2025-07-26@14:31:38 GMT
تلاش کی گنتی: 613

«کی ویڈیو وائرل»:

(نئی خبر)
    اگر کسی جوڑے کی طلاق ہوجائے تو وہ افسردہ ہوتا ہے لیکن ایک پاکستانی خاتون کی طلاق ہونے پر ڈانس کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو کوک اسٹوڈیو کے گانے ’مغروں لا‘ پر پر جوش انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے، عظیمہ احسان نامی خاتون نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی اور بتایا کہ وہ تین بچوں کی ماں ہیں۔ اس کے ساتھ طلاق کے بارے میں ایک پیغام بھی شیئر کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا کرینہ کپور اور سیف علی خان میں بات طلاق تک پہنچ گئی؟ خاتون نے لکھا کہ طلاق کو پاکستانی کمیونٹی میں اور خاص طور پر عورتوں کے لیے موت کی سزا کی طرح...
    کراچی میں ڈاکوؤں کی دن دہاڑے کار سوارفیملی سے لوٹ مار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ کراچی کے علاقے کلفٹن میں بوٹ بیسن تھانے کی حدود کلفٹن بلاک 3 میں دو 2 مسلح ڈاکوؤں کی دن دھاڑے لوٹ کار سواروں سے لوٹ مارکی۔  ڈاکو کار سوار فیملی سے 2 دو موبائل فونز،طلائی زیوارات سمیت لاکھوں  روپے کی نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ سوشل میڈیا پر فوٹیج وائرل ہونے کے باوجود پولیس نے متاثرہ فیملی سے رابطہ نہیں کیا۔ فوٹیج میں دن دیہاڑے دیدہ دلیری سے لوٹ مار کرنے والے ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں۔  
    فاسٹ بولر حارث رؤف کی وزیر دفاع خواجہ آصف سے ملنے پارلیمنٹ پہنچے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اسے سیاسی ملاقات قرار دیا گیا اور اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ مغیث علی نے لکھا کہ حارث رؤف نے خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات کی ہے، انہیں میڈیا نے دیکھ لیا تو وہ اچانک غائب ہوگئے۔ انہوں نے مزید لکھا کہ ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس زیرو ہے، کیا ملاقاتیں میرٹ ہے؟ حارث رؤف کی خواجہ آصف سے قومی اسمبلی میں آکر ان کے چیمبر میں ملاقات، میڈیا نے دیکھ لیا، پھر اچانک غائب ہوگئے، ملاقاتوں پر زور ہے پرفارمنس...
    چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ  کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں ہونے والے حملے کے بعد میڈیا سے بات کرتے نظر آرہے ہیں۔ شہاب علی شاہ کا کہنا تھا کہ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی شہیدوں کے جنازے اٹھانے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہم نے ان کے خلاف بندوق اٹھائی ہے اور میڈیا سوال اٹھائے کہ یہاں کون کافر تھا جس پر آپ حملہ کرنے آئے تھے؟ آپ اپنا مقصد بتائیں کہ آپ کیا مقصد حاصل کرنا چاہتے تھے۔ کیا میرا یہ قصور ہے کہ میں پشتون مٹی میں رہتا ہوں؟ مجھے ہی جنازے اٹھانے ہیں؟ میں نے...
    بھارت کے نامور کرکٹر، سابق کپتان ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ یاد رہے کہ بین الاقوامی شہرت یافتہ بیٹر ویرات کوہلی نے 2017ء میں خوبرو بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما سے شادی کی تھی۔ ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اپنی شادی کی تقریبات کو انتہائی نجی رکھا تھا، جوڑے کی جانب سے صرف مرکزی تقریب کی مالا پہنانے اور پھیرے لینے کی ویڈیو شیئر کی گئی تھی۔ اب اس جوڑے کی شادی کے 7 سال بعد ویرات کوہلی کی ہلدی کی رسم کی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی کو اپنے رشتے داروں کے درمیان بیٹھے ہلدی لگواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں ویرات کوہلی خوش گوار موڈ...
    امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز میں بڑی تعداد میں مسلمان روزہ افطار کرنے اور نمازِ تراویح کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے۔ ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تروایح کی ادائیگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران کچھ لوگوں نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے فلسطینی پرچم کے سرخ، سفید، سبز اور سیاہ رنگ والی ٹوپیاں اور فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والا اسکارف کوفیہ پہنا ہوا تھا۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان وائرل ویڈیوز کو بہت پسند کیا جا رہا ہے اور دعاؤں میں...
    نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کی ایک تعداد نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یک جہتی کا اظہار کرنے کے لیے فلسطینی پرچم کے سرخ، سفید، سبز اور سیاہ رنگ والی ٹوپیاں اور فلسطینی مزاحمت کی علامت بننے والا اسکارف کوفیہ پہنا ہوا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی شہر نیویارک کے ٹائمز اسکوائر پر ماہِ صیام کے آغاز میں بڑی تعداد میں مسلمان روزہ افطار کرنے اور نمازِ تراویح کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئے۔ ٹائمز اسکوائر پر نمازِ تروایح کی ادائیگی کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں جن میں بڑی تعداد میں مسلمانوں کو باجماعت نماز ادا کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ نمازِ تراویح کی ادائیگی کے دوران نمازیوں کی ایک تعداد نے فلسطینی بہن بھائیوں سے یک جہتی...
    کراچی: کراچی: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے والد ایک بار پھر میڈیا سے الجھ گئے اور کہا کہ پولیس سے چھتر کھانے پر تو کالا بھی خود کو گورا بولتا ہے۔ ملزم ارمغان کی عدالت میں پیشی کے بعد والد سے روانگی کے وقت میڈیا نے سوال کیا کہ ارمغان کا دوسرا دوست شہریار کیا اپنے بیان میں ٹھیک کہہ رہا ہے؟ اس پر وہ بھڑک گئے اور کہا کہ ’’کون شہریار؟ کون شہریار صحیح بول رہا ہے؟ کبھی پولیس کے پاس پکڑے گئے ہو؟ کبھی چھتر کھائے ہیں؟ کالا بھی بولے گا میں گورا ہوں‘‘۔ انہوں نے کہا کہ شیراز جو بعد میں گرفتار ہوا ہے وہ جے سی دے رہا ہے...
    حال ہی میں ریکارڈ مدت میں تعمیر ہونے والے اسلام آباد کے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک ایک ہی بارش میں بیٹھ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سڑک پر ایک بڑا سا گڑھا بنا ہوا ہے جسے بھرا جا رہا ہے۔ https://Twitter.com/khurram143/status/1896788690426593514 ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے حکومت پر شدید تنقید کی گئی، ایک صارف نے لکھا کہ ایسے تو اس ملک کو لوٹا جا رہا ہے۔ https://Twitter.com/Khan93977940/status/1896792651225296907 خان نامی صارف نے رجب طیب اردوان انٹرچینج کی سڑک بارش کے باعث بیٹھ جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’ابھی ٹھیکیدار کو پکڑو‘۔ https://Twitter.com/khankhan315434/status/1896794021592461314 خاور اظہر نے طنزاً لکھا کہ بھائی اگر کام...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر  ولادی میر زیلنسکی کے درمیان گزشتہ دنوں ہونے والی تلخ کلامی سے متعلق بنائی گئی ایک اور اے آئی ویڈیو سامنے آگئی۔ گزشتہ دنوں ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر  زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں میں تلخ جملوں کو تبادلہ ہوا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر اس گرما گرمی سے متعلق اے آئی ویڈیوز کے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سے بنائی گئی ایک تازہ ویڈیو  میں دیکھا جاسکتا ہے کے یوکرینی صدر  زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بعد ازاں ٹرمپ اور زیلسنکی اپنی نشست سے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر زیلنسکی کے درمیان حال ہی میں ہونے والی گرما گرمی کے بعد ان دونوں رہنماؤں کی ہاتھا پائی کی اے آئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر اور یوکرینی صدر کے درمیان انتہائی سخت لہجے میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا تھا۔ اس واقعے کے بعد اب ان دونوں شخصیات کی اے آئی کے ذریعے بنائی گئی مصنوعی ویڈیو سامنے آئی ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Geo News English (@geonewsdottv) ویڈیو میں زیلنسکی ٹرمپ کے ہاتھ پکڑ رہے ہیں اور ہاتھا پائی کو بڑھاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ ویڈیو میں امریکی اور یوکرینی صدر کو ایک...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم ٹیم کے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 سے جلدی انخلاء کے بعد پیڈل ٹینس کھیلنے لگ گئے۔ چیمپئنز ٹرافی میں ٹیم کی مایوس کن پرفارمنس کے بعد (جس کے بعد بابر اعظم سمیت دیگر کھلاڑیوں پر انکی کارکردگی کے حوالے کڑی تنقید کی گئی) قومی ٹیم کے کھلاڑی گزشتہ ہفتے واپس اپنے گھروں کو پہنچے۔ حال ہی میں وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں بابر اعظم کو امام  الحق، عثمان قادر اور اپنے بھائیوں کے ساتھ پیڈل ٹینس کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔ واضح رہے چیمپئنز ٹرافی کے بعد 16 مارچ سے قومی ٹیم کو پانچ ٹی 20 میچز کی سریز کے لیے نیوزی لینڈ کا دورہ کرنا ہے۔ ذرائع کے...
