2025-11-12@09:39:00 GMT
تلاش کی گنتی: 4805
«باد پولیس کی»:
(نئی خبر)
کراچی: شہر قائد میں ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پولیس افسران کے تبادلے و تقرریوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے تحت تین ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) کو مختلف اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈی ایس پی چوہدری غلام صفدر کو اسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو)، کراچی رینج میں تعینات کیا گیا ہے۔ جبکہ ڈی ایس پی سید ذوالفقار حیدر جعفری کو ڈی ایس پی سیکیورٹی زون ون کراچی رینج کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اسی طرح ڈی ایس پی اعجاز حسین کو ہائی کورٹ بلڈنگ کراچی کا سیکیورٹی انچارج مقرر کیا گیا ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق رکن اسمبلی سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف تحریک لبیک پاکستان کی حمایت کرنے پر دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔راولپنڈی اڈیالہ جیل میں توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کے دوران جیل کے قریب پی ٹی آئی کی عوامی اسمبلی منعقد کرنے اور اْس میں ٹی ایل پی کے خلاف کریک ڈاؤن کی مذمت کرنے پر سمابیہ طاہر سمیت دیگر کے خلاف پولیس افسر کی مدعیت میں راولپنڈی کے تھانہ صدر بیرونی میں انسداد دہشت گردی ایکٹ اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔مقدمہ پولیس کے سب انسپکٹر محمد عمران کی مدعیت میں درج کیا گیا، ایف آئی آر کے متن میں لکھا گیا ہے کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیوں کے دوران 50 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جب کہ متعدد مقابلوں میں زخمی ڈاکوؤں کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، منشیات، موبائل فونز، موٹر سائیکلیں، نقدی اور مسروقہ سامان برآمد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سعید آباد پولیس نے میمن کالونی میں مبینہ مقابلے کے بعد دو ڈاکوؤں صدام حسین اور سائیں بخش کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ چاکیواڑہ اور کلاکوٹ پولیس نے لیاری کے مختلف علاقوں سے تین زخمی ڈاکوؤں بلال عرف ٹینشن، حارث عرف رام جانے اور اسماعیل عرف بنگالی کو گرفتار کرلیا۔ اسی طرح سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے کے بعد چار ملزمان کاشف، رحمان،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر (نمائندہ جسارت) سکھر میں ڈکیتیوں اور موٹر سائیکل چھیننے کی وارداتوں میں اضافہ، کاروباری سرگرمیاں متاثر، شہرِ سکھر میں ڈکیتیوں، راہزنی اور موٹر سائیکل چھیننے کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں اور تاجروں کو شدید عدم تحفظ کے احساس میں مبتلا کر دیا ہے۔ جرائم کی اس لہر نے نہ صرف کاروباری سرگرمیوں کو مفلوج کر دیا ہے بلکہ پولیس کی کارکردگی پر بھی سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ موجودہ ایس ایس پی سکھر اظہر مغل کے دورِ تعیناتی میں امن و امان کی صورتحال بدترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔ مختصر عرصے میں ڈکیتیوں کے متعدد واقعات کے باعث تاجروں کو کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے، جس...
سوشل میڈیا پر بیرون ملک سے بیٹھ کر پشاور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اورپولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے ناموں کے حوالے سے فہرستیں تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ انہیں گرفتار کرنے اوران کے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کیلئےمتعلقہ اداروں سے رجوع کیا جایے گا۔ پشاور پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اورتضحیک کرنے والے بیرون ممالک میں مقیم...
پنجاب پولیس نے 2016 سے 2025 تک مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے پرتشدد مظاہروں کے دوران ہونے والے جانی و مالی نقصانات کی تفصیل جاری کر دی ہے۔ اس عرصے میں ٹی ایل پی کے احتجاجات کے دوران متعدد جانوں کا ضیاع ہوا اور وسیع پیمانے پر مالی نقصان بھی پہنچا۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق، ٹی ایل پی کے مظاہرین کی کارروائیوں میں پنجاب بھر میں 11 پولیس اہلکار شہید ہو چکے ہیں جبکہ پتھراؤ، ڈنڈوں کے حملے اور فائرنگ کے نتیجے میں 1648 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔ ان زخمیوں میں سے 69 اہلکار مستقل معذور ہو گئے جبکہ 202 کی حالت شدید بتائی گئی ہے۔ اسی دوران مظاہرین کے تشدد کی بھینٹ 16 عام...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لیما: پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہرے میںشدت پیدا ہوگئی۔ دارلحکومت میدانِ جنگ میں تبدیل ہوگیا۔ عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق پیرو میں عبوری صدر کے خلاف ملک گیر مظاہروں میں احتجاجی مظاہرین نے پارلیمان تحلیل کر کے فوری نئے انتخابات کرانے کا مطالبہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہزاروں افراد عبوری نظام کے خلاف سڑکوں پر نکل آئے۔ جس کی وجہ سے دارلحکومت لیما کی سڑکیں میدان ِ جنگ میں تبدیل ہوگئیں اور مظاہرین نے شاہراہوں پر آگ لگا کر تمام سڑکیں بند کردیں۔ اعلیٰ حکام کے مطابق مظاہرین کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس حکام نے آنسو گیس کے شیل فائر کیے۔ اس دوران پولیس نے کئی مظاہرین کو گرفتار کیا جبکہ جھڑپوں...
کراچی: نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ ذرائع اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کامیاب چھاپہ مار کارروائی کے دوران تاجر سے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کرنے کے الزام میں 8 بھتہ خوروں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی نے بتایا کہ تاجر محمد عرفان پرنٹنگ پریس کے مالک ہیں اور ان کی شکایت پر بھتہ طلب کرنے کا مقدمہ نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے درج کیا تھا جبکہ بھتہ خوروں نے تاجر کو فون کال کے ذریعے 5 لاکھ روپے بھتہ طلب کیا تھا اور نہ دینے پر مدعی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دی تھیں۔ انہوں نے بتایا کہ مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے بھتہ خوروں...
سٹی 42 : باجوڑ کے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال خار کی میڈیسن مارکیٹ کے سامنے بم دھماکہ ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق دھماکہ ڈاکٹر مشتاق کے کلینک کے ساتھ بارودی موادنصب کرنے سے ہوا، دھماکے سے کلینک کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علاقے کو کنٹرول میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے ۔
اٹلی کے وینزینزا شہر میں ایک 70 سالہ شخص پر الزام ہے کہ اس نے 53 سالوں تک مکمل نابینا ہونے کا ڈرامہ کیا اور اس دوران اس نے حکومت سے 10 لاکھ یورو سے زائد نابینا پن کی مالی امداد وصول کی۔ یہ بھی پڑھیں: ڈاکو نے سپر مارکیٹ لوٹ کر پولیس آنے کا انتظار کیوں کیا؟ اس شخص کو 53 برس پہلے ایک کام سے متعلق حادثے کے بعد مکمل نابینا قرار دیا گیا تھا جس کے بعد اسے حکومت کی طرف سے نابینا پن کے بہانے مالی امداد ملتی رہی۔ تاہم وینزینزا کی فنانس پولیس نے جب اس کی سرگرمیوں پر نظر رکھی تو انہیں شک ہوا اور انہوں نے خفیہ طور پر اس کی ویڈیو ریکارڈنگ شروع...
اسلام آباد کے تھانہ ترنول کے علاقے سے چینی شہری کی لاش ملی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ لاش ترنول کے علاقے میں ایک گھر سے ملی ہے، پولیس نے لاش پمز اسپتال منتقل کردی۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ مزید کاروائی شناخت مکان سے جاری ہے جہاں رہائش پذیر تھا۔
لاہور: تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہروں میں 2016 سے 2025 تک پولیس کے کتنے اہلکار شہید و زخمی ہوئے، کتنی گاڑیاں جلائیں و ناکارہ بنا دیں، اس متعلق تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس ریکارڈ کے مطابق تحریک لبیک کے پرتشدد مظاہرین نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں 11پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جبکہ بے قابو ہجوم کے پتھراؤ، ڈنڈوں اور فائرنگ سے 1648 اہلکار زخمی ہوئے۔ زخمی ہونے والے 69 اہلکار مستقل معذور ہوگئے جبکہ 202 شدید زخمی اور 1194 معمولی زخمی ہوئے۔ اسی طرح مظاہرین کے تشدد سے 16 عام شہری جاں بحق اور 54 شدید زخمی ہوئے، 97 گاڑیاں مکمل طور توڑ پھوڑ کرکے ناکارہ اور دو گاڑیاں جلا دی گئیں۔ پولیس کی 10عمارتوں کو شدید نقصان بھی...
اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاقی تعلیمی اداروں میں منشیات کی شکایات کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، وفاقی پولیس کی جانب سے رواں سال درج 1314 مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ عدالت عالیہ نے پیرا کو ہدایت کی کہ شکایت کی صورت میں پرنسپل اورمالک کے خلاف کارورائی کو ایس او پی میں ڈالا جائے۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی، درخواستگزار وکیل کاشف ملک،اے این ایف کے وکیل رانا ذوالفقار،پیرا اور دیگر کے وکلاء عدالت میں پیش ہوئے۔ وفاقی پولیس کی جانب سے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ نے رپورٹ عدالت میں پیش کردی، ڈی ایس پی لیگل نے کہا کہ وفاقی پولیس کی جانب سے "نشہ اب نہیں"مہم شروع کر دی...
پنجاب پولیس کے پائلٹ پراجیکٹ ’’تحفظِ درسگاہ‘‘ کے شاندار نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اس منصوبے کے تحت زیر تعلیم ہونہار ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمٰن نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحان میں 70 فیصد نمبروں کے ساتھ کامیابی حاصل کرلی ہے۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ٹرانسجینڈر طالب علم عبدالرحمٰن کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے شاباش دی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ کامیابی پنجاب پولیس کے قائم کردہ تحفظِ درسگاہ کے محفوظ اور تعمیری ماحول کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق تحفظِ درسگاہ بے گھر ٹرانسجینڈر بچوں کے لیے گھر سے دور اپنی چھت ہے۔ یہاں لاوارث اور گھر سے نکالے گئے ٹرانسجینڈر بچوں کو رہائش، کھانا اور تعلیم کی سہولت...
لاہور: مذہبی جماعت کے جاں بحق ہونے والے کارکنوں کی لاشیں لینے اور زخمیوں کے اسپتالوں سے علاج معالجے کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ ہائیکورٹ نے درخواست پر عائد اعتراض ختم کر دیا اور رجسٹرار آفس کو درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔ واضح رہے کہ رجسٹرار آفس نے درخواست پر درست اتھارٹی لیٹر نہ لگانے کا اعتراض لگایا تھا ۔ بعد ازاں جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مذہبی جماعت کی درخواست پر سماعت کی ، جو عثمان نسیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی۔ درخواست میں وفاقی حکومت ،لاہور پولیس سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مریدکے میں مذہبی جماعت کے پر امن...
فائل فوٹو مذہبی جماعت کے پُرتشدد احتجاج کے معاملے سے متعلق لاہور سے اب تک 326 مظاہرین کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔پولیس کے مطابق پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن لاہور کے مختلف علاقوں میں جاری ہے۔ لاہور سمیت پنجاب بھر میں پولیس کا مذہبی جماعت کے خلاف کریک ڈاؤنپنجاب پولیس کی جانب سے دارالخلافہ لاہور سمیت پنجاب بھر میں مذہبی جماعت کے پُرتشدد مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر سے 3400 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے، ملزمان کو اے، بی اور سی کیٹگری میں تقسیم کر کے گرفتار کیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل وفاقی حکومت نے مذہبی جماعت کے واقعے پر جعلی خبروں...
آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی...
عطا محمد تبسم ۔۔۔۔۔ صحن چمن ذوالفقار علی بھٹو کے دورِ حکومت میں چودھری ظہور الٰہی پر بھینس چوری کا مقدمہ بہت مشہور ہوا۔ ظہور الٰہی متحدہ اپوزیشن میں سر گرم تھے اور بھٹو صاحب کو یہ پسند نہ تھا۔پنجاب پولیس نے ظہور الہی پر 100 سے زائد مقدمات قائم کیئے ، جیسے آج کل تحریک انصاف کے عمران خان کے خلاف مقدمات کا لامتناہی سلسلہ جاری ہے ۔ عدالتیں اس زمانے میں بھی تھیں ، اور چوہدری صاحب کو کہیں نہ کہیں ضمانت مل جاتی تھی۔ گجرات کے تھانے دار کے ایک تھانے دار نے تو کمال کردیا۔ چوہدری صاحب کے خلاف بھینس چوری کا مقدمہ درج کردیا اور چوہدری صاحب کے ڈیرے پر بندھی ایک بھینس کو مال...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(صباح نیوز)بلوچستان کے 6ڈویژنز کی لیویز پولیس میں ضم کر دی گئی۔بلوچستان کابینہ نے محکمہ داخلہ کی درخواست پر لیویز کو پولیس میں ضم کیا، قلات ، کوئٹہ، مکران، رخشاں، نصیر آباد اور ژوب ڈویژنز میں لیویز مکمل طور پر پولیس میں ضم کر دی گئی۔تمام 6ڈویژنز مین لیویز تھانے ریونیو پولیس فورس میں ضم ہو چکے ہیں، منظوری بلوچستان رولز آف بزنس 2012کے تحت دی گئی۔محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے مطابق منظوری تمام کابینہ کے ارکان کی مشاورت سے دی گئی۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت)غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی 11 اہلکاروں کو میجر سزائیں، 5 بر طرف اور 6 اہلکاروں کی 02 سال سروسز ضبط (فار فیچر) سزائیں ایس ایس پی ٹنڈوالہیار سید سلیم شاہ کی ہدایت پر محکمہ پولیس میں نظم و ضبط برقرار رکھنے اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کیے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق محکمہ جاتی تحقیقات کے بعد غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث 11 پولیس اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں میجر سزائیں دی گئی ہیں ان میں سے 5 اہلکاروں کو ڈسمس فرام سروس (برطرفی) اور 6 اہلکاروں کی 2 سال سروسز ضبط (فار فیوچر) کی سزا دی گئی ہے ایس ایس پی...
کراچی میں سی ویو سے خاتون کی ڈوبی ہوئی لاش ملی، پولیس کے مطابق شناخت تاحال نہیں ہوسکی، لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کردی گئی۔ پولیس کے مطابق سی ویو کلاک ٹاور کے عقب سمندر سے خاتون کی لاش ملی، ملنے والی لاش چار سے پانچ گھنٹے پرانی معلوم ہوتی ہے، جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔ پولیس کا بتانا ہے کہ لاش ضابطے کی کارروائی کیلئے جناح اسپتال منتقل کی گئی ہے، خاتون پینٹ شرٹ میں ملبوس ہیں، عمر لگ بھگ 30 سال معلوم ہوتی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں
سٹی 42: بلاول ہاؤس بحریہ ٹاؤن کی سیکورٹی کا معاملہ نئے رخ پر چلا گیا ۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومتی اتحادیوں میں دوریاں مزید بڑھنے لگی ہیں پنجاب حکومت نے بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون کی سکیورٹی واپس لے لی۔بلاول ہاؤس بحریہ ٹاون پر تعینات پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو واپس بلوا لیا گیا۔ ابھی یہ خبریں گردش میں تھیں کہ لاہور پولیس کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا بلاول ہاوس کی سیکورٹی واپس لینے کی خبر حقائق کے منافی ہے۔بلاول ہاؤس کی سیکورٹی مکمل اور معمول کے مطا بق ہے۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار ریسٹ پر تھے جن کی جگہ...
کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ میں افغان شہریوں کے خالی کیے گئے گھر مسمار کردیے ہیں۔ بدھ کے روز کراچی پولیس نے سہراب گوٹھ میں افغانوں کے خالی کیے گئے گھروں کو گرانے کے لیے بڑا آپریشن شروع کیا، یہ کارروائی افغان کیمپ میں کی گئی جہاں ہزاروں افغان باشندے برسوں سے مقیم تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کسی غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کو اب ملازمت یا رہائش نہ دی جائے، حکومت پاکستان کا واضح اعلان اس آپریشن کا مقصد زمین پر قبضے کی کوشش کرنے والے عناصر کو روکنا ہے، یہ زمین 200 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جو ملیر ڈویلپمنٹ اتھارٹی (MDA) کی ملکیت ہے، یہاں کل 3 ہزار 117 مکانات تھے جن میں سے 200 سے 250 پاکستانی...
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری—فائل فوٹو وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول ہاؤس لاہور کی سیکیورٹی واپس لینے کی خبروں کی تردید کر دی۔پیپلز پارٹی لاہور کے صدر اسلم گل نے بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی واپس لینے کا دعویٰ کیا تھا۔اس دعوے کے بعد ترجمان پولیس آپریشنز ونگ نے معمول کی تبدیلی کو سیکیورٹی واپس لینے سے جوڑنے کو بے بنیاد قرار دیا تھا۔ اپوزیشن کی اے پی سی بلاول ہاؤس لاہور میں پیپلزپارٹی کی میزبانی میں ہوگی لاہور اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی بلاول ہائوس... ترجمان پولیس آپریشنز ونگ کے مطابق بلاول ہاؤس کی سیکیورٹی مکمل اور معمول کے مطابق ہے۔ انہوں نے بتایا کہ چند اہلکار چھٹی پر تھے، متبادل اہلکار بھجوا دیے گئے ہیں۔پولیس کے...
اسلام آباد پولیس نے قتل اور اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کی کارروائی،کروڑوں روپے مالیت کی چوری شدہ گاڑیاں برآمد ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق تھانہ بنی گالہ کی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے فائرنگ سے شہری کے قتل اور خاتون کے اغوا میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ اسلام آباد تھانہ بنی گالہ پولیس کی بڑی کارروائی, شہری کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ کرکے قتل اور خاتون کے اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم گرفتار۔ پولیس نے قتل اور اغواء میں ملوث اشتہاری ملزم کو گرفتار کرلیا۔اشتہاری ملزم نے تھانہ بنی گالہ کی حدود میں مقتول الیاس کو اسلحہ آتشیں سے فائرنگ… pic.twitter.com/0tJnMkK5tv — Islamabad Police (@ICT_Police)...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی میں دنیا کے سب سے بدبودار اور نایاب پھول نما پودے کو نامعلوم افراد نے چرا لیا، جس کے بعد مقامی پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ پودا، جسے ٹائٹن ایرم یا لاش کا پھول (Corpse Flower) بھی کہا جاتا ہے، اپنی ناقابلِ برداشت بدبو کی وجہ سے شہرت رکھتا ہے، یہ نایاب پودا رومبر گارڈن، جرمنی سے چوری کیا گیا، جہاں عملے کو معمول کی جانچ پڑتال کے دوران معلوم ہوا کہ ان کا قیمتی پودا ڈیوڈ اپنی جگہ سے غائب ہے۔رپورٹس کے مطابق چوری ہونے والا یہ پھول تقریباً 60 پاؤنڈ وزنی تھا، جب یہ پھول کھلتا ہے تو اس کی بدبو پورے علاقے میں پھیل جاتی...
سٹی42: خیبر پختونخوا کی پولیس کے اعلیٰ حکام کے سمگلروں کی سرپرستی کرنے کا انکشاف سامنے آ گیا۔ پشاور اور خیبر پختونخوا مین ہر طرح کی غیر قانونی اشیا کی سمگلنگ معمول کی بات ہے، البتہ پولیس کے کسی اہلکار کا سمگلنگ روکنے کے لئے کارروائی کرنا غیر معمولی بات ہے۔ ایسا ہی ایک غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا لیکن اس کا افسوسناک انجام یہ ہوا کہ سمگلروں کی سرپرستی کرنے میں بدنام پولیس کے سینئیر افسر نے "سمگلروں کے خلاف فرض شناسی" دکھانے والے پولیس اہلکار کو سخت سزا دے ڈالی۔ آغا سراج درانی کی وفات پر ملک میں گہرے دکھ اور افسوس کی لہر پشاور میں ایک پولیس اہلکار کی جانب سے کپڑا...
کراچی میں 40 سال سے زائد عرصےسےقائم سب سے بڑی افغان بستی کومسمارکرنےکےلیےگرینڈ آپریشن جاری ہے۔افغان بستی میں ہیوی مشینری کی مدد سےخالی اور خستہ حال گھروں اور دیواروں کو توڑا جارہاہے، جبکہ رینجرز، پولیس، ایم ڈی اے اور دیگر تمام اداروں کے افسران بھی موقع پر موجود ہیں۔دوسری جانب پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز ڈی آئی جی ویسٹ نے خالی پلاٹوں پر قبضہ سے متعلق خط لکھا تھا، جبکہ افغان بستی میں رہائش پزیر بیشتر افغان فیملیز چند روز قبل کراچی سے افغانستان روانہ ہوچکی ہیں۔
کراچی میں ناردرن بائی پاس پر افغان کیمپ میں پولیس نے آج آپریشن مکمل کرلیا ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ویسٹ عرفان بلوچ نے کہا ہے کہ آپریشن کے دوران 300 سے زائد غیر قانونی مکانات اور دکانوں کو گرایا گیا ہے۔ کراچی، افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ کراچی میں ناردرن بائی پاس کے قریب افغان کیمپ کی خالی زمین پر لینڈ مافیا کے قبضے کا خدشہ سامنے آیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس کو اس دوران مزاحمت کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے، لیکن ہم اپنا ٹاسک پورا کریں گے۔ڈی آئی جی عرفان بلوچ نے یہ بھی کہا کہ آپریشن کے دوران متعد افراد کو حراست میں بھی...
کراچی کے علاقے بلدیہ مواچھ گوٹھ میں مبینہ خودکشی کی کوشش کرنے والا ملزم دم توڑ گیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم نشے کا عادی تھا، جس نے کپڑوں کی گٹھڑی کو آگ لگائی اور بچوں پر پھینک دی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم بچوں کے چھیڑنے پر مشتعل ہوا تھا، آگ سے 4 بچے جھلس گئے، جن میں 2 بچے اور 2 بچیاں شامل ہیں۔پولیس کے مطابق کچھ دیر بعد ملزم نے مبینہ طور پر گلا کاٹ کر خود کشی کی کوشش کی، گرفتار ملزم اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ شیخوپورہ میں 178، منڈی بہاؤالدین میں 190، راولپنڈی میں 155 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ فیصل آباد میں 143، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128 مظاہرین کو گرفتار کر لیا گیا۔ ہنگامہ آرائی، تھوڑ پھوڑ، پولیس پر حملوں سمیت دیگر وجوہات پر پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی کے پُرتشدد مظاہرین کیخلاف مقدمات اور گرفتاریوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔ پولیس نے توڑ پھوڑ کرنیوالے 2 ہزار 716 پُرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے جبکہ لاہور میں 39 سمیت پنجاب بھر میں 76 مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ پو لیس ریکارڈ کے مطابق لاہور میں 251 پُرتشدد...
لاہور کے علاقہ گوالمنڈی سے تعلق رکھنے والے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کا نام سنتے ہی لوگ خوفزدہ ہو جاتے تھے۔ وہ نہ صرف ایک کینگسٹر تھا بلکہ خاندانی دشمنیوں کی ایک طویل داستان کا حصہ بھی رہا۔ حالیہ دنوں میں دبئی سے پاکستان واپسی اور پھر مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاکت نے اس کی کہانی کو ایک المناک موڑ دے دیا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ ایک عام خاندان کا فرد کیسے لاہور کے انڈر ورلڈ کا بادشاہ بن گیا، اس نے کیسے جرائم کی دنیا میں قدم رکھا؟ گوالمنڈی کا ایک بااثر خاندان طیفی بٹ کا تعلق لاہور کے علاقے گوالمنڈی سے ہے، جو شاہ عالم مارکیٹ کے قریب واقع ہے۔ اس کا خاندان کئی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور میں مذہبی جماعت کے حالیہ پرتشدد احتجاج کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا سہارا لے لیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق لاہور سے مریدکے تک ہونے والے احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ، تشدد اور قانون شکنی میں ملوث افراد کی نشاندہی کے لیے جیوفینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیجز سے مدد لی جا رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مختلف مقدمات میں اب تک 253 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جب کہ مزید گرفتاریوں کے لیے ڈیجیٹل شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔ حکام کے مطابق موبائل فارنزک کے ذریعے توڑ پھوڑ میں ملوث مظاہرین کی شناخت کا عمل جاری ہے، جبکہ گرفتار افراد کے...
کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان کیمپ میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد جاری آپریشن روک دیا گیا۔ گلشنِ معمار کے افغان کیمپ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن شدید ہنگامہ آرائی کے بعد روک دیا گیا۔ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی اور موقع پر موجود ہیوی مشینری پر شدید پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق مشتعل ہجوم نے گھروں کو مسمار کرنے سے روک دیا، جس کے باعث بلدیاتی عملہ کارروائی مکمل نہ کرسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد افغان بستی کے مستقل رہائشی نہیں تھے بلکہ خالی گھروں پر قبضہ کرنے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔ پولیس...
پشاور کے علاقے گلبہار میں ایک پولیس اہلکار کی ڈرامائی کوشش نے اسے ہیرو بننے کے بجائے مشکل میں ڈال دیا۔ جی ٹی روڈ پر پیش آنے والا یہ واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک پولیس اہلکار نے کپڑا اسمگل کرنے والے چنگچی رکشہ کو روکنے کےلیے چلتی ہوئی گاڑی کو پکڑ لیا۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار نے گاڑی کو روکنے کےلیے ڈرامائی انداز اختیار کیا۔ تاہم ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے اپنا راستہ جاری رکھا، جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار گاڑی کے ساتھ چمٹ گیا اور کچھ فاصلہ تک گاڑی کے ساتھ سڑک پر گھسٹتا رہا۔ ویڈیو میں واضح دیکھا جاسکتا ہے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں امن و امان کی صورتحال اور جرائم کے خاتمے سے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں انسپکٹر جنرل پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی، سی ڈی اے بورڈ کے ممبران، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد، ڈی جی سیف سٹی، ڈی آئی جی آپریشنز سمیت اسلام آباد پولیس، سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کے سینئر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں دارالحکومت میں امن و امان کو مزید بہتر بنانے اور جرائم کی روک تھام کے لیے فول پروف اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ چیئرمین سی ڈی...
اسلام آباد: مبینہ پولیس مقابلہ، ڈائریکٹرلینڈ کےقتل میں ملوث ملزمان اپنےہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے کہا کہ تھانہ نون کے علاقہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا جس میں ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ سفاک ملزمان نے بلیو ایریا میں ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ کو قتل اور قیصراشفاق کو زخمی کیا تھا، ملزمان وقوعہ کے بعد روپوش تھے جن کی گرفتاری کی لئے ٹیمیں متحرک تھیں، ملزمان کو تھانہ نون کے علاقہ میں دوران چیکنگ گرفتار کیا گیا تھا۔ پولیس نے کہا کہ دوران چیکنگ ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی جو حفاظتی اقدامات کی بدولت محفوظ...
نوشہرہ کے تحصیل جہانگیرہ کے نواحی علاقے نظامپور کاہی دیہات میں دورانِ ڈیوٹی پولیس اہلکار پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ کنٹرول روم نے فوری طور پر ایمبولینس جائے وقوعہ کی جانب روانہ کی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار مقصود، عمر 35 سال، موقع پر ہی شہید ہو گیا۔ یہ بھی پڑھیے: کوئٹہ: پولیس فائرنگ سے جاں بحق شہری کے لواحقین کا ریڈزون میں لاش رکھ کر دھرنا ریسکیو 1122 نوشہرہ کی میڈیکل ٹیم نے شہید اہلکار کی لاش ضروری کارروائی کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال نوشہرہ منتقل کر دی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ حملہ آوروں کی تلاش جاری...
تھانہ نون کے علاقے میں پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلے کے دوران ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کے قتل میں ملوث 2 ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں:فیڈرل ہاؤسنگ اتھارٹی کے ڈائریکٹر لینڈ اسلام آباد میں قتل، وزیرِ داخلہ نے رپورٹ طلب کرلی پولیس کے مطابق سفاک ملزمان نے کچھ روز قبل بلیو ایریا میں اپنے ساتھیوں کی مدد سے ڈائریکٹر لینڈ احسان الہی کو قتل اور قیصر اشفاق کو زخمی کیا تھا۔ واردات کے بعد ملزمان روپوش ہوگئے تھے جن کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ ترجمان نے بتایا کہ پولیس نے دوران چیکنگ ملزمان کو تھانہ نون کے علاقے سے گرفتار کیا۔ چیکنگ کے دوران ملزمان نے...
قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن نے محکمہ پنجاب پولیس میں انسپکٹر لیگل (اسپیشلسٹ کیڈر) کی تحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ترجمان کمیشن کے مطابق مجموعی طور پر 235 آسامیوں کے لیے تحریری امتحان منعقد کیا گیا تھا جس میں سے 1797 امیدوار نے پہلا مرحلہ کامیابی سے پاس کر لیا ہے۔ سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نیو سول کے لیجنڈ گلوکار ڈی اینجیلو 51 سال کی عمر میں چل بسے ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق، حکومتِ پنجاب کے محکمہ پولیس میں انسپکٹر لیگل (Specialist Cadre) کی تحریری امتحان کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے۔یہ امتحان 21 ستمبر 2025 کو منعقد...
اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے اور پولیس اہلکار ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق چیف ٹریفک آفیسر کیپٹن (ر) حمزہ ہمایوں ذاتی طور پر تمام ٹریفک ڈیوٹیز کی نگرانی کر رہے ہیں، ترجمان کے مطابق لین وائلیشن، ون ویلنگ، غلط سمت میں ڈرائیونگ اور فینسی نمبر پلیٹس کے خلاف کارروائی جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیے: فیض آباد احتجاج کے باعث اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند، ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں، موٹرسائیکل سوار...
کراچی: پولیس حکام نے افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بعد خالی ہونے والے مکانات اور زمین پر قبضےکا خدشہ ظاہر کردیا اور ڈی آئی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو خط ارسال کردیا ہے۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کرسکتی ہے۔ کراچی پولیس چیف کو باضابطہ خط میں ڈی آئی جی ویسٹ نے تجویز دی ہے کہ خالی ہونے والی زمین کے تحفظ کے لیے ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی (ایم ڈی اے)، ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی تشکیل دی جائے، جو زمین...
حیدرآباد: شہر کے مصروف علاقے میں المعروف نیا پل (خواجہ غریب نواز پل) پر ایک تیز رفتار اور بے قابو منی بس نے 10 سالہ بچے ایان ڈومکی کو کچل دیا، جو کئی گھنٹے سول اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد جانبر نہ ہو سکا۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والا ایان ڈومکی پنہور گوٹھ کا رہائشی اور پانچویں جماعت کا طالب علم تھا۔ عینی شاہدین اور بچے کے والد راشد ڈومکی کے مطابق ایان گھر کا سامان لینے نکلا تھا کہ اچانک ایک منی بس نے پہلے ٹکر ماری اور پھر پچھلا ٹائر اس کے جسم پر چڑھ گیا۔ واقعے کے بعد منی بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، تاہم پولیس نے بس...
کراچی: شہر قائد میں گڈاپ سٹی کے علاقے سپر ہائی وے سے متصل ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے بنگلے میں 17 سالہ گھریلو ملازم کی پر اسرار طور پر گلے میں پھندا لگی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت رستم ولد محمد شریف کے نام سے ہوئی ہے جو اندرون سندھ کے ضلع عمرکوٹ کا رہائشی تھا۔ ایس ایچ او گڈاپ سٹی انسپکٹر سرفراز جتوئی کا کہنا ہے کہ رستم کی لاش ازار بند کی مدد سے چھت والے پنکھے سے لٹکی ہوئی پائی گئی، تاہم فوری طور پر موت کی حتمی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ نوجوان نے خودکشی کی ہے یا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرا تحریک لبیک یا اس جماعت کے نظریہ سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن پنجاب پولیس کی طرف سے مرید کے میں کی جانے والی درندگی صرف امریکا کی جی حضوری کے لیے کچھ مناسب نہیں۔ دنیا بھر میں امن معاہدے کے بعد بھی فری فلسطین اور اسرائیل اور امریکا کے منافقانہ رویہ پر لوگ اپنی حکومتوں کے خلاف آج بھی احتجاج کر رہے ہیں کیا ہو جاتا اگر ایک قافلہ امریکی ایمبیسی پہنچ جاتا آپ ایمبیسی کی سیکورٹی سخت کر دیتے اور وہاں انہیں احتجاج کے لیے بیٹھا دیتے، حکومتیں ان احتجاج اور دھرنوں کو اپنے حق میں استعمال کرتی رہتی ہیں، اگر ان میں دم ہو تو! وہ متعلقہ ممالک کے حکمرانوں کو ایسے احتجاج جلسے...
ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کر سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس حکام نے کراچی کی افغان بستی میں مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کے بعد خالی ہونے والے مکانات اور زمین پر قبضے کا خدشہ ظاہر کر دیا اور ڈی آئی ویسٹ نے کراچی پولیس چیف کو خط ارسال کر دیا۔ ڈی آئی جی ویسٹ عرفان بلوچ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ گلشن معمار تھانے کی حدود میں واقعے افغان کیمپ کی خالی ہونے والی زمین پر لینڈ مافیا قبضہ کر سکتی ہے۔ کراچی پولیس چیف کو باضابطہ خط میں ڈی آئی جی ویسٹ نے...
لاہور: پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد حسین رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے قیمتی سامان اور نقد رقم کی تفصیل جاری کردی۔ لاہور پولیس کے مطابق سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے تھے۔ پولیس نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ پولیس نے بتایا کہ سربراہ ٹی ایل پی کے گھر سے 6 کروڑ 34 لاکھ سے زائد مالیت کا سونا برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق غیر ملکی کرنسی میں 50 ہزار بھارتی روپے بھی برآمد ہوئے، اسی طرح برطانیہ،...
پولیس نے سعد رضوی کے گھر چھاپے میں برآمد ہونیوالے قیمتی سامان اور نقدی کی تفصیل جاری کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔پولیس کے مطابق سعد رضوی کے گھر سے چھاپے کے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز اور دیگرقیمتی سامان برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ سعد رضوی کے گھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا...
کراچی کے علاقے صدر عبداللہ ہارون روڈ سے 2 بہنیں پراسرار طور پر لاپتا ہو گئیں جب کہ پریڈی پولیس نے لڑکیوں کے اغوا کا مقدمہ والد کی مدعیت میں اسکول ٹیچر کے خلاف درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ مقدمے کے متن کے مطابق والد محمد عظیم نے پولیس کو بتایا کہ میری رہائش عبداللہ ہارون روڈ اللہ والی کالونی کچی آبادی کی ہے، بیٹیاں 15 سالہ آمنہ اورسات سالہ عائشہ ہفتے کو گھر کے قریب مدرسہ پڑھنے گئی تھیں، واپس نہ لوٹنے پر استانی سے پتا کیا تو معلوم ہوا کہ انہوں نے چھٹی دے دی تھی۔ معلومات کرنے پر پتا چلا کہ بچیوں کا اسکول ٹیچر اپنی گاڑی میں انہیں ساتھ لے گیا ہے، میری بچیاں ہجرت کالونی کے...
لاہور میں پولیس اور حساس اداروں نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیلات جاری کردی ہیں۔ یہ کارروائی پولیس، ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے کی مشترکہ ٹیم نے کی، جس میں گھر سے بھاری مقدار میں سونا، چاندی، ملکی و غیر ملکی کرنسی اور قیمتی اشیا تحویل میں لی گئیں۔ سعد رضوی کے گھر پنجاب پولیس کے حالیہ ریڈ کے دوران برآمد ہونے والی ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیوں، پرائز بانڈز و دیگر سامان کی تفصیلات۔۔۔۔#PunjabPolice pic.twitter.com/IGnxFkPzD0 — Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) October 14, 2025 رپورٹ کے مطابق گھر سے کل 11 کروڑ...
پنجاب پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ سعد رضوی کےگھر پر چھاپے کے دوران برآمد ہونے والے سامان کی تفصیل جاری کردی۔ پولیس کے مطابق سعد رضوی کےگھر سے چھاپےکے دوران ملکی و غیر ملکی کرنسی، طلائی زیورات، قیمتی گھڑیاں، پرائز بانڈز اور دیگر قیتمی سامان برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران کروڑوں روپے نقد اور زیورات برآمد ہوئے۔ سعد رضوی کےگھر سے 14 کروڑ 44 لاکھ کی پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔غیرملکی کرنسی میں 50 ہزار کی بھارتی کرنسی بھی شامل ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ سعد رضوی کےگھر سے برطانیہ، کینیڈا، سعودی عرب، یو اے ای کی کرنسی بھی برآمد ہوئی۔ برآمد غیرملکی کرنسی کی مالیت 25 لاکھ روپے سے زیادہ...
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں انٹرپول کے زیر اہتمام دوسری ’فیوچر آف پولیسنگ کانگریس 2025‘ منعقد ہوئی، جس میں 40 ممالک اور متعدد علاقائی و بین الاقوامی سیکیورٹی تنظیموں کے وفود نے شرکت کی۔ یہ 2 روزہ کانفرنس نائف عرب یونیورسٹی برائے سیکیورٹی سائنسز میں انٹرنیشنل کریمنل پولیس آرگنائزیشن (INTERPOL) کے اشتراک سے منعقد کی گئی، جس کا محور سیکیورٹی چیلنجز، پولیسنگ کا مستقبل، اور ٹیکنالوجی کی تیزی سے بدلتی دنیا میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کردار رہا۔ مزید پڑھیں: سعودی عرب کی قیادت میں خطہ امن کی نئی سمت کی جانب گامزن تقریب میں سعودی عرب کے قائم مقام نائب وزیرِ داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن محمد بن ایاف سمیت سینئر حکام نے شرکت کی۔ نائف یونیورسٹی کے...
—فائل فوٹو تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے امیر سعد حسین رضوی سمیت مقامی قیادت پر راولپنڈی کے تھانہ روات میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔مقدمے میں حافظ سعد رضوی اور قاری بلال سمیت 21 رہنماؤں اور کارکنوں کو نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ سب انسپکٹر نجیب اللّٰہ کی مدعیت میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔ایف آئی آر کے متن کے مطابق ٹی ایل پی کارکنان نے شاہراہ عام بلاک کی اور پولیس سے مزاحمت کر کے ایمونیشن چھیننے کی کوشش کی، ملزمان چک بیلی روڈ جھٹہ ہتھیال میں سڑک بلاک کر کے ٹائر جلا کر احتجاج کر رہے تھے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے سعد رضوی اور انس رضوی کو ٹریس کر لیاپولیس...
تھانہ سٹی مرید کے میں اب تک ٹی ایل پی کیخلاف درج مقدمات کی تعداد 4 ہو گئی ہے۔ تمام مقدمات میں سعد رضوی، انس رضوی اور سٹیج پر موجود قیادت کیخلاف اشتعال انگیزی پھیلانے، لوگوں کو جلاؤ گھیراؤ پر اُکسانے، تشدد کرنے اور ریاستی اداروں، پولیس اور انتظامیہ کو بُرا بھلا کہنے اور گالیاں دینے اور عوام کو ریاست کیخلاف کھڑا کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان کی قیادت کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا۔ مرید کے پولیس نے انسداد دہشت گردی سمیت متعدد سنگین دفعات کے تحت ٹی ایل پی کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی، ان کے بھائی انس رضوی اور مجلس شوریٰ کے ارکان سمیت مظاہرین کیخلاف مزید 3...
لاہور: پولیس کی جانب سے مریدکے میں احتجاج سے فرار ہونے والے ٹی ایل پی کے سربراہ سعد رضوی سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے تاہم متعدد ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ٹی ایل پی کی کارروائی منظم تشدد کا حصہ تھی جس میں قیادت نے ہجوم کو اکسانے کا کردار ادا کیا اور پھر فرار ہو کر شہریوں اور ریاست کو خطرے میں ڈال دیا۔ ہتھیار چھیننا، پیٹرول بم اور گاڑیاں جلانا کسی بھی طرح پرامن احتجاج نہیں کہلاتا اور ایسے عناصر کو قانون کے مطابق جواب دہ ٹھہرایا جائے گا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کی جانب سے پرتشدد احتجاج کا...
مریدکے میں مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے مشتعل مظاہرین کو گزشتہ روز منتشر کر دیا گیا تھا، تاہم اس دوران مظاہرین اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں، جن کے نتیجے میں ایک پولیس افسر شہید جبکہ درجنوں اہلکار زخمی ہو گئے۔ آئی جی پنجاب کے دفتر سے جاری ہونے والے اعلامیے میں انکشاف کیا گیا تھا کہ لاہور میں ٹی ایل پی کے کارکنان نے پولیس اہلکاروں کو اغوا کیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا اور مختلف شہروں میں حفاظتی اقدامات مزید سخت کر دیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ اسی دوران...
مذہبی سیاسی جماعت تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی جانب سے امریکی سفارتخانے کی طرف مارچ کی کال کے باعث گزشتہ دنوں لاہور، راولپنڈی، اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں ہنگامی صورت حال دیکھنے کو ملی۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا کیے، گاڑیاں اور سرکاری اسلحہ چھینا؟ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹی ایل پی پر خوب تنقید کی جا رہی ہے...
بھارتی ریاست جھارکھنڈ میں مکیش کمار مہتا نامی ایک شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرکے، واردات کو حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے انشورنس حاصل کرنے کا سازش بھی رچائی لیکن جلد ہی اس کا پول کھل گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جھارکھنڈ کے ضلع هزارہ باغ میں ایک شخص نے مبینہ طور پر اپنی بیوی کا قتل کیا اور پھر اسے موٹرسائیکل حادثے کا روپ دے کر 75 لاکھ روپے کی انشورنس رقم حاصل کرنے کی سازش کی۔ یہ بھی پڑھیے ٹک ٹاک انفلوئنسر پورے خاندان سمیت قتل قانون نافذ کرنے والوں کے مطابق مقتولہ سِوانتی کماری عمر 27 سال تھی، اور اس کی شادی مکیش کمار مہتا نامی شخص سے یکم جون کو ہوئی...
لاہور (خبر نگار) لاہور کی سیشن عدالت نے معروف کاروباری شخصیت امیر بالاج ٹیپو قتل کیس میں نامزد ملزم عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔ سوموار کے روز سماعت پر قتل کیس میں نامزد اندورن شہر کی سیاسی شخصیت عقیل احمد عرف گوگی بٹ عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر ایڈیشنل سیشن جج نجف حیدر نے عدم پیروی پر گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کر دی، عبوری ضمانت خارج ہونے پر پولیس کو ملزم کی گرفتاری کا اختیار مل گیا۔ ملزم کے خلاف مقدمہ تھانہ چوہنگ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ امیر بالاج ٹیپو کو لاہور کے علاقے چوہنگ میں 18 فروری 2024ء...
تحریک لبیک کیخلاف رات کے اندھیرے میں آپریشن (تصادم میں ایس ایچ اوسمیت 5 افراد جاں بحق، 48 اہلکار زخمی)
سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا، ٹی ایل پی کارکنوں کی اندھا دھند فائرنگ، پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کارروائی کے دوران 3 مظاہرین اور ایک راہگیر جاں بحق، چالیس سرکاری اور پرائیویٹ گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی،شہریوں اور اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا،پنجاب پولیس کا دعوی مرید کے (مانیٹرنگ ڈیسک)مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔...
مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا تاہم مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی اداروں نے کرین پارٹی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیا۔ سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق مظاہرین کو منتشر کرنے کی کارروائی کے دوران ٹی ایل پی کے کارکنوں نے پتھراؤ، کیل دار ڈنڈوں اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔ بعد ازاں، انہوں نے اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں شہریوں اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کو جانی نقصان پہنچا۔ قانون...
لاہور: ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ لاہور پولیس کی جانب سے شہر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، اور کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شہری بلا جھجھک بازاروں، مارکیٹوں اور تجارتی مراکز کا رخ کریں، تمام مقامات پر پولیس کی نفری تعینات ہے اور مکمل سیکیورٹی فراہم کی جا رہی ہے۔ ایس پی سٹی نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ خوف و خدشات کو بالائے طاق رکھتے ہوئے اپنی تجارتی سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ املاک، بازاروں اور تجارتی مراکز کی حفاظت پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور امن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)لاہور میں ٹی ایل پی کے لبیک یا اقصیٰ ملین مارچ کے نہتے شرکا پر بد ترین پولیس آپریشن کے نتیجے میں شہادتوں اور شرکاء کو زخمی کرنے کے خلاف تحریک لبیک لائرز ونگ تحت احتجاج ریلی نکالی گئی ۔ریلی میں شریک وکلا ء نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایسن سے سیشن بلڈنگ تک ریلی نکالی ۔اس موقع پر ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے صوبائی لیگل ایڈوائزر سندھ سلیمان سروری نے کہا کہ گذشتہ شب پنجاب حکومت کے حکم پر پنجاب پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے لبیک یا اقصی مارچ کے نہتے پرامن سوئے ہوئے شرکا پر بدترین ریاستی طاقت استعمال کرتے ہوئے مسلح آپریشن کیا جس سے دوسو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کے خلاف قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مشترکہ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کارروائی پاکستان رینجرز، سی ٹی ڈی اور سہراب گوٹھ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے کی۔ترجمان پولیس کے مطابق آپریشن سہراب گوٹھ ڈویژن کے مختلف علاقوں میں کیا گیا، جہاں داخلی و خارجی راستوں کو سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئی۔ کارروائی کے دوران 21 افغان باشندوں کو حراست میں لیا گیا جو بغیر قانونی دستاویزات کے پاکستان میں مقیم تھے۔پولیس حکام نے بتایا کہ زیرِ حراست افراد کو ابتدائی تفتیش کے بعد غیر قانونی مقیم افغانوں کے لیے قائم کردہ مرکز منتقل کیا جائے گا، جہاں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)حیدرآباد پولیس کی مختلف کارروائیوں میں اشتہاری سمیت 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ، شراب اور مین پوری برآمدکرلی، ایس ایچ او راہوکی نے کارروائیاں کرتے ہوئے اشتہاری ملزم عمار عرف عمیر مغل کو گرفتار کرلیا، مزید کارروائیوں کے دوران اسٹریٹ کرمنل عظیم پڑھیار کو پستول اور گولیوں سمیت گرفتار کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا اور ملزم رمضان دستی کو 300 عدد مین پوری سمیت گرفتار کرلیا جبکہ ملزم کا ساتھی 350 عدد مین پوری چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا، گرفتار و مفرور ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ا یس ایچ او حالی روڈ نے کارروائی کرتے ہوئے تھانہ آرام باغ کراچی کے مقدمہ تھانہ فیروز آباد کراچی اور تھانہ جمشید کوارٹر کراچی کے مقدمہ...
مرید کے میں مظاہرین کے تشدد اور فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق شہید انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازجنازہ پولیس لائنز شیخوپورہ میں ادا کر دی گئی، جس میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور، آر پی او شیخوپورہ اطہر اسماعیل، ڈی پی او بلال ظفر شیخ، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ اراکین صوبائی و قومی اسمبلی، وکلا برادری، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی بڑی تعداد نماز جنازے میں شرکت کی۔ پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید انسپکٹر شہزاد نواز کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی جبکہ آئی...
شہید انسپکٹر کو پولیس کے مسلح دستے نے سلامی پیش کی، ان کو آبائی گاؤں اوگند میں سپردِ خاک کر دیا گیا، شہید انسپکٹر تھانہ فیکٹری ایریا میں ایس ایچ او تعینات تھے۔ آئی جی پنجاب نے شہید کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت کیا، پولیس اس غم کی گھڑی میں ورثاء کے ساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مریدکے میں شہید ہونے والے انسپکٹر شہزاد نواز کی نمازِ جنازہ ادا کر دی گئی۔ نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور، ڈی سی، ڈی پی او، ارکان اسمبلی، وکلاء، سیاسی و سماجی شخصیات اور اعلیٰ افسران سمیت شہریوں نے بڑی تعداد میں نماز جنازہ میں شرکت کی۔ شہید انسپکٹر کو پولیس کے مسلح دستے نے سلامی...
ملیر 15 میں ٹرین کی ٹکرسے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ڈرگ روڈ ریلوے پولیس چوکی کی حدود ملیر 15 ریلوے لائن کے قریب ٹرین کی زد میں آکر خاتون جاں بحق ہوگئی۔ ریلوے پولیس اور ریسکیو عملے نے موقع پر پہنچ کر خاتون کی لاش ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی جہاں متوفیہ کی شناخت 33 سالہ انیتا زوجہ وکی کے نام سے ہوئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ریلوے پولیس کا کہنا تھا کہ متوفیہ ریلوے پٹری عبور کررہی تھی کہ ٹرین کی زد میں آگئی۔ تاہم، پولیس مزید جانچ کررہی ہے۔
آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی ہدایت پر اسلام آبادپولیس نے اہم سڑکوں پر فلیگ مارچ کیا ہے۔فلیگ مارچ ڈی آئی جی اسلام آباد کی قیادت میں ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے اور شہر کے مختلف علاقوں میں کیا گیا۔ ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق فلیگ مارچ کا مقصد شہر میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانا ہے۔اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کےلیے مکمل الرٹ ہے۔کسی شر پسند کو ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی کہ قانون ہاتھ میں لے کر شہریوں کےلیے اذیت کا سبب بنے۔اگر کوئی قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش بھی کرے گا تو اس کے ساتھ سختی سے اور آہنی ہاتھوں سے نمٹا...
لاہور پولیس نے جرائم کی روک تھام میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی جدید نظام ’پنجاب ایمرجنسی اے آئی‘ متعارف کروا دیا ہے۔ یہ نظام پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی اور پنجاب آئی ٹی بورڈ کی مشترکہ کاوش ہے۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ نظام گزشتہ برسوں کے جرائم کے اعداد و شمار، ٹریفک اور کرائم پیٹرنز اور سوشل میڈیا رجحانات کا تجزیہ کرتے ہوئے ممکنہ جرائم کی 24 گھنٹے قبل پیشگوئی کر رہا ہے۔ محکمہ پولیس میں حکام بالا اس کے ذریعے جرائم کے ’ہاٹ سپاٹس‘ کی نشاندہی ممکن بنا کر پیشگی حکمت عملی اپناتے ہوئے جرائم کی روک تھام کر رہے ہیں۔ ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) آپریشنز لاہور فیصل...
وکلا نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایوان عدل سے باہر آنے پر ٹریفک سول سیکرٹریٹ سے لیکر پی ایم جی چوک تک بند کردی گئی۔ مظاہرین نے کارپوریشن کے ٹرک کو روک کر اس کی ہوا نکال دی۔ بعد میں نعرے بازی کرتے رہے۔ اسلام ٹائمز۔ مرید کے پولیس آپریشن کیخلاف لاہور میں تحریک لبیک کے وکلاء نے ایوان عدل کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور سٹرک بلاک کردی۔ مرید کے میں ٹی پی ایل کے کارکنوں پر ہونیوالے تشدد کیخلاف وکلاء نے ایوان عدل کے باہر احتجاج کیا اور سٹرک بلاک کر دی۔ وکلا نے حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایوان عدل سے باہر آنے پر ٹریفک سول سیکرٹریٹ سے لیکر پی ایم جی چوک تک...
دارالحکومت کے ہائی سیکیورٹی زونز میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے جبکہ امن و امان برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار الرٹ ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں۔ ایس ایس پی سیکیورٹی کیپٹن (ر) ذیشان حیدر نے بتایا کہ اسلام آباد کیپیٹل پولیس کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔ کسی بھی شرپسند عنصر کو امن و امان میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیے: ٹی ایل پی نے کیسے پولیس اہلکار اغوا اور گاڑیاں، سرکاری اسلحہ چھینا؟ ترجمان کے مطابق حساس مقامات پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور پولیس گشت میں نمایاں اضافہ کیا گیا ہے۔ جدید تکنیکی ذرائع اور سیف سٹی کیمروں...
کراچی کے مختلف علاقوں میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج کے باعث شہر کے متعدد مقامات پر ٹریفک جام اور انٹرنیٹ سروس میں جزوی تعطل کی اطلاعات ہیں۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی، پاور ہاؤس، انڈہ موڑ، سندھی ہوٹل اور فور کے چورنگی کے اطراف احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔ مظاہرین کی جانب سے بعض مقامات پر پتھراؤ اور جلاؤ گھیراؤ کی کوششیں بھی کی گئیں جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے شیلنگ کی اور ہجوم کو منتشر کردیا۔ یہ بھی پڑھیے: مریدکے میں تصادم کے بعد ٹی ایل پی مظاہرین منتشر ڈی آئی جی ویسٹ عرفان علی بلوچ کے مطابق پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات پر قابو پا لیا ہے۔ نیو کراچی سندھی...
سٹی 42 : پنجاب کےتمام ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکی اپگریڈیشن کافیصلہ کیا گیا ہے،تمام اضلاع میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کے دفاتر کا سروے شروع کردیا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق لاہور کے 22 ڈی ایس پیز کے دفاتر کو اپ گریڈ کیا جائے گا۔ آئی جی آفس نے ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کےدفاترکا سروےجلدمکمل رپورٹ بھجوانے کی ہدایات کردی ہے۔ دفاتر کی اپ گریڈیشن کے لیے فنڈز آئندہ سماہی میں پولیس کو فراہم کیے جائیں گے۔ شہر میں آوارہ کتوں کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ڈی ایس پیزکےدفاترکوسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائےگا۔
---فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا صوبۂ پنجاب کے شہر مریدکے کی صورتحال سے متعلق پنجاب پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعت کا دھرنا ختم کروادیا گیا ہے۔پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق مریدکے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے گروہ کو منتشر کرنے کی کارروائی شروع ہوئی تو مذہبی جماعت کے کارکنوں نے پتھراؤ اور پیٹرول بموں کا استعمال کیا اور اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں آن ڈیوٹی ایک ایس ایچ او شہید جبکہ 48 اہلکار زخمی ہو گئے۔پنجاب پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اپنی جان کے دفاع میں محدود کارروائی کرنا پڑی، مذہبی جماعت کے 3 کارکن اور ایک راہگیر جاں بحق ہوا جبکہ 8 افراد زخمی ہوئے ہیں، انتشار...
