2025-10-05@10:32:10 GMT
تلاش کی گنتی: 17017
«سے واقف ہیں»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب خیبرپختونخوا کابینہ کے دو اہم وزرا عاقب اللہ اور فیصل ترکئی نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔دونوں وزرا کا تعلق ضلع صوابی سے ہے، عاقب اللہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی رکن قومی اسمبلی شاہرام ترکئی کے بھائی ہیں۔فیصل ترکئی نے اپنے استعفے کی کاپی سوشل میڈیا پر جاری کرتے ہوئے تصدیق کی کہ انہوں نے صوبائی کابینہ سے علیحدگی اختیار کرلی ہے۔ دونوں وزرا نے اپنے استعفے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو ارسال کیے ہیں، تاہم اس حوالے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات پر چہ مگوئیاں تیز ہوگئی ہیں۔سیاسی مبصرین...
وزیراعلٰی نے دعویٰ کیا کہ انکا اولین مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ ہے کیونکہ کشمیری عوام مودی حکومت سے صدقہ نہیں مانگتے بلکہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت واپس چاہتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے ریاستی درجے کی بحالی کے لئے کسی بھی قیمت پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ساتھ ہاتھ ملانے کو خارج از امکان قرار دیا۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا اگر کبھی ایسا موقع آیا تو وہ وزیراعلیٰ کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔ عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ ان کا اولین مقصد عوامی مشکلات کا ازالہ ہے کیونکہ کشمیری عوام مودی حکومت سے صدقہ نہیں مانگتے بلکہ اپنی کھوئی ہوئی شناخت واپس چاہتے ہیں۔...
خیبر پختونخوا حکومت کے صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے استعفیٰ دے دیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نام دونوں وزراء نے اپنے استعفے ارسال کردیے ہیں۔عاقب اللّٰہ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور ایم این اے اسد قیصر کے بھائی ہیں جبکہ فیصل ترکئی کے بھائی شاہرام ترکئی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں۔خیبر پختونخوا کابینہ سے استعفیٰ دینے والے دونوں وزراء کا تعلق صوابی سے ہے۔ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے کہا ہے کہ دونوں صوبائی وزراء عاقب اللّٰہ اور فیصل ترکئی نے خود استعفے دیے ہیں، علی امین گنڈاپور نے اُن سے استعفے طلب نہیں کیے تھے۔
بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکا خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کر دیا، جس پر عوام نے شدید ردعمل دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بنوں کی تحصیل جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی، خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ اہلِ علاقہ نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کی اور اسے علاقے کے امن و ترقی پر کھلا حملہ قرار دیا۔ اہلِ علاقہ نے کہا کہ تمام سڑکیں، مساجد اور مدارس عوامی سہولت کے...
آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر دوسرے روز بھی ہڑتال جاری ہے، اور اب تنظیم نے پلان بی پر عمل کرتے ہوئے کل (یکم اکتوبر) ریاست بھر سے دارالحکومت مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کا اعلان کردیا۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کور ممبر شوکت نواز میر نے اپنے ایک پیغام میں کہاکہ کل پونچھ اور میرپور ڈویژن کے لوگ مظفرآباد کی جانب لانگ مارچ کریں گے، اور ہم یہاں ان کی میزبانی کریں گے۔ جموں کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی نے یکم اکتوبر 2025 سے مظفرآباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کر دیا شوکت نواز میر صاحب لانگ مارچ کا اعلان کر رہے ہیں pic.twitter.com/xAdk1WVhE1 — فاراب (@faraaab804)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چکوال میں منعقدہ ہونہار اسکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ پنجاب حالیہ دنوں میں بدترین سیلاب کی زد میں رہا، تین بڑے دریاؤں کے سیلاب نے صوبے میں شدید تباہی مچائی۔ان کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں دوسرے صوبوں کی جانب سے سیاسی بیانات دیے گئے جو افسوسناک ہے، حالانکہ ایسے حالات میں سیاست کے بجائے یکجہتی اور تعاون کی ضرورت ہوتی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام وزرا سیلاب متاثرین کے ساتھ میدان میں موجود رہے اور ان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے۔ ان کے مطابق وزرا کا کام صرف ایئرکنڈیشنڈ کمروں یا پروٹوکول والی گاڑیوں تک محدود...
اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج غزہ شہر کو تباہ اور فلسطینیوں کو بھاگنے پر مجبور کر رہی ہے اور پھر جب وہ وسطی غزہ بالخصوص نصیرات کیمپ اور اس کے ارد گرد پناہ لیتے ہیں تو انہیں حملے کرکے شہید کردیا جاتا ہے، بے گھر افراد ( آئی ڈی پیز)کی آمد پر وسطی غزہ کے شمال مغربی حصے پر حملے تیز کردیے گئے ہیں۔یہ بات اقوام متحدہ کے رابطہ دفتر برائے انسانی حقوق(او ایچ سی ایچ آر)نے اپنے بیان میں کہی۔ادارے کا کہنا ہے کہ اسرائیل غزہ شہر میں اپنی نسل کش جنگ کے ذریعے دبائو ڈال رہا ہے،بے گھر فلسطینیوں بالخصوص لکڑیاں جمع کرنے والوں کی...
کراچی: ماڈل کالونی میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو ایک ہی ڈاکو نے چند لمحوں میں 2 مرتبہ لوٹ لیا۔ گلی میں کھڑی لڑکی سے ڈکیتی کی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آنے والے واقعے میں سواری کے انتظار میں کھڑی لڑکی کو موٹرسائیکل سوار ملزم نے خوفزدہ کیا اور موبائل فون چھین لیا۔ واردات کے فوراً بعد (ملزم کے جاتے ہی )لڑکی نے پولیس کو اطلاع دینے کے لیے پرس سے دوسرا موبائل نکالا، لیکن اسی اثنا میں فرار ہونے والا ڈاکو دوبارہ آ گیا اور اس نے لڑکی سے اس کا دوسرا موبائل فون اور پرس بھی چھین لیا۔ واردات...
بیروت میں اسلام ٹائمز کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ شہید حسن نصراللہ کی شہادت صرف اور لبنان کا نقصان نہیں بلکہ پوری عالم انسانیت کا نقصان ہے، آج حزب اللہ کی بدولت اسرائیل لبنان پر قبضہ کرنے سے قاصر ہے، اس لئے حزب اللہ کو اندرونی طور پر لبنان کی پارلیمان کے ذریعے الجھانے کی کوششیں ہورہی ہیں، شیخ نعیم قاسم نے بھی کہہ دیا ہے کہ اب جنگ ہوگی تو کربلائی جنگ ہوگی۔ متعلقہ فائیلیںڈاکٹر صابر ابو مریم پاکستان کے معروف محقق، تجزیہ کار، مصنف اور انسانی حقوق کے کارکن ہیں۔ وہ بنیادی طور پر بین الاقوامی تعلقات کے ماہر ہیں اور مختلف جامعات سے وابستہ رہ کر تدریسی...

وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، سید نوید قمر کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر کے خلاف پاکستان پیپلز پارٹی نے قومی اسمبلی سے واک آؤٹ کر دیا۔منگل کو پیپلز پارٹی کے رہنما سید نوید قمر نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزارتیں یا عہدے نہیں چاہئیں، کم سے کم عزت تو دے سکتے ہیں، ہم اِس حکومت کو کندھا دینے کا طعنہ برداشت کر رہے ہیں، ایسے ہی حالات رہے تو اپوزیشن بینچز پر چلے جائیں گے، ان حالات میں حکومتی بینچز پربیٹھنا مشکل ہوگا۔اپوزیشن ارکان نے اپوزیشن بینچز پر آنے کی دعوت دی تو وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ یہ ہمارا آپس کا معاملہ...
