2025-09-18@22:11:13 GMT
تلاش کی گنتی: 6232

«درج کیا گیا»:

(نئی خبر)
    لاہور: پنجاب میں سیلاب سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے حکام نے بریفنگ میں بتایا ہے کہ صوبے میں سوا 6 لاکھ افراد کا بروقت انخلا ممکن بنایا گیا اور لاکھوں افراد کو ریسکیو کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بارش کے دوران پی ڈی ایم اے ہیڈ آفس پہنچیں جہاں انہوں نے کنٹرول روم میں پنجاب بھر میں سیلابی صورت حال کا جائزہ لیا اور ویڈیولنک پر تمام ڈپٹی کمشنرز نے بریفنگ دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کو سیلاب کی موجودہ اور آئندہ ممکنہ صورت حال سے آگاہ کیا گیا، دریائے راوی کے سائفن، شاہدرہ، بلوکی اور سدھٹائی پر پانی کی صورت حال بتائی گئی، دریائے چناب کے مرالہ، خانکی، قادرآباد، تریموں اور پنجند پر پانی کی سطح...
    ایران کی انقلابی گارڈز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 8 افراد کو گرفتار کیا ہے جن پر الزام ہے کہ وہ حساس مقامات کی لوکیشنز اور اعلیٰ فوجی شخصیات کی تفصیلات اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کو فراہم کرنے کی کوشش کر رہے تھے۔ انقلابی گارڈز نے الزام عائد کیا ہے کہ گرفتار افراد نے یہ معلومات جون میں اسرائیل کی ایران پر فضائی کارروائی کے دوران موساد کو دی تھیں جب اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تھا اور اعلیٰ فوجی کمانڈرز سمیت عام شہری بھی جاں بحق ہوئے تھے۔ یہ بھی پڑھیے: ایران میں عالمی جوہری نگرانی کے ادارے کے معائنہ کاروں کی واپسی، یورپی ممالک کے ساتھ اہم مذاکرات انقلابی گارڈز کے بیان میں کہا...
    سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہورہی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس میں صارفین کے پانچ سے زیادہ سمز استعمال کرنے پر موبائل فون بلاک کرنے کا انتباہ ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اس دعوے کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اگر کوئی صارف ایک ماہ کے دوران پانچ سے زیادہ سمز ایک ہی موبائل فون میں استعمال کرے گا تو اس کا آئی ایم ای آئی بلاک کردیا جائے گا۔ یہ افواہ ایک مبینہ پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر گردش کر رہی تھی، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ پی ٹی اے...
    پاک امریکا تعلقات میں ڈرامائی اور مثالی پیش رفت ہوئی ہے اور اس سلسلے میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مدبرانہ قیادت عالمی موضوع بن چکا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی سفارتی لیڈرشپ صلاحیتوں سے دنیا حیران ہے اور ان کی اس خوبی پر تجزیے و تبصرے لکھے جا رہے ہیں۔ فارن پالیسی ایکسپرٹس اور عالمی جریدے پاک امریکا تعلقات پر مسلسل آرٹیکلز لکھنے لگے۔ معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے اپنے مضمون میں لکھا کہ پاکستان نے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کی۔ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشتگردی پر پاکستان کی تعریف کی جب کہ واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی بھی سامنے آئے...
    روم (مانیٹرنگ ڈیسک) اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی نے اپنی اور دیگر معروف خواتین کی ایڈٹ شدہ قابلِ اعتراض تصاویر و ویڈیوز فحش ویب سائٹ پر شائع ہونے پر شدید غم و غصہ ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے اس عمل کو خواتین کی تذلیل اور افسوسناک قرار دیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ’’فیکا‘‘ (Phica) نامی ویب سائٹ پر نہ صرف وزیرِاعظم بلکہ ان کی بہن آریانا میلونی سمیت کئی سیاستدان اور شوبز سے تعلق رکھنے والی خواتین کی جعلی تصاویر اور ویڈیوز اپ لوڈ کی گئیں۔ ان میں توہین آمیز جملے بھی شامل تھے۔ عوامی دباؤ کے بعد ویب سائٹ بند کردی گئی۔ منتظمین نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ مواد صارفین نے مختلف ذرائع...
    کراچی میں سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین  فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق  مدعی مقدمی نے گزشتہ رات مقدمہ واپس لیا جس کے بعد سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو رہا کردیا گیا، مقدمے میں گرفتار فرحان غنی کے تین ساتھیوں کو بھی رہائی مل گئی۔ فرحان غنی  کے وکیل نے بتایا کہ مدعی مقدمی سہیل نے گزشتہ رات مقدمہ واپس لے لیا تھا، مدعی مقدمہ نے مقدمہ واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی تھی۔ ملزم وقار عباسی  کے وکیل  نے بتایا کہ پولیس نے درخواست منظور کرتے ہوئے دفعہ 493 کے تحت ملزم...
    امریکا کی وفاقی اپیلز کورٹ نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غیر ملکی اشیاء پر عائد بیشتر ٹیکسوں (ٹیرِفس) کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔  11 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کو ’ان دیکھی مدت‘ کے لیے تقریباً تمام ممالک پر یکساں اور وسیع ٹیکس لگانے کا اختیار حاصل نہیں تھا۔ سپریم کورٹ میں اپیل کا امکان عدالت نے اپنے فیصلے پر فوری عمل درآمد روک دیا ہے تاکہ ٹرمپ انتظامیہ کو امریکا کی سپریم کورٹ میں اپیل کا موقع مل سکے۔ فیصلے کے مطابق، ٹرمپ کے حکم ناموں کے تحت عائد شدہ ٹیکس ’انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاورز ایکٹ‘ کے تحت جائز نہیں۔ ٹرمپ کا ردِعمل فیصلے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے...
    لاہور میں فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کی سطح اگرچہ بتدریج کم ہو رہی ہے، تاہم دریا اب بھی انتہائی بلند سطح کے سیلاب میں ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز یہاں پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 90 ہزار کیوسک تھا، جو اب کم ہو کر 3 لاکھ 3 ہزار 828 کیوسک رہ گیا ہے۔ راوی میں بھی بلند سطح کا سیلاب بلوکی کے مقام پر دریائے راوی میں 1 لاکھ 92 ہزار 545 کیوسک کا بہاؤ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ شاہدرہ میں بھی پانی کی مقدار 1 لاکھ 46 ہزار 800 کیوسک تک جا پہنچی۔ ہلاکتیں اور ایمرجنسی اقدامات پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی...
    ممبئی بھارت کا فنانشنل کیپیٹل کہلاتا ہے، یہ بھارت کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ 2024 کی مردم شماری کے مطابق ممبئی کی آبادی 2 کروڑ 50 لاکھ افراد پر مشتمل ہے۔ کبھی ممبئی ایک چھوٹا سا جزیرہ تھا جس کے ساتھ چھ جزائر اور تھے۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے دور میں انجینئروں نے سات جزائرکو ملا کر ایک شہر میں تبدیل کیا۔ سول انجینئرنگ کا یہ شاہکار 1845 میں مکمل ہوا۔ بمبئی کو 16اپریل 1853 میں مسافر ریل گاڑی کے ذریعے مضافاتی گاؤں تھانا سے منسلک کیا گیا۔  پہلی اور دوسری جنگ عظیم میں ممبئی کی بندرگاہ انگریز فوج کی جاپان اور جرمنی کے خلاف فوج کی سپلائی لائن کی سب سے بڑی بندرگاہ تھی۔ بھارتی حکومت نے 1950 میں...
    ایلون مسک نے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی ) کے خلاف ہونے والے مقدمے میں درخواست دائر کی ہے کہ یہ مقدمہ خارج کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے نئی سیاسی جماعت کے منصوبے مؤخر، وجہ کیا بنی؟ ایس ای سی نے الزام عائد کیا تھا کہ مسک نے ٹویٹر کے شیئرز پر اپنی شراکت داری کے بارے میں دیر سے انکشاف کر کے تقریباً 150 ملین ڈالر کی بچت کی۔ ٹوئٹر بعد میں خریدا گیا اور اس کا نام تبدیل کر کے ایکس رکھ دیا گیا۔ مسک کا دفاع ایس ای سی کی شکایت (جنوری میں دائر کی گئی) میں کہا گیا کہ مسک نے حصص میں اپنی پوزیشن سے زیادہ ہونے پر 10 دن...
