2025-07-04@02:43:00 GMT
تلاش کی گنتی: 8210

«زمینی حملے شروع»:

(نئی خبر)
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کی نمبر گیم میں بڑی تبدیلی آ گئی، جس سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی حکومت کو خطرات لاحق ہو گئے ہیں۔ عدالتی فیصلے کے تحت صوبائی اسمبلی کی 25 مخصوص نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں، جن پر تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد ارکان براجمان تھے۔ اس کے نتیجے میں ایوان میں حکومت کی برتری کم اور اپوزیشن کی طاقت میں اضافہ ہو گیا ہے۔ عدالتی فیصلے کے بعد ایوان میں موجود پانچ جماعتوں کے 27 ارکان سمیت اپوزیشن کی مجموعی تعداد 53 تک پہنچ گئی ہے، جبکہ 35 آزاد ارکان کے پاس اب بھی کلیدی حیثیت ہے۔ علی امین گنڈا پورکی حکومت کو 93 ارکان کی...
    سپریم کورٹ آف پاکستان—فائل فوٹو سپریم کورٹ آف پاکستان (ایس سی پی) نے مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف نظرِ ثانی درخواستیں منظور کر لیں، پی ٹی آئی فیصلے کے بعد مخصوص نشستوں سے محروم ہو گئی۔عدالت عظمیٰ کے آئینی فل بینچ نے نظرِ ثانی درخواستوں پر فیصلہ دیا اور جسٹس امین الدین خان نے مختصر فیصلہ سنا دیا، جس کے مطابق مخصوص نشستیں ن لیگ، پی پی اور دیگر جماعتوں کو ملیں گی۔سپریم کورٹ میں نظرِ ثانی درخواستوں پر آج 17 ویں سماعت تھی، سپریم کورٹ کے 6 ججز کے مقابلے میں 7 ججز کی اکثریت نے نظرِثانی درخواستیں منظور کر لیں۔7 ججز میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس مسرت ہلالی، جسٹس نعیم اختر افغان، جسٹس شاہد بلال، جسٹس...
    اسلام آباد ہائی کورٹ—فائل فوٹو سول کورٹس ایکٹ 2025ء میں سول ججز فیصلوں کے خلاف اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کے سامنے دائر کرنے کی ترمیم کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں زیرِ سماعت 1594 سول اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کو بھیجنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔فیصلے کے مطابق سول کورٹس ترمیمی ایکٹ کے بعد سول اپیلیں ہائی کورٹ کی بجائے ڈسٹرکٹ ججز سُنیں گے، سول کورٹس ایکٹ کا اطلاق پہلے سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر تمام سول اپیلوں پر بھی ہو گا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس نے فیصلہ جاری کیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے کہا کہ سول ججز کے فیصلوں کے خلاف تمام اپیلیں ڈسٹرکٹ ججز کو بھیجی جائیں گی۔عدالتِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو مخصوص نشستیں دینے کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے۔عدالت نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے حق میں مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنایا۔7 ججز کی اکثریتی رائے سے سنائے گئے مختصر فیصلے میں نظرثانی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں، جب کہ 6 ججز نے مخالفت کی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 13 رکنی بینچ نے یہ فیصلہ سنایا۔فیصلے کے مطابق مخصوص نشستیں اب پی ٹی آئی کو نہیں دی جائیں گی، بلکہ یہ دیگر پارلیمانی جماعتوں میں تقسیم کی جائیں گی۔ اس کیس میں سپریم کورٹ کی 17 سماعتیں ہوئیں، اور معاملہ...
    سی سی ڈی فیصل آباد کے ساتھ پولیس مقابلے میں وقاص شاہ گینگ میں شامل چار سگے بھائی مارے گئے۔ ترجمان سی سی ڈی کے مطابق چاروں ملزمان کے خلاف دہشت گردی، بھتہ خوری، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات درج تھے۔ انچارج سی سی ڈی مدینہ ڈویژن علی اکرام گورائیہ نے ٹیم کے ہمراہ بھکر میں ریڈ کیا، تحصیل دریا خان میں روپوش شاہ گینگ کے اراکین نے پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ایک گھنٹے تک شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا۔ ملزمان نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم دورانِ مقابلہ شاہ گینگ کا سرغنہ گلفام شاہ اپنے بھائیوں کے ہمراہ ہلاک ہوگیا۔ ترجمان کے مطابق شاہ گینگ فیصل آباد کے عوام کے لیے دہشت...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سپریم کورٹ میں مخصوص نشستوں پر نظرثانی سے متعلق کیس کی سماعت مکمل ہوگئی، جس کے بعد عدالت عظمیٰ نے فیصلہ محفوظ کرلیا، فیصلہ کچھ دیر میں سنائے جانے کا امکان ہے۔ اس سے قبل کیس سننے والے آئینی بینچ کے 11 ججوں میں شامل جسٹس صلاح الدین پنہور نے کیس سننے سے معذرت کرلی، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہا کہ حامد خان ایڈووکیٹ نے ان پر اعتراض کیا، عوام میں جج کی جانبداری کا تاثر جانا درست نہیں ہے اس لیے بینچ میں نہیں بیٹھ سکتا۔ بینچ ٹوٹنے کے بعد آئینی بینچ نے وقفہ کیا اور 10 ججوں کے ساتھ دوبارہ سماعت شروع کی جبکہ حامد خان ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ 13 ججوں کے...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ عدالت عظمیٰ کا آئینی بینچ مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گا۔ جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی آ ئینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مخدوم علی خان نے دلائل دیئے۔ سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب الجواب کی حد تک دلائل محدود رکھیں، جس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کوئی نئی بات نہیں کروں گا۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ خواہش ہے کہ سپریم کورٹ کا پرانا نظام بحال ہونا چاہیئے، بہت ہوچکا ہے، مخدوم...
    سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جبکہ عدالت عظمی کا آئینی بینچ مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائے گا۔جسٹس امین الدین کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 10 رکنی آینی بینچ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظرثانی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر مخدوم علی خان نے دلائل دیے۔سماعت کا آغاز ہوا تو جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ جواب الجواب کی حد تک دلائل محدود رکھیں، جس پر وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ کوئی...
    فیصلہ سازی کا فقدان، پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز،صرف کور کمیٹی کو فیصلے کرنے کا اختیار حاصل ہو گا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں فیصلہ سازی کے فقدان کے باعث سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ ملاقات میں فیصلہ سازی اور سیاسی حکمت عملی میں سستی کا شکوہ کیا تھا، مرکزی قیادت نے بانی پی ٹی آئی سے سیاسی کمیٹی ختم کرنے کی تجویز کی منظوری مانگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی بھی سیاسی کمیٹی ختم کرنے پر رضا مند تھے، سیاسی کمیٹی کے خاتمے کے بعد صرف کور کمیٹی کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    —فائل فوٹو وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ امریکی حملے کے بعد قیاس آرائیاں کی گئیں کہ پاکستان واضح مؤقف نہیں لے گا، پاکستان نے امریکی حملے کے خلاف واضح پوزیشن لے کر بیان جاری کیا، اچھے تعلق کا مطلب یہ نہیں کہ غلط چیز میں بھی ساتھ دیا جائے۔اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ علم تھا کہ ایران امریکی حملے کا بدلہ لیے بغیر نہیں رُکے گا، ایران نے جواب میں قطر میں امریکی اڈے پر حملہ کیا، ایران باوقار طریقے سے اپنا بدلا لینے کے بعد اس بحران سے نکلا ہے، ایران اسرائیل سیز فائر اب تک قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ ایرانی صدر کی پارلیمان میں تقریر پر ایرانی...
    بھارتی پنجابی گلوکار و اداکار دلجیت دوسانجھ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ان کا بالی ووڈ میں کام کرنے یا بھارتی فلم انڈسٹری میں کیریئر بنانے کا کوئی ارادہ یا خواہش نہیں ہے۔  سوشل میڈیا پر دلجیت دوسانجھ کے ایک انٹرویو کا کلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں انہیں یہ کہتے دیکھا جا سکتا ہے کہ ان کی بالی ووڈ میں کام کرنے اور سپر اسٹار بننے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔  انہوں نے کہا کہ وہ گلوکار ہیں اور انہیں گلوکاری کرنے سے کوئی روک نہیں سکتا کیونکہ وہ پنجاب سے ہیں جہاں لوگ خود گانے بناتے ہیں خود گاتے ہیں انہیں کسی سپر اسٹار کی ضرورت نہیں ہوتی۔  https://www.instagram.com/reel/DLU15mTtR-n/?utm_source=ig_web_copy_linkigsh=MzRlODBiNWFlZA== انہوں نے مزید کہا کہ...
