2025-10-28@11:38:57 GMT
تلاش کی گنتی: 80201

«اسلحہ نہیں»:

(نئی خبر)
    قائدِ حزبِ اختلاف آزاد جموں و کشمیر، خواجہ فاروق حیدرنے وزیراعظم چوہدری انوار الحق پر طنزیہ وار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارتِ عظمیٰ گئی تو پی ٹی آئی کے دروازے بھی بند ہوگئے، مگر اپوزیشن چیمبر سب کے لیے کھلا ہے۔ اپنے ایک بیان میں خواجہ فاروق احمد نے کہا کہ وزیراعظم کے اپنے ساتھی ایک ایک کر کے ساتھ چھوڑتے جا رہے ہیں، جنہیں وہ فخر سے اپنا کہتے تھے، وہ اب دوسری جماعتوں میں شامل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کوئی بھی وزیراعظم کو اپنے ساتھ لینے کو تیار نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: آزاد کشمیر: مسلم لیگ ن کا حکومت سے علیحدگی کا اعلان، اپوزیشن بینچوں پر...
     کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کا 78واں سیاہ دن منایا جارہا ہے۔ اس موقع پر مشعال حسین ملک کا کہنا تھا کہ یہ وہ دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں کی مرضی کے بغیر ٹینکوں کے ذریعے ریاست پر قبضہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق مشعال ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ کشمیر آج بھی دنیا کا سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطہ ہے جہاں 9 لاکھ بھارتی فوج تعینات ہیں۔ کشمیری ماؤں کے گھروں سے بیٹے چھینے گئے اور 78 برس بعد بھی آنچل آنسوؤں سے خالی نہیں۔ مشعال ملک کا کہنا تھا کہ اگر عالمی طاقتیں خاموش رہیں تو کشمیر دنیا کا اگلا سیاسی دھماکا بن سکتا ہے۔ بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر...
    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ٹریفک ریگولیشن اینڈ سائیٹیشن سسٹم (TRACS) کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں ڈیجیٹل شفافیت اور جدیدیت کی جانب TRACS اہم قدم ہے، یہ منصوبہ محض تکنیکی اپ گریڈ نہیں، بلکہ ڈجیٹل ترقی، شفافیت اور عوامی خدمت کی علامت ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ آج کے دور میں حکمرانی کو ہوشیار، مؤثر اور جواب دہ ہونا چاہیے، سندھ ایک بار پھر فخر سے سب سے آگے کھڑا ہے، TRACS کے ذریعے اپنے شہریوں کی بہتر خدمت اور تحفظ کو یقینی بنا رہے ہیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت...
    برطانوی ماڈل اور ٹی وی اسٹار کیٹی پرائس نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں ان کی پیشانی پر نمایاں تبدیلی ’ہَمپس‘ دیکھے جا سکتے ہیں۔ کیٹی پرائس کے مطابق یہ دانے نما نشانات حالیہ بوٹوکس ٹریٹمنٹ کے نتیجے میں ظاہر ہوئے ہیں۔ برطانوی ویب سائٹ کے مطابق 47 سالہ ماڈل نے بتایا کہ یہ نشانات انجیکشن کے متعدد پوائنٹس کی وجہ سے بنے، جو یا تو انجیکشن لگانے کے طریقہ کار یا استعمال شدہ مواد کے ردِعمل کے باعث ہوسکتے ہیں۔ کیٹی پرائس اس وقت اپنی صحت اور ظاہری شکل کے حوالے سے پہلے ہی زیرِ بحث ہیں۔ یاد رہے کہ ماڈل ان دنوں وزن میں کمی، متعدد بلڈ ٹیسٹ، خون...
    پیپلزپارٹی گلگت بلتستان کے صدر نے یوم سیاہ کے موقع پر کہا کہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق دلانے کے لیے کشمیر کے جوانوں نے بے شمار جانوں کا نذرانہ پیش کیا، ان شہداء کی قربانیوں اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی صدر پاکستان پیپلزپارٹی گلگت بلتستان امجد حسین ایڈووکیٹ نے 27 اکتوبر کشمیر پر انڈیا کے غاصبانہ قبضے کی مناسبت سے یوم سیاہ کے موقع پر کہا ہے کہ انڈیا نے 1947ء کے تقسیم ہند کے طے شدہ فارمولے اور معاہدے کو رد کرتے ہوئے جموں و کشمیر میں اپنی فوج داخل کر کے غاصبانہ قبضہ کیا، بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست...
    سٹی 42 : شہرِ قائد میں ٹریفک خلاف ورزیوں کی روک تھام کے لیے ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا گیا ۔  سندھ  کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ رکشہ، گاڑی اور موٹرسائیکل سمیت ہر کوئی قانون کی خلاف ورزی کررہا ہے، ٹریفک مینجمنٹ کے لیے جو چیزیں ضروری ہے اس پرکام کرنا چاہیے، ٹریفک مینجمنٹ بیورو کو مزید مضبوط کریں اور لوگوں کو آگاہی دیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک خلاف ورزیاں اب جدید کیمروں کے ذریعے خودکار طور پر ریکارڈ ہوں گی اور جدید ای-ٹکٹنگ سسٹم سے انسانی مداخلت اور جانبداری...
    یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش، اسرائیل نے مصری ٹیم کو داخلے کی اجازت دے دی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز تل ابیب: اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ میں ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی لاشوں کی تلاش میں مدد کے لیے مصری تکنیکی ٹیم کے داخلے کی منظوری دے دی ہے۔ اسرائیلی حکومت کے ترجمان کے مطابق ریڈ کراس اور مصری ٹیموں کو غزہ میں اسرائیلی فوج کی ییلو لائن کے پار جا کر تلاش کی کارروائیوں کی اجازت ہوگی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ اسرائیل غزہ کی مکمل سیکیورٹی پر اپنا کنٹرول برقرار رکھے گا، اور یہ اجازت صرف مخصوص امدادی اور تکنیکی مقصد کے لیے دی گئی ہے۔ دوسری جانب، وزیراعظم نیتن یاہو نے...
    پاکستان ہاکی ٹیم پرولیگ کی تیاریوں کے لیے اسپین کا دورہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق بارسلونا میں پاکستان اور اسپین کے میچز 29 اور 30 نومبر کو ہوں گے، دورہ بنگلا دیش کے بعد پاکستان ٹیم کی 26 نومبر کو بارسلونا روانگی کا پلان بنایا گیا ہے۔ پرو ہاکی لیگ کے پہلے مرحلے میں پاکستان ارجنٹائن کا دورہ کرے گی۔ ارجنٹائن اور ہالینڈ کے ساتھ میچز 10 سے 15 دسمبر تک شیڈول ہیں۔ پرولیگ کا دوسرا مرحلہ آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں فروری میں رکھا گیا ہے جہاں پاکستانی ٹیم آسٹریلیا اور جرمنی کے ساتھ ہوبارٹ میں میچز کھیلے گی۔ جون کے دوسرے ہفتے میں بیلجیم اور اسپین کے ساتھ مچز بیلجیم میں طے ہیں جبکہ جون کے آخری...
    پاک امریکا تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم انکے خدشات سے آگاہ ہیں: امریکی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سے بڑھتے تعلقات پر بھارت نے اعتراض نہیں کیا مگر ہم جانتے ہیں کہ انہیں خدشات ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہفتہ وار پریس بریفنگ میں وزیر خارجہ مارکو روبیو سے سوال کیا گیا کہ کیا بھارت نے پاکستان امریکا کے بڑھتے تعلقات پر کوئی اعتراض یا خدشہ ظاہر کیا؟ اس پر مارکو روبیو نے کہا کہ نہیں ایسا نہیں ہوا البتہ ہم جانتے ہیں کہ بھارت کو اس بارے میں خدشات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب روانہ ہو گئے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم دورۂ سعودی عرب کےلیے  پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہو گئے ہیں ،وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کےلیے روانہ ہوئے ہیں۔ وزیرِ اعظم سعودی عرب میں فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ وزیرِاعظم شہباز شریف کے وفد میں نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمداورنگزیب اور وزیرِ اطلاعات عطااللّٰہ تارڑ شامل ہیں۔  پاک, افغان طالبان مذاکرات , تیسرا دور شروع مزید :
    وزیرِ صحت نے زور دیا کہ محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار مصدقہ اور مستند ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر مصدقہ معلومات یا سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر یقین نہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ میں ڈینگی کیسز کے اعداد و شمار پر اختلاف سامنے آنے کے بعد صوبائی حکومت کو تنقید کا سامنا ہے، کیونکہ سرکاری رپورٹوں اور حقیقی صورتحال میں واضح فرق پایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے رپورٹ کیے گئے ڈینگی کیسز اور حقیقی صورتحال میں نمایاں فرق کے پیش نظر وزیرِ صحت سندھ نے وضاحت کی ہے کہ سرکاری اعداد و شمار میں صرف سرکاری ہسپتالوں سے رپورٹ ہونے...
    ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ شہری حکومت ناجائز منافع خروں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کرے، روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ سمیت کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے، ملوث افراد پر موقع پر ہی بھاری جرمانے اور سخت مقدمات قائم کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے پھل و سبزیوں سمیت ایشائے خوردونوش کی بلا جواز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر قائد گراں فروش مافیہ کا حب بنتا جارہا ہے، روز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے، سبزی، پھلوں سمیت دیگر ایشائے خوردونوش کی قیمتوں میں مند پسند اضافے سے عام آدمی شدید...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ٹکٹ دیے جانے پر عمر ایوب کی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کر رہی ہیں، علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسا نہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیا جا رہا ہے۔ چاہتے ہیں شبلی فراز اور عمر ایوب...
    متحدہ عرب امارات میں آن لائن خریداری کا نیا دور شروع ہونے جا رہا ہے۔ ویزا اور ماسٹر کارڈ نے ایسے جدید نظام متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے صارفین کی جانب سے خودکار طور پر محفوظ طریقے سے اور مقررہ حدود میں خریداری اور ادائیگی کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: 5 پیشے جن میں اے آئی انسانوں سے بہتر کارکردگی دکھا رہی ہے یہ نیا رجحان ‘ایجنٹک کامرس’ کہلاتا ہے، جس میں تصدیق شدہ اے آئی ایجنٹس صارف کی اجازت سے ان کی جگہ خریداری کرتے ہیں۔ ویزا کا ‘انٹیلیجنٹ کامرس’ اور ماسٹر کارڈ کا ‘ایجنٹ پے’ اسی ٹیکنالوجی پر مبنی ہیں۔ صارف اپنے اے آئی اسسٹنٹ کو صرف ایک ہدایت دیتا ہے، جیسے...
    ویب ڈیسک:امیرِ جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ بھارت کا مقبوضہ کشمیر پر قبضہ غیر قانونی ، پاکستان اور کشمیر لازم و ملزوم ہیں۔  مقبوضہ کشمیر میں یومِ سیاہ کے موقع پر دیے گئے اپنے بیان میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح کا فرمان ہے کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔  انہوں نے مطالبہ کرتے ہوئے مزید کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے، کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کی جہدوجہد رنگ لائے گی۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟  حافظ نعیم الرحمان  نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان...
    سٹی 42 : پاکستان اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور شروع ہو گیا ۔   سفارتی ذرائع کے مطابق استنبول مذاکرات کے دو روز گزرنے کے باوجود ابھی تک کوئی نتیجہ نہیں نکل سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے آج کے دور میں ثالث بھی موجود ہوں گے,  سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان طالبان سے دہشت گردی روکنے کے لیے تحریری گارنٹیاں طلب کیں ہیں۔ افغان طالبان کی  ٹھوس اقدامات کی پیشکش تاہم تحریری گارنٹی/ یقین دھانی سے اجتناب کر رہے ہیں۔ افغان طالبان تحریری وعدے کرنے سے گریز کر رہے ہیں، افغان طالبان کی جانب سے شروع سے مذاکرات میں ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے۔  بھارتی...
    ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ شہری حکومت ناجائز منافع خروں کے خلاف فوری اور سخت اقدامات کرے، روزانہ کی بنیاد پر سخت مانیٹرنگ سمیت کوالٹی اور قیمتوں کا جائزہ لیا جائے، ملوث افراد پر موقع پر ہی بھاری جرمانے اور سخت مقدمات قائم کئے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ مبشر حسن نے پھل و سبزیوں سمیت ایشائے خوردونوش کی بلا جواز بڑھتی ہوئی قیمتوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شہر قائد گراں فروش مافیہ کا حب بنتا جارہا ہے، روز مرہ اشیا کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھنا حکومتی اداروں کی ذمہ داری ہے، سبزی، پھلوں سمیت دیگر ایشائے خوردونوش کی قیمتوں میں مند پسند اضافے سے عام آدمی شدید...
    ترجمان پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ نیپرا نے اپنے حالیہ ریویو میں کے الیکٹرک کے ملٹی ایر ٹیرف کا فیصلہ جاری کیا ہے جس پر کچھ حلقے ایک مذموم اور عام عوام کو گمراہ کرنے کیلئے حقائق کو میرٹ کے بر عکس پیش کر رہے ہیں اور جس سے یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے ہیں کہ یہ فیصلہ کراچی کے بجلی صارفین کے خلاف ہے، حقیقت اس کے بالکل بر عکس ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کچھ حقائق کو عام فہم الفاظ میں کراچی اور پورے ملک کے عوام کے سامنے رکھنے کی ضرورت ہے تاکہ اس مذموم مہم کا تدارک ہو سکے۔ ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک جو کہ ایک پرائیویٹ...
    پمز ہسپتال میں سیئنر ڈاکٹر کا زیر تربیت ڈاکٹر پر بدترین تشدد کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق متاثرہ ڈاکٹر ابرہیم نے اندراج مقدمہ کے لیے تھانہ کراچی کمپنی میں تحریری درخواست دے دی ہے۔ ٹرینی ڈاکٹر نے درخوات میں بتایا کہ برن سینٹر میں ڈیوٹی کے لیے گیا تو گارڈ کے ذریعے مجھے روک دیا گیا اور ڈاکٹر عبدالخالق نے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ مجھ پر تشدد کیا۔  ڈاکٹر ابرہیم نے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالخالق نے تشدد کے دوران میرا موبائل فون بھی توڑ دیا۔ انہوں نے ساتھیوں کے ہمراہ تشدد کے بعد مجھے دو گھنٹے تک کمرے میں بھی بند رکھا۔ درخواست میں مزید بتایا کہ ڈاکٹر عبدالخالق کی جانب سے نوکری سے نکالنے اور جان سے مارنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور اس وقت شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہے اور شہر کا فضائی معیار خطرناک حد تک گر چکا ہے۔ ماہرین کے مطابق فضا میں موجود مضر صحت ذرات شہریوں کے لیے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور سانس کی بیماریوں میں مبتلا افراد کے لیے صورتحال تشویشناک ہے۔محکمہ ماحولیات پنجاب کی ویب سائٹ کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) 358 تک پہنچ گیا ہے، جو خطرناک سطح سمجھی جاتی ہے۔ صوبے کے دیگر بڑے شہروں میں بھی فضائی آلودگی میں نمایاں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ گوجرانوالہ کا اے کیو آئی 500، سرگودھا کا 347، فیصل آباد کا 306، ملتان کا 304 اور ڈیرہ غازی خان کا 244 ریکارڈ...
    الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)الیکشن کمیشن نے نگران حکومت کی مدت میں توسیع سے متعلق آئین میں ترمیم کی سفارش کر دی ہے۔الیکشن کمیشن نے آئین کے آرٹیکل 224 ون میں ترمیم کی تجویز پیش کی ہے۔ سفارش کے مطابق، اسمبلیوں کی تحلیل کی صورت میں انتخابات نوے روز کے بجائے 120 روز میں کرائے جائیں، جبکہ اسمبلی کی مدت پوری ہونے پر انتخابات ساٹھ روز کے بجائے 90 روز میں کرانے کی تجویز دی گئی ہے۔ مزید براں، انتخابی مہم کا دورانیہ بھی 28 دن سے بڑھا کر 45 دن کرنے کی سفارش کی...
    خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ وہ کسی کے دباؤ یا دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے اور اپنی کارکردگی کے ذریعے ثابت کریں گے کہ ان کی حکومت عوامی توقعات پر پورا اترے گی۔ کرک میں ایک بڑے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سہیل آفریدی نے کہا کہ جب عمران خان نے وزیراعلیٰ کے عہدے کے لیے ان کا نام تجویز کیا تو وہ لوگ شور مچانے لگے جو نوجوان قیادت کو آگے بڑھتا نہیں دیکھنا چاہتے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج خیبرپختونخوا میں حکومت واقعی عوام کی ہے، اور وہ صوبے کے نوجوانوں کو قیادت میں فعال کردار دینے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جب وہ اڈیالہ جیل گئے تو اسی وقت...
