفر کر دی۔ اے این پی سربراہ ایمل ولی خان سے وفاق کے بعد خیبر پختونخوا پولیس نے سیکیورٹی واپس لی ہے، یہ خبر سامنے آنے پر بیرسٹر سیف نے ردِعمل دیا ہے،ترجمان خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ ایمل ولی خان کو ضرورت پڑی تو میں ذاتی طور پر اُن کو سیکیورٹی فراہم کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ایمل ولی پریشان نہ ہوں وزیرِ اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے احکامات کے مطابق ان کی سیکیورٹی یقینی بنائیں گے،بیرسٹر سیف نے کہا کہ ایمل ولی کو وفاقی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کے سامنے تنہا نہیں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پیپلز  پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے ترجمان اور  میئرکراچی مرتضیٰ وہاب  نےکہا ہےکہ پنجاب  حکومت  بیان بازی سےگریزکرے  اور  سیلاب متاثرین کی مددکرے، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں۔ کراچی کے سفاری پارک میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مریم نواز کو گُل دستہ بھجوانا چاہتا ہوں،کہنا چاہتا ہوں اطمینان رکھیں مشکلات آتی رہتی ہیں، پنجاب حکومت سے مناظرے کے لیے تیار ہوں، ہم چاہتے ہیں سیاسی ٹیمپریچر کم رہے۔مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت بیان بازی کے بجائےسیلاب متاثرین کی مدد کرے۔ میئرکراچی کا کہنا تھا کہ ہمارے شہر میں ترقیاتی کام ہو رہے ہیں، کچھ کام سست روی کا شکار ہیں ہم جانتے ہیں، آج...
    کراچی: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شاہراہ فیصل پر ’’غزہ ملین مارچ‘‘ کا فقیدالمثال انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین، بچوں، بزرگوں اور نوجوانوں سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فلسطینی عوام کے ساتھ بھرپور اظہارِ یکجہتی کیا۔ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوچا بھی، تو پاکستانی عوام ان کا نان نفقہ بند کر دیں گے۔ انہوں نے وزیرِاعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، “آپ کو حماس کی حمایت کرنی ہوگی، ورنہ کل کو آپ کے لیے ملک سے نکلنے کا راستہ بھی بند ہو سکتا ہے۔” “غزہ کے عوام استقامت کی علامت ہیں حافظ نعیم...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ حکومت دوریاستی حل کی رَٹ لگانا چھوڑ دے، قوم اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم اکارڈ کی جانب پیش قدمی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنا دے گی۔ حماس نے ٹرمپ منصوبہ پر مشروط آمادگی کا اظہار کرکے دانشمندی کا ثبوت دیا، حماس مزاحمت کا استعارہ، اس کے مخالف سامراج کے آلہ کار ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں وحدت روڈ پر غزہ ملین مارچ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ خواتین، بچوں، بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ نائب امیر لیاقت بلوچ، سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، ڈاکٹر حمیرہ طارق، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، ڈپٹی سیکرٹری اظہر اقبال حسن، اظہر...
    مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ فلسطین 2 سال سے اسرائیلی بمباری کا شکار ہے۔ غزہ ملبے کا ڈھیر بن گیا۔ انسانیت تڑپ رہی ہے اور اُمت مسلمہ چپ ہے۔ اسرائیل کا وجود ناجائز ہے۔ اسے تسلیم نہیں کیا جا سکتا، ہمارے ایوانوں میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے بھی باتیں ہو رہی ہیں اور ہمارے حکمران بھی ٹرمپ کی محبت میں اسرائیل کے حوالے سے اپنا رویہ تبدیل کر رہے ہیں۔ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کو قوم معاف نہیں کرے گی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں وحدت روڈ پر بھیکے وال چوک میں جماعت اسلامی کے زیراہتمام غزہ مارچ کیا گیا۔ جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے، اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کی اسرائیل سے بازیابی کے لیے دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے فلسطین میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے جاری قتل عام کی فوری روک تھام کی اہمیت پر زور دیا...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو اپنا کاروبار شروع کرنے اور تکنیکی تربیت حاصل کرنے کے لیے 14 ارب روپے کا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت 26 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات...
    اسلام آباد: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں انسدادِ دہشت گردی عدالت نے تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ عدالت نے سینیٹر شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جبکہ علی نواز اعوان اور طاہر صادق کے قابلِ ضمانت وارنٹ جاری کرنے کا حکم دیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے سماعت کے دوران وزارتِ داخلہ کو بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے ایک بار پھر خط لکھنے کی ہدایت کی، جبکہ ان کے بھانجے حسان نیازی کے بارے میں رپورٹ بھی طلب کر لی گئی۔ کیس میں تحریک انصاف کے سینیٹر مراد سعید اور رہنما حماد اظہر پہلے ہی اشتہاری قرار...
    کراچی: پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں گوہر آفریدی اور اسامہ طارق کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی۔ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جابر صافی نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، زر عالم 23 اور رحیم اللہ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، ایوب اور احمد یار نے ایک،ایک کھلاڑی کو...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے افغان مہاجرین کی باعزت واپسی پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کے ساتھ مسائل کے حل کے لیے مذاکرات کی ضرورت ہے اور خوش آئند بات یہ ہے کہ وفاقی حکومت نے اس تجویز سے اتفاق کرلیا ہے۔ وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ پشاور سے جاری اعلامیے کے مطابق نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تحت 26 ویں نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا نے وزیر اعلیٰ ہاؤس کا دورہ کیا اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور سے ملاقات کی۔  وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے شرکا سے گفتگو میں کہا کہ خیبر پختونخوا وسائل سے مالامال ہے لیکن ان وسائل کے مؤثر استعمال پر توجہ نہیں دی...