    ’جیو نیوز‘ گریب دریائے سوات میں بارش کے بعد پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق 3 افراد کو بچا لیا گیا جبکہ 5 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں اور 10 افراد کی تلاش جاری ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سیاح ناشتہ کر رہے تھے کہ اچانک تیز ہوا اور پانی کا ریلہ 18 افراد کو بہا لے گیا۔ کئی شہروں میں مون سون بارشیں، پنجاب میں مختلف واقعات میں 6 افراد جاں بحقملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشیں ہوئیں، پنجاب میں بارشوں کے دوران مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق اور پچیس زخمی ہوگئے۔ دریائے سوات میں لاپتہ ہونے والی ایک فمیلی نے جیو نیوز کو بتایا کہ متاثرہ...
    ---فائل فوٹو  لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی جناح ہاؤس حملے سمیت دیگر مقدمات میں عبوری ضمانت میں 8 اگست تک توسیع کردی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج منظر علی گل نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ عمر ایوب کی جانب سے ایک پیشی سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔یاد رہے کہ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے اور پولیس اسٹیشن کو آگ لگانے کے تین مقدمات میں ضمانت کے لیے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے۔
    سوات(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025)دریائے سوات میں سیلابی ریلے میں بہہ کر دو سیاح جاں بحق جبکہ سیلابی ریلا خواتین و بچوں سمیت15افراد کو بہا لے گیا،ڈوبنے والے 2بچوں کی لاشیں تلاش کرلی گئیں، دیگر افرادکی تلاش کیلئے فضا گٹ، بائی پاس، مانیار اور خوازہ خیلہ کے مقام پر سرچ آپریشن جاری،ریسکیو حکام کے مطابق، ڈوبنے والے دونوں افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم خراب موسم اور دریا کی تیز روانی کے باعث باقی سیاحوں تک پہنچنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ متاثرہ افراد کو نکالنے کیلئے ریسکیو 1122 کا آپریشن جاری ہے۔ ریسکیوکاکہناہے کہ دریا میں ڈوبنے والے 2 بچوں کی لاشیں مل گئیں جبکہ سیلابی ریلے میں ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد پھنس گئے۔میئر مینگورہ...
    اسرائیلی وزیر دفاع ’اسرائیل کاٹز‘ نے کہا ہے کہ اگر موقع ملتا تو اسرائیل ایرانی رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کر دیتا۔ ان کا یہ بیان ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے چند دن بعد سامنے آیا ہے، جس سے 2 ہفتے جاری رہنے والی کھلی دشمنی کا اختتام ہوا۔ یہ بھی پڑھیں:ایرانی شہدا کے لیے تہران میں قومی جنازے کا اعلان اسرائیلی چینل 13 سے گفتگو کرتے ہوئے کاٹز نے کہا کہ میری رائے میں اگر خامنہ ای ہماری پہنچ میں ہوتے، تو ہم انہیں ختم کر دیتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ خامنہ ای کو اس خطرے کا اندازہ ہو گیا تھا، اس لیے وہ زمین کے اندر گہرائی میں چلے...
    ---فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، ملکی مفاد کے لیے تحریکِ انصاف کو ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا احسان افضل نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاملات کے حل کے لیے پاکستان جو کرسکتا ہے وہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا لیکن آج بھارت تنہائی کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو کسی نے نہیں مانا۔رانا احسان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کو سبکی ہوئی، کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں۔
    ’جیو نیوز‘ گریب حیدرآباد میں گلی میں کھیلنے سے منع کرنے پر 7 سال کا بچہ محلے کی 2 خواتین کے خلاف فریاد لے کر تھانے پہنچ گیا۔پولیس تھانے پہنچ کر بچے نے کہا کہ خواتین ہم بچوں کو کھیلنے نہیں دیتیں۔ پولیس اہلکار نے بچے کو یقین دہانی کرائی کہ شکایت نوٹ کرلی ہے، جلد آپ کا مسئلہ حل کرا دیں گے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلا دیشی عوام کی اکثریت پاکستان کو بھارت کے مقابلے میں بہتر دوست تصور کرتی ہے۔ سروے کے مطابق 46 فیصد بنگلا دیشی شہریوں نے پاکستان کو اپنا قریبی دوست قرار دیا جبکہ بھارت کو دوست کہنے والوں کی شرح صرف 11 فیصد نظر آئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن قرار دیا جو دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ظاہر کرتا ہے۔حالیہ پاک بھارت تنازع میں بھی بنگلا دیشی عوام نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، سروے میں54 فیصد افراد نے کہا کہ وہ اس تنازع میں بھارت کے بجائے پاکستان کے ساتھ ہیں جبکہ صرف9 فیصد...
    اسلام آباد: پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ جو ایٹمی انرجی کا ادارہ ہے وہ نقصان کا جائزہ لے رہا ہے، امریکی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے اسے مکمل تباہ کر دیا ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے جو ایکسپرٹس ہیں اور ایٹمی توانائی کا جو ہمارا ادارہ ہے ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہاں تک یہ نقصان ہوا ہے، وہاں جو انفراسٹرکچر ہے جس میں اسٹیل ہے یا جو باقی سیٹری فیوجز ہیں وہ ضرور تباہ کر دیے ہیں لیکن ہمارا اٹامک نالج ہے وہ تباہ نہیں ہوا ہے، ہمارا ایٹمی نالج ہمارے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب /غزہ/ واشنگٹن/ بیجنگ (اے پی پی+مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیلی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہورہی ہے،سعودی عرب اسرائیل کوتسلیم کرلے گا اور منصوبے کے مطابق منصوبے کے مطابق دیگر خلیجی و مسلم ممالک بھی سعودی عرب کی پیروی کریں گے، اخبار کے مطابق یو اے ای اور مصر سمیت 4 عرب ممالک غزہ پر مشترکہ طور پر حکومت بنائیں گے، حماس قیادت کو جلاوطن اور تمام یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا،تل ابیب 2 ریاستی حل کی حمایت کا اعلان کرے گا، ادھر اسرائیل نے غزہ میں امدادکاداخلہ روک دیا، صہیونی حکومت کے تازہ فضائی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید شہید ہوگئے، پاکستان کی جانب سے اظہار تشویش،...
    بالآخر اسرائیل اور ایران کے درمیان سیز فائر ہوگیا ہے، لیکن اس جنگ بندی سے دو روز قبل اسرائیل کے اکسانے اور بہکانے پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران پر حملہ کرکے براہ راست اس جنگ میں شامل ہوگئے تھے۔ ایران کی زیر زمین ایٹمی تنصیبات جو نطنز، فردو اور اصفہان میں واقع ہیں پر اپنے B-2 طیاروں سے بنکر بسٹر بم گرائے۔ صدر ٹرمپ کے بقول دنیا کی کوئی اور فوج ایسا نہیں کر سکتی جو ہم نے کیا۔ انھوں نے فوجی کارروائی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران کے مذکورہ جوہری مقامات کو مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب امن ہوگا یا ایران کے لیے...
    پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایران پر حملوں میں ہم نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، ایران اپنا امیج بہتر بنانے کے لیے بہت ساری باتیں کر رہا ہے، صدر ٹرمپ اب بھی بات چیت اور معاہدے کے امکانات دیکھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی وزیر دفاع نے ایران پر حملے سے متعلق امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی افواج نے انتہائی مہارت سے اپنا مشن مکمل کیا اور ایران کی جوہری صلاحیت کو تباہ کیا، کچھ امریکی چینل من گھڑت رپورٹ چلا رہے ہیں، تنقید کرنے والے نہیں چاہتے کہ صدر ٹرمپ کامیاب ہوں۔ پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے میڈیا پر...
    سپریم کورٹ، فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواست دائر کر دی گئی۔بیرسٹر اعتزاز احسن نے آئینی بینچ کے فیصلے کیخلاف نظر ثانی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین کے طاقت کی تقسیم کے اصول کے خلاف ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل آئین میں فراہم کیے گئے بنیادی انسانی حقوق کے بھی خلاف ہے، موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل غیر قانونی و غیر آئینی ہے۔ہمارے آئین میں اس قسم کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کا مقصد خطے میں جاری جنگ ختم کرنا تھا، فوجی آپریشن کے سبب اسرائیل ایران میں جنگ بندی ہوئی ۔عالمی میڈیا کے مطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا، فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بےبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن( آئی اےای اے ) نےبھی کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان ہوا جس کا اعتراف ترجمان ایرانی خارجہ...