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) مریدکے میں پولیس نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے لانگ مارچ کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا جبکہ مظاہرین کی فائرنگ سے ایس ایچ او فیکٹری ایریا شہزاد جھومڑ شہید ہوگئے سیکیورٹی اداروں نے ٹی ایل پی کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تمام کارکنان کو منتشر کرکے جی ٹی روڈ کو خالی کروا لیاتاہم ممکنہ احتجاج کے پیش نظرصوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراﺅں کو آج دوپہر کے بعد بند کردیا گیا.(جاری ہے) سیکیورٹی اداروں نے پورے جی ٹی روڈ کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا ہے پولیس نے متعدد کارکنوں کو گرفتار کر لیا جبکہ آنسو گیس کی شیلنگ سے متاثر اور زخمی ہونے والوں کو مقامی ہسپتال...
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ برسوں سے تحریک لبیک کے انتشاری احتجاجات کے دوران مختلف مقامات پر پولیس سے اسلحہ چھینتے رہے ہیں۔ پولیس کے ریکارڈ کے مطابق یہ عناصر اب تک تقریباً 400 پولیس اہلکاروں کی بندوقیں لے جا چکے ہیں، اور وہ یہی اسلحہ بعد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف استعمال کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے مریدکے میں تصادم کے بعد ٹی ایل پی مظاہرین منتشر حالیہ چند دنوں کے احتجاج میں بھی انہوں نے 4 پولیس کی گشت کرنے والی گاڑیاں اغوا کی ہیں، جن کے ساتھ پولیس اہلکاروں اور ان کے ہتھیار بھی لے لیے گئے ہیں۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس قسم کے انتشاری عناصر کے خلاف نہ صرف...
سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہو.2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا رہا تھا، تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں...
کراچی(نیوز ڈیسک)’بی بی‘ نامی ایک مادہ بن مانس، جو طویل عرصے سے چڑیا گھر میں تنہائی میں رہ رہی تھی، ہفتے کے روز انتقال کر گئی۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ بن مانس گزشتہ کئی ماہ سے زیر علاج تھی۔ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن (کے ایم سی) کے عہدیدار دانیال سیال نے ’بی بی‘ کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اس کی موت کی وجہ ’بڑھاپے‘ کو قرار دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بی بی کافی عرصے سے مختلف طبی پیچیدگیوں میں مبتلا تھی، جو زیادہ تر بڑھاپے کی وجہ سے پیدا ہوئیں، اس کی عمر تقریباً 40 سال تھی۔ کے ایم سی کے...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔ یاد رہے کہ 2 روز قبل سی سی ڈی رحیم یار خان کے مبینہ پولیس مقابلے میں خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ ہلاک ہوگیا تھا۔ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو لاہور منتقل کیا جا...
سیشن کورٹ لاہور میں امیر بالاج قتل کیس کی سماعت کے دوران بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر عبوری ضمانت خارج کی، تھانہ چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔ عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی آج تک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی جب کہ عقیل عرف گوگی بٹ عدالت کے روبرو پیش نہ ہوا۔
تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور ٹی ایل پی کے غزہ ملین مارچ کے شرکاء کے درمیان مرید کے کے علاقے میں تصادم جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس اور تحریک لبیک پاکستان کے درمیان ایک بار پھر مرید کے میں تصادم ہوا ہے جس میں ایس ایچ او تھانہ فیکٹری ایریا انسپکٹر شہزاد شہید ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب تحریک لبیک کے ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے مرکزی رہنما سید احمد شاہ بخاری کو بھی سینے میں گولی لگی ہے، جس کی وجہ سے وہ جانبر نہیں ہو سکے۔ پولیس اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا پولیس نے صوبے کے مختلف اضلاع میں ایسے ٹک ٹاکرز کے خلاف کارروائیاں شروع کی ہیں جن پر الزام ہے کہ وہ سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ’غیر اخلاقی‘ اور ’غیر معیاری‘ مواد بنا رہے تھے۔پولیس کے مطابق صوابی، مردان، پشاور اور مانسہرہ میں متعدد ٹک ٹاکرز کو گرفتار کیا گیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں عوامی شکایات پر کی گئیں۔صوابی پولیس کے ترجمان نے انڈپینڈنٹ اردو کو بتایا کہ چھ ستمبر کو ایک نوجوان ٹک ٹاکر کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ لڑکیوں کے کپڑے پہن کر ’غیر اخلاقی‘ ویڈیوز بنا رہا تھا۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ وہ ’فحش...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈیفنس میں فلیٹ سے بزرگ خاتون کی لاش ملی ہے، پولیس نے واقعے کو خود کشی قرار دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس تھانے کے علاقے ڈیفنس فیز2ایکسٹینشن اسٹریٹ نمبر 12 فلیٹ میں بزرگ خاتون مبینہ طور پر زہریلی چیز کھانے سے ہلاک ہوگئی‘ خاتون کی لاش قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کی گئی جہاں خاتون کی شناخت61 سالہ صبا زوجہ مصطفیٰ کمال کے نام سے کی گئی، خاتون2 شادی شدہ بچوں کی ماں تھی، ایس ایچ او ڈیفنس غلام نبی آفریدی نے بتایا کہ خاتون کے پہلے شوہر کا انتقال ہو چکا ہے اور دوسرے شوہر حیات ہیں پولیس کو واقعے کی اطلاع متوفیہ خاتون کے بیٹے رضوان کی جانب سے دی گئی،...
سٹی42: :لاہورسےبند ایم 2 اور ایم 3 کی لاہور سے کو ہرقسم کی ٹریفک کیلئےکھول دیاگیا، لاہورپولیس نےموٹروےکنٹینرزلگاکربند کی تھی۔ پولیس نے سکیورٹی کےپیش نظرموٹروےبابوصابواور ٹھوکرسےبندکی تھی، لاہور سے موٹروے ایم 2 اور ایم 3 ہر قسم کی ٹریفک کے لئے کھلی ہے۔ پولیس کے مطابق موٹروے ایم ٹو پر لاہور سے ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے، موٹروے کے داخلی و خارجی راستوں پر لگے کنٹینرز ہٹادیئےگئے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کردیا
سٹی42:خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کی نمازِ جنازہ آج بعد از عصر ادا کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق طیفی بٹ کی لاش کو رحیم یارخان کےہسپتال میں مکمل پوسٹ مارٹم کےبعد ورثاکےحوالےکردیاگیا ہے۔ نمازِ جنازہ 50 ایم، گلبرگ، نصیر آباد میں رکھی گئی ہے، جہاں ان کے مداح، رشتہ دار اور دوست شرکت کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنازے میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے سیکیورٹی کے انتظامات کریں گے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جائے۔ مزید یہ کہ جنازہ کے بعد طے ہے کہ متعلقہ حکام مسئلے کی تفصیلات اور مکمل تفتیشی عمل کے ساتھ عوام کو آگاہ کریں گے۔ قبائلی عوام نےافغانستان کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کیخلاف ہتھیار اٹھانے...
بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کی لاش کا پوسٹ مارٹم رحیم یار خان کے اسپتال میں ہو گیا۔ پولیس نے بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد طیفی بٹ کی لاش کو ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: امیر بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم طیفی بٹ مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک پولیس کے مطابق لاش کو ورثا لاہور گلبرگ نصیر آباد لے آئے ہیں، یاد رہے کہ طیفی بٹ کو جمعہ اور ہفتہ کی شب مبیبہ پولیس مقابلے میں ہلاک کیا گیا تھا۔ ذرائع نے کہا تھا کہ طیفی بٹ کو دبئی سے کراچی لایا گیا تھا، کراچی سے لاہور منتقل کیا جا رہا تھا کہ تھانہ کوٹ سبزل صادق آباد کے علاقے میں طیفی بٹ کو...