2025-09-18@06:40:08 GMT
تلاش کی گنتی: 5274

«مواقع پیدا»:

(نئی خبر)
    عوام کیلئے خوشخبری ، حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کردیا جبکہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 264 روپے 61 پیسے مقرر کردی۔ خزانہ ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں تیل کی قیمت اور اوگرا سمیت متعلقہ وزارتوں کی تجاویز کی روشنی میں حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردو بدل کردیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول7 روپے 54 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اورپیٹرول کی قیمت 272 روپے 15 پیسے سے کم کرکے264 روپے 61 پیسے فی لیٹر کردی گئی ہے۔ دوسری...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی رہنما اور  آزاد امیدوار  صائمہ خالد نے سینیٹ ضمنی انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔جیو نیوز کے مطابق صائمہ خالدنے دعویٰ کیا کہ سینیٹ انتخاب میں ایک جعلی ووٹ برآمد ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ پرریٹرنگ افسر کے دستخط نہیں تھے، سینٹ انتخاب پر شدید تحفظات ہیں، اس کے خلاف عدالت میں رٹ دائرکروں گی۔صائمہ خالد کاکہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ دھاندلی کی مخالفت کی ہے، اپنے لیڈر کے ویژن پر حق و سچ کے لیے عدالت جاؤں گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی بڑی کمی، نوٹی فیکیشن جاری یاد رہےکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ثانیہ...
    چھبیس نومبر احتجاج کیس، عدالتی حکم پر پی ٹی آئی 65رہنماوں اور کارکنان کی گرفتاریوں کیلئے ٹیمیں تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) پولیس نے پی ٹی آئی رہنماوں کے عدالتی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔پولیس ٹیموں نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعلی کے پی کے، علیمہ خان سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردئیے۔ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ اور نصیر آباد کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 65 رہنماوں و کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش...
    بیرسٹر عمیر نیازی : فوٹو فیس بک  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر عمیر نیازی نے کہا ہے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ اس نظام کا بوجھ اٹھانے سے بہتر ہے کہ پی ٹی آئی قومی اسمبلی اور خیبر پختونخوا اسمبلی سے استعفے دے دے۔جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئے عمیر نیازی نے کہا کہ اگر تحریک انصاف نے اپنی سیاست ختم کرنی ہے تو صوبائی حکومت میں بیٹھی رہے۔پروگرام میں شریک وفاقی وزیر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ تحریک انصاف ایوان سے نکلے یا مستعفی ہوجائے یا ان کی سیٹیں ہمیں ملیں۔انہوں نے مزید کہا کہ صوبوں سے نکلنے والے تیل سمیت معدنی وسائل کی تقسیم آئین پاکستان...
    راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے عدالتی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔ پولیس ٹیموں نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعلی کے پی کے، علیمہ خان سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردئیے۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ اور نصیر آباد کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 65 رہنماؤں و کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہونے پر وارنٹ جاری کئے گئے۔ تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 28 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، تھانہ واہ کینٹ کے مقدمہ...
    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی، کپتان سلمان علی آغا اور کوچنگ اسٹاف کے ایک رکن سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے الزامات کو بے بنیاد، من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ تربیتی یا پریکٹس سیشنز کے دوران ایسا کوئی واقعہ کبھی پیش نہیں آیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ افواہیں مکمل طور پر جھوٹی اور من گھڑت ہیں، جن کا مقصد قومی ٹیم کے اندر بداعتمادی پیدا کرنا اور ٹیم کے اتحاد و وقار کو نقصان پہنچانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی سی بی سے...
    امریکا نے فلسطینی اتھارٹی اور فلسطینی لبریشن آرگنائزیشن (پی ایل او) پر سفری پابندیاں عائد کر دیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او پر دہشت گردی کی حمایت اور اسرائیل کے ساتھ امن عمل کو سبوتاژ کرنے کا الزام عائد کیا۔ بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ فلسطینی قیادت نے بین الاقوامی عدالت انصاف اور بین الاقوامی فوجداری عدالت سے رجوع کر کے تنازع کو بین الاقوامی سطح پر لے جانے کی کوشش کی، جو کہ مبینہ طور پر مشرق وسطیٰ امن معاہدہ 2002 کی خلاف ورزی ہے۔ محکمہ خارجہ نے مزید الزام لگایا کہ فلسطینی اتھارٹی اور پی ایل او دہشت گردی کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں، جن میں...
     راولپنڈی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے عدالتی وارنٹ گرفتاری پر عملدرآمد کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی۔ پولیس ٹیموں نے سابق صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی، وزیراعلی کے پی کے، علیمہ خان سمیت دیگر رہنماوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے شروع کردئیے۔ ترجمان پولیس کا کہنا تھا کہ 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے تھانہ صادق آباد، واہ کینٹ اور نصیر آباد کے مقدمات میں انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے پی ٹی آئی کے 65 رہنماؤں و کارکنان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ ملزمان گرفتاری سے بچنے کے لئے روپوش ہونے پر وارنٹ جاری کئے گئے۔ تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں 28 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے، تھانہ واہ کینٹ کے مقدمہ...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسدادِ دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سےا سٹیئرنگ کمیٹی کا اہم جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی سلامتی، انسدادِ دہشت گردی، اسمگلنگ کے خاتمے اور ریاستی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے جاری اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے اور عالمی سطح پر پاکستان کی کامیاب انسداد دہشت گردی حکمت عملی کی تعریف کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس جنگ میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی، جس میں زمینی آپریشن، مؤثر قانون سازی، عوامی روابط، اور انتہا پسندی کے خلاف بیانیہ سازی جیسے اقدامات شامل...
    مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم مولانا احمد اقبال رضوی، صدر صوبہ پنجاب ایم ڈبلیو ایم مولانا علی اکبر کاظمی، پرنسپل جامعہ بعثت مولانا سید حسن مہدی کاظمی اور مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی نے کیا۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے قومی مرکز لاہور میں مجلس عزا بعنوان ’’تجدیدِ پیمان و عہدِ وفا با نائب امام زمان عج‘‘ کا انعقاد ہوا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین لاہور کے تمام یونٹس اور تحصیل عہدیداران و کارکنان نے بھرپور شرکت کے ساتھ ساتھ انتظامی امور میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ مجلسِ عزا سے خصوصی خطاب وائس چئیرمین ایم...
    جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ ایک طرف وزیراعلیٰ سرپلس بجٹ اور وفاق کو قرضہ دینے کے دعوے کررہا ہے جبکہ عملاً صوبے کی جامعات بدترین مالی بحران سے دوچار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی عبدالواسع نے سرپلس بجٹ اور وفاق کو قرضہ دینے کا دعویٰ کرنے والی صوبائی حکومت کی توجہ پشاور کی عظیم مادر علمی یونیورسٹی آف پشاور میں مسلسل مالی بحران کی جانب مبذول کراتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ کئی سالوں سے پشاور یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے جوکہ صوبائی حکومت کی مجرمانہ غفلت اور ناقص حکمرانی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا خود پشاور یونیورسٹی کے چانسلر ہیں، مگر اس اہم...
    اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ دو ووٹ مسترد کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی رہنماء مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔ اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے، آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ دو ووٹ مسترد کیے گئے۔ سینیٹ الیکشن جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر اعتماد کیا اور ملک کی کم عمر...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد کے ایف نائن پارک میں 5 اگست کو جلسہ کرنے کی اجازت مانگ لی۔ پی ٹی آئی صوابی جلسہ، ورکرز نے امریکی پرچم بھی لہرایا صوابی پی ٹی آئی کے جلسہ صوابی میں ایک ورکر نے... درخواست پارٹی کے ریجنل صدر عامر مغل اور ریجنل جنرل سیکریٹری ملک عامر کی جانب سے دی گئی ہے۔پی ٹی آئی کی جانب سے جلسے کی اجازت کی درخواست ڈپٹی کمشنر کو جمع کروائی گئی ہے۔تحریکِ انصاف کا درخواست میں کہنا ہے کہ اپنے سیاسی بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے جلسہ کرنے کی اجازت دی جائے۔
    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او سی داخل نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
     پاکستان ٹینس فیڈریشن نے فنڈنگ کے مسائل پر قابو پانے، اسپانسر شپ کے حصول اور مقامی سطح پر نئے ٹیلنٹ کو مواقع فراہم کرنے کے لیے ٹینس لیگ کے انعقاد کی منصوبہ بندی شروع کر دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹینس اسٹار میکائیل علی بیگ کی شاندار فتوحات، مسلسل 2 ٹائٹلز اپنے نام کرلیے لیگ کے انعقاد کے لیے انفراسٹرکچر کی تیاری کا عمل شروع کردیا گیا ہے جس کے تحت پاکستان ٹینس کمپلیکس اسلام آباد میں نئے کورٹس کی تعمیر، پرانے کورٹس کو کور کرنے، ٹریننگ، کھلاڑیوں کی رہائش سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی جیسے اقدامات شامل ہیں۔ پی ٹی ایف نے اس حوالے سے وفاقی حکومت، وفاقی ترقیاتی ادارے(سی ڈی اے) سمیت مختلف چیمبرز آف کامرس سے تعاون کے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے پانچ اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے عمران خان کی کال پر اسلام آباد کے ایف 9 میں جلسہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس کی اجازت کیلیے ڈی سی اسلام اباد کو باضابطہ درخواست دے دی۔ تحریک انصاف کی طرف سے پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے جنرل سیکرٹری ملک عامر علی نے ڈی سی اسلام اباد کو درخواست دی۔ ڈی سی اسلام آباد کو دی جانے والی درخواست پر پی ٹی آئی اسلام آباد ریجن کے صدر عامر مسعود مغل اور جنرل سیکرٹری ملک عامر علی کے دستخط ہیں۔ ملک عامر نے درخواست کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے...
    5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او سی داخل نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او...
    پنجاب کے ضلع کامونکی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے دو ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا۔ کامونکی پولیس نے کہا کہ افسوسناک واقعہ کامونکی میں واہنڈو کے علاقہ سلطان پورہ میں پیش آیا۔ پولیس نے بتایا کہ بیوی سے جھگڑے پر سفاک باپ نے 2 ماہ کے بچے کو چھت سے نیچے پھینک دیا، چھت سے گرکر عبداللہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ کامونکی پولیس نے سفاک قاتل سجاد کو حراست میں لے لیا۔
    خیبر پختونخوا سینیٹ الیکشن، پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)خیبر پختونخوا کے سینیٹ الیکشن میں تحریک انصاف کی رہنما مشال یوسفزئی کامیاب ہوگئیں۔اپوزیشن کی مشترکہ امیدوار مہتاب ظفر نے 53 ووٹ حاصل کیے جبکہ پی ٹی آئی کی مشال یوسفزئی نے 86 ووٹ حاصل کیے۔آزاد امیدوار صائمہ خالد نے ایک ووٹ حاصل کیا جبکہ دو ووٹ مسترد کیے گئے۔سینیٹ الیکشن جیتنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں مشال یوسفزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھ پر اعتماد کیا اور ملک کی کم عمر ترین سینیٹر بن گئی، وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے بھرپور سپورٹ کیا جبکہ بیرسٹر گوہر، رہنماں اور ورکرز کی شکر گزار ہوں۔انہوں...
    خیبرپختونخوا میں سینیٹر ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب ہوا جس میں مشعال یوسفزئی 86 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئیں۔ حکومت کی طرف سے آج خیبرپختونخوا اسمبلی کے اراکین کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا تھا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اراکین اسمبلی کے لیے باربی کیو کا خصوصی بندوبست کیا گیا تھا۔ عرفان خان نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خیبرپختونخوااسمبلی کی فضا دنبوں کے نمکین تکوں کی خوشبوں سے معطر ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی سرکاری اخراجات پر یہاں نمکین تکوں کا مزہ لیں گے اس کے بعد 5 اگست...
    پی ٹی آئی نے 5اگست کو ایف9پارک میں جلسے کی اجازت مانگ لی ، ضلعی انتظامیہ کو درخواست WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں جلسے کی اجازت کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیا ،پی ٹی آئی نے 5 اگست کو ایف9پارک میں کارکنوں کا کنونشن منعقد کرنے کی اجازت مانگ لی۔ جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی ضلع اسلام آباد ملک عامر کے مطابق کنونشن کا نوٹیفیکیشن جاری ہو جکاہے،جلسہ شام 4 بجے سے رات 10 بجے تک جاری رہے گا، اجتماع پرامن ہوگا، تمام سیکیورٹی ایس او پیز پر سختی سے عمل کیا جائے گا۔ اسلام آباد کے تمام پی ٹی آئی کارکنوں کو متحرک...
    راؤ لشاد: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کے جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔  انہوں نے اس اہم قومی سنگِ میل پر وزیر اعظم، سائنسدانوں، انجینئرز اور سیٹلائٹ پروگرام سے وابستہ تمام ماہرین کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ کامیابی پاکستان کے خلائی تحقیقاتی سفر میں ایک اہم پیش رفت ہے۔  مریم نواز نے اس منصوبے میں چین کے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین سائنسی و تکنیکی اشتراک کو سراہا۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ
    پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں جاری کیے گئے، ان ملزمان میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ 26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی میں  درج مقدمے کی سماعت  کے بعد پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار ی عدالت نے آج جاری  کیے جب کہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی  جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور...
    انسداددِ ہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر احتجاج کیس میں 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹِ گرفتاری جاری کردیے۔وارنٹِ گرفتاری انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے جاری کیے۔تھانہ کراچی کمپنی کی پولیس کی جانب سے وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج 2 مقامات میں جاری کیے گئے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجہ، روف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، عمر امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان کے وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔علاوہ ازیں شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خان، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار کے...
    اسلام آباد:انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 50 اہم رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔ یہ وارنٹ کراچی کمپنی تھانے میں درج مقدمے کے سلسلے میں جاری کیے گئے ہیں۔ انسداد دہشت گردی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ان رہنماؤں کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔ جن شخصیات کے خلاف وارنٹ جاری ہوئے ہیں ان میں سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی، سابق وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم نیازی، سینیٹر شبلی فراز، سینیٹر فیصل جاوید، معروف وکیل سلمان اکرم راجہ، ڈاکٹر رؤف حسن، مراد سعید، احمد نیازی، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور، اسد قیصر، حماد اظہر اور عاطف خان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ وارنٹ کی فہرست میں شعیب...
    جاپان اور روس کے درمیان حالیہ زلزلے اور اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سونامی کی لہروں نے ایک بار پھر جاپانی نجومی ریو تاتسوکی کی پراسرار پیش گوئی کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس کے کاماچتکا جزیرہ میں 8.8 شدت کا زلزلہ آیا، جس کے اثرات جاپان کے ہوکائیڈو اور روس کے کوریل جزائر تک محسوس کیے گئے۔ جس کے بعد جاپان میں سونامی کا الرٹ بھی جاری کردیا گیا اور عوام کو ساحلی علاقوں سے دور رہنے کی تاکید کی گئی۔  Baba Vanga’s 2025 prophecy had already shaken Japan’s tourism industry — but no one expected it to be this accurate. A massive quake near Russia triggered real tsunami...
