2025-09-18@06:29:41 GMT
تلاش کی گنتی: 1726
«گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان»:
(نئی خبر)
کرکٹ کے میدان میں جہاں ہر طرف شور و ہنگامہ ہوتا ہے، وہیں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ایک بیان سے مداحوں کو چونکا دیا، جب انہوں نے قومی کرکٹر اعظم خان سے اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ کو ساتھ لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ کرکٹر اعظم خان سے اپنی گہری قربت کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ مریم نے خوش دلی اور اپنائیت کے ساتھ بتایا،...
پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے ایک ماہ بعد انڈین پولیس نے پاکستان کے ساتھ ’ہمدردی‘ کا اظہار کرنے پر متعدد افراد کو گرفتار کیا ہے۔ فرانسیسی نیوز ایجنسی کے مطابق یہ گرفتاریاں ریاست آسام میں ہوئیں جہاں وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا شرما نے کہا کہ ’پاکستان کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے 81 ریاست مخالف افراد جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ وزیراعظم نریندر مودی کی جماعت بی جے پی سے تعلق رکھنے والے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ’ہمارا نظام سوشل میڈیا پر ریاست مخالف پوسٹس کرنے والوں کی نگرانی کر رہا ہے اور کارروائی کی جا رہی ہے۔‘ پولیس نے کہا کہ ایک شخص کو انسٹاگرام پر پاکستان کا جھنڈا پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔ باقی گرفتار...

بھارت: مندر کے پجاری کا دیگر افراد کیساتھ قومی تائیکوانڈو پلیئر کا گینگ ریپ، خاتون نے ویڈیو پیش کردی
بھارت میں قومی تائیکوانڈو کھلاڑی خاتون کو اجتمائی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کانپور میں پولیس اسٹیشن کے سامنے قائم آشرم میں پیش آیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون پرانے کپڑے بیچنے کا کاروبار کرنا چاہتی تھی اور وہ اس سلسلے میں جگہ تلاش کر رہی تھی۔ رپورٹ کے مطابق اسی دوران خاتون نے ایک شخص سے رابطہ کیا جو اسے کچھ لوگوں سے ملوانے آشرم لے گیا۔ متاثرہ خاتون نے دعویٰ کیا کہ آشرم میں اسے ایک لڈو کھیلایا گیا جسے کھانے کے بعد وہ بیہوش ہوگئی، اس کے بعد آشرم کے پجاری سمیت کئی دوسرے لوگوں نے اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی۔ پولیس حکام نے کہا کہ خاتون کا گینگ...
اسلام آباد: پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے مختلف شہروں میں تعلیمی اداروں کے اساتذہ و طلبا کیساتھ نشستوں کا انعقاد کیا۔ اساتذہ اور طلبا کیساتھ نشستوں میں کور کمانڈرز نے زور دیا کہ تعلیم کے بغیر ترقی کا سفر جاری نہیں رہ سکتا۔ کور کمانڈرز نے طلبہ اور طالبات کو ملک میں امن و امان اور ترقیاتی منصوبوں میں پاک فوج اور فرنٹیئر کور کے کردار کے حوالے سے آگاہی دی۔ کور کمانڈر ز نے کہا کہ طلبا پاکستان کا روشن مستقبل ہیں، طلبا و طالبات جدید ٹیکنالوجی اور سوشل میڈیا کا مثبت استعمال کرکے اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ کور کمانڈرز نے طلبا پر زور دیا کہ وہ عالمی سطح پاکستان کے تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور سوشل میڈیا...
بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان کے انکشافات نے مودی حکومت کی دفاعی حکمت عملی پر سوالیہ نشان لگا دیا۔ بلومبرگ کو انٹرویو میں جنرل انیل چوہان نے اعتراف کیا تھا کہ ہم نے کارروائی میں غلطی کو درست کیا، دو دن بعد دوبارہ طیارے اڑائے اور نشانے لگائے۔ دوسری جانب کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دفاعی ناکامیوں کا غیر جانبدارانہ تجزیہ کے لئیے کارگل ریویو کمیٹی کی طرز پر نئی کمیٹی بنائی جائے۔ لکارجن کھڑگے نے کہا کہ پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے تاکہ قوم کو سچ بتایا جا سکے۔ کانگریس کے صدر ملکارجن کھڑگے کا کہنا ہےکہ مودی حکومت نے جنگی صورتحال میں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ویب ڈیسک: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان, تا ہم بالائی خیبرپختونخوا ، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی توقع ہے۔ اتوار کے روز اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،تا ہم دن کے اوقات میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔ صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد ،ہری پور اور گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش...
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور قطر شام میں سرکاری ملازمین کی مالی معاونت کریں گے۔ سعودی وزیر خارجہ نے دمشق میں شامی ہم منصب اسد الشیبانی کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے یہ اعلان کیا۔ جنہوں نے شامی دارالحکومت پہنچنے پر وزیر خارجہ اور ان کے وفد کا خیر مقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب اور قطر نے شام کے ذمہ قرض ورلڈ بینک کو ادا کردیا شام اور سعودی عرب نے اس سے قبل مالیاتی شعبوں میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے طریقوں پر بات چیت کی تھی۔ شہزادہ فیصل نے شام پر اقتصادی پابندیاں ہٹانے میں مدد کرنے میں اپنے ملک کے کردار کا حوالہ...
ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس نے امریکا کی خلائی فوج کے لیے کینڈی، فلوریڈا سے ایک جدید جی پی ایس سیٹلائٹ لانچ کردیا۔ GPS III SV-08 نامی اس سیارچے کو مدار میں بھیجنے کے لیے Falcon 9 راکٹ استعمال کیا گیا۔ اسپیس ایکس کے مطابق، اس لانچ کی تیاری میں صرف 3 دن سے بھی کم وقت لگا، جو کہ امریکی قومی سلامتی کے اس قسم کے مشنوں کے لیے ایک نیا ریکارڈ ہے جن میں عام طور پر تیاریوں میں 18 سے 24 ماہ کا وقت لگتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسپیس ایکس کے مزید 28 انٹرنیٹ سیٹلائٹ زمینی مدار میں روانہ اس حوالے سے امریکی اسپیس فورس کے کرنل جِم ہورن نے کہا کہ یہ لانچ خلائی...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی بھی پیشگوئی کر دی۔ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔ اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بعض مقامات پر ژالہ باری اور موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے۔میانوالی، خوشاب، حافظ آباد، گوجرانوالہ، گجرات، منڈی بہاؤالدین،...

بھارت کے ساتھ مستقبل میں کشیدگی کا خطرہ بڑھ گیا، اسٹریٹجک مس کیلکولیشن کو مسترد نہیں کر سکتے، جنرل ساحر شمشاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت اپنی سرحد پر تعینات فوج کی تعداد کو حالیہ کشیدگی سے پہلے کی صورتحال پر لانے کے قریب ہیںتاہم اس بحران نے مستقبل میں کشیدگی کے خطرے میں اضافہ کر دیا ہے، کسی بھی وقت اسٹریٹجک مس کیلکولیشن کو مسترد نہیں کر سکتے۔چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا نے برطانوی خبر رساں ادارے کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ دونوں افواج نے اپنی فوج کی سطح میں کمی کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے کہا کہ ہم تقریباً 22 اپریل سے پہلے کی...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران سابق صدر تحریک حسینی اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جب لاشرقیہ ولا غربیہ کا نعرہ بلند کیا تو اس وقت دنیا کو یہ ماورائے عقل لگا، مگر آج اس نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف...
واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )ییل یونیورسٹی میں پہلی بار پاکستان کانفرنس کا انعقاد ہوا جہاں علی جہانگیر صدیقی نے امریکی پالیسی میں سمندر پار پاکستانیوں کے کردار پر روشنی ڈالی۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ییل یونیورسٹی میں منعقدہ پہلی 'آئیوی فیوچر آف پاکستان کانفرنس' میں ہارورڈ، کارنیل اور پرنسٹن سمیت دیگر آئیوی لیگ اداروں کے طلباء ، ماہرین تعلیم، پالیسی سازوں اور سفارت کاروں نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد عالمی سفارت کاری میں پاکستان کے اہم کردار کو اجاگر کرنا اور امریکی معاشرے میں پاکستانی نژاد تارکین وطن کی نمایاں خدمات کو تسلیم کرنا تھا۔اس کانفرنس میں امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر علی جہانگیر صدیقی سمیت کئی نامور شخصیات نے خطاب کیا اور اس کے...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت، راولپنڈی، مری، گلیات اور اطراف کے علاقوں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا اور محکمہ موسمیات نے بالائی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں جھکڑ چلنے اور بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ جڑواں شہروں میں آج دن بھر شدید گرمی کے بعد سہہ پہر کو موسم نے انگڑائی لی اور بادل پھیلنے لگے، دیکھتے ہی دیکھتے کالی گھٹائیں چھا گئیں اور عصر کے وقت اندھیرا چھا گیا اور اس دوران تیز آندھی اور جھکڑ چلنے لگے۔ دونوں شہروں اور اطراف کے علاقوں میں دو گھنٹے تک تیز آندھی چلتی رہی، جس سے شہری خوف کا شکار رہے تاہم کسی بڑے...
اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ میڈیا ابھی تک ایران و امریکہ کے درمیان "قریب الوقوع" معاہدے کے بارے قیاس آرائیوں میں مشغول ہے جبکہ مجھے یقین نہیں ہے ہم واقعاً کسی ایسے موڑ پر کھڑے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ نے امریکی حکام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کا راستہ میڈیا سے نہیں، بلکہ مذاکرات کی میز سے گزرتا ہے! اسلام ٹائمز۔ ایک ایسے وقت میں کہ جب مغربی ذرائع ابلاغ ایران و امریکہ کے درمیان معاہدے کے "جلد امکان" کے بارے بات کر رہے ہیں اور بعض نے تو "عارضی معاہدے کے امکان" کی خبر بھی دے دی ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے عمانی ثالثی میں جاری ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے...
سٹی 42 : چیف آف آرمی سٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آرمی آڈیٹوریم میں ’ہلال ٹاکس‘ کے شرکا سے ملاقات کی ۔ ’ہلال ٹاکس‘ میں عالمی، علاقائی اور قومی امور پر گروپ ڈسکشنز اور انٹریکٹو سیشنز کا انعقاد کیا گیا۔ ’ہلال ٹاکس‘ کا مقصد تعلیمی برادری کے مابین نکتہ نظر کا تبادلہ ہے، فورم میں بلوچستان کے جنوبی اضلاع، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے آنے والی 1800 سے زائد تعلیمی شخصیات اور سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔ غزہ میں امداد کی چھینا جھپٹی میں چار افراد جاں بحق ہوئے، افسوسناک صورتحال پر اپ ڈیٹ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تعلیمی اداروں پر قومی بیانیے کو فروغ دینے میں فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا ،...
امریکی میڈیا نے وائٹ ہاؤس حکام و باخبر ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات کے آئندہ اجلاس میں ایک عمومی معاہدے تک پہنچنا مطلوب ہدف قرار دیا گیا ہے، ایک ایسا معاہدہ کہ جو تکنیکی تفصیلات پر مزید بات چیت کی راہ ہموار کریگا اسلام ٹائمز۔ امریکی چینل سی این این (CNN) نے ایران امریکہ بالواسطہ مذاکرات سے واقف ذرائع سے نقل کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ ان ذرائع نے مذاکرات کے بارے ڈونلڈ ٹرمپ کی امید سے پردہ اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ایک وسیع تر معاہدے کے قریب پہنچ ہے ہیں کہ جسے بات چیت کے اگلے دور میں حتمی شکل دی جا سکتی ہے۔ ادھر اپنے تازہ ریمارکس...
غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مئی2025ء)حماس نے اعلان کیا ہے کہ اس نے امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کے ساتھ ایک عام فریم ورک پر ایک معاہدہ کیا ہے جس سے ایک مستقل جنگ بندی، غزہ کی پٹی سے اسرائیلی افواج کے مکمل انخلا، امداد کی ترسیل اور معاہدے کے اعلان کے فورا بعد غزہ کی پٹی کا انتظام سنبھالنے والی ایک پیشہ ور کمیٹی کے قیام شامل ہے۔(جاری ہے) میڈیارپورٹس کے مطابق ایک بیان میں حماس نے کہا کہ معاہدے میں 10 اسرائیلی قیدیوں کی رہائی اور متعدد لاشوں کو سپرد کرنا شامل ہے۔ اس کے بدلے میں ثالثوں کی ضمانت پر منظور شدہ فلسطینی قیدیوں کی رہائی کی جائے گی۔ حماس نے تصدیق کی...
چین بحرالکاہل جزائر ممالک کے ساتھ مکمل احترام کے اصول پر کاربند رہا ہے، چینی وزیرخارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ مااماؤ کے ساتھ چین-بحرالکاہل جزائر ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس کے بعد وانگ ای اور مااماؤ نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں موجود فریقین نے صدر شی جن پھنگ اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی و علاقائی مسائل کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال...
بیجنگ :چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے کریباتی کے صدر اور وزیر خارجہ مااماؤ کے ساتھ چین-بحرالکاہل جزائر ممالک کے وزرائے خارجہ کے تیسرے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اجلاس کے بعد وانگ ای اور مااماؤ نے صحافیوں سے ملاقات کی۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں موجود فریقین نے صدر شی جن پھنگ اور بحرالکاہل جزائر ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے کے مطابق دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے اور بین الاقوامی و علاقائی مسائل کے بارے میں گہرائی سے تبادلہ خیال کیا اور پانچ نکاتی اتفاق رائے حاصل ہوا: سب سے پہلے، مساوی سلوک کو اپنانا۔ چین نے ہمیشہ اس بات کی وکالت کی ہے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )جس وقت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور وفاقی حکومت کے درمیان ممکنہ طور پر اہم حلقوں کی حوصلہ افزائی کے ساتھ مذاکرات کے نئے دور کی امیدیں تیز ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، پارٹی کے بانی چیئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پھر مذاکرات کی بجائے عوام کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع سے دعویٰ کیاہے کہ خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے حال ہی میں عمران خان اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے کہا تھا کہ وفاقی حکومت کے ساتھ مذاکرات کے آغاز کیلئے ’’موزوں حلقوں‘‘ سے مثبت اشارہ ملا ہے، ان اشاروں کو اسٹیبلشمنٹ کی جانب سے بالواسطہ منظوری سے تعبیر...
پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سوشل میڈیا پر ایک انتہائی حساس اور جذباتی پیغام شیئر کیا ہے جو صارفین کے دلوں کو چھو گیا۔ انہوں نے قربانی کے اسلامی روایت کے احترام کے ساتھ ساتھ جانوروں کے حقوق کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں علیزے نے لکھا: ’’کافی عرصے سے میرے دل میں یہ بات تھی۔ میں جانتی ہوں قربانی ایک سنت ہے، حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی کی یادگار ہے۔ لیکن کیا ہم اس کی روح کو برقرار رکھ پا رہے ہیں؟‘‘ اداکارہ نے اپنے پیغام میں خاص طور پر زور دیا: ’’خون آلود تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرنے سے گریز کریں، جانوروں کے خوف اور درد کو میمز...
چین آسیان اور جی سی سی ممالک کے ساتھ مشترکہ بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کا خواہاں ہے، چینی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 28 May, 2025 سب نیوز کوالا لمپور :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور میں آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا موضوع تھا “مواقع کی مشترکہ تخلیق اور خوشحالی کی مشترکہ تقسیم”۔ آسیان کے موجودہ صدر ملک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، خلیج تعاون کونسل کے موجودہ صدر ملک کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح اور آسیان، جی سی سی ممالک کے رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین، آسیان اور جی سی سی...
کوالا لمپور :چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے کوالالمپور میں آسیان۔چین۔خلیج تعاون کونسل سمٹ میں شرکت کی۔ اس اجلاس کا موضوع تھا “مواقع کی مشترکہ تخلیق اور خوشحالی کی مشترکہ تقسیم”۔ آسیان کے موجودہ صدر ملک ملائیشیا کے وزیر اعظم انور ابراہیم، خلیج تعاون کونسل کے موجودہ صدر ملک کویت کے ولی عہد شیخ صباح الخالد الصباح اور آسیان، جی سی سی ممالک کے رہنما بھی تقریب میں شریک تھے۔بدھ کے روز چینی میڈیا نے بتا یا کہ اس موقع پر لی چھیانگ نے کہا کہ چین، آسیان اور جی سی سی ممالک نے اس سہ فریقی سمٹ جیسے تبادلہ پلیٹ فارم اور تعاون کے میکانزم قائم کیے ہیں، جو علاقائی اقتصادی تعاون میں ایک بڑی پیشرفت ہے اور...