ویب ڈیسک: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پنجاب کے ضلع چکوال میں سکول آف ایکسیلینس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کے بعد والد پر مشکل وقت آیا تو سیاست میں آئی، دو بار بغیر قصور کے جیل گئی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیلاب کی وجہ سے کاموں میں مصروف ہوگئی تھی، میری نظر میں چکوال کی اہمیت وہی ہے جو دوسرے شہروں کی ہے، گزشتہ سال ہم نے 30 ہزار سکالرشپس دیں، اس سال سوا لاکھ لیپ ٹاپ دیں گے۔ اسلام آباد میں بیٹھ کر کراچی کو ٹھیک نہیں کیا جاسکتا: مرتضیٰ وہاب مریم نواز نے کہا کہ جب عہدے کا حلف اٹھایا تو صوبے...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر نفرت انگیز اور تقسیم پیدا کرنے والے بیانات سے بھری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے اس رویے کی توقع نہیں تھی، آج پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تفصیلی بات کریں گے۔واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا، این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چکوال میں ہونہار اسکالرشپس اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وظائف حاصل کرنے پر طلبا کو مبارکباد دی اور کہا کہ یہ آپ کا حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے سال ہم نے 30 ہزار ہونہار اسکالرشپس دیں، اس سال 50 ہزار اور اب 80 ہزار تک لے جائیں گے، میری بھی 2 بیٹیاں ہیں اور میں روایتی گھر سے تعلق رکھتی ہوں، ایسے گھر سے کسی خاتون کا اس عہدے تک پہنچنا آسان نہیں تھا۔ یہ بھی پڑھیے: دو سال میں 3200 بند اسکول فعال کیے گئے، وزیر اعلیٰ بلوچستان وزیراعلیٰ نے کہا کہ شروع میں مجھے سیاست سے دلچسپی نہیں تھی، 2011 میں سیاست میں آیا...
امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ قائداعظمؒ نے واضح کہا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اورناجائز ریاست ہے اورپاکستان اسے کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔ سید امین شیرازی کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کا دوٹوک مؤقف ہے کہ فلسطین ایک مکمل آزاد اور خودمختار ریاست ہو، جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، کسی نام نہاد امن منصوبہ یا دو ریاستی فارمولے کو ہم فریب، دھوکہ اور اپنے نظریاتی تشخص کے منافی سمجھتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان سید امین شیرازی نے وزیراعظم شہباز شریف کی طرف سے ٹرمپ کے منصوبے کی تائید کا مسترد کر دیا ہے۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے نومنتخب مرکزی صدر کا کہنا ہے کہ...
وکلاء کے مطابق صوبہ میں وکلاء کے قتل اور پولیس تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ چارسدہ میں نوجوان وکیل کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبہ بھر کے وکلاء آج عدالتی بائیکاٹ کر رہے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں بھی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔ وکلاء کے مطابق صوبہ میں وکلاء کے قتل اور پولیس تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ چارسدہ میں نوجوان وکیل کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ صدر...
چکوال (نیوز ڈیسک) وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ آج چکوال کے ہونہار طلبہ و طالبات کے درمیان آ کر بے حد خوشی محسوس کر رہی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کچھ عرصہ پہلے تعلیمی اداروں میں چھٹیاں تھیں اور پھر پنجاب میں بڑے پیمانے پر سیلاب آنے کے باعث وہ مصروف رہیں، جس کی وجہ سے طلبہ سے ملاقات نہ ہو سکی۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ سے ملاقات ان کے لیے توانائی اور جذبے کا باعث بنتی ہے، اور آج چکوال میں آ کر ان کا جذبہ دوبارہ تازہ ہوا ہے۔ وزیرِاعلیٰ پنجاب نے لیپ ٹاپ حاصل کرنے والے طلبہ اور ہونہار اسکالرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ میں آپ سب کی کامیابی پر فخر...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)جی ایچ کیو حملہ کیس میں وکلائے صفائی نے عمران خان کی موجودگی کے بغیر ریکارڈ کیے گئے 13 گواہوں کے بیان دوبارہ لینے کی درخواست دائر کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ کی طبیعت ناسازی کی وجہ سے 7 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت میں آج ہونے والی سماعت کے حوالے سے عدالتی عملے نے بتایا کہ جج کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی، انہوں نے چھٹی لے لی ہے، جس کے بعد وکلائے صفائی حاضری لگا کر واپس روانہ ہو گئے جب کہ ملزمان کو بھی حاضری لگا کر واپس بھیج دیا گیا۔ سماعت کے موقع پر آئے ہوئے تینوں سرکاری گواہان...
سندھ ہائیکورٹ نے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کیس میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری کی ڈگری کی منسوخی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی۔بیرسٹر صلاح الدین نے موقف اختیار کیا کہ جامعہ کراچی کے سنڈیکیٹ اور ان فیئر مینز کمیٹی کا 25 ستمبر کا فیصلہ غیر قانونی ہے، یونیورسٹی کو ڈگری منسوخ کرنے کا اختیار حاصل نہیں۔درخواست گزار نے کہا کہ سپریم کورٹ کے کم از کم چار فیصلے موجود ہیں کہ جامعات نوٹس دیئے بغیر ڈگری منسوخ نہیں کرسکتیں۔سماعت کے دوران جسٹس اقبال کلہوڑو نے استفسار کیا کہ یہ کیس ہمارے بنچ میں کیوں لگا ہے؟ جس پر...
کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اورمعمولات زندگی رواں دواں ہیں، راولاکوٹ، چناری، شاردہ نیلم، مظفرآباد اور دیگرشہروں میں بازار کھلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ سیکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔ Post Views: 1
لاہور:وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب بھر میں سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فلڈ سروے کا آغاز کر دیا گیا۔ وزیر اعلیٰ نے کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور اے سیز کو سروے ٹیموں کی معاونت و مانیٹرنگ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔ پنجاب کے 26 اضلاع میں فلڈ سروے کے لیے 1629 ٹیمیں متحرک کر دی گئی ہیں جو سیلاب متاثرہ علاقوں میں پہنچ کر سروے کا کام کر رہی ہیں۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق چند روز میں ہی ساڑھے 27 ہزار افراد کا ڈیٹا جمع کیا جا چکا ہے اور 48,071 ایکڑ سیلاب متاثرہ اراضی کا سروے مکمل ہو چکا ہے۔ فلڈ سروے ٹیموں نے سیلاب سے منہدم ہونے والے 8,305 گھروں کا...

وزیرصنعت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس، نئی درخواستوں کا جائزہ لیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2025ء) وزیر صنعت و تجارت پنجاب چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی کا 10 واں اجلاس منگل کو پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں خصوصی اقتصادی زونز کے حوالے سے درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔ترجمان محکمہ صنعت و تجارت کے مطابق اجلاس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیااور سپیشل اکنامک زونز کے حوالے سے مختلف درخواستوں کا جائزہ لیا گیا۔سپیشل اکنامک زونز اتھارٹی نے نجی سیکٹر کے 3 سپشل اکنامک زونز میں توسیع اور ایک سول انٹر پرائز زون کی منظوری دی۔منظور شدہ درخواستیں مزید کارروائی کے لئے اسلام آباد سرمایہ کاری بورڈ بھجوائی جائیں گی۔توسیعی سپیشل اکنامک...
ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو مسترد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی۔ تمام شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں، راولاکوٹ، چناری، شاردہ نیلم، مظفرآباد اور دیگر شہروں میں بازار کھلے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عوام کی جان و مال کا تحفظ سکیورٹی اداروں کی اولین ترجیح ہے، کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے عوامی املاک کو نقصان پہنچانے اور...
پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا بار کونسل کی کال پر صوبہ بھر کے وکلاء آج عدالتی بائیکاٹ کر رہے ہیں اور عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں بھی وکلاء کا عدالتی بائیکاٹ جاری ہے۔ وکلاء کے مطابق صوبہ میں وکلاء کے قتل اور پولیس تشدد کے واقعات میں ملوث عناصر ابھی تک گرفتار نہیں کیے گئے۔ چارسدہ میں نوجوان وکیل کے قتل میں ملوث ایس ایچ او کے خلاف بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن امین الرحمن یوسفزئی نے کہا کہ آئی جی پولیس نے دو دن کی ڈیڈ لائن دی ہے کہ وکلاء کے قتل میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اور محکمہ پولیس میں موجود کالی...
