2025-10-10@05:21:56 GMT
تلاش کی گنتی: 39076
«خراج عقیدت پیش کیا»:
(نئی خبر)
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وزیر داخلہ اور آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر شروع کی گئی لائسنس بنوانے کی مہم کی ڈیڈ لائن آج ختم ہوگئی ہے۔ یکم ستمبر سے 7 اکتوبر تک ایک لاکھ 28 ہزار شہریوں نے لائسنس کے عمل کو مکمل کیا، جس سے لائسنس بنوانے کی شرح میں 540 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد ٹریفک پولیس نے ایک ہفتے میں کتنی گاڑیوں کے چالان کیے؟ چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن ر حمزہ ہمایوں نے کہا کہ گزشتہ 8 سال میں پہلی بار لائسنس بنوانے کی شرح میں یہ ریکارڈ اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ انہوں نے شہریوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں نے اسلام...
میرپورماتھیلو پریس کلب کے جنرل سیکرٹری طفیل رند قاتلانہ حملے میں شہید ہوگئے جب کہ ان کے ہمراہ موجود بھتیجی خوف سے دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق طفیل رند پر جروار روڈ، مسواہ میں فائرنگ کی گئی۔ اطلاعات کے مطابق وہ بچوں کو اسکول چھوڑنے کے لیے جا رہے تھے کہ نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ یہ بھی پڑھیں:نوشہرہ میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے صحافی قتل لاش کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال میرپورماتھیلو منتقل کیا گیا اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ پولیس کے مطابق حملے میں طفیل رند کی بھتیجی بھی زخمی ہوئی، جو 8 سالہ بچی تھی اور فائرنگ کے دوران موٹر سائیکل سے گر...

چھبیسویں آئینی ترمیم کیس: آئین میں ترمیم ہونے تک موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہو گا، جسٹس امین الدین
چھبیسویں آئینی ترمیم کیس: آئین میں ترمیم ہونے تک موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہو گا، جسٹس امین الدین WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین نے ریمارکس دیے ہیں کہ ہم آئین پر انحصار کرتےہیں، جب تک آئین میں ترمیم نہیں ہوتی موجودہ آئین پر ہی انحصار کرنا ہوگا۔ سپریم کورٹ میں چھبیسویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر براہ راست سماعت جاری ہے، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ سماعت کررہا ہے، سماعت سپریم کورٹ کے یوٹیوب چینل پر براہ راست نشر کی جارہی ہے۔ بینچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 اکتوبر2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے مذاکرات سے آزاد کشمیر میں خوش اسلوبی سے تمام معاملات حل ہونے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے تمام تحفظات کو دور کیا جائے گا،حکومت کشمیری بھائیوں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے اقدامات جاری رکھے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے آزاد کشمیر میں مذاکرتی عمل کی کامیابی کے بعد حکومتی مذاکراتی کمیٹی کے ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے بدھ کو یہاں ان سے ملاقات کی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں راجہ پرویز اشرف، مشیر وزیراعظم رانا ثناء اللہ، وفاقی وزرا احسن...
ایشیز سیریز سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ آسٹریلوی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق کپتان پیٹ کمنز ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں شرکت نہیں کرسکیں گے۔ رپورٹس میں یہ امکان بھی ظاہر کیا کیا گیا ہے کہ وہ مکمل سیریز میں ہی دستیاب نہ ہوسکیں۔ کمنز کمر کی انجری کے باعث میدان سے دور ہیں اور ان کے تازہ ترین اسکین سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ انہیں مکمل صحتیاب ہونے میں ابھی کافی وقت لگے گا۔ رپورٹس کے مطابق اسکین میں کچھ بہتری ضرور نظر آئی ہے لیکن کمنز ابھی تک بولنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔ Not the news Aussie fans wanted to hear... DETAILS ???? https://t.co/PFMnhgOZ2Q pic.twitter.com/ESARipOAmM — Fox Cricket (@FoxCricket) October...
قطر ایئرویز کی ایک بین الاقوامی پرواز میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے میں ایک 85 سالہ سبزی خور مسافر دورانِ پرواز دم گھٹنے سے ہلاک ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق کیلیفورنیا سے تعلق رکھنے والے ڈاکٹر جے ویرا جو ماہر امراض قلب تھے وہ قطر ایئرویز کی پرواز کے ذریعے کولمبو، سری لنکا جا رہے تھے۔ انہوں نے 23 جون 2023 کو اپنی پرواز کے لیے سبزی خور کھانے کی درخواست کی تھی، تاہم ایک ہفتے بعد جب وہ لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے روانہ ہوئے تو دورانِ پرواز انہیں گوشت پر مبنی معمول کا کھانا پیش کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ایئرانڈیا کی پرواز میں مسافر آپس میں لڑ پڑے، لینڈنگ کے بعد ایک کو حراست میں لے لیا...
پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسد عمر کے 2 سال قبل سیاست سے خاموشی سے کنارہ کش ہونے کے بعد، اب ایک بار پھر ان کی واپسی سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کے جانب سے متعدد سیاسی، معاشی، بین الاقوامی اور قومی امور پر دیے گئے بیانات نے سیاسی حلقوں میں یہ سوال کھڑا کر دیا ہے کہ کیا اسد عمر عملی سیاست میں دوبارہ متحرک ہونے جا رہے ہیں؟ وی نیوز نے اسد عمر سے متعدد بار رابطوں کی کوشش کی اور یہ جاننے کی کوشش کی کہ کیا اسد عمر ایک مرتبہ پھر سے سیاسی میدان میں قدم رکھنے والے ہیں؟ تاہم اسد عمر نے اس...
کمپٹیشن کمیشن نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان نے اسٹیل انڈسٹری میں کارٹلائزیشن کے خلاف بڑا فیصلہ سنا دیا،کمیشن نے دو بڑی کمپنیوں عائشہ اسٹیل ملز اور انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈکو قیمتوں کے گٹھ جوڑ میں ملوث قرار دیتے ہوئے مجموعی طور پر ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کا جرمانہ عائد کر دیا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن کے مطابق ان دونوں کمپنیوں نے تین سال کے دوران خام اسٹیل کی قیمتوں میں غیرمعمولی، اوسطاً 111 فیصد اضافہ کیا، جس کے نتیجے میں فی ٹن قیمت میں ایک لاکھ 46 ہزار روپے کا ریکارڈ اضافہ ہوا۔ اس اقدام سے صارفین پر بھاری...

26ویں آئینی ترمیم ٹھیک تھی یا غلط فی الحال عدالت نے معطل نہیں کی،آپ ترمیم کو آئین کا حصہ سمجھتے ہیں تب ہی چیلنج کیا ہے،جسٹس مسرت ہلالی کا حامد خان سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پرسماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 26ویں آئینی ترمیم ٹھیک تھی یا غلط فی الحال عدالت نے معطل نہیں کی،آپ 26ویں آئینی ترمیم کو آئین کا حصہ سمجھتے ہیں تب ہی چیلنج کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ سماعت کررہا ہے،بنچ میں جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس عائشہ ملک شامل ہیں،جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم افغان اور جسٹس شاہد بلال بھی بنچ میں شامل ہیں ۔ میانوالی میں الیکٹرک بسیں چلنے سے چھوٹی گاڑیوں کا عملہ...
وٹامن ڈی جسے عام طور پر سَن شائن وٹامن کہا جاتا ہے، انسانی صحت کا ایک نہایت اہم جز ہے، یہ ناصرف ہڈیوں کی مضبوطی میں کردار ادا کرتا ہے بلکہ قوتِ مدافعت، دماغی صحت اور جذباتی توازن کو بھی برقرار رکھنے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی دنیا بھر میں عام ہے لیکن ماہرین کے مطابق زیادہ تر افراد اس کمی سے لاعلم رہتے ہیں۔ وٹامن ڈی کی اہمیت وٹامن ڈی جسم کو کیلشیم جذب کرنے میں مدد دیتا ہے جو ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے، اس کی کمی بچوں میں رکٹس (Rickets) اور بڑوں میں آسٹیوپوروسس (Osteoporosis) جیسی بیماریوں کا سبب بن سکتی ہے، وٹامن ڈی...
