2025-07-27@02:28:47 GMT
تلاش کی گنتی: 11253
«اور فرسٹ افسر»:
(نئی خبر)
دنیا بھر میں نوجوانوں کی صحت پر ایک نیا خطرہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ حالیہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ بڑی آنت اور نظامِ ہاضمہ کے کینسر کے کیسز نوجوانوں میں خطرناک رفتار سے بڑھ رہے ہیں، جسے ماہرین نے ’’خاموش عالمی بحران‘‘ قرار دے دیا ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق 50 سال سے کم عمر افراد، خاص طور پر 20 سے 40 سال کے نوجوان، بڑی آنت کے کینسر میں غیر معمولی اضافے کا شکار ہو رہے ہیں۔ گزشتہ دو دہائیوں میں اس بیماری کی شرح میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، اور ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ رجحان عالمی سطح پر صحت کے لیے ایک بڑا چیلنج بن سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا...
امریکا کی ریاست ٹیکساس میں آنے والے تباہ کن سیلاب کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 120 ہو گئی جبکہ 172 افراد تاحال لاپتا ہیں۔ سب سے زیادہ جانی نقصان کریر کاؤنٹی میں ہوا جہاں 96 افراد، جن میں 36 بچے شامل ہیں، جاں بحق ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکا: ٹیکساس میں شدید سیلاب سے 13 افراد ہلاک، 20 بچے لاپتا، ایمرجنسی نافذ سیلابی ریلوں سے کئی اضلاع متاثر ہوئے، خاص طور پر گوادالوپ دریا کے کنارے واقع کیمپ مسٹک میں کم از کم 27 بچوں اور کیمپرز کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ ریاستی گورنر گریگ ایبٹ نے ہنگامی صورتحال کے پیش نظر پیر کو اسمبلی کا خصوصی اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں سیلاب سے تحفظ، ابتدائی وارننگ...

کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن معذور افراد میں سفید چھڑی اور تحفے تقسیم کررہے ہیں
کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن معذور افراد میں سفید چھڑی اور تحفے تقسیم کررہے ہیں
ملک بھر میں جاری موسلادھار بارشوں نے نظامِ زندگی درہم برہم کر دیا ہے۔ مختلف حادثات میں کم از کم 4 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے، جب کہ درجنوں علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل اور نشیبی علاقے زیرِ آب آ گئے۔ یہ بھی پڑھیں: آئندہ دنوں میں کن اہم سیاحتی مقامات میں بارشیں اور سیلاب متوقع ہے؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا بلوچستان: خضدار میں بارش کے باعث پیش آنے والے حادثات میں 3 افراد جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہو گیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نصیر آباد، بارکھان اور گردونواح میں بھی شدید بارش کے بعد کئی علاقے زیرِ آب آگئے ہیں۔ ان علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل...
ایک نئی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ سماعت کے آلات نہ صرف سماعت کی بہتری کے لیے فائدہ مند ہیں بلکہ یہ سماجی زندگی کو بھی بہتر بناتے ہیں اور تنہائی کے احساس کو کم کرتے ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق، 65 مختلف مطالعات کا جائزہ لینے کے بعد، جن میں تقریباً 6,000 افراد شامل تھے، یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ وہ بالغ افراد جو سماعت کے آلات یا کوکلیئر امپلانٹس کا استعمال کرتے ہیں، وہ اپنے سماجی روابط میں زیادہ متحرک اور تنہائی کے احساس سے کم متاثر ہوتے ہیں، جبکہ جو افراد یہ آلات استعمال نہیں کرتے، وہ سماجی طور پر زیادہ الگ تھلگ محسوس کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے بہرے پن کے علاج...
امریکا میں سفر کرنے والے فضائی مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری ہے، اب انہیں سیکیورٹی چیکنگ کے دوران جوتے اتارنے کی ضرورت نہیں رہی۔ یہ اعلان امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی سیکریٹری، کرسٹی نوم، نے کیا۔ نئی پالیسی جولائی 2025 سے فوری طور پر نافذ کر دی گئی ہے، اس اقدام کا مقصد سیکیورٹی عمل کو مؤثر بنانا اور ایئرپورٹس پر انتظار کے وقت کو کم کرنا ہے، ٹی ایس اے دیگر سیکیورٹی قوانین، جیسے کہ مائعات اور لیپ ٹاپ سے متعلق پالیسیز، پر بھی نظرِ ثانی کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: دوران پرواز بھارتی نژاد نوجوان کی ہنگامہ آرائی اور گرفتاری، وجہ کیا نکلی؟ اس سے پہلے صرف وہ مسافر جو ٹرانسپورٹیشن سیکیورٹی اتھارٹی(ٹی ایس اے) کی...
ملک بھر میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شدت اختیار کر گیا ہے۔ لاہور میں صبح سویرے طوفانی بارش نے نظام زندگی درہم برہم کر دیا، متعدد سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں جبکہ ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوئی۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سیالکوٹ اور دیگر شہروں میں بھی وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ پنجاب کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے جبکہ نکاسی آب کے ناقص انتظامات شہریوں کے لیے مشکلات کا باعث بنے۔ قصور میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں دو بچے اور ایک خاتون جاں بحق ہو گئی۔ دیگر علاقوں میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش سے جڑے حادثات میں مجموعی طور پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مسلم لیگ (ن) کے رہنما افنان اللہ خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو یہ بات سمجھنی چاہیے کہ عمران خان ایک سزا یافتہ قیدی ہیں۔ ان پر اربوں روپے کی کرپشن کے الزامات عدالت میں ثابت ہو چکے ہیں، جس کی بنیاد پر انہیں سزا سنائی گئی۔ وہ اب بنی گالہ یا کسی فائیو اسٹار ہوٹل جیسے سرینا یا میریٹ میں نہیں، بلکہ جیل میں ہیں، جہاں ملاقاتیں جیل مینول کے مطابق ہی ممکن ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان سے صرف منگل اور جمعرات کو ملاقات کی اجازت ہے، لیکن پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ انہیں ایسی کھلی چھوٹ ملے کہ وہ مسلسل ہدایات جاری کرتے رہیں، جو ممکن نہیں۔...
بلوچستان کے نوجوان عبدالرحمان نے ثابت کر دیا کہ اگر ارادہ سچا ہو تو برف کے کارخانے کی سرد فضا میں بھی ترقی کی لگن کا الاؤ برقرار رکھا جاسکتا ہے۔ معاشی تنگی اور کٹھن حالات میں خون پسینہ ایک کرتے ہوئے اس نوجوان نے مزدوری کو اپنی راہ کی دیوار نہیں بلکہ سیڑھی بنایا اور بالآخر بلوچستان پبلک سروس کمیشن کا امتحان پاس کر کے محمکہ آثار قدیمہ میں گریڈ 17 کا افسر بن گیا۔ یہ بھی پڑھیں:بلوچستان: کوئلہ کانیں محنت کشوں کے لیے قبریں کیوں ثابت ہو رہی ہیں؟ شعبہ آثار قدیمہ میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرلینے کے باوجود عبدالرحمان کو کوئی مناسب نوکری نہیں مل سکی تھی تو معاشی ضروریات نے ان کو برف کے کارخانے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت )سکھر کے عوام کیلیے خوشخبری، بلدیہ اعلی سکھر کی جانب سے عوام کو ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے معیار کے مطابق پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلیے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت ایک اسکیم تیار کی جا رہی ہے ، جس کی منظوری وزیر اعلیٰ سندھ و پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ بورڈ کے چیئرمین سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں دی جائے گی۔ یہ بات ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے اس حوالے سے پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت طویل مدتی اسکیم کے سلسلے میں منعقدہ مشاورتی اجلاس میں بتائی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ترجمان سندھ حکومت و میئر سکھر بیرسٹر ارسلان...
YEMEN: یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بحر احمر میں کیے گئے ایک اور مہلک حملے میں لائبیریا کے پرچم بردار کارگو جہاز ایٹرنٹی سی کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں جہاز ڈوب گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس حملے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے اور 15 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔ یورپی یونین کی بحری فورس کے مطابق 6 عملے کے افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق حملہ پائلٹ کشتی اور میزائلوں کے ذریعے کیا گیا، جس کی ذمہ داری حوثی گروپ نے قبول کی ہے۔ 20250708-UKMTO_WARNING_INCIDENT_027-25-UPDATE 003https://t.co/yo0ifPJbtT#MaritimeSecurity #MarSec pic.twitter.com/7VTJBPT8Tt — UKMTO Ops Centre (@UK_MTO) July 9, 2025 گروپ کے ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے گزشتہ سال ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے2100 منصوبے کامیابی سے مکمل کیے، جن سے ساڑھے 5 لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو ئے۔ رواں سال کے دوران 2320 منصوبے مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔ الخدمت واش پروگرام نہ صرف صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ صفائی ستھرائی اور صحت و صفائی سے متعلق آگاہی اور سہولیات کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ منصوبے وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور وزیرستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مکمل کیے گئے۔ ان 2100 منصوبوں میں 579 چھوٹے نلکے، 923...
فائل فوٹو خضدار میں بارش کے باعث حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ایک زخمی کواسپتال منتقل کردیا گیا۔نصیرآباد، بارکھان اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی، جس سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے اور بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔ڈی جی خان اور گردونواح میں آندھی، کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلےمیں طوفانی بارش ہوئی، برساتی ندیوں میں طغیانی آنےکا خدشہ ہے۔زندہ پیر میں آسمانی بجلی گرنے سے لڑکا جاں بحق ہوگیا۔ مردان اور گردونواح میں بھی موسلادھار بارش ہوئی۔علاوہ ازیں فیصل آباد، میاں چنوں اور کمالیہ سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش ہوئی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میر پورخاص ( نمائندہ جسارت) ضلع میرپور خاص میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی بیگمات کی فہرست سامنے آگئی، فائدہ اٹھانے والے محکمہ تعلیم کے گریڈ ایک سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق ضلع میرپورخاص میں محکمہ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائےگی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کردیں گے۔ملازمین اور افسران کی بیگمات نے فی کس 2 ہزار سے ایک لاکھ 90 ہزار...
