2025-09-18@21:07:16 GMT
تلاش کی گنتی: 1005
«کوشش کی جا رہی ہے»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی ٹی آئی خود بھی واقف ہیں اور ہم جو کچھ کررہے ہیں ان کے مشورے سے ہی کررہے ہیں، امید ہے عید سے پہلے بانی پی ٹی آئی کا کیس لگ جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے عمران خان کی رہائی کے لیے کارکنوں کو جذبات قابو میں رکھنے کا مشورہ دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ کارکنان قیادت پر اعتماد کریں، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوششوں سے بانی پی...
شیری رحمٰن — فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ سیاحت کی آڑ میں آبی دہشت گردی سے پاکستان کے آبی وسائل پر قبضے کی کوشش ہو رہی ہے۔انہوں نے بھارت کی جانب سے دریائے سندھ کا پانی روکنے کے لیے بنائے گئے منصوبے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کے لداخ میں 10 ہائیڈرو منصوبے دریائے سندھ کے بہاؤ کو خطرے میں ڈال رہے ہیں، بھارت کی جانب سے پانی روکنا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 26 مئی ۔2025 )وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں.(جاری ہے) اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی انہوں نے کہاکہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنخواہ دارطبقے کے لیے ٹیکس جمع کرانے کاعمل آسان بنانا چاہتے ہیں. وزیر خزانہ نے...
تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ دنیا پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہی ہے اور معاشی بہتری کی رفتار پر حیران ہے،تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہاکہ ٹیکس نظام اور دیگر شعبوں میں اصلاحات لارہے ہیں، ایف بی آر میں انسانی مداخلت کم ہونے سے شفافیت آئے گی۔ انہوں نے کہاکہ بجٹ صرف آمدن اور اخراجات کا نام نہیں اسٹریٹجی بنانا ہوگی، تنخواہ دار طبقے کیلئے ٹیکس کم کرنے کی کوشش کررہے ہیں، تنخواہ...

’لندن سے بہتر سیکیورٹی تو پاکستان میں ہے‘، اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کی تشہیر کے دوران ہراسانی کا سامنا
پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ان دنوں لندن میں اپنی نئی آنے والی فلم ’ لوگرو‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ ماہرہ خان کو فلم کے پروموشنل ایونٹ کے دوران ہراسانی کا سامنا کرنا پڑا۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے ہجوم پر قابو نہ پایا جا سکا اور چند نوجوانوں نے ماہرہ خان کے ساتھ بدتمیزی کی تاہم اداکارہ کے ساتھیوں نے انہیں ہجوم سے با حفاظت نکال لیا۔ اس موقع پر ہمایوں سعید بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔ View this post on Instagram A...
سٹی 42: وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مارگلہ اسٹیشن کا اچانک دورہ کیا وزیر ریلوے نے صفائی کے انتظامات کا بغور جائزہ لیا ،صفائی پر اطمینان کا اظہار کیا ، عملے کو صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے کی ہدایت کی ، وزیر ریلوے نے ٹرین کی ہر بوگی کا خود تفصیلی معائنہ کیا، مسافروں سے براہِ راست ملاقات کی ، شکایات و تجاویز سنی گئیں ، ریلوے عملے سے خدمات کے معیار اور مسائل کے حل پر تبادلہ خیال کیا ، مارگلہ اسٹیشن کی ترقی کے لیے جاری منصوبوں کا جائزہ لیا ، غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا مسافروں کو معیاری اور آرام دہ سفری سہولیات...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ وقف کا تحفظ صرف مسلمانوں کا تحفظ نہیں ہے بلکہ جین، ہندو، سکھ اور عیسائی سبھی مذاہب کی مذہبی سرزمین کا تحفظ ہے، اس پر حملہ تمام مذاہب پر حملہ کے مترادف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عام آدمی پارٹی کے پارلیمانی رکن سنجے سنگھ نے حال ہی میں مسلمانوں کے تعلق سے ایک جذباتی بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت تکلیف ہوتی ہے جب کوئی مسلمان یہ کہتا ہے کہ 1947ء میں ہم نے یہاں رہنے کا فیصلہ کیا۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ یہ ملک تمام ہندوستانیوں کا ہے اور ایسے میں کسی کو یہ کہنے کی ضرورت نہیں ہے کہ اس نے یہاں رہنے کا فیصلہ لیا تھا، یہ ان...
بیجنگ : بیجنگ میں 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ منعقد ہوئی ،جس میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہا: “جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں حیران ہوں، اور میں نے کہا نہیں۔ جب بھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، چین...
اسد قیصر—فائل فوٹو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما و سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے خلاف لانگ مارچ احتجاج کیس میں بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔تھانہ کوہسار کے مقدمے کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے کی۔عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواستِ بریت پر فیصلہ محفوظ کیا۔ اسپیکر قومی اسمبلی کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا: اسد قیصراسد قیصر نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے ہیں، اگر مذاکرات ہو رہے ہوتے تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھا جاتا تھا؟ عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ 17 جون...

فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی لیکن عمران خان کی جلد رہائی متوقع ہے یا نہیں ؟فیصل واوڈا کا تازہ بیان آگیا
اسلام آباد (آئی این پی) سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیض حمید کو کم سے کم 14 سال قید کی سزا ہوگی، وہ اپنے بندوں کونہیں چھوڑ رہے تو دوسروں کو چھوڑ دیں گے؟ بادشاہوں کے دل بڑے اور جیلوں کے کمرے چھوٹے ہوتے ہیں، طنزیہ گفتگو سے بانی کی تکالیف مزید بڑھ جائیں گی۔ آپ یہ خیال چھوڑ دیں کہ اسٹیبلشمنٹ آپ سے بات کرے گی، اسٹیبلشمنٹ آپ سے کبھی بات نہیں کرے گی۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ اب تو سیاست رہی نہیں، ایک ہی آدمی ہے جو لیڈ کر رہا ہے، فیلڈ مارشل تینوں مسلح افواج کی کمان سنبھالیں گے اور ان کی وجہ سے پاکستان کو وہ...
بلال ثاقب : فائل فوٹو پاکستان کرپٹو کونسل کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) بلال ثاقب نے کہا ہے کہ ٹیکنالوجی کے عالمی لیڈرز پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہيں، بڑی کمپنیز پاکستان آنا چاہتی ہیں۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بلال ثاقب نے کہا کہ ہم اپنے لوگوں کا مستقبل بنا رہے ہيں، ڈیجیٹل کی دنیا میں خاص طور پر کرپٹو کو لے کر ہم اپنے ہمسائے ملک کی نسبت زيادہ تیزی سے ترقی کر رہے ہيں۔ اس سے قبل آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر سے پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے ملاقات کی تھی، جس میں ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کو معاشی استحکام اور عالمی اہمیت حاصل کرنے کے ایک...

بھارت خطے میں امن کو سبوتاژ کر رہا ہے، فتنہ الہندوستان خضدار میں بچوں کی شہادتوں میں ملوث ہے ،ترجمان پاک فوج
اسلام آباد ( نیوز ڈیسک ) سیکرٹری داخلہ محمدخرم آغا نے کہا کہ خضدار میں دہشتگردی کا افسوسناک واقعہ پیش آیا،خضدار میں بزدلانہ حملے میں چھ بچے شہید ہوئے۔ دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق فتنہ الہندوستان اس حملے میں ملوث ہے۔ فتنہ الہندوستان نے امن کو سبوتاژ کیا ہے۔ واقعہ میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایاجائے گا۔ وہ ڈی جی آئی ایس پی آر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں نے سکول کے معصوم بچوں کو نشانہ بنایا۔ یہ حملہ سکول بس پر نہیں ہماری اقدار پر تھا۔ متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، غم میں برابر کے شریک ہیں۔...
