2025-11-03@14:58:26 GMT
تلاش کی گنتی: 1742
«سے بچے»:
(نئی خبر)
یو ایس اوپن 2025 ٹینس گرینڈ سلیم کے دوران اسٹار کھلاڑیوں کے مہنگے اور پرتعیش فیشن نے ناظرین کی توجہ اپنی جانب کھینچ لی۔ سی این این کے مطابق ورلڈ نمبر ون ارینا سبالانکا نے خصوصی طور پر تیار کردہ جیولری پہنی، جس کی درست قیمت کا تو علم نہیں لیکن ایک اندازے سے ان زیورات کی مالیت 2800 ڈالر سے 13 ہزار 400 ڈالر کے درمیان ہے۔ دوسری جانب جیسیکا پگولا نے سوئس برانڈ کی نایاب اور قیمتی گھڑی پہنی جس کی قیمت 90 ہزار ڈالرز ہے۔ اٹلی کے ابھرتے ہوئے ٹینس اسٹار یانک سنر کے ہاتھ میں بھی ایک معروف برانڈ کا بیگ دیکھا گیا، جس کی قیمت 2 ہزار امریکی ڈالرز ہے۔ گزشتہ ہفتے سارا ایرانی کے...
بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں آئندہ 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے جس کے تحت وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے راوی میں پانی کا ریلہ 2 لاکھ 10 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے اور اس کی سطح مسلسل بلند جبکہ بھاؤ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن نے جسر، شاہدرہ اور بلوکی کیلئے سیلابی وارننگ جاری کر دی جبکہ ضلعی انتظامیہ نے ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔ الرٹ میں بتایا گیا ہے کہ دریائے راوی کے بالائی علاقوں میں شدید بارشوں کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ...
دریائے چناب اور دریائے راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ہے، جبکہ سیالکوٹ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریکارڈ بارش ہوئی جس نے 11 سال کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو آپریشن تیز کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت ڈپٹی کمشنر کے مطابق شہر میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک اور پریم نگر سمیت متعدد علاقے بارش کے پانی میں ڈوب گئے۔ ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید 2 سے 4 گھنٹے تک بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب آیا...
سیالکوٹ میں بارش کا 11 سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا۔ ڈپٹی کمشنر کے مطابق سیالکوٹ میں 24 گھنٹوں میں 355 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی جس کے بعد رنگ پورہ، شہاب پورہ، دارا آرائیاں، علامہ اقبال چوک، پریم نگر سمیت متعدد علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔ ڈی سی نے بتایاکہ محکمہ موسمیات کے مطابق مزید دو سے چار گھنٹے بارش جاری رہنے کا امکان ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق نالہ ڈیک میں انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 77 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سیلاب کے باعث متعدد دیہات زیر آب آگئے اور متاثرہ دیہاتوں سے لوگوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے بتایاکہ دریائے چناب میں...
میں تو یہی حقیقت اپنے کانوں سے سنتا آیا ہوں کہ دنیا کی مخلوقات میں سے انسان کا بچہ پالنا سب سے مشکل کام ہے لیکن یہ اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ وہ ماں کو ایسی ہمت، صبر اور گُر سکھا دیتا ہے کہ وہ اپنا سکھ چین اپنے بچے پر قربان کرکے اسے بڑا ہونے، بولنے اور اپنے پاؤں پر کھڑا ہونے کے گُر سکھا کر دم لیتی ہے۔ انسان چونکہ اشرف المخلوقات ہے اور اس کی زندگی بغیر کسی مقصد کے نہیں ہے، لہٰذا اسے شروع سے ہی ایسی تعلیم اور تربیت دی جاتی ہے کہ وہ آہستہ آہستہ اپنی زندگی کے مقصد کے حصول کی طرف گامزن ہوتا جائے۔ اس کا مطلب یہ ہے کی انسان...
پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے محمودکوٹ میں انسانی درندگی کی لرزہ خیز واردات سامنے آئی ہے۔ خاتون نے الزام لگایا ہے کہ 6 ملزمان نے اس کے 2 سالہ بیٹے کو گن پوائنٹ پر رکھ کر اسے اجتماعی ریپ کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی۔ واقعے کی تفصیل پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے بیان دیا ہے کہ یہ واقعہ 9 جولائی کی رات پیش آیا۔ ملزمان نے اس کے گھر میں گھس کر پہلے 2 سالہ بیٹے پر اسلحہ تان لیا اور پھر اسے ریپ کا نشانہ بنایا۔ خاتون کا کہنا ہے کہ اس نے بدنامی کے خوف سے خاموشی اختیار کی، لیکن 22 اگست کو ملزمان نے زیادتی کی...
پنجاب میں مون سون بارشوں کے آٹھویں اسپیل کے دوران دریائے ستلج اور دریائے راوی میں خطرناک حد تک پانی کی سطح بلند ہوگئی ہے، گنڈا سنگھ والا کے مقام پر ستلج جبکہ جسڑ پر راوی میں اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ضلعی انتظامیہ کو ہائی الرٹ اور نشیبی علاقوں میں بسنے والے شہریوں کو فوری انخلاء کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ پی ڈی ایم اے کی فیکٹ شیٹ کے مطابق ستلج ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے جبکہ راوی میں جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 90 ہزار کیوسک اور شاہدرہ پر 40 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے اور سیلابی سطح درمیانے درجے سے اونچے درجے کے سیلاب...
کراچی: لیاقت آباد میں کھلے مین ہول میں گرکر جاں بحق ہونے والا کمسن احمد رضا 6 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹا اور والدین کا لاڈلہ تھا، احمد اعلیٰ تعلیم حاصل کرکے پاک فوج کا حصہ بننا چاہتا تھا اور اسے نعتیں پڑھنے کا بھی بہت شوق تھا۔ کمسن احمد رضا کے والدہ نے حکومت اور انتطامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر میں کھلے مین ہولز کے ڈھکن فی الفور لگائے جائیں تاکہ ان کی طرح کسی اور کا لخت جگر اس طرح اس دنیا سے رخصت نہ ہو۔ تفصیلات کے مطابق 19 اگست کو شہر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے دوران لیاقت آباد سی ایریا رہبر کلب کے قریب 11 سالہ بچہ...
نومولود جیسے ہی دنیا میں آنکھ کھولتا ہے، فوراً ہی گردوپیش کے ماحول سے سمجھنا شروع کردیتا ہے۔ اس کے لیے وہ اپنے ذہن کے ساتھ ساتھ اپنی تمام حسیں بروئے کار لاتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ بچوں کی نشوونما اور ان کے سیکھنے کے عمل میں بھی اضافہ ہوتا رہتا ہے۔ ان میں جسمانی مضبوطی کے ساتھ ان کا ذہن بھی مختلف چیزوں کو اپنے حساب سے سمجھنا شروع کر دیتا ہے۔ اس طرح وہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اپنے ماحول اور اردگرد کے لوگوں کو سمجھنے لگتے ہیں۔ خاص طور پر ماں، باپ اور بہن بھائیوں کے چہروں سے واقف ہو جاتے ہیں۔ اس کے ساتھ اپنی ضروریات کے حوالے سے کسی نہ کسی طرح اظہار...
ابھرتی ہوئی اداکارہ عروسہ صدیقی چند ماہ سے شوبز انڈسٹری سے غائب تھیں جس کی وجہ ایک خوشخبری کی صورت میں سامنے آگئی۔ ڈراما قدوسی صاحب کی بیوہ سے شہرت حاصل کرنے والی معروف اداکارہ 40 سالہ عروسہ صدیقی نے بالآخر مداحوں کو اپنی غیر حاضری کی وجہ بتا دی۔ ہمیشہ خوش مزاج اور پُرخلوص نظر آنے والی عروسہ صدیقی کا کہنا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے سے گزری ہیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا کہ وہ ایک ماہ قبل دوسرے بیٹے کی ماں بنی ہیں۔ ننھے فرجاد کی آمد نے ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھر دیا ہے۔ عروسہ صدیقی نے اپنے وی لاگ میں یہ خوشخبری سناتے ہوئے بتایا کہ یہ ان کا دوسرا بچہ ہے۔ پہلا بیٹا سات...
اسلام آباد: پاک وطن کی مٹی شہداء کے خون سے سیراب ہے اور شہادتوں کا یہ سفر جاری و ساری ہے۔ لانس نائیک محسن منیر، سپاہی وسیم عباس اور سپاہی طاہر عباس نے وطن عزیزکے دفاع کے لئے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا لانس نائیک محسن منیر شہید، سپاہی وسیم عباس شہید اور سپاہی طاہر عباس شہید نے 22 اگست 2023 کو دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی جان کی قربانی دی، تینوں نے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا۔ لانس نائیک محسن منیرشہید، سپاہی وسیم عباس شہید اور سپاہی طاہر عباس شہید کے جذبۂ قربانی اور بے مثال بہادری کو قوم سلام پیش کرتی ہے، یہ شہداء وطنِ عزیز...
