2025-11-08@17:47:05 GMT
تلاش کی گنتی: 7248

«کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی»:

(نئی خبر)
    بھارت کی بڑی آئل ریفائنریز نے روسی خام تیل کی خریداری میں نمایاں کمی کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے۔ یہ اقدام امریکا کی جانب سے ماسکو کی نمایاں توانائی کمپنیوں پر عائد نئی پابندیوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صنعتی ذرائع کے حوالے سے اطلاع ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی خام تیل کی خریداری میں بڑی کٹوتی کی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: India is expected to massively cut Russian oil imports after the US sanctioned Russian oil giants Rosneft and Lukoil.India purchased €2.5 billion in Russian crude oil last month. pic.twitter.com/GuqSDcu7hn — Igor Sushko (@igorsushko) October 23, 2025 بھارت اُس وقت سے روس کا سب سے بڑا خریدار ہے...
    صحافیوں سے اپنی ایک گفتگو میں جیمز ڈیویڈ وینس کا کہنا تھا کہ ہم حماس سے پاک علاقوں کو دوبارہ تعمیر کر سکتے ہیں، لیکن ابھی یہ بات کہنا قبل از وقت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے نائب صدر "جیمز ڈیوڈ وینس" نے دعویٰ کیا کہ واشنگٹن، تل ابیب کو اپنے ساتھ ویسٹ بینک   (مغربی كنارہ) ضم کرنے کی اجازت نہیں دے گا۔ انہوں نے ان خیالات كا اظہار اسرائیل سے امریكہ واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو میں كیا۔ اس موقع پر جیمز ڈیوڈ وینس نے كہا كہ مغربی کنارے کو اپنے ساتھ ضم کرنے کے لئے، صیہونی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کی ووٹنگ کا عمل ایک احمقانہ سیاسی شرارت تھی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ، غزہ میں ہونے والی جنگ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت دی ہے کہ سلمان اکرم راجہ کی فراہم کردہ فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل دو رکنی بینچ نے عمران خان سے جیل ملاقاتوں سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران ایڈووکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم راجہ، اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے کیونکہ جن قواعد (رولز) کو معطل کیا گیا ہے، وہ دراصل وفاقی نہیں بلکہ پنجاب کے جیل رولز ہیں، جو 18ویں ترمیم کے بعد صوبائی...
    عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر وزیراعلی خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ روڈ پر دھرنا دیا اور کہا کہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمیں آج اپنے لیڈر سے ملنے نہیں دیا گیا، یہ ہماری عدلیہ کی بے بسی ہے، ججز اپنے احکامات نہیں منوا پارہے، سوچنا پڑے گا ملک کس طرف جارہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کارکنوں کے ساتھ اڈیالہ روڈ پر بیٹھ گے جس کے باعث اڈیالہ روڈ پر ٹریفک مکمل جام ہوگیا۔ صورتحال کے باعث سہیل آفریدی کا سیکیورٹی اسٹاف اور راولپنڈی پولیس بھی الرٹ ہیں جب کہ تریفک جام میں پھنسے عوام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیراعلی کے پی کے اڈیالہ روڈ پر دھرنے کے دوران  پی ٹی آئی کارکنان نے نعرے بازی کی، بعد ازاں وزیراعلی کے...
    ویب ڈیسک: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو  سلمان اکرم راجہ کی فہرست میں شامل افراد کو عمران خان سے ملاقات کرانے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پرمشتمل بینچ نے عمران خان سےجیل ملاقاتوں کی درخواستوں پر سماعت کی جس دوران ایڈوکیٹ جنرل پنجاب امجد پرویز، عمران خان کے وکیل سلمان اکرم اورسپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل عدالت میں پیش ہوئے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار دورانِ سماعت ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے سنگل رکنی بینچ کا فیصلہ کالعدم قراردینے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ جن رولز کو معطل کردیا وہ وفاق کے رولز ہیں ہی نہیں، 18 ویں ترمیم کے بعد یہ رولز...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ کے پی کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔  نجی ٹی وی چینل جیو نیوز سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ  ابھی تک کابینہ کے ناموں کو حتمی شکل نہیں دی اور کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد ہوگا۔ بیرسٹرسیف اور مزمل اسلم  کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق سوال پر سہیل آفریدی نے کہا کہ  دونوں رہنماؤں کی کابینہ میں شمولیت سے متعلق بانی نے ہدایات نہیں دیں۔  کوشش کی جا رہی ہے کہ مجھے گرفتار کر کے قید میں رکھا جائے: علیمہ خان نومبر میں...
    ویب ڈیسک :نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پولینڈ کے ساتھ باہمی اعتماد اور محبت پر مبنی دوستانہ تعلقات ہیں، پاک فضائیہ کی بنیاد رکھنے میں پولینڈ کا اہم کردار ہے۔  پولینڈ کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ راڈوسلاوسکورسکی کے ہمراہ مشترکہ پریس بریفنگ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ نائب وزیراعظم پولینڈ کے دورۂ پاکستان کا خیر مقدم کرتے ہیں، پاکستان اور پولینڈ کے درمیان تاریخی اور منفرد تعلق قائم ہے۔ خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار  انہوں نے کہا کہ پاکستان پولینڈ کو اپنا اہم شراکت دار سمجھتا ہے، وفود کی سطح پر مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے پر اتفاق ہوا، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت اور تعاون...
    پاکستان کے وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما خواجہ محمد آصف نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے حالیہ انتخابات میں خیبر پختونخوا کے تمام پولنگ اسٹیشنوں پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے حمایت یافتہ امیدواروں کی شکست پر طنزیہ تبصرہ کیا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ ’یہ اس پارٹی کا حال ہے جس کی خیبر پختونخوا میں 13 سال سے حکومت ہے، اور جس کی قیادت وکلاء کے ہاتھ میں ہے۔‘ انہوں نے مزید لکھا کہ ’کالے کوٹ پارٹی پر چھا گئے ہیں۔ صوبائی حکومت کے مالک سیاستدان اور پارٹی کے مالک وکلاء، دونوں کے لیے یہ نتیجہ باعثِ ندامت اور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی درخواستوں پر سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 24مارچ کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا حکم  دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کوآئندہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کردی،عدالت نے کہاکہ سلمان اکرم راجہ جو فہرست دیں گے ان کی ملاقات کروائی جائے،چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے آرڈر جاری کیا۔ مزید :
    وزیراعظم شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتِ حال پر گفتگو کے ساتھ صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت پر بات کی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کرنے والوں میں وفاقی وزرا امیر مقام، سردار یوسف، عطا تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء اللّٰہ، ارکانِ پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردارمشتاق شامل تھے۔
    سندھ حکومت کی سرینڈر پالیسی کی تقریب میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیار جمع بدنام زمانہ ڈاکوؤں کا قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان،ان کے سروں کی مجموعی قیمت 6 کروڑ روپے سے زائد تھی (رپورٹ: عبدالخالق سومرو) امن کی جیت، خوف کی شکست، شکارپور میں ڈاکوؤں کا تاریخی سرینڈر، ریاست کی رٹ بحال ۔سندھ حکومت کی جانب سے ڈاکوؤں کی سرینڈر پالیسی 2025 کی تقریب پولیس لائن شکارپور میں ہوئی، 72 بدنام زمانہ ڈاکوؤں نے رضاکارانہ طور پر ہتھیار ڈال کر قومی دھارے میں شامل ہونے کا اعلان۔ تقریب میں ڈاکوؤں کاجمع کرایاگیا جدید اسلحہ بھی رکھا گیا جس میں کلاشنکوف، راکٹ لانچر، اینٹی ائیرکرافٹ گن سمیت دیگر جدید ہتھیارشامل تھے۔ ہتھیار ڈالنے...