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے پی ٹی آئی کی موجودہ قیادت اور صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ڈیڑھ سال سے ہائی کورٹ کے چکر کاٹ رہے ہیں مگر ضمانتیں نہیں ہو رہیں، ہم عدالتوں کے چکر لگاتے لگاتے تھک چکے ہیں، مگر صوبائی حکومت کا حال یہ ہے کہ کسی فیصلے پر نہیں پہنچتی، صرف کیسز چل رہے ہیں.(جاری ہے) پشاور ہائی کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کی ہر طرف کوتاہی ہی کوتاہی ہے، ایڈووکیٹ جنرل خیبرپختونخوا کو اس صورتحال پر سنجیدگی سے سوچنا چاہیے شیر...
— فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹی ٹی پی اور بی ایل اے کی دہشت گردی کا سامنا کر رہا ہے۔سینیٹ اجلاس کے دوران شیری رحمٰن نے کہا کہ ہم نے دوسرا اے پی ایس دیکھا ہے۔ ٹی ٹی پی کو افغانستان سے اور بی ایل اے کو بھارت سے معاونت حاصل ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے سیاسی حل پر گفتگو ایک الگ موضوع ہے، لیکن یہ سیاسی لوگ نہیں۔ ان لوگوں سے ماضی میں انسانی حقوق فورم پر مل چکی ہوں، ایسے سیاسی ناراضگی کا اظہار نہیں کیا جاتا۔ بھارت خود کو اسرائیل اور ہمیں غزہ نہ سمجھے، شیری رحمانپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی...
نئی دہلی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 مئی 2025ء ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ جس پانی پر بھارت کا حق ہے وہ پاکستان کو نہیں ملے گا۔ راجستھان میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک بات بھول گیا کہ اب بھارت ماتا کا خادم مودی سر اونچا کیے یہاں کھڑا ہے، مودی کا دماغ ٹھنڈا ہے اور ٹھنڈا رہتا ہے لیکن مودی کا خون گرم ہے اب تومودی کی رگوں میں خون کے بجائے گرم سندور دوڑ رہا ہے، میں ہم وطنوں سے کہتا ہوں کہ جو لوگ سندور اجاڑنے نکلے تھے وہ خاک میں مل گئے، جن کو اپنے ہتھیاروں پر نازتھا، وہ آج ملبے کے ڈھیر کے...
دو اور 3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ،تحقیقات کر رہے ہیں ، انڈس واٹر کمشنر WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے قائمہ کمیٹی میں انکشاف کیا کہ 2اور3مئی کودریائے چناب کے پانی پر بھارت نے چھیڑ چھاڑ کی ہے، بھارت کی اس چھیڑچھاڑ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔احمد عتیق انوار کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی آبی وسائل کا اجلاس ہوا جس دوران انڈس واٹر کمشنر مہر علی شاہ نے بریفنگ دی ۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ طاس معاہدے پر بھارتی اعلان پاکستان کیلئے تشویشناک ہے، پاکستان نے تین مشرقی دریاوں پر مسلمہ حق سے دستبردار ہو کر مغربی...
اسلام آباد: سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت کل تک ملتوی کر دی گئی۔ دوران سماعت، جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ ان دو ججز کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارا ووٹ شمار نہ کیا جائے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں پر نظرثانی اپیلوں کی سماعت کی۔ سنی اتحاد کونسل کے وکیل حامد خان نے عدالتی کارروائی براہ راست دکھانے سے متعلق متفرق درخواست پر دلائل دیے۔ وکیل حامد خان نے کہا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق مرکزی کیس کی عدالتی کارروائی براہ راست دکھائی جاتی رہی، مرکزی کیس کی عدالتی کارروائی سے عام عوام بھی آگاہ تھی، اپنے خلاف...
سرفراز بگٹی — فائل فوٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ یہ پتہ تھا کہ دشمن جنگ کی شکست کی سبکی مٹانے کے لیے بلوچستان کو چن سکتا ہے۔ ہم ان کے خون کا بدلہ لیں گے۔وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خضدار میں دہشت گردی کا نشانہ بننے والی بس میں 44 بچے سوار تھے۔ خضدار دہشت گرد حملے میں 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید ہوئے، شہدا میں بس ڈرائیور اور ہیلپر بھی شامل ہیں۔ شدید زخمیوں کو ایئر لفٹ کر کے سی ایم ایچ کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔ خضدار: بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کا اسکول بس پر حملہ، 4 بچوں سمیت 6 افراد شہید، آئی...
غزہ میں اسرائیل کی وحشیانہ کارروائیاں اور بڑھتے انسانی المیے پر اسرائیل کے اندر سے بھی آوازیں اٹھنے لگی ہیں، سابق اعلیٰ فوجی افسر اور اپوزیشن جماعت دی ڈیموکریٹس کے رہنما یائر گولان نے اسرائیلی حکومت پر شدید تنقید کی ہے۔ انہوں نے نیتن یاہو کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ غزہ میں بچوں کو مارنا ہمارا مشغلہ بن چکا ہے۔ اسرائیلی رکنِ پارلیمنٹ نے کہا کہ ایک ہوش مند ملک نہ تو شہریوں کے خلاف جنگ لڑتا ہے، نہ ہی بچوں کو مارنا اپنا مشغلہ بناتا ہے اور نہ ہی کسی قوم کو زبردستی بےدخل کرنے کو اپنا مقصد بناتا ہے۔ گولان نے خبردار کیا کہ اگر اسرائیل نے اپنی روش نہ بدلی تو وہ ایک الگ...
ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت تقریب سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں افواجِ پاکستان اور فضائیہ نے دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا، جس پر پوری قوم افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے، اگر ایمان، تقویٰ اور جہاد فی سبیل اللہ کا جذبہ زندہ رہے گا تو قوم ہمیشہ متحد رہے گی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر منعم ظفر خان نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی ”بنو قابل پروجیکٹ“ اور ”پڑھو پڑھاؤ تحریک“ کے ذریعے مسلسل کراچی کے بچوں اور نوجوانوں کو زیور ِ تعلیم سے آراستہ کر رہی ہے، ٹی ایم سی ناظم آباد کے تحت سرکاری اسکولوں کے 3 ہزار بچوں اور بچیوں...
بی جے پی ترجمان نے کہا کہ راہل گاندھی بھارتی مسلح افواج پر اعتماد نہیں کرتے، انہیں ہندوستانی مسلح افواج پر یقین نہیں ہے، وہ غیر ضروری مسائل کو اٹھاتے رہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے رکن پارلیمنٹ اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر راہل گاندھی کی جانب سے بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر پر لگائے گئے الزامات کے بعد بی جے پی نے جارحانہ انداز اختیار کر لیا ہے۔ بی جے پی نے الزام لگایا ہے کہ راہل گاندھی پاکستان کی زبان بول رہے ہیں۔ راہل گاندھی نے وزیر خارجہ سے پوچھا تھا کہ "آپریشن سندور" کے دوران ہندوستانی فضائیہ نے کتنے طیارے کھوئے، اس پر بی جے پی کے ترجمان سی آر کیساون...