    اسلام آباد( صغیر چوہدری ) پاکستان میں سیلاب کے پیچھے بھارت کی آبی دہشتگردی پکڑی گئی،ڈیلی ممتاز دھوکے باز بھارت کے دستاویزی ثبوت سامنے لے آیا ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ جنگ میں شرمناک شکست کے بعد بھارت نے پانی کو پاکستان کے خلاف پطور ہتھیار استعمال کیا ہے اور بھارتی وزیر نریندر مودی نے دونوں اطراف کے پنجاب سے سیلابی پانی چھوڑ کر بدلہ لیا ہے دستاویزات کے مطابق 25 جولائی کو بھارت کے ڈیم 43 فیصد بھرے تھے جبکہ یکم اگست کو بھارت کے تینوں ڈیم 55 فیصد تک بھرے لیکن مکار بھارت خاموشی سے ڈیم بھرتا رہا اور بھارت نے اس حوالے سے جان بوجھ کر پاکستان کے ساتھ کوئی ڈیٹا شیئر نہیں کیا۔ذرائع نے...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حکومت کا عدلیہ پر کوئی اختیار نہیں ہے، اور ان کا عمران خان کے ٹرائل سے متعلق حالیہ بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ انہوں نے تنقید کرنے والوں کو مشورہ دیا کہ اگر انگریزی نہیں آتی تو سیکھ لیں۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے حالیہ بین الاقوامی دوروں، اہم سفارتی ملاقاتوں اور ملکی و عالمی ایشوز پر حکومت کے مؤقف پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ سلامتی کونسل کی صدارت: ایک بڑی سفارتی کامیابی اسحاق ڈار نے بتایا کہ جولائی میں پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالی، جو پاکستان کے لیے ایک اہم موقع تھا۔ اس...
    لاہور ( ویب ڈیسک) پنجاب کے دارالحکومت لاہور کی آبادیاں بھی سیلاب کی زد میں آ گئیں، لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، بھارت سے آج شام ایک اور سیلابی ریلا چناب میں آئے گا جبکہ آج پنجاب سمیت ملک بھر میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی گئی ہے جس سے سیلابی صورتحال بدتر ہو سکتی ہے۔ راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی نے لاہور، قصور، جھنگ، حافظ آباد، پاکپتن، سیالکوٹ، چنیوٹ، منڈی بہاؤالدین، گوجرانوالہ، وزیر آباد، سرگودھا، نارووال، بہاولنگر اور بہاولپور سمیت کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا ہے۔ 1692دیہات زیر آب، 14 لاکھ 60 ہزار افراد متاثر صوبہ پنجاب میں چار دہائیوں میں آنے والے بدترین سیلاب...
    لاہور: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا کا کہنا ہے کہ اگر دریا کی گزرگاہوں کو خالی نہ کیا تو ہم ہمیشہ اسی طرح نقصان اٹھاتے رہیں گے۔ پریس کانفرنس میں بریفنگ دیتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ فلڈ پلان ایکٹ کے تحت اب آبی گزرگاہوں میں موجود تمام غیرقانونی تعمیرات کو خالی کرایا جائے گا تاکہ مستقبل میں بڑے نقصانات سے بچا جاسکے۔ پی ڈی ایم اے کے ڈائریکٹر جنرل عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ لاہور میں دریائے راوی کے مقام شاہدرہ سے گزرنے والا دو لاکھ 20 ہزار کیوسک کا ریلا 1988 کے بعد سب سے بڑا تھا، تاہم خوش قسمتی...
    کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسی کردیں۔ کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سرکاری امور انجام دینے والے ملازمین کے لیے بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے ایم سی کی سرکاری بائیکس کو بتدریج پیٹرول سے بجلی پر منتقل کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں ڈیلیوری بوائز کو بائیکس دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ پندرہ ہزار روپے مالیت کی ایک بائیک خریدی گئی ہے، خواتین افسران کو "پنک بائیکس" فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ آمد و رفت میں سہولت حاصل کر سکیں۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ...
    لاہور: نیوی راوی میں پولیس نے خاتون سے زبردستی نکاح کروانے والے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ موبائلز اسکواڈ کی قانون شکن عناصر کے خلاف سائینٹیفک بنیادوں پر کارروائیاں جاری ہیں، شور کوٹ سے اغوا کی جانے والی خاتون کو بازیاب بھی کروا لیا گیا۔ ترجمان پولیس کے مطابق ملزمان گاڑی میں خاتون کو زبردستی اپنے ہمراہ لے جا رہے تھے، خاتون کے شور مچانے پر ناکہ انچارج نے گاڑی ڈرائیور کو رکنے کا اشارہ کیا لیکن ملزمان نے گاڑی بھگا دی، موثر حکمت عملی کے تحت راؤنڈ اَپ کرلیا۔ متاثرہ خاتون نے بتایا کہ تینوں ملزمان نے زبردستی مجھ سے نکاح نامے پر دستخط کروائے، میرا نکاح زبردستی ہیبت خان سے کروایا گیا۔ ڈی ایس پی...
    ایڈیڈاس نے یوای ایف اے چیمپیئنز لیگ اور ویمنز چیمپیئنز لیگ کے لیے پاکستان میں تیارکردہ نئے آفیشل میچ فٹبالز متعارف کرا دیے ہیں، یہ اجرا چیمپئنز لیگ پلے آف میچز کے اختتام کے فوراً بعد کیا گیا۔ ایڈیڈاس کے مطابق مردوں کے ایڈیشن کا ڈیزائن رات کے آسمان سے متاثر ہے جبکہ ویمنز ایڈیشن شمالی روشنیوں اور خلا کی گہرائیوں سے متاثر ہو کر بنایا گیا ہے۔ Pakistan powers the #UCL! Adidas unveils official UEFA Champions League match balls, proudly made in Sialkot ????????. Inspired by stars & northern lights, crafted with sustainable innovation & precision.#ConnectedPakistan #MadeInPakistan #ChampionsLeague pic.twitter.com/b7mwllEAbF — Connected Pakistan (@ConnectedPak) August 28, 2025 دونوں فٹبالز کو فٹبال اسٹارز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے طور...
    اسلام آباد: کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے عمل کو احسن انداز میں آگے بڑھانے کیلیے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کیلیے 30.216ارب روپے کے مالی پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔ اس میں سے 25 ارب روپے ملازمین کی برطرفی کیلیے بطورگولڈن ہینڈ شیک  جبکہ بقیہ 5 ارب روپے واجبات، تنخواہوں اور عارضی طور پر برقرار 832 ملازمین کی ادائیگی کے لیے مختص کیے گئے ہیں، جنہیں بھی ایک سال کے اندر فارغ کر دیا جائے گا۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس جمعرات کو وفاقی وزیر خزانہ  محمد اورنگزیب کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں وزرائے خوراک، تجارت،توانائی، معاون خصوصی صنعت و پیداواراوردیگرحکام شریک ہوئے۔ اجلاس میں یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن کی بندش...
    لاہور: دریائے راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ریسکیو 1122 نے ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ دریا سے متصل علاقوں میں ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ ترجمان ریسکیو پنجاب، فاروق احمد کے مطابق متاثرہ علاقوں سے لوگوں کے انخلا اور انہیں محفوظ مقامات تک پہنچانے کے لیے ریسکیو اہلکار ہمہ وقت متحرک ہیں۔ ترجمان کے مطابق لاہور کے علاقے فرخا آباد میں سیلابی پانی داخل ہونے کے بعد 72 افراد کو بروقت انخلا کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ مانگا منڈی سے بھی ریسکیو بوٹ کے ذریعے 40 افراد کو ریسکیو کیا گیا ہے جب کہ تھیم پارک کے قریب سے 7 افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔ علاوہ ازیں پارک ویو...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے بن قاسم ٹاؤن میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ہیڈ کانسٹیبل میترو خان کے قتل کا مقدمہ سرکاری مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، مقدمہ نمبر 355/2025 اے ایس آئی تراب شاہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں قتل، اشتراکِ جرم اور انسدادِ دہشت گردی کی دفعات دفعہ 302، 34 اور 7 اے ٹی اے شامل کی گئی ہیں۔ واقعے کے بعد پولیس حکام نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے مقدمہ انویسٹی گیشن پولیس کے حوالے کر دیا...
