2025-07-06@10:09:57 GMT
تلاش کی گنتی: 7851

«تعلقات کو مزید»:

(نئی خبر)
    ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے، شہباز شریف یہی مثالی اتحاد ملکیمعاشی ترقی کو یقینی بنائے گا،ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقاتیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں...
    سیاسی مقاصد کیلئے فوج کیخلاف بہت سی افواہیں اور مفروضے پھیلائے جاتے ہیں بغیر کسی ثبوت سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جانا چاہیے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری کا بی بی سی کو انٹرویو ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بانی پی ٹی آئی سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردیدکردی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں،مسلح افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی، فائل فوٹو سپریم کورٹ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا میں اپوزیشن تگڑی ہو جائے گی، صوبے میں خواتین کی 21 اور اقلیتوں کی 4 مخصوص نشستیں ہیں۔ مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف کو خواتین کی مزید سات، سات نشستیں ملیں گی۔پیپلز پارٹی کو خواتین کی 4 نشستیں ملیں گی، اے این پی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹریز کو 2 ارکان پر ایک، ایک نشست ملے گی۔خواتین کی آخری نشست کسے ملے گی، یہ فیصلہ الیکشن کمیشن کرے گا۔اقلیتوں کی 4 نشستوں میں سے مسلم لیگ ن اور جے یو آئی ایف دونوں کو دو، دو نشستیں ملیں گی۔ اسمبلی میں پی ٹی آئی ارکان کی تعداد 58 ہے اور اپوزیشن ارکان کی تعداد 27 ہے،...
    امریکی میڈیا کے مطابق سرمایہ کاری کی یہ پیشکش غیر ملکی امریکی حمایت یافتہ ممالک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سی این این ٹرمپ انتظامیہ کا نیا منصوبہ سامنے لے آیا، کہا ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کی جاسکتی ہے، نیٹو اجلاس کے موقع پرٹرمپ نے کہا تھا کہ اگلے ہفتے ایران سے بات ہوگی، معاہدے پر دستخط بھی ہوسکتے ہیں تاہم ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے امریکا سے مذاکرات کی تردید کردی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ ایران کو سویلین نیوکلیئر پلانٹ کے لیے 30 بلین ڈالر کی ڈیل آفر کرسکتی ہے، سرمایہ کاری کی یہ پیشکش غیر ملکی امریکی حمایت یافتہ ممالک کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا...
    وائٹ ہاوس میں امریکی صدر نے کہا کہ اگر انٹیلی جنس رپورٹوں سے پتا چلا کہ ایران یورینیم کی افزودگی اس سطح تک کر رہا ہے جو امریکہ کے لیے تشویشناک ہے تو وہ دوبارہ بمباری پر غور کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران سے ایٹمی تنصیبات کے معائنے کا مطالبہ کردیا۔ ترکیہ کے سرکاری خبر رساں ادارے انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کو کہا کہ امریکا چاہتا ہے کہ بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے ) یا ’کوئی اور جس پر ہمیں بھروسہ ہو‘ ایران کی ایٹمی تنصیبات کا معائنہ کرے۔   وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ کیا وہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوہری پروگرام پر شدید نتائج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ ثابت ہوا کہ ایران کے پاس یورینیم افزودگی بم بنانے کے لیے درکار سطح تک موجود ہے تو وہ بلا تاخیر ایران پر دوبارہ بمباری کریں گے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ ایران بات چیت چاہتا ہے کیونکہ اس کی تین انتہائی اہم اور حساس نیوکلیئر سائٹس تباہ کر دی گئی ہیں، جن سے ایران کی جوہری صلاحیت کو شدید دھچکا پہنچا ہے،ایران اور اسرائیل دونوں تنازعے سے تھک چکے ہیں مگر اگر ایران باز نہ آیا تو ہم بھی خاموش نہیں رہیں گے۔ایرانی فرود نیوکلیئر سائٹ کے حوالے سے امریکی صدر کا کہنا...
    کراچی میں آج 3 طیاروں کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔کراچی سے جدہ جانے والی غیر ملکی ایئر لائن کی پرواز کے انجن میں آگ لگ گئی، ہنگامی لینڈنگ کے بعد مسافروں کی امیگریشن منسوخ کر دی گئی۔کراچی سے جدہ کے لیے پرواز کرنے والی سعودی ایئر لائن کی پرواز ایس وی 701 کے طیارے میں ٹیک آف کے کچھ دیر بعد پائلٹ کو کاپٹ میں ایک انجن میں آگ کی نشاندہی ملی جس کے بعد طیارے نے ایئر ٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کر کے واپس کراچی ایئر پورٹ پر بحفاظت ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیااے 330 طیارے کو گراؤنڈ...
    پاکستان مسلم لیگ ن  کے سینئر رہنما رانا ثناء اللّٰہ نے مخصوص نشستوں کے کیس کے فیصلے سے متعلق تبصرہ کیا ہے۔اپنے بیان میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ فیصلے کے نتیجے میں اتحادی حکومت کو دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی اور ن ليگ بھی اپنے طور پر سادہ اکثریت کے قریب پہنچ جائے گی۔رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ تحریکِ انصاف کو اپنے ہی فیصلوں کا نقصان ہوا ہے، جس جماعت نے خود الیکشن نہیں لڑا اس جماعت کو مخصوص نشستیں نہیں دی جا سکتیں۔ مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلہ مایوس کن اور نا انصافی ہے: بیرسٹر گوہر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آج آئين کی غلط تشریح ہوئی ہے ، وقت بتائے گا کہ...
    GENEVA: اقوام متحدہ کے بروکن چیئر جنیوا میں سیکڑوں کشمیریوں نے بھارت حکومت کی جانب سے مقبوضہ وادی میں کیے جانے والے ظالمانہ کارروائیوں کے خلاف احتجاج کیا اور نریندر مودی کے اقدامات کی مذمت کی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یورپ میں مقیم تقریباً 300 کشمیریوں نے جنیوا میں قائم اقوام متحدہ کے دفتر کے باہر احتجاج کیا اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے اقدامات کی مذمت کی۔ مظاہرین نے جموں و کشمیر پر بھارت کے غیرقانونی قبضے کی بھی مذمت کی اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی طرف توجہ دلائی۔ یورپ میں مقیم کشمیریوں نے جغرافیائی تبدیلیوں اورآر ایس ایس کے نظریات پر مبنی ایجنڈے کے حوالے سے انتہائی تشویش کا اظہار کیا۔...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں سیاحوں کے بہہ جانے کے واقعے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ دریائے سوات میں ڈوبنے والے معصوم لوگ آخری لمحے تک بے بسی کی تصویر بن کر یہ انتظار کرتے رہے کہ شاید کوئی انہیں بچا لے گا، مگر انہیں اندازہ نہ تھا کہ جن کی یہ ذمہ داری ہے، ان کی ترجیحات کچھ اور ہیں۔ واضح رہے آج صبح دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں 18 سیاح بہہ گئے، نو افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، چار کو بچالیا گیا پانچ کی تلاش جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 جون2025ء) سپریم کورٹ فیصلے کے بعد حکمران اتحاد کی چاندی ہو گئی، عام انتخابات میں سادہ اکثریت حاصل کرنے میں ناکام رہنے والے حکمران اتحاد کو اب دو تہائی اکثریت حاصل ہو جائے گی، مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخواہ میں بھی دلچسپ صورتحال، مجموعی طور پر صرف 27 نشتیں حاصل کرنے والی اپوزیشن جماعتوں کو 30 اضافی مخصوص نشستیں مل جائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے کیس میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کرتے ہوئے 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دےدیا اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا ہے، پی ٹی آئی مخصوص نشستوں سے محروم ہوگئی اور یہ نشتیں حکومتی اتحاد کو...
