2025-10-24@11:54:31 GMT
تلاش کی گنتی: 5552
«عمران خان سے ملاقات کے بعد»:
(نئی خبر)
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آج سعودی پاک جوائنٹ بزنس کونسل کے اعلیٰ سطحی وفد کی ملاقات متوقع ہے۔ وفد کی قیادت سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کریں گے، جو کونسل کے سربراہ بھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان سرمایہ کاری، تجارتی تعاون، صنعتی شراکت داری اور مشترکہ منصوبوں کے فروغ پر بات چیت کی جائے گی۔ سعودی شہزادہ منصور بن محمد آل سعود، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے علیحدہ ملاقات بھی کریں گے۔ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جانب سے سعودی وفد کے اعزاز میں خصوصی عشائیہ...
راولپنڈی اور اسلام آباد میں مذہبی تنظیم کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر سرکاری و نجی تعلیمی ادارے بند کردیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال اور شہریوں کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق احتجاجی مظاہروں کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں کشیدگی کا خدشہ ہے، لہٰذا طلبا، اساتذہ اور والدین کی سلامتی کے پیش نظر تدریسی سرگرمیاں آج معطل رہیں گی۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ یہ اعلان اُس وقت سامنے آیا جب بیشتر اسکولوں اور کالجوں میں تدریسی سرگرمیاں پہلے ہی شروع ہو چکی تھیں۔ اچانک فیصلے نے والدین اور طلبا کو مشکل میں ڈال دیا، خاص طور پر وہ بچے جو اسکول پہنچ چکے...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) سابق صوبائی وزیر کی بیٹی کے گھر چوری کا ڈراپ سین ہو گیا، گھرکا ملازم ہی چور نکلا، 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے گئے تھے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق سابق صوبائی وزیرچوہدری سکندر حیات کی بیٹی کے ملازم نے اہل خانہ کی عدم موجودگی میں تالے توڑ کر 25 لاکھ روپے مالیت کے زیورات چوری کئے،واردات کا مقدمہ 27 ستمبرکودرج کیا گیا۔پولیس کے مطابق کلوز سرکٹ فوٹیجز کی مدد سے ملزم کو گرفتار کر کیا گیا۔ملزم سے چوری شدہ زیورات برآمد ہو چکے ہیں، مزید تفتیش جاری ہے۔
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری نے پنجاب حکومت کے آفیشل یوٹیوب چینل پر شہریوں کے سوالات کے جوابات دینے اور محکموں سے متعلق شکایات کے حل کیلئے وٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے وٹس ایپ نمبر 0306-9330733 جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی شہری صرف دس سیکنڈ کا سوال بھیجیں گے اتوار والے دن ان کے جوابات دوں گی ، سوال غیر ضروری نہ ہو بلکہ متعلقہ ہو ۔ اگر آپ کو کسی محکمے سے متعلق مشکل یا پریشانی آرہی ہے اس کا بھی حل نکالا جائے گا ۔
فلپائن کے ساحل کے قریب 7اعشاریہ6 شدت کا زلزلہ ، سونامی وارننگ جاری کر دی گئی، سکول بند ، شہری کھلے میدانوں میں آ گئے،فلپائنی میڈیا کے مطابق منڈاناؤ جزیرے کے دارالحکومت ڈیوس میں زلزلے کے جھٹکے آتے ہی شہری رہائشی و کاروباری عمارتوں سے باہر نکل آئے، فلپائن کے زلزلہ پیما ادارے کے مطابق قریبی ساحلی علاقوں کے لوگوں کو اونچی جگہوں سے فوری انخلاء کا مشورہ دیا گیا ہے۔فلپائن کے صدر نے وسطی اور جنوبی فلپائن کے کچھ ساحلی علاقوں میں انخلاء کا حکم دیا ہے،انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ جیسے ہی حالات محفوظ ہوں گے، تلاش، امداد اور بچاؤ کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کی جائیں گی-
اسلام کے سماجی پیغام کی روح ’’رحمت للعٰلمین ﷺ‘‘ ہیں۔ ایسی ہمہ گیر رحمت جو نسل، رنگ، طبقے، جنس، مذہب اور حیثیت کے تمام امتیازات کو پیچھے چھوڑ کر انسان کی آبرو، حق اور شرکت کی ضمانت دیتی ہے۔ رسول اﷲ ﷺ کی سیرت کو اگر معاشرتی انصاف اور سماجی برابری کے زاویے سے دیکھا جائے تو یہ حقیقت سامنے آتی ہے کہ آپ ﷺ نے اپنی دعوت اور عملی اقدامات کے ذریعے ان تمام طبقات کو حقوق، عزت اور سماجی شرکت عطا کی جنھیں اُس وقت کے معاشرے میں کم زور، پس ماندہ یا محروم سمجھا جاتا تھا۔ قرآنِ مجید نے انسانی برابری، بنی آدم کی تکریم، عدل اور سماجی کم زوروں کی دست گیری، احسان کو بنیادی اصول...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس کے مزید 25 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق متاثرہ مریضوں میں سے 18 کا تعلق دیہی علاقوں اور 7 کا تعلق شہری علاقوں سے ہے، اس وقت 19 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کے علاقے ترلائی میں ڈینگی کے سب سے زیادہ 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس کے بعد علاقے کو ہائی رسک قرار دے کر خصوصی اقدامات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں کے دوران 44 ہزار 636 انسدادی سرگرمیاں مکمل کی گئیں اور 28 مقامات پر ڈینگی لاروا کی موجودگی کی نشان دہی کی گئی اور...
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ سعودی سرمایہ کاروں اور پاکستانی بزنس مین کے درمیان تین معاہدوں پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ یہ بات انہوں نے عالی مرتبت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود اور ان کے ہمراہ آئے ہوئے سعودی سرمایہ کاروں کے وفد سے گورنر ہاؤس کراچی میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس سے قبل عالی مرتبت شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کے گورنر ہاوس پہنچنے پر گورنر سندھ کامران خاں ٹیسوری نے پرتپاک استقبال کیا۔ وفد میں سعودی عرب کے سفیر نواف سعید المالکی، قونصل جنرل محمد عبداللہ السبیعی اور دیگر معزز شخصیات شامل تھیں۔ گورنر ہاؤس میں عسکری بینڈ کی سلامی اور پاک سعودی پرچم کشائی کی تقریب نے اس ملاقات...
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور اثاثہ جات کی واپسی سے متعلق تاریخی معاہدہ طے پا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان اور مملکت سعودی عرب کے درمیان انسداد بدعنوانی، منی لانڈرنگ کی روک تھام اور چوری شدہ اثاثہ جات کی واپسی کے لیے ایک تاریخی مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کر دیے گئے ہیں۔ اس معاہدے کو دونوں ممالک کے درمیان شفاف حکمرانی، احتساب اور قانون کی حکمرانی کے فروغ کے سلسلے میں ایک بڑی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ معاہدہ 8 اور 9 اکتوبر 2025 کو جدہ، سعودی عرب میں MENA ریجن کے اثاثہ بحالی انٹرایجنسی نیٹ ورک (MENA-ARIN) کے افتتاحی اجلاس کے موقع پر طے پایا، جس...
پاکستان اور سعودی عرب نے آج بدعنوانی، منی لانڈرنگ اور غبن شدہ اثاثوں کی ریکوری کے حوالے سے تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔ اس مفاہمت کی یادداشت پر سعودی عرب کی نگران اور انسدادِ بدعنوانی اتھارٹی (نزاھہ) کے صدر مازن بن ابراہیم الخموس اور پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں آئی ٹی اور سائبر سیکیورٹی پر پاک سعودی تعاون پر اتفاق یاداشت پر سعودی عرب میں 8 سے 9 اکتوبر 2025 تک منعقد ہونے والے ’ایسٹ ریکوری انٹر ایجنسی نیٹ ورک برائے مینا ریجن کے افتتاحی سیشن کے دوران کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں اداروں...
