2025-07-24@23:44:02 GMT
تلاش کی گنتی: 1570

«چیئرمین بھی مقرر»:

(نئی خبر)
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے غزہ میں ایک بار غزہ میں جنگ بندی کی اپیل کردی۔ یہ بھی پڑھیں فلسطینی صدر اور غزہ کے عوام کا پوپ لیو چہاردہم سے امن مشن جاری رکھنے کا مطالبہ سینٹ پیٹرز اسکوائر پر اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ غزہ میں جو ظلم ہورہا ہے، اس پر والدین کی چیخیں آسمان تک جارہی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غزہ میں انسانی حقوق کا احترام کرتے ہوئے جنگ فی الفور بند کی جائے۔ پوپ لیو نے اسرائیل اور فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس سے عالمی انسانی حقوق کے قوانین کی مکمل پاسداری کرنے کی اپیل کی۔ دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے غزہ میں بمباری کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی...
    چین کے مشرقی صوبے شانڈونگ کے شہر گاؤمی میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکوں اور خوفناک آتشزدگی سے پورا علاقہ گونج اُٹھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق دھماکا شانڈونگ یوڈاؤ کیمیکل کمپنی کے ورکشاپ میں ہوا جس کے بعد آگ کے شعلے آسمان سے باتیں کرنے لگے۔ یہ فیکٹری 46 ہیکٹر پر پھیلی ہوئی ہے جہاں زراعتی ادویات، دواسازی، اور کیمیائی اجزاء تیار کیے جاتے ہیں۔ کمپنی میں 300 سے زائد ملازمین کام کرتے ہیں۔ آگ کی شدت اور حادثے کی ہولناکی کو دیکھتے ہوئے 55 فائر بریگیڈ گاڑیوں اور 232 اہلکاروں نے امدادی کاموں کا آغاز کیا۔  ریسکیو آپریشن کے دوران 25 افراد کو فیکٹری سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں کم از کم 5 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی گئی۔...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کے اجلاس سے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) کو باہر نکال دیا گیا۔ اراکین نے انہیں مزید سننے سے انکار کرتے ہوئے معذرت بھی مسترد کردی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت کا اجلاس چیئرمین حفیظ الدین کی زیرصدارت منعقد ہوا، جس میں چیئرمین نے سیکریٹری صنعت و پیداوار کی عدم شرکت پر اظہار برہمی کرتے ہوئے استفسفار کیاکہ سیکریٹری صنعت و پیداوار کہاں ہیں؟ یہ بھی پڑھیں وضاحت مسترد، ایمل ولی نے چیئرمین پی ٹی اے کیخلاف تحریک استحقاق پیش کردی چیئرمین کمیٹی کے سوال پر اجلاس میں موجود محکمے کے جوائنٹ سیکریٹری نے بتایا کہ سیکریٹری پی اے سی کے اجلاس میں گئے ہیں۔ جس پر چیئرمین...
    پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، جس کے باعث عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں اس مرتبہ قربانی کے جانوروں کے ریٹ کیا ہوں گے؟ رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر کی زیرصدارت مرکزی اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جبکہ زونل کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنے اپنے  مقامات پر ہوئے۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہاکہ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، اس لیے عیدالاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ اس سے قبل لاہور، کراچی، کوئٹہ اور پشاور کی زونل ہلال کمیٹیوں نے مرکزی کمیٹی کو بتایا کہ کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستانی عازمین حجاج کتنے ارب کی قربانی کرینگے؟...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مئی 2025ء) خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق چینی وزارت خارجہ کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی صوبہ بلوچستان سے آنے والے اس وفد نے چینی نائب وزیر خارجہ لیو بن سے پیر 26 مئی کے روز چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی۔ خضدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ، سکیورٹی ناکامی یا صوبائی حکومت کی نااہلی ؟ اس ملاقات میں اطراف نے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا، جن میں چین اور صوبہ بلوچستان کے مابین تعاون اور سلامتی کے معاملات بھی شامل تھے۔ سی پیک میں بلوچستان کی اہمیت چین پاکستان میں اربوں ڈالر مالیت کے چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور یا سی پیک نامی منصوبے پر...
    روس اور چین نے چاند پر ایک مشترکہ نیوکلیئر پاور پلانٹ تعمیر کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جس میں پاکستان سمیت متعدد ممالک کو اس منصوبے کا حصہ بننے کی دعوت دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس منصوبے میں کمانڈ سینٹر، مواصلاتی نظام، سائنسی تجربہ گاہیں اور توانائی کی ترسیل کے لیے پائپ لائنز اور کیبلز شامل ہوں گے۔ روس اور چین نے اس منصوبے میں 17 دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی ہے جن میں پاکستان، مصر، وینزویلا، اور جنوبی افریقہ بھی شامل ہیں۔ یہ منصوبہ 2033 سے 2035 کے درمیان مکمل کیا جائے گا۔ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے "انٹرنیشنل لونر ریسرچ اسٹیشن" (آئی ایل آر ایس) کا حصہ ہے جس کا مقصد چاند کے...
      بیجنگ () یوکرین کے غیر ملکی انٹیلی جنس چیف نے کہا کہ انہوں نے ان معلومات کی تصدیق کی ہے کہ چین نے روس کی 20 فوجی فیکٹریوں کو اہم مصنوعات فراہم کی جن میں دفاعی مینوفیکچرنگ کے لیے خصوصی کیمیائی مصنوعات، بارود اور دیگر اجزاء شامل ہیں۔منگل کے روز چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے اس حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ یوکرائن کے معاملے پر چین کا موقف ہمیشہ واضح رہا ہے اور چین جنگ بندی اور امن مذاکرات کو فروغ دینے کے لیے سرگرم عمل رہا ہے۔ چین نے کبھی بھی تنازع کے کسی فریق کو مہلک ہتھیار فراہم نہیں کیے اور فوجی و عوامی دوہری استعمال کی اشیاء...
    عوامی نیشنل پارٹی(اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے پشتون روایات کے مطابق گزشتہ دنوں سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی میں ہونے والی نوک جھونک پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے چیئرمین میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان کا جرگہ قبول کرلیا۔ چیئرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر) حفیظ الرحمان باچا خان مرکز پہنچے جہاں ایمل ولی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ ایمل ولی نے پشتون روایات کے مطابق چیئرمین پی ٹی اے کا جرگہ قبول کر لیا۔ چیئرمین پی ٹی اے نے کہا کہ جو واقعہ پیش آیا، وہ غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، اُس روز بھی معذرت کی تھی اور آج بھی گلہ دور کرنے آیا ہوں۔ ان کا کہنا تھاکہ ایمل ولی...
    پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں، پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کرایا، جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیش رفت یا معلومات سے لاعلم ہیں، جو حصص کی قدر میں اس قدر تیزی...
    کراچی : پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کے کلاس بی شیئرز میں غیر معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ایک ماہ میں پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کلاس بی شیئرز میں 18 ہزار روپے سے زائد کا اضافہ ہوا اور شیئرز کی قیمت بڑھ کر فی شیئر 22ہزار روپے سے بھی تجاوز کرگئی۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے نوٹس کے جواب میں، پی آئی اے کی انتظامیہ نے ایک باضابطہ جواب جمع کرایا. جس میں کہا گیا کہ وہ کسی بھی پیش رفت یا معلومات سے لاعلم ہیں، جو حصص کی قدر میں اس قدر...
    پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا اور بانی پی ٹی آئی عید سے پہلے رہا ہوں گے۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں، ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں۔بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں کر سکتا ہے، عمران خان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ مجھے امید ہے کیس فکس ہو جائے گا اور بانی پی ٹی آئی عمران خان عید سے پہلے رہا ہوں گے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں سینیٹر شبلی فراز کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ورکرز اپنے جذبات قابو میں رکھیں، ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں۔ ہم نے دھرنے اور احتجاج بھی کیے، ہم اسمبلی میں بھی بات کر رہے ہیں۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے ورکرز کے سوالات اٹھانا ٹھیک ہے، ورکرز کے جذبات کی قدر کرتے ہیں، کوئی بھی یہ تصور نہیں...
    اسلام آباد(اوصاف نیوز)چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔ چین پاکستان آہنی دوست، باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا، جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ہیں جبکہ بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ “چین سے پنگا نہ لیا جائے”۔ چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی...
    جنوبی ایشیاء میں حالیہ پاک بھارت کشیدگی نے ایک بارپھرخطے کوایٹمی جنگ کے دہانے پرلاکھڑا کیا ہے۔بھارت کی جارحیت اورپاکستان کے نپے تلے جواب نے دنیاکومجبورکیاکہ وہ اس تنازعے کی سنگینی کوسمجھے۔اگرچہ امریکانے ابتدا میں لاتعلقی کامظاہرہ کیامگرحالات کی سنگینی نے اسے مداخلت پرمجبورکردیا۔ 14فروری 2019ء کوپلوامہ حملے میں 40 بھارتی اہلکارہلاک ہوئے۔بھارت نے فوراپاکستان پرالزام لگایااورپلوامہ حملے کے بعدبغیرثبوت بالاکوٹ پرحملہ کرکے جنگ کوہوادی ۔ 26فروری کوبھارت نے بالاکوٹ میں فضائی حملے کادعویٰ کیاجو درحقیقت ایک خالی پہاڑی پرتھااوریہ حملہ محض درختوں پربم گرانے تک محدود رہا۔اس کے ردعمل میں27 فروری کو پاکستان نے موثرجوابی کارروائی کرتے ہوئے دوبھارتی طیارے مار گرائے اورایک پائلٹ کوگرفتارکرلیا۔ گرفتارپائلٹ ابھینندن کوانسانی ہمدردی اورامن کے جذبے کے تحت رہا کیاگیا،جسے دنیابھرمیں سراہاگیا۔پاکستان نے...
    سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں فرانسیسی حکام بشمول وزیر خارجہ جین نول باروٹ کے بیانات کے بعد وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے بارے میں فرانسیسی حکام کے بیانات کو مداخلت قرار دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ وہ ایرانیوں کی رہنمائی بند کریں، آپ کو ایسا کرنے کا کوئی اخلاقی حق حاصل نہیں ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کے اندرونی معاملات کے بارے میں فرانسیسی حکام بشمول وزیر خارجہ جین نول باروٹ کے بیانات کے بعد وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کا ردعمل سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ انسانی حقوق کی...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) چین نے حالیہ پاک بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا  آہنی دوست قرار دینے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا،  نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔ چین پاکستان آہنی دوست، باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیا، جے 10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران  ہیں جبکہ بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ "چین سے پنگا نہ لیا جائے"۔ چین کی دفاعی...
    ’چین کسی کو بھی پاکستان کی سرحدوں یا خودمختاری کی خلاف ورزی کی اجازت نہیں دے گا‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس) چین کا پاکستان سے غیر متزلزل اتحاد، بھارت کے خلاف عسکری کشیدگی پر واضح پیغام: ’’پاکستان کی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں‘‘ حالیہ پاک بھارت عسکری جھڑپوں کے بعد چین نے پاکستان کے ساتھ اپنے غیر متزلزل اتحاد کا بھرپور اعادہ کرتے ہوئے اسے ”آہنی دوست“ قرار دیا اور اس کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔ بیجنگ نے عالمی طاقتوں کو خبردار کرتے ہوئے دوٹوک پیغام دیا کہ ’چین سے نہ الجھیں۔‘ چین اور پاکستان کے درمیان عسکری اشتراکِ عمل، بالخصوص جدید چینی دفاعی ٹیکنالوجی کے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)چین نے حالیہ پاک-بھارت فوجی تصادم کے بعد پاکستان کو اپنا *آہنی دوست قرار دیتے کا اعادہ کرتے ہوئے واضح اعلان کر دیا ہے کہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع میں ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا، شراکت داری نہ صرف جنوبی ایشیا میں توازن کو قائم رکھے گی بلکہ خطے میں امن و استحکام کی ضمانت بھی بنے گی ۔”چین پاکستان آہنی دوست” باہمی دفاعی اشتراک عملی شکل اختیار کر گیاجے-10 سی طیاروں کی کامیابی سے عالمی طاقتیں حیران ، بیجنگ کی جانب سے یہ بھی واضح پیغام دیا گیا ہے کہ “چین سے پنگا نہ لیا جائے”۔ چین کی دفاعی ٹیکنالوجی اور پاکستان کے ساتھ فوجی شراکت داری نے اس جھڑپ...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ 10 کے فائنل میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد لاہور قلندرز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6وکٹوں سے شکست دے کر تیسر ی بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر9 وکٹوں پر 201 رنز بنائے۔ حسن نواز نے 43 گیندوں پر 76رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی۔ فہیم اشرف نے آخری اوور میں 23 رنز بٹورے اور 8 گیندوں پر 28 رنز کی اننگز کھیلی۔اویشکا فرنینڈو 29، رائلی روسو اور چندی مل 22، 22 رنز بناکر نمایاں رہے، کپتان سعود شکیل 4 اور فن ایلن 12 رنز بناسکے۔شاہین شاہ آفریدی نے تین ‘سلمان مرزا اور حارث رؤف نے دو ‘دو کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا ۔لاہور...
    واشنگٹن:  امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں  کہا ہے کہ پاکستان بھارت کو اپنے وجود کے لیے خطرہ سمجھتا ہے اور اسی تناظر میں وہ چین سے اقتصادی اور عسکری معاونت حاصل کر رہا ہے تاکہ اپنے جوہری ہتھیاروں کے ذخیرے کو جدید بنایا جا سکے۔ امریکی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی،جوامریکی محکمہ دفاع کاحصہ ہے،نے اپنی رپورٹ میںیہ دعویٰ بھی کیاکہ  پاکستان بیرونی ذرائع سے  آلات اور ٹیکنالوجی حاصل کر رہا ہے ان اشیاء کو براہ راست چین سے یا ہانگ کانگ، سنگاپور، ترکی اور متحدہ عرب امارات کے ذریعے پاکستان پہنچایا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاک فوج کا فوکس ہمسایہ ملک کے ساتھ کشیدگی  کے علاوہ کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) اور بلوچ علیحدگی پسندوں سے...
    سٹی 42 : طوفانِ باد و باراں کے باعث کراچی سے لاہور کی پرواز خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی.  شدید بارش اور موسمی خرابی کی وجہ سے 22 علامہ اقبال ایئرپورٹ پر پروازوں کو دشواری کا سامنا ہے ۔   ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور ایئرپورٹ پہنچی دو پروازوں کو کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور پہنچی ایف ایل 842 نئے رن وے ٹچ کیا تو طوفان کی زد میں آگئی، جس کے بعد پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا۔ ایئر ٹریفک کنٹرول (ATC) حکام نے صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد حفاظتی اقدامات کے طور پر پرواز کا رخ دوبارہ کراچی ایئرپورٹ کی جانب موڑ دیا۔ اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں...
