2025-06-10@05:13:55 GMT
تلاش کی گنتی: 617

«افسران اور ملازمین کو بونس»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد:سینئرصحافی جاویدشہزادحرکت قلب بندہونے سے داعی اجل کو لبیک کہہ گئے۔ان کی نمازجنازہ آج(منگل) صبح 11 بجے بڑے قبرستان چوہڑ چوک راولپنڈی میں ادا کی جائے گی۔مرحوم جاویدشہزادنے صحافتی کیریئر کا آ غاز 1994میں کشمیرپریس انٹرنیشنل سے آغازکیاتھا،بعدازاں میں ملک کے ممتازخبررساں ادارے نیوزنیٹ ورک انٹرنیشنل (این این آئی)سے وابستہ ہو گئے جہاں ترقی کرتے ہوئے چیف رپورٹر بنے،پھرروزنامہ پاکستان جوائن کرلیاجس کے کچھ ہی عرصے بعد اوصاف گروپ سے بطورچیف رپورٹرہوگئے،جاویدشہزادنے طویل صحافتی کیریئرکے دوران مختلف بیٹس میں کام کیاتاہم دفاع اور پارلیمانی رپورٹنگ میں انہیں خاصی دسترس حاصل تھی ، جاویدشہزاد ایک خوش اخلاق اورملنسارشخصیت کے مالک اور صحافتی کمیونٹی میں مقبو ل تھے،ادھر  وزیر اطلاعات عطاءاللہ تارڑنے سینئر صحافی جاوید شہزاد کے انتقال پر گہرے دکھ...
    راولپنڈی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جنوری 2025ء ) پاکستان تحریک انصاف کی مذاکراتی کمیٹی کو پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کی اجازت مل گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کی جانب سے آج عمران خان سے ملاقات کا امکان ہے، اجازت ملنے پر اب مذاکراتی کمیٹی آج ملاقات کیلئے اڈیالہ جیل جاسکتی ہے اور ممکنہ طور پر مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات دوپہر میں کسی بھی وقت کروائی جاسکتی ہے۔ پی ٹی آئی مذاکرتی کمیٹی کے رکن علامہ راجہ ناصر عباس کا کہنا ہے کہ پچھلی مرتبہ جب گئے...
    اسلام آباد (آئی این پی)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)نے حکومت کے ساتھ مذاکرات کے لیے 31 جنوری کی ڈیڈ لائن میں توسیع پر اتفاق کیا ہے۔ میڈیا  رپورٹ کے مطابق پی ٹی آئی کی قیادت نے گزشتہ ماہ جیل میں قید پارٹی کے بانی عمران خان سے ملاقات کے بعد الٹی میٹم کا اعلان کیا تھا، اس مقصد کے لیے اب تک پی ٹی آئی اور حکومت کی جانب سے تشکیل دی گئی کمیٹیوں کے درمیان مذاکرات کے 2 دور ہو چکے ہیں۔ پی ٹی آئی نے عمران خان اور جیلوں میں بند دیگر پارٹی رہنماں کی رہائی، 9 مئی 2023 اور 26 نومبر 2024 کے مظاہروں کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔یہ مذاکرات بظاہر 2 جنوری کو...
    اسلام آباد(طارق محمود سمیر) سپیکر قومی اسمبلی سردارایاز صادق نے حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان مذاکرات کے تیسرے دورکے انعقاد کی کوششیں شروع کردی ہیں ، تحریک انصاف نے سپیکر کو آگاہ کردیا ہے کہ وہ پیر کے روز میٹنگ کرنے کیلئے تیار ہیں تاہم ابھی تک حکومت کی طرف سے سپیکر کو آگاہ نہیںکیا گیا ،حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان سخت بیان بازی کا سلسلہ جاری ہے ،اسد قیصر نے مذاکرات میں تعطل اور عمران خان سے مذاکراتی کمیٹی کی ملاقات نہ ہونے کا ذمہ دار وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو قرار دے دیا ہے اورکہا ہے کہ یہ دونوں مذاکرات ناکام بنانا چاہتے ہیں جبکہ صاحبزادہ حامد رضا نے سپیکر کے بیان...
    اسپیکر ایاز صادق کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا خان نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی کے سربراہ عمر ایوب خان کی طرف سے آج اسپیکر ایاز صادق سے ٹیلی فونک رابطہ کی کوشش کی گئی مگر رابطہ قائم نہ ہوسکا۔اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ میسج آگاہ کردیا گیا ہے کہ اپوزیشن مذاکراتی کمیٹی اتوار 12جنوری یا سوموار 13جنوری کو مذاکراتی کمیٹی کے تیسرے اجلاس کے لیے تیار ہے ، جوڈیشل کمیشن نہ بنایا گیا تو مذاکرات کا عمل معطل ہوجائے گا۔حکومت اور اپوزیشن مذاکرات سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کے لیے اپوزیشن یا حکومت...
