2025-09-18@12:19:07 GMT
تلاش کی گنتی: 4006

«بھی پی»:

(نئی خبر)
    جمائما نے اپنے ٹویٹ میں لکھا میرے بچوں کو اپنے والد عمران خان سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ قریب 2 سال سے جیل میں تنہائی کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں، پاکستانی حکومت کا کہنا ہے کہ اگر وہ ان سے ملنے آئیں گے تو انہیں بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے کہا کہ ان کے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان کو پاکستان آنے پر گرفتار کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ جمائما نے اپنے ٹویٹ میں لکھا میرے بچوں کو اپنے والد عمران خان سے فون پر بات کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی، وہ قریب 2...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 10 جولائی 2025ء ) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک کا مقصداگر عمران خان کی رہائی ہے تو تحریک کامیاب نہیں ہوگی،پی ٹی آئی کو پہلے کے پی حکومت پر توجہ دینی چاہیئے،پی ٹی آئی سے نہ اپوزیشن ہورہی اور کے پی حکومت ٹھیک چل رہی ہے، سیاسی انتشار ختم ہوگا تو عمران خان کا بھی حل نکل آئے گا۔انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چینی کے معاملے پر کرپشن کا الزام لگانا مشکل کام ہے لیکن ناہلی ضرور شامل ہے، چینی پاکستان میں ایکسپورٹ ہوتی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب چینی امپورٹ...
    چترال میں واقع تریچمیر چوٹی کو 1950 میں کامیابی کے ساتھ سر کیا گیا تھا اور اس سال اس تاریخی کامیابی کے 75 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ تریچمیر کو سر کرنے کے 75 سال مکمل ہونے پر  خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورزم اتھارٹی نے ملکی اور چترال کے مقامی کوہ پیماؤں پر مبنی ایک مہم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سال تریچمیر کو سر کرنے کے ‘پلاٹینم جوبلی’ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: کوہ پیما شہروز کاشف کا نیا ریکارڈ، 8 ہزار میٹر سے بلند تمام چوٹیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیا اس 6 رُکنی ٹیم کی قیادت معروف کوہ پیما سرباز خان کریں گے جبکہ ان کے ساتھ ساتھ اس میں عمر خان، وجاہت...
    کراچی کے علاقے لیاری میں پیش آنے والے عمارت گرنے کے افسوسناک واقعے میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 8 افسران اور عمارت کے مالک کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ ان پر انسانی جانوں کے ضیاع پر قتلِ خطا اور مجرمانہ غفلت جیسے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ڈی آئی جی ساؤتھ کراچی سید اسد رضا کے مطابق بغدادی پولیس تھانے کی حدود میں 4 جولائی کو ایک بوسیدہ 5 منزلہ عمارت گرنے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے۔ واقعے کے بعد درج ہونے والی ایف آئی آر کی بنیاد پر ایس بی سی اے کے 8 افسران کو گرفتار کیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی کے بیٹے اپنی والدہ کی اجازت نہ ملنے کے باعث پاکستان نہیں آ رہے اور اگر وہ پاکستان نہیں آتے تو تحریک کا حصہ کیسے بنیں گے؟ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال سے پی ٹی آئی کی مجوزہ تحریک کو شدید دھچکا لگ سکتا ہے۔پریس کانفرنس کرتے ہوئےعظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ ہمیں اطلاعات ملی ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اپنی والدہ کی جانب سے پاکستان بھیجے جانے پر آمادہ نہیں اور اگر ایسا ہی رہا تو یہ ان کی تحریک کے لیے بہت بڑا سوالیہ نشان ہوگا۔انہوں نے اس معاملے کو سیاسی...
    اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی زرمبادلہ بڑھتی ہوئی طلب سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر یک دم 50 پیسے کے اضافے سے 287 روپے 50 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ اوپن اور انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا رجحان غالب رہا۔ تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال کیلئے معیشت میں 4.2 فیصد کی نمو کا ہدف پورا کرنے کی تگ و دو، بڑھتی ہوئی درآمدی سرگرمیوں اور بیرونی قرضوں کی ادائیگیوں کے دباؤ کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی ڈالر کی پرواز جاری رہی، جس سے ڈالر کے اوپن ریٹ 287 روپے سے بھی تجاوز کرگئے۔ انٹربینک مارکیٹ میں کاروباری دورانیئے میں ڈالر کی قدر ایک موقع پر 10 پیسے...