    سپریم کورٹ نے صدر ٹرمپ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو روکنے والے ججوں کے اختیارات پر قدغن لگادی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو امریکی سپریم کورٹ نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ایک بڑی فتح دلاتے ہوئے سنگل بینچ کے ایگزیکٹو آرڈرز کو روکنے کے اختیار کو محدود کر دیا۔ پیدائشی شہریت کے خاتمے کی ٹرمپ کی کوشش سے متعلق 6-3 کے فیصلے میں، عدالت نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کورٹ کے ججوں کے جاری کردہ ملک گیر حکم امتناعی ’ ممکنہ طور پر اس آئینی اختیار سے تجاوز کرتے ہیں جو کانگریس نے وفاقی عدالتوں کو دیا ہے۔ اعلیٰ عدالت نے امریکی سرزمین پر پیدا ہونے والے بچوں کے لئے خودکار شہریت ختم کرنے کے ٹرمپ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گرمیوں کے موسم میں جسم کو ہائیڈریٹ رکھنا نہ صرف راحت کا ذریعہ ہے بلکہ یہ صحت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔پانی بلاشبہ جسمانی توازن کے لیے بہترین اور بنیادی مشروب ہے، مگر طبی ماہرین کے مطابق کچھ دیگر مشروبات ایسے بھی ہیں جو اپنی غذائی ساخت اور الیکٹرولائٹس کی موجودگی کے باعث پانی سے زیادہ دیر جسم میں ہائیڈریشن قائم رکھ سکتے ہیں۔آئیے جانتے ہیں کہ کون سے مشروبات جسم کو بہتر طور پر ہائیڈریٹ کرتے ہیں اور کن مشروبات سے پرہیز کرنا چاہیے:دودھ: مکمل ہائیڈریشن پیکیجدودھ کو صرف ایک غذائیت بخش مشروب ہی نہیں بلکہ بہترین ہائیڈریٹنگ ایجنٹ بھی سمجھا جاتا ہے۔ اس میں موجود الیکٹرولائٹس (سوڈیئم، پوٹاشیئم)، پروٹین اور کاربوہائیڈریٹس کی موجودگی اسے پانی سے...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما سینیٹر شیری رحمنن نے  سیلابی ریلے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلابی ریلے میں 70 افراد 7 مختلف مقامات پر پھنس گئے، جن میں سے 52 کو بچا لیا گیا۔جاری کیے گئے بیان میں شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ این ڈی ایم اے نے 2 دن قبل شمالی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کیا تھا، الرٹ کے باوجود عوامی غفلت اور حکومتی عدم توجہی نے تباہی کو بڑھایا، یہ سانحہ محض قدرتی آفت نہیں بلکہ ماحولیاتی دباؤ اور شدید مون سون بارشوں کا نتیجہ ہے۔ دریائے سوات میں ڈوبنے والے سیاحوں میں سیالکوٹ کے 1 خاندان کے 16 افراد بھی شامل ڈپٹی کمشنر سوات کے...
    مخصوص نشستوں کا فیصلہ،خیبرپختونخوا اسمبلی کی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی، علی امین گنڈاپور کی حکومت کو خطرات لاحق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی آ گئی ہے، جس سے وزیراعلی علی امین گنڈاپور کی حکومت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔عدالتی فیصلے کے تحت صوبائی اسمبلی کی 25 مخصوص نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں، جن پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان براجمان تھے۔ اس کے نتیجے میں ایوان میں حکومت کی برتری کم اور اپوزیشن کی طاقت میں اضافہ ہو گیا ہے۔عدالتی فیصلے کے بعد ایوان میں موجود پانچ جماعتوں کے 27ارکان سمیت...
    سپریم کورٹ آئینی بینچ کا مخصوص نشستوں سے متعلق مختصر تحریری حکمنامہ جاری،چار صفحات پرمشتمل فیصلہ سب نیوز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز c.r.p._312_2024_27062025 (1)Download روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرنظر ثانی درخواستیں منظور ،تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ،آئینی بینچ نے فیصلہ سنا دیا نظر ثانی درخواستیں منظور ،تحریک انصاف مخصوص نشستوں سے محروم ،آئینی بینچ نے فیصلہ سنا دیا وفاقی بجٹ 2025-26کی جمہوری طریقے سے منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ بھارت کیخلاف جنگ میں پاکستان کو ایک نہیں 3 محاذوں پر فتح ملی، بلاول بھٹو نواز شریف کو مائنس کرنیوالا آج خود مائنس ہوگیا...
    میڈیا رپورٹس کے مطابق پہلا واقعہ ایک غیر ملکی ائیرلائن کی پرواز کے ساتھ پیش آیا، جب کہ دوسرا واقعہ ایک نجی ائیرلائن کی لاہور سے کراچی پہنچنے والی پرواز کی ساتھ لینڈنگ کے دوران پیش آیا۔ یہ بھی پڑھیں: قومی ایئرلائن حادثے سے بچ گئی، پرندہ ٹکرانے سے انجن متاثر نجی ائیرلائن کی پرواز میں 150 سے زائد مسافر سوار تھے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دونوں واقعات میں طیاروں کو جزوی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔ ڈی جی ائیرپورٹ اتھارٹی نے فوری طور پر کراچی ائیرپورٹ پر فیومیگیشن کرانے اور اضافی برڈ شوٹر تعینات کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات سے بچا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: دبئی...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں پارٹی ارکان کو بجٹ منظوری کے حق میں ووٹ دینے کی ہدایت کردی گئی۔ پارٹی کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین نے پارٹی ارکان کو ہدایت کی کہ وہ مالیاتی بل 2025-26 کے حق میں ووٹ دیں، وفاقی حکومت نے پیپلز پارٹی کی ٹیم سے مشاورت کی اور بجٹ سے متعلق ہمارے تحفظات کو دور کیا۔ اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے بجٹ میں اضافے کا مطالبہ کیا تھا، جسے 20 فیصد بڑھا دیا گیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سولر پینلز...