پنجاب اسمبلی : وزرا‘ارکان کی اکثریت غیرحاضر‘ کو رم نشاندہی پر اجلاس ملتوی : ’’مودی کا جویار‘ غدار ہے ‘‘ کے نعرے
لاہور (خصوصی نامہ نگار) عدم دلچسپی یا مصروفیت، پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے وزراء، پارلیمانی سیکرٹریز اور ارکان اسمبلی کی کثیر تعداد غیر حاضر رہی۔ سوالات کے جوابات اور توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کیلئے کوئی وزیر ایوان میں نہ تھا۔ مختصر کارروائی کے بعد اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس پچاس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین راحیلہ خادم حسین کی صدارت میں شروع ہوا۔ محکمہ خزانہ کے بارے میں سوالوں کے جوابات صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے دئیے، رکن اسمبلی امجد علی جاوید کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل 60 اسامیاں خالی...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) مخصوص نشستوں پر نظرثانی کیس میں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ جب دو ججز خود بینچ میں نہیں بیٹھ رہے تو انہیں زبردستی کیسے بٹھائیں، تمام آئینی بینچز کے لیے نامزد ججز کو بینچ میں شامل کیا گیا۔ حامد خان نے کہا کہ میں نے متفرق درخواستیں دائر کی ہیں۔ جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے کہ آپ کی درخواست ہمیں ابھی نہیں ملی، آپ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ سے پتہ کریں۔ وکیل سنی اتحاد کونسل نے کہا کہ میری دو متفرق درخواستیں بینچ کے سامنے ہیں، میں نے اس بینچ کی تشکیل پر اعتراض اٹھایا ہے۔ نظرثانی ہمیشہ مرکزی کیس سننے والا بینچ سنتا ہے، مرکزی کیس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چئیرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کی خبروں کی تردید کر دی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بیرسٹر گوہر کاکہنا تھا کہ وزیراعظم اور سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر کے خلاف عدم اعتماد کی خبریں فیک اور جعلی ہے،ہم نے نہ ہی کوئی ایسی میٹنگ کی ہے اور نہ ہی یہ کوئی ایجنڈا ہے،میں ضرور کہوں گاوقت کے ساتھ چیزیں بدلنی چاہئے،ان کاکہناتھا کہ ایک ہفتے میں سب کچھ بدل گیا سیز فائر ہو گیا،ملک کی سب سے بڑی جماعت اور مقبول لیڈر کو آپ کب تک جیل میں رکھیں گے،سیز فائر پی ٹی آئی کے ساتھ ہونی چاہیے اب بہت ہو گیا۔ پاکستان سٹاک...

پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہے جوبانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے،ن لیگ نے عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ ن بانی پی ٹی آئی عمران خان کی پیرول پر رہائی کی مخالفت کردی۔ نجی ٹی وی سما نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کا کوئی جواز نہیں،پیرول کی رہائی کا کوئی طریقہ کار ہوتا ہے،پہلے کون پیرول پر رہا ہوا ہے جوبانی پی ٹی آئی کو رہا کیا جائے۔ لیگی سینیٹر کا مزید کہناتھا کہ بھارت نے 2019میں بالاکوٹ پر حملہ تو نوازشریف کوٹ لکھپت جیل میں تھے،ن لیگ نے اجلاسوں میں شرکت کیلئے نوازشریف کی پیرول پر رہائی کی شرط نہیں رکھی۔ پی ٹی آئی کا مقدمات کا سامنا کرنے والے اپنے کارکنوں کیلئے پلیڈر مقرر کرنے کا اعلان...

قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت
قوم اپنے ہیرو کو سلام پیش کرتی ہے: سربراہ پاک فضائیہ کا اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر جا کر فاتحہ، سی ایم ایچ راولپنڈی میں زخمیوں کی عیادت WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سربراہ پاک فضائیہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے راولپنڈی میں اسکواڈرن لیڈر عثمان یوسف شہید کے گھر کا دورہ کیا، شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان کے بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دلی تعزیت کا اظہار کیا۔ شہید افسر نے حالیہ دشمن کے حملے میں پاکستان ایئرفورس کے ایک آپریشنل ایئر بیس پر اپنی جان قربان کی اور مادرِ وطن کی حفاظت کرتے ہوئے شہادت کا عظیم رتبہ حاصل کیا۔ایئر...
سابق امریکی صدر جوبائیڈن کو پروسٹیٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ بائیڈن آفس کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق سابق صدر بائیڈن اور انکے اہل خانہ علاج کے آپشنز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ بیان کے مطابق جوبائیڈن گزشتہ ہفتے تکلیف کے باعث اسپتال گئے تھے جہاں کینسر کی علامات ظاہر ہونے پر ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن اور انکے اہل خانہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوبائیڈن کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جوبائیڈن کو کینسر کی تشخیص کا سن کر اہلیہ میلانیا اور میں افسردہ ہیں۔ واضح رہے کہ سابق امریکی صدر جوبائیڈن کی صدارت...
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، اربوں روپے کے اسکینڈلز نکلتے جا رہے ہیں، اگر ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں اور اربوں روپے کے اسکینڈلز نکلتے جا رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے لیے سفارتی کردار ادا کیا اوراب...
خیرپختونخوا میں اربوں روپے کے اسکینڈلز سامنے آرہے ہیں، فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کی صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں اور اربوں روپے کے اسکینڈلز نکلتے جا رہے ہیں۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے لیے سفارتی کردار ادا کیا اوراب دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لے کر جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، اربوں روپے...
ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں اور اربوں روپے کے اسکینڈلز نکلتے جا رہے ہیں۔ گورنر فیصل کریم کنڈی پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو نے پاکستان کے لیے سفارتی کردار ادا کیا اوراب دنیا میں پاکستان کا مقدمہ لے کر جا رہے ہیں۔صوبائی حکومت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، اربوں روپے کے اسکینڈلز نکلتے جا رہے ہیں، اگر ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں۔ امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب...
گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں علی بابا چالیس چوروں کی حکومت ہے، اربوں کے اسکینڈل سامنے آ رہے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ اگر ان کی جگہ کوئی اور پارٹی کرپشن کرتی تو گرفتاریاں ہو چکی ہوتیں، پی ٹی آئی کی حکومت کی کرپشن کے سہولت کار اسلام آباد میں بیٹھے ہیں۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبے کا 12 سال کا بجٹ کرپشن میں چلا گیا، خیبر پختون خوا حکومت میں جو بھی کرپٹ ہے اسے فوری گرفتار کیا جائے، اگر گورنر کے پاس اختیار ہوتا تو اب تک ان کو الٹا لٹکا...
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر کوششوں سے پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔ اتوار کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ اور قیمتوں میں اضافے کا تناسب کافی کم ہوا ہے اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پاکستان چند سالوں میں آئی ٹی کے شعبے میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع کر رہا ہے۔ شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان نے 200 ملین موبائل صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ...
سابق ڈائریکٹر جیمز کومی کی ایک مبہم سی انسٹاگرام پوسٹ پر ہنگامہ کھڑا ہوگیا جسے حیران کن طور پر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرنے کی دھمکی سے جوڑا جا رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی کے سابق ڈائریکٹر جیمز کومی اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر وفاقی اداروں کی تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں۔ جیمز کومی نے سوشل میڈیا پر ایک ایسی تصویر شیئر کی تھی جس میں سمندر کنارے موجود سیپوں کو اس طرح ترتیب دیا گیا ہے کہ وہ "8647" کے ہندسے دکھائی دے رہے تھے۔ یاد رہے کہ سابق ڈائریکٹر ایف بی آئی جیمز کومی کو 2017 میں اُس وقت کے صدر ٹرمپ نے برطرف کردیا تھا۔ کومی کے ٹرمپ سے اختلافات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ تاہم اس...
سرینگر(اوصاف نیوز) پاک بھارت کشیدگی کے بعدبھارتی ایئرلائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش آج 22ویں روز میں داخل ۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش کے باعث بھارتی ایئرلائنز کو ا ب تک 5 ارب سے زائد کا نقصان ہوچکا ہے ۔ پاکستان کی جانب سے ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پاکستان کی جانب سے فضائی حدود پر پابندی کے باعث بھارتی ایوی ایشن انڈسٹری کو شدید نقصان پہنچا ہے، جس کی وجہ سے بھارتی ایئرلائنز کو تقریباً 5 ارب روپے سے زیادہ کا نقصان ہو چکا ہے۔ پاکستانی فضائی حدود کی بندش نہ صرف بھارتی ایئرلائنز بلکہ کارگو سروس کو بھی متاثر کر رہی ہے، جس سے بھارت کی تجارتی سرگرمیاں بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا...

دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کو مٹا نہیں سکتی، قومی استحکام کا دارومدار معاشی مضبوطی پر ہے: رضوان سعید شیخ
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) یومِ تشکر کے موقع پر واشنگٹن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امریکہ میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے جنوبی ایشیا کی موجودہ صورتحال، بھارتی جارحیت اور پاکستان کے مؤقف پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ سفیر پاکستان نے کہا کہ پاکستان دنیا کے حساس ترین خطے میں واقع ہے جہاں کی تاریخ قیام پاکستان سے قبل ہی پیچیدہ محرکات سے عبارت رہی ہے، اور گذشتہ اٹھتر برس کے واقعات نے ان پیچیدگیوں کو مزید بڑھایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو بخوبی اندازہ ہے کہ جنوبی ایشیا میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ بن سکتے ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے امریکی...
