2025-09-18@19:35:31 GMT
تلاش کی گنتی: 1008

«پاکستان پوسٹ کی جانب سے»:

(نئی خبر)
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے یوم تشکر کے حوالے سے اپنا پیغام جاری کردیا جس میں مسلح افواج اور قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔ وزیراعظم نے یوم تشکر کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ آج ، بھارت کی کھلی جارحیت اور اشتعال انگیزی کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی اور فتح پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے ملک بھر میں یوم تشکر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں معصوم اور بے گناہ پاکستانی شہری شہید ہوئے اور ہمیں ان بے گناہ شہریوں کی خاطر جوابی کارروائی کرنے پر مجبور...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کیلئے خطرناک ہوگی،بلاول بھٹو کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے بیانیے کو بڑی کامیابیاں ملی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں بات...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر مصدق ملک نے کہا کہ ہم جیت پر غرور نہیں بلکہ فخر کرتے ہیں، ہمیں اپنی افواج پر فخر ہے، پی ٹی آئی سمیت تمام لوگ اکٹھے ہوئے۔  شہریار آفریدی نے کہا کہ اےپی سی بلانی چاہیے،بانی پی ٹی آئی اوراخترمینگل کوبھی لاناچاہیے، ہم کسی قسم کی فیور نہیں چاہتے،ہم نے ایک ساتھ ملکر بیٹھنا ہے۔ سماء نیوز کے پروگرام ’ ندیم ملک لائیو‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہناتھا کہ  بھارتی میڈیا کے پروپیگنڈے کوپاکستانی میڈیا نےذمہ داری سے جواب دیا، دنیا تسلیم کررہی تھی اصل خبریں پاکستانی میڈیا دے رہاہے، مودی نے کہاتھا رافیل ہوتا تو ایسی کی تیسی کردیتے، اس بار چڑیوں کی طرح رافیل گررہے تھے، ہم...
    اسلام آباد: سینیٹ کی منصوبہ بندی کمیٹی کے اجلاس میں انکشاف ہوا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے کی سب بندرگاہوں سے زیادہ ہیں جبکہ اراکین کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ گوادر کی ترقی چاہیے تو اس کو ٹیکس فری زون ہونا چاہیے۔ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر قرات العین مری کی زیر صدارت سینیٹ منصوبہ بندی کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پاکستان کی بندرگاہوں کے چارجز خطے کی سب بندرگاہوں سے زیادہ ہیں اور گوادر پورٹ کے شپنگ چارجز سب سے زیادہ ہیں۔ چیئرپرسن کمیٹی قرات العین مری نے سوال کیا کہ ہماری بندرگاہوں پر اتنے چارجرز کون لگاتا ہے، جس پر حکام نے بتایا کہ یہ چارجز...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2025ء) سینیٹ کے اجلاس میں جمعرات کو پاکستان پیپلز پارٹی کی سینئر رہنما اور سینیٹر شیری رحمٰن نے حالیہ کشیدہ صورتحال میں پاک فوج، سیاسی قیادت اور اپوزیشن جماعتوں کے مثبت کردار کو زبردست الفاظ میں سراہا۔شیری رحمٰن نے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔انہوں نے پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار اور قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس نازک گھڑی میں افواج پاکستان نے قوم کی امیدوں پر پورا اتر کر دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا۔سینیٹر شیری رحمٰن نے سیاسی ہم آہنگی پر بھی...
    پہلگام حملے کے بعد پاکستان کے خلاف جنگی جنون میں مبتلا بھارت کو نہ صرف عسکری میدان میں ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا بلکہ سفارتی محاذ پر بھی دنیا بھر میں خفت اٹھانی پڑی ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ جریدے ’دی ڈپلومیٹ‘ نے اپنی تازہ رپورٹ میں تسلیم کیا ہے کہ پاک بھارت حالیہ کشیدگی میں پاکستان کو سفارتی میدان میں واضح کامیابی حاصل ہوئی جبکہ بھارت کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔ رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائی اور عالمی سطح پر مدبرانہ سفارتی حکمتِ عملی نے ثابت کر دیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر سطح پر تیار ہے۔ جریدے نے واضح کیا کہ عسکری محاذ پر بھارت کی جارحیت ناکامی سے دوچار...
    بھارتی فلم صنم تیری قسم کے پوسٹر سے ماورا حسین کی تصویر ہٹانے پر ان کے شوہر اداکار امیر گیلانی بھارت پر پھٹ پڑے۔ اداکار امیر گیلانی نے اپنی اہلیہ اور معروف اداکارہ ماورا حسین کو بھارتی فلم صنم تیری قسم کے البم کور سے ہٹانے پر شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے اس اقدام کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی فنکاروں کی وجہ سے بھارتی فلم انڈسٹری کو بین الاقوامی سطح پر بہتر پروجیکٹس میسر آئے ہیں۔ یہ اقدام حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جہاں بھارتی حکومت نے او ٹی ٹی پلیٹ فارمز اور میڈیا اسٹریمنگ سروسز پر پاکستانی مواد کی نمائش پر پابندیاں عائد کی ہیں۔ اسی پالیسی کے تحت ماورا حسین کی...
    وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار رضا حیات ہراج نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ کے بعد پاکستانی ساختہ جنگی ساز و سامان کے لیے دنیا بھر سے اتنے آرڈرز آ رہے ہیں کہ شاید وہ 2 سال میں بھی پورے نہ ہوں سکیں۔ مزید پڑھیں: پنجاب: اسکولوں میں آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج بری، نیوی اور ائیر فورس کی قدر دنیا اس لیے کرتی ہے کہ وہ نہ صرف اپنے اپنے شعبے میں قابل ہیں بلکہ انتہائی پروفیشنل بھی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ پاک افواج کے بھرپور جوابی حملوں نے دشمن کو شکست فاش سے...
    کراچی: پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں خواتین کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کا انکشاف ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سیلولر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جی ایس ایم اے نے اپنی سروے رپورٹ موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025"  میں پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت کے رجحان میں تیز رفتار اضافہ کا اعتراف کرتے ہوئے اسے پاکستان کا ڈیجیٹل بریک تھرو قرار دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے  موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن سال 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے بعد پہلی بار...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر پارلیمانی امور کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت انتہائی پروفیشنل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چودھری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کے خلاف پاکستان کے جواب پر دنیا حیران ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طارق فضل چودھری کا کہنا تھا کہ بھارت خود کو خطے کا سب سے بڑا بدمعاش سمجھ رہا تھا، پوری دنیا کو پاکستان کی دفاعی صلاحیت کا پتا چل گیا ہے۔...
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہندو توا نظریے سے پورے خطے کی سلامتی کو شدید خطرات ہیں، پاکستان کی خودمختاری اور قومی سلامتی پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ بدھ کے روز صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سی ایم ایچ  راولپنڈی کا دورہ کیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ہم نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، جنگ بندی فتح کی علامت ہے: صدر مملکت آصف علی زرداری صدر مملکت نے سی ایم ایچ میں زیرعلاج بلااشتعال  بھارتی حملوں میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور متاثرہ شہریوں کی عیادت کی، صدر مملکت نے زخمیوں ...
    اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے آج سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ بھارتی جارحیت کے نتیجے میں زخمی ہونے والے پاک فوج کے جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ دورے کے دوران وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی، کمانڈر 10 کور اور اسپتال کی انتظامیہ بھی صدر مملکت کے ہمراہ تھے۔ صدرِ پاکستان نے زخمیوں سے فرداً فرداً ملاقات کی، ان کی خیریت دریافت کی اور ان کی بہادری، قربانی اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ صدر مملکت نے کہا: “ہمیں اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں پر فخر ہے۔ پوری قوم اپنے سپاہیوں اور شہریوں کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔ پاکستانی قوم نے دشمن کی جارحیت کا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نےپہلگام واقعہ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی انکوائری کے نتائج منظر عام پر آ گئے ہیں، جن میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عالمی طاقتوں نے آزادانہ طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ان کے نتائج بھارت اور پاکستان دونوں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان طالبان گروہوں نے کی، جو اس وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے خلاف شدید دباؤ...
    صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پچھتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا...
    نئی دہلی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی حمایت میں فیس بک پوسٹ کرنے والے بھارتی قصائی رضوان کو شد ت پسند ہندووں نے بد ترین تشدد کا نشانہ بنا دیا جس کے بعد مقامی پولیس نے رضوان کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈ یا رپورٹ کے مطابق باراسات، مغربی بنگال میں ایک قصائی، رضوان، جو سوشل میڈیا پر جاری پاکستان-بھارت کشیدگی کے دوران کھل کر پاکستان کی حمایت کر رہا تھا، مقامی افراد کے شدید غصے کا شکار بن گیا۔ اطلاعات کے مطابق رضوان کو مقامی افراد نے شدید تشدد کا نشانہ بنایا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر رضوان کو حراست میں لے لیا اور "ملک دشمن پوسٹس" کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا۔ رضوان نے فیس بک...
    عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن عالمی مالیاتی جریدے نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا  ہے۔ عالمی مالیاتی جریدے بیرن (Barron’s) نے  کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے، پاک-بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں: آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کی کامیابی سے پاکستانی معیشت کے لیے نئے دروازے کھل گئے، مگر کیسے؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑسکتا ہے، موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے فوجی اتحادیوں کو معیشت کی بہتری کے لیے...
    بیرن نے پاکستان کی اقتصادی میدان میں کارکرگی معاشی کرشمہ قرار دیدی gdp WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی شہرت یافتہ مالیاتی جریدے بیرن نے پاکستان کی حالیہ معاشی کارکردگی کو معاشی کرشمہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اقتصادی بحالی کی راہ پر غیر معمولی کامیابی سے گامزن ہے۔ رپورٹ کے مطابق، حالیہ پاک بھارت سرحدی کشیدگی کے باوجود پاکستان کی معیشت پر اس کا کوئی منفی اثر نہیں پڑے گا۔بیرن کی تفصیلی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر عالمی سرمایہ کاروں نے بروقت پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو مستقبل میں انہیں پچھتانا پڑ سکتا ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ حالات نے وزیراعظم شہباز...
    جدہ ایئرپورٹ پر پاکستان سے سرکاری عازمین حج کی حجاز مقدس آمد کا دوسرا مرحلہ آج شروع ہو گیا۔ وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے روٹ ٹو مکہ کے تحت اسلام آباد سے براہ راست جدہ آنے والی اولین پرواز کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ڈی جی حج عبدالوہاب سومرو، چیف کوآرڈینیٹر حج آپریشن ڈاکٹر مرزا علی محسود، ڈائریکٹر مکہ عزیز اللہ خان، قونصل جنرل خالد مجید، سعودی حکام و دیگر افسران نے عازمین حج کو جدہ ایئرپورٹ پر خوش آمدید کہا۔ یہ بھی پڑھیے: وزرات مذہبی امور نے عازمین حج کو کس بات سے محتاط رہنے کا مشورہ دیا؟ واضح رہے کہ دوسرے مرحلے میں 31 مئی تک تقریباً 46 ہزار عازمین جدہ کے راستے مکہ...
    صف اول کے عالمی مالیاتی جریدے نے اقتصادی میدان میں پاکستان کی کارکردگی کو ’معاشی کرشمہ‘ قرار دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق معروف اخبار وال اسٹریٹ جنرل کی سسٹر آرگنائزیشن بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ پاکستان کی طرف توجہ نہ دی تو شاید سرمایہ کار بعد میں پھچتائیں، 25 کروڑ 50 لاکھ آبادی والا یہ ملک گزشتہ دو سال میں معاشی کرشمہ کر چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ سالانہ 40 فیصد مہنگائی، اب تقریباً صفر ہو چکی ہے، 2031 میں میچور ہونے والے پاکستانی یوروبانڈز کی قیمت 40 سینٹ فی ڈالر سے بڑھ کر 80 سینٹ ہو گئی ہے، کراچی اسٹاک ایکسچینج انڈیکس تین گنا ہو چکا ہے۔ بیرن نے اپنی رپورٹ میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سینئر صحافی و کالم نگار سہیل وڑائچ نےپہلگام واقعہ کے حوالے سے اہم انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ پہلگام دہشت گردی کے واقعہ کی غیرجانبدارانہ بین الاقوامی انکوائری کے نتائج منظر عام پر آ گئے ہیں، جن میں پاکستان کو بری الذمہ قرار دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ کئی عالمی طاقتوں نے آزادانہ طور پر واقعہ کی تحقیقات کرائیں اور ان کے نتائج بھارت اور پاکستان دونوں کو پہنچا دیے گئے ہیں۔انکوائری رپورٹ کے مطابق پہلگام واقعہ کی منصوبہ بندی افغانستان میں موجود ان طالبان گروہوں نے کی، جو اس وقت پاکستان کے خلاف برسرپیکار ہیں۔ رپورٹ میں یہ انکشاف بھی کیا گیا کہ پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں افغان طالبان کے خلاف شدید دباؤ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عالمی جریدے 'بلوم برگ، نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ چین کے ہتھیاروں کو نئی عالمی پذیرائی مل گئی، پاک بھارت کشیدگی نے مغربی اسلحے کی برتری کو چیلنج کر دیا۔بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حالیہ پاک بھارت تنازع نے نہ صرف جنوبی ایشیا میں سیکیورٹی کے توازن کو ہلا کر رکھ دیا ہے بلکہ عالمی سطح پر اسٹریٹجک ہتھیاروں کی سوچ میں بھی واضح تبدیلی پیدا کی ہے۔ چین کے تیار کردہ لڑاکا طیارے اور دفاعی نظام، جنہیں ماضی میں مغربی ہتھیاروں کے مقابلے میں کمتر سمجھا جاتا تھا، اب مؤثر ثابت ہو کر دنیا کی توجہ حاصل کر رہے ہیں۔  نوشکی میں بے گناہ 4  اینکر ڈرائیور قتل ،وزیراعلی پنجاب مریم...
    سٹی 42: معرکۂ حق؛  اسلام آباد  پولیس کی جانب سے پاک فوج کی تاریخی فتح پر  ریلی کا انعقاد  کیا گیا  سرکاری عہدیداروں  کی جانب سے  پوری قوم کو 10 مئی کی تاریخی فتح کی مبارکباد  دی  آئی جی پی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے کہا ہماری  مسلح افواج نے سیسہ پلائی دیوار بن کے دشمن کا مقابلہ کیا  جوقابل ستائش ہے  ،یہ پوری مسلم امہ ، پاکستان اور مسلح افواج  کی جیت  ہے، یہ جیت پوری دنیا کے لیے  پیغام ہے کہ ہم اپنا دفاع کرنا  بخوبی جانتے ہیں۔ اکراس دی بورڈ فائر بندی، ڈرون مداخلت بند؛ ملٹری آپریشنز ڈی جیز کا اتفاق رائے عامر خٹک کمشنر راولپنڈی نے کہا اپنی افواج ، غازیوں ،...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) معروف امریکی دفاعی جریدے "دی نیشنل انٹرسٹ" نے اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 7 مئی کو ہونے والی پاک بھارت فضائی جھڑپ میں پاکستان نے واضح کامیابی حاصل کی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگرچہ بیشتر دفاعی ماہرین کا اندازہ تھا کہ بھارت کی عددی برتری اور وسائل کی بنیاد پر اس کا پلڑا بھاری رہے گا، لیکن پاکستانی فضائیہ نے حیران کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بھارت کو بھرپور جواب دیا۔ دی نیشنل انٹرسٹ کے مطابق، جھڑپ کے دوران پاکستان نے چین کے جدید J-10C طیارے اور PL-15 میزائلوں کی مدد سے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ ان میں سے 3 طیارے فرانسیسی ساختہ رافیل تھے، جنہیں...