لاہور: سینئر سیاست دان شیر افضل مروت کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد جس کو وقتی طور پر شاید یہ سمجھ رہے ہیں کہ کوئی ان کی فتح ہے لیکن دیکھیں جس طرح یہ آپس میں لڑ پڑے ہیں ایسی سیٹیں لینے پہ وہ پارٹیاں جو جمہوریت کی دعوے دار بنی ہیں، کوئی مذہب کی دعوے دار ہیں، کوئی اخلاقیات کی باتیں کرتی تھیں اب وہ آپس میں لڑ رہی ہیں، وقت بہت کچھ دکھا رہا ہے اور یہ آج کی تاریخ بن رہی ہے اور لکھی جا رہی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام اسٹیٹ کرافٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ یہ چھینا جھپٹی کا ماحول ہے، دنیا کے کسی ملک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ڈھاکا (انٹرنیشنل ڈیسک) بنگلا دیش کے علاقے کاکسس بازار کی تحصیل ٹیکناف میں موسلا دھار بارش سے 50 ہزار سے زائد پناہ گزیں شدیدمشکلات کا شکار ہوگئے۔ 3روز سے جاری موسلا دھار بارش کے نتیجہ میں ٹیکناف کے پہاڑی اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے اور کئی گھر پانی میں بہ گئے ہیں۔ علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اورسیلابی پانی جمع ہونے سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ٹیکناف کے مختلف علاقوں پورن پلن پاڑا، شبرنگ، ہنیلا اور شاہ پوریر ڈویپ میں 50 ہزارسے زیادہ لوگوں نے پہاڑیوں پر پناہ لے رکھی ہے جہاں وہ غیر محفوظ زندگی گزار نے پر مجبور ہیں۔ ڈپٹی کمشنر محمد صلاح الدین اور انتظامیہ کے عملے نے ٹیکناف کے مختلف متاثرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روم (انٹرنیشنل ڈیسک) اٹلی کے شہر میلان کے برگامو ائرپورٹ پر 30 سالہ مسافر طیارے کے انجن میں جاکر ہلاک ہو گیا۔ خبر رساں اداروں کے مطابق مسافر اچانک رن وے پر دوڑتا ہوا طیارے کے سامنے آ گیا اور اسی دوران تیز رفتار انجن اسٹارٹ ہوا اور اسے اندر کھینچ لیا۔ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ وہ شخص ائرپورٹ کے محفوظ اور ممنوع علاقے میں کس طرح داخل ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں تاہم اس وقت تک وہ دم توڑ چکا تھا۔حادثے کے باعث ائرپورٹ پر 19 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ ایک رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے نظامِ پرواز متاثر ہوا۔
ایک سروے میں معلوم ہوا ہے کہ کتے اور بلیوں کے مالکان کی تقریباً نصف تعداد مستقبل میں ایسی ٹیکنالوجی چاہتی ہے جو ان کے پالتو جانوروں کی زبان کا ترجمہ کر سکے۔ سروے کے مطابق 10 میں سے چار مالکان ایسے ٹیکنالوجی چاہتے ہیں جو ان کے کتوں کے بھونکنے اور بلیوں کے میاؤں کرنے کا ترجمہ کرنے میں مدد گار ہو۔ 2000 افراد پر کیے جانے والے سروے میں معلوم ہوا کہ وہ مستقبل میں اسمارٹ واچ اور خودکار دانتوں کے برش جیسی ڈیوائسز سمیت اپنے پالتوؤں کے لیے ٹیکنالوجیکل جدت کے حوالے سے پُرامید ہیں۔ 20 فی صد افراد کا کہنا تھا کہ وہ ایسی ڈیوائس چاہتے ہیں جس سے وہ اپنے کتے یا بلی سے ان...
کراچی: پاکستان کسٹمز نے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے انٹرنیشنل ڈپارچر پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے 72 ہزار 700 امریکی ڈالر کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی۔ کسٹمز ترجمان رائے تنویر کے مطابق ایتھوپین ایئرلائن کی پرواز سے کیمرون جانے والے ایتھوپئین مسافر ایکانگا ارمنڈ کو شک کی بنیاد پر روکا گیا۔ مسافر کی جسمانی تلاشی اور سامان کی جانچ کے دوران جوتوں اور بیگ میں بڑی مقدار میں غیر ملکی کرنسی کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔ ترجمان کے مطابق حکام نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے رقم کو تحویل میں لے لیا اور مسافر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ رائے تنویر نے مزید کہا کہ پاکستان کسٹمز غیر قانونی کرنسی اسمگلنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے مخصوص قومیتوں کو عمر بھر کے لیے گولڈن ویزا دینے کے حوالے سے زیر گردش افواہوں کی تردید کی ہے۔یو اے ای کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ’وام‘ کے مطابق ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر دیا گیا ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ’نئی نامزدگی پر مبنی گولڈن ویزا اسکیم‘ کا آغاز کیا گیا ہے۔گولڈن ویزا ایک طویل المدتی رہائشی ویزا ہے جو غیر ملکی باصلاحیت افراد کو متحدہ عرب امارات میں رہنے، کام کرنے یا تعلیم حاصل کرنے کی اجازت دیتا ہے اور اس کے ساتھ متعدد خصوصی فوائد بھی فراہم کیے جاتے ہیں۔یو اے ای حکومت کے سرکاری پورٹل کے مطابق اس ویزا کے لیے سرمایہ...
پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر تھا اس لیے نشانہ نہ بنایا جا سکا۔ پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملہ مسلح افراد کی جانب سے کیا گیا اور اس حوالے سے سرچ آپریشن جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں تھانے اور ایک گھر پر ڈرون سے حملہ کیا گیا، جس میں خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق میریان اور ہوید کی حدود میں ڈرون سے دو الگ الگ حملے ہوئے۔ پہلا حملہ پولیس اسٹیشن جبکہ دوسرا حملہ ایک رہائشی گھر پر ہوا۔ ڈرون حملے میں خاتون جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈرون حملے کے باعث علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔...
درخواست پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس اہم معاملے میں پی ٹی آئی کو سُنا ہی نہیں گیا اور عدالت کو مخصوص نشستوں کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں،...
شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک کی جانب سے امریکی صارفین کے لیے ایک علیحدہ ایپلی کیشن بنائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے، جسے امریکا میں اس وقت فعال کیا جائے گا جب وہاں ٹک ٹاک پر بندش عائد کی جائے گی۔ امریکی حکومت نے ٹک ٹاک کی بندش کے خلاف قانون بنا رکھا ہے، جس کے تحت اگر ٹک ٹاک اپنے امریکی آپریشنز کسی امریکی کمپنی یا فرد کو فروخت نہیں کرتی تو ایپ کو امریکا میں بند کردیا جائے گا۔ مذکورہ قانون کے تحت ڈونلڈ ٹرمپ ٹک ٹاک کی فروخت اور پابندی سے متعلق معاملات طے پانے کی وجہ سے تین بار ٹک ٹاک پر پابندی کی مدت بڑھا چکے ہیں۔ ابتدائی طور پر ٹک ٹاک...
کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان کو مضبوط بنائیں گے تو ایک نیا دور شروع ہو گا، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مبارک باد اور خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، دنیا کو مکالمے اور جنگ کی جگہ امن کی طرف لانا ہو گا، ہم گلوبل وارمنگ سمیت سنگین خطرات سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ میری پہچان پاکستان ڈاکٹر عشرت العباد خان نے کہا ہے کہ حقیقی، امن و انصاف، مساوات اور انسانی وقار پائیدار ترقی کی موجودگی سے ہے۔ کراچی میں آڈیو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اختلافات کا احترام ہو، تنازعات کو بات چیت کی صورت میں حل کیا جائے، ہماری دفاعی نمائش کا سلوگن آرمز فار پیس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہورائزن اسکینڈل برطانیہ کے پوسٹ آفس کی تاریخ کا وہ سیاہ باب ہے جس نے نہ صرف سینکڑوں معصوم ملازمین کی زندگیاں تباہ کیں بلکہ پورے نظام انصاف اور ٹیکنالوجی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔1999 میں جاپانی کمپنی فوجتسو کا تیار کردہ کمپیوٹر سسٹم ’ہورائزن‘ برطانیہ بھر کے پوسٹ آفسز میں متعارف کرایا گیا۔ اس سسٹم میں ایسی خامیاں تھیں جو پوسٹ ماسٹروں کے کھاتوں میں غلط طور پر مالی خسارے ظاہر کرتی تھیں۔ لیکن اس خرابی کو تکنیکی مسئلہ ماننے کے بجائے پوسٹ آفس نے ملازمین پر فراڈ، چوری اور بدعنوانی کے الزامات عائد کیے۔اس سسٹم کی وجہ سے 900 سے زائد افراد کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کیا گیا، کئی افراد کو نوکری سے نکال دیا...