    وزارت خزانہ نے کہاہے کہ پاکستان کی معیشت نے رواں مالی سال کا آغاز مثبت پیش رفت کے ساتھ کرتے ہوئے آنے والے مہینوں کے لیے امید افزا مثال قائم کردی ہے۔وزارت کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق، اس سال جولائی میں بیرونی شعبے نے پہلے سے کم کرنٹ اکاؤنٹ خسارے اور مستحکم شرح مبادلہ کے ساتھ سازگار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جب کہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔میکرو اکنامک اشاریوں میں مسلسل بہتری نے بین الاقوامی کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیوں کو پاکستان کے خودمختار آئوٹ لُک کو بہتر کرنے پرآمادہ کیا جس سے معیشت پر اعتماد بحال ہوا اور اصلاحات کی جاری کوششوں کی ساکھ کو تقویت ملی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جولائی...
     سوشل میڈیا پر مشہور پاکستانی ٹک ٹاکر خرم گجر کو اوورسیز پاکستانی کے ساتھ مبینہ مالی دھوکہ دہی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق، خرم گجر پر الزام ہے کہ انہوں نے رانا ارسلان نامی اوورسیز پاکستانی سے ایک کمرشل پلاٹ کی خریداری کے بہانے 2 لاکھ یورو (تقریباً ساڑھے 6 کروڑ روپے) لیے، مگر ایک سال گزرنے کے باوجود نہ پلاٹ خریدا گیا اور نہ ہی خریدار کو کچھ حوالے کیا گیا۔ رانا ارسلان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو خرم گجر نے نہ صرف انکار کر دیا بلکہ مبینہ طور پر دھمکیاں بھی دیں۔ متاثرہ شخص کی شکایت پر لاہور کے تھانہ ڈیفنس...
    BUENOS AIRES: اجنٹینا کے صدر جیوئیر میلائی پر انتخابی مہم کے دوران دارالحکومت بیونس آئرس میں شہریوں نے پتھراؤ کیا گیا جس کا الزام اپوزیشن پر عائد کیا گیا۔ غیرملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ارجنٹینا کے صدر جیویئر میلائی پر 7ستمبر کو شیڈول لوکل الیکشنز کی مہم کے دوران مظاہرین نے پتھراؤ کیا تاہم وہ محفوظ رہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیویئر میلائی لوماس ڈی زومارا کے علاقے میں جمع ہونے والے حامیوں سے گاڑی کی چھت سے خطاب کر رہے تھے کہ اسی دوران مظاہرین کے ایک گروپ نے صدر پر پتھراؤ کیا تاہم سیکیورٹی فوری طور پر متحرک ہوئی۔ بتایا گیا کہ سیکیورٹی نے صدر جیویئر میلائی کو فوری طور پر مذکورہ گاری...
    اسلام آ باد: سپریم کورٹ نے سگی بیٹی سے زیادتی کے الزام میں جیل میں بارہ سال سے قید والد کو بری کرتے ہوئے لاہور ہائی کورٹ اور ٹرائل کورٹ کی عمر قید کی سزا کالعدم قرار دے دی۔ اس حوالے سے جسٹس علی باقر نجفی کا تحریر کردہ 10 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا گیا۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس سنا تھا۔ سپریم کورٹ نے کہا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی ذہنی پختگی کا ٹیسٹ نہیں لیا گیا، قانونِ شہادت کے تحت بچے کا بیان تب معتبر ہے جب جج اس کی سمجھ بوجھ پر مطمئن ہو، متاثرہ بچی کے بیان میں تضادات پائے گئے...
    ترکیہ کے وزیر برائے ٹرانسپورٹ اور انفراسٹرکچر عبدالقادر یورالوغلو پر تیز رفتار گاڑی چلانے پر جرمانہ عائد کردیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق عبدالقادر یورالوغلو نے اپنی خود کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جس میں انہیں ہائی وے پر انتہائی تیز رفتار تقریباً 225 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلاتے ہوئے دکھایا گیا۔ اس ویڈیو کو #TurkiyeAccelerates ہیش ٹیگ کے ساتھ شیئر کیا گیا جس کا مقصد انقرہ نیغے موٹر وے کے حالات کی جانچ بتائی گئی۔  بعد ازاں ٹریفک پولیس نے انہیں اس رفتار کی خلاف ورزی پر 9,267 ترک لیرا کا جرمانہ عائد کیا۔ یورالوغلو نے بعد میں سوشل میڈیا پر جرمانے کی تصویر بھی شیئر کی اور کہا کہ میں نے اپنی قوم کو خود نشاندہی کی ہے۔...
    لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے بدھ کے روز پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کو 9 مئی 2023 کے فسادات کے دوران جناح ہاؤس پر حملے کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ یہ بھی پڑھیں: علیمہ خان کا دوسرا بیٹا شیر شاہ خان بھی گرفتار لاہور پولیس نے 22 اگست کو شیرشاہ خان، جو عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے ہیں، کو ان کے گھر کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ ایک روز قبل ان کے بھائی شہریز خان کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور انہیں بھی اسی کیس میں 8 روز کے لیے پولیس کے حوالے کیا گیا۔ پولیس نے شیرشاہ کو 5 روزہ...
    بھارتی شہر نوئیڈا کے جہیز قتل کیس میں نیا موڑ آگیا ہے۔ نکی بھاٹی، جسے اس کے سسرالیوں نے مبینہ طور پر زندہ جلا دیا تھا، نے مرنے سے قبل فورٹس اسپتال میں ڈاکٹروں کو بتایا کہ وہ سلنڈر دھماکے میں جھلس گئی ہے۔ اسپتال کے ڈاکٹر اور نرس کے مطابق 21 اگست کو اسپتال لائے جانے پر نکی بات کرنے کے قابل تھی اور اس نے سلنڈر بلاسٹ کا ذکر کیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں نکی کی ساس، سسر، ایک پڑوسی اور بہنوئی کو اسے گاڑی سے اتارتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم پولیس کے مطابق بھاٹی خاندان کے گھر میں سلنڈر دھماکے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ تفتیش کار یہ جاننے کی کوشش کر رہے ہیں کہ...
    لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
    دریائے چناب میں غیر معمولی سیلاب کا 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا، بھارتی آبی جارحیت کے باعث اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ ایکسپوٹینشلی ہائی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں 5 لاکھ کیوسک پانی کی آمد ہوئی، دریائے چناب میں پانی کی سطح 6 لاکھ 96 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گئی۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کی آمد سے 6 لاکھ 96 ہزار 534 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ ہیڈ مرالہ کے مقام پر دریائے چناب میں پانی کا اخراج 6 لاکھ 90 ہزار34 کیوسک ریکارڈ کیا جا رہا۔ دریائے چناب میں ہیڈخانکی کے مقام پر اونچے درجے کی سیلابی صورتحال ہے۔ خانکی بیراج کے مقام پر پانی کی آمد3 لاکھ 8 ہزار18 کیوسک اور...
    بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں معروف کار برانڈ کے خلاف تکنیکی خرابیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقامی وکیل کیرتی سنگھ نے دائر کیا، جنہوں نے 2022 میں 23.97 لاکھ بھارتی روپے کی کار خریدی تھی۔ ان کے مطابق کار میں چند ماہ بعد ہی سنگین تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں، جو حادثات کا سبب بن سکتی تھیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور اسے...
    نئی دہلی (شوبز ڈیسک) بھارت کی تامل اور ملیالم فلموں کی معروف اداکارہ لکشمی مینن کو ریاست کیرالہ کے شہر کوچی میں ایک آئی ٹی پروفیشنل کے اغواء اور تشدد کے مقدمے میں بطور مرکزی ملزمہ نامزد کیا گیا ہے۔ یہ واقعہ نہ صرف انڈین فلم انڈسٹری میں ہلچل پیدا کر رہا ہے بلکہ سوشل میڈیا پر بھی شدید بحث جاری ہے۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ چند روز قبل بانر جی روڈ پر واقع ایک بار میں شروع ہوا جہاں اداکارہ کے قریبی دوستوں اور متاثرہ آئی ٹی پروفیشنل کے درمیان تلخ کلامی ہوئی۔ جھگڑا اس وقت مزید بڑھ گیا جب متاثرہ نوجوان بار سے نکل کر اپنی گاڑی میں گھر کی طرف جا رہا تھا۔ پولیس کے...