    پاک بھارت کشیدگی اور حالیہ جنگ کے بعد پاکستانی اداکاروں کی تصاویر بھارتی میوزک پلیٹ فارمز سے ہٹا دی گئیں۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں متعدد بھارتی فلموں کے پوسٹرز اور گانوں کے پوسٹرز سے پاکستانی اداکاروں کی تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔ فواد خان کو فلم کپور اینڈ سنز کے گانے بدھو سا من کے پوسٹر سے ہٹا دیا گیا ہے، اور یہ گانا اب بھارت میں یوٹیوب پر دستیاب نہیں ہے تاہم فواد خان کی 2014 کی فلم خوبصورت کا پوسٹر تاحال تبدیل نہیں ہوا۔ https://www.instagram.com/p/DJj9VkqiCPE/ اسی طرح ماہرہ خان کو فلم رئیس کے البم کور سے ہٹا دیا گیا ہے، جس میں اب صرف شاہ رخ خان نظر آ رہے ہیں جبکہ ماہرہ غائب ہیں جو اس فلم...
    نارووال: پاک بھارت سیز فائر کے بعد بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری نہ کھل سکی ، بھارت کی جانب سے راہداری 6 اور 7 مئی کے بھارتی حملے کے بعد سے بند ہے ، پاکستان کی جانب سے کرتارپور ہداری معمول کے مطابق کھلی ہے, دربار انتظامیہ کا کہنا ہے ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔ دوسری طرف پاکستان سکھ گردوارہ پربندھک کمیٹی کے سربراہ اور وزیر برائے اقلیتی امور وانسانی حقوق پنجاب سردار رمیش سنگھ اروڑہ نے بھارت سے کرتار پور راہداری فوری کھولنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ مزید پڑھیں: مودی کی ساکھ بچانے کیلئے پنجاب کی سرزمین استعمال نہیں ہونے دیں گے، بھارتی سکھ صوبائی وزیر نے...
    مفتی منیب الرحمان نے کہا ہے کہ مودی نے نفرت اور بغض کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے، مودی نے اس خطے کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے، اس کی وجہ سے پورا خطہ مسائل میں مبتلا ہے۔کراچی میں مفتی منیب الرحمان نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے مسئلہ پیدا کیا، بھارت کے عوام کے ساتھ مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ شاہینوں اور انکی ماؤں کو ہم سلام پیش کرتے ہیں، مسلح افواج اور ہر جوان کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی، مفتی تقی عثمانیمعروف عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ پاکستان کو 5 گنا بڑی فوج پر فتح مبین ملی...
    اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بھارت کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا، ریلیاں نکالی گئیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلگت میں نون لیگ کے سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی...
    اسلام ٹائمز: ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حفیظ الرحمن، جاوید حسین، شمس میر و دیگر نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کو سبق سکھایا ہے، بھارتی جارحیت کے جواب نے پاکستان کے شاہینوں نے جس طرح کا کارنامہ سرانجام دیا اور دشمن کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا جسے رہتی دنیا تک یاد رکھا جائے گا۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: لیاقت علی انجم بھارت کی جارحیت کیخلاف پاک فوج کے منہ توڑ جواب پر مسلم لیگ نون گلگت بلتستان کی جانب سے یوم تشکر منایا گیا، ریلیاں نکالی گئیں اور پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ گلگت میں نون لیگ کے سیکرٹریٹ سے ریلی نکالی گئی جس میں کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ ریلی کی...
    بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر لودھراں میں ’سلام پاک فوج‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج کے حق میں ملک بھر میں ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ لودھراں میں ریلی کا اہتمام ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا۔ ریلی کے شرکا نے افواج پاکستان کو دشمن کے خلاف تاریخی فتح پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھرپور جشن منایا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے کی جس میں ہر مکتبہ فکر کے افراد کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ ریلی میں انجمن تاجران، سیاسی و سماجی شخصیات، بچوں اور بزرگوں نے قومی پرچم اٹھائے شرکت کی۔ شرکا نے پاکستان زندہ باد، پاک فوج زندہ...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بزدل دشمن  بھارت کو گمان تھا کہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے، جب وہ جارحیت کرے گا تو پاکستان کے اندر لڑائی شروع ہو جائے گی، قوم تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 20دن پہلے کا پاکستان آج کے پاکستان سے مختلف ہے، پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، خدا پاک نے ہمیں کامیابی دی ہے اور دشمن کا منہ کالا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشن (ڈی جی ایم او) کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات جاری ہے  جس کے دوران سیز فائر کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھئی اور ان کے پاکستانی ہم منصب میجر جنرل کاشف عبداللہ کی ملاقات ہو گی۔ رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا جائے گا۔
    پاکستانی میوزک انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت گلوکارہ شائے گِل ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئیں، مگر اس بار وجہ ان کی آواز نہیں بلکہ ان کی حب الوطنی ہے۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران شائے گِل نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے نہ صرف افواجِ پاکستان کو خراجِ تحسین پیش کیا بلکہ پاکستانی قوم کی جرات و بہادری کی بھی بھرپور تعریف کی۔ شائے گِل، جنہوں نے ’پسوڑی‘ جیسے سپر ہٹ گانے سے سرحد پار لاکھوں دلوں کو جیتا، اب بھارت میں چند انتہا پسند حلقوں کی تنقید کی زد میں آ چکی ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر افواجِ پاکستان کے حق میں دیے گئے پیغام کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے ان پر شدید...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد آج دوسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند ہے۔ دربار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے نہ تو یاتریوں کی تفصیلات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی راہداری سے یاتری آرہے ہیں۔ دربار انتظامیہ کے مطابق ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کےلیے ہر وقت تیار ہیں اور پاکستان کی جانب سے کرتار پور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ دربار بابا گرو نانک پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ دربار انتظامیہ نے مزید کہا کہ بھارت کی جانب سے کب تک راہداری بند رہے گی یہ بتانا مشکل ہے۔ Post Views:...
    —فائل فوٹو پاکستان اور بھارت کے درمیان سیز فائر کے بعد آج دوسرے روز بھی بھارت کی جانب سے کرتار پور راہداری بند ہے۔دربار انتظامیہ کا کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کی جانب سے نہ تو یاتریوں کی تفصیلات دی جا رہی ہیں اور نہ ہی راہداری سے یاتری آرہے ہیں۔دربار انتظامیہ کے مطابق ہم اپنے سکھ بھائیوں کی میزبانی کےلیے ہر وقت تیار ہیں اور پاکستان کی جانب سے کرتار پورہداری معمول کے مطابق کھلی ہے۔ پاک بھارت کشیدگی، آج بھی کرتارپور راہداری معمول کے مطابق کھلی ہےپاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدہ صورت حال... دربار بابا گرو نانک پر پاکستان سمیت دنیا بھر سے یاتریوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔دربار انتظامیہ نے...
