2025-12-10@07:44:08 GMT
تلاش کی گنتی: 3812
«پاکستانی طلبا کے لیے»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)تحریک اہلسنّت پاکستان کے مرکزی چیئرمین پیر صاحبزادہ قاضی فیض رسول حیدر رضوی، صدر پیر سید مراتب علی شاہ، سیکریٹری جنرل ڈاکٹر مفتی محمد یونس رضوی، چیف آرگنائزر سید حیدر شاہ، صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ محمد حفیظ اللہ ہادیہ اور دیگر رہنماؤں نے ملک کی موجودہ سیاسی، سماجی اور سیکیورٹی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے، قوم اور ریاستی اداروں کے درمیان یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا ہے۔پاکستان اس وقت ایک نہ ختم ہونے والی دہشت گردی کی لہر سے گزر رہا ہے جس نے ملک کی سلامتی اور عوام کی زندگیوں کو سنگین خطرات میں مبتلا کر دیا ہے۔ حالیہ اسلام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر) جمعیت علماء پاکستان یوتھ ونگ کے مرکزی رہنما محمد عثمان سیالوی ایڈووکیٹ نے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں اہم قومی، سیاسی اور مسلکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران رہنماؤں نے زور دیا کہ پرامن اہلسنّت کو دیوار سے لگانا بند کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن عوام، علماء اہلسنّت اور دینی مراکز کے خلاف کاروائیاں اور دباؤ افسوس ناک ہیں، اہلسنّت پاکستان میں سواد اعظم ہیں، لہٰذا حکومت کو فوری طور پر امتیازی اقدامات ختم کرنے چاہئیں۔سانحہ مریدکے کے حوالے سے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ ایک آزادانہ اور غیر جانبدار جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے، جو تمام حقائق عوام کے سامنے لائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں چھے نومبر کو شروع ہونے والے مذاکرات ڈیڈ لاک کا شکار ہو گئے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا تھا کہ اس وقت پاک افغان مذاکرات میں مکمل ڈیڈ لاک ہے، مذاکرات ختم ہو چکے ہیں، اگلے دور کا کوئی پروگرام نہیں، پاکستانی وفد کا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے کہ ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں، انہیں ذرا بھی امید ہوتی تو وہ کہتے کہ آپ ٹھیر جائیں، ثالث کہتے تو پاکستانی وفد رک جاتا، مذاکرات میں افغان وفد پاکستانی موقف سے متفق تھا تاہم لکھ کر دینے پر راضی نہ تھا جبکہ دوحا اور استنبول میں...
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صفدر حسین خان نے کہا کہ آئینی ترامیم ملکی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں، سیاستدانوں کے گناہ چھپانے کے لیے ترامیم لائی جارہی ہیں، کاش یہ سیاستدان عوام کے تحفظ اور اُن کے حقوق کے لیے کوئی بل پاس کراتے؟۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع لیہ کے زیراہتمام تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اپیل پر 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک بھر کی طرح لیہ میں بھی نماز جمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، احتجاجی مظاہرہ جامع مسجد ابو طالب کے سامنے کیا گیا، احتجاج میں صوبائی رکن ورکنگ کمیٹی جنوبی پنجاب صفدر حسین خان، ضلعی رہنما ساجد حسین گشکوری اور دیگر نے شرکت کی۔ مظاہرے کے شرکاء نے پاکستان زندہ باد، آئین...
راولپنڈی: پاکستان کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا اور سعودی عرب کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی نے علاقائی امن، استحکام اور خود انحصاری کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے دفاعی معاہدے کے تحت باہمی تعاون آگے بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے ریاض میں رائل سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل فیاض بن حمید الروائلی سے ملاقات کی اور اس دوران باہمی اور اسٹریٹجک دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللّٰہ نے گذشتہ روز استعفے دیے تھے۔جسٹس منصور علی شاہ نے 13 صفحات پر مشتمل استعفیٰ صدر مملکت کو بھجوا یا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ میں نے ادارے کی عزت، ایمانداری اور دیانت کے ساتھ خدمت کی، سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج کی حیثیت سے استعفیٰ پیش کرتا ہوں۔ سپریم کورٹ کے جج جسٹس اطہر من اللّٰہ نے بھی استعفیٰ صدرِ پاکستان کو بھجوا دیا تھا۔ جسٹس اطہر من اللّٰہ کا کہنا تھا کہ 11 سال قبل اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھایا، چار سال بعد اسی عدالت کے چیف جسٹس کے طور پر حلف لیا، مزید 4 سال بعد سپریم کورٹ...
وفاقی حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ 2021ء کی شق 11 کے تحت صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے لیے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کمیشن قانون کے تحت مقرر کردہ اختیارات استعمال کرے گا اور تفویض کردہ فرائض انجام دے گا۔ نوٹیفیکیشن کا عکس کمیشن میں وزارت اطلاعات کے پی آئی او/ای ڈی جی (ایکس آفیشیو) اور وزارت انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر (ایکس آفیشیو) بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے دیگر اراکین میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ سے غلام نبی یوسفزئی، نیشنل پریس کلب...
مینار پاکستان اجتماع میں سعودی عرب، فلسطین، ایران سمیت تمام اسلامی ممالک کے وفود شریک ہونگے، عبدالواسع
جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے امیر کا کہنا تھا کہ تمام تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور کارکنان کی سہولت کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔ اب تک دنیا بھر کی 130 اسلامی تنظیمیں اجتماعِ عام میں شرکت کی دعوت قبول کر چکی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعتِ اسلامی خیبر پختونخوا وسطی نے 21 سے 23 نومبر تک مینارِ پاکستان لاہور میں “بدل دو نظام” کے عنوان سے ہونے والے اجتماعِ عام میں عوام کی بڑی تعداد میں شرکت کے لیے اپنی تیاریاں مزید تیز کر دی ہیں۔ اس بار خیبر پختونخوا سے ماضی کے مقابلے میں ریکارڈ حاضری متوقع ہے، جس میں خواتین اور بچوں کی بھی بڑی تعداد شامل ہوگی۔ پشاور شہر کے قومی اسمبلی حلقہ...
تصویر سوشل میڈیا۔ برطانوی ہائی کمیشن اسلام آباد میں برطانوی بادشاہ چارلس سوم کے یوم پیدائش کی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے ساتھ مہمانوں کا استقبال کیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات کے لیے یہ سال اہم رہا، ایئر سیفٹی پابندی ختم ہونے پر 5 سال بعد پاکستان کی قومی ایئر لائن کی مانچسٹر کے لیے پہلی پرواز بحال ہوئی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے طلبا اور ورکرز کے لیے ای ویزا سہولت متعارف کرائی، سفر مزیدآسان ہوا، دوطرفہ تجارت 2025 میں 5.5 ارب پاؤنڈ تک پہنچ گئی، پہلی بار 5 ارب پاؤنڈ کا ہندسہ عبور کیا گیا۔ برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق برطانیہ نے سیلاب...
پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے کر ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی۔ ڈھاکا میں کھیلے گئے تین میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو صفر کے مقابلے میں آٹھ گول سے شکست دے کر سیریز میں ناقابل شکست برتری حاصل کرلی۔ https://www.facebook.com/asiahockey/posts/full-time-pakistan-80-bangladesha-dominant-performance-in-the-play-off-road-to-t/859051286778752/ پاکستان کے سفیان خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ اس فتح کے ساتھ پاکستان نے ہاکی ورلڈکپ کوالیفائرز میں رسائی حاصل کرلی ہے۔ https://www.facebook.com/asiahockey/videos/live-now-m02-pakistan-vs-bangladesh/1130434492591423/ پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان سیریز کا تیسرا اور آخری میچ 16 نومبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ پاکستان ٹیم نے پہلے میچ میں بنگلادیش کو 2-8 سے شکست دی تھی۔
تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ٹیموں اور دیگر اثاثوں کی ویلیوایشن کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے اگلے دس برس کے لیے نئی فیس کے ساتھ فرنچائز معاہدوں کی تجدید کی پیشکش تمام اہل پی ایس ایل فرنچائزز کو بھیج دی گئی ہے، ٹیموں سے کہا گیا ہے کہ وہ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر پی ایس ایل مینجمنٹ کو اپنے اپنے فیصلے سے آگاہ کریں۔ فرنچائز کے دس سالہ معاہدوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے، پی سی بی نے فرنچائز کے نمائندوں اور چارٹرڈ فرم ای وائے مینا کے مابین مشترکہ اور انفرادی طور پر ملاقاتوں کا...
پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(آئی پی ایس) پاکستان پیپلز پارٹی نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروا دی۔تحریک عدم اعتماد جمع کرانے کے لیے پیپلز پارٹی کے چوہدری قاسم مجید اور جاوید ایوب اسمبلی سیکریٹریٹ آئے تھے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے فیصل راٹھور کو وزیر اعظم آزاد کشمیر کے لیے نامزد کیا گیا ہے۔ فیصل راٹھور پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے سیکریٹری جنرل ہیں۔فیصل راٹھور کا آبائی حلقہ ایل اے 16باغ 4 ہے۔ ان کے والد راجہ ممتاز حسین راٹھور بھی سابق وزیراعظم آزاد کشمیر رہ چکے ہیں۔فیصل راٹھور کی والدہ بیگم فرحت راٹھور رکن اسمبلی اور...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل افریدی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں سیاسی، قانونی اور انتظامی معاملات پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس کے آغاز میں وزیرِاعلیٰ نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی کے حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، خصوصاً سی سی ٹی وی فوٹیج جمع کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے گا اور اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے گزشتہ روز امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں پائیدار امن کے...
اسلام آباد (اسپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائز ٹیموں کے نام حیدرآباد، راولپنڈی، فیصل آباد، گلگت، مظفرآباد اور سیالکوٹ میں سے منتخب کیے جائیں گے۔ یہ فہرست اس وقت حتمی کی گئی جب نئے ٹیموں کی ویلیوایشن رپورٹس موصول ہوئیں۔ پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے ملکیتی حقوق کی فروخت کے لیے ٹینڈر کا عمل بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ اسی کے ساتھ موجودہ پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر کمرشل اثاثوں کی آزادانہ ویلیوایشن مکمل کرلی گئی ہے۔ بورڈ نے بتایا کہ آئندہ دس برس کے لیے نئی فیسوں کے تحت فرنچائز ری نیوئل کی پیشکش تمام مطابقت رکھنے والی ٹیموں کو بھیج دی...
اسلام آباد: آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہونے کے بعد آج سینیٹ میں پیش کیا جائے گا، اس حوالے سے اجلاس کا ایجنڈا بھی جاری کر دیا گیا۔ جاری ایجنڈے کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف آرمی ایکٹ ترمیمی بل منظوری کے لیے سینیٹ میں پیش کریں گے۔ وزیر دفاع کی جانب سے پاکستان ائیر فورس ایکٹ ترمیمی بل اور پاکستان نیوی آرڈیننس ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر ترمیمی بل بھی منظوری کے لیے ایوان میں پیش کریں گے۔ واضح رہے کہ یہ تمام بل قومی اسمبلی سے دو تہائی اکثریت سے منظور کیے جا...
حکومتِ پاکستان نے افغان نژاد تازہ پھلوں کی ایران کے راستے درآمد کی ایک کوشش ناکام بنا دی۔ یہ کوشش دراصل دو طرفہ تجارت کی معطلی سے بچنے کے لیے متبادل راستہ استعمال کرنے کی کوشش تھی۔ اس وقت سرحدی پابندیوں کے باعث 5 ہزار 500 سے زائد افغان ٹرانزٹ کنٹینرز پاکستان میں پھنسے ہوئے ہیں۔ اگرچہ افغانستان تجارتی سرگرمیوں میں پاکستانی راستوں کا متبادل تلاش کرنے کی کوشش کر رہا ہے، لیکن بڑھتی ہوئی رکاوٹوں کے باوجود اس کی پاکستان پر انحصاری واضح رہتی ہے۔ ادھر علاقائی تجارت میں تعطل سے وسط ایشیائی ممالک کو بچانے کے لیے پاکستان نے ازبکستان کو اجازت دے دی ہے کہ وہ پانچ کارگو فضائی راستے سے منتقل کرے، جبکہ 29 کنٹینرز کو...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سیر و سیاحت کے شوقین پاکستانیوں کے لیے کم خرچ میں دنیا دیکھنے کے وسیع موقع موجود ہیں، ان میں چند اہم اور قابلِ ذکر ممالک شامل ہیں جو نہ صرف ثقافتی لحاظ سے دلچسپ ہیں بلکہ ویزا کے لحاظ سے بھی نسبتاً آسان آپشن فراہم کرتے ہیں۔ ایران پاکستانی مسافروں کے لیے سب سے سستا اور قریبی ملک سمجھا جاتا ہے۔ یہاں رہائش، کھانا، اور آمدورفت کے اخراجات بہت کم ہیں۔ ایران کی تاریخی مساجد، بازار، اور پرانی تہذیب سے تعلق رکھنے والی عمارات سیاحوں کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہیں۔ یومیہ اخراجات عموماً 25 سے 40 امریکی ڈالر (تقریباً 7,000 سے 11,000 پاکستانی روپے) کے درمیان ہوتے ہیں۔ ویزا کے لیے اگرچہ کچھ شرائط ہیں، لیکن عمومی...
سٹی 42 : تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل سوبرزادہ امام علی عبدالرحیم نے آج اسلام آباد میں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف سے ملاقات کی۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تاجکستان کی عسکری اور سول قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تمام مسائل کے پرامن حل پر یقین رکھتا ہے اور خطے میں امن و استحکام کے فروغ میں تاجکستان کی کوششوں کو سراہتا ہے۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ دفاعی تعاون سے متعلق امور کے علاوہ دفاعی تعاون میں اضافے کی نئی راہیں تلاش کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اس بات پر روشنی...
ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا و اساتذہ کے ساتھ نشست، پاک فوج کی قربانیوں اور سوشل میڈیا آگاہی پر گفتگو
ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کانونٹ جیسس اینڈ میری، بیکن ہاؤس اور روٹس سکول سسٹم کے طلبا و طالبات اور اساتذہ کے ساتھ ایک خصوصی نشست کا انعقاد کیا، جس میں افواجِ پاکستان کے آپریشنل امور اور داخلی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پرنسپل کانونٹ جیسس اینڈ میری سکول نے افواج پاکستان کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ نشست کے دوران طلبا اور اساتذہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ ایک بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمیں آرمی سے بات چیت کا موقع ملا۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں امن کی کوششیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبا سے گفتگو ان کا کہنا تھا کہ...
سہ ملکی ٹی20 سیریز میں شرکت کے لیے زمبابوے کی کرکٹ ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی۔ سیریز کا آغاز 18 نومبر سے ہوگا، جبکہ مہمان ٹیم آج آرام کرے گی۔ سہ ملکی سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں ایک دوسرے کے مدمقابل ہوں گی۔ مزید پڑھیں: ٹی20 کرکٹ میں واپسی: بابر اعظم اب کس نمبر پر بیٹنگ کریں گے؟ اعلان ہوگیا دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ٹورنامنٹ کے شیڈول میں ردوبدل کا اعلان کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق سیریز کے تمام میچز راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے دوران کھیلے جائیں گے۔ ???? Sikandar Raza-led Zimbabwe squad arrives in Islamabad to take part in the T20I tri-series ????#PAKvZIM | #PAKvSL pic.twitter.com/qksgkf27Q0 —...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکن کرکٹ ٹیم کے مینیجر نے تصدیق کی ہے کہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وطن واپس نہیں جا رہا اور تمام کھلاڑی پاکستان میں قیام پذیر رہیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ٹیم مکمل طور پر سیریز کے بقیہ میچز کھیلنے کے لیے پرعزم ہے۔ذرائع کے مطابق اس سے قبل ایسی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ کچھ سری لنکن کھلاڑی سیکیورٹی خدشات کے باعث وطن واپسی پر غور کر رہے ہیں، تاہم بعد ازاں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے صورتحال کو سنبھالنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے۔چیئرمین پی سی بی اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سری لنکن ٹیم کے وفد سے ملاقات کی اور انہیں سیکیورٹی انتظامات مزید...