    بیجنگ : بیجنگ میں 2025 کی عالمی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی سمٹ منعقد ہوئی ،جس میں 48 ممالک اور خطوں کے کاروباری نمائندوں نے شرکت کی۔ شرکاء نے کہا کہ چین، اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کے کھلے پن کو فروغ دینے پر زور دیتا ہے۔ بڑھتی ہوئی ایجادات دنیا کو بہتر ثمرات مہیا کر رہی ہیں اور عالمی اقتصادی ترقی کے نئے مواقع بھی پیدا کرتی ہیں۔برطانیہ کے 48 گروپ کے چیئرمین جیک پیری نے کہا: “جب ڈیپ سیک کی خبر سامنے آئی تو کسی نے مجھ سے پوچھا کہ کیا میں حیران ہوں، اور میں نے کہا نہیں۔ جب بھی بیرونی دنیا ٹیکنالوجی کے ذریعے چین کو روکنے کی کوشش کرتی ہے، چین...
    بھکر: سلیمان چوک، چاہ خصوریاں والا، شہانی نوانی روڈ کے قریب ایک المناک واقعے نے خوشیوں بھرے گھر کو ماتم کدے میں تبدیل کر دیا۔ لاہور سے اپنی خالہ کی شادی میں شرکت کے لیے آنے والی 4 سالہ ننھی بچی جنت، کھلے گٹر میں گر کر جاں بحق ہو گئی۔ خاندانی ذرائع کے مطابق جنت دختر فرمان علی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زندگی کی بازی ہار چکی تھی۔ اس دلخراش حادثے نے پورے علاقے کو سوگوار کر دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بچی کھیلتے ہوئے اچانک کھلے مین ہول میں جا گری، جہاں فوری ریسکیو کے باوجود اسے نہ بچایا جا سکا۔ ننھی جان کی موت نے شادی والے گھر میں...
    فائل فوٹو چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کےلیے لاہور پہنچے تھے۔شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال...
      سٹی42:  پاکستان کی ریاست کا مؤقف ہے کہ چین بھی بھارت کے ساتھ دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کا فریق ہے اور  مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان امن نہیں ہو سکتا ۔ علاقہ کے اہم ترین زیرالتوا تنازعہِ کشمیر کے متعلق پاکستان کا یہ ریاستی مؤقف جمعہ کو اسلام آباد میں سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کے ساتھ  نیوز کانفرنس س کے دوران دہرایا گیا۔ جمعرات کے روز جی ایچ کیو میں پاکستان آرمی کے کور کمانڈرز کی آپریشن بنیانن مرصوص اور انڈیا پر کامل جنگی فتح کے بعد پہلی کانفرنس کے ایک روز بعد اور خضدار سکول بس پر بم کے خوفناک حملہ کے دو  روز بعد  اس اہم نیوز کانفرنس سے  خطاب کرتے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 مئی 2025ء) پاکستان افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ اپنے سہ فریقی فورم کے پانچویں اجلاس کے لیے بیجنگ میں اکٹھے ہوئے اور ان کی ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ چین- پاکستان اقتصادی راہداری کو افغانستان تک توسیع دی جائے گی تاکہ سہ فریقی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔ یہ فیصلہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب خطے میں تناؤ بڑھ رہا ہے اور پہلگام حملے کے بعد پاکستان اور بھارت کے مابین جنگی صورتحال بھی پیدا ہو گئی تھی۔ کئی تجزیہ کاروں کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب خطے میں طاقت کا توازن تیزی سے بدل رہا ہے، چین- پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان...
    چین نے ڈونلڈ ٹرمپ کے بیرون ملک طلبا کو ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ دینے پر پابندی کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ تعلیم دشمنی پر مبنی سیاست کے خلاف ہیں۔ ترجمان چینی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ ہارورڈ یونی ورسٹی میں بیرون ملک کے طلبا کو داخلہ دینے پر پابندی کے فیصلے سے پوری دنیا میں امریکا کی ساکھ متاثر ہوگی۔ چین کی وزارت خارجہ نے ہارورڈ پر غیرملکی طلبا کے داخلے پر پابندی کو امریکا کی خود ساختہ کمزوری قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ عالمی تعلیمی تعاون پر سوالیہ نشان بن گیا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے اس فیصلے کے منفی اثرات تعلیمی، سفارتی اور انسانی سطح پر محسوس کیے جا رہے ہیں۔ چین کی سوشل میڈیا پر...
    گزشتہ روز پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کے بعد چینی وزیرِخارجہ وانگ ژی کی جانب سے جو پریس ریلیز جاری کی گئی، اُس میں کہا گیا کہ چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو یا اقتصادی راہداری کے منصوبے میں افغانستان کو شامل کیا جائے گا۔ آج پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اس بات کی تصدیق کی اور کہا کہ سی پیک ٹو منصوبے کو افغانستان تک توسیع دی جائے گی۔ اس سلسلے میں ازبکستان پاکستان کے درمیان ریلوے لائن بچھانے کے عمل کی دستاویزی تیاریاں مکمل ہو چُکی ہیں۔ یہ ریلوے لائن ازبکستان سے بذریعہ افغانستان خرلاچی بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہو گی اور چین نے اس منصوبے کو...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی قوت بنا کر 57 اسلامی ممالک کا لیڈر بنائیں گے۔ شرح سود میں کمی کی گنجائش موجود ہے۔ پاکستان معاشی اصلاحات کیلئے پرعزم ہے۔ سارک تنظیم صرف ایک ملک کی وجہ سے ناکام ہوئی۔ وہ گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر کے زیر اہتمام کانفرنس سے خطاب، آئی ایم  وفد اور میڈیا سے گفتگو کر رہے  تھے۔ راولپنڈی چیمبر آف کامرس کے زیر اہتمام آل پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے صدور کی کانفرنس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ شروع  میں بھارت کی طرف سے چھ میزائل چلائے گئے تھے جس میں سے...
    لاہور: پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ جیولن تھرو اتھلیٹ اور اولمپکس گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں شرکت کے لیے جنوبی کوریا روانہ ہو گئے ہیں۔ یہ ایونٹ ارشد ندیم کی پیرس اولمپکس کے بعد پہلی بین الاقوامی مقابلہ جاتی شرکت ہوگی، جس کے لیے نہ صرف پاکستانی شائقین بلکہ عالمی کھیلوں کے حلقوں کی نظریں بھی ان پر مرکوز ہیں۔ ارشد ندیم جنوبی کوریا میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، جہاں وہ جیولن تھرو کے مقابلوں میں ایک بار پھر اپنی مہارت کا مظاہرہ کریں گے۔ مزید پڑھیں: پہلگام واقعہ؛ بھارت نے ارشد ندیم کا اکاؤنٹ بھی بلاک کردیا ان کی شرکت سے نہ صرف پاکستان کے...
    عالمی اداروں کے سربراہان کے نام جاری اپنے ایک خط میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت تہران کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ اپنے شہریوں، مفادات اور تنصیبات کی حفاظت و دفاع کیلیے کسی بھی قسم کی دہشتگردانہ یا تخریب کارانہ کارروائی کیخلاف اقدامات کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل، سلامتی کونسل کے سربراہ اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل کو ایک خط ارسال کیا۔ جس میں انہوں نے ایرانی جوہری تنصیبات کے خلاف ممکنہ اسرائیلی حملے کے بارے میں خبردار کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرکش صیہونی رژیم کی دھمکیاں کوئی نئی بات نہیں۔ لیکن امریکی...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس ،پبلک لائبریری کے قیام پر تبادلہ خیال WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر اسٹیٹ ،ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ، ڈی جی ریسورس، آرکیٹیکٹ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ،اجلاس میں شہریوں کے لیے ایف نائن پارک میں اسٹیٹ آف دی آرٹ لائبریری ، سیاحت سے متعلقہ منصوبوں کے قیام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، اجلاس میں پبلک لائبریری کے قیام کے حوالے سے ڈیزائن اور متعلقہ سہولیات پر بریفنگ دی گئی ۔...
