2025-09-18@20:29:00 GMT
تلاش کی گنتی: 3171

«ایک مقدمہ سننے سے اتنی پریشانی»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) یوکرین جنگ پر بات چیت کے لیے کییف اور ماسکو کے حکام تیسرے دور کے مذاکرات کے لیے ترکی کے شہر استنبول میں بدھ کے روز ملاقات کرنے والے ہیں۔ تاہم اطلاعات ہیں کہ اس میٹنگ کے دوران تنازعے کے خاتمے سے زیادہ توجہ اس بات پر ہو گی کہ جنگی قیدیوں کے تبادلے کا عمل مزید کیسے آگے بڑھایا جائے۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بات چیت سے قبل توقعات کو کم کرتے ہوئے کہا کہ یہ بات چیت ممکنہ طور پر جنگ بندی کی تفصیلات کے بجائے جنگی قیدیوں کے تبادلے کے دوسرے دور پر مرکوز ہو گی۔ انہوں نے کییف میں سفارت کاروں کو بتایا، "ہمیں...
    بالی ووڈ کے دبنگ ہیرو، سلمان خان، ہمیشہ خبروں کی زینت بنے رہتے ہیں۔ جہاں ایک طرف ان کی فلمیں باکس آفس پر دھوم مچاتی ہیں، وہیں ان کی ذاتی زندگی اور سیکیورٹی خدشات بھی عوامی توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔ حالیہ دنوں میں سلمان خان نے اپنے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس میں ایک نیا بلٹ پروف شیشہ نصب کروایا ہے، جس نے ان کے مداحوں اور میڈیا میں ہلچل مچا دی ہے۔ سلمان خان کے سیکیورٹی اقدامات میں اضافہ کیوں؟ 1. گولیاں چلنے کا واقعہ گزشتہ سال سلمان خان کے باندرہ واقع گھر پر نامعلوم افراد کی جانب سے گولیاں چلائی گئیں، جس کے بعد ان کی سیکیورٹی مزید سخت کر دی گئی۔ یہ واقعہ ان کے خاندان کے...
    بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پارلیمنٹ میں نیشنل اسپورٹس گورننس بل پیش کرنے والی ہے، جس کے ذریعے انڈین کرکٹ بورڈیعنی بی سی سی آئی سمیت 45  قومی اسپورٹس فیڈریشنز کو حکومت کی نگرانی میں لایا جائے گا، بل کے قانون بننے کے بعد بی سی سی آئی کو مجوزہ نیشنل اسپورٹس بورڈ سے تسلیم شدہ حیثیت حاصل کرنا ہوگی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تمام قومی اسپورٹس فیڈریشنز کی طرح، BCCI کو بھی اس بل کے ایکٹ بننے کے بعد ملکی قانون کی پابندی کرنی ہوگی، وہ وزارت سے مالی امداد نہیں لیتے، لیکن پارلیمنٹ کے ایکٹ ان پر بھی لاگو ہوں گے، وہ دیگر فیڈریشنز کی طرح خودمختار ادارہ رہیں گے۔ تاہم اگر کوئی تنازع پیدا ہوتا ہے تو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 23 جولائی 2025ء) بھارت دنیا میں آوارہ کتوں کے حملوں کے سب سے زیادہ واقعات والا ملک ہے۔ بھارتی شہروں میں آوارہ کتوں کے حملے بچوں اور بزرگوں کے لیے خطرہ بنتے جا رہے ہیں۔ دنیا میں ریبیز سے ہونے والی کل اموات کا 36 فیصد بھارت میں ہوتی ہیں۔ بھارت میں آوارہ کتوں اور بلیوں کی تعداد بھی دنیا میں سب سے زیادہ ہے، اور ریبیز سے اموات کی شرح بھی بلند ترین ہے، جب کہ بیشتر ریبیز اموات کی رپورٹ درج نہیں کرائی جاتیں۔ منگل کو پارلیمان کے ایوان زیریں، لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر مملکت ایس پی سنگھ بگھیل نے...
    معروف مذہبی اسکالر و مفتی طارق مسعود کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے تسلیم کیا ہے کہ ان کے منہ سے غلط بات نکلی اور انہوں نے اللہ سے رو رو کر توبہ کی ہے۔ مفتی طارق مسعود کا کہنا تھا کہ ایک مشہور فلم ’بول‘ میں اداکارہ حمائمہ ملکن نے ایک ڈائیلاگ بولا کہ ’جب کھلا نہیں سکتے تو پیدا کیوں کرتے ہو؟‘ اُس فلم میں ایک غریب آدمی کو دکھایا گیا جو اپنے بچوں کو کھلا نہیں سکتا، اور اس کی بیٹیاں بغاوت کر رہی ہیں۔ میں نے اُس پر بہت سخت بیانات دیے کیونکہ وہ مکالمے بہت متنازعہ تھے۔ یہ بھی...
    اپنے ایک بیان میں ٹمی بروس کا کہنا تھا کہ ایران کے رہنماؤں کے پاس اپنے لوگوں کیلئے امن و خوشحالی کا راستہ منتخب کرنے کا موقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گزشتہ شب امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان "ٹمی بروس" نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن، تہران کے ساتھ جوہری پروگرام کے بارے میں براہ راست بات چیت کے لیے تیار ہے۔ دلچسپ بات ہے کہ ایک جانب امریکی صدر "ڈونلڈ ٹرامپ" ایران کو جوہری تنصیبات پر ممکنہ حملے کی مسلسل دھمکیاں دے رہے ہیں تو دوسری جانب ان کی وزارت خارجہ، ایران کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے راگ الاپ رہی ہے۔ اس ضمن میں ٹمی بروس نے کہا کہ واشنگٹن ایٹمی ہروگرام پر تہران کے ساتھ مذاکرات کے لئے تیار...
    کراچی یونیورسٹی کے سینئر استاد پروفیسر ڈاکٹر آفاق احمد صدیقی کے ساتھ ایک جونیئر سرکاری اہلکار کی بدسلوکی کا واقعہ اساتذہ کے وقار کی پامالی کی مثال ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر آفاق صدیقی کراچی یونیورسٹی کے اسٹاف ٹاؤن میں مقیم ہیں، ان کے گھر کے سامنے ایک اور افسر بھی رہتے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈاکٹر آفاق مغرب کی نماز کے بعد گھر واپس آئے تو کچرا جلتے دیکھا،جس پر انھوں نے وہاں پر موجود افسر کے سیکیورٹی گارڈ سے درخواست کی کہ وہ لکڑیوں کا کچرا نہ جلائے کیونکہ دھواں ان کے گھر میں آتا ہے اور سانس لینا مشکل ہوجاتا ہے،جس پر تلخ کلامی کے بعد گارڈ نے نہ صرف بدتمیزی کی بلکہ انھیں تھپڑ بھی مارا جس سے ان...
    خیبر پختونخوا میں ایوان بالا کے انتخابات کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے، حکومت اور اپوزیشن نے انتخابی فارمولے کے مطابق 6 اور 5 نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ سینیٹ کی 11نشستوں میں تحریک انصاف نے 6، جمعیت علمائے اسلام2، پیپلز پارٹی2 اور پاکستان مسلم لیگ ن 1نشست پر کامیاب ہوئی، سینیٹ انتخابات میں پی ٹی آئی اور اپوزیشن کے درمیان معاہدہ کامیاب رہا۔پنجاب کی ایک نشت پر مسلم لیگ ن کے حافظ عبدالکریم کامیاب ہوئے ہیں۔  ملک میں سینیٹ کے حالیہ انتخابات مکمل ہو چکے ہیں، جس کے ساتھ ہی قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر بھی اراکین کی تقرری عمل میں آ چکی ہے۔ یوں پاکستان کی پارلیمان کے دونوں ایوان سینیٹ اور قومی اسمبلی مکمل ہو چکے ہیں۔...
    پاکستانی کرکٹر عماد وسیم کے ساتھ مبینہ افیئر کی افواہوں پر آخر کار سوشل میڈیا انفلوئنسر نائلہ راجہ نے خاموشی توڑتے ہوئے ان قیاس آرائیوں کی دو ٹوک تردید کردی ہے۔ حال ہی میں سوشل میڈیا پر افواہیں پھیلی تھیں کہ عماد وسیم اور ان کی اہلیہ ثانیہ اشفاق کے درمیان ناچاقی کی وجہ عماد کا مبینہ افیئر ہے۔ کچھ صارفین نے لندن میں عماد وسیم کی ایک ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں ایک خاتون کے ساتھ واک کرتے دیکھا جا سکتا ہے، اور دعویٰ کیا کہ یہ خاتون نائلہ راجہ ہیں۔ اس کے بعد عماد وسیم پر تنقید کی لہر دوڑ گئی، صارفین نے انہیں بے وفا قرار دیا اور حاملہ اہلیہ کے ساتھ بے وفائی کو...
    واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، لواحقین اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین خوازہ خیلہ بازار کی مرکزی سڑک بند کر دی اور ملوث ملزمان (اساتذہ) کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اساتذہ کے 5 گھنٹے تک بدترین تشدد کا شکار مدرسے کا کم سن طالب علم جانبر نہ ہو سکا۔ خیبر پختونخوا میں سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں واقع ایک مدرسے میں اساتذہ کے بدترین تشدد سے ایک طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و غصہ پھیل گیا، لواحقین اور شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے مین خوازہ خیلہ بازار کی مرکزی سڑک بند کر دی اور ملوث ملزمان (اساتذہ) کو سخت سزا دینے کا...
    بھارتی ریاست کرناٹک کے دھرماستھلا مندر کے پولیس اسٹیشن میں ایک خاکروب نے 11 سال پرانے دل دہلا دینے والے انکشافات کیے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مندر میں 10 سال تک کام کرنے والے خاکروب نے پولیس اسٹیشن میں نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر مقدمہ درج کروایا ہے۔  مقدمے میں کہا گیا ہے کہ بااثر اور طاقتور افراد کے دباؤ پر زیادتی کی شکار متعدد خواتین اور طالبات کی برہنہ لاشیں خاموشی سے دفن کیں اور جلائیں۔ بیان میں خاکروب کا مزید کہنا تھا کہ تقریباً ایک دہائی کے مسلسل پچھتاوے نے پولیس کو سچ بتانے کی ہمت دی ورنہ ہم لوگ ایک دہائی قبل یہ علاقہ چھوڑ کر جا چکے تھے۔ دھرماستھلا مندر کے سابق ملازم نے اعتراف کیا کہ اسے 1998...
    چین میں حال ہی میں شور کی آلودگی کو کم کرنے کے لیے ایک انوکھا اور دنیا کا سب سے بڑا انفلیٹیبل (Inflatable) اسٹرکچر نصب کیا گیا ہے۔ چینی حکام کی جانب سے یہ اقدام دنیا بھر میں ماحولیاتی انجینئرنگ کی ایک مثال بن چکا ہے۔ یہ انفلیٹیبل دراصل ایک بڑا ہوا سے بھرا ہوا ربڑ یا پی وی سی کا بنا ہوا پردہ یا دیوار ہے جو عمارتوں کے گرد تعمیراتی سائٹس پر نصب کیا جاتا ہے۔ اس کا مقصد شور کو باہر جانے سے روکنا، گرد و غبار کو کنٹرول کرنا اور اردگرد کے رہائشی علاقوں کو تحفظ دینا ہے۔ یہ انفلیٹیبل بیریئر چین کے بڑے شہروں میں خاص طور پر بیجنگ، شنگھائی اور شینژین جیسے گنجان آباد علاقوں میں استعمال کیا جا رہا ہے جہاں...
    لاہور کی مون سون کی بارشیں میرے دل میں ہمیشہ ایک خاص مقام رکھتی ہیں۔ یہ محض ایک موسم نہیں بلکہ زندگی کے ایک ایسے باب کی مانند ہیں جو خوشبو، جذبات اور یادوں سے لبریز ہے۔ اس تاریخی شہر کی قدیم مٹی پر گرنے والا ہر قطرہ مجھے اُن قیمتی صبحوں کی طرف لے جاتا ہے جو میں نے اپنے مرحوم والد چوہدری محمد اقبال صاحب کے ساتھ گزاریں جن کا نظم و ضبط اور شفقت میرے بچپن کے رہنما ستارے تھے۔ میرے والد ایک پختہ عادتوں والے انسان تھے۔ چاہے بارش ہو یا دھوپ، سرد ہوائیں ہوں یا خزاں کی سنہری رت، وہ فجر کی نماز کے فوراً بعد باغ جناح (جو پہلے لارنس گارڈن کہلاتا تھا) میں...
    حکومت نے محکمہ تحفظِ نباتات میں میتھائل برومائیڈ سے متعلق ایک بڑا اسکینڈل بے نقاب کرتے ہوئے ایک مشکوک کمپنی کا لائسنس معطل کر دیا ہے اور تقریباً ایک ملین ڈالر مالیت کی شپمنٹس کی کلیئرنس روک دی گئی ہے۔ ڈی پی پی میں جاری بڑی کریک ڈاؤن مہم کے تحت حکومت نے میتھائل برومائیڈ کی درآمد سے متعلق پالیسی کا ازسرِنو جائزہ لینے کے بعد اس کی غیر ضروری درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے۔ وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین کی قیادت میں گزشتہ چھ ماہ کے دوران ڈیپارٹمنٹ آف پلانٹ پروٹیکشن (ڈی پی پی) نے اپنے نظام، آپریشنز اور ضوابط میں بہتری لانے کے لیے کئی اصلاحاتی اور تادیبی اقدامات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کے مالک ایلون مسک کو ایک اور مشکل کا سامنا ہے، کیونکہ فرانس میں پراسیکیوٹرز نے پلیٹ فارم کے خلاف ڈیٹا میں رد و بدل اور دھوکہ دہی کے الزامات پر پولیس تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔جمعے کے روز فرانسیسی پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق، سائبر جرائم کی تحقیقات کرنے والے ادارے فرنچ جینڈر مری کی ایک شاخ اس معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔ تحقیقات دو اہم الزامات پر مرکوز ہیں: ایک، خودکار ڈیٹا پروسیسنگ سسٹم کے ذریعے منظم انداز میں ڈیٹا میں رد و بدل، اور دوسرا، اسی سسٹم کے ذریعے مجرمانہ انداز میں ڈیٹا کا اخراج۔یہ تحقیقات جنوری میں اس وقت شروع ہوئیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے خلاف فرانس میں جاری تحقیقات کے دوران پراسیکیوٹر نے پولیس کو بھی شامل کرلیا۔ پیرس کے پراسیکیوٹرز نے اعلان کیا کہ کمپنی یا اس کے اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے مبینہ طور پر الگورتھم کے غلط استعمال اور خودکار ڈیٹا سسٹم سے دھوکا دہی کے ذریعے ڈیٹا نکالنے کی تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔ اس اقدام سے ایلون مسک پر دباؤ میں اضافے ہو گا، جو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق ساتھی رہ چکے ہیں۔ وہ یورپی حکومتوں پر آزادی اظہار پر حملے کا الزام عائد کرنے کے علاوہ چند دائیں بازو کی جماعتوں کی کھل کر حمایت بھی کر چکے ہیں۔فرانسیسی پولیس اب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی شہر احمد آباد میں مسافر طیارے کی تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ حادثہ دونوں انجنوں کو ایندھن سپلائی بند ہونے کے باعث رونما ہوا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت کے ائر کرافٹ ایکسیڈینٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ ایندھن کنٹرول کرنے والے دونوں سوئچز ایک سیکنڈ کے فرق سے یکے بعد دیگرے بند ہوگئے تھے۔ ایندھن کی سپلائی منقطع ہونے سے انجن بند ہوگیا اور طیارہ تیزی سے نیچے آنے لگا۔ رپورٹ کے مطابق کاک پٹ ریکارڈنگ میں ایک پائلٹ کو دوسرے سے پوچھتے سنا گیا کہ اس نے پاور کٹ کیوں کی،جس پر دوسرے پائلٹ نے جواب دیا کہ اس نے ایسا نہیں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کی جانب سے سلطنت عمان کے وفد کے اعزاز میں ایک باوقار عشائیہ دیا گیا۔ اس موقع پر پاکستان اور عمان کے درمیان دوطرفہ تعلقات، افرادی قوت، قانونی تعاون، اور تعلیم کے شعبے میں اشتراک کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عشائیہ میں سلطنت عمان کے سفیر فہد بن سلیمان بن خلف الخروصی، سابق چیف جسٹس شیخ اسحاق البوسیدی، عمان حکومت کے قانونی مشیر شیخ عبدالعزیز البوسیدی، ممتاز کاروباری شخصیت شیخ عبدالمالک البوسیدی، اور پاکستان اسکول سسٹم عمان کے چیئرمین جناب امیر حمزہ نے شرکت کی۔ سیکریٹری اوورسیز پاکستانیز اینڈ ہیومن ریسورس ڈویلپمنٹ ندیم اسلم چوہدری اور شہباز ظہیر نے بھی شرکت کی۔(جاری ہے)...
    چین کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :پیرس، فرانس میں ہونے والے یونیسکو کے 47 ویں عالمی ثقافتی ورثہ کے اجلاس میں ایک قرارداد کے ذریعے چین کی جانب سے نامزد کردہ “شی شیا شاہی مقبرے” کو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی، چین کے عالمی ثقافتی ورثہ مقامات کی تعداد 60 تک پہنچ گئی۔”شی شیا شاہی مقبرے” چین کے شمال مغربی علاقے نینگ شیا ہوئی خود اختیار علاقے کے شہر  ینچوان شہر میں واقع 11ویں سے 13ویں صدی کے درمیان تانگ شیانگ قومیت کی  قائم کردہ شی شیا بادشاہت (1038–1227) کے شاہی مقبروں کے آثار کا مجموعہ...