    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں پولیس افسر ایس پی عدیل اکبر کی موت سے متعلق انکوائری رپورٹ منظرِ عام پر آ گئی ہے، جس میں واقعے کو خودکشی قرار دیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کی خبر میں پولیس ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ یہ رپورٹ کئی دنوں کی تفتیش، گواہوں کے بیانات اور ماہرینِ نفسیات کی آرا کی بنیاد پر تیار کی گئی۔ پولیس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر گزشتہ کئی ماہ سے گہرے ذہنی دباؤ یعنی ڈیپ روٹیڈ اسٹریس میں مبتلا تھے، جو ان کے ماضی کے پیشہ ورانہ اور ذاتی دباؤ کا نتیجہ تھا۔ انکوائری ٹیم نے عدیل اکبر کے ڈرائیور، آپریٹر اور معالج کے بیانات قلم بند کیے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صبح کا وقت جسم کے نظاموں کے لیے نئی توانائی کا آغاز ہوتا ہے، مگر بہت سے لوگ ایسی چھوٹی مگر خطرناک غلطیاں کرتے ہیں جو رفتہ رفتہ گردوں کی صحت کو نقصان پہنچاتی ہیں۔ماہرین کے مطابق گردے رات بھر خاموشی سے اپنا کام انجام دیتے ہیں ۔ خون کو صاف کرتے ہیں، زہریلے مادے اور اضافی سیال جسم سے خارج کرتے ہیں اور ہارمونز کی مدد سے بلڈ پریشر اور ہڈیوں کے نظام کو متوازن رکھتے ہیں، لیکن اگر دن کا آغاز غیر صحت مند عادات سے کیا جائے تو یہ حساس عضو وقت کے ساتھ اپنی کارکردگی کھو سکتا ہے۔سب سے عام اور نقصان دہ عادت صبح اٹھتے ہی پانی نہ پینا ہے۔ رات بھر جسم...
       کلیم اختر:  پنجاب سوشل سیکیورٹی نے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سامان سے بھرے 15 ٹرک روانہ کر دیے۔ روانگی کی تقریب میں صوبائی وزیر لیبر منشاء اللہ بٹ نے ٹرکوں کو روانہ کیا، جبکہ کمشنر سوشل سیکیورٹی محمد علی، وائس کمشنر توقیر الیاس چیمہ، ڈائریکٹر جنرل ہیڈکوارٹر اظہر حسین منہاس اور دیگر افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ منشاء اللہ بٹ نے بتایا کہ یہ ٹرک 800 متاثرہ خاندانوں کے لیے راشن اور دیگر ضروری سامان لے کر روانہ کیے گئے ہیں۔ امدادی سامان میں ادویات اور کھانے پینے کی اشیاء شامل ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ انہوں نے مزید کہا کہ پنجاب میں سیلاب زدگان کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے...
    ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم شہباز شریف پاکستانی وفد کے ہمراہ ریاض روانہ ہوئے ہیں وہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب گئے ہیں۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر خزانہ محمداورنگزیب اور وزیراطلاعات عطااللہ تارڑ بھی وزیراعظم کے ہمراہ روانہ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف فیوچر انویسٹمنٹ انیشی ایٹیو کی نویں کانفرنس میں شرکت کریں گے۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ Ansa Awais Content Writer
    سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے این اے 18 ہری پور میں عمر ایوب کی اہلیہ کو پی ٹی آئی ٹکٹ دینے کے معاملے پر کہا ہے کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینا اقربا پروری نہیں، کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمر ایوب کا حلقہ پورے پاکستان کا سب سے بڑا ہے، عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سالوں سے وہاں بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں کہ عمر ایوب کی اہلیہ کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیوزی لینڈ میں پیش آنے والا ایک خوفناک اور عجیب واقعہ والدین اور معصوم بچوں دونوں کے لیے گہری فکر کا باعث بن گیا ہے۔13 سالہ لڑکا جو بظاہر ایک آن لائن مارکیٹ پلیس سے خریدے گئے ننھے مگر خطرناک مقناطیسی کھلونوں سے کھیل رہا تھا، لاعلمی میں تقریباً 80 سے 100 نیوڈیمیم مقناطیس نگل گیا۔چند دن بعد جب اس کے پیٹ میں شدید تکلیف شروع ہوئی تو والدین اسے اسپتال لے گئے۔ڈاکٹروں کے مطابق ایکس رے میں واضح ہوا کہ بچے کے معدے اور آنتوں کے مختلف حصوں میں یہ مقناطیسی گولیاں زنجیر کی شکل میں چپک گئی تھیں۔ یہ چپکاؤ اندرونی ٹشوز کے درمیان دباؤ اور خون کی روانی میں رکاوٹ کا باعث بنا، جس سے...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے اپنی فریم ورک رپورٹ جمع کرائی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینیٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی تھی۔ مردہ کتے مختلف سیکٹرز سے اٹھائے گئے اور اگر کسی نے انہیں خود مارا تو سینیٹیشن عملے کا کام صرف انہیں اٹھانا تھا۔ وکیل سی ڈی اے نے عدالت کو بتایا کہ جنوری سے ستمبر تک پمز ہسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز رپورٹ ہوئے، اس لیے معاملے کا صرف ویلفیئر کے نقطہ نظر سے جائزہ نہیں لینا چاہیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو نے ریمارکس...
    —فائل فوٹو گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ہم نے اپنی تعداد پوری کی، ہم کشمیر میں حکومت بنانے کی پوزیشن میں ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بہت جلد ہم کشمیر میں اپنی حکومت بنائیں گے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں چھوٹی کابینہ پہلے دن سے بنانا ضروری ہے، ملاقات بعد میں ہو جائے گی، امور چلانے کے لیے کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ آزاد کشمیر حکومت سازی، PTI فارورڈ بلاک کے 10 ارکان PP میں شامل، مطلوبہ 27 ممبرز کا ہدف پورااسلام آباد صدر مملکت آصف علی زرداری کی طرف سے... گورنر کے پی نے کہا کہ علی امین کو کیوں نکالا، میر صادق یا میر جعفر...
    ---فائل فوٹو  صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کا دارومدار مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے، بھارت کے حالیہ جارحانہ اقدامات خطے کے امن کے لیے خطرہ ہیں۔یومِ سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، بھارتی افواج کا سری نگر پر قبضہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی تھی۔صدر آصف علی زرداری نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری بھارت کو انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر جوابدہ ٹھہرائے، کشمیری نسل در نسل بھارتی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی پامالی کا شکار ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت کی 5 اگست 2019ء کی...
    ---فائل فوٹو  کراچی کے علاقے ناظم آباد میں اسکول کی وین میں آگ لگنے کے سبب 6 بچے زخمی ہو گئے۔ریسکیو کے حکام کے مطابق وین کے گرم ہونے کے باعث اس میں آگ لگ گئی تھی، زخمی ہونے والے بچوں کو بروقت اسپتال پہنچا دیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق واقعہ آج صبح ساڑھے 7 بجے کے قریب پیش آیا تھا، پولیس کو بچوں کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں دی گئی تھی، اہلِ علاقہ نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پایا، متاثرہ وین اسکول کے بچوں کی پِک اینڈ ڈراپ کے لیے استعمال ہوتی ہے۔دوسری جانب سول اسپتال کے برنس وارڈ کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 4 بچوں کو آج صبح اسپتال لایا گیا تھا،...
    پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے ایک بار پھر انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کردیں ۔علیزے شاہ گزشتہ کئی عرصے سے مختلف تنازعات میں گھری نظر آتی ہیں، کبھی وہ سوشل میڈیا صارفین تو کبھی شوبز انڈسٹری سے ناراض دکھائی دیتی ہیں۔حال ہی میں ایک بار پھر علیزے شاہ نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے اپنی تمام تصاویر اور پوسٹس کو ڈیلیٹ کرکے سوشل میڈیا صارفین کو حیرت میں ڈال دیا۔اکاؤنٹ سے علیزے شاہ کی تمام تصاویر اور ویڈیو ڈیلیٹ ہونے کے بعد ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔وائرل ویڈیو میں اداکارہ نے کہا کہ’ وہ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے تمام تصاویر اور پوسٹس ڈیلیٹ کرچکی ہیں اور اس فیصلے پر خوش بھی ہیں شرمندہ...
    دہلی کی فضاء خطرناک حد تک آلودہ ہونے کے باوجود بھارتی حکومت کی جانب سے عوام کو گمراہ کرنے کی کوششیں سامنے آ گئی ہیں۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق دہلی کے آنند وہار آلودگی مانیٹرنگ اسٹیشن کے اردگرد میونسپل ٹینکرز دن رات پانی چھڑک کر فضائی آلودگی کے اصل اعداد و شمار کو کم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صرف 30 میٹر کے علاقے میں متعدد ٹرک مسلسل پانی چھڑک رہے ہیں تاکہ سینسرز کے قریب گرد و غبار کم ہو اور ڈیٹا میں آلودگی کی شرح مصنوعی طور پر گھٹ کر دکھائی جائے۔ عام آدمی پارٹی کے صدرسوربھ بھردواج نے ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق...
    راولپنڈی میں موسم کے بدلنے کے ساتھ ڈینگی کے کیسز میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں 10 نئے ڈینگی مریض رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد اس سیزن میں مجموعی تعداد 1,232 تک پہنچ گئی ہے۔ مختلف اسپتالوں میں اب بھی 37 سے زائد ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں، جبکہ متاثرہ علاقوں میں انسداد ڈینگی مہم جاری ہے۔ محکمہ صحت کے مطابق رواں سال راولپنڈی میں اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی۔ شہر میں 19,198 افراد کے ڈینگی ٹیسٹ کیے گئے، اور اس سیزن میں 18,783 افراد کی اسکریننگ کی گئی۔ انسداد ڈینگی مہم کے تحت 60 لاکھ سے زائد عمارتوں کا معائنہ کیا گیا، جن میں سے...
    وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، جس میں ایک نوجوان انہیں مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ اس کا ووٹ صرف عمران خان کے لیے ہے۔ اس کے جواب میں رانا سکندر حیات خان نے کہا کہ ایک سال میں ہم نے آپ کا دل جیت لیا ہے، جس کو دل کرتا ہے ووٹ دیں۔ رانا سکندر کا کہنا تھا کہ نوجوان کے مطابق میں سپورٹ تو عمران خان کو کرتا ہوں لیکن کام مریم نواز کے پسند ہیں۔ ہمارا مقصد ہے آپ کے لیے آسانیاں پیدا کریں ہم نے آپ نے دل جیتنے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’تیار رہیں تاکہ عمران خان کو جیل سے نکالا جاسکے‘، سہیل آفریدی...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کی جانب سے انصاف کی فراہمی کے نظام میں بڑے پیمانے پر بہتری کے دعوؤں کے باوجود قانونی ذہنوں کی اکثریت چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کے ایک سالہ دور میں عدلیہ کی کارکردگی سے متاثر نہیں اور اس پر عدم اعتماد کا اظہار کر رہی ہے۔ اتوار کو سپریم کورٹ کی کارکردگی کو درست ثابت کرنے کے لیے مختلف ڈیٹا سامنے لایا گیا۔ چیف جسٹس نے ایک سال کے دوران ججوں، وکلا اور وفاقی حکومت کی ان کی ثابت قدمی اور تعاون کی بنا پر تعریف کی ہے۔ تاہم، سابق ایڈیشنل اٹارنی جنرل طارق محمود کھوکھر کا کہنا ہے کہ پریس ریلیز آئینی اختیار کے بجائے ادارہ جاتی کمزوری کی علامت...
    اداکارہ علیزے شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کردی ہیں۔  گزشتہ چند برسوں سے علیزے شاہ نے اپنے انداز اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی اور انسٹاگرام پر بھی بولڈ تصاویر، میوزک ویڈیوز اور فوٹو شوٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔ تاہم حال ہی میں اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ اور افسردگی کے دور سے گزر رہی تھیں، جس دوران انہوں نے وہ تصاویر پوسٹ کیں جس پر وہ شرمندہ ہیں۔ علیزے شاہ نے ایک حالیہ ویڈیو بیان میں بتایا کہ انہوں نے اپنی تمام تصاویر ڈیلیٹ کر دی ہیں کیونکہ اب انہیں ان پر شرمندگی محسوس ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک مشکل...
    ایک انٹرویو میں سابق وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ گلبر سرکار غیر فطری تھی، دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ بغیر پارٹی والے رکن اسمبلی کو وزارت اعلی کا منصب دیا گیا ہو، وزارتِ اسی رکن اسمبلی کو ملتی ہے جس کی پارٹی ہوتی ہے، بغیر پارٹی والے کو وزارت اعلی کا منصب دینے کی روایت ہمارے ہاں دیکھی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کے صدر و سابق وزیر اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ گلبر گروپ مفادات کا ٹولہ ہے، یہ گروپ ٹھیکوں اور نوکریوں کے حصول کیلئے بنایا گیا ہے، یہ کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، دنیا میں کہیں نہیں دیکھا کہ بغیر پارٹی والے شخص کو وزیر اعلیٰ بنایا گیا...
    اسٹیٹ بینک نے تسلیم کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ملکی معیشت کی مضبوطی کا مظہر ہے۔ ایس آئی ایف سی کی مؤثر پالیسیوں کے نتیجے میں براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ بینک کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق توانائی کے شعبے میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری ہوئی، ستمبر 2025 میں اس شعبے میں 87 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ریکارڈ کی گئی۔ مالیاتی خدمات اور خوراک کے شعبوں میں بالترتیب 66.58 اور 25.3 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری موصول ہوئی، جس کے بعد ستمبر 2025 کے دوران پاکستان میں کل غیر ملکی سرمایہ کاری 185.62 ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق رواں مالی سال...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ ٹکٹ دیے جانے پر عمر ایوب کی اہلیہ کے دفاع میں سامنے آگئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں عمر ایوب کی اہلیہ کو ٹکٹ دینے سے متعلق صحافی کے سوال پر سلمان اکرم نے کہا کہ کچھ معاملات مقامی سطح کے ہیں، عمرایوب کا حلقہ پاکستان کا سب سے بڑا حلقہ ہے۔  انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کی اہلیہ گزشتہ 20 سال سے بطور سیاسی ورکر کام کررہی ہیں،  علاقے کی سیاست عمر ایوب کی اہلیہ دیکھتی ہیں، ایسانہیں کہ ان کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں یا مسلط کیاجارہا ہے، ان کی اہلیہ کا...
    علی ساہی:25ویں نیشنل ووشو چیمپئن شپ میں پنجاب پولیس کے ایتھلیٹس نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 10 میڈلز جیت لیے۔ ایونٹ میں آرمی، واپڈا، پنجاب، کے پی، بلوچستان اور آزاد جموں و کشمیر کی ٹیموں نے حصہ لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق پولیس ایتھلیٹس نے ایک گولڈ، ایک سلور اور آٹھ برونز میڈلز حاصل کیے۔ محمد عمیر نے گولڈ جبکہ صبور احمد نے سلور میڈل اپنے نام کیا۔ برونز میڈل جیتنے والوں میں محمد خلیل، طارق محمود، محمد صادق، عتیق الرحمان، مظہر اللہ، منیر احمد، راحت اللہ اور شہباز شامل ہیں۔ بھارتی سٹار کرکٹرICUمیں داخل، وجہ کیا بنی؟ آئی جی پنجاب نے میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قومی کھیلوں میں پولیس ایتھلیٹس...
    پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور: طالبان کے مسودے میں شامل دو بنیادی مطالبات کیا ہیں؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات آج تیسرے روز بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ دونوں ممالک کے وفود اس وقت استنبول میں موجود ہیں، تاہم گزشتہ روز مذاکرات میں کوئی خاص پیش رفت نہیں ہو سکی۔ ترکیہ میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری مذاکرات دوسرے روز کوئی فیصلہ کن پیشرفت نہ ہوسکی۔ تاہم، دونوں ممالک کے وفود نے پندرہ گھنٹے طویل بات چیت کے بعد ممکنہ معاہدے کا مسودہ تیار کیا۔ اس دوران ثالثوں کی موجودگی میں دونوں جانب سے تجاویز کا تبادلہ بھی ہوا۔ افغان خبر...
    ذرائع کے مطابق بھارتی انگریزی روزنامے ”دکن ہیرالڈ“ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ دو سینئر رہنمائوں، آغا روح اللہ مہدی اور میاں الطاف احمد کی طرف سے اختلاف رائے کے غیر معمولی اظہار نے نیشنل کانفرنس کے اندر وسیع ہوتی ہوئی دراڑیں بے نقاب کر دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو اپنی ہی پارٹی کے اندر بغاوت کا سامنا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے دو ارکان بھارتی پارلیمنٹ عمر عبداللہ کی قیادت اور ان کی حکومت کے کام کاج پر کھل کر سوالات اٹھا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بھارتی انگریزی روزنامے ”دکن ہیرالڈ“ نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ دو سینئر رہنمائوں، آغا روح اللہ...
    اداکارہ علیزے شاہ نے حال ہی میں انسٹاگرام سے اپنی تمام تصاویر اور ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ چند سالوں میں علیزے شاہ نے اپنے انداز اور طرزِ زندگی میں نمایاں تبدیلی کی اور انسٹاگرام پر بولڈ تصاویر، میوزک ویڈیوز اور فوٹو شوٹس شیئر کرتی رہی ہیں۔ تاہم حالیہ انکشاف کے مطابق، اداکارہ ایک ذہنی دباؤ اور افسردگی کے دور سے گزر رہی تھیں، اور ان دوران پوسٹ کی گئی تصاویر پر اب وہ شرمندگی محسوس کرتی ہیں۔ علیزے شاہ نے اپنی ایک ویڈیو میں بتایا کہ انہوں نے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں کیونکہ وہ اب انہیں دیکھ کر اچھا محسوس نہیں کرتیں اور کچھ وقت کے لیے سوشل میڈیا سے وقفہ لینا چاہتی ہیں۔...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے ظالمانہ قوانین نافذ کر کے کشمیریوں کی سیاسی آواز کو دبانے اور ان کی آزادی کی جدوجہد کو کچلنے کے لیے ایک منظم مہم شروع کر رکھی ہے۔ لیکن وہ دن دور نہیں جب کشمیر کو آزادی نصیب ہوگی، ان شاء اللہ۔ 27 اکتوبر کو منعقدہ یوم سیاہ کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘(سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ کے ذریعے کہا کہ ہر سال 27 اکتوبر کا دن کشمیر کی تاریخ کے سیاہ ترین دن کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔ آج سے 78 سال قبل اسی روز بھارتی قابض افواج سری نگر میں داخل ہوئیں اور وادی کو غیر قانونی طور پر...