      لاہور(آ ئی ا  ین پی )سابق وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔حمزہ شہباز نے پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین کے مستحق...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ ہم نے بھارتی جارحیت کی صورت میں پاکستان کے عوام کے ساتھ کیا گیا وعدہ پورا کر دکھایا۔ پاکستان ایئر فورس اور پاکستان نیوی کے افسران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ 6 اور 7 مئی کو بھارتی جارحیت میں معصوم شہری شہید ہوئے، جس کے خلاف پاکستان نے بھارت کے خلاف آپریشن ’بنیان مرصوص‘ شروع کیا۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج پاکستان کی بہادر اور غیور عوام کا شکریہ ادا کرتی ہے، جو اپنی افواج کے ساتھ کھڑے رہے، ہماری تمام ہمدردیاں شہدا کے خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ مزیدپڑھیں:پشاور،رنگ روڈ پر خودکش دھماکہ،شہادتوں‌کی اطلاعات
    پاک بھارت جنگ میں سیز فائر کے بعد پاکستان کی عالمی سطح پر پذیرائی کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار بین الاقوامی میڈیا اور مبصرین کی جانب سے برملا کہا جا رہا ہے کہ حالیہ لڑائی کے دوران پاکستان کا پلڑا بھاری رہا جب کہ بھارتی حکمت عملی ناکامیوں کا شکار رہی۔ برطانوی جریدے ٹیلی گراف نے پاکستان کی مؤثر دفاعی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے بھارتی طیاروں پر سخت سوالات اٹھائے۔ ایک رپورٹ میں ٹیلی گراف نے لکھا کہ رافیل جیسے جدید بھارتی طیاروں کی تباہی بھارت کے لیے تضحیک آمیز شکست ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ پاکستان کی...
    افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا، ترجمان پاک فوج WhatsAppFacebookTwitter 0 11 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ...
    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ ہم ہر طرح کے چیلنج کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں اور افواج پاکستان نے پوری قوم کی حمایت کے ساتھ بھارتی جارحیت کا جواب دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ آپریشن’’بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص‘’ افواج پاکستان کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور غیرمتزلزل عزم کا استعارہ ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ پاکستان نے متعدد بار بھارت کو خبردار کیا تھا کہ وہ پاکستان کی امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھے، پاکستان نے واضح کیا تھا کہ بھارت کی جانب سے کوئی جارحیت کی گئی تو اُس کا...
    لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر...
    شازیہ مری — فائل فوٹو  پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز کی مرکزی ترجمان شازیہ مری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دفاع، سفارتکاری اور عالمی میڈیا میں بھرپور پزیرائی حاصل کی۔شازیہ مری نے اپنے بیان میں کہا کہ دوست ممالک کا بھی پاکستان کے عوام کے ساتھ بھرپور تعاون رہا، دنیا پاکستان کی فضائی اور دفاعی صلاحیتوں کی تعریف کر رہی ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں گے لیکن سب سامنے آہی جاتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ عالمی تعاون سے جنگ بندی ہوئی اور خطہ ایک بحران سے بچ گیا، پاکستان ہمیشہ سے امن،...
    جنگ بندی کے باوجود بھارت نے تاحال کرتار پور راہداری نہیں کھولی جس کی وجہ سے بھارت تعلق رکھنے والے سکھ یاتری گردوارہ دربار صاحب کی یاترہ سے محروم ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کرتارپور راہداری کھلی ہوئی ہے، مقامی اور بیرونِ ملک سے یاتریوں کی آمد جاری ہے۔ بھارتی جارحیت کے بعد شکر گڑھ میں واقع کرتار پور راہداری کو بند کر دیا گیا تھا۔ یاد رہے کہ 10 فروری کو علی الصبح پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں ’آپریشن بنیان مرصوص‘ (آہنی دیوار) کا آغاز کیا تھااور بھارت میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ایئربیسز اور کئی ایئرفیلڈز سمیت براہموس اسٹوریج سائٹ اور میزائل...
    لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پوری دنیا میں پاک فوج کی دھاک بٹھا دی ہے۔ حمزہ شہباز نے پاک بھارت جنگ بندی پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عظیم کامیابی پر خدائے بزرگ و برتر کے حضور سجدہ شکر بجا لاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے پاکستانی مسلح افواج کی پوری دنیا میں دھاک بٹھا دی، اس جنگ میں پاکستانی فوج کی قابلیت اور فضائیہ کی پیشہ ورانہ مہارت کی پوری دنیا میں مثالیں دی جا رہی ہیں۔ حمزہ شہباز نے کہا کہ ملک کا تاریخی دفاع اور دلیرانہ کمان کرنے پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر خصوصی تحسین...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ پاکستان نے اپنے دفاع میں بھارتی جارحیت کا جواب دیا، پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے مار گرائے۔ پاکستان دہشت گردی کے خلاف بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان ایک ذمے دار ریاست ہے جس نے 3 روز تحمل کا مظاہرہ کیا۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا ہے کہ عالمی برداری نے ذمے داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کی حمایت کی، بھارت پہلگام واقعے کی بین الاقوامی تحقیقات سے کیوں ہچکچا رہا ہے؟ بھارت بلوچستان میں دہشت گردوں کی پشت پناہی کر رہا ہے۔ ہم نے اپنی سر زمین سے بھارتی جاسوس کلبھوشن کو گرفتار...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہمارا دشمن بہت مکار، شاطر اور شکست خوردہ ہے لہٰذا پوری قوم کو اب اور زیادہ چوکنا اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے بیان میں کہا کہ پاک فوج اور پوری قوم کو مبارک ہو، افواج پاکستان نے سر فخر سے بلند کر دیا ہے، قوم تمام اختلاف بھلا کر دشمن کے خلاف اپنی فوج کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی دیوار ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے اقوامِ عالم میں اپنی جگہ مستحکم کر لی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن کا غرور خاک میں ملا دیا اور قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، میری تمنا اور دعا...
    ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ایئرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں، مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ خیال رہے پاک بھارت کے سیز فائر کے بعد پی اے اے نے تمام ایئر پورٹس پر فلائٹس بحالی کی خوشخبری سنائی ہے۔ واضح رہے پاک بھارت کشیدگی کے...
    اسلام آباد: پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کردی گئی جس کا نوٹم جاری کردیا گیا۔ ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لئے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز کے مطابق ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لئے دستیاب ہیں۔پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لئے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ مزید :
    سٹی 42 : پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی ۔  ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ملک کے تمام ائیرپورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں ۔  ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں ۔ 
    پاکستان کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے مکمل طور پر بحال کر دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان اور بھارت فوری و مکمل جنگ بندی پر تیار ہوگئے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان ترجمان پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ملک کے تمام ایئر پورٹس معمول کے فلائٹ آپریشن کے لیے دستیاب ہیں۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی نے مسافروں سے گزارش ہے کہ اپنی پروازوں کے تازہ ترین شیڈول کے لیے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی پاکستان کی ایئر اسپیس پاکستان میں...