ایک صاحب کو کسی نے نئی گاڑی بطور ِ تحفہ پیش کی، انہوں نے اسے نعمت سمجھتے ہوئے قبول کیا۔ جب وہ اپنی گاڑی گھر لے کر آئے تو عزیز رشتے داروں نے تعریف کی اور دوستوں نے اسی بہانے جناب سے خوب مٹھائیاں کھائیں۔ سب خوش ہورہے تھے اور اس گاڑی کو دیکھ کر مسکرا بھی رہے تھے۔ کبھی اس کے شیشوں کی تعریف کرتے تو کبھی اس کی بناوٹ کی تعریف کرتے، تو کبھی گاڑی کا دروازہ کھول کر گاڑی میں بیٹھ جاتے اور اس کے کمفرٹ کو چیک کرتے۔ اس پورے ماحول کو دیکھ کر و ہ صاحب اپنے تئیں خوش ہورہے تھے کیوںکہ وہ گاڑی اب انہیں کی تھی اور انہیں کے نام سے جانی جارہی...
ذیابیطس جسے عرف عام میں شوگر بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسا مرض ہے جو پاکستان میں بالغان میں نہ صرف عام ہے بلکہ تیزی سے پھیل رہا ہے، بالغ افراد میں ذیابیطس کی شرح کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا تیسرا بڑا ملک ہے، تاہم اب وطن عزیز میں شیرخوار بچوں سے لے کر دس بارہ سال کی عمر کے بچوں میں بھی اس مرض کے کیسز سامنے آرہے ہیں اور تشویش ناک امر یہ ہے کہ لڑکے اور لڑکیاں ٹائپ ٹو ذیابیطس کا شکار ہورہی ہیں، جو اس سے پہلے بڑی عمر کے افراد ہی میں دیکھنے میں آتی تھی۔ بچوں میں ذیابیطس کے مرض، اس کی وجوہات، علاج اور احتیاط کے حوالے سے معروف ماہر امراض اطفال...
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں صحت کا بحران اس حد تک پہنچ چکا ہے کہ جہاں تقریباً ہر 40 منٹ میں 1 بچہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھتا ہے لہذا عالمی برادری کو فوری طور پر عملی کارروائی کرنی چاہیئے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے ڈائریکٹر جنرل البرش نے آج ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ غاصب و سفاک صیہونی رژیم اسرائیل کی جانب سے غزہ کے گرد خوراک و ادویات کے غیر انسانی محاصرے اور شدید پابندیوں کی پالیسیوں نے غزہ کو "نسل کشی" سے دوچار کر رکھا ہے۔ انہوں نے تاکید کی کہ فلسطینی بچے، دوسرے افراد کے مقابلے میں زیادہ کمزور ہیں اور ہر...
سابق کپتان بابر اعظم امریکا سے وطن واپس پہنچ گئےبابر اعظم امریکا سے براستہ دبئی اور پھر لاہور پہنچے، انہوں نے ٹرینیڈاڈ سے واپسی پر چند روز امریکا میں قیام کیا جس کے بعد وطن واپس پہنچنے پر بابر کو ائیرپورٹ پر لینے کے لیے ان کے بھائی اور کزن پہنچے۔واضح رہے کہ پاکستان ون ڈے اسکواڈ کے اراکین گروپس میں پہلے ہی وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔بابر اعظم کو 3 ملکی ٹورنامنٹ اور ایشیا کپ کے لیے اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ بابراعظم ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ نہ بننے کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
سٹی 42: شکر گڑھ کے پاس نالہ بئیں میں اونچے درجے کا سیلاب آگیا ،پانی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے نالہ بئیں کا سیلابی پانی موضع ساولہ ، فتح پور اور سکڑنگیاں سمیت نشیبی دیہات میں داخل ہوگیا ،دین پور کے قریب پھنسے 8افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔
گزشتہ دو روز کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 337 افراد جاں بحق اور 178 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 263 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران مختلف حادثات میں اب تک 337 افراد جاں بحق اور 178 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 263 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی...
— فائل فوٹو پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے خیبرپختونخوا میں بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلات جاری کردیں۔پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب کے باعث 314 افراد جاں بحق جبکہ 156 زخمی ہوئے، جاں بحق ہونے والے افراد میں 264 مرد، 29 خواتین اور 21 بچے جبکہ زخمیوں میں 123 مرد، 23 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ بارشوں سے 159 گھروں کو نقصان پہنچا، 97 گھروں کو جزوی نقصان پہنچا جبکہ 62 گھر مکمل تباہ ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق صوبے میں 17 سے 19 اگست تک شدید بارشوں کا امکان ہے، بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک جاری رہنے...
اقوام متحدہ کے ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور "بچوں پر جنگ" کو فوری طور پر ختم ہونا چاہیے۔ ایجنسی کے مطابق غزہ پٹی میں معائنہ کیے جانے والے زیادہ تر بچے کمزور، لاغر اور موت کے خطرے سے دوچار ہیں کیونکہ انہیں فوری طبی امداد اور علاج نہیں مل رہا۔ یونیسف (UNICEF) کے اعدادوشمار کے مطابق اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں 50 ہزار سے زائد بچے یا تو جاں بحق ہوچکے ہیں یا زخمی ہوچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ اگر یہ صورتحال جاری رہی تو مزید بچوں کی زندگیاں خطرے میں پڑ جائیں گی۔ ماہرین اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے...
رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 308 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور فلش فلڈ کے باعث جانی و مالی نقصانات کی ابتدائی رپورٹ پی ڈی ایم اے نے جاری کردی۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران مختلف حادثات میں 308 افراد جاں بحق اور 23 زخمی ہوئے۔ جاں بحق افراد میں 279 مرد، 15 خواتین اور 13 بچے شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں 17 مرد، 4 خواتین اور 2 بچے شامل ہیں۔ پی ڈی ایم اے...
برسلز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے،خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق برسلز میں صحافیوں سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ تبدیلی کے بارے میں افواہیں سراسر جھوٹ ہیں، یہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں۔اپنے دورہ برسلز کے دوران ایک تقریب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خدا نے مجھے پاکستان کا محافظ بنایا ہے، اس کے علاوہ کسی عہدے کی خواہش نہیں ہے۔سینئر صحافی سہیل وڑائچ...
برسلز:آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ سیاسی مصالحت سچے دل سے معافی مانگنے سے ممکن ہے، تبدیلی سے متعلق افواہیں سراسر جھوٹ ہیں۔ برسلز میں تقریب کے دوران انہوں ںے کہا کہ افواہیں پھیلانے والے حکومت اور مقتدرہ دونوں کے مخالف ہیں، خدا نے مجھے اس ملک کا محافظ بنایا ہے، مجھے کسی عہدے کی خواہش نہیں۔ فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ پاکستان کو چین اور امریکا سے تعلقات میں توازن برقرار رکھنے کا طویل تجربہ ہے، ایک دوست کے لیے دوسرا دوست قربان نہیں کریں گے۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارت کو خبردار کیا کہ بھارت پراکسیز کے ذریعے پاکستان کے امن کو تباہ نہ کرے۔ عاصم منیر نے افغانستان کو بھی خبردار کیا...
اس نے بچوں کی ذبح شدہ لاشیں گود میں رکھ کر ویڈیو کال کی‘: کراچی میں ماں کے ہاتھوں قتل بچوں کے والد کا بیان آگیا
’ کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی میں 14 اگست کو پیش آئے ایک دل دہلا دینے والا واقعے نے نیا موڑ لے لیا ہے۔ اس دن 37 سالہ طلاق یافتہ خاتون ادیبہ خالد نے مبینہ طور پر اپنے دو کمسن بچوں کو ذبح کر کے قتل کر دیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ نے اپنے آٹھ سالہ بیٹے ضرار اور چار سالہ بیٹی سامعہ کو کچن کے چاقو سے واش روم میں قتل کیا اور بعد ازاں لاشوں کو کمرے میں لا کر اپنی گود میں لے کر بیٹھ گئی۔ ملزمہ کے سابق شوہر غفران خالد نے دعویٰ کیا کہ بچے والدہ کے پاس رہنے گئے تھے اور 14 اگست کی دوپہر تقریباً ڈھائی بجے ادیبہ نے اسے...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے 10بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق لاہور، قصور، راولپنڈی، اوکاڑہ، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولپور سمیت دیگر شہروں سے ہے، یہ بچے درباروں، ریلوے سٹیشنز اور بس سٹینڈز جیسے مقامات سے بازیاب کرائے گئے جہاں یہ بھٹک گئے تھے یا پھر غیرمحفوظ حالت میں موجود تھے۔(جاری ہے) بازیابی کے بعد تمام بچوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیل نے جدید ٹیکنالوجی، مخبر نظام اور...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)کراچی کے ڈیفنس میں بچوں کو قتل کرنے والی ماں کے خلاف تھانہ درخشاں میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت سابق شوہر غفران کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔بچوں کے والد نے بیان دیا کہ 14 اگست کی دوپہر ڈھائی بجے کے قریب میری سابقہ اہلیہ نے فون کال کی اور فون پر مجھے بتایا کہ آپ کو پتہ چلا کہ میں نے کیا کیا ہے۔سابقہ اہلیہ نے ویڈیو کال پر واقعے کو دکھایا، میرے بچے اپنی والدہ کے پاس رہنے کے لیے گئے تھے۔دونوں مقتولین بہن اور بھائی کو ڈیفنس فیز 8 میں واقع قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ گزشتہ روز کراچی کے علاقے...
