پشاور:

خیبرپختونخوا میں شدید بارشوں سے ایک بار پھر معمولات زندگی درہم برہم ہوگئے جبکہ چھتیں گرنے کے واقعات میں ایک بچی جاں بحق اور ایک شخص زخمی ہوگیا۔

پشاور میں نحقی چارسدہ روڈ پر گھر کی چھت گرنے سے کمسن بچی ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئی۔ ریسکیو 1122 کے مطابق اطلاع ملتے ہی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر بچی کو ملبے سے نکال کر اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی۔

پشاور ہی کے علاقے فقیر کلے ورسک روڈ پر کمرے کی دیوار گرنے سے 30 سالہ محمد طفیل زخمی ہوگیا جسے ریسکیو ٹیم نے ابتدائی طبی امداد کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا۔

خیبر میں طوفانی بارش کے باعث باڑہ، جمرود اور گردونواح میں گھروں اور دکانوں میں پانی داخل ہوگیا۔ ریسکیو 1122 خیبر کی ٹیموں نے ہیوی مشینری اور ڈی واٹرنگ پمپ کے ذریعے مختلف مقامات پر نکاسی آب کا عمل شروع کر دیا۔ پانی خاص طور پر غزیز مارکیٹ اور اطراف کے گھروں میں داخل ہوا جس کے بعد فوری کارروائی کی گئی۔

دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔ ٹانک شہر ومضافاتی علاقوں میں بھی شدید ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری ہے جس سے نقصان کا اندیشہ ہے۔

ادھر ملاکنڈ میں سوات ایکسپریس وے پر لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک دوسرے روز بھی معطل رہی، جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں۔ حکام نے شہریوں کو جی ٹی روڈ استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

لیاقت آباد میں گلیوں کی تعمیر کا آغاز ، ٹائون چیئر مین کا مختلف علاقوں کا دورہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) چیئرمین لیاقت آباد ٹاؤن فراز حسیب نے لیاقت آباد نمبر 9، یونین کمیٹی نمبر 3 اور 4گوش مارکیٹ کا دورہ کیا۔ سڑکوں اور گلیوں کی خستہ حالی پر چیئرمین فراز حسیب کی خصوصی ہدایت پر پیور بلاک لگانے کا کام فوری طور پر شروع کر دیا گیا ہے،جس کے لیے کانکریٹ ڈالا جا چکا ہے اور مشینری کو موقع پر تعینات کر دیا گیا ہے۔چیئر مین فراز حسیب نے موقع پر موجود عملے کو ہدایت دی کہ کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے اور منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ پیور بلاک لگانے کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ عوام کو بہتر آمد و رفت کی سہولت فراہم کی جا سکے۔اس موقع پر کوڈینیٹرصسغیر احمد انصاری، ڈائریکٹر سینی ٹیشن انور جمال، یونین کمیٹی نمبر 3 کے چیئرمین یونس بندانی،یونین کمیٹی نمبر 4 چیئرمین عبید احمد ودیگر افسران بھی موجود تھے۔چیئرمین فراز حسیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن میں ترقیاتی کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جا رہا ہے، تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی میں بہتری لائی جا سکے، تمام محکمے اپنے اپنے دائرہ کار میں فعال کردار ادا کریں اور عوامی شکایات کے فوری حل کو یقینی بنائیں،ہماری کو شش ہے کہ لیا قت آ با د ٹاؤن کو ماڈل ٹاؤن بنائیں اس سلسلے میں ہماری پوری توجہ صفائی ستھرائی،پارکوں کی بحالی،گلیوں کی پختہ کاری،اسٹریٹ لائٹوں کی تنصیب،سیوریج لائنوں کی تبدیلی پر مرکوز ہے،چیئرمین فراز حسیب نے علاقے میں جاری کاموں پر اظہارِ اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت آباد ٹاؤن انتظامیہ عوامی مفاد میں ترقیاتی منصوبوں پر بھرپور توجہ دے رہی ہے، اور تمام یونین کمیٹیز میں بہتری کے کام مرحلہ وار مکمل کیے جا رہے ہیں۔

 

 

اسٹاف رپورٹر گلزار

متعلقہ مضامین

  • کھارادر میں رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • شہرکے مختلف علاقوں میں پانی کی قلت کے باعث شہری دورسے پانی بھربے پرمجبورہے
  • کھارادر ، رہائشی عمارت کی لفٹ گرنے سے 10 افراد زخمی
  • کھارادر کی عمارت میں لفٹ گرگئی، 10 افراد زخمی
  • پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی ملاقات کررہے ہیں
  • کراچی؛ مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران 4 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار
  • پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں اپنا ووٹ کاسٹ کررہے ہیں
  • پشاور، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے نئی کابینہ کا اعلان کر دیا
  • لیاقت آباد میں گلیوں کی تعمیر کا آغاز ، ٹائون چیئر مین کا مختلف علاقوں کا دورہ
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں نوجوان جاں بحق، 2 زخمی