    معروف بھارتی گلوکار لکی علی نے حال ہی میں مشہور نغمہ نگار اور شاعر جاوید اختر کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز قبل جاوید اختر کی ایک مبینہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس میں وہ کہتے دکھائی دیے کہ جب فلم ’شعلے‘ ریلیز ہوئی تھی تو اس زمانے میں لوگ آج کی طرح مذہبی نہیں تھے، اُس دور میں جو مکالمے لکھے جا سکتے تھے، اب ویسے الفاظ استعمال کرنا ممکن نہیں رہا۔ انہوں نے مزید کہا، ’ایک بار میں اور ہدایتکار راجو ہیرانی پونے میں ایک تقریب میں موجود تھے، جہاں میں نے کہا تھا کہ مسلمانوں جیسا مت بنو، بلکہ انہیں اپنے جیسا بناؤ، یہ المیہ ہے...
    اویس کیانی :وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔  ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔  ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضیٰ جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔  خریداروں کیلئے بڑی خوشخبری، پاکستان میں سستے سولر پینلزتیار   
    بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی نے اپنے کیریئر میں پہلی مرتبہ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں مسلسل دو بار صفر پر آؤٹ ہوکر ایڈیلیڈ کی تماشائیوں کو الوداعی انداز میں ہاتھ ہلایا، جس کے بعد ان کی ریٹائرمنٹ سے متعلق قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔ ایڈیلیڈ اوول ہمیشہ سے کوہلی کے لیے ایک خاص میدان رہا ہے، جہاں وہ غیر ملکی بلے بازوں میں سب سے زیادہ رنز (975) بنا چکے ہیں۔ تاہم آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ون ڈے میں محض چار گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹنے کے بعد، کوہلی نے شائقین کی جانب ایک خاموش اشارہ کیا، جو ان کے مداحوں کے لیے حیران کن اور جذباتی لمحہ بن گیا۔ End is...
    اوول آفس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پوتن پر تنقید کی کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان پابندیوں سے انھیں امن کے لیے مجبور کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ہنگری میں ٹرمپ اور پوتن کی طے شدہ ملاقات منسوخ ہونے کے بعد امریکہ نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان امریکی پابندیوں کا مقصد یوکرین کے ساتھ امن معاہدے کرنے کے لیے روس پر دباؤ ڈالنا ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر ٹرمپ...
    اوول آفس میں بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے پوتن پر تنقید کی کہ وہ امن کے لیے سنجیدہ نہیں ہیں اور انھوں نے امید ظاہر کی کہ ان پابندیوں سے انھیں امن کے لیے مجبور کیا جا سکے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ہنگری میں ٹرمپ اور پوتن کی طے شدہ ملاقات منسوخ ہونے کے بعد امریکہ نے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹوں کے مطابق امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔ ان امریکی پابندیوں کا مقصد یوکرین کے ساتھ امن معاہدے کرنے کے لیے روس پر دباؤ ڈالنا ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر ٹرمپ...
    سینیئر صحافی و تجزیہ کار ابصار عالم کا کہنا  ہے کہ پاکستان میں ہائبرڈ نظام ہمیشہ رہا ہے تاہم مختلف ادوار میں اس کے شراکت داروں کے حصے کے تناسب میں تبدیلی آتی رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا میں تبدیلی نہیں ہائبرڈ نظام کا خاتمہ چاہتے ہیں، کامران مُرتضیٰ وی نیوز کے پروگرام ’سیاست اور صحافت‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے ملک میں ہائبرڈ نظام ہے تو کھل کر بتائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہی چیز معیشت کے لیے بھی کریں اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بھی اور عوام سے کہیں کہ ہائبرڈ نظام ہے اور اتنے عرصے میں معیشت کو ٹھیک کر لیں گے پھر اس کے بعد نئے الیکشن کروا...
    اسلام آباد(خبرنگار)جے یوآئی کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفورحیدری کی قیادت میں وفدنے پاکستان میں افغان سفیر سردار شکیب سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں جے یو پی کے علامہ شاہ اویس نورانی، جمعیت اہلحدیث کے علامہ ابو تراب شریک، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات کی بہتری اور امن معاہدہ پر بات چیت کی ہے۔
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے+ نمائندہ خصوصی) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی رہنمائوں نے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی۔ اس کے علاوہ خیبر پی کے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی  گفتگو ہوئی۔ وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیر اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور سردار مشتاق  بھی موجود تھے۔ شہباز شریف سے وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات عنبرین جان نے الوداعی ملاقات کی۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ بھی  موجود تھے۔ وزیراعظم نے عنبرین...
    ماضی کی معروف اسٹیج رقاصہ اور اداکارہ نرگس نے اپنے بیوٹی پارلر میں کام کرنے والی تمام خواتین کو اپنے ہمراہ عمرہ کروایا۔ نرگس نے نیکی کے اس سفر کے دورام ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی مکہ مکرمہ میں ملاقات کی۔ اداکارہ نرگس کی زندگی میں تبدیلی اور مذہب کی جانب بڑھتے ہوئے رجحان میں مولانا طارق جمیل کا اہم کردار رہا ہے۔ انسٹاگرام پر نرگس نے مولانا طارق جمیل سے ہونے والی ملاقات کی ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں وہ برقع پہنے ہوئے ہیں اور بالکل ایک الگ شخصیت نظر آ رہی ہیں۔ اس ویڈیو میں نرگس نے بتایا کہ میری خوش قسمتی تھی جب میں نے اپنا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل صاحب کے ساتھ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد مودی حَواس باختَہ ہو گیا ہے۔ گزشتہ دنوں الیکشن مہم میں مودی کا یہ بیان کہ ’’میں بدلے کی آگ میں جل رہا ہوں، پاکستانی آرمی چیف میرا اصل ٹارگٹ ہے‘‘۔ یہ جملہ صرف سیاسی غصے کا اظہار نہیں بلکہ اس احساسِ ہزیمت کی جھلک ہے جو پاکستان کی عسکری کامیابیوں نے بھارت کے دل میں پیدا کی ہے۔ بھارت کے حکمرانوں کے لیے سب سے بڑا صدمہ یہ ہے کہ وہ ہر سازش، ہر پروپیگنڈا اور ہر دبائو کے باوجود پاکستان کو کمزور نہیں کر سکے۔ رافیل کا غرور خاک میں ملنا مودی کے تکبر کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوا۔ بھارت کے وزیر ِاعظم نریندر مودی کا حالیہ بیان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدر محمد ریحان حنیف نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے مسائل کا بروقت حل ہماری اولین ترجیح ہے، کراچی چیمبر تجارتی سرگرمیوں میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے اور کاروبار کرنے میں آسانیاں پیدا کرنے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرتا رہے گا۔ یہ بات انہوں نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں وفد سے اپنے دفتر میں ملاقات کے موقع پر کہی۔ اس موقع پر پی سی ڈی ایم اے کے وفد نے نومنتخب صدر محمد ریحان حنیف، سینئر نائب صدر محمد رضا اور نائب صدر محمد عارف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر)داود انجینئرنگ یونیورسٹی کے طلبا کے داخلوں کی منسوخی کا معاملہ,عدالت نے درخواست گزار تین طلبا کو امتحانات میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی۔عدالت نے درخواست گزاروں کو حلف نامے یونیورسٹی انتظامیہ کو جمع کروانے کی ہدایت کی درخواست گزار کے وکیل کاکہنا تھا کہ طلبہ کے امتحانات ہونے والے ہیں،اگر طلبا کو امتحانات میں شرکت کی اجازت نا ملی تو تعلیمی نقصان ہوگا، بغیر کسی انکوائری یا شواہد کے طلبا کے مستقل کو نقصان پہنچایا جارہا ہے، انضباطی کمیٹی کی سفارشات پر سنڈیکیٹ کے فیصلے سے قبل ہی متاثرہ طلبا کا داخلہ بند کردیا گیا، متاثرہ طلبا کو انضباطی کمیٹی کے روبرو اپنا موقف پیش کرنے کا موقع تک نہیں دیا گیا، درخواست میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    اسلام ٹائمز: ہم پاکستانی شیعہ طلاب و علماء دین، جامعۃ الرشید کے اس موقف کی سخت مذمت کرتے ہیں، جو انقلاب اسلامی اور تشیع کی فروغ وحدت امت کے لیے کوششوں اور قربانیوں کی عظمت کو مجروح کرتا ہے۔ ہم اسے پرامن بقائے باہمی اور امت اسلامی کی وحدت کی روح کے خلاف سمجھتے ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ جامعۃ الرشید اپنے بیانات میں وحدت اسلامی کے تقاضوں کا خیال رکھے۔ تحریر: محمد احمد فاطمی کراچی پاکستان کے اہل سنت (دیوبندی) کے دینی مدرسوں میں سے ایک ممتاز درسگاہ "جامعۃ الرشید" کے مدیر مفتی عبدالرحیم صاحب نے ایک بیان میں انقلاب اسلامی ایران پر بے بنیاد اتہامات عائد کیے ہیں۔ مفتی صاحب کا دعویٰ ہے کہ 1980ء کی...
    پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی وزیرِاعظم سے ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔ پی ایم ہاؤس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ ذرائع نے مزید بتایا ملاقات میں وفاقی وزراء انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِاعظم رانا ثناء...
    وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے متعلقہ اداروں کو کاروباری برادری کے مسائل اور کاروبار میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے فوری اقدامات کی ہدایت کردی۔  اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت ہونیوالے اس اجلاس میں ایف پی سی سی آئی، او آئی سی سی آئی، اے پی ٹی ایم اے سمیت کراچی، لاہور، فیصل آباد، کوئٹہ، سرحد، راولپنڈی، ملتان، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، گجرات اور ہری پور کے چیمبرز آف کامرس کے صدور و نمائندگان نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایس آئی ایف سی، ایف بی آر اور وزارتِ تجارت، صنعت، پٹرولیم اور توانائی کے نمائندے بھی موجود تھے۔  اجلاس کاروباری برادری کے ساتھ رابطوں کے سلسلے کی ایک کڑی تھا، جس میں پاکستان میں کاروباری...
    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے اہم ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر گفتگو کی گئی جبکہ  خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئیر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطاء اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثناء اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی، اختیار ولی اور سردار مشتاق  موجود تھے۔
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا، صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے علاقے دالبندین میں فتنہ الہندوستان کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 6 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق دالبندین، بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب کارروائی میں فتنہ الہندوستان کی تشکیل کا قلع قمع کردیا، صوبے میں دہشتگردی کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کیلئے سکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائیاں جاری ہیں، بروقت اور مؤثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشت گرد جہنم واصل ہوگئے۔ ذرائع نے بتایا...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی اسلام آباد نے آسٹریلوی پولیس اور انٹرپول کی معاونت سے چائلڈ پورنو گرافی کے عالمی نیٹ ورک کے مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل سائبر کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) اسلام آباد نے چائلڈ پورنو گرافی کی تحقیقات کے دوران آسٹریلوی پولیس ،انڑپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی معاونت سے  چائلڈ ابیوز میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کے خلاف اہم کامیابی حاصل کرکے مرکزی ملزم کو گرفتار کرکے  مقدمہ درج کرلیا۔ این سی سی آئی اے حکام کے مطابق چائلڈ پورنو گرافی کے واقعات کی تحقیقات میں آپریشن روڈز اور آئسبرگ کے دوران آسٹریلوی پولیس کے اشتراک  انٹرپول اور دیگر بین الاقوامی اداروں کی رپورٹس حاصل کی گئیں۔ جس...
    وزیرِ اعظم سے خیبر پختونخوا کے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 22 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے ارکان پارلیمنٹ اور سیاسی قیادت نے وفاقی دارالحکومت میں ملاقات کی۔پی ایم ہاوس کے ذرائع کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور خیبر پختونخوا میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔ذرائع نے مزید بتایا ملاقات میں وفاقی وزرا انجینئر امیر مقام، سردار محمد یوسف، عطا اللہ تارڑ، رانا مبشر اقبال، مشیر وزیرِ اعظم رانا ثنا اللہ، ارکان پارلیمنٹ پیر صابر شاہ، کیپٹن صفدر، مرتضی جاوید عباسی اور سردار مشتاق موجود تھے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
    ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2025ء سے جامعہ قراقرم میں بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی (NoC) جاری کرنے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ اسلام ٹائمز۔ قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطاء اللہ شاہ نے اسلام آباد میں پاکستان انجینئرنگ کونسل کے چیئرمین انجینئر وسیم نذیر سے ملاقات کی۔ شعبہ تعلقات عامہ کے آئی یو کے مطابق ملاقات میں پی ای سی کے دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران وائس چانسلر نے سمسٹر خزاں 2025ء سے جامعہ قراقرم میں بی ایس سول انجینئرنگ پروگرام شروع کرنے کے لیے این او سی (NoC) جاری کرنے پر چیئرمین اور ان کی ٹیم...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پاکستان تحریکِ انصاف سے جیل میں ملاقات کے حوالے سے دائر تمام درخواستوں کو یکجا کرتے ہوئے کل (بدھ) لارجر بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔ اس اہم معاملے پر تین رکنی لارجر بینچ کی سربراہی چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کریں گے، جب کہ جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔ مقدمات کی فہرست میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت لینے کی درخواست بھی شامل ہے، جو کل اسی بینچ کے روبرو پیش ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ ایک قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے...
    ایسوسی ایشن کے مطابق یہ تقرری پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو نظرانداز کرتے ہوئے کی گئی ہے، جو کہ اس اہم عہدے کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز (PATO) نے گلگت بلتستان کے لیے حال ہی میں تعینات کیے گئے ٹورازم کوآرڈینیٹر، چوہدری عمیر رحیم کی تقرری کو مسترد کرتے ہوئے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ایسوسی ایشن کے مطابق یہ تقرری پیشہ ورانہ مہارت اور تجربے کو نظرانداز کرتے ہوئے کی گئی ہے، جو کہ اس اہم عہدے کے تقاضوں سے مطابقت نہیں رکھتی۔ پاکستان ایسوسی ایشن آف ٹور آپریٹرز نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ گلگت بلتستان پاکستان کا ایک اہم سیاحتی خطہ ہے، جس...
    اسلام ٹائمز: لہذا ایران کی فوجی تنصیبات پر حملہ ور ہو کر بھی امریکہ کی پریشانی دور نہیں ہوئی اور اب یہ مسئلہ پہلے سے بھی زیادہ پیچیدہ ہو چکا ہے۔ اسی وجہ سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران کے خلاف فوجی آپشن اختیار کرنا نہ صرف ایک موثر راہ حل نہیں ہے بلکہ اس سے امریکہ کو درپیش حالات مزید پیچیدہ اور سنگین ہو جائیں گے۔ اسرائیل اور امریکہ کے خلاف 12 روزہ جنگ کے بعد ایران نے بھی اسی نکتے کو واضح کیا ہے اور 20 اکتوبر کے دن رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے بھی اسی بات پر زور دیا ہے کہ ایران کا جوہری پروگرام فوجی طاقت کے ذریعے ختم...
    ایم کیو ایم پاکستان کی رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نکہت شکیل بھی آن لائن فراڈ کا نشانہ بن گئیں، جہاں ایک نوسرباز نے ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر کے ان کے قریبی رشتہ داروں اور دوستوں سے پیسے ہتھیا لیے۔ ڈاکٹر نکہت شکیل کے مطابق، انہیں ایک کال موصول ہوئی جس میں خود کو پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (PMDC) کا نمائندہ ظاہر کیا گیا۔ کالر نے یہ کہہ کر انہیں دھوکا دیا کہ ادارے کی کچھ اہم دستاویزات کا پارسل ان تک پہنچایا جانا ہے، جس کے لیے ایک کوڈ شیئر کرنے کا کہا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ جیسے ہی انہوں نے وہ کوڈ شیئر کیا، ان کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک کر لیا گیا، اور...
    اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان سے جیل میں ملاقات سے متعلق تمام کیسز کل لارجر بینچ میں سماعت کے لیے مقرر کر دیے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو کابینہ کی تشکیل کیسے ہوگی؟ بیرسٹر گوہر نے بتا دیا وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کی درخواست بھی کل لارجر بینچ کے روبرو سنی جائے گی۔ اس سلسلے میں تشکیل دیے گئے لارجر بینچ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان شامل ہیں۔ اسی طرح قیدی عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی عمران خان جیسی جیل سہولیات فراہم کرنے کی درخواست بھی...