    ڈی آئی خان(نیوز ڈیسک)پرانے زمانے میں جب لوگوں کے پاس گھڑیاں نہیں ہوتی تھیں تو وہ مختلف طریقوں سے سحری اور افطاری کے اوقات کا تعین کرتے تھے لیکن جدید دور میں نئی ٹیکنالوجی آنے سے پرانی روایات معدوم ہوتی جا رہی ہیں، ایک وقت تھا جب سحری اور افطاری کے وقت ڈھول یا گولے بجا کر اطلاع دی جاتی تھی لیکن اب یہ سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے۔ لیکن خیبر پختونخوا کے ضلع ڈی آئی خان میں آج بھی افطاری و سحری کے وقت گولا بجانے کی روایت زندہ ہے جو پچھلے 200 سالوں سے چلی آ رہی ہے ڈیرہ اسماعیل خان میں سحری اور افطار کا اعلان آج بھی گولا بجا کر روایتی انداز میں کیا جاتا...
    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پر پولیس اہلکار سے تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں  پولیس ناکے پر چیکنگ کے دوران خاتون کی گاڑی کے کالےشیشےاتارنے پرپولیس سےتلخ کلامی کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ وائرل ویڈیو میں خاتون کو یہ کہتے سنا گیا کہ کالے شیشے کیوں اتارے جارہے ہیں، میں نے پولیس کو خریدا ہوا ہے، ایک سال سے کالےشیشے والی گاڑی چلا رہی ہوں، تم سب بکے ہوئے ہو، درخشاں اور ساحل تھانے والوں سے پوچھو۔ پولیس نے خاتون کی گاڑی کے کالے شیشے اتاردیئے، پولیس کے مطابق خاتون کی گاڑی شیربہادرخان کے نام پر رجسٹرڈ ہے،  گاڑی کے ریکارڈ میں شادمان نارتھ ناظم آباد کا پتا درج...
    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید نے مسجدِ نبوی ﷺ میں ریکارڈ کی گئی یادگار اور خوبصورت ویڈیو جاری کر دی۔ اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار مرزا گوہر رشید نے حال ہی میں مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا ہے، دونوں کی دوستی کا سفر 10سال پر محیط تھا، جو اب ازدواجی رشتے میں تبدیل ہو چکا ہے۔ نکاح کی تقریب میں دونوں کے قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، کبریٰ خان نے سفید عبایا اور حجاب زیب تن کیا، جبکہ گوہر رشید نے احرام باندھ رکھا تھا۔ نکاح کے بعد کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں، اسٹار جوڑی نے مکہ مکرمہ میں قریبی...
    کراچی میں چوری کی انوکھی واردات سامنے آئی ہے جہاں چور ڈرامائی انداز میں موبائل کی دکان سے رقم لوٹ کر فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں کراچی میں دو قیمتی کتے چوری ہونے کی انوکھی واردات میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ کراچی کی گلشن اقبال موبائل مارکیٹ میں پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ ویڈیو کے مطابق ایک شخص نے جاتے جاتے آٹا زمین پر گرایا اور پھر دکاندار کو مدد کے لیے باہر بلایا۔ دکاندار اس شخص کی مدد کے لیے دکان سے باہر آیا تو دوسرا ملزم چپکے سے دکان میں داخل ہوا اور کاؤنٹر سے رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی میں نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کے دوران بھارتی بلے باز ویرات کوہلی کے آؤٹ ہونے پر انکی اہلیہ انوشکا شرما ہکا بکا رہ گئیں۔ دبئی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کیوی کھلاڑی گلین گلپس نے ویرات کوہلی کا حیران کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویرات کوہلی نے کیوی بولر کائل جیمسن کو پہلے چوکا لگایا لیکن اگلی ہی گیند پر فیلڈنگ کے لیے موجود گلین فلپس نے ایک ہاتھ سے ناقابل یقین کیچ پکڑ کر سب کو حیران کر دیا۔ گلین فلپس کی جانب سے حیران کن کیچ پکڑنے پر ویرات کوہلی ہکا بکا رہ گئے جبکہ میدان کے باہر بیٹھی...
    نکاح کے بندھن میں بندھنے والے پاکستانی ڈراما انڈسٹری کے اداکار عمر شہزاد نے مدینہ منورہ میں منعقدہ نکاح کی آفیشل ویڈیو جاری کردی۔ سال 2025 پاکستانی فنکاروں کیلئے شادی کا سال تصور کیا جارہا ہے ، قبل ازیں کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی خبریں سرگرم ہوئیں جسکے درمیان اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی نے اچانک شادی کرلی جبکہ انمول بلوچ کا نام بھی جلد شادی کرنے والوں کی فہرست میں اگلے نمبر پر ہے۔ پھر ڈراما ’پری زاد’ کے احمد علی اکبر بھی خاموشی سے اپنی دلہنیا بیاہ لانے کی تیاریاں کرنے لگے ، ابھی کبریٰ گوہر، احمد علی اکبر اور ماہم بتول کی شادیاں جاری و ساری ہی تھیں کہ اچانک اداکار عمر...
    پاکستان کی ایک خاتون کی ڈانس ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جو نہ صرف تین بچوں کی ماں ہونے کے ساتھ طلاق یافتہ بھی ہیں۔ پاکستانی خاتون عظیمہ احسان نے طلاق، سماجی بدنامی، اور خوداعتمادی کے بارے میں ایک طاقتور پیغام کے ساتھ اپنی ڈانس ویڈیو کے ذریعے انٹرنیٹ صارفین کو متاثر کیا ہے۔ عظیمہ احسان، جو تین بچوں کی طلاق یافتہ ماں ہیں، کو ایک تقریب میں کوک اسٹوڈیو پاکستان کے گانے ’مغروں لا‘ پر ڈانس کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ روایتی لباس میں ملبوس، انہوں نے نہایت خوبصورتی سے ڈانس کیا جبکہ حاضرین نے ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اپنی پوسٹ کے کیپشن میں، عظیمہ نے طلاق کے بارے میں سماجی تصورات کو چیلنج کرتے ہوئے ایک...
    لاہور پولیس کے ٹریفک وارڈن کی معذور رکشہ ڈرائیور پر  تھپیڑوں  کے ساتھ تشدد کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی۔ رپورٹ کے مطابق ویڈیو میں ٹریفک وارڈن کو تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، معذور رکشہ ڈرائیور ٹریفک وارڈن کو بتاتا ہے کہ میں معذور ہوں، معذوری کی حالت میں اپنے بچوں کو حلال رزق کما رہا ہوں۔ ٹریفک وارڈن معذور رکشہ ڈرائیور کی کوئی بات نہیں سنتا، ٹریفک وارڈن معذور رکشہ ڈرائیور کو بدترین تشدد کا نشانہ بناتا ہے، مقامی لوگوں نے اکھٹے ہو کر رکشہ ڈرائیور کی جان چھڑوائی۔ اہل علاقے نے کہا کہ ٹریفک وارڈن اکھٹے ہو کر صرف چلان کرتے ہیں، ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لیے کوئی اقدامات نہیں کرتے ہیں، شہریوں سے ہاتھا پائی اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کے درمیان جمعہ کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں روس یوکرین جنگ سے متعلق گرما گرم بحث ہوئی۔ اسی دوران وائٹ ہاؤس میں یوکرین کی خاتون سفارتکار بھی بیٹھی تھیں جو دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی بحث کے دوران کافی بے چین نظر آئیں جن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ یوکرائنی سفارتکار اوکسانا مارکارووا کی ایک ویڈیو آن لائن گردش کر رہی ہے، جس میں وہ مایوسی کے ساتھ پریشان کن ردعمل ظاہر کرتی دکھائی دیں۔ ویڈیو میں اوکسانا مارکارووا کو اپنے سر پر ہاتھ رکھتے ہوئے شرمندہ ہوتے دکھایا گیا جو واضح طور پر دونوں رہنماؤں کے درمیان بحث کی وجہ سے ہوا۔...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار گووندا اور ان کی اہلیہ سنیتا آہوجا کے درمیان طلاق کی افواہیں حالیہ دنوں میں خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں، جس نے ان کے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا تھا۔ یہ افواہیں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب خبر آئی کہ دونوں 37 سال کی ازدواجی زندگی کے بعد اپنی راہیں جدا کر رہے ہیں۔ ان افواہوں کے درمیان، سنیتا آہوجا کی ایک ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں انہوں نے اپنے شوہر گووندا کے ساتھ طلاق کی خبروں پر وضاحت پیش کی۔ گووندا کی اہلیہ شنیتا آہوجا کو حال ہی میں ممبئی کے ایک مندر میں دیکھا گیاتھا۔ اس دوران انہیں دیکھ کر پاپ خود کو نہ روک...