لندن ( نیوز ڈیسک) برطانیہ کی پوسٹ آفس کی تاریخ کا سب سے بڑا اور افسوس ناک اسکینڈل جسے ہورائزن اسکینڈل کہا جا رہا ہے، بالآخر سرکاری انکوائری کے بعد پوری شدت سے سامنے آ گیا۔ اس اسکینڈل میں 900 سے زائد پوسٹ ماسٹرز کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر کے ناصرف ان کی نوکریاں ختم کی گئیں، بلکہ درجنوں افراد کو جیل، مالی بربادی اور ذہنی اذیتوں کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ تمام واقعات پوسٹ آفس کے کمپیوٹر سسٹم ہورائزن کی خرابی کی وجہ سے پیش آئے، جو جاپانی کمپنی فوجستو نے تیار کیا تھا۔ یہ سسٹم 1999ء میں متعارف کرایا گیا اور اس کے بعد برطانیہ بھر میں استعمال ہونے لگا لیکن اس سسٹم میں سنگین تکنیکی خامیاں موجود...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اگر آپ دمہ جیسے تکلیف دہ اور مسلسل رہنے والے مرض سے نجات تو نہیں، مگر اس کی شدت میں کمی چاہتے ہیں تو دوا کے ساتھ ساتھ اپنی سوچ بدلنے کی بھی کوشش کریں، کیونکہ ایک نئی طبی تحقیق کے مطابق مثبت طرز فکر براہ راست آپ کی سانس کی کیفیت پر اثرانداز ہو سکتا ہے۔اٹلی کی کیتھولک یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دمہ کے مریض اگر مستقل مایوسی یا منفی خیالات میں مبتلا رہیں تو ان کی علامات وقت کے ساتھ بدتر ہوتی جاتی ہیں اور پھیپھڑوں کی کارکردگی میں بھی نمایاں کمی آتی ہے۔تحقیق میں 310 ایسے افراد شامل کیے گئے جنہیں کم از کم 6 ماہ سے...
کراچی ( نیوز ڈیسک) صوبۂ سندھ کے شہر میرپورخاص میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں میں محکمہ تعلیم کے گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی بیگمات بھی شامل ہیں۔ فہرست کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمۂ تعلیم کے 72ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ان میں گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی اور مکمل رقم جلد بی آئی ایس پی کو واپس جمع کر دیں گے۔ملازمین اور افسران کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کی عدالت نے سابق سیاستدان ویدال کوادراس پر قاتلانہ حملے کو سیاسی انتقام قرار دے دیا اسپین کی عدالتِ عالیہ نے سابق سیاست دان الیخو ویدال کوادراس پر قاتلانہ حملے کی کوشش کے مقدمے میں 8 افراد پر فردِ جرم عائد کردی ہے۔ عدالت نے اس کارروائی کو ایران مخالف مؤقف اور منحرفین کی حمایت سے جوڑا ہے۔سابق دائیں بازو کے رہنما ویدال کوادراس کو نومبر 2023 میں میڈرڈ میں گولی مار کر زخمی کیا گیا تھا۔ وہ ایران کی اپوزیشن تنظیم “مجاہدین خلق” کے حامی اور ایران میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے کھلے ناقد رہے ہیں۔ عالمی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ عدالتی دستاویزات کے مطابق مشتبہ افراد کا تعلق بین الاقوامی نیٹ...
فلسطینیوں کے فون، سوشل میڈیا، انٹرنیٹ سرگرمیاں، ویڈیوز اور چہروں کی شناخت کی جاتی ہے، گوسپل سسٹم زیرِ زمین اہداف تلاش کرتا ہے اور سرنگیں شناخت کرکے ازخود حملے کرتا ہے۔ یہ ویئر از ڈیڈی ٹارگٹڈ سسٹم اس وقت حملہ کرتا ہے، جب مطلوبہ شخص کسی مخصوص مقام پر ہو۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینوں کے قتلِ عام سے متعلق اماراتی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسرائیل کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس جنگی مشین فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اماراتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے فیصلے اب مشینیں کر رہی ہیں، انسانی مداخلت نہایت محدود رہ گئی ہے، اسرائیل نے سالوں کا ڈیٹا، کالز، پیغامات اور سوشل میڈیا ایک مشین لرننگ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے خواتین اور لڑکیوں پر مظالم ڈھانے کے الزام میں افغان طالبان کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اللہ اخوند زادہ اور چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کیے ہیں۔عدالت کے قبل از سماعت چیمبر 2 کی جانب سے جاری کردہ احکامات میں کہا گیا ہے کہ یہ ماننے کی معقول وجوہات موجود ہیں کہ دونوں شخصیات لڑکیوں، خواتین اور صنفی حوالے سے طالبان کی پالیسی پر عمل نہ کرنے والے دیگر افراد کے خلاف ظالمانہ کارروائیوں کا حکم دینے، اکسانے یا ایسے اقدامات کے لیے آمادہ کرنے میں مبینہ طور پر ملوث ہیں۔ Tweet URL اگست 2021 میں افغانستان پر طالبان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 جولائی 2025ء) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے پاکستان اور ایران سے بڑی تعداد میں واپس آنے والے افغان پناہ گزینوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے مزید امدادی وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کیا ہے۔'ڈبلیو ایچ او' نے کہا ہے کہ خواتین اور بچوں سمیت واپس آنے والے بیشتر لوگوں کے پاس معمولی زاد راہ کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ انہیں ہنگامی طبی مدد، خوراک اور پناہ کی ضرورت ہوتی ہے۔ ادارے کی طبی ٹیموں نے بتایا ہے کہ پناہ گزینوں میں بہت سے لوگ زخموں، انفیکشن، پانی کی کمی اور غذائی قلت کا شکار ہوتے ہیں جنہیں ضروری مدد پہنچانے کے لیے اضافی وسائل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اب کسی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے! صرف اور صرف سڑکوں پر احتجاج ،دما دم مست قلندر ہوگا تاکہ قوم زبردستی کے مسلط کردہ کٹھ پتلی حکمرانوں سے نجات حاصل کرے۔عمران خان کے ایکس اکاﺅنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں ا ±ن کا مزید کہنا تھا کہ جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔ ا ±ن کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر میں نے بارہا مذاکرات کی بات کی مگر اب مذاکرات کا...
7 جولائی کو اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں افغانستان میں انسانی حقوق اور خواتین کی حالتِ زار سے متعلق افغان حکومت کے خلاف ایک قرارداد منظور کی گئی۔ اس قرارداد میں اقوام متحدہ چارٹر کے کسی آرٹیکل کا حوالہ نہیں دیا گیا لیکن چارٹر کے آرٹیکل ایک اور 55 کے اصولوں کے تحت یہ قرارداد منظور کی گئی جن میں انسانی حقوق اور بین الاقوامی ذمے داریوں کا ذکر ہے۔ اس قرارداد کو 116 ممالک کی حمایت حاصل ہوئی، جبکہ امریکا اور اسرائیل نے اس کی مخالفت کی، اور 12 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ پاکستان نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ بھارت نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد میں افغانستان میں انسانی...
لاہور: وائلڈ لائف رینجرز پنجاب نے غیر قانونی طور پر رکھے گئے خطرناک جنگلی جانوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایک اور بڑی کارروائی کرتے ہوئے فیصل آباد سے ایک سفید ٹائیگر اور افریقی شیر کے بچے کو تحویل میں لے لیا۔ ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر ڈاکٹر غلام رسول کے مطابق یہ کارروائی وائلڈ لائف رینجرز فیصل آباد نے خفیہ اطلاع پر کی، جس دوران غیر قانونی طور پر رکھے گئے نایاب نسل کے جانور برآمد کیے گئے۔ تحویل میں لیے گئے سفید ٹائیگر کو لاہور سفاری زو منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ افریقی شیر کے بچے کی بھی محفوظ مقام پر منتقلی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈاکٹر غلام رسول کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد میں پکڑے گئے جعلی کال سینٹر فراڈ کیس کی ابتدائی تحقیقات نے ہوش اُڑا دینے والے انکشافات سے پردہ اٹھا دیا ہے۔تحقیقات کے مطابق کال سینٹر کے ذریعے ایک منظم ہنی ٹریپ اسکیم چلائی جارہی تھی، جس میں خود کو خاتون ظاہر کر کے لوگوں سے دوستی کی جاتی، ان سے تصاویر کا تبادلہ کیا جاتا، اور پھر کیمرے پر کسی لڑکی سے بات کرا کر اعتبار حاصل کیا جاتا۔ جب شکار جال میں پھنس جاتا، تو اس کی ویڈیوز اور چیٹ کا استعمال کرکے اسے بلیک میل کیا جاتا اور رقم بٹوری جاتی۔مزید انکشاف ہوا ہے کہ یہ گروہ یورپ اور دیگر ممالک میں آن لائن کاروبار کی جعلی ویب سائٹس چلا رہا تھا۔ ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی: الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان نے گزشتہ سال ملک بھر میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے 2100 منصوبے کامیابی سے مکمل کیے، جن سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد افراد مستفید ہو ئے۔رواں سال کے دوران 2320 منصوبے مکمل کرنے کا ارادہ ہے۔ الخدمت واش پروگرام صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنا رہا ہے بلکہ صفائی ستھرائی اور صحت و صفائی سے متعلق آگاہی اور سہولیات کی فراہمی میں بھی نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔یہ منصوبے وسطی پنجاب، جنوبی پنجاب، شمالی پنجاب، سندھ، خیبرپختونخوا، بلوچستان، آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان اور وزیرستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں مکمل کیے گئے۔ ان 2100 منصوبوں میں 579 چھوٹے نلکے، 923 کمیونٹی ہینڈ پمپ، 206 کنویں، 248...