    وقاص عظیم : پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سربراہ کی تنخواہ اور مراعات کی تفصیلات سامنے آگئیں۔پاکستان ری انشورینس کمپنی کے سی ای او کی تنخواہ میں تقریباً  400 فیصداضافےکا انکشاف ہواہے،دستاویز کے مطابق سی ای او فرمان اللہ زرکون کی تنخواہ 5 لاکھ سے بڑھاکر24 لاکھ روپے ماہانہ مقرر کردی گئی ہے۔فرمان اللہ زرکون کو سالانہ 10 تنخواہیں بطور بونس دینے کی سہولت بھی دی گئی ہے،انہیں ستمبر 2022 میں 5 لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ پر تعینات کیا گیا تھا۔دستاویز کے مطابق بورڈ نے ایس او ای ایکٹ کے تحت تنخواہ بڑھانے کی منظوری فروری 2023 سے دی تھی،انہیں تنخواہ کے علاوہ دیگر مراعات بھی دی گئیں، پی آر سی کی جانب سے ایک گھر بھی فراہم کیا گیا۔دستاویزکے...
    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے ایک بار پھر شوگر ملز کے مفادات کا تحفظ کیا جا رہا ہے جب کہ کاشتکار نظر انداز ہو رہے ہیں۔ وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی کی قائمہ  برائے غذائی تحفظ  کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ شوگر ملوں پر کرشنگ شروع کرنے کے حوالے سے دباؤ نہیں ڈالیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جس مل کو جب مناسب لگے وہ کرشنگ شروع کر سکتی ہے۔ ملز نومبر کے پہلے ہفتے چلائیں یا 20 نومبر کو یہ ان کی مرضی ہے۔ پچھلے سال گنے کی 400 سے 700 روپے فی من قیمت تھی۔ آئی ایم ایف معاہدے کے تحت ہم گنے...
     ڈاکٹر نوید محسن چوہان نے کہا کہ اس وقت تین تحصیلوں میں سیٹ اپ مکمل ہو چکا ہے اور تنظیم سازی کا سلسلہ مسلسل جاری ہے، حالیہ سیلاب کے دوران مجلس وحدت مسلمین نے دیگر اضلاح کی طرح بہاولپور میں بھی ریلیف سے لے کر لوگوں کی واپسی تک اپنا کردار ادا کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی صوبائی ورکنگ کمیٹی نے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کی قیادت میں ضلع بہاولپور کا دورہ کیا، اس موقع پر صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین مولانا سید فرخ مہدی، سید جواد رضا جعفری، سید ثقلین نقوی، سید احسان حیدر نقوی ان کے ہمراہ تھے۔ صوبائی ورکنگ کمیٹی کے اراکین نے بہاولپور کی ضلعی ورکنگ کمیٹی کے...
    جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے رضوان احمد کا کہنا ہے کہ مناسب پیکیجنگ اور پروسیسنگ انفراسٹرکچر کے فقدان کے باعث ہم ملکی اور بین الاقوامی دونوں منڈیوں سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں اخروٹ کی صنعت جو کبھی دیہی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوا کرتی تھی، بھارتی حکومت کی بے حسی اور متعصبانہ رویے کی وجہ سے تباہی کے دہانے پر ہے۔ ذرائع کے مطابق اگست 2019ء میں علاقے کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے بعد بی جے پی کی زیرقیادت بھارتی حکومت کی طرف سے ترقی اور خوشحالی کے بلند و بانگ دعوئوں کے باوجود یہ صنعت ناقص انفراسٹرکچر، کمزور مارکیٹ روابط...
    امریکا کی درخواست پر برطانوی فوجیوں کو غزہ امن منصوبے کی نگرانی کے لیے اسرائیل میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ برطانوی وزیرِ دفاع جان ہیلی نے اس تعیناتی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ برطانوی فورسز خطے میں طویل المدتی امن کے قیام میں اہم کردار ادا کریں گی۔ جان ہیلی کا کہنا تھا کہ برطانوی فوجی ایک سول ملٹری کوآرڈی نیشن سینٹر کے تحت اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے، جس میں مصر، قطر، ترکیہ اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کی شمولیت بھی متوقع ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ برطانیہ عالمی سطح پر امن و استحکام کے لیے عملی کردار ادا کر رہا ہے، اور یہ مشن اسی کوشش کا حصہ ہے۔ دوسری جانب امریکی...
    خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے عوام نے امن کی بحالی کے لیے پاک فوج کے اقدامات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ عوام نے پاکستان کی ترقی، امن اور بھر پور ملکی دفاع پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ دنیا پاکستان کی عسکری قوت کو اب تسلیم کرتی ہے، پاکستان کی عسکری قوت کی واضح مثال پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ ہے، حالیہ سرحدی دراندازیوں پر پاک فوج نے افغانستان کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاکستان میں جو دیگر فتنے ابھرے، اُن کے خلاف بھی سخت کارروائیاں کی گئیں۔ یہ تاریخ کا سنہری دور ہے، آرمی چیف اور حکومت کی وجہ سے دنیا میں پاکستان کی...
    کراچی(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری سے ملاقات کی، جس میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیر داخلہ کے ہمراہ تھے، ملاقات میں علمائے کرام کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ مدارس یا مساجد کی بندش کے حوالے سے پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، کسی بھی مدرسے یا مسجد کو بند نہیں کیا جائے گا، دین اسلام امن اور محبت کا درس دیتا ہے، یہاں تشدد اور شرانگیزی کی کوئی گنجائش نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ...
    سکیورٹی فورسز کی تعیناتی آرٹیکل 220 کے تحت الیکشن کمیشن کی معاونت کے لیے طلب کی گئی ہے،22 سے 24 نومبر 2025ء تک پرامن ماحول فراہم کرنے کے لیے فوج، رینجرز اور ایف سی کی تعیناتی طلب کی ہے، تعینات ہونے والے سکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز سے باہر رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف اضلاع میں ضمنی انتخابات فوج، رینجرز اور ایف سی کی سکیورٹی میں کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نجی ٹی وی نے ای سی پی ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی طرف سے وزارت داخلہ اور وزارت دفاع کو خطوط ارسال کر دیے گئے جس میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 185 ڈی جی خان...
    چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ پُرامید ہیں کہ رواں مالی سال 3.5 فیصد شرح نمو حاصل کر لیں گے، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا ہے کہ پاکستان نے معاشی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کی ہیں، جن میں معاشی استحکام، زرمبادلہ کے ذخائر میں بہتری، افراطِ زر میں کمی اور پالیسی ریٹ میں نمایاں کمی شامل ہیں۔ چینی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ مہنگائی کی شرح اب سنگل ڈیجٹ میں آچکی، موجودہ زرمبادلہ ذخائر ڈھائی ماہ کی درآمدات کے لیے کافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان معاشی کامیابیوں کو عالمی سطح پر بھی سراہا...