    ’اپنا منہ بند رکھو‘، ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر کے مابین زبانی جھڑپ کی ویڈیو وائرل WhatsAppFacebookTwitter 0 1 March, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ یوکرین کے صدر ولادیمیرن زیلنسکی کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران دونوں رہنماؤں میں جھڑپ ہوگئی جو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے زیلنکسی سے کہا کہ نہیں آپ نے بہت باتیں کرلیں اب اپنا منہ بند رکھیں۔ ٹرمپ نے کہا کہ اگر ہم نے اپنا فوجی سازوسامان نہ دیا ہوتا تو آپ کی جنگ 2 ہفتوں میں ختم ہوجاتی۔ انہوں نے زیلنسکی سے کہا کہ آپ لوگ یہ جنگ نہیں جیت سکتے اور...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی کے درمیان وائٹ ہاؤس میں ہونے والی ملاقات شدید تنازع کا شکار ہوگئی۔ دونوں رہنماؤں نے روس کے ساتھ جاری جنگ پر ایک دوسرے پر سخت الزامات عائد کیے جس سے یوکرین کی پوزیشن مزید کمزور ہوگئی ہے۔ امریکی صدر اور یوکرینی صدر کی ملاقات کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ صدر ٹرمپ نے صدر زیلنسکی سے کہا کہ آپ کا جنگ نہیں جیت سکتے لیکن ہماری وجہ سے آپ اس جنگ سے نکل سکتے ہیں۔ اگر آپ کی فوج کے پاس ہمارا دیا ہوا فوجی سازوسامان نہیں ہوتا تو یہ جنگ 2 ہفتوں سے زیادہ نہیں چل سکتی تھی۔ غیر ملکی خبر ایجنسی...
    پی ٹی آئی کے ’’اپنے یا پرائے‘‘ ارکان اسمبلی کی خاص فہرست تیار کرلی گئی ہے، جو جلد بانی تحریک انصاف کے حوالے کی جائے گی۔   پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا ہے کہ میں اپنے ورکرز کو یقین دلاتی ہوں کہ کسی بھی کارکن کی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلیک اینڈ وائٹ لسٹ تیار ہو چکی ہے جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ 8 فروری کو نہیں نکلے اور جو ایم این اے اور ایم پی اے اپنے عوام کے ساتھ کھڑے رہے، ان تمام کی لسٹ بہت جلد خان صاحب تک پہنچ جائے گی۔ عالیہ حمزہ کا کہنا تھا کہ پنجاب...
    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے بوٹ بیسن کی حدود میں تشدد کا واقعہ 19 فروری رات 3 بجے پیش آیا تھا۔ کراچی ساؤتھ زون پولیس نے واقعے کا مقدمہ دفعہ 324/34 / 147/148 /149/ 506 B /504  کے تحت درج کیا ہے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گاڑی کا ریکارڈ معلوم کرلیا ہے، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے کچھ ملزمان کی شناخت کی جاچکی ہے۔ جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ تشدد میں ملوث ملزمان کو ہرگز نہیں چھوڑا جائے گا اور قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: ’جو کوئی نہیں کر سکتا وہ مہران کرتی ہے‘، مہران گاڑی سے کھیتوں...
    پاکستانی شوبزانڈسٹری کی دو وراسٹائل سینئر اداکاراؤں نادیہ جمیل اورسمیعہ ممتاز کی رقص کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔   View this post on Instagram   A post shared by Aaminah???? (@aaminah180) سوشل میڈیاپروائرل ہونے والی ویڈیو میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز کو مدھم انداز میں لتا منگیشکر کے ایک گانے”پیا توسے نینا لاگے رے” پر رقص کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ دونوں اداکاراؤں نے رقص کرتے ہوئے یہ گانا اپنی آواز میں بھی گایاہے,نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے اس موقع پر سیاہ رنگ کالباس پہن رکھاتھا۔ ویڈیو کے آخر میں نادیہ جمیل اور سمیعہ ممتاز نے خوشگوار انداز میں ایک دوسرے کو گلے بھی لگایا۔
    کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کالعدم تنظیم کی ویڈیو بنا کر ساتھی کی مدد سے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کالعدم تحریک طالبان نور ولی محسود گروپ کا تذکرہ تھا۔ مذکورہ ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سی ٹی ڈی کراچی نے تحقیقات کا آغاز کیا، تحقیقات کے دوران ہر دو پہلوؤں سے ویڈیو کی جانچ کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: کرک: سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، 5 دہشتگرد مارے گئے سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ ویڈیو کالعدم تحریک طالبان پاکستان...
    بھارتی اداکارہ اور آئٹم نمبر گرل راکھی ساونت کی پاکستانی اداکار دودی خان سے دبئی میں ملاقات کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچادی ہے جس میں راکھی ساونت ہیرے کی انگوٹھی دکھا رہی ہیں۔ راکھی ساونت کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دودی خان نے انھیں ہیرے کی انگوٹھی دی ہے، جس کے بعد سوشل میڈیا پر دونوں کی منگنی کی افواہیں پھیل رہی ہیں۔ بھارتی اداکارہ راکھی ساونت، جو اپنی متنازعہ شہرت اور پیچیدہ محبت کی کہانیوں کےلیے مشہور ہیں، اب پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ منگنی کی خبروں میں زیرِ بحث ہیں۔ دونوں کی ملاقات اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ A post shared by...
    برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور ملکہ کمیلا نے رمضان کی آمد سے قبل مسلم کمیونٹی کے لیے کھجوریں پیک کی ہیں جس کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔ انہیں اس اقدام کے لیے خوب سراہا جا رہا ہے اور محبت اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔  وائرل ویڈیو میں ایک خاتون یہ کہتی ہیں کہ معاف کیجیے گا میں نے سوچا نہیں تھا کہ کنگ مجھے سے زیادہ تیزی سے کھجوریں پیک کریں گے۔ King Charles helps package dates for Muslims to eat as the first food to break their fast at sunset during Ramadan. England is a muslim country now. pic.twitter.com/RXZFsJx8oE — JohnRocker (@itsJohnRocker) February 26,...