    بھارتی اپوزیشن نے پھرمودی کی چھترول کردی۔ ترجمان کانگریس نے بی جے پی حامیوں کو پیغام دیا کہ تمھارے انکل نے اٹھارہویں بارکریڈٹ لے لیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا تجارت کے عوض سیز فائر کرایا۔ بھارت میں سیاسی گرما گرمی میں ایک اور اضافہ ہو گیا، اپوزیشن جماعت کانگریس نے وزیراعظم نریندر مودی کو ایک بار پھر شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ پارٹی کی ترجمان سپریا شرینیت نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ایکس“ پر بی جے پی حامیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ تمہارے انکل (ڈونلڈ ٹرمپ) نے اٹھارہویں بار کریڈٹ لے لیا ہے! سپریا شرینیت کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے واضح طور پر کہا ہے کہ سیز فائر تجارت کے بدلے کرایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیته نے ایران پر امریکی حملے کے بعد میڈیا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا کی توجہ ایران کی جوہری تنصیبات پر “تاریخی کامیاب حملے” کو اجاگر کرنے کے بجائے صدر ٹرمپ کے خلاف پروپیگنڈے پر مرکوز رہی۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئےامریکی وزیردفاع نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے تاریخ کی سب سے پیچیدہ اور خفیہ فوجی کارروائی کی قیادت کی، جس کا نتیجہ ایک فیصلہ کن کامیابی اور 12 روزہ جنگ کے خاتمے کی صورت میں نکلا۔انہوں نے دفاعی خفیہ ادارے (DIA) کی ابتدائی رپورٹ کے افشاء پر بھی شدید ناراضی ظاہر کی جو کچھ میڈیا اداروں بشمول NPR کو فراہم کی گئی تھی، حملے سے...
    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے ایران پر حملے سے متعلق رپورٹنگ کو من گھڑت قرار دیتے ہوئے نیوز چینلز کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔  عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پینٹاگون میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ کچھ امریکی نیوز چینلز ایران پر حملے سے متعلق بے سروپا سوالات اُٹھا رہے ہیں۔ وزیر دفاع نے کسی بھی چینل کا نام لیے بغیر جذباتی انداز میں کہا کہ دراصل تنقید کرنے والے چینلز کو صدر ٹرمپ کی کامیابی ہضم نہیں ہورہے ہیں اور یہ چینلز گھما پھرا کر رپورٹنگ کرکے لوگوں کا ذہن خراب کرتے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیث نے کافی جذباتی انداز میں میڈیا پر تنقید کی اور کہا کہ میڈیا کے صدر کے دعوؤں پر شواہد...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) جنوبی جرمنی کے شہر اور باویریا کے ریاستی دارالحکومت میونخ سے جمعرات 26 جون کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق یہ واقعہ باویریا کے ایک چھوٹے سے قصبے 'مارکٹ ریڈ وِٹس‘ (Marktredwitz) میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ اس واقعے میں ایک شخص جو بظاہر بھوکا تھا، ایک مقامی ریستوراں کے کاؤنٹر پر گیا اور وہاں اس نے کھانے کے لیے ایک ڈونر کباب خریدنے کی کوشش کی۔ جرمنی: چاقو حملے کے بعد افغان مہاجر کو گولی مار دی گئی ساتھ ہی اس شخص نے ریستوراں کے مالک کو بتا دیا کہ اس کے پاس ڈونر کباب خریدنے کے لیے کوئی رقم نہیں ہے لیکن اگر ریستوراں کا مالک...
    آپ نے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کا تو سنا ہوگا لیکن اب نیدرلینڈز کے ڈیزائن اور ٹیکنالوجی اسٹوڈیو موڈیم ورکس نے ایک ایسا انقلابی آلہ متعارف کرایا ہے جو مصنوعی ذہانت کے ذریعے انسانی خوابوں کو ویڈیو فلموں میں تبدیل کردیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گھرمیں بحری جہاز گھس آیا لیکن مالک بے خبر سوتا رہا اس آلے کا نام ڈریم ریکارڈر ہے جو صرف بول کر سنائے گئے خواب کو سن کر ویڈیو میں ڈھالنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ڈریم ریکارڈر ایسی اے آئی ویڈیوز تیار کرتا ہے جو اکثر خیالی اور غیر حقیقی مناظر پر مشتمل ہوتی ہیں، بالکل ویسے جیسے اصل خواب نظر آتے ہیں، بدلتے مناظر، غیر منطقی واقعات اور جذباتی دھند۔ کمپنی کے مطابق یہ...
    سٹی 42: پنجاب پولیس کے 18افسر وں  کے تقرروتبادلے ہوگئے ترقی پانے والے ایڈیشنل آئی جیز ،ڈی آئی جیز سمیت 18 افسر تبدیل ہوگئے ، طارق رستم چوہان کوبطورایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کام جاری رکھنے کے احکامات،خرم شکور کوایڈیشنل آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس تعینات کر دیاگیاترقی پانے والے شہزادہ سلطان ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن ، مرزا فاران بیگ ایڈیشنل آئی جی آپریشنز پنجاب ،وسیم احمد سیال کوایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی کی سیٹ پر کام جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ترقی پانے والے عمران ارشد ایڈیشنل آئی جی ویلفیئر اینڈفنانس،سید خرم علی شاہ کمانڈ نٹ پنجاب کانسٹیبلری،ترقی پانے والے ہمایوں بشیرایڈیشنل آئی جی پی ایچ پی،اسدسرفرازبطور ڈی آئی جی رائٹ مینجمنٹ پولیس ،وقاص نذیر کوڈی آئی جی...
      بیجنگ : چائنا میڈیا گروپ کے زیراہتمام چین۔ اٹلی کے سفارتی تعلقات کے قیام کی ۵۵ ویں افرادی و ثقافتی تبادلے کی تقریب روم میں ہوئی۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈپارٹمنٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر اور چائنا میڈیا گروپ کے سربراہ شین ہائی شونگ ، اطالوی وزیر تعلیم والدیتارا اور دونوں ممالک کے مختلف سماجی حلقوں کے دو سو سے زائد مہمانوں نے شرکت کی اور چین۔ اٹلی کے درمیان افرادی و ثفافتی تبادلے کے متعدد پروگراموں کا آغاز کیا۔اس تقریب کےموقع پر “۲۰۲۵ اٹلی میں چینی فلم ویک ” کا آغاز ہوا۔چائنا میڈیا گروپ اٹلی کے مین اسٹریم میڈیا اور متعلقہ اداروں کے ساتھ کھیلوں کی تقریبات کی نشریات اور رپورٹنگ، فلم اور ٹیلی ویژن کے...
    ایران کیخلاف فوجی آپریشن انتہائی کامیاب رہا، بعض چینل بے بنیاد خبریں چلا رہے ہیں، امریکی وزیر دفاع کی بریفنگ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 June, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے پینٹاگون میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ایران پر ایک کامیاب اور تاریخی فوجی آپریشن کیا گیا جس میں ایرانی جوہری تنصیبات مکمل طور پر تباہ کر دی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں انتہائی پیچیدہ آپریشن مکمل ہوا جس کے نتیجے میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی ممکن ہوئی۔ جنرل ڈین کین نے بتایا کہ فردو نیوکلیئر سائٹ پر جدید میزائلوں سے حملہ کیا گیا اور ایران کے جوابی حملے کو محض دو منٹ میں ناکام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) وانگن شہر کے رہائشی علاقے میں پیش آنے والے اس واقعے کے دوران ایک پولیس اہلکار شدید زخمی بھی ہوا ہے۔ پولیس اور پراسیکیوٹرز کے مشترکہ بیان کے مطابق دو پولیس اہلکار ایک معمول کے آپریشن کے تحت اس شخص کو اس کے گھر سے گرفتار کرنے گئے تھے تاکہ اسے جسمانی تشدد کے جرم میں سزا کے لیے عدالت میں پیش کیا جا سکے۔ اس بیان میں مزید کہا گیا ہے، ''اس دوران ملزم نے اچانک چاقو نکالا اور بغیر کسی پیشگی انتباہ کے اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔‘‘ پولیس نے جوابی کارروائی میں کئی گولیاں چلائیں، جن سے حملہ آور شدید زخمی ہوا اور فوری طبی امداد کے...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق سپیرم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی کی درخواست دائر کردی گئی ہے۔ سینیئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن کی جانب سے سردار لطیف کھوسہ کے توسط سے دائر کی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ فوجی عدالتوں میں سویلینز کے خلاف مقدمات چلانا آئین میں درج طاقت کی تقسیم کے اصول اور بنیادی انسانی حقوق کے منافی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی عدالتیں بحال کی جائیں، لواحقین شہدا کا سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا اعلان درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ موجودہ حالات میں فوجی عدالتوں کے ذریعے عام شہریوں کا ٹرائل نہ صرف غیر قانونی بلکہ غیر آئینی بھی ہے، ہمارے آئین...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیاانہوں نے امریکی ذرائع ابلاغ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بعض چینل بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ساتھ پریس کانفرنس میں امریکی وزیردفاع نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا، فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بے بنیاد خبریں چلارہے ہیں.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ امریکی میڈیا ڈونلڈ ٹرمپ کو نشانہ بنارہا ہے اور ان کے ہر اقدام کی مخالفت ہی کرتا ہے، امریکی میڈیا اسکینڈل کو تلاش...