    بھارت کی وزارت خارجہ نے کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے افغان طالبان کے وزیر خارجہ امیر خان متقی پر عائد سفری پابندی عارضی طور پر ختم کر دی ہے جس کے بعد ان کے لیے 9 سے 16 اکتوبر کے دوران بھارت کا دورہ ممکن ہو سکے گا۔ یہ بھی پڑھیں: عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے اگر یہ دورہ پایۂ تکمیل کو پہنچتا ہے تو یہ سنہ 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کسی اعلیٰ افغان طالبان رہنما کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا۔ یاد رہے کہ طالبان نے 20 سالہ امریکی موجودگی کے خاتمے کے بعد افغانستان میں اقتدار سنبھالا...
    پنجاب میں سیلاب سے متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب میں حالیہ سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے جاری ہیں اور اب تک متاثرہ 81 ہزار سے زائد افراد کی تفصیلات جمع کر لی گئی ہیں۔پروونشل ڈیزاسٹر میجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں میں سروے ٹیموں نے 81 ہزار 510 سے زائد متاثرین کی تفصیلات جمع کرلی ہیں، سیلاب سے متاثرہ 27 اضلاع میں 1857 ٹیموں نے ڈیٹا اکٹھا کرنے میں حصہ لیا۔پی ڈی ایم اے کے مطابق سروے ٹیموں نے 56207 کسانوں سے فصلوں کے نقصانات کی جانچ پڑتال کی،...
    پشاور: گزشتہ شب تھانہ بھانہ ماڑی کی حدود گڑھی قمر دین میں بارودی مواد دھماکے میں زخمی اور بعد ازاں ایل آر ایچ اسپتال میں جامِ شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار محمد سجاد کی نماز جنازہ آج ملک سعد شہید پولیس لائن میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں قائم مقام آئی جی خیبرپختونخوا پولیس محمد علی بابا خیل، سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد، ایس ایس پی آپریشنز مسعود احمد، فوجی افسران، ایس ایس پی کوارڈی نیشن خالد خان، ایس پی ہیڈکوارٹرز علی گوہر، سی ٹی ڈی آفیسرز، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس...
    پی ٹی آئی کے اجنبی رہنما شیرافضل مروت کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے ہمیشہ پارٹی میٹنگز اور علیحدگی میں بھی پارٹی اکابرین کو علیمہ خانم کی کوئی بات نہ ماننے کی ہدایت کی تھی۔ یہ بھی پڑھیں:فیصلہ سازی کور کمیٹی کرتی ہے، علیمہ خان یا گنڈاپور کا سیاسی کردار نہیں، لطیف کھوسہ آے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افصل مروت کا کہنا تھا کہ ایک دفعہ انہوں نے عمران خان کو بتایا کہ دنیا جہاں کی پڑنے والی گالیاں علیمہ خانم انہیں بھیجتی ہیں، جس پر بانی چیئرمین نے انہیں بلاک کرنے کا بھی کہا تھا۔ شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پی ٹی آئی کی...
    جسٹس کوثر سلطانہ—فائل فوٹو جسٹس کوثر سلطانہ کو شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کی وائس چانسلر مقرر کر دیا گیا۔ جسٹس کوثر سلطانہ اس یونیورسٹی کی تیسری مستقل وائس چانسلر ہیں۔ان سے قبل جسٹس قاضی خالد اور رانا شمیم شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لاء کے وائس چانسلر رہ چکے ہیں۔
    علیمہ خان اور گنڈا پور کی لڑ ائی کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے۔ ویسے تو اس لڑائی کی بازگشت گزشتہ ایک سال سے سنائی دے رہی تھی۔ یہ لڑائی زبان زد عام تھی۔ سب اس کے بارے میں بات کر رہے تھے لیکن تصدیق نہیں تھی۔ تاہم اب دونوں طرف سے تصدیق ہوگئی ہے۔ گنڈا پور نے بھی ایک وڈیو پیغام میں کہا ہے کہ انھوں نے بانی تحریک انصاف کو کہا ہے کہ علیمہ خان اسٹبلشمنٹ کے لیے کام کر رہی ہیں، وہ پارٹی کی چیئرمین بننا چاہتی ہیں۔ وہ جان بوجھ کر اوورسیز سوشل میڈیا کے ذریعے پارٹی رہنماؤں کے خلاف مہم چلا رہی ہیں، وہ سب کو گندا کر رہی ہیں تاکہ وہ اکیلی چوائس...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے لاپتا افراد کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی ہے۔جسٹس محسن اختر کیانی نے عمر عبداللہ بازیابی کیس کی سماعت سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرہ اہلِ خانہ کے لیے معاوضے کی پالیسی تیار کی جائے، جس پر عمل درآمد کے لیے وزارتِ داخلہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زینب زعیم کو معاوضے کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جو براہِ راست ان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت بزرگ شہریوں کی عزت و فلاح اور راحت کیلئے اقدامات کر رہی ہے ،پاکستان کے بزرگ افراد ملک کا سرمایہ ہیں،جنہیں خراج تحسین پیش کرتی ہوں، بزرگ افراد کی عزت و احترام کرنا فرض ہے ۔بدھ کے روز بزرگ افراد کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ بزرگوں کے حقوق کا خیال رکھنا ہمارا فرض ہے،ان کیلئے وہ آسانیاں پیدا کریں جس کے وہ مستحق ہیں، اپنے بزرگوں کو کبھی فراموش نہ کریں،انہیں عزت اور مقام دیں جس کا وہ حق رکھتے ہیں،جن معاشروں میں بزرگوں کی قدر ہوتی ہے وہی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے لاپتا افراد کے کیسز میں ان کیمرا بریفنگ طلب کرلی ہے۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے عمر عبداللہ بازیابی کیس کی سماعت سے متعلق تحریری حکمنامہ جاری کردیا، جس کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت کو ہدایت کی تھی کہ جبری گمشدگیوں کے متاثرہ اہلِ خانہ کے لیے معاوضے کی پالیسی تیار کی جائے، جس پر عمل درآمد کے لیے وزارتِ داخلہ نے ایک خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ حکم نامے کے مطابق عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار زینب زعیم کو معاوضے کی رقم ادا کر دی گئی ہے، جو براہِ راست ان کے بینک اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ درخواست گزار آئندہ سماعت پر رقم...
    جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلیے 18 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شان مسعود ٹیسٹ ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ آل راؤنڈر عامر جمال کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر کو پہلی مرتبہ قومی ٹیسٹ اسکواڈ  کا حصہ بنایا گیا ہے۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلا ٹیسٹ 12 سے 16 اکتوبر کو لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا ٹیسٹ 20 سے 24 اکتوبر کو راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز کی تیاری کے لیے کیمپ 30 ستمبر سے آٹھ اکتوبر تک لاہور میں جاری رہے گا۔ پہلے ٹیسٹ سے قبل اسکواڈ کو مزید مختصر...
    برسلز: یورپی یونین کی جانب سے افریقا میں توانائی کے منصوبوں پرساڑھے 54 کروڑ یورو کا اعلان کردیاگیا ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق یورپی یونین نے افریقا میں توانائی کے جدید منصوبوں کے لیے ساڑھے 54 کروڑ یورو کا اعلان کردیا ہے۔ مزکورہ حوالے سے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے کا مقصد بجلی تک رسائی میں اضافہ، علاقائی بجلی گرڈز کو مضبوط بنانا اور براعظم کی گرین انرجی پر منتقلی کو تیز کرنا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یورپی کمیشن کی صدر ارزولا فان ڈیئر لائن نے گلوبل سٹیزن فیسٹیول میں وڈیو پیغام میں پیکیج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں افریقا جو فیصلے کر رہا ہے وہ پوری دنیا کے مستقبل کو تشکیل...
    تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر مقرر کیا گیا ہے، سابق اپوزیشن لیڈر اس وقت اپنا مقدمہ لڑنے میں مصروف ہیں اور پارٹی ان کی غیرموجودگی میں اپوزیشن بینچز کی قیادت کے لیے معین ریاض قریشی پر اعتماد کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی ذمہ داری معین ریاض قریشی کو سونپ دی ہے، یہ اعلان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں کیا۔ سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر معین ریاض قریشی کو اپوزیشن لیڈر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی میں سیکیورٹی پیپرز لمیٹڈ (ایس پی ایل) کا 60واں سالانہ اجلاس عام ادارے کے رجسٹرڈ دفتر میں منعقد ہوا، جس کی صدارت بورڈ کے چیئرمین محمد آفتاب منظور نے کی۔ اجلاس میں بورڈ آف ڈائریکٹرز اور سینئر مینجمنٹ کے اراکین سمیت حصص یافتگان نے شرکت کی۔اجلاس میں مالی سال 2024-25 کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی ایل کا مجموعی منافع 2,204 ملین روپے رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 8 فیصد زیادہ ہے، جبکہ فروخت سے حاصل ہونے والی آمدنی 7,871 ملین روپے ریکارڈ کی گئی۔ کمپنی نے اس عرصے میں 1,524 ملین روپے کا خالص منافع حاصل کیا۔حصص یافتگان نے 11.50 روپے فی حصص کے منافع کی منظوری دی...
    پشاور (بیورو رپورٹ+نوائے وقت رپورٹ ) وزیراعلیٰ خیبر پی کے سردار علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف عمران خان کا جنگ حقیقی آزادی کا ہے۔ پشاور جلسہ کے ذریعے عدلیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ انصاف پر مبنی فیصلے کریں بانی‘ اہلیہ اور کارکنوں کو انصاف دیں۔ آئین کی پاسداری  اس ملک میں سب پر فرض ہے پشاور میں عمران خان کی رہائی کیلئے ہونیوالے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے آئین کیلئے آواز اٹھائی ہے اور اٹھائیں گے اس ملک میں سب سے زیادہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی انڈیا کے ساتھ جنگ میں بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا کہ پوری قوم اکٹھی کھڑی...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرحافظ عبدالکریم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو بروقت‘ جرات مندانہ اور پاکستان کے عوام کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے دوٹوک موقف اپنایا اور واضح کر دیا کہ پاکستان جنگ جیتنے کے بعد بھی امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کر کے ان کے دلوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات‘افغانستان کی...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے جلسے کے دوران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی تقریر میں بدنظمی دیکھنے میں آئی۔ علی امین گنڈاپور نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کی جدوجہد جاری رہے گی اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ آئین کے مطابق انصاف فراہم کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی، ان کی اہلیہ، پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں کو انصاف دیا جائے، اور جب تک تمام ادارے آئین کے دائرے میں رہ کر کام نہیں کریں گے، ہم اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ ’’فیلڈ مارشل صاحب! آپ 25 کروڑ عوام کے سپہ سالار ہیں، بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق پوری...
    فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا پر نازیبا اور غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والی ویڈیو اپ لوڈ کرنے کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان این سی سی آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کا تعلق سرگودھا سے ہے اور انہوں نے سوشل میڈیا پر وہ ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وزیر اعلیٰ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے گئے تھے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد ان کی موجودگی کی اطلاع پر جنرل بس اسٹینڈ پر چھاپہ مارا گیا اور تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ این سی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 2.41 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ویلتھ پاکستان کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم 1.92 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں معاشی روابط ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں نئی جان پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات بڑھ کر 1.77 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ...
    ---فائل فوٹو  دبئی فیصل آباد کی پرواز میں مسافر کے انتقال کے سبب فلائٹ نے کراچی ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی جبکہ کراچی سے دبئی پرواز کو 3 سالہ بچی کی طبیعت خرابی کے سبب روک لیا گیا۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق دبئی فیصل آباد کی غیرملکی ایئر کی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت خراب ہو گئی۔ایئرپورٹ کے حکام کے مطابق پرواز لاڑکانہ کے قریب تھی، پائلٹ نے اے ٹی سی کراچی کو ہنگامی صورتحال سے آگاہ کیا، مسافر کے بے ہوش ہونے پر پائلٹ نے پرواز کا رُخ کراچی کی جانب موڑ دیا۔ڈاکٹرز پی اے اے کا کہنا ہے کہ میڈیکل ایمرجنسی ٹیم نے طیارے کے لینڈ کرتے ہی مسافر کو فوری طور پر طبی امداد فراہم کرنے...
    کراچی:  نارتھ کراچی سلیم سینٹر کے قریب ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کرنے کیلئے قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا۔۔پولیس کے مطابق حادثہ کار سوار شخص کی تیز رفتاری اور غفلت کے باعث پیش آیا جس نے مرکزی شاہراہ سے گزرنے والی 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔ حادثے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے تمام افراد موٹر سائیکل پر سوار تھے جو معمولی نوعیت کے زخم آئے۔ حادثے کے بعد راہ گیر افراد نے کار سوار شخص کو پکڑ کر قریب موجود پولیس موبائل کے حوالے کیا۔ کار سوار شخص مبینہ طور پر نشے کی حالت میں تھا جو حادثے کے دوران خود...
    کینبرا (انٹرنیشنل ڈیسک)آکلینڈ جانے والا مسافر طیارہ اچانک آتشزدگی کا شکار ہوگیا۔ جس کی بنا پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے دارالحکومت سڈنی سے آکلینڈ جانے والے مسافر طیارے کے کارگو ہولڈ میں آگ لگنے کی اطلاع پر پائلٹ کو ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی۔ رپورٹ کے مطابق ائر لائن حکام کا کہنا ہے کہ طیارے میں 156 مسافر سوار تھے۔ مسافروں اور عملے کو بحفاظت خطرے سے بچالیا گیا ۔ اعلیٰ حکام کی جانب سے مذکورہ واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔ یہ بات بھی علم میں رہے کہ اس سے بیشتر بھی یونائیٹڈ ائرلائن کو بھی تکنیکی بحران کا سامنا کرنا پڑا تھا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-15 انتنانا ریوو (مانیٹرنگ ڈیسک) مڈغاسکر میں پانی اور بجلی کی قلت پر پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے جس پر حکومت نے دارالحکومت انتناناریوو میں شام سے صبح تک کرفیو نافذ کردیا۔ مڈغاسکر میں بجلی اور پانی کی شدید کمی کے خلاف مظاہرے پرتشدد شکل اختیار کرگئے، ہزاروں نوجوان مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے اور پلے کارڈ اٹھا کر حکومت کے خلاف نعرے لگاتے رہے، پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا۔ جنرل انجیلو راولوناریوو نے کہا کہ کچھ افراد اس صورتحال کا فائدہ اٹھا کر دوسروں کی ملکیت کو نقصان پہنچا رہے ہیں، عوام اور ان کی ملکیت کے تحفظ کیلیے سیکورٹی فورسز نے شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-12 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے ایسے افغان مہاجرین کی پاکستان سے بے دخلی کے عمل کو روکنے کا حکم دے دیا ہے جنہوں نے پاکستانی شہریوں سے شادی کی ہے اور ان کے بچے ہیں۔جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتنل بینچ نے متعدد افغان شہریوں کو پاکستان سے بے دخلی کو روک دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں اس وقت درجنوں ایسی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں افغان باشندوں نے پاکستانی خواتین سے شادی کی ہے اور ان سے ان کے بچے ہیں، ان میں بیشتر درخواستیں ان خواتین نے دی ہیں جنہوں نے افغان مردوں سے شادی کی ہے اور ان کے بچے بھی ہیں، مذکورہ افغان باشندوں نے ہائیکورٹ...
    سڈنی سے نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ جانے والی ایک مسافر بردار پرواز میں اُس وقت سنسنی پھیل گئی جب پائلٹ کو طیارے کے کارگو ہولڈ میں ممکنہ آگ کی اطلاع ملی، جس پر انہوں نے فوری طور پر “مے ڈے” کال دے کر ہنگامی لینڈنگ کی درخواست کی۔ خوش قسمتی سے، طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔ بین الاقوامی ذرائع کے مطابق، یہ واقعہ ایک بوئنگ 737 طیارے میں پیش آیا، جس میں 156 مسافر سوار تھے۔ پرواز نے معمول کے مطابق سڈنی سے روانگی لی، تاہم دورانِ پرواز پائلٹ کو کارگو ایریا سے وقفے وقفے سے آگ سے متعلق الرٹس موصول ہونے لگے، جس پر انہوں نے احتیاطی تدابیر کے طور پر فوری...