    مذکورہ بالا تصاویر میں آپ ایک میکسیکن کتے کو دیکھ سکتے ہیں جس کی پوری پشت اور جسم پر بھاری بھرکم ٹیٹو بنا ہوا ہے۔ یہ منظر حال ہی میں شنگھائی میں منعقد ہونے والی ایشیا پیٹ ایکسپو میں سامنے آیا جبکہ اس کتے کا مالک چینی شہریوں کی جانب سے شدید تنقید کی زد میں ہے۔ ایک چینی شہری نے اپنے می­کسیکن کتے کی پشت اور اگلی ٹانگوں پر ڈریگن اور ٹائیگر کے ٹیٹو بنوائے ہیں۔  شہری کا اپنے موقف میں کہنا تھا کہ میں نے کوئی جلانے والی مشین استعمال نہیں کی تھی، یہ عمل کسی بھی درد اور بیہوشی کے بغیر کیا گیا ہے۔  بہت سے لوگوں نے سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر کو شیئر کیا اور  نفرت کا اظہار کیا، ایک صارف نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) سکھوں کی نمائندہ تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ نے بھارت کی جانب سے کرتاپور پر پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کلویندر سنگھ چیمہ نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے۔ بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا جسے پاکستان آرمی نے ناکام بنایا۔ اس کے بعد بھارتی پنجاب میں گرودواروں پر حملے کیے گئے اور الزام پاکستان پر لگایا گیا۔ ان کے مطابق آج بھارت نے گرونانک کرتاپور میں آبی جارحیت کرکے بے حرمتی کی ہے، جس کے باعث گرودوارے کے کمروں میں 5 فٹ تک...
    لاڑکانہ (نیوز ڈیسک) ضلع لاڑکانہ کے گاؤں بھلے ڈنو بیہن میں ایک ذہنی معذور خاتون نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو گلا گھونٹ کر قتل کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق ملزمہ خوشبو بیہن اس سے قبل اپنی 2 سالہ بیٹی فاطمہ کو بھی بیٹری میں استعمال ہونے والا تیزاب پلا کر مار چکی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتولہ کے والد اظہار علی بیہن کی مدعیت میں مقدمہ نمبر 13/2025 دفعہ 302 تعزیرات پاکستان کے تحت درج کر لیا گیا ہے۔ خاتون کو گرفتار کرکے ویمن پولیس اسٹیشن منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں سے اسے جمعرات کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ایف آئی آر میں شکایت کنندہ نے مؤقف اپنایا کہ اس کی بیوی اکثر اسے...
    ہری پور: ملک بھر میں حالیہ دنوں ہونے والی شدید بارشوں، سیلابی ریلوں اور بعض علاقوں میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث دریاؤں میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب ان ہی حالات کے پیشِ نظر تربیلا ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہو گئی ہے اور ڈیم اپنی زیادہ سے زیادہ سطح پر پہنچ گیا ہے۔ ڈیم انتظامیہ کے مطابق تربیلا ڈیم کے اسپل ویز آج دوپہر 1:30 بجے کھولے جائیں گے جس کے بعد ڈیم سے پانی کا مجموعی اخراج 2 لاکھ 50 ہزار کیوسک تک ہوگا۔ حکام نے واضح کیا ہے کہ...
    سپریم کورٹ نے 12 سال سے جیل میں قید والد کو بیٹی سے زیادتی کے الزام میں بری کر دیا اور لاہور ہائی کورٹ و ٹرائل کورٹ کی جانب سے سنائی گئی عمر قید کی سزا بھی کالعدم قرار دے دی۔ یہ بھی پڑھیں:بچی سے زیادتی کا الزام، بھارتی کرکٹر پر بڑی پابندی لگ گئی عدالت نے حکم دیا کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہ ہو تو اسے فوری طور پر رہا کیا جائے۔ جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جب کہ 10 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جسٹس علی باقر نجفی نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا کہ متاثرہ بچی کا بیان ریکارڈ کرتے وقت اس کی...
    پشاور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کیلئے معاوضے دگنے کر دیئے ہیں، نقصانات کا سو فیصد ازالہ کریں گے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا ہے کہ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا، مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ 15 اگست سے شروع ہونے والے کلاؤڈ برسٹ اور سیلابی بارشوں نے صوبے کے کئی اضلاع کو شدید متاثر کیا جن میں بونیر، سوات، شانگلہ، باجوڑ، مانسہرہ اور صوابی شامل ہیں۔ ان بارشوں اور حادثات کے نتیجے میں مجموعی طور پر 406 افراد جاں بحق اور 245 زخمی ہوئے، جبکہ 664 گھروں کو مکمل اور 2431 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ مزید برآں 511 سڑکیں، 77 پل اور 2123 دکانیں بھی متاثر ہوئیں۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ صوبائی حکومت نے فوری طور پر تمام محکموں، ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو متحرک کیا۔ ریسکیو کارروائیوں کے دوران 5566 افراد کو بچایا گیا...
    سکھ برادری کی جانب سے کرتاپور پر بھارت کے پانی چھوڑنے کو آبی جارحیت قرار دے دیا گیا۔ سکھوں کی تنظیم شرومنی اکالی دل امرتسر کے رہنما کلویندر سنگھ چیمہ کی بھارت کی آبی جارحیت پر کڑی تنقید کی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کلویندر سنگھ چیمہ نے سندور آپریشن کو مکمل ناکام قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن سندور میں بھارت نے ثابت کیا کہ وہ سکھوں کا دشمن ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نے لاہور میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کیا۔ پاکستان آرمی کا شکریہ جس نے اس حملے کو مکمل ناکام بنایا۔ اس کے بعد بھارتی پنجاب میں سکھوں کے گرودواروں پر حملے کیے اور الزام پاکستان پر لگایا۔ ضروری نہیں حملے...
    گوگل نے اپنے جیمنی اے آئی امیج جنریٹر میں اہم اپ ڈیٹ کرتے ہوئے جیمنی 2.5 فلیش امیج لانچ کر دیا ہے، جسے ابتدائی طور پر نینو بناناز کے نام سے جانچا جا رہا تھا۔ اس فیچر کے ذریعے صارفین اب وائس یا ٹیکسٹ پرامپٹ کے ذریعے تصاویر میں ایڈیٹنگ کرسکتے ہیں، جن میں کپڑوں کی تبدیلی، شرکا کی جگہ بدلنا، مختلف پس منظر میں ضم کرنا یا غیر ضروری عناصر کو ہٹانا شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل کا نیا سنگ میل، ’جیمنی 2.5 ڈیپ تھنک‘ ماڈل متعارف، خصوصیات کیا ہیں؟ ٹیسٹ نتائج نے صارفین کو حیران کر دیا۔ مثال کے طور پر جب صرف دھڑ کی تصویر اور کرسیوں کا ایک عکس اپ لوڈ کیا گیا تو جیمنی نے...
    واشنگٹن: مائیکروسوفٹ کے موجودہ اور سابق ملازمین کے ایک گروپ نے کمپنی کے غزہ جنگ کے دوران اسرائیلی فوج کے ساتھ تعلقات کے خلاف واشنگٹن میں واقع ہیڈکوارٹرز کے باہر احتجاج کیا۔ خبرایجنسی انادولو کی رپورٹ کے مطابق غزہ جنگ کے دوران اسرائیل کی فوج کے ساتھ مائیکروسوفٹ کے تعلقات پر کمپنی کے موجودہ اور سابقہ ملازمین نے احتجاج کیا، جو مائیکروسوفٹ کے فلیگ شپ کلاؤڈ کمپیوٹنگ سروس ایزور کے نام سے تخلیق پانے والے گروپ ‘نو ایزور فار اپارتھیڈ’ کے زیرانتظام ہوا۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین بلڈنگ نمبر 34 میں مائیکروسوفٹ کے صدر براڈ اسمتھ کے دفتر کے اندر جمع ہوئے جہاں انہوں نے نعرے بازی کی اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔ ایک بینر پر لکھا گیا...