اسلام آباد کے معروف بزنس وفد کے اعزاز میں جدہ میں پُرتکلف عشائیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز جدہ (خالدنواز چیمہ) اسلام آباد سے آنے والے معروف کاروباری شخصیات کے وفد کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کی جدہ کی معروف سماجی شخصیت شریف زمان کی جانب سے جدہ پارک میں ایک پُرتکلف عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیاوفد میں ممتاز کاروباری شخصیات رانا ادریس احمد (النفی اسٹیٹ اینڈ بلڈرز)، چوہدری منصور علی (عثمانیہ کنسٹرکشن) اور چوہدری طارق (121 ریئل اسٹیٹ اینڈ بلڈرز) شامل تھے۔۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات اخوت، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں، جو وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط...
بیماری کے باعث ایک ہفتے تک گھر میں قید رہنے والی امریکی خاتون نے صحت یاب ہونے کے بعد جب اس نے باہر جانے کا فیصلہ کیا تو قسمت اس پر ایسا مہربان ہوئی کہ وہ 1 لاکھ ڈالر (تقریباً 2 کروڑ 80 لاکھ) کی لاٹری جیت گئی۔ یہ واقعہ امریکی ریاست میسوری کے کوپر کاؤنٹی میں پیش آیا، خاتون نے بتایا کہ میں ایک ہفتے سے بیمار تھی اور گھر سے نکل نہیں پا رہی تھی، جب طبیعت کچھ بہتر ہوئی تو میں نے گھر سے باہر نکلنے کے لیے چہل قدمی کا ارادہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے بون وِل (Boonville) کی مین اسٹریٹ پر واقع اسٹور سے ایک کولڈ ڈرنک اور ٹرپل کیش...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قومی استقامت کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر کا دن پاکستان کی تاریخ میں قومی عزم، یکجہتی اور استقامت کی روشن علامت کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ دن 2005 کے اس تباہ کن زلزلے کی یاد تازہ کرتا ہے جس نے ملک بھر میں جانی و مالی نقصان پہنچایا، لیکن قوم نے اس آفت کا مقابلہ بے مثال اتحاد و یکجہتی سے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2005 کے زلزلے نے قوم کے اندر رواداری، ہم آہنگی اور ملی جذبے کو مزید مستحکم کیا، اور یہ جذبہ آج بھی ہماری اجتماعی طاقت کی بنیاد ہے۔ مزید پڑھیں:8 اکتوبر زلزلہ: جب قوم نے مصیبتوں کو عزم و...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔(جاری ہے) دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار...
ملک میں ای سگریٹ، ویپ اور ای شیشے جیسے الیکٹرانک نکوٹین مصنوعات کا رجحان خاص طور پر نوجوانوں اور کالج، یونیورسٹی کے طلبہ میں تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ مختلف سروے رپورٹس کے مطابق پاکستان میں 15 سے 24 سال کی عمر کے افراد میں ویپنگ کا استعمال گزشتہ 5 سالوں میں دوگنا ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:’آسمان سے گرے کھجور میں اٹکے‘: ای سگریٹ گلے پڑگئی، بچے بھی لت میں مبتلا سوشل میڈیا انفلوئنسرز اور یوٹیوب ویڈیوز کے ذریعے نوجوانوں میں اسے ایک ’ فیشن‘ اور ’کم نقصان دہ متبادل‘ کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جو درحقیقت ایک خطرناک تاثر ہے۔ نئی قانون سازی کی تیاری ای سگریٹ اور ویپ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور...
سکیورٹی فورسز کا اورکزئی میں آپریشن، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز سکیورٹی فورسز کی جانب سے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ٹھکانے پر کی گئی، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فائرنگ کے تبادلے...
برطانوی وزیرِاعظم سر کیئر اسٹارمر نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ بھارت کے لیے ویزا قوانین میں نرمی نہیں کرے گا، اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان حال ہی میں ہونے والے تجارتی معاہدے سے اربوں پاؤنڈ کی اقتصادی سرگرمیوں کی توقع کی جا رہی ہے۔ سر کیئر اسٹارمر بھارت روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ’ یہ معاملہ ویزا کا نہیں، بلکہ کاروباری تعلقات، سرمایہ کاری، روزگار اور خوشحالی کا ہے جو برطانیہ میں آنی چاہیے۔‘ تجارتی معاہدے کی تفصیلات برطانیہ اور بھارت کے درمیان جولائی 2025 میں ایک اہم تجارتی معاہدہ طے پایا تھا جس پر کئی سال سے مذاکرات جاری تھے۔معاہدے کے مطابق برطانوی کاریں اور وہسکی بھارت میں سستی ہو جائیں گی۔ جبکہ بھارتی...
سکیورٹی فورسز کی جانب سے اورکزئی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، مقابلے میں لیفٹیننٹ کرنل سمیت 11 جوان شہید ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن 7 اور 8 اکتوبر کی درمیانی شب کیا گیا، آپریشن کے دوران 11 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔ آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ کارروائی بھارتی پراکسی فتنة الخوارج کے ٹھکانے پر کی گئی، سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں 19 بھارتی سرپرست خوارج ہلاک کیے گئے۔
لاہور ہائی کورٹ نے منگل کے روز جماعتِ اسلامی (جے آئی) کی جانب سے دائر کردہ ایک درخواست پر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے کے معاملے پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اور چیف سیکریٹری کو طلب کر لیا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جسٹس فاروق حیدر نے جے آئی لاہور کے امیر ضیاالدین انصاری کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دیگر صوبوں میں بلدیاتی انتخابات ہو چکے ہیں، جب کہ پنجاب میں حد بندی (ڈی لیمیٹیشن) کا عمل 3 بار مکمل کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی قانون سیکریٹری کو بارہا ضروری نوٹی فکیشن جاری کرنے...
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ٹوٹی ہوئی کرسیوں اور ناقص واش رومز کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کرکٹ گراؤنڈ کی خراب حالت پر شدید تنقید کی تھی۔ آفریدی کا کہنا تھا کہ ملکی سطح کی کرکٹ میں اس قسم کی غفلت ناقابل قبول ہے اور اعلیٰ سطح کے گراؤنڈز کی موجودہ حالت دیکھ کر نچلی سطح کی کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تشویش لاحق ہو جاتی ہے۔ اب اس حوالے سی ڈی اے کے چیئرمین و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے بھی شاہد آفریدی کی پوسٹ کے ردعمل میں چند تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ...
سٹی42: پراپرٹی ٹیکس چوری کرنے والوں کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی گئی ہیں۔ ڈی جی ایکسائز عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹیکس نیٹ سے باہر یونٹس کی چیکنگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور میں اربن یونٹ اور پلرا کے ڈیٹا کی بنیاد پر چیکنگ جاری ہے۔ گزشتہ تین ماہ کے دوران لاہور سے 46 ہزار نئے یونٹس کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا گیا، جبکہ پنجاب بھر سے مجموعی طور پر اب تک 1 لاکھ 20 ہزار یونٹس سسٹم میں لائے جا چکے ہیں۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش ڈی جی ایکسائز کے مطابق، پچھلے...
امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کا نئے البم ’دی لائف آف اے شو گرل‘ کی تشہیری مہم غیر متوقع تنازعے میں گھر گئی ہے۔ مداحوں نے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی تشہیری مہم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بارہویں اسٹوڈیو البم کی تشہیر کےلیے گوگل کے ساتھ شراکت کی تھی، جس کے تحت ایک ڈیجیٹل اسکیوینجر ہنٹ مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو انٹرایکٹو طریقے سے شامل کرنا تھا۔ جب صارفین نے گوگل پر ٹیلر سوئفٹ سرچ کیا تو انہیں ایک پیغام موصول ہوا جس میں 12 شہروں کے 12 دروازوں کے ذریعے ایک ویڈیو انلاک کرنے کی ترغیب...
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا جب کہ سپریم کورٹ نے ٹریبونل کا چیئرپرسن کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کو دوبارہ سماعت کا اختیار دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔ سپریم کورٹ نے کیس کو دوبارہ Competition Appellate Tribunal کو بھیج دیا، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس عامر فاروق نے شوگر ملز کی ٹریبیونل کیخلاف اپیل پر سماعت کی تھی۔ جسٹس شکیل احمد نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، عدالت نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 10-A منصفانہ ٹرائل کا حق دیتا ہے، چیئرپرسن کا کاسٹنگ ووٹ غیر جانبداری کے اصولوں کے خلاف ہے، چیئرپرسن اگر پہلے ہی ایک رائے دے چکا ہو تو فیصلہ کن ووٹ کا استعمال منصفانہ...