    (ویب ڈیسک)اسلام آباد پولیس  نے پی ٹی آئی کے41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری حاصل کرلئے۔انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں کےوارنٹ تھانہ کراچی کمپنی کے مقدمے میں جاری کئے،ان رہنماؤں میں سابق صدر عارف علوی، نادیہ خٹک اور شبلی فراز کے نام شامل ہیں۔فیصل جاوید،سلمان اکرم راجا،رؤف حسن کے بھی وارنٹ جاری کئے گئے ہیں جبکہ راشد حفیظ، راجہ بشارت، خدیجہ شاہ، عالیہ حمزہ، عمیر نیازی ، جمشید دستی، حماد اظہر، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا اور شعیب شاہین بھی ان میں شامل ہیں۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر وارنٹ گرفتاری جاری ہونے والےرہنماؤں کی تعداد 50 ہوگئی ہے جبکہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہیں۔
    عارف علوی، گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:انسداد دہشتگردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔26 نومبر احتجاج کے سلسلے میں تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمے کی سماعت کے بعد پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتار ی عدالت نے آج جاری کیے جب کہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہو گئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی...
    پی ٹی آئی کی ثانیہ نشتر کے استعفے کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی نشست پر انتخاب آج ہوگا۔مشال یوسف زئی، مسلم لیگ ن کی ثوبیہ شاہد، جے یو آئی ف کی شازیہ، صائمہ خالد اور مہتاب ظفر انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں۔پولنگ آج خیبر پختونخوا اسمبلی کے جرگہ ہال میں ہوگی، خیبر پختونخوا اسمبلی کے 145 اراکین حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔تحریک انصاف نے مشال یوسف زئی کو خواتین کی نشست پر سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیا۔دوسری جانب پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دست بردار ہوگئیں، پیپلز پارٹی انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دے گی۔
    پاکستان تحریک انصاف کی رہنما صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مشال یوسفزئی کو سینیٹ انتخابات کیلئے نامزد کیا ہے اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہر نے صائمہ خالد کو دستبردار ہونے کی ہدایت کی تھی۔ لیکن اب صائمہ خالد نے سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کے مطابق صائمہ خالد نے اپنے تحفظات سے متعلق پارٹی کو آگاہ کردیا تاہم انہوں نے سینیٹ ضمنی انتخاب پر مؤقف دینے سے معذرت کی۔خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی ایک خالی نشست پر ضمنی انتخابات کل ہوگا، انتخابات کے لیے 5 امیدوار میدان میں ہیں۔
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 30 جولائی 2025ء ) مرکزی رہنماء پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی اے پی سی کو روکنے کیلئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کردیا، اے پی سی منعقد کرنا اپوزیشن کا آئینی اور قانونی حق ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ردعمل میں کہا کہ تحریک تحفظ آئین پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس کو روکنے کے لئے حکومت نے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔یہ دو روزہ کانفرنس 31 جولائی اور یکم اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہونا ہے مگر ہوٹل انتظامیہ پر کانفرنس رکوانے کیلئے کے لئے بہت زیادہ دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اے پی...
    وفاقی کابینہ نے حج پالیسی 2026 کی منظوری دیدی، عازمین سے قسط وار پیسے لیے جائیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی کابینہ نے 2026 کیلئے نئی حج پالیسی کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ کی جانب سے حج 2026 کیلئے نئی پالیسی کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق سرکاری کوٹے پر حج 2026 کی بکنگ کا آغاز اگست 2025 سے ہوگا، حاجیوں سے قسط وار پیسے لئے جائیں گے جبکہ پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکو صرف 60 ہزارحاجی لے کرجانے کی اجازت ہوگی۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے پاکستان کیلئے حج کوٹہ بڑھانے کی منظوری بھی دیدی، پچھلے سال رہ جانیوالی پرائیویٹ حاجیوں کو لے کرجانا پرائیویٹ ٹورآپریٹرزکی...
    جرمنی کی معروف اولمپک بیائتھلون چیمپیئن لاورا ڈاہل مائر پاکستان کے شمالی پہاڑی سلسلے قراقرم میں کوہ پیمائی کے دوران پیش آنے والے حادثے میں جان گنوا بیٹھیں۔ یہ بھی پڑھیں: کےٹو پر مہم جوئی کے دوران پاکستانی کوہ پیما جاں بحق، غیر ملکی محفوظ رہے بی بی سی کے مطابق حادثہ 28 جولائی کو پیش آیا تھا جب وہ اپنی ساتھی مارینا ایوا کے ہمراہ تقریباً 5،700 میٹر (18،700 فٹ) کی بلندی پر چڑھائی کر رہی تھیں اور پتھروں کے اچانک گرنے کی زد میں آ گئیں۔ ریسکیو آپریشن ناکام، موت کی تصدیق مارینا ایوا نے فوری طور پر ہنگامی خدمات کو اطلاع دی جس کے بعد جرمنی اور امریکا سے ماہر کوہ پیماؤں پر مشتمل ٹیمیں امدادی مشن پر...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جولائی2025ء) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے کرم چیمبرآف کامرس اینڈانڈسٹری کے نمائندہ وفد نے چیمبرکے صدر نیاز محمد کی سربراہی میں بدھ کوگورنرہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ گورنر ہاؤس پشاور تر جمان کے مطابق وفد میں دولت خان، اشفاق حسین، دلدار حسین، واقف علی خان اور ایگزیکٹیو اراکین اوردیگرعہدیدار شامل تھے۔ وفد نے گورنر کو کرم کی تاجر برادری کو درپیش مسائل اور انہیں کاروباری سہولیات کی فراہمی سے متعلق آگاہ کیا۔انہوں نے کرم میں سڑکوں کی تعمیراور بحالی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ کرم میں خرلاچی تجارتی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی حالت انتہائی خستہ ہے۔وفد نے گورنرسے ٹرانزٹ ٹریڈ روٹ کی فعالی، خرلاچی ٹرمینل میں تاجروں کو سہولیات...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین، مؤثر اور جدید اقدامات پر عمل پیرا ہے۔صدر آصف زرداری نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 30جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے. تاکہ کمزور افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کا موضوع ’انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے. استحصال کا خاتمہ کریں‘ واضح کرتا ہے کہ یہ جرم منظم نیٹ ورکس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جو لاکھوں...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سےحکومت کیوں روکے گی۔اسلام آباد میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کر کے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا مؤقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے، احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے، انہیں اس کی اجازت ہوگی۔انہوں نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی چاہتی ہے کہ...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جولائی ۔2025 )امریکی ریاست ہوائی میں سونامی میں وارننگ کے بعد بڑے پیمانے پر لوگوں کے انخلا کا سلسلہ جاری ہے اور ہوائی کے جزیرے اوواہو میں چار فٹ اونچی لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں ہوائی کی ہنگامی سروسز نے لوگوں کو خبردار کیا ہے کہ حکام کی جانب سے اگلی اطلاع تک وہ انخلا زون سے دور رہیں.(جاری ہے) امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق حکام کا کہنا ہے سونامی کی لہریں اب بھی ریاست کو متاثر کر رہی ہیں اور سونامی وارننگ اب بھی نافذ ہے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں اس وقت تک دوبارہ داخل نہ ہوں جب تک کہ حکام اس کی باقاعدہ اجازت نہ دے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا سے سینیٹ میں ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر ضمنی الیکشن کل منعقد ہو رہا ہے، الیکشن کے لیے پیپلز پارٹی کی امیدوار راحیلہ بی بی ن لیگ کی امیدوار کے حق میں دستبردار ہوگئیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق راحیلہ بی بی نے الیکشن سے دستبرداری کے لیے ریٹرننگ آفیسر کو خط لکھ کر کہا ہے کہ ثانیہ نشتر کی خالی نشست پر انتخاب میں ن لیگ کا ساتھ دیں گے۔ دوسری جانب صوبائی الیکشن کمیشن کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا سے سینیٹ کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کل ہوگا جس کے لیے اسمبلی کے جرگہ ہال کو پولنگ سٹیشن قرار دیا گیا ہے۔ ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سینئر صحافی زاہد گشکوری نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے ، پی ٹی آئی 5 اگست کو پورے ملک میں بہت بڑا احتجاج پلان کرکے بیٹھی ہے ، پلان یہ ہے کہ پانچ اگست کو ملک کو مفلوج کر دیا جائے اور اڈیالہ جیل کے باہر بھی احتجاج کیا جائے ، حکومت نے بھی لائحہ عمل تیار کر لیاہے ، کچھ ایجنسیز نے وزیراعظم کو رپورٹ دی ہے کہ 9 مئی یا 26 نومبر کی طرز کا واقعہ 5 اگست کو ہو سکتا ہے ۔ اپنے وی لاگ میں زاہد گشکوری کا کہناتھا کہ عمران خان نے اپنے بیٹوں کو پاکستان آنے سے روک دیاہے...