    چینی صدر کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو دانش مندانہ ہے، وزیر اطلاعات WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد :وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ چینی صدر شی جن پھنگ کی دور اندیش قیادت اور ان کا گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو دانش مندانہ اور بصیرت افروز  ہے، جو تہذیبی خلیج کو مٹانے اور تہذیبی تبادلے کو فروغ دینے کے چین کے عزم کا مظہر ہے۔ ہمیں ایک دوسرے کی تہذیبی حکمت کو سمجھنا اور اس سے سیکھنا چاہیے اور مزید تبادلے بڑھانے چاہئیں، تاکہ ہماری دنیا ایک بہتر جگہ بن سکے۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق چین کے صدر شی جن پھنگ نے عالمی تہذیبی مکالمے کے وزراء کے اجلاس کو...
    ایک نئی تحقیق میں محققین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ایک کپ کافی قبض کی شکایت سے بچنے میں مدد دے سکتی ہے۔ بارہ ہزار سے زائد افراد پر کی جانے والی اس تحقیق میں معلوم ہوا کہ صرف 100 ملی گرام کیفین (جو کہ ایک کپ کافی کا بنتا ہے) قبض کے خطرات کو تقریباً 20 فی صد تک کم کر دیتی ہے۔ البتہ، اگر روزانہ 204 ملی گرام سے زیادہ کی مقدار (جو کہ کافی کے دو کپ بنتے ہیں) سے زیادہ کیفین کی کھپت ہو تو اس کے منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ سائنس دانوں کو تحقیق میں معلوم ہوا 100 ملی گرام حد کے بعد کافی کا ہر اضافی کپ قبض کے...
    ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق شہر قائد میں 33 لاکھ سے زیادہ موٹر سائیکلیں اور 23 لاکھ دیگر گاڑیاں رجسٹرڈ ہیں، جن کے مالکان کو آن لائن اپلائی کرنے کے باوجود نہ نمبر پلیٹس وقت پر موصول ہو رہی ہیں، نہ ہی متعلقہ محکمے کی جانب سے شکایتوں کا فوری ازالہ کیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی مرکزی کمیٹی نے اراکین سندھ اسمبلی کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کراچی میں موٹر سائیکل اور گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فراہمی، ٹریفک پولیس کی سخت کارروائیوں اور محکمہ ایکسائز کی سست روی جیسے عوامی مسائل پر فوری صوبائی وزیر ایکسائز اور متعلقہ حکام سے ملاقات کریں۔ ایم کیو ایم مرکزی کمیٹی کے مطابق...
    سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک ایلون مسک کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ فرانسیسی پراسیکیوٹرز نے پلیٹ فارم کے خلاف ڈیٹا میں رد و بدل اور فراڈ کے الزامات پر پولیس تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔ پراسیکیوٹر آفس کی جانب سے جمعے کو کیے گئے اعلان میں بتایا گیا کہ فرنچ جینڈر مری کی ایک شاخ معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ یہ تحقیقات دو مخصوص الزامات پر کی جارہی ہے جن میں ایک الزام آٹو میٹڈ ڈیٹا پروسیسنگ سسٹم کے استعمال سے منظم طریقے سے ڈیٹا میں رد و بدل اور دوسرا آٹو میٹڈ دیٹا پروسیسنگ سسٹم سے منظم طریقے سے مجرمانہ طور پر ڈیٹا کا نکالا جانا ہے۔ یہ تحقیق جنوری میں پراسیکیوٹر کے سائبر کرائمز...
    اسلام ٹائمز: تل ابیب عرصہ دراز سے مغربی ایشیا خطے میں نئے اتحادیوں کی تلاش میں ہے تاکہ اس طرح عالمی برادری میں اپنی شدید گوشہ نشینی کا ازالہ کر سکے اور خود کو درپیش خطرات کم کر سکے۔ اسرائیل واضح طور پر عرب حکومتوں سے تعلقات معمول پر لانے کی خواہش کا اظہار کرتا ہے۔ مقبوضہ فلسطین کے بڑے شہروں میں ایسے بینر دکھائی دیتے ہیں جن میں نیتن یاہو اور ٹرمپ کے ساتھ مغربی ایشیائی ممالک شام، لبنان، فلسطین، مصر، اردن، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت اور عمان کے سربراہان کی تصاویر نظر آتی ہیں۔ ایسے ہی ایک بینر میں دعوی کیا گیا ہے کہ "نئے مشرق وسطی کی تشکیل کا وقت آن پہنچا ہے!"۔ اسی طرح...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 12 جولائی 2025ء) دو فلسطینی ذرائعوں نے دعویٰ کیا ہے کہاسرائیل کی جانب سے غزہ میں فوجی تعینات رکھنے کی تجویز کی وجہ سے مذاکراتی عمل میں پیش رفت نہیں ہو پا رہی ہے۔ ایک فلسطینی ذریعے نے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ دوحہ میں جاری مذاکرات جمعے سے پیچیدگیوں کا شکار ہیں کیونکہ 'اسرائیل حقیقی معنوں میں غزہ پٹی سے افواج نہیں ہٹا رہا‘۔ غزہ میں جنگ بندی کے لیے حماس اور اسرائیل کے مابین بالواسطہ مذاکرات قطر میں گزشتہ اتوار سے جاری ہیں۔ دونوں وفود کی کوشش ہے کہ عارضی جنگ بندی پر اتفاق رائے قائم ہو۔ حماس اور اسرائیلی ذرائع نے تصدیق کر دی ہے...
    پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار احسن خان نے خواتین پر سرمایہ کاری کے ذریعے انہیں خودمختار بنانے پر زور دیا۔حال ہی میں احسن خان نے ایک یوٹیوب چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے خواتین کی خودمختاری کے حوالے سے گفتگو کی۔ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکار نے کہا کہ ہم خواتین کو آگے بڑھانے میں انویسٹ نہیں کرتے، عورت کو اتنا خودمختار کردو کہ اسے زندگی کا سب پتا ہو، لیکن خودمختار ہونے کا یہ مطلب نہیں ہے کہ عورت اپنے اصول، ثقافت اور مذہب چھوڑ دے، خاتون کو ہر چیز کی معلومات ہوگی تو وہ زیادہ اچھے طریقے سے چیزوں کو سمجھ سکے گی۔انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ بہت سی خواتین ایسی ہیں جن کی شوہر...
    اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی چند اداکاراؤں نے ذہنی صحت اور باہمی رابطے کے فروغ کے لیے ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے۔ ان کے مطابق اس گروپ کا مقصد ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا، ذہنی کیفیت سے باخبر رہنا اور مشکل وقت میں جذباتی سہارا فراہم کرنا ہے۔ طوبیٰ انور نے بتایا کہ اس اقدام کی بنیادی وجہ اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت ہے، جو مبینہ طور پر شدید تنہائی کا شکار تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حمیرہ کی موت نے انڈسٹری کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے اور ذہنی صحت کے مسائل پر کھل کر بات کرنے کی ضرورت کو نمایاں...
    لاس اینجلس: معروف امریکی گلوکارہ اور اداکارہ سلینا گومز اور موسیقار و پروڈیوسر بینی بلانکو نے شادی کی تیاریوں کا آغاز موسمِ گرما کے آخر میں کرنے کا اعلان کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ انکشاف بلانکو نے 10 جولائی 2025 کو ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران کیا۔ یہ مشہور جوڑا دسمبر 2024 میں منگنی کے بندھن میں بندھا تھا، تاہم مصروف شیڈول کی وجہ سے شادی کی منصوبہ بندی میں تاخیر ہوئی۔ بلانکو نے بتایا کہ سلینا اپنے فلمی اور موسیقی کے پروجیکٹس میں مصروف ہیں جبکہ وہ خود کتابوں کی ریلیز، اسٹوڈیو کے کام اور ایک مشترکہ البم پر کام کر رہے ہیں۔ بلانکو نے کہا کہ اگرچہ دونوں مصروف ہیں، لیکن ان کا فارغ وقت...
    تہران(نیوز ڈیسک)خلیجی خطے میں ایک مرتبہ پھر کشیدگی بڑھ گئی ہے، اور اس بار معاملہ صرف بیان بازی تک محدود نہیں رہا۔ 23 جون کو ایران کی جانب سے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجی اڈوں پر میزائل حملہ کیا گیا، جس کے بعد عالمی سیاسی و عسکری حلقے ہل کر رہ گئے۔ ایرانی سرکاری میڈیا نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ العديد ایئر بیس کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای نے اس واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا، بلکہ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ ایران امریکی اڈوں تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے  اور مستقبل میں ایسا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشیوں کے استعمال کو قانونی ترامیم،سیاسی اتفاق رائے اورمسلسل تجربات سے مشروط کردیا،کمیشن کے مطابق ای وی ایم کا استعمال ایک بڑی سرمایہ کاری ہے اس سلسلے میں مقامی سطح پر مشینوں کی تیاری ضروری ہے۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) اور بائیو میٹرک ویریفیکیشن مشینوں کے استعمال سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے بال پارلیمنٹ کے کوٹ میں پھینکتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے قانونی ترمیم اور سیاسی اتفاقِ رائے بنیادی شرائط قرار دیدی گئی الیکشن کمیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کو پیش کی گئی رپورٹ میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پرتشدد، حادثاتی اور ُراسرار واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں فائرنگ، ٹریفک حادثہ، عمارت سے گرنے، بجلی کے کرنٹ، اور ٹرین کی زد میں آنے جیسے سانحات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک پر ایک 55 سالہ نامعلوم شخص صبح 6:05 بجے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور ریلوے حکام متوفی کی شناخت کے لیے نادرا، فنگر پرنٹس اور گمشدگی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماڑی پور کے ساحلی علاقے میں واقعہ بسم اللہ ہوٹل میں 16 سالہ شہزاد ولد بہادر حسین کرنٹ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا تھا کہ جن مقامات پر سکیورٹی فورسز تعینات ہیں وہاں دہشت گردوں کو کامیابی نہیں ملی، صوبے میں دہشت گردی کی کوششیں ناکام بھی بنائی جارہی ہیں، بات چیت ان سے ہو گی جو ریاست اور آئین کو تسلیم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام سٹیک ہولڈرز ایک پیج پر ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد رند کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز افسوس ناک واقعہ پیش آیا، دہشت گردی کےخلاف جنگ کو ہمیں بطور قوم لڑنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ دہشت...
