2025-10-05@10:40:36 GMT
تلاش کی گنتی: 17017
«سے واقف ہیں»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے ، کشمیر ایک ایسا زخم ہے جو کئی دہائیوں سے رس رہا ہے، سعودی عرب اور پاکستان کا دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیلی حملے کا ردعمل نہیں ، پانچ دہائیوں کے تعلقات کو باضابطہ طور پرمعاہدے کی شکل دی گئی ہے، سعودی عرب میں ہماری ملٹری بھی ہے .(جاری ہے) ایک انٹرویو میں وزیر دفاع نے کہا کہ میں یہ دعوی نہیں کر سکتا کہ پاکستان میں بہترین جمہوریت ہے مجھے بغیر کسی الزام کے 6ماہ جیل میں رکھا گیا خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے...
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستانی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات، خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ ساتھ ہی بھارت کے اندر اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے اور انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کرنے کا حق تک نہیں دیا جاتا۔ صائمہ سلیم نے یاد دلایا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی...
پاک-سعودی دفاعی معاہدے کی وجہ قطر پر اسرائیلی حملہ نہیں، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حال ہی میں طے پانے والا پاک۔سعودی دفاعی معاہدہ دراصل دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو ’باضابطہ شکل‘ دیتا ہے، جو اس سے پہلے کچھ ٹرانزیکشنز کی بنیاد پر تھے۔تفصیلات کے مطابق زیٹیو پلیٹ فارم پر نشر ہونے والے انٹریو میں خواجہ آصف نے صحافی مہدی حسن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک-سعودی دفاعی معاہدے سے متعلق کہا ’قطر میں جو کچھ ہوا یہ اس کا ردعمل نہیں ہے کیونکہ اس پر کافی عرصے سے بات چیت جاری تھی۔ یاد رہے کہ 17 ستمبر کو وزیر اعظم...
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے 9مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کی بانی پی ٹی آئی کی ٹرائل روکنے سے متعلق دائر درخواست خارج کردی اورکیس کی سماعت 30ستمبر تک ملتوی کردی ہے۔(جاری ہے) عدالت نے 8گواہان کو دوبارہ طلب کرنے سے متعلق دائر درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کردئیے ،جبکہ سماعت کے دوران استغاثہ کے 3گواہان کی بیانات ریکارڈ کرلیے گئے ہیں۔گواہوں میں ڈی ایس پی اکبر عباس، انسپکٹر عصمت کمال اور انسپکٹر تہذیب الحسن شامل ہیں۔
گرفتاری سے بچنے کےلئے نیتن یاہو کو کیا کیا جتن کرنے پڑ رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز عالمی عدالت نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں جس پر عمل درآمد کرتے ہوئے کوئی بھی ملک انھیں حراست میں لے سکتا ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اگر اسرائیلی وزیراعظم کسی ایسے ملک کی زمینی یا فضائی حدود میں داخل ہوتے ہیں جو عالمی عدالت کے وارنٹ گرفتاری پر عمل درآمد کرنا چاہے تو لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کو زمینی یا فضائی سفر کے دوران بھی بچ بچا کر نکلنا ہوتا ہے، چاہے اس کے لیے انھیں دگنا فاصلہ طے کرنا پڑے۔جیسا...
لاہور ہائیکورٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق دائردرخواست سماعت کیلئے مقرر کردی گئی۔جسٹس خالد اسحاق 30 ستمبرکودرخواست پرسماعت کرینگے،عدالت نے وفاقی حکومت کے وکیل سے رپورٹ طلب کررکھی ہے،جوڈیشل ایکٹوزم پینل نے اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کر رکھی ہے۔درخواست میں موقف اختیارکیا گیا کہ عالمی مارکیٹ میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہوتی ہیں پاکستان میں بڑھ جاتی ہیں،حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے اورکم کرنے کا کیا میکنزم ہے۔
بیروت ائیرپورٹ پر صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں ایرانی قومی سلامتی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ شہید حسن نصر الله کی دہائیوں پہلے کی گئی باتوں پر جو ممالک یقین نہیں کرتے تھے آج وہ سب پر عیاں ہو گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی نے کہا کہ آج سب پر عیاں ہو گیا کہ صیہونی رژیم کسی ملک پر رحم نہیں کرتی۔ قطر کے واقعے نے اس حقیقت کو خوب واضح کر دکھایا۔ اس لئے آج مختلف ممالک باہمی تعاون کے طریقہ کار کو ظاہر کرنے کی کوشش میں ہیں اور یہ ایک صحیح راستہ ہے جس کی ہم تائید کرتے ہیں۔ علی لاریجانی نے ان خیالات...
سینئر صحافی اجمل جامی نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر شمع جونیجو سے میری گفتگو ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں سرکاری طور پر وفد کا حصہ ہوں، ان کے مطابق وزیراعظم نے انہیں تقریر لکھنے کی ذمہ داری دی ہے۔ ڈاکٹر شمع جونیجو کے بقول اپریل2025 سے وزیراعظم نے خود انہیں تقریر لکھنے والی ٹیم میں نامزد کیا ہے، یہ سب آفیشل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھا ہے، تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد پاکستانی دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آ گیا ہے، جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیا ہے۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ نہ تو درد کم کرنے والی دوا ٹائلینول اور نہ ہی ویکسین 'آٹزم' مرض کا سبب بنتی ہیں۔ ادارے نے یہ بیان امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس دعوے کے بعد جاری کیا ہے، جس میں انہوں نے اصرار کیا تھا کہ چونکہ ٹائلینول آٹزم کا سبب ہے اس لیے حاملہ خواتین کو اس سے بچنا چاہیے۔ صدر ٹرمپنے بچوں کو دی جانے والی معیاری ویکسینز پر بھی سوال اٹھایا اور اس میں بھی بڑی تبدیلیوں پر بھی زور دیا۔ طبی گروپ طویل عرصے سے ٹائلینول کے بنیادی اجزا ایسیٹامنفین، یا پیراسیٹامول کا حوالہ دیتے ہوئے حمل کے دوران لینے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 ستمبر 2025ء) چین میں انٹرنیٹ کے نگران ادارے سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا نے ملک بھر میں دو ماہ پر محیط ایک مہم چلا رکھی ہے، جس کا مقصد ایسے آن لائن مواد کو روکنا بتایا گیا ہے، جو معاشرے میں تشدد یا دشمنی کو فروغ دیتا ہے۔ حکام کے مطابق اس مہم میں ملکی معیشت کے خلاف مایوس کن تبصرےکرنے والوں کے خلاف کارروائی بھی شامل ہے۔ پیر تئیس ستمبر سے جاری یہ اقدام ایسے وقت میں اٹھایا گیا ہے جب رواں برس چین کی معیشت دباؤ کا شکار رہی ہے اور نوجوانوں میں بے روزگاری کا مسئلہ سنگین ہوتا جا رہا ہے۔ سائبر اسپیس ایڈمنسٹریشن آف چائنا کا کہنا ہے...