محکمہ موسمیات نے آج سندھ کے مختلف اضلاع کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات ارلی وارننگ سینٹر نے کہا کہ آئندہ 3 روز کے دوران کراچی کا موسم گرم و مرطوب رہنے کی توقع ہے، کل کراچی میں معمول سے تیز ہوائیں اور موسم انتہائی گرم وخشک رہ سکتا ہے۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک تجاوز کرسکتا ہے، نمی کا تناسب زائد ہونے کی وجہ سے اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔ گھوٹکی کشمور، شکارپور میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔، خیرپور، حیدرآباد، میرپورخاص، بدین اور تھرپارکر کے اضلاع میں آج ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔...
بچپن کی یادوں سے جڑی، ہالی ووڈ کی لازوال فلم سیریز ہیری پوٹر ایک نئے روپ میں دوبارہ اسکرین پر آنے کو تیار ہے۔ لیکن اس بار بات فلموں کی نہیں بلکہ ایک مکمل ٹی وی سیریز کی ہورہی ہے، جس میں سب کچھ نیا ہوگا... کہانی وہی پرانی، مگر چہرے ہوں گے نئے! ایچ بی او نے باضابطہ طور پر اعلان کر دیا ہے کہ ہیری پوٹر کی دنیا اب ایک نئی نسل کے اداکاروں کے ساتھ چھوٹی اسکرین پر قدم رکھے گی۔ ٹی وی سیریز میں جادو، مہم جوئی اور دوستی کا وہی پرانا رنگ ہوگا، جو ہیری، ہرمائینی اور رون کے گرد گھومتا ہے، مگر اس بار ان کرداروں میں نظر آئیں گے نوجوان فنکار: ڈومینک میکلافلن...
لاہور سمیت پنجاب کے دیگر اضلاع میں آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش امکان ہے۔پنجاب میں گزشتہ روز تیز ہواؤں اور بارش کے باعث موسم پھر خوشگوار ہوگیا، گرمی کے مارے شہریوں نے گرمی کی شدت کم ہونے پر سکھ کا سانس لیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 اور زیادہ سے زیادہ پارہ 38 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پنجاب بھر میں طوفانی بارش کے باعث دو افراد جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
پاکستان شوبز کی اداکارہ مشی خان نے لندن میں ماہرہ خان کے ساتھ پیش آنے والے ہراسانی کے واقعے پر اپنے غصے کا بے باک اظہار کیا ہے، اور سوشل میڈیا پر ویڈیو شیئر کرکے نہ صرف انتظامیہ بلکہ فلمی ٹیم اور وہاں موجود پاکستانی کمیونٹی کو بھی کھری کھری سنا دی ہیں۔ مشی خان کا کہنا تھا کہ ماہرہ خان جیسی باوقار اور معروف اداکارہ، جو پاکستان کی ایک سپر اسٹار ہیں، ان کے ساتھ اس طرح کی بدتمیزی ہونا انتہائی افسوسناک اور ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ ایک بین الاقوامی شہر جیسے لندن میں اتنی ناقص سیکیورٹی کس طرح ممکن ہوئی؟ ’’گارڈز ماہرہ کو بار بار چُھو رہے تھے، اور وہ مکمل طور...
مناظر دل دہلا دینے والے ہیں: بچے زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں، بلوچستان کے علاقے خضدار میں فوجی اسکول کی بس پر بم دھماکے کے نتیجے میں شدید زخموں اور جلنے کے ساتھ۔ درد اور صدمے کے باوجود، جن والدین سے ہم نے بات کی، وہ اپنے بچوں اور ملک کے حقیقی دشمن — دہشتگردی کے خلاف پختہ عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں اسکول بس حملہ خضدار بم دھماکا زخمی شہدا

وزیراعظم و آرمی چیف کے مشترکہ دورے پاکستان کی بین الاقوامی حمایت میں اضافے کا پتہ دیتے ہیں: سفارتی ماہرین
وزیراعظم شہباز شریف اس وقت 4 مُلکی سفارتی مشن پر ہیں۔ اس وقت وہ آذربائیجان کے دورے پر وہاں کی قیادت سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔ اس سے پہلے انہوں نے ایران اور اُس سے پہلے ترکیے کا دورہ مکمل کیا۔ آذربائیجان کے بعد وہ تاجکستان کے دورے پر بھی جائیں گے۔ ان دوروں کا بنیادی مقصد پاک بھارت کشیدگی کے دوران ان ممالک کے جانب سے پاکستان کو ملنے والی بے مثال عملی اور سفارتی حمایت پر اُن کا شکریہ ادا کرنا اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط کرنے کے ساتھ ساتھ عالمی سطح پر ایک پیغام دینا بھی ہے کہ دنیا اس وقت پاکستان کی حمایت میں ساتھ کھڑی ہے۔ پاک بھارت فوجی کشیدگی کے دوران ترکیہ اور آذربائیجان...
BEIJING: چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین میں تعینات افریقی ممالک کے سفیروں سے ملاقات کی اور افریقی ممالک کے ساتھ یک جہتی، تعاون اور مشترکہ ترقی کے عزم کا اعادہ کیا۔ چائنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے بتایا دارالحکومت بیجنگ میں افریقہ ڈے کے سلسلے میں وزیرخارجہ وانگ یی کی افریقی ممالک کے سفیروں سےملاقات ہوئی۔ ترجمان نے بتایا کہ وانگ یی نے کہا کہ چین افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو اپنی خارجہ پالیسی میں اولین ترجیح دیتا ہے اور ہمیشہ ان کے بنیادی مفادات کا احترام اور حمایت جاری رکھے گا۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق رواں سال چین۔افریقہ تعاون پر...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف آذربائیجان کے صدر الہام علییوف سے ملاقات کی ہے۔ دونوں رہنماؤں نے باہمی طور پر فائدہ مند شعبوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے اسٹریٹجک شراکت داری کو متنوع بنانے کے لیے اپنے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے آذربائیجان کے یوم آزادی کے موقع پر صدر علییوف اور آذربائیجان کے عوام کو پرتپاک مبارکباد پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں ترکیہ اور آذربائیجان ہمیشہ پاکستان کا ساتھ کیوں دیتے ہیں؟ وزیراعظم شہباز شریف نے کہاکہ آذربائیجان کی عوام کا پاکستانی عوام کے ساتھ لازوال رشتہ ہے۔ وزیراعظم نے بھارت کے ساتھ حالیہ تنازع کے دوران پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر آذربائیجان کے صدر الہام علییوف کا شکریہ ادا کیا اور برادر ملک آذربائیجان کی قیادت اور...
نئی دہلی: بھارت کے اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے مودی حکومت کی خارجہ پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے مکمل طور پر ناکام قرار دے دیا ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے پاک بھارت کشیدگی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ جب پاکستان کے خلاف عالمی حمایت کی ضرورت تھی، تو کوئی بھی ملک بھارت کے ساتھ کھڑا نہیں ہوا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری بیان میں راہول گاندھی نے وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے سوال کیا: "پاکستان کے خلاف کسی ملک نے ساتھ کیوں نہیں دیا؟" انہوں نے مزید استفسار کیا کہ: "کیا وزیر خارجہ بتائیں گے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ثالثی کی بات کس نے...
اسلام ٹائمز: وزیراعظم پاکستان جناب شہباز شریف کا حالیہ دورۂ ایران نہ صرف دو برادر اسلامی ممالک کے مابین اخوت و اعتماد کے رشتے کو مزید مضبوط کرنے کا سبب بنا، بلکہ انہوں نے اس موقع پر جس جرات مندی اور حکمت سے بین الاقوامی اور امتِ مسلمہ کے اہم ترین مسائل پر پاکستان کا مؤقف پیش کیا، وہ قابلِ تحسین اور لائقِ فخر ہے۔ جناب وزیراعظم نے ایران کے پرامن ایٹمی پروگرام کی مکمل حمایت کرتے ہوئے اسے ایران کا جائز اور بنیادی حق قرار دیا۔ ان کا یہ مؤقف نہ صرف انصاف پر مبنی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر طاقت کے یکطرفہ استعمال اور دباؤ کے خلاف ایک واضح پیغام بھی ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ پرامن ایٹمی...