مجھ پر تنقید ہوتی ہے ہر جگہ مریم کی تصویر ہے، جب کام کروگے تو تصویر تو آئے گی ناں!پانی اور پیسہ میرے پنجاب کا ، نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف ہے؟ بھیک مانگنے کا سلسلہ ختم ہونا چاہیے، فیصل آباد میں خطاب لوگوں کو تکلیف کہ شہبازشریف ہاتھ کیوں نہیں پھیلاتے،پاکستان کب تک بھیک کی جھولی پھیلا کر کھڑا رہے گا،پنجاب اپنے پانی سے صحرا کو سیراب کرتا ہے تو کسی کو کیا تکلیف؟ وزیراعلیٰ کی پیپلزپارٹی پر تنقید وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات...
حکم امتناع کی درخواست مسترد،چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس ، 6 اکتوبر تک جواب طلب ویڈیو لنک ایک بندے کو ٹارگٹ کرنے کے لیے کیا گیا، وکیل سلمان اکرم راجا کے دلائل جی ایچ کیو حملہ کیس میں ویڈیو لنک ٹرائل کے خلاف درخواست پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ سے بڑا ریلیف نہ مل سکا، حکم امتناع درخواست مسترد کردی گئی۔ پیر کو جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس وحید خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کیس کی سماعت کی۔عدالت نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت کے خلاف حکم امتناع درخواست مسترد کر دی جبکہ پٹیشن سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے چیف سیکرٹری پنجاب کو نوٹس جاری کر دیا۔وکیل سلمان...
بالی وڈ کی اسٹائل آئیکون ایشوریا رائے بچن نے پیرس فیشن ویک میں اپنی موجودگی سے سب کی نظریں اپنی جانب کھینچ لیں۔ انہوں نے پراعتماد انداز میں ریمپ واک کی اور منیش ملہوترا کی جدید تخلیق کے ذریعے روایتی دستکاری کو عالمی اسٹیج پر پیش کیا۔ 51 سالہ ایشوریا رائے بچن، جو ایک عالمی بیوٹی برانڈ کی برانڈ ایمبیسیڈر ہیں، نےریمپ پر ہمیشہ کی طرح شاندار انداز میں سب کو متاثر کیا، جیسا کہ وہ 1994 سے کرتی آ رہی ہیں۔ ایشوریا نے نفیس ری امیجڈ شیروانی پہنی، جو انڈگو رنگ میں خصوصی طور پر تیار کی گئی تھی۔ اس لباس میں روایتی شیروانی کو انڈروجنَس کاؤچر کے زاویے سے نئے انداز میں پیش کیا گیا۔ ڈیزائنر منیش...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2025ء) جمعیت علما اسلام( س) لاہور کے امیر ومرکزی سالار مولانا قاری اعظم حسین، امیر مولانا پیر عبدالقدوس نقشبندی ،ناظم اعلی مولانا ایوب خان، ڈپٹی سیکرٹری پیر اکبر ساقی، لاہور کے ناظم اعلی مولانا طیب عثمانی، نائب امیر مولانا صلاح الدین ایوبی، قاری واحد بخش، قاری رحمت اللہ لاشاری، انجینئر خالد ٹیپو، عبد الحمید تو نسوی، مولانا محمد ممتاز، مولانا توقیر عباس سمیت دیگر رہنما ئوں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہاہے کہ خواجہ آصف نے پہلے سلطان محمودغزنوی کے متعلق ہرزہ سرائی کی اوراب کہتے ہیں افغانستان دشمن ملک ہے یہ بیانات غیرذمہ دارانہ ہیں، خواجہ آصف وزارت دفاع جیسے اہم منصب پر فائز ہیں افغانستان کے خلاف تعصب...
پشین اسٹاپ میں ایف سی ہیڈکوارٹرز کے قریب دھماکے میں کم از کم 10 افراد جانبحق اور 30 ہو گئے ہیں۔ دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹر پر بھی حملے کی کوشش کی، جنہیں جوابی کارروائی میں ہلاک کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں پشین اسٹاپ میں واقع ایف سی ہیڈکوارٹرز قریب دھماکہ ہوا ہے۔ جس میں 10 افراد جانبحق، جبکہ 30 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے بعد فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد دہشتگردوں نے ایف سی ہیڈکوارٹرز پر حملے کی کوشش کی۔ سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پولیس، سکیورٹی فورسز...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ منصوبے کو امن کے لیے نادر موقع قرار دیدیا۔ مشرقِ وسطیٰ سے متعلق اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ اگرچہ غزہ میں امن کے امکانات تیزی سے معدوم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں، مگر اسی دوران نئی سفارتی راہیں بھی کھل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اس مشاورتی عمل میں فعال طور پر شریک رہے گا۔ ساتھ ہی پاکستانی مندوب نے خبردار کیا کہ اسرائیل کا ای- ون بستی منصوبہ دو ریاستی حل پر براہِ راست حملہ ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ مشرقی یروشلم کو فلسطین سے کاٹنے اور مغربی...
راولپنڈی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 17 ڈینگی کے نئے مریض رپورٹ ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے کل 10816 مریضوں کی سکریننگ کی گئی اور 656 ڈینگی کنفرم مریض آئے۔ رواں سال اب تک ڈینگی سے کوئی ہلاکت رپورٹ نہیں ہوئی جبکہ ڈینگی کے 61 کنفرم مریض اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت نے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی تعداد 1499، اب تک 53 لاکھ 16 ہزار 568 گھروں کی چیکنگ اور گھروں میں 1 لاکھ 57 ہزار 73 گھر ڈینگی پازٹیو رہے ہیں۔ اسپاٹ چیکنگ 14 لاکھ 26 ہزار، 111 سپاٹ چیک کیے گے اور 21 ہزار 021 اسپاٹ پازٹیو رہے۔ 1 لاکھ 78 ہزار 094 مقامات سے لاروا ملا جسے تلف...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے لیے پیش کردہ 20 نکاتی امن منصوبے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیتے ہوئے اس کا خیر مقدم کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نے کہا ہے کہ یہ ایجنڈا نہ صرف غزہ میں جاری خونریزی کو روکنے کی صلاحیت رکھتا ہے بلکہ مستقبل میں فلسطینی عوام اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدے کی بنیاد بھی ڈال سکتا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ وہ ذاتی طور پر چاہتے ہیں کہ فلسطینی عوام کو امن اور آزادی نصیب ہو اور ایسا سیاسی سمجھوتا ہو جس سے خطے میں استحکام پیدا ہو۔ سیاسی استحکام آنے سے معاشی ترقی اور...
سٹی42:تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث کراچی ایئرپورٹ سے روانہ ہونے والی مختلف ایئرلائنز کی 10 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق منسوخ کی گئی پروازوں میں ملکی اور غیر ملکی دونوں پروازیں شامل ہیں۔ کراچی سے عیس ابابا جانے والی ایئرپلن کی پرواز ET-695، قطر ایئر ویز کی دوحہ جانے والی پرواز QR-611، اومان ایئر کی مسقط جانے والی پرواز WY-324 اور ایمریٹس کی دبئی جانے والی پرواز EK-609 منسوخ کر دی گئی ہے۔ لاہور؛ کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 213 ملزمان گرفتار اسی طرح ایئرسیال کی کراچی سے اسلام آباد جانے والی دو پروازیں PF-125 اور PF-123، کراچی سے لاہور جانے والی پروازیں PF-145 اور PF-143 بھی منسوخ کر...

دوسر وں کو جوتے مارنے پر اکسانے والے آج ایک دوسرے کو مارررہے ہیں: پنجاب کاپانی ‘ ہمارا پیشہ ‘ نہریں بنانے پر آپ کو کیا تکلیف : مریم نواز : فیصل آباد میں الیکڑعبس کا افتتاح ‘ بڑے اعلانات
فیصل آباد+لاہور (نمائندہ خصوصی +نیوز رپورٹر +نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹروبس سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا اور بڑ ے اعلانات کیے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے فیصل آباد میں اے آر ٹی میٹروبس سروس جلد شروع کرنے‘ نوازشریف آئی ٹی سٹی کی تکمیل کے بعد فیصل آباد آئی ٹی سٹی کے قیام اعلان کیا ہے۔ فیصل آباد میں 40 ارب روپے کی لاگت سے واٹر اینڈ سینی ٹیشن سسٹم کا جلد افتتاح‘ الائیڈ ہسپتال میں کینسر کے علاج کیلئے کو۔ ابلیشن مشین دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاکہ پنجاب کے عوام کو ان کا حق دینے کیلئے مجھے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں۔ پنجاب اور پنجابی کیخلاف بات آئی تو مریم...