    بیجنگ :امریکی محکمہ تجارت نے چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول ہواوے اسسینڈ چپس پر عالمی سطح پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اس طرح کی یکطرفہ غنڈہ گردی اور تحفظ پسندانہ طرز عمل چین اور امریکہ کے درمیان اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پانے والے اتفاق رائے کے منافی ہے۔ چین کی برآمدات پر پابندی لگانے سے لے کر چین کی برآمدی مصنوعات کو روکنے تک، امریکہ کے لانگ آرم دائرے میں شدت اختیار کر گئی ہے، جو چین کی تکنیکی کامیابیوں اور مارکیٹ شیئر میں اضافے کے بارے میں امریکا کی بڑھتی ہوئی پریشانی کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک چپ کی تیاری کے لئے کم از کم 7 ممالک اور 39 کمپنیوں...
    ویب ڈیسک:نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس خطے میں بحران کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اس بات سے چینی رہنماؤں نے بھی اتفاق کیا ہے۔  دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا یہ دورہ عام دورہ نہیں تھا، یہ دورہ چین کے ہم منصب کی دعوت پر ہوا تھا، منگل کے روز چین میں چینی وزارء سے ملاقاتیں ہوئیں،ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ میں موجود تھے، پاکستان کی جانب سے چینی وزیر خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی اہم...
    چین سی پیک ٹو شروع کرنے کو تیار، افغانستان کو ساتھ ملاکر دہشتگردی ختم کریں گے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی، پاکستان، چین اور افغانستان کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، چین کے ساتھ سی پیک ٹو شروع کرنے کی بھی بات ہوئی ہے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں اپنے دورہ چین...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحٰق ڈار نے کہا ہے کہ دورہ چین انتہائی کامیاب رہا، چین نے پاکستان کی سالمیت اور خودمختاری کی حمایت کی، پاکستان، چین اور افغانستان کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ خطے سے دہشت گردی کو ختم کرنا ہے، چین کے ساتھ سی پیک ٹو شروع کرنے کی بھی بات ہوئی ہے، چین اس حکومت کے ساتھ سی پیک ٹو کو شروع کرنے کے لیے تیار ہے، چین نے مسئلہ کشمیر پر بھی پاکستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں اپنے دورہ چین کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے نائب وزیراعظم نے کہا کہ چینی ہم منصب کی دعوت پر چین کا خصوصی دورہ کیا، منگل کو چینی وفود سے اہم ملاقاتیں...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اس خطے میں بحران کی ایک بڑی وجہ مسئلہ کشمیر کا حل نہ ہونا ہے، اس بات سے چینی راہنماوں نے بھی اتفاق کیا ہے۔ دورہ چین کے بعد دفتر خارجہ میں صحافیوں کو بریفینگ دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ چین کا یہ دورہ عام دورہ نہیں تھا، یہ دورہ چین کے ہم منصب کی دعوت پر ہوا تھا، منگل کے روز چین میں چینی وزارء سے ملاقاتیں ہوئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دورہ چین کے دوران افغانستان کے قائم مقام وزیر خارجہ امیر خان متقی بھی بیجنگ میں موجود تھے، پاکستان کی جانب سے میں چینی وزیر خارجہ اور افغان قائم مقام وزیر خارجہ کی اہم ملاقات ہوئی، گزشتہ دورہ کابل...
    بھارت کی جانب سے پاکستان اور افغانستان کے مابین اختلافات پیدا کرنے کی مسلسل کوششیں ایک بار پھر ناکامی سے دوچار ہو گئی ہیں۔ خطے میں استحکام، ترقی اور باہمی تعاون کی نئی فضا قائم ہو چکی ہے، جس میں پاکستان، افغانستان اور چین کا سہ فریقی اتحاد کلیدی حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ علاقائی سفارتی سرگرمیوں میں تیزی اور حالیہ اعلیٰ سطحی روابط نے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔ ان تعلقات کی مضبوطی میں چین نے نہ صرف ثالث بلکہ ایک قابلِ اعتماد شراکت دار کا کردار ادا کیا ہے۔ چین-پاکستان اقتصادی راہداری (CPEC) میں افغانستان کی باضابطہ شمولیت اس سہ فریقی تعاون کے ایک نئے باب کا آغاز ہے، جو بھارت کے تخریبی...
    بیجنگ (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ کی سہ فریقی ملاقات کے دوران چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کو افغانستان تک بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق  ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے وزرائے خارجہ میں سہ فریقی ملاقات ہوئی، جس میں چین نے دونوں ممالک کی مکمل حمایت کا اظہار کیا۔ تینوں رہنماؤں نے دہشت گردی کا مقابلہ کرنے اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے کے لئے اپنے مشترکہ عزم پر زور دیا۔ ملاقات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ سہ فریقی وزرائے خارجہ کا 6 واں اجلاس جلد، باہمی...
    حکومت نے چینی کی قیمت میں اضافے کا نوٹس لے لیا ہے اور قیمت میں کمی کا بھی حکم جاری کیا ہے۔ مگر اس کی جانب سے نہ ہی نوٹس لینے سے کوئی فرق پہلے پڑا ہے نہ اب پڑے گا۔ چینی کی قیمت میں کمی تو کیا ہوگی مگر کراچی میں چینی کی قیمت 190 روپے کلو سے بڑھ کر دو سو روپے کو بھی کراس کر سکتی ہے کیونکہ جب بھی حکومت کسی بھی اضافے کا نوٹس لیتی ہے تو قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے اور مصنوعی قلت بھی پیدا کر دی جاتی ہے اور حکومتی نوٹس دھرے کا دھرا رہ جاتا ہے اور نوٹس کی سزا عوام بھگتتے ہیں۔ نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے اپنی زیر...
    چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ کا کہنا تھا کہ عاقل بالغ شخص کا نکاح کسی بھی عاقل بالغ لڑکی سے کیا جا سکتا ہے، بہت سے یورپین ممالک میں لڑکی کیلئے رضامندی کی عمر 14 برس ہے جن میں جرمنی جیسے ممالک بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا کہ اسلام میں نکاح کیلئے عمر کی کوئی شرط نہیں بلکہ بالغ ہونا کافی ہے۔ چیئرمین قرآن و سنہ موومنٹ علامہ ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا کہ عاقل بالغ شخص کا نکاح کسی بھی عاقل بالغ لڑکی سے کیا جا سکتا ہے، بہت سے یورپین ممالک میں لڑکی کیلئے رضامندی کی عمر 14 برس ہے جن میں جرمنی جیسے ممالک بھی شامل...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سینیٹ کی کمیٹی برائے کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں اُس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہوگئی جب چیئرمین پی ٹی اے اور عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما سینیٹر ایمل ولی خان کے درمیان شدید تلخ کلامی ہو گئی، جو ذاتی نوعیت کے الزامات اور معافیوں تک جا پہنچی۔ واقعہ اُس وقت شروع ہوا جب چیئرمین پی ٹی اے نے مبینہ طور پر ایمل ولی خان پر طنز کرتے ہوئے کہہ دیا کہ ”آپ تو لگتا ہے چرس کا سگریٹ پی کر آئے ہیں!“ سینیٹ کمیٹی کم ترقی یافتہ علاقہ جات کے اجلاس میں ایمل ولی اورچیئرمین پی ٹی اے کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ایمل ولی پرچرس کا سگریٹ پینے...