    خیبر پختونخوا کے سیاحتی ضلع سوات میں سیاح دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں پھنس کر ایک گھنٹہ 30 منٹ تک مدد کے لیے پکارتے رہے لیکن انہیں بچانے کے لیے کچھ نہ کیا جا سکا۔ یہ بھی پڑھیں: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں نکال لی گئیں سوات میں سیاحوں کے دریا میں پھنسنے، امداد کی فراہمی کے لیے طویل انتظار کرنے اور بالآخر جان گنوادینے کا 3 برسوں میں یہ دوسرا بڑا واقعہ ہے۔ اس کے باوجود حکومت کے پاس ایسے حالات میں ریسکیو کے لیے اب تک کوئی واضح حکمت عملی موجود نہیں ہے۔ کوہستان واقعہ کب پیش آیا تھا؟ سوات کے حالیہ واقعے پر بات کرنے سے پہلے یہاں اگست 2022...
    تہران(نیوز ڈیسک)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا: “نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو کوئی پیشگی انتظام ہوا ہے اور نہ ہی پسِ پردہ بات چیت جاری ہے۔ یاد رہے کہ نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران امریکی صدر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ ہائوس کو رولز کے مطابق چلایا جائے گا، ایوان کو مچھلی منڈی نہیں بننے دیں گے ،اگر کوئی بات کرنی ہے تو وہ شائستگی سے کی جائے، شور شرابے سے بات نہیں کی جا سکتی۔انہوں نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی کو سختی سے رولز کے تحت چلایا جائے گا، ان کی کوشش ہے کہ ایوان کے تمام معزز اراکین کو بھرپور موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ عوامی مسائل اجاگر کر سکیں۔ملک احمد خان نے کہا تمام اراکین کیلئے ضروری ہے کہ وہ ایوان کے تقدس کا خیال رکھیں،...
    بلاول بھٹو زرداری—فائل فوٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہم نے ثابت کیا کہ سات گنا بڑے ملک کو شکست دی ہے، بھارت کا بیانیہ جھوٹ کی بنیاد پر تھا اور ہم سچ پر کھڑے تھے۔اسلام آباد میں میٹ دی پریس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان کے میڈیا کا کردار بھی تاریخی ہے، پاکستانی میڈیا کی ساکھ کو پوری دنیا نے تسلیم کیا، آپ نے بیانیے کی جنگ میں دنیا کو بتایا کہ سچ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پاکستان کے میڈیا کے کردار پر فخر ہے، ہم نے شفافیت کے ذریعے دشمن کے پروپیگنڈے کو شکست دی، ہم پر پہلگام کا الزام لگا تو ہم نے ماضی...
    محرم الحرام کے آغاز پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ خود فیلڈ میں موجود رہیں، جلوسوں اور مجالس کی نگرانی کریں، اور علما کرام، ماتمی انجمنوں اور مقامی کمیونیٹیز کے ساتھ قریبی روابط برقرار رکھیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے جلوسوں، مجالس، امام بارگاہوں، مساجد اور دیگر حساس مقامات پر سیکیورٹی کے موثر اور مربوط انتظامات کو ہر صورت یقینی بنایاجائے۔ سندھ بوائز اسکاٹس آڈیٹوریم میں محرم الحرام 1447ھ کے دوران سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے کراچی رینج کے افسران سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ارکان قومی اسمبلی ابرار شاہ، طاہر اقبال، صلاح الدین جونیجو، جام عبد الکریم بجار، عبد القادر گیلانی اور سردار یعقوب خان ناصر نے ملاقات کی۔(جاری ہے) جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ارکان قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ کی قومی اسمبلی سے منظوری پر مبارکباد دی ۔ اس موقع پر متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگوبھی کی گئی۔ملاقات کے دوران وزیر برائے پبلک افیئر یونٹ رانا مبشر اقبال، وزیر مملکت برائے پاور عبد الرحمن کانجو اور معاون خصوصی طلحہ برکی بھی موجود تھے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)پاکستان کی مسلح افواج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے سابق وزیراعظم عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس بات کریں ، پاکستان کی مسلح افواج، پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں، بغیر کسی ثبوت کے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جانا چاہیے،سٹریٹجک غلط فہمیوں کا شکار لوگ اپنا ذہن صاف کریں،بلوچستان کے لوگ پاکستان کے ساتھ ہیں،یہ...
    وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سیاہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصا پاک بھارت تنا، مشرق...
    فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے،ڈی جی آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔بی بی سی کو انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج ہمیشہ سے ہی اس بات پر واضع ہے کہ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ ہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاسی...
    اسلام آباد: ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ فوج کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں، برائے مہربانی فوج کو سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ بی بی سی کو انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ فوج ہمیشہ سے ہی اس بات پر واضع ہے کہ سیاست سیاستدانوں کا کام ہے، جو بھی حکومت ہوتی ہے وہ ہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ سیاسی مقاصد کے لیے فوج کے خلاف بہت سی افواہیں اور مفروضے پھیلائے جاتے ہیں، معرکہِ حق آیا تو کیا فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ کیا قوم کو کسی پہلو میں...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی، ڈی جی آئی ایس پی آرلیفٹیننٹ احمد شریف چوہدری نے پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے مذاکرات یا پس پردہ رابطوں کی تردید کردی، بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔ ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں۔ یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں۔ ہم پاکستان کی ریاست سے بات کرتے ہیں جو کہ آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی حکومت...
    (بابر شہزاد ترک)وفاقی حکومت نے اڑھائی ماہ کی غیر معمولی تاخیر کے بعد بالآخر پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس اور پولیس سروس کے افسران کی گریڈ 21 اور 20 میں ترقیوں اور نئے گریڈ کے مطابق تبادلوں کے باضابطہ نوٹیفیکیشنز جاری کر دیئے ہیں۔  وزیراعظم کی منظوری کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کئے ، ترقی پانے والے بیشتر افسران کے نئے گریڈ کے مطابق تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، افسران کی گریڈ 20 اور 21 میں ترقیوں کی سفارشات سنٹرل سلیکشن بورڈ نے رواں برس 11 سے 14 مارچ تک چیئرمین ایف پی ایس سی کی زیرِصدارت منعقدہ اجلاس میں تیار کی تھیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک...
