2025-05-29@04:46:56 GMT
تلاش کی گنتی: 6083

«کی نجکاری کے»:

(نئی خبر)
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ خیبرپختونخوا کے گرم علاقوں کے پرائمری اسکولوں میں یکم جون سے 31 اگست تک چھٹیاں ہوں گی۔ اس کے علاوہ گرم علاقوں میں ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکول 15 جون سے 31 اگست تک بند رہیں گے جب کہ سرد علاقوں کے اسکولوں میں تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری اور نجی تمام تعلیمی اداروں پر ہوگا۔ اختلافات پیدا کرنیکی بھارتی کوششیں ناکام ، پاکستان ، چین اور افغانستان کا اتحاد مزید مضبوط ہو گیا
    اسلام آباد: نوبیل انعام یافتہ انسانی حقوق کی کارکن ملالہ یوسفزئی نے عالمی برادری سے فوری اقدام کی اپیل کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے تاکہ غزہ کے معصوم شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جا سکے۔ ملالہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنی پوسٹ میں کہا"جب میں غزہ میں بھوکے بچوں، تباہ شدہ اسکولوں اور ہسپتالوں، روکی گئی انسانی امداد اور بے گھر خاندانوں کو دیکھتی ہوں تو میرا دل ٹوٹ جاتا ہے۔ اسرائیل کی ظالمانہ کارروائیاں ناقابل برداشت ہیں۔" ملالہ نے کہا کہ ہماری اجتماعی انسانیت عالمی اور فوری ردعمل کا تقاضا کرتی ہے۔ انہوں نے عالمی رہنماؤں سے اپیل کی کہ اسرائیلی حکومت پر زیادہ سے زیادہ دباؤ ڈالیں...
    9 مئی 2023 کو ہونے والے جی ایچ کیو حملہ کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت کی کارروائی 96 روز کے وقفے کے بعد آج سے دوبارہ شروع ہو رہی ہے۔ سماعت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قائم بڑی ہال نما عدالت میں دن 11 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔ سرکاری پراسیکیوٹر اور پاکستان تحریک انصاف  کے بانی چیئرمین کے وکلا کو جیل ٹرائل سے متعلق پیشگی اطلاع دے دی گئی ہے۔  عدالت کو سپریم کورٹ کا وہ حکمنامہ بھی موصول ہو چکا ہے جس میں سانحہ 9 مئی سے متعلق تمام مقدمات کا ٹرائل چار ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ عدالتی ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کی ہدایات کے تحت انسداد دہشت گردی عدالت...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ پر واقع اقرا سٹی فیز ون کے ایک فلیٹ سے 22 سالہ خاتون کی لاش برآمد ہوئی ہے۔  چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق خاتون کی شناخت ورشہ جعفری کے نام سے کی گئی ہے، جبکہ لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ چھیپا کے ترجمان نے بتایا کہ لاش بظاہر دو سے تین دن پرانی محسوس ہوتی ہے، تاہم موت کی وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہو گا۔ مزید پڑھیں: کراچی: زیر تعمیر عمارت سے گر کر مزدور جاں بحق ابتدائی طور پر لاش پر کسی واضح تشدد کے نشانات کی تصدیق نہیں کی جا سکی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سچل تھانے کی...
    مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی جارحیت سے غیرملکی سفارت کار بھی محفوظ نہیں ہیں جو جنین کیمپ کے دورے پر آئے تھے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وفد میں یورپی سفارت کاروں کے ساتھ عرب ممالک کے اعلیٰ سطح کے نمائندے بھی موجود تھے۔ اس دورے کا مقصد حالیہ دنوں میں اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے اور بالخصوص جنین میں ملٹری آپریشن کے نتیجے میں ہونے والی تباہیوں کا جائزہ لینا تھا۔ یہ وفد جب مقامی اور بین الاقوامی صحافیوں کے ہمراہ مغربی کنارے کے جنین کیمپ دورے پر پہنچا تو اسرائیلی فوج نے یورپی سفارت کاروں پر فائرنگ کردی۔ اسرائیلی فوج کی اندھا دھند فائرنگ پر یورپی سفارت کاروں نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں۔ خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسرائیلی فوج...
    نون لیگ کے راہنما نے پی ٹی آئی کے سابق وفاقی وزیر کیخلاف 10 ارب ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے، سابق وفاقی وزیر نے مبینہ طور پر سکھر ملتان موٹروے میں کرپشن کا الزام عائد کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے راہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے راہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ جج کی تبدیلی کے باعث مؤخر کردیا گیا۔ احسن اقبال اور مراد سعید کے وکلاء ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش ہوئے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کیس پر دوبارہ دلائل طلب کر لیے، بعدازاں عدالت نے ہرجانے کے کیس کی سماعت 26 مئی تک ملتوی کر...
    سٹی 42:خضدار میں اسکول وین پر دہشتگرد حملہ، 3 بچے اور 2 جوان شہید، 39 بچے زخمی ہوگئے  وزیر اعظم شہباز شریف ہنگامی طور پر کوئٹہ پہنچ گئے ، آرمی چیف اور وفاقی وزراء  بھی وزیر اعظم کے ہمراہ  کوئٹہ  کے ہنگامی دورے پر موجود ہیں ،خضدار حملے کے 8 بچے تشویشناک حالت میں، وزیراعظم  نے  زخمی بچوں کی عیادت کی  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا  دہشتگردی کی یہ بزدلانہ واردات بھارت کے ایجنٹوں کی کارستانی ہے،دشمن کا ہتھیار بننے والے دہشتگرد بلوچ و پشتون عوام کی اقدار پر داغ ہیں،بھارت دہشتگردی کو بطور ریاستی پالیسی استعمال کر رہا ہے، عالمی برادری نوٹس لے،بھارتی چالاکی بے نقاب، خود کو مظلوم ظاہر کر کے اصل مجرم چھپا رہا ہے،پوری قوم افواج...
    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی پر رکن قومی اسمبلی صبحین غوری نے مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینا ملکی تاریخ کا ایک اہم اور تاریخی فیصلہ ہے۔ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن قومی اسمبلی اور پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی صبحین غوری نے کہا کہ معرکۂ حق "بنیان المرصوص" میں کامیابی شہداء کے خون کو خراجِ عقیدت ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے طور پر ترقی حق و باطل کے معرکے میں ان کی اعلیٰ اور ماہرانہ قیادت کا اعتراف ہے۔ صبحین غوری نے کہا کہ جنرل عاصم منیر کی یہ ترقی استقامت، قربانی سے جُڑی جدوجہد کا تسلسل ہے۔ اُن کی...
    لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی 2025ء ) گیس مہنگی کر کے عوام کی جیبوں سے اضافی 890 ارب روپے نکالنے کا فیصلہ، اوگرا کی جانب سے آئندہ مالی سال کے دوران گیس صارفین کیلئے گیس کے ٹیرف میں تقریباً 7 فیصد اضافے کی منظوری دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی یعنی اوگرا نے پنجاب، خیبر پختونخواہ، اسلام آباد کے صارفین کے لیے گیس کے نرخوں میں اضافہ اور سندھ، بلوچستان کے لیے گیس کی قیمت میں کمی کرنے کی منظوری دیدی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ اوگرا نے سوئی سدرن اور ناردرن گیس کمپنیوں کے لیے گیس نرخوں میں ردوبدل کی منظوری دی ہے، گیس نرخوں میں اضافے اور کمی کی حتمی منظوری...