    چین کے دارلحکومت میں بیجنگ میں پاکستان، چین اور افغانستان کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی پانچویں بیٹھک کے حوالے سے چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی کی جانب سے 7 نکاتی اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ جس میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات انتہائی دوستانہ ماحول میں ہوئے جن میں تینوں ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک نے دہشتگردی کی تمام شکلوں کی مخالفت کرتے ہوئے مشترکہ طور پر دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں کرنے پر اتفاق کیا ہے اور ساتھ ہی ساتھ اس بات پر بھی اتفاق کیا ہے کہ خطے کے ممالک بیرونی مداخلت سے ہوشیار رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں چین کی میزبانی میں پاکستان اور افغانستان کے...
    آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025(مردانہ) نے جہاں دیگر کئی شعبوں میں بہت سے ریکارڈ قائم کیے ہیں وہاں یہ اب تک کی سب سے زیادہ دیکھی جانے والی چیمپئنز ٹرافی بھی ثابت ہوئی ہے۔ اس میں چیمپئنز ٹرافی کا اب تک کا سب سے زیادہ دیکھا جانے والا میچ بھی شامل ہے۔ یہ مقابلہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات میں کھیلا گیا۔ واضح رہے کہ 2025 کے ایڈیشن میں 368 ارب گلوبل ویونگ منٹس دیکھے گئے جو کہ 2017 میں انگلینڈ اور ویلز میں منعقدہ پچھلے ٹورنامنٹ سے 19 فیصد زیادہ ہیں۔ پریمیم ایونٹ جس میں 8 بین الاقوامی ٹیمیں شامل تھیں، کے دوران اوسطاً فی اوور 308 ملین گلوبل ویونگ منٹس کا ریکارڈ قائم ہوا، جو کسی بھی...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) — پاکستان کے سابق کرکٹ کپتان اور موجودہ پی ایس ایل کھلاڑی شعیب ملک ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آ گئے ہیں، مگر اس بار وجہ ان کی کارکردگی نہیں بلکہ ایک تقریب میں ان کے اندازِ نگاہ بنے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب ملک کی ایک ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے، جس میں وہ اداکارہ عروہ حسین کے ساتھ ایک تقریب میں موجود ہیں۔ ویڈیو میں عروہ حسین کسی اور فرد سے گفتگو میں مصروف دکھائی دے رہی ہیں، جبکہ شعیب ملک کی نظریں بار بار ان پر مرکوز نظر آتی ہیں۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی صارفین کی تنقید اور تبصروں کا طوفان آ گیا۔...
    بیجنگ : امریکی محکمہ تجارت نے حال ہی میں امریکی برآمدی کنٹرول کی نام نہاد مبینہ خلاف ورزیوں کے بہانے عالمی سطح پر چین کی جدید کمپیوٹنگ چپس بشمول مخصوص ہواوے اسسینڈ چپس پر پابندی عائد کرنے کی کوشش میں رہنما خطوط جاری کیےہیں  ۔ بدھ کے روز چین کی وزارت تجارت  کے ترجمان نے کہا کہ یہ امریکی اقدامات یکطرفہ پسندی ، غنڈہ گردی اور تحفظ پسندی کی مثال ہیں، جو چینی کمپنیوں کے جائز حقوق و مفادات اور چین کے ترقیاتی حقوق  کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں ۔ ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ امریکی اقدامات   چینی کمپنیوں کے خلاف امتیازی پابندیاں عائد کرتے ہیں، لہذا  کوئی بھی تنظیم یا فرد جو امریکی اقدامات پر...
    — جنگ فوٹو  وفاقی ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کی کارکردگی غیر تسلی بخش قرار دے کر فارغ کر دیا ہے۔ضیاء القیوم کی جگہ مشیر منصوبہ بندی و ترقیات مظہر سعید کو قائم مقام ایگزیکٹو ڈائریکٹر تعینات کر دیا ہے۔ مظہر سعید بنیادی طور پر کمیشن میں ڈی جی کے عہدے پر تعینات ہیں اور ان کے پاس مشیر برائے منصوبہ بندی و ترقیات کا اضافی چارج بھی ہے۔ ضیاء القیوم کو ہٹانے کی منظوری بدھ کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت چیئرمین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار نے کی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کا اجلاس ایک گھنٹے تک جاری رہا جس میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی کارکردگی رپورٹ پاور پوائنٹ...
    نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا چین کا 3 روزہ کامیاب دورہ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد وہ واپس وطن روانہ ہوگئے۔ اس دورے کے دوران دونوں ملکوں نے دوستی کے عزم کا اعادہ کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی و علاقائی امن اور ترقی کے ضمن میں اپنے مشترکہ نظریے کو آگے بڑھایا۔ وطن واپسی سے قبل وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کی بیجنگ میں افغان قائم مقام وزیرخارجہ امیر خان متقی سے بھی ملاقات ہوئی۔ دونوں سربراہان نے اسحاق ڈار کے 19 اپریل کے دورہ کابل کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے، دونوں ملکوں کے درمیان سفارت کاری، تجارت اور راہداری سہولیات میں پہلے سے زیادہ تعاون اور دوطرفہ تعلقات میں مثبت پیش...
    راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ اللہ کے بعد سب سے زیادہ انحصار خود پر ہے اور پاکستانی قوم کبھی جھکی ہے اور نہ جھکے گی۔ میں پہلے بھی کہتا رہا ہوں اب بھی کہتا ہوں ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ چاہے کسی نے نیلی‘ سفید یا خاکی وردی پہن رکھی ہے، شہادت ہمارے لئے اعزاز ہے۔ چینی میڈیا گروپ کو انٹرویو میں ترجمان پاک فوج نے کہا کہ ہم اللہ کے بعد سب سے زیادہ اپنے آپ پر انحصار کرتے ہیں۔ پاکستان کے لیے سب سے اہم چیز اس کی طاقت ہے۔ جب ہمارا عزم مضبوط ہوگا اور جو ہم نے دکھایا، تو بین...
    اسلام آباد: پاک فوج کے ترجمان ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی قوم نہ پہلے جھکی تھی اور نہ اب ہم جھکیں گے، میں پہلی بھی کہتا رہا ہوں اور اب بھی کہتا ہوں کہ ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ بھارت کے ساتھ تنازع اور پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا، جس میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کے ساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر  برائےموسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نےکہا ہے کہ  بھارت نے پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے۔انہوں نے  استفسار کیا کہ کیا بھارت اب چین سے بھی مار کھائے گا؟ ’’جیو نیوز‘‘کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے۔ بھارت اپنی خفت مٹانے کےلیے چین کارڈ کھیل رہا ہے، کیا اب وہ چین سے بھی مار کھائے گا؟ کپتان بیت الخلا گیا تو پیچھے معاون پائلٹ بیہوش ہوگیا، طیارہ بنا پائلٹ اڑتا رہا، حیران کن انکشاف وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جو...
    وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے استفسار کیا ہے کہ کیا بھارت اب چین سے بھی مار کھائے گا؟جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں گفتگ کے دوران مصدق ملک نے کہا کہ بھارت نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان سے مار کھائی اور انگلی چین پر اٹھارہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنی خفت مٹانے کےلیے چین کارڈ کھیل رہا ہے، کیا اب وہ چین سے بھی مار کھائے گا؟وفاقی وزیر نے یہ بھی کہا کہ جو نتیجہ ٹریلر کا نکلا، وہی پوری فلم کا بھی نکلے گا، بھارت نے پانی کے انفرا اسٹرکچر پر حملہ کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔
    امریکی ریاست کے ایک شہر کارمل بائی دی سی میں 2 انچ سے زیادہ اونچی ایڑی کے پاپوش (جوتے، سینڈل) پہننے کے لیے سرکاری اجازت نامہ لینا پڑتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اپنے پیاروں کا بدلہ لینے کے لیے خاتون نے 40 گینگسٹرز کیسے قتل کیے؟ کارمل بائی دی سی کا ہائی ہیل پرمٹ ایک فسانہ لگتا ہے لیکن یہ ایک حقیقیت اور سرکار کی جانب سے عائد کی گئی ایک لازمی قانونی ضرورت ہے۔ اگر کسی کی ایڑیوں کی اونچائی 2 انچ سے زیادہ ہے اور اس کی بیئرنگ سطح ایک مربع انچ سے کم ہے تو سٹی ہال سے پہلے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر انہیں عوامی مقامات پر پہننا غیر قانونی ہے۔ اجازت نامہ مفت جاری کیا جاتا...
    ---فائل فوٹو  ماہرِ تعلیم جامعہ این ای ڈی کے سابق وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر سروش حشمت لودھی نے سندھ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ماتحت ادارے چارٹر انسپیکشن اینڈ ایوالیشن کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ سندھ ہائی ایجوکیشن کمیشن میں چیئرمین کے عہدے کے بعد یہ سب سے اہم عہدہ ہوتا ہے اور چیئرمین سندھ ایچ ای سی کی عدم موجودگی میں قائم مقام چیئرمین ایچ ای سی مقرر ہو جاتا ہے۔سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اس عہدے کے لیے اشتہار دیا گیا تھا جس کے نتیجے میں ڈاکٹر سروش لودھی چیئرمین بنے تھے.بعد ازاں ان کا نام انٹیلیجنس کلیئرنس کےلیے تین معتبر اداروں کو بھیجا گیا تھا، گزشتہ روز کلیئرنس موصول ہوتے ہی ان...
    اگر بھارت نے پانی روکا تو چینی ٹیکنالوجی سے بھارتی ڈیم تباہ کریں گے، محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا(آئی پی ایس)تحریکِ انقلاب پاکستان کے بانی محمد عارف نے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف بھارت کی کسی بھی ممکنہ جارحیت، سازش یا آبی دہشتگردی کی صورت میں پاکستان کی عوام، افواج اور نظریاتی قیادت متحد ہو کر دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کوئی فلمی آئٹم نہیں، بلکہ ایک زندہ و بیدار قوم ہے جو جذبۂ جہاد، سائنسی مہارت، اور ایٹمی طاقت سے لیس ہے۔اپنے ایک بیان میں محمد عارف نے کہا کہ بھارت اگر پاکستان کے پانی پر ناجائز قبضے یا بہاؤ کو روکنے کی کوشش کرتا...
     پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے جھکا ہے نہ اب جھکے گا، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنہ میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جو بڑے ممالک ہیں ان کا ویژن بھی بڑا ہے، لوگ انسانیت کی ترقی...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ پاکستان پہلے جھکا ہے نہ اب جھکے گا، ہماری شہادت کی آرزو زندگی سے زیادہ ہے۔ چائنہ میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر نے چائنہ میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا تھا کہ دنیا کے جتنے بھی ممالک ہیں سب کو بڑے چیلنجز کا سامنا ہے، جو...
    کراچی؍ اسلام آباد (سٹاف رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری افواج نے دشمن کو وہ سبق سکھایا جسے وہ قیامت تک یاد رکھے گا۔ ہماری بحریہ اس بار بھی دوارکا کی تاریخ دہرانے کے لیے تیار تھی مگر بحریہ کی تیاری دیکھ کر دشمن کو ہمت نہیں ہوئی۔ کراچی ڈاکیارڈ میں نیوی کے افسروں و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح  اپنی افواج کے ساتھ کھڑی تھی۔  پاک بحریہ کے بہادر افسروں اور جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔ جس طریقے سے ہماری بری فوج نے دشمن کے ٹھکانوں پر ٹھیک ٹھیک نشانے لگائے، اسی طرح ہماری فضائیہ نے دشمن کے...
    سٹی42: معرکہ حق/ بھارت کیساتھ تنازع، پاک چین تعلقات پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے چائنا میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارت کیساتھ کشیدگی، پاک چین تعلقات اور خطے کی صورتحال پر اپنا موقف پیش کیا ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے چائنا میڈیا گروپ کے ہر سوال کا مفصل اور حقائق پر مبنی جواب دیا اداکارہ سجل اور احد کی طلاق سےمتعلق آصف رضا میر نے خاموشی توڑ دی ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا تھا کہ:’’پاکستان کیلئے سب اہم چیز اس کا حل...
    سپریم کورٹ نے 8سالہ بچی کے قتل کے ملزم کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان نے 8 سالہ بچی کے قتل کے ملزم اللہ دتہ کو عدم شواہد کی بنیاد پربری کر دیا۔سپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم کی نشاندہی پر بچی کی چپل اور دیگر اشیا برآمد ہوئی تھیں لیکن عدالت میں یہ شواہد ناکافی قرار دیے گئے۔ملزم کے وکیل ارشد حسین یوسفزئی کا کہنا تھا کہ میڈیکل رپورٹ میں بھی ملزم کے خلاف کچھ ثابت نہیں ہوسکا اور نہ ہی اس کے خلاف کوئی براہِ راست...
    کل 20 مئی کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاکستان، افغانستان اور چین کے درمیان سہ فریقی مذاکرات ہوں گے، اس سے قبل پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران تینوں ممالک کے درمیان 11 مئی کو مذاکرات ہوئے جس میں افغانستان کو چین کے اقتصادی راہداری کے منصوبے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کا حصّہ بنانے کی بات کی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق افغانستان نے اسلام آباد اور بیجنگ کو یقین دہانی کروائی کہ وہ پاکستان کے ساتھ متصل اپنی سرحد کو محفوظ بنائے گا اور افغانستان میں بھارت کے اثرورسوخ کو محدود کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی، اپنی سرزمین ایک دوسرے کیخلاف استعمال نہیں ہونے دینگے، پاکستان افغانستان کا اتفاق کل 20 مئی کو...
    ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی فہرست میں عمران ریاض، صابر شاکر، صدیق جان اور شہباز گل کے نام شامل ہیں، پی ٹی اے احمد نورانی اور وقار ملک کے یوٹیوب چینلز پاکستان میں بلاک کراچکی ہے۔ پی ٹی اے دیگر یوٹیوبرز کے چینلز کی بندش کے لیے بھی اجازت کی منتظر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاست اور فوجی قیادت کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبر پی ٹی اے کے ریڈار پر آگئے۔ نفرت انگیز مہم چلانے والے بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کی پی ٹی اے نے فہرستیں مرتب کرلیں۔ پی ٹی اے نے حکومت سے یوٹیوب چینلز فوری بند کرنے کی اجازت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کی...