    اسلام آباد (آن لائن) قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق نے کہا ہے کہ مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس طلب کرنے کیلیے اپوزیشن یا حکومت نے رابطہ نہیں کیا۔ اسپیکر ایاز صادق کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ فریقین جب کہیں گے ایک 2 روز کے نوٹس پر اجلاس بلانے کیلیے تیار ہوں۔ ایاز صادق نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مذاکراتی کمیٹی کی عمران خان سے ملاقات میری ذمہ داری نہیں وہ حکومت کو کروانی ہے۔ حکومت اور اتحادی فیصلہ کرلیں ملاقات ہوسکتی ہے یا نہیں۔ 4 جنوری کو اسد قیصر سے ٹیلیفونک گفتگو میں واضح کر دیا تھا کہ عمران خان سے ملاقات کا مطالبہ حکومت تک پہنچا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ...
    لیویز فورس کے زیر استعمال اسلحہ بڑی تعداد میں غیر متعلقہ افراد کو دیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) ژوب کی مدعیت میں سٹی پولیس اسٹیشن میں 69 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بلوچستان میں 3 اضلاع کی لیویز فورس پولیس میں ضمبلوچستان حکومت نے 3 اضلاع کی لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردیا ہے۔ مقدمے میں نامزد کیے گئے ملزمان میں حاضر سروس اور ریٹائرڈ افسران اور قبائلی عمائدین شامل ہیں۔ایس ایس پی سید عبدالصبور نے کہا کہ پولیس کی کارروائی میں 26 کلاشنکوف اور ایک پستول برآمد کی گئی ہے، ایک شخص نے اپنے مرحوم والد کواسلحہ تحفے میں ملنے کا بتایا ہے۔ڈی جی لیویز کے مطابق کلاشنکوفوں سمیت 140 دیگر...
    کوئٹہ کے علاقے سِنجدی میں کوئلے کی کان میں سے 4 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں۔چیف مائنز انسپکٹر کے مطابق نواحی علاقے اسپین کاریز سنجدی کی مقامی کوئلہ کان میں گزشتہ رات زہریلی گیس بھرنے کے باعث دھماکا ہوا اور کان بیٹھ گئی جس سے 12 مزدور کان میں ہی پھنس گئے۔حکام کے مطابق  واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کی گئیں اور اب تک 4 افراد کی لاشیں نکالی جاچکی ہیں جب کہ دیگر 8 کان کنوں کو نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔دوسری جانب ریسکیو ٹیموں نے کان سے 3600 فٹ تک ملبہ نکال کر راستہ کلیئر کردیا ہے، ملبے کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا گیاہے۔بتایا جارہا ہے کہ بجلی کی دوسری لائن...
    حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر)اسرائیل کا ناجائز صہیونی ریاست کی سرحدوں میں فلسطین، اردن، لبنان اور شام کو شامل کر کے نقشہ جاری کرنا انتہائی تشویش ناک ہے۔ یہ بات تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ بشار الاسد کی حکومت کے خاتمہ پر شام کے مسلمانوں نے یقینا سکھ کا سانس لیا ہے جن کو گزشتہ 54 سالوں سے اسد خاندان کی طرف سے مسلسل ناقابل بیان وحشیانہ ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا تھا۔اسد خاندان نے مسلمانوں کی بستیوں کی بستیاں مسمار کر دیں اورایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت بشار الاسد نے بلا مبالغہ لاکھوں شامی مسلمانوں کا قتل عام کیا۔ 2.2 کروڑ پر مشتمل اِس ملک میں تقریبا...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024 کے لیے ہال آف فیم کرکٹرز کا اعلان کر دیا جس میں قومی ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ماضی کے مایہ ناز کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔ سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق سابق کپتان مشتاق احمد، انضمام الحق، سعید انور اور مصباح الحق کو ہال آف فیم میں شامل کیا گیا ہے۔ چاروں کھلاڑی پاکستان کے لیے نمایاں کارنامے سر انجام دے چکے ہیں، اس سے قبل 10 کرکٹرز کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے اس اعزاز سے نوازا گیا ہے۔ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ان چاروں کرکٹرز نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس بات...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ کے آئینی بنچ نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائلز کے حوالے سے کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس جمال خان مندوخیل نے فوجی عدالتوں کے ٹرائل کے طریقہ کار پر سوالات کیے اور کہا کہ آرمی ایکٹ کا اطلاق صرف فوج پر ہوتا ہے، اس لیے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ فوجی افسران سویلینز کے ٹرائلز میں انصاف فراہم کرتے ہیں یا نہیں۔   جسٹس مسرت ہلالی نے بھی فوجی عدالتوں میں فیصلے کے عمل پر سوال اٹھایا اور کہا کہ وہ افسر جو مقدمہ نہیں سنتا، کس طرح سزا کا فیصلہ کر سکتا ہے؟ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب دیا کہ فوجی عدالتوں میں فیصلہ لکھنے کے لیے قانونی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاء الدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب تک کا فائدہ ہوا ہے تو بجلی ٹیرف پر عوام کو فائدہ کیوں نہیں دیا جارہا۔ انہوں نے کہا کہ تمام حکومتوں نے آئی...