کراچی (این این آئی)نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ)اسلام آباد کی ریجنل ریفرنس لیبارٹری برائے انسداد پولیو نے سندھ میں 2 نئے پولیو کیسز کی تصدیق کردی، متاثرہ بچیوں میں سے ایک ضلع بدین اور دوسری ضلع ٹھٹھہ سے تعلق رکھتی ہے۔ان کیسز کے بعد پاکستان میں 2025 کے پولیو کیسز کی مجموعی تعداد 29 ہو گئی ہے، جن میں سے 18 خیبر پختونخوا، 9 سندھ، جبکہ پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس شامل ہے۔پولیو ایک انتہائی متعدی اور لاعلاج بیماری ہے جو عمر بھر کے لیے معذوری کا سبب بن سکتی ہے، اس سے بچا ؤکا واحد مثر طریقہ یہ ہے کہ ہر5 سال سے کم عمر بچہ ہر مہم کے دوران بار بار پولیو...
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کا وہ فیصلہ کالعدم قرار دے دیا ہے جس کے تحت جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روک دیا گیا تھا۔ عدالتِ عظمیٰ نے جسٹس جہانگیری کی اپیل منظور کرتے ہوئے واضح کیا کہ کسی جج کو عبوری حکم کے ذریعے جوڈیشل ورک سے نہیں روکا جا سکتا۔ سماعت کے دوران اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان نے مؤقف اختیار کیا کہ جج کو عبوری آرڈر سے روکنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ اس مؤقف سے درخواست گزار میاں داؤد نے بھی اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ ایسے آرڈر کا دفاع ممکن نہیں۔ جسٹس امین الدین خان نے میاں داؤد سے براہِ راست رائے پوچھی جس...
اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ) پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں پاکستانی صحافی کا سوال بھی بھارتی ٹیم کے مینجر کو چبھ گیا۔ کپتان سوریا کو جواب دینے سے روک دیا۔ پاکستانی صحافی نے بھارتی کپتان سے پوچھا تھا آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں پاکستانی ٹیم سے ہاتھ نہیں ملایا۔ ٹرافی کا فوٹو شوٹ نہیں کرایا‘ سیاسی پریس کانفرنس کی کرکٹ کی تاریخ میں آپ پہلے کپتان ہیں جو کھیل میں سیاست لیکر آئے۔ اس پر سوریا کمار نے جواب دینے کی بجائے اپنے ٹیم مینجر کی طرف دیکھ کر پوچھا کہ بولنا ہے کہ نہیں بولنا۔ ٹیم مینجر نے کہا نہیں بولنا۔ پاکستانی صحافی سے بولے آپ غصہ کر رہے ہو پھر کسی پاکستانی صحافی کا سوال بھی نہیں لیا۔ بھارتی...
گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے خبردار کیا کہ لداخ کی کشیدہ صورتحال کو مذید خراب نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کی ریاستی حیثیت کی بحالی کشمیری عوام کا بنیادی حق ہے اور بھارتی حکومت کو کشمیریوں کے صبر کا مزید امتحان نہیں لینا چاہیے۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے گاندربل میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لداخ کی کشیدہ صورتحال کو مذید خراب نہیں ہونے دیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ وادی کشمیر کی صورتحال کسی بھی لمحے تبدیل یو سکتی ہے، لیکن ہم نہیں چاہتے۔ انہوں...
ویب ڈیسک: فری لانسرز ایسوسی ایشن نے حوصلہ افزا انکشاف کیا اور بتایا ہے کہ وطن عزیز کے آئی ٹی شعبے میں فری لانسروں کی تعداد’’ 23لاکھ‘‘ ہو گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں نوجوان لڑکے لڑکیاں شامل ہیں جو اپنی تخلیقی وتحقیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان ہی نہیں بین الاقوامی ڈیجٹل معیشت میں حیرت انگیز کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ یہ پاکستانی جوہر قابل کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما رہا۔ یہ زرمبادلہ عنقریب ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے۔ کھیل میں سیاست لانے پر بھارتی اپوزیشن کی تنقید، مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا یہ نوجوان فری لانسرز ملکی ڈیجیٹل ترقی کے محرک بن چکے ہیں ۔...
قومی ائیرلائن (PIA) نے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کے لیے پروازیں آج سے بحال کر دی ہیں۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق کراچی سے پرواز PK-783 ٹورنٹو روانہ ہوگی۔ ایئرلائن نے ٹورنٹو کی تمام پروازیں 13 سے 28 ستمبر تک طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی کے باعث معطل کر رکھی تھیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے عام طور پر اس روٹ پر طویل فاصلے کی نان اسٹاپ پروازیں بوئنگ 777 لانگ رینج طیاروں کے ذریعے آپریٹ کرتی ہے، لیکن دونوں طیارے اس وقت گراؤنڈ ہیں۔ ایک طیارے کے لینڈنگ گیئرز کی تبدیلی کے لیے پرزہ جات تو مل گئے ہیں مگر مطلوبہ ٹولز دستیاب نہ ہونے کے باعث یہ کام مکمل نہیں ہوسکا۔...

آزاد کشمیر: جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی ہڑتال کا دوسرا روز، نظام زندگی درہم برہم، غذائی بحران کا خدشہ
جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے زیراہتمام آزاد کشمیر میں آج ہڑتال کا دوسرا روز ہے جس کے باعث کاروبار معطل ہونے کے ساتھ ساتھ نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی 38 نکاتی چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کے لیے ہڑتال پر ہے جس کا آغاز گزشتہ روز ہوا۔ ہڑتال کے پہلے روز آزاد کشمیر بھر میں کاروبار زندگی معطل رہا، تاہم کچھ مقامات پر تاجروں نے دکانیں کھولیں جبکہ کچھ جگہوں پر لوگوں نے از خود سڑکوں سے رکاوٹیں بھی ہٹائیں۔ گزشتہ روز آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس نے مظفرآباد میں امن مارچ کا انعقاد کیا۔ اس دوران ایکشن کمیٹی اور امن مارچ کے شرکا آمنے سامنے آگئے۔ جب دونوں اطراف سے...
معصوم مرادآبادی گزشتہ جمعہ کو اترپردیش کے شہر بریلی میں پولیس نے اس وقت مسلمانوں پر زبردست لاٹھی چارج کیا جب وہ نماز جمعہ کے بعد ‘آئی لومحمدۖ ‘ کے بینر اور پوسٹروں کے ساتھ احتجاج کر رہے تھے ۔ اس واقعہ کے بعد پورے بریلی شہر کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا ہے ۔ متاثرہ علاقوں میں فساد شکن فورس اور نیم فوجی دستوں کی ٹکڑیاں تعینات کردی گئی ہیں۔ دراصل بریلی میں اتحاد ملت کونسل کے صدر مولانا توقیر رضا خاں کی جانب سے کانپور واقعہ کے خلاف جمعہ بعد احتجاج کے ساتھ صدرجمہوریہ کو میمورنڈم دینے کا اعلان کیا گیا تھا، مگر پولیس نے اجازت نہیں دی اور مظاہرین کے خلاف زبردست طاقت کا استعمال...
نئی دہلی : گزشتہ روز دہلی کے کئی اداروں کو بم دھمکیوں پر مشتمل ای میلز موصول ہوئیں۔ ان میں اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈہ، نوئیڈا سی آر پی ایف پبلک اسکول اور قطب مینار کے قریب سروودیا ودیالیہ شامل ہیں۔ ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ان مقامات پر دھماکا خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔ اس سے شہر میں ایک بار پھر خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی دہلی پولیس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ڈاگ اسکواڈ اور فائر بریگیڈ کی ٹیمیں فوری طور پر حرکت میں آئیں۔ متاثرہ مقامات پر وسیع پیمانے پر تلاشی مہم شروع کی گئی، تاہم سیکورٹی ایجنسیوں کو اب تک کی تحقیقات میں کوئی مشکوک چیز نہیں ملی ہے۔ یہ...
سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بلیاں کتوں کی طرح کاٹنے لگیں،بلیوں کے کاٹنے کی تعداد کتوں کے کاٹنے سے زیادہ ہوگئی۔ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر کے اینٹی ریبیز کلینک کے مطابق گزشتہ 6 ماہ کے دوران جانوروں کے کاٹنے کے 8346 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں جن میں کتوں کے کاٹنے کے 3799 واقعات درج ہوئے ہیں ، بلی کے کاٹنے کے 4394 کیسز درج ہوئے ہیں جبکہ دیگر جانوروں کے 153 واقعات سامنے آئے ہیں۔وادی کشمیر میں کووڈ کی وبائی بیماری کے بعد بلیوں کو پالتوں جانور کے طور پالنے کا رجحان بڑھ گیا ہے۔ نہ صرف نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بلکہ بڑے بھی شوقیہ طور بلیوں کو گھروں میں پالتے نظر آرہے ہیں۔ ایسے میں کشمیر میں بلیوں...
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد...
لاہور: فری لانسرز ایسوسی ایشن نے حوصلہ افزا انکشاف کیا اور بتایا ہے کہ وطن عزیز کے آئی ٹی شعبے میں فری لانسروں کی تعداد’’ 23لاکھ‘‘ ہو گئی اور اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں نوجوان لڑکے لڑکیاں شامل ہیں جو اپنی تخلیقی وتحقیقی صلاحیتوں کے بل بوتے پر پاکستان ہی نہیں بین الاقوامی ڈیجٹل معیشت میں حیرت انگیز کارنامے انجام دے رہے ہیں۔ یہ پاکستانی جوہر قابل کروڑوں ڈالر کا زرمبادلہ کما رہا۔ یہ زرمبادلہ عنقریب ایک ارب ڈالر تک پہنچ سکتا ہے ۔ یہ نوجوان فری لانسرز ملکی ڈیجیٹل ترقی کے محرک بن چکے ہیں ۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور( نمائندہ جسارت)مرکزی رہنما جماعت اسلامی پاکستان راشد نسیم نے حیدرآباد کی جامع مسجد قبا اور مکی مسجد میں سیرت تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ نبی کریم ؐ کا لایا ہوا نظامِ رحمت ہی آج انسانیت کے لیے واحد قابلِ عمل آپشن رہ گیا ہے۔ دنیا کے تمام انسانی ساختہ نظام دم توڑ چکے یا دم توڑنے کے قریب ہیں اور تاریخ کی رفتار غیر معمولی طور پر تیز ہو چکی ہے۔راشد نسیم نے کہا کہ دنیا میں رونما ہونے والے واقعات اس بات کی گواہی دے رہے ہیں کہ وہ وقت قریب ہے جس کی خبر نبی کریم ؐ نے احادیث مبارکہ میں دی تھی۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو امت مسلمہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی/لاڑکانہ(اسٹاف رپورٹر/نمائندہ جسارت ) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 21تا23نومبر مینار پاکستان لاہور میں منعقدہ اجتماع عام میں جماعت اسلامی سندھ کی جانب سے صوبے میں ڈاکو راج،وسائل کی لوٹ مار، بدترین کرپشن،دریائے سندھ کے پانی پر ڈاکے،کارپوریٹ فارمنگ کے نام پر زرعی زمینوں پر قبضے سمیت دیگر مسائل اور تیل، گیس، کوئلے سمیت قیمتی معدنیات کی دولت سے مالا مال سندھ کے عوام کی محرومیوں کا مقدمہ پیش کریں گے، ان شااللہ اجتماع عام میں کراچی تا کشمور سندھ بھر سے عوام کے بڑے بڑے قافلے شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں ضلعی ذمے داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران خطاب کیا۔اجلاس میں صوبائی ڈپٹی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد(خبرایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ میرا پانی میرا پیسا ہے آپ کو کیا تکلیف ہے؟ سندھ میں کچھ کام کرو تو خوشی ہوگی پر کرو تو سہی، ہمیں مشورہ نہ دو۔فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تقریر پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ مریم نواز کی تقریر نفرت انگیز اور تقسیم پیدا کرنے والے بیانات سے بھری ہوئی تھی۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز سے اس رویے کی توقع نہیں تھی، آج پریس کانفرنس میں اس معاملے پر تفصیلی بات کریں گے۔واضح رہے کہ مریم نواز نے فیصل آباد میں تقریب سے خطاب میں ایک بار پھر مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا۔ان کا کہنا تھا کہ ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں ہوتا، این ایف سی کے پیسے سب کو یکساں ملتے ہیں، آپ اپنے پیسے کہاں لگاتے ہیں؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-15 سکھر(نمائندہ جسارت )سکھر شہر کی سڑکوں پرآوارہ مویشیوں کا قبضہ،بلدیہ سمیت دیگر متعلقہ ادارے آوارہ مویشیوں کو سڑک پر مٹر گشت سے روکنے میں ناکام ، سکھر شہر کی مصروف ترین شاہراہوں پر آوارہ مویشیوں کی بھرمار دکھائی دیتی ہے سندھ کے تیسرے بڑے شہر سکھر کے مختلف علاقوں اور اہم شاہراہوں پر آوارہ مویشیوں نے سڑکوں پر قبضہ کرلیا ہے اور آوارہ مویشی سڑکوں پر مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔ آوارہ مویشی سڑکوں پر گوبر کرتے اور سڑکوں کو گندا کرتے ہیں۔ اس صورتحال پر شہری و سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ آوارہ مویشیوں کا سڑک پر گشت کرنا اور غلاظت پھینکنے کی شکایات میونسپل کارپوریشن کو کر چکے ہیں لیکن میونسپل کارپوریشن کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-06-25 کراچی(کامرس رپورٹر)نارتھ کراچی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(نکاٹی)کے صدر فیصل معیز خان نے وزیراعظم ،وزیر خزانہ اور چیئرمین ایف بی آر سے نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں اضافے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں شدید ترین بارشوں اور سیلاب نے تجارت ،صنعتی،زراعت سمیت تاجروں کو مشکلات میں الجھا کررکھ دیا ہے،ان حالات میں بروقت گوشوارے جمع کرانا ممکن نہیں ہے جبکہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس فارم میں کی گئی تبدیلیوں نے بزنس کمیونٹی کی مشکلات کو دوچند کردیا ہے۔ فیصل معیزخان نے کہا کہ ریٹرن فارم میں کی گئی تبدیلیوں سے ٹیکس دہندگان الجھن میں مبتلا ہیں، اگر 24ستمبرکو کی گئی تبدیلیوں کو درست مان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-8 سجاول(نمائندہ جسارت) ضلع سجاول کے قیام کو 12 سال گزر چکے ہیں لیکن ضلع کے عوام صحت کی سہولیات سے محروم ہیں۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر کے سرکاری اسپتال کو صرف نام کا سول اسپتال درجہ دے دیا گیا۔ صحت کی سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے سندھ کے انتہائی پسماندہ ضلع کے عوام کو شدید تکالیف پریشانیوں اور مشکلات کا سامنا ہے۔ ضلع سجاول سے ایک صوبائی وزیر، ایک ایم این اے اور تین ایم پی اے ہونے کے باوجود عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہے ہیں۔اسپتال میں بیشتر ڈاکٹرز کی کمی ہے۔ موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اسپتال میں آنکھ، دانت، جلد، کان، ناک اور گلے، بے ہوشی، دل، گردے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250930-11-6 نوابشاہ ( نمائندہ جسارت )نواب شاہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ ایسوسی ایشن کے صدر دیدار ریند، ضیا الحق، منیر کھوکر، مرتضیٰ سمو اور جان محمد نے کہا کہ ایس پی صاحب کی یقین دہانی پر مزید 15 دن کی مہلت دی جا رہی ہے۔ مقررین نے بتایا کہ اگرچہ کچھ رقم بازیاب کرائی گئی ہے، تاہم 70 لاکھ روپے کی مکمل واپسی تک احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔رہنماؤں نے کہا کہ یہ ان کا آئینی اور قانونی حق ہے کہ وہ ہر سطح پر آواز بلند کریں۔ انہوں نے واضح کیا کہ جب تک پوری رقم واپس نہیں ملتی، وہ اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔کیونکہ ایک ملزم سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برصغیر کی تاریخ ایسے بادشاہوں کی کہانی ہے جو بڑی بڑی سلطنت کے وارث تھے مگر خوشامدی درباریوں کے حصار میں حقیقت سے کٹ گئے۔ محمد شاہ رنگیلا کی رنگینیوں نے دہلی کو نادر شاہ کے حوالے کیا۔ شاہ جہان خوشامدی مشوروں کے باعث قید خانے کا قیدی بنا۔ سراج الدولہ غداروں کے نرغے میں پلاسی ہار گیا اور بہادر شاہ ظفر جھوٹی تسلیوں کے سہارے رنگون کی جلاوطنی تک جا پہنچا۔ یہ واقعات بتاتے ہیں کہ جو حکمران سچائی سننے کے بجائے درباریوں کی میٹھی باتوں پر یقین کر لے وہ اپنی سلطنت اپنا وقار اور کبھی کبھی اپنی جان تک گنوا دیتا ہے۔ ن لیگ کے پارٹی ’’مالکان‘‘ بھی خوشامد پسندی کے اسی مرض میں مبتلا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی آج تباہی اور بدانتظامی کی علامت بن چکا ہے۔ امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے بجا طور پر کہا ہے کہ اس وقت پورا شہر بدترین حالات سے گزر رہا ہے، اور اس تباہی کی اصل ذمے دار پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ہے جس نے اقتدار کو عوامی خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کا ذریعہ بنایا۔ انتخابات میں دھاندلی کے ذریعے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا گیا۔ فارم 47 اور فارم 13 میں ہیرا پھیری کر کے اصل نمائندوں کو شکست دلوائی گئی اور مسترد شدہ افراد کو مسلط کیا گیا۔ یہ وہ جڑ ہے جس نے کراچی کو موجودہ بحران میں دھکیلا۔ جب عوام کی رائے کا احترام نہ ہو تو نہ مسائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کاکہنا ہے کہ فلسطینی مسئلہ اقوام متحدہ کی 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں نمایاں رہا اور اسرائیل کی بھرپور کوششوں کے باوجود اسے پس منظر میں نہیں دھکیلا جا سکا۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں صدر اردوان نے کہا کہ چند ممالک کے سوا دنیا کا کوئی ملک اسرائیل یا وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کی حکومت کے ساتھ کھڑا ہونا یا ان کے ساتھ تصویر کھنچوانا بھی پسند نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ اب تک 158 ممالک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرچکے ہیں جو ترک خارجہ پالیسی کے لیے باعث اطمینان اور ایک بڑی کامیابی ہے ، برطانیہ اور فرانس جیسے سلامتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی ریاست مشی گن کے ایک گاﺅں گرینڈ بلانک میں گزشتہ روز چرچ میں فائرنگ کا واقعہ رونما ہوا، جس میں متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ عالمی میڈیا کے مطابق واقعہ چرچ آف جیزس کرائسٹ آف لیٹر ڈے سینٹس میں تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں سیکڑوں لوگ شریک تھے۔ اسی دوران ایک مسلح دہشت گردنے اندھا دھند فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں6 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات ہیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق پولیس کے ساتھ مقابلے میں 40 سالہ حملہ آور بھی مارا گیا ۔ میڈیا کے مطابق حملے میں 8 افراد بری طرح زخمی بھی ہوئے ہوئے ہیں، جن میں سے کچھ کی حالت نازک بھی بتائی جارہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوام متحدہ نے ایران کے جوہری پروگرام کے باعث دوبارہ اسلحہ کی خرید و فروخت پر پابندی اور دیگر سخت پابندیاں عائد کر دی ہیں۔عالمی خبررساں اداروں کے مطابق یہ اقدام برطانیہ، فرانس اور جرمنی کی جانب سے 2015 کے معاہدے کی خلاف ورزی کے الزام کے بعد کیا گیا ہے۔یورپی ممالک نے سلامتی کونسل میں مؤقف اختیار کیا کہ ایران معاہدے کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا۔ ایران نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا مقصد ایٹمی ہتھیار بنانا نہیں ہے۔پابندیوں کے تحت ایران پر یورینیم افزودگی، بیلسٹک میزائل سرگرمیوں، اور حساس جوہری ٹیکنالوجی تک رسائی پر پابندی ہوگی۔ ساتھ ہی درجنوں ایرانی شہریوں اور اداروں کے اثاثے منجمد کر دیے...
قومی ایئر لائن 30 ستمبر سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے، ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ قومی ایئر لائن نے ٹورنٹو کینیڈا کیلئے اپنی تمام پروازیں 13 سے 28 ستمبر تک معطل کر دی تھیں، اس کی وجہ طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی بتائی گئی تھی۔ ایئر لائن ٹورنٹو کیلئے پاکستان سے طویل فاصلے کی براہ راست اور نان اسٹاپ فلائٹس بوئنگ 777 ایل آر یعنی لانگ رینج طیاروں کے ذریعے آپریٹ کی جاتی ہیں، لیکن اس وقت تک ایئر لائن کے دونوں بوئنگ 777 ایل آر طیارے گراؤنڈ ہیں۔ ایک بوئنگ 777 ایل آر طیارے کے لینڈنگ گیئرز تبدیل ہونے...
قومی ایئر لائن 30 ستمبر سے کینیڈا کے شہر ٹورنٹو کیلئے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے، ترجمان پی آئی اے نے پروازوں کی بحالی کی تصدیق کی ہے۔ قومی ایئر لائن نے ٹورنٹو کینیڈا کیلئے اپنی تمام پروازیں 13 سے 28 ستمبر تک معطل کر دی تھیں، اس کی وجہ طیاروں کی کمی اور فاضل پرزہ جات کی عدم فراہمی بتائی گئی تھی۔متعلقہ ذرائع کے مطابق ایئر لائن ٹورنٹو کیلئے پاکستان سے طویل فاصلے کی براہ راست اور نان اسٹاپ فلائٹس بوئنگ 777 ایل آر یعنی لانگ رینج طیاروں کے ذریعے آپریٹ کی جاتی ہیں، لیکن اس وقت تک ایئر لائن کے دونوں بوئنگ 777 ایل آر طیارے گراؤنڈ ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایک بوئنگ 777 ایل آر طیارے...
کراچی : پیپلز پارٹی کی مرکزی اطلاعات سیکرٹری شازیہ مری نے وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز کی تنقید پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ لیڈر دھمکیاں نہیں دیتے وہ خدمت اور کارکردگی دکھاتے ہیں، عوام کے لیے کام کرتے ہیں اور ان کو ریلیف دینا ہماری ترجیح ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ تنقید کے باوجود صبر کا راستہ اختیار کیا ہے۔ چیئرمین بلاول بھٹو کی توجہ ہمیشہ عوام پر رہی ہے اور رہے گی۔ باتوں سے نہیں، عملی کام سے قیادت نظر آتی ہے۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو نے مطالبہ کیا ہے کہ فوری ریلیف بی آئی ایس پی کے ذریعے دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ2022 کے سیلاب متاثرین کو بی آئی ایس...