اسلام آباد (خبرنگار) وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی سینیٹر ڈاکٹر مصدق ملک نے عالمی بنک کے وفد سے ملاقات کی۔ پاکستان کو درپیش معاشی عدم استحکام اور مہنگائی کے عوامل، ترقیاتی منصوبوں کی مؤثر حکمت عملی، اور پائیدار ترقی کے اہداف پر گفتگو ہوئی۔ مصدق ملک نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی کے لیے جامع حکمت عملی ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ زیادہ بجٹ اور کم مہارت والے منصوبے دیرپا نتائج نہیں دیتے۔ عالمی بنک کے وفد نے پاکستان کے ساتھ آئندہ دس سالہ تعاون کے عزم کا اعادہ کیا اور کنٹری پارٹنرشپ فریم ورک (FY26FY35) پیش کیا، جو دو سالہ مشاورت کا نتیجہ ہے۔ اس بات پر اتفاق کیا...
پاکستان، افغانستان ہمسایہ برادر اسلامی ممالک ہیں، ہمسائے بدلے نہیں جاسکتے، لیکن 14اگست 1947میں پاکستان آزاد ہوا تو افغانستان کے سیکولر حکمرانوں نے پاکستان کو تسلیم کرنے کے بجائے مشرک ریاست ہندوستان کو دوست اور پاکستان کو اپنا دشمن سمجھا، اور ایک دہائی کے بعد پاکستان کو بطور ریاست تسلیم کیا۔ پاکستان نے اقوام متحدہ کی رکنیت کے لیے درخواست دی تو پاکستان کی شمولیت کے خلاف ووٹ دیا، اس دشمنی کی بنیادی وجہ ڈیورنڈ لائن کو بنایا گیاہے‘ بہر حال حکومتوں کی پالیسیاں جو بھی رہیں لیکن کلمہ طیبہ کے لڑی میں پروئے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان محبت، اخوت، رواداری اوربھائی چارے کی فضا کبھی مکدر نہیں ہوئی۔ ہر مسلمان ملک کی طرح افغانستان میں بھی سیکولر...
بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کا ایک تکنیکی وفد ملک کے پبلک فنانس مینجمنٹ اور بجٹ اصلاحات کا جائزہ لینے کے لیے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد مالیاتی پالیسیوں، آڈٹ کے طریقوں اور اخراجات میں شفافیت کو بہتر بنانے کے اقدامات پر سرکاری حکام کے ساتھ تفصیلی بات چیت کرے گا۔ تکنیکی وفد کو پبلک فنانس منیجمنٹ پلان کی نگرانی کیلئے کمیٹی کی تشکیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم نے گزشتہ دس سال کے دوران جاری کردہ ضمنی گرانٹس کا آڈٹ کرانے مطالبہ کررکھا ہے جس میں فنڈز کے استعمال کے بارے میں جوابدہی...
وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ اسلام آباد خود کش دھماکے کا حملہ آور پاکستانی نہیں تھا، نہ اسے پاکستانی زبان آتی تھی نہ پاکستانی کرنسی کے بارے میں کچھ جانتا تھا،افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں خود کش دھماکا، وانا کیڈٹ کالج پر بھی وار، آخر یہ ہو کیا رہا ہے؟ نجی ٹی وی پروگرام سے گفتگو کے دوران وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری سے سوال کیا گیا کہ اسلام آباد میں خود کش بمبار کہاں سے آیا؟ جواب میں طلال چوہدری نے کہا کہ خود کش بمبار نے اسلام آباد میں داخلے کے لیے کرائے پر لی گئی گاڑیاں اور موٹرسائیکلز استعمال کی ہیں۔ طلال...
افغانستان سے آمد ورفت کم ہوگی تو پاکستان میں دہشتگردی بھی کم ہوگی، خواجہ آصف کا تجارت بند کرنے کے بیان پر ردعمل
افغانستان سے آمد ورفت کم ہوگی تو پاکستان میں دہشتگردی بھی کم ہوگی، خواجہ آصف کا تجارت بند کرنے کے بیان پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وزیردفاع خواجہ آصف نے افغان نائب وزیراعظم برائیاقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ افغانستان کا اپنا اندرونی معاملہ ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ انہیں جہاں سے سستی راہداری ملے گی وہ وہاں چلے جائیں گے، ہمارے لیے یہ ریلیف ہونی چاہیے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ جتنا مال کراچی پورٹ سے افغانستان کے لیے بک ہوتا ہے وہ سارا پاکستان آجاتا ہے، اگر افغانستان والے ایران، ترکیے، ترکمانستان یا بھارت سے مال منگوانا چاہتے ہیں...
تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبدالرحیم نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی میں جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی (CJCSC) سے ملاقات کی۔ دونوں جانب سے دوطرفہ دلچسپی کے وسیع امور، خاص طور پر موجودہ عالمی اور علاقائی سیکیورٹی ماحول پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اعلیٰ حکام نے دونوں ممالک کے درمیان فوجی تعاون کے دائرہ کار اور سطح کو مزید بڑھانے کے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب کیساتھ عسکری تعلقات کے لیے خدمات، جنرل ساحر شمشاد مرزا کو اعزاز سے نوازا گیا چیئرمین JCSC نے کہا کہ پاکستان اور تاجکستان بطور بھائی ممالک دفاعی تعلقات کو مضبوط کرنے اور خطے میں امن و استحکام کو فروغ دینے...
خورشید شاہ کی اجلاس میں شرکت سے حکومت کے پاس 234 اراکین ہوگئے۔ فوٹو فیس بک/ قومی اسمبلی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27ویں آئینی ترمیم کی تحریک قومی اسمبلی میں پیش کردی، پاکستان پیپلز پارٹی کے سید خورشید شاہ ویل چئیر پر پارلیمنٹ پہنچے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ 27 ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دینے کے لیے ویل چیئر پر پارلیمنٹ پہنچے۔مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنی نشست سے اٹھ کر خورشید شاہ کے پاس گئے اور ان کا حال احوال دریافت کیا۔ان کے علاوہ وزیراعظم شہباز شریف اور نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بھی خورشید شاہ کے پاس جا کر انہیں خوش آمدید کہا اور ان کی خیریت...
چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کیلٸے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد پر مبنی اصلاحی عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقصد شفافیت اور کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ تمام اسٹیک ہولڈرز کو اس عمل میں شامل کیا جاٸیگا۔ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ اس حوالے سے چیف جسٹس نے فیڈرل جوڈیشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹک ٹاک نے پاکستانی صارفین کے لیے نئے فیچرز متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے، جن کا مقصد صارفین کے تحفظ کو بہتر بنانا اور پلیٹ فارم پر کنٹرول فراہم کرنا ہے۔کمپنی کے مطابق یہ فیچرز صارفین کو اپنے مداحوں سے رابطہ قائم کرنے اور مواد کی نگرانی میں معاونت فراہم کریں گے۔ان میں کریئٹر کیئر موڈ شامل ہے، جو کمنٹ سیکشن کو منظم کرنے کا کام کرے گا۔ اس فیچر کو فعال کرنے کے بعد خودکار طریقے سے وہ کمنٹس چھپائے جائیں گے جو توہین آمیز، ہراساں کرنے والے یا نامناسب ہوں۔ اس کے علاوہ، وہ کمنٹس بھی فلٹر کیے جائیں گے جنہیں پہلے صارف نے رپورٹ، ڈس لائیک یا ڈیلیٹ کیا ہو۔ اس فیچر کے لیے...