    پشاور: خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت نے سرکاری اور نجی اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا سے جاری اعلامیے کے مطابق سمر زون یعنی میدانی علاقوں میں پرائمری یکم جون سے 31 اگست اور مڈل ہائی اور ہائر سیکنڈری اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا کے ونٹر زون میں گرمیوں کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوں گی۔
    پاکستانی فارم لورالائی اولیوز کو بہترین زیتون کی پیداوار کرنے پر عالمی ایوارڈ سے نواز دیا گیا ہے۔  وزارت غذائی تحفظ و تحقیق کے مطابق زیتون کی پیداوار کرنے والا فارم لورالائی اولیوز کی عالمی کامیابی وزارت کے وژن کی تعبیر ہے جس کی وجہ سے نیویارک میں پاکستانی زیتون کے تیل کو سلور ایوارڈ سے نوازا گیا۔ وزیر غذائی تحفظ رانا تنویر نے کہا کہ پاکستان زرعی خود کفالت کی جانب گامزن ہے اور لورالائی کی کامیابی ہر پاکستانی کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ رانا تنویر کا کہنا تھا کہ بلوچستان سے پیدا ہونے والا زیتون کا تیل دنیا کے بہترین برانڈز میں شامل کیا جاتا ہے۔ پاکستان 4.5 ارب ڈالر کے خوردنی تیل کا متبادل خود پیدا کر سکتا ہے۔...
    عید الاضحی کی تاریخ کے تعین کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27مئی کو طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحی کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29ذی القعدہ 27مئی کو وزرات مذہبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔واضح رہے کہ 27مئی کو ذوالحج کا...
    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ہیٹ ویو کی وجہ سے سرکاری اسکولوں کی سیکنڈ شفٹ میں کل سے ہی گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ہے۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکول 28 سے 14 اگست تک بند رہیں گے۔اس کے علاوہ محکمہ ہائرایجوکیشن پنجاب نیکالجز اور یونیورسٹیز میں بھی موسم گرما کی تعطیلات کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب کے کالجز اور یونیورسٹیز میں 28 مئی سے 14 اگست تک موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، تمام کالجز اور...
    وزارت مذہبی امور نے ذی الحج کا چاند دیکھنے کیلیے رویت ہلاک کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور نے ماہ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ واضح رہے کہ 27 مئی کو ذوالحج کا چاند نظر کی صورت میں عید 6 جون کو ہوگی جبکہ چاند نظر نہ آنے کی صورت میں عید الاضحیٰ...
    ویب ڈیسک : ماہِ ذی الج کے چاند کی تلاش اور عید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا گیا ۔  وزارت مذہبی امور نےعید الاضحیٰ کی تاریخ کا فیصلہ کرنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 27 مئی کو طلب کرلیا۔ اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 29 ذی القعدہ 27 مئی کو وزرات مذمبی امور کوہسار بلاک میں چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی سربراہی میں ہوگا۔ اس کے علاوہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس صوبائی ہیڈکوارٹرز میں ہوں گے۔ حج پرواز ؛ دورانِ سفر طیارے میں فنی خرابی، کراچی ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ دوسری جانب ماہر فلکیات نے...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 21 مئی ۔2025 )آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے وزارت دفاع کی جانب سے جنرل عاصم منیر کی بطور فیلڈ مارشل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ترقی پاکستان آرمی ریگولیشنز (رولز 1998)کے تحت دی گئی.(جاری ہے) یاد رہے کہ منگل کے روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دی گئی دریں اثنا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نشانِ امتیاز (ملٹری) نے چیف آف آرمی...
    راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں آنے والی 13 رکنی ٹیم نے عمران خان کے تین ٹیسٹ پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کیے جانے تھے۔ عمران خان نے ٹیسٹ نہ کرانے کا تفتیشی ٹیم کو اپنا موقف تحریری شکل میں بھجوایا اور لکھا کہ ان  ٹیسٹ کے ذریعے پراسیکیوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے، میرے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے؟ ان ٹیسٹوں کے مکمل ہونے سے ہی پتا چل سکتا ہے...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔  صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے،  ہر مشکل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پرسماعت کے دوران جسٹس امین الدین نے کہاکہ کیا آپ چاہتے ہیں 26ویں ترمیم کیس کے فیصلے کے بعد یہ کیس سنیں؟حامد خان نے کہاکہ جی پہلے 26ویں ترمیم کا فیصلہ کرلیں، اس کے بعد تمام کیسز سن لیجیے گا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں بنچ نے سماعت کی، وکیل حامد خان کی جانب سے بھارتی عدالت کے فیصلوں کے بھی حوالے دیئے گئے،حامد خان نے کہاکہ بھارت کے 1973الیکشن میں اندراگاندھی کی کامیابی کو چیلنج کیاگیا، الہ آباد کی عدالت نے...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر میں خواتین کے کپڑوں کی بڑھتی قیمتوں کا معاملہ قومی اسمبلی تک پہنچ گیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ایوان کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے دوران رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی نے معاملہ اٹھا دیا۔شگفتہ جمانی نے کہا کہ برینڈز کا نام دے کر لوکل ٹیکسٹائل نے اپنی قیمتیں بڑھا دی ہیں، جو لیڈیز سوٹ 7 سے 8 ہزار روپے میں ملتا تھا اب اس کی قیمت 20 ہزار ہے، ان پر چیک اینڈ بیلنس کون رکھے گا؟شگفتہ جمانی کا کہنا تھا کہ جو گھر سے اٹھتا ہے وہ ٹیکسٹائل کا بزنس شروع کر دیتا ہے اور اپنا نام رکھ لیتا ہے۔ اس موقع پر پارلیمانی سیکرٹری تجارت ذوالفقار علی بھٹی...
    قیصر کھوکھر : بورڈ آف ریونیو نے تمام اضلاع کے ڈی سیز کو دیہی چوکیداروں کی تنخواہوں کی ادائیگی کا حکم دیدیا۔ تمام ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دیہاتوں میں ہر گھر سے 50 روپے ’’چوکیدارہ‘‘ جمع کیا جائے۔ تمام ڈی سیز چوکیدارہ جمع کرکے چوکیداروں کو تنخواہیں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ بورڈ آف ریونیو نے ہدایت کی ہے کہ جن دیہاتوں میں چوکیدار تعینات نہیں، وہاں فوری چوکیدار تعینات کئے جائیں۔ چوکیداری نظام کا مقصد دیہی علاقوں کو محفوظ بنانا ہے۔ جس کیلئے محکمہ بورڈ آف ریونیو نے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل Ansa Awais Content Writer
    غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث انسانی المیہ سنگین تر ہوتا جارہا ہے اور اب عالمی سطح پر اس کے ردعمل نے شدت اختیار کرلی ہے۔ برطانیہ، فرانس، کینیڈا اور یورپی یونین سمیت کئی ممالک نے اسرائیل پر دباؤ بڑھا دیا ہے، اور اگر امداد کی راہ نہ کھولی گئی تو اسرائیل کو سخت نتائج کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ برطانوی حکومت نے اسرائیل کے ساتھ جاری آزاد تجارتی معاہدے پر بات چیت روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے غزہ میں گزشتہ 11 ہفتوں سے جاری امدادی ناکہ بندی کو ’’ظالمانہ‘‘ قرار دیتے ہوئے اسرائیل سے فوری طور پر پابندیاں ہٹانے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے ایک بار پھر فلسطین کے دو ریاستی...