    چین اور ایکواڈور کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین کے صدر شی جن پھنگ نے بیجنگ کے عظیم عوامی ہال میں ایکواڈور کے صدر نوبوآ سے ملاقات کی، جو چین میں منعقدہ سمر دیووس فورم میں شرکت کے لیے آئے تھے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ رواں سال چین اور ایکواڈور کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 45ویں سالگرہ منائی جا رہی ہے اور دونوں ممالک کے تعلقات بہتر انداز میں فروغ پا رہے ہیں۔ چین ایکواڈور کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان جامع اسٹریٹجک شراکت داری...
    اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جن پر ان کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا...
    ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات ہو سکتے ہیں۔ ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے عراقچی نے واضح کیا: "نہ کوئی معاہدہ طے پایا ہے، نہ مذاکرات کی تیاری ہو رہی ہے اور نہ ہی کوئی بات چیت ہوئی ہے۔ یہ دعویٰ بالکل بے بنیاد ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ ایران اس وقت کسی نئے مذاکراتی عمل میں شریک نہیں ہے اور اس حوالے سے نہ تو...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی سے ایک روز قبل بیرسٹر سیف کی ہونے والی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے کوہستان اسکینڈل پر کے پی حکومت کو وضاحت دینے کی ہدایت کی ہے۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل سے ہماری حکومت کا غلط تاثر جارہا ہے، وضاحت دی جائے کہ کرپشن کے اصل ذمے دار کون ہیں؟  یہ بھی پڑھیے عمران KP کے بجٹ کی منظوری پر راضی ہوگئے‘ بیرسٹرسیف بیرسٹر سیف کی خیبر پختونخوا کے بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کو بریفنگ بانی پی ٹی آئی نے بلین ٹری منصوبہ فعال کرنے اور کلائمیٹ چینج پر خصوصی توجہ دینے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہا...
    ---فائل فوٹو  وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔ امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیراعظم شہباز شریف سے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر بات کی ہے۔(جاری ہے) واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ مارکو روبیو نے زور دیا کہ ایران کبھی بھی نیوکلیئر ہتھیار نہ تو بنا سکتا ہے اور نہ انہیں حاصل کرسکتا ہے۔ ٹیمی بروس کے مطابق دونوں رہنماؤں نے اسرائیل اور ایران کے درمیان دائمی امن اور علاقائی استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کی اہمیت تسلیم کی۔کچھ دیر قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا تھا۔وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ نوجوان افسران قوم کی خدمت کو اپنا نصب العین بنائیں، نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سول سروسز اکیڈمی کے 52ویں کامن ٹریننگ پروگرام کے زیرِ تربیت افسران سے آرمی آڈیٹوریم میں ملاقات کی۔(جاری ہے) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز پر گفتگو کی۔فیلڈ مارشل نے علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کے کردار پر گفتگو کی اور ریاستی نظم و نسق کے ڈھانچے میں باصلاحیت...
    جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے پانی بہترین انتخاب ہے مگر کچھ مشروبات ایسے ہیں جو پانی سے بھی زیادہ مؤثر طریقے سے ہائیڈریٹ کرتے ہیں — خاص طور پر الیکٹرولائٹس، کاربوہائیڈریٹس اور سوڈیئم کی موجودگی کی وجہ سے۔ ان میں سے ایک دودھ ہے جو الیکٹرولائٹس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، اور سوڈیئم کی وجہ سے پانی سے زیادہ دیر جسم میں رہتا ہے اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ او آر ایس جسمانی نمکیات (سوڈیئم، پوٹاشیئم، کلورائیڈ) کی بہترین مقدار فراہم کرتا ہے اور طبی سطح پر پانی سے بہتر ہے۔ یسرے نمبر پر ناریل کا پانی۔ یہ بھی قدرتی الیکٹرولائٹس، خاص طور پر پوٹاشیئم الیکٹرولائٹ وافر مقدار میں فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں خربوزے یا تربوز کا جوس، جری...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) فیلڈمارشل عاصم منیرنے کہا ہے کہ نوجوان افسران دیانتداری، پیشہ ورانہ مہارت اور وطن سے خلوص کے اعلیٰ ترین معیارات کو اپنائیں۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیرنے سول سروسز اکیڈمی کے 52 ویں کامن ٹریننگ پروگرام کےزیرِ تربیت افسران سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے قومی سلامتی، داخلی و خارجی چیلنجز ، علاقائی امن و استحکام کے تحفظ میں افواج کےکردارپرگفتگو کی جب کہ آرمی چیف نے ریاستی نظم ونسق کے ڈھانچےمیں باصلاحیت سول بیوروکریسی کے ناگزیر کردارکو بھی اجاگر کیا۔ آرمی چیف نے شرکا سے خطاب میں کہا کہ نوجوان افسران دیانتداری،...
    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نہ صرف اسماعیلی جماعت کے انچاسویں روحانی پیشوا تھے بلکہ وہ ایک عظیم انسان دوست اور کل تک دنیا کے بین المذاہت ہم آہنگی کے علمبردار تھے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کی متفقہ منظوری دی ہے جس میں پرنس شاہ کریم الحسینی آغا خان چہارم کی عالم اسلام خصوصاً پاکستان میں ان کی بے مثال خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پرنس کریم آغا خان نہ صرف اسماعیلی جماعت کے انچاسویں روحانی پیشوا تھے بلکہ وہ ایک عظیم انسان دوست اور کل تک دنیا کے بین المذاہت ہم آہنگی کے علمبردار تھے۔ ان کا قائم کر دہ آغا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) پاکستانی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ایک بیان کے مطابق امریکی وزیر خارجہ روبیو نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ٹیلی فون کیا، جس کے دوران دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور دو طرفہ امور پر "پرتپاک اور خوشگوار" خیالات کا تبادلہ کیا۔ وزیراعظم شریف اور وزیر خارجہ روبیو نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، خاص طور پر تجارتی اور اقتصادی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا۔ پاکستان اور امریکہ آئندہ ہفتے تجارتی معاہدے کو حتمی شکل دیں گے یہ بات چیت ایسے وقت ہوئی ہے جب دونوں ممالک جغرافیائی سیاسی صف بندیوں میں تبدیلی کے درمیان اقتصادی تعلقات کو بحال...
    نایاب معدنیات کی برآمدات پر پابندی کے بعد چین نے اب بھارت کو کھادوں کی ترسیل بھی روک دی ہے۔ خود انحصاری اور ’’آتم نربھر‘‘ کی دعویدار بھارت کی حقیقت چینی کھاد کے بغیر مفلوج ہو کر رہ گئی ہے۔ بھارت کی قیمتی فصلیں چینی کھاد کے بغیر بے یار و مددگار ہوچکی ہیں، جبکہ 80 فیصد خصوصی کھاد چین کے رحم و کرم پر ہے۔ دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کے مطابق چین نے گزشتہ دو ماہ سے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی ہے۔ چین دیگر ممالک کو ان کھادوں کی ترسیل جاری رکھے ہوئے ہے۔ واضح رہے کہ پھلوں و سبزیوں کی فصلوں کےلیے بھارت کا 80 فیصد خصوصی کھاد کا انحصار چین پر...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔ پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سےاہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔ اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم...
