2025-11-15@21:36:36 GMT
تلاش کی گنتی: 100018
«بی بی کا»:
(نئی خبر)
کراچی (نیوزڈیسک)سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) سلیم رضا نے کہا ہے کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے، عوام کو نہیں۔ سلیم رضا نے کہا کہ بینکوں کے لیےگزشتہ برس اچھا رہا، 600 ارب روپے کا منافع کمایا ہے۔بینکوں کے اثاثے 10 سال میں بڑھے ہیں، گورنر اسٹیٹ بینک انہوں نے مزید کہا کہ بینکوں نے رواں سال 6 ماہ میں 325 ارب روپے منافع کمایا ہے جبکہ ملک میں مہنگائی کم ہوئی ہے۔ سابق گورنر ایس بی پی نے یہ بھی کہا کہ بینکوں کے منافع کا فائدہ سرمایہ کاروں کو ہو رہا ہے عوام کو نہیں۔
دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا کہ یہ دورہ پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت کو مزید مضبوط کرے گا اور انہیں ایک بلند تر سطح پر لے جائے گا، جس میں سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع البنیاد شراکت داری شامل ہوگی۔ وزارت امور خارجہ کے مطابق اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر بروز ہفتہ دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جس دوران ان کی وزیراعظم اور صدر سے اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں متوقع ہیں۔ قبل ازیں، اردن کے بادشاہ کا پاکستان کا آخری دورہ سابق صدر ممنون حسین کی دعوت پر ہوا تھا۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل ذیابیطس فیڈریشن کی نئی تحقیق کے مطابق پاکستان میں ذیابیطس کا شکار 2تہائی ملازمین (68فیصد) کو کام کی جگہ پرمنفی سلوک یا امتیازی برتاؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ 14نومبر کو ذیابیطس کے عالمی دن کے موقع پر جاری کی جانے والی اس رپورٹ میں آئی ڈی ایف نے ذیابیطس کے مریض ملازمین کے ساتھ اس منفی اور امتیازی سلوک اورادارہ جاتی تعاون کی کمی کو اجاگر کیا ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ذیابیطس کے شکار 58 فیصد ملازمین نے کام کی جگہ پر منفی سلوک کے خوف کی وجہ سے ملازمت چھوڑنے پر غورکیا ہے، نیشنل ایسوسی ایشن آف ڈائبٹیز ایجوکیٹرز آف پاکستان کی صدر اور آئی ڈی ایف کی نائب صدر ارم غفور...
اسلام آباد: ملک میں تمباکو سے سالانہ 700 ارب روپے کے معاشی نقصان کا انکشاف ہوا ہے، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے تمباکو کنٹرول کیلئے فوری اصلاحات کرنے کا مطالبہ کردیا۔ پائیڈ کے مطابق قوانین کے کمزور نفاذ اور پرانے قوانین کے باعث تمباکو وبا سنگین ہوگئی، تمباکو ہر سال ایک لاکھ 64 ہزار پاکستانیوں کی جان لیتا ہے، تمباکو کے شعبے میں مالی نقصانات جی ڈی پی کے ایک فیصد کے برابر ہیں گزشتہ دس برس میں تمباکو سے معاشی نقصان میں 31 فیصد اضافہ ہوا۔ رپورٹ کے مطابق سستا سگریٹ دستیاب رہنے سے نوجوان بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، اسموک لیس تمباکو پر مؤثر نگرانی نہ ہونے سے استعمال میں اضافہ ہواہے۔ پائیڈ نے اسموک...
گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ اگلے 10 سال جدت کے ہیں جو بیننگ سیکٹر کو اپنانا ہوں گے، بیکنگ سیکٹر ڈپازٹ بڑھانے اور نوکریوں میں اضافے کے لیے کوشش کرے۔ پاکستان بینکنگ ایوارڈ 2025 کی تقریب جاری سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ہمارا مقصد بینکنگ انڈسٹری کو مضبوط اور جدید بنانا ہے۔ اس خواب کو حقیقت میں بدلنے کے لیے محنت کرنا ہوگی۔ مزید پڑھیں: حکومت کی بڑی کامیابی، قرض میں 852 ارب روپے کمی انہوں نے کہاکہ حکومت نے اپنے مالیاتی اہداف پورے کیے اور گزشتہ سال سرپلس میں رہی۔ مسلسل دو سال پرائمری سرپلس حاصل کر کے حکومت نے مالیاتی ہدف عبور کر لیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ مشکل معاشی حالات کے باوجود...
چیئرمین پاکستان سنی تحریک نے مطالبہ کیا کہ پاکستان کی حکومت فوری طور پر افغان انتظامیہ کے ساتھ سخت سفارتی احتجاج ریکارڈ کرائے، بین الاقوامی برادری کو اعتماد میں لے، اور سرحدی سیکیورٹی کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مثر اقدامات کیے جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ افغانستان بارہا یقین دہانیوں کے باوجود پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے اور اس کے ناقابلِ تردید شواہد پاکستان کے قومی سلامتی اداروں کے پاس موجود ہیں۔ ان خیالات کا اظہار چیئرمین پاکستان سنی تحریک انجینیئر محمد ثروت اعجاز قادری نے کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر معصوم شہریوں اور سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں افغان سرزمین کے استعمال کا سلسلہ ناقابلِ برداشت حد تک بڑھ چکا ہے، جو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: تحریک تحفظ آئینِ پاکستان نے 14 نومبر کو اسلام آباد میں ہنگامی اجلاس منعقد کیا، جس میں تحریک کے سربراہ اور مرکزی قیادت نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں آئین پر کاری ضرب، پارلیمنٹ کی بے توقیری اور عوامی اختیار پر حملہ قرار دیا۔تحریک تحفظ آئینِ پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ غیر آئینی ترامیم کے ذریعے ملک میں غیر منتخب افراد کی بالادستی قائم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جو نہ صرف جمہوری نظام بلکہ آئینی ڈھانچے کے لیے بھی خطرناک ہے، 27ویں اور 26ویں ترامیم کے خلاف ملک گیر جدوجہد کا آغاز کیا جائے گا،پاکستان کے آئینی ڈھانچے کو کمزور کرنے کی ہر...
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال ستمبر میں وفاقی حکومت نے اپنے مجموعی قرض میں 852 ارب روپے کی کمی کرلی ہے۔ ستمبر 25 تک حکومت کا مجموعی قرض 76 ہزار 605 ارب روپے رہا، جو اگست 25 میں 77 ہزار 458 ارب روپے تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق ایک ماہ میں حکومت کے مقامی قرض میں 649 ارب روپے کی کمی ہوئی۔ ستمبر 25 میں مقامی قرض 53 ہزار 424 ارب روپے رہا جبکہ اگست 25 میں یہ 54 ہزار 73 ارب روپے تھا۔ اسی دوران، حکومت کا بیرونی قرض 203 ارب روپے کم ہوا۔ ستمبر 25 تک بیرونی قرض 23 ہزار 181 ارب روپے رہا، جبکہ اگست 25 میں یہ...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی جس کے بعد اسے جلد شروع کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے اپنے بیان میں تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کابینہ نے گوادر عمان فیری سروس کی منظوری دے دی ہے، پاکستان اور عمان جلد ہی فیری لنک کیلیے مفاہمت نامہ دستخط کریں گے۔ جنید انوار چوہدری نے بتایا کہ گوادر عمان فیری سروس جلد شروع ہوگی، انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلیے عمانی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نئے فیری روٹ سے تجارتی حجم اور سرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے جبکہ پاکستانی تارکین وطن کیلیے سفر مزید آسان ہوگا، فیری سروس سیاحت...