    اسلام آ با د:چین نے گزشتہ 11 سال میں پاکستان میں 7 کوئلہ سے چلنے والے بجلی گھر، 5 نیو انرجی بجلی گھر، 2 ہائیڈرو پاور پلانٹس اور 1 ٹرانسمیشن لائن کی تعمیر میں سرمایہ کاری کی ہے اور انہیں مکمل کر لیا ہے۔پیر کے روز چینی میڈ یا نے ایک رپورٹ میں کہا کہ چینی کمپنی کی سرمایہ کاری سے چلنے والا مٹیاری –لاہور ڈی سی ٹرانسمیشن منصوبہ پاکستان کا پہلا ہائی وولٹج ڈائریکٹ کرنٹ ٹرانسمیشن منصوبہ ہے، جو پاکستان کے انفراسٹرکچر میں ایک انقلابی منصوبہ ہے۔ اس نے نہ صرف پاکستان کے شمال اور جنوب کے درمیان بجلی کی ترسیل کی صلاحیت کو بڑھایا ہے بلکہ قومی گرڈ اسٹیشن کے استحکام کو بھی بہتر کیا ہے، ملک بھر...
    بیجنگ :حال ہی میں امریکی وزارت تجارت نے چین کی ہواوے کمپنی کے اسسینڈ اے آئی چپس کے استعمال پر عالمی پابندی کا حکم نامہ جاری کرتے ہوئے نہ صرف تمام ممالک کو ہواوے کی اسسینڈ چپس استعمال کرنے سے روک دیا بلکہ امریکی چپس کو چین کے مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کی تربیت کے لیے استعمال کرنے سے بھی روک دیا اور یہاں تک کہ امریکی جدید چپس کو چین کے ہاتھوں میں آنے سے روکنے کے لیے تھرڈ پارٹی پروکیورمنٹ چینلز کو بھی بند کردیا۔ اگرچہ امریکی وزارت تجارت نے فوری طور پر پابندی کے اس حکم نامے کو “خطرے کے انتباہ” میں تبدیل کر دیا ہے ، لیکن دنیا کے سامنے “خوفناک اثر” پیدا کرکے ہواوے کی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ نے چین میں چیری ہیڈکوارٹر ووہو کا دورہ کیا، جہاں چینی کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں الیکٹرک گاڑیوں(ای وی)کے لیے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔دورے کے دوران چیری کے چیئرمین این توگیو نے پاکستانی وزرا کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس میں طے پایا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر 50 کلومیٹر پر ایک ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی موٹر سائیکل، کار اور ٹرک رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ سندھ میں ٹرانسپورٹ نظام جدید ہو...
    بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطح روابط کا تسلسل ہے، وزیر اعظم کا قائم کردہ سفارتی وفد بھی مختلف ممالک کا دورہ کرے گا، بلاول بھٹو زرداری وفد کی قیادت کریں گے، وفد مختلف ممالک...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل  انعام میمن کی کاوشوں سے  چیری ہولڈنگز گروپ نے سندھ بھر میں ای وی گاڑیوں کے لئے چارجنگ پوائنٹس نصب کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی۔ سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن اور وزیر توانائی سید ناصر حسین شاہ رضوی نے چین میں چیری ہیڈکوارٹر ووہوکا دورہ کیا، چینی آٹو موبائل کمپنی چیری ہولڈنگز گروپ کے ہیڈکوارٹر ووہو کے  چیئرمین ین تونگیو نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شرجیل انعام میمن  نے کہا کہ سندھ کے تمام اضلاع میں ہر پچاس کلومیٹر پر ایک  ای وی چارجنگ اسٹیشن قائم کیا جائے گا، چارجنگ اسٹیشنز سے ای وی  موٹر سائیکل، ای وی کار، ای وی ٹرکس رکھنے والوں کو بہت فائدہ ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ...
    اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار چین کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہو گئے ہیں، جہاں وہ چینی اعلیٰ حکام کے ساتھ اہم نشستیں کریں گے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس دورے کے دوران اسحاق ڈار اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کریں گے  اور ساتھ ہی چین کی اعلیٰ قیادت سے بھی متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ دورے کا بنیادی مقصد پاکستان اور چین کے درمیان اسٹریٹیجک روابط کو مزید مستحکم بنانا ہے جب کہ اس دوران علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تفصیلی بات چیت متوقع ہے۔ دفتر خارجہ نے اس دورے کو دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کا...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2025ء)پاکستان اور چین کا دفاعی تعاون جنگی برتری میں تبدیل ہوگیا جس کا واضح مظاہرہ حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں دیکھا گیا۔عالمی میڈیا نے بھی اعتراف کیا کہ چینی ساختہ J-10C طیاروں اور PL-15 میزائلوں نے بھارتی فضائیہ کے کئی جنگی طیارے مار گرائے۔فرانس، برطانیہ اور امریکا کے بڑے میڈیا اداروں نے چینی ٹیکنالوجی کی برتری اور پاکستان کی عسکری کامیابی کا اعتراف کیا۔(جاری ہے) دی اکانومسٹ کے مطابق چین کے ہتھیاروں نے پاکستان کے ہاتھوں اپنی پہلی بڑی جنگی آزمائش ’’کامیابی کے ساتھ‘‘ مکمل کر لی۔ جدید چینی ٹیکنالوجی سے لیس پاکستانی افواج نے حکمت عملی سے بھارت کی عسکری منصوبہ بندی کو بری طرح ناکام بنایا۔غیر ملکی خبر...
    پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم، اسحاق ڈار 3 روزہ دورے پر چین روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) بھارت کو میدان میں ناکوں چنے چبوا کر پاکستان سفارتی محاذ پر بھی سرگرم ہو گیا، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار تین روزہ دورے پر چین روانہ ہو گئے ہیں۔ وزیر خارجہ چینی ہم منصب سے جنوبی ایشیا کی صورتحال اور اثرات پر بات کریں گے، دونوں رہنما پاکستان اور چین کے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیں گے، دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی امور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان جاری اعلیٰ سطح روابط...
    سٹی42: پاکستان کامودی سرکار کوسفارتی سطح پر بھی شکست دینے کافیصلہ،  وزیرخارجہ اسحاق ڈار آج 3 روزہ دورے پر چین جائیں گے۔  چینی حکام سے خطے کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال کریں گے،پاک چین دو طرفہ تعلقات کا بھی جائزہ لیا جائے گا،دورہ پاک چین تزویراتی شراکت داری کو مزید مضبوط بنائے گا ، چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو بھی وفدکے ہمراہ مختلف ممالک کا دورہ کریں گے۔ دنیا کو بھارتی جارحیت اور پہلگام واقعہ کے حقائق سے آگاہ کریں گے۔ سورج کی تپش مزید بڑھنے لگی ،  درجہ حرارت 49 تک جا پہنچا  ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان کے مطابق اسحاق ڈار چینی ہم منصب وانگ ای کی دعوت چین کا دورہ کررہے ہیں،دورے میں دونوں وزرائے...
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو 14 کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی ہے۔یوسف رضا گیلانی نے حلف برداری تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی، حکومت اور عوام کی طرف سے نیک تمنائیں پوپ کو پہنچائیں۔سینیٹ سیکریٹریٹ کے مطابق تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔تقریب میں وفاقی وزیر کھئیل داس کوہستانی اور پنجاب کے وزیر سردار رمیش سنگھ اروڑا بھی موجود تھے۔چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ بین المذاہب مکالمہ، امن اور باہمی احترام پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناح ؒ  کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کو مکمل آزادی...