    اسپین کی قومی عدالت نے اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو، وزیر خارجہ اور متعدد اعلیٰ افسران کے خلاف جنگی جرائم کے تحت تحقیقات کا باضابطہ آغاز کر دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسپین کی عدالت نے یہ تحقیقات میڈلین نامی کشتی پر ہونے والے حملے کے تناظر میں کی جا رہی ہیں۔ یہ کشتی "فریڈم فلوٹیلا کولیشن" نامی انسانی حقوق کی تنظیم کی تھی جو جون میں اطالوی بندرگاہ سے امدادی سامان لیکر غزہ جا رہی تھی۔ خیال رہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور امدادی سامان کو بھی محصور علاقے میں جانے کی اجازت نہیں دیتے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے امدادی کشتی میڈلین کو غزہ آنے سے روکنے کے لیے دھمکی بھی دی لیکن انسانی حقوق کے کارکن...
    خیبرپختونخوا کے مشیر صحت احتشام علی نے ‘ژوندون او پی ڈی کارڈ’ کا افتتاح کر دیا۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ژوندون او پی ڈی کارڈ کے تحت معائنہ، تشخیص اور ادویات بھی مفت فراہم کی جائیں گی، اس کے تحت مستحق شہریوں کو مکمل او پی ڈی سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پلس میں صرف داخل مریض مستفید ہو رہے تھے جبکہ ‘ژوندون’ کارڈ میں اب او پی ڈی بھی شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پنجاب میں صحت کارڈ کے ذریعے مفت علاج کی سہولت ختم کرنے کا فیصلہ مشیر صحت نے کہا کہ مردان، کوہاٹ، ملاکنڈ، چترال میں جرمن ادارے کے ایف...
    کراچی ڈیفنس کے اتحاد کمرشل ایریا میں واقع ایک فلیٹ سے معروف اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر علی کی 9 ماہ پرانی لاش گلی سڑی لاش برآمد ہوئی ہے۔لاش اُس وقت ملی جب عدالتی بیلف نے کرایہ کی عدم ادائیگی پر فلیٹ کا دروازہ توڑا اور ادکارہ کو اپنے کمرے میں مردہ پایا۔ یہ بھی پڑھیں: حمیرا اصغر پر تشدد، منشیات یا مشتبہ سرگرمی کا کوئی ثبوت نہیں ملا، پولیس تفتیشی حکام کے مطابق تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ان کا انتقال اکتوبر 2024 میں ہو چکا تھا، اداکارہ کی آخری فون کال، سوشل میڈیا سرگرمی اور بجلی کا کنکشن سب اکتوبر 2024 پر ختم ہوئے۔ گھر میں زنگ آلود پائپ، خراب خوراک اور متروک اشیاء موت کا وقت واضح کرتے...
    سٹی 42: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار  قومی اسمبلی مولانا خان زیب پر نامعلوم افراد  نے  فائرنگ کردی  ،فائرنگ سے مولانا خانزیب اپنے ساتھی سمیت شہیدہو گئے، تین افراد زخمی ہوئے    عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور باجوڑ سے قومی اسمبلی کے سابقہ امیدوار مولانا خان زیب کو نامعلوم افراد نے تحصیل خار ہیڈ کواٹر سے چند قدم کے فاصلے پر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ ان کے ساتھ ایک اور ساتھی ڈاکٹر طارق بھی شہید ہوگئے۔ جبکہ واقعہ میں تین افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق مولانا خان زیب باجوڑ میں 13جولائی کو ہونے والے امن پاسون کے حوالے سے کمپین کررہے تھے کہ شنڈئی موڑ میں نامعلوم افراد نے ان پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بری امام کے عرس کے موقع پر سکیورٹی، کھانے پینے اور صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو یہاں بری امام سب کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار چاہتے ہیں کہ بری امام کے عرس پر بہترین انتظامات ہونے چاہئیں، ہمارے لئے باعث سعادت ہے کہ ہم بری امام کے عرس کے حوالہ سے انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انتظامات کرنے والی ٹیم کی کارکردگی بہتر ہے تاہم اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کینیڈا سے پھینکا گیا محبت بھرا پیغام 13 سال بعد آئرلینڈ کے ساحل پر جا پہنچا اور ایک خوبصورت اتفاق نے دو جوڑوں کو آپس میں جوڑ دیا۔ستمبر 2012 میں، انیتا اور براڈ نامی ایک نوجوان جوڑا کینیڈا کے بیل آئی لینڈ کی سیر کے دوران ایک بوتل میں پیغام رکھ کر بحر اوقیانوس میں بہا دیتے ہیں۔ پیغام میں لکھا تھا کہ وہ یہاں کھانے سے لطف اندوز ہوئے اور اگر کسی کو یہ پیغام ملے تو وہ ضرور رابطہ کرے۔وقت گزرتا گیا اور 13 سال بعد، آئرلینڈ کے ساحلی علاقے Scraggane Bay میں کیٹ اور جان گرے نامی جوڑے کو ساحل کی صفائی کے دوران وہی بوتل ملتی ہے۔ بوتل کے اندر موجود پیغام نے انہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے شعبے میں نہ صرف اردو زبان میں جدید ماڈلز کی تیاری بلکہ ڈیجیٹل مہارتوں کی فراہمی میں بھی بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے۔یہ پیشکش اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے ایک اعلیٰ سطح کی  ملاقات کے دوران سامنے آئی۔میٹا کے نمائندہ وفد کی قیادت صارم عزیر کر رہے تھے، جو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے میٹا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملاقات کا مرکز پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، اے آئی کے عملی استعمال، نوجوانوں کی تربیت اور اردو زبان میں AI ماڈلز کی تشکیل تھا  جو کہ ٹیکنالوجی کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اکستان کے سابق وزیرِاعظم اور تحریکِ انصاف کے بانی عمران خان کو قید تنہائی میں تقریباً دو سال ہو چکے ہیں، اور اب ان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بھی اس طویل اسیری پر خاموشی توڑ دی ہے۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری ایک جذباتی پیغام میں جمائما نے نہ صرف عمران خان کی قید میں تنہائی پر تشویش ظاہر کی، بلکہ ان کے بیٹوں کو درپیش ممکنہ گرفتاری کی دھمکیوں پر بھی سخت ردعمل دیا، جسے انسانی حقوق اور جمہوری اقدار کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔جمائما نے اپنے پیغام میں لکھا:“میرے بچوں کو اپنے والد سے فون پر بات کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جا رہی۔ عمران...
    ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے کہا ہے کہ تہران کا بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) سے تعاون اس ادارے کے دہرے معیار کے خاتمے سے مشروط ہے، ایران مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل نے مجھے قتل کرنے کی کوشش کی، ایرانی صدر جنگ کے دوران کی تفصیلات سامنے لے آئے صدر پزیشکیان نے یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران کہا کہ ایران کا آئی اے ای اے کے ساتھ تعاون ہمیشہ اصولوں پر مبنی رہا ہے، لیکن اس کا تسلسل اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کے جوہری معاملے پر دوہرے معیار کا خاتمہ کیا جائے، دشمنانہ اقدامات کے اعادے پر ایران...
    اداکارہ اور ماڈل کی نہایت بری حالت میں لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک فلیٹ سے ملی جہاں وہ 7 برسوں سے کرائے پر اکیلے رہ رہی تھیں۔ ایس ایس پی سائوتھ مہزورعلی نے اب تک ہونے والی تحقیقات کی روشنی میں امکان ظاہر کیا ہے کہ حمیرا اصغر کی لاش ممکنہ طور پر 6 ماہ سے زائد پرانی لگتی ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا کہ حتمی طور پر حقائق تو میڈیکل رپورٹ میں سامنے آئیں گے لیکن فلیٹ سے ملنے والے کھانے پینے کے سامان پر ایکسپائری تاریخ 2024 ہے۔ انھوں نے مزید بتایا کہ فون ریکارڈ میں بھی آخری میسج ستمبر 2024 کے ہیں جو ایک آن لائن ٹیکسی ڈرائیور کے ہیں۔ ایس ایس سائوتھ مہزور علی نے مزید بتایا کہ فلیٹ کے مالک سے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان میں آبادی میں بے قابو اضافہ ایک نیا بحران بن کر ابھر آیا ہے۔ ہر سال 61 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ نہ صرف بنیادی سہولیات پر بوجھ بڑھا رہا ہے بلکہ تعلیم، صحت، روزگار اور معیشت جیسے حساس شعبے بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ حکومت نے اس صورتحال کو “نیشنل ایمرجنسی” قرار دیتے ہوئے شرحِ پیدائش کو کنٹرول کرنے کو قومی ترجیح بنانے کا اعلان کیا ہے۔ ورلڈ پاپولیشن ڈے کے موقع پر اسلام آباد میں وزارت صحت کی جانب سے ایک اہم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ماہرینِ صحت، آبادی، اور مذہبی اسکالرز نے شرکت کی۔ اس کانفرنس کا مقصد ملک میں آبادی کے تیز رفتار اضافے سے پیدا...