    سٹی 42 : آپریشن ’’بنیان مرصوص‘‘ کے متعلق اہم اپڈیٹ سامنے آئی ہے کہ پاک فوج کی توپخانے نے متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اُڑا دیے ۔  افواج پاکستان کی جانب سے ایل او سی پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب جاری ہے ۔  توپخانے نے  متعدد بھارتی پوسٹوں کے پرخچے اڑا دیے۔  سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی12.7 گن دشمن پر آگ برسا رہی ہیں، 12.7گن کی بمباری نے دشمن کی توپیں خاموش کرا دیں ۔ افواج ِ پاکستان  نے بھارتی فوج کی کمر توڑ دی۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  پاکستانی عوام توپوں کی فائرنگ کے ساتھ پاکستان زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے ۔
    اسلام ٹائمز: ذاکرین نے کانفرنس میں قرار داد منظور کرتے ہوئے مسلم دنیا کے حکمرانوں سے اپیل کی کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کریں اور عوام سے اپیل کی ہے کہ امریکی و اسرائیلی مصنوعات کا بائیکاٹ ہر سطح پر جاری رکھا جائے، غز ہ کی ناکہ بندی کے خاتمے کیلئے تمام مسلمان ممالک کردار ادا کریں۔ متعلقہ فائیلیںخصوصی رپورٹ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جانب سے یوم نکبہ مہم کے تحت کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں سندھ بھر کے ذاکرین امامیہ کا یکجہتی فلسطین کنونشن منعقد کیا گیا، جس میں سندھ بھر کے مشہور و معروف ذاکرین نے شرکت کی۔ کانفرنس کی صدارت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے کی۔ یکجہتی فلسطین...
    کراچی: پاکستان کی فضائی حدود بندش میں مزید 24 گھنٹے کی توسیع کردی گئی۔ پاکستان ایئر پورٹس اتھارٹی کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود کل دوپہر 12 بجے تک بند رہے گی۔ تمام ایئر پورٹس اور کمرشل پروازیں کل تک بند رہیں گی، باہر سے پاکستان آنے والی غیر ملکی ایئر لائنز کی بھی فضائی حدود کے استعمال پر پابندی ہوگی۔
    صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایوان صدر میں ملاقات کی ہے۔ وزیر اعظم نے صدر مملکت کو بھارتی جارحیت اور پاکستان کی جانب سے آپریشن "بنیان مرصوص" کی صورت میں بھارت کو دیئے جانے والے مؤثر جواب بارے آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران نائب وزیراعظم، وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے بھارتی بلا اشتعال جارحیت اور میزائل حملوں کا منہ توڑ جواب دینے پر ملک کی مسلح افواج کی غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت اور بہادری کو سراہا۔ صدرمملکت نے اپنے بیان میں کہاکہ پاکستان نے ایک ذمہ دار اور امن پسند قوم کی حیثیت سے بھارتی اشتعال انگیزیوں...
    پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے نوٹم جاری کیا ہے جس کے مطابق پاکستان کی فضائی حدود تمام پروازوں کے لیے کل دن بارہ بجے تک بند رہے گی۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق پاکستان نے ملکی فضائی حدود کو تمام قسم کی پروازوں کے لیے عارضی طور پر بند کر دیا ہے۔اتھارٹی کی طرف سے جاری کئے گئے باضابطہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام ائیر پورٹس پر فلائٹ آپریشن کل دن 12 بجے تک معطل رہے گا۔ائیرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام سکیورٹی صورتِ حال اور قومی فضائی سلامتی کے تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے، تمام ملکی اور غیر ملکی ایئرلائنز کو صورتحال سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔
    ویب ڈیسک: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی مزید 5 پوسٹیں تباہ کر دیں۔  پاکستان کا بھارت کو منہ توڑ جواب دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاک فوج نے بھارت کی مزید چیک پوسٹوں کو تباہ کر دیا۔  پاک فوج نے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے دوران ایل او سی پر پاک فوج کی جانب سے ربتانوالی پوسٹ، جزیرہ پوسٹ کمپلیکس، کافر مہری، شاہپر 3، غدر ٹاپ کو مکمل تباہ کر دیا۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ایل او سی پر بہادر افواج پاکستان نے بھارتی توپوں کو خاموش کرا دیا۔
     پاک افواج کی جانب سے جاری " آپریشن بنیان مرصوص ( آہنی دیوار)" میں ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق من کوٹ سیکٹر، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی آرٹلری گن پوزیشن کو نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستانی عوام اور سوشل میڈیا پر افواج پاکستان کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جا رہا ہے۔"پاکستان زندہ باد ..!" یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں آج علی الصبح بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کیا گیا جسے آپریشن بنیان المرصوص ( آہنی دیوار) کا نام دیا گیا ہے
    اسلام آباد: بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کو بھی نشانہ بنایا۔ بھارتی بزدلانہ  حملے کے نتیجے میں شیخ زید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا، یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔ بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی تھی، جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے گزشتہ دونوں اپنی سرزمین پر شہریوں کو نشانہ بنانے کے ردعمل میں آج صبح بھارت کیخلاف آپریشن بنیان مرصوص شروع کیا ہے۔ آپریشن کے دوران پاکستان کے...
    بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی فورسز کی جانب سے دشمن کو دیے گئے بھرپور جواب میں دیگر ائیر فیلڈز کے ساتھ بھارت کی ادھم پور ائیر بیس بھی تباہ ہوئی۔بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی رات کو پاکستان اور آزاد کشمیر کے 5 مقامات پر حملے کیے جس کا پاکستانی فورسز نے منہ توڑ جواب دیا، پاکستان کی جانب سے بارہا خبردار کرنے کے باوجود بھارت کی جانب سے جارحیت کا سلسلہ جاری رہا اور بھارت نے ڈرون حملوں کے بعد میزائل حملوں سے پاکستانی ائیر بیسز کو نشانہ بنانے کی کوشش کی جسے پاکستان نے دفاعی نظام سے ناکام بنایا۔پاکستان نے بھارت کو جارحیت کا بھرپور جواب دیتے ہوئے ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ...
    لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے آپریشن " بنیان مرصوص "شروع کرنے سے پہلے بھارت نے بھی حملے کیے جس دوران شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بھی حملہ کیا گیا ہے ، بھارتی بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شیخ زاید انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو نقصان پہنچا ۔ پاکستان کے سرکاری ٹی وی کے مطابق بھارت نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کی دوستی کی علامت کو نشانہ بنایا، یہ ایئرپورٹ 1993 میں تعمیر کیا گیا تھا اور اس کا نام شیخ زاید بن سلطان النہیان کے نام پر رکھا گیا۔ یادرہے کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت کی جانب سے انتہائی شرمناک عمل جاری ہیں اور  بھارت کی جانب سے گزشتہ روز ننکانہ صاحب کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی...
    آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار کے ذریعے پاکستان نے بھارت کومنہ توڑ جواب دیا جب کہ  بھارتی اودھم پور ائیر بیس کی تباہی کے مناظر سامنے آگئے۔  رپورٹ کے مطابق پاک فوج کی بھرپور جوابی کاروائی   کے نتیجے میں اودھم پور ائیر بیس تباہ ہوگئی۔ پاکستانی حملے کے بعد اودھم پور ائیر بیس آگ کی لپیٹ میں آگئی اور وہاں افراتفری کا عالم ہوگیا۔ تباہی کے مناظر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھے جا سکتے ہیں۔  
    سٹی42: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک کی فضائی حدود کل (11 مئی) دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گی۔ ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ فیصلہ موجودہ سکیورٹی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے تاکہ قومی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ملکی اور غیر ملکی تمام کمرشل و نجی پروازوں کی آمد و رفت پر عارضی پابندی عائد کی گئی ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سفر سے قبل اپنی متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کر کے فلائٹ شیڈول کی تصدیق کریں۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کسی...