پنجاب میں انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 37 واں اجلاس صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کمیٹی خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزرا سید عاشق حسین کرمانی، بلال اکبر خان، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: گندم کی قیمت مقرر کرنے کا معاملہ: پنجاب کابینہ گندم کی ڈی ریگولرائزیشن پر فیصلہ کرے گی، محکمہ پرائس کنٹرول اجلاس میں پیرا کے 259 انفورسمنٹ افسران کو پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اختیارات دینے کی منظوری دی گئی،جبکہ میانوالی بارڈر چیک پوسٹس پر رینجرز کی...
پاکستان اور آئی ایم ایف کے اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اگلا راؤنڈ واشنگٹن میں ہوگا جس کیلئے وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب معاشی ٹیم کے ہمراہ رواں ہفتے واشنگٹن جائیں گے اور اس موقع پر مذاکرات کی کامیابی پر اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملنے کا امکان ہے ، عالمی بینک اور آئی ایم ایف کے سالانہ اجلاس 13 اکتوبر سے شروع ہورہے ہیں جو کہ 18 اکتوبر تک جاری رہیں گے، واشنگٹن میں پاکستانی حکام اور آئی ایم ایف مشن کے درمیان مزید بات چیت بھی متوقع ہے ۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان حل طلب مسائل پر مزید پالیسی...
وزیراعظم شہباز شریف اور پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، دونوں رہنماؤں نے سیاسی صورتحال اور اہم قومی امور پر بات چیت کی ۔ وزیراعظم شہباز شریف نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو فون کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان موجودہ سیاسی صورت حال، سیلاب اور خارجہ پالیسی پر بات چیت کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات صدر آصف زرداری اور لیگی رہنماؤں کے درمیان نوابشاہ میں ہونے والی ملاقات میں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کے درمیان مخالفانہ بیان بازی روکنے پراتفاق ہوگیا تھا۔ صدر آصف علی زرداری سے نائب وزیراعظم اسحٰق ڈار اور اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ملاقات کی تھی جس میں معاملات کو افہام و تفہیم...
لاہور میں اورنج لائن میٹرو ٹرین سروس آج اور کل بند رہے گی۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر اورنج ٹرین کی سروس روک دی۔ اس سے قبل اورنج لائن کے متعدد اسٹیشنز مسافروں کے داخلے کیلئے بند کردیے گئے تھے۔ سیکیورٹی خدشات کے باعث اورنج لائن کے اسٹیشنز پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اورنج لائن ٹرین آج اور کل بند رہے گی۔
کراچی: سعودی عرب کا اعلیٰ سطحی تجارتی وفد بزنس کمیونٹی سے ملاقاتیں کرنے کے لیے دو روزہ دورے پر کراچی پہنچ گیا۔ سعودی تجارتی وفد کی فیڈریشن چیمبر آف کامرس اور اووورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس سے اہم ملاقاتیں ہوں گی۔ سعودی تجارتی وفد کی اہم ملاقات ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان سے بھی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنر سندھ بھی اعلیٰ سطحی سعودی وفد سے ملاقاتیں کریں گے۔ معروف بزنس مین عارف حبیب اور کراچی چیمبر آف کامرس سے بھی تجارتی وفد اہم ملاقات کرے گا جبکہ سعودی عرب کے تجارتی وفد سے آباد کی بھی اہم ملاقات طے ہوگئی۔ سعودی تجارتی وفد کو بندرگاہوں میں سرمایہ کاری سے متعلق بریفنگ بھی دی جائے گی۔ سعودی...
الوئوں کے بچائو کی خاطر قانون میں نئی دفعات شامل، بھاری جرمانہ اور7 سال تک قید ہوسکتا ہے: محکمہ والڈلائف
الوئوں کی بقا کے بچائو کی خاطر وائلڈ لائف نے قانون میں نئی دفعات شامل کرلیں۔ رپورٹ کے مطابق غیر قانون طور پر الو رکھنے پربھاری جرمانہ اورسات سال تک قید ہوسکتی ہے۔پاکستان کے دیہی علاقوں میں کالے جادو اورتوہمات کیلئے الوکو مارا جا رہا ہے۔ ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجرزسید کامران بخاری کا کہنا ہے کہ جادو اورتوہم پرستی کی دین اسلام میں بھی ممانعت کی گئی ہے،بھاری سزاوں کا فیصلہ نہ صرف الو کی نسل کوبچانے میں معاون ہوگا بلکہ یہ ماحول اورانسانیت دوست اقدام بھی ہے ۔
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) کراچی میں تعینات برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے کراچی میں ملاقات کی۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کے دوران سندھ کے سینئر وزیر و صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے صوبے کی توانائی پالیسی، جاری منصوبوں اور بین الاقوامی شراکت داریوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر لانس ڈوم سے گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت سندھ توانائی کے مختلف منصوبوں پر تیزی سے کام کر رہی ہے، جن میں تھر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اکتوبر ۔2025 ) مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے ”لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ“ کے نام سے 10 اکتوبر کو وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں احتجاج کی کال دی گئی تھی جس کے بعد جڑواں شہروں میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں تحریک لبیک پاکستان کا اسلام آباد میں احتجاج کے اعلان کے بعد وفاقی پولیس کی تمام نفری کو حاضری یقینی بنانے کا ہدایت جاری کر دی گئیں ہیں اسی کے ساتھ تمام اعلیٰ افسران کا آپریشن ڈویژن میں تعینات فورس کو الرٹ رہنے کا حکم بھی دیا گیا ہے.(جاری ہے) اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ قانون نافذ...
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔ مذاکرات کے اختتام پر فریقین کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے نہ پا سکا، تاہم مستقبل میں مزید پالیسی مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق، آئی ایم ایف نے پاکستان کے قرض پروگرام کے تحت شرائط پر عملدرآمد کو “مضبوط” قرار دیا اور معاشی استحکام کے لیے حکومتی اقدامات کی تعریف کی۔ آئی ایم ایف مشن کی سربراہی کرنے والی ایوا پیٹرووا نے کہا کہ پاکستان نے متعدد شعبوں میں نمایاں پیش رفت کی ہے۔ مشن نے خاص طور پر سیلاب متاثرین کی مدد، مالیاتی نظم و ضبط، اور توانائی اصلاحات پر...
خواجہ رمیض حسن کی ایرانی کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات؛ ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم پاک ایران بہترین تعلقات کو مزیدمستحکم کرنے میں کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 اکتوبر2025ء) مسلم لیگ ق کے رہنما خواجہ رمیض حسن نے سفارتخانہ ایران اسلام آباد میں تعینات ایرانی سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک ایران ثقافتی، معاشرتی، تجارتی اور سیاحتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی سفیر نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ بہترین تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ ایران کی حالیہ اسرائیل کے خلاف جنگ میں پاکستان کی عوام اور ریاست کی خصوصی حمایت پر ایرانی قوم پاکستان کی مشکور ہے انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ اس موقع پر خواجہ رمیض حسن...
وقاص عظیم: پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات ، اسٹاف لیول معاہدے کے لیے ٹھوس پیش رفت۔پاکستان نے قرض پروگرام پر عملدرآمد یقینی بنایا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات اختتام پذیر ہو گئے، آئی ایم ایف مشن چیف ایوا پیٹرو وا نے اعلامیہ جاری کر دیا۔ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان دوسرے جائزہ مذاکرات 24 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہوئے، پاکستان نے اسٹاف لیول معاہدے کے لیے پیش رفت کی ہے ۔ پاکستان میں8 اکتوبر کو آنیوالے تباہ کن زلزلے کو 20 برس بیت گئے، خوفناک یادیں آج بھی ذہنوں پر نقش پاکستان کے ساتھ پالیسی لیول مذاکرات جاری رہیں گے، حل طلب امور پر بات چیت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین ڈویژن و زون میرپورخاص کی جانب سے مرکزی و صوبائی قائدین کی ہدایات پر مطالبات کی منظوری کے لیے احتجاج کی کال پر ڈویژن آفس سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی جس میں حیسکو ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے زونل چیئرمین یوسف سومرو، ڈویژنل چیئرمین شاہد کاظمی چیئرمین سکندر علی مہر، اور دیگر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ڈیسکوز کی مجوزہ نجکاری کا خاتمہ اور بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی پرائیوٹ پبلک پارٹنرشپ کے منصوبوں کو منسوخ کیا جائے ریکوری ٹارگٹ اور مینٹیننس ورک میں بہتری ہو کنٹریکٹ ملازمین کو ریگولر کیا جائے مرحوم و شہید ملازمین کے...