    واشنگٹن: امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے کہا ہے کہ فوجی آپریشن کا مقصد خطے میں جاری جنگ ختم کرنا تھا، فوجی آپریشن کے سبب اسرائیل ایران میں جنگ بندی ہوئی ۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگسیتھ نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ڈین کین کے ہمراہ نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تاریخ کے سب سے مشکل فوجی آپریشن کاحکم دیا، فوج نے مہارت سے مشن کو مکمل کیا، اس بارے میں بعض امریکی چینلز بےبنیاد خبریں چلارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن( آئی اےای اے ) نےبھی کہا کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان ہوا جس کا اعتراف ترجمان ایرانی خارجہ نے بھی کیا۔...
    امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے کہا ہے کہ ایران پر نہایت کامیاب حملے کیے گئے، سی این این اور نیویارک ٹائمز فیک نیوز پھیلا رہے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ حملے کے پہلے سامنے آنے والی رپورٹ حتمی نہیں بلکہ ابتدائی رپورٹ تھی، سی آئی اے سمیت دوسرے تمام ذرائع نے ہمارے دعوے کی تصدیق کی کہ امریکی حملوں میں ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہوئیں اور جوہری منصوبہ کئی سال پیچھے چلا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: امریکی حملے ایران کی جوہری تنصیبات تباہ کرنے میں ناکام، ’انٹیلیجنس رپورٹ‘ انہوں نے امریکی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریس لوگوں کے ذہنوں میں شکوک پیدا کررہا ہے کہ ہمارے حملوں میں ایرانی تنصیبات تباہ نہیں ہوئیں۔ یہ...
    بینکوں اور ایف بی آر نے ٹیکس چوری روکنے کےلیے ڈیٹا کے تبادلے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع سے دعویٰ کیاگیا ہے کہ سکیورٹیز، قرضہ جاتی سکیورٹیز، میوچل فنڈز اور منی مارکیٹ میں 5کروڑ تک رقم نئی سرمایہ کاری تصورہوگی جب کہ بینک سے سالانہ نقد رقم نکلوانے کی حد 10کروڑ روپے مقرر کی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکس چوری روکنے کے لیے بینکوں اور ایف بی آر کے درمیان ڈیٹا کا تبادلہ ہوگا، ایف بی آر ٹیکس گوشواروں سے حاصل معلومات شیڈول بینکوں کے ساتھ شیئرکرسکے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بینکوں کے ڈیٹا سے ایف بی آر جدید ڈیجیٹل طریقہ کار کے ذریعے موازنہ کرسکے گا، بینکوں اور ایف بی آرکی معلومات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:قومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس کے دوران وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے فنانس بل کی شق وار منظوری کروائی، جس میں متعدد اہم ترامیم اور اقدامات کی توثیق کی گئی، جب کہ اپوزیشن کی جانب سے دی جانے والی بیشتر تجاویز کو واضح اکثریت سے مسترد کر دیا گیا۔اسمبلی اجلاس کی صدارت اسپیکر سردار ایاز صادق نے کی، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے فنانس بل کی منظوری کے لیے تحاریک پیش کیں۔ اسمبلی نے حکومتی تحاریک کو بھاری اکثریت سے منظور کرتے ہوئے قانون سازی کے عمل کو آگے بڑھایا۔ اپوزیشن کی جانب سے مطالبہ کیا گیا کہ بل پر عوامی مشاورت ہونی چاہیے اور اسے مؤخر کیا جائے، تاہم ان تجاویز کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران پر کیے گئے امریکی حملوں کے نتیجے میں اس کی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔اپنے بیان میں جان ریٹکلف کا کہنا تھا کہ سی آئی اے کی معلومات اور جدید انٹیلی جنس سسٹمز سے حاصل ہونے والی رپورٹس کے مطابق امریکی کارروائیوں کے دوران متعدد ایرانی جوہری تنصیبات تباہ ہو چکی ہیں، اور ان کی دوبارہ تعمیر میں کئی سال لگ سکتے ہیں۔یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی میڈیا میں یہ رپورٹس گردش کر رہی ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات کو مکمل طور پر تباہ نہیں کیا گیا اور اس کا جوہری پروگرام بدستور...
    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے ایک تازہ ٹیلیویژن خطاب میں امریکا اور اسرائیل پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ امریکی حملے صرف سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ’شو بازی‘  تھے اور ان کا کوئی خاص اثر نہیں ہوا۔ آیت اللہ خامنہ ای نے کہا کہ ایرانی مسلح افواج نے اسرائیل کے کئی پرتوں پر مشتمل دفاعی نظام کو توڑتے ہوئے شہری اور عسکری اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔ امریکہ نے ایران کے جوہری تنصیبات پر حملے کیے لیکن اسے کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ٹرمپ کو اپنی سیاست کے لیے ایک تماشے کی ضرورت تھی اور یہ حملے اسی کا حصہ تھے۔ آیت اللہ علی...
    امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے ڈائریکٹر جان ریٹکلف نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ امریکی حملوں میں ایران کی کئی جوہری تنصیبات کو شدید نقصان پہنچا ہے اور ان کی دوبارہ تعمیر میں برسوں کا وقت لگ سکتا ہے۔ جان ریٹکلف نے اپنے بیان میں کہا کہ سی آئی اے کی تازہ ترین انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق، ایران کی ایٹمی تنصیبات تقریباً ناکارہ ہو چکی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ حملے خاص طور پر ان مقامات پر کیے گئے جہاں یورینیم کی افزودگی کا عمل جاری تھا۔ ڈائریکٹر سی آئی اے کے اس بیان نے ان امریکی میڈیا رپورٹس کو رد کر دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف...
    بیجنگ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔26 جون ۔2025 )بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کے اجلاس میں مشترکہ اعلامیے پر دستخط سے انکار کر دیا چین کے دارالحکومت بیجنگ میں شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے دفاع کا اجلاس ہوا جس میں کانفرنس کے مشترکہ اعلامیے کو دیکھ کر بھارتی وزیر دفاع راج سنگھ ناراض ہوگئے.(جاری ہے) بھارتی ذرائع ابلاغ کا دعویٰ ہے کہ بھارتی وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے پہلگام واقعے کا ذکر نہ ہونے پر دستخط سے انکار کیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایس سی او مشترکہ اعلامیے میں پہلگام واقعے کا ذکر نہیں تھا جس پر وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے دستخط سے انکار کیا ‘اس کے علاوہ ایس سی او مشترکہ...
    لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 جون2025ء)برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے برطانیہ میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ظاہر کردیا۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات بڑھ رہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ کو 9 بڑے سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہے، جن میں سائبر حملے، دہشتگرد کارروائیاں اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران نے صدر آصف زرداری، میرا اور فیلڈ مارشل کا نام لے کر شکریہ ادا کیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شریک ارکان سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایران نے پاکستان کا کھلے دل سے شکریہ ادا کیا، پاکستان نے بھرپور اور مستقل انداز میں ایران کی حمایت کی۔وزیر اعظم نے کہا کہ ایرانی قوم نے بڑی جرات اور بہادری کا مظاہرہ کیا، ایران نے کہا کہ بڑے باوقار طریقے سے جنگ بند ہوگی، استنبول میں آرمی چیف کی ایرانی وزیر خارجہ سے ملاقات ہوئی۔وزیر اعظم نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی صلاحیتوں کے معترف ہیں، امریکی صدر نے فیلڈ مارشل کی کھلے دل سے تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ ایران نے...