    محکمہ موسمیات نے متنبہ کیا ہے کہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے اگلے 3 دن شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہیں گے جس کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے جبکہ بالائی علاقوں (وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ بدھ کے روز (آج) ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایگزیکٹو کی وجہ سے سارا مسئلہ پیدا ہوا، پورا عمل خفیہ رکھا گیا،ججز سنیارٹی کے معاملےکو ایگزیکٹو نے خراب کیا، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ ججز ٹرانسفر آئینی اختیار ہے تو ایگزیکٹو نے کیسےسنیارٹی خراب کی۔ لاہور میں خواجہ سرا کے قتل کی شرمناک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، سی پی سی کے سیاسی بیورو کے رکن اور عوامی جمہوریہ چین کے وزیر خارجہ وانگ یی اور افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی نے بدھ کو بیجنگ میں ایک غیر رسمی سہ فریقی ملاقات کی۔ دفتر خارجہ کے مطابق تینوں وزرائے خارجہ نے علاقائی سلامتی اور اقتصادی روابط کو فروغ دینے کےلئےایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر سہ فریقی تعاون کا اعادہ کیا۔(جاری ہے) انہوں نے سفارتی مصروفیات کو بڑھانے، مواصلات کو مستحکم بنانے اور مشترکہ خوشحالی کے کلیدی محرکات کے طور پر تجارت ، انفراسٹرکچر اور ترقی کو فروغ دینے کے لئےعملی...
    سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیرصدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شاہ سلمان نے امریکی صدر کے دورے کے مثبت نتائج کی تعریف کی۔ کابینہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کے دورہ سعودیہ عرب کو دو طرفہ تعلقات، اسٹریٹجک اور معاشی شعبوں میں تاریخی پیشرفت قرار دیا۔ سعودی کابینہ نے شام پر عائد پابندیاں ہٹانے سے متعلق ولی عہد محمد بن سلمان کی کوششوں پر امریکی صدر کے ردعمل کو سراہا۔ شاہ سلمان نے کہا کہ پابندیوں کے خاتمہ سے شام کی تعمیر نو اور ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 21 مئی 2025ء) یوروپی کمیشن نے کہا کہ اس نے نام نہاد "محفوظ تیسرے ملک" کے تصور کو وسیع کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جو رکن ممالک کو اجازت دیتا ہے کہ "جب درخواست دہندگان کو کسی اور جگہ موثر تحفظ حاصل ہو سکے تو پناہ کی درخواست کو ناقابل قبول سمجھا جائے"۔ یورپی یونین کی طرف سے اسائلم قواعد سخت، سات محفوظ ممالک کی فہرست جاری مائیگریشن کمشنر میگنس برونر نے کہا، "یورپی یونین کے ممالک پچھلی دہائی سے ہجرت کے حوالے سے کافی دباؤ کا شکار ہیں۔" انہوں نے اس تجویز کو "رکن ممالک کو پناہ کے دعووں کو زیادہ موثر طریقے سے پراسیس کرنے میں مدد کرنے کا ایک...
    خیبر پختونخوا حکومت نے صحت کارڈ کے بعد عوام کو ایک اور بڑی ریلیف فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے بتایا کہ کے پی حکومت نے صحت کارڈ کے بعد عوام کو ایک اور بڑی ریلیف فراہم کرتے ہوئے صوبے بھر کے تمام شہریوں کے لیے لائف انشورنس سکیم متعارف کرانے کی منظوری دی ہے۔ اس لائف انشورنس سکیم پر سالانہ 4.5 ارب روپے لاگت آئے گی جس کے تحت اگر گھر کے سربراہ کا انتقال ہو جائے تو لواحقین کو فوری مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ 60 سال سے کم عمر میں انتقال کرنے والے افراد کے لواحقین کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے جبکہ 60 سال سے...
    پنجاب بھر میں اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے دینے کا اعلان سامنے آیا ہے۔ پنجاب میں سرکاری اور پرائیوٹ اسکول، کالجز اور یونیورسٹیز 14 اگست تک بند رہیں گے۔ آج سے پنجاب میں اسکولوں کے اوقات صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک کے ہوں گے۔ ہیٹ ویو کے باعث سرکاری اسکولوں کی سیکنڈ شفٹ میں آج سے گرمی کی چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ Post Views: 4
    خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے پولیو کے مزید 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ وفاقی حکام کے مطابق پاکستان میں رواں سال رپورٹ ہونے والے پولیو کیسز کی تعداد 10 ہوگئی۔ حکام کے مطابق لکی مروت سے تعلق رکھنے والی 26 ماہ کی بچی میں 22 اپریل کو پولیو کی علامات ظاہر ہوئیں جبکہ بنوں سے تعلق رکھنے والے 40 ماہ کے بچے میں یکم مئی کو پولیو کی تصدیق ہوئی۔ وفاقی حکام کا کہنا ہے کہ لکی مروت کی بچی کا تعلق یو سی بخمل احمد زئی سے ہے، بنوں کے متاثرہ بچے کا تعلق یو سی سین ٹنگہ، تحصیل وزیر سے ہے۔ حکام کے مطابق رواں سال خیبرپختونخوا سے 5، سندھ سے 4، پنجاب سے 1 پولیو...
    امریکی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ اسرائیل ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی ٹی وی نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا کہ امریکا کو حاصل انٹیلی جنس معلومات کے مطابق اسرائیل ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق اسرائیلی حملے کا انحصار اس بات پر ہے کہ آیا امریکا اور ایران کے درمیان جوہری پروگرام پر کیا مذاکرات ہوتے ہیں۔ دوسری جانب امریکی نیشنل سکیورٹی کونسل اورامریکا میں موجود اسرائیلی سفارتخانے اور اسرائیلی وزیر اعظم آفس نے اس معاملے پر کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ اس سے قبل منگل کو ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای نے خدشہ ظاہر کیا کہ امریکا سے جوہری مذاکرات کا...
    بھارتی سپریم کورٹ نے انڈین آرمی کی خاتون افسر کرنل صوفیہ قریشی کے بارے میں نامناسب تبصرہ کرنے پر بی جے پی رہنما اور ریاست مدھیا پردیش کے وزیر وجے شاہ کے خلاف تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ بھارتی سپریم کورٹ وجے شاہ کی طرف سے اپنے خلاف درج ایف آئی آر کے خاتمے کے لیے دائر درخواست کی سماعت کرتے ہوئے وزیر کے معذرت نامے کو بھی مسترد کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: بی جے پی رہنما پر بھارتی کرنل صوفیہ قریشی کو ‘دہشتگردوں کی بہن’ قرار دینے پر شدید تنقید سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کہا کہ وجے شاہ کے بیان پر پوری قوم کو شرمندگی ہے۔ انہیں اس طرح کا تبصرہ کرتے ہوئے محتاظ ہونا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ایک فوجی اعزاز سے بڑھ کر ہے۔ یہ ایک ایسے رہنما کیلئے قوم کی جانب سے خراج تحسین ہے جو اس وقت ثابت قدم رہے اور شاندار کارکردگی دکھائی جب پاکستان کو اپنی تاریخ کے ایک انتہائی نازک چیلنج کا سامنا تھا۔ بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ کے دوران جنرل عاصم منیر کی فیصلہ کن قیادت نے پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر بے مثال وقار اور عزت و احترام ملا۔ کابینہ کے ذرائع کے مطابق، منگل کو ہونے والے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے جنرل عاصم منیر کی ترقی کی باضابطہ سفارش کی۔ اس تجویز کی بنیاد ان کی غیر معمولی...
    اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر مسلم ممالک کے حکمران اس ظلم کیخلاف کوئی سنجیدہ اقدام کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے غزہ میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی تازہ ترین وارننگ کو عالم انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے خبردار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم نہ کی گئی تو تقریباً 14 ہزار شیر خوار...
    ٍڈھاکہ(اوصاف نیوز)ترکی کی حمایت یافتہ بنگلہ دیشی کی ایک مشہور ’سلطنتِ بنگلہ‘ نام سے تنظیم ڈھاکہ میں سرگرم جس نے حال ہی میں‌نیا نقشہ جاری کردیا. اس نقشے میں ”مکمل بنگلہ دیش“ دکھایا گیا ہے اس نقشے میں میانمار کی آرکان ریاست، بھارت کی بہار، جھارکھنڈ، اوڑیسہ اور پورا شمال مشرقی علاقہ شامل ہیں۔ یہ نقشہ ڈھاکہ کی جامعات میں بھی دیکھا گیا ہے۔ بنگلہ دیش کی عبوری یونس حکومت کے حامیوں نے پہلے بھی بھارت کے شمال مشرقی علاقوں کو بنگلہ دیش میں شامل کرنے کی بات کی تھی۔ گزشتہ سال ڈھاکہ میں محمد یونس کی عبوری حکومت کے اقتدار میں آنے کے بعد ترکی نے بنگلہ دیش کی مسلح افواج کو عسکری سازوسامان فراہم کرنے کی پیشکش کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)بنگلا دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے پاکستان کے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ بنگلا دیش اور پاکستان کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے جائیں گے اور تینوں ہی لاہور میں ہوں گے۔ میچز کے شیڈول کا اعلان مقررہ وقت پر کیا جائے گا۔ بنگلادیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان ٹیم کی قیادت سلمان علی آغا کریں گے۔ اسکواڈ کے دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان (نائب کپتان)، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، حارث رؤف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، محمد عرفان خان، خوشدل شاہ، محمد حارث (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان (وکٹ کیپر) اور صائم ایوب شامل ہیں۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم...
    پرندے بھی محبت کی زبان سمجھتے ہیں بلکہ اس کا جواب بھی محبت سے ہی دیتے ہیں۔ 10 برس قبل کسی شکاری کے ہاتھوں زخمی ہوکر ایک بگلا دریائے سندھ پر واقع کوٹری بیراج میں جاگرا تھا۔ یہ منظر وہاں موجود ماہی گیر مجید ملاح نے بھی دیکھا جس نے بگلے کو پانی سے نکال کر نہ صرف علاج کرواکر اس کی زندگی بچائی بلکہ اسے اپنے گھر کا ایک فرد بھی بنالیا۔ یہ بھی پڑھیں: راول ڈیم میں زہر گھول کر مچھلیاں، پرندے مارنے والے 2 افراد گرفتار گزشتہ 10 برس سے یہ آبی پرندہ مجید ملاح کے ساتھ کیسے رہتا ہے، کیا کھاتا ہے اور اپنی زندگی کیسے گزار رہا ہے نیز مجید ملاح سے اس کی لازوال دوستی...
    ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70 برس کا بگاڑ ٹھیک کرنے کیلئے سخت اقدامات ضروری ہیں ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے، شہباز شریف کی ایف بی آر جائزہ اجلاس میں گفتگو وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کیخلاف مؤثر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا جہاں گفتگو کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری...
    اسلام آباد (اے پی پی+ خبر نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) وفاقی کابینہ نے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمت عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف کی بے مثال قیادت کی بدولت پاکستان کو معرکہ میں  تاریخی کامیابی حاصل ہوئی۔ وفاقی کابینہ نے ایئرچیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  کی مدت ملازمت پوری ہونے پر ان کی خدمات کو جاری رکھنے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ منگل کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب، عظمٰی بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی اگر عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو کر لے، لیکن اس کوشش سے اسے ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ پی ٹی آئی اپنے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو مطمئن کرنے کے لیے صرف خان کے باہر آنے کی تاریخیں دیتی رہتی ہے۔ فیصل واوڈا کے بارے میں انہوں نے کہا کہ کوئی بھی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا، جبکہ نجم سیٹھی کی "چڑیا" اب عمر رسیدہ ہو چکی ہے اور اس کا ذہنی توازن بھی بگڑ چکا۔ پنجاب حکومت کے اقدامات کا ذکر کرتے ہوئے عظمٰی بخاری نے کہا کہ حکومت نے پہلی بار اپنے ایم پی...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ مبارک باد سید عاصم منیر کو پاکستان کے دوسرے فیلڈ مارشل وہ بنے ہیں، ایوب خان صاحب کے بارے میں چونکہ کہا جاتا تھا کہ انھوں نے خود اپنے آپ کو فیلڈ مارشل بنا دیا تھا اس کی کنٹروورسی بھی رہی، اب چونکہ گورنمنٹ نے اور کیبنٹ نے اس کی اپروول دی ہے اس لیے ظاہر ہے، نو ڈاؤٹ جس طرح سے ہم نے انڈیا کو مارا وہ کوئی چھوٹی بات نہیں تھی، بہت بڑی بات تھی اور میرے جو چھوٹے قائد ہیں ہمیشہ کام بھی بڑے بڑے کرتے ہیں جب وہ کرنے پہ آئیں اور انھوں نے آج پھر کر کے دکھا دیا۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام...
    پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد کا دورہ کیا ہے جہاں انہوں نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چینی سفیر نے چینی ساختہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال پاکستان ایئر فورس کی پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی ایئرفورس کی بھارتی فضائیہ پر برتری، چینی ایئرکرافٹ کمپنی کے شیئرز کی قیمت بڑھ گئی ایئر چیف سے چینی سفیر کی ہونے والی ملاقات میں ادارہ جاتی سطح پر روابط، دفاعی تعاون، خطے کی بدلتی جیو اسٹریٹیجک صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور ابھرتے ہوئے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مربوط اور مشترکہ حکمت عملیوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)  آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی  کا نو ٹی  فیکیشن جاری ہو گیا۔ وزارت دفاع کی جانب سے 20 مئی 2025 کو جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق جنرل عاصم منیر کو پاکستان آرمی ریگولیشنز 1998 کے تحت حاصل اختیارات کے تحت فوری طور پر فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن  میں کہا گیا کہ  حکومت کو یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہے کہ جنرل سید عاصم منیر، چیف آف دی آرمی سٹاف، کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی جاتی ہے، جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔یہ فیصلہ پاکستان کی عسکری تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے...
    آرمی چیف جنرل سیّد عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آرمی چیف کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کا نوٹیفکیشن وزارت دفاع کی طرف سے جاری کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ جبکہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر کی مدت ملازمت مکمل ہونے کے باوجود ان کی خدمات جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا گیا۔ حکومت پاکستان کی جانب سے...