سیشن کورٹ لاہور میں جوئے کی ایپس کی غیر قانونی تشہیر کے معاملے میں ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت پر سماعت ہوئی۔ عروب جتوئی کی ضمانت کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ عدالت میں پیش نہ ہوسکیں۔ عروب جتوئی کے وکیل نے عدالت کے سامنے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی۔ وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عروب جتوئی بیمار ہیں اور اس وجہ سے وہ عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے درخواست کے ساتھ عروب جتوئی کا میڈیکل سرٹیفکیٹ بھی منسلک کیا۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈاکٹر ساجدہ احمد نے معاملے کی سماعت کی۔ عدالت نے عروب جتوئی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان...
اسلام آباد میں پانی کی صورتحال پر ہونے والے ایک اہم اجلاس کے دوران انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے تربیلا ڈیم سے اضافی پانی چھوڑنے کی واپڈا کی درخواست متفقہ طور پر مسترد کر دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پانی کی سطح گزشتہ دس سال کی بلند ترین سطح پر پہنچنے اور قلت گزشتہ 33 سال کی کم ترین سطح پر ہونے کے بعد، انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) نے واپڈا کی درخواست کو متفقہ طور پر مسترد کر دیا کہ تربیلا کے ذخائر کا تقریباً نصف ایک ماہ کے اندر چھوڑ دیا جائے اور دو سرنگوں کے مکمل ہونے کی آخری تاریخ میں توسیع دی جائے۔ منگل کو ارسا ایڈوائزری کمیٹی (آئی اے...
گوادر اور قریبی علاقوں میں پانی کی شدید قلت کو کم کرنے کے لیے منگل کو حکام نے تربت کے میرانی ڈیم سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی ترسیل شروع کر دی۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر اور رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن کی زیر صدارت جائزہ اجلاس میں بتایا گیا کہ اس وقت گوادر اور ساحلی ضلع کے دیگر علاقوں کو شادی کور ڈیم سے پانی فراہم کیا جا رہا ہے، جبکہ شہر کے پرانے رہائشی علاقوں کو گوادر پورٹ اتھارٹی (جی پی اے) کے ڈی سیلینیشن پلانٹ کے ذریعے پانی دیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں جی پی اے کے چیئرمین نور الحق بلوچ، گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (جی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیلی بحریہ نے ایک بار پھر انسانی ہمدردی کی عالمی کوششوں کو نشانہ بناتے ہوئے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے ’’فریڈم فلوٹیلا‘‘ پر حملہ کر دیا۔صہیونی کارروائی کے دوران اسرائیلی فورسز نے 3 امدادی جہازوں پر قبضہ کر کے انہیں اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔ واقعہ اُس مقام پر پیش آیا جو اسرائیلی ناکا بندی کے زون سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور واقع ہے، یعنی بین الاقوامی سمندری حدود میں۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسیوں کے مطابق فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’ہماری امدادی کشتیاں غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر تھیں جب اسرائیلی بحریہ نے اچانک حملہ کیا۔ اس کارروائی میں...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی اعزاز سید نے دعویٰ کیاہے کہ ایک تقریب میں اسرائیلی سفارتکاروں نے کہا کہ اسرائیل اور ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی لیکن انہوں نے امید کے مطابق پرفارم نہیں کیا ۔ ڈیجیٹیل چینل ’ٹی وی ٹوڈے‘ کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے اعزاز سید نے دعویٰ کیا کہ میں ایک ملک میں تھا جہاں ایک تقریب میں اسرائیل کے سفیر بھی آئے ہوئے تھے، یہ ایک نجی محفل تھی، انہیں اندازہ نہیں تھا کہ وہاں کون کون بیٹھا ہواہے ،تو انہوں نے گفتگو میں بتایا کہ اسرائیل اور ہم نے عمران خان پر بہت سرمایہ کاری کی ہے لیکن عمران خان سے جو امیدیں تھیں انہوں نے اس کے...
اسرائیل کا فریڈم فلوٹیلا پر حملہ، 3 امدادی جہازوں پر قبضہ، لائیو نشریات منقطع کردیں WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسرائیلی بحریہ نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے فریڈم فلوٹیلا پر حملہ کرتے ہوئے 3 جہازوں پر قبضہ کر لیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسیوں کے مطابق یہ حملہ اس مقام پر کیا گیا جو اسرائیلی ناکہ بندی کے زون سے تقریباً 120 ناٹیکل میل دور ہے۔ فلوٹیلا کے منتظمین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بتایا کہ ’’غزہ سے تقریباً 120 ناٹیکل میل کے فاصلے پر اسرائیل نے ہمارے امدادی قافلے پر حملہ کیا، اور فی الحال کم از کم 3 جہاز اسرائیلی فورسز کے قبضے میں ہیں‘‘۔ ان کے مطابق، اسرائیلی...

غزہ میں نسل کشی، امریکی یہودیوں، آسٹریلوی شہریوں کی اکثریت اسرائیل سے نالاں، نئے سروے، روس جیسی پابندیوں کا مطالبہ
کراچی (نیوز ڈیسک) غزہ میں جاری نسل کشی پر امریکی یہودیوں اور آسٹریلوی شہریوں کی اکثریت اسرائیل سے نالاں ہے،انہوں نے اسرائیل پر روس جیسی پابندیوں کا بھی مطالبہ کردیا ہے ،یہ بات امریکا میں مقیم یہودیوں اور آسٹریلوی شہریوں سے کئے گئے نئے سروے میں سامنے آئی ہے ۔ واشنگٹن پوسٹ کے سروے کے مطابق امریکا میں 61فیصد یہودیوں نے غزہ میں اسرائیلی پالیسی کو جنگی جرائم اور 39فیصد نے نسل کشی قرار دے دی ، 68 فیصد نے صہیونی وزیراعظم نیتن یاہو کی قیادت کو منفی درجہ دیا ، 48 فیصد یہودی اسرائیلی کارروائیوں کے مخالف ہیں جبکہ 46فیصد یہودی اسرائیلی کارروائیوں کے حامی ہیں، مجموعی طور پر 60فیصد امریکی شہریوں نے اسرائیلی کارروائیوں کی مخالفت کی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اکتوبر2025ء ) پاکستان پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے اختلافات کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف نے سینئر رہنماؤں کا اجلاس بلالیا، وزیر داخلہ محسن نقوی کو بھی مدعو کیا گیا ہے، گزشتہ روز وزیر داخلہ محسن نقوی نے اس تنازعہ سے متعلق صدر مملکت کو تفصیلات سے آگاہ کیا، جس پر صدر زرداری نے محسن نقوی کو ہدایت کی کہ وہ موجودہ صورتحال میں مصالحت کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ دونوں جماعتوں بالخصوص پنجاب اور سندھ کی صوبائی حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی کے معاملے پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو پہلے صدر آصف علی زرداری نے طلب کیا اور...
روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے اقتصادی مشیر کیرِل دمترییف نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق امریکی صدر جو بائیڈن نے یوکرین جنگ کو بھڑکایا تاکہ اپنی اور اپنے خاندان کی مبینہ کرپشن کو چھپایا جا سکے۔ دمترییف نے یہ بیان سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر منگل کے روز دیا، جو امریکی خفیہ ایجنسی CIA کی جانب سے جاری کردہ ڈی کلاسیفائیڈ دستاویزات پر ردعمل کے طور پر سامنے آیا۔ CIA کے مبینہ انکشافات CIA کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے منگل کو کچھ خفیہ ریکارڈز کو عام کیا، جن کے مطابق 2016 میں اُس وقت کے نائب صدر جو بائیڈن نے CIA سے کہا تھا کہ وہ ان کی فیملی کے یوکرین میں کاروباری سودوں سے متعلق رپورٹ کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس اکیڈمی کا رات گئے بغیر پیشگی اطلاع کے اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے اکیڈمی میں جاری اپ گریڈیشن منصوبے اور نئے زیر تعمیر ہاسٹل کے کام کا جائزہ لیا۔ دورے کے دوران وزیر داخلہ نے زیر تعمیر ہاسٹل کی تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا اور بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ تین سلیب مکمل ہو چکے ہیں جبکہ باقی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ محسن نقوی نے اس موقع پر زیر تربیت پولیس افسران سے ملاقات بھی کی اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولتوں سے متعلق استفسار کیا۔ زیر تربیت افسران نے موجودہ سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ نیا...

ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کے تذکرے پر جسٹس محسن اختر کیانی کا وکیل سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ ہوگیا، وکیل نے کہاکہ سر16اکتوبر کی تاریخ نہ رکھیں اس روز سپریم کورٹ بار کے الیکشن ہیں،جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ بار کے الیکشن ہیں؟تو ان سے کہیں پھر عدالتوں کو بند کردیں،ججوں کو توووٹ دیتے نہیں آپ،ججوں کو بھی ووٹ دیا کریں ناں،جسٹس محسن اختر کیانی کے ریمارکس پر عدالت میں قہقہے لگ گئے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک کیس کی سماعت کےد وران سپریم کورٹ بار کے الیکشن کا تذکرہ چھڑ گیا،اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایک کیس میں وکیل کو سماعت کی آئندہ تاریخ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنوبی افریقا کی کرکٹ ٹیم طویل انتظار کے بعد ایک بار پھر پاکستان کے میدان میں اترنے کو تیار ہے۔پروٹیز اسکواڈ کا پہلا گروپ نجی پرواز کے ذریعے لاہور پہنچ گیا ، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ اترنے کے فوراً بعد ٹیم کو سخت سیکورٹی حصار میں قذافی اسٹیڈیم کے قریب واقع ہوٹل منتقل کر دیا گیا، جہاں کھلاڑی آرام اور تیاریوں کے سلسلے میں قیام کریں گے۔یہ دورہ پاکستان کرکٹ کے لیے ایک اہم موقع قرار دیا جا رہا ہے، کیونکہ جنوبی افریقا نے کئی سال بعد ٹیسٹ فارمیٹ کے لیے پاکستانی سرزمین کا رخ کیا ہے۔ایڈن مارکرم کی قیادت میں آنے والا اسکواڈ دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز...
علی ساہی :ڈی آئی جی ٹریفک کے احکامات پرصوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنس کےاجراکاسلسلہ جاری ہے۔ ترجمان ٹریفک کے مطابق اکتوبرکےپہلےہفتےمیں2لاکھ17ہزارسےزائدشہریوں نےلائسنسنگ سہولیات سےاستفادہ کیا،گزشتہ ہفتےمیں71ہزارنےلرننگ اور 66ہزارسےزائدشہریوں نےریگولرلائسنس بنوائے،رواں ماہ 78ہزارسےزائدشہریوں نےلرننگ ریگولروانٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید کروائی۔ محکمہ خزانہ نے سکولوں کے اساتذہ کی تنخواہوں کا بجٹ جاری کر دیا گزشتہ1ہفتےمیں11ہزارسےزائد شہریوں کو انٹر نیشنل ڈرائیونگ پرمٹ جاری کیے گئے،گزشتہ 1ہفتے میں 49 ہزار سے زائد شہریوں نے گھر بیٹھے جدید آن لائن لائسنسنگ پورٹل سے استفادہ کیا۔ ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کا کہنا تھا کہ آنیوالے دنوں میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجرا میں مزید جدت لائی جا رہی ہے،رواں ماہ موبائل لائسنسنگ یونٹ عوامی سہولت کیلئے آپ کی دہلیز پر ہوں گے۔
چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیا کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا جبکہ روس نے جولائی میں سعودی عرب اور مارچ میں ملائشیا سے ویزا فری سہولت آخری مراحل میں ہونے کا بھی اعلان کیا...
پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور مسلم لیگ (ن) کے درمیان جاری تناؤ آج اس وقت شدت اختیار کر گیا، جب سینیٹر شیری رحمٰن نے اتحادی جماعت کو خبردار کیا کہ اگر پیپلز پارٹی کی ’ واضح حمایت‘ حاصل نہ ہوئی تو سینیٹ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ کئی دنوں سے پی پی پی اور (ن) لیگ کی پنجاب قیادت کے درمیان سیلاب متاثرین کے معاوضے اور چولستان نہر منصوبے کے تناظر میں پانی کے حقوق جیسے مسائل پر زبانی جنگ جاری ہے، سندھ میں حکومت رکھنے والی پیپلزپارٹی، پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز کے بیانات پر خاص طور پر برہم ہے، جن کی جماعت وفاق میں بھی حکمران ہے۔نجی ٹی...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)جماعتِ اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن کی جانب سے عمران خان کی اسرائیل کے غزہ میں قتلِ عام پر خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنانے پر تحریکِ انصاف اور جماعتِ اسلامی (جے آئی) کے درمیان سوشل میڈیا پر ایک شدید آن لائن جنگ چھڑ گئی ہے۔ حافظ نعیم کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر طوفان برپا کر دیا۔ انہوں نے سوال اٹھایا تھا کہ عمران خان جو اڈیالہ جیل سے باقاعدگی سے بیان دیتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کے مظالم پر خاموشی کیوں اختیار کر رکھی ہے؟ اس پر پی ٹی آئی کا سخت ردعمل سامنے آیا اور جماعتِ اسلامی کے رہنما پر منافقت اور اسٹیبلشمنٹ کے اشارے پر بولنے کے الزامات...
امریکی محکمہ جنگ نے پاکستان اور سعودی عرب کو امریکی ساختہ ایئر ٹو ایئر میزائلوں کی فراہمی کے نئے معاہدے میں شامل کر لیا ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق یہ معاہدہ ری تھیون میزائلز اینڈ ڈیفنس کمپنی کے ساتھ 41.68 ملین ڈالر کی لاگت سے طے پایا ہے، جس کے تحت جدید ایڈوانسڈ میڈیم رینج ایئر ٹو ایئر میزائل (AMRAAM) کی تیاری اور سپورٹ فراہم کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ، غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال امریکی بیان کے مطابق یہ معاہدہ متعدد اتحادی ممالک کے ساتھ فارن ملٹری سیلز پروگرام کے تحت کیا گیا ہے، جن میں پاکستان، سعودی عرب، برطانیہ، پولینڈ، قطر، اومان، جاپان، اسرائیل اور دیگر ممالک شامل...
یوکرین کی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایک بھارتی شہری کو گرفتار کیا ہے جو روسی فوج کے لیے جنگ لڑ رہا تھا۔ بھارت نے اس اطلاع کی باضابطہ تصدیق سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاملے کی جانچ کر رہا ہے۔ یوکرینی میڈیا رپورٹس کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت مجوتی ساحل محمد حسین کے طور پر ہوئی ہے، جو گجرات کے موربی ضلع کا رہائشی بتایا جا رہا ہے اور اس کی عمر 22 سال ہے۔ بھارتی وزارتِ خارجہ کے ذرائع نے بتایا کہ وہ اس رپورٹ کی صداقت معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یوکرین کی جانب سے انہیں ابھی تک کوئی باضابطہ اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ یوکرین کی فوجی ویڈیو...
بھارتی ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ آہانا کومرا کو سنگین دھمکیوں کا سامنا ہے۔ انہیں بھوج پوری اداکار اور سیاستدان پون سنگھ کے مداحوں کی جانب سے جان سے مارنے اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب آہانا نے پون سنگھ کے بارے میں کمنٹس کیے تھے۔ آہانا کومرا نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ریئلٹی شو ’رائز اینڈ فال‘ سے نکلوانے، قتل اور ریپ کی دھمکیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’جب میں شو سے باہر نکلی تو مجھے بہت زیادہ قتل اور ریپ کی دھمکیاں ملیں۔‘‘ یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا ہے جب پون سنگھ خود ایک اسکینڈل میں گھرے ہوئے ہیں۔...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی یومِ استقامت کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 8 اکتوبر ہمیں 2005 کے اُس تباہ کن زلزلے کی یاد دلاتا ہے، جب پوری قوم نے یکجہتی اور عزم کے ساتھ قدرتی آفات کا مقابلہ کیا۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ یہ زلزلے کی بیسویں برسی ہے، اور آج پاکستان ایک زیادہ مضبوط، زیادہ متحد اور پُرعزم قوم کے طور پر تابناک مستقبل کی تعمیر کی جانب بڑھ رہا ہے۔ مزید پڑھیں:8 اکتوبر 2005 کا ہولناک زلزلہ: 2 دہائیوں بعد بھی بحالی کا کام نامکمل ان کا کہنا تھا کہ اصل طاقت مشکلات سے بچنے میں نہیں بلکہ اُنہیں ایمان، اتحاد اور جدت کے ساتھ عبور کرنے میں...
