2025-07-09@22:38:51 GMT
تلاش کی گنتی: 9078
«آمدن ثابت کرنے کیلئے»:
(نئی خبر)
ادھر فلسطینی اسلامی تحریک حماس نے نہایت واضح اور دوٹوک مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر مبنی ایک متوازن معاہدے کے لیے تیار ہے، بشرطیکہ غزہ میں جاری نسل کشی ختم کی جائے، محاصرہ مکمل طور پر اٹھایا جائے، اور تمام فلسطینی اسیران کو رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ حماس سے جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کیلئے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں ہزاروں اسرائیلی شہریوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ یہ احتجاج ان اسرائیلی قیدیوں کی بازیابی کے لیے کیا گیا جنہیں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں نے غزہ میں قید کر رکھا ہے۔ عبرانی اخبار ہارٹز کے مطابق ان مظاہروں میں بڑے پیمانے پر شرکت دیکھی گئی۔ ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق مظاہرین...

ایران سے جنگ: امریکہ نے اسرائیل کو بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا، رپورٹ
امریکہ نے اسرائیل کو ایران سے بچانے کیلئے اپنے انٹرسیپٹر میزائلوں کا 20 فیصد ذخیرہ پھونک دیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ نے ایران کے فضائی حملوں کے خلاف دفاع مضبوط کرنے کے لیے اپنے جدید اینٹی میزائل نظام ”تھاد“ (Terminal High Altitude Area Defense – THAAD) کا 15 سے 20 فیصد تک استعمال کر ڈالا۔ یہ استعمال اسرائیل اور ایران کے درمیان 12 روزہ جنگ دوران ہوا۔ ملٹری واچ میگزین کے مطابق اس تنازع کے دوران اندازاً 60 سے 80 تھاد انٹرسیپٹرز استعمال کیے گئے۔ ایک تھاد انٹرسیپٹر کی لاگت 12 سے 15 ملین امریکی ڈالر کے درمیان ہے، جس کے نتیجے میں ان کے مجموعی اخراجات 810 ملین سے 1.215 ارب امریکی ڈالر تک جا پہنچے۔...
معروف اداکارہ اور ماڈل شیفالی جریوالا کا انتقال جمعہ کی رات اچانک ہوا، جب ان کو دل کا دورہ پڑا۔ شیفالی کی آخری رسومات ہفتہ کو ممبئی میں قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کی موجودگی میں ادا کی گئیں۔ تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شیفالی کئی سالوں سے اینٹی ایجنگ ادویات کا استعمال کر رہی تھیں۔ ان کے گھر پر 27 جون کو ایک پوجا تھی، جس کی وجہ سے وہ روزہ رکھ رہی تھیں، مگر اس کے باوجود انہوں نے دوپہر میں اینٹی ایجنگ کا انجیکشن لگوایا۔ یہ ادویات انہیں کئی سال پہلے ڈاکٹر نے تجویز کی تھیں اور وہ یہ دوائیں یا انجیکشن ماہانہ بنیادوں پر لیتی آ رہی تھیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق،...
جب انسان کی خواہشات حیوانیت میں بدل جائیں، تو رشتے، احساسات اور انسانیت سب کچھ پسِ پشت ڈال دیا جاتا ہے۔ ایک ایسا ہی لرزہ خیز واقعہ جنوبی ہندوستان کرناٹک کے ضلع ٹمکورو کے ایک گاؤں میں پیش آیا، جہاں ایک عورت نے مبینہ طور پر اپنے عاشق کے ساتھ مل کر اپنے شوہر کو نہایت بےدردی سے قتل کر دیا۔ واردات کے مطابق، 50 سالہ شنکرا مورتی تنہا ایک فارم ہاؤس میں زندگی گزار رہا تھا، جبکہ اُس کی بیوی سُمَنگلا قریبی علاقے میں ملازمت کرتی تھی۔ دونوں کے درمیان کشیدگی کی خبریں پہلے ہی سننے میں آتی تھیں۔ خاتون پر الزام ہے کہ اس نے اپنے شوہر کو راستے سے ہٹانے کی سازش کی تاکہ اپنے ناجائز تعلقات...
لکی مروت(نیوز ڈیسک)لکی مروت کے علاقے وانڈہ کڑہ میں نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کرکے زنڑا امن قومی جرگہ کے سرکردہ رکن غلام دستگیر کو دو ساتھیوں سمیت قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق غلام دستگیر کو دہشت گردوں نے اس وقت فائرنگ کا نشانہ بنایا جب وہ دو ساتھیوں سمیت موٹرکار میں قبول خیل ایک تنازع کے تصفیہ کیلئے جا رہے تھے۔ مقتول غلام دستگیر وانڈہ شہاب خیل کی مقامی امن کمیٹی کے صدر بھی تھے اور بدامنی کو روکنے کیلئے روزانہ رات کو سینکڑوں ساتھیوں سمیت علاقے میں مسلح گشت کرتے تھے۔ تینوں لاشیں پوسٹ مارٹم کیلئے سرائے نورنگ اسپتال منتقل کر دی گئیں ہیں۔ مصر میں المناک ٹریفک حادثہ 19 لڑکیوں کی جان لے...
رکن پارلیمنٹ نے کہا کہ بی جے پی نے اپنے منشور کیساتھ ساتھ پارلیمنٹ میں بھی کہا ہے کہ ریاست کا درجہ بحال کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے کہا کہ میں افواہوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتا لیکن اگر مانسون سیشن کے دوران جموں کشمیر کے ریاستی درجہ کی بحالی سے متعلق بل پارلیمنٹ میں پیش کیا جاتا ہے تو میں اس پر ضرور بات کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری جدوجہد جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے پر نہیں بلکہ ان آئینی ضمانتوں کو دوبارہ حاصل کرنے پر مرکوز ہے جو 2019ء میں دفعہ 370 کی منسوخی سے پہلے موجود تھیں۔ ...
جمعہ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے خواتین اور اقلیتوں کی مخصوص نشستوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواستیں مسترد کیے جانے کے بعد قومی اسمبلی میں طاقت کا توازن نئی شکل اختیار کر گیا ہے، جس کے بعد مستقبل کی آئینی تبدیلیوں اور قانون سازی کے ایجنڈے سے متعلق قیاس آرائیاں بھی تیز ہو گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی کا نیا امتحان، مخصوص نشستوں سے محرومی کے بعد اگلا قدم کیا ہوگا؟ حکومتی اتحاد کو سیاسی برتری حاصل انگریزی روزنامہ میں شائع زیب النسا بُرکی کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ مخصوص نشستوں کا دروازہ پی ٹی آئی کے لیے بند ہو چکا ہے، مگر اس فیصلے سے حکومتی اتحاد کے لیے جو سیاسی...
مقررین نے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ اسلام ٹائمز۔ انٹرنیشنل ایکشن فار پیس اینڈ سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ (آئی اے پی ایس ڈی ) کے زیر اہتمام ایک سیمینار میں مقررین نے بھارت کی طرف سے رچائے جانے فالس فلیگ آپریشنوں کی مذمت کرتے ہوئے اسے کشمیریوں کی جائز جدوجہد کو بدنام اور نہتے کشمیریوں پر مظالم تیز کرنے کا ایک حربہ قرار دیا ہے۔ مقررین نے مسئلہ کشمیر کا منصفانہ اور پرامن حل علاقائی امن و استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا۔ ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے اجلاس کے موقع پر منعقد ہونے والے اس سیمینار میں دنیا بھر سے انسانی حقوق کے کارکنوں، ماہرین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے سنیئر نائب صدر تشکیل احمد صدیقی، سید نظام الدین شاہ، ظفر خان، شاہد ایوب، اور صوبائی صدر شکیل احمد شیخ ، سنیئر نائب صدر عبد الفتاح ملک ، جنرل سیکریٹری محمد عمر شر، سنیئر جوائنٹ سیکریٹری طاہر محمود بھٹی ،انفارمیشن سیکریٹری محمد احسن شیخ اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں حکومت پنجاب کی جانب سے لیبر کوڈ24 کو اسمبلی میں پیش کرنے اور اسٹینڈنگ کمیٹی کے حوالے کرنے پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لیبر کو ڈ 24 کے نفاذسے عملی طور پر ٹریڈ یونین ختم ہو کر رہ جائیگی جس سے انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (ILO )کے کنونشن کی سریحا خلاف ورزی ہے کہ پاکستان میں صحتمندانہ ٹریڈ...