    اسلام آباد: بری فوج کے سربراہ جنرل عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کانوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے نوٹی فکیشن کے مطابق وفاقی حکومت نے پاکستان آرمی ریگولیشنز(رولز)کے رول 199اے کے تحت اختیارات بروئے کارلاتے ہوئے جنرل عاصم منیر کو فیلڈمارشل کے عہدے پر ترقی دے رہی ہے جس کا اطلاق فوری طورپرہوگیاہے۔ Post Views: 5
    ہیٹ ویو کی وجہ سے پنجاب بھر میں اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 28 مئی سے دینے کا اعلان کردیا گیا۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے بتایا کہ صوبے میں ہیٹ ویو کی وجہ سے کل سے اسکولوں کے اوقات صبح 7:30 سے 11:30 بجے تک ہوں گے۔ وزیرِ تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات سے متعلق اپنے بیان میں کہا کہ گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کی وجہ سے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں وقت سے پہلے دی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل سے 27 مئی تک اسکولوں کے اوقات کار تبدیل کر کے صبح 7:30 بجے سے 11:30 بجے تک کر دیے گئے ہیں...
    اپنے تہنیتی پیغام میں سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ دشمن کے دلوں میں دھاک بٹھانے والوں کو اعزاز دینا زندہ قوموں کی روایت ہے، معرکہ حق میں فتح مبین جنرل عاصم منیر کی بے مثال قیادت کا ثبوت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدری ترقی کا خیرمقدم  کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف عاصم منیر کی ناقابل شکست حکمت عملی نے بھارت کو چند گھنٹے میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو اعزاز ملنے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے دلوں میں دھاک بٹھانے والوں کو اعزاز دینا زندہ قوموں کی روایت ہے، معرکہ...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے بینجنگ میں چین کے اعلیٰ حکام سے اہم ملاقاتیں کیں اور اس دوران دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعاون سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بیجنگ میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی شعبے کے وزیر لیو جیانچاؤ سے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ تعلقات، سیاسی روابط اور تزویراتی تعاون مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسحاق ڈار نے دورہ چین کے دوران پاکستان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور اہم قومی مفادات پر چین کی مستقل حمایت کو سراہا۔ چینی وزیر لیو جیانچاو نے کہا کہ چین پاکستان کا آہنی...
    چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہوگا، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع، دیرپا...
    انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان نذرِ آتش سمیت 4 مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی 22 مئی تک ملتوی کردی۔پراسیکیوشن کی جانب سے جیل ٹرائل کے دوران مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان نذرِ آتش سمیت 4 مقدمات کے جیل ٹرائل کی کارروائی 22 مئی تک ملتوی کردی۔پراسیکیوشن کی جانب سے جیل ٹرائل کے دوران مقدمات کا ریکارڈ پیش نہیں کیا گیا، عدالت نے آئندہ سماعت پر مقدمات کا ریکارڈ اور گواہان کو طلب کر لیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے مقدمات کی سماعت کی، جبکہ 9 مئی کے تمام مقدمات کے فیصلے 4 ماہ میں  متوقع ہیں۔...
    چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہیکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دیگا۔ دورہ چین میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنیکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانیکا خیرمقدم کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ...
    نوشہرو فیروز (ڈیلی پاکستان آن لائن)  سندھ میں متنازعہ کینالز اور کارپوریٹ فارمنگ منصوبے کے خلاف قوم پرست جماعتوں کی جانب سے شدید احتجاج کیا گیا، جس پر پولیس کی جانب سے مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنا یا گیا جس کے نتیجے میں کئی کارکنان شدید زخمی ہو گئے۔ واقعے کے بعد مظاہرین مشتعل ہو گئے اور جوابی کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر لاٹھی چارج کیا گیا، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی جبکہ اطلاعات کے مطابق ایک صوبائی وزیر کے گھر کو بھی نذرِ آتش کر دیا گیا ہے۔ سندھ نوشہرو فیروزمتنازعہ کینالز منصوبے کے حوالے سے قوم پرست جماعتوں کا احتجاج، صورتحال کشیدہ، پولیس کی فائرنگ، مظاہرہن زخمی، متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، صوبائی...
    سٹی 42:  وزیر اعظم نے صدر مملکت کو جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کے فیصلے سے متعلق اعتماد میں لیا صدر مملکت  نے کہا جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں مسلح افواج نے مادر وطن کا کامیابی سے دفاع کیا، بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے، کامیاب دفاع وطن اور بہترین جنگی حکمت عملی پر جنرل سید عاصم منیر کی فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی کے مستحق ہیں،  انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل ملاقات میں بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستان کی مؤثر جوابی کاروائی پر مسلح افواج کی قیادت اور افواج پاکستان کو سراہا گیا صدر مملکت آصف علی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2025ء) سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مجرم ظاہر جعفر کے خلاف قتل کی دفعات برقرار رکھتے ہوئے موت کی سزا سنادی تاہم آبروریزی کی دفعات کے تحت دی گئی سزائے موت کو عمر قید میں تبدیل کردیا گیا جبکہ اغواءکے مقدمہ میں دس سال سزا کم کرکے ایک سال کر دی گئی ۔سپریم کورٹ کے جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے منگل کو نور مقدم قتل کیس میں اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر عدالت میں پیش ہوئے اور دلائل جارج رکھتے ہوئے کہا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آپریشن بنیان مرصوص آرمی چیف پاک فوج ترقی جنرل عاصم منیر فیلڈ مارشل وی نیوز
    سٹی 42: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے  فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی ملنے پر جنرل سید عاصم منیر کو مبارکباد دی  وزیرداخلہ محسن نقوی کا فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار  کیا ،  محسن نقوی نے کہا آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے محنت۔ صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ مہارت سے یہ مقام حاصل کیا ہے۔ معرکہ حق کی شاندار فتح کے بعد فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی جنرل سید  عاصم منیر کا حق تھا۔جنرل سید عاصم منیر  کی قیادت میں مسلح افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سیکھایا۔ قوم دشمن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی رہی اس کا کریڈٹ جنرل سید عاصم منیر...
    وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں شہباز شریف نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ یہ بھی پڑھیں نیویارک ٹائمز نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کو مسلح افواج پاکستان کی بڑی کامیابی قرار دیدیا حکومت پاکستان کی جانب سے معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل...
    حکومت پاکستان نے معرکہ حق، آپریشن بُنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی اور دلیرانہ قیادت کی بنیاد پر ملک کی سلامتی کو یقینی بنانے اور دشمن کو شِکست فاش دینے پر جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم  شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ اس میں کہا گیا کہ وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ بیان کے مطابق وفاقی کابینہ میں گفتگو کے دوران کہا گیا کہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔ کابینہ اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔ مزیدپڑھیں:سپریم کورٹ نے نور مقدم قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا
    وفاقی کابینہ نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دے دی۔اعلامیے کے مطابق آپریشن بنیان مرصوص کی اعلیٰ حکمتِ عملی پر جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔20 مئی 2025)حکومت پاکستان نے جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی،وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے ہوئے ہیں،اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے جنرل سید عاصم منیر (نشان امتیاز ملٹری) کو فیلڈ مارشل کے عہدے پر ترقی دینے کی منظوری دیدی،حکومت نے ائیر چیف مارشل ظہر احمد بابر سدھو کی مدت ملازمت پوری ہونے پر انکی خدمات کو جاری رکھنے کا بھی متفقہ فیصلہ کیا۔وزیر اعظم نے پوری پاکستانی قوم کو معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی اور دشمن کے عزائم خاک میں ملانے پر مبارکباد دی۔وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے ملاقات...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ٹیکس دینے والے افراد اور کاروبار کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے لیکن ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں۔ ایف بی آر کے امور اور جاری اصلاحات پر جائزہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ٹیکس چوری کرنے والے افراد اور کاروبار کے خلاف مؤثر قانونی کاروائی کی جائے گی۔ ایف بی آر اور اس کے معاون قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ٹیکس آمدن میں اضافے کے لیے کوششیں قابل ستائش ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن اور نظام کو خود کار بنانے کیلئے اقدامات تیزی سے جاری ہیں، 70...