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی سینیٹر پلوشہ خان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد زرعی ایمرجنسی میں کچھ نہیں، اس میں دی گئی ریلیف کوئی معنی نہیں رکھتی۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک مہینے کے بلوں کی معافی کی کوئی اہمیت نہیں، جب تک ڈوبے ہوئے گھرانے دوبارہ اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوتے بل معاف ہونے چاہئیں۔ یہ بھی پڑھیے: نہ ملک سنورا نہ قرضہ اترا سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ ‘قرض اتارو ملک سنوارو’ بھی ایک اسکیم تھی، تاریخی ناکامی اس کا مقدر بنی، اس کی ناکامی کا قصہ پھر کبھی سنائیں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ پنجاب کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: انسدادِ دہشت گردی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے دوران جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت ایک بار پھر تنازع کا شکار ہوگئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکلا نے ویڈیو لنک کے ذریعے کارروائی کو چیلنج کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ جب تک اسلام آباد ہائی کورٹ اس بارے میں فیصلہ نہیں کرتی، اس وقت تک سماعت آگے نہ بڑھائی جائے۔عدالت کو دی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ واٹس ایپ کے ذریعے ٹرائل غیر منصفانہ ہے، کیونکہ نہ ملزم اپنے وکیل کو دیکھ سکتا ہے اور نہ ہی گواہوں کو۔ وکلائے صفائی کا کہنا تھا کہ یا تو عمران خان کو عدالت میں پیش کیا جائے یا پھر جیل کے اندر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اقوام متحدہ کے حالیہ اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون کی موجودگی نے سوشل میڈیا اور عوامی حلقوں میں سوالات پیدا کیے ہیں۔دفتر خارجہ نے سوالات سامنے آنے پر باضابطہ وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ متعلقہ خاتون پاکستان کے وفد کا حصہ نہیں تھیں اور نہ ہی ان کے پاس سرکاری اجازت نامہ تھا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اُن شخصیت کا نام وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا اور نہ ہی نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ کی جانب سے دستخط شدہ سرکاری لیٹر آف کریڈنس میں ان کا ذکر موجود تھا۔دفتر خارجہ نے اس بات کو بھی واضح کیا کہ ان کی وزیر دفاع کے پیچھے نشست...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سیشن کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کا زبردست اور مفصل جواب دیتے ہوئے پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت جو خود کو سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، اب وہ اپنی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی طاقت کے ناجائز استعمال کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا۔صائمہ سلیم نے فورم پر بھارت کے دعووں کو حقائق کے برعکس قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اب عالمی برادری خاموشی اختیار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ...
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا۔ اقوام متحدہ میں صائمہ سلیم نے کہا کہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جو کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرکے عالمی قوانین کی خلا ف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پرظلم ڈھایا جا رہا ہے، انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کی اجازت نہیں، اقلیتوں کودبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے۔پاکستانی قونصلر نے کہا کہ گجرات فسادات کو دنیا آج بھی ظلم کی مثال کے طور پر یاد کرتی ہے، گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔بھارت میں اسلامو فوبیا کو سیاست میں معمول اور میڈیا...
اقوام متحدہ اجلاس؛ وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی وضاحت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی خاتون سے متعلق دفتر خارجہ کی جانب سے باضابطہ وضاحت جاری کردی گئی۔ وزارتِ خارجہ نے حالیہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون سے متعلق سوالات کا نوٹس لے لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا ۔ خاتون کا نام پاکستان کے وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق جس شخصیت کے بارے میں...
کراچی میں انسانی اسمگلنگ اور جنسی استحصال کا ایک واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں مغوی لڑکیاں اغوا کار کے چنگل سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہو گئیں۔ ایئرپورٹ کے قریب تعینات اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) کے اہلکاروں نے دونوں کو فوری حفاظتی تحویل میں لے کر تھانے منتقل کردیا۔ متاثرہ لڑکیوں میں 19 سالہ طیبہ فیصل آباد جبکہ 17 سالہ حمیرا اوکاڑہ کی رہائشی ہیں۔ دونوں نے پولیس کو بتایا کہ عائشہ نامی خاتون نے انہیں اچھی نوکری کا جھانسہ دے کر کراچی بلایا اور وہاں رفیع الدین نامی شخص کے حوالے کر دیا۔ لڑکیوں کے مطابق رفیع الدین گزشتہ کئی ماہ سے انہیں زبردستی بدکاری پر مجبور کرتا رہا اور پیسے لے کر ان کا جنسی استحصال...
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد میں ڈاکٹر شمع جونیجو کی موجودگی پر وضاحت پیش کر دی۔خیال رہے کہ ڈاکٹر شمع جونیجو، اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کے اس وفد کا حصہ ہیں جو اقوام متحدہ کے 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کا حصہ ہے۔مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اقوام متحدہ کے مذکورہ اجلاس کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ڈاکٹر شمع جونیجو خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہیں۔ان کی وفد میں موجودگی پر تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ وہ ماضی میں اسرائیل کی حمایت میں بیانات دے چکی ہیں۔تاہم اب وزیر دفاع خواجہ...
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی و عسکری سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نہیں سکتا۔جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے، ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ کا بوجھ لے کر آتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو بتایا کہ...
سٹی42َ: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس دہندگان کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے 30 ستمبر تک 5 فیصد رعایت کی سہولت فراہم کر دی ہے۔ رعایت حاصل کرنے کے لیے صرف 3 دن باقی رہ گئے ہیں، شہری مقررہ تاریخ تک پراپرٹی ٹیکس جمع کروا کر اس رعایت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ ٹیکس دہندگان کی سہولت کے پیش نظر ریجن اے اور بی کے دفاتر اتوار کے روز بھی کھلے رہیں گے۔ تمام افسران اور عملے کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ دفاتر میں موجود رہیں تاکہ ٹیکس گزاروں کی مکمل رہنمائی کی جا سکے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بڑے...