وزیراعظم کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کے اہم اجلاس میں وفاقی وزرا کا مؤقف تھا کہ پیپلز پارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے، وزیراعظم نے پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے، سپیکر اور وفاقی وزرا کو پیپلز پارٹی کی سینیئر قیادت سے ملاقاتیں جاری رکھنے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلز پارٹی کے تحفظات افہام و تفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت پارٹی راہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایاز صادق، اعظم نذیر تارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویر حسین نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلز پارٹی اور مسلم...
اسرائیل اور حماس کے درمیان مصر میں جاری بالواسطہ مذاکرات میں نمایاں پیش رفت ہوئی ہے جس میں فریقین ایک ابتدائی معاہدے پر پہنچ سکتے ہیں۔ خبر رساں ادارے العربیہ کے مطابق ایک اسرائیلی ذریعے نے تصدیق کی ہے کہ مذاکرات “احتیاط مگر مثبت انداز” میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ پہلے مرحلے پر اتفاق نہایت قریب ہے۔ ایک فلسطینی ذریعے نے تصدیق کی کہ مذاکرات میں باقی ماندہ 48 اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے میں تقریباً 2,000 فلسطینی قیدیوں کی رہائی پر تقریباً اتفاق ہوچکا ہے۔ ذرائع نے مزید کہا ہے کہ مذاکرات اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکے ہیں اور جلد ہی کسی باضابطہ اعلان کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسی دوران اسکائی نیوز عربیہ نے دعویٰ کیا کہ مذاکرات کے پہلے پر اتفاق...
سیاسی بیانات کی بنا پر تعلقات خراب نہیں ہونے چاہییں، وزیراعظم کی پی پی کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 8 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنما ئوں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ ذرائع نے بتایاکہ وفاقی وزرا کا موقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھاکہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے اتحادی جماعت پیپلزپارٹی کے تحفظات افہام وتفہیم سے دور کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا جس میں اسپیکر ایازصادق، اعظم نذیرتارڑ، احسن اقبال، طارق فضل چوہدری، رانا ثنااللہ اور رانا تنویرحسین نے شرکت کی۔جیو نیوزکے مطابق اجلاس میں پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے درمیان سیاسی تنازع کے محرکات کا جائزہ لیا گیا جبکہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی ملاقاتوں کے بارے میں اسپیکر نے آگاہ کیا۔ وفاقی وزرا کا مؤقف تھاکہ پیپلزپارٹی کا مسئلہ وفاق سے نہیں پنجاب حکومت سے ہے۔ وفاقی حکومت کا وفد صدر آصف علی زرداری سے ملنے خصوصی طیارے میں نواب شاہ روانہ وزیراعظم نے پیپلزپارٹی...
لاہور : لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر 3 مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے 3 مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی...
لاہور:۔ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ترجمان آفتاب حسین نے اخبارات میں شائع ہونے والی خبر “سرکاری یونیورسٹیوں سے طلبہ تنظیمیں ختم کرنے کا فیصلہ” پر شدید تشویش اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ فیصلہ جمہوری اقدار، آئینی آزادیوں اور نوجوانوں کے مستقبل پر براہِ راست حملہ ہے۔ ترجمان نے کہا کہ طلبہ تنظیمیں دراصل جمہوریت کی نرسریاں ہیں، جو نوجوانوں میں قیادت، مکالمے، تنظیمی شعور اور برداشت کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔ ان کا خاتمہ قوم سے قیادت کے ایسے قیمتی درخت کو کاٹ دینے کے مترادف ہے جو آنے والے کل کو سنوار سکتا ہے۔ آفتاب حسین نے کہا کہ حکومت کا یہ اقدام نہ صرف آئین کے آرٹیکل 17 کی کھلی خلاف ورزی...
پاکپتن(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہےکہ پنجاب کے 25 اضلاع میں زیروکرائم ہے، رات 12 بجے بھی ماں بیٹی سڑک پر نکلے توکوئی خوف نہ ہو۔پاکپتن میں الیکٹرک بسوں کی فراہمی کے افتتاحی منصوبے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ عوام کی زندگی بہتر بنانے کا جذبہ ہو تو کوئی طاقت نہیں روک سکتی، وزیراعلیٰ بنی تو کھلے عام قتل اور ڈاکے پڑ رہے تھے، پنجاب مخالفین کو تنقید کے لیےکچھ نہیں ملتا تو ش سے ن نکالتے ہیں، یہ سب کرنے والے بھی اپنے انجام کو پہنچیں گے۔ سہیل آفریدی نے آئی ایس ایف کے چندے سے الیکشن لڑا تھا، صحافی رفعت اللہ اورکزئی مریم نواز کا کہنا...
لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری کی نو مئی جلاؤ گھیراؤ کے تین مقدمات میں ضمانت منظور کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اعجاز چوہدری کی جانب سے دائر تین مقدمات میں درخواستوں پر عدالت نے محفوظ فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے تین مقدمات میں ضمانتیں منظور کرنے کا حکم سنا دیا۔ درخواست پر سماعت جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ اعجاز چوہدری کے وکیل میاں علی اشفاق دلائل مکمل کیے اور بتایا کہ میرے مؤکل کیخلاف مسلم لیگ ن کا آفس جلانے ،گلبرگ میں کیٹینر جلانے سمیت تین مقدمات درج ہیں۔ انہوں نے مؤقف دیا کہ ٹرائل کورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا جبکہ ان ہی مقدمات میں بانی پی...
وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی شوریٰ کونسل کے وفد نے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدہ برادرانہ تعلقات کی ایک عملی شکل ہے، وزیراعظم بدھ کے روز وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی شوریٰ کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر عبداللہ بن محمد بن ابراہیم الشیخ نے وفد کے ہمراہ اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات میں نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار محمد یوسف اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے سعودی شوری...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی سفارتخانے کے 4 رکنی وفد کی اڈیالا جیل آمد ہوئی۔ جیو نیوز کے مطابق امریکی سفارتخانے کے وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصراقبال، آمنہ بی بی، اسامہ حنیف شامل تھے۔ امریکی سفارتخانے کے وفد کو مجرم ظاہر جعفر تک قونصل رسائی دی گئی اور ظاہر جعفر سے ملاقات کے بعد امریکی سفارتخانے کا وفد واپس روانہ ہوگیا۔واضح رہے کہ مجرم ظاہر جعفر نورمقدم قتل کیس میں اڈیالا جیل میں قید ہے۔ مزید :
سال 2025 کا نوبل انعام برائے کیمسٹری جاپان، آسٹریلیا اور امریکا کے 3 سائنس دانوں کو ان کے ‘ میٹل آرگینک فریم ورکس‘ پر تحقیق کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔ نوبل کمیٹی کے مطابق انعام یافتگان میں پروفیسر سوسومو کیٹاگاوا کیوٹو یونیورسٹی، جاپان پروفیسر رچرڈ رابسن یونیورسٹی آف میلبورن، آسٹریلیا پروفیسر عمر ایم. یاغی یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے، امریکا شامل ہیں۔ کیمیائی ڈھانچوں میں انقلاب تینوں سائنس دانوں نے میٹل آرگینک فریم ورکس (MOFs) پر بنیادی تحقیق کی، جو دھاتوں اور نامیاتی اجزا پر مشتمل ایسے مادے ہیں جو گیسوں، توانائی اور دواؤں کے محفوظ ذخیرہ و استعمال میں مددگار ثابت ہو رہے ہیں۔یہ دریافت جدید ماحولیاتی ٹیکنالوجی، صاف توانائی، اور کیمیائی سینسرز کی تیاری میں اہم سنگِ میل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: امریکی سفارتخانے کا چار رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا۔جیل ذرائع کے مطابق وفد میں قونصل آفیسر ڈینس ہیر، قیصر اقبال، آمنہ بی بی اور اسامہ حنیف شامل تھے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد کو نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر سے قونصلر ملاقات کی اجازت دی گئی۔ ملاقات کے بعد امریکی سفارتی وفد جیل سے روانہ ہوگیا۔یاد رہے کہ ظاہر جعفر نور مقدم قتل کیس میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔ ویب ڈیسک مقصود بھٹی
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان دوستی اور باہمی تعلقات کے ایک نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ملیشیا نے بھارت سے تنازع میں پاکستانی مؤقف کی حمایت کر دی وزیراعظم شہباز شریف کی انتھک محنت، متحرک قیادت اور مؤثر سفارتی پالیسیوں کے باعث پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر نمایاں کامیابیاں حاصل ہو رہی ہیں۔ وزیراعظم کی قیادت میں مثبت تبدیلی حکومتی ذرائع کے مطابق جس طرح شہباز شریف نے بطور وزیراعلیٰ پنجاب صوبے کی تقدیر بدلی، اسی طرح اب وہ بطور وزیراعظم پاکستان کی ترقی و استحکام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔ ان...
سعودی کابینہ نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ میں جنگ ختم کرنے اور تمام یرغمالیوں کو رہا کرنے کے منصوبے کے تحت اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا اور فوری مذاکرات کے ذریعے منصوبے کے نفاذ کے طریقہ کار پر اتفاق رائے قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ ریاض میں کابینہ کے اجلاس کی صدارت وزیرِ اعظم اور ولی عہد محمد بن سلمان نے کی۔ علاقائی صورتحال پر غور اجلاس کے بعد سعودی پریس ایجنسی کو جاری بیان میں وزیرِ میڈیا سلمان الدوسری نے بتایا کہ کابینہ نے موجودہ علاقائی حالات، خاص طور پر مقبوضہ فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر غور کیا۔ کابینہ نے سعودی عرب میں منعقد ہونے والی تمام بین الاقوامی میٹنگز...
وفاقی دارالحکومت کے مرکزی تجارتی علاقے بلیو ایریا میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ کے ایک افسوسناک واقعے میں 1 فرد جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔ واقعہ اسلام آباد اسٹاک ایکسچینج ٹاور کے سامنے، لوفولوجی بیکری کے قریب پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک شخص جس کا نام احسان الٰہی ہے اور وہ وزارت ہاؤسنگ کا ملازم تھا، موقع پر چل بسا جبکہ دوسر شخص شدید زخمی ہوا جسے بروقت اسپتال منتقل کر کے بچا لیا گیا۔ #Islamabad: On 7/10/25 around 11:25pm 1 killed infront of Loafology bakery in bluearea. Area cordoned off. #ChampAlertsOnTheGo #CAOTG pic.twitter.com/eQLg71Vdh8 — Shaheryar Hassan (@shaheryarhassan) October 7, 2025 واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور کرائم سین انویسٹی گیشن...
اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیر اعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اعظم خان نے سردار تنویر الیاس کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل راجہ ضمیرالدین، ایف آئی اے اور پولیس حکام عدالت میں پیش ہوئے۔ ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے سردار تنویر الیاس کے خلاف درج مقدمات کی رپورٹ عدالت میں پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم آزاد کشمیر کے خلاف اسلام آباد میں دو مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے پولیس رپورٹ پیش ہونے پر درخواست نمٹا دی۔
لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازع کشمیر کے لیے خطرناک ثابت ہوگا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے وزیراعظم شہباز شریف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ٹرمپ امن منصوبہ تسلیم کر کے جنرل مشرف والی غلطی دہرائی ہے۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین پر پاکستان کا غلط اقدام تنازعِ کشمیر کے لیے مہلک ثابت ہوگا اور اس کے اثرات مستقبل میں ملکی خارجہ پالیسی پر گہرے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ فلسطین کے معاملے پر امت مسلمہ کو متحد ہو کر آواز بلند کرنی چاہیے، مگر افسوس کہ موجودہ حکومت نے قومی مؤقف کو کمزور کیا...
اسلام آباد: فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ کو بلیو ایریا میں قتل کردیا گیا۔ ایف جی ای ایچ اے کے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہٰی کو رات بلیوایریا میں قتل کیا گیا، وہ 2024 سے فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ اتھارٹی (FGEHA) میں بطور ڈائریکٹر لینڈ اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے۔ ترجمان ایف جی ای ایچ اے نے لینڈ مافیا کو قتل کا ذمہ دار قرار دیدیا، عینی شاہدین کے مطابق دو موٹر سائیکل سواروں نے گزشتہ رات کو بلیو ایریا میں گولیاں ماریں۔ ترجمان نے بتایا کہ احسان الہٰی کی محنت کی بدولت 26 کو ایف جی ای ایچ اے، ایس سی بی اے پی (SCBAP)اور ڈی ایچ اے کے درمیان سہ فریق معاہدہ مارگلہ آرچرڈ طے پایا تھا۔ ترجمان...
اسلام آباد میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ کے لیے دو روزہ باضابطہ مذاکرات کا آغاز آج ہو رہا ہے۔ سعودی عرب کا 15 رکنی تجارتی وفد، شہزادہ منصور بن محمد آل سعود کی قیادت میں، اسلام آباد پہنچ چکا ہے۔ دفتر خارجہ کے مطابق وفد میں ممتاز کاروباری شخصیات اور صنعت کار شامل ہیں جو توانائی، اطلاعاتی ٹیکنالوجی، زراعت، مالیاتی خدمات، تعمیرات، سیمی کنڈکٹرز اور خوراک کی صنعت جیسے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امکانات پر بات چیت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی وفد اپنے قیام کے دوران سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے قائم سپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) سے بھی ملاقات کرے گا۔ مذاکرات میں...
مصر کے شہر شرم الشیخ میں جاری غزہ امن مذاکرات میں فلسطینی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی، اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا اور غزہ کی تعمیر نو سمیت متعدد اہم مطالبات پیش کیے ہیں۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق، حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے کہا کہ تنظیم ایک ایسا معاہدہ چاہتی ہے جو “غزہ کے عوام کی امنگوں پر پورا اترے” اور تمام رکاوٹوں کو دور کرے۔ ان کے مطابق حماس کے مطالبات میں شامل ہیں: جامع اور مستقل جنگ بندی غزہ سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلا انسانی و امدادی سامان کی آزادانہ فراہمی بے گھر افراد کی واپسی اور غزہ کی فوری تعمیر نو فلسطینی قیدیوں کے تبادلے کا منصفانہ معاہدہ فوزی برہوم نے اسرائیلی...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا میں سرکردہ صنعتی و کاروباری شخصیات سے ملاقاتیں کیں،وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان کی ملائیشیا کے نائب وزیرِ سرمایہ کاری، تجارت و صنعت لیو چِن ٹونگ سے ملاقات کی ،ملاقات پاکستان۔ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر کوالالمپور میں ہوئی ،دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا ،آئی ٹی، مصنوعی ذہانت، سیمی کنڈکٹر، آٹو موٹیو، ایوی ایشن اور حلال فوڈ کے شعبوں میں تعاون پر گفتگو ہوئی ،پاکستانی اور ملائیشین کمپنیوں کے درمیان ایگرو فوڈ، جیلاٹین اور سی فوڈ کے 10 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوئے ،دونوں رہنماؤں نے وزرائے اعظم شہباز شریف اور انور ابراہیم کے درمیان کامیاب...
ماسکو: ماسکو میں افغانستان کے حوالے سے ساتویں اجلاس میں پاکستان، ایران، قازقستان، چین، کرغزستان، روس، تاجکستان، ازبکستان اور افغانستان کے خصوصی نمائندے شریک ہوئے، بیلا روس کے نمائندے نے بطور مہمان شرکت کی۔ روسی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اہم اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیاہے ۔ روس میں افغانستان سے متعلق ماسکو فارمیٹ کا ساتواں اجلاس ہوا جس میں پاکستان، چین، روس اور ایران سمیت تمام فریقین نے افغان سرزمین کسی بھی ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کے اقدامات پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ دہشت گردی صرف افغانستان ہی نہیں بلکہ خطے اور پوری دنیا کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ انسدادِ دہشت گردی کے لیے علاقائی فریم ورکس کو مؤثر بنانا...