بلوچستان اسمبلی نے کم عمر لڑکیوں کی شادیوں کے خلاف بل کو کثرتِ رائے سے منظور کر لیا، تاہم اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کیا اور بل کی کاپیاں پھاڑ کر اسپیکر ڈائس کے سامنے ہنگامہ برپا کر دیا، جس سے ایوان کا ماحول انتہائی ہنگامہ خیز ہوگیا۔ مزید پڑھیں: کم عمری کی شادی کیخلاف دارالحکومت میں نافذالعمل قانون وفاقی شرعی عدالت میں چیلنج اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیرصدارت اجلاس میں حکومتی بینچ سے رکن اسمبلی بخت محمد کاکڑ نے بل پیش کیا، جس پر اپوزیشن نے اسے غیر شرعی اور جلد بازی میں تیار شدہ قرار دیتے ہوئے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ اپوزیشن ارکان نے غیر پارلیمانی زبان استعمال کی اور احتجاج کے طور پر بل کی کاپیاں...
کراچی: ایف بی آر کے ماتحت ادارے کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلوگرام چائنہ نمک کی اسمگلنگ ناکام بنادی، نمک کی مالیت دو کروڑ پانچ لاکھ روپے ہے جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹرک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔ ایف بی آر کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن (اے ایس او) نے میسرز یونائیٹڈ ٹریڈرز کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا جہاں سٹرک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا کہ بڑی تعداد میں بیگز کے اندر چائنہ نمک موجود ہے جس کی شناخت اس کی مخصوص خوشبو اور ذائقے سے ہوئی جبکہ کچھ بیگوں میں اصل سٹرک ایسڈ بھی موجود تھا۔ موقع...
پشاور: وزیر اعلی کے پی سہیل آفریدی نے 9 مئی کو ریڈیو پاکستان پر حملے کی تحقیقات کے لیے کمیشن قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان انہوں ںے صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ کمیشن تمام شواہد، بشمول سی سی ٹی وی فوٹیج، جمع کر کے اپنی رپورٹ کابینہ کو پیش کرے۔ اجلاس میں وزیر اعلیٰ نے اپنی حکومت کی پالیسی گائیڈ لائنز وضع کیں، انہوں ںے امن جرگے میں شریک تمام سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن امن ہم سب کا مشترکہ ہدف ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی کی تمام قراردادوں پر مکمل عمل کیا جائے گا، سب سے اہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ چینئی کے چنگل پٹو ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا۔چینئی کے چنگل پٹّو ضلع میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہونے میں کامیاب رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی میڈیا اور خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی جاری کردہ ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، اور بھارتی فضائیہ نے بعد ازاں اس کی تصدیق کی۔فضائیہ کے بیان کے مطابق پی سی-7 مارک II تربیتی طیارہ آج دوپہر کے وقت چینئی کے قریب تمبرم علاقے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا( کے پی کے ) سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پشاور پر 9 مئی کو ہونے والے حملے کی جامع تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن کے قیام کا اعلان کر دیا ہے، یہ اعلان صوبائی کابینہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا گیا، جہاں متعدد اہم فیصلوں کی منظوری بھی دی گئی۔میڈیا رپورٹس کےمطابق وزیراعلیٰکے پی کے نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی فوٹیج سمیت دیگر تمام شواہد اکٹھے کرے گا اور اپنی مفصل رپورٹ صوبائی کابینہ کو پیش کرے گا، 9 مئی جیسے واقعات کی شفاف تحقیقات ناگزیر ہیں تاکہ ذمہ داروں کا تعین کیا جا سکے اور مستقبل میں قانون کی عملداری یقینی بنائی جا سکے۔اجلاس سے خطاب میں سہیل آفریدی...
امریکی دوا ساز و بائیو ٹیکنالوجی کمپنی (مرک) کی جانب سے تیار کی گئی ایک نئی گولی نے دل کے امراض کے خطرے میں مبتلا افراد کے لیے خوشخبری دی ہے۔ یہ دوا، جس کا نام اینیلسائٹائڈ ہے، ہائی کولیسٹرول کے علاج کے طریقے بدل سکتی ہے اور دل کے دورے اور فالج کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے، وہ بھی بغیر انجیکشن کے۔ یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کے لیے نئی مؤثر گولی آگئی، ایف ڈی اے منظوری رواں سال متوقع اینیلسائٹائڈ خطرناک ایل ڈی ایل کولیسٹرول کی سطح کو 60 فیصد تک کم کرسکتی ہے، جو مارکیٹ میں موجود انجیکشن PCSK9 دواؤں کے برابر اثر رکھتی ہے۔ یہ گولی جگر کے ایک پروٹین PCSK9...
تصویر سوشل میڈیا۔ اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کی اندورنی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ارکان کی اکثریت نے 27ویں ترمیم کو مسترد کیا، اجلاس میں سپریم کورٹ سے مستعفی منصور علی شاہ اور اطہر من اللّٰہ کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق ارکان کی اکثریت نے آئین کو اس کی اصل شکل میں بحال کرنے کیلئے تحریک چلانے پر رائے دی، اجلاس میں خیبر پختونخوا امن جرگہ کے اعلامیے کی مکمل حمایت کی گئی۔ اپوزیشن اتحاد نے ججز استعفوں اور مستقبل کی حکمت عملی پر بات کی، مصطفیٰ نواز کھوکھراپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ ججز کے استعفوںاور مستقبل کی...
بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی طیارہ پی سی 7 چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔ VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district. More details are awaited. (Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO — Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025 رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زیادہ فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں 150 سے زیادہ پائلٹس اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ حالیہ...
سربراہ سنی تحریک نے کہا کہ پاکستان اسلام کا قلعہ ہے اس کو مضبوط بنانے کیلئے ملک کے عوام کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، ملک میں معاشی استحکام و پائیدار امن اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم یکجا ہے، دہشتگرد ملک کے دشمن اور انسانیت کے قاتل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایشیئن ٹائیگر بنانا ہے تو سودی نظام ختم اور عوام کو سہولیات مہیا کی جائیں، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے زبانی جمع خرچ کی بجائے عملی طور پر کام کیا جائے، وفاقی و صوبائی اور شہری حکومت عوامی مسائل کو حل کرنے کیلئے اقدامات کریں، ملک کو معاشی طور پر مستحکم بنانے...
بدل دو نظام عوامی کنونشن سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کو بھی ایماندار اور دیانتداروں کے بجائے چور اور ڈاکو ہی پسند آتے ہیں، نعمت اللہ خان کی امانت و دیانت کے اثرات اور کام اہل کراچی نے دیکھے ہیں، اس کے بعد کیا ہوا اور آج کراچی کہاں کھڑا ہوا ہے، سب کے سامنے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کا نام ہے، گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم بنایا ہوا ہے، اب شہروں پر قبضہ کررہے ہیں، اسی طرح چوہدریوں، سرداروں اور چند خاندانوں نے قوم کو غلام ابن غلام بنا رکھا ہے، انگریز کی خدمت کے...
اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان کا پہلا فیصلہ سامنے آ گیا۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار لگانے کا فیصلہ کیا، چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا۔ ذرائع کے مطابق جسٹس امین الدین خان نے مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا۔ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے آج اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ وزیراعظم...
اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے مکمل طور پر مسترد کردیا اور اعلان کیا ہے کہ اگلے جمعہ کو ملک بھر میں یوم سیاہ منایا جائےگا۔ تحریک کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ یہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، اور عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، جس کے نتیجے میں سپریم کورٹ کے اختیارات محدود ہو گئے ہیں۔ مزید پڑھیں: قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی اعلامیے میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کو استعفے دینے پر خراج تحسین پیش کیا گیا اور...
اپوزیشن اتحاد کا 27ویں ترمیم پر شدید ردعمل، غیر آئینی قرار اور یوم سیاہ منانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے کر مکمل طور پر مسترد کر دیا اور اگلے جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے اور اس طرح سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائدنگی کرنے والے کھلاڑی وپراج نگم نے خاتون کے خلاف ہراساں کرنے کی ایف آئی آر درج کروا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وپراج نگم نے اتر پردیش کے بڑابانکی ضلع کے کوتوالی نگر میں خاتون کے خلاف ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی۔ دہلی کیپیٹلز کے اسٹار کھلاڑی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ایک موبائل نمبر سے متعدد دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں۔ نمبر بلاک کرنے کے بعد انہیں بیرونی ممالک کے نمبروں سے کال موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا کہ فون کالز میں خاتون نے انہیں مطالبے نہ...
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
وزیراعلی خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلی خیبرپختونخوا کا...
فرید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ملی مشتبہ ماروتی بریزا کار کی جانچ جموں و کشمیر پولیس کررہی ہے، مشتبہ کار ملنے کے بعد اینٹی بم دستہ کو بلا کر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کے ملزم ڈاکٹر عمر محمد کے پلوامہ واقع گھر کو بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں نے آج "آئی ای ڈی" سے اڑا دیا۔ دہشت گردی کے خلاف کی جا رہی سخت کارروائی کے تحت سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر پورے عمل کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا۔ دھماکہ کی جانچ میں اب تک کئی بڑے انکشافات ہو چکے ہیں۔ دھماکہ سے جڑی مزید ایک کار جمعرات کو فرید آباد کی...
چیف جسٹس امین الدین کا پہلا بڑا فیصلہ، وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا ہے۔وفاقی آئینی عدالت کی جانب سے پہلا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا رجسٹرار وفاقی آئینی عدالت کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔نوٹیفیکشن کے مطابق محمد حفیظ اللہ وفاقی آئینی عدالت کے پہلے رجسٹرار ہوں گے، چیف جسٹس آئینی عدالت کی منظوری کے بعد نوٹیفیکشن جاری کیا گیا۔ذرائع...
کراچی (نیوزڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کلکٹوریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ کراچی نے 20 ہزار کلو چینی نمک (Monosodium Glutamate) کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، جسے غلط بیانی کرتے ہوئے سٹریک ایسڈ ظاہر کیا گیا تھا۔مزید بتایا کہ یہ مال ولیکا چورنگی کے ایک گودام میں چھپایا گیا تھا، کارروائی کے دوران دو کروڑ پانچ لاکھ روپے مالیت کا سامان ضبط کر لیا گیا۔ ایف بی آر اعلامیے کے مطابق مصدقہ خفیہ معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے نجی کمپنی کے شیڈ نمبر 9 پر چھاپہ مارا، جہاں سٹریک ایسڈ کے لیبل والے متعدد بیگ برآمد ہوئے۔ ابتدائی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا...
کراچی (نیوزڈیسک)پاکستان کے مقبول اور قدیم ترین پاپ کلچر ایوارڈ شو لکس اسٹائل ایوارڈز (ایل ایس اے) انتظامیہ نے دو سال بعد رواں برس دسمبر میں کراچی میں مکمل فزیکل تقریب منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز انتظامیہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 24واں ایڈیشن دو سال کے وقفے کے بعد پہلی بار مکمل فزیکل شکل میں منعقد ہو گا۔ گذشتہ چند سال لکس اسٹائل ایوارڈز کے لیے آسان نہیں رہے،سال 2020 میں کورونا کی وجہ سے تقریب منسوخ کی گئی تھی اور بجٹ کو اخوت فاؤنڈیشن کو فیشن انڈسٹری کے متاثرہ کارکنوں کی مدد کے لیے منتقل کیا گیا تھا۔ اسی طرح 19ویں ایڈیشن کے فاتحین کا اعلان بھی بغیر کسی تقریب کے کیا...
اسلام آباد: اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں اور 26ویں آئینی ترامیم کو غیر آئینی قرار دے کر مکمل طور پر مسترد کر دیا اور اگلے جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا۔ تحریک تحفظ آئین پاکستان کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے اور اس طرح سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں۔ اعلامیے کے مطابق اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر خراج تحسین کیا گیا اور آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا...
اسلام آ باد: وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے اپنا پہلا بڑا فیصلہ کرتے ہوئے وفاقی آئینی عدالت کا رجسٹرار تعینات کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت لگا دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان نے مظہر بھٹی کو سیکریٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کے سربراہ جسٹس امین الدین خان اور 3 ججز نے حلف اٹھا لیا علاوہ ازیں وفاقی آئینی عدالت کے نئے جج جسٹس کے کے آغا کل وفاقی عدالت کے جج کی حیثیت میں...
ایک روزہ سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دے دیا۔ راولپنڈی میں جاری میچ میں پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا نے مقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے 54 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کمنڈو مینڈس 44، سدیرا سماراوکرما 42، کامل مشارا 27، پتھم نسانکا 24، کوشل مینڈس 20، کپتان چرتھ اسالانکا 6 اور دشمانتا چمیرا 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔ ونندو ہسارنگا پرامود مدوشن بالترتیب 37 اور 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔ پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل...
حافظ نعیم الرحمن کا عوامی کنونشن: بدلے نظام کے لیے جماعت اسلامی کی تحریک کی شروعات، عوامی نمائندگی اور حقیقی تبدیلی کا وعدہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک میں سیاسی نظام گلی گلی تک بگاڑ کا شکار ہے اور موجودہ پارٹیاں صرف خاندان، وراثت اور وصیت کے نام پر چل رہی ہیں، پیپلز پارٹی ایک خاندان اور چالیس وڈیروں کا نام ہے، جو گاؤں دیہاتوں میں عوام کو محکوم اور شہروں میں قبضہ جمانے کی کوشش کر رہی ہے، اسی طرح چند چوہدریوں، سرداروں اور جاگیرداروں نے قوم کو غلام ابن غلام بنا رکھا ہے، جبکہ افسر شاہی، استحصال اور ظلم کے نظام میں عوام محصور ہیں۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی ضلع شرقی کے تحت پروفیسر عبدالغفور احمد روڈ، گلستان جوہر میں منعقدہ ”بدل دو نظام عوامی کنونشن“ میں خطاب کرتے...
تقریب میں چیف جج سردار محمد شمیم خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف جج چیف کورٹ علی بیگ و چیف کورٹ کے دیگر ججز، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے آفیسران و دیگر عملے نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم اپیلٹ کورٹ گلگت بلتستان انتظامیہ کی جانب سے چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان کی دوسری مدت کے لئے تعیناتی پر اعزازیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اعزازیہ تقریب سرینا ہوٹل گلگت میں ہوئی۔ تقریب میں چیف جج سردار محمد شمیم خان، گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ، چیف جج چیف کورٹ علی بیگ و چیف کورٹ کے دیگر ججز، رجسٹرار سپریم اپیلٹ کورٹ عاقل حسن چوہان، سپریم اپیلیٹ کورٹ کے آفیسران و...