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ضلعی و سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (PTI) کے سینئر رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو آزادی مارچ کیس سے باعزت بری کر دیا ہے۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے اسد قیصر کی جانب سے دائر بریت کی درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں مقدمے سے مکمل طور پر بری کرنے کا حکم دے دیا۔ یہ مقدمہ تھانہ کوہسار اسلام آباد میں درج کیا گیا تھا، جو کہ 2022 کے آزادی مارچ کے دوران مبینہ بدامنی، دفعہ 144 کی خلاف ورزی اور دیگر الزامات پر مبنی تھا۔ اس کیس میں پی ٹی آئی کے کئی دیگر رہنما بھی نامزد تھے، جن میں سے متعدد کو پہلے ہی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ لوگوں کی خدمت کا یہی واحد راستہ ہے کہ انہیں بیماری سے بچایا جائے، نہ کہ صرف علاج پر انحصار کیا جائے۔ ییلو ویہیکل ویسٹ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج انڈس اسپتال کے تعاون سے ایک ایسا قدم اٹھایا گیا ہے جو براہ راست انسانوں کو بیماریوں سے بچانے کی طرف بڑھتا ہوا عملی اقدام ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسپتالوں کے انفیکشن زدہ فضلے کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے ڈونرز کی مدد سے 15 اضلاع کو مخصوص یلو وینز فراہم کی جا رہی ہیں، جو ایک اہم سنگ میل ہے۔ یہ گاڑیاں اسپتالوں کے خطرناک فضلے...
    اسلام آباد (خبرنگار) مولانا  فضل الرحمان سے مسلم لیگ (ن) کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ رانا ثناء اللہ اور وفاقی وزیر امیر مقام  فضل الرحمان کی رہائشگاہ پہنچے اور ان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں اکرم درانی، مولانا لطف الرحمان، کامران مرتضٰی، مولانا عطاء الرحمان اور مولانا اسعد محمود بھی شریک ہوئے۔ ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے  میں پارٹی پوزیشن اور 21 جولائی کو سینٹ الیکشن پر بھی مشاورت کی گئی۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مسٹر جعلی دانشور آڈٹ رپورٹ کو غور سے پڑھیں، اس میں آپ کی قیادت کا کچا چٹھا درج ہے۔ انہوں نے کہا پی ٹی آئی جن اعداد و شمار کو بنیاد بنا کر پراپیگنڈہ کر رہی ہے، وہ دراصل بزدار اور پرویز الٰہی کے دور کی آڈٹ رپورٹ ہے۔ صفحہ نمبر 87 اور 96 پڑھ لیں، شاید تھوڑی شرم آ جائے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے واضح کیا کہ جس 10 کھرب روپے کی کرپشن کا شور مچایا جا رہا ہے، وہ درحقیقت 2018ء سے 2023ء کے دوران گندم کی خریداری اور سبسڈی سے متعلق ہے۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹر نگ ڈ یسک )پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے مؤقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ کاغذات نامزدگی فارم میں پی ٹی آئی لکھا ہے، ہم پی ٹی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)حیدرآباد میں تیز بارشوںکی پیش گوئی کے باوجود ایچ ڈی اے اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے حیدرآباد میں 80 سے زائد انتہائی مخدوش عمارتوں کو ابھی تک منہدم نہیں کیا گیا ہے جس کے باعث ان عمارتوںمیں رہنے والے افراد کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ مذکورہ اداروں نے گزشتہ سال اور اس سے قبل بھی حیدرآباد کی تقریباً 100سے زائد عمارتوں کو انتہائی مخدوش قرار دے کر انہیں منہدم کرنے کے احکامات جاری کئے تھے، ان عمارتوں میں تلک چاڑی پر واقع کاشان مینشن نامی ایک عمارت جوکہ تقریباً سو سال سے زائد عرصہ قبل بنائی گئی تھی وہ خاص طورپر انتہائی مخدوش ہے اور تلک چاڑی پر قائم یہ عمارت جس میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے غزہ سے متعلق مذاکرات میں کسی خاص پیش رفت کے بغیر وائٹ ہاؤس کا دورہ مکمل کرلیا اور واپسی کی تیاری شروع کر دی ہے۔عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دو روز کے دوران دو ملاقاتیں کیں۔ملاقاتوں کے بعد نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنی کوششیں ترک نہیں کر رہا، اور ان مذاکرات کی بنیاد اسرائیلی فوجی دباؤ پر ہے۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا غزہ میں تین اہم اہداف حاصل کرنا مقصود ہے: تمام یرغمالیوں کی رہائی، حماس کی فوجی اور حکومتی صلاحیت کا خاتمہ، اور یہ یقینی بنانا کہ غزہ مستقبل میں اسرائیل کے لیے خطرہ نہ بنے۔نیتن یاہو نے...
