2025-11-04@09:32:18 GMT
تلاش کی گنتی: 2635

«کا اعتراف کیا»:

(نئی خبر)
    سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مدِ مقابل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ کے آغاز سے پہلے روایتی مصافحہ کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف پہلا گول کر دیا گیا۔ پاکستان کے حنان شاہد نے ٹیم کو برتری دلائی۔ واضح رہے گزشہ ماہ ہونےو الے ایشیا کرکٹ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔
    کرکٹ ٹیم کے برعکس رویہ:سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں پاک بھارت کھلاڑیوں کا مصافحہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز کولالمپور(آئی پی ایس )سلطان آف جوہر ہاکی کپ میں مدِ مقابل پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ کے آغاز سے پہلے روایتی مصافحہ کیا۔موصولہ اطلاعات کے مطابق پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف پہلا گول کر دیا گیا۔ پاکستان کے حنان شاہد نے ٹیم کو برتری دلائی۔واضح رہے گزشہ ماہ ہونیو الے ایشیا کرکٹ کپ میں بھارتی کھلاڑیوں نے پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ جبکہ ویمنز ورلڈ کپ میں بھی بھارتی ٹیم نے پاکستانی کرکٹرز سے مصافحہ نہیں کیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب...
    افغانستان سے کشیدگی، دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ سیاسی حل ضروری ہے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس )بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے کشیدگی کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کا حل سیاسی طور پر نکالنا چاہیے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں تبدیلی کے بعد بانی سے پہلی ملاقات ہوئی، بانی نے تمام ایم پی ایز کا شکریہ ادا...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ افغانستان سے کشیدگی کے نتیجے میں دہشت گردی بڑھنے کا خطرہ ہے، دہشت گردی کے خاتمے کا حل سیاسی طور پر نکالنا چاہیے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان، سینیٹر علی ظفر اور بیرسٹر سیف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے پی میں تبدیلی کے بعد بانی سے پہلی ملاقات ہوئی، بانی نے تمام ایم پی ایز کا شکریہ ادا کیا اور خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی نے علی امین گنڈا پور کو بھی سراہا ہے، کے پی میں بانی پی ٹی آئی کا ووٹ ہے، بانی جس کو نامزد...
    شمالی امریکی ملک میکسیکو میں شدید بارشوں اور تباہ کن سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی ہے، جس کے نتیجے میں مختلف حادثات میں 130 افراد جاں بحق اور متعدد لاپتہ ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے ایک لاکھ سے زائد مکانات متاثر ہوئے ہیں، جب کہ سڑکیں، پل اور دیگر انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ وسطی ریاستوں میں بارشوں نے سب سے زیادہ تباہی مچائی ہے، جہاں پانچ ریاستوں میں بجلی کا نظام مکمل طور پر متاثر ہو چکا ہے۔ میکسیکو کی صدر نے اعتراف کیا ہے کہ اس سطح کی شدید بارشوں کی پیش گوئی نہیں کی گئی تھی، اور حکام نے مزید نقصانات...
    لاہور: تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں پنجاب کی بیوروکریسی ایک بار پھر تنازع کا شکار ہو گئی۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کی تازہ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے دور میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی منڈی بہاالدین میں 20 کروڑ روپے کی مبینہ مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہوا ہے۔ نجی ٹی وی کی خبر کے مطابق رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ مالی سال 2021-22 کے دوران محکمہ صحت نے کئی منصوبوں میں خریداری کے عمل میں قانونی تقاضے پورے کیے بغیر بڑی رقوم خرچ کیں، جس کے باعث سرکاری خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ کمیٹی نے اس معاملے پر باضابطہ انکوائری کا حکم دیا تھا، جس کی...
    راولپنڈی پولیس نے تحریکِ لبیک پاکستان (TLP) کے امیر سمیت مقامی قیادت اور کارکنوں کے خلاف دہشتگردی، اقدامِ قتل، ڈکیتی، عوام کو اکسانے اور مجرمانہ سازش کے الزامات پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ روات پولیس نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کرنے، پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے، مزاحمت کے دوران ایمونیشن چھیننے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں پر حملہ کرنے کے واقعات پر کارروائی کی ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں تحریکِ لبیک کے امیر، قاری بلال سمیت 21 نامزد رہنماؤں و کارکنان اور 35 نامعلوم افراد کو شاملِ تفتیش کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے تحریکِ لبیک پاکستان کے حالیہ احتجاجات، ریاست کا مؤقف...
    راولپنڈی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہریوں، تاجروں اور دکانداروں پر کوڑا ٹیکس نافذ کر دیا ہے۔ کمپنی کی جانب سے گھروں، دکانوں، پلازوں اور کوڑھی مالکان کو 500 سے 5 ہزار روپے تک کے بل تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق کوڑا ٹیکس یکم ستمبر سے لاگو کیا گیا، جبکہ اکتوبر میں وصولی کے لیے بل بھیجنے کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ چھوٹے گھروں پر 500 روپے ماہانہ اور دکانوں پر 1100 روپے ماہانہ ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ٹیکس کے نفاذ پر شہریوں اور دکانداروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کوڑا ٹیکس کے بل جمع نہ کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔ انجمن تاجراں کمرشل مارکیٹ کا کہنا ہے کہ “صفائی کا نظام بہتر نہیں،...
    راولپنڈی: تحرک لبیک پاکستان کے امیر حافظ سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت و کارکنوں پر راولپنڈی میں بھی مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تھانہ روات پولیس نے پابندی کے باوجود شاہراہ عام بلاک کرنے اور پولیس پر سیدھی فائرنگ کرنے سمیت مزاحمت کرکے ایمونیشن چھیننے پر مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ انسداد دہشتگری ایکٹ کی دفعات، اقدام قتل، ڈکیتی اور سازش مجرمانہ و عوام کو اکسانے وغیرہ کے تحت درج کیا گیا۔ مقدمے میں تحرک لبیک کے سربراہ حافظ سعد رضوی سمیت قاری بلال وغیرہ 21 رہنماؤں و کارکنوں کو نامزد اور 35 نامعلوم رکھا گیا ہے۔ مقدمہ پولیس مدعیت میں سب انسپکٹر نجیب اللہ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مدعی مقدمہ کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا...
    پشاور+ اسلام آباد (بیورو رپورٹ+ خبر نگار+ نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے  میں نئے قائد ایوان کے انتخاب کے لئے صوبائی اسمبلی کا اجلاس سپیکر بابر سلیم سواتی کی صدارت میں ہوا۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر صوبے کے 30ویں وزیراعلیٰ منتخب ہوگئے۔ قبل ازیں اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد اللہ نے اسمبلی اجلاس سے خطاب میں کہا کہ علی امین گنڈاپور اپنا استعفیٰ دے چکے ہیں، جب استعفیٰ منظور ہوگا اور کابینہ تحلیل ہوگی تو پھر نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کا عمل شروع ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ غیر آئینی کام ہے اور ہم کسی غیر آئینی کام کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پی ٹی آئی خود اس عمل کو مشکوک...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
    پرچی سے وزیر اعلیٰ نہیں بنا، محنت کر کے یہاں پہنچا ہوں، نام کے ساتھ زرداری یا بھٹو لگنے سے کوئی لیڈر نہیں بن جاتا،خیبرپختونخواہ میں ہمارے لوگوں کو اعتماد میں لیے بغیر آپریشن نہیں ہوگا بانی پی ٹی آئی کو فیملی اور جماعت کی مشاورت کے بغیر ادھر ادھر کیا تو پورا ملک جام کر دیں گے، کوئی یہ نہ سوچے میں منصب پر آگیا ہوں تو نظریے سے ہٹ جائوں گا،یہ بھول ہوگی، پہلا خطاب پاکستان تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لے کر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب ہو گئے ۔نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے انتخاب کے لیے صوبائی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اپوزیشن اراکین واک آؤٹ کرتے ہوئے ایوان سے باہر چلے گئے۔...