سٹی42: لاہور سمیت پنجاب بھر میں ماحولیاتی آلودگی کا باعث بننے والی دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں تیزی آ گئی ہے۔ وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے متعلقہ اداروں کو سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ آلودگی پھیلانے والے عناصر کے خلاف کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی۔ گزشتہ دو روز میں متعدد گاڑیاں بند کی گئیں، پانچ نئے مقدمات درج ہوئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا۔ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر لاکھوں روپے کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔ کاشتکاروں سے گندم خریدنے کیلئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ایسی گاڑیوں کی نشاندہی کریں جو دھواں چھوڑ...
پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ اگر مریم نواز کو اُنہی کے لہجے اور الفاظ میں جواب دیا جائے تو یہ خود اُن کے لیے بھی مناسب نہیں ہوگا۔ ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے مریم نواز کے اندازِ گفتگو اور بیانات کو افسوسناک قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر لہجوں میں تلخی آئی تو اس سے تعلقات بھی متاثر ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کسی کو نیچا دکھانا نہیں چاہتی اور نہ ہی معاملے کو بگاڑنے کے حق میں ہے۔ قمر زمان کائرہ نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی حکومت کو کسی مشکل میں نہیں ڈالنا چاہتی، تاہم حکومت سازی کے وقت جو معاہدہ ہوا تھا، اس...

’100 کروڑ دیں تو بھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گا‘، اسماعیل دربار نے سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کام سے انکار کیوں کیا؟
نامور موسیقار اسماعیل دربار نے ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ اپنے تعلقات پر خاموشی توڑتے ہوئے انہیں ’انا پرست‘ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ وہ آئندہ ان کے ساتھ کسی بھی منصوبے پر کام نہیں کریں گے، چاہے انہیں اس کے عوض 100 کروڑ کی پیشکش ہی کیوں نہ کی جائے۔ یہ بیان انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران دیا۔ اسماعیل دربار نے ماضی میں سنجے لیلا بھنسالی کے ساتھ کامیاب فلموں ’ہم دل دے چکے صنم‘ اور ’دیوداس‘ میں بطور موسیقار کام کیا تھا، جن کی موسیقی کو آج بھی سراہا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سنجے لیلا بھنسالی نے ہیرا منڈی کی ہدایت کاری کے لیے کتنامعاوضہ لیا؟ اسماعیل دربار کے مطابق تنازع اُس...
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی اور اداکارہ انوشکا شرما کی پرانی شادی کے پیچھے چھپی ایک حیرت انگیز کہانی اب سامنے آئی ہے۔ دونوں کی 2017 میں اٹلی میں ہونے والی شادی کا مکمل انتظام ایک رات پہلے موسلا دھار بارش کی نذر ہو گیا تھا، جس کے بعد انتظامی ٹیم کو راتوں رات وینیو تبدیل کرنا پڑا۔ شادی کے ویڈیو گرافر وشال پنجابی نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ’’شادی سے ایک دن پہلے تیار کیا گیا پورا منڈپ بارش میں تباہ ہو گیا تھا۔ ویڈنگ پلانر دیویکا نارائن پوری رات جاگ کر کام کرتی رہیں اور انہوں نے ہی رات بھر میں سارا سیٹ اپ دوسری جگہ منتقل کیا۔‘‘ وشال کے مطابق اس پریشان...
خاتون یوٹیوبر نے بھارتی بھوج پوری فلم اندسٹری کے اداکار پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق غازی آباد پولیس نے خاتون یوٹیوبر کی شکایت پر بھوج پوری اداکار اور آئی پی ایل کمنٹیٹر مانی معراج کو پٹنہ (بہار) سے گرفتار کر لیا۔ خاتون یوٹیوبر نے مانی معراج پر جبری مذہبی تبدیلی، جنسی زیادتی، زبردستی اسقاط حمل اور فراڈ جیسے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون نے ملزم پر تین سال کے دوران لاکھوں روپے کا مالی دھوکہ دینے کا بھی الزام عائد کیا ہے۔ تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ مانی معراج کی پہلے گوشت کی دکان تھی لیکن بعد میں سوشل میڈیا پر کامیڈی ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی اور لاکھوں...
نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار کیا ہے کہ کسی نامعلوم لنک پر کلک کریں نہ مشکوک پیغامات یا کالز کا جواب دیں۔ نیشنل سرٹ کے مطابق ہیکرز جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرا رہے ہیں۔ شہریوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ اپنے بینک اکاؤنٹ، شناختی کارڈ یا او ٹی پی کوڈ کسی کیساتھ شیئر نہ کریں۔ غیر تصدیق شدہ ویب سائٹس اور لنکس کے ذریعے لاگ ان سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ ایس ایم ایس، واٹس ایپ اور کالز کے ذریعے فشنگ حملوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ جعلی پیغامات اور کالز کے ذریعے شہریوں کی ذاتی معلومات چرائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ نیشنل سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے خبردار...
ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی وزیراعظم، وزیر دفاع اور سروسز چیفس کے دھمکی آمیز بیانات ان کی جارحانہ ذہنیت اور پاکستان سے دشمنی ظاہر ہوتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے بھارت کی سیاسی اور عسکری قیادت کے اشتعال انگیز اورغیر ذمہ دارانہ جارحانہ بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ بھارتی قیادت کے جنگی جنون سے پورے جنوبی ایشیاء کے خطے کے امن و استحکام کو خطرہ لاحق ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے ترجمان ایڈووکیٹ ارشد اقبال نے سرینگر سے جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارتی...
ایکواڈور میں پیٹرولیم کی قیمتوں میں اضافہ کے خلاف حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی پُرتشدد احتجاجی لہر کے دوران صدر ڈینیئل نوبوآ پر مبینہ قاتلانہ حملہ ہوا، تاہم وہ محفوظ رہے۔ منگل کے روز ایکواڈور کی وزیرِ ماحولیات و توانائی اینیس مانزانو نے بتایا کہ صدر نوبوآ کی گاڑی پر اُس وقت حملہ ہوا جب وہ صوبہ کانیار میں ایک تقریب کے لیے جا رہے تھے۔ تقریباً 500 افراد نے صدر کے قافلے کو گھیر لیا اور پتھراؤ کیا۔ گاڑی پر گولیوں کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔ وزیر کے مطابق، صدر نوبوآ محفوظ ہیں جبکہ 5 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر کی گاڑی پر فائرنگ کرنا، پتھراؤ کرنا اور سرکاری املاک کو...
لاہور: پنجاب میں حیاتیاتی تنوع کے ایک بڑے سروے کے تحت خشکی اور پانی میں رینگنے والے جانداروں کے بعد اب نباتات کا سروے تقریباً مکمل کرلیا گیا ہے، جبکہ مہاجر پرندوں کے سروے کا آغاز 21 اکتوبر سے متوقع ہے۔ تاہم ماہرینِ حیاتیات کا کہنا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے باعث پرندوں کے درست تخمینے لگانا ممکن نہیں ہوگا، کیونکہ آبی و زمینی ماحولیاتی نظام میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے پاکستان میں جاری نیشنل سروے پروگرام کے مطابق یہ منصوبہ صوبے بھر میں جنگلی حیات، نباتات، پرندوں، ممالیہ اور رینگنے والے جانوروں کے اعداد و شمار کو عالمی سطح پر تسلیم شدہ ریڈ ڈیٹا بک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل میں نیتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے مسلسل جاری ہیں۔ آج ایک بار پھر ہزاروں مظاہرین دارالحکومت تل ابیب میں جمع ہو گئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔تل ابیب کے “ہاسٹیجز اسکوائر” پر جمع ہونے والے مظاہرین نے یرغمالیوں کی فوری رہائی اور غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر امن، جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔شرکاء نے دو سال سے یرغمالیوں اور جنگ کے خاتمے کے لیے کوئی عملی قدم نہ اٹھانے پر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور نیتن یاہو حکومت سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر امن بحال کرنے اور یرغمالیوں کی واپسی کے...