    پنجاب میں سرکاری درسی کتب کے بعد اب اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ٹیسٹ فارم پر بھی وزیراعلیٰ مریم نواز کی تصویر چھاپی جانے لگی ہے۔ حالیہ واقعہ میں لاہور کے ایک سرکاری اسپتال میں سی ٹی اسکین کے فارم کی بیک گراؤنڈ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا تصویری عکس واضح طور پر دیکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ فارم اسپتال میں نصب سی ٹی اسکین مشین سے متعلق ہے جسے حالیہ عرصے میں نجی کمپنی کو آؤٹ سورس کیا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ فارم اسی نجی کمپنی کی جانب سے تیار کیا گیا اور مریم نواز کا تصویری عکس بھی کمپنی نے شامل کیا ہے۔ انتظامیہ نے مزید وضاحت دی کہ...
    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا پی ٹی آئی کے رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانے کے کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جا سکا۔جج کی تبدیلی کے باعث کیس کا فیصلہ آج نہ سنایا جا سکا جبکہ عدالت کی جانب سے کل فیصلہ سنائے جانے کا امکان ہے۔ایڈیشنل سیشن جج حاکم بکھر کل فیصلہ سنائیں گے۔ مراد سعید ہرجانہ کیس، احسن اقبال کے وکیل پیش نہ ہوئےڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی۔ واضح رہے کہ احسن اقبال نے مراد سعید کے خلاف 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔علم میں رہے کہ مراد...
    سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس پر سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11 رکنی بینچ کررہا ہے۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے وکیل فیصل صدیقی نے کہا کہ آج میرے دلائل دوسرے نکتے پر ہوں گے، اس کیس میں 13 رکنی سے کم بینچ نظر ثانی نہیں سن سکتا۔ جسٹس محمد علی مظہر نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ کی پہلی سماعت کے حکمنامہ پر سب ججز نے دستخط کیے، واضح ہے کہ حتمی فیصلہ میں جسٹس عائشہ اور جسٹس عقیل کا فیصلہ گنا جائے گا، 13 رکنی بینچ میں سے 2 نے پہلے دن فیصلہ کردیا، اب فیصلہ دینے کے بعد 2 جج صاحبان بینچ میں بیٹھ کر...
    نور فاطمہ بشریٰ اور عاشی فیصل آباد کی مضبوط اور خود مختار بہنیں ہیں جنہوں نے نوکری کرنے کے بجائے اپنے کھانے پکانے کے شوق کو جذبے میں تبدیل کرکے کاروبار شروع کردیا۔ اب وہ معاشی طور پر خود کفیل بن کر اپنی فیملی کی بھی مدد کررہی ہیں۔ یہ پرعزم خواتین اپنے اس چھوٹے سے سیٹ اپ کو فائیو اسٹار ہوٹل میں بدلنے کی خواہش رکھتی ہیں، اور آگے بڑھنے کے جذبے سے سرشار ہیں۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آگے بڑھنے کی لگن چھوٹا کاروبار...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کی چینی کمیونسٹ پارٹی کے بین الاقوامی محکمہ کے وزیر سے ملاقات۔ نائب وزیراعظم/وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (IDCPC) کے بین الاقوامی شعبہ کے وزیر لیو جیان چاو سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:جھوٹ کا پردہ چاک کرنیوالے ٹی وی چینل پر مودی سرکار کا دھاوا ملاقات میں دونوں فریقین نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعد کی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے اصولوں اور مقاصد کی پاسداری پر زور دیا۔ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے چین کی حمایت کو سراہتے...
    معروف صوفی گلوکارہ تحسین سکینہ کو حال ہی میں عالمی شہرت یافتہ لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے پاؤں چھونے پر سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔عابدہ پروین پاکستان کی لیجنڈ صوفی گلوکارہ ہیں جنہیں ’سروں کی ملکہ‘ بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اپنی پوری زندگی صوفی موسیقی کے لیے وقف کر دی ہے۔ان کے مشہور کلام میں ’یار کو ہم نے جا بجا دیکھا‘، ’تو جھوم‘ اور ’من کن تو مولا‘ شامل ہیں۔ دنیا بھر میں اُن کے چاہنے والوں کی ایک بڑی تعداد موجود ہے جو ان کی روحانیت، سادگی اور فنی عظمت کو سراہتی ہے اور اکثر انہیں روحانی استاد بھی قرار دیا جاتا ہے۔تاہم حال ہی میں، سوشل میڈیا پر ایک...
    بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کیا جائے گا۔ سرکاری سکول صبح ساڑھے سات بجے سے ساڑھے گیارہ بجے تک لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کے ساتھ ہی یوم تکبیر پر بھی عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث پنجاب حکومت نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی ہے۔ رانا سکندر حیات کا کہنا تھا کہ 28 مئی تک تمام سکولوں میں محدود...
    پنجاب میں گرمی کی شدت بڑھنے کے باعث صوبے کے اسکولوں میں قبل از وقت موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جب کہ اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق وزیر تعلیم پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں اسکولوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے اوقات کار میں کمی کردی گئی ہے، اسکولوں کے نئے اوقات کار 7.30 سے 11.30 تک ہوں گے۔  
    وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے کے تعلیمی اداروں میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔وزیر تعلیم پنجاب نے صوبے بھر میں 28 مئی سے گرمی کی تعطیلات کا اعلان کرتے ہوئے اسکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی ہے۔ وزیرتعلیم اسکولوں کے نئے اوقات 7:30 سے 11:30 تک ہوں گے، فیصلے کااطلاق سرکاری ونجی تعلیمی اداروں پرہوگا۔
    لاہور (نیوز ڈیسک) پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے کہا کہ سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں 28 مئی سے ہوں گی، فیصلے کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی سکولز پر ہوگا۔ دوسری جانب بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر محکمہ تعلیم پنجاب نے سکولوں کے اوقات کار میں بھی کمی کر دی۔ صوبائی وزیر تعلیم سکندر حیات نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے اعلان کیا، جس کے مطابق سرکاری سکول صبح ساڑھے 7 بجے سے دوپہر ساڑھے 11 بجے تک لگیں گے، 28 مئی سے قبل تمام سکولز محدود اوقات کار پر کلاسز کا انعقاد کریں گے۔ پہلے جھکے نہ اب جھکیں گے، ہماری شہادت کی...