    ایرانی میڈیا’ پریس ٹی وی‘ نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی سے چند لمحے قبل اسرائیلی حملے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان صدیقی صابر اپنے خاندان کے  11 افراد کے ساتھ شہید ہوئے۔ اسرائیل نے جان بوجھ کر ان کے اہل خانہ کو نشانہ بنایا جن میں بچے، بزرگ اور خواتین بھی شامل تھیں۔ ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیل کی جانب سے کیے گئے ایک حملے میں ایرانی ایٹمی سائنسدان صدیقی صابر  اپنے گھرانے کے 11 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ واقعہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی نافذ ہونے سے چند ہی لمحے قبل شمالی ایران کے شہر آستانہ اشرفیہ میں پیش آیا۔ 12 members of the family of Iranian scientist Sedighi Saber were killed in a...
    لندن(نیوز ڈیسک) برطانیہ کے وزیراعظم سر کیئر اسٹارمر نے ملک میں دہشتگرد حملے کا خطرہ ظاہر کردیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے دہشتگردی کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو درپیش خطرات بڑھ رہے ہیں، قومی سلامتی کے لیے مزید اقدامات کیے جارہے ہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برطانیہ کو 9 بڑے سکیورٹی خطرات کا سامنا ہے جن میں سائبر حملے، دہشتگرد کارروائیاں اور موسمیاتی تبدیلیاں شامل ہیں۔ ہنزہ عطا آباد جھیل گلیشر پھٹ گیا ہنزہ کا مشہور ہوٹل زد میں آگیا
    صحافیوں کو پہلی بار تل ابیب میں ایرانی حملے سے تباہ ہونے والے ایک علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی بمباری کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل کے معاشی حب تل ابیب پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ہونے والا نقصان اب سامنے آرہا ہے۔ صحافیوں کو پہلی بار تل ابیب میں ایرانی حملے سے تباہ ہونے والے ایک علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ اسی کے پیشِ نظر امریکی صحافی نِک رابرٹ سن نے یہ ویڈیو ریلیز کی جس میں اسرائیل میں ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار 22 جون کی علی الصبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 جون 2025ء) پاکستانی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لٹ نک کے درمیان بدھ کو بات چیت ہوئی۔ یہ مذاکرات ان کوششوں کا حصہ ہیں، جن کا مقصد بدلتے ہوئے جغرافیائی سیاسی حالات کے تناظر میں معاشی تعلقات کو دوبارہ ترتیب دینا اور پاکستان کی جانب سے امریکی برآمدات پر بھاری ڈیوٹی سے بچنے کی کوششوں کو آگے بڑھانا ہے۔ پاکستانی وفد تجارتی مذاکرات کے لیے امریکہ آئے گا، ٹرمپ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امریکہ کے ساتھ بڑے تجارتی سرپلس والے ممالک کو نشانہ بنانے کے اقدامات کے تحت پاکستان کو امریکہ کی برآمدات پر 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے۔ 2024 میں پاکستان کا سرپلس تقریباً 3 بلین...
    بھارت نے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے دفاعی وزراء کے اجلاس میں جاری کردہ مشترکہ اعلامیے پر دستخط کرنے سے انکار کر دیا۔ اس اعلامیے میں دہشت گردی کے حوالے سے بھارت کے نقطۂ نظر کو مناسب طور پر شامل نہ کرنے پر نئی دہلی نے اپنے اختلافات کا اظہار کیا ۔ دہشت گردی پر دبلے الفاظ نہ چلنے کی وجہ سے اختلافات کا اظہار بھارتی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اعلامیے میں دہشت گردی سے متعلق بیان کمزور تھا۔ انہوں نے خاص طور پر پاکستان کے ساتھ مبینہ ڈبل اسٹینڈرڈ پر اعتراض اٹھایا اور کہا کہ’کچھ ممالک سرحد پار دہشت گردی کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کرتے ہیں اور دہشت گردوں کا پناہ دیتے ہیں‘۔ پہلگام...
    ہندوستانی سنیما کا سب سے بڑا اور اثرانگیز شاہکار فلم  شعلے اپنی ریلیز کے 50 برس مکمل ہونے پر ایک نئی شان و شوکت کے ساتھ بین الاقوامی پردے پر واپس آ رہی ہے۔ رمییش سپی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کو جمعہ کے روز اٹلی کے شہر بولونیا میں منعقدہ ایک فیسٹیول میں دنیا بھر کے فلم بینوں کے لیے پہلی بار مکمل، غیر ایڈیٹ شدہ، اصل اختتام کے ساتھ دکھایا جائے گا۔ اس میں وہ مناظر بھی ہوں گے جنہیں سنسر بورڈ نے حذف کردیا تھا۔ اصل اختتام پہلی بار پیش 1975 میں سینما گھروں کی زینت بننے والی ’شعلے‘ کو سنسر بورڈ کے دباؤ کے باعث اس کے اصل اختتام کے بغیر ریلیز کیا...
    راولپنڈی کے تھانہ واہ کینٹ کی حدود میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں  بچے سے جنسی زیادتی کے بعد قتل کرنے والا انتہائی مطلوب ملزم ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم نے ساتھی کے ہمراہ پولیس ٹیم  پر فائرنگ کی،  فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک جب کہ اس کا ساتھی  فائرنگ کرتا ہوا فرار ہوگیا۔  ہلاک ملزم کی شناخت رضوان خان عرف بڈھا کے نام سے ہوئی، ملزم 3 سال قبل 9 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی اور قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا، 3 سال قبل 9 سالہ بچہ واہ کینٹ گھر سے بھائی کے ساتھ نکلا جسکی نعش کھیتوں میں سے ملی تھی۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور فرانزک شواہد کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا، اندھا قتل ایک معمہ...
    ویب ڈیسک:بلوچستان کے ضلع سبی اور اطراف میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سبی اور اطراف میں آنے والے زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 23 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،زلزلے کی وجہ سے ہر طرف خوف وہراس پھیل گیا،لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔  زلزلہ پیما مرکز زلزلے کا مرکز سبی سے 24 کلومیٹر دور شمال مغرب میں تھا۔ خیبر پختونخوا:  ڈسپریٹی الاؤنس دینے کی یقین دہانی پر سرکاری ملازمین کا احتجاج ختم    زلزلے کے نتیجے میں کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
    میکسیکو کی وسطی ریاست گواناخواتو کے شہر آئیراپواٹو میں مسلح افراد نے مذہبی تہوار کے دوران فائرنگ کر کے بچوں سمیت 10 افراد کو ہلاک کر دیا۔ مقامی حکام کے مطابق، اس خونی حملے میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے۔ مقامی بلدیہ کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ یہ واقعہ ایک رہائشی گھر پر ہوا، جہاں لوگ مذہبی جشن منا رہے تھے۔ حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش شروع کر دی ہے جبکہ متاثرہ خاندانوں کو نفسیاتی مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ صدر کلاڈیا شینباؤم نے اس واقعے کو "افسوسناک" قرار دیتے ہوئے تصدیق کی کہ ہلاک شدگان میں بچے بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کی تحقیقات کا...
    ایران کے مرکزی فوجی ہیڈکوارٹر خاتم الانبیا نے تصدیق کی ہے کہ ادارے کے سربراہ کمانڈر علی شادمانی، جو حالیہ اسرائیلی فضائی حملے میں شدید زخمی ہوئے تھے، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:اسرائیلی میں شہید ہونے والے ایرانی ملٹری چیف جنرل باقری کون تھے؟ چینی خبر رساں ایجنسی شِنہوا کے مطابق کمانڈر شادمانی گزشتہ ہفتے اسرائیلی فضائی حملے میں زخمی ہوئے تھے۔ انہوں نے حال ہی میں جنرل غلام علی رشید کی جگہ یہ عہدہ سنبھالا تھا۔ نیم سرکاری ایرانی خبر ایجنسی تسنیم کے مطابق، ان کی حالت حملے کے بعد سے تشویشناک تھی۔ چیف کمانڈر علی شادمانی اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ گزشتہ ہفتے تہران کے مرکزی کمانڈ سینٹر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ہیگ میں کہا ہے کہ امریکا آئندہ ہفتے ایران سے مذاکرات کرے گا۔ صدر ٹرمپ نے نیٹو سربراہی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ امریکا اگلے ہفتے ایران سے بات کرنے جا رہا ہے۔ ’ہم ممکنہ طور پر ایک معاہدے پر دستخط کر سکتے ہیں۔‘ یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل جنگ کا دوبارہ امکان نہیں، تہران سے اگلے ہفتے معاہدہ ہو سکتا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ اسی روز صدر ٹرمپ نے بتایا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی بہت اچھی جا رہی ہے، اسرائیل کو ایران پر فضائی حملے روکنے کی تنبیہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا اسرائیل کل جنگ بندی پر لوٹ آیا...