    پاکستان میں گدھوں کی منظم افزائش نسل کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین کی معروف کمپنی سنگ ینگ (Seng Yang) نے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (37 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد گدھوں کی افزائش کو صنعتی بنیادوں پر فروغ دینا اور پاکستان کو عالمی سپلائی چین کا فعال حصہ بنانا ہے۔ ملک بھر میں 40 فارم قائم ہوں گے منصوبے کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں 40 جدید افزائشی فارم قائم کیے جائیں گے، جہاں سائنسی اصولوں کے مطابق گدھوں کی افزائش کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر سالانہ 80 ہزار جانوروں کی تیاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری...
    سندھ کے محکمہ صحت کے مطابق شہر کے علاقے ملیر میں ایک شخص کانگو وائرس کے باعث جاں بحق ہوگیا، جس کے بعد رواں سال کراچی میں اس مرض سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ پورے سندھ میں یہ تعداد 6ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ میں کانگو وائرس سے پہلی ہلاکت رپورٹ محکمہ صحت سندھ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ 28 سالہ قصاب کا تعلق لانڈھی سے تھا۔ وہ 24 ستمبر کو بخار، کھانسی، سانس لینے میں دشواری اور منہ و مقعد سے خون بہنے کی علامات کے ساتھ اسپتال لایا گیا جہاں چند ہی گھنٹوں بعد اس کی موت واقع ہوگئی۔ لیبارٹری رپورٹ کے مطابق مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہوئی...
    جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے قومی اسکواڈ کو فائنل کرلیا گیا ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق چئیرمین پی سی بی کی منظوری ملتے ہی اسکواڈ کا اعلان کردیا جائےگا۔ پاکستان اور جنوبی افریقہ کےدرمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز کی میزبانی لاہور اور راولپنڈی نے کرنی ہے۔ اس سیریز کے لیے سلکشن کمیٹی نے ٹیم  انتظامیہ کی مشاورت سے ممکنہ ناموں کی فہرست کو حتمی شکل دے کر بورڈ کے حوالے کردیا ہے۔ قومی ٹیم میں شان مسعود، بابر اعظم، امام الحق، محد سلمان، محمد رضوان، سعود شکیل، عبداللہ شفیق، ساجد خان، نعمان علی، آصف آفریدی، محمدنواز، محمد علی، علی رضا، شاہین شاہ آفریدی کی شمولیت متوقع ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بسم اللہ...
    ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ، عمران خان کے کیس کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے،وزیراعلیٰ جب تک ایک کیس میں سزا نہیں ہوتی دوسرا کیس بنا دیتے ہیں ایک کے بعد ایک کیس بنایا جارہا ہے،میڈیا سے گفتگو وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے ملک میں عدلیہ آزاد نہیں ہے ، عمران خان کے کیسز کے ساتھ جو ہورہا ہے یہ سب پلان کے مطابق ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ سب کو علم ہے ایک ڈرامہ چل رہا ہے، عمران خان کے ساتھ کیسز کے ساتھ جو کچھ کیا جارہا ہے یہ سب پری پلان منصوبے کے مطابق کیا جارہا ہے، جب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہاہے کہ فضول خرچیوں کے متحمل نہیں ہو سکتے،جو ادارہ کام نہیں کرے گا اس کی نجکاری ہو گی، بزنس پلان لانا ہوںگے۔وفاقی وزیر  کی زیر صدارت محکمے میںرائٹ سائزنگ کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات، چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور آئی جی موٹرویز سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں محکمے کی افرادی قوت اور مالی وسائل کے مؤثر استعمال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے موٹروے پولیس کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے کہا کہ فنڈز قومی امانت ہیں، ان کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (اسٹاف رپورٹر )افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے۔ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ وجدل کے بجائے سیاسی رہنما اورعلما کرام مل بیٹھ کر اس کاحل نکالیں۔ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا،ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ وگولہ بارود اور ہمارے پاس صرف اسلام و ایمان کی دولت ہے۔ اگر ان کی اتنی جرأت ہوتی تو نیٹو کے لائولشکرکے ساتھ اپنا سامان چھوڑ کر نہ بھاگتے۔امریکا ایک سازش کے تحت اپنا اسلحہ و گولہ بارود چھوڑ کر گیاتا کہ یہ لوگ آپس میں لڑیں مگر امیر المومنین کے...