بالی ووڈ کی سینیئر اداکارہ کامنی کوشل 98 سال کی عمر میں وفات پا گئیں، وہ گزشتہ کچھ عرصے سے مختلف صحت کے مسائل کا سامنا کر رہی تھیں۔ کامنی کوشل 24 جنوری 1927 کو لاہور میں معروف ماہرِ نباتات پروفیسر ایس آر کشیپ کے گھر پیدا ہوئیں۔ ان کا اصل نام اُما کشیپ تھا۔ وہ دو بھائیوں اور تین بہنوں میں سب سے چھوٹی تھیں اور سات سال کی عمر میں ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا تھا۔ بچپن سے ہی اُما کشیپ باصلاحیت اور تعلیم میں نمایاں تھیں، اور صرف دس سال کی عمر میں انہوں نے اپنا پپٹ تھیٹر (کٹھ پتلی تھیٹر) خود بنایا۔ وہ آل انڈیا ریڈیو پر ڈراموں میں بھی حصہ لیتی رہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔درخواست گزارکے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ...
آغا سید روح اللہ کی تصویریں ہاتھوں میں لئے لوگ کہہ رہے تھے کہ اسی ناراضگی کیوجہ سے انہوں نے پہلی بار پی ڈی پی کو ووٹ دیا تاکہ نیشنل کانفرنس کو آئینہ دکھایا جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈران بڈگام ضمنی انتخابات کے نتائج کو عمر عبداللہ کی حکومت کے خلاف عوامی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔ جمعہ کو مشتہر ہوئے ضمنی انتخابات کے نتائج نے جموں کشمیر خاص کر وادی کے سیاسی منظر نامے میں اُس وقت زلزلہ بپا کر دیا جب پی ڈی پی کے امیدوار آغا سید منتظر مہدی نے حکمران جماعت (نیشنل کانفرنس) کے امیدوار آغا سید محمود کو شکست دیکر اسمبلی میں پی ڈی پی کو ایک اور نمائندگی...
جدہ (ویب ڈیسک)پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی اور دوطرفہ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی...
تصویر سوشل میڈیا۔ پاک فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل سید عامر رضا نے سعودی عرب کا دورہ کیا اور سعودی آرمڈ فورسز کے چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسٹریٹجک میوچوئل ڈیفنس ایگریمنٹ کے تحت مشترکہ تعاون کو مزید آگے بڑھانے پر گفتگو کی گئی اور دوطرفہ دیرینہ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے، خطے میں امن و استحکام کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ریاض میں پاکستان سعودی عرب دوطرفہ دفاعی صنعتی فورم کا خصوصی اجلاس بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک متنازع واقعے نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو مشکلات میں ڈال دیا۔ معاملہ اسی وقت سامنے آیا جب جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے بمراہ کی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کا سامنا کیا۔ گیند باووما کے پیڈ سے لگی لیکن امپائر نے فیصلہ ناٹ آؤٹ دیا، جس پر بمراہ نے پرزور اپیل کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ فیصلہ مسترد ہونے کے بعد بمراہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی ڈی آر ایس لینے یا نہ لینے پر بحث کر رہے تھے۔ اسی دوران اسٹمپ مائیک پر بمراہ کی آواز ریکارڈ ہوئی، جس میں وہ...
کریملن (ویب ڈیسک)روس نے رات گئے یوکرین کے دارالحکومت کیف اور چورنومورسک شہر پر حملے کیے، جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 35 زخمی ہوگئے۔ کیف سے یوکرینی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ روس نے کیف میں 22 مقامات کو نشانہ بنایا ہے۔ حکام کا مزید کہنا ہے کہ حملے میں رہائشی عمارتوں، اسپتالوں، سفارتی مشنز اور دکانوں کو نشانا بنایا گیا۔
جسٹس کے کے آغا کل وفاقی آئینی عدالت کے جج کے طور پر حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی تقریب اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی، جس میں چیف جسٹس امین الدین خان حلف لیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:صدر مملکت نے سپریم کورٹ کے جسٹس منصور شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے منظور کرلیے اسی دوران چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی آئینی عدالت کے رجسٹرار کے تقرر کا بھی بڑا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے سابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد حفیظ کو رجسٹرار آئینی عدالت مقرر کر دیا ہے جبکہ مظہر بھٹی کو سیکرٹری ٹو چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت تعینات کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس امین الدین خان...
ایک انٹرویو میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، ہمارے پاس 8 سے 9 الیکٹیبلز موجود ہیں جو الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے کوئی نام فائنل نہیں ہوا، کوشش کی جا رہی ہے کہ متفقہ طور پر وزارت اعلیٰ کیلئے نام تجویز کریں۔ سوشل میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں ان کے بارے میں فی الحال ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، انشاء اللہ آئندہ دو سے تین روز میں نگراں وزیراعلیٰ کا نام فائنل کر دیا جائے گا، ابھی تک میرے ذہن میں وزیر اعلیٰ کیلئے کوئی نام نہیں ہے، جس دن ذہن میں...
سابق ٹیسٹ کپتان اور اپنے دور کے معروف بیٹر مصباح الحق نے سری لنکا کرکٹ ٹیم کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہمان کھلاڑیوں نے دورہ پاکستان جاری رکھتے ہوئے اپنے بلند حوصلے اور اعلیٰ عزائم کی بدولت دہشت گردی کو شکست دینے میں اہم کردار ادا کیا،اس ضمن میں پی سی بی کے چیئرمین محسن رضا نقوی کی کاوشیں بھی قابل تعریف ہیں۔ کراچی میں منعقدہ ایک تقریب میں میڈیا سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ اسلام آباد میں دہشت گردی کا واقعہ پیش آنے کے بعد خوف کا شکار بیشتر مہمان کھلاڑیوں نے واپس وطن جانے کا فیصلہ کر لیا تھا۔ تاہم، پی سی بی کے سربراہ محسن نقوی کی...
پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت کو سیاسی جلسوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دے دیا۔ پشاورہائی کورٹ نے صوبائی حکومت کی جانب سے احتجاج، ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر 4 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا اور سیاسی سرگرمیوں کے لیے سرکاری وسائل کا استعمال روک دیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ صوبائی حکومت اور دیگر متعلقہ فریقین کو ہدایات دی جاتی ہے کہ وہ یقینی بنائیں کہ سیاسی جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال نہ ہو کیونکہ درخواست گزار کے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے۔ پشاور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی کو صرف ایک اے آئی چیٹ بوٹ نہیں رہنے دیا بلکہ اسے بتدریج ایک مکمل سوشل پلیٹ فارم کی شکل دینے کی جانب بڑھا دیا ہے۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اوپن اے آئی نے گروپ میسجنگ فیچر متعارف کرا دیا ہے، جس کے بعد صارفین اب صرف ون آن ون چیٹ تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ کئی لوگ ایک ہی گفتگو کا حصہ بن سکیں گے اور اس دوران اے آئی ایک گائیڈ کے طور پر گفتگو کو منظم بھی کرے گی۔یہ اوپن اے آئی کا اپنی نوعیت کا پہلا فیچر ہے جس کا مقصد دفتری ٹیموں، دوستوں اور خاندانوں کو مل کر...
ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کیلئے جسٹس مسرت ہلالی کا نام زیر غور آیا، جسٹس مسرت ہلالی نے آئینی عدالت کے جج کے طور پر وفاقی آئینی عدالت نہ جانے کا اظہار کیا، جسٹس مسرت ہلالی کا بینچ گزشتہ دنوں خرابی صحت کے سبب ڈی لسٹ ہوگیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کی جج جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کی جج بننے سے معذرت کر لی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جسٹس مسرت ہلالی نے صحت کے مسائل کے سبب آئینی عدالت کا جج بننے سے معذرت کی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی...
حکمنامے میں کہا گیا ہے درخواست گزار کے مطابق سرکاری وسائل کا استعمال آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانےکا ضیاع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال روکنے کا حکم دیدیا۔ ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست گزارکے مطابق صوبائی حکومت جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کا استعمال کرتی ہے، فریقین سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری ملازمین اور مشینری کا استعمال کرتے ہیں، احتجاج میں استعمال ہونے والی صوبائی حکومت کی مشینری اب بھی وفاق کے قبضے میں ہے۔ عدالت نے 4 صفحات پر مشتمل تحریری حکم...
بالی ووڈ کی سینئر ترین اداکارہ کامنی کوشل 98 برس کی عمر میں چل بسیں ممبئی (نیوزڈیسک)اداکارہ کے خاندان کے ایک قریبی دوست نے ان کی موت کی خبر کی تصدیق کی تاہم موت کی وجہ معلوم نہ ہوسکی اور نہ ہی خاندان نے اس بارے میں کوئی باضابطہ بیان جاری کیا۔ فروری 1927 کو لاہور میں پیدا ہونے والی اوما کشیاب المعروف کامنی کوشل اپنی سات دہائیوں پر مشتمل فلمی اور ٹیلی ویژن کیریئر کے باعث جانی جاتی تھیں۔ انھوں نے لال سنگھ چڈھا، کبیر سنگھ، دو راستے اور نیچا نگر میں یادگار کردار ادا کیے۔ 1946 کی فلم نیچا نگر سے اپنے ہندی سینما کے کیریئر کا آغاز کرنے والی کامنی کوشل 1940 کے عشرے کی...
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز) اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے ، متبادل کیلئے پیپلزپارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمی کیلئے نامزد کیا ہے ، آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 3دن بعد اور 7دن کے اندر...
وفاقی حکومت نے صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے ایکٹ 2021ء کی شق 11 کے تحت صحافیوں اور میڈیا پروفیشنلز کے تحفظ کے لیے ایک خودمختار کمیشن قائم کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے جاری نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ کمیشن قانون کے تحت مقرر کردہ اختیارات استعمال کرے گا اور تفویض کردہ فرائض انجام دے گا۔ نوٹیفیکیشن کا عکس کمیشن میں وزارت اطلاعات کے پی آئی او/ای ڈی جی (ایکس آفیشیو) اور وزارت انسانی حقوق کے ڈائریکٹر جنرل ایچ آر (ایکس آفیشیو) بھی شامل ہیں۔ کمیشن کے دیگر اراکین میں پریس ایسوسی ایشن آف سپریم کورٹ سے غلام نبی یوسفزئی، نیشنل پریس کلب...
سٹی 42: سپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چودہری لطیف اکبر نے سترہ نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی۔وزیراعظم چوہدری انوارالحق کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک آج مظفرآباد میں جمع کرائی گئی ہے۔ پیپلزپارٹی نے نئے قائد ایوان کیلئے فیصل ممتاز راٹھور کو امیدوار نامزد کیا ہے۔ ڈالر کی قیمت میں کمی
اسلام ٹائمز: اہم شخصیت گوستی یهوشوا برونر نے بھی لیکوڈ کی کوششوں پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ "ہم نہیں چاہتے کہ یہ ادارہ نوکریوں کی تقسیم گاہ بن جائے، بلکہ یہ شفافیت اور صلاحیت کا مرکز ہونا چاہیے۔" لاپید کی کھلی تنقید اور سیاسی مؤقف نے ثابت کیا کہ اسرائیل کے داخلی تنازعات اب صہیونیوں کے تاریخی بین الاقوامی اداروں تک بھی پہنچ چکے ہیں، اور طاقت کی اس کشمکش نے عالمی صہیونی کانگریس، جو کبھی اتحاد کی علامت تھی اس کو اندرونی ٹکڑاؤ کے میدان میں بدل دیا ہے۔ خصوصی رپورٹ: اس سال عالمی صہیونی کانگریس، جو دنیا بھر کے صہیونی یہودیوں کا سب سے اہم ماورائے ریاست ادارہ ہے، لیکوڈ پارٹی کی جانب سے اس ادارے پر...
وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان اسلام آباد ہائیکورٹ کیروم نمبر ایک میں بیٹھیں گے جب کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم 2 نمبر میں منتقل ہو جائیں گے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ وفاقی آئینی عدالت کے ججوں کی تعداد 13کیے جانے کا امکان ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی کیپیٹل ہسپتال میں...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کل سے پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے، شاہ اردن وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر 15، 16 نومبر کو دورہ کریں گے۔ طاہر حسین اندرابی نے کہا کہ اعلیٰ سطح کا یہ دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے، دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان برسوں پر محیط برادرانہ تعلقات کا عکاس ہے، شاہ اردن کے دورے سے دونوں ملکوں کے تعلقات کو مزید تقویت ملے گی۔ انہوں نے بتایا کہ دورے سے پاکستان اردن تعلقات کی اسٹریٹجک سمت مزید مضبوط ہوگی، یہ تعلقات سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں جامع اور وسیع شراکت داری کی...
اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سینیٹر پرویز رشید نے ایک پروگرام میں کہا کہ ججوں کا کام کسی کو ڈانٹنا، رسوا کرنا یا میڈیا کے ٹکر بنوانا نہیں بلکہ انصاف فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے صرف دو ججز نے استعفیٰ دیا ہے اور ان کا مؤقف ہے کہ آئین کو ختم کردیا گیا ہے اور عدالت تقسیم ہوچکی ہے، مگر باقی کسی جج نے اس رائے سے اتفاق نہیں کیا اور سب نے معمول کے مطابق اپنے عدالتی فرائض سرانجام دینا ضروری سمجھا۔ ان کے مطابق دو افراد کی رائے کی بنیاد پر یہ کہنا درست نہیں کہ کوئی بڑی عدالتی یا سیاسی تحریک جنم لے سکتی ہے۔ پرویز رشید کا...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی شرعی عدالت نے نئی قائم ہونے والی وفاقی آئینی عدالت کو اپنی عمارت فراہم کرنے سے صاف انکار کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وجود میں آنے والی آئینی عدالت کے ججوں کو عارضی طور پر وفاقی شرعی عدالت کی عمارت میں بٹھانے پر غور کیا جارہا تھا، مگر شرعی عدالت نے یہ انتظام ماننے سے منع کر دیا۔ اس انکار کے بعد صورتحال یہ بنی کہ وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر 1 میں بیٹھیں گے، جبکہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کو کورٹ روم نمبر 2 میں منتقل...