احمد منصور: پاک بھارت سیز فائر 18 مئی تک ہونے کا ابہام درست نہیں، فائر بندی کی کوئی مدت مقرر نہیں ہے. سکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگ بندی دونوں اطراف کی رضامندی سے قائم ہے،سیز فائر اس صورت میں ختم ہو سکتی جب دونوں یا کوئی ایک فریق خلاف ورزی کرے۔ پاکستان فائر بندی کی مکمل پاسداری کر رہا ہے،بھارت بھی تاحال جنگ بندی کا احترام کر رہا ہے،دونوں جانب کشیدگی کم کرنے کے مزید اقدامات جاری ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی زون 169 کا پاک افواج کے حق میں مظاہرہ بھارت نے خلاف ورزی کی تو مؤثر جواب دیا جائے گا، کسی بھی مہم جوئی کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، دو توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ وکیل ایمان مزاری...
تنازع کشمیر پر ہمارا موقف پہلے کی طرح واضح ہے، سندھ طاس معاہدہ بھی معطل رہے گا، بھارت کی ہٹ دھرمی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی(سب نیوز) ترجمان بھارتی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر دو طرفہ معاملہ ہے اور بھارت کی جموں کشمیر پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جب کہ سندھ طاس بھی معاہدہ معطل رہے گا۔ بھارتی وزارت خارجہ میں نیوز بریفنگ کے دوران رندھیر جیسوال نے بتایا کہ پاکستان نے 10 مئی کو 2 مرتبہ بھارت سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔انہوں نے ٹرمپ کا بیان مسترد کرتے ہوئے کہا کہ 7مئی کے حملے کے بعد 10مئی کی فوجی کارروائی اور جنگ بندی معاہدے پر پہنچنے تک امریکی حکام سے...
— فائل فوٹو اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایم سی آئی کو ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کردی۔جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے اسلام آباد کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ایمان مزاری کے وکیل نے بتایا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، 2 توہین عدالت کی درخواستیں زیرِ سماعت ہیں۔ ایمان مزاری کے وکیل نےمزید بتایا کہ پالیسی بنانا ایم سی آئی کا کام ہے، سی ڈی اے کا نہیں، حکام کی جانب سے ریڑھی بانوں...
اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایم سی آئی کو اسلام آباد کے ریڑھی بانوں سے متعلق پالیسی بنانے کی ہدایت کر دی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے وفاقی دارالحکومت کے ریڑھی بانوں کی سی ڈی اے اور ایم سی اے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔ وکیل درخواست گزار ایمان مزاری، ڈائریکٹر ڈی ایم اے اور ایم سی آئی حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے مرکزی درخواست اور توہین عدالت کی درخواستوں کو ایک ساتھ سننے کا فیصلہ کیا۔ دوران سماعت، وکیل ایمان مزاری نے کہا کہ سی ڈی اے بھی درخواست میں پارٹی ہے۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کہا کہ جی، دو توہین عدالت کی درخواستیں زیر سماعت ہیں۔ وکیل ایمان مزاری...

والد کی رہائی کے لیے ہم انسانی حقوق کی علم بردار ہر حکومت سے اپیل کریں گے.عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کی رہائی کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لیے ہم ہر اس حکومت سے اپیل کریں گے جو آزادی اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر پوڈ کاسٹر ماریو نوفل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سمیت...
لندن ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی 2025ء ) عمران خان کے صاحبزادوں کا کہنا ہے کہ ہمارے والد کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے، عدالت نے ہر ہفتے بات کروانے کی ہدایت کی لیکن والد سے 2،2 ماہ تک ہماری بات نہیں کروائی جاتی، یہ سارے حربے میرے والد کو توڑنے کے لیے کر رہے ہیں لیکن وہ بہت مظبوط انسان ہیں انہیں توڑنا آسان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کا پہلا انٹرویو منظرعام پر آگیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ماریو ناؤفل کے شو میں انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے والد عمران خان...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن نے یومیہ پریس کانفرنس میں جاپانی چیف کیبنٹ سیکریٹری ہایاشی یوشی ماسا کے تاریخی امور پر حالیہ ریمارکس پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری جنگ عظیم کے دوران جاپانی عسکریت پسندوں نے جارحیت کی جنگ کا آغاز کرکے ناقابل بیان جرائم کئے ، جن سے چینی اور ایشیا کے متاثرہ ممالک کے عوام کو سنگین آفات کا سامنا کرنا پڑا لیکن آج تک، جاپان میں جارحانہ جنگ اور نوآبادیاتی حکمرانی کو خوبصورت دکھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ترجمان نے کہا کہ جاپانی فوج کے ہاتھوں جنسی غلام بننے والی ” کمفرٹ ویمن” جیسی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر مبہم بیانات دئیے جارہے ہیں اور کچھ سیاست دانوں نے بار...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف سے بیل آوٹ فنڈز کی ادائیگی آج متوقع ہے ، بھارت سے کشیدگی کی وجہ سے کسی بڑے مالیاتی اثر کی توقع نہیں۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق برطانوی خبرایجنسی سے گفتگو میں وزیرخزانہ کا کہنا تھا کہ کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی رپورٹ کی ضرورت نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 14 سے 23 مئی تک جاری رہے گی۔انہوں نے کہاکہ امریکہ کے ساتھ تجارتی مسائل جلد حل ہونے کی توقع ہے، بھارت کو یکطرفہ طور پر معطل سندھ طاس معاہدہ واپس بحال کرنا ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کاکہنا تھا کہ پاکستان بھارت...
بھارتی اینکر ارنب گوسوامی پاکستان کی تباہی کی خبر دے رہے تھے کہ اچانک غیر متوقع طور پر جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق مودی حکومت کے حامی مختلف ٹی وی چینلز میں موجود ان کے ساتھی پاکستان میں ’حکومتی تبدیلی‘ کی خبریں دے رہے تھے، لیکن اس دوران روسی ساختہ براہموس میزائلوں کے کراچی کے گنجان آباد علاقوں پر داغے جانے کا کوئی ذکر نہیں کر رہے تھے۔ ان کے ناظرین ان خبروں پر شکوک و شبہات کا اظہار کررہے تھے، مگر حقائق کی تصدیق کے لیے ان کے پاس کوئی ذریعہ موجود نہیں تھا، تقریباً تمام غیر ملکی چینلز یا اخبارات کو بھارت میں کسی نہ کسی طریقے سے...
کانگریس لیڈر نے کہا کہ ہماری پارٹی فوج کیساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جب بھی بحران آیا کانگریس نے سیاست کی بجائے ملک کے مفاد کو آگے رکھا۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت اور پاکستان کے درمیان سیز فائر کو لے کر ملک میں سیاست گرم ہو گئی ہے۔ مودی حکومت کے اس فیصلے کو لے کر اپوزیشن جماعتیں تمام طرح کے سوالات کر رہے ہیں۔ اب کانگریس لیڈر اور چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلٰی بھوپیش بگھیل نے پوچھا ہے کہ کیا امریکہ کے دباؤ میں حکومت نے اپنی پالیسی میں تبدیلی کی۔ بھوپیش بگھیل نے کہا کہ کانگریس فوج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے، جب بھی بحران آیا کانگریس نے سیاست کی بجائے ملک...
اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے رہنما فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت دباؤ میں ڈال دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم نے اقراء یونیورسٹی میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین کی موجودہ صورتحال، یمن کی تازہ ترین پیش رفت، اور مزاحمتی قوتوں کی جانب سے اسرائیل کو درپیش سنگین مشکلات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ فلسطینی عوام کی جدوجہد آزادی نے ایک نئے مرحلے میں قدم رکھا ہے، جہاں مزاحمتی محاذ نے اسرائیلی افواج اور حکومت کو سخت...
امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی، حافظ نعیم الرحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ الحمدللہ، یہ پاکستان کی بڑی کامیابی ہے۔ اور پاکستان کو اب بھارت پر برتری حاصل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے حکومت جیتی ہوئی جنگ مذاکرات کی میز پر نہیں ہارے گی۔ اور وقت آگیا ہے کہ مسئلہ کشمیر پوری قوت سے اٹھایا جائے۔حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قوم کشمیر پر کوئی سمجھوتہ قبول نہیں...
پاکستان کی جانب سے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے اور آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر آج ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے اور ملک کے طول و عرض میں پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی جا رہی ہیں اور مٹھائیاں تقسیم کی جا رہی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آپریشن بنیان مر صوص میں بھارتی فوجی تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنانے، جنگ بندی کے بعد پاکستان بھر میں جشن منایا گیا۔ اتوار کو ملک بھر میں چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں اور دیہات میں عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈھول بجائے اور مٹھائیاں تقسیم کیں جبکہ سکھ برادری اور آزاد جموں و کشمیر کی عوام نے بھی سوشل میڈیا پر مسلح افواج...
معروف اداکارہ منال خان کا کہنا ہے کہ بھارت اسرائیل کی طرح ہے جو بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔ انسٹاگرام پر 10 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والی منال خان کا کہنا ہے کہ میرے اکاؤنٹ تک تاحال بھارتی صارفین کی رسائی ممکن ہے اور میں جانتی تھی کہ سچ بولنے پر تنقید ضرور ہوگی، مگر میں پیچھے نہیں ہٹی۔ منال نے اپنی اسٹوری میں لکھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں پاکستانی ہوں اور اپنی بات آزادی سے کہہ سکتی ہوں، بھارتی فنکاروں کی طرح کٹھ پتلی نہیں، جو اداکار جنگ کی حمایت کر رہے ہیں اُنہیں شرم آنی چاہیے۔ اداکارہ کے اس بےباک بیان نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، جہاں صارفین نے ان کے...
ملک احمد خان ---فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے قوم اور مسلح افواج نے ہمیشہ ملک کی حفاظت کے لیے جانیں قربان کی ہیں۔قصور کے نواحی علاقے کھڈیاں خاص میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گئی۔ ہمارے قانون سازی کرنیوالے ایم پی ایز کو اے آئی کا پتہ نہیں: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہمارے ایم پی ایز جو قانون سازی کرتے ہیں انہیں اے آئی کا پتہ ہی نہیں ہے۔ نمازِ جنازہ میں اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ شہداء...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 مئی 2025ء) جرمن چانسلر فریڈرش میرس، فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹیمر بذریعہ ٹرین ہفتے دس مئی کی صبح کییف پہنچے۔ پولینڈ کے وزیر اعظم وہاں پہلے سے ہی موجود ہیں اور یہ تمام رہنما مشترکہ طور پر آج ہی یوکرینی صدر وولومیر زیلینسکی سے ملاقات کر رہے ہیں۔ ملاقات کے حوالے سے ایک مشترکہ اعلامیے میں ان ممالک نے روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کی حمایت جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا اور تیس روزہ جنگ بندی کے حصول کی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے، ''امریکا کی طرح ہم بھی روس پر زور دیتے ہیں کہ دیرپا امن کے قیام کے لیے...
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرنے پر بھارتی حکومت سمیت بھارت کا میڈیا بھی بوکھلا گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بھارتی میڈیا 2 دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور افواج کے گن گارہا تھا اب پاکستان کی انتقامی کارروائی سے تھر تھر کانپنے لگا ہے اور حکومت کی پالیسیوں پر سوال بھی اٹھا رہا ہے۔بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ایئر بیسز تباہ ہوتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، آگ کے گولوں میں بدلتے نظر آرہے ہیں۔خاتون اینکر نے مزید کہا...
آپ اپنے ائیر بیس نہیں بچا سکتے تو جنتا کو کیسے بچائیں گے؟ انڈین چینل کا اپنی ہی حکومت سے سوال WhatsAppFacebookTwitter 0 10 May, 2025 سب نیوز پاکستان کی جانب سے 10 مئی کی علی الصبح آپریشن بنیان المرصوص کا آغاز کرنے پر بھارتی حکومت سمیت بھارت کا میڈیا بھی بوکھلا گیا۔بھارتی میڈیا 2 دن پہلے سوشل میڈیا پر اپنی حکومت اور افواج کے گُن گارہا تھا اب پاکستان کی انتقامی کارروائی سے تھر تھر کانپنے لگا ہے اور حکومت کی پالیسیوں پر سوال بھی اٹھا رہا ہے۔بھارتی میڈیا پر ایک پروگرام کے دوران خاتون اینکر نے سوال اٹھایا کہ عوام کی گھبراہٹ واضح طور پر دکھائی دے رہی ہے کیونکہ زیادہ تر ائیر بیسز تباہ ہوتے ہوئے...

’مختلف شہروں پربھارتی ڈرون حملوں سے عمران خان کی جان کو جیل میں خطرہ ہے‘، پیرول پر رہائی کی درخواست دائر
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی پیرول پر رہائی کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کی درخواست جمع کرائی ہے جس میں سیکرٹری داخلہ، ہوم سیکرٹری پنجاب، سپرنٹنڈنٹ سینٹرل جیل اڈیالہ اور آئی جی جیل خانہ جات کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حکومت کی جانب سے جارحیت کا سامنا ہے اور مختلف شہروں پر ڈرون حملوں سے بانی پی ٹی آئی کی جان کو جیل میں خطرہ ہے، مودی سنٹرل جیل اڈیالہ کا بھی ڈرون حملے کے لیے اہم ٹارگٹ کے طور پر دیکھ...
وزیراعلیٰ کے پی نے بانی پی ٹی آئی کی پیرول پر رہائی کیلئے درخواست دائر کر دی مودی سینٹرل جیل اڈیالہ کو بھی ڈرون حملے کیلئے اہم ٹارگٹ بنا سکتا ہے ،موقف وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے دعویٰ کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی زندگی کو اڈیالہ میں شدید خطرہ ہے ، ان کی رہائی کیلئے درخواست دائر کی ہے ۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی امت مسلمہ کے لیڈر ہیں اور امید ہے ہمیں انصاف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ عدالتوں سے ہمیشہ درخواست کی ہے جو لوگ عدالتوں کا حکم نہیں مانتے ان کے خلاف ایکشن لیں،...
پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھارتی میڈیا کی منفی رپورٹنگ کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ صرف مودی سرکار ہی نہیں بلکہ بھارت کا گودی میڈیا بھی جنگی جنون میں مبتلا ہے۔ بھارت کے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملے کے فوری بعد پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب ملنے پر بھارتی میڈیا اپنی ہزیمت مٹانے کے لیے منفی پروپیگنڈے پر اتر آیا ہے اور ایسی رپورٹنگ کر رہا ہے کہ جیسے پاکستان کے شہری شدید خوفزدہ ہیں۔ بھارتی میڈیا کے منفی پروپیگنڈے کا جہاں خود بھارت میں مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ وہیں پاکستان کے شمالی علاقے میں موجود مشہور امریکی وی لاگر نے بھی ایک ویڈیو سوشل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) گزشتہ روز پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے کہ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستانی حملے کا شدید ردعمل دیا جائے گا۔ بھارتی وزیر دفاع نے بھی یہی کہا ہے۔ یہ بالکل ویسے ہی بیانات ہیں، جیسے بھارتی کارروائی سے پہلے پاکستانی حکام تواتر سے دے رہے تھے۔ اس کا مطلب ہے کہ بھارت کو اب جا کر پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کا یقین ہوا ہے۔ دارالحکومت دہلی میں ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور تمام سول سرکاری ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں ہیں۔ آج پہلی مرتبہ بھارتی بازار حصص میں 800 پوائنٹس سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے اور انڈین پریمئیر لیگ معطل...