    اسرائیلی افواج کی غزہ پر بربریت کا سلسلہ بدستور جاری ہے، بدھ کی صبح سے ہونے والے تازہ فضائی اور زمینی حملوں میں مزید 78 فلسطینی شہید ہو گئے۔ عرب میڈیا کے مطابق، غزہ کے مختلف اسپتالوں سے موصول ہونے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ شہدا میں 14 بے گھر فلسطینی بھی شامل ہیں جو امداد کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے تھے۔ غزہ کے طبی ذرائع کے مطابق وسطی غزہ میں ایک امدادی مرکز کے قریب اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں شہری جاں بحق ہوئے۔ غزہ کی مقامی حکومت کا کہنا ہے کہ صرف مئی 2025 سے اب تک اسرائیل نے امدادی مراکز پر حملوں میں 500 سے زائد فلسطینی شہید کیے ہیں۔...
    تہران (اوصاف نیوز)ایرانی پارلیمان کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک کسی بھی حملے کا جواب دینے کے لیے پہلے سے کہیں زیادہ تیار ہے۔ “پہلے سے زیادہ تیزی سے آگے بڑھے گا”ایران مہر نیوز ایجنسی کے مطابق قالیباف نے آج بدھ کے روز کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام پہلے سے زیادہ تیز رفتاری کے ساتھ آگے بڑھے گا۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے ہے جب امریکی صدر اور ان کے قریبی حلقے اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ان حملوں نے ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ کر دیا ہے۔ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ یہ حملے ضروری تھے تاکہ ایران کو جوہری ہتھیار تیار کرنے سے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ٹاؤن سوسائٹی کے قریب نامعلوم افراد کے تیز دھار آلے سے حملے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔ مقتول کی شناخت 30 سالہ مستقیم ولد خلیل کے نام سے ہوئی ہے، جو اپنے والد کے ہمراہ پنکچر کی دکان پر کام کرتا تھا۔ واقعے کے فوری بعد مقتول کو شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اسپتال انتظامیہ نے ضروری قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔ مقتول کے بھائی کے مطابق، مستقیم معمول کے مطابق دکان پر کام کر رہا تھا جبکہ ان کے والد بیٹری چارج کروانے قریبی مقام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن سے 12 ایف-35 اے لڑاکا طیارے خریدے گا، جو ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نے اس اقدام کو حالیہ ایک نسل میں اپنے ایٹمی دفاع کی سب سے بڑی توسیع قرار دیا ہے۔برطانوی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ایف-35 اے طیارے خریدے گا، یہ اقدام برطانیہ کی جوہری دفاعی صلاحیت کو دو طرفہ بنائے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔اب تک برطانیہ کی ایٹمی صلاحیت صرف آبدوزوں پر انحصار کرتی تھی، جو سمندر میں مسلسل گشت کرتی ہیں، یہ طیارے برطانیہ کی فضائیہ کو سرد جنگ کے خاتمے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی شادمانی دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر علی شادمانی آج ملٹری اسپتال میں انتقال کر گئے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک ہفتے قبل 17 جون کو ایک بڑے فضائی حملے میں علی شادمانی کو نشانہ بنایا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ایرانی حکام کے بیان میں مزید بتایا گیا کہ جنرل علی شادمانی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈرز میں شامل جنرل علی شادمانی ایران کی جنگی حکمتِ عملی کے چیف آف اسٹاف کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق کراچی میں حالیہ دنوں میں محسوس کیے جانے والے درجنوں ہلکے زلزلے دراصل لانڈھی فالٹ لائن کے متحرک ہونے کا نتیجہ ہیں جو کہ زیر زمین ٹیکٹونک پلیٹوں کے تناؤ کے قدرتی اخراج کی عکاسی کرتے ہیں، محکمہ موسمیات نے شہریوں کو گھبرانے کے بجائے ہوشیار رہنے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما مرکز نے یکم جون سے اب تک کراچی میں ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 شدت کے 57 مائیکرو زلزلے ریکارڈ کیے ہیں، جن کی گہرائی تقریباً 70 کلومیٹر تک تھی، اسی وجہ سے ان کی شدت زیادہ محسوس نہیں ہوئی۔ ان زلزلوں کا مرکز لانڈھی فالٹ لائن...
    مختلف ذرائع اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی بمباری کا کوئی خاص نتیجہ نہیں نکلا ہے لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ان جوہری تنصیبات کے محفوظ رہنے کی کیا وجہ ہے؟ اسلام ٹائمز۔ تازہ ترین رپورٹس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکی GBU-57 بنکر میں گھسنے والے بم ایران کی زیر زمین فوردو جوہری تنصیب کو تباہ کرنے کے لیے اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے ہیں جس سے وائٹ ہاؤس کے اس دعوے کی تکذیب ہوتی ہے کہ یہ سائٹ مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔ حملے سے قبل امریکی میڈیا کے پروپیگنڈے میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ یہ بڑے بم، جن میں سے ہر ایک...
    —فائل فوٹو محکمۂ موسمیات کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں یکم جون 2025ء سے اب تک 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے ہیں۔ترجمان محکمۂ موسمیات کے مطابق نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر حالیہ زلزلے کے جھٹکوں کی سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے۔ کراچی: ملیر میں آج ایک اور زلزلہ، شدت 3 ریکارڈملک کا سب سے بڑا شہر کراچی مسلسل زلزلوں کے جھٹکوں سے لرز رہا ہے کراچی کے علاقے ملیر کے قریب آج پھر زلزلہ آیا ہے۔ محکمۂ موسمیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ان زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 1.5 سے 3.8 کے درمیان ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ زلزلوں کا یہ سلسلہ...
    لندن:اسرائیل اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ کے دوران جب امریکا بھی کود پڑا اور بی-2 بمبار طیاروں سے ایران کے زیرزمین انتہائی محفوظ سمجھے جانے والے جوہری پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا تو دنیا بھر میں سوالات اٹھ گئے کہ کیا دنیا ایسی کوئی جگہ یا عمارت ہے جو اس طرح کے حملوں سے محفوظ ہوسکتی ہے۔ امریکا کے اس حملے کے ساتھ ساتھ چہ مگوئیاں ہونے لگیں کہ دنیا اب ایک اور جنگ عظیم کی طرف جا رہی ہے اور تیسری عالم جنگ چھڑ سکتی ہے تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسی بحث کے دوران اسرائیل اور امریکا کے درمیان فوری جنگ بندی کا اعلان کیا۔ اسرائیل اور ایران کے درمیان وقتی طور پر جنگ بندی...
    ایک ہفتے قبل اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والے ایران کے پاسدارانِ انقلاب کے سینیئر کمانڈر علی شادمانی دوران علاج اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ عالمی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایران حکام نے تصدیق کی ہے کہ پاسداران انقلاب کے سینئر کمانڈر علی شادمانی آج ملٹری اسپتال میں انتقال کر گئے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی افواج نے ایک ہفتے قبل 17 جون کو ایک بڑے فضائی حملے میں علی شادمانی کو نشانہ بنایا تھا جس میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔ ایرانی حکام نے مزید بتایا کہ علی شادمانی ملٹری اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ ایران کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈرز میں شامل جنرل علی شادمانی ایران کی جنگی حکمتِ عملی کے چیف آف اسٹاف کے طور پر...
    لندن(نیوز ڈیسک)برطانیہ نے اعلان کیا ہے کہ وہ لاک ہیڈ مارٹن سے 12 ایف-35 اے لڑاکا طیارے خریدے گا، جو ٹیکٹیکل نیوکلیئر ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں، حکومت نے اس اقدام کو حالیہ ایک نسل میں اپنے ایٹمی دفاع کی سب سے بڑی توسیع قرار دیا ہے۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق برطانیہ ایف-35 اے طیارے خریدے گا، یہ اقدام برطانیہ کی جوہری دفاعی صلاحیت کو دو طرفہ بنائے گا، وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے بڑھتے ہوئے عالمی خطرات کو اس اقدام کی وجہ قرار دیا۔ اب تک برطانیہ کی ایٹمی صلاحیت صرف آبدوزوں پر انحصار کرتی تھی، جو سمندر میں مسلسل گشت کرتی ہیں، یہ طیارے برطانیہ کی فضائیہ کو سرد جنگ کے خاتمے...