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر ٹرمپ نے لکھا کہ کون سا گھٹیا شخص فیک نیوز میڈیا میڈیا میں پھیلا رہا ہے، صدر ٹرمپ ایران کو غیر فوجی نیوکلیئر سہولیات کی تعمیر کے لیے 30 ارب ڈالر دینا چاہتے ہیں؟ میں نے اس مضحکہ خیز خیال کے بارے میں کبھی نہیں سنا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کیخلاف جنگ میں امریکہ اور اسرائیل کی شکست فاش کے بعد تہران اور واشنگٹن کے درمیان جوہری معاہدے کی تفصیلات منظر عام پر آ رہی ہیں، ان میں سے زیادہ کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ جیسا کہ سعودی چینل العربیہ نے رپورٹ کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے سویلین جوہری پروگرام کی تعمیر کے لیے ایران کو 30 بلین ڈالر تک رسائی میں مدد...
وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہمیں بھارت کے خلاف ڈیڑھ ماہ میں 3 فتوحات ملی ہیں اور بھارتی قیادت اپنی ساکھ بحال کرنے کیلئے کچھ نہ کچھ کرے گی۔سماء کے پروگرام ’ دو ٹوک ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے خیبرپختونخوا حکومت اور پاکستان تحریک انصاف کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سوات سانحہ کوئی پہلا حادثہ نہیں ہے ، اس سے پہلے بھی کے پی میں حادثات ہوئے ہیں، وہ مشینری لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوتے ہیں جبکہ کرپشن کے ریلے میں سارا صوبہ بہہ رہا ہے، آپس کے حصہ کیلئے ان میں لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر...
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے تحت 24 گھنٹے کی رپورٹنگ کا نظام فعال ہوگا، سیل کو بارش سے متاثرہ اضلاع میں افسران سے فوری رابطہ و رپورٹنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھِ حکومت نے صوبے میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے تحت 24 گھنٹے کی رپورٹنگ کا نظام فعال ہوگا، سیل کو بارش سے متاثرہ اضلاع میں افسران سے فوری رابطہ و رپورٹنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ سندھ کے 6 ڈویژنز کیلئے افسران اور ڈپٹی سیکریٹریز کی تعیناتی کر دی گئی۔ کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کیلئے افسران نامزد ہیں۔ بارش سے متعلق ایمرجنسی شکایات کیلئے چیف منسٹر کمپلین سیل 24 گھنٹے متحرک...
صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ہم آئندہ ہفتے تک غزہ میں سیز فائر تک پہنچ جائیں۔ اسلام ٹائمز۔ سکائی نیوز نے ایک فلسطینی عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی کے لئے 3 شرائط پیش کر دیں۔ اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر اس عہدیدار نے بتایا کہ حماس نے شرط رکھی ہے کہ وہ صیہونی رژیم کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کو اسی صورت میں قبول کریں گے جب امریکہ، غزہ میں جنگ کے اختتام کی گارنٹی دے۔ اس کے علاوہ غزہ میں حکومت بننے کی صورت میں حماس کے نمائندوں کی موجودگی،...
صدر مملکت نے شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے 14 خوارج جہنم واصل کرنے پر فورسز کو خراج تحسین پیس کیا اور کہا کہ پاکستانی قوم اور سکیورٹی فورسز بھارتی سرپرست دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آصف علی زرداری نے آپریشن کے دوران جامِ شہادت نوش کرنے والے 13 بہادر جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہدا نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر مادرِ وطن کے تحفظ کو یقینی بنایا۔ انہوں نے کہا کہ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی، دفاع وطن کی راہ میں جان قربان کرنے والے ہمارے اصل ہیرو ہیں، ایسا بزدلانہ حملہ قوم کے حوصلے پست نہیں...
امریکا میں داخلہ مزید دشوار ہوگیا، اب امریکی ویزے کے خواہشمندوں کی جانچ پڑتال مزید سخت کری دی گئی۔ آن لائن سرگرمیوں کی بھی چھان بین کی جائے گی۔ محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی ویزا کسی کا حق نہیں بلکہ رعایت ہے۔ عالمی میڈیا کے مطابق امریکا نے ویزا پالیسی مزید سخت کرتے ہوئے ویزا کے خواہشمند افراد کے لیے آن لائن سرگرمیوں کی مکمل چھان بین لازمی قرار دے دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ویزا کسی کا ”حق“ نہیں بلکہ ”رعایت“ ہے اور اس کے اجرا کو قومی سلامتی سے جوڑا گیا ہے۔ نئی پالیسی کے تحت اب تمام غیر امیگرینٹ ویزا درخواست گزاروں، بالخصوص F، M، اور J کیٹیگری (طالب علم، تبادلہ...
ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے واٹس ایپ میں اے آئی پر مبنی نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کو پیغامات پڑھے بغیر ان سے باخبر رکھے گا۔ واٹس ایپ فیچر کی مدد سے صارفین اب بغیر پڑھے میسجز کا اے آئی خلاصہ پڑھ سکیں گے۔ واٹس ایپ کا ایک بلاگ پوسٹ میں کہنا تھا کہ بعض اوقات آپ کو اپنے پیغامات سے فوری باخبر رہنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس لیے کمپنی ’میسج سمریز‘ کا فیچر متعارف کروا رہی ہے جو میٹا اے آئی کا استعمال کرے کے بغیر پڑھے پیغامات کا خلاصہ کر دیتا ہے، لہٰذا صارفین کو پیغامات پڑھنے سے قبل اس کی تفصیلات کا اندازہ ہوجائے گا۔ میٹا کا کہنا تھا کہ نیا اے آئی ٹول ’پرائیوٹ...
پاکستانی گلوکار نے پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔ پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کا گانا “مل بیٹھے” نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔ طارق نوید، جو جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں۔ اس سے پہلے بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور...
ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے پانچ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ چار بینچ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ روزنامہ امت نے اطلاعات کے حوالے سے بتایا کہ اسلام آباد رجسٹری میں بینچ ون چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا۔بینچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔ تیسرا بینچ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔بینچ چار جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد...
جہانگیر ترین کا تعلیمی اقدام: خانیوال کے 5 سکولز میں سائنس و کمپیوٹر لیبز کیلئے 8 کروڑ کا فنڈ مختص WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز ملتان :جہانگیر خان ترین کی جانب سے خانیوال کے پانچ سرکاری ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر اور سائنس لیبز کی اپ گریڈیشن کے لئے 8 کروڑ روپے کا خصوصی فنڈ مختص کردیا گیا۔ترین ایجوکیشن فائونڈیشن کے سی ای او اکبر خان اور ڈپٹی کمشنر خانیوال ڈاکٹر سلمیٰ سلیمان نے ایم او یو پر دستخط کیے، ایم او یو کے تحت ترین ایجوکیشن فائونڈیشن خانیوال کے پانچ ہائی و ہائر سیکنڈری سکولز میں کمپیوٹر و سائنس لیبز اپ گریڈ کریگا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خانیوال غلام مصطفیٰ، سی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نجکاری کمیشن نے 27جون 2025 کو میڈیا میں شائع ہونیوالی ایک گمراہ کن خبر کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی فروخت کیلئے 100ملین ڈالر کی بنیادی قیمت مقرر کی ہے۔میڈیارپورٹ کے مطابق وزارت نجکاری، نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں وضاحت کی گئی کہ روز ویلٹ ہوٹل نیویارک کی نجکاری کیلئے ابھی تک کوئی بنیادی قیمت طے نہیں کی گئی کیونکہ قیمت صرف بولی کے وقت مقرر کی جا سکتی ہے۔(جاری ہے) گمراہ کن میڈیا رپورٹ میں وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کا غلط حوالہ دیا گیا ہے، جنہوں نے رواں مالی سال...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار نے عوام پر غیر ضروری بوجھ ڈالے بغیر مالیاتی نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کیلئے متوازن فیصلے کرنے کے حکومتی عزم پر زور دیا ہے۔(جاری ہے) ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاور سیکٹر سے متعلق معاملات کا جائزہ لینے کیلئے ایک اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔اجلاس میں پاور اور پٹرولیم کے وزراء ، ایس اے پی ایم طارق باجوہ، سیکرٹری پاور اور وزارت خزانہ اور پاور کے سینئر حکام نے شرکت کی۔اس موقع پر مالیاتی استحکام اور صارفین کے تحفظ پر زور دینے کے ساتھ پاور سیکٹر کے اہم پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا۔
نجکاری کمیشن آف پاکستان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پاکستان نے روزویلٹ ہوٹل کی فروخت کیلئے 100 ملین ڈالر قیمت مقرر نہیں کی، میڈیا میں روزویلٹ ہوٹل کی قیمت سے متعلق خبریں گمراہ کن ہیں۔ نجکاری کمیشن نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کی بنیادی قیمت بولی کے وقت طے کی جائے گی، وزیراعظم کے مشیر محمد علی کے بیان کو غلط طور پر منسوب کیا گیا، محمد علی نے صرف ابتدائی جزوی ادائیگی کا ذکر کیا تھا۔ ترجمان نے کہا کہ روزویلٹ ہوٹل کی نجکاری کی شرائط حکومت کی منظوری سے طے کی جائیں گی، روزویلٹ ہوٹل کی حتمی قیمت اور شرائط آئندہ سی سی او پی اجلاس میں طے ہوں گی بیان کے مطابق روزویلٹ ہوٹل معاہدے پر رواں...