    چین اور ایران کی مشترکہ تحقیقات نے بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ سے پردہ اٹھا دیا۔ مشرق وسطیٰ میں جاری بھارت اسرائیل گٹھ جوڑ خطے کی سلامتی کے لیے خطرے کی گھنٹی بجا رہا ہے۔ خلیجی ممالک میں بڑی تعداد میں بھارتی شہری آباد ہیں۔ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، بحرین اور عمان میں 9 ملین سے زائد بھارتی مقیم ہیں۔ متحدہ عرب امارات میں مقیم 4.3 ملین بھارتیوں میں بڑی تعداد سافٹ ویئر اور آئی ٹی ماہرین کی شامل ہے۔ اس حوالے سے چین اور ایران کی مشترکہ تحقیقات کے مطابق؛ ’’بیشتر بھارتی پروگرامرز اسٹار لنک کے ذریعے بھارت سے براہ راست رابطے میں سرگرم پائے گئے‘‘۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی سافٹ ویئر انجینئرز نے خلیجی ریاستوں...
    خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق صوبہ بھر میں امن و امان کو یقینی بنا رہے ہیں، پاکستان کی سالمیت کی خاطر تمام مکاتب فکر یکجان ہیں۔ محرم الحرام کے دوران فول پروف سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں، حکومت پنجاب نے محرم الحرام کے دوران عزاداروں کی سکیورٹی کا خاص انتظام کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق سے محکمہ داخلہ میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیکرٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمن، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ و دیگر متعلقہ افسران نے بھی شرکت کی۔ وفد میں علامہ مظہرعباس علوی، سید سکندر عباس، علامہ سید...
    لاہور: مون سون سیزن میں لاہور ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے مخصوص اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ لاہور ایئرپورٹ کے رن وے کو مخصوص اوقات میں بند کرنے کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں مون سون سیزن کے دوران ایئرپورٹ کے اطراف میں پرندوں کی موجودگی سے متعلق غور کیا گیا۔ پاکستان ایئر پورٹ اتھارٹی کے ذرائع کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو یکم جولائی سے 15 ستمبر تک صبح کے اوقات میں بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، پرندوں کی بھرمار کی وجہ سے صبح 5 بجے سے 8 بجے تک بند رن وے بند رہے گا۔ تمام ائیر لائنز کو پروازوں کے شیڈول میں تبدیلی کی ہدایت کر دی...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاکہنا ہے کہ ایران سے ملاقات کرنے جا رہے ہیں، ہوسکتا ہے ہم کوئی معاہدہ بھی کرلیں، کچھ پتہ نہیں اگر کوئی دستاویز مل جائے تو برا نہیں ہوگا،وائٹ ہاؤس نے اگرچہ ملاقات کی جگہ یا شرکاء کی تفصیلات جاری نہیں کیں لیکن سینئر امریکی اہلکار لیویٹ نے وضاحت کی کہ مذاکرات کا بنیادی مقصد ایران کو ایک غیر افزودہ سول نیوکلیئر پروگرام کی طرف لانا ہے۔امریکی ٹی وی کے مطابق ایران امریکہ مذاکرات میں واشنگٹن کی جانب سے ایران کو اقتصادی پابندیاں ختم کرنے کی پیش کش کرسکتاہے،امریکی مشرق وسطیٰ ایلچی، اسٹیو وٹکاف کابھی کہنا ہے کہ اس ہفتے کہا کہ ایران کے ساتھ ان کے ابتدائی روابط حوصلہ افزا رہے...
    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے اعلان کیا کہ فی الحال امریکا اور ایران کے درمیان کسی باضابطہ ملاقات کا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔ یہ بات ایسے موقع پر سامنے آئی ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چند روز قبل کہا تھا کہ ’اگلے ہفتے ایران سے بات ہو سکتی ہے‘۔ ترجمان نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ ابھی تک کوئی ملاقات شیڈول نہیں ہے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان رابطہ قائم ہے۔ ترجمان کیرولین لیوٹ کے مطابق ہم ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں، اور اگر کوئی ملاقات طے پاتی ہے تو ہم میڈیا کو ضرور آگاہ کریں گے۔ لیوٹ نے مزید بتایا کہ انہوں نے...
    ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ بندی کے نتیجے میں اسرائیل ایک ممکنہ اقتصادی زوال سے بال بال بچ گیا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ جنگ طول پکڑتی، تو صرف 2 ماہ میں اسرائیل کو غزہ میں ہونے والی 2 سالہ اقتصادی لاگت کے برابر خسارہ برداشت کرنا پڑتا۔ یہ بھی پڑھیں:ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ امریکی ثالثی میں طے پانے والی جنگ بندی نے بحران کے دھانے پر کھڑے اسرائیل کو وقتی ریلیف فراہم کیا، حالانکہ ملک کی وفاقی حکومت ایک ایسے مالی بوجھ سے دوچار تھی جو کسی بڑے معاشی مندی کا پیش خیمہ بن سکتا تھا۔ اس جنگ کے باعث شہری زندگی بری...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(آن لائن)سینئر سیاست دان و تحریک انصاف کے رہنما جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سابق چیئرمین سے میری دوری کی وجہ ان کی اسٹیبلشمنٹ سے قربت تھی ،سابق چیئرمین کے بغیر پارٹی میں کسی کی کوئی اہمیت ہے نہ انہیں مائنس کیا جا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز اڈیالہ جیل کے قریب داہگل چیک پوسٹ پر میڈیا سے گفتگو میں کیا قبل ازیں جاوید ہاشمی سابق چیئرمین سے ملاقات کے لیے جب اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے تو پولیس نے جیل جانے سے روک دیا ۔جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کوئی خاص پیغام لے کے آئے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میں سابق چیئرمین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(کامر س ڈیسک) اباسین کالم رائیٹرز ایسوسی ایشن (ACWA)کے صدر اور ممتاز سینئر کالم نگار ضیاء الحق سرحدی نے پشاور میں نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل اطلاعات وتعلقات عامہ خیبرپختونخوا انصار اللہ خلجی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور انہیں بحیثیت ڈائریکٹر جنرل محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ تعینات ہونے پر مبارک باد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں صوبے کے کالم نگاروں اور صحافیوں کو درپیش مشکلات پر تفصیلی بات چیت کی۔اس موقع پر ضیاء الحق سرحدی جو کہ پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سینئر نائب صدر اورسرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کے سابق سینئر نائب صدراورموجودہ ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن بھی ہیں نے...