“کوئی بھارتی سن رہا ہے تو آپریشن سندور کو ختم کریں اور نیا نام دیں، اس سے جنگی نہیں، رومینٹک فیل آرہی ہے”مرزا بلال کی طنزیہ ویڈیو وائرل ہوگئی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے پاکستان کے خلاف “سندور” نام سے آپریشن شروع کیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے اس آپریشن کا مذاق اڑایا جبکہ طیارے تباہ ہونے پر بھارت کو دنیا بھر میں بھی رسوا ہونا پڑا، اب بلال مرزا نے بھی اس سلسلے میں ایک طنزیہ ویڈیو پیغام جاری کیا ہے ۔ اپنے ویڈیو میں ان کاکہناتھاکہ ” انڈیا میں انڈین فوج میں اگر کوئی میرا یہ پیغام سن رہا ہے تو میری اپیل ہے اور جو پاکستان کے پورے عوام کے جذبات ہیں، وہ بتارہا ہوں، لوگ یہ بات کرنا چاہ رہے ہیں لیکن کہتے ہوئے شرم آتی ہے، تو میں ان کی طرف سے بالکل یہ سچ بات ہے میں بتانا چاہتا ہوں کہ...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت اپنے شہریوں اور سکھوں کو نشانہ بنا کر پاکستان کیخلاف محاذ بنانا چاہتا ہے، ہندوتوا کی سوچ سکھوں کو بھڑکانا چاہتی ہے. ہندوتوا کی ذہنیت پاکستان مخالف سوچ پیدا کرنا چاہتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اب تک ہم نے 29 ڈرون گرا دیے ہیں. بھارت کا 15 مقامات پر حملے کا الزام مضحکہ خیز ہے، ڈرون حملوں میں 3 شہادتیں ہوئی ہیں۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترجمان پاک فوج ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے ہمراہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت نے رات کے پہر حملے کیے، امرتسر میں حملے کیے گئے، ہندوتوا...

پاکستان ہمارا بھائی ہے اور اسکی خودمختاری کا تحفظ ہماری ذمہ داری ہے، کسی بھول میں نہ رہنا ،، چینی پروفیسر نے بھارتی اینکر کو کھری کھری سنا دیں
بیجنگ(نیوز ڈیسک) معروف چینی ماہرِ امور خارجہ اور سابق چینی رہنما ڈینگ شیاوپنگ کے مترجم پروفیسر ڈاکٹر وکٹر گاؤ نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ اگر بھارت اور پاکستان کے درمیان جنگ چھڑتی ہے تو چین پاکستان کا مکمل دفاع کرے گا۔پاک بھارت کشیدگی سے چند دن قبل بھارتی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین اور پاکستان ہر موسم کے اتحادی اور آہنی بھائی ہیں۔ کوئی بھی اس اتحاد کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھے۔ اگر پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو خطرہ لاحق ہوا تو چین ہمیشہ اس کے ساتھ کھڑا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں چینی شہریوں پر حملوں کے بعد بھی مکمل اور...
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے پاکستان کی عسکری صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ پاکستان نے جس طرح بھارتی طیارے گرائے ہیں، وہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستان بھارت کو بھاری نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔اپنے ادارے میں امریکی اخبار نے لکھا ہے کہ نئی دہلی اور اسلام آباد کو سفارتی اور فوجی بیک چینلز پھر سے قائم کرنے چاہئیں، 2 ایٹمی قوتیں اگر بات نہ کریں تو یہ بہت زیادہ خطرناک ہو سکتا ہے۔اخبار نے مزید لکھا کہ دونوں ملکوں کے پاس بڑی تعداد میں ایٹمی ہتھیار ہیں اور 1971کی جنگ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ بھارت نے پنجاب میں حملے کیے ہیں۔ پاکستان نے بظاہر بھارت کے کئی لڑاکا طیارے اُسی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 08 مئی ۔2025 )پاکستان کے ساتھ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے بھارت کے حالیہ اعلان نے علاقائی سلامتی کے تجزیہ کاروں میں بڑے پیمانے پر خدشات کو جنم دیا ہے انہوں نے اس اقدام کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا جس سے نہ صرف دوطرفہ تعلقات بلکہ جنوبی ایشیا میں وسیع تر علاقائی استحکام کو بھی خطرہ ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے، انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹیجک سٹڈیز کے سینئر پالیسی تجزیہ کار ڈاکٹر حسن اختر نے کہا کہ بھارت کی طرف سے معاہدے کی یکطرفہ معطلی ایک خطرناک مثال قائم کرتی ہے سندھ آبی معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان چند عملی...
بشریٰ انصاری کا پاک بھارت کشیدگی پر اظہار رائے کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عوام نہیں، بااثر شخصیات عوام میں نفرت کو ہوا دے رہی ہیں۔ پاکستان کی سینئر فنکارہ بشریٰ انصاری نے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں پاکستان اور بھارت کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے عام شہریوں کے درمیان نفرت کی فضا نہیں ہے، بلکہ مسئلے کی جڑ کچھ بااثر بھارتی شخصیات ہیں جو اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔ بشریٰ انصاری نے واضح کیا کہ عام لوگ امن اور ہم آہنگی کے خواہاں ہیں، جبکہ میڈیا اور مشہور شخصیات کی جانب سے منفی بیانات حالات کو مزید خراب کر رہے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے خبردار کیا ہے کہ بھارت کی جانب سے حالیہ حملہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان کشیدگی کو وسیع پیمانے پر جنگ میں تبدیل کرنے کی دعوت کے مترادف ہے، تاہم پاکستان مکمل جنگ سے گریز کی کوشش کر رہا ہے۔ سی این این کے پروگرام "کنیکٹ دی ورلڈ" میں بیکی اینڈرسن سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ بدھ کی صبح بھارتی فوج کی پنجاب اور آزاد کشمیر پر مہلک بمباری ایک "واضح بین الاقوامی سرحدی خلاف ورزی" تھی۔ انہوں نے کہا "بھارت نے ایک بین الاقوامی سرحد عبور کی ہے۔ یہ ایک واضح خلاف ورزی ہے، اور اس خطے میں تنازع کو بڑھانے،...
پاکستان کے پاپ گلوکار فلک شبیر نے لیجنڈری قوال نصرت فتح علی خان کے مشہور گیت "سانوں اِک پل چین نہ آوے" کے حالیہ ری میک پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ اس گانے کو نئے انداز میں معروف گلوکار عاطف اسلم نے پیش کیا ہے، تاہم یہ تخلیقی تجربہ سب کو پسند نہیں آیا۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری پر نام لیے بغیر عاطف اسلم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا، "خان صاحب کو آرام کرنے دیں اور اصل موسیقی بنائیں۔" ان کا یہ تبصرہ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گیا، جس نے شوبز حلقوں اور مداحوں کے درمیان نئی بحث چھیڑ دی ہے عاطف اسلم کا یہ ورژن دراصل ایک ڈیجیٹل کولیبریشن ہے جس میں نصرت...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2025ء)چین نے بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک قرار دے دیا۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا ہے کہ ہم موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہیں، بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے، ہیں اور ہمیشہ رہیں گے۔(جاری ہے) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان نے مزید کہا کہ بھارت اور پاکستان دونوں چین کے بھی ہمسایہ ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے۔چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیان کا کہنا تھا کہ فریقین پر زور دیتے ہیں کہ امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں کام کریں، تحمل سے...
پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی کے رہنما و وکیل بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اب ایک بڑی تحریک کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ راولپنڈی میں بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میری ایک بات کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، کارکن نکلتے ہیں اور اپنے ساتھ دیگر لوگوں کو بھی نکالتے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہم اب اس تحریک کی طرف جائیں گے کہ لوگ خود اپنے گھروں سے نکلیں گے، ہمیں کب تک روکیں گے؟ ایک دن لاوا پھٹ پڑتا ہے۔ ہمیں روکنے والے مجرم ہیں، توہین عدالت کر رہے ہیں: سلمان اکرم راجہبانی پی ٹی...