    کراچی میں پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے درمیان ہونے والی لڑائی میں فائرنگ لگنے سے ایک پولیس اہلکار جاں بحق جبکہ رینجرز اہلکار زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ کراچی کے علاقے سائٹ اے ایریا میں پیش آیا جب پولیس اور رینجرز اہلکاروں نے ایک دوسرے پر گولی چلادی۔ پولیس حکام کے مطابق رینجرز اور پولیس اہلکار کے مابین جھگڑا ہوا جس دوران دونوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی۔ پولیس اہلکار کی شناخت وسیم اختر کے نام سے ہوئی ہے جو تھانہ گلشن معمار میں تعینات تھے جبکہ رینجرز اہلکار کا نام نعمان ہے جو 34 ونگ میں تعینات تھے۔ یہ بھی پڑھیے: 26 نومبر کو رینجرز کی ہلاکت کا کیس، ملزم ہاشم عباسی کی ضمانت منظور ایس ایس پی کیماڑی...
    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رؤف حسن کا کہنا ہے کہ پارٹی کی آئندہ تحریک گزشتہ تمام تحاریک سے مختلف ہوگی کیونکہ یہ تحریک کسی مخصوص مقام تک محدود نہیں رہے گی بلکہ ملک گیر سطح پر پھیلائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے رابطہ ہے، رؤف حسن نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رؤف حسن نے کہا کہ ماضی میں ہم تحریک کے لیے کسی ایک جگہ کا انتخاب کرتے تھے جیسے مینار پاکستان، سنگجانی یا ڈی چوک لیکن اس بار تحریک کا آغاز نچلی سطح سے ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ تحریک یونین کونسل کی سطح سے شروع ہوگی، پھر تحصیل، ضلع، صوبہ اور آخر میں قومی سطح تک جائے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشیوں کے استعمال کو قانونی ترامیم،سیاسی اتفاق رائے اورمسلسل تجربات سے مشروط کردیا،کمیشن کے مطابق ای وی ایم کا استعمال ایک بڑی سرمایہ کاری ہے اس سلسلے میں مقامی سطح پر مشینوں کی تیاری ضروری ہے۔(جاری ہے) الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں الیکٹرانیک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)اور بائیو میٹرک ویریفیکیشن مشینوں کے استعمال سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے بال پارلیمنٹ کے کوٹ میں پھینکتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے قانونی ترمیم اور سیاسی اتفاقِ رائے بنیادی شرائط قرار دیدی گئی الیکشن کمیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کو پیش کی...
    مظفرآباد:وزیر اطلاعات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر پیر محمد مظہر سعید شاہ سے چیئرمین علماء ومشائخ کونسل پاکستان ،مرکزی نائب صدر جمعیت علمائے پاکستان ، سجادہ نشین دربار عالیہ نقشبندیہ مجددیہ چورہ شریف پیر سید سعادت علی شاہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مسئلہ کشمیر سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے کہا کہ تحریک پاکستان اور پاکستان میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں علمائے کرام کا کلیدی کردار ہے۔ پاکستان کی خاطر سب کو ایک ہو کر آگے بڑھنا ہے، پاکستان اللہ تعالیٰ کی ایک عظیم نعمت ہے۔ پاکستان مسلم امہ میں خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔ خطے میں امن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران سے موصول ہونے والی خبروں کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا کے ساتھ دوبارہ مذاکرات پر مشروط آمادگی ظاہر کی ہے۔فرانسیسی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ایران امریکا سے بات چیت کے لیے تیار ہے، مگر یہ مذاکرات باہمی احترام کی بنیاد پر ہونے چاہییں اور امریکا کو اس بات کی ضمانت دینا ہوگی کہ وہ بات چیت کے دوران ایران پر کوئی حملہ نہیں کرے گا۔عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ مذاکرات کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ امریکا کی وہ کارروائیاں ہیں جن کے ذریعے اس نے سابقہ معاہدے کو توڑ دیا اور یکطرفہ حملے کیے۔ ان کے مطابق ان حملوں میں ایران کی جوہری...
    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال نے اپنی صنفی شناخت کے حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک جعلی ویڈیو پر شدید ردعمل دیا ہے۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ان کے اگست 2022 کے ایک انٹرویو کلپ کو ایڈٹ کرکے گمراہ کن انداز میں پھیلائی گئی، جسے اب تک 45 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے مومنہ اقبال نے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ اس ویڈیو کے منظر عام پر آنے کے بعد انہیں میڈیا نمائندوں کی متعدد کالز موصول ہوئیں اور وہ اس صورتحال سے حیرت اور پریشانی کا شکار ہو گئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی لڑکی سے اس کی صنفی شناخت سے متعلق سوال کرنا نہایت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور ان کے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف کی یہ ملاقات ایسے وقت ہوئی جب ماسکو نے مسلسل دوسری رات کییف پر حملہ کیا اور اقوام متحدہ کے مطابق روسی حملوں کے متاثرین کی تعداد تین سالوں میں اپنی بلند ترین سطح پر ہے۔ زبردست حملے شروع کرنے کے بعد، جس میں یوکرین کے دارالحکومت میں دو افراد ہلاک ہوئے، ماسکو نے اس بات سے انکار کیا کہ کییف کے ساتھ امن مذاکرات ختم ہو گئے ہیں۔ یوکرین جنگ: پوٹن کے ساتھ بات چیت میں پیشرفت نہ ہو سکی، ٹرمپ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، جنہوں نے تین سالوں میں پہلی بار متحارب ممالک کو مذاکرات...
    جولائی کی مکمل چاندنی رات جسے ’بک مون‘(Buck Moon) کہا جاتا ہے، جمعرات 10 جولائی کو اپنے عروج پر پہنچ گئی۔ امریکی مشرقی وقت کے مطابق چاند نے شام 4:37 پر طلوع کیا، اور سورج غروب ہونے کے بعد رات 8:53 بجے کے بعد واضح طور پر دیکھا جا سکا۔ یہ بھی پڑھیں:دبئی میں ’اسٹرابیری مون‘ کے طلسمی نظار ے نے دیکھنے والوں کو مسحور کردیا ’بک مون‘ کو یہ نام اس موسم کی مناسبت سے دیا گیا ہے جب ہرنوں (bucks) کے سینگ اُگنا شروع ہوتے ہیں۔ اس چاند کا رنگ طلوع کے وقت سنہری یا سرخی مائل ہوتا ہے، جس کی وجہ ریلی اسکیٹرنگ (Rayleigh Scattering) نامی قدرتی مظہر ہے، جو روشنی کو بکھیر کر چاند کو سرخ...
    اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے ایک فلیٹ سے برآمد ہوئی ہے جس کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کرکے لاش کو سرد خانے منتقل کردیا گیا ہے۔   کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ایک فلیٹ سے پاکستانی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ فلیٹ 2018 سے کرائے پر لیا گیا تھا، تاہم 2024 سے کرایہ ادا نہ کرنے پر مالک نے قانونی کارروائی کی تھی۔ عدالتی حکم پر جب پولیس فلیٹ خالی کرانے پہنچی تو دروازہ بند پایا گیا، جسے توڑ کر داخل ہونے پر اداکارہ کی لاش ملی۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے سردخانے منتقل کردیا گیا ہے جبکہ لواحقین سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے اداکارہ کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی، جو چیٹ جی پی ٹی جیسے انقلابی چیٹ بوٹ کی تخلیق کار ہے، اب گوگل کی اجارہ داری کو چیلنج کرنے کی سمت ایک بڑا قدم اٹھانے جا رہی ہے۔کمپنی کی جانب سے جلد ہی ایک نیا ویب براؤزر متعارف کرانے کی تیاری کی جا رہی ہے، جو صرف روایتی براؤزر نہیں ہوگا بلکہ مصنوعی ذہانت (AI) کی طاقت سے لیس ایک جدید ترین ٹول ہوگا۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یہ براؤزر آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کے لیے دستیاب ہو سکتا ہے۔ اوپن اے آئی اس براؤزر کے ذریعے صارفین کی روزمرہ زندگی، کام اور آن لائن سرگرمیوں میں خود کو مزید ضم کرنا چاہتی ہے، تاکہ اس کی AI سروسز مزید گہرائی کے...