     افشاں رضوان:  پاکستان کا بھارت کی جارحیت کا مؤثر جواب,شہریوں کا جوش و خروش ،شہر یوں کے نعروں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق عوام نےپاک فوج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا،شہریوں میں خوشی کی لہر"پاکستان زندہ باد" کے نعرے لگا ئے،دشمن کو ہر محاذ پر جواب ملے گا،نوجوانوں نے فوج کیساتھ اظہاریکجہتی کیا۔   شہریوں کا کہنا تھا کہ ہمارا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،پاکستان نے جارحیت کا بھرپور جواب دیا ۔ مری میں ’’پاک فوج زندہ باد ‘‘ ریلی  
    پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے فضائی حدود کو دوپہر 12بجے تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا ہے۔ پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، فضائی حدود آج رات سے کل دوپہر 12بجے تک بند رکھی جائے گی۔ واضح رہے کہ فضائی حدود بند کرنے کا فیصلہ بھارت کی جانب سے اسلام آباد، راولپنڈی، شورٹ کوٹ اور دیگر شہروں میں فضائی حملوں کے بعد کیا گیا ہے۔
    راولپنڈی؍ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے ترکیہ کے میڈیا کو انٹرویو اور غیر ملکی میڈیا کو پریس بریفنگ دی۔ اس موقع پر ائر وائس مارشل اورنگزیب احمد اور نیوی کے اعلیٰ افسر بھی موجود تھے۔  غیر ملکی میڈیا سے بریفنگ میں  ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ بھارت نے 6 ڈرون سے ننکانہ صاحب پر حملہ کیا جسے ناکام بنایا گیا۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت 57 مسافر طیارے فضا میں تھے۔...
    لاہور؍ گوجرانوالہ؍ ننکانہ؍  اسلام آباد؍ کراچی؍  (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار+ لیڈی رپورٹر+ نمائندگان)  ملک بھر میں پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں اور احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ اسلام آباد میں بھارتی حملوں میں شہید ہونے والے معصوم بچوں کی یاد میں ڈی چوک پر شمعیں روشن کی گئیں۔ شرکاء نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔ جے یو آئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری نے مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے جنگ چھیڑ دی ہے۔ اب بھارت کو سبق سکھانے کا وقت آ گیا۔ ہم مسلح افواج کے ساتھ کھڑے ہیں۔  قوم سیسہ پلائی دیوار بن چکی ہے۔ بہاول پور میں جماعت اسلامی اور مرکزی جمعیت اہلحدیث کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا...
    آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص (آہنی دیوار) کے تحت ہونے والی تازہ کارروائی میں اودھم پور میں واقع بھارتی فضائیہ کا اہم اڈہ شدید نقصان سے دوچار ہوا ہے۔ اس کارروائی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس دھماکے سے اٹھنے والے دھوئیں کی لپیٹ میں آ چکا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ویڈیو بنانے والا بتا رہا ہے کہ اودھم پور ایئر بیس کے پاس ایک بم پھٹا ہے جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ایئر بیس کو پاکستان کے جوابی کارروائی سے تباہ کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ  پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کرتے ہوئے آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز کر...
    بھارت کے جنگی جنون کو خاک میں ملانے کا وقت آگیا، پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جس کے لیے آپریشن  بُنْيَانٌ مَّرْصُوْصٌ کا آغاز ہو چکا ہے، پاکستان نے  بیاس کے علاقے میں براہموس اسٹوریج سائٹ اور بھارتی ایئر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا۔  سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس وقت پاک افواج کی جوابی کارروائی جاری ہے اور بھارت میں متعدد اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ پاکستان نے بیاس میں براہموس کی سٹوریج جہاں سے پاکستان پر میزائل داغے گئے تھے کو تباہ کر دیا گیا ہے، ایئر بیس ادھم پور کو تباہ کر دیا گیا ہے جبکہ پٹھان کوٹ میں ایئر فیلڈ کو بھی...
    بھارت کی جانب سے پاکستان کی ایئربیسز پر میزائل حملوں کے بعد پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ایک مرتبہ پھر ملک بھر کی فضائی حدود میں فضائی ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے تمام ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن دوپہر 12:00 بجے تک معطل کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹم بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے اعلامیے کے مطابق ملک بھر کے تمام ایئرپورٹس ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہیں گے اور کوئی بھی تجارتی، نجی یا کارگو پرواز اس وقت کے دوران روانہ یا لینڈ نہیں کرے گی۔ پاکستان کی فضائی حدود آج صبح 3:15 سے دوپہر 12:00 بجے تک ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ مزید پڑھیں: بھارت کا 3 ایئر بیسز پر حملہ،...
    کراچی: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے ہیڈکوارٹر سے جاری اعلامیے کے مطابق 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ یہ فیصلہ موجودہ سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کا مقصد قومی سلامتی کو یقینی بنانا اور کسی بھی ممکنہ خطرے سے بروقت نمٹنا ہے۔ مزید پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی: لاہور کی فضائی حدود دوبارہ بند ایئرپورٹس اتھارٹی نے تمام ایئرلائنز اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنی سفری منصوبہ بندی میں اس وقتی پابندی کو مدنظر رکھیں اور اپ ڈیٹس کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے میں رہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ 10 مئی 2025 کو صبح 3 بج کر 15 منٹ سے دوپہر 12 بجے تک ملک کی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کے لیے بند رہے گی۔ ترجمان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق یہ اقدام قومی سلامتی اور فضائی نگرانی کے پیش نظر لیا گیا ہے۔ تمام فضائی کمپنیوں، ایئر ٹریفک کنٹرول یونٹس، اور متعلقہ اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے کہ وہ اس دوران کوئی فلائٹ آپریشن نہ کریں۔واضح رہے کہ بھارت نے پاکستان کی تین ائیر بیسز پر حملہ کیا ہے تاہم پاک فوج نے یہ حملہ ناکام بنا دیا ہے ۔ نور خان بیس پر حملے کے بعد عوام سڑکوں پر نکل...
    پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے برطانوی اخبار میں شائع ہونے والی اس خبر کو یکسر مسترد کر دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ بھارتی ایئرکرافٹ کیریئر کراچی کے قریب آریا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خبر میں کوئی صداقت نہیں اور یہ بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ پاکستان نیوی کے سکیورٹی ذرائع نے واضح کیا کہ پاک بحریہ ملک کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر چوکس اور تیار ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک بحریہ بھارت کی ہر قسم کی مہم جوئی اور جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی پوری طاقت واستعداد رکھتی ہے۔ مزید پڑھیں: پاک فوج کا ایل اوسی پرگولہ باری کا دندان شکن جواب؛ بھارتی پوسٹیں...
    پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے نئی ہدایات جاری کردی گئیں ، ایئرپورٹ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان کے تمام فضائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے کھول دیا گیا۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا کہ پاکستان کی فضائی حدود تمام قسم کی ٹریفک کے لیے کھول دی گئی اور ملکی سیکیورٹی صورتحال سے متعلق جاری کیے گئے متعدد نوٹم منسوخ کر دئیے گئے۔تمام ایئرلائنز کو پروازوں کوشیڈول کےمطابق آپریٹ کرنےکی اجازت دےدی گئی تاہم لاہورایئرپورٹ کی فضائی حدودمیں آپریشنل وجوہات کےباعث چندمخصوص روٹس تاحال بند رہیں گے۔ اس...