    امریکا میں رن وے پر دو طیاروں کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کو پائلٹ کی حاضر دماغی نے بچالیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق شکاگو ایئرپورٹ کے رن وے پر ساؤتھ ویسٹ ایئرلائنز کے پائلٹ نے طیارے کے زمین پر چھونے سے آخری لمحے قبل دوبارہ اُڑان بھری۔ پائلٹ کے اس اقدام سے مسافروں میں خوف کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن جب انھوں نے دیکھا کہ ایک طیارہ رن پر موجود ہے تو معاملے کی نزاکت کا اندازہ ہوا۔ یہ واقعہ شکاگو کے مڈ وے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پیش آیا جب ایک نجی طیارہ ایئر کنٹرولر کی 9 بار کی گئی تنبیہ کو نظر انداز کرکے سے رن وے پر داخل ہو گیا تھا۔ عین اسی وقت...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ہانیہ عامر بالی ووڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون کا مشہورِ زمانہ آئیکونک انٹری کو ری کریٹ کیا ہے، جس وہ سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، ان کی  ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ ہانیہ عامر پاکستان شوبز انڈسٹری کی سپر اسٹار ہیں، اداکارہ کا نہ صرف پاکستان بلکہ ہندوستان میں بھی ایک بڑا نام ہے، انہوں نے کئی سپر ہٹ ڈراموں میں کام کیا تاہم ان کا حال ہی میں ختم ہونے والا ڈرمہ ’ کبھی میں کبھی تم‘ سے وہ شہرت کی بلندیوں پر پہنچ چکی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور دلجیت دوسانجھ کس خفیہ پراجیکٹ کی تیاری کر رہے ہیں؟ دوسری جانب اداکارہ دیپکا پاڈوکون فلم ’اوم شانتی اوم‘...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک حالیہ ایونٹ پر مداح نے بدتمیزی کرنے کی کوشش کی ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ گنگو بائی اسٹار عالیہ بھٹ اپنے شوہر رنبیر کپور کے ہمراہ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کی سالگرہ کی تقریب پر پہنچیں جہاں انہیں پاپرازی اور مداحوں نے گھیر لیا۔ اس ہی دوران ایک خاتون مداح عالیہ بھٹ کے قریب آئی اور ان کا ہاتھ پکڑ کر انہیں اپنی جانب کھینچنے کر ان کے ساتھ سیلفی لینے کی کوشش کی۔ جس پر فوری ردعمل دیتے ہوئے رنبیر عالیہ کے پاس آئے اور انہیں اپنی طرف کرتے ہوئے مداح سے اپنی اہلیہ کا ہاتھ چھڑوایا۔ https://www.threads.net/@bollywoodstreetsnap/post/DGd2yrNTODS تاہم عالیہ اس موقع پر...
    بھارت کیخلاف میچ کے دوران چاچا پاکستانی نے شکست کو قریب سے دیکھ کر دلبرداشتہ ہوگئے۔ دبئی میں بھارت کیخلاف کھیلے گئے میچ میں پاکستان کی جانب سے ناقص ناقص بیٹنگ، فیلڈنگ اور بالنگ پر شائقین کرکٹ آگ بگولہ ہیں جبکہ دفاعی چیمپئینز ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔ قومی ٹیم کے روایتی حریف بھارت کیخلاف یکطرفہ مقابلے کے بعد 6 وکٹوں سے شکست کا منہ دیکھنا پڑا جس نے گرین شرٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔ مزید پڑھیں: 'پاکستانی شائقین نے غلط "ہیرو" منتخب کرلیا ہے' قومی ٹیم ایونٹ کے آغاز سے قبل چیمپئینز ٹرافی کے دفاعی چیمپئین کے طور پر داخل ہوئی تھی تاہم تین میں سے 2 ابتدائی مقابلوں میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا اور یوں قومی...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کے سنسنی خیز مقابلے پاک بھارت میچ ایک پاکستانی اداکار کے ساتھ دبئی میں دیکھا۔ گزشتہ ایک ماہ سے اپنی شادی کے متضاد دعوؤں کے ساتھ خبروں میں رہنے والی بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے اپنی کچھ ویڈیوز وائرل کی ہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی ان ویڈیوز میں راکھی ساونت کو شادی کی پیشکش کرنے والے پاکستانی اداکار دودی خان کے ساتھ اسٹیڈیم میں پاک بھارت میچ دیکھتے دکھائی دی گئیں۔ وائرل ویڈیو میں راکھی ساونت نے ویرات کوہلی کی عمدہ پرفامرنس اور ہاردیک پانڈیا کی مایوس کارکردگی پر دلچسپ تبصرہ بھی کیا۔ A post common by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) راکھی ساونت نے کہا کہ اداکارہ انوشکا شرما ویرات کوہلی کے...
    اپنی اداکاری اور خوبصورتی کے باعث پاکستانی ڈراموں میں نمایاں جگہ بنانے والی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر کے بالی ووڈ میں جلو افروز ہونے کی خبریں گردش ہیں۔ ان خبروں میں کس حد تک سچائی ہے اس پر اداکارہ نے تاحال لب کشائی نہیں کی ہے لیکن وہ مسلسل ایسے اشارے دے رہی ہیں جس سے لگتا ہے کہ کچھ نہ کچھ بات بن رہی ہے۔ حال ہی میں دولجیت سنگھ کے ساتھ بالی ووڈ فلم میں ڈیبیو کی خبریں بھی آ رہی تھیں اور گلوکار کے ساتھ تصاویر بھی وائرل ہوئی تھیں۔ تاہم اب اداکارہ ہانیہ عامر نے بالی ووڈ کی بیوٹی کوئین دپیکا پڈوکون کے فلم ’’اوم شانتی اوم‘‘ میں شاندار انٹری سین پر ریہرسل کی ہے۔ A post common by Hania...
    تنازعات پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے مسلح افراد نے گاڑیوں کی چیکنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع بولان کے علاقے ڈھاڈر میں مسلح افراد کی جانب سے گاڑیوں کی سنیپ چینکنگ کی ویڈیوز سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر وائرل ہو گئی ہیں۔ ایک ویڈیو میں صوبائی وزیر لیاقت لہڑی کی گاڑی کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔ جس میں صوبائی وزیر کی گاڑی روک کر مسلح افراد لیاقت لہڑی کے محافظوں کے اسلحے لے رہے ہیں۔ اس حوالے سے تنازعات پر نظر رکھنے والے خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ گزشتہ روز کالعدم تنظیم سے...
    کراچی: بھارتی آل راؤنڈر ہردک پانڈیا نے چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستانی اسٹار بابراعظم کو آؤٹ کرنے کے بعد انھیں ہاتھ کے اشارے سے بائے بائے کیا۔ پانڈیا کا یہ انداز ٹی وی کیمرے کے توسط سے شائقین کرکٹ نے دیکھا۔ بعدازاں، انکی اس حرکت کی فوٹیج سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔ مزید پڑھیں؛ ویرات کوہلی نے ون ڈے میں ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا پہلی بیٹنگ کرتے ہوئے 26 گیندوں پر 23 رنز بنانے والے بابراعظم نے پانڈیا کو پہلے چوکا لگایا لیکن انکی اگلی گیند پر وکٹ کیپر لوکیش راہول کے ہاتھوں کیچ بن گئے، جس پر بھارتی کیمپ میں خوشیاں منائی گئیں۔         View this post on Instagram    ...
    بھارتی اداکارہ راکھی ساونت نے پاکستانی اداکار و ماڈل دودی خان سے کہا کہ آپ میرے ہونے والے دُلہے  ہیں. میں پاکستان کی بہو ہوں؟ دوست ہوں، کیا ہیں؟ یو ٹرن مارنے کا یہ کیا طریقہ ہے، میں دنیا کو کیا جواب دوں کیا ڈرامہ چل رہا ہے؟ میں انسان نہیں ہوںِ میں فلموں میں کام کرتی ہوں ہر چیز ڈرامہ ہی ہوگیا؟ دودی نے جواب دیا کہ میری طرف دیکھو۔ نکال لیا غصہ، نکال لی بھڑاس۔ اصل میں یہ دنیا ہے اور دنیا کو خوش کرنے کے لیے ہمیں اپنی بلی نہیں چڑھا سکتے، اس پر راکھی ساونت نے جواب دیا کہ ہم اسی دنیا میں رہتے ہیں۔  راکھی ساونت نے پھرکہا کہ دنیا میں بھارت میں میرا مذاق...
    پاکستان شوبز کی صف اوّل کی اداکارہ ماہرہ خان نے شوہر سلیم کریم کے ہمراہ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ یہ ڈانس پرفارمنس ماہرہ خان اور سلیم کریم نے اپنے قریبی دوست اور پاکستانی فرانسیسی اداکار سکندر رضوی کی شادی کے موقع پر پیش کیا جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہورہے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) ویڈیو میں ماہرہ خان کو شوہر کے ساتھ رومانوی انداز میں ڈانس کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ اداکارہ نے اس موقع پر سیاہ رنگ کا شرارہ پہن رکھا ہے جبکہ ان کے شوہر شیروانی پہنے ہوئے ہیں۔ A post common by MHF Magazine ???????? (@mhf.magazine) سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی اس ویڈیو پر صارفین اور اداکارہ...
    ممبئی(شوبز ڈیسک) بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہی تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی اجازت کے زبردستی ان کا بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ @politics_world_pw مداح کی معروف اداکارہ کیساتھ نازیبا حرکت کی ویڈیو وائرل #imrankhan #naeemhaiderpanjutha...