اقوام متحدہ کے اجلاس میں خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کے بارے میں دفتر خارجہ کا باضابطہ جواب آ گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اقوام متحدہ کے اجلاس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر رکھاہے تاہم اب اس پر خواجہ آصف کے بعد دفتر خارجہ کا رد عمل بھی سامنے آ گیاہے جس نے سب کو چونکا کر رکھ دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارتِ خارجہ نے حالیہ اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں وزیر دفاع کے پیچھے بیٹھی ایک خاتون سے متعلق سوالات کا نوٹس لے لیا اور اپنے بیان میں بتایا کہ وزیر دفاع خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی خاتون کا باضابطہ اجازت نامہ نہیں تھا ۔ خاتون کا نام پاکستان کے وفد کی فہرست میں شامل نہیں تھا۔ترجمان نے واضح کیا کہ وہ شخصیت پاکستانی...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے اقوام متحدہ کے اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے وفد میں ڈاکٹر شمع جونیجو کی موجودگی پر وضاحت پیش کر دی۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر شمع جونیجو، اس وقت وزیر اعظم شہباز شریف کے اس وفد کا حصہ ہیں جو اقوام متحدہ کے 80ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کا حصہ ہے۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اقوام متحدہ کے مذکورہ اجلاس کی تصاویر وائرل ہو رہی ہیں جن میں ڈاکٹر شمع جونیجو خواجہ آصف کے پیچھے بیٹھی ہوئی ہیں۔ ان کی وفد میں موجودگی پر تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ وہ ماضی میں اسرائیل کی حمایت میں بیانات دے چکی ہیں۔ تاہم اب وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے...
ویب ڈیسک :وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی لابی میں بھارتی خاتون صحافی کو لاجواب کردیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی صحافی کے سوال پر دو ٹوک جواب دیا کہ ہم بھارت کی جانب سے ہونے والی سرحد پار دہشت گردی کو شکست دے رہے ہیں۔ "We are defeating you[India] in cross border terrorism." - Prime Minister Shehbaz Sharif sends stern warning to Indian media during his trip at the UNGA.@CMShehbaz #PMShehbazAtUNGA pic.twitter.com/itlY1ZEItJ — PTV News (@PTVNewsOfficial) September 26, 2025 علاوہ ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے جنرل مباحثہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی...
بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی لیگل ٹیم نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس کے ٹرائل کو روکنے کے لیے انسداد دہشت گردی عدالت میں درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:خیبر پختونخوا: 9 مئی کے سزا یافتہ کون کون سے رہنما پشاور میں روپوش ہیں؟ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ویڈیو لنک کے ذریعے ٹرائل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے فیصلے تک عملدرآمد روک دیا جائے۔ لیگل ٹیم نے عدالت سے مہلت بھی طلب کی ہے تاکہ کیس کے قانونی پہلوؤں پر غور کیا جا سکے۔ دوسری جانب سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان کے وکلا اس سے قبل بھی ویڈیو لنک پیشی کے خلاف...
پاکستان کے وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ Washington DC : Had an excellent meeting with FBI Director Kash Patel. We discussed cooperation on illegal immigration, counter-terrorism, and officer exchange programs. His professionalism and vision make him a great partner to work with. pic.twitter.com/CVKtSSL6Gl — Mohsin Naqvi (@MohsinnaqviC42) September 27, 2025 محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔ واضح رہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی شہباز شریف کی قیادت میں امریکا...
پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کے متنازع بیانات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔ پاکستان مشن میں تعینات قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے 80 ویں سیشن کے دوران جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جناب صدر! ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے۔ ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے معروف صحافی مہدی حسن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس بات کی کوئی پریشانی نہیں کہ امریکا کے ساتھ قریبی تعاون سے چین کے ساتھ ہمارے تعلقات خراب ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ ہمارے تعلقات آزمودہ ہیں، اور امریکا کے ساتھ ہمارے تعلقات پر چین کو بھی کوئی اعتراض نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: وزیر دفاع خواجہ آصف کا ٹوئٹ: 2025 کو پاکستان کی بڑی کامیابیوں کا سال قرار وزیر دفاع نے کہا کہ چین ہمارا باعتماد اتحادی ہے جو آج بھی اور مستقبل میں بھی ہمیں ہتھیار فراہم کرے گا، ہمارے ہتھیاروں کا بڑا حصہ چین سے آتا ہے اور ہمارا دفاعی تعاون مزید بڑھ رہا ہے۔ خواجہ آصف...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے جمعہ کو سپریم کورٹ سے درخواست کی کہ وہ ان کے ایگزیکٹو آرڈر کی قانونی حیثیت پر نظرثانی کرے، جس کے تحت امریکا میں پیدا ہونے والے بچوں کو خودکار شہری حقوق دینے کو محدود کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پیدائشی حق شہریت ختم کرنے سے متعلق صدر ٹرمپ کا حکمنامہ غیرآئینی قرار، عارضی طور پر معطل انتظامیہ کا مؤقف امریکی محکمہ انصاف نے 2 اپیلیں دائر کی ہیں، جو نچلی عدالتوں نے بلاک کی تھیں۔ ان اپیلوں میں کہا گیا ہے کہ نچلی عدالتوں کے فیصلے صدر اور ان کی انتظامیہ کے لیے انتہائی اہم پالیسی کو غیر مؤثر بنا دیتے ہیں اور سرحدی تحفظ کو کمزور کرتے ہیں۔ ...
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے انکم ٹیکس گوشواروں میں نیا کالم شامل کرتے ہوئے ٹیکس دہندگان کے لیے اپنے اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قراردے دیا جس کے باعث شہریوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: انکم ٹیکس ریٹرن فارم 2025 میں کوئی نئی ترمیم نہیں کی گئی، ایف بی آر مذکورہ کالم کے اضافے کی وجہ سے خصوصاً وہ سفید پوش افراد زیادہ پریشانی میں مبتلا ہوچکے ہیں جن کے پاس قیمتی وراثتی اثاثے تو موجود ہیں لیکن ان کی اپنی آمدنی محدود ہے۔ اسلام آباد کے پوش سیکٹر ایف-6 میں رہائش پذیر محمد زبیر نے وی نیوز کو بتایا کہ ان کا گھر 2 کنال کا ہے جس کی مارکیٹ...
خیبر پختونخوا میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہوچکا ہے جو صوبائی حکومت کے مطابق پنجاب سے گندم اور آٹے کی ترسیل پر پابندی کی وجہ سے ہو رہا ہے اور اب یہ معاملہ سپریم کورٹ میں لے جایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس، گندم کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف سخت اقدامات کا فیصلہ خیبر پختونخوا حکومت نے پنجاب کی جانب سے گندم اور آٹے کی سپلائی پر مبینہ پابندی کے خلاف سپریم کورٹ جانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ محکمہ خوراک کے 2 اعلیٰ افسران نے اس کی تصدیق کی اور بتایا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی ہدایت پر قانونی ماہرین سے مشاورت کی گئی ہے اور...