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کی درخواست پر بجٹ نظم و نسق بہتر بنانے اور مالیاتی اعداد و شمار میں پائے جانیوالے مستقل شماریاتی فرق دورکرنے کیلیے تکنیکی معاونت مشن کا آغازکر دیا ہے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق یہ مشن تقریباً دو ہفتے تک پاکستان کے مالیاتی نظام، قوانین،طریقہ کار اور اعداد و شمارکے نظم کا تفصیلی جائزہ لے گا۔ آئی ایم ایف کے مالیاتی امورکے شعبے سے مس نینو چیلشویلی کی سربراہی میں چار رکنی وفد اسلام آباد پہنچ چکا ہے، جو 21 نومبر تک وفاقی اور صوبائی حکام سے مذاکرات کریگا۔ مشن کا مقصد پاکستان میں مالیاتی اعداد و شمارکے نظم و نسق کو مضبوط بنانا اور بجٹ سازی میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( آن لائن) چیئرمین سینیٹ و بانی چیئرمین انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے پاکستان عالمی سطح پر امن و ترقی کے فروغ کے لیے متحرک کردار ادا کر رہا ہے۔ بین الاقوامی اسپیکرز کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ دنیا کو درپیش غیر یقینی حالات، تنازعات اور ماحولیاتی بحرانوں کے دور میں پارلیمان کو رہنمائی کا کردار ادا کرنا ہوگا۔امن، سلامتی اور ترقی ایک دوسرے کے بغیر نامکمل ہیں، اور اب وقت آگیا ہے کہ عالمی پارلیمانیں مکالمے اور تعاون کو اپنی پالیسیوں کا محور بنائیں۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ یہ تاریخی اجتماع دنیا بھر کے پارلیمانی رہنماؤں کی یکجہتی، عزم اور تعاون کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ اس سے بڑا المیہ کیا ہوگا کہ اب آئینی عدالت کا چیف جسٹس وزیر اعظم مقرر کریں گے۔ چیف جسٹس پاکستان کا عہدہ چیف جسٹس عدالت عظمیٰ کردیا گیا۔حکومت اپنے مفادات کے لیے آئین کا حلیہ بگاڑ رہی ہے۔ جماعت اسلامی 26ویں ترمیم کے وقت بھی آئین کے ساتھ تھی اور آج بھی ہم آئین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان عدل لاہور میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صدر لاہور بار ایسوسی ایشن چودھری مبشر رحمن ایڈووکیٹ،نائب صدر ملک سیف کھوکھر ایڈووکیٹ اور صدر اسلامک لائرز موومنٹ کلیم جاوید بھی موجود تھے۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ ہم...
ہم ایک ایسے عہد میں جی رہے ہیں جو باہمی وابستگی اور عالمی چیلنجوں سے عبارت ہے۔ جنگ و تنازع، موسمیاتی تبدیلی کے خطرات، اور ترقی و سلامتی میں بڑھتے ہوئے فاصلے، یہ سب ہماری دنیا سے اجتماعی، مربوط اور جرات مندانہ اقدامات کا تقاضا کرتے ہیں۔ ایسے میں اقوام کی وہ آوازیں جو پارلیمانوں کے ذریعے اْبھر کر سامنے آتی ہیں، پہلے سے کہیں زیادہ اہمیت رکھتی ہیں۔ حکومتیں اکیلی ان پیچیدہ بین الاقوامی مسائل کا حل نہیں نکال سکتیں۔ انھیں دنیا کی پارلیمانوں کے تجربے، عوامی نمایندگی اور اجتماعی دانش کی ضرورت ہے۔ اسی احساسِ ضرورت نے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کو جنم دیا۔ رواں سال اپریل میں، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی بصیرت افروز قیادت...
افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں حملہ کرکے افغان طالبان نے ہمیں ایک پیغام دیا ہے، اور یہ دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات کے پہلے دور میں خود موجود تھا، مجھے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو نہیں روکنا چاہتا، اور اسی لیے بات چیت کامیاب نہیں ہو سکی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگری کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کررہی...
پاکستانی میڈیا سے گفتگو میں ثالثی کرنے والے ممالک کے کردار، خصوصاً ترک صدر رجب طیب اردوان کے کردار کو مثبت قرار دیتے ہوئے خواجہ آصف نے بتایا کہ استنبول میں ہونے والے مذاکرات کے دوران طالبان نے بعض نکات زبانی طور پر قبول کیے تھے، لیکن وہ تحریری ضمانت دینے پر آمادہ نہیں ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ اگر ثالثی کرنے والے ممالک ترکیہ اور قطر کی جانب سے درخواست کی جائے تو اسلام آباد طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے تیار ہے۔ خبر رساں ادارہ تسنیم کے علاقائی دفتر کے مطابق وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ اگر ترکیہ اور قطر تجویز دیں تو پاکستان اور طالبان کے درمیان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اسلام آباد میں جی الیون کچہری کے باہر ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد بین الاقوامی برادری نے پاکستان کے ساتھ یکجہتی اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ ہم دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں، ہم جاں بحق افراد کے خاندانوں سے ہمدردی کرتے ہیں اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے ہم پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں۔دوسری جانب چینی سفارت خانہ نے بھی اسلام آباد میں ہونے والے خودکش حملے کی شدید...
اسلام آباد کچہری میں خودکش دھماکے پر امریکا کا پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)امریکا نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔امریکی سفارت خانے کے ایکس اکاونٹ پر کی گئی پوسٹ کے مطابق پاکستان میں امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے ضلع کچہری اسلام آباد میں خودکش دھماکے پر پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، آج کے حملے میں اپنی جانیں گنوانے والوں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔نیٹلی بیکر نے کہا کہ ہم زخمیوں کی...
فائل فوٹو۔ پاکستان میں متعین امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے اسلام آباد میں ہونے والے دھماکے کی مذمت کی ہے۔ امریکی ناظم الامور نے کہا ہے کہ امریکا دہشت گردی کے خلاف جدوجہد میں پاکستان کے ساتھ ہیں، امریکی ناظم الامور نے آج کے حملے میں جاں بحق ہونے والوں کے خاندانوں سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ انھوں نے کہا کہ زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں، حملے اور دہشت گردی کی ہر شکل کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت کی امن اور استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی حمایت کے لیے پرعزم ہیں۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ اگست 2026 تک پاکستان کی تمام عدالتیں سولر انرجی پر منتقل کی جائیں گی۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں ای کورٹس نظام کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے پر غور کیا گیا۔ مزید پڑھیں: سپریم کورٹ بلڈنگ کمیٹی کا اجلاس، کراچی برانچ رجسٹری کے ماسٹر پلان کی منظوری اجلاس میں عدالتی نظام کو زیادہ شفاف اور عوام دوست بنانے کے لیے مختف امور کاجاٸزہ لیا گیا۔ اجلاس میں جسٹس محمد علی مظہر، ہارون رشید، بیرسٹر علی ظفر سمیت مختلف اداروں کے حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاکہ عدلیہ کا ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن عوامی مفاد...
---فائل فوٹو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) بورڈ کی چیئرپرسن ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا ہے کہ تاریخ سمجھاتی ہے کہ خطے کے ہم آہنگ ہونے کے فوائد ہیں، پاکستان کا محل وقوع اسے خطے کی کیپٹل مارکیٹ کےلیے موزوں بناتا ہے۔ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن پاکستان (ایس ای سی پی) اور کیپٹل مارکیٹ انفرااسٹرکچر کی مشترکہ انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ کانفرنس اینڈ ایکسپو 2025ء سے ڈاکٹر شمشاد اختر اور گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے ورچوئل خطاب کیا۔خطاب کے دوران شمشاد اختر نے کہا کہ عالمی معیشت میں بدلاؤ پر ہم اس اجلاس پر مل رہے ہیں۔ اسیان لنک نے ساؤتھ ایشیاء کو مضبوط کیا ہے، پاکستان کو پائیداری، شمولیت اور خطے کو ہم آہنگ کرنا ہے، مقامی اور خطے...