    غزہ:فلسطین کی مزاحمتی تحریک حماس نے غزہ جنگ بندی معاہدے کے تحت 602 فلسطینی قیدیوں کے بدلے 6 اسرائیلی یرغمالیوں کو ریڈکراس کے حوالےکر دیا ہے۔ رہا کیےگئے 3 اسرائیلی یرغمالی نصیرات کیمپ میں ریڈکراس کے حوالےکیےگئے، تقریب کے دوران اسٹیج پر کھڑے تینوں اسرائیلیوں نے ہاتھ ہلاکر فلسطینیوں کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر ایک اسرائیلی عومر شيم توف نے 2 حماس کے اہلکاروں کے ماتھوں پر بوسہ بھی دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کو حماس اور اسلامی جہاد کی جانب سے یرغمال بنائےگئے ان تینوں افراد نے 505 دن غزہ میں گزارے اور اب وہ اسرائیل میں پہنچ چکے ہیں جہاں ان کا طبی معائنہ کیا...
    لاہور(نیوز ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کی ایک مداح نے کل اتوار کو ہونے والے پاک بھارت ٹاکرے سے قبل خاص پیغام دے دیا۔ گزشتہ برس قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم کو سنچری بنانے پر اپنے والد کی مرسیڈیز دینے کا اعلان کرنے والی مداح نبیہہ کی ایک اور ویڈیو منظرِ عام پر آئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بابر اعظم کی برطانیہ میں مقیم خاتون مداح نبیہہ اپنے من پسند کھلاڑی سے دل نہ توڑنے کا مطالبہ کرتی دکھائی دے رہی ہیں اوربابر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہتی ہیں کہ بابراعظم! اگر سنڈے کو اس بار آپ نے میرا دل توڑا تو آپ کو طلاق طلاق طلاق۔ View this...
    ویب ڈیسک: پاکستان ریلوے نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو جس میں دکھایا گیا کہ ریلوے اسٹیشن لاہور کے مسافر خانے میں وینڈر سگریٹ میں چرس بھر رہا ہے، کی تردید کردی۔ رپورٹ کے مطابق ریلویز پولیس لاہور نے وینڈر احسن علی کو ٹریس کرکے پوچھ گچھ کی تو پتہ چلا کہ ڈی ایم او ریلوے نے وینڈر کو 7 جون 25 تک میڈیکل کارڈ جاری کیا ہوا ہے۔ چین کا فلپائنی طیاروں پر سرحدی حدود کی خلاف ورزی کا الزام ریلویز پولیس لاہور کی طرف سے  وینڈر احسن کی تلاشی بھی عمل میں لائی گئی جس سے کوئی نشہ آور شہ یا چرس وغیرہ برآمد نہ ہوئی، وینڈر کے مطابق وہ سیگریٹ کو نوش کرنے...
    بھارتی اداکارہ و ماڈل پونم پانڈے کے ساتھ سیلفی لیتے ہوئے مداح کی نازیبا حرکت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ پاپرازی سے گفتگو کر رہیں تھیں کہ ایک مداح ان کے پاس آیا اور ان کے ساتھ سیلفی لینے کی درخواست کی۔ پونم نے مداح کی درخواست قبول کرلی تاہم وہ تب حیران رہ گئیں جب مداح نے بغیر اداکارہ کی کی اجازت کے زبردستی ان کے بوسہ لینے کی کوشش کی۔ مداح کی اس بے تکلفی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جبکہ ویڈیو میں پونم پانڈے مداح پر سیخ پا نظر آرہی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Viral Bhayani (@viralbhayani)...
    پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شہندی کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ اداکارہ کبریٰ خان اور گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کئی دنوں سے جاری ہیں، ان تقریبات کا آغاز ڈھولکی سے ہوا تھا، گیمنگ نائٹ اور گرینڈ پکنک کا بھی اہتمام کیا گیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی رہی ہیں۔ دونوں نے 12 فروری 2025ء کو مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کے سامنے نکاح کیا، نکاح کی تقریب نہایت سادہ اور پُروقار تھی، جس میں صرف قریبی دوست اور اہلِ خانہ شریک ہوئے، اس موقع پر دونوں نے عمرہ بھی ادا کیا۔ کراچی میں منعقد ہوئی مایوں کی تقریب میں کبریٰ خان نے...
    حال ہی میں رشتہ ازدواج میں بندھنے والی اداکار جوڑی مرزا گوہر رشید اور کبریٰ خان کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اور ویڈیوز میں کبریٰ خان کو اپنے دوستوں اور اہلِ خانہ کے ہمراہ خوبصورت شرارے میں برائڈل انٹری کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔         View this post on Instagram                       A post shared by Dialogue Pakistan (@dialoguepakistan) اس موقع پر گوہر رشید نے سفید کرتا شلوار اور ساتھ سنہرے رنگ کی خوبصورت شال پہن رکھی ہے۔ گوہر اور کبریٰ اسٹیج پر ایک ساتھ ڈانس پرفارمنس دیتے ہوئے بھی دکھائی دیئے۔ جبکہ ان...
    دسمبر میں اسرائیلی فورسز کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد سامنے آنیوالی یہ انکی پہلی ویڈیو ہے۔ ویڈیو میں اسرائیلی فوجی ڈاکٹر ابو صفیہ کو سیل سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھے گئے، فلسطینی ڈاکٹر کے ہاتھوں میں ہتھکڑی اور پاؤں میں بیڑیاں ڈالی ہوئی تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ غزہ کے شمالی علاقے میں واقع کمال عدوان اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر حسام ابو صفیہ کی اسرائیلی جیل میں بیڑیوں میں جکڑے ہوئے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے۔ 28 دسمبر کو اسرائیلی فوج نے غزہ میں کمال عدوان اسپتال پر حملہ کیا اور ڈاکٹر ابو صفیہ کو 350 سے زائد افراد سمیت گرفتار کرلیا تھا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 51 سالہ ڈاکٹر ابو صفیہ کو مقبوضہ مغربی کنارے کے اوفر جیل میں...
    سعودی عرب میں ایک مصروف سڑک پر بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کو رکشہ ڈرائیور کے روپ میں دیکھا گیا جس سے مداح حیران اور پریشان ہوگئے۔ بجرنگی بھائی جان نے سعودی عرب میں پہنے جانے والا رکشہ ڈرائیورز کا یونی فارم زیب تن کیا ہوا ہے اور وہ رکشے کے نزدیک کھڑے ہیں۔ سلمان خان نے خاص ممبئی اسٹائل میں گلے میں لال رومال گلے میں ڈالا ہوا ہے اور چیک والی شرٹ پہنے ہوئے ہیں۔ تاہم دبنگ خان کے مداح پریشان نہ ہوں کیوں کہ فلم انڈسٹری کے بھائی جان سلماں خان سعودی عرب میں ہالی ووڈ فلم کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ شوٹنگ دراصل اُس فلم کی ہورہی ہے جس سے سلمان خان ہالی ووڈ میں...
    ماضی کی معروف فلمی ہیروئن نشو بیگم نےمرحوم اداکار سلطان راہی کے بیٹے حیدر سلطان کے ہمراہ وے سب توں سوہنیا پر رقص کیا۔ سدا بہار گانے پر رقص کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ یہ ایک تقریب کی ویڈیو ہے جو نشو بیگم کی اعزاز میں لاہور میں رکھی گئی تھی۔ اس تقریب میں نشو بیگم نے ستر کی دہائی میں اپنی کامیاب ترین فلم ’رنگیلا‘ کے آل ٹائم فیوریٹ گانے پر رقص کیا۔ نشو نے تقریباً 54 سال بعد دوبارہ اس نغمے پر رقص کرکے ماضی کی یادیں اجاگر کیں۔ انھوں نے اس فلم اور گانے کو سنہری دور کی سب سے حسین یاد قرار دیا۔ اداکارہ نشو نے کہا کہ فلم انڈسٹری اب زوال پذیر نظر نہیں آتا۔ اگر اچھی کہانی پر...
    پیکا قانون کا کلہاڑا چلنے لگا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے بارہ گھنٹوں میں مزید چودہ مقدمات درج کرلیے۔ مظفر گڑھ سے ایک اورگوجرانوالہ سے دو ملزمان گرفتارکر لیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، یو اے ای کے صدرکی جعلی تصاویر، ویڈیوزکے معاملے پرایف آئی اے سائبرکرائم نے 12گھنٹوں میں ملک بھرمیں مزید 14 مقدمات درج کرلیے۔   سائبر کرائم نے پنجاب میں 8، اسلام آباد میں 4، ایبٹ آباد میں 2 مقدمے درج کیے ، اب تک سائبر کرائم نے 32 ایف آئی آرز درج کرکے 19 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکی جعلی ویڈیوزسوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر مظفر گڑھ میں مقدمہ درج کیا گیا۔  پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد ملزم...