    کراچی: نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر نے کہا ہے کہ کراچی میں غیرمعمولی تعداد کے زلزلے فالٹ کے اندر ٹیکٹونک تناؤ(پلیٹوں کی حرکت) کے قدرتی اخراج کی عکاسی کررہے ہیں، لانڈھی فالٹ لائن کا فعال ہونا ان زلزلوں کی اصل وجہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے نیشنل سیسمک مانیٹرنگ سینٹر کے مطابق اسلام آباد اور کراچی نے شہر کے علاقوں میں محسوس کیے جانے والے حالیہ مائیکرو زلزلوں کی حالیہ سرگرمیوں کی مسلسل نگرانی کی ہے، یکم جون سے محکمہ موسمیات کے زلزلہ پیما سینٹر نے کراچی میں کم شدت کے حامل 57 زلزلے ریکارڈ کیے ہیں، یہ زلزلے ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 کے درمیانی شدت کے حامل تھے، لانڈھی فالٹ لائن کا فعال ہونا ان زلزلوں کی اصل وجہ...
      بیجنگ :نویں چین۔ جنوبی ایشیا ایکسپو یوئنان کے شہر کھون مینگ میں باضابطہ طور پر اختتام پذیر ہو گئی۔بد ھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ رواں سال یہ ایکسپو 6 دن تک جاری رہی۔ اس دوران 153 تجارتی معاہدوں پر دستخط کیے گئے، بیرونی تجارت کے معاہدوں کی مالیت 8.479 ارب یوان تک پہنچ گئی، اور نمائش کے شرکاء کی تعداد 5 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔ اعداد و شمار کے مطابق، رواں سال ایکسپو میں 73 ممالک، خطوں اور بین الاقوامی تنظیموں سے 2500 سے زائد کمپنیوں نے شرکت کی، جن میں غیر ملکی کمپنیوں کی تعداد 942 تھی، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 20.9 فیصد اضافہ ہے۔ اس کے علاوہ 121 عالمی سطح...
    گورنر سندھ کامران  خان ٹیسوری نے قائم مقام گورنر کے اختیارات کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چلینج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے  بیرسٹر عابد زبیری کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔  آئینی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس کرنے سے روکا نہیں گیا۔ تصاویر اور ویڈیو سے واضع  ہے قام مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے۔ قائم مقام گورنر کو 2015 کے قانون کےتحت گورنر ہاوس استعمال نہیں کرسکتا۔ سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کرکے درخواست نمٹائی اور ہمیں...
    وزارت خارجہ میں بڑی تبدیلیاں، متعدد ممالک میں پاکستانی سفیروں کے تبادلے، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزارتِ خارجہ میں اہم سطح پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف ممالک میں نئی تعیناتیاں تجویز کی گئی۔ذرائع کے مطابق عائشہ فاروقی کو روس میں پاکستان کی نئی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت آئرلینڈ میں سفارتی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مریم مدیحہ آفتاب کو آئرلینڈ میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وہ اس وقت وزارتِ خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے امریکا کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔عرفان شوکت...
    کراچی :گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے قائم مقام گورنر کے اختیارات کے حوالے سے ہائیکورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا۔ تفصیلات کے مطابق کامران خان ٹیسوری نے بیرسٹر عابد زبیری کے توسط سے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی۔ آئینی درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ قائم مقام گورنر اویس قادر شاہ کو اجلاس کرنے سے روکا نہیں گیا۔ تصاویر اور ویڈیو سے واضع ہے قام مقام گورنر کو مکمل پروٹوکول دیا گیا۔ انہوں نے درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ آئین میں قائم مقام گورنر کا دائرہ اختیار طے ہے۔ قائم مقام گورنر کو 2015 کے قانون کےتحت گورنر ہاوس استعمال نہیں کرسکتا۔ سندھ ہائیکورٹ نے جلد بازی میں فیصلہ کرکے درخواست نمٹائی اور...
    سٹی 42 : کراچی میں مسلسل زلزلوں کی وجوہات کے حوالے سے زلزلہ پیما مرکز نے تفصیلات جاری کر دیں۔  زلزلہ پیما مرکز کے مطابق یکم جون 2025 سے اب تک کراچی میں 57 کم شدت کے زلزلے ریکارڈ کیے گئے، زلزلوں کی شدت ریکٹر اسکیل پر 1.5 سے 3.8 رہی۔  وجوہات زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ یہ زلزلے لینڈھی فالٹ لائن میں سرگرمی کی وجہ سے رونما ہوئے، یہ علاقے کے فالٹ سسٹم میں موجود قدرتی ٹیکٹونک دباؤ کے اخراج کا نتیجہ ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ زلزلے معمولی نوعیت کے ہیں، فعال زلزلہ زدہ علاقوں میں یہ عام ہوتے ہیں۔ فردو کی نیوکلئیر تنصیبات ناکارہ ہونے کے تصدیق ہو گئی  زلزلہ پیما...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے نصیر آباد میں مفت سرکاری درسی کتب کی فروخت کانوٹس لے لیا، سید سردار علی شاہ متعلقہ افسر اور عملے کو معطل کردیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق نصیرآباد میں درسی کتب کی فروخت پر وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ افسر اور عملے کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی۔صوبائی وزیرتعلیم کی ہدایت پر درسی کتب کی مبینہ فروخت کے الزام میں تعلقہ ایجوکیشن افسر نصیرآباد اور اسسٹنٹ ویئر ہاؤس کو معطل کردیا گیا ہے۔مفت سرکاری درسی کتب کی فروخت میں ملوث افسران و عملے کے خلاف ایفشیئنسی اینڈ ڈسیپلینری رولز کے تحت کارروائی کی جائےگی۔صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہیں ہیں۔اسد قیصر نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالا جیل میں ملاقاتیں محدود ہیں، پیغام رسانی میں رکاوٹیں ہیں، پارٹی میں پالیسی سازی سے ایک طرح سے ہم لاتعلق ہو چکے ہیں۔(جاری ہے) اٴْنہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنی سوجھ بوجھ کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، پارٹی میں پالیسی...
    ماسکو کے شیرمیٹیوو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے حاصل کی گئی دل دہلا دینے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بیلاروس کیساتھ تعلق رکھنے والے غاصب اسرائیلی آبادکار نے 18 ماہ کے کمسن ایرانی بچے کو قتل کر ڈالنے کی نیت سے اٹھا کر زمین پر دے پٹخا ہے! اسلام ٹائمز۔ روسی دارالحکومت ماسکو کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر 18 ماہ کے ایرانی بچے کو بے دردی کے ساتھ زمین پر پٹخ دینے والے غاصب اسرائیلی عفریت کی شناخت بیلاروس سے تعلق رکھنے والے 31 سالہ ولادیمیر وٹکوف کے نام سے ہوئی ہے۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس اسرائیلی یہودی کو حملے کے فوراً بعد گرفتار کر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جون2025ء)وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ زراعت ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے اور زرعی شعبے میں پائیدار اصلاحات سے ملکی معیشت کو مزید فروغ ملے گا،زرعی شعبے میں اصلاحات سے فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافہ ہو گا اورپیداواری لاگت میں کمی آئے گی،زراعت کی ترقی کے لئے آئندہ بجٹ میں کھاد اور زرعی ادویات پر ٹیکس نہیں لگایا جا رہا۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق بدھ کو وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت زرعی شعبے کی ترقی کے حوالے سے جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ زراعت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 04 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 72 پیسے ہو گئی ہے۔(جاری ہے) انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 64 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 752 روپے 27 پیسے رہی۔اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 736 روپے 89 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 927 روپے 73 پیسے اور قطری...
    — فائل فوٹو  پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایات موصول نہ ہونے کی وجہ سے ہم کسی مشاورت یا فیصلے کا حصہ نہیں ہیں۔اسد قیصر نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اڈیالا جیل میں ملاقاتیں محدود ہیں، پیغام رسانی میں رکاوٹیں ہیں، پارٹی میں پالیسی سازی سے ایک طرح سے ہم لاتعلق ہو چکے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان ہمارے لیڈر ہیں ان کے ساتھ اپنی پوری زندگی گزاری ہے۔رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ اپنی سوجھ بوجھ کے تحت بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے کوشاں ہیں، پارٹی میں پالیسی سازی میں ہمارا وہ کردار نہیں جو ماضی میں رہا ہے۔اُنہوں...