    ملاقات میں افغان قونصل جنرل نے کہا کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغان قونصل جنرل سید عبدالجبار تخاری نے کہا ہے کہ ٹی ٹی پی افغانستان اور پاکستان دونوں ملکوں کے حق میں بہتر نہیں ہے، ہم نے بارہا کہا ہے کہ جنگ و جدل کی بجائے سیاسی رہنما اور علماءکرام مل بیٹھ کر اسکا حل نکالیں، ٹرمپ سمجھتا ہے کہ پوری دنیا کی طرح وہ طالبان کو بھی ڈرائے دھمکائے گا، ان کے پاس دنیا کا جدید ترین اسلحہ و گولہ بارود ہے اور ہمارے پاس...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بل گیٹس فاونڈیشن کے بانی بل گیٹس نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی 80 اجلاس کی سائیڈ لائن پر خوشگوار ماحول میں ملاقات کی۔   وزیراعظم نےبل گیٹس فاؤنڈیشن کی طرف سے 2022 کے سیلاب کے پیش نظر  قابل ذکر امدادی کاروائیوں کو یاد کرتے ہوۓ حالیہ 2025 کے سیلاب کے بعد دی جانے والی امداد کو بھی قابل تحسین قرار دیا۔  وزیراعظم نے پاکستان میں پولیو کے تدارک،  قوت مدافعت اور غذائی معیار میں اضافہ،  اور معاشی شمولیت  کے لیے حکومتی اقدامات میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ مزید براں وزیراعظم نے پولیو کےمکمل تدارک کے حصول میں بل گیٹس فاؤنڈیشن کے مسلسل تعاون کی اہمیت پر خصوصی زور دیا۔  وزیراعظم...
    وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے یونیسف کی نمائندہ پیرنیلا آئرن سائیڈ کو سیلاب سے تباہ ہونیوالے سکولوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ سیلاب نے دیگر شعبوں کیساتھ ساتھ تعلیم کو بھی سنگین چیلنجز سے دوچار کر دیا ہے۔ وزیر تعلیم نے بتایا کہ سیلاب سے 3 ہزار سے زائد سکولوں کو نقصان پہنچا، کئی سکول اب بھی زیرآب ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیلاب سے متاثرہ مزید 3 اضلاع کے طلبہ کی رجسٹریشن فیس معاف کر دی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ مزید اضلاع کے طلبہ کیلئے ریلیف کا اعلان کر دیا گیا ہے۔بہاولپور، خانیوال اور جھنگ بھی فیس ریلیف والے اضلاع میں شامل ہیں۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ تینوں اضلاع...
    کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعلیٰ بلوچستان  میر سرفراز بگٹی سے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر نے ملاقات کی جس میں بلوچستان سے افغان مہاجرین کے انخلااور باعزت واپسی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعلیٰ  بلوچستان نے قائم مقام قونصل جنرل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کے انخلاسے متعلق قومی پالیسی پر بلوچستان حکومت موثر عمل درآمد کروا رہی ہے اور وطن واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے، جبکہ ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے سے متعلق پہلے ہی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے...
    سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پارلیمانی پارٹی کے لیڈر اور خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین، سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ سینیئر مسلم لیگی رہنما، رانا ثنا اللہ خاں کا بطور سینیٹر انتخاب ان کی دیرینہ خدمات کا اعتراف ہے۔ انہوں نے آمریت اور جبر کے ہر دور میں اپنی جماعت اور قیادت سے پختہ وابستگی قائم رکھتے ہوئے باوقار دلیرانہ سیاست کی شاندار مثالیں قائم کیں جن پر ہر سیاسی کارکن کو فخر ہونا چاہیے۔ نو منتخب سینیٹر اور وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ خاں نے   سینیٹر عرفان صدیقی سے ان کی اقامت گاہ پر ملاقات کی۔ پارلیمانی پارٹی لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے رانا ثنا اللہ کو ایوان بالا کا رکن منتخب ہونے...
    ---فائل فوٹو  بلوچستان کے وزیرِاعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں علیحدگی پسند دہشت گردوں کو آج بھی افغانستان کی سرپرستی حاصل ہے۔وزیرِ اعلیٰ سرفراز بگٹی نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا کہ 2016ء تک بلوچستان زیادہ تر پُرامن تھا، بلوچستان میں جن لوگوں کو 2018ء میں چھوڑا گیا اُنہوں نے دوبارہ دہشت گردوں کو جوائن کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کا بلوچستان سے کوئی تعلق نہیں، مِسِنگ پرسن پر تحریک چلانے والے مِسنگ پرسن کی کوئی بات تقریروں میں نہیں کرتے، لاپتہ افراد پر سیاست کرنے والوں کو بلوچستان کی پسماندگی میں فائدہ ہے۔
    خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹرمحمدعلی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت دہشت گردی کے خلاف جنگ کی پالیسی پر نظرِ ثانی کرے، وفاقی جعلی حکومت کی غلط پالیسیوں کے باعث خیبر پختونخوا میں آئے روز جنازے اٹھ رہے ہیں۔اپنے ایک جاری بیان میں بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معصوم شہری، بچے اور خواتین نشانہ بن رہے ہیں، دہشت گردی جیسے اہم مسئلے پر وفاقی حکومت کی سرد مہری افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افغانستان سے بات چیت ناگزیر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وفاق نہ خود افغانستان سے بات چیت کر رہا ہے اور نہ خیبر پختونخوا حکومت کو کرنے دے رہا ہے، وزیر...