ہری پور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔(جاری ہے) فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔گورنرنے کہاکہ عوام کو سہولت دینے کیلئے ہر فورم پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔اس حوالے سے فیصل کریم کنڈی نے بتایاکہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاحتی مقامات پر عدم تحفظ ٹورازم کے لیے مشکلات پیدا کر رہا ہے۔ نجی ٹی وی دنیا نیوزکے مطابق لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے سے پوری قوم صدمے میں ہے، وفاق اور صوبوں میں آئی ایم ایف کی ظالمانہ شرائط والے بجٹ مسلط کر دیئے گئے۔لیاقت بلوچ نے مزید کہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر فیصلہ عدلیہ اور پارلیمنٹ پر منفی اثرات لائے گا، سیاسی بحرانوں میں اسٹیبلشمنٹ اپنی گرفت مضبوط کر رہی ہے، ملی یکجہتی کونسل محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے گی۔...
گورنر خیبر پختون خوا فیصل کریم کنڈی—فائل فوٹو گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے مسائل کے حل کے لیے پنجاب یا سندھ سے کوئی مسیحا نہیں آئے گا۔گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ہری پور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کی مسائل کے حل کے لیے کوششیں کر رہے ہیں۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ عوام کو سہولت دینے کے لیے ہر فورم پر لڑیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ صوبے میں قیام امن کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے۔ اس حوالے سے انہوں نے بتایا ہے کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں دیگر صوبوں کی پولیس کے مقابلے میں کم ہیں۔
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2025ء)سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کیلئے پانچ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ چار بینچ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔اطلاعات کے مطابق اسلام آباد رجسٹری میں بینچ ون چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا۔(جاری ہے) بینچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔ تیسرا بینچ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔بینچ چار جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد بلال...
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام اکاؤنٹ وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سانحہ سوات پہلا نہیں، اس طرح کے کئی سانحات ہو چکے ہیں، وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ایئر ایمبولینس ریسکیو کے لیے نہیں پہنچ سکی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سانحہ سوات تکلیف دہ اور افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ سوات کے عینی شاہدین کے مطابق کالز کی گئیں لیکن ریسکیو ٹیمیں نہیں پہنچ سکیں، سانحے میں جاں بحق افراد کی زندگیاں آسانی سے بچائی جا سکتی تھیں۔ ریلے میں پھنسے سیاح دریائے سوات کا مزاج نہ بھانپ سکےخطرناک مقامات پر سیلفی لینا، تصاویر اور ویڈیو بنانے کا شوق ہر سال سیاحتی موسم میں کئی قیمتی جانیں نگل لیتا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا...
اپنے کیریئر کے آغاز میں ہی بالی ووڈ ری مکس ’کانٹا لگا‘ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی ماڈل شفالی جری والا کی اچانک موت نے سب کو صدمے و تشویش میں مبتلا کر دیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی پولیس کا کہنا ہے کہ ماڈل و اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے جبکہ فرانزک ٹیم ان کی رہائش گاہ کی تلاشی لے رہی ہے۔ ابتدائی طور پر کہا جا رہا تھا کہ اداکارہ کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی تاہم مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ممبئی پولیس اداکارہ کی موت کو مشتبہ قرار دے رہی ہے۔ پولیس کے مطابق انہوں نے ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر...
پاکستان شوبز کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار اوسامہ خان کی فلم “نایاب” کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں باقاعدہ طور پر مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور فلمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ فلم “نایاب” کو اس اعزاز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا موقع ملا ہے، جو پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس انتخاب کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram A post...
پاکستان شوبز کی اداکارہ یمنیٰ زیدی اور اداکار اوسامہ خان کی فلم "نایاب" کو شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) فلم فیسٹیول 2025 میں باقاعدہ طور پر مقابلے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ یہ فیسٹیول شنگھائی تعاون تنظیم کے آئندہ سربراہی اجلاس کا حصہ ہے، جو مختلف ممالک کے درمیان ثقافتی تبادلوں اور فلمی تعاون کو فروغ دینے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے۔ فلم "نایاب" کو اس اعزاز کے ساتھ بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا موقع ملا ہے، جو پاکستانی سینما کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دی جا رہی ہے۔ اس انتخاب کو پاکستانی فلم انڈسٹری کے معیار اور تخلیقی صلاحیتوں کا اعتراف سمجھا جا رہا ہے۔ View this post on Instagram ...
مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کیلئے بڑا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے 24 اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر 240 ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں محکمہ ٹرانسپورٹ کے پراجیکٹس پر بریفنگ اور ای بس پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں مریم نواز نے جنوبی پنجاب کے اضلاع کو زیادہ ای بسیں فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ درو دراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر ای بسیں فراہم کی جائیں۔مریم نواز نے ہدایت کی کہ ہر نئی چیز بڑے شہروں کو دینے...
—فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کی خلاف ورزی پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو 15 اجلاسوں کے لیے معطل کر دیا گیا۔اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ ایوان میں ہنگامہ آرائی، نعرے، دھکم پیل اور دستاویزات پھاڑنے پر کارروائی کی گئی، ایوان کی حرمت اور نظم و ضبط کو ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن اس کی حدود آئین، قانون اور قواعد کے تابع ہیں۔معطل ارکان کے ناممعطل ارکان میں ملک فہد مسعود، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، یاسر محمود قریشی، کلیم اللّٰہ خان، محمد انصر اقبال اور علی آصف شامل ہیں۔اس کے علاوہ ذوالفقار علی، احمد مجتبیٰ چوہدری، شاہد جاوید،...
چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کیلئے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فوج سول اداروں کی مدد کیلئے سکیورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ملک بھر میں فوج کی تعیناتی کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے محرم الحرام میں سکیورٹی کے پیش نظر چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی فوج تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کیلئے کہا گیا تھا۔ وزارت داخلہ نے اسلام آباد میں بھی فوج تعیناتی...
منصوبے پر 19 کروڑ 94 لاکھ روپے سے زیادہ لاگت آئے گی۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے منصوبے کی بروقت اور معیاری تعمیر کیلئے موقع پر احکامات جاری کیے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر موسٹ سینئر وزیر کرنل(ر) وقار احمد نور، وزراء حکومت فیصل ممتاز راٹھور، میاں عبدالوحید، پیر مظہر سعید شاہ، دیوان علی خان چغتائی، چوہدری اظہر صادق، احمد رضا قادری، چوہدری رشید، بازل نقوی، چوہدری اخلاق، اکبر ابراہیم اور محمد اکمل سرگالہ بھی موجود تھے۔ وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوار الحق کو پراجیکٹ ڈائریکٹر تعمیرات عامہ نے سہیلی سرکار کمپلیکس فیز 1 منصوبے کے ڈیزائن پر تفصیلی بریفنگ دی۔ منصوبے پر 19 کروڑ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام روبینہ خالد نے کہا ہے کہ صدر آصف زرداری کی خواہش پر بی آئی ایس پی کی رقم 700 ارب روپے کر دی گئی ہے لاڑکانہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مستحق خواتین کو بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی پر غور کیا جا رہا ہے۔ روبینہ خالد نے مزید کہا کہ امداد لینے والی خواتین کا دوبارہ سروے کیا جا رہا ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی رقم سے کٹوتی کرنے والے ایجنٹوں کے خلاف سخت کارروائی جاری ہے۔ دریائے سوات کے کنارے تمام ہوٹلز و تفریحی سرگرمیاں بند، دفعہ 144 نافذ
ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضیٰ پویا (مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا کی کہ اللہ انہیں یہ صد مہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ پاکستان عوامی تحریک کیلئے مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ملک کی معروف سیاسی، سماجی و مذہبی شخصیت، سابق مرکزی وائس چیئرمین پاکستان عوامی تحریک آغا مرتضیٰ پویا کے انتقال پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی بخشش و مغفرت اور درجات بلند فرمائے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آغا مرتضیٰ پویا (مرحوم) کے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور دعا...
آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گیس 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے بظاہر ایک اقدام کے طور پر گیس کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یکم جولائی سے تمام صارفین کے لیے گیس کے مقررہ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی۔ غیر گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد اضافی 72 ارب روپے جمع کرنا ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جون 2025ء ) مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کیلئے 15 ارب روپے سے زائد کی گرانٹ کی منظوری دے دی گئی۔ میڈئا رپورٹس کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کی جانب سے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، اس حوالے سے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ بتایا گیا ہے کہ ای سی سی کے اجلاس میں مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع...
سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے کی سماعت کےلیے پانچ بینچز تشکیل دے دیے گئے ہیں۔ چار بینچ اسلام آباد جبکہ ایک بینچ لاہور رجسٹری میں مقدمات کی سماعت کرے گا۔ اطلاعات کے مطابق اسلام آباد رجسٹری میں بینچ ون چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل ہوگا۔ بینچ ٹو جسٹس منیب اختر اور جسٹس عقیل احمد عباسی پر مشتمل ہے۔ تیسرا بینچ جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی اور جسٹس مسرت ہلالی پر مشتمل ہوگا۔ بینچ چار جسٹس اطہر من اللہ، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس ملک شہزاد پر مشتمل ہوگا۔ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس امین الدین خان، جسٹس شاہد بلال اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل بنچ کیسز...
جوہری پروگرام سے دستبرداری کیلئے ایران کو 30 بلین ڈالر کی آفر کا دعویٰ کیا گیا تھا جس کی امریکی صدر ٹرمپ نے تردید کردی۔ امریکی میڈیا نے بتایا تھا کہ ٹرمپ انتظامیہ ایران کو سویلین نیوکلیئر پلانٹ کے لیے 30 بلین ڈالر کی ڈیل آفر کرسکتی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ ایران کو غیرملکی بینک اکاؤنٹس سے ان کے 4 ارب ڈالر استعمال کرنے کی اجازت بھی دی جا سکتی ہے، تاہم ایران کو یورینیم افزودگی کی اجازت نہیں ہوگی۔ تاہم ٹرمپ کی جانب سے ان تمام رپورٹس کی تردید کی گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے ان رپورٹس کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے جمعہ کی رات اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ”ٹروتھ سوشل“ پر لکھا کہ کون...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)اقتصادی رابطہ کمیٹی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ای سی سی نے مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز اور دیگر واجبات کے لیے وزارتِ دفاع کی 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور کرلی۔ای سی سی کے مطابق منظور کی جانے والی گرانٹ حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہدا کے لیے وزیراعظم پیکج کے تحت واجبات ادائیگی کے لیے جاری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔ وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے ابتدائی رجسٹریشن لازمی ہے۔ حتیٰ کہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کو بھی اپنی شرکت یقینی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) محرم الحرام کے دوران ملک میں امن و امان اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز اور فرقہ ورانہ مواد کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔یہ ٹیم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی این سی سی آئی اے وقارالدین سید کے حکم پر قائم کی گئی ہے۔ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ 18 رکنی ٹیم NCCIA ہیڈ کوارٹرز کے افسران پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے کنوینر ڈپٹی ڈائریکٹر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ نے بحریہ ٹاؤن کراچی کے سروے کے لیے ایس بی سی اے کی تشکیل کردہ کمیٹی کے خلاف دائر درخواست پر حکم امتناع جاری کرتے ہوئے ڈی جی ایس بی سی اے، ایم ڈی اے اور دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے اور 28 اگست تک جواب طلب کرلیا بحریہ ٹاؤن کراچی نے ڈی جی ایس بی سی اے کی جانب سے 11 رکنی کمیٹی کی تشکیل کو عدالت میں چیلنج کیا تھا۔ درخواست گزار کے وکیل فاروق ایچ نائیک ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ ڈی جی ایس بی سی اے کو ایسی کمیٹی تشکیل دینے کا کوئی قانونی اختیار حاصل نہیں، کمیٹی کی تشکیل غیر قانونی ہے اور اس کے ذریعے...
ویب ڈیسک: پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر آنے کا اعلان ہونے سے عاشورہ کی تعطیلات کا بھی تعین ہو گیا۔ پاکستان میں محرم الحرام کا آغاز 27 جون سے ہو رہا ہے۔ اس طرح حکومت کے پہلے کئے گئے اعلان کے مطابق عاشورہ کی دو چھتیاں ہوں گی جو نو اور دس محرم کو ہوں گی۔ نو اور دس محرم کو عاشورہ کی چھٹیاں 5 اور 6 جون کو ہونے کا تعین ہو گیا ہے۔ سرکاری ملازموں کو اس سال عاشورہ کی عملاً ایک ہی تعطیل مل رہی ہے کیونکہ 6 جون کو اتوار ہے۔ ابھی یہ طے نہیں کہ آیا حکومت اتوار کی معمول کی ہفتہ وار چھٹی کے روز عاشورہ آنے کو مدنظر رکھ کر سرکاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت ) سنی رابطہ کونسل سندھ کے نائب صدر مولانا عبدالصمد حیدری نے کہا ہے کہ صحابہ ؓ سے محبت رکھنا ہمارے ایمان کا حصہ ہے جو صحابہ سے محبت نہیں کرتے وہ ختم نبوت پر یقین نہیں رکھتے۔ یہ بات انھوں نے سنی رابطہ کو نسل ٹنڈوجام کی طرف سے حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر ایک عظیم الشان ریلی خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا کہ حضرت عمرؓ مراد رسول ﷺ ہیں آج دنیا میں جنتے محکمے چل رہے ہیں چاہیے وہ فوج کا ہو پولیس کا ہو ڈاکخانے کا نظام ہو مردم شماری یا گھر شماری کا نظام ہو یہ سب حضرت عمر ؓ نے بنایا...
سوات(اوصاف نیوز) فضا گٹ کے مقام پر 18 سیاحوں کو ڈوبنے کے افسوسناک حادثے پر صوبائی حکومت نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سمیت 4 افسران کو فوری طور پر معطل کردیا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا کے احکامات کی روشنی میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے سوات میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوات احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر بابو زئی سوات، اسسٹنٹ کمشنر خوازہ خیلہ سوات اور ریسکیو 1122 کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سوات سعد خان کو معطل کیا ہے۔ کے پی حکومت نے چیئرمین صوبائی انسپکشن ٹیم کے چیئرمین خیام حسن خان کی سربراہی میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دے دی جو 7 دنوں میں اپنی انکوائری رپورٹ صوبائی حکومت کو پیش کرے گی۔ اس حوالے سے بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ سوات واقعے...

پاک بحریہ روایتی و غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے،چیف آف نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا 54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب
راولپنڈی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف نےپاکستان نیوی وار کالج لاہور کا دورہ کیا ۔ سربراہ پاک بحریہ نے 54ویں سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا ۔نیول چیف نے خطے میں بدلتی صورتحال کے تناظر میں پاکستان کو درپیش میری ٹائم سیکیورٹی چیلنجز پر اظہار خیال کیا۔ محرم الحرام میں ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کا فیصلہ آئی ایس پی آر کے مطابق ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ بحرِ ہند کے خطے میں طاقت کی عالمی کشمکش کے سبب مسلسل تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں۔ روایتی جنگی حکمتِ عملی کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔مستقبل کی جنگیں جیتنے...
سوات: سوات کی سول سوسائٹی نے دریائے سوات میں 18 افراد کے بہہ جانے کے دلخراش واقعے سخت ردعمل دیتے ہوئے سانحے کے تمام ممکنہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا اور فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کرانے کے لیے درخواست جمع کرادی۔ سوات کی سول سوسائٹی کے صدر عزیز الحق کی سربراہی میں ایک تحریری درخواست تھانے میں جمع کرائی گئی ہے، جس میں اس سانحے کے تمام ممکنہ ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی اور ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ درخواست میں واضح طور پر مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ محض قدرتی حادثہ نہیں بلکہ انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت، ہوٹل مالکان اور دریا...