    کوئٹہ سے افغان مہاجرین کے انخلا کے اثرات شہر کی پراپرٹی مارکیٹ پر نمایاں ہونے لگے۔کوئٹہ کے نواحی علاقوں مشرقی بائی پاس، سیٹلائٹ ٹاؤن، نواکلی اور پشتون آبادمیں افغان مہاجرین کی بڑی تعداد گزشتہ 4 دہائیوں سے مکانات خرید کر مقیم تھی۔تاہم وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے فیصلے کے بعد افغان مہاجرین مکانات فروخت کرکے واپس لوٹ رہے ہیں۔جن علاقوں میں افغان مہاجرین زیادہ آباد تھے وہاں پراپرٹی کی قیمتیں 70 سے 80 فیصد گرگئی ہیں تاہم مشرقی بائی پاس، سریاب روڈ، خروٹ آباد، پشتون آباد میں پراپرٹی کے ریٹ پر 80 سے 90 فیصد اثر پڑا ہے۔دوسری جانب پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ کوئٹہ کے وسطی حصے میں پراپرٹی کی قیمت کم تو نہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی کے مختلف فاسٹ فوڈ سینٹرز، ہوٹلوں اور بریانی سینٹرز میں مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی کا انکشاف ہوا ہے، گزشتہ روز گلبرگ پولیس نے فیڈرل بی ایریا کی موسیٰ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے مردہ مرغیوں کے گوشت کی سپلائی میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرلیا۔ چھاپے کے دوران پولیس نے گودام سے تقریباً 80 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کیا، جس میں متعدد ثابت مردہ مرغیاں بھی شامل تھیں۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان مردار گوشت مبینہ طور پر شہر کے بعض فاسٹ فوڈ سینٹرز، بریانی سینٹرز اور ہوٹلوں کو فراہم کرتے تھے۔ مردار گوشت کی فروخت کب سے جاری تھی اور اس کہاں کہاں سپلائی کیا جا رہا تھا اس حوالے سے...
    شہر قائد کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ کے قریب فارم ہاؤس پر مسلح افراد نے دھاوا بولا اور لاکھوں روپے مالیت کے 46 مہنگے ترین بکرے چھین کر فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیل ٹاؤن کے علاقے ایم ڈی اے سوسائٹی لنک روڈ کے قریب فارم پر مسلح ڈاکوؤں نے دھاوا بول کر عملے کو یرغمال بنا کر بھاری مالیت کے 46 بکرے اور بکریاں چھین کر اپنے ہمراہ لائے ہوئے ٹرک پر لاد کر فرار ہوگئے۔ فارم ہاؤس کے مالک شیخ علی نے ایکسپریس کو بتایا کہ واردات 20 اکتوبر بروز پیر کی رات تقریباً ساڑھے گیارہ بجے ہوئی، ڈاکوؤں کی تعداد 8 سے 10 کے قریب تھی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈاکو اپنے ہمراہ ایک ٹرک بھی ساتھ...
    آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ قلت سے متعلق خبروں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں ایندھن کی کسی قسم کی کمی نہیں، صورتحال مکمل طور پر قابو میں ہے۔ ترجمان اوگرا کے مطابق درآمدی پیٹرولیم مصنوعات کی کلیئرنس میں وقتی تاخیر ضرور ہوئی تھی، تاہم اب تمام معاملات مکمل طور پر معمول پر آ چکے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کیخلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست، اوگرا سے جواب طلب انہوں نے بتایا کہ پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کا ڈیزل بردار جہاز اور وافی کمپنی کا پیٹرول بردار جہاز کلیئر کر دیا گیا ہے، جس کے بعد ملک بھر میں ایندھن کی ترسیل معمول...
    سٹی42: بظاہر ایک مذہبی شخصیت کی تجوری میں سے مہنگے برانڈز کی  68 گھڑیاں نکلیں۔ ان گھڑیوں میں ہر اُس برانڈ کی گھڑیاں شامل ہیں جنہیں وہ مذہبی رہنما "یہود و نصاری کی کمپنیاں" کہتا ہے۔ یہ انکشاف وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے آج اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے متعلق میڈیا کے نمائندوں کے سوالات کے جواب میں کئے۔ ٹی ایل پی کے معاملے پر سوالات کے جواب دیتے ہوئے طلال چوہدری نے کہا کہ غزہ کے لیے مارچ کرنے والوں کا ایک بھی مطالبہ غزہ کے لیے نہیں تھا۔ انہتر (69)مہنگے برانڈز کی قیمتی گھڑیاں  ان کی تجوری سے نکلی ہیں جو توشہ خانہ میں بھی نہیں ہیں، ہر اس برانڈ کی گھڑی نکلی ہے...
    کراچی : وفاقی حکومت نے مساجد اور مدارس کے امور میں دخل اندازی نہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پہنچے جہاں انہوں نے مفتی منیب الرحمان کی سربراہی میں ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی گفتگو کی گئی جبکہ علمائے کرام نے مختلف مسائل پر وزیرداخلہ کواپنا مؤقف پیش کیا۔ وزیرداخلہ نے علما کا مؤقف سنا اور تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات میں بہت جلد اسلام آباد میں تفصیلی نشست کے اہتمام اور تمام جائز مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا...
    علامہ علی حسنین کی سربراہی میں وفد نے سردیوں میں گیس پریشر میں کمی اور دفتر کی بندش سے متعلق تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ان مسائل کو جلد از جلد حل کرنیکا مطالبہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماء علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے ڈپٹی جنرل مینجر محمد راحیل سے اہم ملاقات کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے بیان کے مطابق یہ ملاقات شہریوں کو درپیش گیس سے متعلق عوامی مسائل کے حل کے سلسلے میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف علاقوں میں عوام کو پیش آنے والی مشکلات پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وفد نے بالخصوص مالی باغ...
    محسن نقوی سے مفتی منیب کی ملاقات، علما کے جائز مطالبات حل کرنے پر اتفاق WhatsAppFacebookTwitter 0 21 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ممتاز عالم دین، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ علما کرام کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات میں دیگر علما اہلسنت کے علاوہ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی بات چیت کی...
    امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترک صدر رجب طیب اردوغان اس ہفتے اپنے علاقائی دورے کے دوران قطر کا دورہ بھی کریں گے، جہاں وہ استعمال شدہ 24 یوروفائٹر ٹائیفون جنگی طیاروں کی خریداری پر بات چیت کریں گے۔ اس خریداری کا مقصد ترک فضائیہ کی تعمیرنو اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنا ہے۔ امریکی اقتصادی و دفاعی میڈیا آوٹ لیٹ بلومبرگ کے مطابق برطانیہ جو یوروفائٹر کنسورشیم کا رکن ہے، قطر اور ترکی کے درمیان ان مذاکرات میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ اگرچہ مذاکرات میں...
    ماضی کی معروف اسٹیج اداکارہ اور رقاصہ نرگس، جو اب ایک تبدیل شدہ زندگی گزار رہی ہیں، حال ہی میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچیں۔ اس روحانی سفر کے دوران ان کی ملاقات ممتاز اسلامی اسکالر مولانا طارق جمیل سے بھی ہوئی، جو ان کی زندگی میں تبدیلی کا ایک اہم سبب رہے ہیں۔ نرگس نے اس ملاقات کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی، جس میں وہ مکمل پردے میں، نہایت باوقار انداز میں نظر آئیں۔ ویڈیو میں وہ جذباتی انداز میں بتاتی ہیں کہ یہ ان کے لیے ایک خوش نصیبی کا لمحہ ہے، کیونکہ اُن کا پہلا حج 2006 میں مولانا طارق جمیل کے ہمراہ ہوا تھا — وہ حج جس نے اُن کی زندگی...
    الیکشن کمیشن کے مطابق یہ احکامات فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے اور آئندہ عام انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے انعقاد تک مؤثر رہیں گے۔ نوٹیفکیشن کے آخر میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام انتخابات کو صاف، شفاف اور غیر جانبدارانہ ماحول میں منعقد کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن گلگت بلتستان نے آئندہ عام انتخابات کے پیش نظر صوبے بھر میں سرکاری بھرتیوں، ترقیاتی منصوبوں، اور افسران کے تبادلوں و تقرریوں پر فوری طور پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ گلگت بلتستان اسمبلی کی پانچ سالہ مدت 24 نومبر 2025ء کو مکمل ہونے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، حکومت گلگت بلتستان کے تمام محکموں،...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واضح الفاظ میں یقین دہانی کروائی ہے کہ حکومت مدارس و مساجد کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت نہیں کرے گی۔ یہ بیان انہوں نے کراچی میں معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کی رہائش گاہ پر ممتاز علمائے اہلسنت سے ملاقات کے دوران دیا۔ اس ملاقات میں حالیہ پیش آنے والے واقعات پر تفصیل سے گفتگو ہوئی، اور علمائے کرام نے مختلف مذہبی و سماجی امور پر اپنا موقف وزیر داخلہ کے سامنے رکھا۔ محسن نقوی نے علمائے کرام کی بات نہ صرف توجہ سے سنی بلکہ ان کے تحفظات اور مسائل کوترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی بھی کروائی۔ دونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ...