    افغان قونصل جنرل سے ملاقات کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے انہیں یقین دلاتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران کو واضح ہدایت دیدی کہ انخلاء کے عمل میں ضعیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کو کوئی تکلیف نہ پہنچے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ غیر ملکیوں کے انخلاء کی قومی پالیسی پر صوبائی حکومت عمل درآمد کروا رہی ہے۔ واپس جانے والے افغان مہاجرین کو صوبائی حکومت کی جانب سے مکمل معاونت دی جا رہی ہے۔ ضیف العمر افراد، خواتین اور بچوں کا خصوصی خیال رکھنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے افغانستان کے قائمقام قونصل جنرل مولوی محمد حبیب ناصر کی ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے حوصلے بلند، دن دہاڑے پولیس کے شعبہ تفتیش کے افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر آگئے۔ ایس ایچ او بن قاسم فیصل رفیق کے مطابق ہفتے کی دوپہر تقریباً دو بجے سب انسپکٹر نظام لغاری اور اے ایس آئی عزیز سادہ لباس میں اسٹیل مل پل پر موجود تھے، وہ موٹر سائیکل روک کر اپنے موبائل فون سے کال کر رہے تھے کہ اچانک موٹر سائیکل سوار دو ڈاکو نمودار ہوئے اور اسلحہ کے زور پر ان کے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ افسران کے لُٹنے کی واردات نے علاقے میں سیکورٹی کے تمام تر دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔ پولیس کے اپنے تفتیشی افسران دن...
    درخواست گزار ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے مؤقف اختیار کیا کہ بڑی تعداد میں افغان بچے بلوچستان کے مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم ہیں۔ اسکے علاوہ جنکی شادیاں پاکستانی شہری سے ہوئیں، وہ بھی شہریت کے اہل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عدالت عالیہ بلوچستان کے چیف جسٹس روزی خان بڑیچ اور جسٹس سردار احمد حلیمی پر مشتمل ڈویژن بینچ نے افغان مہاجرین کے انخلا اور افغانستان واپسی سے متعلق دائر آئینی درخواست کو قابل سماعت قرار دیتے ہوئے وفاقی اور صوبائی حکومت کے متعلقہ حکام سے وضاحت طلب کرلی ہے۔ سماعت کے دوران درخواست گزار ایڈووکیٹ سید نذیر آغا نے مؤقف اختیار کیا کہ بڑی تعداد میں افغان بچے بلوچستان کے مختلف اسکولوں اور تعلیمی اداروں میں زیر...
    لاہور: پاکستان ریلویز کی لیز پر لی گئی اراضی پر گودام کے بجائے دکانیں بنانے کا انکشاف، اراضی لینے والے کروڑوں روپے کمانے لگے جبکہ ریلوے کو لاکھوں بھی ملنا مشکل ہوگئے۔ ریلوے ملازمین کی ملی بھگت سے جس مقصد کے لیے اراضی لیز پر لی جاتی ہے وہاں متعلقہ کاروبار کے بجائے دوسرے کاروبار کیے جاتے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے شواہد کے مطابق ریلوے برج مچلی منڈی ظہور نامی شخص نے گودام بنانے کے لیے ریلوے سے نیلامی میں اراضی لی مگر لیز پر اراضی لینے کے بعد اس کو بطور گودام استعمال کرنے کے بجائے وہاں ریلوے کے ہی کچھ افسران و ملازمین کی ملی بھگت سے 8 سے 10 دکانیں بنا لیں جبکہ...
    قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کا کہنا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز سے ورلڈکپ کی تیاری میں مدد ملی ہے۔ آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے لیے روانگی سے قبل ہیڈ کوچ اور کپتان ثناء فاطمہ نے پریس کانفرنس میں اچھی کارکردگی دکھانے کا عزم ظاہر کیا۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف سیریز میں جیت سے زیادہ کھلاڑیوں کی فارم کو بہتر بنانا مقصد تھا جس میں بہت حد تک کامیابی ملی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا اور لاہور کی کنڈیشنز ملتی جلتی ہیں۔ ورلڈکپ کے لیے اچھی تیاری کی ہے۔ کپتان فاطمہ ثناء کا کہنا تھا کہ یہ بات معنی نہیں رکھتی کہ مخالف ٹیم اچھی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے برطانیہ، آسٹریلیا اور کینیڈا کی جانب سے فلسطین کو بطورِ آزاد ریاست تسلیم کیے جانے کے اعلان کا پرجوش خیرمقدم کیا ہے اور اسے عالمی انصاف و اصولوں کی فتح قرار دیا ہے۔ پارٹی نے کہا ہے کہ یہ فیصلہ مظلوم فلسطینی عوام کی دہائیوں پر محیط جدوجہد کو تسلیم کرنے اور ان کے جائز حقوق کے حصول کی راہ ہموار کرنے میں ایک تاریخی قدم ہے۔ پی ٹی آئی کے ترجمان نے جاری کردہ بیان میں کہا کہ عالمی برادری سے توقع ہے کہ وہ برطانوی، آسٹریلیائی اور کینیڈین اقدام کی پیروی کرتے ہوئے فلسطین کو سرکاری طور پر تسلیم کریں تاکہ خطے میں انصاف اور پائیدار امن کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-25امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی اور قدامت پسند نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے‘ کے مقتول سی ای او 31 سالہ چارلی کرک کی بیوہ ایریکا کرک نے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان ردیا۔ برطانوی جریدے ’گارجین‘ کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست ایریزونا کے شہر گلینڈیل میں اتوار کو عوامی یادگاری تقریب کے دوران چارلی کرک کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کیا۔ ایریکا کرک نے بھرے مجمع کے سامنے جذباتی خطاب میں کہا کہ ’میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کو بچانا تھا، بالکل ویسے ہی نوجوان کو جس نے ان کی جان لی، میں اس نوجوان کو معاف کرتی ہوں، میں اسے معاف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250923-01-4 لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کا نفرنس سے خطاب کر رہے ہیںلاہور(نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا ہے ، برطانیہ اور دیگر مغربی ممالک کا فلسطین کو تسلیم کرنے کا اعلان خوش آئندہ تاہم غزہ میں جنگ بندی بنیادی اہمیت کی حامل ہے، عالمی برادری اس اہم معاملے پر فوری توجہ دے۔منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکا جہاں گزشتہ 2برس سے فلسطین پر صہیونی مظالم کی پشت پناہی کررہا ہے وہیں اس نے قطر پر حالیہ اسرائیلی حملہ اور قبل ازیں ایران پر جارحیت کو بھی مکمل حمایت فراہم کی۔مشرق...