—فائل فوٹو سندھ کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث پروازوں کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔کراچی سے دیگر شہروں کو آنے اور جانے والی پروازوں کو بارشوں سے بچانے کے لیے نئی حکمتِ عملی پر عمل کیا جا رہا ہے۔ کراچی: 3 طیاروں کے ساتھ حادثات، طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیاکراچی میں آج 3 طیاروں کے ساتھ مختلف واقعات رونما ہوئے، جس کے بعد طیاروں کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ ذرائع ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ اسلام آباد، لاہور سے آنے والی پروازیں حیدرآباد اور نواب شاہ کے بجائے لاڑکانہ اور حب سے ہو کر کراچی آ رہی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حیدرآباد، سکھر، نوابشاہ...
ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم-II کے تحت گلگت بلتستان کے کالجز میں آئی ٹی کی تعلیم اور ڈیجیٹل لائبریریز کے فروغ کے لیے 349 لیپ ٹاپس ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو فراہم کیے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی حکومتِ گلگت بلتستان، چیف سیکریٹری گلگت بلتستان ابرار احمد مرزا اور سیکریٹری ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان فرید احمد کی کاوشوں کے نتیجے میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ سکیم-II کے تحت گلگت بلتستان کے کالجز میں آئی ٹی کی تعلیم اور ڈیجیٹل لائبریریز کے فروغ کے لیے 349 لیپ ٹاپس ہائیر، ٹیکنیکل اینڈ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کو فراہم کیے ہیں۔ مذکورہ لیپ ٹاپس...
ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کے اینٹی فیمینزم مؤقف پر ردعمل دیا ہے جو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ ریحام خان نے اداکارہ سارہ خان کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سارہ شاید بھول رہی ہیں کہ وہ آج فیمینزم کی وجہ سے ہی وہ بطور اداکارہ کام کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آج کے دور میں اداکارائیں اس ہی وجہ سے آزادی سے کام کر سکتی ہیں کیونکہ فیمینسٹ ہی خواتین کے حقوق کیلئے آواز اُٹھاتے ہیں اور اپنی مرضی سے زندگی جینے کی آزادی کیلئے جدوجہد کرتے ہیں۔ ریحام خان نے کہا کہ اگر کوئی فیمینزم سے اتفاق رائے نہ بھی رکھتا ہو تو اسے اس کیخلاف بیان نہیں دینا چاہیئے۔...
عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران معروف عالم دین نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جذبوں کو فروغ دینے کی بات کریں کیونکہ اسی مقصد کیلئے نواسہ رسول ﷺ نے عظیم قربانی دی اور اسلام کو رہتی دنیا تک کیلئے سربلند کیا۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین اور خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ محرم امن و محبت، اخوت، رواداری اور صبر و تحمل کا مہینہ ہے۔ یہ بات انہوں نے امام بارگاہ سامرہ نیو رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔ انہوں نے علماء و ذاکرین پر زور دیا کہ وہ نفرتوں کے خاتمے اور محبتوں کے جذبوں کو فروغ...
پلاٹ، گاڑی کی خریداری کیلئے ایف بی آر سے اہلیت سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پلاٹ اور گاڑی کی خریداری کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سے اہلیت کا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں پارلیمنٹ سے منظور فنانس بل میں ترامیم بھی کردی گئی ہے۔صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل 26-2025 پر دستخط کے بعد یکم جولائی سے فنانس ایکٹ کی صورت اطلاق ہوجائے گا، فنانس ایکٹ کے لاگو ہوتے ہی ترمیمی شقوں کا اطلاق شروع ہوجائے گا۔وفاقی حکومت نے اس حوالے سے پارلیمنٹ سے منظور ہونے والے فنانس بل 26-2025 کے...

قائم مقام چیئر مین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس، پلاٹس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ نیلامی کے عمل کی نگرانی کیلئے آکشن کمیٹی قائم
قائم مقام چیئر مین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت اجلاس، پلاٹس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ نیلامی کے عمل کی نگرانی کیلئے آکشن کمیٹی قائم WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر قائم مقام چیئر مین سی ڈی اے طلعت محمود کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈ ممبران سمیت سی ڈی اے کے پلاٹس کی شفاف اور غیر جانبدارانہ نیلامی کے عمل کی نگرانی کے لئے آکشن کمیٹی قائم کی گئی ۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سی ڈی اے کے زیر اہتمام کمرشل پلاٹوں...
ایک اعلی سطحی غاصب صیہونی اہلکار نے اعتراف کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پر حالیہ فوجی حملہ، برسوں سے جاری منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا کہ جسے مخصوص حالات کے "سازگار" ہونے پر انجام دیا گیا! اسلام ٹائمز۔ ایرانی خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق، غاصب صیہونی رژیم کے ایک اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے میڈیا کے ساتھ گفتگو میں ایران کے خلاف حالیہ فوجی کارروائی کی تفصیلات پر روشنی ڈالتے ہوئے اس حملے کو ایران کے جوہری و میزائل پروگرام کے خلاف ایک "ضروری اقدام" قرار دیا ہے۔ صیہونی اہلکار نے دعوی کیا کہ ایران کے خلاف ہمارا آپریشن نہایت دقیق منصوبہ بندی اور فریبکاری کے اقدامات کے ساتھ شروع ہوا جس میں سب سے پہلے جوہری سائنسدانوں اور فوجی کمانڈروں کو نشانہ بنایا گیا اور پھر فضائی برتری حاصل کر کے ایرانی جوہری و میزائل تنصیبات پر بمباری کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اعلی سطحی سکیورٹی اہلکار نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی "سالہا سال" پر محیط تھی اور جیسے ہی...

غزہ میں امدادی آٹے کے تھیلوں سے "نشہ آور گولیاں" برآمد، فلسطینی معاشرے کی تباہی کیلئے اسرائیلی-امریکی سازش بے نقاب
حکومتِ غزہ نے اعلان کیا ہے کہ امدادی آٹے کے تھیلوں میں سے نشہ آور گولیاں برآمد ہونے کا انکشاف؛ قابض اسرائیلی رژیم اور امریکہ کیجانب سے امداد کی آڑ میں فلسطینی معاشرے کی منظم تخریب، نشہ عام کرنے اور فلسطینیوں کی نسل کشی پر مبنی صیہونی پالیسی کو آگے بڑھانے کا واضح ثبوت ہے! اسلام ٹائمز۔ غزہ میں حکومتی دفتر برائے اطلاعاتِ عامہ نے اپنے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ امریکہ و اسرائیل کی جانب سے نام نہاد امداد کے ضمن میں دیئے جانے والے آٹے کے تھیلوں میں سے، جو اسرائیل اور امریکہ کے ساتھ وابستہ نام نہاد "امدادی مراکز" کی جانب سے غزہ بھیجے گئے تھے، نشہ آور گولیاں "اکسی کوڈون (Oxycodone)" برآمد ہوئی ہیں۔...
حکومت نے حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین حج کی رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی اور حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور نے بتایا کہ حج 2026 کے لیے قبل از وقت سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، اس کے علاوہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026 کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے، حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر سکیں...
سٹی42: سیلفیاں بنانے کے شوقین بپھرے ہوئے دریا کی طغیانی میں بہہ گئے۔ حفاظتی اقدامات سے بے خبر تفریح کرنے والوں کی تفریح ماتم میں بدل گئی۔ دریائے سوات میں اچانک پانی کا ریلا آیا تو اس وقت دوسرے علاقوں سے گئے ہوئے بہت سے لوگ وہاں تفریح کے لئے موجود تھے، کچھ دریا مین کشتیاں چلا رہے تھے اور سیلفیاں بنا رہے تھے۔ پانی کا ریلا سب کو بہا کر لے گیا۔ 18 افراد سوات دریا کے تیز پانی کے ریلے میں بہہ گئے۔ ریسکیو 1122 نے کوئی لمحہ ضائع کئے بغیر سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا لیکن بہت سے لوگوں کو بچایا نہین جا سکا۔ 40 سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، کئی لوگ لاپتہ ہیں...

پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود،فیصلے کیخلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے،بیرسٹر گوہر
پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود،فیصلے کیخلاف اسمبلی اورعوامی سطح پراحتجاج کریں گے،بیرسٹر گوہر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے نظرثانی کیس کے فیصلے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھاکہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے مایوسی ہوئی ہے اور بہت ناانصافی ہوئی ہے۔انہوں نے کہاکہ لگتا ہے کہ پی ٹی آئی کیلئے قاضی فائز عیسی کا سایہ آج بھی سپریم کورٹ میں موجود ہے۔ان کا کہنا تھاکہ فیصلہ ہمارے ساتھ ناانصافی ہے، آئین کی غلط تشریح کی گئی ہے، یہ...