صبح کا راؤنڈ کرتے ہوئے علم ہوا کہ کمرہ نمبر 6 کی مریضہ کا پانچواں بچہ کچھ ہی دیر پہلے پیدا ہوا ہے، آنول نکلنے کے بعد خون کا خروج نارمل سے کچھ زیادہ تھا مگر کاک ٹیل نے اثر کر دکھایا اور اب سب کچھ ٹھیک ہے۔ مریضہ بستر پر آرام سے لیٹی ہوئی تھی، ساتھ موجود ایک خاتون کبھی باہر جاتی، پھر اندر آ جاتی۔ ہم نے ہدایت کی کہ کچھ دیر لیبر روم میں مانیٹرنگ پر رکھا جائے، فوراً ہی میٹرنٹی وارڈ میں شفٹ نہ کیا جائے۔ سب وارڈز کا راؤنڈ ختم کرنے کے بعد سوچا کہ چائے پی لی جائے اور چائے ہم ہمیشہ باہر برآمدے میں کھڑے ہو کر پیتے ہیں چاہے کتنی ہی گرمی...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے گیارہ میں تیز رفتار واٹر ٹینکر کی ٹکر سے سات سالہ ارسلان ولد رئیس جاں بحق ہو گیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے بعد بچے کی لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ حادثہ خلیل مارکیٹ ولایت شاہ بابا مزار کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتاری سے گزرنے والے واٹر ٹینکر نے راہ چلتے ارسلان کو کچل دیا اور موقع سے فرار ہو گیا۔ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے سڑک بلاک کرکے شدید احتجاج کیا اور ملوث ڈرائیور کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ حادثے کے بعد کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ واٹر...
صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں کی وجہ سے بھیانک قسم کے سیلابی ریلے آئے ہیں جس کے نتیجے میں مختلف حادثات ہوئے جس میں بہت زیادہ جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات کا مکمل ازالہ کرے گی، ان شاء اللہ ہم سب مل کر بہت جلد اس صورتحال پر قابو پا لیں گے۔ صوبے میں موجودہ ہنگامی صورتحال سے متعلق اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبے خصوصاً مالاکنڈ اور ہزارہ ریجنز میں کلاوڈ برسٹ اور بارشوں...
سوات میں سیلاب، پاک فوج کا ریسکیو آپریشن، عوام اور بچے محفوظ مقام پر منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز سوات(سب نیوز)پاک فوج نے وادی سوات میں سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عوام اور اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔پاک فوج دفاع وطن ک ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے جوان انسانی خدمت کی اعلی مثالیں قائم کرتے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذب قربانی کی بدولت ہزاروں جانیں محفوظ بنائی جاتی ہیں۔سوات کے شدید سیلاب میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور جرات مندانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پانی...
لاہور: ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی...
سوات: پاک فوج نے وادی سوات میں سیلابی صورتحال کے دوران ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے عوام اور اسکول کے بچوں کو محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ پاک فوج دفاع وطن ک ساتھ ساتھ قدرتی آفات میں بھی عوام کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آتی ہے۔ مشکل کی ہر گھڑی میں پاک فوج کے جوان انسانی خدمت کی اعلیٰ مثالیں قائم کرتے ہیں۔ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبۂ قربانی کی بدولت ہزاروں جانیں محفوظ بنائی جاتی ہیں۔ سوات کے شدید سیلاب میں پاک فوج کے جوانوں نے بروقت اور جرأت مندانہ امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔ پانی میں گھرے ہوئے علاقوں سے متاثرہ افراد کو نکال کر محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ویڈیو میں دیکھا...
چھوٹا بچہ جان کے نہ کوئی آنکھ دکھانا رے ڈوبی ڈوبی ڈب ڈب ڈوبی ڈوبی ڈب ڈب ماضی کا یہ گیت اُس دور میں بچے بچے کی زبان پر تھا، ہمارا آج کا موضوع اس سے بہت زیادہ تو نہیں، کچھ کچھ ملتا جلتا ضرور ہے۔ اس گیت میں تو تھوڑی سی معصومانہ دھمکی نظر آتی ہے، مگر ہم جس بچے کا ذکر کر رہے ہیں، اس کے پاس تو شاید یہ چوائس ہی نہیں۔ جس گھر میں بچے ہوں تو وہاں ایک بچہ سب سے چھوٹا ضرور ہوتا ہے، چھوٹا بچہ ہونے کے کئی فائدے ہیں، جبکہ اس کے نقصانات بھی کم نہیں۔ شاید نقصانات مناسب لفظ نہ ہو، اس کی جگہ ہم لفظ ۔۔۔ ذمہ داریاں ۔۔۔ لکھ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 14 اگست 2025ء) غزہ میں بھوک اور غذائی قلت کے نتیجے میں کم از کم 100 بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔ امدادی اداروں نے واضح کیا ہےکہ بہت سے بیمار اور زخمی لوگوں کی جان بچانے کے لیے انہیں طبی بنیاد پر علاقے سے باہر بھیجنے کی فوری ضرورت ہے۔فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے امدادی ادارے (انروا) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے کہا ہے کہ بھوک سے ہونے والی یہ اموات غزہ میں بچوں اور ان کے بچپن پر مسلط کردہ جنگ کا تازہ ترین نتیجہ ہیں۔ Tweet URL علاقے میں چار ہزار سے زیادہ بچے اور بچیاں اسرائیل کی بمباری اور دیگر حملوں میں ہلاک ہو چکے...
کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان مجاہد میں ماں نے اپنے 2 بچوں کوقتل کردیا۔ پولیس کے مطابق خاتون کو گرفتارکرلیا گیا ہے اور تفتیش جاری ہے، جبکہ سابق شوہر کے مطابق ملزمہ ذہنی مریضہ ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے مطابق ملزمہ کی 9 سال قبل شادی ہوئی تھی، ملزمہ کی شوہر سےعلیحدگی ہو چکی ہے، اور بچے اپنے والد کے پاس رہتے تھے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ چھٹی کے دن بچے والدہ سے ملنے آتے تھے، گزشتہ شب بھی بچے اپنی والدہ کے پاس تھے، اور ان کی حوالگی سے متعلق کیس عدالت میں زیرسماعت تھا۔ انہوں نے بتایا کہ خاتون ذہنی مسائل کا شکار تھی جس کے باعث شوہر سے علیحدگی ہوئی، بچے والدہ...
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ہوگا۔لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات خود بخود بہتر ہوسکتے ہیں۔سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں۔جماعت اسلامی تعصبات کے بت پاش پاش کرکے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور عوام کی محرومیاں دور کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں وزارت آئی ٹی، ایچ ای سی، پی ای سی، نیوٹیک، پی ایم ڈی سی، پی این ایم سی اور ملک کی معروف یونیورسٹیوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں پاکستانی نوجوانوں کی بیرون ملک روزگار کے مواقع بڑھانے کے لیے بین الاقوامی تسلیم شدہ مہارتوں کے فروغ پر غور کیا گیا۔(جاری ہے) اہم فیصلوں میں نیوٹیک نے مہارتوں کے انضمام کا جامع منصوبہ پیش کیا، پی ایم ڈی سی کو میڈیکل یونیورسٹیوں میں لازمی ٹیکنیشن کورسز شروع کرنے کی ہدایت، ایچ ای سی کو تمام یونیورسٹیوں میں اسکل ٹریننگ اور غیر ملکی زبانوں کی تدریس لازمی قرار دینے کی...