    حکومت نے ظالمانہ اقدام اٹھایا، واقعہ کی شفاف تحقیقات کی جائیں،امیرجماعت سربراہ سعد رضوی مذاکرات کیلئے تیار تھے،مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزورمذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مرید کے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق...
    پاک فوج نے افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیموں کی جانب سے پاک افغان سرحد پر بلا اشتعال حملے کو ناکام بنا دیا ہے۔ افغانستان کی طرف سے بلا اشتعال فائرنگ پر پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زیادہ طالبان اور خوارج کو ہلاک اور متعدد کو زخمی کردیا جب کہ مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے 23 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردی کا سب سے بڑا سہولت کار ہے، افغان سرزمین کے دہشت گردی کے لیے استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا، ریاست پاکستان اور عوام افغانستان سے اٹھنے والی دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251014-2-12تلہار (نمائندہ جسارت)گزشتہ روز نجی زرعی ادویات اور بیج کی چائنیز کمپنی کے ماہرین کی ایک ٹیم نے تلہار شہر کا دورہ کیا اور ان کے کاشت کردہ دھان کے بیج کی پیداواری صلاحیت کا جائزہ لیا۔ اس سلسلے میں چائنیز کمپنی کے زرعی ماہر مسٹر لیئو تین فیمنگ خود تلہار شہر تشریف لائے اور مقامی آبادگار ملک پرویز کے زرعی فارم کا دورہ کیا اور دھان کی پیداوار کا مشاہدہ کیا اور بھرپورپیداوار پر اظہار اطمینان کیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسٹر فیمنگ نے کہا کہ ضلع بدین کی زرعی زمین دھان کی فصل کے لیے انتہائی مفید زمین ہے اگر سائنسی تحقیق کے مطابق دھان کی کاشت کی جائے تو بہت اچھے نتائج حاصل کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: نیٹو کے سیکریٹری جنرل مارک رُٹے نے غزہ میں جنگ بندی کے قیام پر ترکیہ، امریکا، مصر اور قطر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام خطے میں امن کی جانب ایک  انتہائی اہم اور تاریخی قدم  ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق سلووینیا میں منعقدہ نیٹو پارلیمانی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ترکیہ کے نمائندہ اور حکمراں جماعت اے کے پارٹی کے رکن مولود چاؤش اولو کے سوال کے جواب میں مارک رُٹے نے کہا کہ  میں ترکیہ، امریکا، مصر اور قطر کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔انہوں نے کہاکہ  صدر رجب طیب اردوان اور ان کی ٹیم نے جنگ بندی کے لیے انتھک محنت کی اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ سفارتکاری...
    وزیر اعظم شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مصر کے شہر شرم الشیخ میں ملاقات ہوئی ہے، صدر ٹرمپ نے شہباز شریف کے ساتھ گرمجوشی سے مصافحہ کیا۔دونوں رہنما غزہ امن کانفرنس کے لیے مصر میں ہیں، اس موقع پر دونوں رہنماؤں میں خوشگوار جملوں کا تبادلہ بھی ہوا۔ امریکی صدر نے شہباز شریف کے علاوہ ان تمام دیگر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں، جو غزہ امن کانفرنس میں شرکت کے لیے پہنچے تھے۔ اس سے پہلے شرم الشیخ کے کانگریس سینٹر پہنچنے پر مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔ وزیراعظم نے غزہ امن کانفرنس سے پہلے فلسطینی صدر محمود عباس، آذربائیجان کے صدر الہام علیوف، آرمینیا کے وزیراعظم نکول پاشنیان، اردن کے شاہ...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی عوام نے افغانیوں کے ناپاک ارادے ناکام بنانے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا ہے۔ پختونخوا کے عوام نے پاک فوج سے مطالبہ کیا کہ افغان فوج کو سبق سکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے افغانستان کو بھرپور جواب دیا، خیبر پختون خوا کے عوام اپنی عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ عوام کا کہنا تھا کہ افغانستان نے جو حرکت کی ہے اس کا اس سے بھرپور جواب دینا چاہیے، افغانستان کو اس کی غلطی کا سبق سکھانا چاہیے خیبر پختون خوا کی عوام اپنی افواج کے جواب کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ اللہ تعالی ہماری افواج کو کامیابی سے ہمکنار کرے گا۔ Tagsپاکستان
    نیو دہلی: مشہورموسیقار اے آر رحمان نے بالی وڈ کی 2008 کی مشہور فلم جودھا اکبر کے دل کو چھولینے والے گانے خواجہ میرے خواجہ کے بارے میں انکشاف کرتے ہوئے اس کی تیاری اور پس منظر سمیت تفصیلات سے پہلی بار مداحوں کو آگاہ کردیا۔ بھارتی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق  اے آر رحمان نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں اپنے مشہور گانے خواجہ میرے خواجہ اور فلم سلم ڈاگ ملینیئر کے لیے ملنے والے آسکر ایوارڈ پر بات کی۔ اے آر رحمان نے خواجہ میرے خواجہ کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر انکشاف کیا کہ یہ گانا دراصل فلم جودھا اکبر کے لیے نہیں لکھا گیا تھا جیسا اکثر لوگ سمجھتے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:۔ امیرجماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین پر پولیس فائرنگ اور بہیمانہ تشدد کی پرزور مذمت کی ہے اور اسے ظالمانہ، انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ قرار دیا ہے۔منصورہ سے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ہونے والے مارچ پر پولیس نے مریدکے میں فائرنگ کی جس سے ٹی ایل پی کارکنان کے جاں بحق اور زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، اسی طرح کارکنان کو گرفتار بھی کیا گیا ہے، یہ ریاستی جبر اور تشدد کی بدترین مثال ہے، اطلاعات کے مطابق ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی مذاکرات کے لیے تیار تھے، حکمرانوں نے مظاہرین سے بات چیت کیوں نہیں کی؟حافظ نعیم...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) چین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے چینی مصنوعات پر عائد تازہ 100 فیصد ٹیرف کو منافقانہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل دیا ہے، تاہم چین نے اس بار امریکی مصنوعات پر نئے محصولات عائد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے) چینی وزارتِ تجارت کے مطابق امریکا کے اقدامات دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ ہیں۔ وزارت نے کہا کہ نایاب ارضی معدنیات پر برآمدی کنٹرول، عسکری استعمال کے خدشات کی وجہ سے لگائے گئے ہیں، یہ کوئی مکمل پابندیاں نہیں۔چین نے کہا کہ وہ تجارتی جنگ نہیں چاہتا، مگر اگر امریکا نے اپنا رویہ درست نہ کیا تو چین مناسب جوابی اقدامات کرے گا۔
    سٹی 42 : پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق ٹیسٹ کرکٹر وزیر محمد کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا۔ چیئرمین پی سی بی نے وزیر محمد کی کرکٹ کے شعبہ میں خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔   محسن نقوی نے کہا کہ وزیر محمد ایک اچھے بیٹسمین اور انتہائی نفیس انسان تھے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالٰی سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطافرمائے، آمین ۔   سیمنٹ سستاہوگیا  
    مریدکے؛مذہبی جماعت کے مشتعل کارکنان کا پولیس پر پتھراو، ایک اہلکار شہید متعدد زخمی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز مذہبی جماعت کا اسلام آباد کی جانب مارچ مریدکےپہنچ کرختم ہوگیا،مشتعل کارکنان کی جانب سے پولیس پر پتھراو اور لاٹھی چارج کے باعث پولیس انسپکٹر شہید ہوگیا جبکہ متعدد پولیس اہلکار زخمی ہوئے ۔مظاہرین کومنتشر کرنےکےلئےپولیس نےکارروائی کرتے ہوئےمظاہرین کومنتشر کردیا،اس دوران مظاہرین نے پتھراؤ،کیل دارڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا،اندھا دھند فائرنگ کے نتیجےمیں شہریوں اور قانون نافذ کرنےوالے اہلکاروں کو نقصان پہنچا،پولیس نے متعدد مشتعل افراد کو حراست میں لے لیا۔دوسری جانب فیصل آباد میں بھی مذہبی جماعت کے کارکنان نےاحتجاج کیا اورجڑانوالہ روڈ بلاک کردی،تاہم پولیس نےتین افراد کوحراست میں لےکرمظاہرین کومنتشرکردیا،بوریوالہ میں...