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2025ء) پاکستان نے ایران کے جوہری مسئلے کو پرامن طریقے سے حل کرنے کے لئے سفارت کاری اور مذاکرات پر زور دیا ہے ۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے سلامتی کونسل میں ایران کے جوہری مسئلے کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کی کوششوں کے لئے پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ۔منگل کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کے جوہری پروگرام کے حوالے سے 1015 کی قرارداد جوائنٹ کمپری ہینسو پلان آف ایکشن (جے سی پی او اے ) کی توثیق کے نفاذ سے متعلق تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا ۔ پاکستانی مندوب عاصم افتخار احمد نے جے سی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزارتِ خارجہ میں اہم سطح پر تبدیلیاں کرتے ہوئے پاکستانی سفیروں کے بڑے پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ مختلف ممالک میں نئی تعیناتیاں تجویز کی گئی۔ ذرائع کے مطابق عائشہ فاروقی کو روس میں پاکستان کی نئی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وہ اس وقت آئرلینڈ میں سفارتی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ مریم مدیحہ آفتاب کو آئرلینڈ میں سفیر تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وہ اس وقت وزارتِ خارجہ میں ایڈیشنل سیکریٹری برائے امریکا کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔ عرفان شوکت کو آسٹریلیا میں ہائی کمشنر مقرر کرنے اور التمش وزیر خان کو کرغستان میں سفیر لگانے کی تجویز دی گئی ہے۔...
    تل ابیب (اوصاف نیوز)امریکی بمباری کے بعد ایران کی جانب سے اسرائیل کے معاشی حب تل ابیب پر کیے جانے والے حملے کے نتیجے میں ہونے والا نقصان اب سامنے آرہا ہے۔ صحافیوں کو پہلی بار تل ابیب میں ایرانی حملے سے تباہ ہونے والے ایک علاقے کا دورہ کرنے کی اجازت دی گئی۔ اسی کے پیشِ نظر امریکی صحافی نِک رابرٹ سن نے یہ ویڈیو ریلیز کی جس میں اسرائیل میں ہونے والی تباہی دیکھی جاسکتی ہے۔ واضح رہے کہ اتوار 22 جون کی علی الصبح امریکا نے ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان جوہری سائٹس کو نشانہ بنایا جس سے متعلق ٹرمپ نے سوشل میڈیا سائٹ ٹرتھ سوشل پر بیان جاری کیا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ...
    —فائل فوٹو پاکپتن پولیس سے مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا جسے گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق کوٹ دیوان کے قریب 3 مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رُکنے کا اشارہ کیا گیا تاہم ملزمان موٹر سائیکل چھوڑ کر کھیتوں میں چُھپ گئے اور پولیس پر فائرنگ کر دی۔ مبینہ پولیس مقابلے، ایک ڈاکو ہلاک، 3 زخمیوں سمیت 4 ملزمان گرفتارکراچی پولیس نے مختلف علاقوں میں مبینہ مقابلوں کے...  جوابی فائرنگ میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گیا تاہم اس کے 2 ساتھی فرار ہو گئے۔پولیس کے مطابق زخمی ڈاکو کی شناخت مزمل کے نام سے ہوئی جو ڈکیتی اور دیگر مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہے۔ملزم سے...
    اسرائیلی حملے میں شہید قرار دیے گئے ایرانی جنرل زندہ سامنے آگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی کے بارے میں اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبریں غلط ثابت ہوئی ہیں۔ عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنرل قانی کو تہران میں ہونے والے ایک عوامی جشن میں زندہ اور خیریت سے دیکھا گیا۔جنرل قانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں تہران کی سڑکوں پر عوام کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔امریکی جریدے اور بعض مغربی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملے میں جنرل قانی شہید ہو گئے تھے۔ تاہم،...
    ایران کی قدس فورس کے سربراہ جنرل اسماعیل قانی کے بارے میں اسرائیلی حملے میں شہادت کی خبریں غلط ثابت ہوئی ہیں۔  عرب میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جنرل قانی کو تہران میں ہونے والے ایک عوامی جشن میں زندہ اور خیریت سے دیکھا گیا۔ جنرل قانی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں انہیں تہران کی سڑکوں پر عوام کا پرجوش استقبال کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ امریکی جریدے اور بعض مغربی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ 13 جون کو اسرائیلی فضائی حملے میں جنرل قانی شہید ہو گئے تھے۔ تاہم، یہ ویڈیو ان دعوؤں کی واضح تردید بن کر سامنے آئی ہے۔ یہ پہلا موقع نہیں کہ ایرانی رہنماؤں کی شہادت کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران نے یورینیم کی افزودگی کا عمل دوبارہ شروع کیا تو واشنگٹن دوبارہ عسکری کارروائی کرے گا۔ دی ہیگ میں جاری نیٹو سمٹ کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ جنگ بندی کی تھوری بہت خلاف ورزی ہوئی، تاہم ان کے احکامات کے بعد اسرائیلی فضائیہ نے جنگ بندی کے تحت حملے روک دیے تھے اور اب سیزفائر پر مؤثر انداز میں عمل درآمد جاری ہے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران میں متعدد اہم اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں فردو کی جوہری تنصیب کی مکمل تباہی شامل ہے اب اس مقام پر صرف تباہی کے آثار...
    ---فائل فوٹو  صوبۂ سندھ کے شہر مٹیاری سے 15 سالہ لڑکی کو 2 خواتین سمیت 5 افراد نے اسلحے کے زور پر گھر سے اغوا کر لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔پولیس کے مطابق مٹیاری کے علاقے ہالہ میں واقع طالب المولا کالونی سے پندرہ سالہ لڑکی کو اغوا کیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مغویہ لڑکی کے اہلخانہ کے مطابق کار میں سوار 2 خواتین سمیت 5 مسلح ملزمان گھر پہ آئے، ملزمان نے تمام اہل خانہ کو یرغمال بنا لیا اور بیٹی کو اغوا کر کے لے گئے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف اغوا کا مقدمہ درج کر کے سی سی ٹی وی کی مدد سے تلاش شروع کر دی۔
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے ایک تاریخی فیصلے میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی جانب سے ٹیکس دہندگان کے خلاف سیلز ٹیکس واجبات کے تعین کے بغیر درج کی گئی ایف آئی آرز، گرفتاریوں اور فوجداری مقدمات کو غیر آئینی، غیر قانونی اور اختیارات سے تجاوز قرار دے دیا ہے۔ عدالتِ عظمیٰ نے واضح کیا کہ کسی بھی ٹیکس دہندہ کے خلاف فوجداری کارروائی کا آغاز اس وقت تک نہیں کیا جا سکتا جب تک واجب الادا ٹیکس کا قانونی تعین نہ ہو جائے اور اس کے خلاف اپیل کا حق مکمل طور پر فراہم نہ کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیے سپریم کورٹ: آئینی بینچ نے پاکستانیوں کے غیرملکی بینک اکاؤنٹس ازخود نوٹس کیس میں کیا حکم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جون 2025ء) شمالی کوریا نے ایران کے تین اہم جوہری مقامات پر امریکی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ پر ایران کی علاقائی سالمیت اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی کا الزام لگایا۔ یونہاپ نیوز ایجنسی کے مطابق، شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے کہا، "انصاف پسند بین الاقوامی برادری کو امریکہ اور اسرائیل کے تصادم کی کارروائیوں کے خلاف متفقہ مذمت اور مسترد کرنے کی آواز اٹھانی چاہیے۔" شمالی کوریا کا وفد ایران کے غیر معمولی دورے پر پیونگ یانگ نے اس سے قبل ایران کے خلاف اسرائیل کے میزائل حملوں کو ''گھناؤنی کارروائی‘‘ قرار دیا تھا۔ شمالی کوریا اور ایران کا اتحاد جوہری ہتھیاروں...
    علی امین بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواست لے کر سپریم کورٹ پہنچ گئے، عدالت نے کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 25 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور عمران خان سے ملاقات کی اجازت کے لیے جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے جس پر جسٹس منصور نے کہا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی لاہور میں ہیں لہٰذا ان سے رجوع کریں۔بعد ازاں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کےلیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کررہے...
    امریکی فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے ایران کی تین اہم جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملے ایران کے جوہری پروگرام کو مکمل طور پر تباہ کرنے میں ناکام رہے اور یہ حملے بمشکل چند ماہ کی تاخیر کا باعث بنے۔ یہ انکشاف امریکی ڈیفنس انٹیلیجنس ایجنسی (DIA) کی ابتدائی خفیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ سے واقف چار ذرائع نے امریکی خبر رساں ادارے ”سی این این“ کو بتایا کہ ایران کا جوہری مواد اور سینٹری فیوجز بڑی حد تک محفوظ رہے ہیں۔ یہ رپورٹ امریکی سینٹرل کمانڈ کی جانب سے کیے گئے بیٹل ڈیمیج اسیسمنٹ پر مبنی ہے اور اسے پینٹاگون کی انٹیلیجنس ونگ نے تیار کیا۔ ابتدائی جائزے کے مطابق، ایران کے جوہری پروگرام...