بھارتی شہر حیدرآباد میں پولیس نے ایک جعلی آئی وی ایف اور سروگیسی کلینک سے بچوں کی خرید و فروخت کا انکشاف کیا ہے، جہاں لڑکی 3.5 لاکھ اور لڑکا 4.5 لاکھ روپے میں بیچا جا رہا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:چین: ’لیبوبو‘ گڑیا نہ ملنے پر بچے نے رشتے داروں کا لاکھوں یوآن کا نقصان کردیا پولیس کے مطابق یہ فراڈ پچھلے 15 سال سے چل رہا تھا اور بچوں کو ایسے جوڑوں کو دیا جاتا تھا جن کا ان سے کوئی حیاتیاتی تعلق نہیں تھا۔ تحقیقات میں معلوم ہوا کہ یونیورسل سرشٹی فرٹیلٹی سینٹر اور اس کے دیگر مراکز جعلی سروگیسی کا ڈراما رچاتے، جوڑوں سے 30 سے 40 لاکھ روپے تک وصول کرتے، اور پھر ایجنٹوں کے ذریعے...
پاکستان اور امریکہ کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ، انسداد دہشتگردی کے لیے مضبوط ادارہ جاتی ڈھانچے کی تعمیر پراتفاق
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان اور امریکہ نے اسلام آباد میں ہونے والے کاؤنٹر ٹیررازم ڈائیلاگ میں دہشت گردی کے خاتمے کے عزم کو دوہراتے ہوئے دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)، داعش خراسان اور تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) جیسے گروہوں کے خلاف مؤثر حکمت عملی بنانے پر اتفاق کیا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کی طرف سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اسلام آباد میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انسداد دہشت گردی پر اہم مذاکرات 12 اگست کو وزارتِ خارجہ میں ہوئے جس کی مشترکہ صدارت پاکستان کے اسپیشل سیکرٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر اور امریکی محکمہ خارجہ کے ایکٹنگ کوآرڈینیٹر برائے کاؤنٹر ٹیررازم گریگوری ڈی لوگیرفو نے کی۔ ...
کراچی: ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کا واقعہ پیش آیا تاہم پولیس نے دوملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بتایا کہ کراچی کے علاقے ملیر سٹی محمدی کالونی میں 6 سالہ بچے کے ساتھ بدفعلی کے واقعے میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ متاثرہ بچےکی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا ہے اور گرفتار ملزمان میں عظیم اور انشال شامل ہیں۔ ملزمان سے متعلق پولیس نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا تیسرا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا تاہم اس کی تلاش جاری ہے۔
حکومت گلگت بلتستان کے ترجمان فیض اللہ فراق نے کہا ہے کہ دریائے ہنزہ پھر بپھر گیا، گلمت اور گوجال کے مقام پر سیلابی ریلوں نے تباہی پھر دی جب کہ 50 سے زائد مزدور ریلے کی زد میں آنے سے بال بال بچے۔ حکومت گلگت کے ترجمان نے کہا کہ پہاڑی پھتر شاہراہ ریشم پر تواتر سے گرتے رہے،حکومت نے ہنزہ انتظامیہ کو امدادی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب بلتستان کے علاقہ شگر میں بھی آیا، شگر میں زرعی اراضی اور درخت ریلوں میں بہہ گئے، ہنزہ کے مقام پر شاہراہ ریشم بلاک ہوگئی جس کے نتیجے میں مسافر پھنسے گئے۔ فیض اللہ فراق نے کہا کہ سڑک کی بحالی کا کام جلد شروع کیا جائے گا، گلگت بلتستان بدترین سیلابی تباہیوں کی...
معروف امریکی گلوکارہ میڈونا نے پوپ لیو سے اپیل کی ہے کہ وہ جلد از جلد غزہ کا دورہ کریں، جہاں اسرائیلی حملوں میں سب سے زیادہ بچے متاثر ہو رہے ہیں۔ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں میڈونا نے کہا کہ ایک ماں ہونے کے ناتے بچوں کی یہ تکلیف برداشت نہیں کر سکتی، بچے سب کے ایک جیسے ہوتے ہیں اور آپ وہ واحد شخص ہیں جنہیں اندر جانے سے روکا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ انسانی امداد کی راہیں کھولی جائیں تاکہ بے گناہ اور معصوم بچوں کی جانیں بچائی جا سکیں، کیونکہ وقت بہت کم رہ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: 2 سو سال کی جنگوں سے زیادہ صحافی غزہ میں مارے گئے، جیکسن ہنکل میڈونا...
ویب ڈیسک: ٹیکسیلا میں تین بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جبکہ 2 بچوں کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ راولپنڈی کے علاقے ٹیکسلا میں 3 بچے تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے، حادثہ واہ ریلوے اسٹیشن پر پیش آیا،ریسکیو کے مطابق حادثے میں ایک بچہ جاں بحق اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، جنہیں تشویشناک حالت میں واہ جنرل اسپتال منتقل کردیا گیا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ بچے کھیلتے ہوئے ریلوے ٹریک پر آئے، جو تیز رفتار ٹرین کی زد میں آگئے۔
راولپنڈی کے تھانہ ٹیکسلا کے علاقے میں ریلوے ٹریک کے قریب کھیلتے ہوئے 3 بچے ٹرین کی زد میں آگئے۔ رپورٹ کے مطابق بدھو گاؤں کے قریب تین بچے ٹریک کے قریب کھیل رہے تھے کہ اس دوران وہ وہاں سے گزرنے والی ٹرین کی زد میں آگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہوگیا جب کہ 2 بچے شدید زخمی ہیں۔ ریسکیو 1122 نے بتایا کہ حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام وہاں ہہنچے اور بچوں کو اسپتال منتقل کردیا۔
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور چند ماہ کے بچے کو ذبح کرنے کا معاملہ جائیداد کا تنازعہ نکلا، قاتل بھائی 2 بہنوں کی جائیداد ہتھیانا چاہتا تھا، والد کی جانب سے بیٹوں کی جائیداد بیٹے کے نام کرنے سے انکار کرنے پر قاتل نے والد اور بہنوں کو قتل کر ڈالا، راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ،...
راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اگست2025ء) راولپنڈی میں پسند کی شادی کرنے والی خاتون اور شیر خوار بچے کو ذبح کرنے والے ملزم نے بزرگ والد اور دوسری بہن کو بھی قتل کر ڈالا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور راولپنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے چند ماہ کے بھانجے کو بھی ذبح کر دیا ، ملزم کیخلاف 2 مختلف مقدمات درج کر لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں سفاک ملزم نے باپ اور دو بہنوں کو قتل کردیا، ملزم نے اسلام آباد میں باپ اور بہن کو قتل کیا اور پنڈی پہنچ کر دوسری بہن کو قتل کرکے 6 ماہ کے بھانجے کو ذبح کردیا جس کی حالت انتہائی...
چین میں ایک کم عمر لڑکے نے محض ایک وائرل لیبوبو گڑیا نہ ملنے پر اپنے رشتے دار کے گھر میں ایسا ہنگامہ برپا کر دیا کہ 48 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان ہو گیا۔ لیبوبو گڑیا حالیہ برسوں میں عالمی سطح پر شہرت اختیار کرچکی ہے، جسے ریانا، دوا لیپا اور بلیک پنک کی لیزا جیسی مشہور شخصیات بھی پسند کرتی ہیں۔ ساوتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق لڑکے نے رشتے دار کے گھر میں ایک لیبوبو گڑیا دیکھی، جو مہنگے زیورات سے سجی ہوئی تھی، اور اسے حاصل کرنے کی ضد کی۔ گھر والوں کے انکار پر بچے نے ایک ریموٹ کنٹرول اٹھا کر شیشے کی چھت پر دے مارا، جس سے 1 لاکھ یوآن (تقریباً 11...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 اگست 2025ء) جب یولیا برانڈنر نے حال ہی میں اپنی کتاب ’’آئی ایم ناٹ کڈِنگ‘‘ یعنی (میں مذاق نہیں کر رہی) پیش کی، تو 30 سالہ انفلوئنسر اور کامیڈین کو توہین آمیز جملوں کا سامنا کرنا پڑا۔ برانڈنر نے ڈی ڈبلیو کو بتایا کہ ایک 72 سالہ خاتون، جو تین بچوں کی ماں تھیں، نے اسٹیج پر آ کر ان پر خود غرض ہونے کا الزام لگایا اور حاضرین کے سامنے ان پر حملہ کر دیا۔ تاہم، اس کتاب، جس میں آسٹریا میں پیدا ہونے والی اور برلن میں مقیم برانڈنر نے بڑی صاف گوئی اور مزاح کے ساتھ یہ بیان کیا ہے کہ وہ کبھی ماں کیوں نہیں بننا چاہتی تھیں...