برازیلیا (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے منعقدہ کاپ 30 کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تمام ممالک کو مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی اب کوئی پیش گوئی نہیں بلکہ ایک حقیقی خطرہ بن چکی ہے۔ پاکستان ان دس ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ سیلابوں کے باعث لاکھوں ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں، جس سے معیشت اور خوراک کی سلامتی پر سنگین اثرات مرتب ہوئے۔ مریم نواز نے کہا کہ ماحولیاتی آلودگی کی کوئی سرحد نہیں ہوتی، اس کے اثرات پوری دنیا پر پڑتے ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جیسنڈا آرڈرن کے ہمراہ بیلجیم میں جاری کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر ‘پاکستان پویلین’ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے فیتہ کاٹ کر تقریب کا آغاز کیا۔ ‘پاکستان پویلین’ کی اس افتتاحی تقریب میں پنجاب حکومت کی ماحولیاتی بہتری کے لیے کی جانے والی اقدامات اور ماحول دوست اقدامات کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پر جاسنڈا آرڈرن نے خصوصی طور پر ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کی کاوشوں کو سراہا۔ مریم نواز نے نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم کو ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے اپنی حکومت کی حکمت عملی سے آگاہ کیا اور ماحولیاتی بہتری کے لیے کیے گئے جراتمندانہ اقدامات کے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے کاپ 30 کانفرنس کے موقع پر پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ "پاکستان پویلین" کا افتتاح کردیا۔ جاسنڈا آرڈرن کو کاپ 30 کانفرنس میں پسیفک ممالک کے لیے خصوصی نمائندہ مقرر کیا گیا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ہمراہ پنجاب حکومت کے ماحولیاتی بہتری کے اقدامات پر مبنی ایک ڈاکومینٹری دیکھی اور پنجاب حکومت کے ماحول دوست منصوبوں اور آلودگی کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف اور نیوزی لینڈ کی سابق وزیراعظم جاسنڈا آرڈرن نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلۂ خیال کیا۔ مریم نواز شریف نے انہیں...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پولینڈ کے 107ویں یومِ آزادی کے موقع پر پولینڈ کی حکومت اور عوام کو مبارک باد پیش کی ہے۔ صدرِ مملکت نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان اور پولینڈ کے درمیان 1962ء سے باہمی احترام اور تعاون پر مبنی دوستانہ تعلقات قائم ہیں، جو وقت کے ساتھ ساتھ تجارت، دفاع، تعلیم اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں تک پھیل چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان اور پولینڈ کے تعلقات میں نیا سنگِ میل، باہمی تعاون، تجارت اور امن پر اتفاق صدر زرداری نے جولائی 2025 میں وارسا میں ہونے والی سیاسی مشاورت کے 9ویں دور کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک توانائی، زراعت، سائنس و ٹیکنالوجی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے...
اقوامِ متحدہ میں پاکستان نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کو جدید اور تباہ کن اسلحے تک رسائی خطے کے امن و استحکام کے لیے شدید خطرہ بن چکی ہے۔ سلامتی کونسل میں غیر قانونی چھوٹے اور ہلکے ہتھیاروں سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے کہا کہ داعش خراسان، تحریکِ طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج)، بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور مجید بریگیڈ جیسے گروہ افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف آزادانہ کارروائیاں کر رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: اقوام متحدہ: علاقائی تخفیف اسلحہ سمیت پاکستان کی 4 اہم قراردادیں منظور سفیر عاصم افتخار نے کہا کہ ان تنظیموں کو خطے کے ایک تخریبی عنصر...
فائل فوٹو پاکستان نے کہا ہے کہ افغانستان میں مقیم دہشتگرد گروپس کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے کہا کہ دہشتگرد تنظیمیں افغانستان سے کھلے عام کارروائیاں کر رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگرد گروہوں کو خطے کے ایک بڑے تخریبی کردار کی مالی و عملی مدد حاصل ہے، پاکستان کو افغانستان میں جدید اسلحے اور گولہ بارود کے ذخائر کی موجودگی پر گہری تشویش ہے۔عاصم افتخار احمد نے مزید کہا کہ بین الاقوامی برادری افغانستان میں دہشتگرد گروہوں کو غیر قانونی اسلحے تک رسائی سےروکنے کے لیے اقدامات کرے، عالمی برادری افغان عبوری حکام کو اپنی ذمہ داریوں...
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے لال قلعہ میٹرو اسٹیشن کے قریب ہونے والے دھماکے کی ابتدائی رپورٹ میں گیس دھماکا ہونے کی تصدیق کے باوجود اسے پاکستان کے ساتھ لنک کرنے کی کوششیں کی جانے لگیں۔ سوشل میڈیا پر افغان طالبان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے منسلک اکاؤنٹس جعلی لشکر طیبہ کے دعوے تیار کرکے پھیلا رہے ہیں، تاکہ دہلی میں ہونے والے دھماکے کو پاکستان کے ساتھ جوڑا جا سکے۔ افغانستان سے منسلک گروہ، بشمول ٹی ٹی اے اور ٹی ٹی پی، دہلی کار دھماکے کا الزام پاکستان پر ڈالنے کے لیے جعلی لیٹر پھیلا رہے ہیں۔ نام نہاد لشکرِ طیبہ کا خط جعلی، خراب ٹائپنگ اور فرضی لیٹر پیڈ پر چسپاں ہے پاکستان کو بدنام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">زمبابوے کرکٹ ٹیم نے پاکستان میں ہونے والی ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز کے لیے اپنا 15 رکنی اسکواڈ اعلان کر دیا ہے، ٹیم کی قیادت سکندر رضا کریں گے۔زمبابوے کرکٹ بورڈ کے مطابق بلیسنگ موزاربانی انجری کے باعث اسکواڈ سے باہر ہو گئے ہیں، جبکہ نیومین نیام ہری کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ نئے اسکواڈ میں دیگر کھلاڑیوں کی فٹنس اور فارم کو مدنظر رکھا گیا ہے تاکہ پاکستان میں مقابلہ جات کے دوران بہترین کارکردگی دکھائی جا سکے۔ٹی20 ٹرائی نیشن سیریز میں میزبان پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیم حصہ لیں گی، سیریز 17 نومبر سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور کے میدانوں میں کھیلی جائے گی، اس دوران ٹیمیں تینوں...
پاکستان کے معروف الپائن اسکیئر محمد کریم نے دبئی میں منعقدہ ایف آئی ایس بین الاقوامی اسکی ریسز میں شاندار کارکردگی کے بعد سرمائی اولمپکس 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔ نلتر سے تعلق رکھنے والے 28 سالہ کھلاڑی مسلسل چوتھی مرتبہ اولمپکس میں جگہ بنا کر دنیا کے واحد اسکیئر بن گئے ہیں جنہوں نے یہ اعزاز مسلسل 4 بار حاصل کیا۔ مزید پڑھیں: پاکستان کے مقامات جو 2025 میں دنیا بھر کے سیاحوں کو اپنی جانب کھینچ رہے ہیں محمد کریم اس سے قبل سوچی، پیونگ چانگ اور بیجنگ اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ اگرچہ وہ اب تک تمغہ نہیں جیت سکے، تاہم عالمی سطح پر ان کی مسلسل موجودگی کو پاکستان کے سرمائی کھیلوں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے ترکیہ نے ایک نئی سفارتی کوشش شروع کر دی ہے۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے وزیرِ خارجہ، وزیرِ دفاع اور انٹیلی جنس چیف کو خصوصی مشن پر پاکستان بھیجیں گے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں کمی لائی جا سکے۔سفارتی ذرائع کے مطابق اسلام آباد اور انقرہ کے درمیان ترک وفد کے دورے کی تاریخ طے کرنے کے لیے مشاورت جاری ہے، اور توقع ہے کہ آئندہ ایک یا دو روز میں حتمی شیڈول طے کر لیا جائے گا۔ ترکیہ کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ یہ اعلیٰ سطحی وفد اسی ہفتے پاکستان پہنچے...
رپورٹ کے مطابق ابتدائی منظوری کے بعد دونوں ممالک آنے والے مہینوں میں قیمت، وقتِ فراہمی، اور لائسنس کی تفصیلات طے کرنے کے لیے مزید مذاکرات کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک عبرانی خبررساں ادارے نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل نے پاکستان پر دباؤ بڑھانے کے مقصد سے بھارت کے ساتھ میزائلوں کا ایک دفاعی معاہدہ کیا ہے۔ خبر رساں ایجنسی تسنیم کے عبرانی شعبے کے مطابق یہودیان حریدی نامی نیوز ویب سائٹ نے ایک تفصیلی رپورٹ میں بتایا کہ تل ابیب اور نئی دہلی کے درمیان یہ معاہدہ پاکستان کے مقابلے کے لیے کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک بھارتی فوجی وفد نے اسرائیل کا سرکاری دورہ کیا اور وزارتِ دفاع سے دو جدید ترین اسرائیلی ہتھیاروں —...
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ عدلیہ کو کنٹرول کرنے کے لیے 26ویں آئینی ترمیم کی گئی تھی اور رہی سہی کسر 27ویں ترمیم میں پوری کی جا رہی ہے۔ انہوں نے نو منتخب ممبران اسلام آباد بار کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسی نظریے پر قائم ہوا کہ یہاں صرف اللہ کی حاکمیت ہوگی۔ قائداعظم نے اسلامی اصولوں کے مطابق نظام چاہتے تھے اور تحریک پاکستان میں مسلمانوں نے دین کی خاطر اپنی زمینیں، گھر اور قبریں تک قربان کر دیں تاکہ ایک عادلانہ اسلامی نظام قائم ہو سکے۔ مزید پڑھیں: 27ویں ترمیم قانون کی حکمرانی کے لیے ضروری ہے، عطاتارڑ...