    جمعرات کی شب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کو تباہ کرنے، ایف 16 لڑاکا طیارے گرائے جانے اور انڈین نیوی کی جانب سے کراچی بندرگاہ پر پاکستان نیوی کے جہازوں کو نشانہ بنائے جانے والی فیک نیوز کے بعد انڈین ذرائع ابلاغ پر جمعہ کی صبح پاکستان سے متعلق جن ’خبروں‘ نے جگہ بنائی وہ بھی کافی دلچسپ ہیں۔انڈیا کے بڑے میڈیا اداروں نے پاکستان سے متعلق یہ خبریں شائع کیں کہ انڈیا، پاکستان کشیدگی میں ہونے والے حالیہ نقصانات کے بعد پاکستان نے اپنے بین الاقوامی شراکت داروں سے ’مزید قرض دینے اور کشیدگی کو کم کروانے میں مدد کی اپیل کی ہے۔‘اسی طرح ایک اور خبر ایک حکومتی ادارے ’کراچی پورٹ ٹرسٹ‘ کے حوالے سے دی...
    نئی دہلی: بھارت کے دارالحکومت دہلی کے ایئرپورٹ پر 90 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، جن میں پانچ بین الاقوامی پروازیں بھی شامل ہیں۔ بھارتی سرکاری خبر رساں ادارے پریس ٹرسٹ آف انڈیا (PTI) نے تصدیق کی کہ یہ فیصلہ ملک بھر میں متعدد ایئرپورٹس کی بندش کے باعث کیا گیا۔ یہ اقدام پاکستان کی ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر کیا گیا ہے، جس کے بعد بھارت نے ملک کے 27 اہم ایئرپورٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا۔ بھارت کی شہری ہوابازی کی وزارت نے جاری کردہ نوٹم میں واضح کیا کہ یہ بندش 10 مئی کی صبح 5:29 بجے تک برقرار رہے گی۔ اخبار ’دی ہندو‘ کے مطابق بند کیے گئے ہوائی اڈوں میں سری نگر،...
    سٹی 42 : نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار اور آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیروموو  کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ۔   ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے انہیں خطے کی بدلتی صورتحال سے آگاہ کیا۔ وزیر خارجہ جیہون بیروموو نے بھارت کے غیر قانونی بلا اشتعال حملوں کے نتیجے میں پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزیوں پر پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی و حمایت کا اظہار کیا ۔  پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے بے گناہ جانوں کے ضیاع پر پاکستانی عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کیا, دونوں راہنماؤں نے دونوں ممالک کے درمیان مضبوط برادرانہ تعلقات کی توثیق کی, دونوں راہنماؤں...
      بھارت کا فوجی تنصیبات پر حملے کا دعویٰ سفید جھوٹ ہے ،پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کے 5طیارے گرائے ہیں ، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے ایسی حرکتیں کر رہا ہے ،نائب وزیراعظم اسحق ڈار کوئی بھی میزائل جب چلایا جاتا ہے تو اپنے ڈیجیٹل نشانات چھوڑتا ہے ، اگر 15مقامات پر حملہ کیا جاتا تو اس کے شواہد ضرور ہوتے ،بھارتی حکومت کو فلمی دنیا سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہو، ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان میں 15 مقامات پر حملے کی خبر جھوٹ ہے ، مودی سرکار اپنے فائدے کیلئے ڈراما کر رہی...
    ایف بی آر مقررہ ہدف 9.17ٹریلین کے مقابلے میں صرف 8.5ٹریلین روپے اکٹھے کر سکا وفاق کے محصولات میں کمی اور ایف بی آر کی ناقص کارکردگی بڑے چیلنجزہیں ،وزارت خزانہ پاکستان نے مالی سال کے پہلے نو مہینوں (جولائی تا مارچ) کے دوران آئی ایم ایف کے 7 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پیکیج کی بیشتر شرائط پر عملدرآمد کیا، تاہم وفاقی حکومت کے محصولات میں کمی اور ایف بی آر کی ناقص کارکردگی بڑے چیلنجز کے طور پر سامنے آئے ہیں۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ مالیاتی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے آئی ایم ایف کی پانچ میں سے تین بڑی مالیاتی شرائط کو پورا کیا۔ ایف بی آر مقررہ ہدف 9.17ٹریلین روپے کے مقابلے میں صرف...
    پاک فوج کی جوابی کارروائیوں پر بھارتی بوکھلاہٹ، آئی پی ایل کو ہی معطل کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 May, 2025 سب نیوز بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج کی جوابی کارروائیوں کے باعث بھارت نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) ہی معطل کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی بورڈ اور آئی پی ایل منجمنٹ کا ہنگامی اجلاس ہوا جس میں مختلف تجاویز پر غور کرنے کے بعد آئی پی ایل کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ بھارتی بورڈ جلد آئی پی ایل کی معطلی سے متعلق تفصیلات بتائےگا، آئی پی ایل کو غیر معینہ مدت تک کے لیے معطل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ روز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے بھارت کی متعدد چیک پوسٹیں تباہ کر دیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کیلر سیکٹر میں ڈوبہ مور پوسٹ، بٹالین ہیڈ کوارٹر سوجی اور پیر کانتھی سیکٹر میں جبار اینڈ ترکھیاں کمپلیکس مکمل تباہ کر دیا گیا جبکہ ان پوسٹوں کی تباہی سے بھارتی فوج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ سکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ اس سے قبل بھی پاکستان کی موثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹ تباہ ہوچکی ہیں۔ پاک بھارت کشیدگی، اندرون و بیرون ملک 300 پروازیں متاثر علاوہ ازیں ایل او سی...
    دینی قیادت یک زبان ہو کر دشمن کو یہ پیغام دے گی کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کے سامنے جھکنے والا نہیں، بلکہ پوری قوت اور پامردی سے اس کا مقابلہ کرے گا۔ جامعہ عروةالوثقی میں نمازِ جمعہ کے خصوصی حماسی خطبے کے اختتام پر علماء کرام، طلاب، سکاوٹس، نوجوانان، بزرگ اور خواتین کے منظم دستے پریڈ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کیخلاف آج لاہور سمیت ملک بھر میں یوم احتجاج منایا جا رہا ہے۔ آج نماز جمعہ کے بعد ملک بھر کی مساجد سے ’’مردہ باد ہندوستان‘‘ ریلیاں برآمد ہوں گی، جس میں مذہبی وسیاسی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے اور خطاب کریں گے۔ ریلیوں میں بھارتی جارحیت کیخلاف آواز بلند کی جائے گی۔ آج...
    مظفرآباد(اوصاف نیوز)پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر اور چیک پوسٹ کو تباہ کردیا۔جبکہ ایک چیک پوسٹ پر قبضہ بھی کرلیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گولہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کارروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی...
    کشمیر کے حاجی پیر سیکٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کے خلاف موثر جوابی کارروائی کی ہے، پاک فوج نے بھارتی فوج کی جھنڈا زیارت پوسٹ کو تباہ کردیا۔ جھنڈا زیارت پوسٹ کی تباہی سےدشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے، پاکستان کی مؤثر جوابی کارروائیوں سے کئی بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہوچکیں۔ دوسری جانب پاکستان نے بھارت کا ایک اور ہیروپ ڈرون بھی مار گرایا ہے، پاکستان ایئر ڈیفنس کی جانب سے ہیروپ ڈرون کو بہاولنگر میں گرایا گیا۔ اس سے قبل پانڈو سیکٹر میں پاکستان کی افواج نے بھارتی فوج کے خلاف مؤثر جوابی کارروائی کی۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر پانڈو سیکٹر میں واقع بھارتی فوج کا ہیڈکوارٹر تباہ...