شکارپور کی پہچان سمجھے جانے والی قدیم اسپتال کی عمارت آج بھی اپنی مثال آپ ہے مگر بدقسمتی سے سہولیات کی عدم فراہمی کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے کی بڑی کارروائی، شکارپور میں اربوں روپے مالیت کی سرکاری زمین واگزار وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے معروف ادیب اور کالم نگار نسیم بخاری نے بتایا کہ اس اسپتال کی بنیاد ایک عظیم خدمتگار شخصیت، رائے بہادر اودھو داس تارا چند نے رکھی تھی جو شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ ایک سوشل ورکر بھی تھے اور اپنے شہر کے عوام کے لیے کچھ کرنے کا عزم رکھتے تھے۔ نسیم بخاری نے بتایا کہ ایک بار جب اودھو داس اپنی والدہ...

عمران خان کی رہائی کے لیے ڈیڈلائن میں 2 دن باقی، رہائی نہ ہوئی تو کیا علی امین گنڈاپور وزارت اعلیٰ چھوڑ دیں گے؟
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور پاکستان تحریک انصاف کے اہم رہنما علی امین گنڈاپور نے 12 جولائی کو لاہور میں عمران خان کی رہائی کے لیے ریلی کے دوران 90 روزہ تحریک کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’ہم 90 دن میں عمران خان کو رہا کرائیں گے ورنہ سیاست چھوڑ دیں گے‘۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی آن بان شان سمجھے جانے والے علی امین گنڈاپور کی مقبولیت میں کمی کیوں آئی؟ اب جبکہ اس ڈیڈلائن کے ختم ہونے میں صرف 2 دن باقی رہ گئے ہیں تو یہ سوال اٹھنے لگا ہے کہ کیا علی امین گنڈاپور اپنے وعدے کے مطابق سیاست اور وزارتِ اعلیٰ کا منصب چھوڑ دیں گے؟ 12 جولائی کو پی ٹی آئی قیادت...
8 اکتوبر 2005 کو پاکستان کے شمالی علاقوں خصوصاً مظفرآباد، بالاکوٹ اور آزاد کشمیر میں آنے والا 7.6 شدت کا زلزلہ ملک کی تاریخ کا ایک ہولناک سانحہ تھا جس کی تباہ کاریوں کے نشان آج بھی تازہ ہیں کیوں کہ متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام 2 دہائیوں بعد بھی مکمل نہیں کیا جاسکا۔ یہ بھی پڑھیں: زلزلہ 2005 کو 20 برس گزرنے کے بعد مظفرآباد سے 2 افراد کی لاشیں برآمد اس تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں 20 ہزار بچوں سمیت 73 ہزار سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے تھے جبکہ ڈیڑھ لاکھ سے زائد زخمی اور اس کی دگنی تعداد بے گھر ہوئی۔ زلزلے نے 28 ہزار مربع کلومیٹر کے رقبے کو متاثر کیا اور...
روسی وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جسکے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے چین، سعودی عرب اور ملائشیاء کے شہریوں کے لیے جلد فری ویزا سہولت دینے کا اعلان کر دیا۔ روس کے وزیراعظم میخائل میشوسٹن کی قیادت میں سیاحت سے متعلق اجلاس ہوا، جس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تینوں ملکوں کے لیے یہ اقدام مستقبل قریب میں شروع کیا جا رہا ہے۔ چین نے روسی شہریوں کے لیے 15 ستمبر سے ایک سال کے لیے ویزا فری کرنے کا اعلان کیا تھا، جبکہ روس نے جولائی میں سعودی...

چیلنجز: اُمہ کو ایک ہونا پڑے گا، شہباز شریف: پاکستان،ملائیشیا کا دفاعی تعاون پر اطمینان: اسلامک یونیورسٹی کی طرف سے پی ایچ ڈی کی اعزازی ڈگری
کوالالمپور؍ اسلام آباد (آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ ایک پائیدار سٹارٹ اپ ماحولیاتی نظام کے قیام کیلئے بین الاقوامی اور ملکی سرمایہ کو متحرک کرنا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فائونڈر اور چیئر تھامس سا نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم نے پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس...
راولپنڈی (آئی این پی)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ معرکہ حق میں بھارت پاکستان کا کوئی بھی طیارہ نہیں گرا سکا، چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے ہیں، ہماری فوجی ترقیاتی حکمت عملی ہمیشہ موثر اور کارگر پلیٹ فارمز اور اندرونی پاکستانی ٹیکنالوجی کو شامل کرنا رہی ہے، پاکستان بھارت کے ساتھ ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل ہے، نہ اس نے کبھی بھی اعداد و شمار چھپانے کی کوشش کی ،چینی ہتھیار توقعات پر پورا اترے۔امریکی جریدے بلومبرگ کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چو ہدری نے کہا کہ ہم ہر قسم کی ٹیکنالوجی چاہے وہ خود ساختہ ہو یا مشرقی اور مغربی ہو، اس کے حصول کیلئے تیار...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+خبر نگار خصوصی) جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو اسرائیل کی قید سے رہا کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے سابق پاکستانی سینیٹر مشتاق احمد سمیت گلوبل صمود فلوٹیلا کے مزید131 ارکان کو ڈی پورٹ کر دیا جس کے بعد ان لوگوں کو اردن پہنچا دیا گیا۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کرنے کی تصدیق کی۔ ایکس پر جاری اپنے ایک بیان میں اسحاق ڈار نے کہا کہ مجھے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ سابق سینیٹر مشتاق کو رہا کر دیا گیا ہے اور اب وہ اردن میں پاکستانی سفارت خانے میں موجود ہیں۔ انہوں نے بتایا...

ٹیکسیشن پر سرکاری موقف مسترد: شارٹ فال پورا کرنے کیلئے 194 ارب روپے کے اضافی ٹیکس لگائیں، آئی ایم ایف
اسلام آباد (نمایندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے ٹیکسیشن کے حوالے سے سرکاری موقف کو تسلیم نہیں کیا ہے کہ انفورسمنٹ کے اقدامات سے ریونیو شارٹ فال کو پورا کر لیا جائے گا اور اقتصادی ٹیم پر زور دیا ہے کہ اضافی ٹیکس اقدامات اٹھائے جائیں۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے اقتصادی جائزے کے سلسلے میں پالیسی سطح کے مذاکرات اختتامی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں اور فریقین کے درمیان میمورنڈم آف اکنامک اینڈ فائنانشل پالیسیز کے مسودے کو حتمی شکل دینے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ ممکنہ طور پر مشن کی آج وفاقی وزیر خزانہ سے ملاقات ہوگی جس میں تمام امور پر اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ آئی ایم...
پشاور(آئی این پی )تحریک انصاف کی خاتون رہنما صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مقدمہ صنم جاوید کی دوست خاتون وکیل کی مدعیت میں تھانہ شرقی پشاورمیں درج کیاگیا ہے۔مقدمے کے متن کے مطابق صنم جاوید کو پشاور کی مصروف شاہراہ پر روکا گیا اور 5 افراد انہیں زبردستی گاڑی میں بٹھا کر لے گئے۔متن میں کہا گیا ہے کہ اس سنگین واقعہ سے قانون کی عملداری پر سوالیہ نشان ہے لہذا واقعے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور ملوث افراد کو گرفتار کیا جائے۔ترجمان وزیراعلی خیبرپی کے نے بتایا کہ مقدمہ ایڈووکیٹ حرا بابر کی مدعیت میں تھانہ شرقی میں درج کیا گیا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے واقعے کا سخت...