آج سے 31 مئی تک آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات نے آندھی، طوفان اور بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔ آج سے 31 مئی تک ملک کے مختلف شہروں میں تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف شہروں لاہور، راولپنڈی، مری، اٹک، گوجرانوالہ اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے، آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بھی بادل برسیں گے۔ خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے اضلاع میں بھی بارشوں کا امکان ہے، مغربی و جنوبی پاکستان خصوصاً بلوچستان میں گرد و غبار کے طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے، تیز ہواؤں...
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں۔ ابتدا میں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، لیکن جیسے جیسے ہجوم بڑھتا گیا، صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی۔ سیکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی شروع کردی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ماہرہ خان رش کے دوران اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کر...
ریاض(نیوز ڈیسک)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان مسلم دنیا کے ایک انتہائی متحرک اور فعال رہنما اور مملکتِ سعودی عرب کی کئی نئی پالیسیوں کے معمار ہیں۔ 39 سالہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود زمام حکومت سنبھالنے سے اب تک سعودی عرب کے حوالے سے انتہائی اہم کردار ادا کر چکے ہیں جس میں سب سے بڑھ کر سعودی عرب کی بڑھتی ہوئی عالمی اہمیت اور دنیا کے امن میں سعودی عرب کا کردار ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ محمد بن سلمان نے وژن 2030 کے سعودی معیشت کو تیل کی معیشت سے آگے بڑھا کر ایک ہمہ جہتی معیشت بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے، جس میں سیاحت، صنعت اور زراعت کے فروغ کے کئی منصوبے...
قابض و سفاک اسرائیلی رژیم کے وزیر اندرونی سلامتی نے کئی اعلی غاصب اسرائیلی حکام اور بھاری سکیورٹی کے ہمراہ آج ایک مرتبہ پھر مسجد اقصی پر دھاوا بولا ہے! اسلام ٹائمز۔ غاصب اسرائیلی رژیم کے سرکاری ٹیلیویژن نے رپورٹ کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم کے انتہاء پسند وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر نے آج اپنی اہلیہ ایالا، نقب و الجلیل کے علاقے کے وزیر اسحاق فاسرلوف اور قابض اسرائیلی رژیم کے رکن پارلیمنٹ (کنیسٹ) اسحاق کریوزر کے ہمراہ بھاری سکیورٹی کے ساتھ مسجد الاقصی پر ایک مرتبہ پھر دھاوا بولا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج مشرقی بیت المقدس پر سفاک اسرائیلی رژیم کے غیر قانونی قبضے کی "سالگرہ" کے موقع پر قابض اسرائیلی پولیس کی کڑی حفاظت...
وزیراعظم پاکستان شہباز شریف ترکیہ کا دورہ مکمل کرکے 2 روزہ دورے پر ایران پہنچ گئے۔ مہرآباد ایئرپورٹ تہران پہنچنے پر ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی، ایران کے پاکستان میں سفیر رضا امیری مقدم، پاکستان کے ایران میں سفیر مدثر ٹیپو اور اعلیٰ سفارتی اہلکاروں نے وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی وفد کا استقبال کیا۔ ہوائی اڈے پر وزیراعظم کو ایرانی فوج کے چاق و چوبند دستے نے سلامی بھی پیش کی۔ یہ بھی پڑھیں وزیراعظم شہباز شریف کی ترک صدر سے ملاقات، پاک بھارت کشیدگی کے دوران حمایت پر شکریہ ادا کیا نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ اور...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)محکمہ موسمیات نے 27 سے 31مئی تک ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں سمیت جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے مختلف اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش اور تیز ہواؤں کی پیشگوئی کردی۔ محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسلا دھار بارش کی پیشگوئی کی ہے،کل رات سے31 مئی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری، سرگودھا میں تیزہواؤں کےساتھ بارش کی توقع ہے ،اٹک، چکوال، خوشاب، ،میانوالی میں بھی بارش کا امکان ہےاس کے علاوہ جہلم،حافظ آباد،گوجرانوالہ،منڈی بہاؤالدین میں تیز ہوائیں اوربارش متوقع ہے،گجرات،سیالکوٹ، نارووال،لاہورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے، قصور،اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ خیبرپختونخوا میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،وزیرستان،بنوں میں تیز ہواؤں کےساتھ...
محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی. محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ شام اور رات میں شمالی /جنوب مشرقی بلوچستان، کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہاراور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں رات کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، خوشاب، جہلم، حافظ آباد، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، سرگودھا، میانوالی، گجرات، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور شیخوپورہ میں بھی بارش کا امکان ہے۔پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، دیر، چترال، سوات، وزیرستان، بنوں، کرم، کرک،...
پاکستان شوبز کی اداکارہ ماہرہ خان کو لندن میں اپنی نئی فلم لو گرو کے ایک پروموشنل ایونٹ کے دوران انتہائی ناخوشگوار صورت حال کا سامنا کرنا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ ہمایوں سعید کے ہمراہ لندن کے علاقے الفورڈ میں واقع انڈو-پاک سپر مارکیٹ میں مداحوں سے ملنے اور فلم کی تشہیر کے لیے پہنچیں۔ ابتدا میں سب کچھ معمول کے مطابق چل رہا تھا، لیکن جیسے جیسے ہجوم بڑھتا گیا، صورتحال قابو سے باہر ہونے لگی۔ سیکیورٹی انتظامات انتہائی ناقص تھے، جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چند اوباش نوجوانوں نے بدتمیزی شروع کردی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ماہرہ خان رش کے دوران اسٹور میں داخل ہونے کی کوشش کر رہی...
وزیراعظم شہباز شریف کی فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر اور وفد کے ہمراہ ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوگئی تاہم وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ بھارتی کشیدگی اور پیش رفت کے دوران پاکستان کی حمایت پر ترک حکومت اور عوام کا دلی شکریہ ادا کیا۔وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اپنے 2 روزہ سرکاری دورے پر ترکیہ کے شہر استنبول پہنچے، ہوائی اڈے پہنچنے پر ترک وزیر دفاع یشار گلر، گورنراستنبول، پاکستان ترکیہ کلچرل ایسوسی ایشن کے صدر برہان قایاترک، پاکستانی سفیر یوسف جنید، کونسل جنرل استنبول نعمان اسلم، حکومت ترکیہ کے اعلی حکام اور ترکیہ میں تعینات پاکستانی سفارتکاروں نے وزیراعظم اور وفد کا استقبال کیا۔وزیراعظم ترکیہ پہنچنے...
بنگلادیش نے بھارت کے ساتھ 2کروڑ ڈالر سے زائد کا دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز ڈھاکا(سب نیوز) بنگلادیش نے بھارت کی سرکاری کمپنی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ کے ساتھ کیا گیا 2 کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کا دفاعی معاہدہ منسوخ کر دیا۔یہ معاہدہ جولائی 2024 میں کیا گیا تھا جس کے تحت بنگلادیشی بحریہ کے لیے ایک جدید ٹگ بوٹ تیار کی جانی تھی جو گہرے سمندر میں مشنز کے لیے ڈیزائن کی گئی تھی۔بھارت کی وزارتِ دفاع کے تحت کام کرنے والی گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ نے 21مئی کو اسٹاک ایکسچینج میں فائلنگ کے ذریعے معاہدہ منسوخ ہونے کی تصدیق کی، کمپنی نے بیان میں...
وفاقی وزیر مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ بھائیوں کی طرح تعاون کیا ہے اور موجودہ حج سیزن میں بھی اُن کا تعاون بے مثال رہا ہے۔ اُنہوں نے اردو نیوز سے خصوصی گفتگو میں بتایا کہ اس بار گزشتہ برس کی نسبت حاجیوں کے لیے زیادہ بہتر اور سہولت بخش انتظامات کیے گئے ہیں۔ اُن کا کہنا تھا کہ وزارت سنبھالنے کے بعد اُنہوں نے سب سے زیادہ توجہ حج کے انتظامات پر دی ہے اور اس پر ابھی تک کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کا ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ بہت زیادہ تعاون رہا ہے۔ خادم حرمین شریفین...