    خیبر پختونخوا کے وزیر کمیونیکیشن اینڈ ورکس سہیل آفریدی کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا کی حکومت نے سنگاپور کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ سنگاپور میں ریونیو گروتھ رویٹ 28 فیصد ہے جبکہ خیبر پختونخواہ میں 55 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔ سہیل آفریدی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ شبانہ شوکت لکھتی ہیں کہ ہم تو دعا ہی کر سکتے ہیں کہ یہ سچ ہو۔ خیبرپختونخوا میں ریونیو گروتھ 55 فیصد بڑھ چکا ہے سہیل آفریدی ہم تو دعا ہی کرسکتے ہیں کہ یہ سچ ہو pic.twitter.com/FTESrcLHe6 — شبانہ شوکت (@Shabanashaukat4)...
    بیکانیر: بھارت کی 17 سالہ گولڈ میڈلسٹ پاور لفٹر یاشتیکا آچاریہ ٹریننگ کے دوران ایک ہولناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئیں، جب ان کے گلے پر 270 کلو وزنی راڈ گر گئی۔ یہ حادثہ منگل کے روز بیکانیر کے ایک جم میں پیش آیا، جب یاشتیکا آچاریہ اپنے ٹرینر کی نگرانی میں وزن اٹھا رہی تھیں۔ اچانک 270 کلوگرام وزنی بار ان کے گلے پر آ گرا، جس کے نتیجے میں ان کی گردن ٹوٹ گئی۔ فوری طور پر انہیں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کر دی۔ حادثے میں ٹرینر کو بھی معمولی چوٹیں آئیں، تاہم ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ پولیس کے مطابق، فی الحال یاشتیکا کے اہلخانہ...
    کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں مسافر بردار طیارہ رن ے پر لینڈنگ کے دوران پھسل کر الٹ گیا اور اس میں آگ بھڑک اُٹھی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق طیارے نے میناپولس سے اُڑان بھری تھی اور اس کی منزل ٹورنٹو میں پیئرسن انٹرنیشنل ائیر پورٹ تھی۔ طیارہ لینڈنگ کے دوران برف پر پھسل گیا۔ امدادی کاموں کے دوران طیارے پر آگ بجھانے والا اسپرے بھی کیا گیا۔ حادثے کے وقت طیارے میں 80 مسافر موجود تھے جن میں ایک بچے سمیت 15 مسافر زخمی ہوگئے جبکہ 2 کی حالت نازک ہے۔ دو مسافروں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ بقیہ مسافروں کو بحفاظت منتقل کردیا گیا۔ بظاہر لگتا ہے کہ حادثہ رن وے...
    کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل صبا قمر کی ایک نئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر انہیں تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا کے مختلف پیجز پر گردش کرنے والی اس ویڈیو میں صبا قمر کو ان کے میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے جو ان سے محبت کا اظہار کرتا ہے۔ میک اپ آرٹسٹ صبا کو مخاطب کرتے ہوئے کہتا ہے کہ مداح ہماری اسٹوریز کو یاد کر رہے ہیں اب آپ اسٹوریز کیوں نہیں پوسٹ کرتیں جس پر اداکارہ جواب دیتی ہیں کہ انہیں نظر لگ گئی ہے۔ میک اپ آرٹسٹ سوشل میڈیا پر فالو کرنے والے مداحوں سے درخواست کرتا ہے کہ وہ صبا کیلئے...
    پاکستان شوبز کے معروف اداکار و میزبان حمزہ علی عباسی نے حال ہی میں ایک ویڈیو کے ذریعے اپنے مداحوں کو حیران کر دیا جس میں وہ شادی کی تقریب میں ایک جوڑے کا نکاح پڑھاتے نظر آئے۔ حمزہ علی عباسی نے نکاح پڑھایا اور دولہا کی جانب سے حق مہر کی رقم کا بھی اعلان کیا۔ اداکار کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ نکاح پڑھانے کی اس ویڈیو پر صارفین کی جانب سے دلچسپ تبصرے کیے جارہے ہیں اور کچھ صارفین حمزہ علی عباسی کو مزاحیہ انداز میں مولانا حمزہ علی عباسی کہہ رہے ہیں۔         View this post on Instagram                      ...
    بھارتی فلم انڈسٹری کی معروف کوریوگرافر اور فلم ساز فرح خان کے ایک مذاق نے سوشل میڈیا کو زعفران زار بنا دیا۔ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ہیں اور دونوں کا بیٹا اذلان اس وقت اپنی ماں کے ساتھ ہی رہتا ہے۔ فرح خان اور ثانیہ مرزا کی دوستی بھی کافی پُرانی ہیں اور دونوں ملاقات کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتیں۔ ثانیہ مرزا اپنے بیٹے کے ساتھ فرح خان کے گھر دعوت پر مدعو تھیں جہاں کوریو گرافر نے ولاگ بھی بنایا اور مداحوں سے شیئر کیا۔         View this post on Instagram                       A post shared by DNA...
    عوام مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد راولپنڈی میں پراٹھے پکاتے ہوئے نظر آئے ہیں، ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے اپنے یوٹیوب چینل، انسٹاگرام اور ایکس اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ راولپنڈی کے ایک ہوٹل میں پکا لگارہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’میں اور آپ ایک ہیں‘، عمران خان اور شیخ رشید کے درمیان عدالت میں کیا گفتگو ہوئی؟ شیخ رشید کو پراٹھے پکاتے دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی دلچسپ پیرائے میں اپنی رائے دے رہے ہیں، ایک ایکس صارف نے لکھا کہ ابھی تو اس نے موچی بازار کے کونے پر ریڑھی پر جو تے والے کے سامنے بیٹھ...
    معروف اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کرمداح دنگ رہ گئے،ان کی نئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ کئی ڈراموں میں یادگارکردارنبھانے والے فرحان علی آغا صحت مند طرزِ زندگی کے لیے بھی مشہور ہیں،انہوں نے حال ہی میں اپنے جم سیشن کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکاؤنٹ پر شیئر کی ہیں جن میں وہ مختلف ورزشیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Farhan Ally Agha (@farhanallyaghaofficial) فرحان علی آغا کی فٹنس نوجوانوں کے لیے مثال ہے ،وہ ہمیشہ صحت کی دیکھ بھال کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور نوجوانوں کو فٹنس سے متعلق متحرک رہنے کی ترغیب دیتے...
    پاکستان میں سوزوکی مہران کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں۔ اسے پاکستان میں سب سے زیادہ پسند کی جانے والی اور سب سے زیادہ فروخت ہونے والی گاڑی قرار دیا جاتا ہے۔ اردو کے عظیم مزاح نگار مشتاق احمد یوسفی کے مطابق اسلام میں سب سے زیادہ قربانیاں بکروں نے دیں اسی استعاراتی پیرائے میں دیکھا جائے تو پاکستانیوں کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں سوزوکی مہران نے دی ہیں۔ سوزوکی مہران کی غیر معمولی شہرت کے پیچھے بہت سے عوامل کارفرما ہیں جن میں کم قیمت، ایندھن کی بچت، پرزوں کی آسان دستیابی اور دیکھ بھال میں آسانی بھی شامل ہیں۔ یہاں تک کے ڈرائیونگ سیکھنی ہو تو یہ کار پہلا انتخاب ہوتی ہے۔  لیکن جیسے جیسے مارکیٹ...
    نیوزی لینڈ کے معروف کرکٹر کین ولیمسن چیمپئنز ٹرافی کیلئےپاکستان میں موجود ہیں، ا نہو ں نے ہوٹل میں ایک کے تقریب کے دوران دیسی سٹائل کا لباس پہنا ہوا ہے۔لباس کو پنجابی زبان میں دھوتی کہتے ہیں جس کی ویڈیوسوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔نیوزی لینڈ ٹیم چیمپئنز ٹرافی کے سلسلے میں پاکستان میں ہے، معروف کرکٹر کین ولیمسن بھی ٹیم کا حصہ ہیں۔نیوزی لینڈ کے کرکٹر کین ولیمسن کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ ایسا لباس پہنے ہوئے ہیں جو بہت سے لوگوں نے دھوتی لگ رہا ہےمگروہ ایک سرمئی ٹی شرٹ، گھٹنوں تک سفید لباس اور چپل پہنے نظر آ رہے ہیں۔مداحوں کا کہنا ہے کہ ولیمسن نے ایشیا کا...