اسلام اباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اورنگ زیب سے ایکومن بورڈ کی سی ای او جیکو لین نوو گراڈس کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ وزیر خزانہ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایکومن بورڈ کی پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور زرعی امور کے بارے میں انگیجمنٹس کی تعریف کی۔ انہوں نے وفد کو مائیکرو ایکنامک استحکام اور جاری سٹرکچرل اصلاحات کے بارے میں بتایا، وزیر خزانہ نے ٹیکسیشن سمیت شعبوں میں اصلاحات کے بارے میں وفد کو آگاہ کیا، انہوں نے کہا کہ اس سال کے آخر تک پاکستان میں ٹیکس کی جی ڈی پی کے تناسب سے شرح 11 فیصد تک چلی جائے گی۔ وزیراعظم نے حال ہی میں چین، ریاض اور واشنگٹن ڈی سی...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پاکستان میں امریکہ کی قائم مقام سفیر، نیٹلی ای بیکر نے منگل کے روز وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے، بلال اظہر کیانی سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیاملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے پاکستان کی میکرو اکنامک ڈویلپمنٹ اور جاری شراکت داری کو مضبوط بنانے پر تفصیلی بات چیت کی۔ وزیر مملکت کیانی نے امریکی قائم مقام سفیر کو معاشی استحکام اور ترقی کے حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف کے وژن سے آگاہ کیا انہوں نے پاکستان ریلویز میں اصلاحات کے حکومتی ایجنڈے اور اس پر عملدرآمد کے بارے میں بھی آگاہی دی۔محترمہ بیکر نے پاکستان...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا میں سرکردہ صنعتی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں،وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ملائیشیا کے نائب وزیرِ سرمایہ کاری، تجارت و صنعت لیو چِن ٹونگ سے ملاقات کی ،ملاقات پاکستان۔ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی ،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ،آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، آٹو موٹیو، ایوی ایشن اور حلال فوڈ کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی ،پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان ایگرو فوڈ، جیلاٹین اور سی فوڈ کے 10 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ،دونوں رہنماؤں نے وزرائے اعظم شہباز شریف اور انور ابراہیم کے درمیان کامیاب...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر زرداری نے قومی ’’یوم استقامت‘‘ پر پیغام میں کہا کہ ہر سال 8 اکتوبر کو ہم 2005ء کے اس تباہ کن زلزلے کو یاد کرتے ہیں، جس نے 80 ہزار سے زائد قیمتی جانیں نگل لیں، لاکھوں افراد کو زخمی کیا اور لاکھوں خاندانوں کو بے گھر کر دیا۔ اس دن ہم ان تمام لوگوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی تاریخ میں آنے والی قدرتی اور انسانی پیدا کردہ آفات کا سامنا یکجہتی کے ساتھ کیا اور ان کے اثرات کو جھیلنے میں قوم کا ساتھ دیا۔ یہ سال اْس زلزلے کی بیسویں برسی ہے — ایک عظیم الشان ثبوت پاکستانی عوام کی ناقابل شکست روح کا۔ ایک ناقابل...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کاکہناہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری بھی حکومت کے زیر غور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکیومن کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) جیکولین نووگراٹز کی سربراہی میں وفد نے وزیر خزانہ سے ملاقات کی، جس میں سرمایہ کاری، معاشی اصلاحات، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اور موسمیاتی لچک سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے پاکستان کی معاشی استحکام کی پالیسیوں، جاری اصلاحاتی اقدامات اور مالیاتی نظم و ضبط کے حوالے سے...
اسلام آباد: وفاقی پولیس کی جانب سے نیشنل پریس کلب پر حملے کے خلاف جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے چارٹر آف ڈیمانڈ وزارت داخلہ کے حوالے کردیا، جس میں ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی، 24 گھنٹے میں انکوائری کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کرتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اظہر جتوئی کی سربراہی میں وفد کی صورت میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری سے ملاقات کی اور اس موقع پر سیکریٹری نیشنل پریس کلب نیر علی نے طلال چوہدری کو جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے مطالبات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ طلال چوہدری نے کہا کہ چارٹر آف ڈیمانڈ کی روشنی میں ملک بھر کے پریس کلبز کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن) ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کا ضلعی کچہری اسلام آباد کا دورہ، مختلف عدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔منگل کوڈنمارک سے آنے والے جج جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ایسٹ اور ویسٹ اسلام آباد سے ملاقات کی، اس موقع پر جسٹس محمد احسن نے مختلف عدالتوں کا بھی دورہ کیا اورعدالتوں میں جاری قانونی کارروائی کا مشاہدہ کیا۔ انہوں نے جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ، جوڈیشل مجسٹریٹ انعام اللہ ودیگر عدالتوں کا دورہ کیا، جسٹس محمد احسن نے سیشن جج ناصر جاوید رانا کی عدالت کا بھی وزٹ کیا۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان و سابق پارلیمانی لیڈر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ہم واضح کرنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنیوالوں کو قوم معاف نہیں کرے گی، صہیونی ریاست اسرائیل کا وجود عالمی امن کے لیے مستقل خطرہ ہے، فلسطین فلسطینیوں کا ہے کوئی دو ریاستی حل قبول نہیں۔ فلسطینیوں نے تاریخ رقم کی ہے جنہوں نے دو سال سے مقابلہ کرکے اسرائیل کا غرور خاک میں ملادیا ہے۔ 75ہزار فلسطنیوں کا قاتل ٹرمپ کیسے امن کا داعی بن سکتا پے۔اسرائیل کو ناکامی و دلدل سے نکالنے اور جنگی جرائم کے مرتکب نیتن یاہو کو بچانے کے لیے اب وہ میدان میں آیا ہے۔ گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حیدرآباد کی جانب سے غزہ وفلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کے لیے شہر کی تاریخ کا سب سے بڑا چلڈرن غزہ مارچ کیا گیا جس میں شہر بھر سے اسکولوں اورمدارس کے طلبہ بڑی تعداد میں پریس کلب پہنچے شدید گرمی کے باوجود بچوں نے استقامت کا مظاہرہ کیا ۔اس موقع پر طلبہ کے اساتذہ بھی موجود تھے مارچ میں شریک بچوں نے ہاتھوں میں فلسطین میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کے علامتی جنازے اٹھائے ہوئے تھے جبکہ طلبہ نے مختلف ٹیلبوز کے ذریعے اسرائیلی بربریت کی جانب عالمی اداروں کی توجہ مبذول کرائی بڑی تعداد میں بچے حماس کے شہید قائدین کی تصاویر اٹھائے ہوئے تھے وہ مسلسل اسرائیل کے خلاف اور...

ٹنڈو جام: پاکستان خاصخیلی راجونی اتحاد کی جانب سے ٹنڈوجام پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاجارہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جامشورو ضلع میں معذور کوٹے پر بھرتیوں میں میرٹ کی خلاف ورزی اور پسندیدہ امیدواروں کو بھرتی کرنے کے خلاف کوٹری کے رہائشی عبد اللطیف سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد پہنچ گئے عدالت میں دائر درخواست پر عدالت نے چیف سیکریٹری سندھ، سیکریٹری ایمپاورمنٹ آف پرسنز وِد ڈس ایبیلٹیز، کمشنر حیدرآباد اور ڈپٹی کمشنر جامشورو کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔ اس سلسلے میں سندھ ہائی کورٹ سرکٹ بینچ حیدرآباد کے جسٹس عبدالمبین لاکو اور جسٹس ارباب علی ایکڑو پر مشتمل ڈویژنل بینچ میں عبد اللطیف کی جانب سے وکیل ایڈووکیٹ واجد علی خاصخیلی کے توسط سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے معذور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت)سکھر کے تھانہ ایئرپورٹ کی حدود میں واقع علاقے بچل شاہ میانی میں دو گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد متاثرہ فریق کے افراد، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے، نے تھانے کے باہر شدید احتجاج کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق سکھر ایئرپورٹ تھانے کی حدود میں میرانی برادری کے دو گروہوں کے درمیان معمولی تنازعہ تلخ کلامی میں تبدیل ہوگیا، جس کے دوران مبینہ طور پر ایک بااثر شخص کی فائرنگ سے اویس میرانی زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی، جبکہ زخمی کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔واقعے کے بعد ایک گروپ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)ٹنڈوجام میں OGDCL کمپنی کی مبینہ ناانصافیوں اور علاقائی مسائل کے حل نہ ہونے کے خلاف عوام سراپا احتجاج بن گئے مقامی رہائشیوں نے کنر آئل فیلڈ کے مرکزی گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیتے ہوئے گیٹ مکمل طور پر بند کر دیا مظاہرین نے اعلان کیا کہ جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے، احتجاج جاری رہے گا تفصیلات کے مطابق ٹنڈوجام او جی ڈی ایل انتظامیہ کے خلاف علاقے رہائیشوں نے احتجاج کیا جس کی قیادت سید نجف شاہ جسقم رہنما علو دیشی احمد شیخ اور دیگر مقامی رہنماؤں نے کی اس موقع پر بڑی تعداد میں علاقے لوگوں نے شرکت کی احتجاج سے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹنڈو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) نائٹ اسپورٹس فیسٹیول میں لڈو کے دلچسپ مقابلے ہوئے اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کی جانب سے زیراہتمام یوتھ اسپورٹس کمیٹی کے تعاون سے میرپورخاص نائٹ اسپورٹس فسٹیول کے دوسرے روز لڈو کے سنسنی خیز اور دلچسپ مقابلے منعقد ہوئے اس موقع پر نوجوانوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور کھلاڑیوں کو بھرپور انداز میں سپورٹ کیا شرکاء نے کہا کہ ایسے ایونٹس سے نہ صرف مثبت اور صحت مند سرگرمیوں کو فروغ ملتا ہے بلکہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا مواقعے بھی فراہم ہوتے ہیں فسٹیول کے دوران جیتنے والی ٹیموں اور کھلاڑیوں کو داد و تحسین سے نوازا گیا جبکہ منتظمین نے اعلان کیا کہ کھیلوں کے مزید...