سربراہ پاکستان سنی تحریک نے کہا کہ او آئی سی غزہ میں اسرائیلی بربریت کو روکنے اور مسلم نسل کشی کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کرے، اقوام متحدہ کی طرز پر اسلامی ادارہ بنایا جائے جو عالمی سطح پر مسلم ممالک پر غاصبانہ قبضوں اور کسی بھی ناجائز جارحیت کے خلاف بھرپور آواز بلند کرسکے۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ پاکستان کو کمزور کرنے کی کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے، فلسطین اور کشمیر کے مظلوم مسلمانوں کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، فلسطین و کشمیر کی آزادی مقدر بن چکی ہے، ناجائز ریاست اسرائیل نے غزہ پر حملے اور نہتے عوام کا قتل عام بند نہیں کیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا نے کہا ہے کہ غزہ میں جنگ ختم کرنے کے معاہدے کے ’ بہت قریب’ ہیں، آج وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ اور نیتن یاہو کی ملاقات میں غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے پر بات چیت ہوگیعالمی خبر رساں ادارے کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ میں جنگ ختم کرنے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن قائم کرنے کے لیے ایک فریم ورک معاہدے پر پہنچنے کے ’ بہت قریب’ ہیں۔کیرولین لیوٹ نے ’ فاکس اینڈ فرینڈز’ پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کے روز وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ 21 نکاتی امن منصوبے پر بات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد:۔ جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آزاد کشمیر بھر میں پیر کے روز شٹر ڈاﺅن اور پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی، مظفرآباد میں عوامی احتجاج کے دوران ایک شخص جاں بحق اور دو درجن کے قریب زخمی ہوگئے۔واقعے کے باوجود عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنما شوکت نواز میر نے اپنے مطالبات پر ڈٹے رہنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قربانیاں دینے کے باوجود وہ پُرامن رہیں گے لیکن اپنے اصولی موقف سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، یہ قربانیاں اس بات کی گواہی ہیں کہ عوامی تحریک اب کسی دباﺅ یا جبر سے نہیں دبائی جا سکتی۔ایکشن کمیٹی کے رہنما سردار عمر نذیر کے فیس بک اکاﺅنٹ کے مطابق رات بارہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: معروف عالم دین و اسکالر مفتی منیب الرحمن کاکہنا ہے کہ عوام حکمرانوں کو اچھی طرح جانتے ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ عملی زندگی میں کس کے تابع ہیں اور قانون کس کی مرضی سے بناتے ہیں، قادیانیوں کو پاکستان کے آئین کو تسلیم کرنا ہوگا جس میں انہیں غیر مسلم قرار دیا گیا ہے، انہیں وہی حقوق دیے جائیں جو دیگر اقلیتوں کو حاصل ہیں۔نارتھ ناظم آباد بلاک ڈی میں جماعت اسلامی ضلع وسطی کے زیر اہتمام منعقدہ سیرت النبیؐ کانفرنس بعنوان عہد رسالت میں انسانی حقوق، آزادی اور انصاف آج کے تقاضے سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمن نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے تحت یکم جنوری 2028ء تک سودی...
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم اور تاریخی ملاقات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئے جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے درمیان ملاقات وائٹ ہاؤس میں جاری ہے۔ قبل ازیں وائٹ ہاؤس پہنچنے پر ٹرمپ نے نیتن یاہو کا پرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں نے کیمروں کے سامنے ہاتھ ملایا اور انگوٹھا بلند کرکے اعتماد کا اظہار کیا۔ اس موقع پر ٹرمپ نے کہا کہ وہ غزہ میں امن کے حصول کے بارے میں "بہت پُراعتماد" ہیں۔ تاہم نیتن یاہو نے اس موقع پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور مسکراتے رہے۔ یہ ٹرمپ کے دوسرے دورِ صدارت میں...
پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینئر رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے ساتھ کئی معاملات پر سنگین اختلافات ہیں۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہارخیال کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کا لہجہ درست نہیں، توقع نہیں تھیں کہ مریم نواز کے اس طرح کے بیانات سننے پڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو نے جب سیلاب کے دوران پنجاب کا دورہ کیا تو قصور میں بات چیت کے دوران مریم نواز کے کام کی تعریف کی تھی جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کی تعریف کی۔ ن لیگ کے طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مریم نواز نے پنجاب کے حقوق کی بات کی ہے، چاروں صوبوں میں...
بنگلہ دیش کے وزیر داخلہ جہانگیر عالم چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک کے جنوب مشرقی سرحدی علاقے چٹاگانگ میں جاری بدامنی میں “غیرملکی ہتھیاروں” کا کردار ہے، جو بیرونِ ملک سے لا کر شرپسند عناصر استعمال کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار پہاڑی چوٹیوں سے فائرنگ کے لیے استعمال ہو رہے ہیں، جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ مظاہرہ، جھڑپیں اور ہلاکتیں تشدد کا یہ واقعہ ایک خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کے بعد شروع ہوا، جب مظاہرین نے سڑکیں بند کر کے احتجاج کیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے مظاہرین کو روکنے کی کوشش پر جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین کا دعویٰ ہے کہ وہ پرامن احتجاج کر رہے تھے، لیکن...
وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل اور حماس غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ اسرائیل، حماس بہت جلد غزہ جنگ بندی معاہدے کے فریم ورک پر پہنچ جائیں گے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق معقول معاہدے کے لیے دونوں فریقوں کو کچھ نہ کچھ چھوڑنا ہوگا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے کہا ہوسکتا ہے کوئی ایک فریق مذاکرات کی میز سے ناخوش جائے، امید ہے دونوں فریقین معاہدے پر رضامند ہوجائیں۔ Post Views: 1
چین میں رہتے ہوئے، شینزن سے میرا غائبانہ تعارف تو ’سٹی آف فیوچر‘ کے حوالے سے تھا ہی لیکن یہاں جانے کا موقع نہیں ملا تھا۔ پہلی مرتبہ اس شہر کا تذکرہ میں نے یونیورسٹی کے کچھ طلبا سے سنا تھا۔ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے یہ طلبا ذکر کر رہے تھے کہ فارغ التحصیل ہونے کے بعد وہ کیا کرنا چاہتے ہیں، تب اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے اور اپنے ذہن میں آنے والے اچھوتے ’آئیڈیاز‘ کو حقیقت بنانے کے لیے کچھ طلبہ نے شینزین کو اپنے ’خوابوں کا شہر‘ کہا۔ دلچسپ بات یہ کہ ان میں سے 2 بزنس میں ڈگری کر رہے تھے 3 کمپیوٹر میں اور ایک ویسٹ مینیجمنٹ میں۔ 3 بالکل مختلف شعبے...
سنہ2019 کے آئی سی سی مین کرکٹ ورلڈ کپ اور سال 2022 کے ٹی20 ورلڈ کپ جیتنے والی انگلینڈ ٹیم کے آل راؤنڈر کرِس ووکس نے پیر کو بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’کنگ بابر‘ تبصرہ مذاق تھا، کسی کی تضحیک مقصد نہیں: کرس ووکس نے وضاحت کردی ووکس نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے فیصلہ کرلیا یہی میرے لیے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا مناسب وقت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انگلینڈ کے لیے کھیلنا میرے بچپن کا خواب تھا اور وہ خواب میں میں اپنے پائیں باغ میں کھیلتے وقت دیکھتا تھا اور یہ میری خوش نصیبی ہے...
آزاد کشمیر میں جموں و کشمیر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر آج ریاست بھر میں ہڑتال ہے، جس کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے جگہ جگہ سے راستے بند کیے ہوئے ہیں، آزاد کشمیر کے علاقے بٹل میں ایمبولینس کو راستہ نہ دینے پر شہری اسپتال نہ پہنچ سکا اور راستے میں ہی دم توڑ گیا۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر میں ایکشن کمیٹی کی کال پر ہڑتال، مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ سے 11 افراد زخمی اس کے علاوہ مظفرآباد میں ایکشن کمیٹی کے شرپسند عناصر کی جانب سے مسلم کانفرنس کے امن مارچ پر فائرنگ کی گئی ہے، جس کے نتیجے میں 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ????آزاد...
مظفرآباد: کشمیر کے غیور عوام نے مفاد پرست عناصر کی احتجاجی کال کو یکسر مسترد کردیا۔ ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال بری طرح ناکام ہو گئی، بیشتر شہروں میں بازار اور دکانیں کھلی ہیں اور معمولات زندگی رواں دواں ہیں۔ ذرائع کے مطابق کچھ مفاد پرست عناصر نے ہڑتال کی ناکامی کے پیش نظرامن وامان کی صورتحال خراب کرنے کی کوشش کی، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی شروع کردی، سکیورٹی ادارے امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنےکیلئے مصروف عمل ہیں۔ ذرئع کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی اپنے مذموم عزائم کیلئے معمولات زندگی کو متاثر کرنے کی اجازت نہیں...