     خیبر پختونخواہ کے معروف گلوکار بابر خان خٹک نے افغانستان کے خلاف اپنا نیا نغمہ ’نمک حرام‘ جاری کر دیا ہے۔ یہ نغمہ حالیہ پاک افغان کشیدگی اور بعض افغان عناصر کی پاکستان مخالف پالیسیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے تخلیق کیا گیا ہے۔ نغمے میں افغان رویے پر تنقید کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی گئی ہے، جس نے سننے والوں کے دل جیت لیے ہیں۔ نغمے کے بول جذبات سے لبریز اور قومی جذبے سے سرشار ہیں، جنہیں سوشل میڈیا صارفین نے ’قوم کی ترجمانی‘ قرار دیا ہے۔ ریلیز کے چند ہی گھنٹوں میں ’نمک حرام‘ کو ہزاروں بار دیکھا اور شیئر کیا گیا، جب کہ یوٹیوب، فیس بک اور دیگر سوشل میڈیا...
    بالی ووڈ کی مشہور اداکارہ اور فلم ساز پوجا بھٹ نے اپنے والد، ہدایتکار مہیش بھٹ کے بارے میں ایک دلچسپ واقعہ شیئر کرتے ہوئے ان کے ماضی سے متعلق انکشاف کیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حال ہی میں پوجا بھٹ نے اپنے پوڈکاسٹ میں والد مہیش بھٹ کو مدعو کیا، جہاں باپ بیٹی نے انڈسٹری میں اپنے کیرئیر، گھریلو رشتوں اور زندگی کے ذاتی تجربات پر گفتگو کی۔ گفتگو کے دوران پوجا بھٹ نے اپنے بچپن کا ایک واقعہ شیئر کیا جب ان کے والد شراب کے نشے میں گھر لوٹے تھے۔ پوجا کے مطابق اُس وقت ان کی والدہ کرن بھٹ نے مہیش بھٹ کو بالکونی میں بند کر دیا تھا تاکہ وہ نشے کی حالت میں گھر میں...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران بھارت کا گودی میڈیا ایک بار پھر جھوٹے پروپیگنڈے میں سرگرم ہوگیا۔ بھارتی میڈیا نے اے آئی (Artificial Intelligence) کے ذریعے جعلی ویڈیوز اور تصاویر بنا کر پاکستان کے خلاف منفی مہم شروع کر دی۔ بھارتی چینلز نے شمالی وزیرستان کے شہری عادل داوڑ کو فوجی افسر ظاہر کرتے ہوئے جھوٹا دعویٰ کیا کہ وہ پاک افغان سرحد پر کارروائی کے دوران شہید ہوگئے۔ تاہم عادل داوڑ نے ویڈیو پیغام جاری کر کے بھارتی پروپیگنڈے کو مکمل طور پر بے نقاب کر دیا۔ ان کا کہنا تھا، “میرا نام عادل داوڑ ہے، میں شمالی وزیرستان سے سیاسی اور سماجی کارکن ہوں۔ بھارتی میڈیا نے میری مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی...
    انہوں نے کہا کہ مجھے ایک کیس کا پتہ چلا ہے جس میں ایک اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے اتنے جعلی مقابلے کئے کہ وہ ترقی کرتے کرتے ڈی آئی جی بن گیا۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں معروف کشمیری پنڈت ڈاکٹر سندیپ ماوا نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فورسز ترقیاں اور انعامات حاصل کرنے کے لئے جعلی مقابلوں میں بے گناہ لوگوں کو قتل کرتی رہی ہیں جن کو بہت جلد بے نقاب کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ڈاکٹر سندیپ ماوا کو سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں یہ کہتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے کہ کل رات میں کچھ فائلیں پڑھ رہا تھا اور مجھے پتہ لگا ہے کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 13 اکتوبر 2025ء) مصنوعی ذہانت دنیا بھر میں لاکھوں جسمانی معذور افراد کی زندگی کو تبدیل کر سکتی ہے۔ ان دنوں انڈیا کے ساحلی شہر گوا میں منعقدہ ٹیکنالوجی کے میلے نے ثابت کیا ہے کہ کس طرح مصنوعی ذہانت سے کام لے کر معذور افراد کو اپنی روزمرہ زندگی پر بااختیار بنایا جا سکتا ہے۔پرپل فیسٹ نامی اس میلے میں ایسے آلات نمائش کے لیے پیش کیے گے ہیں جنہیں جسمانی معذور افراد کے تجربات کو مدنظر رکھ کر بنایا گیا ہے۔ ان میں بات چیت کرنے میں مددگار سکرین ریڈرز، ایڈاپٹیو ڈیش بورڈ اور موقع پر الفاظ کو تحریری صورت دینے والے آلات ناصرف معذور افراد کو دوسروں سے رابطوں میں...
    امریکا میں پاکستان کے سابق سفیر اور اقوام متحدہ میں سابق مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی کی جانب سے یہ کہا جانا کہ کشمیر بھارت کا حصہ ہے نہ صرف اقوام متحدہ بلکہ او آئی سی کی بیسیوں قراردادوں کے خلاف مؤقف ہے اور افغانستان اِس مؤقف کو اپنانے والا پہلا اِسلامی ملک ہے۔ سابق سفارتکار و آزاد کشمیر کے سابق صدر سردار مسعود نے ’وی نیوز‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق متنازعہ علاقہ ہے، جس کا حل رائے شماری کے ذریعے ہونا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار...
    لاہور (خصوصی نگامہ نگار) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم نے سعودی عرب سے آنیوالے اعلیٰ سطحی کاروباری وفد کی پاکستان آمد کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے ایک نئے باب سے تعبیر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی قیادت میں سعودی عرب جس تیزی سے ترقی کر رہا ہے، وہ پوری امت مسلمہ کے لیے باعثِ فخر ہے۔ سعودی قیادت کی جانب سے پاکستان میں توانائی، تعمیرات، زراعت، سیاحت اور معدنی وسائل کے شعبوں میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پاکستانی معیشت کے استحکام کے لیے سنگِ میل ثابت ہو گا۔ امیر مرکزی...
    پشاور: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔افغان حکومت سمجھ لے بھارت کبھی بھی آپ کا دوست نہیں ہوسکتا۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کی پالیسی کی وجہ سے...
    کراچی: وزارتِ داخلہ نے ملک میں مقیم پی او آر کارڈ رکھنے والے افغان باشندوں کے مستقبل کے حوالے سے اہم پالیسی فیصلوں کے لیے آج اعلیٰ سطح اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں 13 لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کی قانونی حیثیت، قیام یا واپسی کے متعلق حتمی حکمت عملی طے کیے جانے کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزارتِ داخلہ و نارکوٹکس کنٹرول کی زیر صدارت منعقد ہونے والے اس اجلاس میں نادرا، چاروں صوبوں کے چیف سیکریٹریز، آئی جیز، آزاد کشمیر و گلگت بلتستان کے حکام، ڈی جی ایف آئی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور حساس اداروں کے نمائندگان شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پی او آر (Proof...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے ) افغانستان کی جانب سے پاکستانی سرحدوں پر جارحیت  پر خیبرپختونخوا کے بعد بلوچستان کے غیور قبائل نے بھی پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ برابچہ اور دلبندین کے غیور قبائل نے بارڈر پر جانے کیلئے اصرار کیا ہے ۔غیور بلوچ قبائل نے کہا ہے کہ ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہونا اور اظہار یکجہتی کرنا چاہتے ہیں، افغانستان نے اگر دوبارہ جارحیت کی تو صرف پاک فوج ہی نہیں بلوچ عوام سیسہ پلائی دیوار بن جائے گی،ہمیں پاکستانی افواج پر فخر ہے جنہوں نے افغانستان کو پیچھے ہٹنے پر مجبور کر دیا۔ افغانستان ہمارا ہمسائیہ تو ہے لیکن برادر ملک ثابت نہیں ہوا ، تجزیہ کار سلمان غنی ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار عثمان شامی نے کہا ہےکہ  افغانستان کو سوچنا ہو گا کہ کیا وہ بھارت کے اعلیٰ کار تو نہیں بن رہے ،کیا افغان حکومت کو نظر نہیں آرہا کہ بھارتی حکومت اپنے ملک میں مسلمانوں کے ساتھ کیا سلوک کر رہی ہے ؟ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول کی ایک پرانی ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ اگر انہیں زیادہ پیسے دیں گے تو یہ ہمارے ساتھ ہو جائیں گے اور ہم انہیں دیو بند کے ذریعے کنٹرول کریں گے ، اب افغان وزیر خارجہ کا دیوبند کے مرکز میں تاریخی استقبال ہو ا تو انہیں یہ سوچنا چاہیے کہ کیا یہ بھارت کا اعلیٰ...
    جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ سرحد پر کشیدگی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور افغانستان کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، دونوں ممالک کی پالیسی کی وجہ سے حالات خراب ہوئے ہیں، دونوں ممالک کو مذکرات کے ذریعے مسائل...
    عطاء اللّٰہ تارڑ —فائل فوٹو  وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ پاک فوج کے بھرپور جواب کے بعد جھڑپوں کا سلسلہ رک گیا ہے، افغان طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر بھاگ گئے۔’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’نیا پاکستان‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے افغان جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے، 200 سے زائد افغان طالبان ہلاک ہوئے ہیں۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، عطاء تارڑ نے کہا کہ طالبان کے وزیرِ خارجہ بھارت میں بیٹھ کر پاکستان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ ریلوے محمد حنیف عباسی نے افغانستان کی طرف سے اشتعال انگیزی کے جواب میں پاک فوج کی کامیاب جوابی کارروائی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنی سرحدوں کی حفاظت بخوبی جانتا ہے اور ملک کی سلامتی پر کسی قسم کا سمجھوتہ قابلِ قبول نہیں ہوگا۔وزیرِ ریلوے نے کہا کہ ہمارے محافظوں نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ ملک کی حفاظت محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ کسی بھی ملک کو پاکستان کی سلامتی پامال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے افغان جانب کی حالیہ کارروائیوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ افغانستان کو پاکستان کی 44 سالہ میزبانی اور تعاون کو مدِ نظر رکھ کر...
    وزیراعظم شہباز شریف—فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف نے افغانستان کی اشتعال انگیزی پر مؤثر جوابی کارروائی کرنے پر پاک فوج کو خراجِ تحسین اور جامِ شہادت نوش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے 23 جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے اور دہشت گردوں کے خلاف کارروائیوں میں زخمی جوانوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی ہے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و وابستہ دہشتگرد ہلاک، 30 پوسٹوں پر قبضہ کیا گیا: آئی ایس پی آر افغان طالبان اور بھارت کی سرپرستی میں فتنہ الخوارج نے حملہ 11 اور 12 اکتوبر کی درمیانی شب کیا، وزیرِ اعظم شہباز...
    اسکرین گریب آئی ایس پی آر  پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ  فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد کے لمبے حصے پر پاکستان پر حملہ کیا، فتنہ الخوارج نے بلا اشتعال اور دشمنانہ کارروائی کے طور پر پاکستان پر حملہ کیا۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ انٹیلیجنس اور نقصان کے تخمینے کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان اور وابستہ دہشت گرد ہلاک جبکہ بڑی تعداد میں زخمی ہوئے، جھڑپوں میں 23 بہادر جوانوں نے دفاعِ وطن میں جامِ شہادت نوش کیا، 29 سپاہی زخمی ہوئے۔ پاکستان پر حملوں کیلئے استعمال ہونے والی 19 افغان پوسٹیں تباہ، کئی افغان طالبان ہلاک، پاکستانی پرچم لہرا دیا...
    افواج پاکستان کے سربراہ فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے پاک افغان سرحد کا دورہ کیا اور فوجی جوانوں کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران پاکستانی فورسز نے افغانستان کی متعدد چوکیوں پر حملہ کر کے 19 چوکیوں پر قبضہ کیا اور دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا افغان فورسز کو بھاری جانی نقصان پہنچایا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی رات کے وقت کئی مختلف سرحدی مقامات پر ایک ساتھ کی گئی، جس کا مقصد دہشت گردوں کے منظم نیٹ ورک کو توڑنا اور پاکستانی علاقوں میں دراندازی کی کوششوں کو روکنا تھا۔فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے اپنے دورے کے دوران کہا کہ پاکستان اپنی سرزمین کے تحفظ میں کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور ہر جارحیت کا...
    ویب ڈیسک : افغان طالبان اور بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزی پر پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 200 سے زائد طالبان و دہشت گرد ہلاک ہوگئے، دشمن کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے 23 پاکستانی جوانوں نے جامِ شہادت نوش کیا ۔  11 اور 12 اکتوبر کی رات کو پاک افغان سرحد کیساتھ پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا گیا، افغان طالبان اور بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج نے پاک افغان سرحد پر پاکستان پر حملہ کیا۔ پاک افواج نے دشمن حملے کو بروقت اور فیصلہ کن کارروائی سے پسپا کر دیا۔  قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا  پاک فوج نے طالبان کی سرحد پار متعدد پوسٹس، کیمپس...
    راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاک افغان کشیدگی پر پاک فوج کا باضابطہ موقف آگیا ہے اور محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان سرحد پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں  پاک فوج کے 23جوان شہید اور29زخمی ہوئے ہیں۔ترجمان کے مطابق جوابی کارروائی میں 200سے زائد دہشتگرد مارے گئے ہیں جبکہ 21مقامات پر عارضی قبضہ کیا گیا ہے۔ ترجمان کا کہناتھاکہ طالبان کاحملہ بھارت کے ساتھ گٹھ جوڑ کا نتیجہ ہے۔ مزید :
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک)پاک فوج نے پاک افغان سرحد پر افغان طالبان اور بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ الخوارج کی جانب سے بلااشتعال حملے کو بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کے ذریعے پسپا کر دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دشمن کی کارروائی کا مقصد سرحدی علاقوں میں عدم استحکام پیدا کرنا اور دہشت گردی کو فروغ دینا تھا۔ حملے کے دوران 23 پاکستانی جوان جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ 29 اہلکار زخمی ہوئے۔ پاک فوج نے دشمن کو بھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا، جس میں 200 سے زائد طالبان جنگجو اور دہشت گرد مارے گئے اور متعدد زخمی ہوئے۔ جوابی کارروائی میں پاک فوج نے طالبان کے زیرِ استعمال سرحد پار متعدد پوسٹس،...
    پاکستان نے دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان کے کپتان شان مسعود نے ٹاس جیت کر پہلے بٹینگ کا فیصلہ کیا۔قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا ہوم کنڈیشن کا فائدہ اٹھانے کی بھرپور کوشش کریں گے جبکہ پروٹیز کپتان ایڈن مارکرم کا کہنا تھا ہم نے ایسی کنڈیشن میں کرکٹ کھیلی ہے، پاکستان کو جلد آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔پاکستانی ٹیم میں شان مسعود (کپتان)، بابر اعظم، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، امام الحق، عبد اللہ شفیق، شاہین آفریدی، نعمان علی، سعود شکیل، سلمان علی آغا، ساجد خان اور حسن علی شامل ہیں۔
    ذبیح اللہ مجاہد کا 58 پاکستانی فوجی شہید کرنے کا دعویٰ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز افغانستان کی طالبان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ شب پاکستانی فورسز کے خلاف کی جانے والی کارروائی میں 58 پاکستانی فوجی شہید اور 30 زخمی ہوئے ہیں۔ذبیح اللہ مجاہد نے ہفتے کی رات سے جاری پاکستانی جوابی کارروائی پر اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ افغان افواج نے جوابی کارروائی کے دوران متعدد پاکستانی چوکیاں تباہ کیں اور کچھ ہتھیار عارضی طور پر اپنے قبضے میں لے لیے۔ذبیح اللہ مجاہد نے کہا کہ ان کارروائیوں کے دوران نو افغان فوجی ہلاک اور 16 زخمی ہوئے، اور مزید دعویٰ کیا کہ 20...
