2025-05-15@02:03:01 GMT
تلاش کی گنتی: 1851
«ایئر وائس مارشل اورنگزیب»:
(نئی خبر)
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 60 ہزار پاکستانی نوجوانوں کے لیے بڑا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹیلی کام سیکٹر میں سرمایہ کاری اور ترقی کیلئے ایس آئی ایف سی کا اہم کردار ہے۔ ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی ٹیلی کام کمپنی ’’ہواوے‘‘ نے 3لاکھ پاکستانیوں کو آئی ٹی تربیت فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔ ہواوے کی جانب سے 60 ہزار پاکستانیوں کو جدید آئی ٹی تربیت جبکہ 2 لاکھ 40 ہزار شرکا کو بنیادی آئی ٹی ٹریننگ فراہم کی جائے گی۔ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ہواوے اور ایچ ای سی کا اشتراک ہے ، جس میں 15جامعات میں جدید آئی ٹی کورسز متعارف کرائے جائیں گے۔...
گجرات(نیوز ڈیسک)بھارتی ایئر فورس کا طیارہ گجرات کے علاقے میں ایک مشن کے دوران گر کر تباہ ہو گیا، جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق واقعہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب گجرات کے علاقے جمنانگر کے قریب پیش آیا۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس سپرنٹنڈنٹ پریمسکھ ڈیلو نے میڈیا کو بتایا تھا کہ جیگوار فائٹر جیٹ کے گرنے کے فوراً بعد ایک پائلٹ باہر نکلنے میں کامیاب ہو گیا جبکہ دوسر لاپتہ ہو گیا تھا، تاہم نکلنے والے پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بعدازاں دوسرا پائلٹ بھی زخمی حالت میں مل گیا تھا۔ دو سیٹر جنگی جہاز ایک گاؤں دسوادرا کے...
سپریم کورٹ نے گلشن معمار سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی سے متعلق درخواست پر آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں گلشن معمار سے 4 لڑکیوں کی گمشدگی کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ میری تین بیٹیوں اور نواسی کو 2017 میں اغوا کیا گیا۔ تاحال بیٹیوں اور نواسی کی بازیابی کے لئے اقدامات نہیں کئے جارہے، میرے بیٹے اور داماد پر جھوٹے مقدمات درج کئے گئے۔ عدالت نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی ایسٹ، ایس ایس پی ایسٹ اور تفتیشی افسر کو فوری طور پر طلب کرلیا۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئی جی سندھ پیش...
سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب کا منصب سنبھال لیا، انہوں نے اپنی سفارتی اسناد سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو پیش کردیں۔ ملاقات کے دوران، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے منشور اور کثیر الجہتی سفارت کاری کے لیے پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے سفیر عاصم کو ان کے نئے منصب پر مبارکباد دی اور ان کی کامیاب مدتِ ملازمت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے سفیر منیر اکرم کی جگہ لی ہے، جو 31 مارچ 2025 کو اپنی مدت مکمل کرنے کے بعد اس منصب سے سبکدوش ہوئے ہیں۔ سفیر عاصم افتخار احمد نے...
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔ اسکے علاوہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 80 فلسطینی شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل کی جانب سے اقوامِ متحدہ کی پناہ گزین ایجنسی کے طبی مرکز پر حملہ کیا گیا ہے، جس میں بچوں اور عورتوں سمیت 22 افراد کا قتل عام کیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بے گھر افراد بیتِ حنون اور بیتِ لاحیہ کے علاقوں سے جبری انخلاء کے بعد عارضی کیمپ میں پناہ لیے ہوئے تھے کہ اسرائیلی فضائیہ نے ان پر بمباری کر دی۔...
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر نے ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اسلامی اور نظریاتی بنیاد پر تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔...
ایرانی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق تیونس کے صدر نے ڈاکٹر مسعود پزیشکیان کیساتھ گفتگو میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ تمام مسلم اقوام کے اتحاد اور یکجہتی سے فلسطینی عوام بھی اپنے جائز حقوق حاصل کر لیں گے۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی سے تہران کے دورے کے دوران اپنی یادگار ملاقات کو یاد کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تیونس کی حکومت اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے ہمسایہ ممالک کے سربراہان کے ساتھ گفتگو میں اسلامی جمہوریہ ایران کیساتھ اسلامی اور نظریاتی بنیاد پر تعلقات اور تعاون کو وسعت دینے کے لیے تیار رہنے پر زور دیا ہے۔...
کوئٹہ: محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے بلوچ یک جہتی کونسل (بی وائی سی) پر آنسو گیس اور لاٹھی چارج کے حوالے سے کہا ہے کہ جب ان کی جانب سے توڑ پھوڑ کی گئی، املاک کو نقصان پہنچایا گیا اور بینک لوٹنے کی کوشش کی گئی تو کارروائی کا فیصلہ کیا گیا۔ ڈی آئی جی سی ٹی ڈی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے ترجمان حکومت بلوچستان شاہد رند اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد کے ساتھ کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےکہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملے میں ہلاک ہوئے افراد کی لاشیں وصول کرنے کا پہلا حق ورثا کا ہے، بی ایل اے دہشت گردوں کو ہیرو بنانے میں مصروف ہے جبکہ بلوچ...
اپنے ہالینڈ کے ہم منصب کیساتھ گفتگو میں امریکی بیان بازی کے بارے یورپی یونین کیجانب سے منصفانہ مؤقف نہ اپنائے جانے پر تنقید کرتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ نے واضح کیا ہے کہ ہم جغرافیائی سالمیت، خود مختاری اور ایرانی قوم کے مفادات کیخلاف کسی بھی جارحیت کا فورا و فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ ہالینڈ کے وزیر خارجہ کیسپارولڈ کیمپ نے آج اپنے ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے۔ گذشتہ ڈیڑھ ماہ میں دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان یہ تیسری گفتگو ہے۔ اس ٹیلیفونک گفتگو میں ہالینڈ کے وزیر خارجہ نے خطے کی کشیدگی میں اضافے پر اپنی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اختلافات کو سفارتی طریقے سے حل کرنے...
ٹیلی گراف کے بقول ایک اعلی سطحی ایرانی فوجی عہدیدار نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر حملے کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ بین الاقوامی امور کے ماہر علی رضا تقوی نیا نے سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں لکھا: مجلے ٹیلی گراف کا دعویٰ ہے کہ ایک ایرانی فوجی عہدیدار نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی سرزمین پر کسی قسم کی فوجی جارحیت کی صورت میں چاگوس جزیرہ نما میں ڈیاگو گارشیا فوجی اڈے کو نشانہ بنایا جائے گا۔ برطانوی حکومت کے ترجمان نے بھی اس بیان کی شدید مذمت کی۔ اگر اس ایرانی اہلکار کا بیان درست...
بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن نے علیحدگی کی افواہوں درمیان 20 سال بعد اپنے یادگار گانے ’’کجرا رے‘‘ پر ایک ساتھ رقص کرکے مداحوں کے دل جیت لیے۔ بالی ووڈ جوڑی نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ پونے میں ایشوریا کے کزن کی شادی میں شرکت کی۔ شادی کی تقریبات سے جاری ہونے والی ویڈیوز اور تصاویر میں جوڑے نے اپنی بیٹی ارادھیا کے ساتھ مل کر اپنے مشہور گانے ’کجرا رے‘ پر ڈانس کیا، جو سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا گیا۔ View this post on Instagram A post shared by ShowMo (@showmo_india) یہ یادگار گانا 2005 میں ریلیز ہونے...
خصوصی گفتگو کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکمرانی کو عوام نے دیکھ لیا ہے، پی پی پی سے فیض عوام کو ان کے لوگوں کو پہنچتا ہے، عام پاکستان پارٹی عوام میں مقبول ہو رہی ہے، مئی یا جون میں کراچی میں جلسہ کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر خزانہ اور عام پاکستان پارٹی کے سیکریٹری مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا (کے پی) اور بلوچستان کے مسائل کا حل یہ ہے کہ وہاں حقوق دیے جائیں اور غربت کے خاتمے کے لیے اقدامات ہوں اور مسائل آپریشن سے نہیں مذاکرات سے حل کیے جائیں۔ کراچی میں پارٹی کے صوبائی سیکرٹیریٹ میں ذرائر ابلاغ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل...
تہران: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات کے خلاف اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں باضابطہ شکایت درج کروا دی ہے۔ ایران کے مطابق ٹرمپ کے بیانات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ اقوام متحدہ میں ایران کے سفیر امیر سعید ایروانی نے خط میں خبردار کیا کہ اگر امریکا یا اسرائیل نے ایران پر حملہ کیا تو فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔ ٹرمپ نے اتوار کے روز ایران کو دھمکی دی تھی کہ اگر تہران نے جوہری معاہدے پر واشنگٹن کے ساتھ بات نہ کی تو اسے بمباری اور مزید پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ٹرمپ کے ان بیانات پر ایران...
معروف گلوکار اور ڈی جے عادل خان نے چینی اینیمیٹڈ فلم نی جا2 کی کامیابی کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس فلم نے اپنی شاندار اینیمیشن اور دلکش کہانی کے لیے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کی ہے، عادل نے فلم کے حوالے سے چینی فلم سازی کی ٹیم کے شاندار کام کی تعریف کی۔ اپنے گانے میں عادل نے اس بات پر زور دیا کہ نی جا2 نے منفرد کہانی، جدید اینیمیشن تکنیکوں اور جدید بصری اثرات کے ساتھ دنیا بھر کے ناظرین کو حیران کن طور پر متاثر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی نہ صرف چین کی عالمی فلم انڈسٹری میں بڑھتے ہوئی تسلط کی...

ایم ڈبلیو ایم وفد کی قائمقام ڈی پی او کرم سے ملاقات، تحصیل میئر مولانا مزمل اور دیگر کارکنان کیخلاف ریاستی جبر کی مذمت
وفد نے کرم پولیس کی کارکردگی پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ پاراچنار کے چھ ماہ سے جاری محاصرے میں دہشتگردی کے واقعات میں اور ٹل پاراچنار روڈ کو محفوظ بنانے میں کرم پولیس کا کیا کردار رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاراچنار ضلع کرم کے ایک نمائندہ وفد نے قائمقام ڈی پی او کرم ایس پی مظہر جہان سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی۔ وفد کی نمائندگی ضلعی نائب صدر سید سرفراز علی شاہ، تحصیل صدر پیر سید مسرت کاظمی اور سیکرٹری سیاسیات ساجد کاظمی کر رہے تھے۔ ملاقات میں ضلع کرم کی مجموعی امن وامان کی مخدوش صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تحصیل چئیرمین مولانا مزمل حسین فصیح کی جعلی مقدمات میں...
ایران کے سپریم لیڈر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر جواب میں کہا کہ امریکہ اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اگر امریکہ نے ایسا کوئی اقدام اٹھایا تو سخت جواب دیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے ایران پر حملہ کرنے کی دھمکی پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ امریکی صدر نے خبردار کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں...
اپنے ایک جاری بیان میں صیہونی وزارت عظمیٰ کا کہنا تھا کہ نتین یاہو رواں ہفتے بدھ کے روز اپنے سرکاری دورے پر پولینڈ جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ آج ایک بیان میں ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اعلان کیا کہ صیہونی وزیراعظم "نتین یاہو" پر الزام ہے کہ انہوں نے جان بوجھ کر نہتے شہریوں پر حملہ کیا۔ وہ انسانی جرائم کے مرتکب ہوئے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ نتین یاہو کا بین الاقوامی فوجداری عدالت کے رکن ممالک کا ان کی گرفتاری کے بغیر کوئی بھی سفر، اسرائیل کو جرائم کرنے کی ترغیب دے گا۔ ایمنسٹی انٹڑنیشنل نے کہا کہ صیہونی وزیراعظم کو پولینڈ کے دورے کی دعوت دینا بین الاقوامی قوانین کی توہین ہے۔ پولینڈ کو چاہئے کہ وہ...
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے عوام نے...
فوٹو: آئی ایس پی آر آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کیلئے مثالی خدمت کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل عاصم منیر نے شہداء کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا، مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور خیبر پختونخوا کے عوام کو سراہا۔اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے...
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے وانا اور ڈی آئی خان کا دورہ کیا اور سرحد پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید منائی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے جوانوں کی غیرمتزلزل لگن اور قوم کے لیے مثالی خدمت کی تعریف کی اور مسلح افواج، قانون نافذکرنے والے اداروں اور خیبرپختونخوا کے عوام کو سراہا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے دہشت گردی کی لعنت کے خلاف بہادری کا مظاہرہ کیا، ملکی دفاع کے لیے فوجی جوانوں کا عزم قابل فخر ہے۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آپ کی وابستگی اور قربانیاں ہمارے وطن کے تحفظ کی ضمانت ہیں، یہ قربانیاں...
تہران: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر حملے کی دھمکی کے بعد ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے سخت ردعمل دیا ہے۔ ر کیا تھا کہ اگر ایران نے جوہری معاہدہ نہ کیا تو اس پر بمباری کی جائے گی اور سخت معاشی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ آیت اللہ خامنہ ای نے اس دھمکی پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کی دشمنی ہمیشہ رہی ہے، اور اگر امریکا نے ایسا کوئی اقدام کیا تو اسے سخت جوابی دھچکا پہنچے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران میں بغاوت کی کوشش کی گئی تو ایرانی عوام خود اس کا جواب دے گی۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے ایران کو جوہری...
راولپنڈی : چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروس چیفس نے قوم کو عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر مبارکباد پیش کی ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پیغام میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر ماہ رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے یوم پاکستان پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے جوانوں کی عید کی اصل خوشیاں قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہیں۔مادر وطن کے دفاع پرمامور فوجی جوان اپنے خاندان سے دور دن رات امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔یہ دن ہمیں اپنے قومی...
بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اور اداکار ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران ایسی حرکت کی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ’’لیکمے فیشن ویک‘‘ کے چوتھے دن ایشان کھتر نے ایک شو اسٹاپر کی حیثیت سے واک کی تھی۔ لیکن ریمپ واک کے دوران بالی ووڈ کے اس نوجوان اداکار نے اچانک اپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے اور اپنے ’ایٹ پیک ایبس‘ کی نمائش کی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ایشان کھتر کو آڑے ہاتھوں لیا اور انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ A post common by Lakmē Fashion Week (@lakmefashionwk) وائرل ویڈیو میں ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران نارنجی پرنٹڈ شرٹ اور...
چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ جوانوں، افسروں کے لیے عید کی خوشی اپنے خاندانوں سے دور رہ کر قوم کا دفاع ہے، فوجی جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کے لیے کوشاں ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق یہ دن ہمیں قومی ہیروز کی بے مثال بہادری، عزم پر غور کا موقع فراہم کرتا ہے، سپاہیوں کی قربانیوں، اہل خانہ کے غیر متزلزل تعاون کی قدر کرتے ہیں۔ چیئرمین...
ویب ڈیسک: چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ لاہور میں ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس جاری پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق یہ...

عیدالفطر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے:چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے قوم کو عیدالفطر کی مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عیدالفطر رمضان کے اختتام پر اتحاد، ہمدردی اور شکر گزاری کی علامت ہے۔ آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ ہمارے جوانوں اور افسروں کی عید کی اصل خوشی قوم کے دفاع کی ذمہ داری نبھانے میں ہے، یہ جوان خاندان سے دور امن، خوشحالی اور ہم آہنگی کو فروٖغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔ یہ مبارک موقع ہمیں قومی ہیروز کی غیر متزلزل بہادری اور عزم کی یاد دلاتا ہے، پاک فوج کے جوان ہماری خودمختاری...
پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا (کے پی) علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط میں کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ فاٹا کی 57لاکھ آبادی اب خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے باوجود اس کے حصے کے مالی وسائل مرکز کے پاس ہیں، ساتواں این ایف سی ایوارڈ 2010 میں جاری کیا گیا جس میں 25ویں ترمیم کے...
سٹی 42 : پاکستان اور نیپال میں لبرلینڈ کے ایمبیسڈر ایٹ لارج فیصل بٹ نے عید الفطر کے پُرمسرت موقع پر پاکستان، نیپال اور دنیا بھر میں مقیم مسلم کمیونٹیز کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔ سفیر فیصل بٹ نے اس بابرکت جشن کے دوران امن، ہمدردی اور یکجہتی کی اہمیت پر زور دیا۔ اپنے ویڈیو بیان میں ان کا کہنا تھا کہ "ریپبلک آف لبرلینڈ کی جانب سے، میں پاکستان اور نیپال کے لوگوں کو اپنی مخلصانہ عید مبارک پیش کرتا ہوں۔ دعا ہے کہ یہ عید تمام خاندانوں اور برادریوں کے لیے خوشی، خوشحالی اور ہم آہنگی لائے۔ آئیے ہم سخاوت، رواداری اور بھائی چارے کی ان اقدار کی قدر کریں جو اس مقدس موقع کی...
بھارتی فلم اسٹار شاہد کپور کے سوتیلے بھائی اور اداکار ایشان کھتر نے ریمپ واک کے دوران ایسی حرکت کی کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔ ’’لیکمے فیشن ویک‘‘ کے چوتھے دن ایشان کھتر نے ایک شو اسٹاپر کی حیثیت سے واک کی تھی۔ لیکن ریمپ واک کے دوران بالی ووڈ کے اس نوجوان اداکار نے اچانک اپنے کپڑے اتارنا شروع کردیے اور اپنے ’ایٹ پیک ایبس‘ کی نمائش کی۔ سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین نے ایشان کھتر کو آڑے ہاتھوں لیا اور انھیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ View this post on Instagram A post shared...
ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ ائیرپورٹ سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے پشاور ائیر پورٹ پر کارروائی کے دوران منشیات بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور ملزم کو اے این ایف حکام کے حوالے کردیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بڑی کارروائی کرکے پشاور سے جدہ جانے والی پرواز پر ایک مسافر سے آئس ہیروئن برآمد کرلی اور اس مسافر کی شناخت اسفند یار کے نام سے ہوئی اور کارروائی کے دوران...
بیجنگ :چین کی وزارت خارجہ کی رسمی پریس کانفرنس میں ترجمان گو جیاکھون نے اعلان کیا کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کی دعوت پر چینی وزیر خارجہ وانگ ای 31 مارچ سے 2 اپریل تک روس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ ہفتہ کے تر جمان نے بتا یا کہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ وانگ ای روسی وزیر خارجہ سر گئی لاوروف اور روسی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید کا اظہار کیا کہ اس دورے سے دونوں سربراہان مملکت کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دیا جا سکے گا اور اگلے مرحلے میں چین روس تعلقات کی ترقی اور مشترکہ دلچسپی کے بین الاقوامی اور...
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست نوئیڈا کے شہری کو سچے پیار کی تلاش مہنگی پڑگئی اور ڈیٹنگ ایپ سے ملی ’’دوست‘‘ کے چکر میں وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے گنوا بیٹھا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نوئیڈا کے طلاق یافتہ دل جیت سنگھ نے اپنی زندگی میں سچا پیار تلاش کرنے کےلیے ایک ڈیٹنگ ایپ پر پروفائل بنائی تو انہیں ذرا بھی اندازہ نہیں تھا کہ وہ اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھیں گے۔ گزشتہ سال دل جیت سنگھ کا رابطہ ایک ایسی خاتون سے ہوا جس نے مبینہ طور پر انہیں کچھ کمپنیوں میں سرمایہ کاری کرنے پر راضی کیا، جس کا دعویٰ تھا کہ وہ انہیں بھاری منافع کمائے گی۔...
بیجنگ :بوآؤ فورم فار ایشیا کی 2025 کی سالانہ کانفرنس ختم ہو گئی ہے۔ چار دنوں میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریباً 2,000 نمائندے بحیرہ جنوبی چین کے ساحل پر جمع ہوئے اور دانش مندی کا تبادلہ کیا۔ ڈیلوئٹ چائنا بورڈ کی چیئر پرسن جیانگ ینگ نے کہا کہ “چین نے ہمیشہ کثیرالجہتی کی پاسداری کی ہے، ایشیا بحرالکاہل کے خطے میں تعاون کو فروغ دیا ہے، اور کھلے پن اور ترقی کو فروغ دینے کے اپنے عزم کا مظاہرہ کیا ہے۔گزشتہ ایک دہائی کے دوران عالمی معیشت میں ایشیا کے حصے میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔ فورم کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2025 میں ایشیا کی معاشی ترقی 4.5 فیصد تک پہنچنے کی توقع...
اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) کی بہترین حکمت عملی کی بدولت بھاری مقدار میں منشیات برآمد، بدنام زمانہ اسمگلر گرفتار۔ باوثوق ذرائع سے موصول ہونے والی انٹیلیجنس کی بنیاد پر اے این ایف کے عملے نے ایک ٹیوٹا لینڈ کروزر کا پیچھا کیا۔ ننکانہ صاحب ریسٹ ایریا کے قریب ملزمان کو شک ہوا اور انہوں نے اے این ایف عملے پر فائرنگ کر دی۔ اے این ایف عملے نے تعاقب کرتے ہوئے منگتاوالہ کے علاقے سے گاڑی کو برآمد کر لیا۔ مقامی افراد کے مطابق ملزمان گاڑی چھوڑ کر دوسری گاڑی میں فرار ہو گئےتھے۔ تلاشی لینے پر گاڑی سے 339.600 کلوگرام چرس اور 26.400 کلوگرام افیون برآمد کر لی گئی۔ اے این ایف پنجاب کے عملے نے...
ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے وائس آف امریکا کے عملے کی جبری برطرفی کے معاملے پر ایک وفاقی جج نے حکم امتناعی جاری کیا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز ایک وفاقی جج نے ٹرمپ انتظامیہ کی آٹھ دہائیوں پرانی امریکی حکومت کی مالی اعانت سے چلنے والی بین الاقوامی نیوز سروس کو ختم کرنے کی کوششوں کو روک دیا، اور اس اقدام کو ’’من مانی اور غیر معقول فیصلہ سازی کا ایک کلاسیکی کیس‘‘ قرار دیا ہے۔ جج جیمز پال اوٹکن نے یو ایس ایجنسی فار گلوبل میڈیا کو، جو وائس آف امریکہ چلاتی ہے، 1,200 سے زائد صحافیوں، انجینئرز اور دیگر عملے کو برطرف کرنے سے روک دیا، جنہیں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فنڈنگ...

ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد اوربالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا، ایس بی پی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2025ء) ای کامرس ادائیگیوں میں رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران بالخاظ تعداد 30 فیصد جبکہ بالخاظ مالیت 32 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔(جاری ہے) سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی ) کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کی دوسری سہ ماہی میں اکتوبر تا دسمبر 2024 کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کے تحت 152 ملین آن لائن ٹرانزیکشنز کی گئی ہیں جبکہ اس عرصہ کے دوران کی جانے والی ٹرانزیکشنز کی مالیت 192 ارب روپے تک بڑھ گئی ۔ اس طرح رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے مقابلہ میں دوسری سہ ماہی کے دوران ای کامرس ادائیگیوں کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ نے لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر بلیو لائن کے آر پار کشیدگی کو باعث تشویش قرار دیتے ہوئے شہریوں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ادارے کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے بتایا ہے کہ دونوں ممالک کی سرحد پر تعینات اقوام متحدہ کی امن فورس (یونیفیل) نے جنوبی لبنان سے اسرائیل کے سرحدی علاقے میں تین راکٹ برسائے جانے کی اطلاع دی ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری ہلاک یا زخمی بھی ہائے ہیں۔ اس کے جواب میں اسرائیل نے جنوبی لبنان اور دارالحکومت بیروت کے نواح میں فضائی حملے کیے ہیں۔ترجمان نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا...
ریلی کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا کر فلسطینی عوام سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو فلسطینی عوام کی مدد کرنی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس کے موقع پر مجلس وحدت مسلمین بلوچستان ضلع نصیرآباد اور امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے القدس ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علمائے کرام، مختلف سیاسی و سماجی شخصیات اور سیاسی کارکنوں سمیت عوام نے بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے فلسطین کی حمایت میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھائے اور اسرائیل و امریکہ کے خلاف نعرے بازی کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی، صوبائی سیکرٹری سیاسیات سید قادر شاہ و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔...
وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا صدر مملکت کو خط، این ایف سی اجلاس بلانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے 10ویں این ایف سی کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کر دیا اور اس سلسلے میں خط بھی لکھ دیا۔وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نے صدر پاکستان آصف علی زرداری کو خط میں کمیشن کا اجلاس بلانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ 25ویں آئینی ترمیم کے نتیجے میں سابقہ فاٹا کی 57لاکھ آبادی اب خیبرپختونخوا کا حصہ بن چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنے کے باوجود اس کے حصے کے مالی وسائل مرکز کے پاس...
یوم القدس ریلی میں شرکت کے دوران میڈیا سے اپنی ایک گفتگو میں محمد اسلامی کا کہنا تھا کہ سنگین صورتحال میں بھی ہماری غیور، باوفاء اور ولایت کا دم بھرنے والی عوام فلسطین کاز پر پہلی صفوں میں موجود ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ "محمد اسلامی" نے کہا کہ اس سال یوم القدس ایسی صورت حال میں منعقد ہو رہا ہے جب صیہونی جرائم اپنی انتہاء کو پہنچ چکے ہیں۔ دنیا ان جرائم پر جاگ اٹھی ہے۔ اس سال یوم القدس کا رنگ اور خوشبو مختلف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان چند دہائیوں میں امام خمینی رہ اور رہبر معظم انقلاب کی رہنمائی میں ایرانی عوام نے منافقت و فریب کا پردہ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 مارچ 2025ء) ایرانی سرکاری خبر رساں ادارے ارنا پر وزیر خارجہ عباس عراقچی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کے خط کے '' سرکاری جواب میں‘‘ موجودہ صورتحال کے بارے میں ایران کی پوزیشن کی مکمل طور پر وضاحت پیش کی گئی ہے۔ عراقچی نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ ایران کی طرف سے جوابی خط عمان کو بھیجا گیا ہے جس نے ماضی میں امریکہ اور ایران کے سفارتی تعلقات کی عدم موجودگی میں ثالث کا کردار ادا کیا تھا۔ ایرانی وزیر خارجہ نے تاہم جواب کے متن اور اس کی نوعیت کی تفصیلات نہیں بتائیں نہ ہی یہ واضح کیا کہ یہ خط کب بھیجا...
کراچی: سہراب گوٹھ گبول چوک کے قریب سحری کے وقت دودھ کی دکان پر کھڑا نوجوان فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، پولیس کے مطابق ڈاکوؤں سے مقابلے میں راہ گیر نوجوان کو گولی لگی، اہل خانہ کے مطابق نوجوان کو پولیس کی گولی لگی۔ ایکسپریس کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کے علاقے سہراب گوٹھ گبول چوک انصاف جنرل اسپتال کے قریب فائرنگ سے ایک نوجوان شدید زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی نوجوان دوران علاج دم توڑ گیا، بعدازاں مقتول نوجوان کی لاش قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔ مقتول کی شناخت محمد عمید ولد سیتول خان کے نام سے کی گئی، مقتول جمالی گوٹھ انڈس...
بوآو ایشیائی فورم: ہم جو سمندر کو اکٹھے دیکھ رہے ہیں WhatsAppFacebookTwitter 0 28 March, 2025 سب نیوز بیجنگ :رومانوی چیز سمندر نہیں، بلکہ ہم ہیں جو سمندر کو اکٹھے دیکھ رہے ہیں”، یہ چینی ادب کے نوجوانوں کا سمندر کے کنارے کھڑے ہو کر کہا جانے والا رومانوی جملہ ہے۔ ہر سال بہار کے موسم میں، چین کے ہائنان صوبے کا چھوٹا سا قصبہ بوآو عالمی سیاسی و تجارتی اشرافیہ کی توجہ کا مرکز بن جاتا ہے۔ 2001 میں قائم ہونے کے بعد سے، بوآو ایشیائی فورم ایشیا کے سب سے بااثر اعلیٰ سطحی مکالمے کے پلیٹ فارمز میں سے ایک کے طور پر ابھرا ہے، اور اسے بین الاقوامی نقشے پر ایشیا کی آواز کے “انکیوبیٹر” کے...
ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب دے دیا ہے یہ جواب عمان کے ذریعے امریکی قیادت تک پہنچایا گیا ہے ایرانی وزیر خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران نے اپنے موقف کو برقرار رکھتے ہوئے دباؤ میں براہ راست مذاکرات نہ کرنے کا اعادہ کیا ہے، تہران کی جانب سے بھیجے گئے جواب میں موجودہ صورتحال اور امریکی صدر کے خط پر تفصیلی ردعمل دیا گیا ہے ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ ایران ایٹمی پروگرام پر امریکا سے براہ راست مذاکرات نہیں کرے گا تاہم بلواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہے ایران اپنی پالیسی پر قائم ہے اور کسی بھی دباؤ میں آ کر کوئی فیصلہ نہیں کرے گا...
—فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے بلوچستان کے ضلع چاغی اور مستونگ میں کارروائی کے دوران بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی۔ بلوچستان: اے این ایف کی کارروائیاں، 2 کلو آئس، 20 کلو چرس برآمدانسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان کے ضلع چاغی میں ذاکر کیمپ کے قریب سے انسدادِ منشیات فورس نے کارروائی کرتے ہوئے 66 کلو افیون اور 2311 کلو چرس برآمد کر لی۔ مستونگ میں دشت کے پہاڑی علاقے سے 105 کلو چرس برآمد کی گئی۔ منشیات کی بھاری مقدار اسمگلنگ کی غرض سے چھپائی گئی تھی، مزید کارروائی جاری ہے۔
ایران نے عمان کے ذریعے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خط کا جواب بھیجا ہے جس میں انہوں نے تہران سے نیا جوہری معاہدہ کرنے کی درخواست کی تھی۔ کہا گیا ہے کہ ہماری پالیسی اب بھی یہ ہے کہ دباؤ اور فوجی دھمکیوں کے تحت براہ راست مذاکرات میں حصہ نہ لیا جائے، تاہم ماضی کی طرح بالواسطہ مذاکرات جاری رکھے جا سکتے ہیں۔ ایران کی سرکاری نیوز ایجنسی IRNA کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا کہنا ہے کہ ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے مشیر نے کہا ہے کہ تہران امریکا کے ساتھ بالواسطہ بات چیت کے لیے تیار ہے تاکہ دوسری طرف کا جائزہ لیا جا سکے، اپنے شرائط پیش کی جا سکیں،...
خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 11 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی جس میں آپریشن کے دوران 5 خوارج مارےگئے۔ میر علی میں دوسری کارروائی میں 3 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ میران شاہ میں کی گئی کارروائی میں 2 خارجی مارےگئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں بھی کارروائی کی گئی جس میں ایک خارجی جہنم واصل ہوگیا۔ مارے گئے خوارج سے ہتھیار اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، ہلاک خارجی دہشتگردی کی متعدد سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ مزید پڑھیں: ڈیرہ اسماعیل خان: سیکیورٹی فورسز...
TEHRAN: ایران نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جوہری معاہدے پر مذاکرات کے حوالے سے بھیجے گئے خط کا جواب دے دیا ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے بتایا کہ ایران کی جانب سے جواب میں موجودہ صورتحال اور ٹرمپ کے خط کے حوالے سے ایرانی موقف کو واضح کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خط عمان کے ذریعے امریکہ تک پہنچایا گیا ہے، جو اس معاملے میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔ مزید پڑھیں: ٹرمپ کا خط مذاکرات کی پیشکش نہیں بلکہ دھمکی ہے، ایران کا ردعمل عراقچی نے مزید کہا کہ ایران ماضی کی طرح امریکا کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ امریکی صدر نے 12 مارچ کو ایران...
نوجوان نسل کی محنت، ہنر کی بدولت قرض کی زندگی کو وقار کی زندگی میں بدلنا ہے اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، ، وزیراعظم وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں اور الحمداللہ معاشی استحکام آچکا ہے ۔اسلام آباد میں پرائم منسٹر ڈیجیٹل یوتھ ہب کے اجراء کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اللہ سے دعا ہے کہ آئی ایم ایف کا حالیہ پروگرام آخری پروگرام ہو، 77 سالوں میں ہمارے قرضوں میں اضافہ ہی ہوا ہے ۔وزیراعظم نے کہا کہ آپ لوگوں کو معلوم ہوگا کہ آئی ایم ایف...
پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہے۔ پاکستان کو اس پروگرام کے تحت حاصل رقم مجموعی طور پر2 ارب ڈالر ہو جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کے پروگراموں سے معاشی استحکام تو آتا ہے لیکن قومیں ترقی نہیں کرتیں۔ پچھلے تین ہفتوں میں 34 ارب روپے خزانے میں آئے، یہ وہ رقم تھی جو بینکوں کی جانب سے عدالت سے اسٹے آرڈر لینے کے نتیجے میں پھنسی ہوئی تھی۔ اقتصادی ماہرین نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس پیش رفت کو مثبت قرار دیا ہے۔ دراصل یہ معاہدہ معیشت کو ٹریک پر رکھے گا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 مارچ 2025ء) تہران نے اب تک امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اس وارننگ کو مسترد کیا ہے کہ یا تو وہ معاہدہ کرے یا فوجی نتائج کا سامنا کرے۔ سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے اس پیغام کو دھوکہ دہی پر مبنی قرار دے دیا ہے جبکہ وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ جب تک واشنگٹن اپنی ''زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ کی پالیسی تبدیل نہیں کرتا، تب تک مذاکرات ناممکن ہیں۔ ایران کے سپریم لیڈر کے مشیر کمال خرازی نے کہا، ''اسلامی جمہوریہ نے تمام دروازے بند نہیں کیے ہیں۔ وہ امریکہ کے ساتھ بالواسطہ مذاکرات کے لیے تیار ہے تاکہ دوسرے فریق کا جائزہ لے، اپنی شرائط پیش...
شہرمیں ہیوی ٹریلرنے ایک اورجان لےلی ،سرجانی ٹاؤن ناردرن بائی پاس کے قریب تیزرفتار ٹرالر کی ٹکرسے موٹرسائیکل سوارنوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ سرجانی ٹاؤن تھانےکے علاقے ناردرن بائی پاس اٹک پمپ چنگی کے قریب تیزرفتار ٹریلرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اوردوسراشدید زخمی ہوگیا۔ زخمیوں کو فوری طورپرچھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں متوفی نوجوان کی شناخت 16 سالہ محمد اویس ولد محمد صادق کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی نوجوان کا نام محمد نعیم معلوم ہوا ہے۔ ایس ایچ اوسرجانی ٹاؤں غلام حسین پیرزادہ نے ایکسپریس کو بتایا کہ متوفی نوجوان گلشن معمارکے علاقے میں واقع جہاں آباد گوٹھ کا رہائشی تھا اور دوستوں کے ہمراہ 2 موٹر...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے صوبہ ہائی نان کے ساحلی شہر بوآؤ میں بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کیا۔ انھوں نے کہا کہ دنیا بے مثال تبدیلیوں سے گزر رہی ہے، اور دنیا بھر میں عدم استحکام اور غیر یقینی صورتحال واضح طور پر بڑھ رہی ہے۔ انھوں نے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے ، عالمی چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور ایشیا اور دنیا کے لئے ایک بہتر مستقبل کی تشکیل کے لئے مربوط کوششوں پر زور دیتے ہوئے ایک چار نکاتی تجویز پیش کی۔انھوں نے کہا کہ سب سے پہلے، ایشیائی ممالک کو زیادہ سے زیادہ باہمی اعتماد کے ذریعے یکجہتی...
بیجنگ : چین کے نائب وزیر اعظم ڈنگ شوئی شیانگ نے بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اور روسی نائب وزیر اعظم اوورچک سے الگ الگ ملاقات کی، جو 27 تاریخ کو بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 میں شرکت کے لیے چین آئے ہیں۔محمد یونس سے ملاقات کے دوران ڈنگ شوئی شیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور بنگلہ دیش کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے۔ چین دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر عمل درآمد، سیاسی باہمی اعتماد کو بڑھانے، عملی تعاون کو مضبوط بنانے، افرادی اور ثقافتی تبادلوں کو مضبوط بنانے اور چین بنگلہ دیش جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو...