    افغانستان کی طالبان حکومت نے پاکستان کے علاقے چترال سے آنے والے دریائے کُنڑ کے کابل میں دریا سے ملنے کے مقام پر ڈیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے جہاں سے دریا واپس پاکستان آتا ہے۔ افغان میڈیا کے مطابق طالبان کی وزارت برائے پانی و توانائی نے بتایا ہے کہ اس منصوبے کا تخمینہ اور ڈیزائن تیار ہے بس فنڈنگ ملنے کا انتظار ہے جس کے بعد تعمیر کا آغاز ہوجائے گا۔طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوندزادہ نے ڈیم کی تعمیر میں تیزی لانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار کرنے کے بجائے ملکی کمپنیوں سے استفادہ کریں۔یہ دریا پاکستان کے خوبصورت ترین علاقے چترال سے نکلتا ہے اور...
    جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل ہوگئے، دنیا بھر میں کشمیری و پاکستانی برادری آج یومِ سیاہ منارہی ہے، صبح 10 بجے ملک بھر میں کشمیری شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، آزاد کشمیر سمیت پاکستان بھر میں ریلیاں نکالی جائیں گی اور مقبوضہ کشمیر کے مظلوم شہریوں سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔ 27 اکتوبر 1947 کو بھارت نے جموں و کشمیر میں اپنی فوجیں اتاری تھیں اور ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کر لیا تھا، جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کو 78 سال مکمل ہونے پر دنیا بھر میں کشمیری و پاکستانی عوام آج یوم سیاہ منارہے ہیں، صبح 10 بجے ملک بھر میں سائرن بجائے جانے...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی دیکھنا چاہیے صرف ویلفئیر کی بات ہی نہیں کی جانی چاہئے۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر وکیل درخواست گزار سے سی ڈی اے کی فریم ورک رپورٹ پر تجاویز طلب کرلیں۔ اسلام...
    اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا میں کروڑوں روپے سرکاری گندم اسکینڈل کیس کی سماعت ہوئی، سماعت اینٹی کرپشن کورٹ خیبر پختونخوا کے جج آصف رشید نے کی۔ دوران سماعت استغاثہ کے ایک گواہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا، عدالت نے مزید پانچ گواہان طلب کرلیے۔ عدالت نے گندم کیس کی مزید سماعت 4 نومبر تک ملتوی کردی، پراسیکوشن نے کہا کہ گندم اسکینڈل میں نامزد پانچ ملزمان پر فرد جرم عائد ہے، ملزمان محمد ارشد ، محمد خالد ، قاضی جنید ، طلاءمحمد اور محمدعا طف شامل ہیں ، ملزم عثمان عابد شاہ تاحال روپوش ہیں۔ پراسیکوشن نے کہا کہ ملزمان نے اضاخیل نوشہرہ کے گندم اسٹوریج گودام میں ملازم تھے، ملزمان نے ملی بھگت سے 1700 ٹن گندم غائب کی ہے، ملزمان نے...
    مقررین نے بھارت کی جانب سے کشمیری عوام پر جاری مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی سختی سے مذمت کی۔ مقررین نے کہا کہ کشمیری عوام گزشتہ کئی دہائیوں سے اپنے حقِ خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح ضلع سکردو میں بھی ضلعی انتظامیہ سکردو کے زیرِ اہتمام یومِ سیاہ (27 اکتوبر) کے موقع پر ریلی نکالی گئی۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں ایڈمنسٹریشن کمپلیکس سکردو سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جو مین شاہراہ سے گزرتے ہوئے محب چوک سکردو پہنچی، جہاں ایک جلسے کی شکل اختیار کر گئی۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر سکردو نے کی۔ ریلی میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،...
    —فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ حق خودارادیت حاصل کرنے تک کشمیریوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، کشمیری ہمیشہ ہمیں اپنے شانہ بشانہ پائیں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہم ایک مرتبہ پھر کشمیر پر بھارتی قبضے کی مذمت کرتے ہیں۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ ہم کشمیری قوم کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کا یقین دلاتے ہیں، کشمیریوں کو اقوام متحدہ کا طے کر حق خودارادیت ملنا چاہیے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خلاف منائے جانے والے یومِ سیاہ (27 اکتوبر) کے موقع پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔ اپنے پیغام میں مریم نواز شریف نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارت کا مقبوضہ جموں و کشمیر پر قبضہ تاریخِ عالم کا سیاہ باب ہے، جس کی سیاہی آج بھی بھارتی قیادت کے چہرے پر نمایاں ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کسی ایک ملک کا نہیں بلکہ پوری عالمی برادری کا مسئلہ بن چکا ہے۔ پاکستان ہمیشہ اپنے کشمیری بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے آپریشن “بنیانِ مرصوص” میں بھارت کا غرور خاک...
    آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کیخلاف کیس: سی ڈی اے، میونسپل کارپوریشن نے رپورٹ عدالت میں جمع کرادی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آوارہ کتوں کے خاتمے اور نسل کشی کے خلاف کیس میں سی ڈی اے اور میونسپل کارپوریشن نے فریم ورک رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کراتے ہوئے بتایا ہے کہ 9 اکتوبر کو جس گاڑی میں مردہ کتے پائے گئے وہ سینی ٹیشن ڈیپارٹمنٹ کی گاڑی تھی۔ کوئی گاڑی مار جائے تو تب بھی انکو اٹھانا سینی ٹیشن والوں کا کام ہے، جنوری سے ستمبر تک صرف پمز اسپتال میں کتوں کے کاٹنے کے 2800 کیسز آئے، اس کا دوسرا پہلو بھی...
    ان کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیر میں قیادت کو خاموشی سے ختم کرنے کی پالیسی پر گامزن ہے، 10 نومبر کو ہونے والا یاسین ملک کا ٹرائل دراصل عالمی انصاف کا امتحان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیر سب سے زیادہ ملٹری قبضہ زدہ خطہ ہے اسے مزید نظرانداز نہ کیا جائے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی قبضے کو 78 سال مکمل ہو گئے ہیں اس موقع پر حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ اور انسانی حقوق کی علمبردار مشعال حسین ملک نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 27 اکتوبر 1947ء وہ سیاہ دن ہے جب بھارت نے کشمیریوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملک کی مرکزی نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی میں مبینہ طور پر سائبر کرائم مافیا کے سرگرم ہونے کی اطلاعات کے بعد حکومت نے ادارے میں اعلیٰ سطح پر وسیع پیمانے پر تبدیلیوں کی تیاری شروع کر دی ہے۔ذرائع کے مطابق اس اقدام کا مقصد ادارے کے اندر موجود کرپشن، اختیارات کے غلط استعمال اور مالی بے ضابطگیوں کے الزامات کی جامع جانچ کرنا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں اعلیٰ سطح پر تبدیلیاں کی جا رہی ہیں، جن کے تحت سینئر پولیس افسر سید خرم علی کو ایک اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ایجنسی کے متعدد افسران کے خلاف انضباطی کارروائی شروع کی جا رہی ہے، جن...
    یومِ سیاہ کے موقع پر کے پی حکومت نے بھی بھارتی مظالم کیخلاف کشمیری عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا یومِ سیاہ کے موقع پر کہنا تھا کہ 27 اکتوبر 1947ء کو بھارتی فورسز نے جموں و کشمیر پر ناجائز قبضے کا آغاز کیا۔ بھارتی فورسز کے ظلم و جبر کا سلسلہ آج تک جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مقبوضہ کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، ہم ان کی جدوجہدِ آزادی میں شانہ بشانہ ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے ادارے بھارتی مظالم کا نوٹس لیں۔ اقوام متحدہ اپنی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حقِ خودارادیت دلائے۔ محمد سہیل آفریدی نے مزید کہا کہ خطے کا پائیدار امن مسئلہ کشمیر کے...
    سپریم کورٹ میں تحریک انصاف کی قیادت سے متعلق اہم پیش رفت ہوئی ہے، جہاں بیرسٹر گوہر علی خان نے عمر ایوب اور شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف دائر اپیلیں واپس لے لیں۔ سماعت کے دوران بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ عمر ایوب کی ہدایت پر ان کی نااہلی کی اپیل واپس لی جا رہی ہے کیونکہ وہ خود انتخابات میں حصہ نہیں لے رہے، اور ان کی نشست پر ان کی اہلیہ امیدوار ہوں گی۔ اسی طرح شبلی فراز کو سینیٹ میں قائدِ حزبِ اختلاف کے عہدے سے ہٹانے کی اپیل بھی واپس لی گئی۔ تاہم عدالت نے شبلی فراز کی نااہلی کے خلاف اپیل پر نوٹس جاری کرنے کی استدعا منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو 29...