کوئٹہ (نیوزڈیسک)اپوزیشن کے شور شرابے میں بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا۔ بل کی منظوری پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور بل نا منظور کے نعرے لگائے۔ اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے کہا کہ ہم بل کو نہیں مانتے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔ صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
فائل فوٹو اپوزیشن کے شور شرابے میں بلوچستان اسمبلی میں کم عمری کی شادی کی ممانعت کا بل منظور کرلیا گیا۔بل کی منظوری پر اپوزیشن نے احتجاج کیا، اسپیکر کے ڈائس کا گھیراؤ اور بل نا منظور کے نعرے لگائے۔اپوزیشن اور حکومتی ارکان کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، قائد حزب اختلاف یونس عزیز زہری نے کہا کہ ہم بل کو نہیں مانتے، اس کے خلاف عدالت جائیں گے۔صوبائی اسمبلی میں اپوزیشن ارکان نے احتجاجاً ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 17 نومبر تک کے لیے ملتوی کردیا گیا۔
خیبر پختونخوا فوڈ اتھارٹی نے پشاور میں کارروائیاں کرتے ہوئے قصاب کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق پشاور باچا خان چوک میں قصائی کی دکان سے کم عمر جانوروں کا گوشت برآمد ہوا ہے۔ترجمان کے مطابق قصاب کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔دوسری طرف پشاور میں مصالحہ جات تیار کرنے والی فیکٹری سے 255 کلو ملاوٹ شدہ مصالحے برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان فوڈ اتھارٹی کے مطابق مصالحہ جات میں مضر صحت بھوسہ، چوکر اور رنگ سمیت دیگر ملاوٹی اشیاء شامل تھیں، جنہیں موقع پر ہی تلف کردیا گیا۔
بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد/حافظ آباد(سب نیوز،آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی میں بزنس کیمونٹی اور چیمبر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مقامی معیشت کی بحالی کیلئے چیمبرز کو مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کو سپورٹ کرتی ہے اس سے ملک کو استحکام ملے گا اور پائیدار پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی ،ان خیالات انہوں نے حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے...
اوپن اے آئی نے چیٹ جی پی ٹی میں گروپ چیٹ کا نیا فیچر متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے ایک ہی چیٹ میں زیادہ سے زیادہ 20 افراد شامل ہو کر اے آئی اسسٹنٹ کے ساتھ مل کر گفتگو کرسکتے ہیں۔ یہ فیچر موبائل اور ویب دونوں پر دستیاب ہے، اور جاپان، نیوزی لینڈ، جنوبی کوریا اور تائیوان میں فری، گو، پلس اور پرو سبسکرپشن صارفین کے لیے فعال ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’اپنے دوست کو کیسے قتل کروں؟‘، چیٹ جی پی ٹی سے مدد مانگنے پر نوجوان گرفتار گروپ چیٹس میں لنک پر مبنی دعوت نامے، بلٹ ان پروفائل سیٹ اپ، اور جی پی ٹی فائیو پوائنٹ ون آٹو ریسپانسز شامل ہیں۔ ساتھ ہی سرچ، امیج اور فائل اپ...
پاکستان میں 2025کے دوران 53لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان میں 2025 کی تین سہ ماہیوں کے دوران 53 لاکھ سے زائد سائبر حملے رپورٹ ہونے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔عالمی سائبر سیکیورٹی کمپنی کیسپرسکی نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ملک میں 27 فیصد صارفین میل ویئر حملوں کا شکار ہوئے، جب کہ 24 فیصد کارپوریٹ اداروں کو متاثرہ ڈیوائسز کے باعث مختلف خطرات کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ 25 لاکھ سے زائد ویب بیسڈ سائبر حملے ناکام بنائے گئے، جب کہ پاکستان میں فشنگ، بوٹ نیٹ اور جعلی وائی فائی حملوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ کیسپرسکی کے...
پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو لائسنس جاری کرنے کا آغاز کر دیا ہے۔ پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے پانچ سے زائد مختلف کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کر دیے ہیں۔ پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی ومجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔ صارفین بھی اب رجسٹریشن، لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کر سکیں گے۔ اس اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ یہ اقدام صارفین کی...
سابق قومی کرکٹر راشد لطیف نے کہا ہے کہ سری لنکا میں جب حالات خراب تھے تو اس وقت پاکستان نے بھی وہاں کرکٹ کے میدان آباد رکھنے میں اہم کردار ادا کیا۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ 1994 میں جب پاکستان ٹیم 3 ٹیسٹ اور 3 ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے سری لنکا گئی تو وہاں کی صورتحال انتہائی خراب تھی۔ ایل ٹی ٹی ای کے ساتھ جھڑپیں جاری تھیں۔ کولمبو میں دو ٹیسٹ میچز کے بعد ایک دھماکا ہوا اور شہر میں کرفیو نافذ کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز کا خصوصی پیغام ’جس کے باعث تیسرا ٹیسٹ منسوخ کرنا پڑا۔ مشکل حالات کے باوجود...
خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)خودکش دھماکا،اسلام آباد کی ضلعی عدالتوں کی سیکورٹی کا نیا سرکلر جاری کر دیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق سیشن جج ایسٹ کی طرف سے سرکلر 2روز قبل خودکش دھماکے کے تناظر میں جاری کیا گیا ہے ۔ سرکلر کے مطابق عدالتی عملے کیلئے ہر وقت اپنا سرکاری شناختی کارڈ پہننا لازمی قراردیا گیا ہے ،سرکاری شناختی کارڈ کے بغیر احاطے میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی ،عملہ بھی صرف نامزد گیٹ سے ہی کمپلیس میں داخل ہوسکے گا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
وزارتِ خارجہ کے مطابق ہاشمیہ مملکتِ اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم ابن الحسین 15 سے 16 نومبر 2025 تک پاکستان کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’اسرائیلی بیانیہ نازی پروپیگنڈا جیسا ہے‘، جرمنی میں اردن کی ملکہ رانیہ کا خطاب ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ اعلیٰ سطحی دورہ پاکستان اور اردن کے درمیان دیرینہ، برادرانہ تعلقات کا مظہر ہے اور دونوں ملکوں کے سیاسی، معاشی اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو نئی سمت اور مضبوط بنیاد فراہم کرے گا۔ اپنے دورے کے دوران شاہ عبداللہ دوم صدرِ پاکستان اور وزیراعظم سے اہم ملاقاتیں کریں گے جن میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے...
جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ کی جسٹس مسرت ہلالی نے وفاقی آئینی عدالت کاحصہ بننے سے معذرت کرلی ہے۔ذرائع کے مطابق بلڈپریشر میں اضافہ اور پچھلے دل کے عارضے کے باعث انہیں عدالت میں آنے سے قبل ہی آرام کا مشورہ دیا گیا۔وفاقی آئینی عدالت کے قیام کے سلسلے میں جسٹس مسرت ہلالی کی صحت کے مسائل کے باعث آئینی عدالت میں شمولیت ممکن نہیں ہو سکی۔ ذرائع کے مطابق جب وہ روم نمبر ایک میں آنے لگیں تو ان کا بلڈپریشر بڑھ گیا اور ججز روم میں ان کا طبی معائنہ کیا گیا، جس پر ڈاکٹر نے آرام کرنے...
لاہور: ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کے لیے درد سر بن گیا، منصوبے مں تاخیر اور بروقت تعمیر و مرمت نہ ہونے سے پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا مال بردار ریل گاڑی کچھوے کی رفتار سے چلنے پر مجبور، اگر ریل گاڑی کی اسپیڈ بڑھائیں تو ریل کار پٹڑی سے اتر جاتی ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والی معلومات کے مطابق پاکستان ریلویز کا ڈیڑھ پونے 200 سال پرانہ ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بروقت روانگی اور آمد میں...
تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> پی ٹی اے نے وی پی این سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک (وی پی این) سروسز کی باضابطہ لائسنسنگ کا آغاز کرتے ہوئے ایک اہم پیش رفت کی ہے۔اس اقدام کے تحت پی ٹی اے نے وی پی این فراہم کرنے والی 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے ہیں، جس کے بعد یہ کمپنیاں ملک میں قانونی اور مجاز مقاصد کے لیے وی پی این سروس فراہم کر سکیں گی۔پی ٹی اے کے اعلامیے کے مطابق اب صارفین اپنی ضرورت کے مطابق رجسٹرڈ اور لائسنس یافتہ کمپنیوں سے وی پی این سروس براہِ راست حاصل کرسکیں...
پیٹرول 2روپے فی لیٹر سستا اور ڈیزل 9 روپے 50پیسے مہنگا ہونے کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )بین الاقوامی منڈی میں معمولی اتار چڑھا کے باعث پیٹرول کے علاوہ تمام پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز (30نومبر تک)کے لیے ہفتے کو زیادہ سے زیادہ 9 روپے 50 پیسے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق موجودہ ٹیکس شرحوں کی بنیاد پر ہائی اسپیڈ ڈیزل کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریبا 9روپے 50 پیسے فی لیٹر اضافے کا خدشہ ہے، جبکہ پیٹرول کی قیمت میں تقریبا 2 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔یکم جون سے اب تک پیٹرول اور ڈیزل کی نیٹ قیمتوں میں بالترتیب تقریبا...
سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس، نئے رولز 2025متفقہ طور پر منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ آف پاکستان نے فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری دے دی۔چیف جسٹس سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس ہوا جس کا اعلامیہ جاری کر دیا ہے، اعلامیے کے مطابق رولز میں کی گئی تمام اپ ڈیٹس فل کورٹ نے متفقہ طور پر منظور کیں۔ فل کورٹ نے کمیٹی کی رپورٹ پر رولز 1980 اور مجوزہ رولز 2025 کا مکمل جائزہ لیا۔اعلامیہ کے مطابق سپریم کورٹ نے ممتاز قانون دان منیر پراچہ کو سینئر ایڈووکیٹ آف دی سپریم کورٹ کا درجہ دے دیا۔عدالتی کارکردگی بہتر بنانے، نظامِ...
لاہور:(نیوزڈیسک)ایم ایل ون منصوبہ پاکستان ریلویز کے لیے درد سر بن گیا، منصوبے میں تاخیر اور بروقت تعمیر و مرمت نہ ہونے سے پاکستان ریلویز کا انفرا اسٹرکچر انتہائی خستہ حالی کا شکار ہو چکا ہے۔ مسافر ٹرین ہو یا مال بردار ریل گاڑی کچھوے کی رفتار سے چلنے پر مجبور، اگر ریل گاڑی کی اسپیڈ بڑھائیں تو ریل کار پٹڑی سے اتر جاتی ہے۔ مسافروں کے ساتھ ساتھ ریل گاڑیوں کے ڈرائیورز بھی مشکلات کا شکار ہیں۔ پاکستان ریلویز کا ڈیڑھ پونے 200 سال پرانا ریلوے ٹریک ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے انتہائی کمزور ہو چکا ہے جس کی وجہ سے گاڑیوں کی بروقت روانگی اور آمد میں 7 سے 9 گھنٹے تک کی تاخیر معمول بن چکی...
وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی شرعی عدالت نے وفاقی آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق 27 ویں ترمیم کے بعد قائم ہونے والی آئینی عدالت کے ججز کو وفاقی شرعی عدالت میں جگہ دینے کی باتیں ہورہی تھیں تاہم وفاقی شرعی عدالت نے آئینی عدالت کو اپنی بلڈنگ دینے سے انکار کردیا۔ وفاقی شرعی عدالت کے انکار پر چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت امین الدین خان فی الحال اسلام آباد ہائیکورٹ کے روم نمبر ایک میں بیٹھیں گے جب کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر کورٹ روم 2...
ویب ڈیسک : حکومت نے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔ سونے اور چاندی کے آج کے ریٹس ۔جمعہ 14نومبر ، 2025
روس اور یوکرین کے درمیان جنگ بدستور جاری ہے، اور ماسکو نے ایک ہفتے میں پانچویں مرتبہ پر میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ روس کے وزارتِ دفاع کے مطابق ماسکو نے یہ کارروائی یوکرینی دہشت گردانہ حملوں کے جواب میں کی ہے جو روسی شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: ملازمت کے نام پر روس یوکرین جنگ کا ایندھن بنائے جانے والے بھارتی شہری کی ویڈیو وائرل جمعے کو جاری بیان میں وزارتِ دفاع نے بتایا کہ روسی فورسز نے یوکرین کی فوجی صنعت پر طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سے حملے کیے، جن میں ہائپر سونک کنزال میزائل بھی شامل ہیں۔ وزارت کے مطابق یہ حملہ یوکرین کے ان دہشتگردانہ حملوں کے جواب میں کیا گیا...
آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں اعزاز کا دفاع کرنے والے پاکستان کے محمد آصف کوارٹر فائنل میں باہر ہو گئے۔ قطر کے شہر دوحہ میں جاری آئی بی ایس عالمی سنوکر چیمپئن شپ کے پانچویں دن تمام پاکستانی کھلاڑیوں کا سفر تمام ہوا، اپنے اعزاز کا دفاع کرنے کے لئے کوشاں تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے مائیکل سزوبرکزی سے سخت مقابلے کے بعد 3-4 فریم سے ہار گئے۔ محمد آصف نے پری کوارٹر فائنل میں انتہائی تجربے کار کھلاڑی ایران کے عامر سرکوش کو مات دی تھی، پاکستان کے اسجد اقبال بھی کوارٹر فائنل میں ناکامی سے دوچار ہوئے، ان کو انگلینڈ کے ہاروی چینڈلر نے1-4 فریم سے زیر...
— فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روک دیا۔عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع اور آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔ عدالت کے مطابق ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔قبل ازیں دورانِ سماعت درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ صوبائی...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں ناروا سلوک...
— جنگ فوٹو ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کی وائس چانسلر پروفیسر نازلی حسین نے کہا کہ فائنل ایئر کے تین طلبہ کے یوں چلے جانے کا دکھ زندگی کا مشکل ترین وقت ہے، اسے زندگی بھر بھلایا نہیں جا سکے گا۔ پروفیسر نازلی حسین نے ڈاؤ میڈیکل کالج کے معین آڈیٹوریم میں منعقدہ تعزیتی اجلاس میں اپنے ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گئیں جبکہ شرکا کی آنکھوں سے بھی آنسو رواں تھے۔اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ بھی والدین کی طرح ہی ہوتے ہیں وہ طلبہ کو ان کے بھلے کے لیے ہی روکتے ٹوکتے ہیں۔پروفیسر نازلی حسین نے طلبہ کو ہدایت کی کہ وہ شہید طلبہ کے والدین کا غم بانٹنے کے ساتھ مستقبل میں بھی...
اسلام آباد:حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا.ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
پشاور(نیوزڈیسک) ہائی کورٹ میں ریلیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری مشینری کے استعمال کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی۔ پشاور ہائی کورٹ نے چار صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ حکم نامے کے مطابق عدالت نے سیاسی سرگرمیوں، جلسوں اور ملین مارچ میں سرکاری وسائل کے استعمال کو روک دیا۔ عدالت کا کہنا ہے کہ درخواست گزار کے مطابق سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال قومی خزانے کا ضیاع اور آرٹیکل 4، 5 اور 25 کے خلاف ہے۔ عدالت کے مطابق ریاست سرکاری اور سیاسی تقریبات میں تفریق کرے، سیاسی سرگرمیوں میں سرکاری وسائل کا استعمال اختیارات کے ناجائز استعمال کے زمرے میں آتا ہے۔ قبل ازیں دورانِ سماعت درخواست گزار نے...
اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس منعقد ہوا جس میں سپریم کورٹ رولز 2025 میں ترمیم کی متفقہ طور پر منظوری دے دی گئی۔ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ترامیم کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں کی گئیں۔ یہ کمیٹی سپریم کورٹ رولز 2025 کے آرڈر I کے رول 1(4) کے تحت قائم کی گئی تھی تاکہ رولز پر عملدرآمد کے دوران پیش آنے والی مشکلات کا جائزہ لے کر انہیں دور کرنے کے لیے سفارشات پیش کی جا سکیں۔ اعلامیہ کے مطابق کمیٹی جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت خان، جسٹس نعیم اختر افغان اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل...
اسلام آباد: حکومت کی جانب سے سرکاری اسکیم کے تحت حج کے خواہش مندوں کے لیے اہم اعلان کردیا گیا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے اعلان کے مطابق حج واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔ اس سلسلے میں 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے۔ وزارت مذہبی امور نے اپنے اعلان میں تاکید کی ہے کہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں اور درخواست گزار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
اسلام آباد: 27ویں ترمیم کی منظوری کے بعد آئندہ کا لائحہ مرتب کرنے کے لیے تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت اپوزیشن جماعتوں کا اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس کی صدارت محمود خان اچکزئی نے کی۔ اجلاس سینیٹر علامہ ناصر عباس کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، بی این پی کے سربراہ اختر جان مینگل، سابق اسپیکر اسد قیصر، زین علی شاہ، مصطفیٰ نواز کھوکھر، علی اصغر خان، حسین اخوانزدہ، شوکت بسرا اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر غور، 27ویں آئینی ترمیم پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اپوزیشن رہنماؤں نے اہم فیصلوں پر مشاورت کی، ترمیم...
جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس کی حیثیت سے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔ صدر پاکستان آصف علی زرداری نے جسٹس امین الدین سے عہدے کا حلف لیا، تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس یحییٰ آفریدی اور وفاقی وزراء بھی شریک تھے۔فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت پاک بحریہ اور فضائیہ کے سربراہ بھی تقریب میں شریک تھے۔ اس کے علاوہ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور اٹارنی جنرل منصور عثما ن اعوان بھی تقریب میں شریک تھے۔جسٹس امین الدین خان وفاقی آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس ہیں۔ آئینی معاملات سے متعلق تمام مقدمات آئینی عدالت ہی دیکھے گی۔1984 میں یونیورسٹی لا کالج ملتان سے...
ایف آئی اے کا بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں غیر قانونی کٹوتیوں کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن، 2 ملزمان گرفتار
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کمپوزٹ سرکل لاڑکانo نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی رقوم میں غیر قانونی کٹوتیاں کرنے والے گروہ کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلی ٹریفک چالان تک، اسکیمرز شہریوں کو کیسے لوٹ رہے ہیں؟ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق چھاپہ بس اسٹینڈ لاڑکانہ پر مارا گیا، جہاں ملزمان عبدالطیف اور مظہر حیدر مستحق خواتین کو ملنے والی مالی امداد میں سے فی کس 1000 سے 1500 روپے غیر قانونی کمیشن کے طور پر کاٹ رہے تھے۔ دونوں ملزمان کو کمیشن وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان سے لاکھوں روپے نقدی، موبائل فونز،...
مقبول مختصر ویڈیوز کی سروس وائن ایک نئے انداز میں دوبارہ سامنے آ رہی ہے۔ اس منصوبے کی سرپرستی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹویٹر) کے شریک بانی جیک ڈورسی کر رہے ہیں، جن کی مالی معاونت سے نئی ویڈیو ایپ دی وائن متعارف کروائی گئی ہے۔ اس کا مقصد پرانی وائن کی یادوں کو تازہ کرنا ہے، جبکہ اس بار ایپ پر مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ مواد کی مکمل پابندی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: ایکس پر نئی سہولت، تصویر کو ویڈیو میں بدلیں صرف ایک کلک سے منصوبے کی قیادت وہی ماہرین کررہے ہیں جو ابتدائی وائن ٹیم میں شامل تھے، یہ منصوبہ جیک ڈورسی کی قائم کردہ غیر منافع بخش تنظیم کے تحت چل رہا ہے۔ کوئی...
پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے ریڈیو پاکستان پر 9 مئی حملے کی تحقیقات کے لیے انکوائری کمیشن قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔ سہیل آفریدی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کا اجلاس ہوا، جس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیشن سی سی ٹی وی سمیت تمام شواہد جمع کر کے رپورٹ کابینہ کو پیش کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ سود سے پاک خیبرپختونخوا موجودہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، ہم خیبرپختونخوا کو سود کے ناسور سے پاک کرنے کے لیے پالیسی بنا رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا ہے کہ ہم اسلامک انوسٹمنٹ متعارف کرائیں گے، اسمبلی کی متفقہ قرارداد ہے کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی سے جیل میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا: ہاکی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے پہلے ہی مقابلے نے پاکستان کو شاندار برتری کے ساتھ اگلے مرحلے کی امید دلادی ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 3 میچوں پر مشتمل اس اہم سیریز کے افتتاحی میچ میں قومی ٹیم نے ابتدا ہی سے کھیل پر مکمل غلبہ قائم رکھا اور بنگلادیش کی دفاعی ترتیب کو بار بار توڑتے ہوئے 8 گول اسکور کر ڈالے۔پاکستان کی جانب سے احمد ندیم اور افراز نے دو، دو گول اسکور کیے۔ انہوں نے کھیل کے آغاز سے ہی ٹیم کے جارحانہ موڈ کو واضح کر دیا۔ ان کے علاوہ کپتان عماد بٹ نے اپنی قائدانہ صلاحیتوں کا بھرپور عملی ثبوت دیتے ہوئے ایک گول داغا۔اسی طرح غضنفر علی، رانا...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ورچوئل پرائیویٹ نیٹورک (وی پی این) سروس لائسنسنگ کا آغاز کردیا اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ٹی اے نے وی پی این سروسز کے اجرا کیلئے 5 سے زائد کمپنیوں کو کلاس لائسنس جاری کردیے۔ پی ٹی اے سے لائسنس یافتہ کمپنیاں اب قانونی و مجاز مقاصد کےلیے وی پی این سروس فراہم کرسکیں گی۔ صارفین اب رجسٹریشن لائسنس یافتہ کمپنیوں سے براہ راست حاصل کرسکیں گے۔ اعلامیے کے مطابق اقدام کا مقصد محفوظ اور قانونی وی پی این سروسز کی فراہمی کو منظم بنانا ہے۔ اقدام صارفین کی سہولت، ریگولیٹری بہتری اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کےلیے کیا گیا ہے۔
لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا ہے جس کے باعث ایک مہینے کی بارش ایک دن میں برس گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کلاڈیا کے سبب ملک کے بعض حصوں کیلئے ایمبر وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک کچھ علاقوں میں ایک ماہ کے مساوی بارش کا انتباہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ لندن میں دن میں بھی رات کا سماں نظر آنے لگا، تمام دن تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش سے بعض مقامات پر سیلاب کا بھی خطرے کا امکان ہے۔ طوفان کلاڈیا اسپین اور پرتگال میں تیز ہواؤں اور بارش کا سبب بن چکا ہے، انگلینڈ اور ویلز کیلئے طوفان...