جنیوا (نوائے وقت رپورٹ) نواز شریف کو جنیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف 7 دن ہسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہر لحاظ سے تندرست ہیں۔ فیملی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے ان کا کا علاج کر رہا ہے۔
پشاور (این این آئی)گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنیکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرائے پر لایا جائے گا۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> کراچی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔کراچی میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران بلاول زرداری نے کہا کہ بھارت بھی دہشتگرد گروہوں کی مالی مدد کو نہیں چھپاتا، یہ معاملہ عالمی سطح پر اٹھا رہے ہیں ،افغانستان میں طالبان کے آنے کے بعد بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں دہشتگردی میں اضافہ ہوا۔سیلاب متاثرین کی مدد کے حوالے سے انہوںنے کہا کہ سیلاب سے پنجاب اور خیبر پختونخوا میں تاریخی نقصانات ہوئے، وفاق پر تنقید نہیں کررہا بلکہ درخواست کررہاہوں کہ سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے عالمی سطح پر بات کی جائے۔چیئرمین پی پی نے...

نیویارک:نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈاراقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر کوسٹاریکا کے وزیر خارجہ معالیہ ارنالڈو آندرے سے ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> خبر ایجنسی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ مریم نواز میری سیاسی طریقے سے بات کریں، خود داری یا ایمان داری کا سرٹیفکیٹ پنجاب حکومت سے نہیں لینا، عوام جانتے ہیں کہ کون کس صوبے کی حالت بہتر رکھتا ہے اور الیکشن کیسے جیتتا ہے، بلاول زرداری نے بی آئی ایس پی والی بات بھی پنجاب حکومت سے نہیں وزیراعظم کو مخاطب کرکے کہی تھی، ہم وفاق سے بات کرتے ہیں تو پنجاب کو اعتراض ہوتا ہے۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کسانوں کو مدد فراہم کررہی ہے اور گندم کے کسانوں کو سپورٹ کررہی ہے، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ کسانوں کو سپورٹ کیا، کل بلاول...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پرردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی پنک اسکوٹیز کو آپ نے سالوں بعد دہرا کر اچھا کیا۔ ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں،آپ دن رات وفاق کو مشورے دیں لیکن اس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-9 کراچی ( اسٹاف رپورٹر) اسمال ٹریڈرز کراچی کے صدر اور سابق کونسلر گلبرگ ٹاؤن محمود حامد نے فیڈرل بی ایریا بلاک 14 میں علامہ اقبال پارک کے بڑے حصے پر میئر کراچی کے جانب سے قبضہ کرنے اور رفاہی پلاٹ کے تجارتی استعمال پر شدید ردعمل کا اظہار کیاہے پلاٹوں پر قبضوں کے خلاف آج احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوانوں اور بچوں کے کھیلنے کے گراؤنڈز کو تجارتی مقاصد پر دے کرہمارے بچوں سے ان کا حق چھینا جارہاہے انہیں کھیل کود کی صحت مند سرگرمیوں سے محروم کیا جا رہا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ سب کچھ لوٹ مار کے لیے اور اپنی تجوریاں بھرنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-7 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنے کا موقع نہیں، تحریک انصاف کے بانی عمران خان جلسوں سے آزاد نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کیلیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ مانیٹرنگ ڈیسک
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گولارچی (نمائندہ جسارت) گولارچی میں شراب خانے کے قیام کے خلاف عوامی ردعمل شدت اختیار کر گیا۔ علما ایکشن کمیٹی، تاجر الائنس اور شہریوں کی جانب سے پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی، جس میں بڑی تعداد میں عوام، طلبہ، معززین شہر اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی۔ ریلی جامع مدینہ مسجد سے نکالی گئی جو شہر کے اہم راستوں سے گزرتی ہوئی شہید فاضل راھو چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔ شرکا نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر شراب خانے کے خلاف نعرے درج تھے، جبکہ شرکا مسلسل “شراب خانے بند کرو” اور “اسلامی اقدار کا تحفظ کرو” کے نعرے لگاتے رہے۔جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علماکرام، تاجر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت) اسلحہ بردار چور سرگرم ،مڑانی جاتے ہوئے گوادر کے شہری عثمان حکیم کو دن دھاڑے لوٹ لیا گیا مزامت پر چوروں نے سلمان حکیم کو چھریوں سے وار کرکے شدید زخمی کردیا مزاحمت پرایک الہ سر پر مار کر اسے بے ہوش کردیا ، چور ان کی گاڑی سے نقد رقم لے گیے واقعے پر انجمن تاجران سول سوسائٹی محتلف سیاسی وسماجی جماعتوں نے سلمان حکیم جیسے نیک خاموش طبیعت اور اچھے انسان پر حملے اور ڈکیتی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گوادر مڑانی کے راستے میں چوری اور ڈکیتی کے پے درپے واقعات ہو رہے ہیں انہوں نے مقامی انتظامیہ پولیس صوبائی حکومت اور اعلیٰ احکام سے مطالبہ کیا کہ...

غزہ:النصیرات پناہ گزین کیمپ پر اسرائیل کے حملوںمیں زخمی ہونےوالے افراد کواسپتال منتقل کیا جارہاہے ، چھوٹی تصویر میں امداد کے منتظر نوجوانوںپر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید نوجوانوں کی لاشوںسے لپٹ کر انکا چھوٹا بھائی رو رہاہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

نیویارک: اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب شروع ہوتے ہی شرکا اجلاس چھوڑ کر جارہے ہیں‘نیتن یاہونے خالی کرسیوں سے خطاب کیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرینگر(اے پی پی)بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما میر واعظ عمر فاروق کو آج مسلسل تیسرے جمعہ سری نگر میں گھر میں نظر بند رکھ کر نماز جمعہ کی ادائیگی کےلیے جامع مسجد جانے کی اجازت نہیں دی۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارتی فورسز نے نئی دہلی کے مسلط کردہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے حکم پر میر واعظ کی رہائش گاہ کی طرف جانے والی تمام سڑکیں خار دا رتاریں لگا کر بند کردیں۔میر واعظ نے ایکس پر لکھا کہ بار بار پابندیاں بنیادی حقوق پر براہ راست حملہ ہے، عبادت کو بھی جرم بنا دیا گیا ہے ، انتظامیہ کا یہ اقدام انسانی...