پی سی بی کی فکسر سلمان بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد،عمران خان کو مبارکباد دینے کی زحمت گوارا نہیں کی عمران کو نہیں دی جس نے انہیں ان کا واحد ون ڈے ورلڈ کپ جیت کر دیا ، سوشل میڈیا صارف کا ردعمل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے آفیشل ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ نے سابق کپتان اور 2010ء کے سپاٹ فکسنگ کیس کے مرکزی کردار سلمان بٹ کو سالگرہ کی مبارکباد دی جبکہ لیجنڈری کپتان عمران خان کی سالگرہ پر انہیں مبارکباد دینے کی زحمت تک گوارا نہیں کی۔سوشل میڈیا صارفین نے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا، ایک صارف نے تبصرہ کیا کہ ’ پی سی بی ایک فکسر ]سلمان بٹ[ کو سالگرہ کی مبارکباد دے رہا ہے،...
ڈیری فارمرز کو دیوار سے لگایا گیا تو 2026میں 400روپے فی لیٹر بھی دودھ نہیں مل سکے گا اگر حق نہ دیا گیا تو11اکتوبر کے بعد احتجاج اور عدالت سے رجوع کیا جائیگا، ڈیری فارمرز (رپورٹ: افتخار چوہدری) ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن نے دودھ کی قیمتوں کے تعین سے متعلق 11 اکتوبر تک عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں آئندہ لائحہ عمل اختیار کرنے کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیری فارمرز ایسوسی ایشن کے ترجمان غلام شبیر ڈار نے کہا ہے کہ دودھ کی پیداواری لاگت میں نمایاں اضافہ ہوگیا ہے۔ 5،600 روپے فی من ملنے والا بھوسہ اب1200روپے فی من تک پہنچ گیا ہے اور جانوروں کے اخراجات پورے نہیں ہو رہے۔انہوں نے کہا کہ مجبوری کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (آن لائن) سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جہاں سویلینز کا ٹرائل ملٹری کورٹس میں ہو رہا ہے۔ یہ بات پی ٹی آئی کے نامزد سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا، بابر اعوان اور دیگر نے خیبر پختونخوا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی۔ سلمان اکرم راجا نے کہا کہ 26 ویں آئینی ترمیم نے ملک کے عدالتی نظام کو شدید نقصان پہنچایا ہے، آئین میں عدلیہ کی اصل روح اور بنیادی ڈھانچے کو تبدیل کر دیا گیا، آپ نے دیکھا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ پر حملہ کیا گیا جسٹس جہانگیری پر حملہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہماری 2 درخواستیں تھیں، ہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)وفاقی پولیس نے سینیٹر ایمل ولی خان کی گرفتاری کے حوالے سے گردش کرتی خبروں کی تردید کردی۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق ایمل ولی خان کو اسلام آباد پولیس نے گرفتار نہیں کیا۔ڈی آئی جی جواد طارق نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان کو نہ تو اسلام آباد پولیس نے گرفتار کیا ہے اور نہ ہی وہ اسلام آباد کی حدود میں گرفتار ہوئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی تمام خبریں بے بنیاد اور غلط ہیں۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
الجزیرہ کے مطابق پیوٹن نے کہا ہے کہ کیف اپنے مغربی حمایتیوں کو کامیابی دکھانے کی کوشش میں روس میں شہری اہداف پر حملہ کر رہا ہے۔ انہوں نے یوکرائنی آپریشن میں روسی مسلح افواج کا شکریہ بھی ادا کیا اسلام ٹائمز۔ وسی صدر ولادی میر پیوٹن نے یوکرائنی جنگ میں اسٹریٹجک اقدام کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ میدان جنگ کا کنٹرول روسی افواج کے ہاتھ میں ہے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے ساتھ جنگ جاری رکھنے کے حوالے سے کہا کہ تزویراتی اقدام مکمل طور پر روسی افواج کے ہاتھ میں رہے گا۔ الجزیرہ کے مطابق پیوٹن نے کہا ہے کہ کیف اپنے مغربی حمایتیوں کو کامیابی دکھانے کی کوشش میں روس میں شہری اہداف پر حملہ...

اسرائیلی جارحیت کے 2 برس ، جماعت اسلامی کے صہیونی مظالم کیخلاف ملک گیر احتجاج و مظاہرے ‘اہل غزہ اور حماس سے اظہار یکجہتی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو فلسطینیوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کیا ہوا ہے، اسلامی ممالک بالخصوص پاکستان کی جانب سے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے قائدانہ کردار ادا کیا جائے، ٹرمپ کی خوشامد کی بجائے امت کے جذبات کی باوقار انداز میں ترجمانی ہونی چاہیے۔ غزہ پر صہیونی جارحیت کے دوسال مکمل ہونے پر اپنے ویڈیو پیغام میں اور ایکس پر اظہار خیال کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے بدترین مظالم کے باوجود صبر اور استقامت کا مظاہرہ کرنے پر اہل غزہ اور حماس کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں نے ثابت کردیا کہ وہ عظیم قوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکا کی دفاعی کمپنی ریتھیون نے اپنے معاہدے میں ترمیم کے بعد پاکستان کو جدید درمیانی فاصلے کے فضا سے فضا میں مار کرنے والے میزائل (AMRAAM) فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، معاہدے میں ترمیم کے تحت پاکستان کو ان ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے جو یہ میزائل خریدیں گے۔30 ستمبر کو امریکی وزارتِ دفاع کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ ریتھیون کو پہلے سے دیے گئے معاہدے میں 4 کروڑ 16 لاکھ ڈالر کی ’ فِرم فکسڈ پرائس’ ترمیم کی منظوری دی گئی ہے، یہ ترمیم سی 8 اور ڈی 3 ماڈلز کے جدید اے ایم ریم میزائلوں کی پیداوار سے متعلق ہے۔بیان میں کہا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) پاکستان بزنس گروپ (PBGO) کے بانی اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے سابق صدر فراز الرحمن نے ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں کاروباری ماحول غیر یقینی، غیر مستحکم اور سرمایہ کار دشمن بنتا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیاں کاروبار دشمن بن چکی ہیں، ہر نئے فیصلے کے نتیجے میں صنعتکاروں، تاجروں اور سرمایہ کاروں کے لیے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔ جب کاروبار ہی نہیں چل رہے تو ٹیکس کہاں سے آئے گا؟ مردہ معیشت سے ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔فراز الرحمٰن نے کہا کہ بلند و بالا معاشی اہداف مقرر کرنا آسان ہے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تیونس سٹی (انٹرنیشنل ڈیسک) تیونس میں صدر قیس سعید پر تنقید کی پاداش میں شہری کو سزائے موت سنادی۔دوسری جانب نابل کے علاقے کی عدالت صابر شوشان نامی شہری کے خلاف دی گئی سزائے موت پر دوبارہ غور کرنے کے لیے دوسری سماعت منعقد کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق شوشان پر صدر اور ریاست کی سلامتی پر حملے کے الزامات عائد کیے گئے، جو فیس بک پر پوسٹس اور ٹویٹس کی بنیاد پر لگائے گئے تھے۔ حالیہ کئی دنوں سے یہ کیس عوامی حلقوں میں قانون و شہری آزادیوں سے متعلق بحث کا موضوع بنا ہوا ہے۔ اس ضمن میں مجرم کی وکیل لیلی حداد نے بتایا کہ انہوں نے اپنے مؤکل شوشان کے...