    قومی ایئرلائن پی آئی اے کو اندرون و بیرون ملک پرندوں سے جہازوں کے ٹکرانے کے بڑھتے واقعات نے شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ رواں سال صرف نو ماہ میں 90 مرتبہ پرندے طیاروں سے ٹکرائے، جس سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان اور فضائی آپریشن میں شدید خلل کا سامنا کرنا پڑا۔ لاہور ایئرپورٹ ان واقعات میں سرفہرست رہا، جبکہ اسلام آباد، ملتان، کراچی، پشاور اور دیگر شہروں کے ہوائی اڈے بھی متاثر ہوئے۔ حادثات کے نتیجے میں بوئنگ 777، ایئر بس A320 اور اے ٹی آر طیاروں کو نقصان پہنچا، چند کو گراؤنڈ بھی کر دیا گیا۔ ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں سے بچاؤ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے تحت سسٹم نصب کیا...
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ممتاز عالم دین، مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں اتفاق کیا گیا ہے کہ علما کرام کے تمام جائز مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی مفتی اعظم پاکستان مفتی منیب الرحمن کی رہائش گاہ آمد ہوئی، ملاقات میں دیگر علما اہلسنت بھی موجود تھے۔ یہ بھی پڑھیں: مدارس بل ایکٹ بن چکا، گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے،اتحاد تنظیمات مدارس دینیہ ملاقات میں سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن اور صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ بھی وزیرداخلہ کے ہمراہ تھے۔ ملاقات میں ماضی قریب میں رونما ہونے والے واقعات پر تفصیلی بات چیت کی گئی، علمائے کرام نے مختلف مسائل کے بارے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے کہ ٹی ایل پی کی فنانسنگ روک دی گئی ہے ، انکو فنانسنگ کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی چارہ جوئی کی جائے گی اور دہشتگردی کے مقدمات بنیں گے ۔ والدین اپنے بچوں کو شرپسند جماعتوں کا ایندھن بننے سے روکیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا پنجاب میں تیس موبائل پولیس سٹیشنز آن ویل کا اجرا کر دیا گیا ۔ لوگوں کو اب تھانوں میں جا کر درخواست دینے کی ضرورت نہیں پڑے گی ۔ خواتین کے لئے پنک پولیس اسٹیشنز بنائے گئے ہیں جنکا عملہ بھی خواتین پر مشتمل ہو گا ۔ انہوں نے کہا ٹی ایل...
    لاہور: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو ایک اور بڑا دھچکا، اندرون و بیرون ملک جہازوں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں اضافہ ہوگیا جس کے سبب بوئنگ، ایئر بس اور اے ٹی آر کو نقصان پہنچا جبکہ کچھ گراؤنڈ کر دیے گئے۔ تقریباً 9 ماہ میں 90 حادثات صرف پی آئی اے کے مسافر طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے پیش آئے جس کی وجہ سے پی آئی اے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا اور فضائی آپریشن میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، مسافروں کو منزل مقصود پر پہنچانے میں گھنٹوں تاخیر بھی ہوئی۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی کے مطابق پرندوں کے ٹکرانے کے لیے مختلف اداروں کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں، جدید ٹیکنالوجی...
    بنگلہ دیش میں پاکستان کے نئے تعینات ہائی کمشنر عمران حیدر نے مشیر برائے خوراک و زمین علی امام مجمدر سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مشیرِ خوراک نے پاکستانی ہائی کمشنر کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون اور پاکستان سے چاول کی درآمد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا۔ یہ بھی پڑھیے: ڈھاکا: تھرڈ میڈ اِن پاکستان ایگزیبیشن کا آغاز، دوطرفہ تجارتی تعلقات کو فروغ دینے کا عزم یاد رہے کہ 14 جنوری 2025 کو پاکستان سے دو لاکھ میٹرک ٹن چاول کی سرکاری سطح پر درآمد کے لیے مفاہمتی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کیے گئے تھے۔ علاقائی رابطوں پر زور مشیر علی امام مجمدر نے خطے میں تجارتی روابط...
    پاک افغان سیز فائر دورانیہ سے متعلق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ افغانستان سے سیز فائر کے لیے کوئی وقت کی حد مقرر نہیں کی گئی۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بہت واضح طور پر بیان کیا گیا تھا کہ کوئی دراندازی نہیں ہو گی، ٹی ٹی پی کو ان کی سرزمین پر کوئی سہولت فراہم نہیں کی جائے گی۔وزیر دفاع نے کہا کہ ہم بار بار یہ بات دہراتے رہے اور ظاہر ہے کہ افغانستان اس بات سے انکار کرتا ہے۔ ترکیہ اور قطر نے زور دیا کہ بنیادی تنازع یہ ہے کہ افغانستان کی سرزمین یا سرپرستی ٹی ٹی پی کو پاکستان میں کارروائی کے لیے دستیاب ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے نام سے نئے سیاسی اتحاد کی رجسٹریشن کے معاملے پر  دائر درخواست پر الیکشن کمیشن میں سماعت ہوئی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے۔ سیاسی اتحاد کیلئے تحریک تحفظ آئین پاکستان کا نام حاصل کرنے کیلئے مصطفیٰ نواز کھوکھر الیکشن کمیشن پہنچے، انہوں نے اتحاد کا نام کسی اور کو دینے کی مخالفت کی۔ ممبر بلوچستان شاہ محمد جتوئی کی سربراہی میں تین رکنی کمیشن نے سماعت  کی، درخواست میں مشترکہ انتخابی نشان کی الاٹمنٹ کی بھی استدعا کی گئی ہے، امن تحریک کے علی شیر، فلاحی تحریک کے فضل امین اور ویلفئیر پارٹی کے محمد فاروق کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی۔ فضل امان خان نے مؤقف اپنایا...
    طورخم تجارتی گزرگاہ کی بحالی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں اور دوطرفہ تجارت کے لیے اہم راہداری کو کھولنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق طورخم ٹرمینل پر کل تک کسی بھی وقت دوطرفہ تجارت بحال ہونے کا امکان ہے۔ اس مقصد کے تحت گزشتہ روز کسٹمز کا عملہ طورخم ٹرمینل پر تعینات کر دیا گیا ہے جب کہ کارگو گاڑیوں کی کلیئرنس کے لیے اسکینر بھی نصب کر دیے گئے ہیں۔ پاک افغان کشیدگی کے باعث طورخم تجارتی گزرگاہ گزشتہ 9 دنوں سے آمدورفت کے لیے بند ہے، جس کے نتیجے میں تجارتی سرگرمیاں مکمل طور پر معطل ہو چکی ہیں۔ اس بندش کے باعث کارگو گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی...
    تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی ایک ’’مشتبہ اسٹینڈ‘‘ کی تحقیقات کر رہی ہے جسے سیکرٹ سروس نے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایئر فورس ون سے باہر نکلنے کی جگہ کے بالکل سامنے دیکھا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹرمپ کے دورے سے قبل مشکوک اشیاء کی دریافت، سیکرٹ سروس کا تحقیقات کیلئے FBI سے رابطہ۔ تفصیلات کے مطابق ایف بی آئی ایک ’’مشتبہ اسٹینڈ‘‘ کی تحقیقات کر رہی ہے جسے سیکرٹ سروس نے پام بیچ انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایئر فورس ون سے باہر نکلنے کی جگہ کے بالکل سامنے دیکھا تھا۔ ڈائریکٹر کاش پٹیل نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا کہ ایف بی آئی اور مقامی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے...