    بھارتی ریاست مدھیا پردیش کے علاقے شیو پور میں گھوڑے پر بیٹھ کر ڈانس کرنے والا دلہا اچانک جان کی بازی ہار گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق نسواڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والے 29 سالہ پردیپ جٹ بارات لے کر اپنی دلہنیا لینے پہنچے تو وہ گھوڑے پر بیٹھے بیٹھے اچانک گر پڑے۔ دلہا کے بے ہوش ہونے پر انہیں اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر آر بی گوئل نے موت کی تصدیق کی اور بتایا کہ دل کے دورے کی وجہ سے پردیپ کا انتقال ہوا ہے۔ پردیپ سنگھ کانگریس کے طلبا ونگ این ایس یو آئی کے سابق ضلعی صدر تھے جن کی شادی میں سیاسی لوگ بھی شریک تھے۔           View this post on Instagram    ...
    جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتِ سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا کہ وزیراعلیٰ سندھ کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کیلئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور...
    پاکستانی اداکارہ ماورا حسین کے مایوں کی اَن دیکھی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ پاکستان کی معروف اداکارہ ماورا حسین اور امیر گیلانی حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھے ہیں، نئی نویلی دلہنیا اور اداکارہ نے اپنے مایوں کی تقریب کی کچھ خوبصورت تصاویر اور ویڈیو اپنے انسٹا گرام ہینڈل پر شیئر کی ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous) محبت اور خوشی سے بھرپور تقریب میں اداکارہ کی فیملی اور دوست احباب شریک تھے۔ View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous) ماورا حسین کی تصاویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا ہے اور مداح ان کے خوبصورت انداز کی...
    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ویڈیوز اور تصاویربناکر ذاتی تشہیر کرنے والے سرکاری ملازمین کیخلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاری سرکلر میں کہا گیا کہ ملازمین سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر سے گریز کریں۔ اس میں کہا گیا وزیر اعلی سندھ  کی ہدایات کے مطابق سرکاری دفتر، سرکاری گاڑی، سرکاری وردی کی سوشل میڈیا پر ویڈیوز اور تصاویر بنا کر ذاتی تشہیر کے لئے استعمال کرنے والے سرکاری ملازمین اور افسرا کے خلاف چیف سیکریٹری اور آئی جی سندھ کو محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا گیا ہے۔
    بھارتی کامیڈین رنویر الہ آبادیہ کے یوٹیوب شو ’’انڈیاز گوٹ لیٹنٹ‘‘ میں کیے گئے متنازعہ سوال کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے رونے کی ایک ویڈیو وائرل ہے۔  وائرل ویڈیو اس دعوے کے ساتھ شیئر کرائی جارہی ہے کہ رنویر الہ آبادیہ حالیہ تنازعے کے بعد کام نہ ملنے سے پریشان ہیں اور اس بات پر رو رہے ہیں۔ ویڈیو میں بیئر بائیسپس کے خالق رنویر الہ آبادیہ کہہ رہے ہیں، ’’مجھے ایسا لگ رہا ہے کہ میں قصوروار ہوں۔‘‘ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہے، جسے ان کے حالیہ قانونی مسائل کا ردعمل سمجھا جارہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ رنویر روتے ہوئے کہہ رہے ہیں ’’مجھے اس لیے...
    سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گائے گئے گانوں کی وجہ سے شہرت پانے والے مشہور گلوکار چاہت فتح علی خان کی پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ویڈیو میں چاہت فتح علی خان اور اداکارہ میرا کو گانا ’بدوبدی‘ گاتے دیکھا جا سکتا ہے۔   View this post on Instagram   A post shared by Murtaza Ali Shah (@murtazaviews) ویڈیو پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آ رہے ہیں۔ کسی نے میرا کو چاہت فتح علی خان سے زیادہ سریلا قرار دیا تو کئی صارفین نے دونوں کو شادی کا مشورہ دے ڈالا۔ یاد رہے کہ چاہت فتح علی خان نے پنجابی گانے ’اکھ لڑی بدوبدی‘ کو اپنے منفرد انداز میں...
    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ نیا شرما نے پاکستانی اداکاروں کو خوبصورت اور ڈراموں کو بہترین قرار دے دیا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ گردش کر رہی ہے جس میں نیا شرما کو پاکستانی شوبز اداکاروں کی تعریف کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اداکارہ اپنے ویڈیو پیغام میں کہتی ہیں کہ پاکستانی اداکار بےحد خوبصورت ہیں مگر افسوس کہ وہ کبھی ان کے ڈرامے نہیں دیکھ سکیں۔ اداکارہ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے کبھی پاکستانی اداکاروں کا کوئی ڈرامہ نہیں دیکھا کیونکہ انہیں معلوم نہیں ہے کہ کون سے ٹی وی چینلز انہیں نشر کرتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood) نیا شرما نے پاکستانی ڈراموں...
    کراچی(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا پر اپنے مختلف انداز میں گانے گانے کی وجہ سے سے مشہور چاہت فتح علی خان کی پاکستانی اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔چاہت فتح علی خان نے لیجنڈ گلوکارہ نور جہاں کے گانےبدو بدی کو اپنے انداز میں گایا تھا جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا اور انہیں اس گانے پر 27 ملین ویوز بھی ملے تھے تاہم کاپی رائٹس کی وجہ سے یوٹیوب نے اس گانے کی ویڈیو ڈیلیٹ کردیا تھا۔ کوئی بھی موقع ہویا کوئی تقریب چاہت فتح علی بدو بدی گانا ضرور گاتے ہیں، حال ہی میں انہوں نے اداکارہ میرا کے ساتھ ویڈیو بناتے ہوئے نور جہاں کا یہی گانا گایا۔میرا کے ساتھ گانے کی یہ ویڈیو چاہت...
    پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہیں اور صدرِ مملکت آصف علی زرداری پیچھے والی نشست پر موجود ہیں۔پاکستانی خاتونِ اوّل نے ویڈیو سوشل...
    پاکستان کی خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی گاڑی ڈرائیو کرنے کو ناقابلِ فراموش لمحہ قرار دے دیا۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پاکستانی خاتونِ اوّل نے اس یادگار لمحے کی ویڈیو شیئر کی اور اپنے خیالات کا اظہار بھی کیا ہے۔ سوشل میڈیا پر ان کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں ترک صدر اور پاکستانی صدر آصف علی زرداری کو آصفہ بھٹو زرداری کے ہمراہ گاڑی میں سوار دیکھ سکتے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by Aseefa Bhutto Zardari (@aseefabz) ویڈیو میں خاتونِ اوّل آصفہ بھٹو زرداری گاڑی چلا رہی ہیں جبکہ رجب طیب اردوان ان کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر...
    اسلام آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کی جبکہ اُن کا مہمان صدر سے تعارف وزیر اعظم نے کروایا۔ مریم نواز نے ترکیہ کے صدر سے گفتگو میں کہا کہ میں نواز شریف کی بیٹی ہوں اور انہوں نے آپ کو سلام بھیجا ہے۔ مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ وہ بھی یہاں موجودگی کی خواہش رکھتے تھے مگر اُن کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے۔  اس پر ترکیہ کے صدر نے مریم نواز کے ہاتھ سلام کا جواب وعلیکم السلام کی صورت میں واپس بھجوایا۔ واضح رہے کہ ترک صدر وزیراعظم کی دعوت پر گزشتہ شب دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔   
    عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔ گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کی مناسبت سے ایک مزاحیہ ویڈیو جاری کی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں ان کے مداح عاطف کی حِس مزاح کی تعریف کررہے ہیں۔   View this post on Instagram   A post shared by Atif Aslam (@atifaslam) ویڈیو میں عاطف سڑک کنارے ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ بیٹھے ہیں، ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ’ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی۔اس ویڈیو پر عاطف...
    لاہور: سسرال والوں کے تشدد کی وجہ سے گھر چھوڑنے والی خاتون کو فروخت کرنے کی غرض سے اغوا کرلیا گیا، جسے بازیاب کروا کر پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔   ترجمان سیف سٹیز کے مطابق خواتین کو اغوا کرنے والے گروہ کو گرفتار کرکے شاہدرہ کی رہائشی مغوی خاتون  کو جہلم سے بہ حفاظت بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ خاتون سسرال والوں کے تشدد سے دل برداشتہ ہو کر گھر چھوڑ آئی تھی، جسے ملزمان نے تحفظ کا جھانسہ دیا اور بیچنے کی نیت سے اغوا کر لیا۔ موقع ملتے ہی خاتون نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کر کے مدد طلب کی۔ ورچوئل ویمن پولیس اسٹیشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جہلم...