---فائل فوٹو صوبۂ سندھ کے شہر میرپورخاص میں بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے فائدہ اٹھانے والے سرکاری ملازمین کی فہرست سامنے آ گئی۔ فائدہ اٹھانے والوں میں محکمۂ تعلیم کے گریڈ 1 سے 18 تک کے افسران کی بیگمات بھی شامل ہیں۔فہرست کے مطابق میرپورخاص ضلع میں محکمۂ تعلیم کے 72 ملازمین کی بیگمات نے مستحقین کے اس پروگرام سے رقم حاصل کی۔ ان میں گریڈ 1 سے 18 تک کے ملازمین اور افسران کی بیگمات شامل ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کرپشن کی نذر، سرکاری ملازمین کو نوازنے کا انکشافحیدرآباد بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں خورد... ادھر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر کے مطابق بی آئی ایس پی سے فائدہ حاصل کرنے والے ملازمین کی تنخواہوں سے کٹوتی کی جائے گی...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) ملک میں جاری حج 2026ء کی رجسٹریشن کے آخری روز تک ڈھائی لاکھ پاکستانیوں نے درخواستیں جمع کروا دیں۔ سرکاری میڈیا کے مطابق ملک بھر سے ڈھائی لاکھ کے قریب افراد نے اگلے سال حج کے لیے درخواست دی، اس سلسلے میں رجسٹریشن کے لیے دیا گیا وقت آج بدھ کو ختم ہوجائے گا، وزارت مذہبی امور نے حج 2026ء کے لیے پچھلے مہینے رجسٹریشن شروع کی اور یہ سلسلہ 9 جولائی تک جاری رہنے کا اعلان کیا گیا تھا، رجسٹریشن کے بعد اگلے مرحلے میں درخواست گزار سرکاری یا نجی حج سکیموں میں سے کسی ایک کا انتخاب کر سکیں گے جب کہ پاکستان کو سعودی عرب کی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔09جولائی 2025)سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ساؤتھ مظہر علی کاکہناہے کہ پڑوسیوں کے بیانات کے مطابق فلیٹ سے اکثرماڈل و اداکارہ حمیرا کی چیخنے اور چلانے کی آوازیں آتی تھیں جس سے بظاہر لگتا ہے کہ وہ ذہنی دباؤ کا شکار تھیں،کرائم سین کا معائنہ کر کے معلوم ہوا موت کسی چیز کے کھانے یا ری ایکشن کی وجہ سے ہوئی، ماڈل و اداکارہ حمیرا اصغر کی پندرہ روز سے زائد پرانی لاش برآمد ہونے کے حوالے سے مزید انکشافات سامنے آگئے، پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ حمیرا منشیات کا استعمال بھی کرتی تھی تاہم اداکارہ کی لاش کا پوسٹمارٹم مکمل کرلیا گیا ہے حتمی رپورٹ پر حقائق سامنے آئیں گے۔میڈیا سے...
ڈھاکا: برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے تحقیقی یونٹ BBC Eye کی تصدیق شدہ آڈیو کال سے انکشاف ہوا ہے کہ گزشتہ سال طلبا احتجاج کے دوران خونریز کارروائی کی منظوری سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد نے خود دی تھی۔ یہ آڈیو کال مارچ 2025 میں لیک ہوئی تھی، جس میں حسینہ واجد کو سکیورٹی فورسز کو مہلک ہتھیار استعمال کرنے اور طلبا کو موقع پر گولی مارنے کا حکم دیتے سنا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اگست 2024 میں طلبہ کی قیادت میں حکومت مخالف تحریک کے دوران ایک ہزار سے زائد مظاہرین جاں بحق ہو گئے تھے، جس کے بعد حسینہ واجد کی حکومت کا خاتمہ ہوا اور وہ ملک سے فرار ہو کر بھارت میں پناہ...
پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفے کی خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔ اپنے ایک بیان میں ندیم افضل چن نے واضح کیا کہ صدر مملکت آصف علی زرداری کے استعفی کی خبریں بے بنیاد ہیں، ایسی افواہیں جمہوری اداروں کے استحکام کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے، وہ ہمیشہ جمہوریت کیلیے ثابت قدم رہے ہیں۔مرکزی سیکریٹری اطلاعات نے کہا کہ عوام ان کے استعفے سے متعلق غلط خبروں سے ہوشیار رہیں، پیپلز پارٹی قوم کی بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے انتھک محنت کرتی رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ آصف علی زرداری نے آمریت کا ڈٹ کر مقابلہ کیا اور اصولوں پر قائم رہے،...
طیب سیف :بانی تحریک انصاف کی ہدایت پرپی ٹی آئی کے احتجاج کا پلان فائنل کر لیا۔ذرائع کے مطابق حتمی پلان چاروں صوبوں ، کشمیر اور گلگت بلتستان کے صدور کی سفارشات کے بعد مرتب کیا گیاہے،پی ٹی آئی نے اسلام آباد کی بجائے ہر صوبائی حلقے میں احتجاج کا فیصلہ کیاہے۔ذرائع کے مطابق احتجاج ایم پی اے لیڈ کرے گا جبکہ مقامی قیادت اور ایم این اے اسے سپورٹ کرے گا ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی نے بھی حتمی پلان کی منظوری دے دی ہے،سیاسی کمیٹی نے تمام تر قیادت اور ایم پی ایز کو مقامی سطح پر متحرک ہونے کی ہدایت کی ہے۔ بھارت پاکستان میں دہشتگردکارروائیوں کی حمایت اور مالی معاونت کررہا...
یمن (اوصاف نیوز)لائبیریا کا پرچم بردار یونان سے چلنے والا اور بڑی تعداد میں سامانِ تجارت سے لدا بحری جہاز ایٹرنٹی سی یمن کے قریب حوثیوں کے حملے کے بعد ڈوب گیا ہے اور عملے کو بچانے کی کوششیں جاری ہیں یہ بات چار میری ٹائم سکیورٹی ذرائع نے بدھ کو رائٹرز کو بتائی۔دو ذرائع نے بتایا کہ عملے کے بعض افراد پانی میں لائف جیکٹس میں تھے اور اب تک کم از کم پانچ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔ میری ٹائم سکیورٹی فرمز نے بدھ کے روز یونان کے زیرِ انتظام چلنے والے ایٹرنیٹی سی جہاز سے عملے کے انخلاء کے لیے ایک مشن کا آغاز کیا ہے جس پر دو دن قبل یمن سے دور حوثیوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی ریاست گجرات کے ضلع گمبھیرا میں ایک پرانا پل اچانک زمین بوس ہوگیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ متعدد گاڑیاں دریا میں جاگریں۔بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب پل پر معمول کے مطابق گاڑیوں کی آمدورفت جاری تھی۔ پل کا ایک بڑا حصہ ٹوٹ کر دریا میں گرنے سے کئی گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ اب تک 3 افراد کو زندہ نکالا جاچکا ہے جبکہ دیگر کی تلاش کے لیے آپریشن جاری ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ پل تقریباً 40 سال پرانا تھا...
فرانس کا افریقی شہریوں کے لیے 5 سالہ شینگن ویزا کا اعلان، یورپی ممالک کی بڑی پیشرفت اسلام آباد، 29 جون 2025 — سفری سہولیات کی بہتری کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے فرانس نے افریقہ کے شہریوں کے لیے پانچ سالہ ملٹی پل انٹری شینگن ویزا دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فہرست میں فرانس کے ساتھ اب جرمنی، اٹلی، اسپین، نیدرلینڈز، یونان اور بیلجیم بھی شامل ہو گئے ہیں، جو افریقی درخواست گزاروں کو طویل المدتی ویزے جاری کر رہے ہیں۔ یہ پالیسی ان افراد کے لیے فائدہ مند ہے جو باقاعدگی سے شینگن ممالک کا سفر کرتے ہیں اور ویزا قوانین کی مسلسل پاسداری کا ریکارڈ رکھتے ہیں، خاص طور پر کاروباری شخصیات، تعلیمی شعبے...
بنوں(نیوز ڈیسک)صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں کے علاقے میریان اور ہوید کی حدود میں 2 الگ الگ ڈرون حملوں میں خاتون جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوگئے۔ نجی چینل کے مطابق پولیس ذرائع نے بتایا کہ پہلا ڈرون حملہ پولیس اسٹیشن اور دوسرا ڈرون حملہ ایک گھر پر ہوا، حملوں سے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون اونچائی پر پرواز کر رہا تھا، جس وجہ سے اسے نشانہ نہیں بنایا جاسکا، جاں بحق ہونے والی خاتون کی لاش اور تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا ہے۔ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر موجود ہے، واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ یاد رہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سی سی ڈی کےملازمین کے الاؤنس کا اجراء کر دیا گیا، افسران اور ملازمین کو 2011 کے بنیادی پےاسکیل کے مطابق ایک اضافی تنخواہ دی جائےگی۔ مراسلے کے مطابق ڈیپیوٹیشن پرسی سی ڈی میں آنے والے ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا،دوران ڈیوٹی معطل ہونے والے افسران اور اہلکار بھی الاؤنس نہیں لے سکیں گے۔ طویل مدت رخصت اور دوران ڈیوٹی لمبی چھٹی پر جانے والوں کوبھی الاؤنس نہیں ملےگا،سی سی ڈی کے اوایس ڈی بنائے جانے والے افسران اور اہلکار الاؤنس کے حقدارنہیں ہوں گے۔ محکمہ داخلہ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کومراسلہ بھیج دیا،سی سی ڈی کےملازمین کی الاؤنس کی منظوری صوبائی کابینہ نےدی تھی۔
راجستھان کے ضلع چورو کے بھانوڑا گاؤں میں بھارتی فضائیہ کا جگوار جنگی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں پائلٹ سمیت دو افراد ہلاک ہو گئے۔ حادثے کے بعد پولیس اور انتظامی ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ’جیگوار‘ گر کر تباہ مقامی افراد کے مطابق، آسمان میں ایک زور دار دھماکے کی آواز سنائی دی، جس کے بعد کھیتوں سے آگ اور دھواں بلند ہوتا نظر آیا۔ طیارہ گرنے سے کھیتوں میں آگ لگ گئی، جسے دیہاتیوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی۔ چورو کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کے مطابق حادثے کی جگہ سے دو لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پائلٹ کی لاش...