    ریاض:سعودی عرب نے غیر ملکی مسافروں کے لیے نئی سفری پابندیاں متعارف کرادی ہیں، جس کے تحت مختلف بیماریوں کے خلاف ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے، جس میں گردن توڑ بخار بھی شامل ہے۔ سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی(GACA)نے دنیا بھر کی ایئرلائنز کو ان نئی ہدایات کے ذریعے آگاہ کیا ہے اور تمام مسافروں کے لیے ان ہدایات پر عمل کرنا ضروری قرار دے دیا ہے۔ سعودی ایوی ایشن نے بتایا کہ ان نئی صحت کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کیا جائے گا اور ان ویکسینیشن کی تفصیلات سعودی وزارت صحت کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔ ایئرلائنز کو یہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ سعودی عرب آنے والے مسافروں کو گردن توڑ بخار...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن منصورہ میں پریس کانفرنس کررہے ہی، قیصر شریف، ضیاالدین انصاری ، صاحبزادہ طارق اللہ بھی موجود ہیں لاہو ر( نمائندہ جسارت )امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے 17جنوری کو ملک گیر مظاہروں اور آئندہ کا لائحہ عمل دینے کا اعلان کیا ہے۔ منصورہ میں سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف، امیر لاہور ضیاالدین انصاری ایڈووکیٹ، سابق ایم این اے صاحبزادہ طارق اللہ و دیر سے آئی ہوئی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طبقاتی اور استحصالی نظام عوام کا خون چوس رہا ہے۔ آئی پی پیز معاہدوں کے خاتمہ سے حکومت کے بقول قومی خزانہ کو ڈیڑھ ہزار ارب...
    فوٹو: فائل کراچی میں اے ٹی ایم کو ہیک کرکے پیسے نکالنے والے گروہ کا انکشاف ہوا ہے، اے ٹی ایم فراڈ میں ملوث گرفتار ملزم محسن نے دوران تفتیش انکشافات کیے ہیں۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) شعیب میمن کا کہنا ہے کہ گروہ میں مردوں کے ساتھ خاتون بھی شامل ہے، گرفتار ملزم آئی ٹی کا ماہر ہے۔ایس ایس پی ایس آئی یو  نے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم کو ہیک کرکے بینک کے باہر موجود رہتے، جیسے ہی شہری اے ٹی ایم استعمال کرتا اس کا کارڈ مشین میں پھنس جاتا، ملزمان شہری پر جلدی پراسیز مکمل کرنے کا دباؤ ڈالتے، شہری کے باہر جاتے ہی اس کا...
    کوئٹہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت بلوچستان محکمہ فائنانس نے پنشن پالیسی میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بلوچستان حکومت نے وفاق کی طرز پر پنشن پالیسی کی منظوری دے دی،محکمہ خزانہ کی جاری کردی نوٹیفکیشن کے مطابق فیملی پنشن کی میعاد 10 سال تک ہوگی،معذور بچوں کی صورت میں پینشن تاحیات ہوگی جبکہ بچوں کی عمر 21 سال تک پہنچنے تک بھی پنشن ادا کی جائیگی۔ قبل ازیں وفاقی حکومت نے اخراجات کی مینجمنٹ سے متعلق آئی ایم ایف کی شرط پر عمل کرتے ہوئے پنشن کے شعبے میں اصلاحات کا اجرا کر دیا ہے۔ نئی پنشن سکیم موجودہ مالی سال میں بھرتی ہونے والے وفاقی سویلین ملازمین اور آئندہ مالی سال میں...