عالمی بینک نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پاکستان کا موجودہ اقتصادی ماڈل ملک میں غربت کو سپورٹ نہیں کرتا جس کی وجہ سے گزشتہ تین سالوں کے دوران غربت پر قابو پانے کی حکومتی کوششوں کو بریک لگ گئی ہے اور ملک میں غربت کی شرح بڑھ کر 26.3 فی صد ہو گئی ہے۔ ان حالات میں ملک کی مڈل کلاس جو ملک کی آبادی کا 41.7 فی صد ہے کو اپنے معاشی تحفظ کے لالے پڑ چکے ہیں اور ان کے لیے صحت و صفائی، صاف پانی، توانائی اور رہائش کی مناسب داموں دستیابی محدود ہو رہی ہے اور مہنگائی و بے روزگاری سے عوام سخت پریشان ہیں۔ ملک میں غربت میں اضافہ 2022 سے ہونا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) نے کہا ہے کہ گزشتہ دسمبر میں شام کے حکمران بشار الاسد کی حکومت کے خاتمے کے بعد سے10لاکھ شامی پناہ گزین اپنے ملک واپس جا چکے ہیں۔ یو این ایچ سی آرنے بیان میں خبردار کیا کہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کارروائیوں کے لیے فنڈز میں کافی کمی آتی جا رہی ہے۔ ادارے نے مزید کہا کہ تقریباً 14 سال کی خانہ جنگی کے دوران شام کے اندر بے گھر ہونے والے 18 لاکھ افراد بھی اپنے آبائی علاقوں کو واپس لوٹ چکے ہیں اور واپس آنے والوں میں سے بہت سے لوگ اپنی زندگیوں کی تعمیر نو کے لیے سخت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ریاض (انٹرنیشنل ڈیسک) سعودی عرب میں پیشہ ورانہ چوٹوں کی شرح 6سالوں میں 41 فیصد کم ہوگئی ۔ سعودی نیشنل کونسل فار آکیوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ کے مطابق اس کی وجہ ایسے کام کے نظام کی دستیابی ہے جو غیر متعدی بیماریوں کی جلد تشخیص کو فروغ دیتا ہے، کام کی جگہ پر کارکنوں کی صحت کی دیکھ بھال کرتا ہے، پیشہ ورانہ چوٹوں اور بیماریوں کی شرح کو کم کرتا اور حساس پیشوں کے لیے اہل افراد کے انتخاب کو یقینی بناتا ہے۔ ملازمین کی حفاظت اور صحت کے شعبے میں سعودی عرب کی کوششیں ایک مربوط حکمت عملی پر مبنی ہیں جس میں قوانین اور ضوابط کو اپ ڈیٹ کرنا، مختلف شعبوں میں صحت اور حفاظت...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنے کا موقع نہیں، جلسوں سے عمران خان بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی...
اسلام آباد : رہنما پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شازیہ مری نے کہا کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا لہٰذا وزیراعلیٰ پنجاب کو تفرقہ انگیز باتوں کے بجائے خدمت پر توجہ دینی چاہیے۔ شازیہ مری نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف مانگ رہے ہیں وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے...
پشاور : گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں،جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں۔گورنر کے پی نے کہا کہ لوگوں...

ٹنڈو جام:سندھ یونائٹیڈ پارٹی کے کارکنان علاقے میں ترقیاتی کام نہ کروانے پر چیئرمین کیخلاف سراپاا حتجاج ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا یمن میں حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کے حوالے سے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے یمن میں ایل این جی لے کر جا رہا تھا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہخبر رساں اداروں کے مطابق حوثیوں نے بچ جانے والے کئی ارکان کو اغوا کرلیا جبکہ 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بحری جہاز یمنی حکومت کے زیرِ انتظام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیو یارک : سائنس فکشن فلموں میں دکھائے جانے والے ہیومینائیڈ روبوٹس اب تیزی سے حقیقت کا روپ دھار رہے ہیں۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2035 تک لاکھوں ہیومینائیڈز گھروں اور دفاتر کا حصہ بن جائیں گے جبکہ 2050 تک ان کی تعداد تقریباً ایک ارب تک پہنچ سکتی ہے، یعنی دنیا میں ہر دس افراد کے مقابلے میں ایک روبوٹ، عالمی سطح پر اس صنعت کی مالیت 5 ٹریلین ڈالر سے تجاوز کرنے کا امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ روبوٹس بڑھتی ہوئی مزدوروں کی کمی پوری کریں گے، بوڑھی ہوتی آبادی کی دیکھ بھال کریں گے اور گھریلو کاموں میں مدد فراہم کریں گے،روبوٹس خطرناک اور دہرائے جانے والے کاموں...
امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی عرب کی سرزمین پر موجود ہیں، اِس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے، ہیروشیما اور ناگاساکی کے بعد کوئی بھی ایٹمی طاقت ہتھیار استعمال کرنے کے حق میں نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ممکن ہے قطر پر حملے نے پاک سعودی معاہدے کے مذاکرات کے عمل کو تیز کیا۔ امریکی صحافی کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعلقات طویل ہیں، سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدے کو قطر حملے کا ردعمل نہیں کہہ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سعودی...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا ہے۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کے دوران خواجہ آصف نے کہا کہ ہوسکتا ہے امریکا، ایران تعلقات میں بھی پاکستان کوئی کردار ادا کرسکے۔انہوں نے مزید کہا کہ امریکا پاکستان سے کوئی مطالبہ نہیں کر رہا، کوئی امریکی مطالبہ آیا بھی تو پاکستان اپنے مفاد کو سامنے رکھ کر فیصلہ کرے گا۔وزیر دفاع نے یہ بھی کہا کہ موجودہ ہائبرڈ نظام کی پارٹنرشپ نتائج پیدا کر رہی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ میں رونما ہونے والے بھارت کی جانب سے غیرقانونی واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ، لداخ میں بھارتی فورسز کے خلاف جاری احتجاج میں مظاہرین کو شہید کرنے پر دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی کے مطابق ہم اس ساری صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہیں، مقبوضہ جموں و کشمیر کے علاقے لیہ میں رونما ہونے والے بھارت کی جانب سے غیرقانونی واقعات نہایت تشویشناک ہیں۔ شفقت علی کا کہنا تھا کہ یہ واقعات عکاسی کرتے ہیں کہ بھارتی حکام احتجاج دبانے کے لیے کسی بھی...
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔ انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔ نیتن یاہو نے اپنے...
پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی آگ سے باہر...
اسرائیل 48 گھنٹے میں صمود فلوٹیلا پر بڑا حملہ کر سکتا ہے، گریٹا تھنبرگ کا ویڈیو پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز یروشلم(آئی پی ایس )ماحولیاتی کارکن گریٹا تھنبرگ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اسرائیل اگلے 48 گھنٹوں کے اندر صمود فلوٹیلا جو غزہ کے لیے امدادی سامان لے کر جا رہا ہے پر بڑا فوجی حملہ کر سکتا ہے۔انہوں نے اپنے پیغام میں کہا: حملے ہمارا مشن نہیں روک سکتے۔ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے رہیں گے۔فلوٹیلا، جس میں مختلف ممالک کے امدادی جہاز شامل ہیں، غزہ پٹی کے لیے خوراک، طبی سامان اور دیگر ہنگامی امداد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس بحری قافلے کو ذاتی اور بین...
نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے برسادیے۔ اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے منفی اثرات اور نقصانات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ان نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قرض لیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی صورت انصاف نہیں ہے، آپ کسی ترقی پذیر ملک سے جو ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کا سامنا کرتا ہو یہ کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ مزید قرضے لے جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں اس کا کوئی کردار بھی نہ ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ ان کا خیال...