    **اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینیٹر عرفان صدیقی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک فوج کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے ہر شہری اور سرزمین کا تحفظ یقینی بنائے اور اب دہشت گردی کے خلاف جامع اور مؤثر اقدام وقت کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پچھلے پینتالیس سال سے افغانستان کی صورتحال کی بھاری قیمت ادا کر رہا ہے اور اس برداشت کی حد ختم ہو چکی ہے۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے سوال اٹھایا کہ ہم کب تک یہ برداشت کرتے رہیں گے کہ دشمن ہمارے ہاں آ کر لاشیں گرائیں، خون بہائیں اور پھر آرام سے افغانستان کی پناہ گاہوں میں چلے جائیں۔ ان کا مؤقف تھا...
    پاکستان اپنے ہر انچ کا دفاع کرنا خوب جانتا ہے‘: وزیراعظم اور صدر مملکت کا افغان جارحیت پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے افغانستان کی جانب سے پاکستان پر کی جانے والی حالیہ جارحیت پر شدید ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اپنے قومی مفادات، علاقائی خودمختاری اور سلامتی کے تحفظ کے لیے ہر قیمت پر پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے ہمیشہ امن، برادرانہ تعلقات اور باہمی احترام کی بنیاد پر ہمسائیوں سے تعلقات کو فروغ دینے کی کوشش کی ہے، مگر کسی بھی ملک کی طرف سے سرحدی خلاف ورزی یا جارحیت برداشت نہیں کی جا سکتی۔صدرِ مملکت نے اپنے بیان...
    افغان فورسز کی بلااشتعال فائرنگ اور پاکستان کے بھرپور جواب کے بعد سعودی عرب کا ردعمل سامنے آ گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز ریاض(آئی پی ایس)پاک افغان سرحد پر افغان فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور پاکستانی فورسز کے مؤثر جواب کے بعد سعودی عرب نے سرحدی کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے اور دونوں ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ تنازع کے حل کے لیے تحمل اور مکالمے کا راستہ اپنائیں۔سعودی وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان سرحدی علاقوں میں حالیہ جھڑپوں اور کشیدگی پر سعودی عرب کو گہری تشویش ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے...
    اسلام آباد: پاکستان نے 10 اکتوبر 2025 کو نئی دہلی میں جاری ہونے والے بھارت-افغانستان مشترکہ بیان کے بعض نکات پر سخت تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ آج وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری خارجہ (مغربی ایشیا و افغانستان) نے پاکستان میں تعینات افغانستان کے سفیر سے ملاقات کر کے ان تحفظات سے آگاہ کیا۔ پاکستان نے واضح کیا کہ مشترکہ بیان میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی متعلقہ قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق، یہ بیان بھارتی غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر (IIOJK) کے عوام کی اپنے حق خودارادیت کے لیے جاری...
    نیو دہلی: افغانستان کے عبوری وزیرخارجہ امیرخان متقی کے دورہ بھارت کے دوران سفارت خانے میں منعقدہ تقریب کی کوریج کے لیے آئی ہوئی خاتون صحافی کو باہر نکالنے پر شدید تنقید اور غصے کا اظہار کیا گیا۔ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی میں افغانستان کے سفارت خانے میں تقریب سے خاتون رپورٹر کو باہر نکالنے پر بھارتی سیاست دانوں اور صحافیوں کی جانب سے تنقید کی گئی اور حکومت کو اس حوالے سے بات نہ کرنے پر ناکام ٹھہرایا جا رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ افغان سفارت خانے میں وزیر خارجہ امیر خان متقی کی تقریب کے لیے 16 مرد صحافیوں کو منتخب کیا گیا تھا جبکہ خواتین صحافیوں اور غیرملکی...
    پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ندا ممتاز نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ماضی میں ایک سنگین واقعے کا شکار ہوئیں اور اس دوران انہوں نے موت کو انتہائی قریب سے محسوس کیا۔ ندا ممتاز حال ہی میں ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنے فنی سفر، شوبز انڈسٹری اور ذاتی تجربات پر کھل کر گفتگو کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کا کیریئر پاکستان ٹیلی وژن (پی ٹی وی) سے شروع ہوا، جس کے بعد وہ فلموں اور ڈراموں میں بھی نظر آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب انڈسٹری بدل چکی ہے، سوشل میڈیا فالوورز کی بنیاد پر فنکاروں کو کاسٹ کیا جاتا ہے جوکہ ایک غلط رجحان ہے، اصل معیار اداکاری کی صلاحیت ہونی چاہیے۔...
    اطالوی محققین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ورچوئل ریئلٹی (VR) کے ذریعے ایسے بصری تجربات تخلیق کیے جا سکتے ہیں جو بغیر کسی دوا کے استعمال کے سائیکیڈیلک منشیات جیسے ایل ایس ڈی (LSD) یا سائلو سائبن (Psilocybin) کے اثرات سے ملتے جلتے ہیں۔ سائبرڈیلیک‘ تجربات سے مثبت ذہنی اثرات کیاتھولک یونیورسٹی آف دی سیکرڈ ہارٹ (میلان) کے محققین کے مطابق، یہ ’سائبرڈیلیک‘ ورچوئل ریئلٹی تجربات عارضی طور پر تخلیقی صلاحیت، جذباتی کیفیت اور علمی لچک میں اضافہ کرتے ہیں۔ تحقیق کی قیادت پروفیسر جوسیپے ریوا نے کی، جو یونیورسٹی کے ’ہیومین ٹیکنالوجی لیب‘ کے ڈائریکٹر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ  ہم نے پہلی بار ثابت کیا ہے کہ ورچوئل ریئلٹی کچھ وہی مثبت...
    بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو مکمل سفارت خانے میں تبدیل کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان اور بھارت کی قربت، طالبان نے دہلی کو اہم علاقائی اور معاشی شراکت دار قرار دیدیا اس بات کا اعلان بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کے بعد کیا۔ یہ ملاقات طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان پہلا اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ ہے۔ جے شنکر نے کہا کہ بھارت افغانستان میں ترقی، تجارت، صحت اور تعلیم جیسے شعبوں میں تعاون جاری رکھے گا۔ مزید پڑھیے: اقتدار سنبھالنے کے بعد طالبان کی اعلیٰ قیادت کا بھارت...
    افغان حکومت نے کہا ہے کہ ہم پاکستان کی طرف سے افغان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ہمیں اپنی سرزمین کے دفاع کا حق حاصل ہے۔ افغان ذرائع نے گزشتہ رات اطلاع دی ہے کہ افغان دارالحکومت کابل میں دو زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ائیرفورس کی جانب سے افغانستان کے مختلف علاقوں میں حملوں کے بعد افغان حکومت نے کہا ہے کہ پاکستان نے اس کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے اور پاکستانی فوج نے کابل پر فضائی حملہ کیا ہے۔ رائٹرز کے مطابق، افغان حکومت نے اعلان کیا کہ پاکستان نے ایک مارکیٹ پر بمباری کی، اور کابل کو نشانہ بنایا۔ افغان حکومت نے اس سلسلے میں ایک بیان جاری کرتے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پاکستان نے افغانستان کی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) اور دیگر دہشتگرد گروپوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کرے، تاکہ سرحد پار سے ہونے والی دہشتگرد سرگرمیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔ترجمان دفترِ خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان، افغان حکومت کے ساتھ اس معاملے کو مسلسل سفارتی سطح پر اٹھاتا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان افغانستان کی خودمختاری کا احترام کرتا ہے، تاہم بارہا یہ زور دیا گیا ہے کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہونے دیا جائے۔ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان نے اسرائیلی افواج کی جانب سے گلوبل صمود فلاٹیلا...