    پی ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر رہے ہیں۔ ان کا خاص ہدف سادہ لوح افراد اور خواتین ہیں، جن کو وہ فری سم کارڈ یا امدادی اسکیم کا جھانسہ دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر لیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے پاکستانی شہریوں  کیلئے اہم انتباہ جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے انگوٹھے اور انگلیوں کے نشانات فراہم کرتے ہوئے انتہائی محتاط رہیں۔ پی ٹی اے کی طرف سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ جعلساز شہریوں کو مختلف جھانسے دے کر ان کے فنگر پرنٹس حاصل کر...
    2 آسٹریلوی خواتین کرکٹرز کی بے حرمتی، کرپشن، بدانتظامی اور انتشار، ایک ایسی قوم کا چہرہ جو اپنے کھلاڑیوں کے تحفظ اور احترام میں بری طرح ناکام ہے۔ بھارت کے کھیلوں کی میزبانی داغدار ہو گئی سال 2025 میں بھارت کی میزبانی میں منعقدہ بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹس شرمناک اور ہولناک واقعات سے داغدار ہو گئے۔آسٹریلوی خواتین کھلاڑیوں کے ساتھ جنسی ہراسانی، غیر ملکی کوچز پر آوارہ کتوں کے حملے، نیشنل گیمز میں میچ فکسنگ، اور کھیلوں کو سیاسی و فرقہ وارانہ تنازعات میں گھسیٹنے جیسے واقعات نے نہ صرف بھارت کے کھیلوں کے نظام کی نااہلی کو بے نقاب کیا بلکہ عالمی سطح پر اس کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیے: بھارت میں آسٹریلوی خواتین کرکٹرز...
    جنگ سے تباہ شدہ غزہ کے کھنڈرات میں 62 سالہ ہیام مقداد اپنے ننھے پوتے پوتیوں کے ساتھ زندگی کی بقا کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ بغیر جوتوں کے، گرد آلود پاؤں لیے، بچے ہر روز اپنی دادی کے ساتھ پانی کی تلاش میں ملبے کے ڈھیر عبور کرتے ہیں۔ ہیام مقداد کا کہنا ہے کہ اب بچوں کی خواہش اسکول یا پارک جانے کی نہیں بلکہ کھانا یا پانی تلاش کرنے کی ہے۔ بچوں کے خواب ختم ہو گئے ہیں، وہ اب ملبے پر کھیلتے ہیں۔ جنگ نے مقداد کا گھر اور کئی عزیز چھین لیے۔ 10 اکتوبر کو امریکی ثالثی سے جنگ بندی کے بعد وہ اپنے تباہ شدہ مکان کے ملبے پر واپس آئیں اور ایک...
    فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں 49 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں دو کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ سوسائٹی کے مطابق ان خواتین کو جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قیدی خواتین کو تشدد، خوراک کی کمی، طبی سہولتوں کی عدم فراہمی، جنسی ہراسانی، ریپ کی دھمکیاں اور نفسیاتی اذیت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ ان میں کینسر...
    تحریک منہاج القرآن( بزم قادریہ) کے زیر اہتمام مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بانی سربراہ تحریک منہاج القرآن کا کہنا تھا کہ تصوف کی اصل تکریم انسانیت،برداشت اور رواداری ہے،جب بندہ اللہ تعالیٰ سے سچی محبت کرتا ہے تو وہ ہر سمت خدا کو دیکھنے لگتا ہے اور یہی اصل تصوف ہے، امت مسلمہ کی بیداری اسی وقت ممکن ہے جب اس میں روحانی شعور، اخلاقی تربیت اور تعلق باللہ کی تجدید ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ تصوف دل کی اصلاح، اخلاق کی تطہیر اور خالق و مخلوق سے محبت کا نام ہے۔ آج کے دور مادیت میں تصوف کی حقیقی روح کو...
    آسٹریلوی کھلاڑی پیٹ کمنز کی کمر کی انجری برقرار رہنے کے باعث انہیں پہلے ایشیز ٹیسٹ سے باہر کر دیا گیا ہے، جبکہ اسٹیو اسمتھ کو ٹیم کی قیادت سونپ دی گئی ہے۔ کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے پیر کی صبح جاری بیان میں تصدیق کی گئی کہ کپتان پیٹ کمنز این آر ایم اے انشورنس ایشیز ٹیسٹ کے پہلے میچ کے لیے فٹ نہیں ہو سکیں گے، ان کی عدم موجودگی میں اسٹیو اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز نے رننگ شروع کر دی ہے اور جلد ہی بولنگ دوبارہ شروع کرنے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستانی کھلاڑیوں کو بگ بیش لیگ کھیلنے کی اجازت، کرکٹ آسٹریلیا کی تصدیق رپورٹس کے مطابق پیٹ کمنز ابھی...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی حالیہ تصاویر نے سوشل میڈیا صارفین کے درمیان بحث چھیڑ دی ہے۔ تصاویر میں ان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے، گال زیادہ بھرے نظر آ رہے ہیں اور بھنویں بلند لگ رہی ہیں، جس کی وجہ سے مداحوں اور فالوورز نے اپنی رائے دینا شروع کر دی۔ کچھ صارفین کا خیال ہے کہ ماہرہ نے دیگر شوبز شخصیات کی طرح بوٹوکس کروایا یا آئی برو لفٹ کروائی ہے، جس سے ان کے چہرے کے خدوخال بدل گئے ہیں۔ دوسری جانب اداکارہ کے مداح ان کی بات کا دفاع کر رہے ہیں کہ ماہرہ نے کئی بار واضح کیا ہے کہ وہ قدرتی خوبصورتی کو ترجیح دیتی ہیں اور کسی...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار جونی لیور نے پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کی کہانی، اداکاری اور پروڈکشن کی تعریف کرتے ہوئے اسے انتہائی شاندار قرار دیا ہے۔ اپنے ایک ویڈیو بیان میں جونی لیور نے کہا کہ وہ اور ان کا پورا خاندان پاکستانی ڈرامہ ’پامال‘ کو بڑی دلچسپی سے دیکھتے ہیں اور ہر نئی قسط کا بے صبری سے انتظار کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا، ’میری بیوی ہمیشہ کہتی ہے، کیا ڈائریکٹر ہے، کیا ڈائریکشن ہے‘۔   View this post on Instagram   A post shared by The Times of Drama (@timesofdrama) اداکار نے ڈرامے کے ڈائریکٹر خضر ادریس کی تعریف کرتے ہوئے کہا، آپ بہت اچھے ڈائریکٹر ہیں۔ جونی لیور نے ڈرامے کے مرکزی کرداروں صبا قمر...
    بھارت سے مضر صحت ہواؤں کی آمد، آلودگی میں خطرناک اضافہ، لاہور پھر سرفہرست WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) بھارت سے آلودہ ہواؤں کا سلسلہ پنجاب کی فضاؤں میں مسلسل داخل ہونے سے صوبہ بھر میں فضائی آلودگی میں خطرناک اضافہ ہو گیا، لاہور اور گردونواح میں فضائی معیار غیر صحت بخش زمرے میں آ گیا۔ صوبائی دارالحکومت کی فضا زہر آلودہ ہوگئی، لاہور فضائی آلودگی میں دنیا میں پھر سر فہرست آگیا، ایئر کوالٹی انڈیکس 312 تک جا پہنچا، بھارتی شہر دہلی کا فضائی آلودگی میں دوسرا نمبر رہا جس کا اے کیو آئی 239 ہو گیا۔ فیصل آباد540، گوجرانوالہ،371 ملتان364 اور بہاولپور کا اے کیو آئی 250 ریکارڈ کیا گیا، طبی ماہرین...
    راولپنڈی کے علاقے خیابان سر سید میں ایک گھر میں الیکٹرک موٹر سائیکل چارج کرتے ہوئے اچانک آگ بھڑک اٹھی، تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو 1122 راولپنڈی کے مطابق، فوری اطلاع پر ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ کو قابو میں کر لیا۔ اہلکاروں کی پیشہ ورانہ کوششوں سے آگ پھیلنے سے رک گئی۔ گھر والوں کے مطابق موٹر سائیکل چارجنگ کے دوران اچانک آگ لگ گئی، مگر فی الحال آگ لگنے کی اصل وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ریسکیو آپریشن میں 3 ایمرجنسی گاڑیاں اور 8 اہلکار حصہ لے رہے تھے، جن کی تیز اور مؤثر کارروائی سے نقصان کم سے کم ہوا۔
    27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا سیاہ ترین دن، مقبوضہ ریاست جموں وکشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کو 78 برس بیت گئے۔لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ تجدید عہد کے ساتھ منا رہے ہیں۔27 اکتوبر 1947 ریاست جموں و کشمیر کی تاریخ کا وہ سیاہ ترین دن تھا جب بھارت نے جبری طور پر کشمیر کے ایک بڑے حصے پر غاصبانہ قبضہ کیا تھا، بھارت کے اس جابرانہ اقدام کے خلاف کشمیری آج بھی آزادی کیلئے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں، بھارت نے گزشتہ 34 برسوں کے دوران 1 لاکھ کے قریب کشمیری بے دردی سے شہید کئے ہیں۔اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق...