خیبر پختونخوا کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے جبکہ شام کے بعد بالائی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران دیر، سوات، چترال، مانسہرہ، کوہستان اور شانگلہ میں بعض مقامات پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ ایبٹ آباد، بٹگرام اور تورغر کے اضلاع میں بھی کہیں کہیں پر گرچ چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند ایک مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، گزشتہ روز سیدو شریف سوات میں 14 ملی میٹر بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی۔ تیمرگرہ 5 ملی میٹر، مالم جبہ میں 21، کاکول میں 8 جبکہ چراٹ میں...
سٹی42: گرمیوں کی آمد کے ساتھ ہی مٹی کے گملوں کی مانگ میں واضح اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ گھروں، دفاتر اور باغیچوں کی تزئین و آرائش کے شوقین افراد کی جانب سے گملوں کی خریداری میں تیزی آئی ہے جس کے باعث کاریگر دن رات گملے تیار کرنے میں مصروف ہیں۔ کاریگروں کا کہنا ہے کہ دورِ جدید میں بھی مٹی کے گملے بنانا محض ایک کاروبار نہیں بلکہ ایک فن اور ہنر ہے۔ گیلی مٹی کو خوبصورت شکل دینا ایک محنت طلب عمل ہے جس میں مہارت، صبر اور تجربہ درکار ہوتا ہے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید ایک کاریگر نے بتایا کہ ہر گملا ہماری محنت اور فن کا نمونہ ہوتا...
حکومتِ بنگلہ دیش نے گارڈن ریچ شپ بلڈرز اینڈ انجینئرز لمیٹڈ (جی آر ایس ای)، جو کہ بھارتی وزارتِ دفاع کے ماتحت ایک عوامی شعبے کا ادارہ ہے اور جدید سمندری ٹگ تیار کرتا ہے، کو دیا گیا 2.1 کروڑ ڈالر کا معاہدہ منسوخ کر دیا۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق بھارتی اخبار ’دی ہندو‘ نے رپورٹ کیا ہے کہ یہ منسوخی اُس حالیہ بھارتی فیصلے کے فوراً بعد سامنے آئی ہے جس کے تحت بھارت نے بنگلہ دیش کو اپنی اشیا تیسرے ممالک کو برآمد کرنے کے لیے فراہم کردہ ٹرانس شپمنٹ کی سہولت واپس لے لی ہے، یہ ایک ایسا اقدام جسے ماہرین دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں تناؤ کی علامت کے طور پر دیکھ...
نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل،مہنگائی میں کمی، ٹیکس آمدن میں اضافے اور اصلاحات جاری رکھنے پر زور پاکستان کے ساتھ حالیہ معاشی صورتحال، قرض پروگرام پر عمل درآمد اور آئندہ بجٹ پر مذاکرات ہوئے، زرمبادلہ ذخائر کی بحالی اور شرح مبادلہ میں لچک لانا ہو گی، اعلامیہ پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان آئندہ مالی سال کے بجٹ اہداف پر مکمل اتفاق رائے نہ ہوسکا، جس کے بعد آئی ایم ایف کی جانب سے نئے مالی سال کے بجٹ پر مذاکرات جاری رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے، آئی ایم ایف مشن کا دورہ پاکستان مکمل ہوچکا ہے جس میں مہنگائی میں...
اسلام آباد: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقہ کے ساتھ پاکستان کی دوستی کو "دیرپا اور خلوص پر مبنی” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان افریقی ممالک کے ساتھ تجارت، تعلیم، ثقافتی تبادلے اور مشترکہ ترقی کے منصوبوں میں وسعت کا خواہاں ہے۔ اسلام آباد میں افریقہ ڈے کے موقع پر منعقدہ ایک پروقار تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے افریقی عوام اور افریقی ممالک کو یوم افریقہ پر دلی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کا موضوع "ہماری تاریخ پر نظر ثانی، ہمارے مستقبل کی تشکیل” نہ صرف افریقہ بلکہ پاکستان کے لیے بھی گہری اہمیت رکھتا ہے۔ ان کا کہنا تھا...
MURREE: گورنمنٹ ٹی بی اسپتال کی خاتون ڈاکٹر کو مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق گورنمنٹ ٹی بی اسپتال میں تعینات خاتون ڈاکٹر سے مری کے نجی ہوٹل میں زیادتی کی گئی تاہم پولیس نے تھانہ مری میں مقدمہ درج کیا اور ملزم اسد خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ مری پولیس کی جانب سے درج مقدمے کے مطابق زیادتی کرنے والا ملزم اسد خان نے خود کو وزیر اعلیٰ پنجاب کا مشیر ظاہر کیا، ملزم پہلے اسپتال گیا جہاں سیکیورٹی گارڈز سے گالم گلوچ کی اور خاتون ڈاکٹر کو اپنی بیوی ظاہر کر کے زبردستی اسپتال سے لے گیا۔ ایف...
نائب وزیراعظم و وزیرِ خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار کا آذربائیجان کے وزیرِ خارجہ جیہون بیریموف کے ساتھ ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر بات چیت کی اور علاقائی اور بین الاقوامی ترقی کے حوالے سے پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ دونوں رہنماؤں نے وزیراعظم شہباز شریف کے آذربائیجان کے آئندہ دورے کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف 25 سے 30 مئی 2025 کے دوران ترکیہ، ایران، آذربائیجان اور تاجکستان کا دورہ کر یں گے۔ اپنے 6 روزہ دورہ کے دوران وزیراعظم ان ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ تعلقات، علاقائی اور...
لاڑکانہ میں کانفرنس سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان میں ویسے ہی حالات سنگین ہیں، پانی ساحل و وسائل کی لوٹ مار کرکے سندھ کو بھی بغاوت پر مجبور نہ کیا جائے، پاکستان صرف ایک نہیں بلکہ چاروں صوبوں کا نام ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے وفاقی حکومت کی جانب سے نئے مالی سال کے آغاز پر بجلی گیس پٹرول کی قیمتیں بڑھانے کے پلان کو عوام پر ڈرون گرانے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت جہازی سائیز کابینہ مختصر اور اپنے شاہانہ اخراجات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈالنا بے حسی کی انتہا ہے، سب سے زیادہ ریونیو...
راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں طوفانی ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوئی سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ یہ بھی پڑھیں راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری دوپہر کے وقت اچانک اندھیرا چھا جانے کے بعد تیز ہواؤں کے ساتھ بارش شروع ہوگئی، کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہوئی۔ موسلا دھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، تاہم تیز ہواؤں کے باعث مختلف علاقوں میں سائن بورڈز اکھڑ گئے، اس کے علاوہ چھتوں پر لگے ہوئے سولر پینلز بھی اڑ گئے۔ طوفانی ہواؤں کے باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوکر رہ گیا، جبکہ متعدد فیڈرز ٹرپ کرنے سے بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی۔ محکمہ...
اسلام آباد(ویب ڈیسک ) وفاقی دارالحکومت میں آندھی ،ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ بارش نے گرمی کی شدت کم کر دی۔اسلام آباد میں آندھی کے بعدژالہ باری اور بارش شروع ہوگئی جس کے بعد گرمی کی شدت کم ہوگئی۔ Post Views: 4
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج بروز ہفتہ کے روز آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔ ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔ ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند...
سٹی42: پاکستان کی ریاست کا مؤقف ہے کہ چین بھی بھارت کے ساتھ دہائیوں پرانے تنازعہ کشمیر کا فریق ہے اور مسئلہ کشمیر کے حل ہونے تک پاکستان اور بھارت کے درمیان امن نہیں ہو سکتا ۔ علاقہ کے اہم ترین زیرالتوا تنازعہِ کشمیر کے متعلق پاکستان کا یہ ریاستی مؤقف جمعہ کو اسلام آباد میں سیکرٹری داخلہ آفتاب درانی کے ساتھ نیوز کانفرنس س کے دوران دہرایا گیا۔ جمعرات کے روز جی ایچ کیو میں پاکستان آرمی کے کور کمانڈرز کی آپریشن بنیانن مرصوص اور انڈیا پر کامل جنگی فتح کے بعد پہلی کانفرنس کے ایک روز بعد اور خضدار سکول بس پر بم کے خوفناک حملہ کے دو روز بعد اس اہم نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے...
کراچی(کامرس ڈیسک)گندھارا انڈسٹریز کی جانب سے پاکستانی مارکیٹ میں پک اپ ٹرک کا ایک نیا ورژن متعارف کیا جانے والا ہے جس کے بارے میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان کا اب تک کا سب سے مضبوط اور ٹف ٹرک ہوگا۔ قبل ازیں سال رواں کے آغاز میں کمپنی نے اسوزو ڈی میکس ایکس ٹیرین متعارف کرایا تھا جبکہ اب اس کا پروگرام اسوزو ڈی میکس وی کراس آٹو پلس (1.9 ایل بلیو پاور) متعارف کرانے کا ہے جو متوقع طور پر اگلے چند ہفتوں میں مارکیٹ میں آجائے گا۔ ڈی میکس وی کراس آٹو پلس ایک اعشاریہ 9 ایل آر زیڈ فور ای بلیو پاور ڈیزل انجن سے لیس ہوگا جو 150 پی اس اور 350 این...
چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ کل تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا، اس دوران چترال، دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، وزیرستان، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، بنوں، کرک اور کوہاٹ میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام اضلاع کی انتظامیہ کو بارشوں...
پیرس: فرانس میں بچوں کے جنسی استحصال سے متعلق ایک بڑے کریک ڈاؤن میں 55 افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ ان افراد پر بچوں کی فحش تصاویر رکھنے، تقسیم کرنے اور باقاعدگی سے دیکھنے کے الزامات ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق گرفتار شدگان میں ایک پادری، ایک پیرامیڈک اور ایک میوزک ٹیچر شامل ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی فرانسیسی تنظیم OFMIN (جو نابالغوں کے خلاف تشدد کی روک تھام کرتی ہے) کی جانب سے کی گئی۔ ان افراد کو فرانس کے 42 مختلف علاقوں سے پکڑا گیا ہے، اور ان کی عمریں 25 سے 75 سال کے درمیان ہیں۔ یہ گرفتاریاں 10 ماہ کی تحقیقات کے بعد عمل میں آئیں۔ تنظیم کے مطابق یہ...
محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنا دی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) محکمہ موسمیات الرٹ نے آج اور کل گرد آلود ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کر دیا ۔بالائی علاقوں میں 23 اور 24 مئی کو گرد آلود طوفان گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں مسلسل ملک کے بالائی و وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں ایک مغربی ہوا کا سلسلہ 24 مئی کو بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہےکشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات میں گرد آلود طوفان گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی، حافظ آباد، منڈی...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد لائیں گے تو پکا کام کریں گے، فی الحال ایسا نہیں۔اسد قیصر نے کہا کہ کوئی بیک ڈور ملاقاتیں یا مذاکرات نہیں ہو رہے، اگر مذاکرات ہو رہے ہوتے تو ہمارے ساتھ ایسا رویہ رکھا جاتا تھا؟ مذاکراتی نشست کے بارے میں مجھے کوئی علم نہیں۔ اسپیکر یا وزیرِاعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانی ہے: اسد قیصرسابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بتایا ہے کہ اگرکشیدہ...
ایران نے جمعے کو روم میں امریکا کے ساتھ بالواسطہ جوہری مذاکرات کے پانچویں دور کے لیے عمان کی تجویز سے اتفاق کیا ہے۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ بات ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بغائی نے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ایران کی مذاکراتی ٹیم جوہری توانائی کے پرامن استعمال بشمول یورینیم کی افزودگی اور ظالمانہ پابندیوں کو ہٹانے کے حوالے سے قوم کے حقوق اور مفادات کے تعاقب اور تحفظ میں ثابت قدم ہے اور ان مقاصد کے حصول کے لیے کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیں:چاہتے ہیں ایران عظیم ملک بنے، اور یہ جوہری ہتھیاروں کے بغیر بھی ممکن ہے، ڈونلڈ ٹرمپ واضح رہے کہ عمان...
لاہور: لاہور قلندرز کے بلے باز عبداللہ شفیق نے پریس کانفرنس کے دوران ٹیم کی حالیہ کارکردگی، اپنی انفرادی پرفارمنس اور آئندہ میچز کے حوالے سے اعتماد کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم مکمل یکجہتی کے ساتھ میدان میں اتر رہی ہے اور ہم پرامید ہیں کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کامیابی حاصل کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کریں گے۔ عبداللہ شفیق نے اپنی انفرادی کارکردگی پر بات کرتے ہوئے کہا ko سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ میں ٹیم کے لیے اچھا پرفارم کر سکا۔ میری ہمیشہ کوشش ہوتی ہے کہ میری پرفارمنس ٹیم کی جیت میں مددگار ثابت ہو۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل پلے آف میچز؛ ڈی...
بھارت میں سائبر سیکیورٹی کے شعبے کو ہلا کر رکھ دینے والے واقعے میں گجرات کی انسداد دہشت گردی اسکواڈ (ATS) نے 18 سالہ جاسم شاہنواز انصاری کو گرفتار کر لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے 50 سے زائد مرتبہ بھارتی سرکاری ویب سائٹس کو نشانہ بناتے ہوئے سائبر حملے کیے۔ رپورٹس کے مطابق یہ حملے اُس وقت شدت اختیار کر گئے جب بھارت نے مئی 2025 میں ”آپریشن سندور“ کے نام سے ایک فوجی کارروائی کا آغاز کیا، جو پہلگام میں ہونے والے مبینہ دہشت گرد حملے کے جواب میں کی گئی تھی۔ تحقیقات سے پتا چلا ہے کہ جاسم انصاری نے چند دیگر کم عمر نوجوانوں کے ساتھ مل کر ”AnonSec“ نامی ایک ٹیلی گرام...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے پہلے کوالیفائر میں شکست کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا۔ انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے جارح مزاج اوپنر ایلکس ہیلز نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اپنی روانگی کا اعلان کیا اور ٹورنامنٹ کے بقیہ میچز میں فرنچائز کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ ایلکس ہیلز بھارتی جارحیت اور ٹورنامنٹ کے دوبارہ ری شیڈول ہونے کے بعد سب سے پہلے پاکستان آنے والے چند کھلاڑیوں میں شامل تھے۔ مزید پڑھیں: شاداب کی سلیکشن پر سابق کرکٹر بھڑک اُٹھے، مگر کیوں؟ انگلش اوپنر نے ذاتی وجوہات کے باعث پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے صرف بقیہ میچز کے بجائے محض 2 میچز کیلئے اسکواڈ میں شمولیت...
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کا طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق ہوا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور افغانستان کے عبوری وزیر خارجہ امیر خان متقی کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں راہنماؤں میں تجارت، ٹرانزٹ، سفارتی روابط اور سکیورٹی میں تعاون بڑھانے، اور دوطرفہ مفادات آگے بڑھانے کیلئے مشترکہ کوششوں پر اتفاق ہوا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا...
21 مئی 2025 کو بی ایل اے کے دہشتگردوں نے خضدار میں ایک اسکول بس پر گھات لگا کر حملہ کیا جس میں 3 بچے اور 2 بالغ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔ اس بزدلانہ فعل کی ملک بھر میں مذمت کی گئی، بھارت کی طرف سے اس کی منصوبہ بندی کی گئی تھی اور اسے اس کی پراکسی بی ایل اے کے ذریعے انجام دیا گیا۔ یہ آپریشن سندور کی ناکامی کے بعد بھارت کی مایوسی کی عکاسی کرتا ہے اور یہ ہائبرڈ جنگ کے ذریعے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی اس کی تازہ ترین ناکام کوشش ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خضدار بس حملہ: دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، امریکی ناظم الامور آپریشن...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )سانحۂ خضدار پر امریکہ نےاظہار مذمت کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق امریکی نا ظم الامورنیٹلی بیکر نے کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے،خضدار میں سکول بس پر وحشیانہ حملے کی مذمت میں پاکستانی قیادت کے ساتھ ہیں۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے یہ بھی کہا ہے کہ معصوم بچوں کا قتل ناقابل فہم ہے، ہم اپنے پیاروں کو کھونے والے خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہیں۔ امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے کہا کہ کسی بھی بچے کو سکول جاتے ہوئے خوف کا شکار نہیں ہونا چاہیے،ہم پاکستان میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں جو اس...