    سعید احمد : پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے ملک بھر کی فضائی حدود تمام قسم کی ہوائی ٹریفک کے لیے مکمل طور پر کھول دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد تمام ایئرلائنز کو اپنی پروازیں شیڈول کے مطابق آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی صورتحال کے باعث جاری کیے گئے متعدد نوٹم (NOTAMs) کو منسوخ کر دیا گیا  جس کے بعد پاکستان کے تمام ہوائی اڈوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف کیلئے فعال کر دیا گیا ہے۔ پنجاب بھر کے سکولوں میں  تعطیلات کا اعلان تاہم لاہور ایئرپورٹ کی فضائی حدود میں چند مخصوص روٹس آپریشنل وجوہات کی بنا پر تاحال بند رہیں گے جن پر پروازوں کی بحالی متعلقہ حکام کی...
      اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان ، 200سے زائد پروازیں منسوخ فلائٹ آپریشنز معطل ہونے سے ایئرلائنز کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے، ذرائع پاکستان کی جانب سے ممکنہ جوابی کارروائی کے پیش نظر بھارت میں ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی ہے ۔بھارتی حکام نے 27اہم ائیرپورٹس کو 10 مئی تک بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ 200سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔یہ صورتحال اُس وقت پیدا ہوئی جب بھارتی فوج نے گزشتہ رات آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفرآباد، باغ، مریدکے اور احمد پور شرقیہ پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 زخمی ہوئے ، جبکہ 2 مساجد...
    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر پر بھارتی اشتعال انگیزی پر مؤثر اور بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے ہیڈکوارٹر کو تباہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پانڈو سکیٹر میں پاکستان نے بھارتی فوج کیخلاف موثرجوابی کارروائی کی اور بھارت کو جارحیت پر منہ توڑ جواب دیا۔ پاک فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کرنے پر جوابی فائرنگ اور گوالہ باری کی اور بھارتی فوج کے ہیڈکوارٹر کو تباہ کر دیا جبکہ بھارتی بٹالین ہیڈکوارٹر نانگا ٹک کو شدید نقصان پہنچا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے بھی پاک فوج کی مؤثر کاروائی سے دشمن کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا تھا، اس سے قبل بھی پاکستان کی مؤثرجوابی کارروائی کی بدولت بھارتی فوج کو کئی چیک پوسٹوں پر سفید جھنڈا  بھی لہرانا پڑا...
    ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے پاکستان کی سر فہرست لسٹڈ کمپنیوں میں کارپوریٹ گورننس اور انکشافات کے طریقوں پر کثیر الجہتی مذاکرہ کی میزبانی کی transparency international WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز کراچی(سب نیوز)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے کارپوریٹ گورننس اور لسٹڈ کمپنیوں کے انکشافات کے طریقوں کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اعلی سطحی کثیر الجہتی مذاکرہ کا انعقاد کیا۔ اس معلوماتی تقریب میں پاکستان کی سر فہرست کمپنیوں، ریگولیٹری اداروں بشمول کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان، پاکستان سٹاک ایکسچینج، وزارت خزانہ، وزارت انسانی حقوق، چیمبرز آف کامرس اور کارپوریٹ گورننس کے ماہرین کے نمائندوں نے شرکت کی۔کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان کے رکن جناب سلمان امین نے ٹی آئی پاکستان کی کارپوریٹ رپورٹنگ میں شفافیت (ٹریک)2024 کی تازہ ترین...
    فرانس کے مؤقر اخبار لی مونڈے نے دفاعی ماہرین کی آرا کی روشنی میں بھارتی فضائیہ و ’آپریشن سیندور‘ کے سیاہ پہلو اجاگر کرتے ہوئے یہ بھی بتایا ہے کہ بھارت بھی اب اپنی فوج کی نااہلی اور آپریشن مکے دوران کئی لڑاکا طیاروں کے نقصان کو تسلیم کرنا شروع کررہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے پاس انڈیا کے 5 جہاز مار گرانے کا ثبوت کیا ہے؟ اخبار لی مونڈے کی رپورٹ کے مطابق فوجی ماہرین کا خیال ہے کہ تباہ ہونے والے طیاروں میں کم از کم ایک رافیل ہو سکتا ہے۔ رپورٹ میں ایک ماہر کا یہ جملی بھی شامل کیا گای کہ یہ فرانسیسی طیاروں کے لیے کسی جنگ کے دوران تباہ ہونے کا پہلا واقعہ ہے۔...
    وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، بھارتی جارحیت پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 8 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت سیکیورٹی سے متعلق اجلاس میں بھارتی جارحیت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ اجلاس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزی پر بھرپور جوابی کارروائیاں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعظم ہاوس میں اعلی سطح کا اہم اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کررہے ہیں، اجلاس میں اعلی سول اور عسکری قیادت موجود ہے جبکہ اجلاس میں وفاقی وزرا اور سیکیورٹی حکام بھی شریک ہیں۔اس کے علاوہ مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف بھی اجلاس میں شرکت کے لیے وزیراعظم ہاوس پہنچے۔وزیراعظم کی صدارت...
    آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط میں پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھرپور حمایت اور متاثرین کے خاندانوں سے اظہار تعزیت، زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔ آذربائیجان نے پاک بھارت تنازع کو سفارتی ذرائع سے حل کرنے کی تجویز دیتے ہوئے پاکستانی عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کی جارحیت پر آذربائیجان نے بھی پاکستان کی مکمل حمایت کا فیصلہ کرتے ہوئے بھرپور ساتھ دینے کا اعلان کر دیا۔ آذربائیجان کی حکومت نے وزیراعظم پاکستان کے نام خط لکھا جس میں پاک بھارت کشیدگی پر اظہار تشویش کیا گیا۔ پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے پاکستانی حکومت کیلئے خصوصی پیغام دیا جس میں آذربائیجان نے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش کے حوالے سے سامنے آنے والی خبروں کی تریدد کردی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان موجودہ جنگی صورتحال کے تناظر میں پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کی فضائی حدود کی مکمل بندش سے متعلق خبریں بےبنیاد ہیں، لاہور کی فضائی حدود محفوظ اور پروازوں کیلئے دستیاب ہے۔ تاہم لاہور کی فضائی حدود کے مخصوص حصوں کو پروازوں کے لیے ایک بار پھر بند کیا گیا ہے یہ حصے ہفتہ 10 مئی دن 3 بجے تک بند رہیں گے۔ اس کے علاوہ گلگت اسکردو ایئرپورٹس کے لیے بھی نئی ہدایات جاری کرتے ہوئے پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا نوٹم...
    پاکستانی بندرگاہوں پر ہائی الرٹ جاری کرتے ہوئے سمندری حدودمیں ماہی گیری پرپابندی عائد کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تینوں بندرگاہوں پرہائی الرٹ جاری کر دیا گیا، ذرائع نے بتایا کہ بندرگاہوں پرسیکیورٹی بڑھادی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کو بھی محتاط رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے چھوٹی کشتیوں کے سمندر میں جانے پر پابندی لگادی ہے۔ موجودہ حالات کے پیش نظر پاکستانی سمندری حدود میں ماہی گیری پر بھی پابندی عائد کرتے ہوئے ماہی گیری کیلئے سمندر میں موجود فشنگ ٹرالرز اور کشتیوں کو واپس بلا لیا گیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ہائی الرٹ تک سمندر میں کوئی غیر ضروری بوٹس اور ماہی گیری...