    کوٹ لکھپت جیل میں قیدتحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی حکومتی اتحاد سے مذاکرات کی حمایت کی تجویز کو پیٹرن انچیف نے واضح الفاظ میں مسترد کردیا امپورٹڈ حکومت کیخلاف فیصلہ کن جدوجہدجاری رکھنے کے عزم کا اعادہ ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائیگا،بانی پی ٹی آئی کا جیل سے پیغام کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کی جانب سے حکومتی اتحاد سے مذاکرات کی حمایت کے صرف چند روز بعد پارٹی کے بانی چیٔرمین عمران خان نے واضح الفاظ میں اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔8 جولائی کو اڈیالہ جیل سے جاری کیے گئے ایک سخت لہجے پر...
    فائدہ اٹھانے والے محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے 18 کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل 72 ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار تک رقم وصول کی بینظیرانکم سپورٹ پروگرام سیگریڈ 18تک کے افسران کی بیگمات کے مستفید ہونے کا انکشاف،ضلع میرپورخاص میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی فہرست سامنے آگئی، فائدہ اٹھانے والے محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔فہرست کے مطابق ضلع میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر، جیمز ڈونگ کی قیادت میں علی بابا گروپ کے 6 رکنی وفد کی ملاقات ہوئی۔  وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی گئی۔ شہباز شریف نے کہا کہ علی بابا گروپ جیسے ای کامرس پلیٹ-فارمز پر اس وقت تین لاکھ سے زائد پاکستانی مقامی طور پر تیار کردہ مصنوعات فروخت کر رہے ہیں۔  ذیا بیطس کے مریضوں کو جان لیوا کیفیت سے بچانے کیلئے ڈیوائس تیار وزیراعظم نے حکام کو ہدایت کی کہ ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات...
    اپنے ایک ٹویٹ میں انٹونیو کاسٹا کا کہنا تھا کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی واحد غیر جانبدار ادارہ ہے جو ایران کے جوہری پروگرام کی پُرامن نوعیت کی تصدیق کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ کے ذریعے یورپی کونسل کے صدر "انٹونیو کاسٹا" نے IAEA کے ڈائریکٹر جنرل "رافائل گروسی" کے ساتھ اپنی ملاقات کی خبر دی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اس ملاقات میں بہت مفید تبادلہ خیال ہوا۔ ایران کے معاملے میں یورپی یونین، IAEA کے کردار کی مکمل حمایت کرتی ہے۔ انہوں نے اس بات کو مزید دُہراتے ہوئے کہا کہ ایران کو ہرگز ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دینی چاہئے۔ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دینے اور ای کامرس پلیٹ-فارمز پر مصنوعات فروخت کرنے والے پاکستانی کاروباروں کی تعداد میں مزید اضافے کیلئے اقدامات کئے جائیں۔ جمعرات کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے بین الاقوامی ای کامرس کمپنی علی بابا گروپ کی انٹرنیشنل مارکیٹس کے صدر جیمز ڈونگ کی قیادت میں 6 رکنی وفد نے ملاقات کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ملک میں ای کامرس کو مزید فروغ دینے کا لائحہ عمل تیار...
    لاہور کے معروف تجارتی مرکز حفیظ سینٹر کے بیسمنٹ میں جمعرات کے روز اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ یہ واقعہ گلبرگ کے علاقے میں پیش آیا جہاں سینکڑوں الیکٹرانکس کی دکانیں اور دفاتر موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:نوشکی میں تیل سے بھرے ٹرک میں آتشزدگی کا واقعہ، جاں بحق افراد کی تعداد 7 ہوگئی ریسکیو 1122 کے مطابق آگ بیسمنٹ میں لگی جس کے بعد دھواں پوری عمارت میں پھیل گیا۔ ریسکیو ٹیمیں اور فائر بریگیڈ فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے اور عمارت خالی کرانے کا عمل فوراً شروع کر دیا گیا۔ ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم یہ واقعہ ایک بار پھر لاہور کی تجارتی عمارتوں میں آگ سے بچاؤ کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال25-2024 کے دوران سخت مالی حالات کے باوجود ترقیاتی اخراجات میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور 1,146 ارب روپے خرچ کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین ترقیاتی سرمایہ کاری کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔جمعرات کو ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مالی سال کے دوران سخت مالی حالات کے باوجود ترقیاتی اخراجات میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے، اور ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی رقم ترقیاتی مد میں خرچ کی...
    یہ ایک جادوئی دنیا ہے، یہاں کچھ بھی ممکن ہے۔ کیا آپ نے کبھی سوچا تھا کہ مستقبل میں آپ صرف اپنی سوچ کے ذریعے کمپیوٹر چلا سکیں گے؟ یہ بہت ہی حیرت انگیز بات ہے کہ نہ کی بورڈ، نہ ماس اور نہ ہی آواز، بس آپ نے سوچنا ہے اور اپنے خیالات سے کمانڈ دینی ہے جس کے بعد آپ جیسا سوچتے جائیں گے کمپیوٹر ویسا ہی کام انجام دیتا جائے گا۔ کچھ عرصہ پہلے تک ایسا سوچنا دیوانے کی بڑ تھی یا ایسا ہوتا ہوا صرف سائنس فکشن کی فلموں میں دیکھا جا سکتا تھا، مگر اب یہ خواب حقیقت بن کر عام انسانوں کے استعمال میں آنے کے لئے کچھ ہی فاصلے پر ہے۔ اس کوانٹم...
    بھارت اور سری لنکا کے درمیان کچاتیو جزیرے کا تنازع ایک بار پھر خبروں میں ہے۔ تمل ناڈو میں ہونے والے ریاستی انتخابات سے پہلے بھارتی سیاسی جماعتیں، خاص طور پر وزیر اعلیٰ ایم کے اسٹالن کی جماعت ڈی ایم کے، اس معاملے کو عوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:مودی حکومت کی معاشی پالیسیوں کیخلاف لاکھوں مزدور سڑکوں پر آگئے، بھارت بھر میں ہڑتال 1974 کے ایک معاہدے کے تحت بھارت نے یہ جزیرہ قانونی طور پر سری لنکا کے حوالے کر دیا تھا، مگر اب دوبارہ اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ بعض شدت پسند گروپ تو الگ تمل ریاست بنانے کی بات بھی کر رہے ہیں۔ وزیراعظم...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 جولائی 2025ء) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک اسکول کے واش روم میں خون کے دھبے پائے جانے کے بعد اساتذہ نے پانچویں سے دسویں کلاس کی طالبات کی ماہواری چیک کرنے کے لیے انہیں مبینہ طور پر کپڑے اتارنے پر مجبور کیا۔ اس واقعے سے والدین میں غم و غصہ پھیل گیا۔ بھارتی کشمیر میں بھی طالبات کے حجاب پہننے پر تنازعہ ممبئی کے مضافاتی علاقے تھانے کی دیہی پولیس کے اہلکاروں کے مطابق والدین کے احتجاج کے بعد اسکول اور اس کی انتظامیہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ اس الزام میں اسکول کی پرنسپل اور ایک معاون کو گرفتار کیا گیا جبکہ اسکول کے بعض...
    کوریا(نیوز ڈیسک)جنوبی کوریا کے سابق صدر یون سُک یول کو جمعرات کے روز دوبارہ گرفتار کرکے جیل کے ایک تنہا سیل میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں انہیں بنیادی کھانا اور خاکی رنگ کی جیل کی وردی دی گئی ہے، پراسیکیوٹرز نے ان کے خلاف مارشل لا نافذ کرنے کی کوشش کے مقدمے میں نیا وارنٹ حاصل کر لیا تھا۔ برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کے مطابق سیئول سینٹرل ڈسٹرکٹ کورٹ نے نئے وارنٹ کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ یون شواہد مٹا سکتے ہیں، اس لیے انہیں دوبارہ حراست میں لینا ضروری ہے، یون اس سے قبل 52 دن جیل میں گزار چکے ہیں، اور 4 ماہ قبل تکنیکی بنیادوں پر رہا ہوئے تھے۔ 4 ماہ قبل رہائی...
    لندن(سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے بالآخر ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ پر خاموشی توڑتے ہوئے پہلی بار اپنے جذبات کا اظہار کیا۔ موقع تھا یووراج سنگھ کی فلاحی تنظیم کے لیے لندن میں منعقدہ فنڈ ریزنگ ڈنر کا، جہاں دنیائے کرکٹ کے مایہ ناز موجودہ اور سابق اسٹارز ایک چھت تلے جمع تھے۔ تقریب میں جب میزبان نے ہلکے پھلکے انداز میں کہا کہ “لوگ آپ کو گراؤنڈ میں بہت یاد کر رہے ہیں”، تو کوہلی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا: “میں نے دو دن پہلے اپنی داڑھی رنگی ہے… اور جب ہر چار دن میں داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ لیں کہ اب وقت آگیا ہے!” یہ فقرہ صرف ایک مذاق نہیں تھا،...