    برطانوی ولی عہد ولیم اور شہزادہ ہیری کے درمیان پہلے سے موجود دوری میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب ان کی مرحوم والدہ پرنسس ڈیانا سے جڑا ایک پوشیدہ خزانہ سامنے آگیا جس نے دونوں بھائیوں کے درمیان ممکنہ تصادم کا خدشہ بڑھا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنی شادی پر بادشاہ چارلس اور لیڈی ڈیانا کے چپکے چپکے آنسو بہانے کا عقدہ کھل گیا بی بی سی کی ایک رپورٹ کے مطابق بدھ کے روز پرنسس ڈیانا کی جانب سے سنہ 1991 میں دفن کیے گئے ایک ٹائم کیپسول کو 30 سال بعد کھولا گیا۔ یہ لکڑی کا ڈبہ، جس پر سیسہ چڑھا ہوا تھا، لندن کے گریٹ اورمنڈ اسٹریٹ اسپتال کی نئی عمارت ’ورائٹی کلب بلڈنگ‘ کے...
    پاکستان میں حالیہ سیلابی صورتحال کے تناظر میں، پاک فوج، حکومت اور امدادی ادارے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بریفنگ میں بتایا کہ آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ہدایت پر متاثرہ علاقوں میں فوری اور مؤثر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ سیلابی خطرات کی شدت وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس وقت ملک کے تین بڑے دریا شدید سیلاب کی لپیٹ میں ہیں۔ دریائے ستلج میں گندھارا سے ہیڈ خانکی تک پانی کا بہاؤ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، اور 10 لاکھ کیوسک کا ریلا موجود ہے۔ قادر آباد کی طرف بھی پانی کی شدت میں اضافہ متوقع...
    امریکا میں 16 سالہ ایڈم رین کی خودکشی کے بعد اس کے والدین نے ٹیکنالوجی کمپنی اوپن اے آئی کے خلاف مقدمہ دائر کردیا ہے، جس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی نے نوعمر لڑکے کو خودکشی کے طریقے بتا کر غلط سمت میں دھکیل دیا۔ والدین نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا بیٹا اپنی دادی اور پالتو کتے کی موت، کھیلوں کی ٹیم سے نکالے جانے اور بیماری کی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور چیٹ جی پی ٹی کے ساتھ گفتگو کے دوران اس نے اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: جن بوتل سے باہر: غزہ پر آواز اٹھانے کی سزا ملی، ایلون مسک مجھے سنسر کر رہے...
    رپورٹ: ابوبکر خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے بچاؤ کے لیے ہمیں اپنی ماحولیاتی پالیسیوں کو مزید مؤثر بنانا ہوگا اور جنگلات محفوظ کرنے ہوں گے۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ جیسے ہی صوبے میں سیلاب آیا، پی ڈی ایم اے سمیت متعلقہ محکمے فوری طور پر الرٹ ہوگئے اور لوگوں کو متاثرہ علاقوں سے نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں کیچڑ کے پہاڑ کھڑے ہوگئے تھے جنہیں صاف کرنے کے بعد امدادی سرگرمیوں کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا۔ متاثرین کو امدادی رقوم کی تقسیم کے لیے جدید الیکٹرانک سسٹم...
    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر سکھر سے کراچی منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیو زکے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومت سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری...
    لاہور: تھانہ ہیئر کے علاقے میں ملزم نے جیل میں 2 سال کی سزا کاٹنے کے بعد اپنی بیوی، بیٹی اور سسر سمیت 4 افراد کو چھری کے وار سے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم عمران ایک مقدمہ میں دو سال جیل رہ کر آیا تھا جس کی رنجش پر حملہ کیا، چار افراد کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ قتل کا مقدمہ مقتولہ فوزیہ کے بھائی محمد ندیم کے بیان پر درج کیا گیا، ملزم نے تمام افراد کو چھری کے وار کرکے قتل کیا۔ قتل کے بعد ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی کینٹ ڈویژن کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی۔ ڈی آئی...
    لاہور: پنجاب کے مختلف اضلاع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ تقریباً 25 ہزار افراد ریلیف کیمپس میں پناہ لے چکے ہیں۔ ڈی جی پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) عرفان علی کاٹھیا نے سیلابی صورتحال پر بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہیڈ مرالہ کا ڈھانچہ محفوظ ہے اور وہاں سے گزرنے والا ریلہ اب خانکی ہیڈ ورکس سے ہوتا ہوا نیچے کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کے مطابق امید ہے کہ یہ ریلہ کسی بڑے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی۔ اگلے 48 گھنٹوں کے لیے اونچے اور انتہائی درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا۔ اب تک ڈیڑھ لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔ بھارت سے آنے والے پانی نے ندی نالوں میں شدید طغیانی پیدا کی، درجنوں دیہات کا زمینی رابطہ منقطع، ہزاروں ایکڑ فصلیں اور مکانات زیر آب آ گئے۔ شکرگڑھ میں 20 سے 25 افراد سیلابی ریلے میں پھنس گئے۔ سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 405 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی، 11 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ شہر کے بیشتر علاقے ڈوب گئے، بجلی معطل، نظام زندگی مفلوج۔ چیئرمین این ڈی ایم اے...
    پاپ میوزک کی ملکہ ٹیلر سوئفٹ اور نیشنل فٹبال لیگ کے اسٹار پلیئر ٹریوس کیلسی نے باضابطہ طور پر اپنی منگنی کا اعلان کردیا۔ دونوں نے 26 اگست 2025 کو انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو خوشخبری سنائی۔ پوسٹ کے کیپشن میں مزاحیہ انداز اپناتے ہوئے لکھا گیا:’آپ کی انگلش ٹیچر اور جم ٹیچر کی شادی ہونے والی ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں ٹیلر سوئفٹ اب پُرکشش نہیں رہیں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کیوں کہا؟ وِنٹیج اسٹائل انگیجمنٹ رنگ کی تفصیلات ماہرین کے مطابق یہ رنگ وِنٹیج (Victorian Era) سے متاثرہ ڈیزائن میں تیار کیا گیا ہے۔ اس میں 8 کیرٹ کا اینٹیک کُشن کٹ ڈائمنڈ جڑا ہے، جس کی F کلر اور VS1 کلیئرٹی...
    دریائے چناب اور دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی جس نے 11 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک اور پریم نگر سمیت متعدد علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 2 سے 4 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا...
    لاہور: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کے مطابق، پنجاب میں شدید بارشوں اور دریاؤں میں طغیانی کے خطرے کے پیش نظر ڈیڑھ لاکھ سے زائد افراد کو متاثرہ علاقوں سے محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ادارے کا کہنا ہے کہ ریکارڈ بارشیں، برف پگھلنے کا عمل اور بڑے پیمانے پر آنے والے سیلاب نے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر ماحولیاتی تبدیلی کے خطرات کی زد میں لاکھڑا کیا ہے۔ پنجاب بھر میں ہائی الرٹ جاری ہے اور ضلعی انتظامیہ انخلا کی سرگرمیوں میں مصروف ہے۔ متاثرہ افراد کی تفصیلات این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق  بہاولنگر: 89,868 افراد۔ قصور: 14,140,اوکاڑہ: 2,063,پاکپتن: 873 ,بہاولپور: 361, وہاڑی: 165 افراد...
    سیالکوٹ میں بارش کا 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ڈی سی نے بتایاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے اور متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دریائے چناب میں...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ہدایت دی ہے کہ دریائے ستلج کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع میں ریسکیو آپریشنز مزید تیز کیے جائیں اور پھنسے ہوئے افراد کے انخلا میں کسی بھی قسم کی تاخیر نہ کی جائے۔ انہوں نے متاثرین کے لیے خوراک، ادویات اور خیموں کی فوری اور یقینی فراہمی پر بھی زور دیا۔ یہ ہدایات انہوں نے ملک کے مختلف علاقوں میں سیلابی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا: بارش اور سیلاب سے 406 ہلاکتیں اور 245 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے وزیراعظم نے چیئرمین این ڈی ایم اے کو ہدایت کی کہ وہ پنجاب کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ ادارے سے مکمل رابطے میں رہیں تاکہ متاثرین کو...
    پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
    لاہور: بٹیر کی ناجائز نیٹنگ، تیتر، طوطوں اور جنگلی سور کے غیر قانونی شکار پر 24 ملزمان کا چالان کردیا گیا۔ ترجمان وائلڈ لائف رینجر کے مطابق ملزمان سے 23 نیٹنگ گیئرز، 6 بٹیر، 5 تیتر اور 4 طوطے برآمد کرلیے گئے، سات شکاریوں پر ساڑھے تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ حافظ آباد میں ناجائز شکار پر 40 ہزار جبکہ وہاڑی میں طوطوں کی ناجائز تجارت پر 50 ہزار جرمانہ کیا گیا، طوطوں کو چڑیا گھر منتقل کردیا گیا۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں پرندوں کے غیرقانونی شکار پر سات سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانہ ہوگا خانیوال سے 3 نیٹنگ گیئرز اور 6 زندہ بٹیر برآمد کیے گئے، سرگودھا ریجن میں 6 نیٹنگ گیئرز برآمد کرکے 6 شکاریوں کا چالان کیا گیا۔ ڈی...