    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کل چین روانہ ہونگے، پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کل سے چین کا دورہ کریں گے۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ دورے کے دوران پاک بھارت جنگی صورت حال پر پاک چین مشاورت ہوگی، دورے کے دوران اعلی حکام بھی نائب وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ ذرائع نے کہا کہ چینی قیادت سے پاک بھارت جنگ سے پیدا شدہ صورت حال پر مشاورت ہو گی، چین نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کو بھرپور سپورٹ کیا۔ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے دورہ چین کے دوران افغان وزیرخارجہ ملا امیر خان متقی...
    نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کل پیرکے روز چین کے سرکاری دورے پر روانہ ہوں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اسحاق ڈار کے ہمراہ وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ عہدیداران بھی ہوں گے۔ نائب وزیر اعظم کی قیادت میں پاکستانی وفد دوطرفہ اور علاقائی امور خصوصاً پاک بھارت کشیدگی میں اضافہ کے تناظر میں تبادلہ خیال کرنے کے لیے چینی ہم منصبوں کے ساتھ ملاقاتیں کرے گا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کے جواب کے بعد چین کا دو ٹوک مؤقف، بھارت کو سفارتی محاذ پر بڑا دھچکا پاکستان اور انڈیا کے مابین حالیہ کشیدگی اور مسلح جھڑپوں کے دوران اسلام آباد اور بیجنگ نے علاقائی سلامتی کی صورتحال پر قریبی مشاورت شروع کر رکھی ہے۔...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف ایک چائنیز اسکن کیئر کلینک کے دورے کے دوران چینی زبان میں گفتگو پراپنے سپاٹ تاثرات کی وجہ سے ایک بار پھر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئے۔ گزشتہ دنوں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں حارث رؤف اسلام آباد میں ایک چینی اسکن کیئر اسپیشلسٹ ڈاکٹر ہانفی کے ساتھ کھڑے نظر آئے۔ View this post on Instagram A post shared by Doctor Hanfei ???????????????? (@dr.hanfei) ویڈیو میں ڈاکٹر ہانفی، جو اسلام آباد اور راولپنڈی میں بطور پلاسٹک سرجن اور ایستھیٹک اسپیشلسٹ کام کر رہی ہیں، چینی زبان میں گفتگو کر رہی ہیں اور ان کے ساتھ کھڑے حارث رؤف صرف ہلکی سی مسکراہٹ اور مسلسل اثبات میں سر...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،انہوں نے چین کی 15 سے زائد بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ،ان معاہدوں کے تحت پنجاب میں نئے کارخانے لگیں گے اور اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چوہدری شافع حسین کے گزشتہ دورہ چین کے دوران بھی متعدد کمپنیوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے تھے۔ چین کی ویوو موبائل کمپنی نے فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں اپنا کارخانہ لگانا شروع کردیا ہے...
    تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مئی ۔2025 )ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ تہران کو امریکہ کی جانب سے کسی بھی ممکنہ جوہری معاہدے کے بارے میں کوئی تحریری تجویز موصول نہیں ہوئی عراقچی نے ”ایکس“ پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایران کو نہ براہ راست اور نہ بالواسطہ کسی قسم کی کوئی تحریری تجویز ملی ہے جو پیغامات ہم تک پہنچ رہے ہیں اور دنیا تک پہنچ رہے ہیں وہ اب بھی الجھاﺅ اور تضاد کا شکار ہیں.(جاری ہے) بیان میں انہوں نے کہاکہ اس کے باوجود ایران اپنے موقف میں پرعزم اور واضح ہے یعنی ہمارے حقوق کا احترام کریں، اپنی پابندیاں ہٹائیں، ہم معاہدے تک پہنچ جائیں گے ....
    بیجنگ(اوصاف نیوز) پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کے بعد بھارت کو مسلسل عالمی سطح پر شرمندگی کا سامناکرنا پڑا ہے۔پاکستان کے دوست ملک چین نےبھارت کی عبرتناک شکست کو تاریخ کا حصہ بنانے کےلیے اپنے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کے ہاتھوں تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کی تصاویر چسپاں کردیں چین نے جے 10 سی طیاروں پر پاک فضائیہ کی جانب سے گرائے گئے پانچ طیاروں کی تصاویر نصب کی ہیں۔ جن میں تین رافیل، دو ایس یو 30 اور ایک مگ 21 طیارے شامل ہیں۔ یار رہے کہ سات مئی کو بھارتی طیاروں کی جانب سے پاکستان کے فضائی حدود کی خلاف وزری پر پاک فضائیہ نے کاروائی کرتے ہوئے رافیل سمیت بھارت کے پانچ طیارے...
    وہ قریب 70 سال کے چینی شہری ہیں، جب ان سے میرا تعارف کرایا گیا اور بتایا گیا کہ میں پاکستان سے ہوں، تو وہ اپنی سیٹ سے اٹھے اور جس دروازے سے میں داخل ہوا تھا اس کی جانب بڑھے اور بڑے ہی شفیق، محبت بھرے انداز میں مجھ سے ملاقات کی۔ ان کا خلوص ان کی آنکھوں سے چھلک رہا تھا۔ ایک نہیں، دو نہیں بلکہ بار ہا انھوں نے مجھ سے مصافحہ کیا اور ہر بار ان کے چہرے کی خوشی میں اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا تھا، میری چینی کولیگ نورین نے اس ملاقات میں بطور مترجم خدمات انجام دیں۔ پھر کہنے لگے چلیں ایک یادگاری تصاویر لیتے ہیں اور تصویر کیلئے ایک جگہ مخصوص کی...
    عمران خان کی طرف سے کبھی بھی خفیہ مفاہمت یا سودے بازی کا کوئی عندیہ نہیں دیا گیا وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز میں لیا گیا، بیرسٹر گوہر چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنے ڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے ۔پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم...
    پوری قوم اپنی بہادرافواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ملک و قوم کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے،چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سی ڈی اے مزدور یونین کے زیر اہتمام شہدا بنیان مرصوص اور مزدور یونین کے مخلص ساتھی جو اس دنیاکے رخصت ہوگئے ان کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کااہتمام کیاگیا جس میں چیئرمین سی ڈی اے و کمشنرآئی سی ٹی محمد علی رندھاوا، ممبر ایڈمنسٹریشن طلعت محمود،ممبرفنانس طاہر نعیم اختر،ممبرانجینئرنگ سید نفاست رضا،ترجمان سی ڈی اے نوازش علی عاصم،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یسین، سپریم ہیڈ مرزاسعیداختر،پیرقاری عبید احمدعبید،صوفی محمودعلی،خالد محمود،اظہرخان تنولی،چوہدری زاہد احمد،سردارآصف،صفدرعباسی،سردارمرتضی،اسدمحمود،محمد سرفرازملک،چوہدری...
    حکومت اور عمران خان کے درمیان ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا واضح اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنیڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے۔پارلیمنٹ ہاوس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز...
    اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنےڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز میں لیا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی مشاورت اور عمران خان کی رائے کو ترجیح دی...
    امریکا نے ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے بدھ کو ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے والے 6 افراد اور 12 کمپنیوں پر نئی پابندیاں عائد کر دیں جن میں کئی چینی شہری بھی شامل ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق لگائی گئی نئی پابندیاں ان تنظیموں پر ہیں جو ایرانی حکومت کو ایسے اہم مواد کی مقامی سطح پر تیاری میں مدد فراہم کر رہی ہیں جو تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے لیے ضروری ہیں۔ امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ایک بیان میں کہا امریکا ایران کو بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تیار کرنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔ ادھر ایرانی صدر نے...