    افغانستان کی دہشت گردی کے حوالے سے دوغلی پالیسی بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) افغان حکومت نے ایک طرف امریکا سے دوحہ معاہدے کی داد رسی کی درخواست کی جبکہ دوسری جانب افغان حکومت اپنی سرزمین پر پاکستان مخالف دہشتگردوں کو تحفظ دینے میں مصروف ہے۔افغانستان نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بگرام ایئر بیس واپس لینے کے مطالبے پر امریکا سے دوحہ معاہدے کی پیروی کا مطالبہ کیا ہے، افغان حکومت نے امریکا کو یاد دہانی کروائی کہ دوحہ معاہدے کے تحت اسے افغانستان کی علاقائی سالمیت اور آزادی کا احترام اور مداخلت سے گریز کرنا ہے۔ دوحہ امن معاہدے میں افغانستان نے اپنی سرزمین دہشتگردی اور پڑوسی ممالک میں دراندازی...
    امریکی سماجی کارکن چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِیکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کر دیا۔  انہوں نے کہا کہ ان کے شوہر کی زندگی کا مقصد نوجوانوں کی زندگیاں بچانا اور انہیں مثبت سمت میں لے جانا تھا۔ چارلی کرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران 22 سالہ ٹائلر رابنسن نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں منعقدہ تقریب میں 63 ہزار سے زائد افراد شریک ہوئے۔ اس موقع پر ایرِیکا کرک نے اپنی جذباتی تقریر میں کہا کہ "میں اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرتی ہوں، کیونکہ چارلی ہمیشہ دوسروں کو معاف کر دیا...
    لیبر افسر تعیناتی کیس: چیئرمین سی ڈی اے کے پاس 2 عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی کے اہم ریمارکس WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) 8 سینئرز کو سپر سیڈ کر کے پروموشن کے بعد لیبر انسپکٹر اور پھر لیبر افسر بنانے کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف کمشنر سے وضاحت طلب کرلی۔ دوران سماعت چیئرمین سی ڈی اے کے پاس دو عہدے ہونے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے اہم ریمارکس دیے اور کہا کہ لگتا ہے چیف کمشنر صاحب کو چیئرمین سی ڈی اے کی سیٹ زیادہ پسند ہے، چیف کمشنر ایک دن چیئرمین سی ڈی اے کا کام چھوڑ کر...
    8 سینئر افسران کو سپر سیڈ کر کے لیبر انسپکٹر اور بعدازاں لیبر افسر کی تعیناتی سے متعلق مقدمے کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، جہاں جسٹس محسن اختر کیانی نے سماعت کے دوران چیف کمشنر اسلام آباد سے اس ضمن میں وضاحت طلب کرلی۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لگتا ہے چیف کمشنر صاحب کو چیئرمین سی ڈی اے کی سیٹ زیادہ پسند ہے۔ ایک دن وہ چیف کمشنر کی کرسی پر بیٹھ کر دیکھیں کہ کام کیسے چل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیف کمشنر کو اپنے ماتحت خالی پوسٹوں پر نظر ڈالنی چاہیے، اسلام آباد میں لیبر انسپکٹرز کی 4 نشستیں تاحال خالی ہیں جبکہ لوگ نوکریوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    بگرام ایئربیس کیلئے اگلے 20 برس جنگ لڑنے کو تیار ہیں، افغان حکومت کا ٹرمپ کی دھمکیوں پر جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 22 September, 2025 سب نیوز کابل:(آئی پی ایس) افغانستان کی طالبان حکومت نے امریکی مطالبے پر بگرام ایئربیس واپس نہ کرنے پر سخت ردِعمل دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنی سرزمین کا ایک انچ بھی کسی کو نہیں دے گی اور اگر امریکا دوبارہ اڈہ حاصل کرنے کی کوشش کرے گا تو اس کے خلاف اگلے بیس سال لڑنے کے لیے تیار ہیں۔ افغان وزارت دفاع کے وزیر محمد یعقوب مجاہد نے کہا کہ اگر امریکہ بگرام واپس چاہتا ہے تو “ہم اس کے خلاف اگلے 20 سال تک لڑنے کے لیے تیار ہیں”۔ جنرل...
    امریکی سرگرم سماجی کارکن، چارلی کرک کی اہلیہ، ایرِکا کرک نے اپنے شوہر کے قاتل کو معاف کرنے کا اعلان کردیا۔ اِن کا کہنا تھا کہ میرے شوہر کا مقصد نوجوانوں کی زندگیوں کو بچانا تھا۔ یاد رہے کہ چارلی کِرک کو 10 ستمبر کو یوٹاہ یونیورسٹی کیمپس میں ایک عوامی مباحثے کے دوران گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا تھا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا تھا جب کِرک 22 سالہ ٹائلر رابنسن نامی ایک نوجوان (اپنے قاتل) کے ساتھ ایک مباحثے میں مصروف تھے۔ حال ہی میں چارلی کرک کی یاد میں اریزونا کے ایک اسٹیڈیم میں ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں 60 ہزار سے زائد افراد شریک تھے۔ تقریب میں چارلی کرک کی...