جنوبی افریقا نے زمبابوے کو دوسرے ٹیسٹ میں اننگز اور 236 رنز سے شکست دے دی۔ بلاوائیو میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست سے دوچار کیا اور سیریز 0-2 سے جیت لی۔ فالو آن کے شکار زمبابوے کی ٹیم دوسری اننگز میں 220 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی، یوں جنوبی افریقی ٹیم نے میچ اننگز اور 236 رنز سے جیت لی۔ جنوبی افریقا کے ٹیسٹ کپتان ویان ملڈر کو میچ میں 367 رنز کی یادگار اننگز کھیلنے پر پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ یاد رہے کہ پہلے ٹیسٹ میں زمبابوے کو جنوبی افریقا کے ہاتھوں 328 رنز سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ زمبابوے، جنوبی افریقا اور نیوزی لینڈ...
غزہ(نیوز ڈیسک) اسرائیل کے تازہ فضائی حملوں میں غزہ کے مختلف علاقوں میں کم از کم 20 افراد شہید ہو گئے، جن میں چھ بچے بھی شامل ہیں۔ الجزیرہ کے مطابق حملے صبح سویرے سے جاری ہیں۔ صرف شاتی کیمپ میں ایک حملے میں 8 افراد جان کی بازی ہار گئے، دیر البلح میں ایک گھر پر بمباری سے 2 افراد اور خان یونس میں خیموں پر ڈرون حملے میں مزید 2 افراد شہید ہوئے۔ غزہ کی سول ڈیفنس ایجنسی کے ترجمان محمود بصل نے اے ایف پی کو بتایا کہ ایک فضائی حملہ آدھی رات کے بعد خان یونس میں بے گھر افراد کے خیمے پر کیا گیا، جب کہ دوسرا حملہ کچھ دیر بعد شمالی غزہ کے ایک...
مخصوص نشستوں سے متعلق پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔یہ درخواست پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکریٹری علی اصغر نے دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق ہیں۔اس درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مخصوص نشستوں سے متعلق کیس میں پی ٹی آئی کو نہیں سنا گیا، پشاور ہائیکورٹ کو مخصوص نشستوں کے معاملے پر مِس لیڈ کیا گیا تھا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے، درخواست گزار کو مخصوص نشستوں کا کیس لڑنے کا حق دیا جائے۔پی ٹی آئی نے درخواست میں الیکشن کمیشن اور دیگر کو فریق بنایا ہے۔
واشنگٹن: ٹرمپ انتظامیہ نے ہوائی اڈوں پر سیکیورٹی چیک کے دوران مسافروں کو جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی ہے۔ امریکی ہوم لینڈ سیکیورٹی کی وزیر کرسٹی نوئم نے تصدیق کی ہے کہ نئی ٹیکنالوجی کی بدولت اب مسافر جوتے پہنے ہوئے ہی سیکیورٹی اسکریننگ کرا سکیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی نظام میں بہتری جدید سینسرز اور اسکیننگ ٹیکنالوجی کی مدد سے ممکن ہوئی ہے، جس سے وقت کی بچت اور مسافروں کی سہولت بڑھے گی۔ یاد رہے کہ یہ جوتے اتارنے کی پالیسی 2001 میں اس وقت نافذ کی گئی تھی جب ایک نو مسلم فرانسیسی شہری نے جوتوں میں بارود چھپا کر دھماکہ کرنے کی کوشش کی تھی۔
اسلام آباد پولیس کے غوطہ خوروں اور شہزاد ٹاون پولیس کی ٹیموں نے سیلابی پانی میں پھنسے 3 بچوں سمیت فیملی کے 6 افراد کو ریسکیو کر لیا۔ نالہ کورنگ میں طغیانی کے باعث پانی گھروں میں داخل ہوگیا تھا۔ گھر میں دو مرد، خاتون اور تین کمسن بچے پھنس گئے تھے۔ ریسکیو 15 پر کال موصول ہوتے ہی پولیس ٹیموں نے بروقت ریسپانس کیا۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے پولیس ٹیموں کو شاباش دیتے پوئے انعامات کا اعلان بھی کیا۔
پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے مخصوص نشستوں کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ میں باضابطہ درخواست دائر کر دی۔ درخواست پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے جنرل سیکرٹری علی اصغر کی جانب سے دائر کی گئی، جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا آئینی اور قانونی حق ہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ اس اہم معاملے میں پی ٹی آئی کو سُنا ہی نہیں گیا اور عدالت کو مخصوص نشستوں کے حوالے سے غلط معلومات فراہم کی گئیں، جس سے عدالتی فیصلہ متاثر ہوا۔ پشاور ہائیکورٹ کا 13 اور 14 مارچ 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور عدالت درخواست گزار کو اپنا مؤقف پیش کرنے کا موقع فراہم کرے...
کیپ ٹاون (ڈیلی پاکستان آن لائن )جنوبی افریقا کے کپتان ویان ملڈر ویسٹ انڈیز کے عظیم بیٹر برائن لارا کا 400 رنز کا تاریخی ریکارڈتوڑنے کے قریب تھے اور صرف 34 رنز درکار تھے لیکن انہوں نے اننگز ڈکلیئر کر دی اور ریکارڈ نہ توڑنے کی وجہ بھی بتادی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کھیل کے دوسرے دن کے اختتام پر سابق کپتان اور کمنٹیٹر شان پولاک سے گفتگو میں ملڈر نے کہا کہ برائن لارا ایک لیجنڈ ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف 400 رنز کی اننگز کھیلی تھی، میں چاہتا تھا کہ یہ ریکارڈ انہی کے پاس رہے۔ اگر دوبارہ ایسا موقع ملا تب بھی میں یہی کروں گا۔ مرغی کا گوشت 45روپے فی کلو مہنگا 27...
شمالی اورجنوبی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث کرفیو نافذ کردیا گیا ۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق شمالی وزیرستان میں سکیورٹی خدشات کے باعث صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا تمام داخلی، خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر عوامی آمدورفت پر پابندی لگائی گئی ۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں سکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے کرفیو لگادیا گیا۔
نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی راولپنڈی نے کارروائی کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں عملے کی غیر اخلاقی حرکات بے نقاب کردی۔ این سی سی آئی اے نے کہا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہوٹہ میں تعینات دو ملازمین کے خلاف اختیارات کے ناجائز استعمال، سرکاری حدود میں غیر اخلاقی سرگرمیوں اور قابل اعتراض ویڈیو مواد بنانے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تحقیقات کا آغاز انکوائری نمبر 1541/25 کی بنیاد پر کیا گیا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ شکیل احمد (ریڈیولوجسٹ) اور زین العابدین (وارڈ سرونٹ) نے THQ اسپتال کہوٹہ میں اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک خاتون مریضہ کے ساتھ ریڈیالوجی وارڈ میں شدید غیر اخلاقی عمل کیا۔ واقعے کے دوران شکیل احمد...
’’اگر بھارت تعاون کرے تو مخصوص افراد (مولانا مسعود ازہر اور حافظ سعید)کی حوالگی پر پاکستان کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا‘‘ الجزیرہ کو دیا گیا یہ بیان کسی ایئرے ،غیرے، نتھو خیرے کا نہیں بلکہ اس سیاستدان کا ہے کہ جس کی ماں اور نانا ، پاکستان کے وزیراعظم رہے اور والد آج بھی اسلامی جمہوریہ پاکستان کے صدر ہیں، یعنی مسٹر بلاول زرداری ، بلاول زرداری کے اس بیان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر خاصی بحث جاری ہے اور مختلف تجزیہ کار اس بیان کو متنازعہ ، سفارتی بدحواسی ، بلکہ آئین پاکستان، ریاستی خودمختاری، قومی عزت اور پاکستان کی مستقل پالیسی کی کھلی توہین قرار دے رہے ہیں، یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ پوری پاکستانی...
اسلام آباد سنگجانی کے قریب موٹر وے پر مسافر کوسٹر کھائی میں گرنے کے نتیجے میں 17 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق موٹر وے ایم ون پر براہمہ اور سنگجانی کے درمیان مسافر کوسٹر بارش کے باعث پھسلن کے سبب بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری، ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ ریسکیو حکام کے مطابق 6 زخمیوں کو پمز جبکہ 5 کو واہ جنرل اسپتال منتقل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات میں حادثے کی وجہ بارش کے باعث سڑک پر پھسلن بتائی گئی ہے، متعلقہ حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ آزادکشمیر : جہلم ویلی میں کلائوڈ برسٹ ، متعدد...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2025 کے تحت 1 جولائی سے نقد کاروباری لین دین پر 20.5 فیصد ٹیکس نافذ کردیا ہے۔ یہ ٹیکس اُن نان فائلرز پر لاگو ہوگا جو 2 لاکھ روپے سے زائد کی نقد ادائیگی کرتے ہیں۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق یہ قدم ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے، ٹیکس آمدن بڑھانے اور معیشت کو دستاویزی شکل دینے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام کے مطابق یہ ٹیکس صرف کاروباری نوعیت کی لین دین پر عائد ہوگا۔ تنخواہیں، جائیداد کی آمدنی، زرعی خرید و فروخت، اور کیپیٹل گینز اس قانون سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے غیر رجسٹرڈ کاروباری...
اسرائیل کے وزیر دفاع یواف گیلنٹ کی جانب سے غزہ کے شہریوں کی جبری نقل مکانی سے متعلق منصوبے نے شدید تنازع کھڑا کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو وائٹ ہاؤس سے خاموشی سے روانہ، غزہ مذاکرات میں کوئی پیشرفت نہ ہوسکی منصوبے کے تحت جنوبی غزہ میں ایک مخصوص علاقہ، جسے ’ہیومینٹیری سٹی‘ کا نام دیا گیا ہے، قائم کیا جائے گا جہاں تقریباً 6 لاکھ افراد کو منتقل کیا جائے گا۔بعدازاں انہیں ’رضاکارانہ طور پر‘ کسی تیسرے ملک منتقل ہونے کی پیشکش دی جائے گی۔ اگرچہ اسرائیلی حکام اس عمل کو رضا کارانہ نقل مکانی قرار دے رہے ہیں، مگر ماہرین قانون کا کہنا ہے کہ جنگ زدہ حالات اور شہریوں کے پاس متبادل نہ ہونے...