    پاکستان کے بیشتر شہروں میں عوام بجلی اور گیس کے بلوں میں ’اوور بلنگ‘ کی شکایات کر رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کے ساتھ پیش آیاجب سوئی گیس کمپنی نے ان کو 4 ماہ کی گیس کے استعمال پر ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھیج دیا۔ راجہ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر سوئی گیس کے دفتر پہنچے تو عملے نے کہا کہ بل ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔ بل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر خوب تنقید کرتے نظرآئے۔ صحافی خرم اقبال نے بل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ملک...
    کوئٹہ میں آج جعفر ایکسپریس اور بولان میل معطل رہے گی۔ریلوے حکام کے مطابق سکیورٹی خدشات کی بنا پر ٹرینیں منسوخ کی گئیں ہیں، آج کوئٹہ سے پشاور اور کراچی جانے والی ٹرینیں منسوخ رہیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ پشاور سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی سروس آج دوسرے روز بھی معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق 11 جولائی سے تمام ٹرینیں معمول کے مطابق چلیں گی، مسافر ریزرویشن آفس سے فل ریفنڈ حاصل کریں۔
    پاکستان ریلوے نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کوئٹہ سے روانہ ہونے والی دو اہم ٹرینیں منسوخ کر دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:جعفر ایکسپریس پر جیکب آباد کے قریب بم حملہ، تمام مسافر محفوظ رہے ریلوے حکام کے مطابق آج 10 جولائی کو کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس اور کراچی جانے والی بولان میل کو ممکنہ سیکیورٹی خطرات کے باعث روانگی سے روک دیا گیا ہے۔ ریلوے حکام نے متاثرہ مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے ٹکٹوں کی مکمل رقم کے ریفنڈ کے لیے قریبی ریلوے دفاتر سے رجوع کریں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بھی پشاور سے بدھ کے روز کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سیکیورٹی وجوہات کی بنا پر منسوخ کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ /تل ابیب /واشنگٹن /لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) غزہ میں قیامت برپا ہوگئی، اسرائیلی فوج کے مظالم کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق 24 گھنٹے میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 6 بچوں سمیت 105 افراد شہید،530 سے زاید زخمی ہو گئے۔ شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد شہید ہوئے، دیر البلاح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد شہید ہوئے۔ عرب میڈیاکے مطابق خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید2 افراد شہید ہوئے۔ شہریوں کو امداد، تحفظ اور طبی سہولیات تک رسائی میں شدید مشکلات کا سامنا ہے‘ شہدا کی مجموعی تعداد 57 ہزار 575 ہوگئی، 1لاکھ 36 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔ غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی...
    پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ملک میں مسلسل اس قسم کے سانحات کا ہونا انتہائی تشویشناک ہے اور پبلک انفراسٹرکچر اور تحفظ کے نظام کی کمزوریوں کی علامت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ہند کے نائب امیر پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ایک ہی دن میں راجستھان میں بھارتی فضائیہ کے طیارے کے کریش ہونے اور گجرات میں پل کے ٹوٹنے کی خبر انتہائی تکلیف دہ اور المناک ہے۔ راجستھان کے چورو ضلع میں ہندوستانی فضائیہ کا جیگوار لڑاکا طیارہ کریش ہوگیا جبکہ گجرات کے سریندر نگر ضلع میں بریج کے ٹوٹنے سے کم از کم 10 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ پروفیسر سلیم انجینئر نے کہا کہ ہم سبھی متاثرین کے اہل خانہ اور متعلقین سے...
    ایک ایسے وقت میں جب بین الاقوامی ثالث جنگ بندی کے معاہدے کو مکمل کرنے کی تگ و دو میں لگے ہوئے ہیں، ہسپتال کے حکام نے  بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 40 فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں۔ امریکی خبر رساں ادارے  کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی ہے۔ یہ ان کی دو دنوں میں دوسری ملاقات ہے۔ ٹرمپ جنگ بندی پر زور دے رہے ہیں جس سے غزہ میں 21 ماہ سے جاری جنگ کا خاتمہ ہو سکتا ہے۔ اسرائیل اور حماس امریکی جنگ بندی کی ایک نئی تجویز پر غور کر رہے ہیں جس سے جنگ کو رکے...
    جب ہم ڈیٹنگ کے بارے میں سوچتے ہیں تو عام طور پر موبائل ایپس، سوشل میڈیا یا مسیجنگ ذہن میں آتی ہے لیکن ایک وقت تھا جب رومانی تعلقات کے آغاز اور اظہار کا طریقہ کچھ مختلف تھا۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا صدیوں پرانا شاہ بلوط کا درخت پریمیوں کا پیغام رساں کیسے بنا؟ فین فلرٹنگ سے لے کر کوڈڈ تحائف تک لوگوں نے کئی صدیوں سے سمجھداری سے اپنی محبت کا اشارہ دینے کا فن اختیار کیا ہے۔ 200 سال پرانی ’خفیہ زبانوں‘ نے ایک نئی تحقیق میں دوبارہ سر اٹھایا ہے جو دکھاتی ہیں کہ کس طرح تاریخ میں رومانوی تعلقات، معاشرتی رواجوں اور طبقاتی تفریق کے ذریعے مختلف اشاروں، علامتوں اور کوڈز کی مدد سے بات چیت...
    سٹی 42: سکیورٹی خدشات،ایف سی حکام کی ہدایات پرکوئٹہ جانیوالی ٹرین منسوخ  کردی گئی ذرائع کے مطبق آج پشاورسےبراستہ لاہورکوئٹہ جانےوالی ٹرین کومنسوخ کیاگیا،کوئٹہ سےبراستہ لاہورپشاورجانیوالی ٹرین بھی آپریٹ نہیں کی جائیگی،ریلوے کے مطابق ٹرینوں کی منسوخی ایک دن کے لیےکی گئی ہے،سکیورٹی اداروں کی ہدایات پرٹرین سروس ایک دن کیلئےمعطل کی گئی  
    عظمیٰ بخاری اور بیرسٹر سیف—فائل فوٹوز گندم اسکینڈ ل پر مسلم لیگ ن اور تحریکِ انصاف ( پی ٹی آئی) نے ایک دوسرے پر الزامات لگا دیے۔مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف اور وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے گندم اسکینڈل پر ایک دوسرے پر لفظی گولہ باری کی ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ آڈٹ رپورٹ پر خاموشی پنجاب میں لوٹ مار اور کرپشن کا واضح ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت 10 کھرب روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا جواب دینے سے قاصر ہے۔عظمیٰ بخاری نے جوابی وار کیا اور کہا کہ بیرسٹر سیف آڈٹ رپورٹ غور سے پڑھیں اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا ہے۔اُن کا کہنا ہے کہ بیرسٹر سیف...
    اسلام آباد: صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم کی سفارش پر ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی منظوری دے دی۔ اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق یہ قانون پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرتا ہے۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ایک خودمختار وفاقی ادارہ ہوگا، اتھارٹی کوورچوئل اثاثہ جات سے متعلق اداروں کو لائسنس جاری کرنے کا اختیار ہوگا۔ اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی کونگرانی کرنے اور ضوابط کا نفاذ کرنے کے مکمل اختیارات حاصل ہوں گے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ ورچوئل اثاثہ جات ایکٹ 2025 کی پہلے ہی منظوری دے چکی تھی، اب صدرکی توثیق حاصل کرنےکے بعد یہ باقاعدہ قانون بن گیا ہے۔ قبل ازیں...
    بھارتی ریاست گجرات میں پل کا ایک حصہ گرنے سے متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہو گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات گھمبیرا پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں دریا میں جا گریں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو بچایا ، کچھ لوگوں کی تلاش جاری ہے۔ وزیر اعلیٰ گجرات بھوپیندر پٹیل نے محکمہ روڈ اینڈ بلڈنگ کوحادثے کی فوری تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ دوسری جانب مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ پل کی خستہ حالی گزشتہ کئی عرصے...
    اسلام ٹائمز: ایران اور ہندوستان کے مابین تعلقات کی نوعیت کا سوال ایک ایسا سوال ہے جسے بین الاقوامی تعلقات کے قوانین و ضوابط کو مد نظر رکھ کر کرنا چاہیئے۔ آخر پاکستان کے بھی اس ملک سے تعلقات ہیں جسے ایران آج کی سب سے بڑی طاغوتی طاقت اور اس مملکت کے سربراہ کو شیطان بزرگ کہتا ہے۔ لیکن ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کی پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات بین الاقوامی تعلقات میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ نیز یہ کہ دونوں ممالک کی عوام کے باہمی رشتے کی گہرائی خلیج فارس اور بحیرہء عرب کی گہرائی سے زیادہ ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی بین الاقوامی تعلقات سے مراد بین الاقوامی قوانین کے تحت...
    سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری مقدمہ سماعت کیلئے مقرر نہ ہونے پر چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوگئے۔سابق وزیر فواد چوہدری، وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں پیش ہوئے ،فواد چوہدری نے چیف جسٹس کے روبرو موقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا، ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ لارجر بنچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9 مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کی احکامات پر نا انصافی نہیں ہونی چاہیے، ایک دن ایک ہی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)کوٹ لکھپت جیل میں قید پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنمائوں کی جانب سے حکومتی اتحاد سے مذاکرات کی حمایت کے صرف چند روز بعد، پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے واضح الفاظ میں اس تجویز کو مسترد کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ’’مذاکرات کا وقت ختم ہو چکا ہے۔‘‘ 8؍ جولائی کو اڈیالہ جیل سے جاری کیے گئے ایک سخت لہجے پر مبنی پیغام میں عمران خان نے اپنی ہی پارٹی قیادت کی مفاہمانہ کوششوں کو عملاً ویٹو کر دیا۔ انہوں نے ’’امپورٹڈ حکومت‘‘ کیخلاف ایک ’’فیصلہ کن جدوجہد‘‘ جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 5؍ اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔...
    گجرات (اوصاف نیوز)بھارتی ریاست گجرات کے گمبھیرا پل کا ایک حصہ گرنے سے 10 افرادہلاک ہوگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق گجرات میں پل کا ایک حصہ اس وقت گرا جب اس پر گاڑیاں رواں دواں تھیں جس کے باعث متعدد گاڑیاں بھی دریا میں جاگریں۔ بھارتی میڈیا کا بتانا ہےکہ واقعے کی اطلاع ملنےپر جائے حادثہ پر امدادی کارروائیاں شروع کردی گئی ہیں اور اب تک 10 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پُل 40 سال پرانا ہے جس پر بدھ کی صبح ٹریفک کے سبب حادثہ پیش آیا، ریسکیو اہلکاروں نے اب تک صرف 3 افراد کو ریسکیو کیا جب کہ باقی کی تلاش جاری ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس...
    شمالی اورجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی  وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا   تمام داخلی، خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر عوامی آمدورفت پر پابندی لگائی گئی ۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے  کرفیو لگادیا گیا۔
    اسلام ٹائمز: ٹرمپ کا ایک چہرہ یہ بھی ہے کہ وہ بار بار ایران سے مذاکرات کی بات کرتا ہے اور کل ہی بیان دیا کہ وہ کسی مناسب وقت پر ایران سے پابندیاں ہٹانا چاہتا ہے۔ ٹرمپ تو امریکہ میں بھی قابل اعتبار نہیں ہے، اس کی جنگ کی بات پر پریشان نہیں ہونا چاہیئے اور امن کی پیشکش پر خوش نہیں ہونا چاہیے۔ ویسے امریکہ جیسے بظاہر بڑے ملک کے لیے کتنی شرمناک بات ہے کہ دنیا میں اس کے صدر کے بارے میں یہ تاثر ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ منگل کو شمالی غزہ میں لڑائی کے دوران اس کے پانچ فوجی ہلاک ہوگئے۔ جی اور ایک اسرائیلی فوجیوں کو قید کرنے...
    واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)وائٹ ہائوس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اولین ترجیح غزہ میں جاری جنگ کا خاتمہ اور حماس کی تحویل میں موجود قیدیوں کی رہائی ہے۔ اس اعلان سے قبل صدر ٹرمپ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاھو سے ملاقات کرنے والے تھے۔وائٹ ہائوس کی ترجمان کارولائن لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وِٹکوف رواں ہفتے قطر روانہ ہوں گے، جہاں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ مذاکرات جاری ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں تصدیق کرتی ہوں کہ ایلچی اسٹیو وِٹکوف اس ہفتے دوحہ جائیں گے، جہاں وہ مذاکرات میں شریک رہیں گے۔کارولائن لیویٹ کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا، یہ نہیں تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو ۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،فوادچودھری وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،فوادچودھری نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا، سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ 4ماہ میں...
    سپریم کورٹ میں 9 مئی واقعات سے متعلق کیسز کی سماعت کے دوران چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنے وکیل فیصل چوہدری کے ہمراہ پیش ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:جسٹس یحییٰ آفریدی کے چیف جسٹس بننے کے بعد ادارے میں کیا کچھ بدلا؟ سماعت کے دوران فواد چوہدری نے مؤقف اپنایا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہیں کیا گیا۔ ان کے وکیل ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے نشاندہی کی کہ جب لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے بعد 9 مئی سے متعلق کیسز معمول کے مطابق چل رہے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی...
    اسلام آباد: مقدمہ سماعت کے لیے مقرر نہ ہونے پر  فواد چوہدری چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہو گئے۔ پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری، وکیل فیصل چوہدری کے ساتھ  چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی عدالت میں پیش ہو گئے۔ فواد چوہدری نے چیف جسٹس کے روبرو مؤقف اختیار کیا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کے لیے نہیں لگا۔ ایڈووکیٹ فیصل چوہدری نے کہا کہ لارجر بینچ دستیاب تھا تو کیس لگنا چاہیے تھا۔ فواد چوہدری نے اس موقع پر کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9 مئی کیسز روانہ چل رہے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ 4ماہ میں کیسز...
    امریکی وزارتِ خارجہ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نامعلوم شخص یا گروپ نے مصنوعی ذہانت (AI) کا استعمال کرتے ہوئے امریکا کے وزیرِ خارجہ مارکو روبیو کی نقل کی، اور کم از کم 5 اہم حکومتی شخصیات سے رابطہ کیا۔ ان اہلکاروں میں 3 غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر، اور ایک رکنِ کانگریس شامل ہیں۔ وزارتِ خارجہ کی ایک خفیہ رپورٹ کے مطابق، یہ واقعہ جون کے وسط میں پیش آیا۔ رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت کے ذریعے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کی نقل کرنے والے افراد نے ٹیکسٹ اور وائس پیغامات کے ذریعے ان اعلیٰ حکومتی اہلکاروں سے رابطہ کیا۔ ایک پیغام میں ان سے ’سگنل‘ ایپ پر بات کرنے کی درخواست کی گئی، اور...
    اسلام ٹائمز: آج جب اسرائیل اور امریکہ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ حماس کو ختم کر دیا گیا ہے تو وہ دراصل اپنے خوف کو چھپا رہے ہوتے ہیں۔ وہ اس حقیقت سے نظریں چرا رہے ہوتے ہیں کہ حماس ابھی زندہ ہے، متحرک ہے اور سب سے بڑھ کر یہ کہ وہ اسرائیل کیلئے ایک لازوال سوال بن چکی ہے اور حماس کہہ رہی ہے کہ اگر ہم ختم ہوچکے تو تم ہم سے بات کیوں کر رہے ہو۔؟ یہ سوال صرف اسرائیل کیلئے نہیں، پوری دنیا کیلئے ایک آئینہ ہے۔ اگر اس آئینے میں جھانکنے کی ہمت ہو تو وہ یہ دیکھے گی کہ جنگ میں ٹینک اور جہاز صرف جسم مارتے ہیں، نظریئے نہیں اور جب تک...
    لاہور: ملکی تاریخ میں پہلی بار، سیالکوٹ ضلع صوبائی بیوروکریسی میں صنفی شمولیت کے حوالے سے مثال بن گیا ہے، جہاں اب ایک خاتون ڈپٹی کمشنر اور چاروں تحصیلوں کی اسسٹنٹ کمشنرز بھی خواتین ہیں۔ یہ صوبے کی پہلی خاتون وزیر اعلیٰ کی قیادت میں خواتین کے لیے ایک سنگِ میل ہے، گریڈ 19 کی افسر صبا اصغر علی نے باضابطہ طور پر 27 اپریل 2025 کو ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کا چارج سنبھالا، یوں وہ اس ضلع کی پہلی خاتون ڈپٹی کمشنر بن گئیں۔ اپنے تقرر کے بعد سے ڈی سی صبا نے تعلیم، صحت، ماحولیاتی تحفظ اور عوامی فلاح پر مرکوز اقدامات کیے، جنہیں ساتھیوں اور مقامی کمیونٹی کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو...
    نومبر میں ہونے والی یومِ اقبال کی تقریب میں اس بات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا تھا کہ ہماری قومی زبان اردو کواگر دفتری اور عدالتی زبان نہ بنایا گیا تو اس کا زندہ رہنا مشکل ہوگا اور نئی نسل کا، جو نہ اردو پڑھ سکتی ہے اور نہ لکھ سکتی ہے، اپنے دین اور وطن کے ساتھ تعلّق کمزور ہوتے ہوئے ٹوٹ جائے گا،اس ضمن میں قراردادیں بھی پاس کی گئیں۔ اپریل کی تقریب میں بھی محترم مجیب الرحمن شامی، خواجہ سعد رفیق اور راقم نے اردو کو زندہ رکھنے کی اہمیّت کو اُجاگر کیا اور اس ضمن میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کرنے پر زور دیا۔ راقم نے اس بات پر زور دیا کہ...
    کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا ۔ تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔ اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ بی بی کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں۔وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ عمران خان کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، عمران خان  کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر دیں، جس میں بانی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کی نیشنل کورٹ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو، وزیر خارجہ اسرائیل کاٹس اور متعدد اعلیٰ فوجی حکام کے خلاف جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے الزامات پر فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ اقدام خاص طور پر گزشتہ ماہ ایک انسانی امدادی جہاز پر اسرائیلی حملے کے تناظر میں اٹھایا گیا ہے، عدالت کی کارروائی عالمی دائرہ اختیار (Universal Jurisdiction) کے اصول کے تحت عمل میں لائی گئی ہے۔اسپینی رکن یورپی پارلیمنٹ جاؤم اسانس (Jaume Asens) نے سوشل میڈیا پر اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ  یہ استثنا کے خلاف جدوجہد میں ایک بڑا قدم ہے، جب ریاستیں اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے میں ناکام رہیں تو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)   میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی عدم توجہی کے باعث لیاقت آباد (انڈر پاس) زیریں گزر گاہ گڑھوں اور گندے پانی کی وجہ سے شہریوں کا گزرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے۔انڈر پاس کی مینٹینس اور صفائی ستھرائی نہ ہونے سے یہ کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، آئے روز یہاں حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں، انڈر پاس کے آنے اور جانے والے دونوں سڑک پر بڑے گڑھے پڑ چکے ہیں جہاں سے گزرنا شہریوں کے درد سر بن گیا ہے شہری شدید اذیت کا شکار ہیں ، انڈر پاس کے اندر کئی مقامات پر بارش کا جمع پانی تاحال نہ نکالا جاسکا اور جگہ جگہ کیچڑ اور کچرا جمع ہے ۔لیاقت آباد انڈر پاس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دوحہ: قطر نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری بات چیت اس وقت غزہ میں جنگ بندی کے لیے ایک فریم ورک پر مرکوز ہے، جس کا مقصد بالآخر جنگ کا خاتمہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق قطری وزارتِ خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ  مذاکرات کاروں کی کوششوں کا محور جنگ کا خاتمہ ہے، اس وقت ہم ایک ایسے فریم ورک پر بات کر رہے ہیں جو غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات کی راہ ہموار کرے گا۔ترجمان کے مطابق جنگ بندی مذاکرات کے حوالے سے ابھی کوئی حتمی تفصیلات یا ٹائم لائن دینا قبل از وقت ہے کیونکہ یہ ایک پیچیدہ عمل ہے جس میں وقت...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وکلا سمیت بانی پی ٹی آئی کا پورا خاندان الگ اور بشریٰ بی بی کا خاندان الگ الگ ملاقات کرتا ہے، کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کردیں۔ وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کے بیان پر ردعمل میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا سارا ٹبر ملاقات کرتا ہے، بشریٰ بی بی کا ٹبر الگ ملاقات کرتا ہے، بانی پی ٹی آئی کے وکیل علیحدہ ملاقات کرتے ہیں اور حکم کریں کیا کریں۔ انہوں نے کہا کہ مطلب کیا جیل میں ایک جلسے کا انتظام کر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا روپ دھار کر اعلیٰ امریکی و غیر ملکی حکام سے رابطے کیے،  یہ رابطے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ آڈیو اور تحریری پیغامات کے ذریعے کیے گئے، جن میں مارکو روبیو کی آواز اور تحریری انداز کی ہو بہو نقل کی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی اخبار نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سرکاری کیبل اور ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس جعلساز نے کم از کم تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور ایک رکنِ کانگریس سے رابطہ کیا، ان تمام شخصیات کو پیغامات “مارکو روبیو” کے نام سے سگنل ایپ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے درمیان گورنر ہاؤس پشاور میں خوشگوار ماحول میں ملاقات ہوئی۔ دونوں رہنماؤں کو ملاقات کا یہ موقع چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ کی حلف برداری کی تقریب کے دوران ملا۔ تقریب کے بعد ہونے والی ملاقات میں وفاقی وزیر امیر مقام بھی شامل ہو گئے۔ ملاقات کے دوران ماحول خوشگوار رہا، اور تینوں رہنماؤں کے درمیان مسکراہٹوں کا تبادلہ ہوا۔ خیبر پختونخوا میں بڑی ڈویلپمنٹ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور، چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ اور وفاقی وزیر امیر مقام کی ملاقات چیف جسٹس کی حلف برداری کے بعد علیحدہ ملاقات انتہائی اہم ہے pic.twitter.com/pCiy3jAQl2 — Muhammad Faheem (@MeFaheem) July 8,...
    کانگریس کا کہنا ہے کہ جن کاغذات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے وہ عوام کے لئے فراہم کرنا ممکن نہیں، کیونکہ ریاست کے کئی لوگ جھگیوں میں رہتے ہیں یا سیلاب کے باعث اپنے گھروں سے محروم ہوچکے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست بہار میں آئندہ اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے تحت ووٹر لسٹ کا خصوصی گہری نظرثانی کا عمل (اسپیشل انٹینسیو ریویزن- ایس آئی آر) زور و شور سے جاری ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق پیر کی شام 6 بجے تک ریاست بھر میں 2.87 کروڑ سے زائد فارم وصول کئے جا چکے ہیں، جو کہ کُل ووٹرز کا تقریباً 36.47 فیصد ہے۔ محض 24 گھنٹوں کے دوران یعنی اتوار شام سے پیر شام تک 1.18 کروڑ فارم...
    —فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا ہوں، آج بھی پولیس نے ناکے پر روکا ہوا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہیں کہ ملاقات میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، زیادہ لوگ ملیں گے تو اچھے اور دل جوئی والے پیغامات باہر آئیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے فاٹا کمیٹی اجلاس بلانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیاچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے...
    اسلام آباد(ابراہیم عباسی)اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہینِ مذہب کے مقدمات میں لگائے گئے الزامات کی نوعیت اور ان پر ہونے والی تفتیش کے حوالے سے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کے دوران ایف آئی اے کی تفتیشی کارکردگی پر سخت سوالات اٹھائے اور کئی مقامات پر شدید اظہارِ برہمی کیا۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان (HRCP) کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ توہینِ مذہب کے ان مقدمات میں سزا پانے والے 93 قیدیوں کے بیانات قلمبند کیے گئے جن میں حیران کن طور پر سب کے بیانات ایک جیسے تھے۔ جسٹس سردار اعجاز اس پر حیران ہوئے اور ریمارکس دیے کہ ایک قیدی سندھ سے، ایک لاہور سے اور ایک بلوچستان...
    کراچی: کے الیکٹرک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی کی منظوری دے دی۔ کے الیکٹرک کے اعلامیے کے مطابق چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کا فیصلہ کے الیکٹرک بورڈ کے 7 جولائی کے اجلاس میں کیا گیا، مونس علوی کی بطور چیف ایگزیکٹو دوبارہ تعیناتی  30 جولائی 2025ء سے نافذ العمل ہوگی۔ ترجمان کے مطابق مونس علوی کو سال 2018ء میں پہلی بار چیف ایگزیکٹو کے عہدے پر ترقی دی گئی تھی، مونس علوی نے سال 2008ء میں کے الیکٹرک میں ملازمت  اختیار کی تھی۔  
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے علاقے لیاری میں پیش آنے والے افسوسناک عمارت گرنے کے واقعے پر حکومت نے فوری ایکشن لیتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔اس سلسلے میں ایک 5 رکنی اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے جس کی سربراہی کمشنر کراچی حسن نقوی کریں گے۔سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی میں اسپیشل سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے اور دیگر متعلقہ افسران بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کا بنیادی مقصد اس سانحے کی وجوہات کا تعین کرنا اور ان افراد یا اداروں کی نشاندہی کرنا ہے جو اس حادثے کے ذمہ دار ہو سکتے ہیں۔اس کے ساتھ ساتھ کمیٹی کو یہ ہدایت بھی دی گئی ہے کہ وہ مستقبل میں ایسے واقعات کی...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جولائی2025ء) انسان دوستی کی عظیم مثال مشہور سماجی کارکن عبدالستار ایدھی کو ہم سے بچھڑے 9 برس بیت گئے۔عبدالستار ایدھی 28ء فروری 1928ء کو بھارت کی ریاست گجرات کے شہر بانٹوا میں پیدا ہوئے اور تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں اپنے خاندان کے ہمراہ پاکستان آکر کراچی میں سکونت اختیار کی، ایدھی صاحب نے اپنی خدمات کا آغاز 1951ء میں ایک ڈسپنسری کے ذریعے کیا پھر ایدھی ٹرسٹ قائم کیا اور اپنی زندگی کے 65 برس دکھی انسانیت کی خدمت میں گزارے۔عبدالستار ایدھی نے بلا تفریق اپنے ہم وطنوں کی بے لوث خدمت کی اور اپنی پوری زندگی اس کام کیلئے وقف کردی، وہ ایک ایسا ادارہ چھوڑ گئے جو...