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ای سی سی کے اجلاس کے دوران ملک بھر میں گیس پر چلنے والے پاور پلانٹس اور صنعت کے لیے قیمتوں میں اوسطاً 10 فیصد اضافہ کی منظوری دے دی ۔ گھریلو صارفین کے لیے صرف فکسڈ چارجز میں معمولی رد و بدل کیا جائے گا، وزارتِ قومی غذائی تحفظ و تحقیق کی جانب سے چینی درآمد سے متعلق تجویز پر غور کیا۔ ای سی سی نے اجلاس کے دوران چینی کی درآمد کی بھی منظوری دے دی ، چینی کی درآمد کے لیے 10 رکنی اسٹیئرنگ کمیٹی کے قیام کی منظوری دی، کمیٹی کی سربراہی وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں معیشت، توانائی اور غذائی تحفظ سے متعلق کئی اہم فیصلے کیے گئے۔اجلاس میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، تاہم اعلامیے کے مطابق فکسڈ چارجز میں معمولی اضافہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 400 روپے سے بڑھا کر 450 روپے ماہانہ کر دیے گئے ہیں، جبکہ نان پروٹیکٹڈ صارفین کے فکسڈ چارجز 1000 روپے سے بڑھا کر 1400 روپے کر دیے گئے۔ اس کے علاوہ وہ صارفین جو ماہانہ 1.5 کیوبک میٹر سے زائد گیس استعمال کرتے ہیں، ان کے فکسڈ چارجز 2000...
سٹی 42 : ای سی سی نے وزارت دفاع کے لیے 15 ارب 83 کروڑ 90 لاکھ روپے کی گرانٹ منظور ی دے دی، یہ گرانٹ مسلح افواج کی تنخواہوں، الاؤنسز، دیگر واجبات سمیت حالیہ پاک بھارت جنگ کے شہداء ،وزیراعظم پیکج کے تحت واجبات کی ادائیگی کے لیے جاری کی جائے گی۔ وزارت خزانہ کے لیے 6.3 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور کی گئی ہے، وزارت خزانہ کے لیے 1774 ارب روپے تکنیکی گرانٹ منظور کی گئی ہے، گرانٹس ملکی قرضوں کی ادائیگی اور غیر ملکی قرضوں کی ادائیگی کے لیے خرچ کی جائیں گی ۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک وزارت خارجہ کے لیے 10 کروڑ روپے...
بجٹ 2025-26کی جمہوری طریقے سے منظوری خوش آئند ہے ،عاطف اکرام شیخ ٹیکس ریونیو ہدف کا حصول اور قرضوں کی واپسی بڑا چیلنج ہوگا، تاجر وںکو شک کی نگاہ سے دیکھنے کی بجائے معیشت کاپارٹنر سمجھا جائے وفاقی بجٹ میں تنخواہیں بڑھانا ، تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف جیسے اقدامات قابل ستائش ہیں ،صدر ایف پی سی سی آئی کا بجٹ منظوری پر بیان اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ 2025-26کی جمہوری طریقے سے منظوری خوش آئند ہے ،بجٹ میں تنخواہیں بڑھانا ،تعمیراتی شعبے کیلئے ریلیف جیسے اقدامات قابل ستائش ہیں ،تاہم بجٹ میں ٹیکس ریونیو کے ہدف کا حصول اور قرضوں کی واپسی بڑا چیلنج ہوگا۔ فیڈریشن آف...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دعا ہے کہ نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے امن اور سلامتی کا پیغام لائے،محرم الحرام ہمیں امام حسین علیہ السلام کی عظیم شہادت کی یاد دلاتا ہے،سوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔جمعہ کے روزآغازِ محرم الحرام و نیا اسلامی سال پر جاری اپنے ایک پیغام میں دعا کرتے ہوئے وزیر اعلی مریم نواز نے کہا کہ نیا اسلامی سال امت مسلمہ کیلئے وحدت و اتحاد کا پیامبر ہو،اللہ تعالی نئے اسلامی سال1447ھ کو پاکستانی عوام کیلئے امن و ترقی،خوشحالی و خوشیاں اور عالم اسلام کیلئے باعث رحمت و برکت ہو۔وزیر اعلی...
عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے محمدی سیرت اور حسینی جذبہ کی ضرورت ہے، اگر مسلم امہ ان دو خصوصیات کو اپنالے تو دنیا ایک نئے عہد کا آغاز کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قرآن سینٹر ڈیفنس سوسائٹی میں دین محمدی کے عنوان سے منعقدہ عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین محمدی ایک ایسی تعبیر ہے جسے سبھی اپنا سکتے ہیں لیکن دین محمدی کی حقیقی تعبیر وہی ہوگی جو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ40 ارب کا کوہستان کرپشن سکینڈل خیبر پختونخواحکومت کیلئے کلنک کا ٹیکہ ہے،خیبر پختونخوا کا پیسہ اشتہاریوں اور مفرورں پر لٹایا جا رہا ہے ،خیبر پختونخوا حکومت کو پختونوں سے زیادہ اڈیالہ جیل کے قیدی کی فکر ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو کوہستان میگا کرپشن سکینڈل کے حوالے سے جاری اپنے ایک بیان میں کیا ۔(جاری ہے) عظمی بخاری نے کہاکہ 190ملین پائونڈ کیس میں سزا یافتہ کیلئے 40 ارب کی کرپشن پریشان کن ہے ،کوہستان میگا کرپشن سکینڈل پر جیل میں بیٹھا قیدی بھی پریشان ہے ،دودھ کی رکھوالی پر بلے کو بٹھانے کا نتیجہ...
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی حکومت کی جانب سے حج 2026 کے لیے رجسٹریشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی رجسٹریشن 9 جولائی تک جاری رہے گی جبکہ حج رجسٹریشن کیلئے کوئی فیس نہیں ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کیلئے قبل از وقت سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کیلئے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔بیرون ملک میں رہنے والے پاکستانیوں کیلئے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔ اس سال پرائیویٹ اسکیم سے رہ جانے والے عازمین کیلئے بھی رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ صرف رجسٹریشن کروانے والے ہی حج کیلئے اہل ہونگے۔ حج 2026 کی رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں...
مون سون سیزن کا آغاز،ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کیلئے سی ڈی اے متحرک WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ممبر ایڈمن طلعت محمود کی زیر نگرانی سی ڈی اے متحرک، مون سون سیزن کا آغاز ، کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام ممکنہ تیاریاں مکمل، سی ڈی اے نے مون سون سیزن کی مناسبت سے خصوصی پلان مرتب کر لیا، خصوصی پلان کے تحت فلڈ ریلیف کیمپ اور دیگر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا فلڈ ریلیف سیل یکم جولائی سے 30 ستمبر تک قائم رہے گا، فلڈ ریلیف سیل کی سربراہی ڈائریکٹر ایمرجنسی اینڈ ڈیزاسٹر منیجمنٹ کرینگے، ریلیف سیل...
خیبرپختونخوا کے ٹَل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جسے ملک کی توانائی کی ضروریات کے لیے اہم پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان آئل فیلڈ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نئے دریافت شدہ ذخائر سے یومیہ پیداوار کا تخمینے کے مطابق گیس کی یومیہ پیداوار 22.1 ملین مکعب فٹ اور تیل کی یومیہ پیداوار 2,112 بیرل ہے۔ اعلامیے کے مطابق یہ ذخائر ٹَل بلاک میں کی گئی حالیہ کھدائی کے بعد دریافت ہوئے ہیں، اور ابتدائی اندازوں کے مطابق یہ ذخائر ملکی معیشت اور توانائی کے شعبے کے لیے مثبت اثرات مرتب کریں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نہ صرف توانائی کے درآمدی بوجھ کو کم کرنے میں...
نائب وزیراعظم جولائی میں امریکا سمیت 4 اہم ممالک کا دورہ کریں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار جولائی میں امریکا و چین سمیت چار اہم ممالک کے دورے کریں گے۔ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم سب سے پہلے آذربائیجان کا دورہ کریں گے، اسحاق ڈار جولائی میں ایس سی او وزرائے خارجہ ملاقات کے لیے چین جائیں گے۔نائب وزیراعظم یو این سیکیورٹی کمیٹی اجلاس کی صدارت کے لیے جولائی میں ہی امریکا کا دورہ بھی کریں گے۔ اسکے بعد، اسحاق ڈار جولائی میں ہی ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کیلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزارت مذہبی امور نے حج 2026 کے لیے عازمین کی لازمی رجسٹریشن کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے، جو آج سے ملک بھر میں شروع ہو چکی ہے اور 9 جولائی 2025 تک جاری رہے گی۔وزارت کے مطابق حج رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی اور یہ عمل مکمل طور پر مفت ہے۔ترجمان کے مطابق آئندہ سال حج پر جانے کے خواہشمند افراد کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ خواہ وہ سرکاری حج اسکیم کا انتخاب کریں یا نجی اسکیم کا، تمام عازمین کے لیے...
وزیر داخلہ سے امریکی سفیر کی ملاقات، خطے میں قیام امن کیلئے پاکستانی کوششوں کی تعریف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سیاہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصا پاک بھارت تنا، مشرق...
آج صبح منگورہ بائی پاس پر دریائے سوات کے قریب ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس میں 17 سیاح شدید طغیانی کے باعث پانی کے تیز بہاؤ کی زد میں آکر ڈوب گئے۔ ریجنل دفتر اطلاعات سوات سے جاری بیان کے مطابق واقعے کی نوعیت اور عوامی تشویش کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سوات نے فوری طور پر ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اس سانحے کی مکمل تحقیقات کرے گی۔ کمیٹی حقائق کا جائزہ لے گی اور اگر کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی ثابت ہوئی تو ذمہ دار افراد کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: سوات میں المناک واقعہ، 17 افراد دریا میں بہہ گئے، 9 نعشیں...
فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد سے ملاقات مئں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ عالمی استعماری قوتیں فلسطینیوں کی نسل کشی کی ذمہ دار ہیں، فلسطین کے عوام کی مدد کرنا ہر انسان کا فرض ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (شہید بھٹو) کے چیئرمین و سابق وزیراعظم پاکستان ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پوتے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کیلئے جدوجہد جاری رکھیں گے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم اور وفد سے ملاقات کے دوران کیا۔ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام ظلم اور ناانصافی کی چکی میں پس رہے ہیں، عالمی استعماری قوتیں فلسطینیوں...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں، ہم سب کو مل کر پاکستان کی معاشی ترقی کیلئے دن رات محنت کرنی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ کی منظوری کے بعد ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے ملاقات کی،وزیراعظم نے ارکان سینیٹ اور قومی اسمبلی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام دوست بجٹ بنانے کیلئے معاشی ٹیم نے شب و روز محنت کی، تمام اتحادی جماعتوں کے مشکور ہیں جن کی مشاورت سے عوامی امنگوں کی ترجمانی کرنے والا بجٹ تشکیل دیا، اتحادی جماعتوں نے بجٹ کی منظوری میں اہم کردار ادا کیا جن پر ان کے شکر گزار ہیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے خواہش مند افراد کے لیے رجسٹریشن کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے، جو ملک بھر میں مقررہ بینکوں کے ذریعے 9 جولائی تک جاری رہے گی۔سرکاری اعلامیے کے مطابق اس ابتدائی رجسٹریشن کے لیے کسی قسم کی فیس وصول نہیں کی جائے گی تاہم خواہشمند افراد کے لیے رجسٹریشن کرانا لازمی قرار دیا گیا ہے، خواہ وہ سرکاری اسکیم کے ذریعے حج کرنا چاہتے ہوں یا نجی اسکیم سے۔وزارت کے مطابق یہ رجسٹریشن نہ صرف اندرون ملک مقیم شہریوں بلکہ بیرون ملک رہائش پذیر پاکستانیوں کے لیے بھی لازم ہے۔ صرف وہ افراد حج 2026ء کے لیے اہل سمجھے جائیں گے جنہوں نے مقررہ مدت کے اندر اپنا اندراج...
اسلام آباد: محرم الحرام کے دوران ملک میں امن و امان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو یقینی بنانے کے لیے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز اور فرقہ وارانہ مواد کی نگرانی کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ یہ ٹیم وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایت پر ڈی جی این سی سی آئی اے وقارالدین سید کے حکم پر قائم کی گئی ہے۔ ایجنسی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ 18 رکنی ٹیم NCCIA ہیڈ کوارٹرز کے افسران پر مشتمل ہے، جس کی سربراہی ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز خان کر رہے ہیں جبکہ ٹیم کے کنوینر ڈپٹی ڈائریکٹر اکرام مغل ہوں گے۔...
سٹی42: نیشنل مینجمنٹ کورس (NMC) میں شرکت کے لیے نامزد دو سینیئر افسران کو کورس سے ڈراپ کر دیا گیا، اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ کورس سے خارج ہونے والے افسران میں سیکرٹری اسکول ایجوکیشن خالد نذیر وٹو، ڈی آئی جی کیپٹن (ر) عطا محمد شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق ان دونوں افسران کے نام کورس میں شمولیت کی فہرست سے خارج کر دیے گئے ہیں۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک نئے نوٹیفکیشن کے مطابق نیشنل مینجمنٹ کورس میں شرکت کے لیے افسران وقارالدین سید، شیر اکبر، عرفان علی، منور حسین، سعدیہ منیب کو شامل کیا گیا ہے۔ نیشنل مینجمنٹ کورس کا آغاز 30 جون...
---فائل فوٹو وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ قیامِ امن کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے زبردست اقدامات کو سراہتے ہیں۔ امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر سے گفتگو کے دوران محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کشمیر سمیت دیگر تنازعات مذاکرات کے ذریعے حل کرنے کا خواہاں ہے۔انہوں نے نیٹلی بیکر سے ملاقات کے دوران علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر سے ملاقات پر بھی تفصیلی گفتگو کی۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے یہ بھی کہا کہ امید ہے ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے۔
ویب ڈیسک : وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ امن و امان کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے غیر معمولی انتظامات کئے ہیں، سوشل میڈیا پر فرقہ واریت اور نفرت انگیزی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک مریم نواز شریف نے واضح کیا کہ مجالس...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے لیے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو 9 جولائی تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی، حج 2026ء کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔(جاری ہے) وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026ء کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔حج رجسٹریشن...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جون2025ء)وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر نے ملاقات کی اور خطے میں قیام امن کے لیے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔پاکستان میں تعینات امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے وفاقی دارالحکومت میں وزیر داخلہ محسن نقوی سے اہم ملاقات کی، جس میں پاک امریکا تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران انسداد دہشت گردی اور منشیات کی روک تھام کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی بات چیت کی گئی۔اس موقع پر علاقائی صورتحال خصوصاً پاک بھارت تناؤ، مشرق وسطیٰ کے حالات اور حالیہ ایران اسرائیل جنگ بندی کے تناظر میں پاک فوج کے...
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کی جغرافیائی اور موسمی صورتحال کے پیش نظر فضائی سفر یہاں کے عوام کی بنیادی ضرورت بن چکی ہے، تاہم پی آئی اے کے پاس طیارے کی قلت کی وجہ سے گلگت کیلئے پروازوں کا تسلسل برقرار رکھنا ممکن نہیں رہا جو کہ قابل افسوس امر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے ایک قرارداد کی متفقہ طور پر منظوری دی ہے جس میں وفاقی حکومت اور وزیر اعظم پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ گلگت شہر کیلئے فوری طور پر نئے طیارے خریدنے اور نئے طیاروں کی دستیابی تک متبادل طیاروں کی فراہمی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ گلگت بلتستان کا یہ...
جسم کو ہائیڈریٹ کرنے کے لیے پانی بہترین انتخاب ہے مگر کچھ مشروبات ایسے ہیں جو پانی سے بھی زیادہ مؤثر طریقے سے ہائیڈریٹ کرتے ہیں — خاص طور پر الیکٹرولائٹس، کاربوہائیڈریٹس اور سوڈیئم کی موجودگی کی وجہ سے۔ ان میں سے ایک دودھ ہے جو الیکٹرولائٹس، پروٹین، کاربوہائیڈریٹس، اور سوڈیئم کی وجہ سے پانی سے زیادہ دیر جسم میں رہتا ہے اور پانی کی کمی کو پورا کرتا ہے۔ اس کے علاوہ او آر ایس جسمانی نمکیات (سوڈیئم، پوٹاشیئم، کلورائیڈ) کی بہترین مقدار فراہم کرتا ہے اور طبی سطح پر پانی سے بہتر ہے۔ یسرے نمبر پر ناریل کا پانی۔ یہ بھی قدرتی الیکٹرولائٹس، خاص طور پر پوٹاشیئم الیکٹرولائٹ وافر مقدار میں فراہم کرتا ہے۔ علاوہ ازیں خربوزے یا تربوز کا جوس، جری...