کہوٹہ(نیوز ڈیسک) ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ میں مریض خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ریڈیالوجی ٹیکنیشن اور وارڈ سرونٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال کہوٹہ میں کارروائی کی۔ مریض خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ریڈیالوجی ٹیکنیشن سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ریڈیالوجی ٹیکنیشن شکیل اور ٹی ایچ کیواسپتال کہوٹہ کا وارڈ سرونٹ زین العابدین شامل ہے۔ ملزم شکیل پر نازیبا ویڈیو بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنےکے بھی الزامات ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نازیبا ویڈیو ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بنائی گئی یا کسی پرائیویٹ اسپتال میں؟ تصدیق کی جارہی ہے۔ زیر حراست دونوں...
لاہور: اوگرا میں خلاف قانون بھاری تنخواہوں پر مشیروں کی بھرتیوں کی انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) میں قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایڈوائزرز کا تقرر کیا گیا ہے اور ان مشیروں کو لاکھوں روپے ماہانہ تنخواہ پر رکھا گیا ہے۔ اوگرا میں کنٹریکٹ پر رکھے گئے مشیروں میں غلام رضا اور نعیم غوری شامل ہیں ۔ نعیم غوری اوگرا میں ممبر فنانس رہے ہیں اور 6 مرتبہ ریٹائرمنٹ کے بعد توسیع لیتے رہے۔ نعیم غوری کو ساتویں بار مدت ملازمت میں توسیع نہ ملی تو ان کو بطور مشیر رکھ لیا گیا ۔ اسی طرح غلام رضا ایک نجی آئل کمپنی سے ریٹائر ڈ ہوئے تو ان کو بھی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)ٹی ایچ کیو اسپتال کہوٹہ میں مریض خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ریڈیالوجی ٹیکنیشن اور وارڈ سرونٹ کو حراست میں لے لیا گیا۔ نیشنل سائبرکرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحصیل ہیڈکوارٹرز اسپتال کہوٹہ میں کارروائی کی۔ مریض خواتین کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ریڈیالوجی ٹیکنیشن سمیت دو ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان میں ریڈیالوجی ٹیکنیشن شکیل اور ٹی ایچ کیواسپتال کہوٹہ کا وارڈ سرونٹ زین العابدین شامل ہے۔ ملزم شکیل پر نازیبا ویڈیو بنا کر خواتین کو بلیک میل کرنےکے بھی الزامات ہیں۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق نازیبا ویڈیو ٹی ایچ کیو کہوٹہ میں بنائی گئی یا کسی پرائیویٹ اسپتال میں؟ تصدیق کی جارہی ہے۔ زیر حراست دونوں ملزمان سے...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) مسافروں کے لیے ایک بڑی خوشخبری آ گئی ہے! امریکہ کی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ اب ہوائی اڈوں (ایئرپورٹس) پر سیکیورٹی چیک کے دوران جوتے اتارنے کی شرط ختم کر دی گئی ہے۔ یعنی اب جب آپ امریکہ کے کسی بھی ایئرپورٹ پر سفر کے لیے جائیں گے، تو آپ کو جوتے اتارنے کی زحمت نہیں اٹھانی پڑے گی۔ یہ قانون پچھلے بیس سال سے لاگو تھا۔ اس کی بنیاد 2001 میں ہونے والے ایک واقعے پر رکھی گئی تھی، جب ایک دہشتگرد، رچرڈ ریڈ، نے اپنے جوتوں میں دھماکہ خیز مواد چھپا کر ایک امریکی پرواز کو تباہ کرنے کی کوشش کی تھی۔ خوش قسمتی سے وہ کامیاب نہ ہو سکا، اور دوسرے مسافروں نے...
ایک حالیہ سائنسی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث گلیشیئرز (برفانی تودوں) کے تیز رفتار پگھلاؤ سے زمین کے اندر موجود میگما چیمبرز پر دباؤ کم ہو جاتا ہے، جس کے نتیجے میں آتش فشاں پہاڑوں کے پھٹنے کے واقعات نہ صرف زیادہ ہو سکتے ہیں بلکہ پہلے سے کہیں زیادہ شدید اور تباہ کن بھی بن سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان گلیشیئر پگھلاؤ اور بنیادی ڈھانچے کی تباہی یہ تحقیق چیک ریپبلک کے دارالحکومت پراگ میں ہونے والی گولڈشمٹ کانفرنس میں پیش کی گئی، جس کی سربراہی یونیورسٹی آف وسکونسن-میڈیسن کے محقق پابلو مورینو نے کی۔ دباؤ کم ہونے سے آتش فشانی عمل میں اضافہ مورینو کے مطابق جب گلیشیئرز موسمیاتی تبدیلی کے باعث...
کراچی(نیوز ڈیسک)ہر گھرانے کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے پاس کم از کم مہران گاڑی تو ہو تاکہ کبھی فیملی کے ساتھ نکلنا ہو تو آسانی سے سفر کیا جا سکے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ایک عام پاکستانی کے لیے اس مہنگائی میں گاڑی خریدنا نا ممکن نظر آتا ہے۔ گاڑیوں کی بڑھتی قیمتوں کو دیکھ کر اس کاروبار سے منسلک کار ڈیلرز کی جانب سے بھی پُرکشش آفرز لگائی جا رہی ہیں تاکہ ان کا کاروبار چلتا رہے اور شہریوں کو بھی آسانی فراہم کی جاسکے۔ کراچی میں علی معین موٹرز نے ایک منفرد اور بظاہر پُرکشش آفر لگائی ہے۔ اس آفر کے تحت کوئی بھی شہری 4 لاکھ 20 ہزار روپے ڈاؤن پیمنٹ کے ساتھ یہ...
نیٹّا اہیتوف ممتاز اسرائیلی اخبار ’ دی ہارتز‘ سے وابستہ ہیں۔ وہ اس اخبار کے میگزین سیکشن کی سینیئر ایڈیٹر ہیں۔ انہوں نے حال ہی میں اخبار میں ایک تجزیہ لکھا۔ جس میں ممتاز فرانسیسی مورخ اور ماہر امور مشرق وسطیٰ جان پیئر فلیو (جنہوں نے کئی ماہ غزہ میں گزارے ہیں)کے حوالے سے غزہ میں تباہی کی تصویر دنیا کو دکھانے کی کوشش کی۔ وہ لکھتی ہیں: غزہ میں تباہی کی تصویر غزہ کی پٹی میں داخل ہونے کے بعد، جب جان پیئر فلیو، ممتاز فرانسیسی مورخ اور ماہر امور مشرق وسطیٰ، نے پہلی بار وہاں کے حالات کا جائزہ لیا تو انہیں ایک بہت بڑا دھچکا لگا۔ وہ وہ جگہیں، جو انہیں اپنی کئی سابقہ سفروں میں مانوس...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت کا ایک اور سنگ میل, احساس اپنا گھر اسکیم پر عملدرآمد کا باقاعدہ آغاز شروع کردیا۔ تفصیلات کےمطابق اسکیم کے تحت کم آمدن والے لوگوں کو گھر بنانے کے لئے بلاسود قرضوں کی فراہمی کا عمل شروع کیا گیا، قرضوں کے چیکس تقسیم کرنے کے لئے وزیر اعلی ہاوس میں تقریب کا انعقاد ہوا، وزیر اعلی علی امین گنڈاپور نے بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ وزیر اعلی نے کامیاب درخواست دہندگان کو بلاسود قرضوں کے چیکس تقسیم کئے، اسکیم کے تحت بلاسود قرضوں کی فراہمی کے لئے چار ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ اسکیم کے تحت قرضوں کی فراہمی کے عمل میں شفافیت کےلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">جدید تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آلہ سماعت محض سماعت کی بحالی تک محدود نہیں بلکہ یہ افراد کی معاشرتی زندگی، ذہنی صحت اور معیارِ زندگی میں نمایاں بہتری پیدا کرتا ہے۔ماہرین کے مطابق آلہ سماعت کے استعمال سے سماجی سرگرمیوں میں شرکت بڑھتی ہے، تنہائی میں کمی آتی ہے اور ذہنی دباؤ بھی کم ہوتا ہے۔نیویارک یونیورسٹی میں ہونے والے کلینیکل ٹرائل میں معلوم ہوا کہ آلہ سماعت استعمال کرنے والے بزرگ افراد نے کم از کم ایک اضافی قریبی رشتہ برقرار رکھا، جبکہ جنہوں نے یہ آلہ استعمال نہیں کیا، ان میں تنہائی میں اضافہ دیکھا گیا۔ تحقیق کے مطابق سماجی بحالی جذباتی بحالی کی نسبت زیادہ تیزی سے آتی ہے، خاص طور...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) امریکی ریاست ٹیکساس میں سیلاب کے باعث اموات جبکہ لاپتہ افراد کی تعداد بڑھ کر 161 ہو گئی۔ اے ایف پی کے مطابق گورنر گریگ ایبٹ نے خبردار کیا ہے کہ لاپتہ افراد کی فہرست مزید طویل ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ صرف کیر کاؤنٹی میں 161 افراد لاپتہ ہیں،اس فہرست میں مزید افراد شامل ہو سکتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ یہ اعداد و شمار دوستوں، رشتہ داروں اور پڑوسیوں کی جانب سے لاپتہ افراد کی رپورٹنگ پر مبنی ہیں۔کیر کاؤنٹی جو وسطی ٹیکساس کے فلیش فلڈ ایلی کے نام سے مشہور علاقے میں واقع ہے، سب سے زیادہ متاثر ہوا، جہاں94 اموات ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا...

حکام کی غفلت سے دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،پشاورہائیکورٹ نے سانحہ سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سانحہ سوات اوردریاؤں پر تجاوزات سے متعلق درخواست پرپشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ حکام کی غفلت سے 27جون کو دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،بھاری تنخواہوں، ٹیکسز کے باوجود سیاحوں کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا،سیاحوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال ہوا نہ کوئی اور طریقہ کار اپنایا گیا،تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ عوامی خدمت میں سنگین غفلت تھا، خیبرپختونخوا کے دریاؤں پر غیرقانونی عمارتیں حادثات کی وجہ بن رہی ہیں،عوام کے تحفظ کیلئے حکام نے خاموشی اختیار کی،غیرقانونی عمارتیں ماحول اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں،حکام کی غفلت کے باعث دریاؤں پر غیرقانونی تجاوزات...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) بین الاقوامی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے منگل کے روز طالبان کے سپریم لیڈر اور افغانستان کے چیف جسٹس کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ان دونوں پر افغانستان میں لڑکیوں اور خواتین پر ظلم کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ اقوام متحدہ کی عدالت آئی سی سی کا کہنا ہے کہ اس بات پر یقین کرنے کی بنیادیں موجود ہیں کہ طالبان کے اعلیٰ ترین روحانی رہنما ہیبت اللہ اخوندزادہ اور طالبان کے چیف جسٹس عبدالحکیم حقانی نے لڑکیوں، خواتین اور "دوسرے افراد" کے خلاف صنفی بنیادوں پر ظلم و ستم کے ساتھ ہی انسانیت کے خلاف جرم کا ارتکاب کیا ہے۔ عدالت نے مزید کہا کہ...
ڈی آئی خان: خیبر پختونخوا میں دیرینہ دشمنی خونریز تصادم میں تبدیل ہو گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے رحمانی خیل میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خونریز تصادم میں بدل گئی، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان رات 3 بجے کے قریب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ واقعہ تھانہ پنیالہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں دشمنی کی بنا پر دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں میں نعمت اللہ، محمد سلیم اور زاہد شامل ہیں، جن کی...
ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا میں دیرینہ دشمنی خونریز تصادم میں تبدیل ہو گئی اور فائرنگ کے نتیجے میں3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس حکام کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل پہاڑپور کے علاقے رحمانی خیل میں دیرینہ دشمنی ایک بار پھر خونریز تصادم میں بدل گئی، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان رات 3 بجے کے قریب شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں ایک گروپ کے 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔ گاڑی کا چالان، وزیراعلیٰ پنجاب کے صاحبزادے جنید صفدر کا ردعمل سامنے آگیا واقعہ تھانہ پنیالہ کی حدود میں پیش آیا، جہاں دشمنی کی بنا پر دونوں گروپ آمنے سامنے آ گئے اور فائرنگ شروع ہو گئی۔ جاں بحق ہونے والوں...

حسینہ واجد نے احتجاجی مظاہروں پر گولیاں برسانے کا حکم دیا تھا، لیک آڈیو میں انکشاف، بی بی سی کی تصدیق
ایک لیک آڈیو ریکارڈنگ میں انکشاف ہوا ہے کہ بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم شیخ حسینہ نے 2022 میں طالب علموں کی قیادت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران ہلاکتوں کی اجازت دی تھی۔ برطانوی خبر رساں ادارے بی بی سی کی جانب سے تصدیق شدہ اس آڈیو میں حسینہ واجد کو سیکیورٹی فورسز کو ’ مہلک ہتھیار استعمال کرنے‘ اور ’جہاں بھی مظاہرین نظر آئیں، ان پر گولیاں برسانے ‘ کا حکم دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے بنگلہ دیش میں سول نافرمانی کی تحریک میں شدت، ایک روز میں 100 سے زائد ہلاکتیں، کرفیو نافذ آڈیو کا مواد اور تحقیقات آڈیو میں شیخ حسینہ واجد کی گفتگو ایک نامعلوم سینئر حکومتی افسر کے ساتھ...
فیصل آباد(نیوز ڈیسک)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کا فیصل آباد میں سابق فیسکو چیف کے ڈیرے پر کارروائی کے دوران اربوں روپے کا آن لائن فراڈ پکڑ لیا۔ فیصل آباد میں تاریخ کا سب سے بڑا آن لائن فراڈ بےنقاب ہوگیا، جعلی سرمایہ کاری کا بڑا اسکینڈل پکڑا گیا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی ٹیم کے مطابق انہیں سابق فیسکو چیف ملک تحسین کے ڈیرے پر چھاپے کے دوران بڑے کال سینٹر کا انکشاف ہوا ۔ جو پونزی اسکیم اور آن لائن انویسٹمنٹ فراڈ میں ملوث تھا۔ کارروائی کے دوران غیر ملکی باشندوں سمیت 149 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ۔ ملزمان میں 131 مرد اور 18 خواتین شامل ہیں۔ این سی سی آئی اے کے مطابق...
فوٹو فائل چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے واقعات میں جانی و مالی نقصان پر اظہار افسوس کیا ہے۔ایک بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ بلوچستان، خیبر پختونخوا، اسلام آباد اور راولپنڈی میں 19 جانوں کا ضیاع صدمے کا باعث ہے، بارش کے دوران حادثات میں پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے کہا کہ این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے مِل کر بلوچستان اور خیبر پختونخوا کے بارش سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں شروع کریں۔ پنجاب میں بارشوں سے تباہی، 7 افراد جاں بحق، 11 زخمیپروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے بارشوں سے ہونے...
فائل فوٹو خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث صبح 5 سے شام 7 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام داخلی، خارجی راستوں اور مرکزی شاہراہوں پر عوامی آمدورفت پر پابندی ہوگی۔دوسری جانب جنوبی وزیرستان کے بیشتر علاقوں میں سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر صبح 6 سے شام 6 بجے تک کرفیو لگادیا گیا۔
کراچی ایئرپورٹ اور اطراف میں مون سون سیزن میں پرندوں کی تعداد بڑھ گئی، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے ایئر لائنز کو خبردار کردیا۔ جاری نوٹم میں پائلٹس کو لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران احتیاط کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹم میں کہا گیا ہے کہ پرندے طیاروں کے لیے بڑے حادثے کا سبب بن سکتے ہیں۔
افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے سپریم لیڈر کی گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز کابل(آئی پی ایس )افغان طالبان نے عالمی فوجداری عدالت کے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کر دیا۔افغانستان کی حکومت اور طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے عالمی فوجداری عدالت کے طالبان رہنماں کے گرفتاری وارنٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ایسے احمقانہ اعلانات شرعی قوانین سے ہماری مضبوط وابستگی اورعزم پر اثرانداز نہیں ہوں گے۔ عالمی فوجداری عدالت نے افغان طالبان کے امیر ہیبت اللہ اور چیف جسٹس کے وارنٹ گرفتاری جاری کردییانہوں نے گرفتاری وارنٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ طالبان حکومت اس عدالت کو تسلیم نہیں کرتی۔ یاد رہے کہ بین...
بھارت دہشت گرد ریاست اسرائیل مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں،امیر جماعت اسلامی بجلی ، پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاج کے حوالے سے اہم اعلان کیا جائیگا،پریس کانفرنس جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیل کو تسلیم کرنے یا ابراہم معاہدے کا حصہ بننے کی کوئی کوشش کی گئی تو قوم بھرپور مزاحمت کرے گی۔ بجلی ، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کیلئے احتجاج کا آغاز کرینگے ، آئندہ دو روز تک اس حوالے سے اہم اعلان کیا جائیگا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بھارت ایک دہشت گرد ریاست ہے، اسرائیل اور بھارت مل کر قبضے کی پالیسیاں چلا رہے ہیں، فلسطین...
القاعدہ، ٹی ٹی پی اور بلوچ شدت پسند اور مجید بریگیڈ افغانستان سے بدستور سرگرم ہیں، پاکستانی مندوب یقینی بنانا ہوگا افغانستان پھر دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے،عاصم افتخارکا جنرل اسمبلی میں خطاب اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے سرگرم دہشت گرد تنظیمیں صرف ہمارے لئے نہیں پوری دنیا کیلئے خطرہ ہیں، القاعدہ ، ٹی ٹی پی اور بلوچ شدت پسند افغانستان سے بدستور سرگرم ہیں۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) ، اور مجید بریگیڈ کے درمیان بڑھتا ہوا گٹھ جوڑ قائم ہو چکا ہے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) ، بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے)...

راولپنڈی میں اربوں کے پراجیکٹس کا افتتاح، پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے منصوبے شروع کرینگے: مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نوازشریف فلائی اوور اور جی پی او / ٹی ایم انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس جلد لانے اور پینے کے صاف پانی کے لئے پائپ لائنیں بچھانے کے پراجیکٹ تیارکرنے مری میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے اور راولپنڈی کے نالہ لئی کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔ مریم نواز نے راولپنڈی نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب...