    پاکستان سمیت دنیا کے مشہور و معروف گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائن ڈے کےحوا لےسے ایک مزاحیہ ویڈیو اپنےسوشل میڈیا اکائونٹ پر شیئر کی ہے جو وائرل ہو گئی ۔عاطف اسلم نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر جاری کی جس میں انکے مداح عاطف اسلم کی مزاحیہ   ویڈیو کی تعریف کررہے ہیں، ویڈیو میں گلو کار عاطف اسلم سڑک کنارے بیٹھے ہیں اور ایک روشنیوں سے سجے گھر کے باہر افسردہ ہیں۔ ویڈیو کے کیپشن میں کسی لڑکی کے بارے لکھا گیا کہ وہ کہتی تھی میں اکیلے مرجاؤں گی کسی اور سے شادی نہیں کروں گی مگر اس کے گھر پر لگائی گئی لائٹیں بتا رہی ہے کہ وہ شادی کر رہی ہے،اس ویڈیو پر عاطف اسلم...
    قومی ٹیم کے سابق کپتان و مڈل آرڈر بیٹر بابراعظم نے خود کو کنگ کہنے پر ناراضگی کا اظہار کردیا۔ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں فتح کے بعد بابراعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپنے مداحوں سے درخواست کی کہ انہیں 'کنگ' کہنا بند کریں۔ بابراعظم نے صحافیوں اور مداحوں سے درخواست کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کنگ شنگ کہنا بند کردیں، کیرئیر کے اختتام پر پتہ چلے گا کون کنگ ہے۔ مزید پڑھیں: فلاپ بالنگ لائن؛ پاکستان نے آخری 10 اوورز میں کتنے رنز لٹائے؟ انہوں نے کہا کہ فی الحال ٹیم کے اندر ایک نئے کردار پر توجہ مرکوز ہے اور کوشش ہےکہ اور بیٹنگ کے ذریعے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کروں۔ ...
    ایلن مسک نے وائٹ ہاؤس میں پہلی بار اپنے ادارے DOGE کی سربراہ کی حیثیت سے مستقبل کے منصوبے پیش کیے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اس موقع پر میڈیا نمائندے بھی موجود تھے اور ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اہم پالیسی بیان دیا۔ ٹرمپ نے ایلون مسک کو دعوت دی کہ وہ میڈیا کو اپنے ادارے سے متعلق مختصر سی بریفنگ دی۔ ایلون مسک نے سرکاری اداروں کے اخراجات میں کمی کے منصوبوں کا دفاع کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اگر بجٹ میں کٹوتی نہیں کی گئی تو امریکا "دیوالیہ" ہو جائے گا۔ وائٹ ہاؤس میں اپنی پہلی پریس کانفرنس کے دوران ٹرمپ انتظامیہ کے اہم رکن اور دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک نے صحافیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔ ایلون مسک نے کہا...
    بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی مشکل اور سخت ورزش کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی اداکارہ عالیہ بھٹ اپنی نئی ایکشن فلم ’الفا‘ کے لیے سخت ٹریننگ میں مصروف ہیں اور اس فلم میں اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے سخت محنت کر رہی ہیں۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے، جہاں وہ جِم میں ورزش کر رہی ہیں۔ ویڈیو میں عالیہ بھٹ جم ٹاپ اور یوگا پینٹس میں فلائنگ پش اپس کرتی نظر آئیں۔ عالیہ بھٹ کی ورزش کی ویڈیو دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے اور انہوں نے فٹنس کے لیے اداکارہ کے جتن اور محنت کو خوب سراہا۔ عالیہ بھٹ نے انسٹاگرام پر اپنی ورزش...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماورا حسین کی رخصتی کی جذباتی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی گزشتہ دنوں شادی کے بندھن میں بندھے تھے تاہم رخصتی کے وقت کی دل کو چھو لینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے جو صارفین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ معروف اداکار و گلوکار فرحان سعید نے اپنی جذباتی پرفارمنس اور تو تھوڑی دیر اور ٹھہر جا گانا گا کر لمحے مزید یادگار بنائے اور دلہن ماورا حسین کو رخصت کیا۔ View this post on Instagram A post shared by MAWRA (@mawrellous) ماورا حسین نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر رخصتی کی...
    پاکستانی نوجوان کی مبینہ محبت میں کراچی آنے والی امریکی خاتون گزشتہ دنوں واپس امریکا روانہ ہوئی تھیں تاہم وہ اپنے ملک نہ پہنچ سکی، ان کی دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ کراچی میں لگ بھگ 4 ماہ تک رہ کر امریکا روانہ ہونے والی اونیجا اینڈریو رابنسن کو 8 فروری کو کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر سے براستہ دبئی امریکا کے لیے روانہ کر دیا گیا تھا۔ تاہم اب وہ دبئی میں پاکستانی نوجوانوں کے ساتھ ویڈیوز میں سامنے آئی ہیں۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی کی پرواز سے اتر کر اگلی پرواز میں سوار ہونے کے لیے اونیجا کے پاس 2 گھنٹے کا وقت تھا، اس میں بھی وہ ایک گھنٹے کے...
    لندن(نیوز ڈیسک)انجری کے شکار پاکستانی کھلاڑی صائم ایوب کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ ویڈیو بنواتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں سنا جا سکتا ہے کہ سفینہ خان کہتی ہیں کہ ان کی صائم ایوب کے ساتھ فل ویڈیو بنائی جائے، جب صائم ایوب جانے لگتے ہیں تو ساتھ ہی خاتون کہتی ہیں کہ ’اگر ایک منٹ بات کر لیں گے تو گھِس نہیں جائیں گے‘۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے سفینہ خان کو تنقید کا نشانہ بنایا، کسی نے کہا کہ یہ ویوز کے لیے کچھ بھی کرتی ہیں جبکہ متعدد صارفین نے انہیں بدتمیز قرار دیا۔...
    پاکستانی اسٹار جوڑی کبریٰ خان اور گوہر رشید کی پری ویڈنگ پکنک کے سوشل میڈیا پر چرچے ہیں، جس کی ویڈیو اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔ پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور اداکار گوہر رشید کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، دونوں جلد ہی اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کریں گے۔ جوڑی کی ہلا گلا موج مستی کرتی مختلف ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ان کی گرینڈ پکنک کی ویڈیو اور تصاویر سوشل کی زینت بنی ہوئی ہیں۔ ہدایت کار اور پروڈیوسر وجاہت رؤف اور ان کی اہلیہ شازیہ وجاہت نے اس اسپیشل آؤٹنگ کا اہتمام کر کے دونوں کی شادی...
    اداکار فیروز خان اور ایک خاتون صحافی کے درمیان تلخ کلامی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے، یہ واقعہ ایک پریس کانفرنس کے دوران پیش آیا۔ فیروز خان یوٹیوبر راحم پردیسی کے ساتھ ہونے والے باکسنگ میچ کے حوالے سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ڈھائی گھنٹے تاخیر سے پہنچے۔ اس پر خاتون صحافی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے کا کہنا تھا کہ میڈیا کو سختی سے تین بجے پہنچنے کی تاکید کی گئی تھی، اور سب وقت پر موجود تھے، مگر فیروز خان کی دیر سے آمد کی وجہ سے مین اسٹریم میڈیا کے بیشتر نمائندے جا چکے ہیں۔ خاتون صحافی نے کہا کہ فنکاروں کو شہرت اللّٰہ کے کرم کے...
    بکاخیل(نیوزڈیسک )شمالی وزیرستان بکاخیل منڈی کے علاقے سے پولیس کانسٹیبل سمیت دو افراد کو اغواء کے بعد قتل کردیا ۔ پولیس کے مطابق گربز کے علاقے سے تعلق رکھنے والے کانسٹیبل ریاض اللّٰہ اور حبیب اللّٰہ کو نامعلوم مسلح افراد نے بکل خیل منڈی ایف آر بنوں سے اغواء کیا۔ مسلح افراد نے مغویوں کو پہاڑی علاقے میں لے جاکر قتل کیا، بعد میں مقتولین کی ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی۔ پولیس واقعے کو ذاتی دشمنی قرار دے رہی ہے، تاہم واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔ کوئٹہ میں 4.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے، علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا