2025-07-04@10:39:43 GMT
تلاش کی گنتی: 4076
«اپنا ہیرو»:
(نئی خبر)
بلاول بھٹو زرداری : فائل فوٹو پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کرنے کیلئے نیو یارک پہنچ گئے، جہاں سے انہوں نے اپنا پیغام بھی شیئر کردیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے ویڈیو بیان میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں نیو یارک پہنچ گیا ہوں، اقوام متحدہ میں پاکستان کی آواز بنوں گا۔ وزیراعظم سے بلاول بھٹو نے بھارتی جارحیت کو دنیا کے سامنے رکھنے سے متعلق رہنمائی لیبلاول بھٹو نے قومی سفارتی کام سے متعلق اعتماد کرنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ میں دنیا کو بتانے آیا ہوں کہ ہم کشمیر کے عوام کے...
—فائل فوٹو پولیس نے بتایا ہے کہ خودکشی کی کوشش کرنے والا باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کر گئے۔پولیس کے مطابق رحیم یار خان کے علاقے بستی پیر بخش چاچڑ میں ایک باپ نے 3 بچوں کو زہریلی گولیاں دے کر خود بھی خودکشی کرلی تھی۔ترجمان شیخ زید اسپتال نے بتایا ہے کہ اسپتال میں باپ اور ایک بیٹا اسپتال میں انتقال کرگئے ہیں جبکہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی کی حالت تشویشناک ہے۔ صوابی: باپ نے 4 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلیپولیس کے مطابق قتل کیے جانے والوں میں 2 بیٹے اور 2 بیٹیاں شامل ہیں، ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو جھگڑوں کی بنیاد پر پیش آیا۔ اہل علاقہ نے بتایا ہے کہ بستی پیربخش چاچڑ...
لندن (اوصاف نیوز)برطانیہ کے معروف یوٹیوبر لارڈ مائلز نے ایک سال قبل دبئی کے ہوٹل سے چوری ہونے والے اپنے ایئرپوڈز کا کھوج لگا لیا۔ ایپل کی ’Find My‘ ایپ کے ذریعے ٹریکنگ کرتے ہوئے مائلز کو معلوم ہوا کہ ان کے Air Pods Pro اس وقت جہلم، پاکستان کے ’سیکنڈ وائف ریسٹورنٹ‘ کے قریب موجود ہیں۔ حالیہ سرگرمی کی اطلاع نے انہیں حیرت میں ڈال دیا، اور اب انہوں نے اعلان کیا ہے کہ ’میں اگلے ہفتے پاکستان جا رہا ہوں، ایک پولیس افسر کے ساتھ ایئرپوڈز کی بازیابی کا مشن انجام دوں گا، اور سب کچھ وڈیو میں ریکارڈ کروں گا۔‘ یوٹیوبرلارڈ مائلز اپنے ٹریول بلاگز کے لیے جانا جاتا ہے اوران کے 172,000 سبسکرائبرز ہیں ، مائلز...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ شریف خاندان نے پرانی روش اپنا کر دھاندلی نہیں بلکہ کھلم کھلا ’’دھاندلا‘‘ کیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ ن جیتنے کے باوجود مایوس، جبکہ تحریک انصاف ہار کر بھی مطمئن ہے، آر اوز کے دفاتر کے باہر ’’بانی چیئرمین زندہ باد‘‘ کے نعرے گونج رہے تھے، اندر نتائج میں تبدیلی کی جا رہی تھی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کی ڈیرہ غازی خان میں 4 خوارجی دہشتگرد جہنم رسید کرنے پر پنجاب پولیس کو شاباش انہوں نے کہا کہ شریف خاندان نے پرانی روش اختیار...
سکردو میں شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جی بی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کاظم میثم نے تکریم شہداء کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وسائل اور معدنیات پر قبضہ کرنے نہیں دیں گے، دبانے کی کوشش کرنے والے جان لیں ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ وسائل کی حفاظت کیلئے کٹ مریں گے، جان دیں گے، مسخرہ سیٹ اپ کو ہرگز قبول نہیں کریں گے، اپاہج سیٹ اپ کو دریا میں پھینک دیں گے، حکومتی لوگوں نے وسائل، معدنیات، غیرت سب کچھ بیچ ڈالا ہے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 3 سال سے زائد عرصے سے مستفید ہونے والے مستحقین کو 30جون 2025 تک از سرنو سروے کرانے کی ہدایت کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے نجی اخبارکو تصدیق کی ہے کہ دوبارہ سروے کا عمل صرف ان افراد کےلئے ہے جو تین سال سے زائد عرصے سے بی آئی ایس پی کی امداد وصول کررہے ہیں، ان کی مالی پوزیشن کی موجودہ صورتحال جاننے کےلئے دوبارہ تصدیق لازمی قراردی گئی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ اس وقت امداد کے مستحق ہیں یا نہیں۔ اعلامیے کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو 3 سال سے زائد عرصے سے بی آئی ایس پی...
پاکستانی شوبز کے بے باک اداکار اور ہدایت کار یاسر حسین ایک بار پھر اپنے دلچسپ اور چونکا دینے والے بیان کی بدولت خبروں کی زینت بن گئے۔ اس بار موضوع نہ کوئی فلم تھا، نہ ڈرامہ، بلکہ خود یاسر حسین کا فیملی پلاننگ کا خواب... اور وہ بھی ایسا کہ سن کر سب حیران رہ گئے۔نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں شرکت کے دوران یاسر حسین نے نہ صرف بچوں سے اپنی بے پناہ محبت کا اظہار کیا بلکہ یہاں تک کہہ ڈالا کہ اگر ان کے 12 بچے ہوں تو انہیں ذرّہ برابر بھی اعتراض نہیں ہوگا۔ بلکہ انہوں نے تو اس خواہش کو فخر کے ساتھ بیان کیا، جیسے کوئی ایوارڈ جیتنے کی بات ہو۔پروگرام کے...
اگر آپ بھی 90 کی دہائی میں بڑے ہوئے ہیں تو یقیناً زکوٹا جن کا ’’مجھے کام بتا دو، میں کیا کروں؟‘‘ جیسا کوئی ڈائیلاگ آج بھی آپ کی یادوں میں تازہ ہوگا۔ خوشخبری یہ ہے کہ پاکستان ٹیلی ویژن نے اپنے ماضی کے سپر ہٹ ڈرامے ’عینک والا جن‘ کو اب اعلیٰ معیار (ایچ ڈی) میں دوبارہ جاری کر دیا ہے، اور وہ بھی یوٹیوب پر۔ یعنی اب وقت اور دن کی قید کے بغیر، جب چاہیں، جہاں چاہیں!یہ شہرۂ آفاق بچوں کا ڈرامہ پہلی بار 1993 میں نشر ہوا تھا اور دیکھتے ہی دیکھتے ہر عمر کے افراد کے دلوں پر راج کرنے لگا۔ جادو، مہم، مزاح اور سبق آموز کہانیاں اس شو کا خاصا تھیں۔ اس کی...
پاکستان کے صدر آصف علی زادری کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں سے کہہ رہے ہیں کہ ’سیاست ہم پر چھوڑ دیں‘۔ آصف زرداری نے پاکستانی اور بنگلہ دیش ٹیم کے کھلاڑیوں سے گورنر ہاؤس لاہور میں ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستانی کھلاڑیوں کے سامنے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ اچھا کام کر رہے ہیں اس لیے سیاست چھوڑیں۔ یہ ہم جیسے لوگوں کا کام ہے جو 14 سال قید کاٹ سکتے ہیں۔ آپ ایسا نہیں کر سکتے۔ ان کی اس بات پر کھلاڑیوں نے قہقہہ لگایا۔ ‘Leave politics out, plz leave politics for us’ ???? President Asif Zardari folds hands in front...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )بینظیر انکم سپورٹ پروگرام نے 3 سال سے زائد عرصے سے مستفید ہونے والے مستحقین کو 30جون 2025 تک از سرنو سروے کرانے کی ہدایت کردی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن روبینہ خالد نے روز نامہ جنگ کو تصدیق کی ہے کہ دوبارہ سروے کا عمل صرف ان افراد کےلئے ہے جو تین سال سے زائد عرصے سے بی آئی ایس پی کی امداد وصول کررہے ہیں، ان کی مالی پوزیشن کی موجودہ صورتحال جاننے کےلئے دوبارہ تصدیق لازمی قراردی گئی ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ اس وقت امداد کے مستحق ہیں یا نہیں۔اعلامیے کے مطابق ایسے تمام مستحقین جو 3 سال سے زائد عرصے سے...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے جج نے ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستان خاندان کا 60 ہزار درہم کا جرمانہ منسوخ کردیا، جج کیلئے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کی طرف سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے ایک اعزازی تقریب کے دوران جج کے حسن سلوک کی تعریف کی کیوں کہ ام القوین فیڈرل کورٹ آف فرسٹ انسٹینس کے جج حامد ال علی نے ایک پاکستانی شخص پر عائد 60 ہزار درہم ( 45 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) کا جرمانہ...
پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر، سوشل میڈیا انفلوئنسر اور ڈیجیٹل کریئیٹر جنت مرزا اپنے خاندان کے ہمراہ مقدس فریضہ حج کی ادائیگی کیلیے سعودیہ عرب چلی گئیں۔ جنت مرزا نے روانگی سے قبل سادہ اور خوبصورت ہلکے نیلے عبایہ میں تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جبکہ ان کی بہن علیشبہ انجم نے بھی گہرے نیلے عبایہ میں تصاویر پوسٹ کیں۔جنت مرزا فلم تیرے باجرے دی راکھی میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں، ان کے انسٹاگرام پر 6.1 ملین اور ٹک ٹاک پر 25.6 ملین فالوورز ہیں، وہ اپنے والد ایس ایس پی مرزا انجم کمال، والدہ اور بہن علیشبہ انجم کے ہمراہ بزنس کلاس فلائٹ سے سعودی عرب روانہ ہوئیں۔جنت مرزا کی حج روانگی پر شیئر کی...
پاکستانی مسلح افواج کے ہاتھوں ہزیمت کے بعد بھارتی حکومت اور وزیراعظم مودی تاحال تنقید کی زد میں ہے۔ مدھیہ پردیش کے کانگریس صدر جیتو پٹواری کا مودی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہنا تھا کہ مودی جی آپ سندور کی بات کرتے ہیں، آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ مدھیہ پردیش میں روزانہ 25 بیٹیوں کی عصمت دری کیوں ہوتی ہے؟ جیتو پٹواری نے کہا کہ آپ یہ کیوں نہیں پوچھتے کہ بالا گھاٹ میں درندے رات بھر چار بیٹیوں کی عصمت دری کرتے رہے، جس طرح کی عصمت دردی کی باتیں اب ہوتی ہیں کیا آپ نے پہلے کبھی ایسی باتیں سنی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کو بتانا ہوگا کہ تین ہزار کی گارنٹی تھی، آپ...
رحیم یار خان: غربت سے تنگ باپ نے اپنے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی، جس کے بعد بچوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق تھانہ رکن پور کی حدود میں واقع علاقے سردار گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں غربت اور گھریلو حالات سے تنگ باپ نے اپنے تین کم سن بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی۔ متاثرہ خاندان کو تشویشناک حالت میں فوری طور پر شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق 32 سالہ عبدالرحمن نے گندم میں رکھی جانے والی زہریلی گولیاں کھا کر خودکشی کی کوشش کی اور یہی زہریلی گولیاں بچوں کو بھی دیں۔ بچوں میں 11 سالہ...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: زیادہ پانی پیئیں۔ پریشان ہیں؟ پانی پیئیں۔ تھکے ہوئے ہیں؟ پانی پیئیں۔ فکرمند ہیں؟ پانی پیئیں۔ آج چاہے آپ کا مسئلہ کچھ بھی ہو، زیادہ پانی پینا حل ہے۔ ایک اور پیغام جسے آپ کو آج یاد رکھنا چاہیے وہ یہ ہے کہ جب تک آپ خود کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کےلیے تیار نہیں ہوں گے آپ یہ نہیں جانیں گے کہ آپ کس چیز کے بنے ہیں، اور آپ کائنات کو آپ کو حیران کرنے کا موقع نہیں دیں گے۔ آپ کی تخلیقی صلاحیتیں بہنے کا انتظار کر رہی ہیں، کیا آپ صرف اپنے آپ کا ایک احسان کریں گے اور اسے ایک منصفانہ موقع دیں گے؟ آپ...
کئی برس پہلے جسٹن بیبر کے مقبول گانے "Baby” کو اپنی آواز میں گا کر عالمی سطح پر شہرت حاصل کرنے والی پاکستانی گلوکار بہنیں، ثانیہ اور مقدس، آج بھی انڈسٹری میں امتیازی سلوک کا سامنا کرنے پر دل گرفتہ ہیں۔ حال ہی میں ایک ٹی وی شو میں شرکت کے دوران دونوں بہنوں نے اپنی زندگی کے نشیب و فراز اور فنی سفر کے کئی اَن سنے پہلوؤں پر گفتگو کی۔ جسٹن بے بیز نے بتایا کہ اگرچہ وہ آج میوزک کی دنیا میں ایک پہچان رکھتی ہیں، لیکن انہیں اب بھی لوگوں کی طرف سے خاندانی پس منظر کا طعنہ سننا پڑتا ہے۔ مقدس نے شکوہ کیا کہ ان کی کامیابی کے باوجود معاشرہ انہیں ان کے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر خزانہ ومحصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے آئی پی ایس او ایس (اپسوس) کے دوسری سہ ماہی 2025 کے صارف اعتماد سروے کے نتائج کا خیرمقدم کرتے ہوئے ان نتائج کو پاکستان میں بہتر ہوتی ہوئی معاشی صورتحال اور عوامی رجحانات کا واضح ثبوت قرار دیا ہے۔ اتوار کو یہاں جاری پریس ریلیز کے مطابق سروے کے مطابق صارفین کے اعتماد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور اب 42 فیصد پاکستانی یہ یقین اور اعتماد رکھتے ہیں کہ ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہا ہے جو گزشتہ چھ سال کے دوران بلند ترین سطح ہے۔ سروے کے مطابق معیشت کو مستحکم تصور کرنے والوں کی شرح بھی اگست 2019 کے بعد بلند ترین...
مغربی بنگال کی وزیراعلٰی نے کہا کہ اپوزیشن کے جو نمائندے بیرون ملک چلے گئے ہیں وہ بہت زیادہ آواز اٹھا رہے ہیں لیکن یہاں بی جے پی اسکا سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش کررہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممتا بنرجی نے بھارتیہ جنتا پارٹی پر "آپریشن سندور" کو لیکر سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ یہ غلط ہے۔ ترنمول کانگریس کی صدر نے کہا کہ آپریشن سندور کا نام سیاسی کشش بڑھانے کے لئے رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن نے آپریشن سندور کے حوالے سے مودی حکومت کی حمایت کی ہے۔ اپوزیشن کے جو نمائندے بیرون ملک چلے گئے ہیں وہ بہت زیادہ آواز اٹھا رہے ہیں لیکن یہاں بی جے پی اس کا سیاسی...
مریم اورنگ زیب—فائل فوٹو پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بیانات پر جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا اسکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ اور نان اسٹاپ واویلا ہے۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیختے چلاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، اپنا سب کچھ برباد کر دینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں، ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے نہ شرمندگی کا احساس۔ سینئر صوبائی وزیر نے...
لاہور: پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی کے بیانات پر جواب میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی سرکس واپس آ چکا ہے، وہی پرانا اسکرپٹ، جھوٹ، ڈرامہ اور نان اسٹاپ واویلا ہے۔ ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ہاتھ خالی اور کاکردگی کچھ نہ ہو تب آپ زور زور سے چیختے چلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شکست کے ماروں کی مایوسی انتہا پر پہنچ چکی ہے، اپنا سب کچھ برباد کر دینے والوں کی طرح یہ چیخ رہے ہیں۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ واقعی اپنا سب کچھ برباد کر چکے ہیں، ان کے پاس کوئی منصوبہ ہے نہ شرمندگی کا احساس۔ سینئر صوبائی وزیر نے یہ بھی کہا کہ...
اپنے بیان میں امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے کہا کہ دھمکی دینے اور بھارت کی سازش کا طعنہ دینے والے خود چھپ کر غریب کے بچوں کو بہادری اور مخالفین کو غداری کا سرٹیفکیٹ دیتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی ایڈووکیٹ نے سوراب میں بھاگ کچھی سے تعلق رکھنے والے پروفیسر کے بیٹے اور اے ڈی سی سوراب ہدایت اللہ بلیدی سمیت دیگر بے گناہوں کے قتل پر دکھ افسوس و رنج کا اظہار کرتے ہوئے ان واقعات کے تسلسل کو بلوچستان کی مخدوش صورتحال کو مزید گھمبیر بنانے کا پیش خیمہ قرار دیا ہے۔ اپنے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ ان واقعات پر سرکار کی جانب سے مذمتی...
مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف لندن جانے کے لیے جاتی عمرہ سے روانہ ہوگئے ہیں۔ نواز شریف لاہور کے اولڈ ایئرپورٹ سے خصوصی پرواز کے ذریعے لندن جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیے: جنگ کے بعد نواز شریف جاتی عمرہ میں کیا کر رہے ہیں؟ ذرائع کے مطابق نواز شریف لندن میں چند روز قیام کریں گے اور اس دوران اپنا مکمل چیک اپ بھی کروائیں گے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں جاتی عمرہ لندن روانگی نواز شریف
مقبول ماڈل و اداکارہ علیزے شاہ نے حالیہ دنوں میں اپنے لباس پر ہونے والی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے بچپن سے ہی ایسے کپڑے پہنے ہیں اور ان کی والدہ نے کبھی ان پر کسی قسم کی پابندی نہیں لگائی۔ علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر متعدد اسٹوریز پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی مرضی سے لباس پہننے کا پورا حق حاصل ہے اور وہ کسی کی منظوری کی محتاج نہیں۔ علیزے شاہ نے لکھا کہ میں نے بچپن سے ہی بغیر آستینوں کے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنی ہیں، میری والدہ نے کبھی مجھ پر روایتی لباس مسلط نہیں کیا، والدہ نے محبت اور آزادی کے ساتھ پرورش دی، نہ کہ پابندیوں...
بھارتی چیف آف ڈیفنس کا اعترافی بیان؛ صدر کانگریس آپریشن سندور پرسوالات اٹھا دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا کہ ’’ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔‘‘ دوسری جانب، کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مطالبہ کیا ہے کہ ’’دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیے کے لیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے،...
فیصل قریشی کی اہلیہ شوبز کی دنیا کی چکاچوند سے دور رہتی ہیں اور اپنا زیادہ تر وقت اہل خانہ کے ساتھ گزارتی ہیں لیکن ان دنوں وہ سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو کی وجہ سے کڑی تنقید کی زد میں ہیں۔ ثناء فیصل نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی تھیں جس میں وہ اپنے بیٹے کو اس کے بابا فیصل قریشی کا ڈراما دکھا رہی ہوتی ہیں۔ انھوں نے اس ویڈیو کے کیپشن پر لکھا تھا کہ بابا بھوت بنے ہوئے ہیں جب کہ ان کا بیٹا اس تصویر میں کافی پریشان دیکھائی دے رہا ہے۔ یہ فیصل قریشی کے نئے ڈرامے بہروپیا کا ایک سین ہے جس میں ملٹی پل پرسنالٹی ڈس آرڈ کے...
سابق امریکی صدر جو بائیڈن طبی حالت کے باعث اکثر خبروں میں رہا کرتے تھے، حال ہی میں ان میں پروسٹیٹ کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سامنے آئی تھی۔ اب ان کے بارے میں ایک اور حیران کن دعویٰ سامنے آیا ہے جسے جان کر لوگ حیرت زدہ رہ گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر جوش ہاؤلی نے سابق صدر جو بائیڈن کے حوالے سے ایک سنسنی خیز اور حیران کن دعویٰ کیا ہے۔ فاکس نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ریپبلکن سینیٹر نے کہا کہ ایک نامعلوم سیکرٹ سروس ایجنٹ نے انہیں بتایا کہ بائیڈن اپنی صدارت کے دوران بعض اوقات وائٹ ہاؤس میں صبح کے وقت اپنی ہی الماری میں گم ہو جایا کرتے تھے۔...
گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی باپ بھی دم توڑگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) گزشتہ ہفتے اسرائیلی حملے میں شہید 9 بچوں کا زخمی ڈاکٹر باپ بھی دم توڑگیا۔ ڈاکٹر حمدی النجار کئی روز سے انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں زیر علاج تھے، زندہ بچ جانے والا ایک بیٹا تاحال زیر علاج ہے، بچوں کی والدہ حملے سے کچھ دیر پہلے گھر سے اسپتال نکل گئی تھیں جن کو اسپتال میں بچوں کی لاشیں دیکھنا پڑیں تو ان پر قیامت ٹوٹ گئی۔ واضح رہے کہ 24گھنٹوں میں 20 سے زیادہ فلسطینی اسرائیلی حملوں میں شہید ہوگئے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی...
سابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے اور ماضی قریب میں بھارت کا رویہ جارحانہ رہا۔انہوں نے کہاکہ جو پہلگام میں واقعہ ہوا اس کا پاکستان سے کوئی تعلق نہیں تھا اور جو انڈیا نے کیا ہم نے اس کا منہ توڑ جواب دیا۔ اسلام ٹائمز۔ سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی انتشار کے باعث کسی بھی ملک میں ترقی نہیں ہو سکتی۔ سابق وزیراعظم نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے حالات کو دیکھنا ہے کہ ہم کہاں کھڑے ہیں، مسئلہ...
اپنے بے باک خیالات اور لباس کے انتخاب کے لیے مشہور ابھرتی ہوئی ماڈل اور اداکارہ علیزے شاہ ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہیں۔ انسٹاگرام پر 43 لاکھ فالوورز رکھنے والی علیزے شاہ کو اپنے مختلف لائف اسٹائل اور بے باک انداز کے باعث اکثر تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ علیزے شاہ نے مختصر لباس پہنی ہوئی تصاویر پر تنقید کرنے والو کو جواب دیا ہے۔ انھوں نے لکھا کہ میں بچپن سے بغیر آستینوں والے کپڑے، شارٹس اور اسکرٹس پہنتی آئی ہوں۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ میری ماں نے مجھے کبھی دقیانوسی خیالات میں قید نہیں کیا۔ انہوں نے میری محبت کے ساتھ پرورش کی، پابندیوں کے ساتھ نہیں۔ علیزے شاہ نے کہا کہ یہ صرف لباس کی بات...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنی قیادت میں حکومت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس بات کا اعلان پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر نے کہا کہ احتجاجی تحریک کا مرکز اسلام آباد نہیں ہوگا، ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ سینیٹر علی ظفر نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہمیں دیوار کے ساتھ لگایا گیا، ہمارے پاس کوئی راستہ نہیں بچا، ہمارے پاس سڑکوں پر آنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں بچا، ملک بھر میں احتجاج کریں گے جسے میں...
انسان اور شیطان دو بالکل مختلف مخلوقات ہیں، ایک مٹی سے بنی ہے تو دوسرے کا وجود آگ پر مبنی ہے، مٹی اور آگ دونوں کا بظاہر کوئی آپسی رشتہ یا تعلق نہیں ہے لیکن اس کے باوجود مٹی سے تخلیق ہوا انسان اپنے اندر آگ سے خلق ہوئے شیطان کا روپ دھارنے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے۔ اللہ تعالیٰ کا انسان کو پیدا کرنے کے بیشمار مقاصد میں سے ایک مقصد یہ بھی تھا کہ ’’ وہ بڑی ذات‘‘ انسان کو اُس کی ذات سے منسلک تمام اختیارات سونپ کر دیکھنا چاہتی تھی کہ وہ شاکر بنتا ہے یا پھر بہک جاتا ہے۔ انسان کا انسان بنے رہنا دراصل اُس کی پیدائش سے تادمِ مرگ ایک مسلسل امتحان ہے...
ایسے لوگ جان لیں کہ اللہ کا عذاب بہت سخت ہے۔ سورۃ الطلاق میں اللہ تعالیٰ نے ان لوگوں کے بارے میں بتایا ہے جنھوں نے اللہ کے احکام کو نہیں مانا اور اپنی من مانی کی۔ ’’ اورکتنی ہی بستیاں ایسی ہیں جنھوں نے اپنے پروردگار اور اس کے رسولوں کے حکم سے سرکشی کی تو ہم نے ان کا سخت حساب لیا اور انھیں سزا دی، ایسی بری سزا جو انھوں نے پہلے کبھی نہیں دیکھی تھی، چنانچہ انھوں نے اپنے اعمال کا وبال چکھا اور ان کے اعمال کا آخری انجام نقصان ہی نقصان ہوا۔‘‘ اللہ تعالیٰ آیت نمبر 10(مع تفسیر) میں فرماتے ہیں ’’ اور آخرت میں ہم نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کر...
دورِحاضر میں بہت سے شعرائے کرام اپنے نام اور مقام کے اعتبار سے ایک دوسرے پر فوقیت رکھتے ہیں مگر ان شعراء میں شہزاد نیئرکا نام بھی شاملہے جنھیں ایک مقبول ترین شاعر تصورکرنے کے ساتھ ساتھ انھیں جدید اردو نظم و غزل کے طور پر بھی تسلیم کیا جاتا ہے۔ ان کی مقبولیت کا سبب ان کی غنائیت اور روانی سے بھرپور شاعری ہے، وہ اپنی شاعری میں منفرد اسلوب، زبان و بیان کے درست برتاؤ، علامتوں اور استعاروں میں پوشیدہ معانی تک رسائی کا راستہ وہ اپنے پڑھنے والوں کے لیے خود تشکیل کرتے ہیں، وہ روز مرہ زندگی میں بدلتے ہوئے حالات پر بہت گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، اسی وجہ سے ان کی شاعری میں کھٹے...
تحریر: نعیم اختر ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں 27 مئی 2025 کو منعقد ہونے والا پہلا آسیان-چین-جی سی سی سربراہی اجلاس ایک ایسے تاریخی لمحے کے طور پر سامنے آیا ہے جو ایشیا اور خلیج کے درمیان تعاون کی ایک نئی داستان رقم کر رہا ہے، اس اجلاس نے نہ صرف عالمی سفارتی افق پر چین کے ترقیاتی وژن کو اجاگر کیابلکہ یہ پیغام بھی دیا کہ اب عالمی ترقی کا مرکز مشرق کی طرف منتقل ہو رہا ہے،یہ اجلاس کوئی معمولی واقعہ نہیں تھا دنیا کی تین اہم معاشی اور جغرافیائی اکائیاں — آسیان، چین اور خلیج تعاون کونسل — پہلی مرتبہ ایک ہی میز پر باقاعدہ شریک ہوئیں،چین نے ایک فعال شراکت دار کے طور پر اس اجلاس...
اپنے ایک بیان میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ اگر ایران جوہری ہتھیار بنانا چاہتا تو اب تک بنا چکا ہوتا۔ کیونکہ ہم اس کام کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تاہم ہمارا ایسا کرنے کا ارادہ نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صیہونی وزیر اعظم "نتین یاہو" کے دفتر نے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی ایران کے خلاف نئی رپورٹ پر رد عمل دیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام پُرامن نہیں اور تہران اب بھی اپنے جوہری ہتھیاروں کے پروگرام کو مکمل کرنے پر بضد ہے۔ حالانکہ ایران کے ایٹمی پروگرام کے خلاف دُہائی دینے والا نتین یاہو خود غزہ میں اپنے مظالم کی وجہ سے بین الاقوامی کرمنل کورٹ (ICC) سے سزا یافتہ ہے۔ نتین یاہو...
بھارتی فوج نے پہلی بار تصدیق کی ہے کہ مئی میں پاکستان کے ساتھ جھڑپوں میں اس کے کچھ لڑاکا طیارے تباہ ہوئے، تاہم یہ بھی کہا کہ 4 روزہ تنازع کبھی بھی ایٹمی جنگ کے قریب نہیں پہنچا۔ہفتے کے روز سنگاپور میں شنگریلا ڈائیلاگ میں شرکت کے دوران ’بلومبرگ ٹی وی‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بھارتی مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان نے کہا کہ اہم بات یہ نہیں ہے کہ طیارے گرائے گئے، بلکہ یہ ہے کہ وہ کیوں گرائے گئے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا یہ دعویٰ کہ اس نے 6 بھارتی لڑاکا طیارے مار گرائے، بالکل غلط ہے، تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ بھارت نے اس جنگ میں...
چندی گڑھ (ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسپنر یوزویندر چہل اور مشہور خاتون ریڈیو جوکی (آر جے) مہوش ان دنوں اپنے مبینہ تعلق کی خبروں کے باعث توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔دونوں کی بڑھتی قربتیں اور انکے افیئر کی افواہوں نے زور پکڑ لیا ہے،مگر دونوں اسٹارز نے ابھی تک ان افواہوں کی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق یوزویندر چہل اورآر جےمہوش کی ایک ساتھ موجودگی اور سوشل میڈیا پر مسلسل سرگرمیاں ان قیاس آرائیوں کو ہوا دے رہی ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔اس معاملے نے اس وقت مزید زور پکڑا جب جمعرات 29 مئی 2025 کو ار جے مہوش کو چندی گڑھ کے ایک ہوٹل میں چہل سے ملتے ہوئے...
ویلاگ اسلام ٹائمز اردو کی پیشکش ہے، جس میں اہم خبروں سے متعلق مفید تبصرے پیش کئے جاتے ہیں۔ ہر ہفتے کے روز، مختصر و مفید ویلاگز، دیکھنے و سننے والوں کی خدمت میں پیش کئے جائیں گے۔ سامعین سے گزارش ہے کہ یوٹیوب چینل سبسکرائب کریں اور اپنی مفید آراء سے مطلع فرمائیں۔ متعلقہ فائیلیںIslam Times V Log 31-05-2025 اسلام ٹائم وی لاگ Shifting Power: Pakistan-Iran Alliance & Middle East Resistance on the Rise پاکستان کی ایران کے پرامن جوہری پروگرام کی حمایت سے امریکہ پریشان؟ یمن کےجوابی وارسے اسرائیل بد حواس؟ کیا پاکستان امریکی چنگل سے نکلنے جا رہا ہے؟ کیا خطے میں طاقت کا توازن بدلنے لگا ہے؟ ہفتہ وار پروگرام: وی لاگ وی...
لاہور(اوصاف نیوز)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کو اپنی حدود میں رہنے کا مشورہ دیدیا۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔ انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ ‘یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی’۔ مزید پڑھیں: “کامیاب...
قومی ٹیم کے سابق بابراعظم بنگلادیش کیخلاف سیریز سے باہر ہونے کے بعد سڑک پر نوجوانوں سے لڑ پڑے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابراعظم سڑک کے بیچ میں کچھ مداحوں کے ساتھ الجھ رہے ہیں۔ ویڈیو میں بابراعظم کو مداحوں نے گھیرا ہوا ہے اور کرکٹر تلخ لہجے میں انہیں کچھ کہہ رہے ہیں تاہم اسکی آواز واضح نہیں کہ معاملہ کیا ہوا۔ مزید پڑھیں: اپنی حدود میں رہیں! کامران اکمل کی بابراعظم کے والد کو وارننگ بابراعظم نے ایک مداح کو دھکا دیتے ہوئے بھیڑ سے نکلے اور اپنی گاڑی کی طرف جاتے دیکھائی دیے، یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس پر...
قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم کے والد اعظم صدیقی کو اپنی حدود میں رہنے کا مشورہ دیدیا۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں سابق کرکٹر کامران اکمل نے محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنلز ڈراپ کرنے سے متعلق فیصلے کی حمایت کی تھی، جو بابر کے والد کو پسند نہ آئی۔ انہوں نے ایک پُرانی تصویر شیئر کی جس میں کامران اکمل اپنے چھوٹے کزن بابراعظم کیساتھ موجود تھے، اس فوٹو کیساتھ اعظم صدیقی نے کیپشن میں لکھا کہ 'یہ بچہ (بابر) کبھی آپ کی کپتانی میں نہیں کھیلا، لیکن آپ نے اس کی کپتانی میں کھیلا اور صفر پر آؤٹ ہوئے جب کہ اس دن اس نے سنچری اسکور کی'۔ مزید پڑھیں: "کامیاب لوگوں کے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلویز کو 11 ماہ کے دوران 83 ارب روپے کی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔ پاکستان ریلویز کے ترجمان کے مطابق مسافرٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب روپے حاصل ہوئے جبکہ دیگر ذرائع سے 1 2 ارب کا ریونیو حاصل ہوا۔ ترجمان پاکستان ریلویز کے مطابق تاہم کسی بھی مالی سال کے11 ماہ میں اتنی آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی،کراچی ڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 13 ارب اور مال گاڑیوں سے 25 ارب روپے کمائے، لاہورڈویژن نے مسافرٹرینوں سے 10 ارب روپے جبکہ مال گاڑیوں سے 75 کروڑ روپے کمائے جبکہ راولپنڈی، ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4، 4 ارب روپے کی آمدن حاصل کی۔ دبئی میں 41...
انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا مؤثر جواب دے گا،بھارت نے دہشت گردی کیخلاف اپنی لڑائی میں تین نکات طے کئے ہیں ، ایٹم بم کی گیڈر بھبکی سے نہیں ڈریں گے،بھارتی وزیراعظم دہشت گردانہ حملوں کا وقت، جواب دینے کے طریقہ کار اور اور شرائط ہماری مسلح افواج طے کریں گی،دشمن کہیں بھی ہو اسے چھوڑا نہیں جائے گا،کانپورمیں تقریب سے خطاب بھارتی وزیراعظم مودی نے ایک بار پھر پاکستان کو دھمکی دیدی، آپریشن سندور ابھی ختم نہیں ہوا ہے، انڈیا ہر دہشت گردانہ حملے کا موثر جواب دے گا، پاکستان کسی دھوکے میں نہ رہے،بھارت نے دہشت گردی کے خلاف اپنی لڑائی میں واضح طور پر تین نکات طے کئے ہیں، بھارت کے شہر کانپور میں ترقیاتی منصوبوں...
بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،شہباز شریف بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے،گلیشیئرز کے تحفظ پر عالمی کانفرنس سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔تاجکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ پر عالمی کانفرنس سے خطاب میں شہبازشریف نے کہا کہ کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا، بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا میں جہاں غزہ میں روایتی ہتھیاروں کے استعمال...
پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے اپنی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرتے ہوئے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کے آج بھی اپنے سابق شوہر کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم ہیں۔ گزشتہ دنوں اداکارہ نے احمد علی بٹ کی پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنے سابق شوہر علی عسکری اور ان کی موجودہ اہلیہ زارا کے ساتھ انتہائی دوستانہ تعلقات رکھتی ہیں۔ ماہرہ خان نے 2007 میں علی عسکری سے کی گئی اپنی پہلی شادی کو ایک قیمتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا، ’’اگر میں یہ رشتہ نہ نبھاتی تو مجھے اذلان جیسا انمول تحفہ کبھی نصیب نہ ہوتا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی پہلی شادی کے...
صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں، حکومت کا بجلی سلیبز تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں آئی پی پی کے معاہدے ختم کرکے عوام کو 3400 ارب روپے کا فائدہ دیا، وفاقی وزیر توانائی حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا بھی ڈیٹا درست کرنے کی ضرورت ہے۔ آئی پی پی...
پاکستان اور بھارت 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آ گئے ہیں، جنرل ساحر شمشاد مرزا WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد نے برطانوی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہاہے کہ پاکستان اور بھارت تقریبا 22اپریل سے پہلے کی صورتحال پر واپس آگئے ہیں، دونوں ممالک سرحد پر افواج کی تعداد میں کمی لا رہے ہیں۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحرشمشاد نے برطانوی خبررساں ادارے رائٹرزکو انٹرویو دیتے ہوئے کہا مستقبل میں جب بھی جنگ ہوگی وہ کشمیر کے متنازعہ علاقے تک محدود نہیں رہے گی،پاک بھارت کشیدگی ایک جارحانہ کشیدگی تھی جس کی شدت کو اب کم کردیا ہے،پہلے ہماری کشیدگی متنازعہ علاقے تک محدود...
—فائل فوٹو بہاولنگر میں پانی کے تنازع پر 2 گروپوں میں فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق چشتیاں کے قریب چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی اسکیم سے پانی فراہمی کے تنازعہ پر دو گروپوں میں تصادم ہوا، فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ کراچی: مختلف علاقوں سے نامعلوم افراد کی 4 لاشیں برآمدکراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد زخمی بھی ہوئے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔پولیس نے بتایا کہ لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کےلیے ٹیمیں تشکیل دے...
دوشنبے(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 30 مئی ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے،کروڑوں انسانوں کی زندگیوں کو تنگ نظر سیاسی مقاصد کے لیے یرغمال نہیں بنایا جاسکتا، پاکستان ایسا کبھی نہیں ہونے دے گا، بھارت کو سرخ لکیر نہیں عبور کرنے دیں گے.(جاری ہے) ان خیالات کااظہار انہوں نے تاجکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ پر عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا شہبازشریف نے کہا کہ آج کی دنیا میں جہاں غزہ میں روایتی ہتھیاروں کے استعمال نے گہرے زخم چھوڑے ہیں وہیں ہمیں پانی کے بطور ہتھیار استعمال کی صورت میں نئی...
قومی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر بیٹر کامران اکمل نے سابق کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کو ٹی20 سے ڈراپ کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔ حالیہ پوڈکاسٹ میں محمد رضوان اور بابراعظم کو ٹی20 اسکواڈ سے مستقل طور پر ڈراپ کرنے سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے سابق کرکٹر کامران اکمل نے کہا کہ مجھے یہ درست فیصلہ لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں دونوں کرکٹرز ٹیسٹ فارمیٹ کیلئے زیادہ موزوں ہیں، انہیں اب صرف ٹیسٹ کرکٹ تک محدود رکھنا چاہیے اور 6 ماہ بعد انہیں ون ڈے سے اسکواڈ سے بھی ڈراپ کردینا بہتر ہوگا۔ مزید پڑھیں: مائیک ہیسن کا بڑا چیلنج "اندرونی ڈرامے" سنبھالنا ہوگا کامران اکمل نے کہا کہ موجودہ دور میں کوئی بھی ٹیسٹ...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا لیہ میں میڈیکل کالج بنانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز لیہ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیہ میں فوری میڈیکل کالج کی تعمیر کا اعلان کر دیا۔لیہ میں ہونہار سکالرشپ اور لیپ ٹاپ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انشااللہ لیہ میں میڈیکل کالج کی فوری تعمیر شروع ہوجائے گی، کوشش ہوتی ہے کوئی بچہ ٹیکنالوجی اورتعلیم سے محروم نہ رہے۔ مریم نواز نے کہا ہے کہ یہ میرا پہلا سال ہے، جیسے جیسے وقت گزرتا جائے گا مزید بہتری کرنے کی کوشش کروں گی، میں آپ بچوں کے سامنے جوابدہ ہوں، یہ آپ کا حق ہے جو ملا ہے...

آزادکشمیر میں خفیہ اطلاعات پر ہونیوالے آپریشن کے دوران ساتھیوں سمیت مارا جانے والا ’ زرنوش نسیم ‘ کون ہے؟ وہ معلومات جو آپ جاننا چاہتے ہیں
پونچھ(ڈیلی پاکستان آن لائن )آزاد کشمیر کے ضلع پونچھ میں پولیس نے مبینہ دہشتگرد زرنوش کی موجودگی کی اطلاعات پر اس کی ساتھیوں سمیت گرفتاری کیلئے چھاپہ مار کارروائی کی لیکن اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور زور دار دھماکے نے حالات کو تبدیل کر دیا جسے خودکش بتایا جارہاہے ، اس میں زرنوش اپنے تین ساتھیوں سمیت مارا گیا جبکہ دو پولیس اہلکار بھی شہید ہو ئے۔ تفصیلات کے مطابق زرنوش نسیم باغ کا ایک نوجوان جو ماضی میں کئی تنازعات کا مرکز رہا ہے ، اس واقعے کے دوران موقع پر موجود تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق، یہ چھاپہ زرنوش نسیم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرنے کے لیے مارا گیا تھا، آپریشن کے دوران مبینہ...
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عالمی ماحولیاتی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلیشیئرز کے تحفظ پر زور دیا اور اس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے قابلِ مذمت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے...
دو شنبے(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارت پر ایک بار پھر واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرےگا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دو شنبے میں بین الاقوامی گلیشیئر تحفظ کانفرنس سے خطاب میں کہنا تھاکہ پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں جن کا تحفظ ہمارے لئے بہت اہم ہے، پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے۔ان کا کہنا تھاکہ ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، زہریلی گیسوں کے اخراج میں انتہائی کم حصہ ہونے کے باوجود پاکستان دنیا کے ان 10 ممالک میں شامل ہے جو ماحولیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر...
استنبول(اوصاف نیوز) معروف ترک کنگ فو چیمپئن نجم الدین اربکان آکیوز نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پر جاری حملوں اور فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف احتجاجاً اپنا طلائی تمغہ دریائے نیل میں پھینک دیا ہے۔ یہ تمغہ انہوں نے 2023 کی یورپی کنگ فو چیمپئن شپ میں جیتا تھا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نجم الدین اربکان آکیوز نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ان کی کوئی بھی کامیابی مظلوم فلسطینیوں کے خون کے ایک قطرے سے زیادہ قیمتی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ یورپی چیمپئن شپ کی جانب سے فلسطینی کاز کی حمایت کے بجائے اسرائیلی مظالم پر خاموشی اختیار کی گئی، جس کے خلاف وہ مزید خاموش نہیں رہ سکتے۔ انہوں نے...
لاہور: بہاولنگر تھانہ صدر کی حدود میں واٹر سپلائی کے تنازع پر فائرنگ سے باپ اور دو بیٹے جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق چشتیاں تھانہ صدر کی حدود میں چک نمبر 33 فتح میں واٹر سپلائی پانی کے کنکشن کے تنازع پر جٹ اور انصاری برادری میں تصادم ہوا، مقتولین میں 55 سالہ محمد امین، 30 سالہ وحید، اور 28 سالہ سعید شامل ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او بہاولپور سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں اور شواہد اکٹھے...
دبئی میں مقیم ایک بھارتی خاتون نے آن لائن شاپنگ کے دوران ایسا چونکا دینے والا تجربہ ہوا جس نے انھیں سبق سکھانے کے ساتھ سوشل میڈیا پر ہنسی کا طوفان بھی بکھیر دیا۔ واقعہ کچھ یوں ہے کہ خاتون نے گھر کے ضروری سامان کی خریداری کے لیے معروف آن لائن پلیٹ فارم کا رخ کیا۔ انھیں لگتا تھا جیسے انہوں نے کسی شاندار ڈیل پر ہاتھ مار لیا ہو، مگر جب پارسل کھولا تو حیرت اور ہنسی کا ایک ملا جلا طوفان برپا ہوگیا کیونکہ انھیں اصل اشیاء کی جگہ صرف اُن کی تصاویر والے اسٹیکرز موصول ہوئے! یہ دلچسپ غلط فہمی اس وقت پیش آئی جب خاتون نے آن لائن ویب سائٹ پر سامان کی تفصیلات غور...
پاکستان کی معروف فلمی سینئر اداکارہ نشو نے اپنے داماد ریمبو کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی ہے۔ حال ہی میں نشو نجی ٹی وی شو کی مہمان بنیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر، ذاتی زندگی اور خاندانی تعلقات پر کھل کر بات کی۔ نشو، جو اپنے خوش مزاج انداز اور سوشل میڈیا پر سرگرمی کے لیے جانی جاتی ہیں، نے اس موقع پر اپنے داماد جان ریمبو کے لیے ایک خوبصورت نظم بھی پیش کی۔ نشو نے بتایا کہ وہ اپنے داماد اور بیٹی کے بہت قریب ہیں۔ اگرچہ ماضی میں کچھ اختلافات پیدا ہوئے تھے جب ریمبو نے صاحبہ کے والد کو 40 سال بعد ان سے ملوانے کا اہتمام کیا، لیکن اب ان کے تعلقات...
— فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ بھارت کا سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا فیصلہ قابل مذمت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ گلیشیئرز کے تحفظ اور چیلنجز پر جامع گفتگو پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان میں 13 ہزار گلیشیئرز ہیں۔انہوں نے کہا کہ گلیشیئرز کا تحفظ ہمارے لیے بہت اہم ہے، پاکستان کے پانی کا نصف حصہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے، ماحولیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں۔ وزیرِ اعظم شہباز...
تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں گلیشیئرز کے تحفظ سے متعلق بین الاقوامی کانفرنس منعقد ہوئی، جس میں عالمی ماحولیاتی چیلنجز پر گفتگو ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے گلیشیئرز کے تحفظ پر زور دیا اور اس اہم موضوع پر کانفرنس کے انعقاد پر تاجک صدر کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کے فیصلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے اسے قابلِ مذمت قرار دیا اور کہا کہ پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ وزیراعظم نے ماحولیاتی تبدیلیوں پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں گلیشیئرز تیزی سے...

’پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا‘، وزیراعظم شہباز شریف کا عالمی گلیشیئر کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کرنے کا بھارتی فیصلہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ ’پاکستان اپنے حصے کے پانی پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا۔‘ تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں منعقدہ اعلیٰ سطح عالمی کانفرنس ’انٹرنیشنل گلیشیئرز کانزروییشن پروگرام‘(IGCP 2025) سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں موجود 13 ہزار گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، جو نہ صرف ملکی آبی تحفظ بلکہ عالمی ماحولیاتی نظام کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کا قریباً نصف آبی ذخیرہ گلیشیئرز سے حاصل ہوتا ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات ان قیمتی قدرتی ذخائر کو شدید نقصان پہنچا...
آزاد کشمیر حکومت نے خواتین کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے ایک منفرد ٹریننگ پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس پروگرام کے تحت گرلز ووکیشنل سینٹرز میں دستکاری، ڈیزائننگ، سلائی اور گھریلو بیکنگ جیسے ہنر سکھائے جا رہے ہیں۔ اور اس اقدام کا مقصد خواتین کو معاشی طور پر خودمختار بنانا اور انہیں اپنا کاروبار شروع کرنے کے قابل بنانا ہے۔ ایسے ہی پروگرمات کی بدولت متعدد خواتین اب چھوٹے پیمانے پر اپنا روزگار کما رہی ہیں، جن میں بوتیک، ہینڈ میڈ اشیاء اور ہوم بیکنگ شامل ہیں۔ شرکاء کا کہنا ہے کہ کورس نے نہ صرف ان کی آمدن میں اضافہ کیا بلکہ ان کے اعتماد اور سماجی مقام میں بھی بہتری آئی ہے۔ واضح رہے کہ یہ...
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں۔ پاکستان کی خاطرکچھ لو اور کچھ دو کیلیے تیار ہوں۔ تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے واضح کیا ہے کہ اپنے لیے کوئی گیو اینڈ ٹیک نہیں بانی نے کہا میرے دروازے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے لیے کھلے ہیں۔ عمران خان نے کہا پاکستان کیلئے بات چیت کرنے کو تیار ہوں، پاکستان میں اتحاد کی خاطر کسی بھی وقت مذاکرات کیلئے تیار ہوں۔ میں صرف انصاف چاہتا ہوں، میرے کیسز جلد...
اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ آذربائیجان کے دورے پر موجود وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اپنے ایک پیغام میں شمالی وزیرستان اور چترال میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد تنظیم فتنہ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے، جس میں سات دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ وزیراعظم نے آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے...
رہنما لیگ ن اور وزیر مملکت بیرسٹر عقیل نے تحریک انصاف کے بانی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایک طرف بانی تحریک انصاف سیاست دانوں کے بجائے صرف اسٹیبلشمنٹ سے بات کرنے کی ضد کرتے ہیں۔ بیرسٹر عقیل نے مزید کہا کہ اور دوسری جانب عمران خان اپنی بہن علیمہ خان کے ذریعے پیگام بھجواتے ہیں ہم سے کوئی لین دین کر لیں لیکن پھر 24 گھنٹوں بعد ہی مکر جاتے ہیں۔ ن لیگ کے سینیئر رہنما نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ بارہا واضح طور پر کہہ چکی ہے کہ جو بات کرنی ہے، سیاستدانوں سے کی جائے لیکن عمران خان ضد پر اڑے ہوئے ہیں۔ بیرسٹر عقیل...
ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ گزشتہ گیارہ برسوں میں مودی حکومت نے معیشت کی بنیادیں ہلا کر رکھ دی ہیں، اب بی جے پی حکومت نے اعداد و شمار کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا اور حقیقت کو چھپایا۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس کے صدر اور پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کے لیڈر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت صرف اپنی نااہلی چھپانے کے لئے ہندوستان کو دنیا کی چوتھی بڑی معیشت قرار دے رہی ہے، جبکہ حقیقت اس سے یکسر مختلف ہے۔ ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ حکومت کو جھوٹ بولنے کی عادت ہو چکی ہے، کیونکہ وہ ہر اقتصادی شعبے میں بری...
اپنا میٹر اپنی ریڈنگ ،اووربلنگ کے خاتمے کیلئے حکومت کا نئی اسکیم شروع کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آ باد(سب نیوز)حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے اپنا میٹر اپنی ریڈنگ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور)کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی...
اپنے تازہ خطاب میں یمنی رہبر انقلاب نے متنبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی، مسجد اقصی کی تباہی اور اس ملک (فلسطین) کی پوری سرزمین پر قبضہ ہی قابض و سفاک صیہونی رژیم کا اصلی ہدف ہے اور حالیہ تمام شہادتیں بھی اسی مسئلے کیساتھ ہم آہنگ ہیں! اسلام ٹائمز۔ یمنی اسلامی انقلاب اور مزاحمتی تحریک انصار اللہ کے سربراہ سید عبدالملک بن بدر الدین الحوثی نے غزہ اور پورے خطے کی تازہ ترین صورتحال کے بارے اپنے تازہ خطاب کے دوران اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ 600 دن سے زائد کی انسانیت سوز جنگ کے باوجود بھی قابض و سفاک صیہونی رژیم غزہ کے عوام کی نسل کشی جاری رکھے ہوئے ہے،...

2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں: علیمہ خان
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی صرف رول اف لا اور جمہوریت اور آئین کی بالادستی چاہتے ہیں. 2 سال پہلے عمران خان سے کہا گیا کہ آپ 3 سال تک چپ رہیں اور چوری شدہ مینڈیٹ کی حکومت کو چلنے دیں۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل راولپنڈی میں آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماؤں کی ملاقات کا دن تھا .تاہم کسی بھی رہنما کو ملاقات کی اجازت نہیں ملی، فہرست میں شامل پہنچنے والے رہنما اعظم سواتی، نورالحق قادری، عون عباس بپی، فلک ناز چترالی، سمیع اللہ خان اور قاضی انور بغیر ملاقات کے اڈیالہ جیل سے واپس...
ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ (ڈبلیو ڈبلیو ای) کے عظیم ریسلر جان سینا نے 2025 کے آخر میں ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں ہونے والے ”منی ان دی بینک“ ایونٹ کے دوران کیا۔ جان سینا نے اپنے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا جسم اب پہلے جیسا مضبوط نہیں رہا اور وہ اب اتنا وزن نہیں اٹھا پاتے جتنا پہلے اٹھا سکتے تھے۔سینا نے مزید کہا کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کا راستہ ہمیشہ ایک ہی طرح کا ہوتا ہے، لیکن اب ان کی چیمپئن بننے کی صلاحیت اور اس ٹائٹل کو برقرار رکھنے کی اہلیت کم ہو گئی ہے۔ انہوں نے اپنی ریٹائرمنٹ کا باقاعدہ اعلان ریسل...
ایرانی نیوز ایجنسی سے اپنی ایک گفتگو میں سید عباس عراقچی کا کہنا تھا کہ میں نے تہران-ریاض تعلقات کے بارے میں ایک ٹویٹ بھی کیا تاکہ یہ واضح ہو سکے کہ ایران اور سعودی عرب کے تعلقات کے معاملے میں ہم پوری طرح سنجیدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" نے کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ تعلقات کے معاملے میں کچھ مسائل پیش آئے جن پر سنجیدگی سے توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار ایران کے سرکاری خبررساں ادارے سے اس وقت کیا جب وہ گزشتہ روز سے ڈاکٹر "مسعود پزشکیان" کے ساتھ عمان کے دورے پر ہیں۔ اس موقع پر سید عباس عراقچی نے کہا کہ...

اووربلنگ کا خاتمہ، حکومت کا ”اپنا میٹراپنی ریڈنگ“ منصوبہ شرو ع کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم جلد اعلان کرینگے
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29 مئی 2025)اووربلنگ کے خاتمہ کیلئے حکومت کا ”اپنا میٹراپنی ریڈنگ“منصوبہ شرو ع کرنے کا فیصلہ، وزیراعظم جلد اعلان کرینگے، قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہواجس میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ”اپنا میٹر اپنی ریڈنگ“ کے نام سے سکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری کا یہ بھی کہنا تھا کہ سبسڈی کو بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے صارفین سے جوڑ رہے ہیں۔ حکومت کا بجلی کے سلیبز کو تبدیل کرنے...
بہت سارے الیکٹرانکس گیجٹس کی جگہ موبائل نے لےلی ہے، اب اکثر لوگ صبح اٹھنے کے لیے موبائل فون کے الارم استعمال کرتے ہیں۔ پوری دنیا کی طرح پاکستان میں بھی زیادہ تر افراد صبح اٹھنے کےلیے الارم کا استعمال کرتے ہیں، موبائل میں یہ آپشن موجود ہوتا ہے کہ ایک بار الارم بند کرنے کے کچھ دیر بعد پھر بجتا ہے تاکہ اگر کوئی شخص سو جائے تو دوسری بار الارام بجنے پر اٹھ سکے۔ موبائل الارم کے اس سسٹم کےلیے اسنوز الارم کی اصطلاح استعمال کی جاتی ہے، تاہم جو لوگ جاگنے کےلیے موبائل استعمال کرتے ہیں یہ عادت ان کےلیے خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔امریکا میں ہونے والی طبی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے...
دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 مئی 2025ء)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے قونصل جنرل حسین محمد کے ہمراہ پاکستان ایسوسی ایشن دبئی (PAD) میں ایک تاریخی تقریب میں شرکت کی، جہاں انسانی ہاتھوں کے نشانات کا استعمال کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے سب سے بڑے پرچم کے نئے گنیز ورلڈ ریکارڈ کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔ گنیز ورلڈ ریکارڈز کے ذریعہ تسلیم شدہ، پرچم میں 24,514 انفرادی ہینڈ پرنٹس ہیں جو 100 سے زیادہ قومیتوں کے لوگوں کے ذریعہ عطیہ کیے گئے ہیں، جو متحدہ عرب امارات کے تنوع اور اتحاد کی علامت ہیں۔ نقاب کشائی کی تقریب جمعرات 22 مئی کو PAD میں پاکستانی اور اماراتی کمیونٹی کے ایک بڑے...
امیر مقام — فائل فوٹو وفاقی وزیر سیفران امیر مقام کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں کرپشن کے بڑے بڑے اسکینڈلز سامنے آ رہے ہیں۔ صوبائی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلیٰ پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔وفاقی وزیر امور کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران امیر مقام نے پشاور میں خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کا افتتاح کردیا۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ خواتین باکسنگ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرم میں پشاور، بنوں اور مردان ریجن شامل ہیں۔ سب کو پتا چل گیا کہ پاک فوج کتنی مضبوط ہے: امیر مقامن لیگ کے رہنما نے کہا کہ سب کو ایک ہو کر ملک کے لیے سوچنا ہوگا، ان کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت...
سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ میں نے عمران خان کو بتایا یہاں ہر بندہ کسی کام یا کوئی ذمہ داری لینے کیلئے آتا ہے، یہاں کوئی بانی کی رہائی کیلئے نہیں آتا ہے۔ عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں کمیٹی کو تبدیل کرکے عالیہ حمزہ کو اس میں ڈالا ہے، بانی کو بتایا ہے جب تک ہم بڑی پالیٹکس سیٹل نہیں ہوگی کمیٹیاں بنانے سے کچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی کو بتایا ہے جب تک بڑا الائنس نہیں بنتا حکومت پر دباو نہیں بڑھ سکتا، بانی نے کچھ تحفظات کا اظہار کیا ہے، بانی کی معلومات...
پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ پاکستان نے صرف پانچ گھنٹوں میں دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور دنیا کو دکھا دیا کہ یہ قوم اپنے دفاع میں کسی سے پیچھے نہیں، میں فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کی بہادر قیادت کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، جنہوں نے پاکستان کی عزت اور وقار کو بلند کیا۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ یومِ تکبیر کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سید محمد نقی نے کہا ہے کہ پاکستان کے پہلے منتخب وزیرِاعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی دور اندیشی اور بے مثال جرات نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کا خواب دکھایا اور اس کے لیے عملی بنیاد فراہم کی، جس کو عظیم سائنسدان جناب ڈاکٹر...
وفاقی وزیر اویس لغاری نے کہا کہ صارفین کو اپنی بلنگ کا اختیار دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ کے نام سے اسکیم کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ صارفین اپنے موبائل سے میٹر کی ریڈنگ کر کے ایپ پر بھیج سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا...
اسلام آ باد: حکومت نے بجلی کی اوور بلنگ کا مسئلہ حل کرنے کے لیے ’’اپنا میٹر اپنی ریڈنگ‘‘ اسکیم شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی (پاور) کا اجلاس ہوا، جس میں رکن رانا محمد حیات نے سوال اٹھایا کہ کیا آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف میں مزید کمی ہو گی؟، جس پر چیئرمین نیپرا نے جواب دیا کہ فی الحال بجلی کا ریٹ اتنا ہی رہنے کا امکان ہے۔ رانا محمد حیات نے کہا کہ صنعتی شعبے کو 30 فیصد ریلیف دیا گیا ہے جب کہ زرعی شعبے کو کوئی ریلیف نہیں دیا گیا ، جس پر سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ صنعتی شعبے کو ریلیف کراس سبسڈی...

فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے،وکیل فیصل صدیقی کا جسٹس جمال مندوخیل سے مکالمہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق کیس جسٹس جمال مندوخیل نے فیصل صدیقی سےمکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ کی فلم تو پھر فلاپ ہو جائے گی، وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ فلم آپ کی مرضی سے فلاپ ہونی ہے ، آپ کا فیصلہ قبول ہوگا، جمہوریت میں سب کو برابر کے حقوق ملنے چاہئیں،پی ٹی آئی امیدواروں کو جان بوجھ کر حقوق نہیں دیئے گئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 11رکنی لارجر بنچ نے سماعت کی،وکیل فیصل صدیقی نے کہاکہ اکثریتی ججز نے کہامخصوص نشستیں پی ٹی آئی کو...
راولاکوٹ(نیوز ڈیسک)راولا کوٹ میں پولیس کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 اہلکار شہید آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ، 2 اہلکار شہید جبکہ 20 زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں آپریشن کیا۔ پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔ پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے۔ ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے ،...