    جنوری 1989 سے 31 جولائی 2025 تک مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ تازہ کشمیر میڈیا سروس کے اعداد و شمار کے مطابق بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے کشمیریوں کی تعداد 96 ہزار 461 ہوگئی۔ دوران حراست شہید ہونے والوں کی تعداد 7 ہزار 397 ہے۔ اب ایک لاکھ 76 ہزار 500 کشمیریوں کو پابند سلاسل کیا گیا ہے۔ ایک لاکھ 10 ہزار 559 املاک کو تباہ کیا گیا یا نذرآتش کیا گیا۔ اس دوران 22 ہزار 984 خواتین کے سہاگ اجڑ گئے، ایک لاکھ 7 ہزار 983 بچوں کو یتیم کیا گیا جبکہ 11 ہزار 267 خواتین کی عصمت دری کی گئی...
    کراچی: پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی کے درمیان بلٹ ٹرین منصوبے کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان سفر کا دورانیہ 20 گھنٹوں سے کم ہو کر صرف 5 گھنٹے رہ جائے گا۔ ریڈیو پاکستان کے مطابق لاہور سے کراچی تیز رفتار بلٹ ٹرین 2030 تک چلانے کا منصوبہ ہے۔ بلٹ ٹرین منصوبہ 1215 کلومیٹر طویل ہائی اسپیڈ ریل لائن چین پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت 6.8 ارب ڈالر مالیت کے ایم ایل-1 اَپ گریڈ منصوبے کا حصہ ہے۔ وزیر ریلوے حنیف عباسی کے مطابق اس منصوبے میں چین کی معاونت شامل ہوگی اور اسے چائنا ریلوے کنسٹرکشن کارپوریشن کی مدد سے مکمل کیا جائے گا۔ بلٹ ٹرین کی...
    لاہور: وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر ریلوے کے درمیان ملاقات میں اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرین چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ریلوے ہیڈ کوارٹرز لاہور پہنچے جہاں وزیر ریلوے حنیف عباسی کے زیر صدارت  خصوصی اجلاس میں وزیر داخلہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستان ریلویز کی سیکیورٹی پر اقدامات کا جائزہ لیا گیا، ملک بھر خصوصاً بلوچستان میں ریلوے لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے لیے خصوصی اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانسٹینلری، ریلویز  پولیس کے ساتھ مل کر انسداد تجاوزات آپریشن میں حصہ لیں گی۔...
    بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ترجمان نیاز اللہ خان نیازی ایڈووکیٹ کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جب کہ اسلام آباد بار ایسوسی ایشن کیجانب سے پولیس چھاپے پر اظہار مذمت کیا گیا۔ بار نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ  پولیس کیجانب سے چھاپہ مارنے، اہلخانہ اور بچوں کو ہراساں کرنے کی شدید مذمت کرتے ہیں، اظہار رائے بنیادی حق ہے، اور صرف اظہار رائے کی بنیاد پر کسی کو گرفتار کرنا غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ قائم مقام صدر اور  سیکریٹری کیجانب سے مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا۔
    ممبئی (نیوز ڈیسک) بھارتی اداکارہ اونیت کور نے کرکٹر ویرات کوہلی کی جانب سے ان کی بولڈ تصاویر لائیک کرنے کے معاملے پر اپنا ردعمل دے دیا۔ رواں برس مئی میں ویرات کوہلی اس وقت خبروں کی زینت بنے جب ان کے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک فین پیج پر شیئر کی گئی اونیت کور کی تصاویر کو لائیک کیا گیا۔ یہ تصاویر 30 اپریل کو پوسٹ کی گئی تھیں جن میں اداکارہ سبز ٹاپ اور منی اسکرٹ میں نظر آرہی تھیں۔ لائیک سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر معاملہ تیزی سے وائرل ہوا۔ صارفین نے قیاس آرائیاں شروع کیں اور کئی لوگوں نے انوشکا شرما کو پوسٹ میں ٹیگ کیا جبکہ میمز بھی وائرل ہوئیں۔ معاملہ...
    کراچی: ملیرکینٹ حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملنے کے واقعے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا گیا  ، جس کے الزام میں مقتولہ کے دیور کو گرفتارکرلیا گیا ہے، جس نے دورانِ تفتیش  جرم کا اعتراف کرلیا۔ پیر کے روز ملیر کینٹ تھانے کےعلاقے حاجی زکریہ گوٹھ میں مکان سے30سالہ خاتون سعدیہ دختر ہدایت اللہ کی گلےمیں پھندا لگی لاش  ملی تھی۔ پولیس نے پوسٹ مارٹم کے بعد مقتولہ خاتون کی لاش اس کے ورثا کے حوالے کردی تھی ۔ پولیس کے مطابق مقتولہ خاتون کوزیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا دبا کرقتل کیا...
    نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق  نائب وزیر اعظم  و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج او آئی سی کے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ  کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ کے دوران ترکی کے قائدانہ کردار پر ستائش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران خصوصاً غزہ میں قحط کے پیشِ نظر...
    کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
    وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی مصدق ملک نے پیر کے روز کراچی کا تفصیلی دورہ کیا جس میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے انہیں شہر کے پانی اور سیوریج کے بنیادی منصوبوں کے بارے میں بریفنگ دی۔اس موقع پر کے پی ٹی حکام اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے۔ وزیر ماحولیاتی تبدیلی کو سب سے پہلے سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ تھری لے جایا گیا۔جہاں حکام نے انہیں فضلے کے پانی کو صاف کرنے کے مراحل کے بارے میں آگاہ کیا۔ بعد ازاں انہیں پلانٹ میں قائم لگونز (تالابوں) کا دورہ کروایا گیا جہاں گندے پانی کی قدرتی طریقے سے صفائی کی جا رہی ہے۔ اس کے بعد مصدق ملک کو آر او پلانٹ (ریورس اوسموسس) دکھایا گیا جہاں بتایا...
    خبریں گرم ہیں کہ نوبیل کمیٹی نے نہایت خاموشی سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا نام نوبیل امن انعام کی نامزدگیوں کی فہرست سے ہٹا دیا۔ یہ خبر سوشل میڈیا پر ایک "بریکنگ نیوز" طرز کی پر وائرل ہوئی اور جس پر ٹرمپ کے مداحوں نے خوب احتجاج بھی کیا۔ پوسٹ میں یہاں تک لکھا تھا کہ ٹرمپ کو "بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور کرمنل کیسز" کی وجہ سے لسٹ سے ہٹایا گیا۔ یہاں تک کہ اس خبر کو مزید قابلِ یقین بنانے کے لیے نوبیل پرائز کی آفیشل ویب سائٹ کا ایڈریس بھی ڈال دیا گیا۔ بس پھر کیا تھا ہر کوئی اس پوسٹ کو بغیر تصدیق کیے شیئر کرنے لگا اور یہ اس ماہ کا سب سے ہاٹ ٹاپک بن گیا۔...
    پشاور: تھانہ حدود جمرود علاقہ غنڈی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہل کار شہید ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے بتایا کہ فائرنگ سے پولیس اہلکار خورشید کو شہید کیا گیا جس کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ ڈی پی او کے مطابق پولیس اہلکار خورشید چھٹی پر گھر آیا ہوا تھا، جسے گھر کے سامنے ٹارگٹ کیا گیا، مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی تحقیقات جاری ہیں۔
    لاہور: ایف آئی اے نے رواں سال پنجاب پولیس کو مطلوب 30 ملزمان اور نیب، اینٹی کرپشن اور دیگر کو مطلوب 68 ملزمان کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام  بنائی گئی، ملزمان کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھے اور ان پر سنگین مقدمات درج ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ائیرپورٹس پر مسافروں کی سخت اسکریننگ کا عمل جاری ہے، گزشتہ 8 ماہ کے دوران ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے 3.1 ملین مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا، رواں سال کے دوران مجموعی طور پر 15654 فلائٹس کے مسافروں کی امیگریشن کا عمل مکمل کیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق 7846 فلائٹس پر 1.63 ملین مسافروں کی بیرون ملک روانگی کے لئے امیگریشن کی گئی، جبکہ 1.5 ملین مسافروں...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور سنیتا آہوجا کی علیحدگی کی خبروں پر بیٹی کا ردعمل سامنے آگیا۔ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئیں کہ سوشل میڈیا پر سال بھر متعدد بار وائرل ہونے والی گووندا اور سنیتا آہوجا کی طلاق کا اب آخر کار عدالت تک پہنچ چکا ہے۔ جس پر مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی کہ اس بار بھی معاملہ صرف سنسنی پھیلانے والی خبر تک ہے یا حقیقت میں ایسا کچھ ہورہا ہے۔ اب گووندا اور سنیتا آہوجا کی بیٹی ٹینا کا والدین کی طلاق کی خبروں پر بیان سامنے آیا ہے۔ ہندوستان ٹائمز سے بات کرتے ہوئے ٹینا آہوجا نے مداحوں کی مسلسل حمایت پر شکریہ ادا کیا...
    انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی و دیگر کے خلاف تشدد اور دھمکیاں دینے کے مقدمہ کے سماعت ہوئی، پولیس نے فرحان غنی سمیت دیگر کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیا نام ہیں ملزمان کے اور الزمات کیا ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدلت کو بتایا کہ ملزمان نے مدعی مقدمہ سمیت دیگر کو مارا پیٹا ہے، پراسکیوٹر کا کہنا تھا کہ مدعی مقدمہ اہلکارروں کی نگرانی میں کام کررہے تھے، عدالت نے استفسار کیا کہ جنھیں مارا ہے وہ کس ادارے کے اہلکار و ملازم تھے؟ پراسیکیوٹر ادارے کے حوالے سے عدالت کو کوئی جواب نہ دے سکے۔ مزید پڑھیں:  سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس: سعید غنی کے...
    پشاور (نیوز ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبر پختونخوا میں پلاسَر گولڈ بلاکس کی نیلامی میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا ہے۔ نیب کی رپورٹ کے مطابق: دریائے سندھ اور دریائے کابل کے کنارے سونے کے بلاکس کی ریزرو پرائس جان بوجھ کر غلط تعین کی گئی 2015 کی نیشنل سینٹر آف ایکسی لینس اِن جیالوجی (این سی ای جی) پشاور کی اسٹڈی کو نظر انداز کیا گیا مخصوص بولی دہندگان کو فائدہ پہنچانے کے لیے کے پی آکشن رولز 2022 پر عمل نہیں کیا گیا نیب نے مزید بتایا کہ لیز ہولڈرز غیر قانونی سب لیٹنگ میں ملوث ہیں اور فی ایکسکیویٹر ہفتہ وار 5 سے 7 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔ ان کی...
    یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فوج نے فضائی حملے کیے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں صدارتی کمپلیکس کے نزدیکی علاقوں اور میزائل گودام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ یمنی میڈیا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے تیل کمپنی کے اسٹیشن اور ایک پاور اسٹیشن پر بمباری کی۔ 2 روز پہلے یمن سے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب پر میزائل حملہ کیا گیا تھا جو اسرائیل نے ناکام بنانے کا دعویٰ کیا تھا۔ Post Views: 22
     اسلام آباد(اصغر چوہدری)پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جنرل باڈی اجلاس کا اہم ترین مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے پریس لاونج میں پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر عثمان خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری نوید اکبر چودھری نے ارکان کو ایجنڈا پڑھ کر سنایا اور پی آر اے کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان نے دو سال کی مجموعی کارگزاری، کمیٹیوں کی پرفارمنس،اہم کامیابیوں اور عملی اقدامات کو اجلاس کے شرکا ء کے سامنے رکھا،اجلاس میں موجودہ باڈی کی احتجاجی حکمت عملی، آزادی صحافت کے دفاع اور پی آر اے کے ہر فورم پر...
    انسانی اسمگلروں کے ساتھ گٹھ جوڑ پر 3 سال کے دوران وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے 51 ملازمین کو برطرف اور 56 اہلکاروں کو گرفتار کیا گیا، جبکہ اسی عرصے میں انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایف آئی اے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے۔وزارت داخلہ نے سینیٹ میں تحریری جواب جمع کرا دیا ہے. جس میں ایوان بالا کو آگاہ کیا گیا ہے .گزشتہ 3 برسوں میں انسانی اسمگلنگ پر ایف آئی اے کے اہلکاروں کے خلاف 21 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔اسی عرصے میں ایف آئی اے کے 56 اہلکار گرفتار ہوئے. اس وقت 16 مقدمات زیر سماعت ہیں۔سینیٹ کو آگاہ کیا گیا کہ 3 سال کے دوران انسانی اسمگلروں سے ملی بھگت پر ایف...
    پاکستان کے مشہور اداکار سید جبران نے شوٹنگ کے دوران اصل میں پھانسی پر لٹکنے سے بچ جانے کا انکشاف کیا ہے۔ایک پروگرام میں ،میزبان کے ایک سوال کے جواب میں سید جبران نے اعتراف کیاکہ’ ایک مرتبہ پھانسی کے سین میں سچ میں پھانسی پر لٹکنے سے بال بال بچا‘۔ سید جبران کے مطابق ’ہماری شوٹنگ کا سین اڈیالہ جیل میں تھا جس کیلئے مجھے پھانسی کا پھندا پہنا کر تخت پر لے جاکر کھڑا کیا گیا تھا ، اس منظر میں لیور کھینچنے تک کا سین ریکارڈ کیا جانا تھا لیکن شوٹنگ کے دوران نیچے موجود تختے کو زنجیروں سے باندھا گیا تھا تاکہ وہ کھل نہ سکے ۔اداکار نے بتایا کہ ’ اس منظر میں میرے چہرے...
    مصر میں ٹک ٹاک پر مشہور ہونے والی خاتون انفلویئنسر “یاسمین” کے بارے میں حیران کن انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہ دراصل ایک 18 سالہ طالب علم ہے جو عورت کا روپ دھار کر ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقامی میڈیا کے مطابق نوجوان کی شناخت عبدالرحمٰن کے نام سے ہوئی ہے، جسے مشرقیہ گورنریٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب شہریوں نے “یاسمین” کی جانب سے پوسٹ کی گئی رقص کی ویڈیوز پر شکایت درج کرائی۔ پولیس کے مطابق یہ ویڈیوز “اخلاق عامہ اور سماجی اقدار” کے خلاف تھیں۔ مزید پڑھیں: پشاور ہائیکورٹ میں پشتو ٹک ٹاک لائیو پر پابندی کی درخواست کیوں دائر کی گئی؟ ابتدائی طور پر عبدالرحمٰن کو 4 دن کے لیے حراست میں رکھا گیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) جرمن وزارتِ خارجہ کے ترجمان یوزف ہِنٹر زیہر نے کہا ہے کہ 200 سے زیادہ افغان، جو جرمنی میں پناہ کے منتظر تھے، حالیہ دنوں میں پاکستان کی جانب سے طالبان کے زیرِ انتظام افغانستان واپس بھیج دیے گئے ہیں اور جرمن حکومت اسلام آباد پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ انہیں واپس آنے کی اجازت دی جائے۔ بے دخل کیے گئے یہ افراد اس گروپ کا حصہ ہیں جنہیں پہلے جرمنی میں پناہ دینے کی پیشکش کی گئی تھی لیکن اب وہ جرمن چانسلر فریڈرش میرس کی سخت امیگریشن پالیسی اور پاکستان سے بڑے پیمانے پر ہونے والی بے دخلیوں کے بیچ پھنس گئے ہیں۔ ہِنٹر زیہر نے صحافیوں...
    سیلاب: پاک فوج اور انتظامی ادارے سرگرم، 25 ہزار افراد محفوظ مقامات پر منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 19 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے سیلابی صورتحال پر بتایا ہے کہ ملک میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا ہے، اب تک 25 ہزار افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔فیلڈ مارشل کی ہدایت پر فوجی دستے، آڈاکٹر، انجینئر مدد کر رہے ہیں: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بتایا کہ فیلڈ مارشل کی...