کوئٹہ میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ بلوچستان میں مسائل کے انبار ہیں، جبکہ حکومت خاموش تماشائی اور عسکری ادارے طاقت کے استعمال میں مصروف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے کہا ہے کہ فوجی آپریشنز، طاقت کا استعمال دانشمندی نہیں۔ عوام مسائل کے گرداب میں پھنسے ہوئے ہیں۔ نوجوان بے روزگار، بارڈر بند ہیں۔ نہ معیاری تعلیم ہے، نہ علاج کی سہولیات موجود ہیں۔ حکومت خاموش تماشائی، عسکری ادارے طاقت کے استعمال میں مصروف ہیں۔ ان حالات میں عوام پریشان نوجوان مایوس ہو ئگے ہیں۔ حقوق کی فراہمی، عوام کی حکمرانی، دیانتداری ضروری ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں...
نیویارک: وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر اسرائیل کے حملے کی وجہ نہیں ہے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان برسوں سے جاری گفت و شنید اور تعاون کا نتیجہ ہے۔ برطانوی نژاد امریکی صحافی مہدی حسن کو دیے گئے انٹرویو میں خواجہ آصف نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان طے پانے والا دفاعی معاہدہ دہائیوں سے جاری تعاون اور تعلقات کا حاصل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات 5 سے 6 دہائیوں پر مشتمل ہیں، اس سے پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات ہوتی رہی ہیں اور ایک موقع پر تقریباً 4 ہزار سے 5 ہزار اہلکار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کھلے عام قتل اور جارحیت کا اعتراف کرتے ہوئے حماس، حزب اللہ، ایران اور یمن کے حوثیوں کو کھلی دھمکیاں دیں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیتن یاہو نے ڈھٹائی کے ساتھ کہا کہ اسرائیل نے اپنے مخالفین کو موت کے گھاٹ اتارا اور آئندہ بھی ایسا ہی کرے گا، حماس سے کہتا ہوں ہتھیار ڈال دو، یرغمالیوں کو رہا کرو، ورنہ مار دیے جاؤ گے۔ انہوں نے بڑی ڈھٹائی کے ساتھ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں کی ان رپورٹس کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ اسرائیل غزہ میں نسل کشی کر رہا ہے۔نیتن یاہو نے اپنے خطاب...
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔ پشاور اور گردونواح میں زلزلے کے معمولی جھٹکے محسوس کیےگئے۔ جیو نیوز کے مطابق پشاور، اٹک لوئردیر، اپر دیر،سوات اور چترال میں زلزلےکےجھٹکےمحسوس کئےگئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلہ کی گہرائی 195کلومیٹر اور مرکز ہندوکش تھا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زلزلے سے کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ملی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیا۔ وزیراعظم نے بنیان مرصوص آپریشن کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ انھوں نے مزید کہا کہ مسلح افواج نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں جرأت اور بہادری کا بے مثال مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت نے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری علاقوں پر حملہ کرکے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا۔ شہباز شریف نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے سرحدوں کی سالمیت اورقومی سلامتی کی خلاف ورزی کی...
مجلس علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے حسینی آباد ٹرسٹ کی شفافیت پر سوال اٹھائے ہیں، انکا کہنا ہے کہ ٹرسٹ کی جائیدادوں اور آمدنی کا کوئی حساب عوام کو نہیں دیا جاتا۔ اسلام ٹائمز۔ آج نماز جمعہ کے بعد لکھنؤ میں ایک بڑا احتجاج دیکھنے میں آیا۔ شیعہ عالم دین مولانا کلب جواد نے ہزاروں نمازیوں کے ساتھ سڑک پر مارچ کیا۔ بڑے امام باڑے پر نعرے بازی کی گئی، جس کے بعد زبردست مظاہرہ ہوا۔ یہ احتجاج حسینی آباد ٹرسٹ کی مبینہ بدعنوانیوں کے خلاف تھا۔ مولانا کلب جواد نے واضح کیا کہ یہ صرف شروعات ہے اور یہ تحریک جاری رہے گی۔ انہوں نے انتظامیہ پر بھی سنگین الزامات لگائے۔ مولانا سید کلب جواد نے حسینی آباد...
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) مشیر اطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران خان کے خلاف بغض میں جعلی حکومت انصاف کا جنازہ نکال رہی ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ عمران خان سے خیبر پختونخوا کی قیادت کو ملاقات سے روکنا نہ صرف لاقانونیت بلکہ بغض کی انتہا ہے۔ خیبر پختونخوا کی حکومت نے عمران خان کے وژن کے مطابق صوبے کو چلانا ہے، جعلی حکومت نہیں چاہتی کہ خیبر پختونخوا عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھے،خیبر پختونخوا کے عوام نے عمران خان کو مینڈیٹ دیا ہے، صوبائی معاملات میں ان سے مشاورت ضروری ہے، جعلی وفاقی اور پنجاب حکومتیں حسد اور بغض کی...
نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد 4 ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں دائر کر دیں۔ نیب ذرائع کے مطابق کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد چار ملزمان نے پلی بارگین کی درخواستیں احتساب عدالت میں دائر کی ہیں۔ درخواستیں دینے والوں میں سی این ڈبلیو ڈیپارٹمنٹ کے ہیڈ کلرک قیصر اور تین بے نامی دار شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بے نامی داروں میں قیصر کی اہلیہ اور 2 دیگر ملزمان شامل ہیں۔ ملزمان نیب کے...
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک وزیراعظم شہباز شریف اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی تقریر کے بعد اسمبلی ہال میں داخل ہوئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیویارک میں منعقدہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا خطاب شروع جس پر مسلم ممالک بائیکاٹ کرکے ہال سے باہر چلے گئے۔ وزیراعظم شہباز شریف خطاب شروع ہونے سے قبل اسمبلی ہال سے باہر موجود تھے جو نیتن یاہو کی تقریر شروع ہونے پر باہر ہی رک گئے اور ہال کے اندر نہیں گئے۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم کی تقریر ختم ہونے کے بعد وہ ہال میں وفد کے ساتھ داخل ہوئے۔
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے پوری قوم کے سامنے پنجاب کا مقدمہ بھرپور انداز میں لڑا ہے،پنجاب اور سیلاب متاثرین پر کسی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی،جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے عملی طور پر کچھ نہیں کر سکتے، انہیں غیر ضروری بیان بازی سے بھی گریز کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے عوام نے مریم نواز کو مینڈیٹ دیا ہے اور مریم نواز نہ صرف عوامی مینڈیٹ کا احترام کرتی ہیں بلکہ پنجاب کا تحفظ کرنا بھی جانتی ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ سیاست کرنے کے لیے اور بھی...