    کشمیریوں پر بھارتی مظالم کیخلاف اسلام آباد میں وفاقی حکومت کے زیرِاہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شاہرائے دستور پر یومِ سیاہ کے موقع پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی واک کا انعقاد کیا گیا ہے۔ ریلی کی قیادت وفاقی وزیر برائے امور کشمیر انجینئر امیر مقام ، سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ  اور ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کر رہے ہیں۔  وزارتِ امورِ کشمیر کے زیرِ اہتمام، وزارتِ خارجہ اور وزارتِ اطلاعات کے اشتراک سے احتجاجی ریلی جاری ہے جو دفترِ خارجہ سے ڈی چوک کی جانب رواں دواں ہے۔ ریلی میں جموں و کشمیر لبریشن سیل، حریت رہنماؤں اور سرکاری افسران کی بڑی تعداد شریک ہے جبکہ اس میں وزارتِ اطلاعات اور وزارتِ خارجہ کے...
    کراچی: آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کمر کی انجری کے باعث انگلینڈ کیخلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ پیٹ کمنز کی جگہ ابتدائی میچ میں اسٹیون اسمتھ ٹیم کی قیادت کریں گے، پانچ ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر سے پرتھ میں کھیلا جائے گا۔ ہیڈ کوچ اینڈریو میکڈونلڈ کا کہنا ہے کہ کمنز اس ہفتے بولنگ شروع کریں گے اور ان کی برسبین ٹیسٹ میں واپسی کی امید ہے۔ کمنز کی غیر موجودگی میں فاسٹ بولر اسکاٹ بولینڈ ٹیم میں شامل ہونے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
    بیت المقدس: فلسطینی خواتین کے قومی دن کے موقع پر فلسطینی قیدیوں کی سوسائٹی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیلی جیلوں میں اب بھی 49 فلسطینی خواتین قید ہیں، جن میں 2 کم عمر لڑکیاں اور غزہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ سوسائٹی کے مطابق ان خواتین کو اسرائیلی جیلوں اور تفتیشی مراکز میں بدسلوکی، تشدد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سامنا ہے۔ بیان میں بتایا گیا کہ 7 اکتوبر 2023 کو غزہ پر اسرائیلی حملوں کے آغاز کے بعد سے خواتین قیدیوں کے ساتھ ظلم و زیادتی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق خواتین قیدیوں کو تشدد، خوراک کی کمی، طبی سہولتوں کی محرومی، جنسی ہراسانی، ریپ کی...
    پنجاب خصوصاً لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی ہے.عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور 300 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔ دہلی 280 اور کولکتہ 184 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔فضائی آلودگی میں اس اضافے کی بڑی وجہ شمال مشرقی سمت سے داخل ہونے والی بھارتی آلودہ ہوائیں اور سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات قرار دیے جا رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارتی پنجاب اور ہریانہ کے زرعی علاقوں میں حالیہ دنوں میں فصلوں کی باقیات جلانے میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پی ایم 2.5 اور پی ایم 10 جیسے خطرناک...
    پنجاب حکومت نے حال ہی میں نیا بلدیاتی ایکٹ منظور کیا ہے، جسے ماہرین خوش آئند قرار دے رہے ہیں۔ ماہرین اور سول سوسائٹی کے نمائندے کہتے ہیں کہ لوکل گورننس کے بہتر نتائج کے لیے نظام کو آئینی تحفظ دینا ضروری ہے۔ چیئرمین استحقاق کمیٹی نے کہا کہ نئے ایکٹ کے تحت تحصیل کونسلز اور میونسپل کارپوریشنیں مضبوط کی جائیں گی جبکہ ڈسٹرکٹ کونسل ختم کی جا رہی ہے۔ الیکشن مکمل ہونے کے بعد 60 ہزار سے زائد نمائندے منتخب ہوں گے جو اپنے مسائل خود حل کر سکیں گے۔ ڈائریکٹر پاکستان سٹڈی سینٹر نے بتایا کہ پنجاب میں طویل عرصے بعد بلدیاتی انتخابات ہوں گے، جس سے لوکل گورنمنٹ کا نظام مضبوط ہوگا اور عوامی مسائل حل کرنے...
     پنجاب خصوصاً لاہور کی فضا ایک بار پھر خطرناک حد تک آلودہ ہو گئی ہے. عالمی درجہ بندی کے مطابق لاہور 300 اے کیو آئی کے ساتھ دنیا کا سب سے زیادہ آلودہ شہر بن گیا ہے۔ دہلی 280 اور کولکتہ 184 اے کیو آئی کے ساتھ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔ فضائی آلودگی میں اس اضافے کی بڑی وجہ شمال مشرقی سمت سے داخل ہونے والی بھارتی آلودہ ہوائیں اور سرحد پار فصلوں کی باقیات جلانے کے واقعات قرار دیے جا رہے ہیں۔ محکمہ ماحولیات پنجاب کے مطابق بھارتی پنجاب اور ہریانہ کے زرعی علاقوں میں حالیہ دنوں میں فصلوں کی باقیات جلانے میں اضافہ ہوا ہے، جس کے باعث پی ایم 2.5 اور پی ایم 10...
    ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر سموگ کی شدت میں اضافہ ہوا تو ابتدائی سطح کے سکولوں کی بندش کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں فضائی آلودگی مزید بڑھنے کا امکان ہے، جس کے باعث سانس، نزلہ، کھانسی اور آنکھوں کی جلن کے کیسز میں اضافہ ہو سکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سموگ الرٹ کے بعد تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پنجاب کے مختلف شہروں خصوصاً لاہور میں بڑھتی ہوئی سموگ کے حوالے سے تشویشناک الرٹ جاری کیا ہے۔ گزشتہ سال پنجاب حکومت نے 3 نومبر سے ایک ہفتے کیلئے تعلیمی ادارے بند کیے تھے، بعد ازاں چھٹیوں میں ایک ہفتے کی توسیع بھی کی گئی تھی۔ ذرائع...
    امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے ساتھ اپنےاسٹریٹجک تعلقات کو وسعت دینے کا خواہاں ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے نئے مواقع دیکھ رہا ہے۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں گفتگو کرتے ہوئے روبیو نے واضح کیا کہ اسلام آباد کے ساتھ تعلقات میں بہتری کا بھارت کے ساتھ امریکی تعلقات سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کے بقول، امریکا دونوں ممالک کے ساتھ متوازن اور بامقصد شراکت داری پر یقین رکھتا ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہ آیا بھارت نے پاکستان اور امریکا کے بڑھتے تعلقات پر تشویش ظاہر کی ہے، روبیو نے کہا،نہیں، ایسا نہیں ہے۔ البتہ بھارت فطری طور پر فکرمند ہو سکتا ہے کیونکہ تاریخی طور پر پاکستان...
    پاکستانی نوجوان ریحان جلیل کی اے آئی سیکیورٹی کمپنی نے امریکی سافٹ ویئر گروپ Veeam ایک ارب 70 کروڑ ڈالر یعنی 4 کھرب 77 ارب پاکستانی روپے میں خرید لی۔ اس کاروباری ڈیل سے اے آئی گورننس ٹولز کو Veeam کی پروڈکٹ لائن میں شامل کیا جائے گا۔ ڈیل مکمل ہونے کے بعد ریحان جلیل امریکی سافٹ ویئر گروپ میں سیکیورٹی اور اے آئی کے صدر کے طور پر اہم عہدہ بھی سنبھالیں گے۔ ریحان جلیل نے این ای ڈی انجینئرنگ یونیورسٹی کراچی سے انجینئرنگ کی ڈگری حاصل کی ہے۔ ریحان جلیل Securiti.AI کے بانی اور سی ای او ہیں، جو ایک معروف ڈیٹا سیکیورٹی اور اے آئی گورننس کمپنی ہے۔ Securiti.AI کا بنیادی کام ایک ڈیٹا کمانڈ سینٹر فراہم...
    اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اگر چوہدری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو اس میں پیپلز پارٹی کی کوئی غلطی نہیں ہے، ہم نے سسٹم کو چلانا ہے اور پارلیمانی نظام کو آگے لیکر چلنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق چیئرمین سینیٹ و سیکرٹری جنرل پیپلز پارٹی نیئر حسین بخاری نے کہا ہے کہ ابھی واضح نہیں کہ آزاد کشمیر کا وزیراعظم کون ہو گا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ جس جماعت کے پاس مطلوبہ نمبر ہوں اس کا حق ہے حکومت بنائے۔ اُنہوں نے کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کے پاس اکثریت نہیں ہے، اگر چوہدری انوار الحق اکثریت برقرار نہیں رکھ سکے تو...
    پاکستان شوبز کی صف اول کی اداکارہ ماہرہ خان کی نئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔  ان نئی تصاویر میں ماہرہ خان کا چہرہ پہلے سے مختلف دکھائی دے رہا ہے ان کے گال زیادہ بھرے ہوئے جبکہ بھنویں بھی اُٹھی ہوئی محسوس ہو رہی ہیں یہی وجہ ہے کہ سوشل میڈیا پر اداکارہ کے مداحوں اور صارفین نے تبصرے شروع کردیے ہیں۔  کچھ صارقین کا کہنا ہے کہ ماہرہ خان نے بھی شوبز کی دیگر اداکاراؤں کی طرح بوٹوکس کروا لیا ہے جبکہ آئی برو بھی لفٹ کروائی ہیں جس کی وجہ سے ان کے خدوخال بدل گئے ہیں۔  تاہم اداکارہ کے مداحوں کا کہنا ہے کہ ماہرہ کئی بار واضح کر چکی ہیں...
    اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کر دیا ہے کہ غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی فورس میں شامل ہونے والے ممالک کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا ، کوئی اور نہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ فورس امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کا حصہ ہے، تاہم ابھی تک یہ طے نہیں ہو سکا کہ کون سے ممالک اس میں شامل ہوں گے۔ عرب اور دیگر مسلم ممالک کی شمولیت کے امکانات بھی غیر یقینی ہیں، خاص طور پر اس لیے کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جبکہ اسرائیل نے بھی فورس کی ممکنہ ساخت پر تحفظات ظاہر کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ نے اپنے فوجی غزہ پٹی...
    آرٹیکل 370 کی منسوخی سے کشمیر کی معیشت تباہ، روزگار کے مواقع محدود WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی ریاستی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ سات دہائیوں سے جاری ہے، کشمیری عوام آج بھی آزادی اور حقِ خودارادیت کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ 1947 کے اکتوبر میں بھارت نے کشمیری عوام کی مرضی کے برعکس اور آزادی ایکٹ کی مکمل خلاف ورزی کرتے ہوئے جموں و کشمیر پر زبردستی قبضہ کر لیا، اس غاصبانہ اقدام کو بعد ازاں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پیش کیا گیا جہاں اب تک مسئلہ کشمیر پر 5 قراردادیں منظور کی جا چکی ہیں تاہم ان میں سے کسی...
    غزہ فورس میں کن ممالک کی فوج شامل ہوگی؟ نیتن یاہو نے بڑا اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز یروشلم:(آئی پی ایس) اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کے تحت غزہ میں مجوزہ بین الاقوامی فورس میں کون سی غیرملکی افواج شامل ہوں گی، اس کا فیصلہ اسرائیل خود کرے گا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق یہ ابھی تک طے نہیں ہو سکا کہ عرب یا دیگر ممالک اس فورس میں اپنے فوجی بھیجنے پر آمادہ ہوں گے یا نہیں، خاص طور پر اس لیے کہ حماس نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے، جب کہ اسرائیل نے بھی اس...
    ستاروں کی چال کے لحاظ سے اپنے آج کے دن کا احوال جانیے حمل:21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: اپنے آرام کی حدود سے باہر نکلیں، آپ کوشش کر رہے ہیں، اور ہم جانتے ہیں، لیکن ذہنی طور پر آپ ابھی بھی اس خوفناک راستے میں پھنسے ہوئے ہیں کہ مشکل وقت آپ کا دن انتظار کررہا ہے، اور یہ بالکل سچ نہیں ہوسکتا۔ سانس لینے کے لیے کچھ وقت نکالیں، اپنی زندگی کا دوبارہ جائزہ لیں اور نوٹ کریں کہ کیا آپ ہمیشہ وہی چاہتے ہیں جو آپ چاہتے تھے یا اگر آپ اب بھی اسے صرف عادت/ توقع/ دباؤ کی وجہ سے تعاقب کررہے ہیں۔ اپنی منفرد ضروریات اور خواہشات کا احترام کریں، اپنے آپ کو بالکل وہ...
    معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پاکستان کیخلاف ایک اور مذموم سازش ناکام WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز معرکۂ حق میں شرمناک شکست کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نئی مذموم سازش بھی ناکام بنا دی گئی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ نے ایک مرتبہ پھر جھوٹ، پروپیگنڈا اور جعلی بیانیے کا سہارا لیتے ہوئے پاکستان کے خلاف مہم شروع کی جسے وزارت اطلاعات و نشریات پاکستان نے ان تمام گمراہ کن دعوؤں کو ٹھوس شواہد کے ساتھ رد کرتے ہوئے بھارتی پروپیگنڈا مشینری کا چہرہ بے نقاب کر دیا۔ بھارتی اخبارات، اکنامک ٹائمز، ٹائمز آف انڈیا، لوکمت ٹائمز اور دیگر گودی میڈیا اداروں نے سابق سی آئی اے افسر جان کیریاکو کے...
    امریکی ریاست نیواڈا میں ہونے والے 74ویں مس امریکا مقابلے میں ریاست نبراسکا کی 22 سالہ ماڈل آڈی ایکرٹ نے اپنی شاندار کارکردگی سے سب کو متاثر کرتے ہوئے یہ اعزاز اپنے نام کر لیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق پورے امریکا سے 50 ماڈلز نے اس مقابلے میں حصہ لیا، جن میں آڈی ایکرٹ نے اعتماد، شخصیت اور سماجی شعور کے امتزاج سے ججز کو متاثر کیا۔ آڈی ایکرٹ ایک سوشل میڈیا اور مارکیٹنگ کوآرڈینیٹر کے طور پر کام کرتی ہیں اور آن لائن سیفٹی و ڈیجیٹل آگاہی کی سرگرمیوں میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں۔ وہ ماضی میں نبراسکا یونیورسٹی کی چیئر لیڈنگ ٹیم کی رکن بھی رہ چکی ہیں۔ان کا انتخاب مس امریکا کے ایک...
    ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، پارلیمانی پارٹی اپنے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وزیرِاعظم آزاد کشمیر اور نواز لیگ کے پارلیمانی لیڈر راجہ محمد فاروق حیدر نے کہا ہے کہ ہم حکومت سازی کا حصہ نہیں بنیں گے۔ ایک بیان میں راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے کسی عمل کا حصہ نہیں بنے گی، پارلیمانی پارٹی اپنے فیصلے کے ساتھ کھڑی ہے، اس میں تبدیلی کی قطعی کوئی گنجائش نہیں۔ مسلم لیگ نواز آزاد کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے بھی آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہ...
    ’’تم کو ایک بریکنگ نیوز دے رہا ہوں، ملتان سلطانز نے فیس نہیں دی لہٰذا پی سی بی اس کا معاہدہ ختم کر رہا ہے۔‘‘ یہ 2018 کی بات ہے جب میرے ایک دوست نے مجھے یہ بتایا۔ میں نے دیگر سورسز سے رابطے کیے تو پتا چلا کہ اونرز بھاری فیس دیکھ کر چکرا گئے ہیں۔ انھوں نے جوش میں آکر 5.2 ملین ڈالر سالانہ پر ٹیم خرید تو لی مگر اب اندازہ ہوچکا کہ بہت بڑے گھاٹے کا سودا کیا ہے، اس لیے اب جان چھڑانا چاہ رہے ہیں۔ میں نے سلطانز کے ایک آفیشل سے رابطہ کیا تو جواب سے اندازہ ہوگیا کہ خبر درست ہے، البتہ شاید وہ اس موقع پر اشاعت نہیں چاہ رہے تھے...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں: صدر و وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) صدر مملکت اور وزیراعظم پاکستان نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کا مسئلہ حل ہونے تک جنوبی ایشیا میں امن ممکن نہیں، اقوام متحدہ پر یہ ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ کشمیری عوام کے حق میں اپنا کردار ادا کرے۔ یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت آصف علی زرداری نے عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین اور...
    ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر پر بھارت کے قبضے کو 78سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکامی اقوام متحدہ کی ساکھ پر ایک سوالیہ نشان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیرشاخ کے سابق کنوینر محمد فاروق رحمانی نے اقوام متحدہ پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی منظور شدہ قراردادوں کے مطابق جموں و کشمیر میں استصواب رائے کرانے کا وعدہ پورا کرے۔ ذرائع کے مطابق فاروق رحمانی نے جموں و کشمیر پر بھارت کے قبضے کو 78سال مکمل ہونے کے موقع پر ایک بیان میں کہا کہ کشمیری عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے میں...
    اسلام آباد/استنبول (صغیر چوہدری) — استنبول میں ہونے والی اہم اور حساس مذاکراتی نشست میں پاکستان نے افغان طالبان کو ایک دو ٹوک اور غیر معمولی واضح مطالبہ پیش کیا ہے: افغان سرزمین سے کسی بھی قسم کی دہشت گردانہ کارروائی، محفوظ ٹھکانوں یا ان کی عملی سرپرستی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفد نے کہا کہ محض یقین دہانیوں کا دور ختم ہو چکا ہے — اب عملی، قابلِ پیمائش اور ثبوت پر مبنی اقدامات درکار ہیں تاکہ دہشت گرد نیٹ ورکس کا قلع قمع ممکن بنایا جا سکے۔ پاکستانی حکام نے افغان طالبان کے مذاکراتی دلائل کو زمینی حقائق سے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ بعض دلائل ایسا تاثر دیتے ہیں...