2025-10-05@08:03:47 GMT
تلاش کی گنتی: 17668

«پاکستانی حکام نے»:

(نئی خبر)
    دس سال قبل پاکستان کا ہر شہری 90 ہزار 47 روپے کا مقروض تھا ،اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ قرضوں کا بوجھ سالانہ اوسطاً 13 فیصد کی شرح سے بڑھ رہا ہے ،ہر چھ سال میں دُگنا ہو جاتا ہے،رپورٹ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پر قرضوں بوجھ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے اور ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے۔تفصیلات کے مطابق اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) نے بڑھتے ہوئے قرضوں پر رپورٹ جاری کردی۔اپنی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان پر قرضوں کا بوجھ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے اور ہر پاکستانی شہری اس وقت 3...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کے آئی ٹی اور دیگر اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے اور ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات دوطرفہ تعلقات کے لیے سنگِ میل ثابت ہوئی ہے۔ نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں سے فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کی درخواست کی ہے۔ سرمایہ کاری کے مواقع زراعت، آئی ٹی، معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں پیش کیے گئے، جبکہ معدنیات کی قیمت کا تعین دونوں ممالک کے درمیان منصفانہ طور پر کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ مستقبل کے تجارتی معاہدے امریکہ کے ساتھ باہمی مفاد پر مبنی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں تعلیمی نظام کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں آکسفورڈ اے کیو اے نے 3 نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ماہرین تعلیم کے مطابق یہ قدم نہ صرف پاکستانی طلبہ کو عالمی سطح کے امتحانات کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا بلکہ انہیں اپنے مقامی پس منظر سے بھی جڑے رہنے کا موقع دے گا۔نئے نصاب میں تنقیدی سوچ، تحقیق اور گروپ ورک پر خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو محض رٹہ سسٹم پر انحصار کرنے کے بجائے تجزیاتی اور...
    ایشیا کپ 2025 میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا جس کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جہاں پورا ایشیا کپ ٹورنامنٹ خاص طور پر پاکستان اور انڈیا کے میچز تنازعات سے بھرپور رہے، وہیں اب ایک اور تنازع سامنے آیا ہے کہ فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کے باعث کپتان ٹرافی کے ہمراہ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گے۔ نجی ٹی چینل جیو نیوز کے مطابق منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب میں پاکستان کا جدید ترین ٹیکنالوجی سے لیس پہلا ایئرکوالٹی فورکاسٹ سسٹم تیار کر لیا گیا، جدید ترین نظام پنجاب بھر میں موسمی حالات اور فضائی آلودگی کی پیش گوئی کرے گا۔ لاہور، فیصل آباد سمیت پنجاب کے بڑے شہروں میں آلودگی کم کرنے میں مدد ملے گی اور فضائی آلودگی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری ہوگی ۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب کے مطابق ایئر فورکاسٹنگ سسٹم ریئل ٹائم مانیٹرنگ اور جدید سائنسی ماڈلز کا امتزاج ہے، جدید نظام’’ونڈی‘‘،’’یورو‘‘ جیسے انٹرنیشنل ماڈلز، عالمی فضائی انڈیکس اور مقامی ضروریات کے مطابق کام کرتا ہے، ائیر کوالٹی فورکاسٹنگ سسٹم میں رواں سال لگائے...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی الزامات کا بھرپور جواب دیا۔ اقوام متحدہ میں صائمہ سلیم نے کہا کہ جموں و کشمیر متنازعہ علاقہ ہے جو کبھی بھی بھارت کا حصہ نہیں رہا، بھارت نے یکطرفہ طور پر سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرکے عالمی قوانین کی خلا ف ورزی کی۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں پرظلم ڈھایا جا رہا ہے، انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کی اجازت نہیں، اقلیتوں کودبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی بن چکی ہے۔پاکستانی قونصلر نے کہا کہ گجرات فسادات کو دنیا آج بھی ظلم کی مثال کے طور پر یاد کرتی ہے، گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا۔بھارت میں اسلامو فوبیا کو سیاست میں معمول اور میڈیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل (اتوار) دبئی میں کھیلا جائے گا۔فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان کشیدگی کے باعث اس بار کپتانوں کا ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ منعقد نہیں کیا گیا۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ ہفتے کو یہ تقریب نہیں ہوگی، تاہم اتوار کو میچ سے پہلے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔بھارتی ٹیم کی جانب سے ایونٹ کے دو میچز میں پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے کے بعد امکان ہے کہ فائنل میں بھی ٹرافی فوٹو شوٹ نہ ہو۔دریں اثنا، پاکستان کے کپتان سلمان علی آغا آج رات 7 بجے (پاکستانی وقت) پریس کانفرنس کریں گے، جبکہ قومی ٹیم رات 7 سے 10 بجے تک دبئی میں...
    پروفیسر شاداب احمد صدیقی معرکہ حق کے بعد پاکستان کے سفارتی تعلقات میں بہتری آئی ہے اور دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔روزانہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کا وفد بین الاقوامی سطح پر وہاں کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقات کر کے تجارتی معاہدے کر رہے ہیں۔ بظاہر تو پاکستان کی معیشت ترقی کی جانب گامزن ہے لیکن پاکستان کے غریب عوام کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے ۔پاکستان میں غربت کا مسئلہ ایک قومی المیہ بن چکا ہے ۔ عالمی بینک کی تازہ رپورٹ نے اس بحران کی سنگینی کو مزید اجاگر کر دیا ہے جس کے مطابق پاکستان میں غربت کی شرح بڑھ کر 25۔3 فیصد تک پہنچ گئی ہے اور...
    لاہور: پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں "بحر ہند میں اسٹریٹیجک صف بندی" کے موضوع پر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں دفاعی ماہرین، سفارت کاروں، اسکالرز اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  میری ٹائم سینٹر آف ایکسیلینس کے زیرِ اہتمام منعقدہ کانفرنس میں قومی سلامتی اور خطے کے امن جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے، مقررین نے بحر ہند میں بڑی طاقتوں کی کشیدگی، جدید ٹیکنالوجی کے اثرات اور پاکستان کی حکمت عملی پر اظہار خیال کیا۔ سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ سمندر سے پاکستان پر کسی بھی جارحیت کا ردعمل فوری، غیر متوقع اور مؤثر  ہوگا۔ سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے علاقائی تعاون اور سفارتی...
    بھارت سمیت دنیا بھر میں ہندو برادری نوراتری کا تہوار جوش و خروش سے منا رہی ہے، تاہم اس بار پاکستان سے سامنے آنے والی ویڈیوز نے بھارتی صارفین کو بھی حیران کر دیا۔ یہ ویڈیوز پاکستانی کنٹینٹ کریئیٹرز کی جانب سے شیئر کی گئیں جن میں پاکستانی ہندو کمیونٹی کو روایتی لباس میں گربا اور ڈانڈیا کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ پاکستان میں رہائش پذیر ہندو کنٹینٹ کریئیٹر پریتم دیوریا نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے نوراتری کی ایک تقریب کی جھلکیاں شیئر کیں، جس میں شرکا نے گربا اور ڈانڈیا کی محفل کو رنگین بنا دیا۔ ایک اور ویڈیو دھیرج کی جانب سے شیئر کی گئی، جو کراچی میں منعقدہ تقریب کی ہے۔ View this post...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ایک وقت تھا جب ناقدین وزیرِاعظم شہباز شریف کو محض ’’فگر ہیڈ‘‘ رہنما سمجھتے تھے جو پاکستان کی طاقتور اسٹیبلشمنٹ کی ڈکٹیشن پر عمل کرتے ہیں، لیکن تمام تر باتوں کے باوجود شہباز شریف اب دنیا کے اسٹیج پر ملک کے سب سے سرگرم اور موثر رہنمائوں میں سے ایک کے طور پر ابھرے ہیں۔ وائٹ ہائوس سے لیکر ریاض، بیجنگ، انقرہ، باکو اور تہران میں اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ملاقاتوں تک، وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی سفارتی حیثیت کو بلند کر کے دوستوں اور دشمنوں دونوں کو حیران کر دیا ہے اور انتہائی ہنگامہ خیز ادوار میں ملک کو کامیابی سے ہمکنار کیا ہے۔ ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم تھی جنہوں نے یہ پیشگوئی...
    پاکستان، چین، ایران، اور روس کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس میں فریقین نے ایک آزاد، متحد اور پُرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا ہے۔ اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق اجلاس میں فریقین نے دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی ضرورت پر زور دیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ افغان حکام پر افغان سرزمین پر دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا جبکہ فریقین نے افغانستان کی معیشت کو بہتر بنانے کے لیے مؤثر علاقائی اقدامات کی حمایت کی۔ افغانستان کے ساتھ اقتصادی روابط کو جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا اور افغانستان کے ساتھ اقتصادی،...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء) اقوام متحدہ میں پاکستانی سفارتکار صائمہ سلیم نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردوں کی مالی و عسکری سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم چھپا نہیں سکتا۔جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں صائمہ سلیم نے اقوام متحدہ کو بتایا کہ ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے، ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ کا بوجھ لے کر آتا ہے۔انہوں نے عالمی برادری کو بتایا کہ...
    نیوجرسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات بہت ہی حوصلہ افزا تھی، تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں امریکا سرمایہ کاری کیلئے تیار ہے۔نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداد دہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی، کرپٹو پر بات ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ ٹیرف کے معاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا، پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سعودی عرب گیا چالیس سال میں اس طرح...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان میں فوری سرمایہ کاری کرنے کی ہدایت دی ہے۔ میڈیا کے نمائندوں سے نیو جرسی میں بات کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا نے پاکستان میں آئی ٹی، توانائی، زراعت اور معدنیات کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی آمادگی ظاہر کی ہے جب کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کمپنیوں کو فوری طور پر پاکستان میں سرمایہ کاری کی ہدایت دی ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ ان کی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی بہتری کے لیے نہایت مفید اور اہم رہی۔ صدر ٹرمپ امن چاہتے ہیں اور ماضی میں پاک بھارت جنگ بندی کے قیام میں...
    اعلامیے کے مطابق فریقین نے ایک آزاد، متحد اور پرامن ریاست کے طور پر افغانستان کی حمایت کا اعادہ کیا، فریقین نے دہشتگردی، جنگ اور منشیات سے پاک افغانستان کی ضرورت پر زور دیا جبکہ اجلاس میں افغان حکام پر، افغان سرزمین پر دہشتگردی کے بنیادی ڈھانچے کو ختم کرنے پر بھی زور دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کے چوتھے چار فریقی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ اجلاس گذشتہ روز روس کی دعوت پر اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے موقع پر ہوا، جس میں چاروں فریقین نے افغانستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، افغان ریاست کے استحکام اور عالمی امن کے لیے...
    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیک ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق  نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان، ایس آئی ایف سی اور ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں آئی ٹی سی این ایشیا کی جدت، نیٹ ورکنگ اور کامیاب کاروباری معاہدے تاریخی کامیابی ثابت ہوئے۔  ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش ، معاشی نتائج اور سرمایہ کاروں کے لیے جامع پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ریکارڈ 62 ہزار سے زائد شرکاء شامل ہوئے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 650 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں اور سرمایہ کاری...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے بڑھتے ہوئے قرضوں پر رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے، 10 سال قبل پاکستان کا ہر شہری 90 ہزار 47 روپے کا مقروض تھا، اس عرصے میں ہر شہری پر قرضہ دو گنا سے زائد بڑھ چکا ہے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 10 سال قبل پاکستان کا ہر شہری 90 ہزار 47 روپے کا مقروض تھا، پاکستان پر قرضوں کے بوجھ میں سالانہ اوسطاً 13 فیصد اضافہ ہو رہا ہے۔ پاکستان کا قرضہ معیشت کے 70.2 فیصد کے برابر ہوچکا ہے، پاکستان...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) چین کے آزاد بجلی گھروں (IPPs) کو واجب الادا صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کیے بغیر، چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس جمعہ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پاک-چین شراکت داری ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہوگئی، جس کے ساتھ سی پیک فیز ٹو (Phase-II) کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ایم ایل ون پرچین نے کمٹمنٹ مانگ لی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ “یہ ترجیحات مل کر سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کی راہداری میں بدل دیں گی۔”یہ ہم آہنگی محض نظری نہیں بلکہ اس ایکشن پلان میں شامل ہے جو ستمبر 2025 میں دستخط...
    امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے تیار، وزیراعظم نے ٹرمپ سے ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز وزیراعظم نے نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹوپربات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ 6 تا 10 مئی چار روز میں پاکستانی...
    پاکستان میں ایک منفرد سرمایہ کاری سامنے آئی ہے جہاں چینی کمپنی سنگ یِنگ نے 37 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے تحت گدھوں کی افزائش نسل کے منصوبے پر کام شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد کے بعد بٹگرام میں گدھے کا گوشت برآمد، مقامی مارکیٹوں میں سپلائی کا شبہ منصوبے کے تحت ملک بھر میں 40 خصوصی فارمز قائم کیے جائیں گے جبکہ پشاور کی زرعی یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری بھی بنائی جائے گی تاکہ سائنسی بنیادوں پر افزائش کا عمل ممکن بنایا جا سکے۔ وزارتِ فوڈ سکیورٹی کے ذرائع کے مطابق منصوبے کا ہدف ہر سال 80 ہزار گدھے پیدا کرنا ہے، جن میں سے 10 ہزار گدھوں کا گوشت اور ہڈیاں...
     وزیراعظم شہبازشریف نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کو حوصلہ افزا قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔  نیو جرسی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے بتایا کہ امریکی صدر سے ملاقات میں معیشت، انسداددہشت گردی، معدنیات، اے آئی، آئی ٹی اور کرپٹو پر بات ہوئی اور امریکا تجارت، آئی ٹی و دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔ مجسٹریٹ کافوڈاتھارٹی کی قبضےمیں لی گئی اشیاملزم کوسپرداری پردینےکاآرڈرکالعدم قرار  وزیراعظم نے ٹیرف کےمعاملے پر امریکی صدر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معدنیات کی قیمت کا مناسب تعین ہوگا، پاک امریکا تجارتی معاہدے باہمی مفادات کے تحت ہوں گے۔...
    چین کے آزاد بجلی گھروں (IPPs) کو واجب الادا صلاحیت کی ادائیگیوں کے معاملے کو حل کیے بغیر، چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی 14ویں مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس جمعہ کو بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر پاک چین شراکت داری ایک تاریخی مرحلے میں داخل ہوگئی، جس کے ساتھ سی پیک فیز ٹو (Phase-II) کا باضابطہ آغاز ہوگیا۔ ایم ایل ون پرچین نے کمٹمنٹ مانگ لی ہے۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہاہے کہ "یہ ترجیحات مل کر سی پیک کو صنعتی ترقی، ٹیکنالوجی، پائیداری اور مشترکہ خوشحالی کی راہداری میں بدل دیں گی۔"یہ ہم آہنگی محض نظری نہیں بلکہ اس ایکشن پلان میں شامل ہے جو ستمبر 2025 میں دستخط...
    پاکستان نے اقوام متحدہ میں بھارتی مندوب کے متنازع بیانات کا کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ  بھارت دنیا بھر میں دہشت گردوں کی سرپرستی اور کشمیر میں اپنے مظالم کو چھپا نہیں سکتا۔ پاکستان مشن میں تعینات قونصلر صائمہ سلیم نے بھارتی مندوب کے بیان کے جواب میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے 80 ویں سیشن کے دوران جوابی بیان دیتے ہوئے کہا کہ جناب صدر! ہم مجبور ہیں کہ اُس ملک کو جواب دیں جو فیصلہ نہیں کر پایا کہ دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا نقاب اوڑھے یا دنیا کی سب سے بڑی جھوٹی فیکٹری کے طور پر خود کو بے نقاب کرے۔ ہر سال بھارت اس فورم پر اپنے پرانے جھوٹ...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت مائیکرو سطح پر استحکام کی طرف بڑھ رہی ہے، مہنگائی میں کمی اور شرح سود کم ہونے سے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ وزیراعظم نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ وہ ملک کے بہترین سفیر ہیں جنہوں نے مالی سال 2024-25 میں 38.5 ارب ڈالر ترسیلات وطن بھیجیں۔ یہ بھی پڑھیے: صدر ٹرمپ کی وزیراعظم اور آرمی چیف سے ملاقات کے پاکستان پر کیا اثرات مرتب ہوں گے؟ انہوں نے کہا کہ جب موجودہ حکومت نے اقتدار سنبھالا تو مہنگائی 32 فیصد اور پالیسی ریٹ 22.5...
    اسلام آباد(خبر نگار خصوصی) پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 15 ستمبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق دروزبہ- VIII جاری ہے جو آج 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوج مشق میں پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل سٹاف تھے اور روسی سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے والی ڈرلز، طریقہ کار اور تکنیک کو بہتر بنانا تھا، جس میں ڈرون وارفیئر،...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سی پیک کی 14ویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی (جے سی سی) کا اجلاس بیجنگ میں اختتام پذیر ہوگیا جس نے دونوں برادر ممالک کے تعلقات کو ایک نئے تاریخی موڑ پر پہنچا دیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ یہ اجلاس نہ صرف گزشتہ پیش رفت کے جائزے کا موقع تھا بلکہ ہمارے مشترکہ عزم اور مستقبل کے روڈ میپ کی ازسرنو توثیق بھی ہے۔ وزیر منصوبہ بندی نے این ڈی آر سی کے نائب چیئرمین ژو ہائبنگ، چینی میزبانوں اور تمام شرکاء  کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کی بصیرت اور عزم نے اجلاس کو ایک نئی سمت دی۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ ترقی، جدت، سبز ترقی، روزگار اور علاقائی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیاحت کے فروغ کیلئے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاحت صرف ایک صنعت نہیں بلکہ یہ ہماری قومی شناخت اور فخر کا مظہر ہے۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سیاحت کے عالمی دن کی مناسبت سے اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ  سیاحت کے عالمی دن  پر حکومت پاکستان اس عزم کا اظہار کرتی ہے کہ سیاحت کے فروغ کے لئے تمام تر وسائل بروے کار لائے گی۔ اس سال کا موضوع ’’سیاحت اور پائیدار تبدیلی‘‘ ایک فوری حقیقت کی عکاسی کرتا ہے۔ سیاحت کو ایک ایسے شعبے میں تبدیل ہونا چاہئے جس...
    راولپنڈی: پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 15 ستمبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق دروژبہ- VIII جاری ہے جو 27 ستمبر کو اختتام پذیر ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوج مشق میں پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل اسٹاف تھے اور روسی سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے دستوں نے مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال...
    کراچی: کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ نے ملک کے سرکاری تعلیمی بورڈز کے برعکس پاکستانی طلبہ کے لیے پہلی بار ان کی آنسر اسکرپٹ دکھانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، جو شفافیت کے اصولوں کو سامنے رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ کیمبرج ایگزامینیشن بورڈ کی کنٹری منیجر پاکستان عظمیٰ یوسف نے اپنے دورہ کراچی کے موقع پر مقامی ہوٹل میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات چیت کی اور اس موقع پر ان کے ہمراہ کیمبرج کے مارکیٹنگ کمیونیکیشن منیجر ارسلان ربانی بھی موجود تھے۔ واضح رہے کہ سندھ سمیت ملک کے تمام صوبوں اور آزاد جموں کشمیر کے تعلیمی بورڈز کے قوانین طلبہ کو اس بات کی اجازت نہیں دیتے کہ وہ میٹرک یا انٹر کی سطح...
    کراچی: آکسفورڈ اے کیو  اے نے پاکستان میں تین نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔  یہ اقدام پاکستانی طلبہ کے لیے انٹرنیشنل جی سی ایس ای امتحانات کی تیاری میں جدید اور مقامی تناظر سے ہم آہنگ تعلیم فراہم کرنے کی سمت ایک اہم قدم ہے جس کا مقصد تنقیدی سوچ، تجزیاتی مہارت اور امتحانی تیاری کو موثر انداز میں فروغ دینا ہے۔ نصاب کا مواد عالمی ترقی کے تناظر میں تیار کیا گیا ہے، جس میں آزاد تحقیق و اجتماعی تعاون پر زور دیا گیا ہے۔  ڈائریکٹر سلمیٰ عادل کا کہناتھا کہ کہ اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کے امتحانات اور نصابی کتب متعارف کروانا ہمارے لیے باعث مسرت ہے۔ یہ سنگ میل اس...
    لاہور: چین اور امریکا کے درمیان ٹیکنالوجی کی دوڑ نے ’’17‘‘ نایاب دھاتی عناصر اور’’50‘‘ اہم معدنیات کی طلب بے پناہ بڑھا دی ہے جن کی بنیاد پہ جدید ترقی قائم ودائم ہے۔ یہ نایاب دھاتی عناصر اور اہم معدنیات اسمارٹ فونز، سولر پینل، کمپیوٹر اور الیکٹرک گاڑیوں سے لے کر سیمی کنڈکٹرز ، دفاعی نظام اور سیٹلائٹس تک ہر جدید چیز میں استعمال ہوتے ہیں۔ زمین کی پرت میں یہ زیادہ نایاب نہیں لیکن اکثر منتشر یا دیگر عناصر کے ساتھ ملے ہوتے ہیں۔اس وجہ سے ان کا نکالنا تکنیکی طور پر مشکل اور مہنگا ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے نے امریکا کے لیے اہم معدنیات و دھاتی عناصر کی تازہ فہرست مرتب کی ہے جس میں تانبا...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری  جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی۔ ملاقات نہایت خوشگوار ماحول میں ہوئی پاکستان میں بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا معاملہ اٹھا دیا۔ وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کثیرالجہتی نظام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے اور اقوام متحدہ کو دنیا کو درپیش بڑے چیلنجز کے حل میں مرکزی کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہوں نے سیکرٹری  جنرل کی عالمی امن و استحکام کے لیے قائدانہ کاوشوں کو سراہا اور ترقی پذیر ممالک کی آواز کو بلند کرنے میں اقوام متحدہ کے کردار پر اعتماد کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے پاکستان میں حالیہ تباہ کن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بیجنگ (صباح نیوز)وفاقی وزیرمنصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک ٹو سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہو گا ، بیجنگ میں جے سی سی کا 14واں اجلاس پاک چین تعاون کے نئے باب کا آغازہے، صدر شی جن پنگ کے اقدامات دنیا کو منصفانہ اور جامع بنا رہے ہیں۔چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)کے تحت پاک چین مشترکہ تعاون کمیٹی(جے سی سی)کا14واں اجلاس جمعہ کوچین کے دارالحکومت بیجنگ میں شروع ہوگیا جس میں پاکستان اور چین کے اعلی حکام شرکت کررہے ہیں۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرمنصوبہ بندی ترقی وخصوصی اقدامات پروفیسراحسن اقبال نے کہاکہ پاکستان اور چین آہنی بھائی ہیں اوردونوں ممالک اعتماد اور مشترک مقدر کے بندھن میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان اور روس کی افواج کے درمیان انسداد دہشت گردی کے شعبے میں 15 ستمبر کو شروع ہونے والی مشترکہ فوجی مشق دروڑبہ- VIII جاری ہے جو 27 ستمبر کو ختم ہوگی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق مشترکہ فوج مشق میں پاکستان کی جانب سے تقریب کے مہمان خصوصی وائس چیف آف جنرل اسٹاف تھے اور روسی سینئر فوجی حکام نے بھی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دونوں ممالک کے دستوں نے  مشق کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ ترین معیار کا مظاہرہ کیا۔ آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ اس مشق کا مقصد انسداد دہشت گردی آپریشنز میں استعمال ہونے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-08-25   اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، ان شاء اللہ اب معاشی ترقی کا سفر تیزی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-03-4 غزالہ عزیزپاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کا ایک اہم معاہدہ ہے اور انوکھا بھی۔ اس معاہدے کے تحت ایک ملک کے خلاف بیرونی جارحیت کو دونوں کے خلاف جارحیت تصور کیا جائے گا۔ یہ معاہدہ دوحا میں اسرائیل کی جانب سے ہونے والے حملے کے بعد کیا گیا۔ اس معاہدے کے بعد سعودی وزیر دفاع نے اپنے ایکس پروگرام میں پیغام دیا ’’سعودیہ اور پاکستان… جارح کے مقابل ایک ہی صف میں ہمیشہ اور ابد تک‘‘۔ یہ جامع اور مختصر اظہار ہے۔ دوحا پر حملہ سارے مشرق وسطیٰ کے لیے قابل تشویش تھا۔ اسرائیل اس سے پہلے فلسطین، قطر، ایران، لبنان، شام اور یمن پر حملے کرچکا ہے۔ ہر حملے کے بعد اس نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (صباح نیوز)پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے 23سے 26 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سمیت کاروباری رہنماﺅں سے ملاقاتیں کیں اور توانائی، ٹیکنالوجی، معدنیات و ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے امریکی بحری جہاز کے کراچی آمد پر پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ تقریب میں شرکت کی اور ڈیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں سماعت سے محروم بچوں کے لیے کے ایف سی پاکستان کی سماجی خدمات کو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مظفرآباد(صباح نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے سابق صدر اور پاکستان کے امریکا، چین اور اقوام متحدہ میں سابق سفیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ حالیہ ملاقات پاکستان اور امریکاکے درمیان تعلقات میں ایک نئے ”اسٹریٹجک دور” کے آغاز کی حیثیت رکھتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دیگر مثبت پہلو¶ں کے ساتھ ساتھ اصل اہمیت امن، سلامتی اور معیشت کے لیے نئی بنیادیں فراہم کرنے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو خطے خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں امن قائم کرنے کی کوششوں میں مرکزی کردار دیا گیا ہے۔ ان کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے اتحاد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( کامرس رپورٹر) میسے فرینکفرٹ، جو ہائم ٹیکسٹائل، ٹیک ٹیکسٹائل اور ٹیکس پروسیس جیسے دنیا کی تین بڑی ٹیکسٹائل نمائشوںکا منتظم ہے نے کراچی میں دو پیڈل ٹورنامنٹس ، ٹیک ٹیکسٹائل مائیسٹر کپ اور ٹیکس پروسیس چیلنج کپ، کا انعقاد کر کے تعاون اور روابط کے جذبے کو اجاگر کیا۔18 سے 25 ستمبر 2025 تک منعقدہونے والے ان مقابلوں میں 20 سے زائد ٹیموں نے شرکت کی، جن میں پاکستان کے نمایاں ٹیکسٹائل ایکسپورٹرز، تجارتی انجمنوں اور صنعتی شراکت داروں کے نمائندگان شامل تھے۔ یہ ایونٹ کاروباری رہنماؤں کے لیے ایک جاندار اورانٹریکٹوپلیٹ فارم ثابت ہوا، جس میں انہوں نے زیادہ دوستانہ اور پُرلطف ماحول میں تعلقات قائم کیے اور کھیل کے جذبے کے ذریعے اپنے پیشہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (اوآئی سی سی آئی) نے پاکستان کے انٹیلکچوئل پراپرٹی (آئی پی)نظام پر برطانیہ کے ہائی کمیشن کی جانب سے جاری کی جانے والی برطانیہ کی حکومت کی حالیہ رپورٹ کا خیر مقدم کیا ہے۔یہ رپورٹ ملک میں فوری طورپر آئی پی کے نفاذ کیلئے او آئی سی سی آئی کے دیرینہ مطالبے کی تائید کرتی ہے۔ یوکے انٹیلکچوئل پراپرٹی آفس اور ڈپارٹمنٹ فار بزنس اینڈ ٹریڈ کی تیارکردہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ آئی پی کا نفاذ پاکستان کے سب سے بڑے چیلنجز میں سے ایک ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف 2023میں کاپی رائٹ کی خلاف ورزیوںاور ٹریڈ مارک کی جعل سازی سے پاکستان کی معیشت کو 2.2ارب پائونڈ (تقریباً...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاور ہولڈنگ لمیٹڈ نے پاکستان انرجی سکوک-I اور پاکستان انرجی سکوک-II کی کل 400 بلین روپے کی جلد ادائیگی کی منظوری دی ہے۔بدھ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو جاری ہونے والے نوٹس کے مطابق اس کی ادائیگی (ریڈیمپشن) سکوک ہولڈرز اور ریگولیٹری حکام کی منظوری سے مشروط ہے۔ ایک ہنگامی اجلاس میں، پی ایچ ایل کے بورڈ نے انتظامیہ کو یہ رقم واپس کرنے کے عمل کو آگے بڑھانے کا اختیار دیا۔ اس عمل کے تحت کمپنی مارچ 2019 میں جاری کیے گئے پاکستان انرجی سکوک-I کے تحت واجب الادا 200 ارب روپے، اور مئی 2020 میں جاری کیے گئے پاکستان انرجی سکوک-II کے تحت واجب الادا 199.97 ارب روپے ادا کرے گی۔کمپنی نے بتایا کہ یہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)جاز پاکستان میں ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائیل کی شراکت داری سے پاکستان میں عنقریب آئی فون 17 متعارف کروا رہا ہے۔ اس اشتراک کے ذریعے صارفین کو نیا آئی فون مکمل ریگولیٹری کمپلائنس، آفیشل وارنٹی اور پریمیم ویلیو ایڈڈ سروسز کے ساتھ فراہم کیا جائے گا۔اس لانچ کے ساتھ جاز ایک خصوصی بنڈل پیش کرے گا ہے جس میں ایک سال کے لیے ایک ٹیرا بائٹ ہائی اسپیڈ ڈیٹا، ایک مفت تحفہ*، مرکنٹائیل کے زریعے دو سالہ وارنٹی کوریج (ایک اسٹینڈرڈ اور ایک ایکسٹینڈڈ، جو غیر آفیشل ہینڈ سیٹس میں دستیاب نہیں)، اور مرکنٹائل کیئر آفٹر-سیلز نیٹ ورک کے ذریعے ایپل کی وقف سروس سپورٹ شامل ہے تاکہ صارفین کو قابلِ اعتماد معاونت مل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-17 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ امن کے علم بردار ہیں، ان کی قیادت میں پاک امریکا تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کے جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے خوشگوار اور دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔ وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو امن کا علمبردار قرار دیتے ہوئے عالمی سطح پر تنازعات کے خاتمے کے لیے ان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا اور پاک بھارت سیزفائر میں ان کی جرأت مندانہ قیادت اور فیصلہ کن کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے جنوبی ایشیا میں ایک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250927-01-12 پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک )پشاور ہائیکورٹ نے ایسے افغان مہاجرین کی پاکستان سے بے دخلی کے عمل کو روکنے کا حکم دے دیا ہے جنہوں نے پاکستانی شہریوں سے شادی کی ہے اور ان کے بچے ہیں۔جسٹس وقار احمد اور جسٹس کامران حیات میاں خیل پر مشتنل بینچ نے متعدد افغان شہریوں کو پاکستان سے بے دخلی کو روک دیا ہے۔ پشاور ہائیکورٹ میں اس وقت درجنوں ایسی درخواستیں دائر کی گئی ہیں جن میں افغان باشندوں نے پاکستانی خواتین سے شادی کی ہے اور ان سے ان کے بچے ہیں، ان میں بیشتر درخواستیں ان خواتین نے دی ہیں جنہوں نے افغان مردوں سے شادی کی ہے اور ان کے بچے بھی ہیں، مذکورہ افغان باشندوں نے ہائیکورٹ...
    ایوان صدر میں صدر مملکت کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے پیپلز پارٹی کے راہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان کی "بنیان المرصوص آپریشن" میں کامیابی کا چین میں کہیں زیادہ جشن منایا گیا ہے اور آنے والے وقتوں میں دونوں ملکوں کے مابین دفاعی تعاون میں مزید اضافہ ہو گا اور دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی پاکستان آئے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو حالیہ دورہ چین کے دوران جدید لڑاکا جے 35 اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے۔ ایوان صدر میں صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی...
    پاکستان سعودی عرب دفاعی معاہدہ ہے کیا؟ کیا پاکستانی وزراء دفاعی معاہدے سے متعلق بڑھا چڑھا کا دعویٰ کر رہے ہیں؟ امریکا اسرائیل سے تعلقات رکھنے والے سعودی عرب کو کس ملک سے خطرہ ہے؟ کیا پاک سعودیہ دفاعی معاہدے کا نشانہ یمن بن سکتا ہے؟ بھارت کے تناظر میں پاکستان سعودیہ معاہدے کی اہمیت؟ بھارتی جارحیت کے مقابل کیا سعودی عرب عسکری طور پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا؟ پاکستان سعودی دفاعی معاہدے کا اثر اسرائیل یا بھارت پر پڑے گا؟ کیا پاکستان سعودی دفاعی معاہدہ امریکی صدر ٹرمپ کی بھارت سے ناراضگی کا اظہار ہے؟ کیوں ایران کو پاکستان سعودی دفاعی معاہدے میں شامل نہیں کیا جا سکتا؟ و دیگر اہم سوالات کے جوابات جاننے کیلئے معروف تجزیہ کار...
    01: پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لئے تیار ہے۔ 02: مشرقی محاذ سے بھارتی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، سات بھارتی طیارے مار گرائے، جنگ جیت لی، اب امن جیتنا چاہتے ہیں۔ 03: صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بروقت مداخلت سے بڑی جنگ روکی گئی، پاکستان نے امن کی خاطر جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی۔ 04: سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف قرار، پاکستان اپنے آبی حقوق کا بھرپور دفاع کرے گا۔ 05: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر جلد ختم ہوگا، کشمیری اقوام متحدہ کی نگرانی میں حقِ خودارادیت حاصل کریں گے۔ مزید پڑھیں: بھارت کے ساتھ نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے...
    —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا یمن میں حملے کا نشانہ بننے والے بحری جہاز کے حوالے سے سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ مذکورہ بحری جہاز ایرانی بندرگاہ بندر عباس سے یمن میں ایل این جی لے کر جا رہا تھا۔سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بحری جہاز کے کپتان سمیت عملے کے 24 ارکان پاکستانی ہیں۔سفارتی ذرائع نے بتایا ہے کہ واقعے میں کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ حوثیوں کا کارگو بحری جہاز پر حملہ، 4 افراد ہلاک، 15 لاپتہخبر رساں اداروں کے مطابق حوثیوں نے بچ جانے والے کئی ارکان کو اغوا کرلیا جبکہ 6 افراد کو بچالیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بحری جہاز یمنی حکومت کے زیرِ انتظام...
    فائل فوٹو۔ سابق وزیرا عظم اور مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں نواز شریف نے جینیوا سے پاکستان جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا پہلے علاج مکمل کرانے کے بعد جینیوا سے لندن آنے کا پروگرام تھا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق نواز شریف ایک ہفتہ جینیوا کے اسپتال میں رہے، نواز شریف اب پروسیجر کے بعد تیزی سے صحتیاب ہو رہے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نیو یارک سے ہفتہ کو لندن پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعظم لندن میں تین روز قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوں گے۔
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے آمادگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلااشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے جنرل اسمبلی کی نو منتخب صدر کو جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کی صدارت سنبھالنے پر مبارکباد اور اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو بھی مشکل حالات میں ان کی جراتمندانہ قیادت پر خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان نے مشرقی محاذ سے بلا اشتعال جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا، دشمن غرور میں لپٹا آیا اور ذلت کے ساتھ واپس لوٹا۔ پاکستان نے جنگ جیت لی، اب ہم امن جیتنے کے خواہاں ہیں۔ وزیراعظم شہبازشریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی سے خطاب میں کہا کہ صدر ٹرمپ امن کے علمبردار ہیں، وہ بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کرتے تو مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے۔ سندھ طاس معاہدہ کی خلاف ورزی اعلان جنگ کے مترادف ہے، مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ظلم و جبر جلد ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا ہماری خارجہ پالیسی بانی پاکستان کے وژن پر مبنی ہے جس کی بنیاد...
    امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر 24 تا 26 ستمبر 2 روزہ کامیاب دورے کے بعد کراچی سے روانہ ہوگیا، اس دورے سے پاک بحریہ اور امریکی بحریہ کے درمیان دیرینہ بحری تعاون کو مزید فروغ حاصل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکی بحری جہاز یو ایس ایس وین ای میئر کراچی بندرگاہ پہنچ گیا دورے کے دوران، امریکی بحری جہاز کے کمانڈنگ آفیسر نے کمانڈر پاکستان فلیٹ، ریئر ایڈمرل عبدالمُنیب سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جہاز کے عملے نے مختلف سرگرمیوں میں حصہ لیا جن میں پیشہ ورانہ تبادلے، کھیلوں کے مقابلے اور تربیتی سیشن شامل تھے، ان سرگرمیوں کا مقصد باہمی تعاون کا فروغ اور پیشہ وارانہ...
    پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے 23 سے 26 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارتی تعلقات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دینا اور مشترکہ خوشحالی کے نئے مواقع پیدا کرنا تھا۔ ناظم الامور نیٹلی بیکر نے سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سے الگ الگ ملاقاتیں کیں، جن میں امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارت، دو طرفہ سرمایہ کاری کے امکانات اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی بحالی کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا، اس موقع پر امریکا کی حالیہ امداد کے مثبت نتائج بھی زیرِ بحث آئے۔ناظم الامور بیکر نے کراچی کے کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں...
    وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میںامریکی صدر کی دلیرانہ، جرات مندانہ اور فیصلہ کن قیادت کو سراہا، جس سے جنوبی ایشیا میں ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے ہمراہ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کی اور تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں پر ٹرمپ کو امن کا داعی قرار دیا۔ وزیراعظم دفتر سے جاری اعلامیہ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں صدر ٹرمپ کی دلیرانہ، جرات...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے اپنے خطاب کا آغاز قرآنی آیات کی تلاوت سے کیا اور دنیا کو امن، بھائی چارے اور بقائے باہمی کا پیغام دیا۔ ایاز صادق نے وزیراعظم کے خطاب کو ایک مدبر اور بہادر عالمی رہنما کا خطاب قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ قائدِ ایوان نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کی اور مظالم کو جرات مندی کے ساتھ بے نقاب کیا۔ وزیراعظم نے قطر پر اسرائیلی حملے کے خلاف بھی آواز بلند...
    وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا جنگ بندی میں کردار ادا کرنے پر 24 کروڑ پاکستانیوں کی جانب سے شکریہ ادا کیا ہے۔انہوں نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ صدر ٹرمپ سے ملاقات خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ جنگ جیت لی، اب امن جیتنے کے خواہشمند ہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریفوزیرِ اعظم محمد شہباز شریف آج اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کریں گے، پاکستان ٹیلی ویژن وزیرِ اعظم کا خطاب براہِ راست نشر کرے گا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاک بھارت جنگ بند کرانے میں صدر ٹرمپ نے کلیدی کردار...
    صدر مملکت کا حالیہ دورہ چین، جدید لڑاکا جے 35 بارے بریفنگ لی: سلیم مانڈوی والا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ صدر آصف علی زرداری کو حالیہ دورہ چین کے دوران جدید لڑاکا جے 35 اور بغیر پائلٹ کے اڑنے والے طیاروں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی ہے ۔ ایوان صدر میں صدر کے ترجمان مرتضی سولنگی اور پریس سیکرٹری دانیال گیلانی کے ہمراہ صحافیوں کو صدر زرداری کے دورہ چین کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے سینیٹر سلیم مانڈوی والا کاکہنا تھا کہ ایسی ٹیکنالوجی اور دفاعی سامان کی منتقلی میں وقت لگتا ہے تاہم ایک...
    نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے خلاف جنگ جیت چکے، جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کیلئے تیار ہیں،ڈونلڈ ٹرمپ نے بروقت اور فیصلہ کن مداخلت نہ کی ہوتی تو ایک مکمل جنگ کے نتائج تباہ کن ہوتے، خطے میں امریکی صدر کی امن کی ترویج کیلئے غیرمعمولی کوششوں کے اعتراف میں پاکستان نے انہیں امن کے نوبیل انعام کے لیے نام زد کیاہے ،جنوبی ایشیا کو اشتعال انگیز کے بجائے فعال قیادت کی ضرورت ہے،سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ اور غیر قانونی طور پر معطل کرنے کی کوشش بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے خلاف ہے،ہم اپنے 24 کروڑ عوام کے ان پانیوں پر حق کا ضرور اور پرجوش...
    فائل فوٹو۔ پاکستان میں سیلابوں سے تباہی پر چین کی جانب سے بھرپور امداد کا اعلان کیا گیا ہے۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان کے مطابق چین پاکستان کو 100 ملین یوآن کا اضافی امدادی سامان دے گا۔ چینی سفارتخانے کے ترجمان نے مزید کہا کہ اس امداد سے قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے شراکت ہوسکے گی۔ ترجمان کے مطابق 100 ملین یوآن کی ہنگامی اضافی امداد 2 ملین ڈالر کی پہلی ہنگامی امداد کے علاوہ ہے۔
    نیویارک(ڈیلی پاکستان آن لائن) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے جذباتی انداز میں ڈائس پر مکّے برسادیے۔ اپنے خطاب میں موسمیاتی تبدیلی اور پاکستان پر اس کے منفی اثرات اور نقصانات پر بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہمیں کہا جاتا ہے ان نقصانات سے نمٹنے کے لیے ہم مزید قرض لیں۔ان کا کہنا تھاکہ یہ کسی صورت انصاف نہیں ہے، آپ کسی ترقی پذیر ملک سے جو ہر سال موسمیاتی تبدیلی کے باعث سیلاب کا سامنا کرتا ہو یہ کیسے امید رکھ سکتے ہیں کہ وہ مزید قرضے لے جبکہ موسمیاتی تبدیلی میں اس کا کوئی کردار بھی نہ ہو۔شہباز شریف نے کہا کہ ان کا خیال...
    معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ نے بڑھتے ہوئے قرضوں پر رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے، 10 سال قبل پاکستان کا ہر شہری 90 ہزار 47 روپے کا مقروض تھا، اس عرصے میں ہر شہری پر قرضہ دو گنا سے زائد بڑھ چکا ہے۔ اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈیولپمنٹ کی جانب سے جاری رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان پر قرضوں بوجھ خطرناک حد تک بڑھ گیا ہے، پاکستان کا ہر شہری 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا مقروض ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ 10 سال قبل پاکستان کا ہر شہری 90 ہزار 47 روپے کا مقروض تھا، پاکستان پر...
    چین کے دارالحکومت بیجنگ میں پاک چین اقتصادی راہداری (سی پیک) کی مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کا 14واں اجلاس اختتام پذیر ہوگیا جس میں دونوں ممالک نے تعاون کے نئے عزم کا اعادہ کیا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اجلاس کے اختتامی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ ترقی، جدت، سبز معیشت، روزگار اور علاقائی روابط پر مبنی ہے جسے پاکستان کے پانچ ایز (ایکسپورٹس، ای پاکستان، توانائی و ماحولیات، مساوات و بااختیاری) کے ساتھ ہم آہنگ کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق انہوں نے کہا کہ اس اشتراک...
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کو دیا گیا فیصلہ کن جواب تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ہم جنگ جیت چکے ہیں اور اب ہم اپنے خطے میں امن چاہتے ہیں. پاکستان بھارت کے ساتھ تمام تصفیہ طلب امور پر جامع اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔جمعے کو نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم شہبازشریف کے خطاب کے دوران اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کا بائیکاٹ کرنے والے متعدد عرب اور مسلم ممالک کے اراکین واپس آگئے، جس کے بعد مندوبین نے تالیاں بجا کر وزیراعظم شہبازشریف کو خوش آمدید کہا۔وزیراعظم نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کا آغاز کا قرآنی آیت کے ساتھ کیا اور مظلوم فلسطینیوں سے اظہار...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کا آغاز قرآنِ مجید کی آیتِ مبارکہ سے کرتے ہوئے کیا اور مظلوم فلسطینی عوام سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔وزیر اعظم  نے کہا کہ فلسطینی عوام دہائیوں سے ظلم و ستم کا سامنا کر رہے ہیں، عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس بربریت کو ختم کرے اور فلسطین کو آزادی اور حقِ خود ارادیت دلائے۔شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کی جارحیت کا ایسا فیصلہ کن جواب دیا جسے تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،  پاک فضائیہ کے شاہینوں نے بھارتی فضائیہ کے 7 جنگی طیارے مار گرائے، جس پر جنرل اسمبلی کا ایوان “پاکستان زندہ...
    سٹی 42: نیویارک  میں  اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا اجلاس جاری ہے ، وزیراعظم شہبازشریف جنرل اسمبلی اجلاس سےخطاب کررہے تھے انہوں نے دہشت گردی ، جنگ  کو روکنے ، امن کا پرچم بلند کرنے اور کشمیریوں کے ساتھ  ساتھ فلسطینوں کے حقوق پر بھی آواز اٹھائی ، وزیر اعظم نے  پاکستان کی خودداری ،سالمیت پر حملہ کرنے والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ  پاکستان  اپنا دفاع کرنا جانتا ہے ۔شہباز شریف نے اپنی تقریر کا آغاز قرآنی آیات سے کیا،وزیراعظم نے سورۃالبقرہ کی آیت نمبر 217 کی تلاوت کی۔مندوبین نے تالیاں بجا کر وزیراعظم شہباز شریف کو خوش آمدید کہا۔شہباز شریف نے  اقوام متحدہ میں  جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا دنیا تقسیم کا شکار ہوچکی...
    حکومت پاکستان نے افغان مہاجرین کی واپسی کے سلسلے میں ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے میانوالی میں قائم آخری افغان مہاجر کیمپ کو بند کردیا، اس اقدام کے بعد صوبہ پنجاب میں کوئی مہاجر کیمپ فعال نہیں رہا۔ وفاقی حکومت نے میانوالی میں آخری افغان مہاجر کیمپ کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے، جب کہ پنجاب کا دعویٰ ہے کہ یکم اپریل 2025 سے اب تک تقریباً 42 ہزار 913 افغان باشندوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔پنجاب حکومت نے پاکستان کے غیر قانونی غیر ملکیوں کی واپسی کے منصوبے (آئی ایف آر پی) کے تحت ہولڈنگ سینٹرز قائم کیے تھے اور ان افغان باشندوں کی نشاندہی شروع کی تھی جن کے پاس درست دستاویزات نہیں تھیں یا وہ ایک سال...
    وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی سرحد پر دہشتگردوں کو شکست دے رہا ہے۔ نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر بھارتی صحافی نے وزیراعظم شہباز شریف سے سوال کیا کہ آپ کب سرحد پار دہشتگردی بند کریں گے؟ ???? بھارتی صحافی کو چالاکی الٹی پڑ گئی۔ اقوام متحدہ ہیڈکوارٹرز میں وزیرِاعظم شہباز شریف کا دوٹوک جواب: "پاکستان دہشتگردی ختم کر رہا ہے، جو بھارت نے مسلط کی۔" جواب پر ہال قہقہوں سے گونج اٹھا، بھارتی صحافی خود خبر بن گیا۔ pic.twitter.com/o3FFUI4gDS — Kashmir Urdu | کشمیر اردو (@KashmirUrdu) September 26, 2025 اس پر وزیراعظم نے بھارتی صحافیوں کو سخت لہجے میں دوٹوک جواب دیا کہ بھارت مسلسل سرحد پار...
    وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی اور تنازعات کے سفارتی حل پر یقین رکھتا ہے، تاہم کسی بھی جارحیت کی صورت میں ملک اپنے دفاع کے لئے فیصلہ کن اقدامات کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ وزیراعظم نے اپنی تقریر کا آغاز قرآن پاک کی تلاوت سے کیا اور جنرل اسمبلی کی صدر کو اجلاس کی صدارت پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی قیادت کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشکل ترین حالات میں ان کی جرات مندانہ رہنمائی قابل ستائش ہے۔ شہباز شریف نے کہا کہ آج دنیا پہلے سے کہیں زیادہ پیچیدہ ہو...
    پاکستان میں گدھوں کی منظم افزائش نسل کے لیے ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں چین کی معروف کمپنی سنگ ینگ (Seng Yang) نے 3 کروڑ 70 لاکھ ڈالر (37 ملین ڈالر) کی سرمایہ کاری پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد گدھوں کی افزائش کو صنعتی بنیادوں پر فروغ دینا اور پاکستان کو عالمی سپلائی چین کا فعال حصہ بنانا ہے۔ ملک بھر میں 40 فارم قائم ہوں گے منصوبے کے تحت ملک کے مختلف حصوں میں 40 جدید افزائشی فارم قائم کیے جائیں گے، جہاں سائنسی اصولوں کے مطابق گدھوں کی افزائش کی جائے گی۔ ابتدائی طور پر سالانہ 80 ہزار جانوروں کی تیاری کا ہدف رکھا گیا ہے۔ زرعی یونیورسٹی میں جدید لیبارٹری...
    پاکستان میں امریکی مشن کی ناظم الامور نیٹلی اے بیکر نے 23 سے 26 ستمبر تک کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی تعلقات، سرمایہ کاری اور مشترکہ خوشحالی کے مواقع کو فروغ دینا تھا۔ انہوں نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور گورنر کامران ٹیسوری سمیت کاروباری رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں اور توانائی، ٹیکنالوجی، معدنیات و ٹیکسٹائل کے شعبوں میں تعاون پر بات چیت کی۔ اپنے دورے کے دوران انہوں نے امریکی بحری جہاز کے کراچی آمد پر پاک بحریہ کے ساتھ مشترکہ تقریب میں شرکت کی اور ڈیف ریچ اسکول کا بھی دورہ کیا، جہاں سماعت سے محروم بچوں کے لیے کے ایف سی پاکستان کی سماجی خدمات کو سراہا۔ مزید پڑھیں: امریکی...
    روس، چین، پاکستان اور ایران نے افغان حکومت سے دہشت گرد گروہوں کے خاتمےکا مطالبہ کیا ہے۔ایرانی خبر رساں ادارے ایران پریس کی رپورٹ کے مطابق چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ نے افغانستان کے حوالے سے اپنی چوتھی چار فریقی میٹنگ نیویارک میں اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کی دعوت پر منعقد کی۔ایک مشترکہ بیان میں چاروں ممالک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد اور مستحکم ملک کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں جو دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک ہو۔مشترکہ بیان میں افغانستان سے پیدا ہونے والے دہشت گردی کے خطرات پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا اور داعش،...
    نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر افغانستان کے حوالے سے پاکستان، چین، روس اور ایران کے وزرائے خارجہ نے اہم چار فریقی ملاقات کی۔ یہ اجلاس روس کی میزبانی میں ہوا، جس میں افغانستان کی سیکیورٹی، انسانی صورتحال اور علاقائی استحکام پر تفصیل سے غور کیا گیا۔  چاروں ممالک نے ایک مشترکہ اعلامیہ میں افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا کہ افغانستان کو ایک آزاد، متحد، پرامن اور دہشت گردی سے پاک ملک کے طور پر دیکھنا سب کی مشترکہ خواہش ہے۔ اعلامیہ میں افغانستان کی سرزمین سے ابھرنے والے دہشت گرد گروہوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی پر زور دیا گیا۔ بیان...
    ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کا طلبہ سے خطاب میں کہنا تھا کہ ملک کے نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں، آپ محنت کریں، اور ملک کو عظیم بنانے میں کردار ادا کریں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے طلبہ کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف نے لاہور میں جامعہ عروۃ الوثقیٰ میں طلبہ و طالبات اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشست کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل احمد شریف کے جامعہ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ باد، پاکستان کا مطلب کیا لاالہ الااللہ کے نعرے لگائے گئے۔ سربراہ جامعہ عروۃ الوثقیٰ علامہ سید جواد نقوی نے قومی شعور کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 ستمبر2025ء) ہائیر پاکستان ہمیشہ سے اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ تعلیم قومی ترقی کی بنیاد ہے، اور اسی سوچ کے تحت ملک بھر کے طلبہ کی مدد کے لیے مؤثر اقدامات کرتا رہا ہے۔ اسی نظریہ کو آگے بڑھاتے ہوئے ہائیر نے اب  کراچی  یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک کیا ہے تاکہ ضرورت پر مبنی اسکالرشپس فراہم کی جا سکیں  اور  یہ اقدام  نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے سفر میں ایک اور سنگِ میل ہے۔اس شراکت داری کے تحت ہائیر 65 لاکھ روپے مالیت کی اسکالرشپس فراہم کرے گا، جس سے پانچ مختلف شعبوں کے 100 طلبہ کو دو سال کی مدت میں سپورٹ کیا جائے گا۔  اس اقدام کا مقصدہونہار مستحق طلبہ...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا. وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا. وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی.اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور انٹیلی...
    مدینہ منورہ (نمائندہ نوائے وقت)   سابق ٹیسٹ کرکٹر سرفراز نواز نے لندن سے مسلم لیگ ن سعودی عرب کے رہنما جاوید اقبال بٹ سے ٹیلیفونک گفتگو میں کرکٹ ٹورنامنٹ اور پاکستان بنگلہ دیش میچ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا 135 رنز کا مجموعہ ناکافی تھا، جبکہ بنگلہ دیش کا کھیل بھی ایک کلب ٹیم جیسا نظر آیا۔ انہوں نے پاکستان ٹیم کے حوالے سے کہا کہ اس مرتبہ ٹیم میں کوئی واضح کمبینیشن نہیں بن سکا اور کپتان کی کارکردگی بھی مایوس کن رہی۔ پاک بھارت ممکنہ فائنل پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز نواز کا کہنا تھا کہ کاغذی طور پر بھارت مضبوط ٹیم ہے، مگر اگر پاکستانی بیٹنگ لائن میں کھلاڑیوں کی ترتیب اور...
     قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان سلمان آغا نے کہا ہے کہ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔بنگلادیش کے خلاف دلچسپ مقابلے کے بعد 11 رنز سے فتح کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان آغا کا کہنا تھا کہ اگر آپ ایسے میچز جیتیں تو آپ واقعی خاص ٹیم ہیں، جس طرح بولرز نے بولنگ کی اور فیلڈنگ میں کارکردگی دکھائی وہ بہترین ہے۔سلمان آغا کا کہنا تھا کہ شاہین آفریدی نے ابتدا سے دباؤ ڈالا۔ ہم جانتے ہیں کہ ہم نے فائنل میں کیا کرنا ہے، ہم تیار ہیں۔خیال رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت اتوار کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔رواں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ (ای پی بی ڈی) کی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان خطرناک حد تک قرضوں کے بوجھ تلے دب چکا ہے، اور اوسطاً ہر شہری پر 3 لاکھ 18 ہزار 252 روپے کا قرض ہے۔ دس سال قبل یہ بوجھ فی کس صرف 90 ہزار 47 روپے تھا، یعنی اس عرصے میں یہ تین گنا سے زیادہ بڑھ گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق قومی قرضے میں سالانہ اوسطاً 13 فیصد اضافہ ہورہا ہے، جس کے باعث ہر چھ سال بعد قرضہ دگنا ہو جاتا ہے۔ اس وقت پاکستان کا مجموعی قرضہ جی ڈی پی کے 70.2 فیصد کے برابر ہے، جو فِسکل ریسپانسبلٹی ایکٹ میں مقررہ 60 فیصد کی حد...
    ویب ڈیسک :وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک یکسچینج کے ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر مسرت کا اظہار کیا ہے۔  اپنے بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی انتھک محنت سے سٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔  وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ ساٹھ ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی پالیسیوں میں اعتماد کا مظہر ہے۔ نیٹ میٹرنگ صارفین کیلئے خوشخبری  شہباز شریف نے کہا کہ ملک معاشی استحکام کے بعد معاشی ترقی کی جانب گامزن ہے، انشاء اللہ اب معاشی ترقی کا...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت کیا ہے۔انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ کے فضل و کرم، کاروباری برادری اور حکومت کی محنت سے اسٹاک ایکسچینج میں ہر دن بلندیوں کی ایک نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ،ایک لاکھ 61 ہزار کی حد عبورآج اب تک کے کاروبار کے دوران بینچ مارک 100 انڈیکس ایک لاکھ 61 ہزار 837 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا ایک لاکھ 60 ہزار پوائنٹس کی سطح عبور کرنا کاروباری برادری کے حکومتی...
    پاکستان میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے خواہش مند افراد کیلئے وزیراعظم کی نئی اسکیم کے تحت الیکٹرک موٹر سائیکلیں اب آسان اقساط پر اور بغیر کسی مارک اپ کے دستیاب ہیں۔ اس اسکیم کے تحت خریدار دو سالہ مدت میں 24 آسان ماہانہ اقساط میں ادائیگی کر سکتے ہیں جبکہ ہر الیکٹرک بائیک کے ساتھ 4 سال یا 50 ہزار کلومیٹر تک کی وارنٹی بھی دی جا رہی ہے جو اس کی پائیداری اور معیار کی ضمانت ہے۔ حکومت کا یہ اقدام پاکستان میں مقامی انڈسٹری کو فروغ دینے، آلودگی میں کمی لانے اور پائیدار ٹرانسپورٹ کو عام کرنے کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ یہ اسکیم خاص طور پر ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو سستی، ماحول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 26 ستمبر 2025ء) اسلام آباد کے یومیہ اجرت پر کام کرنے والے شان سہیل بیرونِ ملک ملازمت کے خواہشمند ہیں۔ جب 30 سالہ شان کو معلوم ہوا کہ بیلاروس میں کام کرنے کا امکان ہے تو انہوں نے تعمیرات کے شعبے میں ملازمت حاصل کرنے کے لیے کئی لیبر ایجنٹس سے رابطہ کیا۔ انہوں نے ڈوئچے ویلے سے بات کرتے ہوئے کہا، 'میں بہتر آمدنی اور بہتر مستقبل کے لیے بیرون ملک جانا چاہتا ہوں۔‘ تاہم، شان کا کہنا ہے کہ انہیں اب تک یہ معلوم نہیں کہ اس عمل کا آغاز کیسے کریں اور درخواست کہاں بھیجیں۔ لوکاشینکو کو پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ تک "اسپیشلسٹس" درکار پچیس کروڑ سے زائد آبادی والا...
    بھارت کے خلاف 2 مسلسل اتوار کو کھیلے گئے میچز میں پاکستان کو زبردست شکست برداشت کرنا پڑی ہیں، لیکن ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کا کہنا ہے کہ اصل اہمیت صرف اس میچ کی ہے جو آئندہ اتوار کو ایشیا کپ کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کے خلاف 41 سال بعد پہلی مرتبہ ہوگا۔ بھارت نے پاکستان کو گروپ لیگ کے میچ میں 7 وکٹوں سے شکست دی تھی اور پھر سپر 4 مرحلے میں 6 وکٹوں سے واضح فتح حاصل کی۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری پاکستانی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے جمعرات کو بنگلہ دیش کے خلاف 11 رنز کی...
    ایشیا کپ میں سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلہ دیش کو پاکستان کے ہاتھوں 11 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور پہلے ہی اوور سے پاکستان کو جم کر کھیلنے نہ دیا۔ پہلے اوور میں ان فارم بیٹر صاحبزادہ فرحان اور دوسرے اوور میں صائم ایوب کو چلتا کیا۔ پاکستان کا کوئی بلے باز زیادہ دیر کریز پر نہ ٹک سکا۔ محمد حارث 31،  محمد نواز 25 اور شاہین آفریدی 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔ حارث کے علاوہ محمد نواز اور شاہین آفریدی، دونوں نے ہی ابتداء میں کیچز ڈراپ ہونے کے بعد رنز اسکور کیے۔ جس کی بدولت پاکستان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں...
    اسلام ٹائمز: چاروں فریقوں نے ان تمام سفارتی کوششوں کی حمایت کی جو افغان مسئلے کے سیاسی حل میں معاون ثابت ہوں گی اور اس سلسلے میں عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ کی حمایت کی۔ انہوں نے سیاسی حل کے حصول میں مثبت کردار ادا کرنے میں "ماسکو فریم ورک"، "افغانستان کے پڑوسی ممالک کے وزرائے خارجہ کی میٹنگ" اور "شنگھائی تعاون تنظیم" جیسے علاقائی فریم ورک کے اہم کردار پر زور دیا۔  خصوصی رپورٹ: نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر روسی فیڈریشن کی دعوت پر عوامی جمہوریہ چین، اسلامی جمہوریہ ایران، اسلامی جمہوریہ پاکستان اور روسی فیڈریشن کے وزرائے خارجہ کا افغانستان سے متعلق چوتھا چار فریقی اجلاس منعقد ہوا۔ جمعرات کو ہونے...
    وزارتِ خارجہ نے ملائیشیا کی حکومت اور عوام کا پاکستان میں جاری سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے لیے بروقت اور فراخدلانہ تعاون پر گہری قدردانی کا اظہار کیا ہے۔ Deeply appreciate the Government and people of Malaysia for generous gesture of extending timely support to Pakistan's ongoing flood relief efforts. Such Climate-induced recurring disasters continue to underscore the urgent need for collective global action on Climate change. — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) September 26, 2025 ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، ملائیشیا کی جانب سے فراہم کی جانے والی یہ مدد نہ صرف پاکستان کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظہر ہے بلکہ عالمی سطح پر مشکل گھڑی میں تعاون کی اہم مثال بھی ہے۔ ...