    جاپان میں پارلیمنٹ کے حالیہ انتخابات کے بعد سانائے تاکائچی ملک کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بن گئی ہیں۔ انہیں جاپان کی پارلیمنٹ کے ایوانِ زیریں میں 149 کے مقابلے میں 237 ووٹوں سے منتخب کیا گیا جبکہ ایوانِ بالا میں بھی دوسری ووٹنگ میں تاکائچی نے 46 کے مقابلے میں 125 ووٹ حاصل کیے، کیونکہ پہلی ووٹنگ میں وہ اکثریت سے صرف ایک ووٹ کے فرق سے پیچھے رہ گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: جاپانی وزیراعظم کے مستعفی ہونے کا اعلان، ملک میں سیاسی عدم استحکام بڑھ گیا 64 سالہ قدامت پسند رہنما، جاپان میں آئرن لیڈی کے نام سے جانی جاتی ہیں۔ یہ وزارتِ عظمیٰ کے لیے ان کی تیسری کوشش تھی۔ ان کی جماعت لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 اکتوبر 2025ء) اقوام متحدہ نے بتایا ہے کہ گزشتہ سال 67 کروڑ 60 لاکھ خواتین ایسے علاقوں میں رہ رہی تھیں جو مہلک تنازعات کا شکار یا ان سے پچاس کلومیٹر کے فاصلے میں واقع ہیں اور یہ 1990 کی دہائی کے بعد ایسی سب سے بڑی تعداد ہے۔'خواتین، امن اور سلامتی' کے موضوع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کی تازہ ترین رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس اس ایجنڈے اور سلامتی کونسل کی قرارداد 1325 کی منظوری کو 25 سال مکمل ہو رہے ہیں۔ یہ قرارداد صدی کے آغاز میں ایک تاریخی سنگ میل ثابت ہوئی جس کی بدولت تنازعات کی روک تھام اور امن عمل میں خواتین...
    سپریم کورٹ آف پاکستان نے عوام کی آسانی کے لیے نیا پبلک فسیلیٹیشن پورٹل لانچ کر دیا ہے، جو چیف جسٹس آف پاکستان کی خصوصی ہدایت پر تیار کیا گیا ہے۔ یہ پورٹل سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر پبلک پورٹل کے نام سے دستیاب ہے، جس کا مقصد عوام کو عدالتی معلومات اور سہولیات تک فوری اور آسان رسائی فراہم کرنا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار انتخابات، عاصمہ جہانگیر گروپ کے ہارون رشید کو ملک بھر میں برتری اس پورٹل کے ذریعے شہری اب مقدمات کی تفصیلات، نام، کیس نمبر یا درخواست کی نوعیت کے مطابق تلاش کر سکتے ہیں۔ اسی طرح 1818 ہیلپ لائن کے ذریعے سپریم کورٹ سے براہِ راست رہنمائی اور تکنیکی مدد حاصل...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ قطر میں مذاکرات تحریک طالبان افغانستان سے ہوئے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) سے مذاکرات کی بات کرتے ہیں، جو پاکستان کے بچوں کے قاتل ہیں ان سے بات چیت نہ کی ہے نہ آئندہ کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ قطر میں پاک افغان سمجھوتے پر عملدرآمد کیسے ہو گا اس پر استنبول مذاکرات میں بات ہوگی۔ان کا کہنا تھا کہ پاک افغان مذاکرات کے ماحول میں تلخی نہیں تھی، قطر اور ترکیے کے حکام نے مذاکراتی عمل کو قابل اعتبار بنایا، ان کا افغان طالبان پراچھا خاصا اثر ورسوخ ہے، اگرمعاہدے کی خلاف ورزی ہوئی تو برادر ممالک کو کہا جائے...
    غاصب صیہونی رژیم کے اس دعوے کے برعکس کہ لبنانی حکومت تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنیکی کوشش میں ہے، لبنانی ڈپٹی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان نے قابض صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی کوشش کبھی نہیں کی اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میتری (Tarek Mitri) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں قابض صیہونی رژیم نے ثالثوں کے ذریعے بیروت سے سیاسی مذاکرات کی درخواست کی تھی لیکن لبنان نے اسے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ المیادین کے ساتھ انٹرویو میں طارق میتری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھی ایسی ہی ثالثی کی تجویز پیش کی تھی اور ہمارا خیال تھا کہ امریکی کوششوں سے، معاہدے کی پاسداری کے لئے اسرائیل...
    غاصب صیہونی رژیم کے اس دعوے کے برعکس کہ لبنانی حکومت تل ابیب کیساتھ دوستانہ تعلقات قائم کرنیکی کوشش میں ہے، لبنانی ڈپٹی وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ لبنان نے قابض صیہونی رژیم کیساتھ دوستانہ تعلقات استوار کرنیکی کوشش کبھی نہیں کی اسلام ٹائمز۔ لبنان کے نائب وزیر اعظم طارق میتری (Tarek Mitri) نے اعلان کیا ہے کہ ماہ مارچ میں قابض صیہونی رژیم نے ثالثوں کے ذریعے بیروت سے سیاسی مذاکرات کی درخواست کی تھی لیکن لبنان نے اسے یکسر مسترد کر دیا تھا۔ المیادین کے ساتھ انٹرویو میں طارق میتری کا کہنا تھا کہ امریکہ نے بھی ایسی ہی ثالثی کی تجویز پیش کی تھی اور ہمارا خیال تھا کہ امریکی کوششوں سے، معاہدے کی پاسداری کے لئے اسرائیل...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اتفاق رائے ہو گیا ہے، اور دونوں ممالک اب امن و استحکام کی طرف بڑھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ہے خطے میں جلد معمول کے حالات بحال ہوں گے اور پاک-افغان تعلقات مثبت سمت اختیار کریں گے۔ الجزیرہ عربیہ کو انٹرویو دیتے ہوئے خواجہ آصف نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک جنگ بندی معاہدہ طے پا گیا ہے۔ اس معاہدے کا بنیادی مقصد سرحدی علاقوں میں جاری دہشتگردی کا خاتمہ ہے۔ وزیر دفاع نے قطر اور ترکی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے ثالثی میں...
    اسلام ٹائمز: غزہ کی دو سالہ جنگ مجرمانہ اقدامات، نسل کشی اور بربریت سے بھری پڑی ہے اور وہی حماس جس کا مکمل خاتمہ کیا جانا تھا اسی سے مذاکرات اور معاہدے ہو رہے ہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل بھی شدید بحران اور اندرونی مشکلات کا شکار ہے۔ غزہ میں ایسی بربریت کا مظاہرہ کیا گیا کہ حتی امریکہ کے یہودی اور رائے عامہ بھی اسرائیل اور اس کے حامیوں کے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی اور آئندہ الیکشن میں ٹرمپ کا ووٹ بینک بھی خطرے میں پڑ چکا ہے۔ امریکہ میں ٹرمپ کی ڈکٹیٹرشپ کے خلاف تمام پچاس ریاستوں میں ملین مارچ منعقد ہوا ہے۔ امریکی میڈیا بھی سراپا احتجاج بنا ہوا ہے اور اب ٹرمپ وینزویلا...
    ٹوکیو: جاپان میں حکمراں لبرل ڈیموکریٹک پارٹی (ایل ڈی پی) اور اپوزیشن جاپان انوویشن پارٹی (جے آئی پی) نے اتحاد کا معاہدہ کرلیا، جس کے بعد سناے تاکائچی کا جاپان کی پہلی خاتون وزیرِاعظم بننا تقریباً یقینی ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق یہ معاہدہ ایل ڈی پی کی سربراہ سناے تاکائچی اور جے آئی پی کے سربراہ ہیروفومی یوشیمورا کے درمیان طے پایا،  اس اتحاد کے بعد  کل منگل کو ہونے والے پارلیمانی ووٹ میں تاکائچی کے جیتنے کے امکانات تقریباً طے ہوچکے ہیں۔ معاہدے پر دستخط کے بعد اپنے پہلے بیان میں تاکائچی نے کہا کہ ایل ڈی پی اور جے آئی پی کا اتحاد جاپان کے سیاسی استحکام کے لیے ایک بڑا قدم ہے۔ تاکائچی کو...