بیجنگ : چینی ریاستی کونسل کی ایک پریس کانفرنس میں وزارت تجارت کے حکام نے بتایا کہ چین۔افریقہ تعاون کے “دس بڑے پارٹنر ایکشن” سے متعلق اقدامات کے نفاذ میں مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں۔ان سے چین۔افریقہ تعاون کو نمایاں قوت ملی ہے۔وزارت تجارت کے معاون وزیر تانگ ون ہونگ نے کہا کہ متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر افریقی ممالک کے ساتھ کئی دور کی ملاقاتیں کی گئی ہیں اور “ہر ملک کی اپنی پالیسی” کے طریقہ کار کے تحت عملی اقدامات وضع کیے گئے ہیں۔تجارت کی ترقی اور صنعتی چین شراکت داری اقدام کے تحت، چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے انتہائی کم ترقی یافتہ ممالک کی مصنوعات کے لئے زیرو ٹیرف کی شرح یکم دسمبر...
راولپنڈی: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے لاہور کی تفتیشی ٹیم کے ساتھ شامل تفتیش ہونے سے دوسرے دن بھی انکار کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایس پی جاوید آصف کی سربراہی میں آنے والی 13 رکنی ٹیم نے عمران خان کے تین ٹیسٹ پولی گرافک، فوٹو گرامیٹک اور وائس میچنگ ٹیسٹ کیے جانے تھے۔ عمران خان نے ٹیسٹ نہ کرانے کا تفتیشی ٹیم کو اپنا موقف تحریری شکل میں بھجوایا اور لکھا کہ ان ٹیسٹ کے ذریعے پراسیکیوشن مجھے پھنسانا چاہتی ہے، میرے آٹھ مقدمات میں ضمانتیں عدالت عالیہ میں زیر سماعت ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم ٹیسٹ نہیں کروائے گا تو تفتیش کیسے مکمل ہوسکتی ہے؟ ان ٹیسٹوں کے مکمل ہونے سے ہی پتا چل سکتا ہے...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاک چین سفارتی تعلقات کی 74 ویں سالگرہ پر پاکستان اور چین کے عوام اور قیادت کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے پیغام میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، چین کے ساتھ تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہیں، پاکستان "ون چائنا" پالیسی کے اصولی مؤقف کا مضبوط حامی ہے۔ صدر مملکت نے کہا کہ گزشتہ 7 دہائیوں کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعلقات مضبوط سے مضبوط تر ہوئے ہیں، پاکستان اور چین آہنی بھائی اور تزوایراتی تعاون شراکت داری میں بندھے ہیں، پاکستان اور چین کے مابین سدا بہار دوستی ہے، ہر مشکل...

ججز ٹرانسفر کیس؛میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے،جسٹس شاہد بلال حسن کے ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس میں جسٹس شاہد بلال حسن نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ میرا دل تو اس درخواست کو جرمانے کیساتھ خارج کرنے کا ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں اسلام آباد ہائیکورٹ ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت ہوئی،جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،کراچی بار کے وکیل فیصل صدیقی کے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ایگزیکٹو کی وجہ سے سارا مسئلہ پیدا ہوا، پورا عمل خفیہ رکھا گیا،ججز سنیارٹی کے معاملےکو ایگزیکٹو نے خراب کیا، جسٹس صلاح الدین پنہور نے کہاکہ ججز ٹرانسفر آئینی اختیار ہے تو ایگزیکٹو نے کیسےسنیارٹی خراب کی۔ لاہور میں خواجہ سرا کے قتل کی شرمناک...

تمام پاکستانی متحد اور چوکس رہیں ، نریندرا مودی کسی بھی وقت پاکستان پر حملہ کرسکتا ہے،عمران خان کا قوم کے نام پیغام
راولپنڈی (اوصاف نیوز)سابق وزیراعظم عمران خان نے اڈیالہ جیل سے پاکستانی عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ تمام پاکستانیوں کو بحیثیت قوم چوکس اور متحد رہنے کی اشد ضرورت ہے۔ نریندر مودی پاکستان پر حملے سے اپنی اندرونی ساکھ کو بڑھاوا دینا چاہتا تھا، اس کے مذموم عزائم ناکام ہو چکے ہیں اور وہ زخمی ہے- وہ اپنی رسوائی کے بعد مزید حماقت کرے گا، جس کے لیے ہمیں بطور قوم تیار رہنا چاہیے۔ ان حالات میں ملک و قوم کو اتحاد اور یگانگت کی بہت ضرورت ہے۔ اس اتحاد کے لیے بہت ضروری ہے کہ عوام کی آواز کو سنا جائے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر آئین و قانون کی بحالی، عدلیہ...
زارا نور عباس کی اپنی والدہ اداکارہ اسماء عباس کے ساتھ کلاسیکی رقص کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے دل موہ لیے۔ اسماء عباس ایک منجھی ہوئی اداکارہ ہیں اور ان کی بیٹی زارا نور عباس بھی کسی سے کم نہیں۔ ماں بیٹی کی ڈراموں میں جوڑی کو بھی خوب سراہا جاتا ہے۔ دونوں باصلاحیت اداکارائیں نہ صرف اداکاری میں کمال رکھتی ہیں بلکہ فنِ رقص میں بھی اپنی مہارت کا خوبصورت مظاہرہ کرچکی ہیں۔ اس دلکش جوڑی نے حال ہی میں لیجنڈری گلوکارہ نور جہاں کے لازوال نغمے پر کلاسیکی کتھک ڈانس کیا اور ویڈیو انسٹاگرام پیج پر شیئر کی۔ View this post on Instagram A post shared...
سٹی42: علیمہ خان کے اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقاتوں پر کئی روز کی پابندی کے بعد ان کی اپنے بھائی سے ملاقاتیں دوبارہ شروع ہوئیں تو انہوں نے آج جیل میں بھائی سے ملاقات کرنے کے بعد باہر آ کر میڈیا کے نمائندوں کے سامنے عجیب انکشاف کیا۔ آج ہی اڈیالہ جیل میں پی ٹی آئی کے لیڈر وں بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجانے بھی اپنے بانی سے ملاقات کی، انہوں نے بھی واپس آ کر میڈیا کیمروں کے سامنے یہ ہی انکشاف کیا۔ انجلینا جولی کا شہید خاتون فلسطینی صحافی کو خراج عقیدت ، ویڈیو وائرل علیمہ خان نے بتایا کہ عمران خان نے کہا ہے کہ "میں اسٹیبلشمنٹ سے خود بات کرنا...
چین نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے ساتھ کھڑا ہوگا۔ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چین کے دورے کے موقع پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان پر حملہ ہوا تو چین پاکستان کے ساتھ کھڑا ہوگا، چینی تجزیہ کار چینی وزیر خارجہ نے اس موقع پر کہاکہ ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں، اور مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو حل کرنے کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ کھڑا ہوگا، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان جامع، دیرپا...
چین کا پاکستان کی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 20 May, 2025 سب نیوز بیجنگ(آئی پی ایس ) چینی وزیر خارجہ وانگ ای کا کہنا ہیکہ چین پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ میں ساتھ دیگا۔ دورہ چین میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے چینی وزیر خارجہ وانگ ای سے ملاقات کی۔ اس موقع پر چینی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان بھارت کے درمیان پائیدار امن کی کوششوں کی حمایت کرتا ہے، چین پاک بھارت تنازعات بات چیت سے حل کرنیکی کوششوں کا خیرمقدم کرتا ہے، چین مذاکرات کے ذریعے اختلافات کو مناسب طریقے سے نمٹانیکا خیرمقدم کرتا ہے۔ چینی وزیر خارجہ...