    وزیرِاعظم شہباز شریف — فائل فوٹو  وزیرِاعظم شہباز شریف نے انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔شہباز شریف نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر سال یہ دن اس جرم کی روک تھام اور عوامی آگاہی کے لیے منایا جاتا ہے، اس سال یہ دن ’انسانی اسمگلنگ ایک منظم گروہی جرم، استحصال کا خاتمہ‘ کے عنوان سے منایا جا رہا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ جرائم پیشہ افراد بےروزگار افراد کو انسانی اسمگلنگ کے ذریعے استحصال کا نشانہ بناتے ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ عالمی سطح پر ایک منظم جرم کی شکل اختیار کر گئی ہے۔اُنہوں نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے موجودہ مالی سال  کے لیے  پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔  نجی ٹی  وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح کا  ہدف 4.2 فیصد رکھا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کےلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی جاری کردہ اپڈیٹس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح برائے مالی سال 25-2024 محض 2.7 فیصد تھی۔  گلگت: 2 جرمن خاتون کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں، ایک ریسکیو...
    جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ، دہائیوں پہلے پیشگوئی کس نے کی تھی؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز روس کے مشرقی ساحلی علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپان میں طاقتور سونامی کی وارننگ کی دہائیوں پہلے کی گئی پیشگوئی درست ثابت ہوگئی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق آج روس کے جزیرہ نما علاقے کمچاٹکا میں 8.8 شدت کے زلزلے کے بعد جاپانی مانگا (گرافک ناول) نے توجہ حاصل کر لی جس میں آرٹسٹ ریو تاتسوکی (Ryo Tatsuki) نے پیشگوئی کی تھی کہ جاپان میں جولائی 2025 میں قدرتی آفت آ سکتی ہے۔جاپانی مانگا کا نام (مستقبل، جو میں نے دیکھا) ہے جو 1999 میں شائع کیا گیا تھا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے...
    لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے...
    اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبرپختونخوا کی خواتین نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب کے لیے مشال یوسفزئی کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا ہے۔ اس حوالے سے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر کیا گیا ہے۔ پارٹی نے خواتین نشست کی دیگر امیدواروں ساجدہ بیگم، مومنہ باسط، سمیرا شمس اور ثمینہ خالد کو آج دستبردار ہونے کی ہدایت کی ہے۔ سینیٹ کی اس ضمنی نشست پر انتخاب خیبرپختونخوا میں 31 جولائی کو منعقد ہوگا۔ دوسری جانب الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون چترال سے تعلق رکھنے والے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن کیلئے پی ٹی آئی نے خواتین نشست پر مشال یوسفزئی کو ٹکٹ جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ٹکٹ پارٹی کے سرپرست بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر جاری کیا گیا، پارٹی کے دیگر امیدواروں کو 30 جولائی تک دستبردار ہونے کی ہدایت کر دی گئی، چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ خیبرپختونخوا خواتین کی نشست پر سینیٹ ضمنی انتخاب 31 جولائی کو ہوگا۔  مزید :
    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر کی جامعات کے طلبہ سے خطاب کرتے ہوے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کا کہنا تھا کہ بھارت خطے میں عدم استحکام کا سبب اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے، پاکستانی قوم، خصوصاً نوجوان نسل کو پاکستان کی ترقی و خوشحالی میں اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق نوجوان نسل کو باصلاحیت بنانے کے لیے مؤثر اقدام کرتے ہوئے سمر انٹرن شپ 2025ء متعارف کرا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سمر انٹرن شپ 2025ء کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید نے ملک بھر کی جامعات کے طلبہ سے خطاب کیا اور کہا کہ پاکستان نے اپنے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی جانب سے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روکنے کے معاملے پر وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے اپنے ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بہت سے ڈراموں میں سے یہ بھی ایک ڈرامہ تھا، یہ والد اور اولاد کی ملاقات نہیں سیاسی منافع تھا۔ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا کوئی بھی اقدام غیر سیاسی یا مالی منافع کے بغیر نہیں ہوتا۔خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی ورکرز اور ان کے بچے ان کی اقتدار کی ہوس و خواہشات کی تکمیل کے لیے استعمال ہوں گے۔وزیرِ دفاع نے یہ بھی کہا کہ قربانیوں کے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں باجوڑ واقعے کے تناظر میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری، آئی جی پولیس، ایڈیشنل چیف سیکریٹری اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں: باجوڑ بم دھماکا: اسسٹنٹ کمشنر، تحصیلدار سمیت 4 افراد شہید، 11 زخمی متعلقہ اداروں نے وزیراعلیٰ کو امن و امان کی موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی، خصوصاً باجوڑ میں حالیہ دہشتگردی واقعے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ نے باجوڑ سانحے میں شہید ہونے والے سویلینز اور سکیورٹی اہلکاروں کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے شہید سویلینز کے لواحقین کے لیے...
    اسلام آباد: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی جب کہ مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت بڑھنے کا امکان ہے۔ پیٹرول 9 روپے 7 پیسے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے جب کہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 3 روپے 73 پیسے فی لیٹر سستا ہوسکتا ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 55 پیسے اور لائٹ ڈیزل 2 روپے 33 پیسے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔ اوگرا کی جانب سے سمری 31 جولائی کو ورکنگ پیٹرولیم ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی حتمی منظوری دیں گے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ہر پندرہ روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں ردوبدل کیا جاتا ہے،...
    قومی ایئرلائن نے بتایا کہ لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں ، مانچسٹرایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانا فراہم کرنا ہوگا۔لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست مقرر, برمنگھم ایئرپورٹ پر آخری تاریخ 28 اگست اور مانچسٹر اسٹیشن پر کھانا فراہمی کے ٹینڈر کی درخواست 29 اگست ہے۔پی آئی اے مسافروں کو برطانیہ میں کھانے کے لیے کیٹرنگ سروس کے لئے ٹینڈر برطانیہ میں اسٹیشن منیجر کے دفتر میں جمع کرانا ہوگا۔قومی ایئرلائن نے برطانیہ مین پابندی ختم ہونے پر فوری طور قومی ایئرلائن کے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا تھا، ابتدائی طور پر مانچسٹر کے لیے اسلام آباد سے ہفتہ وار چار پروازیں...
    برٹش کونسل اور حکومت پنجاب کے محکمہ اسپیشل ایجوکیشن نے ایک نئے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کیے ہیں، جس کا مقصد صوبہ بھر کے خصوصی تعلیمی اداروں میں قیادت اور انتظامی صلاحیتوں کو مؤثر بنانا ہے۔ اس حکمتِ عملی پر مبنی شراکت داری کو جلد ایک آپریشنل الائنس ایگریمنٹ کے ذریعے باضابطہ شکل دی جائےگی، جس کے تحت 290 اسکول سربراہان اور 790 سینیئر اساتذہ کی پیشہ ورانہ قابلیتوں کو فروغ دیا جائےگا۔ یہ بھی پڑھیں: فروغ تعلیم کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب نے کیا انقلابی فیصلے کیے ہیں؟ اس پروگرام میں اسپیشل ایجوکیشن کے میدان میں قیادت کے معیارات متعارف کرائے جائیں گے، اسکول مینجمنٹ کے نظام میں بہتری لائی جائے گی اور خصوصی...
    خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وہ اراکین جو علی امین گنڈاپور سے ناراض ہیں، ان کی جانب سے فارورڈ بلاک بنانے کی کوششوں کی خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ علی امین کی حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق نہیں چل رہی۔ پی ٹی آئی کے اندرونی معاملات سے باخبر ذرائع کے مطابق، پارٹی میں اختلافات ابتدا سے ہی موجود ہیں جن سے عمران خان سمیت قیادت بخوبی واقف ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وقت کے ساتھ یہ اختلافات اور گروپ بندی بڑھتی جا رہی ہے، اور اب نوبت فارورڈ بلاک تک پہنچ چکی ہے۔ پی ٹی آئی میں ناراض اراکین کی تعداد کتنی ہے؟ پی ٹی آئی کے...
    بھارت کے معروف وینکھیڑے اسٹیڈیم میں انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کی ٹیموں کی جرسیز کی مبینہ چوری نے بی سی سی آئی کی اندرونی سیکیورٹی پر سوالات اٹھا دیے ہیں۔ پولیس کے مطابق وینکھیڑے اسٹیڈیم میں بی سی سی آئی کے آفیشل مرچنڈائز اسٹور سے 6 لاکھ 52 ہزار روپے مالیت کی جرسیز چوری ہوئیں، جس کا الزام ایک سیکیورٹی منیجر پر لگایا گیا ہے۔ پولیس اسٹیشن میں واقعے کی ایف آئی آر درج کی گئی ہے، اور تحقیقات جاری ہیں۔ مزید پڑھیں:آئی پی ایل میں نئی تاریخ رقم، کوہلی کی رائل چیلنجرز بنگلورو پہلی مرتبہ چیمپیئن بن گئی شکایت بی سی سی آئی کے ملازم ہیمانگ بھرت کمار امین (عمر 44 سال) نے 17 جولائی کو درج...
    لاہور: پی آئی اے نے برطانیہ کے تین ایئر پورٹس پر پروازوں کے آغاز سے قبل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق لندن، مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کے لیے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات شروع کر دیے گئے۔ پی آئی اے نے مسافروں کے کھانوں کے لیے کیٹرنگ سروس کے لیے ٹینڈر جاری کر دیا۔ پی آئی اے کے مطابق لندن ہیتھرو ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 7500 مسافروں کے لیے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا، کیٹرنگ سروسز کمپنیوں کو مانچیسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کھانا فراہم کرنا ہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کے لیے ٹینڈر درخواست جمع کرانے کی آخری تاریخ 27 اگست، برمنگھم ایئرپورٹ کے لیے 28...
     سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے برطانیہ کے لیے فلائٹ آپریشن کی بحالی کی تیاریاں تیز کر دی ہیں۔ اس سلسلے میں برطانیہ کے3 ایئرپورٹس سے پروازوں کے آغاز سے قبل اہم انتظامات شروع کر دیئے۔ لندن مانچیسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس پر مسافروں کیلئے کھانے کا بندوست کرنے کے انتظامات  مکمل کر لئے گئے،لندن مانچسٹر اور برمنگھم ایئرپورٹس مسافروں کے کھانوں کیلئے کیٹرنگ سروس کےٹینڈر جاری کر دیا۔ جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان   پی آئی اے کے مطابق  لندن ہیتھرو ایئرپورٹ ہفتہ وار 7500 مسافروں کیلئے کھانے کا انتظام کرنا ہوگا،مانچسٹر ایئرپورٹ پر ہفتہ وار 6500 اور برمنگھم ایئرپورٹ پر 2200 مسافروں کوکھانافراہم کرناہوگا۔ لندن ایئرپورٹ کیلئےٹینڈر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری ) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس۔وزیر اعلی خیبر پختون خواہ عدالت میں پیش ہوگئے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت شروع علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوگئے آج عدالتی حکم پر تعمیل کرتے ہوئے پیش ہوئے ہیں تھوڑا سا ٹائم دے دیں ، مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے استفسار کیا کہ آپ ٹائم لے لیں لیکن علی امین گنڈا پور کو پیش کریں وکیل صفائی نے کہا کہ سیکورٹی آچکی ہے جیسے ہی گرین سگنل دیں گے، علی امین گنڈا پور پہنچ جائے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین...
    فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج عوام کیلئے بانی پی ٹی آئی کی کال ہے۔اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ یہ احتجاج اس نظام سے بیزاری کے لیے کیا جارہا ہے، پاکستان کے ہر گاؤں، چوک اور گلی میں احتجاج کیا جائے گا۔ آرٹیکل15، 17 اور 19 کے تحت پُرامن احتجاج کرنا شہری کا حق ہے۔انہوں نے کہا کہ جس طرح الیکشن لوٹا گیا، ممبران کو نااہل کیا گیا، اس کے خلاف احتجاج ہوگا، کیسز میں پھرتی دکھا کر نااہل کیا جارہا ہے اور جیل میں ڈالا جارہا ہے۔ بانی پی ٹی...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق سی پی پی اے نے سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں درخواست دائر کر دی۔درخواست مالی سال 2024-25 کی چوتھی سہہ ماہی کی مد میں دائر کی گئی، منظوری کی صورت میں صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے سے زائد ریلیف کا ملے گا۔ سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت سرکاری ڈسکوز پر بھی ہوگا۔ نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر 4 اگست کو سماعت کرے گا۔ ایڈجسٹمنٹ ستمبر، اکتوبر اور نومبر کے لیے منظور ہوئیں تو ریلیف مزید بڑھ سکتا ہے۔ ستمبر،...
    وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور —فائل فوٹو اسلحہ شراب برآمدگی کیس میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے عدالت میں آج پیشی کے لیے مہلت مانگ لی۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔وکیل صفائی ظہورالحسن عدالت میں پیش ہوئے اور کہا کہ آج آپ کے حکم کی تعمیل ہو گی، تھوڑا سا وقت دیں۔ اسلحہ و شراب برآمدگی کیس میں علی امین گنڈاپور کا بیان قلمبند نہ ہوسکااسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس پر جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے سماعت کی جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ آپ...
    وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں خصوصی بچوں کی تعلیم میں تاریخی پیش رفت ،  پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار خصوصی تعلیم میں بین الاقوامی اشتراک ، برٹش کونسل اور سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب میں معاہدہ طے پا گیا۔ برٹش کونسل اور محکمہ خصوصی تعلیم کے درمیان LOI پر دستخط کیے گئے۔ معاون خصوصی برائے سپیشل ایجوکیشن ثانیہ عاشق کی کنٹری ڈائریکٹر برٹش کونسل جیمز ہیمپسن کو حکومت پنجاب کے اقدامات پر بریفنگ دی۔ برٹش کونسل کی خصوصی تعلیم میں تکنیکی معاونت کی یقین دہانی کروائی گئی۔  ثانیہ عاشق  نے کہا کہ  خصوصی بچوں کی تعلیم اور تربیت حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے۔ اساتذہ کے لیے بین الاقوامی تربیتی تبادلہ پروگرام ناگزیر ہے۔ آٹزم اور شمولیاتی...