فیصل جاوید: فوٹو فائل پشاور ہائیکورٹ نے پروویژنل نیشنل آئڈینٹیفکیشن لسٹ (پی این آئی ایل) سے نام نکالنے کے لیے فیصل جاوید کی درخواست پر فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس اورنگزیب نے درخواست کی سماعت کی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ فیصل جاوید کا نام کن ایف آئی آرز کی بنیاد پر لسٹ میں شامل کیا گیا؟ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ 2022، 2023 اور 2024 میں درج 6 ایف آئی آرز کا ریکارڈ موجود ہے، جن میں سے بیشتر میں نام نکالا جا چکا ہے، تاہم تین کیسز میں پی این آئی ایل اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہے۔ عمران خان کی ملاقاتوں کے حوالے سے تحریری...
چین، بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز بیجنگ : بوآو ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 1500 سے زائد مہمانوں نے شرکت کی، جن میں سیاسی شخصیات، بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندے اور کاروباری نمائندے شامل تھے۔ جمعرات کے روز اجلاس کے افتتاح سے قبل توانائی کی منتقلی، تجارت کے نئے محرکات اور عالمی سپلائی چین کے موضوعات پر متعدد سرگرمیاں منعقد کی گئیں ۔ مہمانوں نے “ایشیائی توانائی منتقلی تعاون”، “عالمی اقتصادی ترقی کے امکانات اور درپیش چیلنجز”، “ممالک کے مابین روابط کی مضبوطی، اور تجارت و سرمایہ کاری کا فروغ”...
عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی جانب سے پاکستان کو بجلی ٹیرف میں ایک روپے فی یونٹ کمی کی اجازت دے دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ، 2 ارب ڈالر ملیں گے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ تمام صارفین کو بجلی کی قیمتوں میں ایک روپے یونٹ ریلیف دیا جائےگا، یہ ریلیف کیپٹیو پاورپلانٹس پر لیوی سے حاصل ریونیو سے دیا جائے گا۔ آئی ایم ایف نے کہاکہ کیپٹیو پاور پلانٹس کی جانب سے گیس کے استعمال پر لیوی عائد کی گئی ہے، حکومت کی جانب سے بجلی صارفین کے لیے ریلیف پیکج پر بھی کام جاری ہے۔ آئی ایم ایف کی جانب سے منظوری سے اب وزیراعظم بجلی...
-— فائل فوٹو انسدادِ منشیات فورس نے کوئٹہ اور اور پسنی میں کارروائیوں کے بعد چرس اور آئس برآمد کرلی۔ترجمان انسدادِ منشیات فورس کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالخلافہ کوئٹہ میں بلیلی روڈ پر 1 ملزم سے 2 کلو آئس برآمد کی گئی ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی کی کوسٹل شاہراہ کے قریب سے 20 کلو چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ملک میں مہنگائی کے بعد اب بینکنگ سیکٹر کی من مانیوں نے عوام کو مزید پریشان کر دیا ہے۔ بینک صارفین کے لیے ایک اور دھچکا! مختلف بینکوں کے اے ٹی ایم استعمال کرنے پر ناقابلِ یقین حد تک زیادہ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں، جس نے عوام میں شدید غم و غصہ پیدا کر دیا ہے۔ گزشتہ شب ایک شہری نے اپنے تجربے کا انکشاف کیا، جس کے مطابق اس نے بینک الفلاح کے اے ٹی ایم میں دوسرے بینک کا کارڈ ڈالا تو یہ پیغام موصول ہوا کہ بیلنس انکوائری پر 100 روپے جبکہ کیش نکلوانے پر 750 روپے چارج ہوں گے! یہ غیرمعمولی چارجز سن کر عوام میں غصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔...
تقریب میں گورنر سندھ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ مئیر صاحب میں تمھیں اب کوئی جواب نہیں دوں گا، لیکن تمھیں اللہ کو جواب دینا ہے، تمھیں منصب اللہ نے دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹسوری نے کہا ہے کہ مجھے اگر گورنر شپ سے ہٹانا ہے تو ہٹا دو، کیونکہ ایسے شہر میں گورنر رہنا کا کیا فائدہ جہاں روزانہ لوگ اور شیرخوار بچے ٹینکروں اور ڈمپروں کے نیچے کچلے جا رہے ہوں، یہ بات انہوں نے بدھ کو گورنر ہاوس میں کونسل آف اکنامک اینڈ انرجی جرنلسٹس (سیج) کے اراکین کے اعزاز میں افطار ڈنر کے بعد عوامی افطار پارٹی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ گورنر سندھ نے میئر...
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو، ایشوریا رائے بچن کی گاڑی حال ہی میں ایک حادثے کا شکار ہوئی جس سے ان کے مداحوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک بس ان کی کار کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی جس سے گاڑی کو نقصان پہنچا۔ خوش قسمتی سے حادثے کے وقت ایشوریا گاڑی میں موجود نہیں تھیں اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ View this post on Instagram A post shared by Varinder Chawla (@varindertchawla) حادثے کے باعث ممبئی کے اس علاقے میں تقریباً...
امریکی خاتون اونیجا روبنسن کے ساتھ وائرل ہونے والی سندھ پولیس کی خاتون افسر شبانہ جیلانی ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔شبانہ جیلانی نے خوبرو اداکارہ حرا مانی کے ساتھ مقامی سیلون کی ویڈیو شیئر کردی۔ پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون کو دبئی میں تحویل میں لے لیا گیااونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی، اس سے قبل پاکستانی نوجوان سے شادی کی خواہش لیے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا نے خیال رکھنے پر شبانہ کا شکریہ ادا کیا تھا۔خیال رہے کہ پاکستانی لڑکے سے مبینہ محبت میں اکتوبر 2024 میں امریکا سے کراچی آنے والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن 120 دن...
کانفرنس میں امامیہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل اسکلز، مقابلے کے امتحانات کی تیاری، فری لانسنگ میں کامیابی کے مواقع و دیگر مختلف موضوعات پر مفید لیکچرز دیے گئے۔ کانفرنس میں مرکزی صدر فخر نقوی اور ریجنل صدر آئی ایس او جنوبی پنجاب احتشام نقوی نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع بہاولپور کی جانب سے تعلیمی کانفرنس بعنوان "Unlock Your Future" کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں امامیہ نوجوانوں کی رہنمائی کے لیے ڈیجیٹل اسکلز، مقابلے کے امتحانات کی تیاری، فری لانسنگ میں کامیابی کے مواقع و دیگر مختلف موضوعات پر مفید لیکچرز دیے گئے۔ کانفرنس میں مرکزی صدر فخر نقوی اور ریجنل صدر آئی ایس او جنوبی پنجاب...
2022ء میں حکومت نے وزارت اطلاعات کے ذریعے عمارت پر دوبارہ دعویٰ کیا تھا۔ اسی سال کے آخر میں آتشزدگی کے ایک واقعے میں سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سرینگر سٹی ایسٹ سمیت پولیس کے اہم دفاتر جل کر خاکستر ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض حکام سرینگر پریس کلب میں پولیس اسٹیشن اور ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) کے دفاتر قائم کرنے پر بڑھتی ہوئی میڈیا تنقید کے بعد عمارت پر قبضے کا جواز پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مقبوضہ جموں و کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن اسمبلی وحید پرہ کی طرف سے سرینگر پریس کلب کو اس کے اصل مقام پر بحال نہ کرنے...