    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر کے سکولوں میں گرمیوں کی تعطیلات 28 مئی سے شروع ہوں گی۔ شدید گرمی کی لہر کے پیش نظر سکولوں کے اوقات کار میں بھی تبدیلی کر دی گئی ہے۔ وزیر تعلیم کے مطابق اب سکول صبح 7 بج کر 30 منٹ سے 11 بج کر 30 منٹ تک کھلے رہیں گے۔ وزیر تعلیم کا کہنا تھا کہ بچوں کی صحت اور حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ طلباء کو گرمی سے بچایا جا سکے۔ تعطیلات کے دوران طلباء کو اپنی تعلیم کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی بھی...
    فلسطینی علاقوں پر اسرائیلی قبضے اور جبری بے دخلی کے خلاف چین کا دوٹوک اور واضح موقف سامنے آ گیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ نے ایک سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ غزہ صرف فلسطینیوں کا ہے اور یہ فلسطین کا اٹوٹ انگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو ان کی زمین سے بے دخل کرنا ناقابل قبول ہے اور چین اس جبری قبضے کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے مطابق غزہ پر فلسطینیوں کی ہی حکومت ہونی چاہئے اور یہی اصول لڑائی کے بعد بھی لاگو ہونا چاہئے۔ چین نے کہا ہے کہ وہ فلسطینیوں کے حق خود ارادیت اور ان کے حقوق کی مکمل حمایت کرتا ہے اور دو ریاستی...
    کراچی(آئی این پی) قومی ایئر لائن( پی آئی اے )کی نجکاری کا عمل جاری ہے، اس سلسلے میں کاروباری گروپوں سے درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق نجکاری کمیشن نے کہا ہے کہ پی آئی اے خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے کاروباری گروپ 3 جون تک نجکاری کمیشن کو درخواست ارسال کر سکتے ہیں۔قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے درخواست کے ساتھ 5 ہزار امریکی ڈالر یا 14 لاکھ روپے ناقابل واپسی ارسال کرنے ہوں گے، کمیشن نے   کہا ہے کہ حکومت پی آئی اے کے 51 فی صد سے 100 فی صد تک شیئرز فروخت کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یاد رہے کہ 12 مئی کو قومی اسمبلی میں ان اداروں کی فہرست پیش کی گئی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد کے سیکٹر آئی ٹین میں پانی کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا ۔صبح فجر کے وقت شہری انکوائری آفس کے باہر پانی کے حصول کے لیے پہنچ گئے صبح سویرے پانی کے ٹینکر کے حصول کے لیے خوار ہوتے شہریوں کی ویڈیو سامنے آگئی۔آئی ٹین انکوائری آفس کے باہر شہریوں کا رش لگ گیا۔ سیکٹر آئی ٹین میں چند ہی شہریوں کو پانی کا ٹینکر ملتا ہے ۔ اسلام آباد میں میگا پراجیکٹس پر کام جاری مگر پانی کا مسئلہ حکام کی عدم توجہ کا شکار۔ خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کا ذاتی خرچ پر ایک ہزار فلسطینیوں کو حج کرانے کا اعلان
    اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے شہری فیضان خان کے بازیابی کے بعد ذمہ داروں کے تعین سے متعلق درخواست میں اب تک کی پیش رفت پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی اے اور اسلام اباد پولیس سے پیش رفت رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس بابر ستار نے کہاکہ اسلام آباد پولیس بتائے ابھی تک پولیس نے تفتیش میں کیا کیا ہے اور  ایف آئی اے بھی تفصیلی رپورٹ پیش کرے، ایمان مزاری نے کہاکہ دو درخواستں ہیں ایک بازیابی سے متعلق تھی دوسری ای سی ایل میں نام ڈالنے سے متعلق تھی،۔
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) عدم دلچسپی یا مصروفیت، پنجاب اسمبلی کے اجلاس سے وزراء، پارلیمانی  سیکرٹریز اور ارکان اسمبلی کی کثیر تعداد غیر حاضر رہی۔ سوالات کے جوابات اور توجہ دلائو نوٹس کا جواب دینے کیلئے کوئی وزیر ایوان میں نہ تھا۔ مختصر کارروائی کے بعد اجلاس آج دوپہر دو بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کا اجلاس پچاس منٹ کی تاخیر سے پینل آف چیئرمین راحیلہ خادم حسین کی صدارت میں شروع ہوا۔  محکمہ خزانہ کے بارے میں سوالوں کے جوابات صوبائی وزیر میاں مجتبیٰ شجاع الرحمن نے دئیے، رکن اسمبلی امجد علی جاوید کے سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا کہ محکمہ خزانہ کی ڈسٹرکٹ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کل 60 اسامیاں خالی...
    وفاقی دارالحکومت میں سینئر سیاستدان اور سینیٹر کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے مسلم لیگ نون، پیپلزپارٹی یا پی ٹی آئی کے راہنما ہوں، سارے حب الوطن ہیں یہ جو باتیں ہو رہی ہیں کہ بریفنگ دی گئی ہے یہ بکواس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان اور سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اپوزیشن پارٹی کے 6 ارکان کی چھوٹ کے متعلق باتیں فلاپ شو ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں فیصل واوڈا کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے حب الوطنی پر کبھی کسی پر سوال نہیں اٹھایا، چاہے نواز شریف ہو، زرداری ہو یا بانی پی ٹی آئی ہوں، سارے...
    سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ اگر کوئی وکیل لاپتا ہے تو قانون کے مطابق کارروائی کریں گے جبکہ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ وفاقی وزیر قانون کا مزید کہنا تھا کہ جب پارلیمانی وفود جائیں گے تو اپوزیشن کے ارکان شامل ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے پی ٹی آئی کے اعتراض پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتی وفد میں حکومتی ارکان ہی شامل ہوتے ہیں۔ سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کو اختلاف رائے کا حق ہے، حکومتی وفد اتحادی اراکین پر مشتمل...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد "جوہری بلیک میلنگ" کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اشتعال انگیز خبریں خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے آپریشن میں جدید گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز، اور درست نشانے والے طویل الفاصلہ توپ خانے کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کی جانب سے بھارت کا شاہین میزائل کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد قرار دے دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوؤں پر ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ردعمل میں بتایا کہ بھارتی فوج نے خود اپنی جاری کردہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، بعض بھارتی میڈیا ادارے تاحال گمراہ کن بیانیہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 20 مئی 2025ء) مستقبل کی ممکنہ وباؤں سے بہتر طور پر نمٹنے کے لیے آج جنیوا میں ایک نئے معاہدے کے لیے بات چیت شروع ہو رہی ہے۔ اس موقع پر کووڈ۔19 وبا میں لوگوں کی صحت و زندگی کو تحفظ دینے کے لیے بہادرانہ کام کرنے والوں کا کہنا ہے کہ اب عالمی رہنماؤں کے لیے اپنی ذمہ داری نبھانے کا وقت ہے۔اقوام متحدہ مستقبل کی وباؤں کو روکنے کی کوششوں میں مرکزی کردار ادا کر رہا ہے۔ آج سے سوئزرلینڈ کے شہر جنیوا میں شروع ہونے والی ورلڈ ہیلتھ اسمبلی میں آئندہ ممکنہ وباؤں سے مقابلے کی تیاری کے معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔اس مسودے میں طبی...