    ویب ڈیسک: آئندہ 3 ماہ کیلئے بجلی ایک روپے 75 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان ہے،وفاقی حکومت نے نرخوں میں کمی کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کردی۔  سی پی پی اے نے 25-2024 کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں درخواست دی،نیپرا سی پی پی اےکی درخواست پر 4 اگست کوسماعت کرےگی،درخواست منظوری پر صارفین کو 53 ارب 39 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔  ستمبر اکتوبر اورنومبر کے لیے 2روپے 10پیسےفی یونٹ ریلیف ملےگا،اگست ستمبر اور اکتوبر کیلئے 1 روپے 75پیسے ریلیف ملے گا،نرخوں میں کمی اطلاق کے ای سمیت ملک بھر کے صارفین کیلئے ہوگا۔   جنوبی ایشیائی ملک کا 40 ممالک کے لیے ویزا فیس ختم کرنے کا اعلان
    راولپنڈی کے تھانہ پیرودھائی کے علاقے خیابان سر سید  سے مرکزی جامع مسجد مکی کے خطیب وامام پیر سید ثنا اللّٰہ کو مبینہ طور پر اغوا کرلیاگیا۔ پیر سید ثنا اللّٰہ کے بھائی سید عطا الحسن نے پولیس کو درخواست دے دی،   بھائی مسجد کے امام وخطیب ہیں۔ سید عطا الحسن  نے کہا کہ  گزشتہ روز مغرب کی نماز کے بعد امامت کرکے  فارغ بیٹھے تھے، سیاہ رنگ کی ویگو پر پینٹ شرٹ پہنے چھ نامعلوم افراد آئے اور بھائی کو زبردستی لیکر چلے گئے، نامعلوم افراد نے دریافت کرنے پر کچھ نہ بتایا۔ ایڈیشنل ایس ایچ او اور ڈیوٹی آفیسر کی موجودگی میں درخواست دی لیکن ہمیں کہاگیا ایس ایچ او آئیں گے تو بتائیں گے، ابھی تک نہ درخواست پر کاروائی ہوئی...
    ایران نے حالیہ اسرائیلی حملوں کے بعد جی پی ایس نظام ترک کرنے کا عندیہ دے دیا ہے اور چینی سیٹلائٹ سسٹم BeiDou کو اپنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ ایران کے نائب وزیرِ مواصلات کے مطابق جنگ کے دوران جی پی ایس سگنلز میں شدید خلل دیکھنے میں آیا، جس نے ایران کو اپنے تکنیکی انحصار پر ازسرنو غور کرنے پر مجبور کر دیا۔ صرف جی پی ایس ہی نہیں، بلکہ ایران نے WhatsApp جیسے مغربی ایپس پر بھی شکوک ظاہر کیے، اور عوام سے ایپ ڈیلیٹ کرنے کی اپیل کی۔ بظاہر یہ ایپس اسرائیل کو صارفین کی معلومات دے سکتی ہیں، جو سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیس ایکس نے امریکی خلائی فوج کے لیے...
    اقوام متحدہ میں مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ایک اجلاس میں ہسپانوی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم تمام فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بین الاقوامی قوانین کا احترام کریں اور دو ریاستی حل کیلئے پرعزم ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ سپین کے وزیر خارجہ "خوزہ مانوئل الباریس بوئنو" نے کہا کہ اس وقت جب لوگ غزہ کی پٹی میں شدید بھوک کا شکار ہیں، امدادی ٹرکوں کو وہاں داخل ہونے سے روکا جا رہا ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار فلسطین پر اقوام متحدہ کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک ناسور بن کر رہ جائے گا۔ ہم تمام فریقوں سے...
    اولڈ ٹریفورڈ میں انگلینڈ اور بھارت کے درمیان چوتھے ٹیسٹ میچ کے دوران ایک پاکستانی شائقِ کرکٹ کو اپنی قومی ٹیم کی جرسی پہننے پر سیکیورٹی اہلکار نے شرٹ چھپانے کا کہا، جس پر تنازع کھڑا ہو گیا اور فاروق نذر نے شرٹ اتارنے کے بجائے میدان چھوڑ دیا۔ واقعہ کے بعد میزبان کلب لنکاشائر نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں ایسے میں محمد نذر فاروق نے پی سی بی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے کو انگلش کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھائے۔ یہ بھی پڑھیں: ’پاکستانی ٹیم کی شرٹ کیوں پہنی؟‘، بھارت انگلینڈ ٹیسٹ میچ میں تماشائی کو باہر نکال دیا گیا پاکستانی شائق محمد نذر فاروق نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میں...
    اسلام آباد (آئی این پی)قومی ایئر لائن پی آئی اے نے سعودی عرب کے شہر ریاض سے سیالکوٹ اور ملتان کیلئے ماہ اگست سے ہفتہ وار پروازیں شروع کرنے کا اعلان کردیا۔پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے ریاض، سعودی عرب سے پاکستان کے دو اہم شہروں کیلئے اگست سے ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کرنے کا اعلان کردیا۔پی آئی اے حکام کے مطابق ریاض سے سیالکوٹ کیلئے فلائٹ آپریشن 5 اگست سے شروع ہوگا جبکہ ریاض سے ملتان کی پروازوں کا آغاز 8 اگست سے کیا جائیگا۔حکام کا کہنا ہے کہ نئی پروازوں کیلئے بکنگ کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔
    اسلام آباد(خبرنگار)وزارت موسمیاتی تبدیلی کے زیلی ادارے پاکستان انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی (پاک ای پی اے) کو ختم کرنے کی تجویز پیش کردی گئی پی ای پی اے کی کارکردگی کو جواز بنا کر فیصلہ کیا گیا ہے 30 نومبر 2025 تک ایجنسی کو ختم کرتے ہوئے بنیادی ماحولیاتی ریگولیٹری ذمہ داریوں کو براہ راست وزارت موسمیاتی تبدیلی کو منتقل کردیاجائے دستیاب دستاویز میں پاک ای پی اے کی کارکردگی کی تصویر کشی کی گئی ہے جس میں اس کے موجودہ مینڈیٹ اور اثر و رسوخ کے حوالے سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور ایک ہی اے کو "باکس ٹکنگ ایکسرسائز" کا لیبل لگایاگیا ہے انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے تین چار ٹیکنیکل افسران کو رکھ کر باقی سٹاف...
    پشاور(نوائے وقت رپورٹ) ہائیکورٹ نے سینیئر سول جج اسلام اباد کی جانب سے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے اداروں کو اس کی گرفتاری سے روک دیا اور درخواست گزار کو ہدایت کی کہ کل منگل کے روز متعلقہ عدالت میں پیش ہوں۔کیس کی سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کی۔دو رکنی بینچ نے وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کی جانب سے دائر ایک ضمنی درخواست کی سماعت کی تو اس موقع پر درخواست گزار کے وکیل بشیر خان وزیر نے عدالت کو بتایا کہ وزیراعلی کی پی علی امین گنڈا پور نے پشاور ہائیکورٹ سے متعدد کیسوں میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے تاہم...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان میں امریکہ کی ناظم الامور ایلزبتھ ہورسٹ نے وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے ملاقات کی۔ محمد اورنگزیب پاکستان ‘امریکہ تجارتی مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکہ روانہ ہو گئے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے مثبت پیش رفتوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر خزانہ نے امریکہ کی طرف سے پاکستان کی معاشی ترقی میں دیرینہ مدد کی تحسین کی۔ وزیر خزانہ نے اپنے حالیہ دورہ امریکہ کا حوالہ دیا اور کہا کہ ان کی امریکی وزیر تجارت اور امریکی تجارتی نمائندے سے ان کی ملاقات مثبت رہی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کا بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ وزیر خزانہ نے امریکی ناظم الامور کو پاکستان کے...