لاہور، گوجرانوالہ (خصوصی نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکمرانوں کو خبردار کیا ہے کہ ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے اور اسرائیل کو تسلیم کرنے کی جرات کی گئی تو جماعت اسلامی عوامی طاقت سے زبردست مزاحمتی تحریک برپا کرے گی۔ منگل کو منصورہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکی پشت پناہی سے اسرائیل بدمست ہاتھی کی طرح انسانیت کو کچل رہا ہے۔ نسل در نسل امریکی غلامی اختیار کرنے والے حکمران ٹرمپ کی چاپلوسی، اس کے حق میں بیان دینے اور نوبل انعام کی نامزدگی کے چکر سے باہر نکلیں اور مظلوم فلسطینیوں اور کشمیریوں کے حق میں جرات مندانہ اقدامات اٹھائیں۔ امیر جماعت اسلامی نے بجلی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان اور افغانستان کے درمیان سیاسی مشاورت کے پہلے باضابطہ دور کا اختتام ہو گیا جس کے تحت دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ، علاقائی تعاون اور مشترکہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مکالمے کو آگے بڑھانے پر اتفاق کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت)مسلم لیگ نون کے رہنما و سابق وزیر خارجہ خرم دستگیر نے کہا ہے کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی کا بیان بلاول زرداری کی پارٹی پالیسی ہوسکتی ہے ، اس کا حکومت سے کوئی تعلق نہیں، ایسے بیان سے پہلے ریاست سے گفتگو لازمی ہے، بلاول کو وضاحت دینی چاہیے ،نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کا دہشت گردی سے متعلق بیانیہ اب دنیا میں پٹ رہا ہے جبکہ پاکستان نے دنیا کے سامنے خود کو ایک ذمہ دار ریاست کے طور پر پیش کیا ہے۔خرم دستگیر نے کہا کہ حافظ سعید اور مسعود اظہر کی بھارت حوالگی سے متعلق بلاول کا بیان ان کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(نمائند ہ جسارت) زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض داروں سے اربوں روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی صدارت میں ہوا، جس میں زرعی ترقیاتی بینک کی جانب سے قرض داروں سے9 ارب روپے وصول نہ کرنے کا انکشاف ہوا ۔دوران اجلاس ملک بھر کے 1601 قرض داروں کی جانب سے ایک روپیہ بھی قرض واپس نہ کرنے پر کمیٹی اراکین حیران ہو گئے۔اس موقع پر آڈٹ حکام نے بتایا کہ کوئٹہ، کراچی اور لاہور کے قرض داروں کے لیے 16 فیصد واجب الادا رقم وصول کی گئی ہے تاہم ملک بھر میں زرعی ترقیاتی بینک کے نادہندگان کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔ خواجہ شیراز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوجا (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں بوکو حرام کے حملے میں 9افراد ہلاک اور 4زخمی ہو گئے۔ کمشنر سوگن مائی میلے نے بتایا کہ واقعہ ریاست کے دارالحکومت میدوگوری سے تقریبا 270 کلومیٹر دور پیش آیا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بورنو ریاستی حکومت اور فوج کمیونٹی کو محفوظ بنانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرے گی۔ بوکو حرام کے حملوں کو روکنے کے لیے خندقیں کھودنے کے مشینیں تعینات کی جائیں گی۔اس کے علاوہ انہوں نے ہلاک شدگان کے خاندانوں کے لیے 326 ڈالر اور زخمیوں کو 163 ڈالر دینے کا بھی اعلان کیا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر)نیو کراچی ٹاؤن سات ہزار روڈ اور برساتی نالے خستہ حالی کا شکار۔ ٹاؤن چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر 5-G میں واقع سات ہزار روڈ اور اس سے متصل برساتی نالے کی انتہائی خستہ حالی کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف متعلقہ افسران کے ہمراہ متاثرہ مقام پر پہنچے اور شہریوں سے درپیش مسائل دریافت کیے۔ اس موقع پرXEN بی اینڈ آر اشتیاق حْسین،افسران فیصل صغیر،ساجد صدیقی و دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔انہوں نے سات ہزار روڈ اور برساتی نالے پر پْلیا کی تعمیر کے کام کا معائنہ کرتے ہوئے کہا کہ سات ہزار روڈ کی حالت اس قدر ابتر ہوچکی ہے کہ اس پر گاڑیوں کی آمد و رفت ناممکن ہو...
پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بھارت کی جانب سے بیرونی حمایت جیسے الزامات غیر ذمے دارانہ اور حقائق کے منافی ہیں۔ کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا بغیر کسی ہچکچکاہٹ کے منہ توڑ، شدید، گہرا، تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر زیادہ سخت جواب دیا جائے گا۔ ان خیالات انھوں نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وارکورس کرنے والے مسلح افواج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے صائب خیالات کا اظہار کر کے بھارت کے مذموم عزائم بے نقاب کیے ہیں، کیونکہ بھارتی وزیراعظم نے جو ماحول بنایا ہے، وہ انھیں پاکستان کے خلاف ایک بار...
ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے غزہ میں اسرائیلی جارحیت پر دہرا معیار اپنانے پر امریکا اور مغربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ملائیشیا کے وزیراعظم نے کہا کہ غزہ اور ایران پر اسرائیل کی بدترین جارحیت پر مجرمانہ خاموشی بلکہ معاونت نے امریکا اور مغربی ممالک کا چہرہ بے نقاب کردیا۔ انور ابراہیم نے کہا کہ غزہ میں جس طرح انسانی حقوق کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں اور سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب ہو رہا ہے اس پر امریکا اور مغربی ممالک کا ردمل منافقانہ ہے۔ یہ دہرا معیار ناقابل قبول ہے۔ انھوں نے عالمی قوتوں سے اپیل کی اگر دنیا میں امن چاہتے ہیں تو اس دہرے معیار اور منافقانہ عمل کو چھوڑ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے حکومت کی جانب سے یوٹیوب چینلز کی بندش کو آزادیِ اظہار پر ایک اور خطرناک وار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا سمیت تمام متعلقہ قانونی فورمز پر بھرپور مزاحمت کریں گے، پی ٹی آئی کی چیف جسٹس آف پاکستان سے فوری نوٹس لینے کی بھی اپیل۔پارٹی ترجمان نے اپنے یوٹیوب چینلز کی بندش پر اپنے شدید ردعمل میں کہا کہ ریاستی مشینری پوری بیباکی سے اظہارِ رائے کو کچلنے میں مصروف ہے، اور یہ اقدام نہ صرف آئین کے منافی ہے بلکہ ایک سفاک آمریت کے ایجنڈے کا حصہ ہے۔ بغیر کسی نوٹس یا عدالتی کارروائی کے یوٹیوب چینلز کی بندش مکمل طور...
اسلام آ باد: سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے افغانستان کی وزارت خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نے ملاقات کی اور دونوں ممالک کے درمیان خدشات دور کرنے کے لیے باقاعدہ روابط پر زور دیا گیا۔ دفترخارجہ کے مطابق سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ سے افغانستان کی وزارت خارجہ کے فرسٹ پولیٹیکل ڈویژن کے ڈائریکٹر جنرل مفتی نور احمد نور نے پاکستان افغان سیاسی مشاورت کے پہلے دور کے کامیاب اختتام پر یہاں ملاقات کی۔ بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری خارجہ آمنہ بلوچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو گہرا کرنے، خدشات کو دور کرنے اور علاقائی امن اور خوش حالی کو فروغ دینے کے لیے باقاعدہ روابط...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فیصل آباد: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) نے ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے اربوں روپے کے آن لائن مالیاتی فراڈ میں ملوث نیٹ ورک کو بے نقاب کر دیا، فراڈ میں ملوث گروہ کو فیصل آباد میں سابق چیئرمین فیسکو کی رہائش گاہ پر قائم ایک خفیہ کال سینٹر سے چلایا جا رہا تھا، جہاں سے ملک بھر میں لوگوں کو دھوکہ دے کر رقوم بٹوری جا رہی تھیں۔میڈیا رپورٹس کےمطابق این سی سی آئی اے کے ترجمان کاکہنا ہےکہ اس کارروائی کے دوران 149 ملکی و غیرملکی افراد کو گرفتار کیا گیا، جن میں131 مرداور 18 خواتین شامل ہیں۔ترجمان کاکہنا تھا کہ تمام افراد مختلف نوعیت کے مالیاتی جرائم، سائبر فراڈ، پونزی اسکیموں اور دھوکا...
اٹلی کے شہر میلان کے برگامو ایئرپورٹ پر ایک 30 سالہ شخص ہوائی جہاز کے انجن میں کھینچے جانے سے ہلاک ہو گیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مذکورہ شخص اچانک رَن وے پر دوڑتا ہوا جہاز کے سامنے آ گیا۔ اسی دوران تیز رفتار انجن اسٹارٹ ہوا اور اسے اندر کھینچ لیا۔ تاحال یہ واضح نہیں ہو سکا کہ وہ شخص ایئرپورٹ کے محفوظ اور ممنوعہ علاقے میں کس طرح داخل ہوا۔ واقعے کے فوراً بعد ایمرجنسی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں مگر وہ جان بچانے میں ناکام رہیں۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ اس حادثے کے باعث ایئرپورٹ پر 19 پروازیں معطل کی گئیں جبکہ ایک رن وے کو عارضی طور پر بند کرنا پڑا جس سے نظامِ پرواز...
شارجہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 8 جولائی 2025ء)شارجہ پولیس نے 2024 میں عوام کے درمیان 99.7 فیصد افراد کے محفوظ محسوس کرنے کا اعلان کیا۔ سروے کے مطابق:دن کے وقت 99.7% محفوظ محسوس کرتے ہیںرات کو گھر اور عوامی مقامات پر 99.3% تحفظ محسوس کرتے ہیںرات میں اکیلے چلنا ۹۸.۶٪ افراد کے لیے محفوظ ہےسڑکوں اور پبلک ٹرانسپورٹ پر ۹۸.۹٪ تحفظ محسوس کرتے ہیںپولیس اسٹیشنز میں ۹۶.۷٪ اعتماد رکھتے ہیںمجموعی طور پر ۹۷٪ لوگ قانون نافذ کرنے کی صلاحیت پر بھروسہ کرتے ہیں کمانڈر ان چیف، میجر جنرل عبداللہ مبارک بن عامر نے اس کامیابی کا سہرا شارجہ کے حکمرانوں، ایگزیکٹو اور مشاورتی کونسلز، اور محکمہ اعداد و شمار و ترقیِ برادری کو دیا، جنہوں نے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی کی...