نیو یارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں خود کے پیچھے ڈاکٹر شمع جونیجو کو بٹھانے کے معاملے پر وضاحت جاری کردی۔ شمع جونیجو وزیر اعظم شہباز شریف کے اس وفد کا حصہ ہیں جو اقوام متحدہ کے 80 ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس کا حصہ ہے۔ شمع جونیجو کی وفد میں موجودگی پر تنقید کی جا رہی ہے کیونکہ وہ ماضی میں اسرائیل کی حمایت میں بیانات دے چکی ہیں۔ ایکس پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے شمع جونیجو کے معاملے پر خود کو بری الذمہ قرار دیا ۔ انہوں نے کہا " سلامتی کونسل میں یہ تقریر وزیر اعظم کیونکہ مصروف تھے اس لئے ان کی جگہ یہ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف کو جینیوا کے ہسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔جیو نیوز کے مطابق نواز شریف 7 دن ہسپتال میں رہے جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ نواز شریف جنیوا کے ہوٹل میں بیٹے حسن نواز، ڈاکٹر عدنان کے ساتھ موجود ہیں اور وہ ہرلحاظ سے تندرست ہیں۔نواز شریف کا علاج اسی سرجن نے کیا جو کئی سال سے انکا کا علاج کر رہا ہے۔ مزید :
سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں بار بار ڈیل کی پیشکشیں کی گئیں کہ ملک چھوڑ کر چلے جائیں یا خاموش ہو جائیں تو مقدمات ختم کر دیے جائیں گے، مگر انہوں نے یہ سب مسترد کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ عدالتوں کے ذریعے ہی مقدمات کا سامنا کریں گے۔ ایکس پوسٹ پر عمران خان کا کہنا تھا کہ ان پر بے بنیاد 300 مقدمات قائم کیے گئے، لیکن وہ جانتے ہیں کہ وہ بے گناہ ہیں اور حق پر ہیں۔ Can you name just one person who came to you with the offer, saying we are ready to allow you to leave the country ? Just one name? People are already sick...
بھارت کے زیر انتظام لداخ میں جاری عوامی بےچینی نے ایک نیا رخ اختیار کر لیا ہے، جہاں ریاستی درجہ بحال کرنے کے مطالبے پر سرگرم معروف سماجی کارکن سونم وانگ چک کو مظاہرین کو اکسانے اور اشتعال انگیز بیانات دینے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔ یہ گرفتاری ایک دن بعد عمل میں آئی جب وانگ چک نے ایک انٹرویو میں ممکنہ گرفتاری کے امکان کو خوش دلی سے قبول کیا تھا، یہ کہتے ہوئے کہ وہ اپنے مشن کے لیے جیل جانے کو بھی تیار ہیں۔ حکومت کی تنقید، فنڈنگ پر پابندی بھارتی وزارت داخلہ نے گرفتاری سے ایک روز قبل سونم وانگ چک کی غیر منافع بخش تنظیم اسٹوڈنٹ ایجوکیشنل اینڈ کلچرل موومنٹ آف لداخ...

جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب
جن کی اپنی کارکردگی بتانے لائق نہ ہو وہ دوسروں کے کاموں میں کیڑے نکالتے ہیں، عظمی بخاری کا شرجیل میمن کو جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمی نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی...
حریت کانفرنس کے چیئرمین نے کہا کہ حکام اپنی خواہش اور مرضی سے مجھے میرے گھر میں بند کر دیتے ہیں، میری آزادی پر قدغنیں لگاتے ہیں اور مجھے اپنے مذہبی فرائض کی ادائیگی پر پابندی عائد کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ حریت کانفرنس کے چیئرمین اور میر واعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق کو آج ایک مرتبہ پھر گھر پر نظربند کر دیا گیا اور انہیں جامع مسجد سرینگر میں جمعہ کا خطبہ دینے کی اجازت نہیں دی گئی۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں لکھا ہے کہ پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی ہے کہ آج پھر مسلسل تیسرے جمعہ کو مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے اور مجھے جامع مسجد جانے کی...
دفتر خارجہ نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے ضلع لیہہ میں احتجاجی مظاہرے کے دوران مظاہرین کی ہلاکتوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ یہ واقعات بھارتی حکام کی اس پالیسی کی عکاسی کرتے ہیں جس کے تحت وہ مظاہروں کو دبانے کے لیے کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتے۔ مزید پڑھیں: لداخ میں پُرتشدد مظاہرے 4 افراد ہلاک، درجنوں زخمی دفتر خارجہ کے مطابق لیہہ میں پیش آنے والے واقعات مقبوضہ علاقے میں بھارت کے آہنی ہاتھوں والی پالیسی کا ایک اور ثبوت ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان ان واقعات پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے اور بھارت کے اس طرز عمل کو خطے میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی ٹیم کی شکایت کی سماعت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مؤقف پیش کیا اور الزامات کو ماننے سے صاف انکار کردیا۔سماعت کی صدارت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی، جس میں بھارتی اعتراضات پر پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کو طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی سیلیبریشن خالصتاً پختون روایات کے مطابق تھی اور اس کا بھارت یا کسی کھلاڑی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عمل کو منفی رنگ دینا درست نہیں۔دوسری جانب حارث رؤف سے جب میچ ریفری نے پوچھا کہ آپ کے 6 صفر کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آئی سی سی کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق بھارتی ٹیم کی شکایت کی سماعت میں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھرپور مؤقف پیش کیا اور الزامات کو ماننے سے صاف انکار کردیا۔سماعت کی صدارت آئی سی سی میچ ریفری رچی رچرڈسن نے کی، جس میں بھارتی اعتراضات پر پاکستانی کرکٹرز صاحبزادہ فرحان اور حارث رؤف کو طلب کیا گیا۔ذرائع کے مطابق صاحبزادہ فرحان نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کی سیلیبریشن خالصتاً پختون روایات کے مطابق تھی اور اس کا بھارت یا کسی کھلاڑی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے عمل کو منفی رنگ دینا درست نہیں۔دوسری جانب حارث رؤف سے جب میچ ریفری نے پوچھا کہ آپ کے 6 صفر کے...
سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں، وزیردفاع خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ساتھ دفاعی معاہدہ قطر پر حملے کا ردعمل نہیں ہے، سعودی عرب اور پاکستان کافی عرصے سے اس پر بات کررہے تھے۔برٹش امریکی صحافی مہدی حسن کو انٹرویو میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ہمارے دفاعی تعلقات بہت طویل ہیں، پہلے بھی ہماری افواج سعودی عرب میں تعینات رہی ہیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ ابھی بھی ہماری افواج سعودی سرزمین پر موجود ہیں، اس ڈیل سے دفاعی تعلقات کو باقاعدہ معاہدے کی شکل دی ہے۔انہوں نے...
بات آج کے امریکا، آج کے وائٹ ہاؤس اور آج کے صدر امریکا پر کرنی ہے۔ ان کے طرزعمل اور کس طرح امریکا اپنے ’بیگیج‘ کواتارنے میں ناکام رہنے سے اپنے یورپ کے قابل اعتماد اتحادیوں سے محروم ہو رہا ہے۔ وہ بیگیج یا بوجھ کون ہے، کیا کرنا چاہیے، اس پر مختصر سی بات کریں گے، مگر پہلے 4 عشریقبل تاریخ کے ایک باب کی سیر کرتے ہیں۔ 23 فروری 1986 3 بجے سہ پہر۔۔۔ وائٹ ہاؤس کے سچویشن روم میں ایک ہنگامی میٹنگ شروع ہونے والی ہے۔ صدر ریگن کے تمام اہم مشیر موجود ہیں۔ ان میں نائب صدر جارج بش، وزیر خارجہ جارج شلز، وزیر دفاع کیپ وائن برگر، سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم کیسی۔ صدر کے چیف...
عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ صابن سے ہاتھ دھونے سے جراثیم ختم ہوجاتے ہیں لیکن کیا جراثیم صابن پر سے بھی ختم ہوجاتے ہیں؟ تو جواب ہے جی نہیں، عام بار صابن کی سطح پر بیکٹیریا اور جراثیم کچھ وقت کے لیے ہی سہی، زندہ رہ سکتے ہیں۔ خاص طور پر اگر صابن گیلا اور مسلسل استعمال میں ہو تو اس کی سطح پر مائیکروبز جمع ہو جاتے ہیں (زیادہ تر وہ جو ہماری جلد سے منتقل ہوتے ہیں)۔ تحقیق میں پایا گیا ہے کہ E. coli یا Staphylococcus جیسے بیکٹیریا صابن کی بیرونی تہہ پر کچھ وقت تک زندہ رہ سکتے ہیں۔ لیکن یہ خطرناک کیوں نہیں ہوتا؟ صابن کی سطح اور الکلائن ماحول بیکٹیریا کے لیے لمبے عرصے...

وکلاء کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹراعظم نذیرتارڑ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ وکلا کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جارہے ہیں،وکلا کی فلاح وبہبود کے منصوبوں کو سیاست کی نذرنہیں ہونے دیں گے،وکلا کامعاشرے میں کلیدی کردارہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہائوسنگ اتھارٹی ،ڈی ایچ اے اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے مشترکہ رہائشی منصوبے مارگلہ آرچرڈ پارک روڈ ہاؤسنگ سکیم کے ترقیاتی کاموں بارے سہ فریقی معاہدے پر دستخطوں کی باضابطہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر قانون وانصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاکہ آئینی ترمیم میں وکلا کی تجاویزشامل کی گئیں،قانونی اصلاحات میں قانونی برادری...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے کے اہم میچ کے دوران پاکستانی ٹیم کے کوچ مائیک ہیسن کی ٹرک آزماکر فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔گزشتہ روز پاکستان اور بنگلادیش کے میچ کے دوران سنسنی خیز صورتحال میں پاکستانی کوچ مائیک ہیسن نے کپتان سلمان آغا کے ذریعے شاہین آفریدی کو گیند سست کرنے کا مشورہ دیا اور پھر شاہین نے کوچ کے حکم پر شمیم کو سلو گیند کرکے 30 رنز پر پویلین بھیج دیا۔اس وکٹ کے بعد شاہین نے ڈریسنگ روم میں موجود کوچ کو دیکھ کر جشن منایا۔دوسری جانب کوچ مائیک ہیسن بھی شاہین کی وکٹ پر خوشی کا اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے، اس لمحے کی ویڈیو سوشل میڈیا...
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کو لاہور آنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئیں ہم آپ کو دکھاتے ہیں کہ پنجاب میں کیا ہو رہا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ نے شرجیل میمن کو لاہور کے دورے کی دعوت دے دی۔ انہوں نے کہا کہ آپ لاہور آئیں آپ کو دکھاتے پنجاب میں کیا کام ہورہا تاکہ آپ بھی سیکھ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ کل پنجاب کی پنک اسکوٹیز کو آپ نے سالوں بعد دہرا کر اچھا کیا۔ ہمیں آپ کی اپیلوں سے اعتراض نہیں،آپ دن رات وفاق کو مشورے دیں لیکن اس میں...
پاکستان کی سیاست میں کئی کردار آئے اور گم ہو گئے، لیکن کچھ نام ایسے ہیں جو اپنے عزم، قربانی اور جدوجہد کی بدولت تاریخ کا حصہ بن جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی ناموں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سفر محض اقتدار تک پہنچنے کا قصہ نہیں، بلکہ قربانی، صبر اور عوامی خدمت کی ایک داستان ہے۔ سیاست کے میدان میں بہت سے نام آتے ہیں اور وقت کے ساتھ مٹ جاتے ہیں۔ لیکن کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو اپنی قربانیوں اور جدوجہد کی بدولت لوگوں کے دلوں پر نقش چھوڑ جاتے ہیں۔ مریم نواز انہی کرداروں میں سے ایک ہیں۔ ان کا سیاسی سفر کسی شاہراہ پر ہموار گاڑی کی مانند نہیں رہا بلکہ کانٹوں، رکاوٹوں اور...
---فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات تنگ نظر اور تفرقہ پیدا کرنے والے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیانات پر ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان کھوکھلے بیانیے کا متحمل نہیں ہو سکتا، وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کو خدمت پر توجہ دینی چاہیے، نہ کہ تفرقہ انگیز باتوں پر۔ انہوں نے مزید کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو ہمیشہ سیلاب متاثرین کی مدد پر فوکس کرتے ہیں، جو لوگ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف مانگ رہے ہیں، وہ سیاست نہیں کر رہے، لوگ اب بھی پانی میں پھنسے ہیں اور مدد کے منتظر ہیں، پیپلز...
پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2025ء)فرانس کے صدر ایمانویل میکروں نے کہا ہے کہ فرانس اور سعودی عرب کی شراکت داری سے اقوام متحدہ کے 142 ارکان نے مسئلہ فلسطین کے دو ریاستی حل کے لیے ووٹ دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق انہوںنے کہا کہ سعودی عرب کی کوششوں اور تعاون سے کامیابی مل رہی ہے اور یہ ایک تاریخی مرحلہ ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے لیے تیزی سے کام ہو رہا ہے۔ اس سے سعودی عرب کے ساتھ ہمارے تعلقات بہت مضبوط ہوگئے ہیں، اسی وجہ سے نیو یارک میں کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ ہوا اور فلسطین ایشو کو حل کرنے پر زور دیا گیا۔ایمانویل میکروں نے زور دے کر کہا...