طیب سیف: پی ٹی آئی کا پانچ اگست احتجاج کا معاملہ،پی ٹی آئی کا دھوکہ ،محمود خان اچکزئی پی ٹی آئی قیادت سے ناراض ہو گئے ۔ ذرائع ابلاغ کےمطابق ناراضگی کے باعث محمود خان اپوزیشن لابی میں بھی نہ گئے ۔محمود خان اپوزیشن لابی میں پی ٹی آئی کی کسی بھی مشاورت میں شامل نا ہوئے ۔ بانی تحریک انصاف سے اظہار یکجہتی کے لیے صرف سات ایم این ایز اور عہدیدار پہنچے، 35 ایم این ایز پارلیمنٹ میں بیٹھے رہے اور محصور ہونے کا ڈرامہ کرتے رہے ۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں موبائل انٹرنیٹ ڈیٹا سروس تیسرے روز بھی معطل فیصلہ ہوا تھا محمود خان کے پیچھے سب ایک ایک کر کے پہنچے گے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پنجاب پولیس اور ٹریفک وارڈنز کے بعد موٹروے پولیس بھی بدمعاش بن گئی، جس کو دل چاہا جب چاہا تشدد کیا، ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں موٹروے پولیس اہلکار ایک بچے کے سر پر جوتیاں ما رہاہے اور جب ایک صحافی یہ منظر اپنے کیمرے میں عکسبند کرتاہے تو یہ اہلکار اس کے بھی گلے پڑ جاتاہے ۔ ایک اور ظالم سامنے آ گیاموٹروے پولیس اہلکار غریب بچے کے سر میں جوتے مار رہا ہے ، تشدد کا نشانہ بنا رہا ہےجب صحافی اوپر پہنچا تو اس سے مائیک چھیننے کی کوشش کی گئی pic.twitter.com/fM5dEGG1dU — Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) August 7, 2025 تفصیلات کے...
تصویر— جیو نیوز اسکرین گریب سرگودھا کے علاقے لک موڑ سیم نالہ کے قریب کوڑے کے ڈھیر سے دو روز کا نوزائیدہ بچہ ملا ہے۔پولیس نے اطلاع پر پہنچ کر بچے کو بازیاب کرایا اور اسے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ بچے کے ورثا کی کی تلاش جاری ہے۔اسپتال میں ڈاکٹروں نے بچے کو مکمل صحت مند قرار دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کے ورثا نوزائیدہ کو بے رحمی سے چھوڑ کر فرار ہوئے جن کی تلاش جاری ہے۔
تصویر بشکریہ جیو نیوز راولپنڈی سے اغوا کیے گئے 10 سال کے بچے کو پولیس نے بہاولنگر سے بازیاب کرا لیا۔پولیس کے مطابق تھانہ بخشن خان پولیس نے بچے کے اغوا میں ملوث ملزم کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔اس بچے کے اغوا کا مقدمہ تھانہ ویسٹریج میں درج کرایا گیا تھا، ملزم نے 14 جولائی کو بچے کو اغوا کیا تھا۔گرفتار ملزم چشتیاں کا رہائشی ہے جو چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے۔تھانہ بخشن خان بہاولنگر پولیس نے بچے کو والدین کے حوالے کردیا ہے۔
تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب جامشورو کی تحصیل مانجھند میں پرائمری اسکول کی نئی عمارت نے طالب علموں کے ساتھ ساتھ اساتذہ کو بھی خوش کردیا ہے۔8 سال تک یہ اسکول ایک جھونپڑی میں قائم تھا جہاں بچے اور اساتذہ دونوں تھے لیکن بجلی، واش روم اور کوئی فرنیچر موجود نہیں تھا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے تعمیر کردہ نئی عمارت میں بچے خوشی خوشی پڑھائی کے لیے آتے ہیں۔یہ عمارت بننے کے بعد گاؤں کے لوگوں نے اسکول کے لیے فرنیچر بھی دیا ہے۔سات کمروں پر مشتمل اسکول کی نئی عمارت میں واش روم، پنکھے اور فرنیچر بھی ہے جبکہ کھیلنے کے لیے ایک کمپاونڈ بھی ہے۔اس اسکول میں گاؤں کے 120 لڑکے اور لڑکیاں پڑھنے آتے ہیں اور یہ...
محصور غزہ میں اسرائیلی افواج کی وحشیانہ بمباری اور جبری قحط کے نتیجے میں مزید 102 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں، جن میں 4 افراد غذا کی کمی کے باعث دم توڑ گئے۔ غذائی قلت سے شہادتوں کی مجموعی تعداد 197 ہو گئی ہے، جن میں 96 معصوم بچے بھی شامل ہیں۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائی اور زمینی حملوں میں کم از کم 98 فلسطینی شہید جبکہ 603 شدید زخمی ہوئے۔ شہداء میں 51 افراد وہ بھی شامل ہیں جو امداد کے انتظار میں کھلے آسمان تلے موجود تھے۔ اسرائیل کی جانب سے غیر ملکی امدادی اداروں پر پابندی کے بعد خوراک کی فراہمی صرف اسرائیلی و امریکی کنٹرول میں...
قومی صحت کے اہداف معاشی ترقی اور خواتین و بچیوں کے بااختیار ہونے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں، سید مصطفیٰ کمال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2025ء) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارے قومی صحت کے اہداف معاشی ترقی اور خواتین و بچیوں کے بااختیار ہونے میں براہ راست کردار ادا کرتے ہیں، یہ ہر بچے کو زندہ رہنے، بڑھنے اور ترقی کرنے کے یکساں موقع فراہم کرتے ہیں، کام کرنے والی ماؤں کو دفاتر میں بریسٹ فیڈنگ کی سہولت، وقفے اور لچکدار اوقات ملنے چاہئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ہفتہ برائے بریسٹ فیڈنگ موقع پر جاری اہم پیغام میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں بریسٹ فیڈنگ کے فروغ، تحفظ اور حمایت کے عزم کا اعادہ کرتا ہوں ،ماں کا دودھ صرف غذا...
ماہ اگست کا پہلا ہفتہ دنیا بھر میں بریسٹ فیڈنگ کی آگاہی کے طور پہ منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں نوزائیدہ بچوں میں اموات کی شرح mortality perinatal اور خوراک کی کمی یعنی malnutrition خطرناک حد تک زیادہ ہے۔ اسکی ایک بڑی وجہ ابتدائی عمر میں breastfeeding exclusive کا نہ ہونا ہے۔ ربِّ کائنات نے بچّے کے دنیا میں آنے سے پہلے ہی اْس کی خوراک کا جو انتظام کر رکھا ہے، وہ طبّی اور غذائی اعتبار سے قدرت کا ایک شاہکار نظام ہے۔ ماں کا دودھ اللہ تعالیٰ کا انعام اور بچّے کے لیے ایک متوازن اور چھے ماہ تک کے لیے ایک مکمل غذا ہے۔ سورہ البقرہ کی آیت 233 میں ماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ...
سٹی42: پی ٹی آئی کے پنجاب کے اہم لیڈر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے پارٹی میں اس پر بات کروں گا، احتجاج بہتر ہوسکتا تھا اور آئندہ ہوگا، لوگ کیوں نہیں نکلے اس پر عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ سلمان اکرم نے انکشاف کیا کہ مکل پانچ اگست کو وہ خود اور محمود اچکزئی کل رات11 بجے تک عمران خان کی بہنوں کےساتھ چکری انٹرچینج پر رہے، سلمان اکرم راجا نے کہا، عمران خان کی کال ہو تو کوئی ایم این اے بغیرمعقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونےکی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تواسکا جواب دینا پڑے گا۔ کل پانچ اگست کو پی ٹی...
امریکی ریاست فلوریڈا کے علاقے پینساکولا میں فائر بریگیڈ کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک گاڑی کے انجن کمپارٹمنٹ میں پھنسے ننھے بلی کے بچے کو بحفاظت نکال لیا۔ ایسكیمبیا کاؤنٹی فائر ریسکیو کے مطابق انہیں ’لَو لینڈ سرکل‘ پر ایک چھوٹے جانور کی مدد کے لیے طلب کیا گیا تھا۔ اطلاع ملنے پر امداری ٹیمیں موقع پر پہنچیں۔ View this post on Instagram A post shared by Escambia County Fire Rescue (@escambiacountyfirerescue) ریسکیو ٹیم نے معائنہ کرنے کے بعد دیکھا کہ بلی کا بچہ گاڑی کے انجن میں پھنسا ہوا ہے۔ عملے نے گاڑی کے نیچے سے کئی اسکِڈ پلیٹس اتاریں تاکہ بچے تک رسائی حاصل کی جاسکے۔ کچھ دیر کی کوشش کے بعد...
کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے اس پر پارٹی اور عمران خان سے بات کرونگا: سلمان اکرم WhatsAppFacebookTwitter 0 6 August, 2025 سب نیوز راولپنڈی(آئی پی ایس) پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہےکہ وہ کل کے احتجاج میں لوگوں کی عدم شرکت پر پارٹی میں اور عمران خان سے بات کریں گے۔ اڈیالا جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سائفرکیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلا کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، ہائیکورٹ کی واضح ہدایات ہیں اگرمیڈیا، وکلااور فیملی کو داخلہ نہیں دیاجاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں۔ انہوں نے کہا...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے؟ پارٹی میں اس پر بات کروں گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اور محمود اچکزئی کل رات 11 بجے تک بانی کی بہنوں کے ساتھ چکری انٹرچینج پر رہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال ہو کوئی ایم این اے بغیر معقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو اس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج پر میں نے کہا تھا یہ صوبائی اور مقامی سطح...
بمباری ، بھوک سے ہونے والی شہادتوں پر یونیسف کی رپورٹ 7 اکتوبر 2023 ء سے اب تک 18 ہزار بچوں کی شہادتیں ہوئیں غزہ میں اسرائیلی بمباری اور انسانی امداد کی فراہمی میں رکاوٹوں کے باعث بچوں کی ہلاکتوں میں خطرناک حد تک اضافہ ہو چکا ہے۔ اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال یونیسف کے مطابق، ہر روز اوسطا 28 بچے شہید ہو رہے ہیں۔ یونیسف نے ایک بیان میں کہا کہ "یہ بچے بمباری سے مر رہے ہیں، بھوک اور غذائی قلت سے مر رہے ہیں، اور بنیادی سہولیات کے فقدان سے جان دے رہے ہیں۔”یونیسف نے زور دیا کہ غزہ میں بچوں کو فوری طور پر خوراک، صاف پانی، ادویات اور تحفظ کی ضرورت ہے، مگر اس...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی احتجاجی کال کے باوجود اڈیالہ جیل کے باہر بڑا مظاہرہ نہ ہوسکا، عمران خان اور بشریٰ بی بی سے فیملی کی ملاقات نہ ہوسکی، علیمہ خان، ڈاکٹر عظمٰی اور نورین نیازی چکری انٹرچینج سے آگے نہ آسکے صرف ایک سینیٹر، دو ایم این اے اڈیالہ جیل کے قریب پہنچے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف 5 اگست پر راولپنڈی میں کوئی بڑا شو نہ کرسکی، پارٹی رہنماؤں کی اڈیالہ جیل کے قریب مظاہرہ کرنے کی کال بے سود ثابت ہوئی، صرف سینیٹر ہمایوں مہمند، ایم این اے مولانا نسیم علی شاہ، ایم این اے ساجد خان مہمند اڈیالہ روڈ داہگل ناکے پر پہنچے جہاں پولیس نے آگے جانے سے...
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ زخمی بچوں کو فوری طبی امداد کے لیے بی ایم سی (باچا خان میڈیکل کمپلیکس) منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقہ موضع کھنڈہ میں واقع گورنمنٹ ہائی اسکول کے پلے گراؤنڈ میں فٹ بال میچ کے دوران مستورات کے تنازعہ پر فائرنگ سے ایک نوجوان اور ایک راہگیر تماش بین بچہ جاں بحق جبکہ فائرنگ سے 3 کم عمر بچے زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق خواتین کے تنازع کے بعد دو فریقین کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی جس کے بعد ایک فریق نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں حسن علی 25 سال جبکہ شربت فروش امجد کا 9 سالہ بیٹا محمد ہاشم...
فوٹو فائل ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر سے نکلنے والے ٹائر نے دو بچوں کی جان لے لی۔ضلع گھوٹکی کے علاقے ڈہرکی کے قریب تیز رفتار ٹریلر کا ٹائر نکل گیا، جو سڑک کے کنارے کھڑے 2 بچوں سے ٹکرا گیا، جس کے باعث دونوں بچے جاں بحق ہوگئے۔ گھوٹکی سے پولیس کے مطابق کراچی سے پنجاب جانے والے ٹریلر کو پولیس نےتحویل میں لے لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے۔
وزیر اعلی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا، اب یہ اچھے بچے بن گئے ہیں،فیصل کریم کنڈی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی گلی کوچوں تک محدود ہو کر رہ گئی ہے، اب ان کی کسی تحریک میں جان نہیں ہوگی، وزیراعلی کے پی کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ ہوچکا۔گورنر فیصل کریم کنڈی نے علی امین گنڈا پور کا نام لیے بغیر کہا کہ وزیر اعلی رنگ روڈ سے ریلی شرو ع کرکے قلعہ بالا حصار پر سلامی دیں گے، قلعہ بالا حصار میں گارڈ آف آنر دیں گے اور اس کے بعد...
جنوبی کوریا میں طالبہ کی ماں اور خاتون ٹیوٹر امتحانی پرچے چرانے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوگئے ہیں۔ یہ واقعہ شہیر آنڈونگ میں تقریباً دوپہر 1:20 پر پیش آیا جہاں 48 سالہ ماں نے باقاعدہ اپنی بیٹی کو ہائی اسکول میں اس غرض سے داخل کرایا تاکہ فائنل ایگزام کے پرچے چوری کیے جائیں۔ تاہم اس دوران اسکول کی سیکورٹی الرٹ ہو گئی اور دونوں کی چوری کا منصوبہ ناکام ہوگیا۔ ماں کے ساتھ اسکول میں داخل ہونے والی 31 ٹیوٹر 2024 میں اس اسکول سے رخصت ہو چکی تھی مگر اس کی فنگر پرنٹ ڈیٹا ابھی بھی ایکسیس کے لیے فعال تھے۔ ساتھ ہی اسکول کا مینٹیننس عملہ بھی گرفت میں آیا، جس پر چوری میں مدد کرنے کا...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پھوپھیوں اور بیگم کے بعد بچے بھی آ جائیں تو کیا کر لیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ احتجاج 100 بار کریں ہم گرفتار نہیں کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کیوں نہیں انتظامیہ کو آگاہ کرتے؟ میڈیا سے خبر ملتی ہے، یہ انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہاں سے جتھوں کو لے جا کر اڈیالہ جیل پر حملہ کرنے کی اجازت ہم نہیں دیں گے۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بچوں کو استعمال کیا گیا،...
پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی، اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے، طلال چوہدری کا پی ٹی آئی کو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے پی ٹی آئی کو واضح پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی کے لیے پھوپھیوں اور بیگم کے بعد بچے بھی آ جائیں تو کیا کر لیں گے۔قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ احتجاج 100 بار کریں ہم گرفتار نہیں کریں گے لیکن سوال یہ ہے کہ آپ کیوں نہیں انتظامیہ کو آگاہ کرتے؟ میڈیا سے خبر ملتی ہے، یہ انتظامیہ کو آن بورڈ کیوں نہیں لیتے۔انہوں نے واضح کیا کہ یہاں سے...
اسلام آباد: وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کا مسئلہ سیکیورٹی فورسز کا نہیں بلکہ سیاسی قیادت کی بزدلی کا ہے، باجوڑ سمیت کسی بھی جگہ کوئی نیا آپریشن نہیں ہو رہا، البتہ نیشنل ایکشن پلان پر لازمی عمل ہوگا۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز لڑ رہی ہیں، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی سیاسی فورسز کہاں ہیں؟ خیبر پختونخوا میں سیاسی قیادت کمپرومائزڈ ہے۔ طلال چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کہہ رہے ہیں اگر وزیر اعلیٰ نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی تو انہیں فارغ کر دیا جائے گا۔ پی ٹی آئی احتجاج پر انہوں نے کہا کہ احتجاج...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کی رہائی سے متعلق کہا ہےکہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اور اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی، کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کےاندرہے، احتجاج کریں ، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے۔ کشمیریوں کی قربانیوں کا سفر رائیگاں نہیں جائے گا: بیرسٹر امجد ملک ...
وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے عمران خان کی رہائی سے متعلق کہا ہےکہ پھوپھیاں نکل آئیں، بیگم نکل آئی اور اب بچے آگئے تو کیا کرلیں گے۔ قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ پاکستان کےخلاف کسی دشمن ملک نے اتنی لابنگ نہیں کی جتنی پی ٹی آئی نے کی، کنفیوژن اور تقسیم پی ٹی آئی کےاندرہے، احتجاج کریں ، سو بارکریں، ہم گرفتارنہیں کریں گے تاہم آنٹی ریحانہ ہوں یا کوئی اور، قانون 80 سال کا توڑے یا 18 سال کا، یہ ایک جیسی بات ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ اپنے احتجاج کے پروگرام سے انتظامیہ کو آگاہ کیوں نہیں کرتے، آپ آگاہ کریں تو ہم سکیورٹی دیں گے، ڈپٹی کمشنر کو...