    —فائل فوٹو وزارت داخلہ کی جانب سے اسلام آباد میں ریپ کیسز کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کر دی گئیں۔سینیٹ میں پیش کی گئی تفصیلات میں وزارت داخلہ نے کہا کہ یکم جنوری 2021 سے 20 جون 2025 تک اسلام آباد میں ریپ کے 567 رجسٹر رپورٹ ہوئے۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ ان کیسز میں سے 485 کیسز میں چالان کیا گیا، 80 کا جرم ثابت ہوا اور 23 ملزمان کو بری کیا گیا جبکہ 406 کیسز میں ابھی تک مقدمہ چل رہا ہے۔ 29 کیسز پر انویسٹیگیشن چل رہی ہے جسے جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ ریپ ٹرائلز میں مدد کیلئے عدالتوں کو ٹیکنالوجی اور اسٹاف کو اسپیشلسٹ ٹریننگ کے ساتھ اپ گریڈ کرنے کی پائلٹ اسکیملندن حکومت کا کہنا...
    لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ پی سی بی کی جانب سے 26-2025 کے لیے کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جس کے تحت 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دیے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری کو ختم نہیں کیا گیا ہے نئے سینٹرل کنٹریکٹ میں کوئی بھی کھلاڑی اے کیٹیگری کے معیار پر پورا اترنے میں کامیاب نہ ہوسکا۔ کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں پرفارمنس کی بنیاد پر 10،10 کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے، کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے۔ رپورٹس کے مطابق 27 کھلاڑیوں کو گزشتہ سال کنٹریکٹ دیے گئے تھے جبکہ اس سال 12 نئے کھلاڑیوں کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔9 کھلاڑی اس...
    حیدرآباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے شہر حیدرآباد میں ریلوے ٹریک کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حیدرآباد کے علاقہ قاسم آباد میں محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ڈی ڈی) نے خفیہ اطلاعات ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے ریلوے ٹریک پر دہشت گردی کی کوشش ناکام بنا دی اور 3 دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا، جن کا تعلق کالعدم تنظیم ایس آر اے سے ہے، گرفتار ملزمان میں عامر لطیف چانگ، شعیب چانگ اور شعبان چانگ شامل ہیں، جن کے قبضے سے دو ہینڈ گرینیڈ، بارودی مواد، ڈیٹونیٹر، بال بیئرنگ، نٹ بولٹ، ریموٹ کنٹرول، تاریں اور دیگر غیر قانونی اسلحہ برآمد...
    ویب ڈیسک: قومی عدالتی پالیسی سازی کمیٹی (این جے پی ایم سی) نے ملک بھر میں مختلف نوعیت کے مقدمات کے فیصلوں کے لیے سخت اور تیز رفتار ٹائم لائنز مقرر کر دیں، خصوصاً زمین سے متعلق تنازعات، عائلی معاملات اور کم عمر مجرمان کے مقدمات کو فوری نمٹانے پر توجہ مرکوز کی جائے گی۔  میڈیا رپورٹ کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے اپنے 54 ویں اجلاس میں مقدمات کو زمروں میں تقسیم کرتے ہوئے ہر ایک کے فیصلے کے لیے مدت مقرر کی۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار  کمیٹی نے کہا کہ یہ ٹائم لائنز ججز کی کارکردگی کے...
    سٹی42: ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی لاہور اور سول ڈیفنس کی مشترکہ کارروائی کے دوران ایل پی جی سلنڈر استعمال کرنے والی پبلک ٹرانسپورٹ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق متعدد گاڑیاں ضبط کر لی گئیں، مقدمات درج کیے گئے اور ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق اب تک 1011 گاڑی مالکان کے خلاف مقدمات درج ہو چکے ہیں، 978 ڈرائیورز کو گرفتار کیا گیا، 207 گاڑیاں مختلف تھانوں میں بند کر دی گئیں جبکہ 187 سلنڈرز ضبط کیے گئے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں کوڑا دان کی تنصیب لازمی قرار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پبلک ٹرانسپورٹ میں ایل پی جی سلنڈر کا استعمال غیر قانونی ہے۔  
    لاہور:غیر قانونی آن لائن جوئے کی متعدد ایپس کی تشہیر اور مبینہ منی لانڈرنگ کے الزامات میں گرفتار معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی سے متعلق انکشاف سامنے آیا ہے کہ ایپس کے بطور ’’ کنٹری ہیڈ‘‘ کام کر رہے تھے ۔ وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے ) کی ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ ڈی بھائی نے ان ایپس کے “کنٹری ہیڈ” کے طور پر کام کر رہے تھے اور تشہیر کے عوض کروڑوں روپے وصول کیے۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق ڈکی بھائی کم از کم 12 جوئے کی ایپس کو پروموٹ کر رہے تھے۔ متعدد بار طلبی کے باوجود جب وہ پیش نہ ہوئے، تو ان کا نام پی این آئی ایل میں...
    2025-26 کے لیے قومی کرکٹرز کے سینٹرل کانٹریکٹ کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹس دے دیے، پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے ہیں۔کانٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے،گزشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کانٹریکٹ دیے گئے تھے۔جب کہ اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہوگئی ہے، رواں برس 12 نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ نئے کھلاڑیوں میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صاحبزادہ فرحان، سلمان مرزا اور صوفیان مقیم کو نئے کھلاڑیوں میں شامل کیا گیا ہے۔9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے ہیں...
    اسلام آباد پولیس کے سب انسپکٹر مہر گل لودھی کو افغان شہری ولی جان سے مبینہ روابط اور حساس معلومات شیئر کرنے کے الزام پر سروس سے جبری طور پر برخاست کر دیا گیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق  مہر گل لودھی—جو ماضی میں مندرہ کے ایس ایچ او بھی رہ چکے ہیں—کو ابتدائی طور پر افغان شہری سے مشتبہ تعلقات کے باعث معطل کر کے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کیا گیا تھا۔ تحقیقات کے دوران ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی جس میں وہ افغان شہری کو ملک بدر کیے جانے سے پہلے متعلقہ پولیس افسر کی نشاندہی کرتے سنائی دیتے ہیں۔ اس انکشاف کے بعد معاملہ مزید سنگین ہو گیا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد، ایس پی صدر کی...
    سیلاب سے متاثرہ خیبر پختون خوا اور گلگت بلتستان میں پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری ہے، پاک فوج کی جانب سے مینگورہ کے متاثرین میں راشن تقسیم کیا گيا۔مانسہرہ، نیل بان اور بٹگرام کے سیلاب زدہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں، متاثرین میں دودھ اور کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئيں، میڈيکل کیمپ میں 100 سے زائد افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ بونیر سے ابتک 274 افراد کی لاشیں نکالی جا چکیںترجمان ریسکیو بونیر کا کہنا ہے کہ تحصیل گدیزی قدرنگر سے مزید 7 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں، لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال پاچا منتقل کیا گیا۔ متعلقہ سڑکیں بھی کلیئر کر دی گئيں، پاک فوج نے گلگت بلتستان میں...
    ایمل ولی نے سیلابی صورتحال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کردیا—فوٹو فیس بک  عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی زیرِ صدارت ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس ( اے پی سی) میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے، پیکا ایکٹ جیسے قوانین ختم کیے جائیں، مولانا خانزیب کی شہادت پر جوڈیشل کمیشن قائم کیا جائے۔ایمل ولی نے سیلابی صورتِ حال کے تناظر میں 23 تاریخ کا امن مارچ مؤخر کرنے کا بھی اعلان کر دیا۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی، انتہا پسندی اور بدامنی کی ہر شکل کی شدید مذمت کی جاتی ہے، ان مسائل کو ناقص حکومتی پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیتے ہیں، ان...
     عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی میزبانی میں اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کا مشترکہ اعلامیہ تو جاری کر دیا گیا لیکن مسلم لیگ (ن) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے اس پر دستخط سے انکار کر دیا۔ ن لیگ کے سینیٹر عرفان صدیقی، وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے اعلامیے سے لاتعلقی اختیار کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی کا کہنا تھا کہ یہ مطالبات ہمارے نہیں، بلکہ صرف آپ کے مؤقف کی نمائندگی کرتے ہیں۔ جب اعلامیہ پڑھا جا رہا تھا تو یہ تینوں رہنما اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے، جس سے واضح ہوا کہ اپوزیشن کی صفوں میں مکمل ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ اے...