    شرکائے وفد نے اس موقع پر تجدیدِ عہد کرتے ہوئے کہا کہ ہم اتحاد بین المسلمین کو نقصان پہنچانے والی ہر سازش، ہر نفرت انگیز سوچ، اور ہر اُس عمل کی بھرپور مذمت کرتے ہیں جو اُمتِ واحدہ کے تصور کو مجروح کرے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک بیداریِ اُمتِ مصطفیٰؐ کے ایک نمائندہ وفد نے گلگت میں قائد ملتِ جعفریہ گلگت بلتستان سید راحت حسین الحسینی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں حالیہ پیدا شدہ حالات اور امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے اس امر پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ چند فرقہ پرست اور شرپسند عناصر علاقے کے پُرامن ماحول کو خراب کرنے کی ناکام کوششیں کر رہے ہیں۔ شرکائے وفد نے اس موقع پر...
    کراچی: وزیر داخلہ محسن نقوی نے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بلاول ہاؤس کراچی میں ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور امن و امان کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محسن نقوی نے اس موقع پر وفاقی حکومت کا اہم پیغام بلاول بھٹو زرداری کو پہنچایا۔ ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے درمیان معاملات اور اختلافات پر بھی بات چیت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ وفاقی حکومت دونوں اتحادی جماعتوں کے درمیان پائے جانے والے اختلافات ختم کرنے کی خواہاں ہے اور اس سلسلے میں مصالحتی کردار ادا کیا جا رہا ہے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ملاقات خوشگوار ماحول میں...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی صوبائی اسمبلی پہنچے جہاں انہوں نے  اسپیکر چیمبر میں بابر سلیم سواتی سے ملاقات کی، ملاقات میں اسمبلی اجلاس کے ایجنڈے اور پارلیمانی امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس کے علاوہ تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وزیراعلٰی سہیل آفریدی نے کی۔ اجلاس میں پارلیمانی معاملات زیر بحث آئے، وزیراعلی کی ارکان کو اجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی۔ اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد نے بھی وزہراعلی سے ملاقات کی،  ڈاکٹر عباد  نے کہا کہ ایجنڈے کے حوالے سے وزیراعلٰی سے بات چیت ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کا دہشت گردی کے حوالے سے جو موقف ہے وہ ایوان میں سامنے آجائے گا، ایجنڈے میں ہم اپنی پالیسی کے مطابق چلیں گے۔ اپوزیشن...
    چیئرمین سی ڈی اے سے صدر ٹینس فیڈریشن کے اعصام الحق قریشی کی ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)چیئرمین کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)محمد علی رندھاوا سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے سی ڈی اے ہیڈ کوارٹرزمیں ملاقات کی۔ ملاقات میں ممبر انجینرنگ سید نفاست رضا، ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انوائرمنٹ اسفند یار بلوچ اور ممبر فنانس طاہر نعیم سمیت ڈی جی ریسورس اور ڈائریکٹر سپورٹس اینڈ کلچر بھی شریک تھے. ملاقات میں اسلام آباد میں ٹینس کے فروغ، ٹینس کورٹس کی اپ لفٹنگ اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ سی ڈی اے...
    پاکستان ریلوے کی جانب سے سابق ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ (ڈی ایس) ملتان محمود لاکھو کے مبینہ آڈیو لیک کے حوالے سے مکمل انکوائری رپورٹ قائمہ کمیٹی برائے ریلوے کی ذیلی کمیٹی کو پیش کر دی گئی۔ رپورٹ میں یہ واضح کیا گیا ہے کہ آڈیو لیک میں کرپشن یا کسی قسم کی غیر قانونی مالی فائدے کے الزامات کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ریلوے کی زیلی کمیٹی کا اجلاس پیر کو کنوینر کمیٹی ملک ابرار احمد کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو، محمد الیاس چوہدری اور وسیم حسین(وڈیو لنک) کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔ سیکرٹری ریلوے بورڈراحت مرزا، اے جی ایم انفراسٹرکچر ، ڈی ایس سکھر محمود لاکھو، ڈی...
    بھارتی فوج سیاست اور سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد نے کہا ہے کہ بھارتی فوج سیاست جبکہ بھارتی سیاسی قیادت عسکریت میں مشغول ہے۔ پاکستان منقطع ہوئے رابطوں کی بحالی پر مذاکرات اور تنازعات بشمول مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا نے نیشنل یونیورسٹی آف سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) اسلام آباد کے زیراہتمام سمپوزیم کی اختتامی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ یہ بھی پڑھیں: عراقی فضائیہ کے کمانڈر کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعلقات کو وسعت دینے کا عزم تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان برابری کی بنیاد پر بھارت...
    ائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں تعینات یورپی یونین کے نئے سفیر ریموندس کاروبلس نے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے سفیر کو ان کے تقرر پر مبارک باد دی اور پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ Japanese Ambassador AKAMATSU Shuichi today called on Deputy Prime Minister/Foreign Minister Senator Mohammad Ishaq Dar @MIshaqDar50. The DPM/FM encouraged efforts to further deepen Pakistan–Japan relations across diverse areas, and exchanged views on key regional &… pic.twitter.com/iLpCMljnR8 — Ministry of Foreign Affairs – Pakistan (@ForeignOfficePk) October 20, 2025 انہوں نے خاص طور پر جی ایس پی پلس فریم ورک کے تحت دوطرفہ تعاون کے فروغ کی اہمیت پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوچی نے ملاقات کی ہے۔(جاری ہے) پیر کو ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان میں جاپان کے سفیر اور نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کے درمیان ملاقات میں پاکستان اور جاپان کے مابین مختلف شعبوں میں تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوششوں پر زور دیا گیا۔ اس موقع پر فریقین نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
    حکومت نے قومی گندم پالیسی 2025-26 کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت گندم کی خریداری 40 کلوگرام کے حساب سے 3,500 روپے کی مقررہ قیمت پر کی جائے گی۔ یہ منظوری وزیرِاعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت اسلام آباد میں منعقدہ ایک اہم اجلاس میں دی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِاعظم نے کہا کہ حکومت کو کسانوں کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے اور ان کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدام کیا جا رہا ہے۔ وزیرِاعظم کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کی تیاری کے دوران وفاقی حکومت نے تمام متعلقہ فریقین سے تفصیلی مشاورت کی، جن میں صوبائی حکومتیں، کسان تنظیمیں، صنعت کار اور زراعت سے وابستہ افراد شامل ہیں۔ انہوں...
    ویب ڈیسک: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے سنگجانی جلسے پر درج مقدمات میں عمر ایوب اور زرتاج گل سمیت دیگر رہنماؤں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے عمر ایوب، زین قریشی زرتاج گل اور علی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دیا۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛ وزیراعظم شیر افضل مروت کی طرف سے کیس ٹرانسفر کی درخواست دائر کی گئی جس پر عدالت نے شیر افضل مروت...
    پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے پاک افغان مذاکرات ممکن ہوئے، پختونخوا کے عوام کی رائے WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پاک افغان مذاکرات پر خیبر پختونخوا کی عوام نے بھی اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ افغانستان پر حکمرانی کرنے والوں کو بھارت کی پشت پناہی حاصل ہے، افغانستان میں جو حکومت بیٹھی ہے، اس کی پشت پناہی بھارت کر رہا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں کیونکہ یہ مذاکرات پاک فوج کے دباؤ کی وجہ سے ممکن ہوئے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ بحیثیتِ پشتون ہمیں افغان طالبان پر کوئی اعتماد نہیں...
    سپر ٹیکس؛ سپریم کورٹ میں ٹیکس پر سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث WhatsAppFacebookTwitter 0 20 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)سپریم کورٹ میں سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران کمپنیوں کے وکیل نے اپنے دلائل دیے جب کہ سینیٹ کی تجاویز اور قومی اسمبلی کے اختیارات پر بحث بھی ہوئی۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق مختلف درخواستوں پر سماعت کی، جس میں مختلف ٹیکس دہندہ کمپنیوں کے وکیل عابد شعبان نے اپنے دلائل مکمل کیے۔ سماعت کے دوران وکیل عابد شعبان نے مؤقف اپنایا کہ سینیٹ ترمیم کے لیے تجاویز دیتا ہے، ترامیم کرنا پارلیمنٹ کا...