2025-11-04@23:14:23 GMT
تلاش کی گنتی: 4134
«پاکستان اور نیوزی لینڈ»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے دوسال میں تقریباً 11 ارب ڈالر کے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی ہے۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان کےدرمیان دوسرے ششماہی اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں جہاں آئی ایم ایف نے 2 سال میں تقریباً 11 ارب ڈالرکے تجارتی ڈیٹا میں فرق کی وضاحت مانگ لی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پاکستان آٹومیشن سسٹم، سنگل ونڈو کے 24-2023کے درآمدی اعداد وشمار میں 5.1 ارب ڈالر کا فرق نظر آیا اور مالی سال 25-2024 میں اعداد وشمار میں یہ فرق مزید بڑھ کر 5.7 ارب ڈالر ہوگیا ہے۔ آئی ایم ایف نے پرانا تجارتی ڈیٹا درست کر کے عوامی سطح پر شیئر...
سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی
سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان میں مقیم مہاجرین کی نشستوں کے خاتمے کی مخالفت کر دی،عوامی ایکشن کمیٹی مہاجرین سے انکی شناخت چھیننے کی کوشش نہ کرے، اشرافیہ نے پاکستان کا بیڑہ غرق کیا انکی مراعات کے خاتمے کے حق میں ہوں،نیشنل پریس کلب پر پولیس گردی کی شدید مذمت کرتا ہوں،ملوث اہلکاروں کیخلاف سخت ترین ایکشن ہونا چاہیئے۔ سینئر سیاسی رہنما اور سابق وفاقی وزیردانیال عزیز نے ان خیالات کا اظہار عوامی ایکشن کمیٹی آزاد...
بائیو میٹرک تصدیق کے بعد نئے کنکشنز کا اجرا ، آئیسکو اور نادرہ میں معاہدہ طے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت پاکستان اور وزارت توانائی کے پاور سیکٹر میں ڈیجیٹلائزیشن اور کسٹمر فرینڈلی پالیسیوں کے احکامات پر عمل کرتے ھوئے چیف ایگزیکٹیو آئیسکو انجینئرچودھری خالد محمود نے آئیسکو ہیڈ آفس اسلام آباد میں سی ای او نادرہ ٹیکنالوجیز عمر خان آزاد کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے جس کے تحت اب مستقبل میں بجلی کے نئے کنکشنز اور ری کنکشنز کیلئے صارف کے بائیو میٹرک تصدیق کو یقینی بنایا جائے گا۔ اس اقدام سے جعلی اور غیر قانونی بجلی کنکشنز کا خاتمہ ممکن ہو گا، آئیسکو کو صارفین کی درست معلومات دستیاب ہوں...
ایس آئی ایف سی کی بدولت پاکستان میں گوگل اے آئی پلس پلان متعارف کروایا گیا ہے جو ڈیجیٹل ترقی میں نئے مواقع فراہم کرے گا۔ منصوبے کا مقصد اے آئی ٹولز تک آسان رسائی اور تخلیقی صلاحیت میں اضافہ ہے۔ گوگل اے آئی پلس میں Gemini 2.5 Pro، Veo 3 Fast ویڈیو ماڈل اور Gemini انٹیگریشن شامل ہے جبکہ 200 جی بی اسٹوریج اور دیگر خصوصیات ایک ہی پلان کے تحت پانچ افراد کے ساتھ شیئر کیے جا سکتے ہیں۔ حکومت کی پاکستان میں اے آئی کے فروغ اور تعلیمی و پیشہ ورانہ تربیت پرخصوصی توجہ مرکوز ہے۔ پاکستان اور گوگل کی شراکت سے تعلیمی شعبے میں ڈیجیٹل انقلاب کے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ایس آئی ایف سی...
راولپنڈی؍ اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ خبرنگار خصوصی) پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے بھارتی سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کے اعلیٰ ترین سطح سے آنے والے حقائق سے عاری، اشتعال انگیز اور جنونی بیانات کا انتہائی تشویش کے ساتھ نوٹس لیا گیا ہے۔ ایسے غیر ذمہ دارانہ بیانات بلا اشتعال جارحیت کے لئے توجیہات گھڑنے کی نہ صرف ایک نئی کوشش ہے بلکہ جنوبی ایشیا میں امن اور استحکام کے لیے سنگین نتائج کا باعث بن سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کئی دہائیوں سے، ہندوستان نے مظلومیت کارڈ کھیلنے اور پاکستان بارے منفی پروپیگنڈے کا سہارا لے کر جنوبی ایشیا اوردنیا کے دیگر خطّوں میں تشدد اور دہشت گردی کو پروان چڑھایا۔ ہندوستان کے اس بیانیہ کودنیا...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدرِ ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ملنا ایک عظیم اعزاز ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت سے بڑی سعادت اور کوئی نہیں ہو سکتی۔ پاکستان میں ترقی کا سفر اب باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے اور حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے رہی ہے۔ قائم مقام صدرِ نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ آج دنیا بھر میں پاکستان کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے اور پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر جو پذیرائی حاصل ہو رہی ہے، وہ...
پاکستان نے نیویارک کے وسط میں واقع اپنے تاریخی روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کے حوالے سے نئے آپشنز پر غور شروع کر دیا ہے۔ بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق حکومت اس جائیداد کو گرا کر جدید فلک بوس عمارت تعمیر کرنے پر غور کر رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نیویارک میں روز ویلٹ ہوٹل کا مستقبل کیا ہوگا؟ حکومت نے غور شروع کردیا میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کا کہنا ہے کہ حکومت ایک جوائنٹ وینچر ماڈل پر کام کر رہی ہے جس میں پاکستان زمین فراہم کرے گا، جب کہ نجی پارٹنر سرمایہ لائے گا۔ ان کے مطابق اگر ہوٹل کو برقرار رکھنا معاشی طور پر فائدہ مند ثابت ہوا تو اسے چلانے پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) قائم مقام صدرِ پاکستان سردار ایاز صادق نے کہاہے کہ پاکستان میں ترقی کا سفر اب باقاعدہ طور پر شروع ہو چکا ہے، اور حکومت عوام کو سہولیات کی فراہمی کو اپنی اولین ترجیح قرار دے رہی ہے،پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ملنا ایک عظیم اعزاز ہے۔ پاکستان نہ تو اسرائیل کو تسلیم کرنے جا رہا ہے، اور نہ ہی جنگ کا راستہ اختیار کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ہفتہ کو لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ پاکستان کو حرمین شریفین کی حفاظت کی ذمہ داری ملنا ایک عظیم اعزاز ہے، جس پر پوری قوم کو فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ حرمین شریفین کی حفاظت...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف تجزیہ کار سلمان غنی نے کہا ہے کہ پاکستان نہ تو ابراہیم معاہدے کا حصہ بنے گا اور نہ ہی اسرائیل کو تسلیم کرے گا،اسرائیل کے حوالے سے قائد اعظم کے الفاظ مشعل راہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے معاملے میں سب سے اہم بات جنگ بندی ہے تاکہ قتل و غارت کا سلسلہ روکا جا سکے، اس معاملے میں پیش رفت مثبت قدم ہے، اسرائیل کا ذمہ دار امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہونگے جبکہ حماس کے ذمہ دار مسلم ممالک ہونگے۔ان کا کہنا تھا کہ غزہ امن مرحلہ وار آگے بڑھے گا، سب سے پہلے مقصود یہ تھا کہ وہاں بمباری کا عمل ختم کیا جائے، حماس نے 44میں سے 20قیدی چھوڑ دئیے...
اسلام آباد: ملکی سیکیورٹی ذرائع نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا اور نہ آئندہ کرے گا، کشمیر اور فلسطین پر ہمارا موقف تبدیل نہیں ہورہا دونوں کو خود ارادیت درکار ہے اور ہم ان کے ساتھ ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک کی داخلی صورتحال پر سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے معاملات کو سیاسی جماعتوں نے سیاسی طور پر حل کرلیا ہے، سب کو اپنی اپنی جگہ کام کرنا چاہیے، ملکی سلامتی کے لئے آرمی کے جوان اپنے خون سے قیمت ادا کرتے ہیں، کشمیر ہماری شہ رگ ہے، اگر کشمیر میں امن وامان کے حوالے سے ذرا سا بھی انتشار ہوتا ہے تو بھارت اس کا فائدہ اٹھاتا...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا ،سابق سینیٹر مشتاق کو اسرائیل کے چنگل سے چھڑوانے کے لیے اسحاق ڈار یورپ سے مسلسل رابطے میں ہیں،مشتاق احمد کی رہائی کیلئے قومی اسمبلی میں اسحق ڈار نے جو تقریر کی وہ سن لیں وہ یورپ سے رہائی کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اسرائیل کے چنگل سے سابق سینیٹر کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں،سی پیک پاکستان کی ترقی کا منصوبہ ہے جس کے خلاف سازشیں کی گئی ہیں،آج سی پیک ٹو پر بھی سازشیں ہو رہی ہیں، مگر حکومت اور سکیورٹی ادارے مل کر ہر سازش کرنے والوں کا محاسبہ...
فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی ملی، مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 4 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعلی پنجاب مریم نواز نیکہا ہیکہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔ لاہور میں نیشنل سکیورٹی اور وارکورس کے وفد سیگفتگو کرتے ہوئے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمت عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، ملک کو درپیش چیلنجز سے مل کر ہی نمٹا جاسکتا ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان کو...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)قائمقام صدر اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم نہیں کررہا جب کہ سابق سینیٹر مشتاق کو اسرائیل کے چنگل سے چھڑوانے کے لیے اسحاق ڈار یورپ سے مسلسل رابطے میں ہیں۔لاہور میں جی ٹی روڈ پر منعقد ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قائمقام صدر سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ مشتاق احمد کی رہائی کے لئے قومی اسمبلی میں اسحاق ڈار نے جو تقریر کی وہ سن لیں وہ یورپ سے رہائی کے لئے مسلسل رابطہ میں ہیں اور اسرائیل کے چنگل سے سابق سینیٹر کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ میں نے چھوٹے بیٹے کو ہنی مون پر تھائی لینڈ روانہ ہوتے وقت...
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں تاریخی کامیابی حاصل کی، فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بہترین حکمتِ عملی کی بدولت جنگ میں عظیم کامیابی ملی، پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت پر فخر ہے۔لاہور میں قومی سیکیورٹی اور جنگی کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام نے آج تک سیلاب کی اتنی تباہی نہیں دیکھی، صوبائی حکومت کی تمام مشینری سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے دن رات کام کر رہی ہے۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرہ علاقوں سے 25 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا، مشکل کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کو...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ پاکستان نے اسرائیل کو تسلیم کیا، نہ ایسی کوئی بات ہے، پاکستان اور آٹھ ممالک نے اسرائیل کے غزہ سے نکلنے کی بات کی ہے، فلسطین کے مسئلے پر سیاست سے پرہیز کرنا چاہیے۔لاہور میں تقریب سے خطاب میں ایاز صادق نے کہا کہ سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے لیے وزیر خارجہ اسحاق ڈار کوشش کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹر مشتاق احمد کی رہائی کےلیے کچھ یورپی مالک سےرابطہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس مسئلے پر سیاست اہل فلسطین کی خدمت نہیں ہے، وہاں قتل عام ہورہا ہے، پاکستان اور دیگر 8 ممالک نے اسرائیل کے غزہ سے نکلنے کی بات کی ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے مزید...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) نے سگریٹ بنانے والی بڑی کمپنی فلپ مورس کی انڈیکس سے رضاکارانہ ڈی لسٹ کرنے کی درخواست منظور کر لی۔ یہ بات جمعہ کو جاری کردہ ایک پریس ریلیز میں بتائی گئی۔ اس کا ہیڈ کوارٹر اسٹیمفورڈ کنیٹی کٹ میں واقع ہے، فلپ مورس پاکستان میں کام کرنے والی نمایاں تمباکو کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اس کی مصنوعات میں مارلبرو، پارلیمنٹ، مورون بائے چیسٹر فیلڈ، ڈپلومیٹ، کے ٹو اور ریڈ اینڈ وائٹ جیسے سگریٹ برانڈز شامل ہیں۔ پی ایس ایکس نے کہا کہ فلپ مورس کو پی ایس ایکس ریگولیشن 5.14 اور سیکیورٹیز ایکٹ 2015 کی دفعہ 19 (5) کے تحت رضاکارانہ طور پر ڈی لسٹ کیا گیا ہے، مزید...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد، (آن لائن) سابق اسپیکر اسد قیصر نے غزہ پر ڈپٹی وزیر اعظم کی جانب سے کیے گئے حالیہ فیصلوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خود بھی کنفیوژ نظر آئے، فیصلوں میں پارلیمنٹ سے مشاورت کا فقدان تھا، جب اتنے بڑے فیصلے کیے جا رہے ہوں تو پارلیمنٹ سے تجاویز لینا ضروری تھا لیکن افسوس کی بات ہے کہ ایسا نہیں کیا گیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اقومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا شمع جونیجو والے معاملے پر خواجہ آصف کے بیان اور وزارت خارجہ کے موقف کو متضاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف کو اس معاملے پر ٹی وی انٹرویو میں شرمندگی کا سامنا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوابشاہ (نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر نوابشاہ سمیت ملک بھر میں یومِ احتجاج منایا گیا۔ یہ احتجاج گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے اور سابق سینیٹر مشتاق احمد خان کی رہائی کے مطالبے کے ساتھ ساتھ حکومت پاکستان کی جانب سے مبینہ طور پر 20 نکاتی امریکی ایجنڈے کی خاموش حمایت کے خلاف ریکارڈ کرایا گیا۔نوابشاہ پریس کلب کے باہر منعقدہ مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع بینظیرآباد برادر طارق جاوید نے کہا کہ دنیا بھر میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف احتجاجی لہریں اٹھ رہی ہیں، گاؤں، قصبوں اور شہروں میں ریلیاں نکل رہی ہیں لیکن حکومت پاکستان مجرمانہ خاموشی اختیار کیے ہوئے ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا...
پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کرتا، پاکستانیوں کی بازیابی کیلئے دوست ممالک سے رابطے میں ہیں، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا مسئلہ فلسطین پر مؤقف دو ٹوک اور واضح ہے، اسرائیلی ریاست کو تسلیم نہیں کرتے اور گلوبل صمود فلوٹیلا سے حراست میں لیے گئے پاکستانیوں کی اسرائیل سے بازیابی کے لیے دوست ممالک اور بین الاقوامی اداروں سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مشرق وسطیٰ کی صورت حال اور فلسطین میں جنگ بندی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ وزیر اعظم نے فلسطین میں جنگ بندی اور فلسطینیوں کے جاری قتل عام کی فوری روک تھام کی اہمیت پر زور دیا...
کراچی: پاکستان وہیل چیئر کرکٹ ٹیم نے افغانستان کے خلاف سیریز کے آخری ٹی20 میچ میں گوہر آفریدی اور اسامہ طارق کی شان دار نصف سنچریوں کی بدولت با آسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-3 سے جیت لی۔ کراچی کے یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے میچ میں افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 155 رنز بنائے، جابر صافی نے 38 رنز کی نمایاں اننگز کھیلی، زر عالم 23 اور رحیم اللہ 14 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے محمد فیاض نے بہترین بولنگ کرتے ہوئے دو وکٹیں حاصل کیں، ایوب اور احمد یار نے ایک،ایک کھلاڑی کو...
ایک بیان میں نظام مصطفیٰ پارٹی کے رہنما نے کہا کہ ٹرمپ کا 20 نکاتی منصوبہ صرف اور صرف اسرائیل کو تحفظ دینے کی کوشش کے سوا کچھ نہیں، اسرائیلی وزیر اعظم نے اپنے عمرانی زبان میں واضح کردیا کہ وہ فلسطین سے اسرائیلی فوجیں نہیں نکالے گا۔ اسلام ٹائمز۔ نظام مصطفیٰ پارٹی کے چیئرمین اور سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر حاجی محمد حنیف طیب، پارٹی صدر میاں خالد حبیب الہیٰ ایڈووکیٹ، جنرل سیکریٹری پروفیسر عبدالجبار قریشی، چیف آرگنائزر انجینئر عبدالرشید ارشد نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مسئلہ فلسطین کا دو ریاستی حل کسی طرح قابل قبول نہیں ہم اور پوری اُمت مسلمہ ٹرمپ کے 20 نکاتی منصوبہ کو مسترد کرتی ہے۔ رہنماؤں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد...
نومنتخب مرکزی صدر سید امین شیرازی کا کہنا تھا کہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی نے پاکستان کے غیور امامیہ نوجوانوں کو آئی ایس او کی صورت میں ایک شاندار پلیٹ فارم دیا ہے، یہ شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی ہی فکر کا نتیجہ ہے کہ کراچی سے گلگت اور لاہور سے پشاور تک کے امامیہ نوجوان ایک لڑی میں پروئے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدر سید امین الحسن شیرازی نے مرقد شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کے رفیق امجد کاظمی ایڈووکیٹ اور سابق مرکزی صدر آئی ایس او پاکستان فخر عباس نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ نومنتخب مرکزی صدر سید...
آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے: چوہدری محمد سرور
سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک ہیں، دانشمندانہ حکمتِ عملی کی اشد ضرورت ہے۔ لندن میں برٹش پاکستانی اراکین پارلیمنٹ سے ملاقات میں چوہدری سرور نے کہا کہ کشمیریوں کی پاکستان کی محبت اور وفاداری کسی بھی شک سے بالاتر ہے۔چوہدری سرورنے کہا کہ انکا پیغام ہے کہ ریاست پاکستان آزاد کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے رہنمائوں سے فوری مذاکرات کرے اور ان کے حقوق کی ضمانت دی جائے۔
اسلام آباد: نیشنل پریس کلب میں پولیس دھاوے کے خلاف صحافیوں کی جانب سے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کردیا گیا۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں شروع ہوا، جس میں صحافیوں نے کارروائی کا بائیکاٹ کرتے ہوئے واک آؤٹ کیا۔ صحافیوں نے پریس گیلری سے واک آؤٹ کرتے ہوئے سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج کیا۔ اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی نے تین رکنی حکومتی وفد صحافیوں سے مذاکرات کے لیے بھیجا۔ سید نوید قمر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے واک آؤٹ کیا، احتجاج کیا ، ہمیں کچھ یقین دہانیاں کرائی گئیں مگر گراؤنڈ پر ابھی تک وہی صورتحال ہے۔ ہم...
گزشتہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر دنیا بھر کے رہنما وہاں جمع ہوئے۔ علاقائی اور عالمی حالات کے تناظر میں ہر مقرر نے اپنے اپنے جذبات اور خیالات کا اظہار کیا۔ دنیا میں جاری تنازعات اور جنگوں کے حوالے سے فلسطین کا مسئلہ سب سے زیادہ موضوع بحث رہا۔ مغربی ملکوں بالخصوص مسلم حکمرانوں نے جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت اور نیتن یاہو کے مظلوم فلسطینیوں پر بڑھتے ہوئے مظالم پر شدید تنقید کرتے ہوئے فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور فلسطینیوں کو ان کے جائز حقوق دینے کے لیے پوری قوت سے آواز اٹھائی۔ وزیر اعظم پاکستان میاں شہباز شریف نے جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے...
پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے انٹرکونٹینینٹل چیمپئن شپ کیکوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز کازان (آئی پی ایس )پاکستان انڈر 12 ٹینس ٹیم نے قازقستان میں جاری اے ٹی ایف انڈر 12 انٹرکونٹینینٹل ٹیم چیمپئن شپ میں نیوزی لینڈ کو دو ۔ ایک سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئیکوالیفائی کرلیا ہے، پاکستان کی جانب سے راشد علی نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔قازقستان میں جاری ایونٹ میں آخری گروپ میچ میں پاکستان کی جیت میں راشد علی نے نمایاں کردار ادا کیا۔ پہلے سنگلز میں انہوں نے نیوزی لینڈ کے ہیڈلے ایرب کو 1-6 اور 5-7 سے ہرایا اور پاکستان کو برتری دلائی۔ تاہم دوسرے سنگلز میں محمد شایان کو نیوزی لینڈ...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کشمیر کے موجودہ حالات انتہائی تشویشناک قرار دے دیا، آج پاکستان کو ایک معاملہ فہم قیادت اور دانشمندانہ حکمت عملی کی شدید ضرورت ہے جو حالات کو مزید بگڑنے سے بچائے۔ ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ افسوس کہ موجودہ حکومت پاکستان نے کشمیریوں کے درینہ مطالبات کا فوری اور جامع حل کرنا تلاش کرنے کی بجائے طاقت کے استعمال سے حالات کو اس نہج پر پہنچا دیا ہے جہاں کشمیر میں قیمتی جانوں کا نقصان ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا پیغام ہے کہ کشمیر میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے ان کے رہنماؤں سے فوری مذاکرات کیے جائیں اور ان کے حقوق کی ضمانت...
سٹی 42 : صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے فلوٹیلا میں شریک پاکستانی شہریوں کی بہادری اور انسان دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدرِ مملکت نے کہا کہ امدادی مشن پر حملہ انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ کے شہریوں کو امداد کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پنجاب پولیس کے دو افسروں کے تبادلے صدرِ مملکت نے فلوٹیلا پر موجود پاکستانی شرکاء کی سلامتی اور فوری واپسی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ : صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین اب بدل چکا ہے، 14 سال پہلے جب آیا تھا تو چین بالکل مختلف تھا، چین کا مستقبل تابناک، جنگوں نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا۔چینی ٹیلی ویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ سب کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، 16 سے 17 مرتبہ چین کا دورہ کر چکا ہوں، ہر بار اپنائیت ملتی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط ہوئی، عوام خوشحال اور مطمئن ہیں، چین کے میرے دورے ہمیشہ خیرسگالی کے لیے ہوتے ہیں، چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق اس کے ساتھ مل کر کام کرے...
سیلاب سے نقصانات کیلئے فی الحال عالمی امداد نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، وفاقی وزیر خزانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ فورا امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے کہ پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو معاملات ٹھیک کریں۔پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سیلاب کے دوران عالمی امداد کے لیے نہیں جائیں گے، جب مکمل نقصانات کا اندازہ ہو تب عالمی برادری کے پاس تعمیر نو کے لیے رجوع کریں گے۔ سیلاب میں صوبوں نے امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔محمد...
بیجنگ (مانیٹرنگ ڈیسک) صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے چین کے حالیہ “گلوبل گورننس” اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دنیا کو مارشل سوچ نہیں بلکہ معاشی سوچ کی ضرورت ہے تاکہ سب قومیں ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے پرامن ترقی کی طرف بڑھ سکیں۔ چینی ٹی وی کوانٹرویو دیتے ہوئے صدرآصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ ہر اچھے اور برے وقت میں کھڑا ہے۔ پاکستان نے زرعی شعبے میں چین کے تجربات سے فائدہ اٹھانے کے لئے معاہدے کیے ہیں تاکہ پانی کے وسائل کا بہتر استعمال اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے پیداوار میں اضافہ کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ ڈِرِپ اریگیشن جیسی جدید طریقہ کار سے پانی کی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اکتوبر2025ء) جیلٹ شیور پاکستان نے کہا ہے کہ وہ اپنی پیرنٹ کمپنی پروکٹر اینڈ گیمبل (پی اینڈ جی)کی جانب سے اپنی عالمی تنظیم نو کی حکمتِ عملی کے تحت پاکستان میں کاروبار بند کرنے کے فیصلے کے بعد ممکنہ طور پر اسٹاک مارکیٹ سے اپنے انخلا (ڈی لسٹنگ)کا جائزہ لے گی۔کمپنی نے اسٹاک ایکسچینج میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں بتایا کہ جیلٹ پاکستان جلد ہی بورڈ اجلاس بلائے گی تاکہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے ممکنہ انخلاس سمیت کاروبار کی بندش کے لیے درکار اقدامات کا جائزہ لے۔علاوہ ازیں، پی اینڈ جی نے کہا کہ وہ پاکستان میں اپنی پیداوار اور تجارتی سرگرمیاں ختم کر دے گی اور ملک میں...
—فائل فوٹو صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ چین اب بدل چکا ہے 14 سال پہلے جب آیا تو بالکل مختلف تھا۔چینی ٹیلیویژن کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سب کو ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام کرنا ہوگا، 16 سے 17 مرتبہ چین کا دورہ کر چکا ہوں، ہر بار اپنائیت ملتی ہے۔آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ چین کی معیشت مضبوط ہوئی، عوام خوشحال اور مطمئن ہیں، چین کے میرے دورے ہمیشہ خیرسگالی کے لیے ہوتے ہیں، چین کا مستقبل تابناک ہے، پورا مشرق اس کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔انہوں نے کہا کہ جنگوں کا نہیں معاشی ترقی کا سوچنا ہوگا، پُرامن بقائے باہمی پر یقین رکھتے ہیں، ترقی کا...
معروف اسپورٹس جرنلسٹ سلیم خالق کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) چیمپئن بننے کے باوجود ٹرافی نہ ملنے پر شدید برہمی کا شکار ہے اور یہ معاملہ تاحال حل طلب ہے۔ Despite becoming champions, the BCCI is furious over not receiving the trophy, and the matter remains unresolved. Mohsin Naqvi has become a thorn in the eyes of India, and a no-confidence motion is expected. The PCB is prepared to foil every negative tactic from India — Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) October 2, 2025 انہوں نے دعویٰ کیا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی بھارت کی آنکھوں میں کھٹکنے لگے ہیں اور ان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک لائے جانے کی...
پشاور(نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے نقصانات سے متعلق فیصلہ کیا ہے کہ فوراً امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے کہ پہلے سیلاب متاثرہ علاقوں میں اپنے زور بازو معاملات ٹھیک کریں۔ پشاور میں پاکستان بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ اس وقت سیلاب کے دوران عالمی امداد کے لیے نہیں جائیں گے، جب مکمل نقصانات کا اندازہ ہو تب عالمی برادری کے پاس تعمیر نو کے لیے رجوع کریں گے۔ سیلاب میں صوبوں نے امدادی اور بحالی سرگرمیوں میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعظم، فیلڈ مارشل، نائب وزیر اعظم اور وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال اور دیگر وفود نے نیویارک،...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر، سینیٹرز کے وفد اور ایتھوپیا کے سفیر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی سے شام کے سفیر ڈاکٹر رامز الریعی نے ملاقات کی، پاکستان اور شام کے تاریخی و برادرانہ تعلقات مزید مستحکم بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ پاکستان شام کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، پاکستان اور شام ہمیشہ آزمائش کی گھڑی میں ایک دوسرے کے شانہ بشانہ رہے۔ پاکستان نے خانہ جنگی کے دوران دمشق میں اپنا سفارتی مشن برقرار رکھا، دمشق اور ملتان کی قدیم تہذیبوں میں مماثلت پائی جاتی ہے۔ شامی سفیر نے...
لاہور (کامرس رپورٹر) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے ازبکستان کے اعلیٰ سطح پارلیمانی و تجارتی وفد نے پیسک ہاؤس میں ملاقات کی۔ ازبکستان کی قانون ساز اولی مجلس کے سپیکر نوردنجان اسماعیلوو وفد کی قیادت کر رہے تھے۔ وفد میں ازبک سفیر علی شیر تختیو، اعزازی قونصل جنرل نجیب مشتاق وہرہ، مختلف کمیٹیوں کے ڈپٹی چیئرمینز اور اداروں کے سربراہان شامل تھے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین تجارتی اشتراک اور دوطرفہ سرمایہ کاری پر اتفاق کیا گیا۔ تجارتی اشتراک اور باہمی سرمایہ کاری کیلئے فوکل پرسنز مقرر کردیئے گئے۔ چوہدری شافع حسین نے کہا پاکستان اور ازبکستان کے مابین تجارت کے فروغ کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ پنجاب اور ازبکستان کے مابین زراعت، سیاحت،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(کامر س ڈ یسک )پاکستان کی فارماسیوٹیکل صنعت نے عالمی سطح پر نئی کامیابیاں حاصل کر لیں۔ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ملکی فارما سیکٹر نے ترقی کا نیا سنگِ میل عبور کرتے ہوئے عالمی معیار کی ادویات کی تیاری اور برآمدات کے میدان میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کی آٹھ فارما کمپنیوں نے عالمی معیار کے مطابق ادویات تیار کرکے بین الاقوامی سطح پر شناخت حاصل کی۔ فیصل آباد، لاہور اور گجرانوالہ کی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹریز معیار کی تیاری میں سر فہرست قرار پائیں۔عالمی ادارہ صحت، بین الاقوامی انسپیکشن اسکیم اور برطانوی کمپنی کی سرٹیفیکیشن حاصل ہونے سے پاکستانی فارما انڈسٹری کی عالمی ساکھ مزید مضبوط ہوئی ہے۔ اس اقدام سے...
صائم ایوب نے پانڈیا کو روند ڈالا، نمبر ون ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر بن گئے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ آل راونڈر صائم ایوب نے بھارت کے ہاردک پانڈیا سے ٹی ٹوئنٹی آل راونڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)کی جانب سے کھلاڑیوں کی نئی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ جاری کی گئی ہے جس کے مطابق صائم ایوب نمبر ون آل راونڈر بن گئے ہیں۔ہاردک پانڈیا اور افغانستان کے محمد نبی تنزلی کے بعد بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے جبکہ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان 11درجے بہتری کے بعد 13ویں نمبر پر آگئے ہیں۔بابر...
اسلام آباد: وزارت خزانہ نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے 500 ملین ڈالر مالیت کے یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کر دی ہے۔ یہ یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جس کی دس سالہ مدت 30 ستمبر 2025 کو مکمل ہوئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ قرض کی یہ ادائیگی ملک کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں بتدریج استحکام کا مظہر ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق یوروبانڈ کی ادائیگی عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ 2015 میں یہ بانڈ بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی بھرپور توجہ کا مرکز بنا تھا اور اب اس کی بروقت واپسی سے یہ تاثر مضبوط ہوا ہے کہ پاکستان مالی مشکلات کے باوجود اپنے بیرونی...
یہ یوروبانڈ 2015 میں جاری کیا گیا تھا جو 30 ستمبر 2025 کو میچور ہوا۔ وزارت خزانہ کے مطابق قرض کی بروقت ادائیگی پاکستان کے مالیاتی نظم و ضبط اور معیشت میں استحکام کی واضح عکاس ہے۔یورو بانڈ 2015ء میں 10 سالہ مدت کے لیے جاری کیا گیا تھا اور اس وقت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنا تھا۔ وزارت خزانہ کے مطابق بروقت ادائیگی سے پاکستان نے عالمی سرمایہ کاروں کو یقین دلایا ہے کہ پاکستان معاشی مشکلات کے باوجود اپنے تمام بیرونی قرضوں کی ذمہ داریاں ادا کرنے کے لیے پرعزم ہےوزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ حالیہ مہینوں میں بیرونی زرمبادلہ کے ذخائر اور لیکویڈیٹی میں نمایاں بہتری آئی ہے، جب کہ عالمی مالیاتی...
جرمنی کا تربیتی نظام، جسے Ausbildung کہا جاتا ہے، ایک منفرد پیشہ ورانہ تعلیمی پروگرام ہے جو نظریاتی تعلیم اور عملی تربیت کا امتزاج ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جرمنی کا فری لانس ویزا کیسے حاصل کیا جا سکتا ہے؟ وہاں کا تربیتی نظام دنیا بھر میں اپنی عملی بنیادوں اور اعلیٰ معیار کی وجہ سے مشہور ہے۔ یہ نظام نہ صرف طلبہ کو نظریاتی تعلیم فراہم کرتا ہے بلکہ کمپنیوں کا براہ راست عملی تجربہ بھی دیتا ہے جو مستقبل میں نوکری کے مواقع حاصل کرنے میں نہایب مفید ہے۔ کن کورسز میں داخلہ لیا جا سکتا ہے؟ جرمنی کے تربیتی کورسز کی ایک وسیع رینج موجود ہے، جن میں انجینیئرنگ (جیسے آٹوموٹو انجینیئرنگ)، آئی ٹی اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، نرسنگ...
اسلام آباد +راولپنڈی (خبر نگار خصوصی +خبر نگار+نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار کرنے والے سائنسدانوں و انجینئرز نے کیا۔صدر مملکت، وزیراعظم پاکستان، چیئرمین جوائنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جب ملک میں طاقتور لوگ نظام اور اصول وضوابط کے تحت چلنے سے انکار کر دیں، ان کی خواہش قانون کا درجہ حاصل کر لے تو بار بار ایسے واقعات ظہور پذیر ہوتے ہیں جن پر عام لوگوں کو حیرت ہوتی ہے۔ لاپتا افراد کے مقدمات کی سماعت مختلف عدالتوں میں ہوتی رہتی ہے، ان سماعتوں کی جو روداد اخبارات میں شائع کی جاتی ہے اس کی سرخیوں میں سے ایک سرخی ضرور اس طرح کی ہوتی ہے ’’عدالت کا پولیس پر اظہار برہمی‘‘، ’’عدالت سرکاری وکیل پر برہم‘‘ وغیرہ برسوں سے چلنے والے ان مقدمات میں ایک مرتبہ بھی کوئی یہ نہیں بتا سکا کہ ان لوگوں کو کس نے اٹھایا؟ کہاں رکھا اور پھر کیوں چھوڑا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) پاکستان کی سب سے بڑی زرعی برآمدی کمپنی آصف رائس ملز کے ڈائریکٹر کاشف شیخ نے گولڈ میڈل اور ڈائریکٹرعزیر شیخ نے بہترین ایکسپورٹ ایوارڈ حاصل کرلیا۔ پاکستان کی سب سے بڑی زرعی برآمدی کمپنی آصف رائس ملز گزشتہ دو دہائیوں سے عالمی فوڈ ٹریڈ میں قیادت کر رہی ہے۔ کمپنی نے مالی سال 2024-25میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کیا کہ جب اس نے 58 ارب روپے کی مجموعی برآمدات کے ساتھ پاکستان کی نمبر ون برآمدی کمپنی ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔دنیا کے63 سے زائد ممالک میں مضبوط موجودگی کے ساتھ، آصف رائس ملز بین الاقوامی منڈیوں کو اعلیٰ معیار کا چاول، مکئی، اور تل فراہم کرنے پر فخر محسوس کرتی ہے۔اس کی شاندار...
پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بانی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پر معین قریشی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ حافظ فرحت عباس ڈپٹی اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی تعینات کیا گیا ہے۔ پی ٹی آئی کے مرکزی عہدیدار فردوس شمیم نقوی نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور ڈپٹی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ بانی چیئرمین کی ہدایت پر معین قریشی کو اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نامزد کیا گیا ہے۔ دونوں کی تقرریاں تاحکم ثانی برقرار رہیں گی۔ واضح رہے کہ انسداد دہشت گردی سرگودھا کی عدالت نے 22 جولائی کو 9 مئی کے روز میانوالی میں...
پاکستان اور فن لینڈ نے کان کنی کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے اسلام آباد میں وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک اورپاکستان میں فن لینڈ کی سفیرHannu Ripatti کی زیر قیادت وفد کے درمیان ملاقات میں ہوا۔ وفد میں میٹسو معدنیات کی صدرPiia Karhu اور فن لینڈ میں پاکستان کے اعزازی قونصل جنرل Willie Eerola بھی شامل تھے۔ باہمی تعاون میں اضافے سے پاکستان اپنی وسیع معدنی صلاحیت کو موثر طریقے سے بروئے کارلانے کیلئے فن لینڈ کی تکنیکی مہارت سے فائدہ اٹھائے گا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم نے کہا کہ حکومت نے معدنیات کے شعبے کے ریگولیٹری نظام کو موجودہ دورکے تقاضوں سے ہم آہنگ کیاہے۔ انہوں نے کہا...
ویب ڈیسک : سعودی ولی عہد محمد سلمان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کی دورۂ پاکستان کی دعوت قبول کر لی۔ وزارتِ خارجہ کے حکام کے مطابق شہزادہ محمد بن سلمان 31 دسمبر سے پہلے پاکستان کا دورہ کریں گے۔ اس دورے میں پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ اہم معاہدے بھی متوقع ہیں ۔ اور امید ظاہر کی جارہی ہے کہ سعودی ولی عہد کا یہ دورہ پاکستان کے لیے سود مند ثابت ہوگا
پاک فوج نے ملکی ماہرین کے تیار کردہ فتح 4 گراؤنڈ لانچ کروز میزائل کا کامیاب تجربہ کر لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ میزائل 750 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، فتح-4 کی شمولیت سے آرمی راکٹ فورس کمانڈ کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہوگا۔ جدید ایویونکس اور نیویگیشنل سسٹمز سے لیس یہ میزائل ٹیرین ہگنگ خصوصیات کے باعث دشمن کے میزائل ڈیفنس سسٹم کو چکما دینے اور انتہائی درستگی سے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ پاکستان آرمی کے روایتی میزائل سسٹمز کی رینج، مہارت اور بقا کی صلاحیت کو تقویت ملے گی۔ کامیاب تجربے کا مشاہدہ چیف آف جنرل اسٹاف، پاک افواج کے سینیئر افسران اور میزائل تیار...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ آج پاکستان کے عوام آزادی، خودمختاری اور انصاف کے لئے ایک نکتہ پر جمع ہیں، مہنگائی، بے روزگاری اور کرپشن سے نجات دلانے والی واحد قوت پاکستان تحریک انصاف ہے، عمران خان ہی اس قوم کی حقیقی نمائندگی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کراچی ڈویژن کے سینیئر نائب صدر و سابق رکن قومی اسمبلی فہیم خان نے انصاف ہاؤس کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بطور قوم اسلامی جمہوریہ پاکستان ہم اسرائیل کو کسی صورت تسلیم نہیں کر سکتے، اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جس نے فلسطین اور غزہ میں نہتے مسلمانوں پر ظلم و ستم اور نسل کشی کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ یعنی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے این او سی معطل کر دیے ہیں اور انہیں غیر ملکی ٹی20 لیگز میں شرکت سے روک دیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ منگل کو باضابطہ طور پر ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایک روز قبل پاکستان کو ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی نے ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف آئی سی سی میں شکایت درج کر دی پی سی بی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید سمیر احمد نے نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے کھلاڑیوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی لیگز سے دستبردار ہوکر مقامی کرکٹ کو ترجیح دیں۔ اس فیصلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے شہر شنگلی میں ہونے والے بین الاقوامی آتشبازی مقابلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کر لی۔عالمی مقابلے میں دنیا بھر سے اعلیٰ معیار کی ٹیموں نے شرکت کی، تاہم پاکستانی ٹیم “الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل” نے اپنی تخلیقی سوچ، قومی جذبے اور فنی مہارت کے ذریعے سب کو متاثر کیا۔پاکستانی ٹیم کے مظاہرے میں پاک چین دوستی کو آتشبازی کے رنگوں اور روشنیوں سے نہایت خوبصورتی کے ساتھ پیش کیا گیا۔ شو کا سب سے دلکش لمحہ وہ تھا جب آسمان پر جے ایف-17 تھنڈر کی شکل روشنیوں سے ابھری اور حاضرین حیرت و جوش سے جھوم اٹھے۔یہ مظاہرہ محض تکنیکی مہارت کا نہیں بلکہ پاکستان کے جذبات، دوستی اور تعلقات...
جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے...
جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ اس سیریز کے لیے قومی سلیکشن کمیٹی نے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، سیریز میں شان مسعود ٹیم کی قیادت جاری رکھیں گے جبکہ 3 نئے کھلاڑیوں کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ آصف آفریدی، فیصل اکرم اور روحیل نذیر اسکواڈ کا حصہ ہوں گے۔ پاکستان کے اسکواڈ میں بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ آفریدی، عبداللّٰہ شفیق، امام الحق، سلمان علی آغا، سعود شکیل، عامر جمال، حسن علی، خرم شہزاد، نعمان علی، ساجد خان، کامران غلام اور ابرار احمد شامل ہیں۔ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 12 سے 16 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے عالمی یومِ بحری تجارت کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے پاکستان کا بحری شعبہ قومی تجارت اور معاشی استحکام میں ریڑھ کی ہڈی ہے۔ پاکستان کا بحری مستقبل روشن اور پائیدار ہے جبکہ بندرگاہوں کی ترقی، ڈیجیٹائزیشن اور جدیدیت حکومت کی ترجیح ہے۔ کراچی اور پورٹ قاسم کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔ پاکستانی شپنگ کمپنیوں کے لیے مراعات، غیر ملکی انحصار میں کمی کا باعث بنیں گی، فریٹ سکیورٹی میں بہتری اور زرِ مبادلہ کی بچت کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ بندرگاہی آپریشنز کی ڈیجیٹائزیشن سے پورا سپلائی چین مربوط ہو گا۔ عالمی معیار کے مطابق اصلاحات قومی مفادات اور علاقائی انضمام کے لیے ضروری ہیں، پاکستان...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کھلاڑیوں کے غیر ملکی لیگز کے لیے این او سی معطل کر دیے۔ این او سی معطلی کی وجہ سے پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز متاثر ہوں گے۔ پاکستاں کرکٹ بورڈ کے سی او او سیڈ سمیر احمد نے این او سی معطل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر ملکی لیگز کے لیے جاری کیے گئے این او سی کو ہولڈ پر رکھ دیا گیا۔ این او سی معطلی کا فیصلہ ایشیا کپ فائنل میں شکست کے ایک روز بعد کیا گیا۔ واضح رہے کہ پی سی بی نے بابر اعظم، شاہین آفریدی، محمد رضوان اور فہیم اشرف کو بگ بیش کا این او سی جاری کیا تھا۔ Post Views: 1
عمران کی صحافی سے بدیمیزی کیخلاف مذمتی قراردار منظوعر : پی ٹی آئی ہنگا مہ ‘ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑدیں
اسلام آباد (خبر نگار+ نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعظم عمران خان کی صحافی کے ساتھ بدتمیزی، سوشل میڈیا پر صحافیوں کے ہراساں کرنے اور ٹرینڈ چلانے پر ایوان میں مذمتی قرارداد منظور کر لی گئی۔ مسلم لیگ ن کے رکن ملک ابرار احمد، ایم کیو ایم پاکستان کے ارکان خواجہ اظہار الحسن اور امین الحق نے مذمتی قرارداد پیش کی گئی۔ پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان (پی آر اے) نے قومی اسمبلی پریس گیلری سے واک آؤٹ کیا۔ یہ احتجاج پی آر اے پاکستان کی الیکشن کمیٹی کے زیر اہتمام بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے سینئر صحافی اعجاز احمد کے ایک سوال کے جواب میں نامناسب الفاظ استعمال کرنے اور گالی گلوچ کرنے...
پاکستان ریلوے کی 9 ٹرینوں کی نجکاری کا ابتدائی فیصلہ اب اوپن آکشن کے تحت نیلامی میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ریلوے کی یورپ اور وسطی ایشیا تک رسائی کیسے ممکن ہوگی؟ حنیف عباسی نے بتادیا حکام کے مطابق یہ اقدام ریلوے کے کمرشل آپریشنز کو مزید شفاف، منافع بخش اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے تحت فعال بنانے کی کوشش کا حصہ ہے۔ تاہم دوسری جانب راولپنڈی سے اسلام آباد تک نئی ٹرین سمیت دیگر نئی ٹرینیں چلانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ وی نیوز نے پاکستان ریلویز سے رابطہ کیا ریلوے ذرائع کے مطابق اس وقت ایک کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جو اوپن آکشن کی حتمی شرائط اور طریقہ کار طے کرے...
پاکستان میں توانائی کے شعبے کا سب سے بڑا بحران گردشی قرضہ ہے جو ہر گزرتے سال کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گردشی قرضے کے خاتمے کی اسکیم کا آغاز، وزیر اعظم شہباز شریف کی نیویارک سے ورچوئل شرکت ماہرین کے مطابق اس کی بنیادی وجوہات بجلی کمپنیوں کی نااہلی، بجلی چوری، کم ریکوری اور حکومتی پالیسیوں کی کمزوریاں ہیں جس کے نتیجے میں ایمانداری سے اور بروقت بل ادا کرنے والے صارفین ہی سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔ لیکن حکومت کی جانب سے گردشی قرضے کو ختم کرنے کے لیے بینکوں سے معاہدہ کیا گیا ہے۔ وہ معاہدہ کیا ہے اور کتنا موثر ثابت ہوگا آئیے جانتے ہیں۔ حکومت اور بینکوں کا معاہدہ حکومت ن...
چین کے شہر شنگلی میں منعقدہ بین الاقوامی آتشبازی مقابلے میں دنیا بھر کی ماہر ٹیموں نے شرکت کی۔ پاکستان کی نمائندگی "الائیڈ فائر ورکس انٹرنیشنل" نے کرتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی ۔ پاکستانی ٹیم نے اپنی پیشکش کو ایک مخصوص پیغام اور قومی جذبے سے مزین کیا۔ آتشبازی کے ذریعے پاک چین دوستی کی خوبصورت ترجمانی کی گئی۔ جے ایف-17 تھنڈر کا آتشبازی میں جلوہ دیکھ کر حاضرین حیرت زدہ رہ گئے۔ یہ مظاہرہ صرف تکنیکی مہارت کا نہیں بلکہ جذبات اور تعلقات کا آئینہ دار تھا۔ شو کے دوران پاکستانی موسیقی کی دھنیں ماحول کو اور بھی جاندار بنا گئیں۔ رنگوں، روشنیوں اور موسیقی کے حسین امتزاج نے ہر دل کو چھو لیا۔ شائقین نے پاکستانی ٹیم...
فلسطین و غزہ کی صورتحال اور بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ملی یکجہتی کونسل کے رہنماؤں نے سات اکتوبر کو فلسطین کی حمایت میں کوئٹہ میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان نے فلسطینی عوام کی حمایت میں سات اکتوبر کو کوئٹہ میں احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ یہ فیصلہ کوئٹہ میں فلسطین و غزہ کی صورتحال اور بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حوالے سے منعقدہ ملی یکجہتی کونسل بلوچستان کے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس میں جماعت اسلامی کے مولانا عبدالحق ہاشمی اور عبدالولی خان شاکر، مجلس وحدت مسلمین حاجی غلام حسین اخلاقی، محمد یونس اور محمد رضا اخلاقی، شیعہ علماء کونسل کے اکبر حسین زاہدی اور علامہ محمد...
اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے پاکستان کے دورے پر آئے ازبکستان کے پارلیمانی وفد نے اسپیکر نورالدین اسماعیلوف کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی جس میں دوطرفہ پارلیمانی تعلقات، تجارت، سرمایہ کاری اور علاقائی تعاون سمیت اہم عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پارلیمنٹ ہاؤس آمد پر اسپیکر قومی اسمبلی نے مہمان وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ملاقات کے دوران دوطرفہ پارلیمانی تعاون اور عوامی روابط بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اسپیکر سردارایاز صادق نے کہا کہ پاکستان اور ازبکستان مشترکہ مذہب، تاریخ اور ثقافت کے رشتوں سے جُڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے پارلیمانی سفارتکاری ناگزیر ہے، پارلیمانی سفارتکاری ممالک کے درمیان...
کراچی: ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں بھارت نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر نویں بار ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔ دونوں ٹیموں اور نمایاں کھلاڑیوں کو ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی جانب سے خطیر انعامی رقم سے نوازا گیا۔ فائنل جیتنے والی بھارتی ٹیم کو اے سی سی کی جانب سے 3 لاکھ امریکی ڈالر (تقریباً ساڑھے 8 کروڑ پاکستانی روپے) کی انعامی رقم دی گئی جبکہ رنر اپ پاکستان کو 75 ہزار امریکی ڈالر ( 2 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) بطور انعام ملے۔ فائنل میں شاندار کارکردگی دکھانے والے بھارتی بلے باز تلک ورما کو "مین آف دی میچ" قرار دیا گیا، جنہیں 5 ہزار امریکی ڈالر (تقریباً 14 لاکھ پاکستانی...
بھارتی حریف کو ہرا کر عالمی ٹائٹل جیتنے پر صدر آصف علی زرداری کی پاکستانی باکسر سمیر خان کو مبارکباد
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی باکسر سمیر خان کو یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ عالمی ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ اپنے پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ پاکستان نے پہلی بار یوتھ ورلڈ بینٹم ویٹ ٹائٹل اپنے نام کیا ہے جو پوری قوم کے لیے فخر کا لمحہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سمیر خان نے اپنی شاندار کارکردگی سے پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ٹوکیو میں فائٹ کے دوران دماغی چوٹیں، 2 باکسرز جان سے گئے صدر آصف علی زرداری نے نوجوان باکسر کی محنت، عزم اور جذبے کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ سمیر خان جیسے کھلاڑی پاکستان کے نوجوانوں کے لیے مشعلِ راہ ہیں۔...
سرمایہ کاروں کی اسٹاک مارکیٹ میں بھرپور دلچسپی، انڈیکس نے پہلی مرتبہ 163 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرلی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز بھی تیزی کا سلسلہ جاری رہا، جہاں کاروبار کے آغاز سے ہی خریداری کا رجحان برقرار رہا۔ کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 854 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس نے تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کرلی۔ یہ بھی پڑھیں: سرمایہ کاروں کا اعتماد اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا باعث، کیا معیشت مستحکم ہورہی ہے؟ تاہم کاروباری اتار چڑھاؤ کے سبب دوپہر 12 بجے تک 518.66 پوائنٹس یعنی 0.32 فیصد اضافے کے ساتھ انڈیکس 162,775.67 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔ Market is up at midday ????⏳ KSE 100 is positive by +518.66 points (+0.32%) at midday trading. Index is at...
اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 September, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) اسٹاک مارکیٹ نے تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ 63 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرلیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا بلندیوں کی جانب سفر جاری ہے،کاروباری ہفتے کے آغاز پرپاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران بلند ترین سطح ریکارڈ کی جارہی ہے، جہاں 100انڈیکس میں 718 پوائنٹس اضافے کے بعد 1 لاکھ 62 ہزار975 پوائنٹس پرپہنچ گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے100انڈیکس1لاکھ62ہزار257پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
پاک بھارت جنگ کے بعد سے پاکستان کو سفارتی سطح پر ایک کے بعد ایک بڑی کامیابی مل رہی ہے اور اس وقت پاکستان دنیا کی توجہ کا مرکز بن چکا ہے۔ پاک سعودی عرب سٹرٹیجک معاہدے کی کامیابی کے بعد وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا گئے۔ اس موقع پر ان کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خصوصی ملاقات ہوئی جس میں فیلڈ مارشل جنرل حافظ سید عاصم منیر بھی شریک تھے۔ اسی دورے کے دوران وزیر اعظم شہباز شریف نے مختلف ممالک کے سربراہان سے ملاقاتیں کیں اور اسلامی ممالک کے اجلاس میں بھی شرکت کی ۔ وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب بھی...
آئی ایم ایف نے پاکستان سے کیپیسٹی چارجز میں کمی کیلئے تجاویز مانگ لیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز (آئی ایم ایف)کے دوسرے اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں۔آئی ایم ایف نے توانائی کے شعبے میں گردشی قرض کا اِن فلو جلد ختم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے لاسز اور بجلی چوری روکنے کا پلان اور کیپسٹی چارجز میں کمی کی تجاویز مانگ لیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف وفد پیر کو وزیرِ خزانہ اور صوبائی حکومتوں سے مذاکرات کرے گا۔ پاکستانی حکام نے آئی ایم ایف مشن کو پاور ڈویژن حکام کی توانائی شعبے میں اصلاحات پر بریفنگ دیتے ہوئے گردشی قرض 6 سال کے مقررہ ہدف...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنگ میں تاریخی فتح حاصل کی اور دشمن کو منہ توڑ جواب دے کر شکست فاش دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں عزت ملی ہے اور اقوام متحدہ میں انہوں نے پاکستانی عوام کے جذبات کی بھرپور عکاسی کی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب، اہم نکات کیا تھے؟ لندن میں پاکستانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اقوام متحدہ کے اجلاس کے دوران کشمیر کا مقدمہ مضبوطی سے لڑا گیا اور عالمی برادری کو پاکستان کا مؤقف واضح انداز میں پیش کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں خواتین اور بچے شہید ہو رہے ہیں، جس پر...
وزیراعلی پنجاب مریم نوازسے جرمن سفیر کی ملاقات، گرین ٹیکنالوجی میں تعاون پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔وزیراعلی نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستان نے ایک مرتبہ پھر بھارت کے بے بنیاد الزامات کو منطقی، مدلل اور ٹھوس انداز میں مسترد کر دیا۔ پاکستان کے سیکنڈ سیکرٹری برائے امورِ خارجہ، محمد راشد نے اجلاس سے خطاب میں بھارت کو خطے میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دیا۔ محمد راشد نے اپنی تقریر میں کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار سے زائد قیمتی جانوں کی قربانی دی ہے، جو کہ عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقیقت ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان دنیا بھر میں امن کے فروغ اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے بین...
وی ایکسکلوسیو: ایکشن کمیٹی کے ملک دشمن ایجنڈے کی فنڈنگ انڈیا نے کی، محب وطن کشمیری ان سے نمٹ لیں گے: سردار عتیق
آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم و سربراہ آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، اور شہ رگ کے بغیر کوئی جسم سلامت نہیں رہ سکتا۔ آزاد کشمیر میں افراتفری کی کوئی گنجائش نہیں، ایکشن کمیٹی دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے، تاہم انتظامیہ اس بار ان سے نمٹ لے گی۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بھارت ہمیشہ سے آزاد کشمیر میں افراتفری چاہتا ہے، اور اس وقت آزاد کشمیر میں بھی فنڈنگ کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکشن کمیٹی میں بہت اچھے لوگ بھی شامل ہیں، لیکن ان کو حقائق کا علم نہیں...
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جرمنی کی سفیر انا لیپل سے ملاقات کی، جس میں دو طرفہ تعلقات، سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات، ماحولیاتی تبدیلی، جدید زرعی اور گرین ٹیکنالوجی، ہنر مند افرادی قوت کے تبادلے اور تعلیم و تربیت جیسے اہم شعبوں پر گفتگو ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے جرمن سفیر کا خیر مقدم کرتے ہوئے حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد جرمنی کی جانب سے یکجہتی اور فوری تعاون کے پیغام کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے، اور سرحد پار اسموگ و سیلاب جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے جرمنی کی ٹیکنیکل معاونت اہم ثابت ہو سکتی ہے۔ مریم نواز نے جرمنی کے ڈوئل ووکیشنل ٹریننگ...
اقوامِ متحدہ کے ایوان میں اس وقت ایک یادگار لمحہ دیکھنے کو ملا جب پاکستان کی نابینا مگر عزم و حوصلے کی پیکر سفارتکار صائمہ سلیم نے خطاب کیا۔ ان کی موجودگی نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ اصل بصیرت آنکھوں میں نہیں بلکہ دل کے حوصلے اور عزمِ صمیم میں ہوتی ہے۔ Grateful to Prime Minister Shehbaz Sharif for his kind encouragement and appreciation. pic.twitter.com/J8wz2wueb6 — Saima Saleem (@SSaima11) September 27, 2025 وزیراعظم شہباز شریف نے صائمہ سلیم کی جدوجہد اور خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی قربانیوں اور لگن کا اعتراف کیا، جو ہر پاکستانی کے لیے باعثِ فخر ہے۔ صائمہ کی کہانی ہر اس شخص کے لیے روشنی کا پیغام ہے جو مشکلات میں بھی...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن عملے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی اور جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافروں کو ڈی پورٹ کر دیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے، مسافروں کی شناخت فیصل، ہاشم عمرخیل، زرق حبیب اللہ، ولی اور خاتون موزلیفہ گجر کے نام سے ہوئی، مسافروں کا تعلق افغانستان سے ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ خاتون موزلیفہ گجر، فیصل اور ہاشم عمر خیل نامی مسافروں نے اپنے ہمشکل کے پاسپورٹ پر پاکستان داخل ہونے کی کوشش کی، مسافر زرق حبیب اللہ کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ترجمان کا کہنا ہے کہ ولی نامی مسافر کے...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا، بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ اس سے پہلے پاکستانی مندوب کے بیان پر بھارت نے جواب دیا تھا جس پر جواب الجواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ ہم نے دوبارہ اس فورم پر بات کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت اتنا پست ہوجائے کہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام کو بگاڑنے کی کوشش کرے۔ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا صرف غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس میں پاکستان کے سیکنڈ سیکریٹری محمد راشد نے بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے اسے خطے میں دہشت گردی، انسانی حقوق کی پامالی اور ریاستی جبر کا اصل ذمہ دار قرار دے دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کے سیکنڈ سیکریٹری نے اپنے خطاب میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرتے ہوئے کشمیر سے کلبھوشن یادو تک ٹھوس شواہد عالمی برادری کے سامنے رکھ دیے۔پاکستانی مندوب نے بھارتی وزیر خارجہ کی تقریر کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے ایک بار پھر جھوٹے بیانیے اور بے بنیاد الزامات دہرا کر پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش کی مگر یہ بیانات ہمیشہ کی طرح حقائق...
ایشیا کپ: بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کےلئے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی :ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں، ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی...
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز سے پاکستان نیوی وار کالج کے55 ویں سٹاف کورس کے شرکاء نے ملاقات کی۔ وفد میں پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے افسر اور 15 دوست ممالک کی مسلح افواج کے افسر شریک تھے۔ پاکستانی نیوی وار کالج کے وفد کی قیادت ریئر ایڈمرل سہیل احمد عزمی نے کی۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان نیوی وار کالج کے وفد کی آمد کا خیر مقدم کیا اور فلسطینیوں کیلئے حمایت کے اعلان کا اعادہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے وفد میں فلسطینی افسروں کی شمولیت کو سراہا۔ سیلاب میں معاونت پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا-عوام کے فلاح و بہبود کے لئے حکومت پنجاب کے اقدامات اور چیلنجز کو کامیابیوں میں تبدیل کرنے پر بریفنگ دی...
لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرحافظ عبدالکریم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو بروقت‘ جرات مندانہ اور پاکستان کے عوام کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے دوٹوک موقف اپنایا اور واضح کر دیا کہ پاکستان جنگ جیتنے کے بعد بھی امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کر کے ان کے دلوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات‘افغانستان کی...
شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) روایتی طب فورم میں روایتی چینی ادویات(ٹی سی ایم) پویلین میں ہدایت دی گئی کہ ’’اپنا چہرہ آلے کی طرف کریں اور زبان باہر نکالیں‘‘۔ پاکستان سے تعلق رکھنے والے بین الاقوامی طالبعلم عبداللہ حسیب ایک کیپسول نما آلے کے سامنے جھکے جہاں چمکتی ہوئی روشنیوں نے اشارہ دیا کہ مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی نظام ان کے چہرے اور زبان کے ڈیٹا کا تجزیہ کر رہا ہے۔ یہ ان کا ٹی سی ایم اور اے آئی کا پہلا عملی تجربہ تھا۔ حسیب نے پرجوش انداز میں کہا کہ یہ تو بالکل سائنس فکشن فلم جیسا ہے!۔ وہ چین کے مشرقی صوبے جیانگ شی کی نان چھانگ یونیورسٹی کے میڈیکل پوسٹ گریجویٹ طالبعلم...
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا...
بھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا: پاکستان کا یواین میں دو ٹوک جواب WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس )اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے، ساتھ ہی بھارت کے اندر اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا...
سٹی 42 : جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کو کرارا جواب دے دیا۔ صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت نہیں بلکہ سب سے بڑی جھوٹ فیکٹری ہے، بھارت واحد ملک ہے جو اندرون و بیرونِ ملک ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کو پالیسی کے طور پر اپنائے ہوئے ہے، بھارتی پراکسیز ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ نے پاکستان میں ہزاروں بے گناہوں کی جان لی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی قربانیاں عالمی برادری تسلیم کرتی ہے، ہمیں بھارت سے دہشت گردی پر لیکچر کی ضرورت نہیں۔ لداخ کی حقوق کی تحریک کے رہنما پر پاکستان سے روابط کا...
قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ہے، تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے لیکن اس طرح کی مثال کرکٹ میں کبھی سامنے نہیں آئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف صرف اور صرف ٹائٹل جیتنا ہے، میدان میں اسی مقصد کے ساتھ اتریں گے، باہر لوگ کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے،...
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت اپنے اندر اور باہر ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی کی مالی و عسکری حمایت کو چھپا نہیں سکتا اور مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی حقیقت عالمی سطح سے پوشیدہ نہیں رہی۔ انہوں نے بھارتی مندوب کے بیانات کے جواب میں کہا کہ بھارت ہر سال اسی پرانے رویے کے ساتھ اس فورم پر آتا ہے — کبھی ’’سب سے بڑی جمہوریت‘‘ کی نقاب کشائی کرتا ہے تو کبھی جھوٹ کی فیکٹری کا چہرہ دکھاتا ہے۔ صائمہ سلیم نے الزام عائد کیا کہ بھارت نے پاکستان میں دہشت گرد گروپس (ٹی ٹی پی، بی ایل اے، مجید بریگیڈ وغیرہ) کو سپورٹ کر کے ہزاروں معصوم جانیں...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 2.41 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ویلتھ پاکستان کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم 1.92 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں معاشی روابط ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں نئی جان پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات بڑھ کر 1.77 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ...
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) چین-پاکستان ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل سینٹر آف ایکسیلنس (سی پی ٹی آئی سی ای ) کے زیر اہتمام بیجنگ میں پاکستان-چین انٹرنیشنل ٹی وی ای ٹی-انڈسٹریل کوآپریشن اینڈ ایکسچینج سیمینار منعقد ہوا۔سیمینار میں پاکستان کے اعلیٰ حکام اور چین کے 9 صوبوں و خود مختار خطوں سے تعلق رکھنے والے 11 پیشہ ورانہ اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر فنی و پیشہ ورانہ تعلیم( ٹی وی ای ٹی) میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر زور دیا گیا۔وفاقی وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر کو سی پی ٹی آئی سی ای کے انڈسٹری لِنکیج کے لئے فوکل پرسن مقرر کیا گیا۔...
اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستانی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات، خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ ساتھ ہی بھارت کے اندر اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے اور انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کرنے کا حق تک نہیں دیا جاتا۔ صائمہ سلیم نے یاد دلایا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا گیا، جدید ترین نظام پنجاب بھر میں موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور فضائی آلودگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری ہوگی ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق ایئر فورکاسٹنگ سسٹم ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جدید سائنسی ماڈلز کا امتزاج ہے، جدید نظام’’ونڈی‘‘،’’یورو‘‘ جیسے انٹرنیشنل ماڈلز، عالمی فضائی انڈیکس اور مقامی ضروریات کے مطابق کام کرتا ہے، ائیر کوالٹی فورکاسٹنگ سسٹم میں رواں سال لگائے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارت کی حقیقت دنیا کے سامنے کھول کر رکھ دی۔اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں سیشن کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کا زبردست اور مفصل جواب دیتے ہوئے پاکستانی مشن کی قونصلر صائمہ سلیم نے کہا کہ بھارت جو خود کو سب سے بڑی جمہوریت ہونے کا دعویٰ کرتا ہے، اب وہ اپنی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور علاقائی طاقت کے ناجائز استعمال کو دنیا سے چھپا نہیں سکتا۔صائمہ سلیم نے فورم پر بھارت کے دعووں کو حقائق کے برعکس قرار دیا اور اس بات پر زور دیا کہ اب عالمی برادری خاموشی اختیار نہیں کرسکتی۔ انہوں نے کہا کہ...