اسلام آباد: سینیٹ کا اجلاس آج صبح 11:30 بجے شروع ہو گیا، جس میں قانون و انصاف کی قائمہ کمیٹی کی جانب سے 27ویں آئینی ترمیم پر رپورٹ پیش کی جا رہی ہے۔ اجلاس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ ترمیم کا بل ایوان میں پیش کریں گے۔ ذرائع کے مطابق سینیٹرز کے اعزاز میں وزیراعظم کی جانب سے پرتکلف ناشتہ بھی پیش کیا گیا، جس میں چنے، نان، حلوہ، آملیٹ، آلو کی بھجیا، لسی، کولڈ ڈرنکس اور منرل واٹر شامل تھے۔ اجلاس میں 27ویں آئینی ترمیم کے علاوہ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل ایکٹ، میٹرو بس منصوبے، پاکستان سائیکالوجیکل کونسل، براڈکاسٹنگ کارپوریشن ایکٹ اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن ایکٹ میں ترامیم کے بل بھی پیش کیے جائیں...
استنبول میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے مذاکرات کی ناکامی کے بعد علاقائی قوّتیں اور پاکستان کے دوست ممالک بھی دونوں ممالک کے درمیان قیامِ امن کے حوالے سے سرگرم عمل ہو گئے ہیں۔ 7 نومبر کو آذربائیجان کے یومِ فتح تقریبات میں وزیراعظم شہباز شریف نے شرکت کی جہاں دارلحکومت باکو میں وزیراعظم شہباز شریف اور ترکیے کے صدر رجب طیب اُردوان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جنگ بندی قائم رکھنے پر بات چیت کی گئی۔ صدر رجب طیّب اُردوان نے کہا کہ تُرکیے پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کو غور سے دیکھ رہا ہے اور وہ مذاکرات اور استحکام کی حمایت کرتا رہے گا۔ صدر طیّب اردوان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیشنل لیبر فیڈریشن ہزارہ خیبر پختونخوا کے عہدیداروں کی تقریب حلف برداری ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی اور خیبر پختونخوا جنوبی کے عہدیداروں کے حلف کی تقریب بنوں میں منعقد ہوئی۔ نو منتخب عہدیداروں کا انتخاب حلف کی تقاریب میں دونوں جگہ مرکزی صدر شمس الرحمن سواتی نے نو منتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔ فیصل عباسی نے ہزارہ خیبر پختونخوا کے صوبائی صدر، کبیر یوسف زئی، فضل قدیم، شجاع الحق، فیصل ملک شریک ہوئے اور ضلعی ذمہ داریوں کا حلف اٹھایا۔ جبکہ بنوں میں پروفیسر اجمل خان نے صوبائی صدر کی حیثیت سے حلف اٹھایا اور ملک شمس القمر، عنایت اللہ، ملک اللہ نور، بشیر خان،احسان اللہ نے ضلعی ذمہ داران کی حیثیت سے حلف اٹھایا۔ اس موقع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مزدور رہنما پیر زادہ امتیاز سید اور سائرہ امتیاز سید (سابق ممبر ضلع کونسل گجرات) کی برسی کے موقع پر آل پاکستان فیڈریشن آف یونائیٹڈ ٹریڈ یونینز APFUTU کے زیر اہتمام منعقدہ پنجاب لیبر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسپیشل ایڈوائزر انٹرنیشنل پارلیمنٹرین کانگریس میجر جنرل فدا حسین ملک نے کہا کہ پاکستان میں 9 کروڑ مزدور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، یہ مزدور ہی ہیں جن کی دن رات کی محنتوں نے پاکستان کو دنیا کے نقشے میں ایک الگ عزت بخشوائی، کسان کی بدولت زرعی اجناس، مزدور وں کی بدولت سرامکس، ٹیکسٹائل، لیدر، گارمنٹس، فین، فرنیچرز، کارپٹ، فٹ بال، سپورٹس ایسیسریز، جراحی آلات سمیت پاکستان پوری دنیا میں اپنا ایک منفرد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر) بانیان پاکستان کی اولادوں کی تنظیم محب قومی سماجی کونسل (ایم کیو ایس سی) پاکستان کے چیئرمین و محب وطن سماجی رہنما محمد اسلم خان فاروقی نے کہا ہے کہ موجودہ پاکستان شاعر مشرق مفکر پاکستان علامہ اقبال کے خوابوں کے برعکس ہے ملک میں آئین و قانون کی دھجیاں اڑائی جارہی ہے حکمران اپنی جائدادیں, اثاثے و اقتدار بچانے اور بانی پی ٹی آئی کے ڈر خوف سے 27ویں ترمیم لارہے ہیں, حکمرانوں کو بانی پی ٹی آئی کا بہت ڈر و خوف ہے اور بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری بھی حکمرانوں کے خوف کی ہی ایک کڑی ہے اسوقت ملک میں لیڈر شپ کا شدید فقدان ہے یہ ہی وجہ ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اپوزیشن اتحادتحریک تحفظ آئین پاکستان نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر احتجاجی مہم کا اعلان کیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے حکومت پر ’آئین کی بنیادیں ہلانے‘ کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی جانب سے پارلیمان میں بل پیش کیے جانے کے بعد احتجاجی تحریک چلانے کے سوا ان کے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔یہ بات انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہی۔چیئرمین تحریک تحفظ آئین محموداچکزئی نے تحریک چلانے اور پارلیمنٹ نہ چلنے دینے کا اعلان کیا اور کہا آج سے تحریک شروع ہے۔مشترکہ پریس کانفرنس میں مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ستائیسویں ترمیم شخصیات کے فائدے اور نقصانات کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے ،...
وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ 27ویں ترمیم انصاف کے حصول اور قانون کی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے لیے ضروری ہے۔ حکومت کے اقدامات کسی غیر مقبول حکومت کے نہیں بلکہ پاکستان کے مفاد میں کیے گئے ہیں۔ چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے عہدے کے قیام سے دفاعی اداروں میں ہم آہنگی اور کوآرڈینیشن بڑھے گی، جبکہ اس ترمیم سے عدالتی نظام میں شفافیت بڑھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات سے سوال کیا گیا کہ مجوزہ 27ویں ترمیم ملک میں استحکام لائے گی یا عدم استحکام کا باعث بنے گی۔ یہ بھی پڑھیں: 27ویں ترمیم پاس کروانے کی جلدی نہیں، کوئی بات راز نہیں رہی، خواجہ آصف جواب میں انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے...
ایران نے پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے تناظر میں ثالثی اور مصالحت کی پیشکش کی ہے، تاکہ دونوں برادر ممالک کے تعلقات میں استحکام اور اعتماد بحال کیا جا سکے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے الگ الگ ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے رابطہ کیا۔ گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ ایران دونوں ممالک کے درمیان مفاہمت اور بات چیت کے فروغ کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ بات چیت...
سینیٹ آف پاکستان نے شاعرِ مشرق، مفکرِ اسلام اور عظیم فلسفی ڈاکٹر علامہ محمد اقبالؒ کی 148ویں سالگرہ کے موقع پر ان کی قومی و فکری خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے متفقہ قرارداد منظور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں:ڈھاکہ یونیورسٹی میں علامہ اقبال اور قاضی نذر الاسلام پر چوتھی بین الاقوامی کانفرنس قرارداد میں علامہ اقبالؒ کو ’شاعرِ مشرق‘ اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے علیحدہ وطن کے تصور کے معمار کے طور پر تسلیم کیا گیا، جسے انہوں نے 1930 کے الہٰ آباد خطبے میں واضح طور پر پیش کیا تھا۔ قرارداد میں اس امر کا اعادہ کیا گیا کہ اقبالؒ کی شاعری، فلسفہ اور سیاسی فکر آج بھی قوم اور خصوصاً نوجوان نسل کے لیے...
حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویز رشید نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی تقریریں ایک نکتے پر تھیں لگتا ہے انہوں نے باقی نکات تسلیم کرلیے ہیں۔سینیٹ اجلاس سے خطاب میں پرویز رشید نے کہا کہ سینیٹر علی ظفر نے تصویر کا وہ رخ دکھایا جو انہیں پسند ہے ، تصویر کا وہ رخ نہیں دکھایا، جس نے عدلیہ کو پارٹی کے آلۂ کار میں بدلنے کی کوشش کی۔انہوں نے کہا کہ جج کے چوغہ کے نیچے ایک سیاسی جماعت کا جھنڈا چھپالیا اور اس کے مقاصد کے لیے کردار ادا کیا ، اب ضروری ہے کہ نظام میں بہتری لائی جائے ۔ن لیگی سینیٹر نے مزید کہا کہ اپوزيشن نے ترمیم کے صرف عدلیہ سے متعلق ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ موجودہ ملکی و سکیورٹی حالات میں عسکری اداروں کا مضبوط اور منظم ہونا قومی مفاد میں ہے ،27ویں آئینی ترمیم پارلیمنٹ کو بااختیار اور معتبر بنانے کے لیے ایک اہم پیشرفت ہے۔نجی تعلیمی ادارے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملک محمد احمد خان نے کہا کہ جب پارلیمنٹ حقیقی معنوں میں مضبوط ہونے جا رہی ہے تو اس پر تنقید کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو آج 27ویں آئینی ترمیم سمیت آئین کے آرٹیکل 243 میں ترامیم کی اتنی ضرورت ہے جتنی ماضی میں کبھی نہیں تھی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ میرا سپہ سالار دشمن ملک بھارت کو شکست...
اسلام آباد: حکومت پاکستان نے ٹیکس نظام کی بہتری، اخراجات میں شفافیت اور سرکاری اداروں میں قانون کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے مجموعی طور پر ایک ارب ڈالر کے دو غیر ملکی قرضے حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق سرکاری دستاویزات کے مطابق، حکومت 60 کروڑ ڈالر کا قرض ورلڈ بینک کے تحت پاکستان پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسِو ڈویلپمنٹ پروگرام سے اور 40 کروڑ ڈالر کا قرض ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تحت ایکسلیریٹنگ اسٹیٹ اونڈ انٹرپرائز ٹرانسفارمیشن پروگرام سے حاصل کرے گی، موجودہ زرمبادلہ کے نرخ کے مطابق یہ رقم تقریباً 281 ارب روپے بنتی ہے۔ قرضوں کا مقصد بجٹ سپورٹ فراہم کرنا ہے اور اس سے کوئی نیا اثاثہ نہیں بنایا جائے گا۔ وزارتِ...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026 کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پاگیا۔سعودی عرب کے نائب وزیر حج ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان اور پاکستان کے سیکرٹری مذہبی امور عطا الرحمان نے معاہدے پر دستخط کیے۔تقریب میں سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان شریک ہوئے۔ڈائریکٹرحج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور دیگر عہدیداران بھی شریک ہوئے۔سیکرٹری مذہبی امور سیدعطاء الرحمان نے مہمان نوازی اور سہولیات فراہمی کے لیے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ گزشتہ برس کی طرح اس سال بھی پاکستانی حجاج کو اعلیٰ معیار کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
عثمان خان: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026کے انتظامات پر معاہدہ طے پاگیا۔سعودی نائب وزیر حج و عمرہ اور وفاقی سیکریٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کردیئے۔دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو،ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمن، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے عہدے داران شریک ہوئے۔وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمن نے ضیوف الرحمن کی مہمان نوازی اور سہولیات کی فراہمی کے لیے سعودی حکومت کی بہترین کاوشوں پر شکریہ ادا کیااورکہاکہ گزشتہ برس کی طرح اس...
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ
نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد: صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے یوم اقبال پر اپنے پیغام میں کہا کہ علامہ اقبالؒ کا تصورِ خودی امتِ مسلمہ کے لیے بیداری اور خودشناسی کا پیغام ہے، علامہ اقبالؒ کے افکار نے برصغیر کے مسلمانوں میں آزادی اور خودی کی نئی روح پھونکی، علامہ اقبالؒ کے افکار پوری امتِ مسلمہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ نوجوان نسل کو علامہ اقبالؒ کے پیغامِ خودی کو سمجھنے اور عملی زندگی میں اپنانےکی ضرورت ہے، مفکر پاکستان علامہ اقبالؒ کا...
سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے لیے انتظامات اور سہولیات سے متعلق باضابطہ معاہدہ طے پا گیا۔ سعودی نائب وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر عبد الفتاح بن سلیمان المشاط اور وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطاء الرحمان نے گزشتہ شب جدہ میں حج معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیے پاکستان میں آئندہ حج سستا ہونے کا امکان، سعودی کمپنی نے اخراجات میں کمی کر دی دستخط کی تقریب میں پاکستان میں تعینات سعودی سفیر عزت مآب نواف بن سعید المالکی، ڈی جی حج جدہ عبدالوہاب سومرو، ڈائریکٹر حج مکہ مکرمہ عزیز اللہ خان، ڈائریکٹر حج مدینہ منورہ ضیاءالرحمان، ڈپٹی سیکرٹری حج پالیسی چوہدری کاشف حسین اور پرائیویٹ حج کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم HOAP (ہوپ) کے...
معروف کاروباری شخصیت عبدالخالق لک انوسٹر فورم کے جنرل سیکرٹری نامزد WhatsAppFacebookTwitter 0 9 November, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) جدہ کی معروف کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیت حافظ گروپ کے سربراہ عبد الخالق لک کو متفقہ طور پر پاکستان انوسٹر فورم کا جنرل سیکرٹری نامزد کر دیا گیا ہے۔ عبدالخالق لک، جو پاکستان اور سعودی عرب کے مضبوط تعلقات کے بھرپور حامی ہیں، نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وہ فورم کی مزید کامیابی اور انوسٹر فورم کے تجارتی مفادات کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔ عبدالخالق لک اپنی ملنساری، خدمتِ خلق کے جذبے اور شرافتِ کردار کی وجہ سے کمیونٹی میں خاص مقام رکھتے ہیں، اور...
ہانگ کانگ سکسز کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے شاندار اور سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو ایک رن سے شکست دے دی۔ تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، جس پر پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بنائے۔ خواجہ نافع نے شاندار 50 رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے، جبکہ عبدالصمد نے 34 اور کپتان عباس آفریدی نے 19 رنز کی اننگز کھیلیں۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلکس روز نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہانگ کانگ سکسز 2025: بھارت نے سنسنی خیز مقابلے میں پاکستان کو 2 رنز سے شکست دی ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم مقررہ 6...
ہمیں اقبالؒ کے اصولوں پر عمل کرتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور امن کے لیے کوشاں رہنا ہوگا: وزیر داخلہ محسن نقوی
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی جانب سے مفکر پاکستان شاعر مشرق علامہ محمد اقبالؒ کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ یومِ اقبال کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہاکہ اقبالؒ کی شخصیت اور فکر ایک بے مثال میراث، جس نے مسلمانان ہند میں خودی اور وقار کا جذبہ بیدار کیا،پاکستان اقبال کے خواب کی تعبیر ہے اور اس کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔محسن نقوی نے کہا علامہ اقبالؒ کے افکار آج بھی ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہیں،اقبال کے فلسفۂ خودی نے نوجوانوں کو بلند حوصلہ، غیر متزلزل ایمان اور خود اعتمادی عطا کی ،اقبالؒ کی شاعری لازوال پیغام ہے جو عمل اور فکر کی دعوت دیتی ہیں۔ ...
پاک فوج نے خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں مساجد کی تعمیر اور تزئین و آرائش کے ذریعے مقامی عوام کے لیے مقدس سہولت فراہم کی ہے۔ جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں جولائی 2021 میں سپن مسجد فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساؤتھ) کے تعاون سے تعمیر کی گئی، جس کا وسیع صحن اور خوبصورت ہال بیک وقت 5 ہزار سے زائد نمازیوں کی گنجائش رکھتا ہے۔ امام مسجد کے مطابق سپن مسجد میں دور دراز علاقوں سے بچے دینی اور دنیاوی تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔ جنوبی وزیرستان کے عوام نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اتنی خوبصورت مسجد بنانے کے لیے ہم ان کے شکر گزار ہیں۔ پاک فوج نے سابقہ...
پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا فیصلہ کن ون ڈے میچ آج کھیلا جا رہا ہے، جس میں جنوبی افریقی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو 144 رنز کا ہدف دیا ہے۔ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے اس میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ تاہم، ان کا یہ فیصلہ سودمند ثابت نہ ہوا اور پوری ٹیم 37 ویں اوور میں 143 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کوئنٹن ڈی کوک نے 53 اور یوہان ڈی پریٹوریس نے 39 رنز بنائے۔ پیٹر اور میتھیو برٹزکی نے بالترتیب 16، 16 رنز اسکور کیے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد نے شاندار...
بڑے ہوائی اڈے نجکاری کیلئے پیش، پی آئی اے کے خریداروں میں اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )نجکاری کمیشن کے بورڈ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (پی آئی اے سی ایل) کی نجکاری اور اسلام آباد، لاہور، اور کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹس کے انتظام کے حوالے سے اہم فیصلے کرلیے۔ وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ (اے ایچ سی ایل) کی قیادت کے حامل کنسورشیم کی درخواست پر کنسورشیم میں اے کے ڈی ہولڈنگز پرائیوٹ لمیٹڈ کو شامل کرنے کی منظوری دی گئی۔ پریس ریلیز کے مطابق اس شمولیت نے اسٹیٹمنٹ آف کوالیفیکیشنز (ایس او کیو) میں بیان کردہ شرائط کی...
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ کے دل ایک دوسرے کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ بھارتی جارجیت کے دوران پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے پر آذربائیجان اور ترکیہ کا شکرگزار ہوں۔آذربائیجان کے یوم فتح کے حوالے سے پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان، آذربائیجان اور ترکیہ نے ہمیشہ دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا۔شہباز شریف کا کہنا ہے کہ تینوں برادر ملکوں نے متعدد بار اپنی دوستی اور یکجہتی کا ثبوت دیا، یوم فتح کی تقریب میں شرکت میرے لیے باعث فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ افواج پاکستان نے دشمن کے دانت کھٹے کر دیے، پاکستان نے دشمن کے 7 بہترین جنگی طیارے مار گرائے۔ معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی...
آرمینیا سے جنگ میں کامیابی پر یوم فتح کی 5ویں سالگرہ کے موقع پر باکو میں شاندار پریڈ کا انعقاد کیا گیا جس میں آذر صدر صدر ایلہام علیئوف، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان، پاکستان کے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے۔؎ یاد رہے کہ کارا باغ کا بیشتر علاقہ، جو تقریباً 3 دہائیوں سے آرمینیا کے قبضے میں تھا، آذربائیجان نے 2020 کی 44 روزہ جنگ میں آزاد کرایا تھا۔ یہ جنگ روس کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے پر ختم ہوئی، جس نے آرمینیا کے ساتھ تعلقات کی بحالی کی راہ بھی ہموار کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف کا خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتح کشمیر...
ابوظہبی ٹی 10لیگ،شکیب الحسن رائل چیمپس کے کپتان مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 8 November, 2025 سب نیوز ابوظہبی: رائل چیمپس نے اپنے نئے سیزن کے لیے قومی اور عالمی شہرت یافتہ آل راؤنڈر شکیب الحسن کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ ٹیم کا مقصد شکیب کی قیادت، حکمت عملی اور متحرک کھیل کی بدولت اپنی پہلی مہم میں مضبوط تاثر چھوڑنا ہے۔ ڈبیو ٹیم میں تجربہ کار اور نوجوان کھلاڑی شاملرائل چیمپس کی ٹیم میں تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ نئے ٹیلنٹ کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ ٹیم میں جوش، حوصلہ اور اعلیٰ کارکردگی کا امتزاج ہو۔ ٹیم کا پہلا میچ وِسٹا رائیڈرز کے خلاف 19 نومبر 2025 کو شیخ زاید اسٹیڈیم، ابوظہبی میں کھیلا...
پری ورلڈکپ کوالیفائر کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم بنگلادیش روانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان تین میچز کی ہاکی سیریز ہوگی جس کے لیے 18 رکنی اسکواڈ لاہور سے ڈھاکا روانہ ہوگیا۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان نے فیڈریشن کے ساتھ اختلافات کی وجہ سے ٹیم کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔ تین میچز پر مشتمل سیریز 13 سے 16 نومبر تک کھیلی جائے گی۔ اس سیریز کی فاتح ٹیم ایف آئی ایچ مینز ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ میں رسائی حاصل کرے گی۔ عماد شکیل بٹ دورہ بنگلادیش میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ دیگر کھلاڑیوں میں عبدااللہ اشتیاق خان، منیب الرحمان، محمد سفیان خان، محمد عبداللہ، حمادالدین انجم، عبد المنان، معین شکیل، زکریا حیات، ارشد لیاقت، غضنفر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے بالآخر ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے میزبان شہروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے مطابق یہ عالمی ایونٹ بھارت اور سری لنکا کی مشترکہ میزبانی میں منعقد ہوگا۔واضح رہے کہ ورلڈکپ کا آغاز 7 فروری 2026 سے ہوگا اور فائنل 8 مارچ کو متوقع ہے۔آئی سی سی کے مطابق بھارت میں احمدآباد، دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی کو مرکزی وینیوز کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ یہ پانچ شہر ٹورنامنٹ کے زیادہ تر میچوں کی میزبانی کریں گے جب کہ شریک میزبان سری لنکا میں کولمبو اور کینڈی کے دو اسٹیڈیم شارٹ لسٹ کیے گئے ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ فیصلہ کن میچ یعنی فائنل...
پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہو گیا۔اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سر زمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمے داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے چمن بارڈر واقعے سے متعلق افغان دعوے بے بنیاد ہیں، ترجمان وزارت اطلاعات پاکستان افغانستان: ایک نازک موڑ عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان اس...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات میں ڈیڈلاک ہو گیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ ایکس‘‘ پر جاری کیے گئے بیان میں وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے کہ افغانستان کی سر زمین سے ہونے والی دہشت گردی پر قابو پانے کی ذمے داری افغانستان پر عائد ہوتی ہے۔ افغان طالبان دوحہ امن معاہدے کے مطابق اپنے بین الاقوامی، علاقائی اور دوطرفہ وعدوں کی تکمیل میں اب تک ناکام رہا ہے۔ عدالتوں میں مقدمات سیاسی بنیادوں پر یا انتظامیہ کے کہنے پر آگے پیچھے کیے جائیں گے تو اس سے عدالتوں کی ساکھ متاثر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سری لنکا کرکٹ بورڈ (ایس ایل سی) نے پاکستان کے آئندہ دورے کے لیے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔دورے کے دوران سری لنکن ٹیم نہ صرف دو طرفہ ون ڈے سیریز کھیلے گی بلکہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ہونے والی سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی حصہ لے گی۔ایس ایل سی کے مطابق چاریتھ اسالنکا دونوں فارمیٹس میں ٹیم کی قیادت کریں گے، جب کہ پاتھون نسانکا، کوشال مینڈس، کامینڈو مینڈس، کامل مشرا اور جانتھ لیاناگے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی دونوں اسکواڈز میں شامل ہیں۔اس کے علاوہ ونندو ہسارنگا، مہیش ٹیکاشانا، دشمانتھا چمیرا، اسیتھا فرنینڈو اور ایشان ملنگا بھی دونوں ٹیموں کا حصہ ہوں گے۔ون ڈے اسکواڈ میں...
اسلام آباد: پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے نیشنل کلیئرنگ کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ اور سینٹرل ڈپازٹری کمپنی آف پاکستان لمیٹڈ کے ساتھ مل کر 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے ٹریڈنگ اکاؤنٹ کھولنے کی گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ یہ اقدام سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کی رہنمائی میں تیار کیا گیا ہے۔ ایس سی سی پی کے مطابق یہ اقدام سرمایہ کاروں میں آگاہی اور مالی شمولیت کو فروغ دینے کی ایک اہم پیش رفت ہے۔ اس کا مقصد پاکستان کی نئی نسل میں بچت اور سرمایہ کاری کا رجحان پیدا کرنا، کم عمر افراد کو کیپٹل مار کیٹ میں جلد شامل کرنا، مالی نظم و ضبط سکھانا اور باضابطہ سرمایہ کاری...