چین کی معیشت اس وقت مختلف پیچیدہ چیلنجز سے دوچار ہے، جن میں سب سے سنگین آبادی میں کمی کا بحران ہے۔ 2025 میں تیسری مرتبہ مسلسل آبادی میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس نے حکومت کو شدید تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔ صدر شی جن پنگ نے آبادی کے اس گرتے رجحان کو ’قومی سلامتی کا مسئلہ‘ قرار دیا ہے۔ تازہ اعداد و شمار تشویشناک جنوری 2025 میں جاری کیے گئے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق، گزشتہ سال کے دوران چین کی آبادی میں 13 لاکھ 90 ہزار افراد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ چین میں شادیوں کی شرح بھی تاریخی حد تک کم ہو چکی ہے، اور ریٹائرمنٹ کی عمر بتدریج بڑھائی جا رہی ہے تاکہ...
—فائل فوٹو سٹی کورٹ کراچی کے سینئر سول جج نے شادمان نالے میں گرنے سے خاتون اور دو ماہ کے بچے کی ہلاکت کے کیس میں فریقین کو 99 لاکھ روپے سے زائد ورثاء کو ادا کرنے کا حکم دے دیا۔کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی کے خلاف شہری کے ہرجانے کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔دوران سماعت سینئر سول جج نے ریمارکیس دیتے ہوئے کہا کہ ریکارڈ سے ظاہر ہوتا ہے کہ حادثہ فریقین کی غفلت کے باعث پیش آیا، کے ایم سی اور ڈی ایم سی وسطی عوامی فرائض کی انجام دہی میں ناکام رہے، قانونی ذمے داری تھی کہ سیوریج کے نظام کی دیکھ بھال اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔درخواست گزار کے وکیل نے دلائل دیتے...
اسلام آباد (وقائع نگار) پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر و سابق وزیراعظم آزادکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق عبدالقیوم نیازی سماہنی میں ریلی سے خطاب کیلئے پہنچے تھے جہاں سے انہیں حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے بتایاکہ ریلی میں شرکت سے پہلے عبدالقیوم نیازی کو حراست میں لیا گیا۔ ڈی آئی جی لیاقت چوہدری کے مطابق عبدالقیوم نیازی کو 16ایم پی او کے تحت گرفتار کیا گیا اور ان کی گرفتاری ڈپٹی کمشنر کے حکم پر عمل میں لائی گئی۔سابق وزیراعظم عبدالقیوم نیازی دو روزہ دورے پر بھمبر پہنچے تھے۔ خیال رہے کہ سردار عبدالقیوم نیازی 4 اگست2021 ء سے 14 اپریل2022 ء تک آزاد کشمیر کے وزیراعظم رہے ہیں۔
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم ایک ایسی ریاست بنانا چاہتے ہیں جو امن کو بھی اپنی ذمہ داری سمجھے اور تعلیم کو اپنا محور بنائے۔ اگر ہمیں موقع ملا تو پورے ملک میں ایک نصاب اور ایک زبان کے تحت تعلیمی اصلاحات نافذ کریں گے، تاکہ قوم میں اتحاد اور مساوات قائم ہو۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ودودیہ ہال سیدو شریف میں ''بنو قابل پروگرام'' کے تحت ملاکنڈ ڈویژن کے 1200 نوجوان لڑکوں اور لڑکیوں کے گریجویشن کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی و علاقائی رہنماؤں کی بڑی تعداد شریک تھی، جن میں الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان...
کراچی: سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن نے صوبے کی سرکاری و نجی جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے سی آئی ای سی (چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی) کے بنیادی ڈھانچے کو تقریباً 25 برس بعد یکسر تبدیل کردیا۔ یہ تبدیلی چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی کے نئے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی کی سفارش پر کی گئی ہے اور کمیشن کے حالیہ اجلاس سے اس کی منظوری بھی لے لی گئی ہے جس کے تحت اب چارٹر انسپیکشن کمیٹی میں جامعہ کراچی، جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی اور زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام کے وائس چانسلرز کی مستقل رکنیت ختم ہوگئی ہے اور ان کی جگہ اب چارٹر کمیٹی کے سربراہ کے علاوہ 4 ریٹائرڈ وائس چانسلرز...
امریکا میں دنیا کے سب سے ‘عمر رسیدہ بچے’ کی پیدائش ہوئی ہے۔ یہ بچہ ایک ایسے ایمبریو سے پیدا ہوا جو 1994 میں منجمد کیا گیا تھا۔ بچے کا نام تھاڈیئس ڈینیئل پیئرس رکھا گیا ہے اور وہ 26 جولائی کو لنڈسے اور ٹم پیئرس کے ہاں پیدا ہوا جنہوں نے یہ ایمبریو ‘ایڈاپٹ’ کیا۔ یہ ایمبریو لنڈا آرچرڈ نامی خاتون نے عطیہ کیا تھا جو اب 62 سال کی ہیں۔ 1990 کی دہائی کے اوائل میں لنڈا اور ان کے شوہر نے بانجھ پن کے علاج کے لیے اِن ویٹرو فرٹیلائزیشن (آئی وی ایف) کا سہارا لیا تھا۔ اس عمل کے نتیجے میں 4 ایمبریو بنے جن میں سے ایک کو آرچرڈ کے رحم میں منتقل کیا گیا...
عمران خان کے بچے قانونی منظوری کے بعد انسے ملاقات کر سکتے ہیں ،غیر ملکی شہریوں کو عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حذیفہ رحمان
عمران خان کے بچے قانونی منظوری کے بعد انسے ملاقات کر سکتے ہیں ،غیر ملکی شہریوں کو عدم استحکام کی اجازت نہیں دی جا سکتی،حذیفہ رحمان WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر مملکت برائے قومی ورثہ و ثقافت حذیفہ رحمان نے تصدیق کی کہ بانی پی ٹی آئی کے بانی کے بچے ہائی کمیشن کی قانونی کارروائی کو حتمی شکل دینے کے بعد سخت سکیو رٹی میں اپنے والد سے ملنے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ غیر ملکی شہریوں کو قومی امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ اتوار کو اپنے ایک خصوصی انٹرویو میں وزیر مملکت نے یقین دلایا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کے بچوں کو...
اسلام آباد+لکی مروت (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نوائے وقت رپورٹ) خیبرپی کے کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔ پولیس کے مطابق سٹی ہسپتال میں اب تک 5 بچوں کی نعشیں اور 12 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے، سٹی ہسپتال میں منتقل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز...
—فائل فوٹو اسلام آباد کے پمز اسپتال میں سانپ کے کاٹنے سے متاثرہ بچے کے علاج کے معاملے پر سوشل میڈیا پر زیرِگردش ویڈیو پر ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ بچے کے علاج میں کوئی غفلت نہیں برتی گئی، سوشل میڈیا پر ایسی خبریں بے بنیاد ہیں، سانپ کے کاٹنے سے زخمی بچہ 31 جولائی کی صبح 8 بج کر 35 منٹ پر پمز لایا گیا۔ سانپ کے زہر کا تریاق بنانے کیلئے نئی کوششیںایشیا اور افریقی ممالک میں سانپ کے کاٹنے سے ہونے... ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے کو اینٹی وینم ویکسین کے 10 انجکشن لگائے گئے، اینٹی...
شہر قائد کے علاقے بفرزون میں تیز رفتار منی بس نے کمسن راہ گیر بچے کو روند کر ہلاک کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بفرزون سیکٹر 16 کے سامنے ڈبل روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے قریب منی بس نے راہ گیر بچے کو کچل دیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تیموریہ سب انسپکٹر فراز نے بتایا کہ راہ گیر بچے کی عمر 8 سال کے قریب ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور میرسلام کو گرفتار کر کے منی بس اپنے قبضے میں لے لی...
ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 5 ہو گئی۔ ذرائع کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 زخمی ہو گئے، بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو وہ گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران...
—فائل فوٹوز ذرائع کے مطابق بانیٔ پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ کبھی نہیں کہا کہ بچے احتجاج کے لیے پاکستان آئیں، علیمہ خان کو سیاسی بات نہیں کرنی چاہیے، علی امین گنڈا پور صوبے میں امن قائم نہیں کر سکتے تو استعفیٰ دیں۔راولپنڈی کی اڈیالۂ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی کی جیل کی سہولتیں بحال کر دی گئیں۔ذرائع نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی گزشتہ روز ان کے بچوں سے 1گھنٹہ فون پر بات بھی کرائی گئی، بانیٔ پی ٹی آئی کی کتابیں اور اخبار بھی بحال کر دیے گئے۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اگلی تحریک 14 اگست کو ہے: علیمہ خانبانیٔ تحریکِ انصاف کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے...
خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ریسکیو حکام کے مطابق مارٹر گولہ پھٹنے کا واقعہ لکی مروت کے نواحی گاؤں سر بند میں پیش آیا جہاں بچوں کو کھیتوں میں کھیل کے دوران ایک ماٹر گولہ ملا۔ جو ناسمجھی میں اپنے ساتھ رہائشی آبادی والے علاقے میں لے آئے۔ یہ بھی پڑھیں: رواں برس خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کا گراف کیسا رہا؟ محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ جاری پولیس نے بتایا کہ بچے مارٹر گولے کے ساتھ کھیل رہے تھے کہ اس دوران اچانک زوردار دھماکے سے پھٹ گیا۔ واقعے کے بعد مقامی افراد نے زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کرنا شروع کیا، جبکہ ریسکیو کی ٹیم...
انکشاف ہوا ہے کہ 16 لاکھ سے زائد بچے چائلڈ لیبر میں مبتلا ہیں، جن میں سے نصف سے زائد 10 سے 17 سال کی عمر کے وہ بچے ہیں، جو خطرناک حالات میں کام کر رہے ہیں جہاں طویل اوقات، شدید موسم اور غیر محفوظ آلات ان کا مقدر بن چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبہ سندھ میں چائلڈ لیبر سے متعلق 28 سال بعد ہونے والے جامع سروے میں ہوش رُبا انکشافات سامنے آگئے۔ سندھ چائلڈ لیبر سروے 2022–2024ء کی چونکا دینے والی رپورٹ کے مطابق صوبے بھر میں اب بھی 16 لاکھ سے زائد بچے محنت مشقت جیسے مسائل میں گرفتار ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل محکمہ محنت سندھ محمد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سروے محکمہ محنت سندھ، یونیسیف اور بیورو...
ویب ڈیسک: لکی مروت میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 13 بچے زخمی ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں خون کے عطیات کی ضرورت ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعے سے متعلق شواہد جمع کیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکا مارٹر گولے کی وجہ سے ہوا ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ Ansa Awais Content Writer
بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئینگے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے، عمران خان WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بانی پی ٹی آئی کی اپنے بچوں سے بات کروادی گئی، بانی پی ٹی آئی نے تصدیق کردی۔ ان کا کہنا ہے کہ میرے بچے مجھ سے ملنے پاکستان آئیں گے، سیاست یا احتجاجی تحریک کا حصہ نہیں بنیں گے۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اپنے بچوں قاسم اور سلیمان سے بات کرادی گئی، انہوں نے بچوں سے رابطے کی تصدیق کردی۔بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بچوں سے ڈیڑھ گھنٹے تک ٹیلی فونک گفتگو ہوئی، اب میرے اخبارات بھی بحال کردیئے گئے ہیں۔عمران خان کا مزید کہنا...
پشاور: لکی مروت میں زور دار دھماکے کے نتیجے میں 5 بچے جاں بحق اور خاتون سمیت 13 بچے زخمی ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونےو الے افراد کو سٹی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں خون کے عطیات کی ضرورت ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور دیگر اداروں کی نفری جائے وقوع پر پہنچی اور واقعے سے متعلق شواہد جمع کیے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق مقامی افراد کا کہنا ہے کہ دھماکا مارٹر گولے کی وجہ سے ہوا ہے۔
فائل فوٹو لکی مروت کے علاقے سربند میں گولہ پھٹنے سے 5 بچے جاں بحق اور 12 افراد زخمی ہوگئے۔زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔اسپتال حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں 2 سے 7 سال کے درمیان ہیں۔
ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک مارٹر گولا پھٹنے سے5 بچے جاں بحق اور ایک خاتون اور 11 دیگر بچے شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب بچوں کو ایک کھلے میدان سے مارٹر گولا ملا، جسے وہ نادانی میں اٹھا کر گھر لے آئے۔ گھر پہنچنے کے بعد گولہ اچانک پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں خوفناک دھماکہ ہوا۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ایمبولینسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں و جاں بحق بچوں کو فوری طور پر قریبی سٹی ہسپتال منتقل کیا گیا۔...
خیبرپختونخوا: لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا کے ضلع لکی مروت میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق لکی مروت کے تھانہ صدر کی حدود میں مارٹر گولا پھٹنے سے 3 بچےجاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بچوں کو باہر سے مارٹر گولا ملا تھا جس کو گھر لے آئے، بچوں کے مارٹر گولے سے کھیلنے کے دوران گولا دھماکے سے پھٹ گیا۔پولیس کے مطابق سٹی ہسپتال میں اب تک 2 بچوں کی لاشیں اور 4 زخمیوں کو منتقل کیا گیا ہے۔ریسکیو کے مطابق سٹی ہسپتال میں منتقل کیے گئے زخمیوں کو طبی امداد...
کچھ دن پہلے فون پر میسج کی گھنٹی بجی۔ اٹھا کر دیکھا تو ایک الٹرا ساؤنڈ رپورٹ تھی اور ایک میسج۔ ’میں فلاں کی بہن ہوں، آپ کو فالو کرتی ہوں۔ میں نے الٹرا ساؤنڈ کروایا تھا، رپورٹ آپ کو بھیج رہی ہوں۔ برائے مہربانی رہنمائی فرمائیے‘۔ یہ بھی پڑھیں: ماسک کیوں پہنا جائے؟ یوں تو رہنمائی فرمانے کے لیے ہمہ وقت ہم تیار رہتے ہیں مگر اس کے لیے بیک گراؤنڈ جاننا ازحد ضروری ہوتا ہے۔ حکیم صاحب تو ہم ہیں نہیں کہ پردے کے پیچھے بیٹھی خاتون کی کلائی پر بندھا دھاگہ پکڑ کر تشخیص کر ڈالیں۔ ساتھ میں کچھ نازک مزاج بھی ہیں سو عام حالات میں ادھورے پیغام پر طبعیت برہم ہو جاتی ہے مگر یہاں معاملہ...
ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہر سال ہزاروں بچے ایسے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں جو ہیپاٹائٹس سی کا سبب بنتا ہے اور ان بچوں کی بڑی تعداد پانچ برس کی عمر تک اس انفیکشن سے متاثر رہ سکتے ہیں۔ یونیورسٹی آف برسٹل میں محققین کی جانب سے کی جانے والی عالمی تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ ہر سال تقریباً 74 ہزار بچے ہیپاٹائٹس سی کا سبب بننے والے وائرس کے ساتھ پیدا ہوتے ہیں اور ان میں 23 ہزار سے زیادہ میں پانچ برس کی عمر تک یہ انفیکشن ہو سکتا ہے۔ یہ وائرس دورانِ حمل یا بچے کی پیدائش کے وقت ماں سے بچے میں منتقل ہو سکتا ہے لیکن متعدد خواتین خود...
گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع کیچ میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 7 سالہ بچے کی 1 لاکھ روپے کی ضمانت منظور کرلی۔ گزشتہ دنوں بلوچستان کے ضلع کیچ کے شہر تربت میں 7 سالہ بچے صہیب خالد پر سی ٹی ڈی مکران کی جانب سے ایک ویڈیو شیئر کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ بچے پر فورتھ شیڈول میں شامل گرفتار ملزم کی تقریر کو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام ہے۔ وکیل جاڑین دشتی ایڈووکیٹ نے کہا کہ بچے کی ضمانت کے...
ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان کے ضلع کیچ کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایف آئی آر کا جائزہ لینے اور ذمہ داران کے احتساب کا مطالبہ کیا ہے۔ ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے۔ بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ ایچ آر سی پی...
پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی سینرجیکو (Cnergyico) نے پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ کمپنی کے نائب چیئرمین اسامہ قریشی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ معاہدہ امریکی کمپنی ویٹول کے ساتھ کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر 10 لاکھ بیرل (1 ملین) خام تیل اکتوبر میں درآمد کیا جائے گا۔ قریشی کے مطابق یہ ٹیسٹ اسپاٹ کارگو ہے جو کہ کمپنی کے جامع معاہدے کے تحت خریدا جا رہا ہے۔ اگر یہ کھیپ تجارتی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تو کمپنی ہر ماہ ایک کھیپ درآمد کرنے پر غور کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: خام تیل کی درآمدات میں اضافہ انہوں نے واضح کیا کہ...