    اپنے ایک مفصل انٹرویو میں یہ بیان کرتے ہوئے کہ امریکہ کیساتھ مذاکرات کیلئے ابھی تک کوئی وعدہ یا قول نہیں دیا گیا، ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم نے غاصب صیہونی رژیم کو مطلع کر دیا ہے کہ ایران لبنان نہیں ہے اور جنگبندی کی کسی بھی قسم کی خلاف ورزی کا فوری و درست جواب دیا جائیگا! اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے آج اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں غاصب صیہونی رژیم و امریکہ کی جانب سے ایرانی سرزمین پر حالیہ حملوں پر روشنی ڈالتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے مذاکرات کے لئے امریکہ کو تاحال کوئی قول نہیں دیا۔ سید عباس عراقچی نے واضح کیا کہ ایران نے امریکہ کے ساتھ...
    امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو نے وزیراعظم شہباز شریف کو فون کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس کے اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے ایران اسرائیل جنگ بندی کروانے میں صدر ٹرمپ کے کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکا کے کلیدی کردار پر مارکو روبیو سے اظہار تشکر کیا۔ ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا، وزیراعظموزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا۔ اعلامیے کے مطابق وزیر اعظم اور امریکی وزیر خارجہ نے پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، دونوں رہنماؤں نے پاکستان امریکا کے درمیان تجارت کے شعبے میں قریبی تعاون جاری رکھنے...
    سٹی 42: وزیراعظم شہبازشریف کے ساتھ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس دوران پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔  تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ کے خاتمے  میں ٹرمپ کے فیصلہ کن کردار کو سراہا اور پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر شکریہ بھی ادا کیا۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک  وزیراعظم شہبازشریف اور امریکی وزیر خارجہ نے پاک امریکہ تعلقات مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق کیا،، شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مشرق وسطیٰ میں قیام امن کیلئے تعمیری کردار...
    وزیر اعظم شہباز شریف کا امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ٹیلی فونک رابطہ ،پاک امریکاتعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے مل کر کام جاری رکھنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر اعظم محمد شہباز شریف کو امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے ٹیلی فون کیا۔ اپنی پر خلوص اور خوشگوار گفتگو کے دوران وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کی باہمت اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا جس کی وجہ سے ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ہوئی۔انہوں نے پاک بھارت جنگ بندی میں امریکہ کے کلیدی کردار پر سیکرٹری روبیو کا شکریہ بھی ادا کیا۔ وزیراعظم اور سیکرٹری روبیو نے پاکستان امریکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور خاص طور پر تجارت بڑھانے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 26 جون 2025ء ) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی جنید اکبر کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ ہماری اپنی ہے، ہمیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے میں کوئی شرم نہیں، ہم کسی موساد یا را کے ساتھ نہیں بیٹھ رہے، ہوسکتا کہ ہم اداروں کو سمجھانے میں کامیاب ہوجائیں کہ عوام میں فاصلے بڑھ رہے ہیں،آپ سیاست سے کنارہ کشی کرلیں سیاست سیاستدانوں کا کام ہے۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مودی ایک ذہنی مریض ہے، پاکستان کے خلاف نعرے لگا کر حکومت بنائی ، مودی نے پہلگام کا بہانہ بنایا، اسی لئے دنیا نے اس کا ساتھ نہیں دیا۔ پاکستان میں...
      امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیتن یاہو کو جنگجو اور ہیرو قرار دیتے ہوئے کہا کہ شاید ہی اسرائیل کی تایخ میں ایسا لیڈر گزرا ہو۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے نزدیک ناقابلِ یقین ہے کہ اسرائیل کے لیے اتنا کچھ کرنے والے وزیراعظم کو سیاسی انتقامی مہم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کے بقول میں نے ابھی سنا کہ اسرائیلی وزیراعظم پیر کو عدالت میں پیش ہونا ہے تاکہ اس طویل مقدمے کی پیروی جاری رکھی جائے جسے وہ مئی 2020 سے جھیل رہے ہیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ امریکا نے جس طرح سے اسرائیل کو ایران کے ساتھ جنگ میں بچایا بالکل ویسے ہی نیتن یاہو کو بھی ان مشکلات سے بچائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے "ٹروتھ سوشل"...
    جیکب آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ نواز سرکار نے مطالبات مان لیے پیپلز پارٹی وفاقی بجٹ کو سپورٹ کرے گی، سندھ میں امن و امان کی صورتحال تسلی بخش نہیں البتہ حالات پہلے سے بہتر ہیں، سندھ میں آپریشن کی ضرورت ہوئی تو پیچھے ہٹیں گے سندھ اسمبلی نے مالی سال کا بجٹ پاس کردیا ہے عوام کو ریلیف دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی میر اعجاز حسین جکھرانی کی والدہ کی وفات پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ...
    بیجنگ :توسیع کے خواہاں لیکن ارکان کے درمیان منقسم نیٹو کے سربراہ اجلاس کی سودے بازی سے ظاہر ہوتا ہے کہ یورپی سلامتی سے متعلق اتفاق رائے حاصل کرنا مشکل ہے۔ مجوزہ 5 فیصد دفاعی اخراجات کے ہدف نے امریکہ اور یورپی یونین کی سیکیورٹی اعتماد میں دراڑ ڈالنے اور نیٹو کے رکن ممالک کے درمیان گہری تقسیم کو مزید بے نقاب کر دیا ہے۔ سی جی ٹی این کی جانب سے کئے جانے والے ایک عالمی سروے سے پتہ چلتا ہے کہ 67.4 فیصد شرکاء نے نیٹو کی تیزی سے فوجی توسیع کی مذمت کی اور خبردار کیا کہ اس سے ہتھیاروں کی ایک نئی دوڑ شروع ہوسکتی ہے اور عالمی امن و استحکام کو شدید خطرہ لاحق ہوسکتا...
    قومی اسمبلی نے فنانس بل کی شق وار منظوری دے دی، آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ منظور کرلیا گیا۔قومی اسمبلی میں اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بجٹ میں حکومت کی سپورٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے ان کے مطالبات مانے اس لیے بجٹ کی حمایت کی ، حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا، سولر پینلز پر بھی ان کے تحفظات دور کیے گئے تھے ، مطالبات مانے گئے۔اس سے قبل  وفاقی کابینہ نے ترامیم کے ساتھ فنانس بل کی منظوری دی تھی۔وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے...