    پاکستان کا سب سے مقبول نیوز چینل جیو نیوز ایک بار پھر یومِ آزادی کے موقع پر وطن سے محبت کے اظہار کیلئے ایک منفرد اور جذبے سے بھرپور دستاویزی فلم پیش کر رہا ہے جس میں پاکستانی عوام کو بھرپور طریقے سے شامل کیا جا رہا ہے۔ پاکستان کے 79ویں یومِ آزادی کے موقع پر جیو نیوز نے فنونِ لطیفہ سے وابستہ نوجوانوں اور فنکاروں کو دعوت دی ہے کہ وہ اپنے فن کے ذریعے وطن عزیز سے محبت کا اظہار کریں۔ چاہے آپ قومی نغمے گاتے ہوں، جذبہ جگاتی شاعری کرتے ہوں، مصوری یا موسیقی کے ذریعے پاکستان سے اپنی والہانہ عقیدت کا اظہار کرتے ہوں۔”جیو نیوز“ آپ کی آواز، آپ کی محبت اور آپ کا جذبہ پوری قوم...
    پاک امریکا تجارتی ڈائیلاگ میں پیش رفت، وزیرخزانہ مذاکرات کی تکمیل کیلئے واشنگٹن روانہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک،امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ میں پیش رفت ہوئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب مذاکرات کی تکمیل کے لیے امریکا روانہ ہو گئے۔وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ دورے کے دوران پاک-امریکا ٹریڈ ڈائیلاگ پر حتمی بات چیت ہو گی، دونوں ملکوں کے مابین تجارتی معاہدہ کی تشکیل سے دونوں ممالک کی معیشتوں کو فائدہ ہو گا۔مزید بتایا کہ مضبوط تجارتی اور معاشی تعلقات پاک-امریکا دوطرفہ تعلقات کا اہم ستون ہیں، امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے، پاکستان دو طرفہ تجارتی تعلقات کو روایتی اور...
    پشاور ہائیکورٹ نے شراب برآمدگی کیس میں پولیس کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی گرفتاری سے روک دیا اور انہیں متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ پشاور ہائیکورٹ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے اسلام آباد سول کورٹ سے وارنٹ گرفتاری معطلی کے لیے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست پر سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال نے کی۔ علی امین گنڈا پور کے وکیل بشیر خان وزیر نے 2 رکنی بینچ کو بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے پشاور ہائیکورٹ سے متعدد کیسوں میں حفاظتی ضمانت حاصل کی ہے تاہم ایک کیس میں سینیئر سول جج اسلام آباد نے وارنٹ گرفتاری جاری کی اور 19 جولائی کو وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے پولیس...
    وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 5 اگست کے مجوزہ احتجاج میں سیاسی رویہ اختیار کرتی ہے اور پُرامن مظاہرہ کرتی ہے تو حکومت انہیں احتجاج کی اجازت دے گی، لیکن اگر ماضی کی طرح ہنگامہ آرائی، ریاستی املاک کو نقصان یا سرکاری مشینری کا استعمال دہرایا گیا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات اپنے ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’تحریک انصاف پہلے بھی 2،3 مرتبہ اسلام آباد آئی ہے، وہ ہتھیار، کرینیں اور سرکاری گاڑیاں ساتھ لائے۔ اگر اس بار بھی ایسا ہی رویہ اپنایا گیا تو ریاست...
    ---اسکرین گریب خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس سسٹم کا آغاز کر دیا، سمری کی منظوری کا طریقہ کار ای سمری پر منتقل کردیا گیا۔صوبے میں سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے پہلی ای سمری پر دستخط کردیے، وزیراعلیٰ کو پہلی ای سمری آن لائن سسٹم کے ذریعے موصول ہوئی تھی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ای سمری کا اجرا دفتری امور اور فائل ورک کو پیپر لیس بنانے کی طرف پیشرفت ہے، سرکاری مراسلے، اعلامیے اور حکم نامے بھی ڈیجیٹائز کیے جا رہے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کو کوئی مائنس نہیں کر سکتا: علی امین گنڈاپورعلی امین گنڈاپور کا کہنا...
    ویب ڈیسک:وادی چترال کے بونی اور ریشن علاقوں میں بارش اور گلیشیئر پگھلنے سے دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں گلگت، اسکردو، ہنزہ اور شگر کے علاقوں 28 تا 31 جولائی کے دوران بارش متوقع ہے، اس دوران کشمیر میں مظفرآباد، وادی نیلم اور باغ میں بھی بارشوں کا امکان ہے۔ بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہونے جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید بارشوں کے پیش نظر لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے وادی چترال، بونی اور ریشن کے علاقوں میں ممکنہ بارش اور گلیشرز کے پگھلنے کے باعث دریائے چترال کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ بارشوں کے...
    گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے، ہم نے کہا تھا 5 سینیٹرز بنائیں گے جو بنا کر دکھائے، اب ہم عدم اعتماد کر کے دکھائیں گے۔فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اگر صوبائی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کو ایف سی یا فوج کی ضرورت ہے تو وہ بلا سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور حکومت ماننے کو تیار نہیں کہ خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے۔گورنر خیبر پختونخوا کاکہنا تھاکہ اگر صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو کرم کی صورتحال خراب ہوئے ایک سال ہو چکا ہے، وزیراعلیٰ علی امین اگر لوگوں کو پکڑ رہے ہیں اور کسی...
    ویب ڈیسک:  سرگودھا کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنما و اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھچر سمیت 51 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔  سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت میں 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی، توڑ پھوڑ اور گھیراؤ جلاؤ کے مقدمات کی سماعت ہوئی، تاہم اس کیس میں کوئی بھی ملزم عدالت میں پیش نہیں ہوا۔  عدالت نے عدم پیشی پر پی ٹی آئی رہنما احمد خان بھچر، بلال اعجاز اور احمد چٹھہ سمیت دیگر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  عدالت کے بار بار طلبی کے باوجود پیش نہ ہونے پر عمر...
    پنجاب کی سرکاری اور نجی یونیورسٹیوں کے قوانین میں اہم ترمیم متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت تمام یونیورسٹیوں کی گورننگ باڈیز میں اراکینِ صوبائی اسمبلی (ایم پی ایز) کی نمائندگی لازمی قرار دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ یونیورسٹیز اینڈ انسٹی ٹیوٹس لاز (ترمیمی) بل 2025 کے ذریعے کیا گیا، جس پر گورنر پنجاب نے 25 جولائی 2025 کو دستخط کرکے اسے باقاعدہ ایکٹ کی شکل دے دی ہے۔ ترمیمی بل کے مطابق، پنجاب کی ہر سرکاری اور نجی یونیورسٹی کے گورننگ بورڈ یا سینڈیکیٹ میں 3 ایم پی ایز کی شمولیت لازمی ہوگی، جن میں کم از کم ایک خاتون رکن شامل ہونا ضروری ہے۔ ان اراکین کی نامزدگی کا اختیار...
    اسلام آباد: پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اسپورٹس  فیڈریشنز کے لیے نئے قواعد و ضوابط نافذ کردیے۔ نیشنل سپورٹس پالیسی 2005 کے تسلسل میں بنائے گئے یہ ٹرم رولز 2025 چھ شقوں اور چوبیس ذیلی شقوں پر مشتمل ہیں جو فوری طور پر نافذ العمل ہیں، فیڈریشنز کو اپنی ساخت ان رولز کے مطابق ہم آہنگ کرنے کیلئے 90 روز کی مہلت دی گئی ہے۔  نئے رولز کے مطابق فیڈریشنز میں صدر کا عہدہ سب سے اعلیٰ تصور ہوگا، چیئرمین، سی ای او یا کوئی متبادل عہدہ قابل قبول نہیں ہوگا، کسی بھی فرد کیلئے زیادہ سے زیادہ عمر کی حد 70 سال مقرر کی گئی ہے جس کے بعد عہدہ خود بخود ختم تصور ہوگا، کوئی فرد ایک وقت میں ایک سے زائد فیڈریشنز میں عہدہ نہیں رکھ...