    کانگریس نے کہا کہ اس سے پہلے بھی چاہے کووڈ ویکسین سرٹیفکیٹ ہوں، کھاد کے بورے ہوں، اناج کے تھیلے ہوں یا بچوں کے اسکول بیگ، نریندر مودی کیلئے ہر چیز ایک تشہیر کی جگہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کانگریس نے کہا کہ ٹرین کے ٹکٹ پر "آپریشن سندور" اور نریندر مودی کی تصویر لگائی جا رہی ہے۔ آپریشن سندور دہشت گردی کے خلاف ہندوستان کا زبردست جواب تھا۔ ہمارے جانباز فوجیوں کی بہادری اور شجاعت کی کہانی تھی، لیکن مودی حکومت ایسے حساس موضوع پر بھی ووٹ بنک کی سیاست کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے۔ اس سے پہلے بھی نریندرمودی اپنی تصویر شائع کرا چکے ہیں۔ کانگریس نے کہا کہ آپریشن سندور...
     راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں مختلف کارروائیاں کی ہیں، جن میں 9 خوارج ہلاک ہوگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 بہادر جوان شہید ہوئے۔ بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے خلاف کارروائیاں 17 اور 18 مئی کو کی گئیں۔ ’’ پی ٹی آئی تحریک عدم اعتماد لارہی ہے تو ضرور لائے، سو بسم اللّٰہ لیکن‘‘۔۔۔ خواجہ آصف نے تحریک انصاف کو ’’مشورہ ‘‘ دیدیا  آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں خوارج کے ٹھکانے پر موثر کارروائی میں بھارتی سپانسرڈ 5 خوارج مارے گئے،...
    علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان تلخیاں ختم، بانی پی ٹی آئی کی رہائی کیلئے مہم تیز کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پارٹی کی سینئر قیادت نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ٹی آئی کے بانی کی تینوں بہنیں اور قانونی ٹیم کے وکلا بھی موجود تھے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں علیمہ خان اور علی امین گنڈاپور کے درمیان موجود تلخیوں کو ختم کروا دیا گیا۔ اس موقع پر علیمہ خان نے کہا کہ ہم سیاست میں نہیں ہیں، لیکن ہمارا بھائی جیل میں ہے۔ ہم اپنے بھائی...
    فائل فوٹو۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پاکستان کےلیے عالمی سطح پر اعلیٰ اعزاز ملا ہے۔ پاکستان سے ٹریکوما کے خاتمے پر وفاقی وزیر صحت کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ترجمان صحت کے مطابق ورلڈ ہیلتھ اسمبلی جنیوا کے دوران پاکستان کو اعزاز سے نوازا گیا۔وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال کو عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔ دریں اثنا وفاقی وزیر صحت  مصطفیٰ کمال نے کہا یہ پاکستان کےلیے ایک عظیم سنگ میل ہے، ٹریکوما ایک بیکٹیریا سے پیدا ہونے والی آنکھوں کی بیماری ہے۔ انھوں نے کہا بروقت علاج نہ ہو تو مستقل نابینا ہونے کا باعث بن سکتی ہے۔ مصطفیٰ کمال کے مطابق یہ پاکستان کی عوامی صحت کے شعبے میں بڑی کامیابی ہے۔
    پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں انڈیا کے 3 رافیل جنگی جہاز گرنے کے بعد جہاں یہ طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی کے شیئرز گر گئے ہیں وہیں انڈونیشیا کا فرانس سے 42 رافیل طیاروں کی خریداری کا 8.1 ارب ڈالر کا معاہدہ بھی خطرے میں پڑ گیا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بھارت کے 3 رافیل طیارے مار گرائے جانے کے بعد انڈویشیا میں طیاروں کی خریداری کے معاہدے پر سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان کے ہاتھوں رافیل گرنے کا بھارتی اعتراف، فرانسیسی کمپنی کے شیئرز مزید گرگئے واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان پر میزائلوں سے حملہ کیا تھا، جس کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے...
    فائل فوٹو۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف 26 نومبر احتجاج کیس کا دوبارہ ٹرائل شروع کرنے کی استدعا مسترد کر دی گئی۔ عدالت نے پی ٹی آئی ورکرز پر جرمانے کا ٹرائل کورٹ کا آرڈر کالعدم قرار دے دیا۔ پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے دائر اپیلوں پر فیصلہ سنا دیا گیا۔ایڈیشنل سیشن جج عامر ضیاء نے محفوظ فیصلہ سنایا۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف کیس جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں زیر سماعت ہے۔ پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف بغیر اجازت اسلام آباد میں احتجاج پر تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔
    بھارت کے ایشیا کپ نہ کھیلنے کی خبروں پر بی سی سی آئی کا ردعمل آگیا،میڈیا رپورٹس کی تردید WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز نئی دہلی (آئی پی ایس ) 19 مئی پیر کے روز یہ خبریں سامنے آئیں کہ بھارتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے اس سال شیڈول ایشیا کپ نہ ہونے کا امکان ہے۔بھارتی میڈیا پر خبریں نشر کی گئیں کہ پاکستان سے کشیدگی کے بعد بھارت کی جانب سے ایشیا کپ نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔تاہم اب اس معاملے پر سیکرٹری بھارتی کرکٹر بورڈ دیو اجیت سائکیا کا ردعمل آیا ہے جنہوں نے اے سی سی ایونٹس سے دستبرداری کی خبروں کی تردید کی ہے۔ دیو اجیت سائکیا نے کہا کہ ایشین...
    ---فائل فوٹو کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت پشاور نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور کی احتساب عدالت میں کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کی نیب درخواستوں پر جج رجب علی نے سماعت کی۔ کوہستان کرپشن اسکینڈل: نیب کی ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کیلئے 6 درخواستیں دائرکوہستان کرپشن اسکینڈل کے معاملے پر نیب نےملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیےاحتساب عدالت میں 6 درخواستیں دائر کر دیں۔ عدالت نے نیب کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے دونوں ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا جبکہ نیب کے احکامات کی توثیق کردی۔نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزمان ممتاز...
    کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں احتساب عدالت نے ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دے دیا۔ احتساب عدالت میں کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں ملوث 2 ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت جج رجب علی کے روبرو ہوئی، جس میں عدالت نے نیب کی درخواستیں منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ملزمان کے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیتے ہوئے نیب احکامات کی توثیق کردی۔ دورانِ سماعت نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ممتاز خان اور محمد ریاض کوہستان مالیاتی اسیکنڈل میں ملوث ہیں۔ نیب خیبر پختونخوا کوہستان کی اربوں روپے مالیاتی اسکینڈل کی تحقیقات کررہا ہے۔ ملزمان کی 7 لگژری گاڑیاں اور اسلام آباد میں مختلف پراپرٹیز ہیں۔ ملزمان نے بے نامی داروں...
    ایک ایسے وقت میں کہ جب سفاک اسرائیلی رژیم نے غزہ کی پٹی میں ہفتوں سے کسی بھی قسم کی انسانی امداد کو داخل ہونے سے روکتے ہوئے غزہ کے باشندوں کو انتہائی سنگین انسانی حالات سے دوچار کر دیا ہے، قابض صہیونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ غزہ کے باشندے امداد حاصل کرنے کیلئے غزہ کی پٹی کے جنوب میں نقل مکانی کرینگے جہاں سے انہیں تیسرے ممالک میں منتقل کر دیا جائیگا! اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کے سفاک وزیر خزانہ بیزالل اسموٹریچ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ گذشتہ روز سے جو کچھ ہم دیکھ رہے ہیں وہ ''سراسر پاگل پن'' ہے.. حماس کو کوئی امداد نہیں پہنچے گی.....