کراچی: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی،ترقی و خصوصی اقدامات کی زیر صدارت اسلام آباد میں زراعت،موسمیاتی تبدیلی اور سیلابی ہنگامی حالات سے متعلق وفاقی کابینہ کمیٹی کے حالیہ اجلاس کے بارے میں سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے وضاحت جاری کردی ہے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایاکہ اجلاس سے متعلق معلومات اور اوقات کارکی بار بار تبدیلی کے باعث صوبہ سندھ کے نمائندے اجلاس میں شریک نہیں ہو سکے۔ انھوں نے کہاکہ وزارتِ منصوبہ بندی اسلام آبادکی جانب سے 1 اکتوبر 2025 کوابتدائی نوٹس جاری کیاگیا،جس میں اجلاس 3 اکتوبرکوصبح 10 بجے بلانے کااعلان کیاگیا تھا، اگلے دن 2 اکتوبر کو ایک اور مراسلے کے ذریعے اجلاس کا وقت تبدیل کرکے شام 5 بجے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) غزہ میں اسرا ئیلی جارحیت کے دو سال مکمل ہو نے پر امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن ی اپیل پر ملک بھر کی طر ح گجرات میں بھی پر یس کلب سے کچری چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کی قیادت امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم، امیر جماعت اسلامی گجرات چودھری انصر محمود ایڈوکیٹ اور امیر جماعت اسلامی گجرات شہر ساجد شریف اور دیگر نے بھی خطاب کیا،احتجاجی ریلی میں اہل فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے بڑی تعداد میں نوجوان، بچوے اور بزرگوں سمیت عوام کی بڑی تعداد شریک تھی۔ ریلی سے خطاب کر تے ہوئے ڈاکٹر طارق سلیم نے کہا کہ غزہ پر اسرائیلی جارحیت کو دوبرس...
پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کے بیان پر ردعمل میں وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ اگر آپ دن رات ہماری لیڈر شپ پر حملے کریں گے تو کیا ہم آپ کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنائیں گے۔؟ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ ہماری لیڈر شپ اور پارٹی کی اعلیٰ ظرفی ہے جو ذاتی حملوں کے بعد بھی خاموش ہے، سندھ بھی کسی وڈیرے کی جاگیر نہیں جس کو آپ ہر فورم پر سندھو دیس کہتے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا پیپلز پارٹی کے راہنماؤں کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ایک طرف آپ سیز فائر کی بات کرتے ہیں دوسری طرف ہر گھنٹے بعد...
ماسکو میں افغانستان پر منعقدہ ماسکو فارمیٹ اجلاس میں شریک ممالک نے ایک آزاد، متحد اور پرامن افغانستان کے قیام کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کے مطابق اجلاس میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے دو طرفہ اور کثیرالملکی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو بین الاقوامی قبولیت کی تلاش، عالمی سفارتی محاذ پر ہزیمت اٹھاتا بھارت کتنا مددگار ہو سکتا ہے؟ شرکا نے واضح کیا کہ افغانستان اور خطے میں بیرونی فوجی ڈھانچے کا قیام ناقابلِ قبول ہے۔ اجلاس میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ وہ ممالک جو افغانستان کی موجودہ صورتحال کے ذمہ دار ہیں، وہ بحالی اور ترقی سے متعلق اپنے وعدے پورے کریں۔ ???????? At the Moscow...
سیاسی کشیدگی کے باوجود بھارت اور پاکستان کے درمیان کرکٹ میچوں کو جاری رکھنا عالمی کرکٹ ایونٹس کے لیے اسپانسرز کی توجہ برقرار رکھنے کا لازمی ذریعہ قرار دے دیا گیا۔ بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ دونوں ملکوں کے تعلقات تناؤ کا شکار ہیں، تاہم بھارت اور پاکستان کا آمنا سامنا بین الاقوامی ٹورنامنٹس کے تجارتی مفاد کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ تنازع، اب جیتنے والی ٹیم کو ٹرافی کیسے ملے گی؟ یہ بیان سابق انگلش کرکٹر مائیکل ایتھرٹن کی اس تجویز کے جواب میں سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو مشورہ دیا تھا کہ دونوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارتِ داخلہ نے اپنے تمام ماتحت افسران کے لیے غیر ملکی شخصیات سے ملاقات سے قبل پیشگی منظوری لازمی قرار دے دی۔میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکلر کے مطابق کوئی بھی افسر سرکاری یا ذاتی دعوت قبول کرنے سے قبل سیکرٹری داخلہ کی منظوری حاصل کرے گا۔ اسی طرح غیر ملکی مشن، سفارت کاروں یا بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات سے قبل بھی اجازت لینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایف آئی اے، اے این ایف اور اسلام آباد پولیس سمیت دیگر اداروں کو باضابطہ ہدایت نامہ جاری کر دیا گیا ہے۔دستاویز میں کہا گیا ہے کہ پیشگی منظوری کے بغیر کسی غیر ملکی سے ملاقات یا بات چیت کو...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پیش کردہ غزہ امن منصوبے پر مصر میں جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے مستقل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا سمیت کئی بنیادی مطالبات پیش کردیے ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق حماس نے مصر میں جاری بات چیت کے دوران اپنے مؤقف اور شرائط کی تفصیلات واضح کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ جنگ کے 2 سال: امریکا کی جانب سے اسرائیل کو 21.7 ارب ڈالر کی فوجی امداد کا انکشاف حماس کے ترجمان فوزی برہوم نے بتایا کہ ان کا وفد ایک ایسے معاہدے کے لیے کوشاں ہے جو غزہ کے عوام کی امنگوں کی عکاسی کرے اور مذاکرات کی...
سندھ اور پنجاب حکومتوں کے درمیان جاری کشیدگی ختم کرانے کے لیے صدرِ مملکت آصف علی زرداری متحرک ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق آصف زرداری سے وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی. جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان صوبوں کے درمیان پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں صدرِ مملکت نے وفاقی وزیرِ داخلہ کو موجودہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔ علاوہ ازیں، وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے صدر کو ملک میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر بریفنگ دی اور مختلف صوبوں کے درمیان رابطوں کی صورتحال سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں پنجاب کی نگران حکومت کے...
وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے ملائیشیا کے وزیر برائے ڈیجیٹل وائی بی توان گووبند سنگھ دیو سے کوالالمپور میں پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیر تجارت اور ملائیشیائی وزیر برائے ڈیجیٹل نے پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کو فروغ دینے میں ڈیجیٹل تبدیلی کی بڑھتی ہوئی اہمیت پر زور دیا۔ دونوں وزراء نے ای کامرس پلیٹ فارم کو وسعت دینے، سرحد پار ڈیجیٹل خدمات کی سہولت فراہم کرنے، سائبر سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنانے اور مصنوعی ذہانت اور جی فائیو انفراسٹرکچر جیسی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں مشترکہ منصوبوں کو فروغ دینے پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ دونوں وزراء نے وزیراعظم محمد شہبازشریف اور وزیراعظم...
آن لائن نوکریوں کے بہانے حساس معلومات حاصل کرنے کی بھارتی سازش بے نقاب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس) قانون نافذ کرنے والے اداروں کو موصول ہونے والی اطلاعات میں آن لائن نوکریوں کے بہانے پاکستانی شہریوں سے ملک کے حساس تنصیبات اور ان کی لوکیشن کی معلومات حاصل کرنے کی بھارتی مبینہ سازش کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی ایجنسیز نے اس سلسلے میں پی ٹی اے کو خط لکھ کر فوری اقدامات کی درخواست کی ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ جعلی بھارتی کمپنیوں اور ویب سائٹس نے پرکشش تنخواہ اور آن لائن جاب آفرز کے ذریعے لوگوں کو فریب میں مبتلا کیا اور ان کے پروفائلز،...
صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں ملک کی سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کراچی کے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں موجود سیاسی صورتحال سمیت سندھ اور پنجاب حکومت کے درمیان جاری تناؤ پر گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے کہا کہ صدر مملکت نے وفاقی وزیر داخلہ کو موجودہ صورتحال میں اپنا کردار ادا کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی اور تجارتی تعاون کو فروغ دینے کی بے پناہ صلاحیت موجود ہے، اور دونوں فریق اس حوالے سے مؤثر اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے معروف بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت گوبی پارٹنرز کے شریک بانی اور چیئرمین تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی، تجارتی، اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر گفتگو ہوئی۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقد ہونے والی پاکستان-ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو خوش آئند قرار دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ حکومت پاکستان کاروباری ماحول کو سازگار بنانے اور کاروبار کرنے میں...
ابوظبی کے سائنسدانوں نے راکٹ انجن کا کامیاب تجربہ کرلیا، ماہرین نے جدید مائع ایندھن والا راکٹ انجن تیار کیا۔ ابوظبی کے ایڈوانسڈ ٹیکنالوجی ریسرچ کونسل کے تحقیقی ادارے ٹیکنالوجی انوویشن انسٹیٹیوٹ (ٹی آئی آئی) نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کامیابی کے ساتھ متحدہ عرب امارات کا پہلا مائع ایندھن سے چلنے والے راکٹ انجن کی تیاری کے بعد اس کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے۔ اماراتی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات نے خلائی تحقیق کے میدان میں ایک اور سنگِ میل عبور کرلیا، مستقبل میں عرب دنیا کے مریخ اور چاند مشنز کی راہ بھی ہموار ہوگئی۔ مائع ایندھن والے راکٹ انجن جدید خلائی تحقیق کی بنیاد سمجھے جاتے ہیں اور دوبارہ استعمال کے قابل...
کوالالمپور (نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی، ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کیلئے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے نئے راستے کھلے ہیں، حکومت کاروبار کیلئے دوستانہ ماحول پیدا...
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشین بزنس گروپ گوبی پارٹنرز کے وفد نے ملاقات کی، جس کی قیادت کمپنی کے کو فاؤنڈر اور چیئر تھامس ساؤ نے کی۔ ملاقات میں دوطرفہ اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری تعلقات کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان اقتصادی و تجارتی شعبوں میں تعاون کی بے پناہ گنجائش موجود ہے، جس کے فروغ کے لیے دونوں ممالک بھرپور کوششیں کر رہے ہیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا پاک-ملائیشیا تعلقات کو پائیدار شراکت داری میں بدلنے کا عزم انہوں نے گزشتہ روز منعقدہ پاکستان ملائیشیا بزنس اینڈ انویسٹمنٹ کانفرنس کو ایک مثبت پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے بزنس ٹو بزنس روابط کے...
ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں،وزیراعظم خطے میں استحکام کیلئے پاک بھارت امن اہم ہے، مشترکہ نیوزکانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے۔انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں، ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں انورابراہیم کا اہم کردار ہے، آپ کے تجربات سے استفادہ کے لئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، دوطرفہ...
وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی سمیت دیگر اداروں کے پنشنرز کے مسائل دیکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نے وزارت اطلاعات کے ماتحت اداروں میں پنشنرز کے مسائل کے حل کے لیے کمیٹی قائم کر دی۔ کمیٹی کے سربراہ وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ ہوں گے، وزیر مملکت برائے خزانہ بلال کیانی، سیکرٹری خزانہ اور وزیر اطلاعات بھی کمیٹی کے ممبران میں شامل ہیں۔ خیال رہے کمیٹی پی ٹی وی، ریڈیو پاکستان اور اے پی پی سمیت دیگر اداروں کے پنشنرز کے مسائل دیکھے گی۔
یونیسکو کے ایگزیکٹو بورڈ کے جاری اجلاس میں پاکستان نے عالمی ادارے میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت متعین کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر ڈاکٹر سید توقیر حسین شاہ نے اجلاس سے خطاب میں یونیسکو کے دنیا میں تعلیم، سائنس اور ثقافت کے فروغ میں تاریخی کردار کو سراہا۔ انھوں نے کہا کہ یونیسکو کی توجہ کو اس کے بنیادی شعبوں یعنی تعلیم، سائنس، ثقافت اور ابلاغ پر مرکوز کرنا ضروری ہے۔ وزیراعظم کے مشیر نے یونیسکو میں اصلاحات اور حکمتِ عملی کی نئی سمت اختیار کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ معیاری تعلیم تک رسائی، ثقافتی و تاریخی ورثے کے تحفظ، اور جھوٹی خبروں، گمراہ کن اطلاعات اور نفرت انگیز تقاریر جیسے چیلنجز...
پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان معاہدوں اور مفاہمی یادداشت پر دستخط ، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ’’ایکس ‘‘ پر میسیج شیئر کر دیا
کوالالمپور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اور ملائیشیا نے 6 معاہدوں پر دستخط کیے جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان تعاون کو مضبوط بنانا ہے۔ یہ معاہدے مختلف شعبوں جیسے تعلیم، حلال سرٹیفیکیشن، سیاحت، اعلیٰ تعلیم، بدعنوانی کے خلاف اقدامات اور چھوٹے و درمیانے کاروباری اداروں کے فروغ کے لیے کیے گئے ہیں۔ پاکستان اور ملائیشیا نے سفارت کاروں کی تربیت کے شعبے میں تعاون کے لیے انسٹی ٹیوٹ آف ڈپلومیسی اینڈ فارن ریلیشنز اور فارن سروس اکیڈمی آف پاکستان کے درمیان مفاہمی یادداشت پر دستخط کیے۔ ان دستاویزات کا تبادلہ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور ملائیشیا کے وزیر خارجہ حاجی محمد بن حاجی حسن نے کیا۔ اصل ٹارگٹ پیپلز پارٹی نہیں...
اپنے ایک انٹرویو میں قدس فورس میں رہبر معظم کے سابق نمائندے کا کہنا تھا کہ سید حسن نصر الله میں نظر آنے والی خصوصیات شہید قاسم سلیمانی میں نظر آتی تھیں اور بالکل اسی طرح شہید قاسم سلیمانی میں پائی جانے والی خصوصیات کی جھلک سید حسن نصر الله میں دکھائی دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سپاہ پاسداران انقلاب کی قدس فورس میں رہبر معظم آیت الله "سید علی خامنہ ای" كے سابق نمائندے حجۃ الاسلام "علی شیرازی" نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا۔ جس میں انہوں نے کہا کہ شہید جنرل قاسم سلیمانی جب میدان میں دیکھتے کہ کوئی شخص بہادر ہے اور حق کے دفاع میں کھڑا ہے، تو وہ اس سے محبت کرنے لگتے۔ اُن کی...
پینٹاگون کی طرف سے اس معاملے کے اعلان کے بعد وفاقی جج کیرن ایمرگٹ نے ایک فیصلہ جاری کیا تھا جس میں ٹرمپ انتظامیہ کو اگلے نوٹس تک پورٹ لینڈ، اوریگون میں کسی بھی ریاست میں نیشنل گارڈ کے دستے تعینات کرنے سے منع کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست الینوائے کے ڈیموکریٹک گورنر جے بی پرٹزکر نے اعلان کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹیکساس نیشنل گارڈ کے 400 فوجیوں کو الینوائے، اوریگون اور دیگر شہروں میں تعینات کرنے کا حکم دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں انہوں نے ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے کی حمایت واپس لیں اور ٹرمپ کے ساتھ تعاون کرنے سے گریز کریں۔ پرٹزکر نے...
وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام کی اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین سے ملاقات؛عالمی سطح پر مزید تعاون اور ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور
سٹی 42: وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔ وفاقی وزیر برائے سیفران، امور کشمیر و گلگت بلتستان، انجینئر امیر مقام نے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے مہاجرین، جناب فلیپو گرانڈی کے ساتھ وفد کی سطح پر ملاقات کی۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے پاکستان میں مہاجرین، بالخصوص افغان مہاجرین سے متعلق انسانی بنیادوں پر اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین (UNHCR) کی مسلسل معاونت کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کے عہدے میں توسیع انہوں نے کہا کہ پاکستان گزشتہ 46 برسوں سے لاکھوں مہاجرین کی فراخ دلی سے میزبانی کرتا آ رہا ہے۔انہوں...
سپیکر قومی اسمبلی کے چیمبر میں حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی نتیجے پر نہ پہنچ سکے۔ وفاقی وزیر رانا ثنااللہ نے تصدیق کی ہے کہ پیپلز پارٹی آج بھی اپنا احتجاج اور پارلیمنٹ سے واک آؤٹ جاری رکھے گی۔ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی نے وزیراعلیٰ پنجاب کی معافی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی آج صدر آصف زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات طے تھی، تاہم وزیراعظم کے دورۂ ملائیشیا کے باعث یہ ملاقات ممکن نہیں ہو سکی۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم منگل کو وطن واپس آ کر پیپلز پارٹی کے تحفظات پر بات چیت کریں گے، تاکہ معاملے کو...
ڈنمارک کے جج محمد احسن نے سپریم کورٹ آف پاکستان کی دعوت پر عدالت عظمیٰ کا دورہ کیا۔ سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ مزید پڑھیں: ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن کی سپریم کورٹ بار کے وفد سے ملاقات دورے کے دوران جج محمد احسن کو سپریم کورٹ کے عجائب گھر اور سہولت سینٹر کا معائنہ کرایا گیا، جہاں انہیں ڈیجیٹلائزیشن، عدالتی اصلاحات اور عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کیے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ مزید پڑھیں: پاکستان سوسائٹی ڈنمارک کا کوپن ہیگن میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب کا انعقاد ڈنمارک کے جج نے عدالتی کارروائی کا مشاہدہ کیا اور اس موقع پر...
ڈنمارک کے جج جسٹس محمد احسن نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد سے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت سپریم کورٹ بار کے صدر میاں رؤف عطا نے کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، عدالتی نظام میں اصلاحات اور پاکستان و ڈنمارک کے درمیان قانونی تعاون کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مزید پڑھیں: ریاست کے خلاف بندوق اٹھانے والوں کو جواب دینا ہوگا ، وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی کا سپریم کورٹ بار سے خطاب جسٹس محمد احسن نے کہا کہ سپریم کورٹ بار کے وفد کے ساتھ بہت دلچسپ گفتگو ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ آج چیف جسٹس پاکستان سے بھی ملاقات کی گئی اور پاکستان کے نظامِ انصاف کو دیکھ کر خوشی محسوس ہوئی۔ ان کا کہنا...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف جو اس وقت ملائیشیاء کے سرکاری دورے پر ہیں، نے ملائیشیاء کے وزیر اعظم عزت مآب داتو سری انور ابراہیم سے آج پتراجایا میں پردانا پوترا میں ملاقات کی۔ پردانا پترا آمد پر، وزیر اعظم کا استقبال ایک سرکاری استقبالیہ تقریب میں کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد دونوں رہنماؤں نے وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفد کی قیادت کی ۔ وزیراعظم نے دورہ کے دوران ان کے اور ان کے وفد کے ارکان کے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر ملائیشیاء کے وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ اپنی انتہائی تعمیری اور مفید ملاقات کے دوران، دونوں رہنماؤں نے اکتوبر 2024 میں ملائیشیاء کے وزیر اعظم کے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس ہوں گے جن میں مختلف بل پیش کرنے کے ساتھ فلسطین سے اظہار یکجہتی کی قرارداد بھی پیش ہوگی جبکہ سیلاب، افغان مہاجرین، صحت پالیسی پر غور ہوگا۔ قومی اسمبلی کا 15 نکاتی اور سینیٹ کا 39 نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ قومی اسمبلی کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے بعد توجہ دلاؤ نوٹس شامل ہے، قومی اسمبلی کے اجلاس کے ایجنڈے میں دا ویسٹ پاکستان موٹر وہیکل ٹیکسیشن ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا۔ قومی اسمبلی میں اسلام اباد لوکل گورنمنٹ دوسری ترمیمی بل 2025 پیش کیا جائے گا، مختلف ایشوز پر دو تحاریک منظوری کے لیے پیش کی جائیں گی، مزید کئی بلز اور اہم...
کوالالمپور(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تعلقات نئی جہتوں پر ہیں، ملائیشیا کے تجربات سے استفادے کیلئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں۔ ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملائیشیا کا یہ میرا پہلا دورہ ہے، والہانہ استقبال پر ملائیشین صدر داتو سری اور وزیراعظم انور ابراہیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے۔ انہوں نے کہا کہ انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کی حامل شخصیت ہیں، ملائیشیا کو ترقی یافتہ ملک بنانے میں انورابراہیم کا اہم کردار ہے، آپ کے تجربات سے استفادہ کے لئے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں ہیں، دوطرفہ تعلقات کے حوالے سے انورابراہیم...
’جیو نیوز‘ گریب وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ملائیشیا ہمارا دوسرا گھر ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان بہترین تعلقات پائے جاتے ہیں۔ملائیشیا کے وزیر اعظم محمد انور ابراہیم کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کی طرف سے ملائیشیا کے والہانہ استقبال پر شکریہ ادا کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کو ترقی یافتہ بنانے میں انور ابراہیم کا اہم کردار ہے، دوطرفہ تعلقات سے متعلق انور ابراہیم کا دورۂ پاکستان یادگار تھا، ملائیشین ہم منصب انور ابراہیم نمایاں خصوصیات کے حامل شخصیت ہیں۔وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان مثبت بات چیت ہوئی، آپ کے تجربے سے استفادے کے لیے مشترکہ منصوبوں کے خواہاں...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد اور پنجاب میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑی علاقوں میں برف باری کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے موسلادھار بارش کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، مردان، مری، گلیات، اسلام آباد، راولپنڈی اور کشمیر کے برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اس دوران آندھی، جھکڑ چلنے، ژالہ باری اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر ہونے، کمزور انفرا اسٹرکچر کچے گھر، دیواریں، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز، گاڑیاں، سولر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) مرکزی مسلم لیگ کے وفد نے جوائنٹ سیکرٹری خالد نیک کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ووفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی سے بہادرآباد آفس میں ملاقات کی۔ وفد میں کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ ملاقات میں ملکی حالات، باہمی دلچسپی کے امور اور سپریم کورٹ کے الیکشن میں حمایت پر گفتگو ہوئی۔ایم کیو ایم نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی جبکہ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نائب صدر کے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔ رہنماؤں نے کہا کہ موجودہ جمہوریت عوام کو فائدہ نہیں دے رہی، سندھ کے حکمرانوں نے 22 ہزار ارب کے باوجود ترقی نہ دی، کراچی اور اندرون...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251006-08-22 لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مختلف علاقوں میں آوارہ کتوں کے کاٹنے کے واقعات پر اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آوارہ کتوں کے کاٹنے سے شہریوں اور بچوں کا زخمی ہونا ناقابل برداشت ہے، یہ واقعات بار بار کیوں رونما ہو رہے ہیں توجہ دی جائے۔مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔انہوں نے الیکٹرو بس کے لیے ہر اسٹاپ پر مخصوص بس اسٹینڈ قائم کرنے اور ڈپٹی کمشنرز کو فلڈ سروے کی مانیٹرنگ کی ہدایت کرتے ہوئے شفاف اور مستند ڈیٹا کی ضرورت پر زور دیا۔ اجلاس میں سرکاری اسکولوں کے سامنے سڑکوں پر زیبرا کراسنگ یقینی بنانے اور روڈز پر نجی اور سرکاری...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، پاکستان، ترکی، سعودی عرب، قطر اور مصر کے وزرائے خارجہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ کے خاتمے، تمام یرغمالیوں کی رہائی، اور عمل درآمد کے طریقہ کار پر مذاکرات کے فوری آغاز سے متعلق تجویز کے جواب میں حماس کے اٹھائے گئے اقدامات کا خیرمقدم کیا ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق آٹھوں ممالک کے وزرائے خارجہ نے صدر ٹرمپ کی جانب سے اسرائیل پر بمباری فوری طور پر روکنے اور تبادلہ معاہدے پر عمل درآمد شروع کرنے کی اپیل کا بھی خیرمقدم کیا اور خطے میں امن کے قیام کے لیے ان کی وابستگی کی تعریف کی۔ وزرائے خارجہ نے اس...
پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایجنسی (پاک ای پی اے) نے اعلان کیا ہے کہ 17 نومبر سے وفاقی دارالحکومت میں دھواں خارج کرنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا جائے گا۔ ترجمان وزارتِ موسمیاتی تبدیلی محمد سلیم شیخ کے مطابق اس اقدام کا مقصد اسموگ کے موسم سے قبل فضائی آلودگی پر قابو پانا ہے۔ اس مہم میں اسلام آباد پولیس اور ٹریفک پولیس بھی شریک ہوں گی۔ یہ بھی پڑھیے: ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے لیے سہولیات میں اضافہ، یکم اکتوبر کے بعد کریک ڈاؤن کا فیصلہ شہر کے مختلف مقامات پر چیکنگ اور دھواں ٹیسٹ کیے جائیں گے اور مقررہ معیار پر پورا نہ اترنے والی گاڑیوں پر جرمانہ یا ضبطگی کی جائے گی۔ ترجمان نے...
کوالالمپور: ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ مقامی میڈیا سے گفتگو میں انور ابراہیم نے کہا کہ امریکا کی جانب سے پیش کیا گیا امن منصوبہ مکمل نہیں ہے اور اس کے کئی پہلو ایسے ہیں جن سے ہم متفق نہیں، تاہم فی الحال ہماری سب سے بڑی ترجیح فلسطینی عوام کی جانیں بچانا ہے۔ انور ابراہیم کا کہنا تھا کہ عرب اور اسلامی ممالک کی جانب سے منصوبے کی حمایت کا مطلب یہ نہیں کہ وہ اس کی ہر شق سے اتفاق کرتے ہیں۔ یہ ایک اجتماعی کوشش ہے تاکہ خونریزی اور بے دخلی کو روکا جا سکے اور فلسطینی عوام کو غزہ واپس جانے...
گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں ہفتے کے روز موسم سرما کی پہلی برف باری ہوئی، جسے ایک مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، کیوں کہ گزشتہ کئی سال سے تاخیر سے ہونے والی برف باری کو ماحولیاتی تبدیلیوں سے جوڑا جا رہا تھا، جس نے خطے کے نازک ماحولیاتی نظام کو متاثر کیا اور مقامی برادریوں میں تشویش پیدا کر دی تھی۔ نجی اخبار کی رپورٹ زیریں علاقوں میں جمعہ اور ہفتہ کے روز کہیں کہیں بارش ہوئی، جس سے درجہ حرارت میں نمایاں کمی واقع ہوئی، مقامی لوگوں کے مطابق 12 ہزار فٹ سے زیادہ بلندی پر واقع علاقے خنجراب ٹاپ اور بابوسر ٹاپ ، میں اس موسم کی پہلی برف باری ہوئی، برف سے...
وزیراعظم شہباز شریف ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کی دعوت پر 2 روزہ سرکاری دورے پر کوالالمپور کے لیے روانہ ہوگئے۔ وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر ملائیشیا روانہ ہوگئے ہیں، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ سرکاری حکام کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیر اعظم سے ملاقات ہوگی جس دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط بھی ہوں گے۔حکام کے مطابق ملاقات میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ تجارت، آئی ٹی و ٹیلی کام، حلال انڈسٹری اور سرمایہ کاری میں تعاون بڑھانے پر بھی غور ہوگا۔
نوازشریف سے ملاقات، آزاد کشمیر، دورے کے حوالے سے آگاہ کیا: ٹرمپ، اسلامی ممالک کا شکریہ، غزہ جنگ بندی کے قریب، وزیراعظم
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ سٹاف رپورٹر سے) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اپنے بڑے بھائی، سابق وزیرِ اعظم اور صدر مسلم لیگ (ن) محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی اور اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا اور آزاد کشمیر کی حالیہ صورتحال اور کامیاب مذاکرات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف جاتی امراء جہاں انہوں نے صدر مسلم لیگ (ن) میاں محمد نواز شریف سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم نے صدر مسلم لیگ ن کو اپنے حالیہ بیرون ملک دوروں کے حوالے سے آگاہ کیا، آج وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف ملائیشین وزیرِ اعظم انور ابراہیم کی دعوت پر ملائیشیا کے دو روزہ دورے پر روانہ ہونگے۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم نے...
اسلام آباد(آئی این پی )ایس آئی ایف سی کی کوششوں سے پاکستان اور آسیان ممالک کے درمیان تجارتی و سرمایہ کاری تعلقات میں اضافہ ہورہا ہے۔پاکستان اور آسیان ممالک کے سفیروں کی وزارت تجارت اسلام آباد میں اہم ملاقات ہوئی ۔جس میں دوطرفہ تجارت اورسرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان نے نئی تجارتی پالیسی اور ٹیرف اصلاحات پیش کیں، پاکستان کی جانب سے آسیان کمپنیوں کو سی پیک سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاری کی دعوت دی گئی۔وزیرِ تجارت جام کمال خان کے مطابق ٹیکنالوجی ٹرانسفر اور زرعی ویلیو ایڈیشن سے پاکستان میں نئے تجارتی مواقع متوقع ہیں، پاکستان وسطی ایشیا کا گیٹ وے بن کر آسیان کے ساتھ نئے تجارتی مواقع...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی حکام نے غزہ میں ایک ابتدائی انخلا کی حد (Withdrawal Line) پر رضامندی ظاہر کر دی ہے اور اس فیصلے سے حماس کو باضابطہ طور پر آگاہ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے لیے تیار ہیں، اسرائیل کا حماس کے بیان کے بعد ردعمل صدر ٹرمپ کے مطابق اس معاہدے کے تحت جیسے ہی حماس اس فیصلے کی تصدیق کرے گی، اسرائیل اس حد تک اپنی فوجیں پیچھے ہٹا لے گا اور فوری جنگ بندی نافذ ہو جائے گی۔ اس کے بعد تمام باقی یرغمالیوں کی رہائی کا عمل شروع ہوگا۔ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ...
دنیا بھر میں ہر سال 5 اکتوبر کو استاد کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ یہ دن 5 اکتوبر 1966 کا یونیسکو نے مختص کیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد اساتذہ کو ان کی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ امسال ٹیچر ڈے کا تھیم ’Recasting Teaching as a Collaborative Profession‘ ہے، جس کا مقصد باہمی تعاون اور شراکت کو فروغ دینا ہے۔ ٹیچرز ڈے کے حوالے سے نمل یونیورسٹی اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبا کی آرا سننے کے لیے یہ رپورٹ دیکھیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews اساتذہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251005-11-5 سکھر(نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی ضلع سکھر کے امرا مقامات وتحاصیل کا اجلاس امیر ضلع سکھر زبیر حفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں نائب قیم صوبہمولانا حزب اللہ جکھرو نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر 21،22،23 نومبر کو لاہور میں منعقد ہونے والے جماعت اسلامی پاکستان کے اجتماع عام کی تیاریوں ،اہداف حاضری،بیت المال سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا گیا اور فیصلے کیے گئے۔ مولانا حزب اللہ جکھرو اور زبیر حفیظ شیخ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اجتماع عام جماعت اسلامی کی اقامت دین کیلئے جدوجہد اور مؤثر سیاسی تنظیمی استحکام کیلئے ایک تاریخ ساز اجتماع ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال اور عالمی سطح پر...
امیر جماعت اسلامی ضلع کیماڑی فضل احد ودیگر اتحاد ٹاؤن میں جے آئی یوتھ کے تحت اہل غزہ سے یکجہتی کی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