فیصل آباد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کی گئی تو کچھ نہیں کہوں گی مگر پنجاب پر بات کریں گے اس کی ترقی پر بات کریں گے اور اس کے حق کے خلاف بات کریں گے تو مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ فیصل آباد میں الیکٹرک بسیں لانچ کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل آباد واپس پی ایم ایل میں آنے لگا ہے، یہاں بیٹھے سینئر لیگی رہنما میرے والد کے ساتھ مشکل وقت میں بنیان مرصوص سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہے، گرفتاری اور جیل جانے پر رانا ثنا نے کہا تھا کہ اگر میں نواز شریف کے ساتھ سو فیصد کھڑا تھا...
میرا پانی میرا پیسا، کسی کو کیا تکلیف ہے، مشورہ اپنے پاس رکھیں: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز فیصل آباد (آئی پی ایس )وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے میرا پانی میرا پیسا، کسی کو اس سے کیا تکلیف ہے، پنجاب کو مشورہ دینے والے اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں۔فیصل آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا جب نواز شریف پر سخت وقت آیا تو تمام رہنما سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے تھے، رانا ثنا اللہ پر منشیات کا بے بنیاد مقدمہ بنایا گیاان کا کہنا تھا پنجاب اپنے عوام کو یورپ جیسی ٹرانسپورٹ فراہم کر رہا ہے، الیکٹرک بسیں چھوٹے شہروں اور بڑے شہروں...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی اور سابق صوبائی وزیر شکیل خان نے الزام عائد کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں اس وقت تاریخ کی بدترین کرپشن ہورہی ہے اور صوبے میں ایک متوازی حکومت قائم ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے اس مؤقف پر آج بھی قائم ہیں کہ حکومت کوئی اور چلا رہا ہے جبکہ ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام پر لیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں کرپشن کا بازار گرم، وزیراعلیٰ کو تبدیل کرکے تحقیقات کی جائیں، اپوزیشن لیڈر عباداللہ شکیل خان نے دعویٰ کیا کہ پارٹی کے اندر کوئی رٹ موجود نہیں اور وہ ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
ہر چیز کا علاج بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، اپنے مشورے اپنے پاس رکھیں، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔انہوں نے کہا کہ جب ہم بجلی کے بلوں سے پنجاب کے شہریوں کو ریلیف دیں اور نہریں نکالیں تو آپ کو کیوں تکلیف ہوتی ہے؟ ہم پر اس لیے تنقید ہو رہی ہے کیوں کہ ہم نے سیلاب کے بعد دنیا سے بھیک نہیں مانگی۔ ہر مسئلے کا علاج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نہیں، یہ پروگرام 10،...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے واضح الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے لیے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ30 ستمبر 2025 ہی ہوگی اوراس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی جائے گی۔ نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق ایف بی آر نے انکم ٹیکس گوشواروں کی تاریخ میں توسیع سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کوبے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بعض حلقے تاریخ میں ممکنہ توسیع کو سیلاب سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں،جبکہ زمینی حقائق کے مطابق بیشتر ٹیکس دہندگان سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے۔ گوشوارے جمع کرانے کے لیے کافی وقت...
پاکستان شوبز کی اداکارہ و ماڈل علیزے شاہ نے سوشل میڈیا پر پلاسٹک سرجری سے متعلق الزامات اور تنقید پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ناقدین کو واضح پیغام دیا ہے۔ انسٹاگرام پر جاری پیغام میں علیزے شاہ نے کہا کہ اُنہیں بار بار کاسمیٹک سرجریز کے طعنے دینا مضحکہ خیز ہے، خاص طور پر اُن لوگوں کی جانب سے جو بظاہر تنقید کرتے ہیں لیکن اُنہی افراد کے پیغامات میں اُن سے وزن کم کرنے اور چہرہ سلم دکھنے کے راز پوچھے جاتے ہیں۔ اداکارہ نے کہا کہ اگر کوئی اُن جیسا نظر نہیں آ سکتا یا یہ سب حاصل کرنے کی استطاعت نہیں رکھتا تو یہ اُن کی اپنی کمی ہے، کسی اور کا قصور نہیں اس لئے ان...
جمائی لینا بظاہر ایک معمولی سی بات لگتی ہے، لیکن برطانیہ میں ایک 36 سالہ خاتون کے لیے یہ معمولی حرکت زندگی بدل دینے والا واقعہ بن گئی۔ہیلی بلیک نامی خاتون زوردار جمائی لینے کے باعث گردن کی ہڈی متاثر ہونے کے بعد مہینوں وہیل چیئر پر رہیں۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حیران کن واقعہ اس وقت پیش آیا جب ہیلی علی الصبح اپنی نومولود بیٹی کو دودھ دینے کے لیے بیدار ہوئیں۔ بیٹی کو جمائی لیتے دیکھ کر ہیلی نے بھی جمائی لی، مگر اسی لمحے انہیں جسم میں جھٹکا سا محسوس ہوا اور ان کا ایک بازو بے حس ہو کر ہوا میں معلق رہ گیا۔ ہیلی کے شوہر نے فوری طور پر ایمبولینس بلائی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فیصل آباد میں الیکٹرک بس پراجیکٹ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں جس طرح میرا استقبال کیا گیا اس پر سب کا شکر گزار ہوں۔ انہوں نے رانا ثنا اللہ کو سینیٹر بنننے پر مبارکباد دی، انہوں نے کہا کہ فیصل آباد پاکستان مسلم لیگ ن کے ساتھ تھوڑی بہت ناراضی کے بعد دوبارہ گھر واپس آرہا ہے، اگر کوئی مجھ پر تنقید کرتا ہے تو کرے لیکن کوئی پنجاب پر تنقید کرے گا تو گھر چھوڑ کر آجاوں گا اور مریم نواز آپ کو چھوڑے گی نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں ایکو فرینڈلی ٹرانسپورٹ کا نیا دور، میانوالی میں الیکٹرک بس سروس کا آغاز مریم نواز نے کہا...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو یعنی ایف بی آر نے وضاحت کی ہے کہ ٹیکس سال 2025 کے انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر ہی مقرر ہے اور اس میں کسی قسم کی توسیع نہیں کی گئی۔ ایف بی آر کے مطابق بعض حلقوں کی جانب سے سیلاب کو بنیاد بنا کر تاریخ بڑھانے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کیونکہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان غیر متاثرہ علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 35 لاکھ 80 ہزار ہوگئی: ایف بی آر ادارے نے واضح کیا کہ آئرس سسٹم مکمل طور پر فعال ہے اور ریٹرنز باآسانی جمع کرائے جا سکتے ہیں۔ FBR has dismissed reports of deadline extension for...
راولپنڈی میں ڈینگی کے تابڑتوٹ حملے جاری ہیں جس میں مزید 16 نئے کیسز کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے رواں سال 10511 کی اسکریننگ کی گئی جس میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ رواں سیزن میں راولپنڈی کے مختلف اسپتالوں میں 59 مریض داخل ہوئے ہیں۔ ابتک راولپنڈی میں گھروں کی جانچ پڑتال کی تعداد 53 لاکھ 13 ہزار 390 تک پہنچ گئی ہے۔ محکمہ ہیلتھ راولپنڈی کے مطابق 1 لاکھ 57 ہزار 18 گھر میں ڈینگی لاروا کی موجودگی مثبت آئی ہے۔ 14 لاکھ 25 ہزار 361 مقامات کی جانچ، 21 ہزار 17 جگہوں پر لاروا ملا ہے۔ مجموعی طور پر 1 لاکھ 78 ہزار 35 ڈینگی لاروا دریافت...
لاہور کے جنرل اسپتال میں مریضوں کے لواحقین سے وارداتوں میں ملوث گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ کوٹ لکھپت پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج سے ٹریس سے کرکے گروپ کو گرفتار کیا۔ ملزمان اسپتال میں مریضوں کے سوئے ہوئے لواحقین کے ساتھ وارداتیں کرتے تھے۔ ملزمان موقع پا کر موبائلز، نقدی اور موٹر سائیکلیں چورا کر فرار ہو جاتے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ایک ملزم کو سوئے ہوئے شخص کا فون چورا کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ گرفتار ملزمان سے چوری شدہ 2 موبائلز، موٹر سائیکل، نقدی اور پستول برآمد کر لیے گئے۔ ملزمان چوری ڈکیتی سمیت دیگر مقدمات میں نصف سنچری کر چکے ہیں۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا...