2025-09-18@21:12:55 GMT
تلاش کی گنتی: 19613

«کا عوام»:

(نئی خبر)
    لاہور: پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کا معاملہ  کھٹائی میں پڑ گیا ۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی برطانیہ سے تھرڈ کنٹری آپریٹر  TCOکی بروقت منظور ی نہیں  لے سکی ۔ پی آئی اے ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ٹی سی او کی منظوری ملنے تک پروازیں چلائی نہیں جا سکتیں۔ برطانیہ کی جانب سےپاکستانی ایئرلائنزسے پابندیاں ختم ہوئےایک ماہ سےزائد کا وقت ہو گیا ۔ پی آئی اے ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی تھرڈکنٹری آپریٹر  TCO کے بروقت  حصول میں ناکام رہی  ہے۔ ٹی سی او کا نہ ملنا  برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں میں بڑی رکاوٹ ہے۔ برطانیہ کی سفیر جین میریٹ بھی...
    ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کیس: عمران اور اہلیہ کی سزا معطلی کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے 190 ملین پاؤنڈز کیس میں بانی پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) عمران اور ان اکی اہلیہ بشریٰ بی بی کی سزا معطلی کی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کر دی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈز کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں جلد سماعت کے لیے مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ قومی احتساب بیورو...
    خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا۔ پہلا اور سب سے بڑا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور مقامی...
    کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ یعنی محکمہ انسدادِ دہشت گردی نے پشین میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔  ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں نے اہلکاروں پر فائرنگ کی جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔ ترجمان نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے 2 مشین گنیں، 2 نائن ایم ایم پستول، 2 ہینڈ گرنیڈ، دھماکا خیز مواد، پرائما کارڈز اور ڈیٹونیٹرز برآمد ہوئے ہیں۔ کارروائی کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید تلاشی بھی لی گئی۔ سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد کسی بڑی تخریبی کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے، تاہم بروقت کارروائی سے شہر کو ممکنہ تباہی سے بچا لیا...
    اسلام آباد پولیس نے تھانہ بہارہ کہو اور ہومی سائیڈ یونٹ کی مشترکہ کارروائی کے دوران خاتون کے قتل میں ملوث سفاک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد پولیس کی کارروائی، موٹرسائیکل چوری میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار  ترجمان پولیس کے مطابق ملزم غلام عباس نے 36 گھنٹوں قبل بہارہ کہو کے علاقے میں فائرنگ کرکے مسماۃ مناہل کو قتل کیا تھا۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ملزم کی گرفتاری کے احکامات دیے تھے۔ ایس پی رورل زون کی نگرانی میں پولیس ٹیم نے جدید تکنیکی اور سائنسی بنیادوں پر تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو ٹریس کیا اور گرفتار کرلیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم کے خلاف...
    تھائی لینڈ کے دارالحکومت بنکاک میں واقع مشہور سفاری ورلڈ اوپن ایئر زو میں بدھ کے روز ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جب 58 سالہ تجربہ کار ملازم  جیان رنگکھاراسی شیروں کے جھُرمٹ میں آ کر ہلاک ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق رنگکھاراسی، جو 20 برس سے زائد عرصے سے چڑیا گھر میں خدمات انجام دے رہے تھے، مبینہ طور پر حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اپنی گاڑی سے باہر نکل آئے۔ اسی دوران شیروں نے ان پر حملہ کر دیا، جو تقریباً 15 منٹ تک جاری رہا۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: بپھرے ہوئے ہاتھی کے حملے میں جرمن سیاح ہلاک عینی شاہدین کے مطابق بعض سیاحوں نے گاڑی کے ہارن بجا کر اور شور مچا...
    بچوں کو لاحق ہونے والی بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری کا اضافہ ہوگیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بچوں کو لاحق ہونے والی بارہ بیماریوں میں تیرویں مہلک ترین بیماری سروائیکل کینسر کا اضافہ کیا گیا ہے۔ سروائیکل کینسر کی جان لیوا بیماری خواتین کو نشانہ بناتی ہے۔ ایچ پی وی وائرس بچہ دانی کے منہ کے کینسر (سروائیکل کینسر) کی بڑی وجہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ 9 سال سے 14 سال عمر کی لڑکیوں کو سروائیکل کینسر سے بچانے کی ویکسینیشن مہم پندرہ ستمبر سے شروع کی جارہی ہے۔  ضلع راولپنڈی میں 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک 3 لاکھ 87. ہزار 334 بچیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی نے ویکسینیشن کمپئین کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ...
    ایشیا کپ: پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی مخالفت حد سے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچی جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ انہوں نے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ صرف ایک میچ ہے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان اور...
    اسلام آباد: پاکستان اور متحدہ عرب امارات نے منشیات کے خلاف مشترکہ کارروائیوں پر اتفاق کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے متحدہ عرب امارات کی نیشنل اینٹی نارکوٹکس اتھارٹی کے چیئرمین شیخ زید بن حماد بن حمدان النہیان  نے ملاقات کی۔ وزارت داخلہ آمد پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے مہمان ک ا خیرمقدم کیا۔ اہم ملاقات میں  انسداد منشیات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال  کیا گیا اور ‎‎ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان انسداد منشیات کے  حوالے سے تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔  انسداد منشیات کے  لیے تعاون بڑھانے کی غرض سے پاکستان کی جانب سے ڈی جی اے این ایف میجر  جنرل  عبدالمعید  اور متحدہ عرب امارات...
    ممبئی (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ کی سنجیدہ موضوع پر کامیاب ترین مزاحیہ فلم جولی ایل ایل بی کے تیسرے سیکوئل کا ٹریلر جاری ہوتے ہی مداحوں میں بے چینی بڑھ گئی۔ کانپور اور میرٹھ میں منعقدہ شاندار تقریبات میں لانچ ہونے والا یہ ٹریلر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے۔ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اکشے کمار اور ارشد وارثی پہلی بار ایک ساتھ کورٹ روم میں مد مقابل دکھائی دے رہے ہیں۔ ٹریلر میں اکشے کمار ایک ہائی پروفائل اور پُراعتماد وکیل کے روپ میں نظر آتے ہیں جبکہ ارشد وارثی حسب روایت اپنے مزاحیہ اور دلکش انداز کے ساتھ ایک عام وکیل کا کردار نبھا رہے ہیں۔ دونوں کے درمیان مکالموں کی جاندار جھڑپیں ناظرین...
    لاہور ہائیکورٹ میں حسان نیازی کی ملٹری کسٹڈی، ملٹری کورٹ کی تمام کارروائی اور کورٹ مارشل کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی۔ جسٹس سید شہباز رضوی اور جسٹس طارق محمود باجوہ پر مشتمل دو رکنی بینچ آج دن 12 بجے سماعت کرے گا۔ حسان نیازی نے اپنے وکیل سینیر قانون دان فیصل صدیقی کے ذریعے درخواست دائر کی۔ حسان نیازی نے درخواست میں موقف اپنایا کہ نو مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔ تھانہ سرور روڈ پولیس نے میری کسٹڈی ملٹری کو دے دی، عدالتی حکم کے باوجود غیر قانونی طور پر مجھے ملٹری کے حوالے کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی کہ مجھے ملٹری کسٹڈی میں لینے...
    تل ابیب (نیوز ڈیسک) اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نیتن یاہو نے قطر پر حالیہ فضائی حملے کو پاکستان میں اسامہ بن لادن کے خلاف کیے گئے امریکی آپریشن سے تشبیہ دی ہے۔ ویڈیو بیان میں نیتن یاہو نے کہا کہ 11 ستمبر امریکا کے لیے سب سے المناک دن تھا، اسی طرح 7 اکتوبر یہودی عوام کے لیے بدترین المیہ ہے۔ ان کے مطابق امریکا نے نائن الیون کے بعد دہشت گردوں کو جہاں پایا ختم کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ جہاں بھی تھے، انہیں نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بھی اسی اصول پر عمل کرتے ہوئے قطر میں ان دہشت گردوں کو نشانہ بنایا جو 7 اکتوبر کے حملوں کے ذمہ دار تھے۔...
    پشاور (نیوز ڈیسک) خیبرپختونخوا حکومت نے صوبے میں ناقص کارکردگی دکھانے والے اسپتالوں کو آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی مشیر صحت احتشام علی کے مطابق ابتدائی مرحلے میں 24 اسپتال نجی شعبے کے انتظامی کنٹرول میں دیے جائیں گے جن میں کٹیگری بی، سی اور ڈی کے اسپتال شامل ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسپتال پرائیویٹ نہیں کیے جارہے بلکہ صرف انتظامی امور نجی شعبے کے حوالے ہوں گے تاکہ عوام کو سرکاری خرچ پر بہتر علاج کی سہولت مل سکے۔ مشیر صحت نے کہا کہ سرکاری ملازمین معمول کے مطابق اپنی ڈیوٹی انجام دیتے رہیں گے جبکہ نجی کمپنیاں طبی عملے کی کمی، آلات اور سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گی۔ اس اقدام سے...
    پیرس: فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر عوامی احتجاج شدت اختیار کر گیا۔  غیر ملکی میڈیا کے مطابق ملک بھر میں تقریباً دو لاکھ افراد سڑکوں پر نکل آئے اور صدر ایمانوئیل میکرون سے فوری استعفے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے پیرس سمیت مختلف شہروں میں کچرے کے ڈبوں اور عمارتوں کو آگ لگا دی، جبکہ مغربی شہر رینس میں ایک بس نذر آتش کردی گئی۔ سڑکوں اور ہائی ویز کو بند کر دیا گیا، جس کے باعث ٹرین سروس بھی معطل ہوگئی۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج، آنسو گیس اور پانی کی توپوں کا استعمال کیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھر سے تقریباً 500 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔...
    اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کو فون کرکے نرمی سے دریافت کیا کہ ’کیا کارروائی کامیاب رہی؟‘ تاہم نیتن یاہو نے اس سوال کا کوئی دوٹوک جواب نہیں دیا، جس سے معاملہ مزید مبہم ہو گیا۔ ناراضگی اور سخت لہجہ اس سے پہلے پہلی ٹیلیفونک گفتگو میں ٹرمپ نے سخت لہجے میں نیتن یاہو پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ ان کا کہنا تھا کہ قطر جیسے اہم اتحادی اور ثالثی ملک میں یہ کارروائی ’نامناسب‘ تھی اور اس سے غزہ جنگ بندی مذاکرات کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔ ’موقع ملا...
    امریکی قدامت پسند کارکن اور نوجوانوں کی تنظیم ’ٹرننگ پوائنٹ یو ایس اے’ کے شریک بانی چارلی کرک کو یوٹا ویلی یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔ حملہ آور تاحال مفرور ہے، جب کہ واقعے نے امریکا بھر میں سیاسی تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، بدھ کی دوپہر تقریب کے دوران اس وقت گولی چلائی گئی جب چارلی کرک تقریباً 3000 افراد کے سامنے اسٹیج پر موجود تھے اور ناظرین کے سوالات کے جواب دے رہے تھے۔ یہ بھی پڑھیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’قتل کی ایک اور کوشش‘ ناکام، حملہ آور گرفتار حملہ آور نے یونیورسٹی کی ایک عمارت کی چھت سے تقریباً 200 یارڈ کے فاصلے سے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منظور کالونی عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کا عمل شروع کر دیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق نیپا واٹر ہائیڈرنٹس سے مسلسل پانی کی فراہمی جاری رہی جس سے ریسکیو آپریشن میں سہولت ملی۔ کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ دوحہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے قطری وزیراعظم نے کہا کہ اسرائیل کا حملہ نہ صرف غیرقانونی اور اشتعال انگیز تھا بلکہ اس کا مقصد غزہ جنگ بندی کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ واقعے کا وقت اس اجلاس کے ساتھ جڑا تھا جس میں حماس کی مذاکراتی ٹیم امریکی تجاویز پر غور کر رہی تھی۔ شیخ محمد نے اعلان کیا کہ قطر اسرائیل کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر جوابدہی کے لیے ایک قانونی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔...
    پشاور: جتنا قرضہ 74 سالوں میں لیا گیا، اس کا 80 فیصد صرف ساڑھے 3 سالوں میں لے لیا گیا، پی ڈی ایم، نگران اور شہباز حکومت نے ملکی قرضوں میں ساڑھے 34 ہزار ارب روپے کا اضافہ کر ڈالا۔مشیر خزانہ و بین الصوبائی رابطہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم نے کہا ہے کہ کیسے ملک کی معیشت اچھی ہو رہی ہے جبکہ صرف ایک ماہ میں شہباز شریف حکومت نے 1830 ارب روپے کا قرض اٹھا لیا مجموعی طور پر پاکستان کا قرض78,000 ارب کے قریب آچکا ہے۔ مشیر خزانہ خیبرپختونخوا نے کہا ہے کہ سوا تین سال میں شہباز شریف نے اب تک 34,500 ارب قرض لے چکے ہیں جب شہباز شریف حکومت میں آئے تھے تو 43500 ارب روپے...
    بھارت کی عالمی شہرت یافتہ اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے اپنی آواز اور تصاویر کے آرٹیفیشل ٹیکنالوجی کی مدد سے نامناسب اور فحش مواد میں استعمال کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق عدالت میں اداکارہ ایشوریا رائے نے مؤقف اختیار کیا کہ مصنوعی ذہانت (AI) کے ذریعے میری تصاویر اور آواز کو بغیر اجازت استعمال کیا جا رہا ہے۔ اداکارہ ایشوریا رائے کے وکیل نے سندیپ سیٹھی عدالت میں مزید بتایا کہ کچھ پلیٹ فارمز اداکارہ کے نام پر رقم بھی بٹور رہے ہیں اور لوگوں کو دھوکا دیتے ہیں۔ ایشوریا کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ بعض آن لائن پلیٹ فارمز پر اداکارہ کا چہرہ اور آواز ایسے مواد میں استعمال ہورہا ہے جو "جنسی خواہشات کی تسکین" کے لیے بنایا گیا۔ وکیل نے مزید...
    اسلو:  ناروے  میں  قومی اسمبلی کے الیکشن 2025ء میں 3 پاکستانی نژاد امیدوار اپنی اپنی جماعتوں کی طرف سے منتخب ہو گئے۔ میڈیاذرائع کے مطابق لبرل پارٹی کی طرف سے عابد راجہ ضلعی حلقہ صوبے آکرہوس سے کامیاب ہوئے ہیں، مدثر کپور کنزرویٹو پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے ضلعی حلقہ اوسلو سے منتخب ہوئے جبکہ لبنیٰ جعفری لیبر پارٹی کے پلیٹ فارم سے ضلعی حلقہ ہوردالینڈ سے منتخب ہوئی ہیں۔ مدثر کپور موجودہ حکومت کنزرویٹو ہائرے پارٹی کی طرف سے 2013ء سے 2025ء تک ایم این اے رہے ہیں، اس ٹرم میں وہ پارلیمان کی قائمہ کمیٹی برائے بلدیات اور رابطہ سرکاری اداروں کی کمیٹی کے متحرک ممبر رہے۔ اب ہائرے نے کیپٹل اوسلو کی اپنی امیدوار لسٹ پر مدثر...
    بھارتی سپریم کورٹ میں ایک درخواست (PIL) دائر کی گئی ہے جس میں بھارت اور پاکستان کے درمیان 14 ستمبر کو دبئی میں ہونے والا ایشیا کپ ٹی 20 میچ منسوخ کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025 کی ٹرافی کی شاندار رونمائی، ایونٹ کے بارے میں ٹیم کپتان کیا کہہ رہے ہیں؟ یہ درخواست 4 لا اسٹوڈنٹس کی جانب سے داخل کی گئی ہے جن کی قیادت ارویشی جین کررہی ہیں۔ درخواست گزاروں کے مطابق حالیہ پہلگام حملے اور آپریشن سندور میں بھارتی شہریوں اور فوجیوں کی قربانیوں کے بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا قومی وقار اور عوامی جذبات کے منافی ہے۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ کرکٹ کو قومی مفاد، شہریوں...
    حسان نیازی نے فوجی تحویل، عدالتی کارروائی، کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)لاہور ہائیکورٹ میں بانی پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)عمران خان کے بھانجے حسان نیازی نے فوجی تحویل، فوجی عدالت کی کاروائی اور کورٹ مارشل کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا۔تفصیلات کے مطابق حسان نیازی نے اپنے وکیل سینئر قانون دان فیصل صدیقی کے ذریعے عدالت عالیہ لاہور میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اپنایا کہ 9مئی کیس میں گرفتاری کے بعد سویلین عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔درخواست گزار حسان نیازی کے وکیل نے کہا کہ تھانہ سرور روڈ پولیس نے مکل کی کسٹڈی ملٹری کو دے دی، کسی عدالتی حکم کے باوجود غیر...
    گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ننھے ولاگر شیراز نے اپنی سوشل میڈیا کی آمدنی کو منفرد انداز میں استعمال کرتے ہوئے مقامی اسکول کو اپ گریڈ کیا اور کمیونٹی کے لیے روشن مثال قائم کردی۔ شیراز کی کوششوں سے اسکول کی ٹوٹی کرسیاں اور محدود وسائل اب ماضی کا قصہ بن گئے ہیں۔ جدید کلاس رومز، کھیل کے میدان اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی نے تعلیمی ماحول کو بہتر بنا دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے ملاقات کرنے والے معروف ننھے انفلوئنسر محمد شیراز کا انسٹاگرام اکاؤنٹ معطل اس اقدام کو سوشل میڈیا پر بھرپور پذیرائی ملی ہے اور لوگوں نے شیراز کو کمیونٹی کی خدمت کے لیے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ یہ چھوٹا ننھا سا ویلاگر...
    بانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس، ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی نیب، پولیس اور ایف آئی اے کی کارروائیاں روکنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر ہوگئی۔اسلام آبادہائیکورٹ کے جسٹس محمد اعظم خان جمعرات کو بانی پی ٹی آئی کی درخواستوں پر سماعت کریں گے۔بانی پی ٹی آئی نے 6 مئی 2023 کو یہ درخواست دائر کی تھی، پہلی سماعت کے بعد کل سماعت ہوگی۔17 اکتوبر 2023 کو پہلی سماعت ہوئی، 20 دسمبر کو نوسکوپ لسٹ میں ڈال دیا گیا تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سیلاب متاثرین کیلئے خصوصی امدادی پیکج کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز ملتان (سب نیوز)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے جبکہ گھروں سے محروم ہونے والوں کو 10 لاکھ اور کمرہ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے۔وزیراعلی نے یہ اعلان فلڈ ریلیف کیمپ جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر کیا۔اس موقع پر مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ اور قیام کی ہدایت بھی کی جبکہ اچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے...
    قطر پر اسرائیلی جارحیت، پاکستان کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا۔نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ قطر کی برادر ریاست پر اسرائیل کی بلا اشتعال اور غیر قانونی جارحیت کے پیشِ نظر پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست دی ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ نہایت سنگین نوعیت کا ہے اور سلامتی کونسل کو فوری طور پر اس پر غور کرنا چاہیے۔اسحاق ڈار نے کہا...
    بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے تاکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے تیار کردہ فحش مواد میں ان کی شناخت، تصویر اور نام کے غیر مجاز استعمال کو روکا جا سکے۔ ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے یہ قدم اپنی شہرت اور وقار کو لاحق بڑھتے ہوئے خطرات کے خلاف اٹھایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق کی افواہوں کی تردید، ایشوریا رائے کی ابھیشیک بچن کے ساتھ نئی پوسٹ وائرل درخواست پر ابتدائی سماعت کے دوران عدالت نے عندیہ دیا کہ وہ ممکنہ طور پر ایک عبوری حکم جاری کرے گی جس کے تحت آن لائن پلیٹ فارمز اور افراد کو اداکارہ کی شناخت کے کسی بھی قسم کے غیر قانونی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جلال پور پیر والا میں سیلاب متاثرین کے مالی استحصال کے حوالے سے نجی کشتی مالکان کی شکایات پر فوری نوٹس لیا ہے۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر متاثرہ افراد کو نجی کشتیوں کے ذریعے خدمات فراہم کرنے والوں کی ادائیگی حکومت کرے گی۔ اس سلسلے میں کمشنر ملتان اور ڈی سی کو خصوصی ہدایت دی گئی ہے کہ نجی کشتی مالکان کو بروقت ادائیگی یقینی بنائیں۔ مزید پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا جلالپور پیروالا کا دورہ، سیلاب متاثرین میں امدادی چیک تقسیم کیے مریم نواز شریف نے کہا کہ سیلاب کی آڑ میں عوام کا استحصال کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا اور نجی کشتیوں کو سرکاری نگرانی میں چلانے کی ہدایت...
    پاکستان نے قطر پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف اقوام متحدہ سے سلامتی کونسل کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی حملہ خطے کے لیے اہم موڑ، جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، قطری وزیراعظم کا دوٹوک اعلان نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان نے الجزائر اور صومالیہ کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی درخواست کی ہے تاکہ قطر کے خلاف اسرائیل کی غیر اعلانیہ اور غیر قانونی جارحیت پر غور کیا جاسکے۔ In view of the unprovoked illegal Israeli aggression against the brotherly State of #Qatar, #Pakistan, along with #Algeria and #Somalia, has requested an Emergency meeting of the UN...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سیلاب کے دوران جاں بحق ہونے والے افراد کے ورثا کو فی کس دس لاکھ روپے جبکہ گھروں سے محروم ہونے والوں کو 10 لاکھ اور کمرہ بناکر دینے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے یہ اعلان  فلڈ ریلیف کیمپ جلالپور پیروالا سٹی کے حفاظتی بند کے دورے کے موقع پر کیا۔ اس موقع پر مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے لئے مستقل حفاظتی بند بنانے کا اعلان کرتے ہوئے جلالپور پیر والا میں انخلا آپریشن کی مانٹیرنگ اور قیام کی ہدایت بھی کی جبکہ اُچ شریف کے لئے گیلانی ایکسپریس وے پراجیکٹ کا اعلان کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے جلالپورپیروالا کے سیلاب متاثرین کے لئے اسپیشل پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کے سیلاب سے متاثرہ عوام اور علاقوں کی بحالی کے جامع فریم ورک کی تیاری کا فیصلہ کرلیا۔ اس سلسلے میں 14 رکنی اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، جاری نوٹیفیکیشن  کے مطابق پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کو کمیٹی کی کنوینئر مقرر کیا گیا ہے۔    نوٹیفیکیشن کے مطبق کمیٹی سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے امدادی میکانزم اور بحالی کا جامع فریم ورک تیار کرے گی، خصوصی صحت، میڈیکل ایجوکیشن اینڈ ایمرجنسی سروسز، آبپاشی، زراعت کے صوبائی وزرا کمیٹی کے ارکان مقرر کئے گئے ہیں۔  چیف سیکرٹری پنجاب کے علاوہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، بورڈ آف ریونیو کے چیئرمین بھی کمیٹی کے ارکان بنائے گئے ہیں، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے چیئرمین کمیٹی کے سیکرٹری...
    قومی احساب بیورو (نیب) کے سابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لاہور سلیم شہزاد نے استعفیٰ دے دیا۔سابق ڈی جی نیب لاہور سلیم شہزاد نے 4 صفحات کا استعفیٰ چئیرمین نیب کو ارسال کیا ہے۔ استعفے میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ صحت اور کچھ اور وجوہات کےباعث مزید نیب میں رہ نہیں سکتا، بھاری دل کے ساتھ استعفیٰ دے رہا ہوں ، الحمدللہ میرے خلاف کرپشن الزامات میں سے کچھ بھی ثابت نہ ہو سکا۔ سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ فوج سے انجری کے بعد بطور میجر ریٹائرمنٹ لی، 1999میں نیب کے بانی ممبران میں سے ایک تھا، 18ویں گریڈ کے افسر کے طور پر کریئر کا آغاز کیا،21گریڈ میں ڈی جی کی پوسٹ تک پہنچا، ڈی جی...
    وفاقی کابینہ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر شہدا اور افواجِ پاکستان کے خلاف تضحیک آمیز مواد اور بیانات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شرپسند عناصر کے سدباب کے لیے سخت کارروائی کی ہدایت کردی۔ کابینہ نے افواجِ پاکستان کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا جو سرحدوں کی حفاظت اور ملک میں امن قائم رکھنے کے لیے عظیم قربانیاں دے رہے ہیں، جبکہ شہدا اور ان کے اہل خانہ کو بھی بھرپور انداز میں یاد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: فوج مخالف پیغام شیئر کرنے پر نادرا کی خاتون افسر گرفتار کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ ایسے عناصر کی ہر فورم پر حوصلہ شکنی اور ان کی تضحیک آمیز مہم کا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ملتان کے علاقے جلالپور پیروالا کا دورہ کرے کے سیلاب زدگان میں امدادی چیک تقسیم کیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا ملتان اور جلال پور پیروالا کا فضائی دورہ، سیلابی صورتحال کا جائزہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے جلالپور پیروالا کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے متاثرین سے ملاقات کی، ان کے مسائل سنے اور حل کی یقین دہانی کروائی۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے سیلاب زدگان میں امدادی چیک بھی تقسیم کیے۔ مریم نواز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے جس سے تباہی اور جانی و مالی نقصانات ہوئے ہیں۔ انہوں نے یقین دلایا کہ متاثرین کی ہر ممکن...
    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے صوبائی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسداد دہشتگردی کا قانون کسی بے گناہ شخص کے خلاف استعمال نہیں ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر میں مزدوروں کو بے دردی سے قتل کیا گیا، جس سے دہشتگردوں کے عزائم واضح ہوتے ہیں۔ دہشتگردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی قوانین کا نفاذ ناگزیر ہے۔ وزیراعلیٰ نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں دہشتگردی کے ایک واقعے کے بعد ایک ہی دن میں قانون تبدیل کیا گیا، جبکہ بلوچستان میں 8 اگست 2016 کو وکلا کے قتل کا ماسٹر مائنڈ گرفتار ہونے کے باوجود اس کا بروقت ٹرائل نہیں کیا گیا۔ مزید پڑھیں: قانون شکنی کا الزام: انسداد دہشتگردی عدالت...
    ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17 سمیت متعدد نئی پراڈکٹس متعارف کرا دیں۔ کمپنی نے اپنی نئی پراڈکٹس کی رونمائی کیلیفورنیا میں منگل کے روز منعقد ہونے والی لانچنگ تقریب میں کی۔ تقریب میں آئی فون ایئر ماڈل بھی متعارف کرایا گیا جس کو کمپنی کے سی ای او ٹِم کُک نے گیم چینجر قرار دیا۔ ایپل کے مطابق یہ ماڈل کمپنی کا اب تک کا سب سے پائیدار آئی فون ہے اور اس کی قیمت 999 ڈالر سے شروع ہو رہی ہے۔ کمپنی کے مطابق بیس ماڈل آئی فون 17 میں ایک روشن اور اسکریچز کی زیادہ مزاحمت کرنے والی اسکرین ہوگی۔ اس کے علاوہ ڈیوائس میں ایک نئی A19 پروسیسر چپ ہوگی، جو تھری...
    سینیٹر عرفان صدیقی نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا واٹس ایپ ماضی میں ہیک کر لیا گیا، اس کے بعد مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنماؤں کو کال کی گئی اور پیسوں کا تقاضا کیا گیا۔ پہلے میرا پی اے کال پر بات کرتا تھا کہ عرفان صدیقی صاحب آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں اور پھر آواز بدل کر میری آواز میں کہا جاتا تھا کہ میں ایک مشکل میں ہوں۔ 3 یا 5 لاکھ روپے تک میرے اکاؤنٹ میں بھیج دیں۔ عرفان صدیقی نے قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کو بتایا کہ بہت سے اراکین پارلیمنٹ دو تین اور 4 لاکھ میرے نام پر کسی اکاؤنٹ میں بھیج بھی چکے ہیں، جبکہ چند نے مجھ سے...
    پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے یورپ کے سب سے بڑے شوٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے تاریخی بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپئن شپ میں اسد واحد نے نہ صرف مشکل ترین موسمی حالات کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے صفِ اول کے نشانہ بازوں کو بھی سخت ٹکر دی۔ رواں سال ہونے والا ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور سخت ترین مقابلہ ثابت ہوا جس میں امریکہ، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے 400 سے زائد بہترین شوٹرز نے شرکت کی۔ اسد واحد نے ایف...
    چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل کے باہر پارٹی کارکنوں کی جانب سے سینئر صحافی طیب بلوچ پر تشدد کے واقعے پر معذرت کر لی۔ میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اختلافات کو اس نہج تک نہیں لے جانا چاہیے کہ بات تشدد تک پہنچے، یہ افسوسناک واقعہ تھا جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف تشدد پر یقین نہیں رکھتی، اس واقعے پر افسوس ہے اور آئندہ ایسا نہیں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: صحافی طیب بلوچ پر حملہ، علیمہ خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج اس موقع پر صحافی طیب بلوچ نے کہا کہ وہ طویل عرصے سے صحافت سے وابستہ ہیں اور کبھی...
    ریاض: سعودی عرب نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مملکت اپنے تمام تر وسائل اور صلاحیتوں کے ساتھ قطر کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے خبردار کیا کہ اسرائیل کے مسلسل جرائم اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے۔ ساتھ ہی عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ اسرائیلی جارحیت کو روکنے کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔ دوسری جانب سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ انہوں نے قطر پر اسرائیلی حملے کو مجرمانہ فعل اور عالمی قوانین کی کھلی...
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملتان میں سیلابی صورتحال کا فضائی جائزہ لیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جلال پور پیروالا کا بھی فضائی دورہ کیا اور سیلابی صورتحال کا جائزہ لیا۔ دوسری طرف پنجاب کے بعض علاقوں میں سیلابی صورتحال برقرار ہے، کمالیہ کے چیچہ وطنی روڈ پر شگاف پڑنے سے 2 نوجوان سیلاب میں ڈوب کر جاں بحق ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کمالیہ میں سیلاب کی وجہ سے زمینی رابطہ منقطع تھا، 18 سالہ مذمل نامی نوجوان شگاف میں گرگئے تو مقامی نوجوان شہباز انہیں بچانے کے لیے پانی میں چھلانگ لگا دی تاہم اس دوران دونوں نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو اہلکاروں نے...
    سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے معزز جج جسٹس محمد علی مظہر نے سپر ٹیکس سے متعلق اہم ترین کیس میں ریمارکس دیے ہیں کہ  ٹیکس کا سارا بوجھ آخرکار صارف اور عوام پر آتا ہے، لوگوں کے لیے آسانیاں پیدا کریں گے تو کام چلیں گے۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے کہا کہ دیکھنا یہ ہے کہ کیا انکم ٹیکس قانون کی شقیں آئین کے مطابق ہیں۔ عدالت انکم ٹیکس قانون کو آئین کے تناظر میں دیکھے۔ یہ بھی پڑھیے ایف بی آر کا بغیر مہلت ریکوری نوٹس غیر قانونی قرار، سپریم کورٹ...
    بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون، جو اس وقت اداکار رنویر سنگھ کی اہلیہ ہیں، نے اپنے ایک انٹرویو میں اپنے سابق دوست سدھارتھ مالیا (سابق صنعتکار وجے مالیا کے بیٹے) کے ساتھ تعلقات پر کھل کر بات کی۔ دپیکا پڈوکون کا مؤقف انٹرنیشنل بزنس ٹائمز کو دیے گئے ایک انٹرویو میں دپیکا نے بتایا کہ کس طرح ان کا اپنے دوست سے رشتہ ختم ہوا؟ یہ بھی پڑھیے دیپیکا پڈوکون ہالی ووڈ واک آف فیم میں شامل ہونے والی پہلی بھارتی اداکارہ بن گئیں ان کا کہنا ہے’ میں نے اس تعلق کو بچانے کی بہت کوشش کی، لیکن اس کے حالیہ رویے ناقابلِ برداشت تھے۔ آخری بار جب ہم رات کے کھانے پر ملے تو...
    اسرائیلی حملے ریاستی دہشتگردی، بھرپور جواب دیں گے: قطری وزیراعظم کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 10 September, 2025 سب نیوز دوحہ: قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ دوحہ پر اسرائیل کے حملے ریاستی دہشتگردی ہیں جس کا بھرپور جواب دیں گے۔ قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے اسرائیلی حملے کے بعد اپنی پہلی پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ اسرائیلی حملے کے جواب کا حق محفوظ رکھتے ہیں، انہوں نے اسرائیل کو پیغام دیا کہ ان کا ملک اس واقعہ کو ہرگز نظر انداز نہیں کرے گا۔ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی نے کہا کہ وہ محض بیانات اور مذمتوں سے آگے بڑھ کر ردعمل دینے کے تمام ذرائع بروئے کار...
    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے، جہاں 100 انڈیکس مسلسل نئی بلند ترین سطحیں عبور کررہا ہے۔ منگل کے روز بازار حصص میں 399 پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 56 ہزار 486 پوائنٹس پر پہنچا اور کچھ ہی دیر بعد 533 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 100 انڈیکس ایک لاکھ 56 ہزار 621 پوائنٹس کی نئی ریکارڈ سطح کو چھو گیا۔ گزشتہ روز پیر کو بھی بازارِ حصص میں نمایاں تیزی دیکھی گئی تھی، جس کے نتیجے میں انڈیکس تاریخ ساز بلندی پر پہنچ گیا تھا۔ سرمایہ کاروں کی بھرپور دلچسپی اور مثبت کاروباری رحجانات کے باعث پیر کے روز کے...
    قتل کے الزام میں گرفتار جنوبی بھارتی اداکار درشن تھگودیپا نے عدالت سے زہر دینے کا مطالبہ کردیا۔  بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو کی عدالت میں رینوکا سوامی قتل کیس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے اداکار درشن تھگودیپا کی جانب سے دائر کی گئی پیراپنا اگراہارا سینٹرل جیل سے بلاری جیل منتقل کرنے کی درخواست مسترد کر دی۔ جس پر اداکار نے عدالت سے اپیل کی کہ انہیں زہر دے دیا جائے کیونکہ عدالت کی جانب سے ان کی جیل منتقلی کی درخواست درشن کی بگڑتی صحت کی وجہ سے مسترد ہوئی تھی۔  اداکار نے عدالت کو بتایا کہ وہ فنگل انفیکشن میں مبتلا ہیں جب کہ انہوں نے ایک ماہ سے سورج نہیں...
    پاکستان کے سپر اسٹار فواد خان کا کہنا ہے کہ وہ بھارتی فلم عبیر گلال کیلئے بےحد  دباؤ میں مبتلا تھے۔ اداکار فواد خان نے حالیہ انٹرویو میں اپنی نئی رومانوی فلم ’عبیر گلال‘ کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ سینما میں شدت، سنجیدگی اور پرتشدد موضوعات کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ایسے میں ایک ہلکی پھلکی اور سادہ رومانوی فلم کی بےحد ضرورت محسوس ہوتی ہے۔ فواد کے مطابق ان کی اور بھارتی اداکارہ وانی کپور کی یہ فلم ایک ’پیلٹ کلینزر‘ ہے جیسے سادہ اجزاء سے بنی وہ غذا جس میں ہر ذائقہ الگ محسوس ہو۔ فلم میں فواد کے ساتھ بھارتی اداکارہ وانی کپور مرکزی کردار میں نظر آئیں تاہم اس فلم کو ریلیز کے حوالے...
    راولپنڈی: اے این ایف نے کارروائی کرتے ہوئے خلیجی ممالک میں منشیات اسمگل میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بین الاقوامی نیٹ ورک افغانستان، پاکستان اور قطر میں کام کر رہا تھا۔ منشیات اسمگلروں کا نیٹ ورک افغان کے سپلائرز سے منشیات حاصل کر کے چھوٹی مقدار میں پاک افغان سرحد سے پاکستان لاتا اور بعد میں انہیں فضائی و بحری راستوں سے خلیجی ممالک اسمگل کرتا تھا۔ قطر میں یہ منشیات وصول کر کے دیگر جی سی سی ممالک میں آن لائن ٹریڈ نیٹ ورکس اور لاجسٹک چینلز کے ذریعے سپلائی کی جاتی تھی۔ اسمگلنگ میں سی پورٹس کے ذریعے سامان منتقل کرنے والے ڈرائیور بھی...
    کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک سی میں دکان میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا. تفصیلات کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک C نجی بینک کے قریب دکان میں کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا.  جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی. ترجمان چھیپا کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 18 سالہ احمد ولد عبدالقادر کے نام سے کی گئی، ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرانے سے انکار کر کے اپنے ہمراہ لے گئے۔
     امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو منگل کی شب واشنگٹن ڈی سی میں کھانے کے دوران احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ احتجاج کرنے والے لڑکے، لڑکیاں تھیں جو فلسطین کے حق میں اور امریکا میں شہری آزادیوں پر پابندی کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ ٹرمپ جو’ز سی فوڈ، پرائم اسٹییک اینڈ اسٹون کرب ریستوران (وائٹ ہاؤس کے قریب) میں داخل ہوئے تو وہاں موجود ایک گروہ نے نعرے بازی شروع کر دی۔ مظاہرین ’فری ڈی سی‘ اور ’فری فلسطین‘ کے نعرے لگا رہے تھے اور ٹرمپ کو ’وقت کا ہٹلر‘  قرار دے رہے تھے۔ بعد ازاں پولیس نے مظاہرین کو باہر نکال دیا۔ Trump stares down “Free Palestine” nuts inside of a DC restaurant. Legendary. pic.twitter.com/F0bTo5NmO6 — Townhall.com (@townhallcom)...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی بحالی ابھی تک ممکن نہیں ہو سکی، یو کے ڈی ٹی ایف کی جانب سے پابندیاں ہٹے ایک ماہ سے زائد گزرنے کے باوجود متعلقہ حکام حتمی تاریخ دینے میں ناکام ہیں۔ ذرائع کے مطابق تھرڈ کنٹری آپریشن (TCO) لائسنس کے حصول میں تاخیر براہ راست پروازوں کی بڑی رکاوٹ ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی (CAA)، پی آئی اے اور نجی ایئر لائنز اس ذمہ داری کو ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ سول ایوی ایشن کے حکام کا مؤقف ہے کہ ٹی سی او اجازت نامہ حاصل کرنا ایئر لائنز کی ذمہ داری ہے، جبکہ ایئر لائنز حکام کا کہنا ہے کہ چونکہ اس کا...
    بھارت میں مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں سے جہاں برآمدی معیشت مفلوج ہو چکی ہے، وہیں بھارتی عوام بھی بے حال ہو چکے ہیں۔   بی جے پی کی کٹھ پتلی  مودی سرکار عملی اقدامات کے بجائے ’’سوا دیشی ‘‘ جیسے کھوکھلے سیاسی نعروں میں مصروف ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی درآمدی پالیسیوں نے بھارت کی محنت کش صنعتوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ٹیکسٹائل، چمڑے، جھینگا اور زیورات کی صنعتوں کو امریکی ٹیرف سے براہِ راست نقصان پہنچا ہے۔  بھارت کی مزدور برادری کے لاکھوں افراد اپنی نوکریاں کھونے کے خطرے میں ہیں۔ اس پس منظر میں مودی کا ’’سوادیشی‘‘ کا اعلان دراصل قوم پرستانہ جذبات کو...
    قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملوں کے  نتیجے میں بڑے دھماکے رونما ہوئے، جن میں فلسطین کی سب سے بڑی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی پوری اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیلی فوج نے تصدیق کی کہ یہ کارروائی طویل منصوبہ بندی کے بعد کی گئی اور اسے ’انتہائی درست آپریشن‘ قرار دیا۔ اسرائیلی قیادت کے بیانات کنیسٹ اسپیکر عامر اوہانا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر دھماکے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے عربی زبان میں لکھا: ’یہ پورے مشرق وسطیٰ کے لیے ایک پیغام ہے۔‘ یہ بھی پڑھیے اسرائیل نے حماس کے کن رہنماؤں کو نشانہ بنایا؟ کون شہید ہوا اور کون زندہ بچ نکلا؟ وزیرِ اعظم بن یامین نتن یاہو کے دفتر نے کہا...
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان کی طالبان حکومت نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اسرائیلی فضائی حملے کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے سفاکانہ اقدام اور انسانی اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ترجمان افغان حکومت ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی طیاروں نے دوحہ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے دفتر کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں کئی افراد شہید ہوئے۔ طالبان حکومت نے فلسطین اور شہدا کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔ ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا کہ اسرائیل بار بار عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے اور مسلسل جنگی جرائم کا مرتکب ہو رہا ہے، جبکہ عالمی ادارے اور طاقتور ممالک...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) تحریک انصاف کی جانب سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے موقف کی مسلسل حمایت کو دہشت گردی کے خلاف جاری آپریشنز کے لیے نقصان دہ قرار دیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماضی میں پی ٹی آئی نے ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات کو اپنی بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا اور تقریباً 40 ہزار ٹی ٹی پی جنگجوؤں کی بحالی کی وکالت بھی کی، جس کے ویڈیو شواہد موجود ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دہشت گردی کے عروج کے دوران خیبرپختونخوا حکومت نے ٹی ٹی پی سے مفاہمت کی تجویز دی تھی۔ مزید کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی مستقل طور پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ...
    پاکستان سے برطانیہ کے لیے براہ راست پروازیں کب شروع ہوں گی؟ اس حوالے سے متعلقہ حکام حتمی تاریخ دینے سے قاصر ہیں جب کہ یو کے ڈی ٹی ایف کی جانب سے پاکستانی ایئر لائنز سے پابندیاں ختم ہوئے ایک ماہ سے زائد کا وقت ہوچکا ہے۔  ذرائع نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن لائسنس کے حصول میں ناکامی، برطانیہ کیلئے براہ راست پروازوں میں بڑی رکاوٹ ہے، سول ایوی ایشن اتھارٹی، پی آئی اے اور نجی ایئر لائن ٹی سی او لائسنس لینے کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا کہ تھرڈ کنٹری آپریشن اجازت نامہ حاصل کرنا ایئرلائنز کا کام ہے، ایئر لائنز حکام کا مؤقف ہے کہ تھرڈ کنٹری آپریشن...
    کراچی(نیوز ڈیسک) لاہور سے جدہ روانہ ہونے والے عمرہ زائرین گزشتہ 24 گھنٹوں میں دو الگ الگ ہنگامی صورتحال سے دوچار ہوگئے۔ ایئرلائن کے مطابق پہلی پرواز پی اے 470، ایئربس اے 320، رات گئے لاہور سے جدہ کے لیے روانہ ہوئی تھی، تاہم دورانِ پرواز موسمی ریڈار میں اچانک فنی خرابی پیدا ہوگئی۔ پائلٹ نے طیارے کو بحفاظت کراچی ایئرپورٹ پر اتارنے کا فیصلہ کیا۔ بعد ازاں تمام مسافروں کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا اور طیارے کو گراؤنڈ کر دیا گیا۔ انتظامیہ نے متبادل طیارے کا بندوبست کیا۔ منگل کی رات ساڑھے 9 بجے زائرین کو دوبارہ جدہ کے لیے روانہ کیا گیا، مگر پرواز کو ایک اور حادثاتی صورتحال پیش آگئی۔ ٹیک آف کے چند لمحوں...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پالیسی ریسرچ اینڈ ایڈوائزری کونسل (PRAC) کے چیئرمین محمد یونس ڈاگھا نے خبردار کیا ہے کہ نیشنل ٹیرف پالیسی 2025–2030 بیرونی شعبے کو غیر مستحکم اور مقامی صنعتوں کے قبل از وقت زوال کا باعث بن سکتی ہے۔ اعدادوشمار کے مطابق جولائی اور اگست 2025 کے دوران تجارتی خسارہ 29 فیصد بڑھ کر 6 ارب ڈالر تک پہنچ گیا، جبکہ صرف اگست میں برآمدات میں 12.5 فیصد کمی ہوئی۔ کونسل کے مطابق نئی پالیسی آزاد تجارت کے ایسے ماڈل پر مبنی ہے جو موجودہ عالمی حالات سے مطابقت نہیں رکھتا۔ ترقی یافتہ ممالک اپنی صنعتوں کو بچانے کے لیے سبسڈیز اور ٹیرف کا سہارا لیتے ہیں، لیکن پاکستان نے 2030 تک اوسط ٹیرف 10.4 فیصد سے...
    قطر کے وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے کہا ہے کہ اسرائیل کے دوحہ میں حماس رہنماؤں پر حملے کے بعد قطر اپنے دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ انہوں نے اس واقعے کو خطے کے لیے ایک فیصلہ کن لمحہ بھی قرار دیا۔ قطری وزیراعظم نے منگل کی شب پریس کانفرنس میں کہا کہ قطر اس کھلے عام حملے کا جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ آج خطہ ایک فیصلہ کن موڑ پر پہنچ گیا ہے اور اس طرح کے وحشیانہ اقدامات کے خلاف پورے خطے کو مشترکہ ردعمل دینا ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: حماس رہنماؤں پر حملہ: قطر کی پیشگی امریکی اطلاع کی تردید، حماس نے امریکا کو حملے کا ذمہ...
    کراچی (نیوز ڈیسک) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے دورے پر موجود ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور شہر میں حالیہ بارشوں کے بعد پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔ گورنر سندھ نے کہا کہ موجودہ صورتحال نہایت سنگین ہے، اس لیے تمام منتخب اراکین اسمبلی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے اپنے حلقوں میں موجود رہیں اور عوام کی ہر ممکن مدد کریں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ مشکل کی اس گھڑی میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ کامران ٹیسوری نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیوں کو تیز کیا جائے،...
    قدیم ساز بینجو نہ صرف وادی کشمیر کی محفلوں کو جادوئی رنگ بخشتا ہے بلکہ کشمیری تہذیب و ثقافت کی صدیوں پرانی روایت کو بھی زندہ رکھے ہوئے ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں ڈیجیٹل انقلاب کیسے رونما ہورہا ہے؟ بینجو کی مدھر تانیں آج بھی شادی بیاہ، میلوں ٹھیلوں اور ثقافتی تقریبات کی جان سمجھی جاتی ہیں۔ وقت نے چاہے کتنی ہی جدت اختیار کرچکا ہو مگر کشمیری عوام کا اس ساز سے لگاؤ کم نہیں ہو سکا۔ یہی وجہ ہے کہ بینجو آج بھی کشمیری ثقافت کے نمائندہ ساز کے طور پر زندہ ہے اور نئی نسل بھی اس دھن سے متاثر ہوئے بغیر نہیں رہ پاتی۔ مزید پڑھیے: کشمیر کی تاریخ پر 25 کتابوں کی...
    لاہور: لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں ایک شہری کو گاڑی میں ملکہ ترنم نور جہاں کا مشہور گانا "جھانجراں دے پاواں چھنکار" اونچی آواز میں سننا مہنگا پڑ گیا۔ پولیس نے شہری کے خلاف ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب ٹاؤن پولیس نے اے ایس آئی رحمت کے بیان پر گاڑی کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم گاڑی میں گانا انتہائی بلند آواز میں چلا رہا تھا، جو ساؤنڈ ایکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔ جب پولیس نے گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تو شہری نے فرار ہونے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے تعاقب کے بعد اسے گرفتار کر لیا۔...
    پنجاب کے سرحدی شہر میانوالی سے 20 کلو میٹر دور کالا باغ کا علاقہ ہے جہاں سے دریائے سندھ گزرتا ہے۔ یہ دریا چین کے صوبہ تبت کے علاقے سے نکلتا ہے اور اپنا سفر طے کرتے ہوئے پاکستان میں گلگت بلتستان اور شمالی خیبر پختونخوا کے اضلاع سے گذرتا ہوا پنجاب کے شہر اٹک کے میں داخل ہوتا ہے ، جہاں افغانستان سے آنے والے دریائے کابل کا پانی دریائے سندھ میں شامل ہوجاتا ہے۔ سابق صدر ایوب خان کے دور میں منگلا اور تربیلا ڈیم تعمیر ہوئے۔ اسی دور میں کالا باغ کے مقام پر ایک بہت بڑا ڈیم تعمیر کرنے کا منصوبہ تیار ہوا۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق اس ڈیم کی لمبائی 259 فٹ اور...
    واشنگٹن: وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکی حکومت نے دوحہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے کے بارے میں قطری حکام کو پیشگی اطلاع دے دی تھی، تاہم قطر نے اس دعوے کی تردید کی ہے۔ حماس کے دفتر پر اسرائیلی فضائی حملے کے حوالے سے وائٹ ہاؤس کی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ آج صبح امریکی فوج نے ٹرمپ انتظامیہ کو اطلاع دی کہ اسرائیل نے حماس کو نشانہ بنایا ہے، اور بدقسمتی سے یہ ہدف قطر کے دارالحکومت دوحہ کے ایک علاقے میں موجود تھا۔ ترجمان کے مطابق قطر جیسے خودمختار ملک اور امریکا کے قریبی اتحادی کی سرزمین پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد پورے کرتی ہے اور نہ ہی امریکا کے، تاہم...
    لاہور:۔ ڈائریکٹر جنرل پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے)عرفان علی کاٹھیا نے کہا کہ مون سون کا دسواں اسپیل آج ختم ہوگیا، اب پنجاب میں کسی بڑی بارش کا امکان نہیں۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے کہا کہ اب پانی جنوبی پنجاب میں داخل ہوچکا ہے، بھارت کی جانب سے ستلج میں ہائی فلڈ کا الرٹ آیا ہے، اس وقت گنڈا سنگھ سے دولاکھ 53ہزار کا ریلا گزر چکا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے کہا کہ بھارت کے تھین ڈیم میں پانی کی سطح 11فٹ نیچے آگئی ہے، راوی پر 34ہزار کیوسک پانی آ رہا ہے، قصور میں 3لاکھ 11ہزار کیوسک سے دولاکھ 53ہزار کیوسک...
    پاکستان کے ماہر نشانہ باز اسد واحد نے یورپ کے سب سے بڑے شوٹنگ مقابلے میں شاندار کارکردگی دکھا کر دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کر دیا۔ برطانیہ کے تاریخی بزلی شوٹنگ گراؤنڈ میں ہونے والی 2025 کی یورپی ایف کلاس چیمپیئن شپ میں اسد واحد نے نہ صرف مشکل ترین موسمی حالات کا مقابلہ کیا بلکہ دنیا کے صفِ اول کے نشانہ بازوں کو بھی سخت ٹکر دی۔ اس سال ہونے والا ایونٹ تاریخ کا سب سے بڑا اور سخت ترین مقابلہ ثابت ہوا جس میں امریکا، کینیڈا، جرمنی، اٹلی، جنوبی افریقہ، آئرلینڈ، برطانیہ، پولینڈ، لیتھوانیا اور پاکستان سمیت متعدد ممالک کے 400 سے زائد بہترین شوٹرز نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: اداکارہ صبا قمر  کی شوٹنگ کے...
    وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ امریکا نے اسرائیل کی جانب سے دوحا پر حملے سے پہلے قطر کو خبردار کر دیا تھا۔ وہائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکی فوج کی اطلاع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوری طور پر خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف کو ہدایت دی کہ وہ قطر کو متوقع حملے سے آگاہ کریں۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت لیویٹ نے کہا کہ ایک خودمختار ملک قطر، جو امریکا کا قریبی اتحادی ہے اور خطے میں امن قائم کرنے کے لیے ہمارے ساتھ مل کر خطرات مول لے رہا ہے، پر یکطرفہ بمباری نہ تو اسرائیل کے مقاصد کے...
    صدر آصف علی زرداری رواں ہفتے چین کا دورہ کریں گے انہیں چینی ہم منصب نے دورے کی دعوت دی ہے۔ وہ 12 ستمبر کو چین روانہ ہوں گے۔ ان کے ہمراہ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور خاتون اول آصفہ بھٹو بھی چین جائیں گی۔ ان کی دورہ چین کے دوران اعلیٰ سطح ملاقاتیں طے ہیں اور وہ چینی ہم منصب سمیت چینی قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔ صدر پاکستان کی چینی قیادت سے سی پیک سمیت دو طرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ صدر آصف زرداری کے دورہ چین کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔ واضح...
    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی نے اپنی ہی حکومت کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے...
    قازقستان کے ساتھ براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا، صدر مملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)صدر مملکت آصف علی زرداری نے قازقستان کے ساتھ تجارتی تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے اس سے مزید وسعت دینا ہوگا اور براہ راست فضائی روابط سے کاروباری اور عوامی تعلقات کو فروغ ملے گا۔ایوان صدر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری سے قازقستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ مراد نرتلیو نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔صدر مملکت نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان اور قازقستان کے تعلقات اعتماد، باہمی احترام اور مشترکہ نکتہ نظر پر مبنی ہیں اور دونوں...
    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن کی پولیس نے گاڑی میں اونچی آواز میں ’جھانجر دی پاواں جھنکار‘ گانا چلانے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری نے اپنی گاڑی میں اونچی آواز میں گانا لگا رکھا تھا جس پر کارروائی عمل میں لائی گئی اور گاڑی کو مشکل سے روکا گیا۔ یہ بھی پڑھیں:’آپ گانے سے کب توبہ کریں گے‘، چاہت فتح علی خان کے نئے گانے ’توبہ توبہ‘ پر دلچسپ تبصرے پولیس کے مطابق مقدمہ ساؤنڈ ایکٹ کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے اور کیس پولیس کی مدعیت میں رجسٹر کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ پولیس ناکہ بندی کے دوران بسم اللہ چوک...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے محکمہ خوراک کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ سیلاب آتے ہیں اور دہشت گردی کے خلاف آپریشنز بھی ہوتے ہیں ایسے میں عوام کو خوراک فرہم کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابرسلیم سواتی نے اجلاس کے دوران محکمہ خوراک کی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اتنا بڑا محکمہ صرف گندم اور آٹے  کی خریداری کے لیے بیٹھا ہے، فوڈ گرین کے لیے محکمہ خوراک کیا کر رہا ہے۔ صوبائی وزیر خوراک نے اسپیکر کے سوال پر کہا کہ ہمارے پاس صرف گندم ذخیرہ کرنے کےگودام ہیں۔ اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی نے کہا کہ سیلاب آتے ہیں، دہشت گردی کے...
    پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر وزیراعظم کے مشیر اور ن لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پنجاب سے سینیٹ کی جنرل نشست پر اسمبلی ہال میں پولنگ ہوئی۔ گنتی مکمل ہونے کے بعد ریٹرننگ افسر نے نتائج کا اعلان کرتے ہوئے حکومتی اتحاد کے امیدوار رانا ثنا اللہ نے کامیابی حاصل کی۔ انہیں 250 ووٹ ملے اور ایک ووٹ مسترد ہوا۔ کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.5 ووٹ درکار تھے۔ پنجاب اسمبلی کے 371 اراکین پر مشتمل ایوان میں کامیابی کے لیے امیدوار کو 181.5 ووٹ درکار تھے۔ وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ کے حق میں 251 حاصل کر کے غیر سرکاری اور غیر حتمی...
    جنگلی جانور عموماً انسانوں کو دانستہ نقصان نہیں پہنچاتے لیکن ایک بھورے ریچھ کا محض ایک پنجہ بھی گہری چوٹ دے سکتا ہے خواہ اس کا ارادہ نقصان پہنچانا نہ بھی ہو۔ یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ قرۃ العین بلوچ ریچھ کے حملے میں زخمی، اسپتال منتقل روزنامہ ڈان کی ایک رپورٹ کے مطابق معروف وائلڈ لائف ماہر وقار ذکریا نے دیوسائی میں گلوکارہ قرۃ العین بلوچ (کیو بی) پر ریچھ کے حالیہ حملے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اگرچہ پاکستانی براؤن ریچھ امریکی الاسکن ریچھ جتنا بڑا نہیں ہوتا لیکن اس کے تقریباً 2 انچ لمبے ناخن نہایت تیز دھار اور گوشت چیرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے خیال ظاہر کیا کہ ممکن ہے ریچھ کو لگا...
    نیپال میں حکومت کی کرپشن اور سوشل میڈیا پر لگائی گئی پابندیوں کے خلاف نوجوانوں کا صبر آخرکار جواب دے گیا۔ پورے ملک میں مظاہرے پھوٹ پڑے اور حالات اتنے بگڑ گئے کہ وزیر اعظم اور تین اعلیٰ وزرا کو مستعفی ہونا پڑا۔ وزیر توانائی کے محل میں ہنگامہ، پیسے چھت سے نیچے برسائے گئے سوشل میڈیا پر وائرل مناظر میں دکھایا گیا کہ مشتعل مظاہرین، جن میں زیادہ تر نوجوان تھے، وزیر توانائی کے پرتعیش محل نما گھر میں داخل ہو گئے۔ وہاں انہوں نے گھر میں موجود تجوری کو توڑا اور لاکھوں کی نقدی نکال کر چھت پر چڑھ گئے۔ ان مظاہرین نے یہ رقم نہ صرف ہوا میں اُڑائی بلکہ کئی نوٹ سڑکوں پر پھینک دیے۔ کچھ...
    پشاور: سرکاری حکام نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 8 ہزار سے زائد فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں جو عام آبادی میں پناہ لے کر سکیورٹی فورسز پر حملے کر رہے ہیں۔ ان دہشتگردوں کی بڑی تعداد پشاور، ٹانک، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت، سوات، شانگلہ اور ضم اضلاع میں سرگرم ہے جب کہ صرف باجوڑ اور خیبر میں ہی 800 سے زیادہ دہشتگرد چھپے بیٹھے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ دہشتگرد غیر معروف راستوں کے ذریعے افغانستان سے پاکستان داخل ہوئے اور سی پیک روڈ، ڈی آئی خان تا بنوں اور ٹانک میں ناکے لگا کر نہ صرف نقل و حرکت متاثر کرتے ہیں بلکہ فورسز پر بھی حملے کرتے ہیں۔ دہشتگردوں کے عام آبادی...
    اسلام آباد:۔ ایران نے اسلام آباد سے تہران کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیر مقدم نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں کہا کہ دونوں ملکوں کے اسٹیک ہولڈرز کے تعاون اور مشورے سے یہ فیصلہ کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ خاص طور پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کے موقع پر ایئر ٹرانسپورٹیشن کے معاملے میں ایک وسیع معاہدہ طے پایا تھا۔اس معاہدے کا پہلا قابل ذکر نتیجہ تہران اور اسلام آباد کے درمیان براہ راست پروازوں کے آغاز سے سامنے آیا ہے ۔ معروف ایرانی ایئر لائن ایران ایئر براہ راست پروازیں شروع کر رہی ہے جو دونوں ملکوں کے لوگوں کے درمیان تعلقات، سیاحت...
    خیبرپختونخوا میں 8ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں، سرکاری حکام کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں 8ہزار سے زیادہ فتنہ الخوارج دہشتگرد موجود ہیں جو عام آبادی میں پناہ لے کر فورسز پر حملے کرتے ہیں۔سرکاری حکام کے مطابق فتنہ الخوارج غیرمعروف راستوں کے ذریعے افغانستان سے پاکستان آئے ہیں، 8ہزار سے زائد دہشتگرد پشاور، ٹانک، ڈی آئی خان، بنوں، لکی مروت، سوات، شانگلہ اورضم اضلاع میں ہیں جب کہ باجوڑ اور خیبر میں 800سے زیادہ دہشتگرد موجود ہیں۔ سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ دہشتگرد سی پیک روڈ، ڈی آئی خان تا بنوں اور ٹانک میں ناکے بھی لگاتے ہیں، عام آبادی میں...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرصدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سیلابی صورتحال کے باعث گندم کی غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے مسئلے پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ صوبے بھر میں گندم کا اسٹاک ڈیکلئر کرنے کے لیے 3 دن کی مہلت دی جائے گی، جس کے بعد غیر قانونی طور پر گندم ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ وزیراعلیٰ نے واضح کیا کہ گندم کا سٹاک رضاکارانہ طور پر ظاہر کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوگی تاہم جو عناصر صورتحال کا فائدہ اٹھا کر مصنوعی قلت پیدا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ان کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ مزید پڑھیں:  پنجاب...
    صدر مملکت آصف علی زرداری کا رواں ہفتے چین جانے کا امکان، تیاریاں شروع WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری کا بھی سرکاری دورے پر چین جانے کا امکان ہے، بلاول بھٹو زرداری ساتھ جائیں گے۔صدر مملکت آصف علی زرداری کا رواں ہفتے چین جانے کا امکان ہے، صدر مملکت کے اہم دورہ چین کی تیاریاں شروع کر دی گئیں۔ بلاول بھٹو زرداری بھی صدر مملکت کے ہمراہ چین جائیں گے۔صدر مملکت چینی ہم منصب سمیت اہم شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے، سی پیک سمیت علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز...
    حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی،گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کرنے کا بل کمیٹی سے منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے آئی ایم ایف کی ایک اور بڑی شرط پوری کر دی، موٹر وہیکلز انڈسٹری ڈیویلپمنٹ بل 2025قائمہ کمیٹی سے منظور کرلیا گیا،پاکستان میں آٹو موبائل مارکیٹ کا حجم 600ارب سے تجاوز کرگیا۔بل کے مطابق گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ اور درآمدات کو ریگولیٹ کیا جائے گا، کار مینوفیکچرز کو سیفٹی قوانین پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا، درآمدی گاڑیوں پرسیفٹی اسٹینڈرز پرعمل درآمد کرایا جائے گا۔وزارت صنعت حکام کے مطابق سیفٹی قوانین پرعمل آئی ایم ایف کا بینچ مارک ہے، آئی ایم ایف کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں گندم کی ذخیرہ اندوزی کے بارے میں اہم فیصلے کرلیے گئے۔ اجلاس میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی والوں سے سختی سے نمٹنے کا فیصلہ کیا گیا، پنجاب میں گندم کے اسٹاک ڈیکلیئر کرنے کیلئے تین دن کی مہلت دی گئی، تین دن کے بعد گندم غیر قانونی طور پر اسٹور کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم  دیا گیا۔ اجلاس میں گندم کا اسٹاک شو کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کرنے پر اتفاق کیا گیا، مریم نواز نے کہا کہ حکومت کو عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے اپنی طاقت کا مظاہرہ کرنا ہوگا، گندم کی غیرقانونی ذخیرہ اندوزی کرنے پر قانونی...
    اراکین پارلیمنٹ کے اثاثے و واجبات جمع کروانے کی آخری تاریخ کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثے و واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ کا اعلان کر دیا۔الیکشن کمیشن کے ترجمان نے بتایا کہ اراکین پارلیمنٹ و صوبائی اسمبلی کے اثاثے و واجبات جمع کرانے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2025 ہے، ممبران، شریک حیات اور زیر کفالت بچوں کے اثاثے و واجبات فارم بی میں جمع کروائیں۔ ترجمان نے کہا کہ یکم جنوری 2026 کو پریس ریلیز کے ذریعے غیر جمع کروانے والوں کے نام شائع کیے جائیں گے، 15 جنوری 2026 تک گوشوارے نہ جمع کروانے والے ممبران کی رکنیت معطل...
    سابق امریکی صدر باراک اوباما نے تیسرا ایمی ایوارڈ جیت لیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں منعقد کری ایئٹو آرٹس ایمی ایوارڈز میں سابق امریکی صدر نے ’بیسٹ اسٹوری ٹیلر‘ بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرلیا۔ 64 سالہ باراک اوباما نے امریکی اسٹریمنگ پلیٹ فارم نیٹ فلکس کی سیریز ’اوو اوشین‘ کے لیے بہترین داستان گو کا ایوارڈ اپنے نام کیا تاہم انہوں نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔ سابق امریکی صدر کی جانب سے ان کا ایوارڈ امریکی کامیڈین جارڈن کلیپر نے وصول کیا۔ واضح رہے کہ ایمی کے بہترین داستان گو کی کیٹیگری میں سابق امریکی صدر باراک اوباما کا یہ تیسرا ایوارڈ ہے۔ اس سے قبل اسی گیٹیگری میں...
    لاہور: کاہنہ کے علاقے میں چند روز قبل ملنے والے انسانی ڈھانچے کی شناخت کر لی گئی، پولیس کی تحقیقات میں ہوش ربا انکشافات بھی سامنے آگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس سوسائٹی سے ملنے والا انسانی ڈھانچہ خاتون کا نکلا، مارگیٹ نامی خاتون کو اسکے دو سگے بیٹوں نے گلا دبا کر قتل کرکے لاش پھینکی۔ لاش سے کچھ فاصلے پر پولیس کو زمین میں دھنسا ہوا ایک شاپنگ بیگ بھی ملا جس میں سے کچھ رقم اور بجلی کے بل نکلے۔ انویسٹیگیشن گیشن ٹیم نے بجلی کے بلوں سے ایس ڈی او سے رابطہ کیا جس پر پولیس ٹیم مطلوبہ گھر تک پہنچی اور مارگیٹ نامی خاتون کے لاپتا ہونے کا علم...
    پاکستان نے تاریخ کا بڑا بھیانک تجربہ جھیلا، ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں: احسن اقبال WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے انسانی تاریخ کا سب سے بھیانک تجربہ جھیلا، اب دوبارہ ترقی کی راہیں ہموار کر رہے ہیں۔اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پوری دنیا کے سرمایہ کار ہمیشہ پاکستان سے پوچھتے تھے کہ وہ سی پیک میں کیسے حصہ دار بن سکتے ہیں مگر بدقسمتی سے ہماری نظر شاید ہمیں ہی کھا گئی۔ احسن اقبال نے کہا ہے کہ اس ملک میں انسانی...
    عثمان شنواری نے 6 سالہ کرکٹ کیریئر میں پاکستان کی نمائندگی کرنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر نے 2013 میں سری لنکا کے خلاف ٹی20 میچ سے اپنے بین الاقوامی کیریئر کا آغاز کیا تھا اور بعد ازاں ون ڈے اور ٹیسٹ ڈیبیو بھی سری لنکا ہی کے خلاف کیا۔ ???? USMAN SHINWARI HAS ANNOUNCED HIS RETIREMENT FROM INTERNATIONAL CRICKET – He was talented and outstanding at the start of his career.pic.twitter.com/oX6QUvBFLB — junaiz (@dhillow_) September 9, 2025 انہوں نے پاکستان کے لیے 17 ون ڈے اور 16 ٹی20 میچز کھیلے، جن میں بالترتیب 34 اور 13 وکٹیں حاصل کیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی واحد نمائندگی دسمبر...