    ویب ڈیسک : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مان لیے، اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا،  پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد سولر پینلز ٹیکس میں کمی کی، ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار ابتدائی مرحلے پر نہیں ہوگا، ان وجوہات کی وجہ بجٹ کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو  نے قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپنے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کی تجاویز کو قبول کرلیا، حکومت نے بی آئی ایس پی پر ہماری تجاویز کو مانا، وزیراعظم نے سب سے زیادہ بی...
    اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مان لیے، اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے بی آئی ایس پی کے بجٹ میں اضافہ کیا، پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی کے بجٹ میں کمی کی، پیپلز پارٹی کے احتجاج کے بعد سولر پینلز ٹیکس میں کمی کی، ایف بی آر کو گرفتاری کا اختیار ابتدائی مرحلے پر نہیں ہوگا، ان وجوہات کی وجہ بجٹ کو مکمل سپورٹ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے وفاقی بجٹ کی تجاویز کو قبول کرلیا، حکومت نے بی...
    واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کا مقصد خطے میں جاری جنگ ختم کرنا تھا، فوجی آپریشن کے سبب اسرائیل ایران میں جنگ بندی ہوئی ۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا، فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بےبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن( آئی اےای اے ) نےبھی کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان ہوا جس کا اعتراف ترجمان ایرانی خارجہ نے بھی کیا۔...
    فائل فوٹو۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ خوشی ہے اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں، حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم نے بجٹ کی حمایت کی۔  قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ حکومت نے بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا۔بلاول بھٹو نے کہا پی ٹی آئی دور میں بے نظیرانکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم کم کی گئی۔  پی پی کے اعتراض کے بعد تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سولر پر ٹیکس کم کیا گیا: شازیہ مریپاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے ہے کہ ہم نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے...
    بینکوں اور ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کےلیے ڈیٹا کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ سکیورٹیز، قرضہ جاتی سکیورٹیز، میوچل فنڈز اور منی مارکیٹ میں 5کروڑ تک رقم نئی سرمایہ کاری تصورہوگی جب کہ بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے بینکوں اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا، ایف بی آر ٹیکس گوشواروں سے حاصل معلومات شیڈول بینکوں کے ساتھ شیئرکرسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ڈیٹا سے ایف بی آر جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے موازنہ کرسکے گا، بینکوں اور ایف بی آرکی معلومات...
    قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ بی آئی ایس پی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں 20 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ہم خوشی کے ساتھ اس بجٹ کو سپورٹ کر رہے ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ہر بجٹ میں بی آئی ایس پی...
    وفود نے ایران کو امریکہ اور اسرائیل کیخلاف کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہک ایران نے جوانمردی کیساتھ عالم اسلام کا سر فخر سے بلند کر دیا، جو پوری امت مسلمہ کی ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے رکن اور جماعت اہل سنت پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محمد خالد سلطان سروری قادری اور شیعہ علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ دبیر حسین کی سربراہی میں وفود نے کوئٹہ میں ایرانی قونصلیٹ میں نگران قونصل جنرل علی رضا رجائی سے ملاقات کی۔ اس موقع پر مذہبی رہنماؤں نے امریکی اور صیہونی جارحیت کے خلاف ایران کی فتح کو شاندار قرار دیتے ہوئے مبارک باد دی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر کیے گئے امریکی حملوں کے نتیجے میں اس کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اپنے بیان میں جان ریٹکلف کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی معلومات اور جدید انٹیلی جنس سسٹمز سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق امریکی کارروائیوں کے دوران متعدد ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں، اور ان کی دوبارہ تعمیر میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا میں یہ رپورٹس گردش کر رہی ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا گیا اور اس کا جوہری پروگرام بدستور...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ خوشی ہے کہ ہم اس بجٹ کو سپورٹ کررہے ہیں۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے ہمارے تمام مطالبات مانے اس لیے ہم اس بجٹ کو سپورٹ کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ کا ترقیاتی بجٹ ملک کے دیگر صوبوں سے نمایاں طور پر زیادہ ہے، مراد علی شاہ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں 20 فیصد اضافہ کیا، پی ٹی آئی کے دور میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی مد میں رقم میں کمی کی گئی تھی، حکومت نے سولر سے متعلق بھی ہمارے تمام مطالبات مان لیے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ایف...
    چیف جسٹس آف سپریم کورٹ یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ عدالتی منصوبوں کی نگرانی کے لیے صوبوں میں سینیئر نمائندے تعینات کیے جائیں گے، بار اور بینچ کے درمیان روابط کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس آف پاکستان کا لاہور کا دورہ، ون ونڈو فیسلیٹیشن سینٹر کے قیام کا اعلان جمعرات کے روز چیف جسٹس آف پاکستان اور چیئرمین لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان (ایل جے سی پی) جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس کا مقصد بار ایسوسی ایشنز اور لا کمیشن کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا جائزہ لینا اور عدالتی نظام میں بہتری کے لیے باہمی تعاون کو فروغ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے نیتن یاہو کے خلاف کرپشن کے مقدمے کو انصاف کا مذاق، تماشہ اور سیاسی انتقام قرار دے دیا ہے ”ٹروتھ سوشل“پر ایک طویل پیغام میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کو بچایا، اب امریکا ہی نیتن یاہو کو بچائے گا پیغام میں انہوں لکھا کہ مجھے یہ جان کر شدید حیرت ہوئی کہ اسرائیل جس نے حالیہ دنوں میں اپنی تاریخ کے عظیم ترین لمحات میں سے ایک کا مشاہدہ کیا اور جسے نیتن یاہو جیسے مضبوط رہنما کی قیادت حاصل ہے، وہ اپنے جنگی وقت کے عظیم وزیر اعظم کے خلاف یہ مضحکہ خیز سیاسی...
    راولپنڈی:سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے...
    وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران صوبے میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے گئے ہیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے تمام صوبائی وزرا کو ہدایت کی ہے کہ وہ محرم الحرام میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنانے کے لیے اپنے اپنے تفویض کردہ اضلاع میں موجود رہیں تاکہ موقع پر صورتحال کا جائزہ لے کر انتظامات کی نگرانی کی جاسکے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ: 9 اور 10 محرم الحرام کو موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد، دفعہ 144 نافذ عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ محرم کے موقع پر مجموعی طور...
    ویب ڈیسک : پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وائلڈ لائف رینجر فورس کی بھرتی مکمل کر لی گئی، پہلی بار خواتین کو فیلڈ وائلڈ لائف رینجرز کی حیثیت سے تعینات کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے اپنے بیان میں کہا کہ امیدواروں کی تربیت وائلڈ لائف ریسرچ سینٹر فیصل آباد اور پاکستان رینجرز اکیڈمی منڈی بہاؤالدین سے کروائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 54 ہزار درخواست گزاروں میں سے 552 منتخب کیے گئے جس میں 23 فیصد خواتین بھی شامل ہیں۔ 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا معطلی کی درخواست پر سماعت ملتوی، نیب کی استدعا منظور انہوں نے بتایا کہ نئی قانون سازی کے تحت رینجرز کو ایف آئی آر، گرفتاری، تفتیش...
    سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو کوئی ملک کی سیاست سے مائنس کر ہی نہیں سکتا۔ راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے اظہار یکجہتی کیلئے اڈیالہ جیل آیا ہوں، یہاں آیا تو آگے پولیس کھڑی کردی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کے موقف کو درست سمجھتا ہوں، ملک میں آئین کی بالادستی ہوگی تو ملک چلے گا، پاکستان میں اسٹیبلشمنٹ سارا کنٹرول کرنا چاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی رہائی نہیں مانگ رہا وہ رول آف لاء مانگ رہا ہے۔ جاوید ہاشمی نے کہا کہ جو بھی لیڈر اسٹیبلشمنٹ کے قریب گیا میں نے اسے...
    کراچی: گورنر خیبر پختونخوا کی کراچی میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ان کے دفتر میں ملاقات ہوئی، فیصل کریم کنڈی نے عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر حکومت سندھ کی تعریف اور بجٹ پاس ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا پرتپاک خیر مقدم کیا گیا۔ فیصل کریم کنڈی کی جانب سے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں حکومت سندھ کے اقدامات کی تعریف کی گئی۔ ملاقات میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا کو بھی حکومت سندھ کی طرح پنک بسز، پنک ٹیکسیز اور پنک اسکوٹیز جیسے اقدامات کرنے چاہئیں، تمام صوبے خواتین کو بااختیار بنانے...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کے دوران اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان آئندہ ماہ (جولائی) کے دوران سلامتی کونسل کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالے گا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں ہونے والی اس اہم ملاقات میں پاکستان کی مجوزہ پروگرام آف ورک پر تفصیلی گفتگو کی گئی، جس کے تحت عالمی امن و سلامتی کے کئی اہم امور پر سلامتی کونسل کے اجلاس منعقد کیے جائیں گے۔سفیر عاصم افتخار احمد نے واضح کیا کہ پاکستان، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران شفاف، مشاورتی اور تعمیری سفارت کاری کو فروغ دے...
    اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان کے زیراہتمام سالانہ ’علماء و مشائخ کانفرنس برائے محرم الحرام‘ کونسل کے دفتر، اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی، جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف تھے۔ یہ بھی پڑھیں:پیغامِ پاکستان کی روشنی میں علما کا متفقہ ضابطۂ اخلاق جاری کانفرنس میں ملک کے تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے جید علماء و مشائخ نے شرکت کی اور ’پیغامِ پاکستان‘ کی روشنی میں محرم الحرام کے لیے ضابطۂ اخلاق کی توثیق کی۔ علمائے کرام نے مشترکہ طور پر اس بات پر زور دیا کہ: آئین پاکستان کی بالادستی اور اسلامی تشخص کا تحفظ تمام شہریوں کی ذمہ داری...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامن نیتن یاہو کے خلاف جاری کرپشن مقدمے کو فوری ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ ان کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے بعد سامنے آیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے بدھ کی شب اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری پیغام میں نیتن یاہو کو "اسرائیل کا عظیم ترین جنگجو" قرار دیا اور ان پر عائد کرپشن الزامات کو "سیاسی انتقام" قرار دیا۔ انہوں نے لکھا: "بی بی نیتن یاہو جیسے لیڈر کے خلاف مقدمہ میرے لیے ناقابلِ فہم ہے۔ انہیں فوری معاف یا بری کر دینا چاہیے۔ انہوں نے اسرائیل کے لیے بے پناہ خدمات انجام دی ہیں۔" اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو 2020 سے کرپشن،...
    کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رواں مالی سال کے بجٹ پر بھرپور محنت پر وزیر خزانہ اور ان کی پوری ٹیم قابلِ تحسین ہے، انہوں نے بجٹ کی منظوری کے عمل میں حکومت، اتحادی جماعتوں اور نائب وزیراعظم کی سنجیدہ کاوشوں کو بھی سراہا۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس بار قومی اسمبلی میں حکومتی ارکان کی تعداد اطمینان بخش ہے اور تمام ارکان بجٹ کی منظوری کے لیے بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے بجٹ کی تیاری اور منظوری میں فعال کردار ادا کیا۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی قیمتوں...
    لیک ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھیر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون کی رپورٹ نے اپنے ہی صدر ٹرمپ کا منہ کڑوا کردیا، پینٹاگون نے صدر ٹرمپ کے ایرانی جوہری تنصیبات مکمل تباہ کرنے کے دعووں کا مزہ پھیکا کردیا۔ لیک ہونے والی انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق امریکی حملوں سے ایرانی جوہری تنصیبات کو مکمل نقصان نہیں پہنچا، جوہری پروگرام چند مہینے ہی پیچھے ہوا ہے۔ امریکی میڈیا نے رپورٹ کو بنیاد بنا کر ڈونلڈ ٹرمپ کو گھیر لیا، جس پر امریکی صدر جھنجھلا گئے اور انٹیلی جنس رپورٹ کا...
    ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی حملے میں کئی ایرانی جوہری تنصیبات کو تباہ کردیا گیا ہے اور اب ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں لگیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ جھوٹ کو سچا بنا کر پیش کرنے میں نمبر ون امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے ڈائریکٹر نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی حملوں  میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ سی آئی اے ڈائریکٹر جان ریٹکلف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سی آئی اے کی معلومات اور نئے انٹیلی جنس نظام کے تحت ملنے والی اطلاعات کے مطابق امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو  شدید نقصان پہنچا ہے۔  سی آئی اے ڈائریکٹر نے کہا کہ امریکی حملے میں کئی ایرانی جوہری تنصیبات...
    ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے اعتراف کیا ہے کہ حالیہ امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایران کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے یہ بیان الجزیرہ ٹی وی کو انٹرویو کے دوران دیا۔ ان سے جب حملوں کے اثرات سے متعلق سوال کیا گیا تو ان کا کہنا تھا: "جی ہاں، ہماری جوہری تنصیبات کو بری طرح نقصان پہنچا ہے، یہ بات یقینی ہے کیونکہ ان پر بار بار حملے کیے گئے ہیں۔" ترجمان نے مزید تفصیلات بتانے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک تکنیکی نوعیت کا معاملہ ہے اور اس پر ایران کی ایٹمی توانائی تنظیم اور دیگر ادارے کام کر رہے ہیں۔ یہ کسی اعلیٰ ایرانی عہدیدار کی طرف سے...