    کراچی :معروف اداکارہ سارہ خان نے ایک بار پھر فیمنزم پر اپنی رائے واضح کی اور عورت کی نسوانیت کو اس کی اصل طاقت قرار دیا۔ رواں سال مئی کے وسط میں سارہ خان نے ایک انٹرویو میں فیمنزم کے حوالے سے اپنی رائے دی تھی، جس پر لکھاری و سابق صحافی ریحام خان نے تنقید کی تھی اور گزشتہ روز فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنی پوسٹ میں سارہ خان کی حمایت کرتے ہوئے ریحام خان کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ حال ہی میں سارہ خان نے انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی، جس میں انہوں نے ایک بار پھر فیمنزم سے متعلق اپنے مؤقف کو واضح کیا۔ اداکارہ نے لکھا کہ جب وہ کہتی ہیں کہ...
    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کی قیادت میں خیبرپختونخوا حکومت نے ڈیجیٹل گورننس کی جانب ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے سرکاری امور کو پیپر لیس بنانے کی جانب نمایاں پیشرفت کی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا کی آئینی قیادت پر نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کا اعتماد وزیر اعلیٰ نے پہلی باضابطہ ای-سمری پر ڈیجیٹل دستخط کر کے اس نظام کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ ترجمان کے مطابق پہلی ای-سمری اتوار کے روز آن لائن سسٹم کے ذریعے وزیر اعلیٰ کو موصول ہوئی، جس پر انہوں نے فوری طور پر ڈیجیٹل دستخط ثبت کیے۔ اس اقدام کو دفتری نظام میں شفافیت، وقت کی بچت اور وسائل کے ضیاع سے بچاؤ کی سمت ایک بڑی پیشرفت قرار دیا گیا ہے۔...
    انسانی حقوق کے عالمی ادارے ہیومن رائٹس واچ نے بی جے پی کی زیرقیادت ریاستی حکومتوں میں بنگالی بولنے والے شہریوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک اور مظالم کی تفصیلی رپورٹ جاری کی ہے۔ مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بینرجی نے اس رپورٹ کو اپنے ایکس (سابقہ ٹویٹر) اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے مرکزی مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ممتا بینرجی نے کہا کہ ’’ہیومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ میں وہی بات کہی ہے جو ہم برسوں سے دہرا رہے ہیں۔ بی جے پی حکومتیں صرف بنگالی زبان کی بنیاد پر شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں‘‘۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ مظالم مرکزی حکومت کی ہدایات پر منظم انداز میں کیے...
    پی ٹی آئی کارکنوں کو اسلام آباد کی عدالت سے بڑاریلیف مل گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے 4 کارکنان کو پاپو ایکٹ کے تحت سنائی گئی سزا معطل کر دی۔تفصیلات کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے سزا معطلی کی درخواست منظور کر لی۔ عدالت میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کے وکلا سردار مصروف خان اور زاہد بشیر ڈار نے کارکنان کی پیروی کی۔سزا معطل کیے جانے والے ملزمان میں دانش، عیسیٰ، اعجاز اور محمد عیسیٰ شامل ہیں، جنہیں تھانہ ترنول میں درج مقدمے میں 6، 6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔عدالت نے اپنے فیصلے میں ہدایت...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے عدم اعتماد ہمارا جمہوری حق ہے، ہم نے کہا تھا 5 سینیٹرز بنائیں گے جو بنا کر دکھائے، اب ہم عدم اعتماد کر کے دکھائیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد اگر صوبائی حکومت سمجھتی ہے کہ ان کو ایف سی یا فوج کی ضرورت ہے تو وہ بلا سکتے ہیں، خیبرپختونخوا کے لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال اچھی نہیں ہے اور حکومت ماننے کو تیار نہیں کہ خیبرپختونخوا میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال خراب ہے۔گورنر خیبر پختونخوا کاکہنا تھاکہ اگر صوبائی حکومت سنجیدہ ہوتی تو کرم کی صورتحال خراب ہوئے...
    کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے فوری جنگ بندی اور انسانی حقوق کا احترام کرنے کا مطالبہ کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ بھوک سے بے حال غزہ میں فاقے زندگیوں کو نگلنے لگے، بچے، بوڑھے، جوان، عورتیں، روٹی کے ایک ٹکڑے، دال کے ایک قطرے، چاول کے ایک دانے کو ترس گئے، لاکھوں بے بس شہریوں کے لیے کھانے پینے کا سامان نایاب ہوگیا۔ امدادی مراکز کی ویڈیوز نے انسانیت کو شرما دیا، نیتن یاہو کی قابض فوج نے قحط کی صورت حال پیدا کر دی، سمندر میں ناکے لگا دیئے، انسانی امداد بند کر دی، خوراک اور دوائیں لے جانے والی کشتی پر دھاوا بول دیا، امدادی سامان پر قبضہ کرلیا۔ غزہ میں بھوک سے اموات پر کیتھولک...
    پشاور شہر میں ’مفکورہ‘ کے نام سے قائم ادارہ جہاں آرٹ، پینٹنگ اور موسیقی کی تعلیم دی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ ادارہ پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے تمام علاقوں کی تاریخ، تمدن اور زبانوں کو زندہ رکھنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید جانیے رضوان مہمند کی اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews آرٹ پشاور پینٹنگ خیبرپختونخوا رضوان مہمند مفکورہ موسیقی کی تعلیم نوجوان وی نیوز
    ویب ڈیسک : بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی آنجہانی بابا وانگا جن کی کئی پیشگوئیاں درست ثابت ہو چکی ہیں انہوں نے رواں برس 2025 لیے بھی حیرت انگیز پیشگوئی کی تھی۔  بابا وانگا کے نام سے مشہور نابینا خاتون نجومی جنہوں نے کئی ایسی پیشگوئیاں کیں جو بالکل درست ثابت ہوئیں،آنجہانی باباوانگا کو اس دنیا سے گزرے 29 برس ہو چکے  مگر ان کی موت کے بعد بھی ان کی کئی پیشگوئیاں عالمی سطح پر درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے  خلائی مخلوق ہمیشہ سے انسان کے لیے دلچسپ موضوع رہی ہے، کئی فلموں میں ہم انسان اور خلائی مخلوق کا سنگم دیکھ چکے...
    نوجوان سوشل میڈیا پر جو کچھ پوسٹ کرتے ہیں وہ کبھی ختم نہیں ہوتا اور اس سے ان کو ویزا اور نوکری لیتے وقت بہت سخت مشکلات کاُسامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس لیے امریکا میں بھی اب لوگ سوشل میڈیا کے استعمال میں احتیاط کرتے ہیں۔ اس حوالے سے سنیے امریکا کی ڈاوسن یونیورسٹی میں میڈیا کے پروفیسر ڈاکٹر عارف کی گفتگو۔ مزید جانیے اس رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پروفیسر ڈاکٹر عارف دشمن سوشل میڈیا پوسٹس نوجوانوں کا مستقبل نوکری وی نیوز ویزا
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس میں ستھرا پنجاب کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ عالمی بینک، یورپ سمیت دیگر ممالک کے ترقیاتی اداروں نے ستھرا پنجاب میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔ مزید برآں وہیکل ٹرپ کاؤنٹنگ سسٹم، وہیکل ٹریکنگ مینجمنٹ سسٹم کے بارے میں بھی بتایا گیا۔ ستھرا پنجاب پراجیکٹ کے تحت پہلی مرتبہ ای انوائس اور سینی ٹیشن فیس کی ای بلنگ پر بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں پنجاب بھر میں مزید 136 ویسٹ ڈسپوزل پوائنٹس بنانے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعلی مریم نوازشریف نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب پروگرام کامیابی سے جاری ہے، چند اضلاع میں...