ڈیرہ اسماعیل خان میں مسجد لاٹو فقیر سے، پاراچنار سٹی، قصہ خوانی بازار پشاور، کوہاٹ سٹی، کلایہ اورکزئی، سترسام اورکزئی، زریدار اورکزئی، کریز اورکزئی، کچہ پکہ ضلع کوہاٹ میں ریلیوں کا انعقاد کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ عالمی یوم القدس ریلی 2025ء کے موقع پر امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن کی جانب سے 12 مقامات پر ریلیوں کا انعقاد کیا جائے گا، جن کی تفصیلات کچھ اس طرح ہیں، ڈیرہ اسماعیل خان میں مسجد لاٹو فقیر سے، پاراچنار سٹی، قصہ خوانی بازار پشاور، کوہاٹ سٹی، کلایہ اورکزئی، سترسام اورکزئی، زریدار اورکزئی، کریز اورکزئی، کچہ پکہ ضلع کوہاٹ، کچئی ضلع کوہاٹ، سپائے اورکزئی اور رئیسان ضلع ہنگو میں یوم القدس کی ریلیاں نکالی جائیں گی۔
سیکرٹری داخلہ نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں محکمہ جیل خانہ جات میں تاریخی ریفارمز کیے جن سے اسیران، اہلخانہ اور سوسائٹی سب کا فائدہ ہو رہا ہے۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے پروفیشنل سروس کنڈکٹ بارے نوجوان افسران کی رہنمائی کی۔ انہوں نے کہا کہ نوجوان افسران کیریئر کی ابتداء سے ہی اپنے کام پر توجہ دیں اور اپنی سمت درست رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل سے زیرتربیت اے ایس پیز کے وفد نے سول سیکرٹریٹ میں ملاقات کی۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا دورہ کرنیوالے 17 انڈر ٹریننگ اے ایس پیز ان دنوں تربیت کیلئے پنجاب فرانزک سائنس اتھارٹی کیساتھ منسلک ہیں۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب نے نوجوان افسران سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وزیراعلی پنجاب کی...
برطانوی محکمہ صحت نے فلو اور کورونا وائرس کو وبائی امراض کے حوالے سے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے 24 ترجیحی پیتھوجینز کی تیاری کے لیے کہا ہے۔ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنس کی واچ لسٹ کے مطابق کچھ ایسے وائرس ہیں جن میں عالمی وبائی مرض کہا جاسکتا ہے، جیسے کوویڈ – جبکہ دیگر ایسی بیماریاں ہیں جن کا کوئی موجودہ علاج نہیں ہے یا ان کا کوئی خاص نقصان ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سردیوں میں وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟ یو کے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (یوکے ایچ ایس اے) کے مطابق ایویئن، یا برڈ، فلو فہرست میں شامل ہے، اور ساتھ ہی مچھروں سے پھیلنے والی بیماریاں جو موسمیاتی تبدیلیوں اور بڑھتے...
اسلام آباد: پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا ہےآئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوگئے جس کے بعد اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق آئی ایم ایف کی ٹیم کی قیادت نیتھن پورٹر نے کی آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ای ایف ایف کے تحت ایک ارب ڈالر تک رسائی حاصل ہوگئی ہے۔ 18 ماہ کے دوران پاکستان نے چیلنجز کے باوجود میکرو اکنامک استحکام کی بحالی میں پیش رفت کی ہے آئی ایم ایف اعلامیہ کے مطابق پاکستان میں افراط زر 2015 کے بعد سے کم ترین سطح پر...
ویب ڈیسک : 7 آزاد پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ اگر ان کے خلاف مبینہ غیر معمولی منافع کی جاری تحقیقات بند کردی جائیں اور عدالتوں میں زیر التوا مقدمات واپس لے لیے جائیں تو وہ بجلی کے نرخ میں فی یونٹ 50 پیسے تک کمی اور تاخیر سے ادائیگی پر عائد شدہ 11ارب روپے سے زائد سرچارج معاف کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سی پی پی اے نے کہا ہے کہ نیپرا سے منظوری چاہیے ہوگی اور نیپرا کے سامنے سی پی پی اے نے آئی پی پیز کی درخواست کی حمایت کی ہے۔نیپرا کے سامنے ایک مشترکہ ٹیرف نظرثانی کی درخواست میں، آئی پی پیز کے نمائندوں نے مؤقف اختیار کیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 25 مارچ 2025ء) شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے کہا ہے کہ ملک ایک ایسے دوراہے پر کھڑا ہے جہاں یا تو وہ جامع سیاسی تبدیلی اور اپنے لوگوں کی جائز امنگوں کو پورا کرنے کے سفر پر گامزن ہو جائے گا یا اسے دوبارہ تشدد اور عدم استحکام کا سامنا کرنا پڑے گا۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ملکی حالات پر بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ اگر شام میں دوبارہ اقتدار کے حصول کی کشمکش، لڑائی اور تقسیم پیدا ہوئی تو بیرونی طاقتیں اس کی خودمختاری کو پامال کرتی رہیں گی جس سے پورے خطے سمیت دنیا کی سلامتی کو بھی خطرات لاحق ہو...
KULU, HIMACHAL PRADESH, INDIA: بھارت کے کثیرالثقافتی معاشرے میں شادی پر مختلف قسم کے رواج اور روایات آج بھی پائے جاتے ہیں، یہ رواج اور رسوم مذہب، علاقے، کمیونٹی اور دیگر حوالوں سے مختلف ہوتے ہیں، کہیں سادہ رواج ہیں تو کہیں پیچیدہ اور کہیں فحاشی کا عنصر غالب نظر آتا ہے۔ بھارت کے معاشرے میں شادی پر کئی عجیب و غریب رواج بھی ہیں اور اسی طرح کا ایک رواج ریاست ہماچل پردیش کے گاؤں میں بھی پائی جاتی ہے جہاں دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک کپڑے نہیں پہنتی ہے۔ ہماچل پردیش کی وادی مانی کاران کے گاؤں پینی میں یہ رواج ہے کہ دلہن شادی کے بعد کئی دنوں تک برہنہ رہتی ہے اور...
عازمین حج کی سعودی عرب روانگی کا مرحلہ قریب آ گیا ہے، وزارت مذہبی امور نے مبارک سفر کی تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق، سعودی عرب کے لیے حج پروازوں کا آغاز تقریباً 35 دن بعد کیا جائے گا اور یکم مئی سے یہ مرحلہ شروع ہو گا جبکہ حج پروازوں کا مکمل شیڈول 10 اپریل تک جاری کیے جانے کی توقع ہے۔پہلی حج پرواز یکم مئی کو روانہ ہو گی. سال رواں میں ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین فریضہ حج ادا کریں گے۔پی آئی اے اور ایک سعودی ایئر لائن سمیت پانچ ایئر لائنز حج آپریشن میں حصہ لیں گی. سرکاری اسکیم کے تحت تقریباً 89 ہزار پاکستانی عازمین حج...
بیجنگ: بوآؤ ایشیائی فورم کے سالانہ اجلاس 2025 کا افتتاح ہوا ۔ اس چار روزہ سالانہ اجلاس کے دوران 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے تقریباً دو ہزار چینی اور غیر ملکی مہمان “بدلتی ہوئی دنیا میں ایشیا کے مستقبل کی تخلیق ” کے موضوع پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔اس اجلاس میں 50 سے زائد تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا اور بڑی تعداد میں دو طرفہ تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔ منگل کے روز بوآؤ ایشیائی فورم کے پریس سینٹر میں سالانہ اجلاس کی پہلی پریس کانفرنس منعقد ہوئی ، جس میں دو فلیگ شپ رپورٹس “ایشیائی اقتصادی امکانات اور انضمام کی پیش رفت 2025 رپورٹ ” اور “موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنا: ایشیا...

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا کی سالانہ کانفرنس میں شرکت کیلئے چین چلے گئے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی)وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب بوآؤ فورم برائے ایشیا (بی ایف اے) کی سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے چین چلے گئے ،بوآؤ فورم برائے ایشیا چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے بوآؤ میں 25 سے 28 مارچ تک منعقد ہوگا۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب فورم میں شرکت کے دوران مخلتف اعلی سطحی مباحثوں اور نشستوں میں شریک ہوں گے ،وزیر خزانہ فورمز اور نشستوں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وزیر خزانہ کانفرنس میں شریک مختلف ممالک کے مندوبین اور وفود سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،دورہ کے دوران کمرشل اور سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ،اعلیٰ چینی حکام سے ملاقاتیں بھی...

ہسپتال کت واجبات فوری اداکرنے کا حکم مریم نواز کادورہ جناح ہسپتال بدانتظامی پر ایم ایس معطل ‘ پرنسپل کو عہد ہ چھوڑنے کی ہدایت
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلی مریم نواز نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا۔ بد انتظامی پر ایم ایس کو معطل کرنے کا حکم دیدیا اور پرنسپل کو عہدہ چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلی کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شکایات کے انبار لگ گئے۔ مریم نواز نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا۔ میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر وزیراعلی نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلی نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا۔ مریم نواز نے ایمرجنسی میں مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی۔ مریضوں کو ملنے والے نسخے اور میڈیسن چیک کیں۔ بزرگ مریضہ نے مریم نواز کو ڈھیروں دعائیں دیں۔ وزیراعلی نے خاتون مریضہ کو گلے لگا...
اسلام آباد: کمپٹیشن کمیشن (سی سی پی) نے فلائی جناح سروسز (پرائیویٹ)لمیٹڈ اور ایئر عربیہ اکیڈمی ایل ایل سی کے درمیان جوائنٹ وینچر کی منظوری دے دی ہے۔ سی سی پی کے مطابق مذکورہ دونوں کمپنیاں پاکستان میں ہوا بازی کی تربیت کی خدمات پیش کرنے کے لیے ایک نیا تربیتی ادارہ، فلائی جناح ٹی تھری فلائٹ اکیڈمی (پرائیویٹ) لمیٹڈ قائم کریں گی۔ کمپٹیشن کمیشن نے کمپیٹیشن (مرجر کنٹرول)ریگولیشنز2016کے تحت دونوں فریقین کی جانب سے جمع کرائی گئی پری مرجر کی درخواست کا جائزہ لیا۔ معاہدے کے مطابق دونوں فریق نئی کمپنی میں سرمایہ کاری کریں گے۔کمپٹیشن جائزے میں سامنے آیا ہے کہ یہ ٹرانزیکشن بین الاقوامی نوعیت کی ہے جو متعلقہ شعبہ میں مسابقت پر اثرانداز...
وزیراعلیٰ پنجاب کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شہری پھٹ پڑے ،وزیراعلیٰ پنجاب نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جناح ہسپتال کا دورہ کیا، شہریوں کی شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اچانک جناح ہسپتال پہنچنے پر شہری پھٹ پڑے ،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن سٹور کا بھی معائنہ کیا، میڈیسن سٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے جناح ہسپتال ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا اور ایمرجنسی میں مریضوں...
ممبئی: پاکستان سے تعلق رکھنے والے کاروباری اور انفلونسر وقاص حسن کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ ممبئی ایئرپورٹ پر گھوم رہے ہیں۔ گوکہ پاکستانی پاسپورٹ کے حامل کسی بھی شہری کو انڈیا ویزہ جاری کرتا ہے لیکن کئی ساری سختیوں اور دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات میں تناؤ کے باعث ویزے کے حصول میں خاصی دشواری پیش آجاتی ہے۔ اس وجہ سے دونوں ممالک کے شہری بہت کم تعداد میں ایک دوسرے کے ملک آتے جاتے ہیں۔ وائرل ویڈیو میں وقاص حسن ممبئی ایئر پورٹ پہنچنے کی ساری کہانی بھی بتاتے ہیں۔ وہ بتاتے ہیں کہ ’میں انڈیگو کی کنیکٹنگ فلائٹ کے ذریعے ممبئی ایئر پورٹ پر اترا ہوں اور یہاں میں نے چھ گھنٹے کا...
وزیراعلی مریم نواز کا جناح اسپتال کا اچانک دورہ، شکایات پر پرنسپل اور ایم ایس معطل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے متعدد شکایات سامنے آئیں۔ وزیراعلی نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسپتال کے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس)کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔دورے کے دوران وزیراعلی مریم نواز شریف نے میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔ تاہم، انہوں نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔وزیراعلی نے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا اچانک دورہ کیا جہاں مریضوں اور ان کے لواحقین کی جانب سے متعدد شکایات سامنے آئیں۔ وزیراعلیٰ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسپتال کے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ دورے کے دوران وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے میڈیسن اسٹور کا معائنہ کیا اور ادویات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے احکامات دیے۔ تاہم، انہوں نے مریضوں کو مفت ادویات فراہم نہ کیے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے ایمرجنسی وارڈ کا بھی دورہ کیا جہاں انہوں نے مریضوں اور تیمارداروں سے بات چیت کی اور ان سے سہولیات کے بارے میں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جناح اسپتال کا دورہ کیا ہے، اس دوران عوام کی جانب سے شکایات سامنے آنے پر انہوں نے پرنسپل اور میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) کو معطل کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اچانک جناح اپستال پہنچیں تو اس موقع پر لوگوں نے شکایات کے انبار لگا دیے۔ یہ بھی پڑھیں ’شکر کریں گرفتار نہیں کررہی‘، مریم نواز میو اسپتال کے ایم ایس پر برہم، عہدے سے ہٹادیا مریم نواز نے میڈیسن اسٹور کا بھی معائنہ کیا، اسٹور میں ادویات موجود ہونے کے باوجود مریضوں کو محروم رکھنے پر انہوں نے برہمی کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ نے جناح اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ کا بھی معائنہ کیا، اس موقع پر انہوں نے مریضوں...
آئی جی نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی کے خطرات کا سامنا کر رہے ہیں، خیبر پختونخوا میں پولیسنگ اتنی ہی مشکل اور چیلنجنگ ہے، جتنی بلوچستان میں ہے، بلوچستان کو ہارڈ ایریا قرار دیا گیا ہے اور کے پی میں بھی خطرات زیادہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس خیبر پختونخوا ذوالفقارحمید نے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خط لکھا ہے۔ مراسلے میں آئی جی ذوالفقار حمید نے خیبر پختونخوا کو ہارڈ ایریا قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ کے پی کو ہارڈ ایریا قرار دے کر پولیس کی تنخواہیں بلوچستان پولیس کے برابر کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کے پی اور بلوچستان اندرونی اور سرحدی دہشت گردی...