لاہور میں اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ محرم الحرام ہمیں نواسہ رسولؐ حضرت امام حسینؓ کی عظیم قربانی کی یاد دلاتا ہے، حضرت امام حسینؓ کا پیغام ہر دور کے مظلوم کو حوصلہ دیتا ہے اور ظالم کو للکارتا ہے، عوام سے اپیل ہے کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے میں اختلافات اور تفرقہ بازی سے گریز کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس اور جلوسوں کی ڈرون کوریج پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔ امن و امان کے حوالے سے حکومتی اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بتایا کہ پنجاب حکومت نے محرم الحرام کے...
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن والے چیف سیکرٹری کے دفتر تو جاتے ہیں لیکن میرے پاس نہیں آتے۔ اپوزیشن سے سو اختلاف ہو سکتا ہے لیکن میرے دفتر کے دروازے ان کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کا مسئلہ انتہائی اہم ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کی بھرپور کوشش کرینگے۔ اسمبلی اجلاس کے دوران مختلف ممبران کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کیلئے 1 ارب روپے مختص کیا تھا جس سے 22 کروڑ روپے منافع ملتے تھے لیکن شرح سود کم ہونے اب صرف 12 کروڑ روپے ملتے...
کراچی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔27جون 2025) کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ کراچی سےجدہ جانے والی سعودی ائیرلائن کے طیارے کے ٹیک آف کرنے کے چند منٹ بعد ہی کپتان کو طیارے میں تکنیکی خرابی محسوس ہوئی جس کے بعد طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کروائی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی ائیر لائن کاطیارہ کراچی سے جدہ جارہا تھا جس میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔(جاری ہے) ذرائع کے مطابق پرواز کے کچھ دیر بعد ہی طیارے کے انجن میں آگ کی وارننگ آئی جس کے بعد ہنگامی لینڈنگ کیلئے اے ٹی سی نے رن وے کو خالی کرواکر طیارے کو لینڈ کرایا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سعودی...
---فائل فوٹو جماعتِ اسلامی پنجاب کے امیر جاوید قصوری نے کہا ہے کہ پنجاب کے بجٹ میں عوام کے لیے کچھ بھی نہیں، یہ عوام کا نہیں آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جاوید قصور ی نے کہا کہ پنجاب حکومت نے 803 ارب روپے خسارے کا بجٹ پیش کیا ہے، بجٹ میں کیے گئے دعوے پورے ہوتے نظر نہیں آ رہے۔انہوں نے کہا کہ کسان کارڈ کے نام پر کسانوں کو دھوکا دیا جارہا ہے، گندم کے سیزن میں کسانوں کو 799 ارب روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ پنجاب اسمبلی نے 5300 ارب روپے سے زائد مالیت کے بجٹ کی منظوری دے دیوزیر پارلیمانی امور میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے بحث سمیٹتے ہوئے...
وزیر اعلیٰ کو تاحیات 2 گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت فراہم ہو گی۔ جبکہ سپیکر کیلئے بھی تاحیات ایک گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی نے وزیر اعلیٰ اور سپیکر کی تنخواہ، مراعات اور الاؤنسز ایکٹ 2021ء میں الگ الگ ترامیم کی متفقہ منظوری دی ہے جس کے تحت وزیر اعلیٰ کو تاحیات 2 گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت فراہم ہو گی۔ جبکہ سپیکر کیلئے بھی تاحیات ایک گن مین، ایک کک، ایک ڈرائیور اور ایک اسسٹنٹ کی سہولت ہو گی۔ یہ ترامیم جمعرات کے روز وزیر قانون غلام محمد نے ایوان میں پیش کی۔ جس...
علی ساہی: پنجاب بھر میں گزشتہ چار سال سے زیر التوا گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی 30 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا مسئلہ آخر کار حل، حکومت نے باقی ماندہ نمبر پلیٹس کی تیاری کی باضابطہ منظوری دے دی ہے۔ محکمہ ایکسائز کے حکام کے مطابق گزشتہ دو سالوں میں 19 لاکھ سے زائد نمبر پلیٹس نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (این آر ٹی سی) کے ذریعے گاڑی مالکان کو فراہم کی گئیں جبکہ مزید 11 لاکھ نمبر پلیٹس کی تیاری کا عمل اب شروع ہونے جا رہا ہے۔موٹر سائیکلوں کے لیے 9.5 لاکھ نمبر پلیٹس اور گاڑیوں کے لیے 1.5 لاکھ نمبر پلیٹس تیار ہوں گی۔، باقی رہ جانے والی پلیٹس بھی این آر ٹی سی کے...
(ویب ڈیسک)فضائی آلودگی کی روک تھام کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ سامنے آگیا،نجی گاڑیوں کے بعد اب موٹر سائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا،جلدآلودگی پھیلانےوالی موٹر سائیکلوں کی بھی چیکنگ شروع کی جائیگی۔ سیکرٹری پنجاب پروونشل ٹرانسپورٹ اتھارٹی محمد حسن احسن نے کہا کہ نجی گاڑیوں کے بعد اب موٹرسائیکلوں کیلئے بھی فٹنس سرٹیفکیٹ لینا لازم ہوگا،پنجاب حکومت کی جانب سے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک محمد حسن نےمزیدکہاکہ پرچی چالان ختم کرنے کے احکامات دیدیئے گئے ہیں، سنگل کلک پرروٹ پرمٹ حاصل کیا جا سکےگا،رشوت کاخاتمہ ہوگا،روٹ پرمٹ کے حصول کو ڈیجیٹل کرنےجا رہے ہیں،اوور لوڈنگ بڑا...
—فائل فوٹو وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ حج 2026ء کے لیے عازمین کی رجسٹریشن شروع کر دی گئی ہے جو 9 جولائی تک جاری رہے گی۔وزارت مذہبی امور نے کہا کہ حج رجسٹریشن کے لیے کوئی فیس ادا نہیں کرنی ہوگی، حج 2026ء کے لیے قبل از وقت رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔سرکاری اور نجی دونوں اسکیموں کے لیے عازمین حج کی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے بھی رجسٹریشن کرانا لازمی ہے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق رجسٹریشن کروانے والے درخواست گزار ہی حج 2026ء کے اہل تصور ہوں گے، حج رجسٹریشن ملک بھر میں منظور شدہ 15 بینکوں سے کرائی جا سکتی ہے۔حج رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج اسکیم منتخب کر...
---فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے لیے حکومت کے دروازے کھلے ہیں، ملکی مفاد کے لیے تحریکِ انصاف کو ہر معاملے پر ساتھ لے کر چلنا چاہتے ہیں۔’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران رانا احسان افضل نے کہا کہ امریکا اور ایران کے درمیان معاملات کے حل کے لیے پاکستان جو کرسکتا ہے وہ کرے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارت کہتا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہوگیا لیکن آج بھارت تنہائی کا شکار ہے، بھارت کی جانب سے پاکستان پر دہشت گردی کے الزامات کو کسی نے نہیں مانا۔رانا احسان کا یہ بھی کہنا تھا کہ موجودہ صورتحال میں بھارت کو سبکی ہوئی، کوئی ملک بھارت کے ساتھ نہیں۔
ویب ڈیسک:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ امید ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ غزہ میں بھی جنگ بندی کرائیں گے، پاکستان امن کیلئے اٹھائے ہر قدم کا خیر مقدم کرتا ہے۔ وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے اہم ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دوران ملاقات انسداد دہشت گردی اور انسداد منشیات کے حوالے سے اشتراک کار پر بھی گفتگو ہوئی، علاقائی صورتحال اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی گئی۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح...
ویب ڈیسک: ماہانہ 1 لاکھ سے 3 لاکھ تک تنخواہ والوں کے لیے ٹیکس ادا کرنے سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال 2025-26 کے لئے ترمیمی فنانس بل کا مسودہ سامنے آگیا، مسودے میں پہلے سلیب میں 6 لاکھ تک تنخواہ دار ٹیکس سے مستثنیٰ قراردیا گیا ہے۔ دوسرے سلیب میں 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک تنخواہ لینے والے افراد 6 لاکھ سے اوپر رقم پر 1 فیصد ٹیکس ادا کریں گے، دوسرے سلیب میں تنخواہ دار طبقے پر 1 فیصد انکم ٹیکس 6 لاکھ سے زائد رقم پر عائد ہو گا۔ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی؛ معاشی تھنک ٹینک ترمیمی فنانس بل میں تیسرے سلیب...