فیصل آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 06 مئی ۔2025 )تیل کے بیجوں کی کاشت سے پاکستان کے خوردنی تیل کے درآمدی بل کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے جو اس وقت کئی ارب ڈالر سالانہ ہے زرعی سائنسدان ساجد احمد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ پاکستان میں خوردنی تیل کی بڑھتی ہوئی درآمد معیشت اور صحت عامہ دونوں کے لیے ایک سنگین انتباہ ہے. انہوں نے کہا کہ حکومت نے تین سالوں میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) سے 4.3 بلین ڈالر کے قرضے حاصل کرنے کی خاطر خواہ کوششیں کیں لیکن اس نے صرف ایک سال میں خوردنی تیل کی درآمد پر تقریبا 5.(جاری ہے) 1 بلین ڈالر خرچ کیے انہوں نے کہا کہ...
ڈائریکٹر جنرل حج عبدالوہاب سومرو نے کہا ہے کہ عازمین حج کی آمد سے قبل تمام سہولیات کی موجودگی کو یقینی بنایا جا رہا ہے تاکہ پاکستانی حجاج کو مکہ مکرمہ میں ہر ممکن آرام اور سہولت میسر ہو۔ ڈی جی حج نے کوآرڈینیٹر مکہ ذوالفقار خان، ڈائریکٹر حج مکہ عزیز اللہ خان اور دیگر معاونین کے ہمراہ رہائشی عمارتوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے کمروں، ڈائننگ ہالز، لفٹس اور صفائی ستھرائی کے نظام کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے واضح ہدایات جاری کیں کہ عازمین حج کی رہائش، کھانے، نقل و حمل، رہنمائی اور شکایات کے ازالے سے متعلق ہر شعبہ اپنی تیاری مکمل رکھے۔ ڈی جی حج کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی ہدایت کے مطابق...
سپر ٹیکس کیس: پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے، سپریم کورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 6 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں زیر سماعت سپر ٹیکس سے متعلق کیس میں ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی کے دلائل جاری رہے، جسٹس جمال مندو خیل نے ریمارکس دیے کہ صوبوں کا معاملہ انتہائی اہم ہے، یہ پیسے پورے ملک سے اکٹھے ہورہے ہیں تو اس پر تمام صوبوں کا حق ہے۔ سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، دوران سماعت ایف بی آر کے وکیل رضا ربانی عدالت میں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 )برآمدات کو بڑھانے اور مہنگی درآمدات پر انحصار کم کرنے کے لیے پاکستان میں کان کنی کا ایک مضبوط شعبہ بہت اہم ہے کوہ دلیل مائننگ کمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے چیف جیولوجسٹ عبدالبشیرنے زور دیتے ہوئے کہاکہ مقامی پروسیسنگ اور کان کنی کی پیداوار کی قیمت میں اضافہ بھی زیادہ منافع حاصل کر سکتا ہے، اس کے علاوہ درآمد شدہ تیار شدہ سامان کی لاگت اور مقامی طور پر پیداواری لاگت کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان میں معدنیات کا شعبہ پرانی کان کنی کی تکنیکوں، ناقص انفراسٹرکچر، کمزور ریگولیٹری فریم ورک، اور خاطر خواہ فنانسنگ کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 05 مئی ۔2025 ) وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہاہے کہ بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیلنا چاہتا ہے، پاکستان کسی صورت پہلا قدم نہیں اٹھائے گا لیکن جارحیت مسلط کی گئی توپورے قومی عزم اور طاقت سے جواب دیں گے، بھارت دنیا کو بے وقوف نہ بنائے، پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، پہلگام ڈارمے کا مقصد بھارت میں جاری تحریکوں سے توجہ ہٹانا تھا، سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنا عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے، بھارت یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدے کو معطل یا ختم کرنے کا مجاز نہیں.(جاری ہے) اسلام آباد تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہاکہ دنیا اس وقت مشکل دور...
—فائل فوٹوز پاک بھارت کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ اور ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بریفنگ دے رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو پہلگام واقعہ کے بعد تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔مختلف جماعتوں کے رہنما سرکاری ٹی وی کے ہیڈ کوارٹرز پہنچے ہیں، جن میں مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر، عابد شیر علی، مشیر داخلہ پرویزخٹک شامل ہیں۔متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار بھی بریفنگ میں شرکت کیلئے موجود ہیں، بریفنگ موجودہ قومی سلامتی کی صورتِ حال اور اس کے مضمرات کے حوالے...
وزیر تعلیم پنجاب کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ مل کر تعلیم کی ترقی اور علاقے میں قیام امن کیلئے کام کرے، ماضی میں بھارت 1965، 1971، کارگل سمیت ہر جگہ پر ہمیں آزما چکا ہے، ہم اب بھی مکمل تیار ہیں اور اپنی مسلح افواج کیساتھ کھڑے ہیں، بھارت ہمیں دوبارہ آزمانے کی غلطی نہ کرے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو تعلیم کے فروغ اور امن کے قیام کا پیغام دیدیا۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ بھارت ہمارے ساتھ مل کر تعلیم کی ترقی اور علاقے میں قیام امن کیلئے کام کرے۔ رانا سکندر حیات نے مزید کہا کہ ماضی میں بھارت 1965، 1971، کارگل سمیت ہر...
پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا انسانی حقوق کی کارکن اور حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت پہلگام فالز فلیگ کی آڑ میں کشمیریوں کو ٹارگٹ کر رہا ہے ، کشمیری قوم بڑی بھاری قیمت ادا کر رہی ہے ۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے مشعال ملک نے کہا کہ پہلگام میں صرف ہندوؤں کو نہیں بلکہ مسلمانوں اور دوسرے ممالک کے لوگوں کو بھی ٹارگٹ کیا گیا، میری فیملی بھی بھارتی مظالم کا شکار ہے ، مجھے یاسین ملک سے بات تک کرنے کی اجازت نہیں، ہزاروں خاندانوں کو جبراً جدا رکھا جا رہا ہے ۔انہوں نے اقوام متحدہ سے صورتحال کا...
بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور اور میرا راجپوت کی شادی 2015 میں ہوئی تھی اور دونوں ایک خوشگوار ازدواجی زندگی گزار رہے ہیں لیکن ایک ایسی بات بھی ہے جسے میرا یاد کرکے اب بھی خوف زدہ ہوجاتی ہیں۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں میرا راجپوت نے محض 20 سال کی عمر میں ایک سیلیبریٹی کے ساتھ شادی ہونے کے اپنے تجربے سے متعلق کھل کر بات کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت کے دو بچے میشا اور زین ہیں۔ میرا راجپوت نے انٹرویو میں بتایا کہ شادی کے شروع کے دنوں میں تنہائی کا شکار تھیں۔ میں جلدی شادی ہوجانے کے باعث وہ نہ کرسکی جو میرے ہم جماعت کر رہے تھے۔ میرا راجپوت نے کہا کہ میرے اسکول کالج کے...
لاہور کی مشرقی سرحد پر واقع واہگہ بارڈر پر ہر شام سورج غروب ہونے سے پہلے ایک ایسا منظر سامنے آتا ہے جو قوم کے جذبے، غیرت اور یکجہتی کا مظہر ہوتا ہے۔ یہاں پاکستان رینجرز پنجاب اور بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس(بی ایس ایف) کے درمیان پرچم اتارنے کی پریڈ ہوتی ہے جو 14 اگست 1959 سے باقاعدگی سے جاری ہے۔ اس پریڈ کا مقصد سرحدی نظم و ضبط کو برقرار رکھنا، فوجی مہارت اور قومی وقار کا اظہار کرنا ہے، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ یہ تقریب ایک قومی جذبے، عوامی شرکت اور حب الوطنی کے اظہار کی روایت بن چکی ہے۔ پاک بھارت hALIO کشیدگی کے باعث اس پریڈ کی نوعیت مزید جذباتی اور ولولہ انگیز...