    کابل کی خودمختار علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی کی گئی، افغانستان کا پاکستان پر الزام WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز (آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے دارالحکومت میں دو دھماکوں کے بعد پاکستان پر کابل کی علاقائی خودمختاری کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان پہلے بھی اسلام آباد پر سرحدی حملوں کا الزام لگاتے رہے ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ انہوں نے اپنی سرزمین پر دارالحکومت میں کارروائی کا الزام پاکستان پر لگایا ہے اور اسے ایک غیرمعمولی کارروائی قرار دیا ہے۔کابل میں وزارت دفاع نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ پاکستان نے افغانستان کی فضائی حدود کی خلاف...
    افریقی ملک نیمبیا  کو حالیہ مہینوں میں سائبر جرائم، آن لائن فراڈ اور سسٹم کی کمزوریوں کی غیر معمولی لہر کا سامنا ہے، جس کے بعد حکومت نے نیا قومی سائبر سیکیورٹی پلان شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ نیمبیا کی وزیر اطلاعات و مواصلات ایما تھیوفیلس نے پارلیمنٹ میں بتایا کہ 2025 کے پہلے 6 ماہ کے دوران ملک میں 10 لاکھ سے زائد سائبر خطرات اور تقریباً اتنی ہی سسٹم کمزوریاں ریکارڈ کی گئیں۔ یہ بھی پڑھیے عالمی سائبر کرائم نیٹ ورک سے منسلک کارندے گرفتار، درجنوں ویب سائٹس بلاک یہ تمام واقعات نیمیبین سائبر سیکیورٹی انسیڈنٹ ریسپانس ٹیم (NAMSIRT) نے رپورٹ کیے، جن میں سم کارڈ فراڈ، آن لائن جعلسازی (scams)، شناخت چوری (impersonation) جیسے حملے شامل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اکتوبر 2025ء) طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد سے بھارت اور افغانستان کے مابین یہ ملاقات اولین اعلیٰ سطحی سفارتی رابطہ ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعے کے روز کہا کہ بھارت افغانستان کی ترقی کے لیے پرعزم ہے اور تجارت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں کابل کی حمایت جاری رکھے گا۔ جے شنکر نے افغانستان کی خود مختاری اور سرحدی سالمیت سے بھارت کی اصولی وابستگی کا بھی اعادہ کیا۔ انہوں نے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی سے مخاطب ہو کر کہا، ''ہمارے درمیان قریبی تعاون نہ صرف آپ کی قومی ترقی میں مددگار ہے بلکہ علاقائی استحکام اور مضبوطی میں بھی کردار ادا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پاکستان انسدادِ پولیو پروگرام (پی ای آئی ) نے احسان آباد، سندھ میں جمعرات، 9 اکتوبر کی صبح پیش آنے والے افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے، جس میں رحمان اللہ جاں بحق ہوئے۔ پروگرام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سانحے پر مرحوم کے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جاتا ہے۔بیان میں وضاحت کی گئی ہے کہ اس وقت ملک میں کوئی پولیو ویکسینیشن مہم جاری نہیں ہے اور اگلی قومی مہم پیر 13 اکتوبر سے شروع ہوگی۔ واقعے میں جاں بحق ہونے والا شخص پولیو ورکر نہیں تھا...
    کابل (انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے جمعے کو اعلان کیا ہے کہ بھارت کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو اپ گریڈ کر کے اسے سفارتخانے میں تبدیل کرے گا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق سبرامنیم جے شنکر نے یہ بات اپنے افغان ہم منصب امیر خان متقی کے ساتھ دوطرفہ ملاقات کے دوران کہی، جو ان دنوں بھارت کے دورے پر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق جے شنکر نے کہا کہ بھارت، اب کابل میں اپنے تکنیکی مشن کو سفارتخانے کی سطح پر اپ گریڈ کرے گا۔ بھارتی خبررساں ادارےنے جے شنکر کے حوالے سے لکھا کہ ‘آپ کا دورہ بھارت، افغانستان کے ساتھ تعلقات کو آگے بڑھانے میں ایک اہم پیش رفت ہے، افغانستان کے...
    بھارت نے اعلان کیا ہے کہ وہ چار سال بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں اپنا سفارتخانہ دوبارہ کھولے گا۔ بھارتی وزیرِ خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے یہ اعلان جمعے کو افغان وزیرِ خارجہ امیر خان متقی کے ساتھ نئی دہلی میں ملاقات کے دوران کیا۔ بھارت نے 2021 میں طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کابل میں اپنا سفارتخانہ بند کر دیا تھا، تاہم ایک سال بعد تجارت، طبی امداد اور انسانی ہمدردی کی سرگرمیوں کے لیے ایک چھوٹا مشن دوبارہ قائم کیا گیا تھا۔ جے شنکر نے ملاقات کے دوران کہا کہ "بھارت افغانستان کی خودمختاری، سالمیت اور آزادی کا مکمل احترام کرتا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان قریبی تعاون علاقائی استحکام اور...
    ویب ڈیسک :جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ بغیر این او سی کے خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی، علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں کر سکتے۔  حافظ حمد اللّٰہ نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بعد اِس سے بھی بدترین صورتحال ہوگی۔  حافظ حمد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ کیا گوجرانوالہ میں تین سابق وزرائے اعظم کے خلاف غداری کے پرچے نہیں ہوئے تھے۔ کیا نئے ججز کسی اور ملک سے لاکر لگائے گئے ہیں؟ جسٹس جمال مندوخیل  انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن جماعتیں جتنا حکومت بنانے سے دور رہیں اتنا ہی سیاسی جماعتوں کا فائدہ ہوگا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں فائر سیفٹی کے ناقص انتظامات شہریوں کے لیے ایک سنگین خطرے کی شکل اختیار کر چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق شہر کی 80 فیصد عمارتیں فائر سیفٹی سسٹم سے محروم ہیں جبکہ 90 فیصد میں ایمرجنسی راستے تک موجود نہیں، جس کے باعث لاکھوں شہری روزانہ خطرات کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔یہ انکشاف فائر پروٹیکشن ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقدہ تیسری نیشنل فائر سیفٹی کانفرنس اور رسک بیسڈ ایوارڈز کی تقریب میں کیا گیا، جہاں ماہرین نے انتباہ کیا کہ بدعنوانی، انتظامی غفلت اور قوانین پر عدم عملدرآمد کے سبب کراچی کسی بھی وقت کسی بڑے سانحے کی لپیٹ میں آ سکتا ہے۔تقریب سے...
    کابینہ سے منظوری ملنے تک جنگ بندی نافذ العمل نہیں ہوگی؛ اسرائیل کا یوٹرن WhatsAppFacebookTwitter 0 9 October, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا ہے کہ جب تک کابینہ متفقہ طور پر غزہ جنگ بندی معاہدے کو منظور نہ کرلے تب تک یہ نافذ العمل نہیں ہوگا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اس بات کا اعلان اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کیا گیا ہے۔یہ بیان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ جنگ بندی پر اسرائیل اور حماس کے متفق ہونے اور مصری میڈیا کی جانب سے اس کے نافذالعمل ہونے کے دعوے کے بعد سامنے آیا ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے...
    تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیرِاعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے جاری اپنے تازہ بیان میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ نئی صوبائی حکومت ان کے ویژن کے مطابق پائیدار امن، قبائلی روایات اور عوامی امنگوں کے تحت وفاقی حکومت کے ساتھ مل کر صوبے میں دائمی استحکام کا مؤثر فریم ورک تشکیل دے گی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ایک بیان میں عمران خان آخر میں عمران خان نے امید ظاہر کی کہ خیبر پختونخوا میں قیادت کی تبدیلی ایک نئے باب کا آغاز ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: علی امین کے استعفیٰ کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں اضافہ، پشاور میں کیا ہو رہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ عوامی نمائندوں،...