سپریم کورٹ میں نور مقدم کیس کی سماعت کے دوران جسٹس ہاشم کاکڑ نے ریمارکس دیے کہ مقتولہ اور مجرم ظاہر جعفر دونوں کے درمیان ایک ساتھ رہنے کا رشتہ تھا جو یورپ میں ہوتا ہے یہاں نہیں، لڑکا اور لڑکی کا ایک ساتھ رہنے کا رشتہ ہمارے معاشرے کی بدبختی ہے، اس قسم کا رشتہ مذہب اور اخلاقیات کے بھی خلاف ہے۔ نور مقدم قتل کیس کے مجرم ظاہر جعفر کے وکیل سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ پراسیکیوشن کا سارا کیس سی سی ٹی وی فوٹیج اور ڈی وی آر پر ہے، اپیل کندہ کیخلاف شواہد کا شک و شبہ سے بالاتر ہونا ضروری ہے،عدالت میں بطور شواہد پیش فوٹیجز سے باہر نہیں جا سکتی ہے۔ سلمان...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی ہم منصب ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے جس میں یوکرین تنازع سمیت اہم امور ہر اتفاق ہوا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روسی صدر سے دو گھنٹوں پر محیط گفتگو کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ایک پوسٹ میں اب تک کا سب سے بڑا اعلان کیا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے صدر پوٹن کے ساتھ گفتگو کو مثبت قرار دیتے ہوئے کہا کہ روس اور یوکرین جنگ کے خاتمہ کے لیے ویٹی کن میں فوری مذاکرات کا آغاز کریں گے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ جنگ بندی کی شرائط فریقین (روس اور یوکرین) خود طے کریں گے۔ پوپ کے نمائندہ ویٹیکن نے روس یوکرین مذاکرات کی میزبانی میں دلچسپی ظاہر کی...
سات ہزار کلومیٹر تک مسلسل سفر کرنے والا لڑاکا صلاحیت کا حامل چین کا جدید ڈرون ’جیوتیان‘ جون میں اپنی پہلی پرواز کے لیے تیار ہے۔ چینی سرکاری نشریاتی ادارے سی سی ٹی وی نے اس مشن کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یہ پرواز پیپلز لبریشن آرمی (PLA) کی UAV آپریشنل رینج کو وسعت دینے کی طرف پہلا قدم ہے۔ آسمانوں کی وسعت کا طاقتور جنگی پلیٹ فارم قرار دیئے جانے والے ’جیو تیان‘ کا مطلب "بلند آسمان" ہے جو 50 ہزار فٹ کی بلندی تک طویل فاصلے (7 ہزار کلومیٹر) تک پرواز کرنے والا ڈرون ہے۔ جیوتیان کا وزن 16 ٹن ہے جس میں 6 ٹن تک اسلحہ اور چھوٹے ڈرونز شامل کیے جا سکتے ہیں اور یہ ایک ساتھ 100 چھوٹے ڈرونز چھوڑ سکتا ہے۔ کئی ڈرونز ایک ساتھ...

ویوو Y29 کانیا GB 256 ورژن پاکستان میں دستیاب; طاقتور بیٹری، پائیدار ڈیزائن اور شاندار کارکردگی کے ساتھ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مئی2025ء) عالمی شہرت یافتہ اسمارٹ فون برانڈ ویوو نے پاکستان میں اپنی مقبول Y سیریز میں ویوو Y29 کا نیاGB 256 ورژن متعارف کرا دیا ہے۔ یہ نیا فون صارفین کو ایک شاندار امتزاج فراہم کرتا ہے جس میں فلیگ شپ معیار کی بیٹری لائف، بہترین کارکردگی، پائیدار باڈی اور جدید اسٹائلش ڈیزائن شامل ہیں ۔یہ فون دو دلکش رنگوں Noble Brown اور Elegant White میں پیش کیا گیا ہے۔ اس کا Metallic High-Gloss فریم اور سلم پروفائل فون کو ایک پریمیم لک فراہم کرتے ہیں۔ کیمرہ ماڈیول میں شامل ڈائنامک لائٹ فیچر موسیقی اور نوٹیفکیشنز کے ساتھ مطابقت پیدا کرتا ہے اور صارفین کے لیے ایک بہترین تجربہ فراہم کرتا ہے۔ مزید یہ...
نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے کی چینی صدر کی کتاب کا نیا ایڈیشن جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز بیجنگ : نئے دور میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کے نظریات پر مطالعے شی جن پھنگ کی کتاب کی گیارہویں تا پندرہویں جلد حال ہی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کی پارٹی ہسٹری اینڈ لٹریچر ریسرچ اکیڈمی کی جانب سے شائع ہوئی اور اسے ملک بھر میں تقسیم کیا گیا ۔ اس کتاب میں نومبر 2023 سے اب تک لکھے گئے تقریباً دو لاکھ تیس ہزار الفاط پر مشتمل کل 29 نظریاتی مضامین شامل ہیں جو پیپلز ڈیلی اور چھیوشی میگزین میں شائع ہوئے ہیں...
گوادر میں وفود سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمٰن نے کہا کہ قومی یکجہتی کیلئے ضروری ہے کہ مقتدر قوتیں و حکمران سب کو ساتھ لیکر چلیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے امیر و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ حق دو تحریک بلوچستان کے عوام کیلئے شروع کیا گیا، جس کی کامیابی سے اہل بلوچستان کو حقوق مل سکتے ہیں۔ بلوچستان میں اسٹبیلشمنٹ، مقتدر قوتوں کی مظالم، حکمرانوں کی لوٹ مار، بدعنوانی، بارڈر بندش اور لاپتہ افراد کی عدم بازیابی کی وجہ سے عوام بلخصوص نوجوانوں میں غم و غصہ بڑھ رہا ہے۔ وسائل سے مالا مال بلوچستان آج مقتدر قوتوں جعلی حکمرانوں کی لوٹ مار کی وجہ سے بدحال، لوگ غربت، بے...

چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے
چوہدری شافع حسین کا دورہ چین،پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے سے چین کی کمپنیوں کے ساتھ 4 معاہدے طے پاگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 18 May, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے۔صوبائی وزیر نے دورے کے دوران چین کی 15 سے زائد بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور چین کے 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ان معاہدوں کے تحت پنجاب میں نئے کارخانے لگیں گے اور اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ صوبائی وزیر کے گزشتہ چین کے دورے کے دوران بھی متعدد کمپنیوں...
اسلام آباد+گوجرانوالہ (اپنے سٹاف رپورٹر سے +نمائندہ خصوصی ) صدر زرداری نے ہفتہ کو گوجرانوالہ چھائونی کا دورہ کیا اور معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل اور پیشہ ورانہ مہارت کو سراہتے ہوئے بلا اشتعال جارحیت کا مقابلہ کرنے کے لئے ان کے پختہ عزم اور غیر متزلزل جرات کا اعتراف کیا۔ وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق گوجرانوالہ چھائونی پہنچنے پر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے صدر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر منگلہ اور گوجرانوالہ کور کے کمانڈرز بھی موجود تھے۔ صدر نے معرکہ حق کی کامیابی سے انجام دہی میں افواج پاکستان کے مثالی طرز عمل...
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے دورے کے موقع پر ترکیہ کے سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ دورہ کے موقع پر ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کو پیغام دینا چاہتا ہوں ہم 2 الگ ریاستیں نہیں بلکہ ایک قوم ہیں، پاکستان اور ترکیہ کے مفادات یکجا ہیں، خلافت موومنٹ میں آپ کا ساتھ تاریخی ہے۔ ترک سفیر نے کہا کہ ہمارے...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا مستقبل نہ صرف محفوظ بلکہ بہت روشن اور تابناک ہے، جو لوگ کہتے تھے پاک فوج اپنا کام نہیں کرتی، آج ان سے سوال کیا جائے کہ فوج نے اپنا کام کیا یا نہیں؟ ڈی جی آئی ایس پی آر نے اسلام آباد کے اساتذہ اور طلبہ کے ساتھ نشست کے دوران کہاکہ آپ کو لوگ یہ کہتے تھے کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور پاکستان کی فتح دراصل امن کی فتح ہے، آپ نے فوج کے لیے جس محبت کا اظہار کیا اس کے بعد میں کہہ سکتا ہوں کہ پاکستان کا مستقبل...

صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی وطن واپسی، دورہ چین میں پنجاب میں سرمایہ کاری کے 4 معاہدے طے پائے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین چین کے کامیاب دورے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے،انہوں نے چین کی 15 سے زائد بڑی سرمایہ کار کمپنیوں سے ملاقاتیں کیں اور 4 بڑے سرمایہ کار گروپوں کے ساتھ پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے معاہدوں پر دستخط بھی ہوئے ،ان معاہدوں کے تحت پنجاب میں نئے کارخانے لگیں گے اور اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ چوہدری شافع حسین کے گزشتہ دورہ چین کے دوران بھی متعدد کمپنیوں سے پنجاب میں سرمایہ کاری کے معاہدے طے پائے تھے۔ چین کی ویوو موبائل کمپنی نے فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ میں اپنا کارخانہ لگانا شروع کردیا ہے...