سٹی 42 : عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج ہم سب کی ذمہداری ہے کہ بلوچستان کے حالات کو سمجھیں، یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔ عوام پاکستان پارٹی کے کنوینر شاہد خاقان عباسی نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے دورے کا مقصد سیاسی مفاد حاصل کرنا نہیں تھا، موجودہ حالات کا جائزہ لینے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ بلوچستان میں انتشار ہو اور ملک اس سے محفوظ رہے، یہ ہماری ذمہداری ہے کہ مسائل حل کریں ۔ پرائیویٹ ہسپتال ،لیب،مارکیز سمیت11کیٹگریزکوٹیکس نیٹ میں شامل کرنیکافیصلہ...
میڈیا سے بات چیت میں وزیر مملکت مذہبی امور نے کہا کہ آرمی چیف، ڈی جی آئی ایس پی آر اور وفاقی حکومت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، جنگ کی بات کرنے کے بجائے پاکستان کی تحقیقات کی پیشکش کا خیر مقدم کرنا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت مذہبی امور کھئیل داس کوہستانی نے کہا ہے کہ راون کا جو کردار تھا وہی آج نریندر مودی کا ہے، ان کا ڈرامہ فلاپ ہوگیا وہ تو فلم مسٹر انڈیا کے پروڈیوسر سے بھی کمتر نکلے۔ میڈیا سے بات چیت میں کھئیل داس کوہستانی نے کہا کہ پاکستان میں تمام اقلیتیں محفوظ ہیں اور ملک میں مثالی مذہبی ہم آہنگی ہے لیکن بھارت میں مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کر رہی...

صوبے کے اختیار کسی کو منتقل نہیں کررہے، تمام پارلیمنٹیرینز بل کو غور سے پڑھیں، علی امین کی آڈیو وائرل
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز کے واٹس ایپ گروپ میں ایک آڈیو پیغام کے ذریعے مجوزہ معدنیات قانون سے متعلق جاری بحث پر وضاحت دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بل کی کاپیاں تمام ارکان کو فراہم کردی گئی ہیں، لہٰذا کسی بھی قسم کے مفروضے پھیلانے سے گریز کیا جائے۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ جس کو بل کی سمجھ ہے وہ خود پڑھ لے، اور جسے سمجھ نہیں آتی وہ کسی وکیل سے مشورہ کر لے۔ وزیراعلیٰ نے سوشل میڈیا پر پھیلائے جانے والے مفروضوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ بل میں واضح طور پر صوبے کے اختیارات کسی اور کو منتقل نہیں کیے جا رہے۔ علی امین...
سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ حکومت نے بااختیار عورت کے تصور کر مضبوط تر بنانے کیلئے عورتوں کے لئے مخصوص ای وی پنک ٹیکسی سروس فراہمی کا بھی فیصلہ کیا ہے جس کی ڈرائیور اور مسافر دونوں صرف خواتین ہوں گی اور ہمارا یہ منفرد تصور ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صوبے کے عوام کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ انہوں کہا کہ اس سلسلے میں شہریوں کو آرام دہ ای وی ٹیکسی سروس فراہمی کیلئے محکم سرمایہ کاری سندھ کا ادارہ سندھ انٹر پرائز ڈیویلپمنٹ فنڈ (ایس ای...
یہ کوئی ہارر فلم کا سین نہیں بلکہ حیرت انگیز سائنسی حقیقت ہے کہ ہمارا دماغ خاص حالات میں اپنے ہی خلیوں کو نگلنا شروع کردیتا ہے۔ جی ہاں! ’’آٹوفیجی‘‘ نامی یہ عمل قدرتی تو ہے، لیکن جب حد سے بڑھ جائے تو دماغی صحت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔ سائنسدانوں نے دریافت کیا ہے کہ نیند کی شدید کمی ہمارے دماغ کو اپنے ہی حصوں کو تباہ کرنے پر مجبور کر دیتی ہے۔ دماغ میں موجود ’ایسٹروسیٹس‘ نامی خلیے، جو عام طور پر فالتو مادوں کو صاف کرتے ہیں، نیند نہ پوری ہونے پر صحت مند نیورانز کو بھی نقصان پہنچانا شروع کر دیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ نیند پوری نہ ہونے پر ہم چڑچڑے پن...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 اپریل2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ عدالتوں کو مفلوج کر دیا گیا،کورٹ پیکنگ کے ذریعے انصاف کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں، دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو ونسٹن چرچل نے کہا تھا اگر ہماری عدالتیں انصاف فراہم کر رہی ہیں، تو ہمیں شکست نہیں ہو سکتی، بدقسمتی سے آج ہمارا عدالتی نظام اس معیار کے بالکل برعکس کھڑا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بانی تحریک انصاف عمران خان نے اڈیالہ جیل میں وکلاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ “دوسری جنگ عظیم کے دوران جب جرمن طیارے لندن پر بمباری کر رہے تھے تو وزیرِاعظم ونسٹن چرچل نے کہا تھا: "اگر...
بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ششی تھرور WhatsAppFacebookTwitter 0 30 April, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدہ منسوخ نہیں کیا گیا ہے اس کو معطل کیا گیا ہے، بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی۔اپنے بیان میں ششی تھرور نے کہا کہ بھارت کے اس فیصلے سے معاملات میں زیادہ تبدیلی نہیں آئے گی کیونکہ فی الحال بھارت کے پاس نا پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ہے اور نا ہی پانی کو دوسری جانب موڑنے کی، ہم کل کو یہ نہیں کہہ...
اپنے ایک انٹرویو میں مائیکل والٹز کا کہنا تھا کہ ناروے اور فن لینڈ کی طرح بہت سارے دیگر ممالک دفاعی بجٹ کو بڑھانے پر غور کر رہے ہیں لیکن سپین، کینیڈا اور اٹلی اس بارے میں افسوس ناک حد تک توجہ نہیں دے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی قومی سلامتی کے مشیر "مائیکل والٹز" نے کہا کہ اب واشنگٹن مزید یورپی سلامتی کو یقینی نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیویارک ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مائیکل والٹز نے کہا کہ ہماری وفاقی حکومت کے مقروض ہونے کی وجہ سے واشنگٹن، اب یورپی سیکورٹی کے لیے ادائیگی کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پر 33 ٹریلین ڈالر کا...
بیرسٹر علی ظفر---فائل فوٹو تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کا کہنا ہے کہ بانی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کون حکومت میں ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ ہمیں اس صورتحال میں کنفیوژن کا شکار نہیں ہونا چاہیے، ہمارا سب کچھ تیار ہے، بھارت بےوقوفی کرتا ہے تو ہم اس کا جواب دیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کبھی ڈیل نہیں کریں گے، بیرسٹر علی ظفرپاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ ڈیل کا مطلب ہے این آر او، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کبھی ڈیل نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا...
کالڈویل اور دیگر دو سینئر پینٹاگون اہلکاروں کی برطرفی نے "امریکہ فرسٹ" گروپ کو مزید فعال کر دیا ہے، اور ان کی طرف سے اسرائیل نواز عناصر اور سابق موساد ایجنٹس پر کھلا حملہ ریپبلکن پارٹی کے اندر ایک غیر معمولی پیش رفت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر کے بعض اتحادیوں اور ٹرمپ نواز میڈیا شخصیات نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی موساد ایجنٹس اور جنگ پسند عناصر ایران امریکہ مذاکرات کو ثبوتاز کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ٹرمپ کے حامی گروپ کی جانب سے حال ہی میں اسرائیل نواز شخصیات پر تنقید میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے جسے امریکی خارجہ پالیسی کے تناظر میں بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مڈل ایسٹ آئی...
ہم بتانے آتے ہیں عدالتوں کی کوئی اوقات نہیں، انہوں نے گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کرتے ہیں، عالیہ حمزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی کی رہنما عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ ہم عدالتوں کو آکر بتاتے ہیں کہ آپ کی کوئی اوقات نہیں، آپ ضمانت دیں یا کچھ بھی کریں، انہوں نے جب گرفتار کرنا ہوتا ہے تو کر لیتے ہیں۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارباب اختیار کو نجانے میری کون سی بات بری لگی کہ ایف آئی آرز پر ایف آئی آرز درج ہو رہی ہیں، مجھے تو یاد بھی نہیں کہ کتنے مقدمات درج ہو چکے ہیں، پاکستان کے...