    بلوچستان کے علاقے مچھ میں رضا کوئلہ کان پر نامعلوم مسلح افراد نے حملہ کر کے تین کان کنوں کو اغوا کر لیا۔لیویز ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ رات پیش آیا جب ایک درجن سے زائد مسلح افراد نے اسلحے کے زور پر کانکنوں محبوب احمد، حبیب اللہ خان اور میر ہزار خان کو یرغمال بنا کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔اطلاع ملتے ہی سیکورٹی فورسز لیویز اور پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مغویوں کی بازیابی کے  لئے  وسیع پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کر دیا  ۔لیویز حکام نے میڈیا کو بتایا کہ اغوا کا واقعہ رات گئے اس وقت پیش آیا جب تینوں کانکن رضا کوئلہ کان نمبر 172 میں اپنے معمول...
    ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ جولیا رابرٹس نے اپنی زندگی اور کیریئر کے ابتدائی دور کے بارے میں کھل کر بات کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں شروعات میں لوگوں کی ’ظالمانہ رویے‘ اور تنقید کا سامنا کرنا پڑا، جس نے اُن میں اعتماد کی کمی اور عدم تحفظ پیدا کر دی۔ 57 سالہ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ نے ’پیپل میگزین‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ جب انہوں نے اداکاری کا آغاز کیا تو اُن کے اندر زیادہ خوداعتمادی نہیں تھی۔ ’یہ زیادہ اس بارے میں تھا کہ میں کس طرح کی انسان بننا چاہتی ہوں، نہ کہ میرے کیریئر کی سمت کیا ہوگی‘۔ ’مجھے اپنے ابتدائی دنوں میں کچھ ایسے لوگ ملے جو واقعی بہت...
    راولپنڈی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی میں 1562 غیر قانونی بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 1500 سینٹری پٹرول اور 62 ایٹمالوجسٹ کی بھرتیوں میں سنگین بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں۔ مارچ 2024 میں بھرتی کے اشتہار کے باوجود پنجاب حکومت سے اجازت نہ ملی جس کے بعد مالی سال ختم ہونے کے بعد بھی پرانے اشتہار پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا۔ 30 جولائی 2024 کو بھرتی کمیٹی تشکیل دی گئی اور اگلے ہی روز 31 جولائی کو انٹرویوز کا عمل مکمل کرلیا گیا۔ 4800 امیدواروں کے انٹرویوز صرف ایک دن میں کیے گئے اور حیران کن طور پر ایک ہی دن میں سلیکشن بھی مکمل کرلی گئی۔ 1500 سینٹری پٹرول اور 62 ایٹمالوجسٹ کو اسی روز اپائنٹمنٹ لیٹرز جاری کیے...
    سٹی 42 : چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر  نے کہا ہے کہ بانی تحریک انصاف نے آج وزیراعلیٰ علی امین کی تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے، اگر کسی صوبے میں حکومت میں تبدیلی یا کوئی اہم اقدام ہو رہا ہے تو وہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق ہی ہوگا۔  حال ہی میں بیرسٹر گوہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خان صاحب کی واضح ہدایت ہے کہ تمام فیصلے پارٹی چیئرمین کی منظوری سے کیے جائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں خان صاحب کی ہدایات موصول ہو چکی ہیں، اور پارٹی میں تمام فیصلے انہی کی مشاورت سے کیے جاتے ہیں۔  پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما محمد سہیل آفریدی نے علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانے اور انہیں وزیراعلیٰ کا امیدوار قرار دینے کی خبروں پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ مجھے بھی میڈیا سے خبریں ملی ہے کہ وزیر اعلیٰ کے لیے نامزد کیا گیا ہوں، پارٹی قیادت سے مجھے کوئی معلومات نہیں ملی۔تفصیلات کے مطابق محمد سہیل آفریدی  نے کہا کہ وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی تبدیلی کے حوالےسےکوئی  پتہ نہیں، وزیر اعلی کی قیادت میں صوبہ بہتری کی طرف گامزن ہے ۔ نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہےکہ  وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیاسی تنازعات کے باعث علی امین گنڈاپور سے استعفیٰ...
    پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے اورکزئی میں دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پی ٹی آئی کے بیان میں کہا گیا کہ ہم اپنے بہادر سپاہیوں کی عظیم قربانی کو سلام پیش کرتے ہیں، شہدا کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک فوج کی انڈین سپانسرڈ دہشتگردوں سے شدید جھڑپ، 19 دہشتگرد ہلاک، لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ شہدا ہمارے قومی ہیروز ہیں، جن کی قربانیاں ملک کی سلامتی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اورکزئی آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی فورسز کے افسران و جوانوں کی بہادری و عزم کو سراہا ہے۔ بدھ کو پی پی پی میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اورکزئی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کے دوران لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 فوجی جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) انہوں نے خفیہ اطلاعات پر مبنی آپریشن میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل جنید عارف ، میجر طیب راحت ، اعظم گل، عادل حسین، شیر خان ، گل عامر ، تالش فراز، ارشد حسین، طفیل...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔(جاری ہے) دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار...
    پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹوٹی ہوئی کرسیوں اور ناقص واش رومز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کی خراب حالت پر شدید تنقید کی تھی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملکی سطح کی کرکٹ میں اس قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے اور اعلیٰ سطح کے گراؤنڈز کی موجودہ حالت دیکھ کر نچلی سطح کی کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہو جاتی ہے۔ اب اس حوالے سی ڈی اے کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بھی شاہد آفریدی کی پوسٹ کے ردعمل میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیاہے کہ ایک تقریب میں اسرائیلی سفارتکاروں نے کہا کہ  اسرائیل اور ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی لیکن انہوں نے امید کے مطابق پرفارم نہیں کیا ۔ ڈیجیٹیل چینل ’ٹی وی ٹوڈے‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ میں ایک ملک میں تھا جہاں ایک تقریب میں اسرائیل کے سفیر بھی آئے ہوئے تھے، یہ ایک نجی محفل تھی، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہاں کون کون بیٹھا ہواہے ،تو انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل اور ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی ہے  لیکن عمران خان سے جو امیدیں تھیں انہوں نے اس کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے میدان میں اترنے کو تیار ہے۔پروٹیز اسکواڈ کا پہلا گروپ نجی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گیا ، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اترنے کے فوراً بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب واقع ہوٹل منتقل کر دیا گیا، جہاں کھلاڑی آرام اور تیاریوں کے سلسلے میں قیام کریں گے۔یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ جنوبی افریقا نے کئی سال بعد ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے پاکستانی سرزمین کا رخ کیا ہے۔ایڈن مارکرم کی قیادت میں آنے والا اسکواڈ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز...
    بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی پرانی شادی کے پیچھے چھپی ایک حیرت انگیز کہانی اب سامنے آئی ہے۔ دونوں کی 2017 میں اٹلی میں ہونے والی شادی کا مکمل انتظام ایک رات پہلے موسلا دھار بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے بعد انتظامی ٹیم کو راتوں رات وینیو تبدیل کرنا پڑا۔ شادی کے ویڈیو گرافر وشال پنجابی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’’شادی سے ایک دن پہلے تیار کیا گیا پورا منڈپ بارش میں تباہ ہو گیا تھا۔ ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن پوری رات جاگ کر کام کرتی رہیں اور انہوں نے ہی رات بھر میں سارا سیٹ اپ دوسری جگہ منتقل کیا۔‘‘ وشال کے مطابق اس پریشان...
    اسلام آباد(اصغر چوہدری)پی آر اے پاکستان کی الیکشن کمیٹی نے 2 اکتوبر 2025 کو پارلیمانی رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی نومنتخب باڈی کو پی آر اے آفس پارلیمنٹ ہاوس میں نوٹیفکیشن اور آفس چارج سپرد کردیا  ۔ چیئرمین الیکشن کمیٹی طارق سمیر نے دیگر ممبران اعجاز احمد اور ناصر نقوی، ڈائریکٹر جنرل میڈیا قومی اسمبلی پاکستان ظفر سلطان، ڈائریکٹر میڈیا سینیٹ آف پاکستان محمد اسداللہ خان کے ہمراہ نومنتخب باڈی کی کامیابی کے نتائج و نوٹیفکیشن اور آفس چارج نو منتخب صدر ایم بی سومرو اور سیکرٹری نوید اکبر کے سپرد کئے جبکہ سابق فنانس سیکرٹری اصغر چودھری نے نومنتخب فنانس سیکرٹری شاکر عباسی کو مالیاتی امور پر بریفنگ دی اور چارج سپرد کیا۔سابق صدر پی آر اے پاکستان...
    بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں 30 ستمبر کو ماڈل ٹاؤن میں فرنٹیئر کور (ایف سی) ہیڈکوارٹر پر ہونے والے خودکش حملے کے بعد اب ایک افسوسناک پہلو سامنے آیا ہے۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے 2 افراد کے لواحقین نے الزام لگایا ہے کہ سول اسپتال کوئٹہ میں ان سے لاشیں دینے کے بدلے رقم طلب کی گئی۔ متاثرہ شہری نیاز محمد بڑیچ کے مطابق ان کے والد حاجی نور محمد اور بھائی صابر خان حملے میں جاں بحق ہوئے تھے۔ جب سول اسپتال میں لاشوں کی حوالگی کا عمل شروع ہوا تو ایک شخص آیا اور کہا کہ 35 ہزار روپے دیے بغیر میت نہیں ملے گی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ دھماکا: سیکیورٹی فورسز نے 4 دہشتگردوں کو ہلاک...
    لاہور: شہر سے تقریباً 20 سے 25 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تاریخی کانا کاچھا ریلوے اسٹیشن ویرانی اور خستہ حالی کے باعث کھنڈرات میں تبدیل ہو چکا ہے۔ 100 سال سے زائد پرانا یہ ریلوے اسٹیشن اب کسی بھوت بنگلے کا منظر پیش کر رہا ہے۔ کبھی مسافروں سے آباد رہنے والا یہ اسٹیشن اب مکمل طور پر سنسان ہے۔ یہاں کے رہائشیوں کے مطابق ماضی میں کانا کاچھا ریلوے اسٹیشن سے ملک کے مختلف حصوں کے لیے درجنوں ٹرینیں چلا کرتی تھیں۔ لوگ اپنے مال مویشی، زرعی اجناس اور پھل فروٹ سمیت مختلف اشیا کے ساتھ سفر کیا کرتے تھے۔ رش اس قدر ہوتا تھا کہ مسافروں کو ٹرینوں کی چھتوں پر بیٹھ کر سفر کرنا...
    اسلام آباد ہائی کورٹ: پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کی موجودگی پر جسٹس محسن اختر کیانی برہم، حکومت کو خالی آسامیاں فوری پُر کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی دارالحکومت کے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے سخت برہمی کا اظہار کیا۔ اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ نے عدالت میں رپورٹ پیش کی جس میں بتایا گیا کہ پٹواریوں کی 35 خالی آسامیاں پُر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، تاہم وزارتِ خزانہ نے تاحال منظوری نہیں دی۔ سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے اس حوالے سے عدالت...
    مقبوضہ بیت المقدس: غزہ پر مسلط کی گئی تباہ کن جنگ کے 2 سال مکمل ہونے پر قابض صہیونی وزارتِ دفاع نے اپنے فوجی نقصانات کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے پہلی مرتبہ باضابطہ طور پر اعتراف کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 1152 فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 40 فیصد سے زیادہ وہ نوجوان اہلکار تھے جن کی عمریں 21 برس سے کم تھیں، جنہیں گزشتہ 2 برس کے دوران شدید لڑائیوں میں محاذ پر بھیجا گیا۔ اسرائیلی وزارتِ دفاع نے تسلیم کیا کہ اس جنگ نے نہ صرف اسرائیلی ریاست پر بھاری مالی بوجھ ڈالا ہے بلکہ سماجی سطح پر بھی عوامی بے چینی اور ذہنی دباؤ میں اضافہ...
    برلن: جرمنی نے حالیہ ہفتوں میں فضائی حدود میں نظر آنے والے متعدد مشکوک ڈرونز کے پیچھے روس کے ممکنہ ہاتھ کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایک بیان میں کہا کہ جرمنی میں متعدد ڈرون پروازیں دیکھی گئیں جن کے نتیجے میں بڑے ہوائی اڈوں پر پروازوں کا نظام درہم برہم ہوگیا۔ خاص طور پر میونخ ایئرپورٹ پر ہزاروں مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ 10 ہزار سے زائد مسافروں کی پروازیں گھنٹوں تاخیر کا شکار رہیں۔ چانسلر نے مزید کہا کہ یورپی فضائی حدود میں ڈرونز کی دراندازیوں کی تعداد سرد جنگ کے دور کے مقابلے میں بھی زیادہ ہوچکی ہے۔ تاہم، انہوں نے واضح کیا کہ ان میں سے کوئی...
    لاہور(آئی این پی)سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں 131 ملین روپیکی مالی بے ضابطگی کا انکشاف ہواہے ۔ میڈیا رپورٹ مطابق سابق وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کے دورِ حکومت میں ان کے اپنے ضلع ڈیرہ غازی خان میں 131 ملین روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ 2021-2022 میں بتایا گیا ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا اہم ریکارڈ آڈٹ ڈیپارٹمنٹ کو فراہم ہی نہیں کیا گیا۔پبلک اکائونٹس کمیٹی تھری نے اس سنگین غفلت پر شدید برہمی کا اظہار کیا، چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ ریکارڈ فراہم نہ کرنے کی وجہ سے پورا معاملہ مشکوک ہوگیا ہے۔انہوں نے ہدایت کی کہ یہ بھی معلوم کیا جائے کہ کہیں کمپنی میں بھرتی شدہ ملازمین...
    فلوٹیلا صمود میں شامل مزید 29کارکنوں کوڈی پورٹ کردیاگیا، اسرائیلی وزیرخارجہ نے کہاکہ اب تک 450 سےزائدگرفتار شدہ کارکنوں میں سے 170کو ڈی پورٹ کردیا گیا ہے۔ عالمی خبررساں اداروں کے مطابق اسرائیل سے ڈی پورٹ ہونے کے بعد وطن واپس پہنچنے پر امدادی کارکنوں  نے اسرائیلی حراست میں   ظلم و ستم  کے انکشافات کردیے۔ امدادی کارکنوں نے اٹلی واپسی پر کہا کہ اسرائیلی فوج اور  پولیس نے انہیں ہراساں کیا جبکہ  ادویات سے بھی محروم رکھاگیا۔ اطالوی کارکن سیزیر  توفانی نے روم پہنچ کر بتایا کہ ‘ہمارے ساتھ بہت برا سلوک کیا گیا،فوج کے بعد اسرائیلی پولیس کے ہاتھوں بھی ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا’۔ اٹلی میں اسلامی کمیونٹیز  یونین کے صدر   نے کہا کہ ‘ہمارے ساتھ پرتشدد رویہ...
    نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری موت کا سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کابینہ نے موت کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی۔ کراچی سے ترجمان کے مطابق اجلاس میں میونسپل، یونین کونسل اور ٹاؤن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دی ہے۔ ترجمان کے مطابق فیصلہ ستمبر 2024ء میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری موت کا سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت) سندھ کابینہ نے اموات کے سرٹیفکیٹ کی فیس معاف کر دی۔ترجمان کے مطابق میونسپل، یونین کونسل، ٹاو¿ن کمیٹی سطح پر اموات سرٹیفکیٹ کی رجسٹریشن فیس ختم کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ فیصلہ ستمبر 2024 میں پیدائش کی مفت رجسٹریشن کی کابینہ منظوری کے تسلسل میں کیا گیا۔وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ نئے انتظام کے تحت حکومت سندھ نادرا کی سروس چارجز کی لاگت برداشت کرے گی، شہری اموات کے سرٹیفکیٹ بغیر کسی فیس کے حاصل کرسکیں گے۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ فیصلہ محکمہ قانون اور محکمہ خزانہ کی حمایت سے کیا گیا۔سندھ کابینہ نے کچے کے علاقوں میں ترقی کےلیے ڈاکوو¿ں کے ہتھیار ڈالنے کی پالیسی منظور کرلی ۔ترجمان...