    پی ٹی آئی بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)نے بھی مخصوص نشستوں کی تقسیم کے خلاف پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرلیا۔پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں کے لیے درخواست دائر کردی ہے، جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مخصوص نشستوں کے فیصلے کی تقسیم کے دوران پی ٹی آئی کو سنا ہی نہیں اور مخصوص نشستوں کی تقسیم کی گئی۔علی اصغر نے موقف اپنایا کہ کیس میں پی ٹی آئی کو فریق ہی نہیں بنایا گیا اور نہ نوٹس جاری کیا گیا اور مخصوص نشستیں دیگر سیاسی جماعتوں میں تقسیم کیا گیا۔انہوں...
    لاہور( نیو زڈیسک)فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے 2 لاکھ روپے سے زائد کی کیش ٹرانزیکشنز کو ہائی رسک قرار دے کر نگرانی کا عمل مزید سخت کر دیا،فنانس ایکٹ 2025 کے تحت کیش ٹرانزیکشنز پر نئی پابندیاں عائد کر دی گئیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر خودکار ٹریسنک کی جائے گی، 2 لاکھ روپے سے زائد کیش جمع کروانے پر 20.79 فیصد ٹیکس بھی لاگو ہوگا۔ ایک ہی ٹرانزیکشن میں 2 لاکھ سے زائد کیش جمع کرانے پر رقم سے لیجر میں کریڈٹ بھی نہیں ہوگی، ٹیکس قوانین کی خلاف ورزی پر ایف بی آر خودکار سسٹم سے نگرانی کرے گا۔مشکوک کیش ٹرانزیکشنز پر متعلقہ بینک ایف بی آر کو رپورٹ بھی کر...
    قومی ایئرلائن کی نجکاری کے عمل میں بڑی پیشرفت ہوئی ہے اور نجکاری کمیشن نے پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی رکھنے والی 5 کمپنیوں کی اہلیت کا جائزہ لینے کے بعد 4 کمپنیوں کو پہلے مرحلے میں ہی اہل قرار دے دیا ہے۔ ان کمپنیوں کو اب ڈیو ڈیلیجنس کے مرحلے میں پی آئی اے کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے نجکاری: واحد کمپنی بلیو ورلڈ سٹی نے ریزور سے کم بولی لگادی، معاملہ ملتوی مشیر نجکاری محمد علی کی زیر صدارت نجکاری کمیشن بورڈ نے پیشگی قابلیت کمیٹی کی سفارشات پر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی کا اظہار کرنے والی 5 کمپنیوں کی اہلیتی دستاویزات کا جائزہ لیا،...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت شمالی و جنوبی وزیرستان سمیت ضم اضلا ع میں امن وامان کی صورتحال پر ایک اعلیٰ سطحی اجلاس وزیر اعلیٰ ہاوس پشاور میں منعقد ہوا جس میں دہشت گردی کے خاتمے کےلئے تمام مکاتبِ فکر اور عوام کا مشترکہ اور متفقہ  لائحہ عمل بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس مقصد کےلئے آل پارٹیز کانفرنس بُلانے کا بھی فیصلہ ہوا ہے۔ کانفرنس میں شرکت کےلئے تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمنٹری لیڈرز کو دعوت نامے ارسال کئے جائیں گے۔ اجلاس میں حکومتی نمائندہ وفدتشکیل دینے کا بھی فیصلہ ہوا جو تمام علاقوں کا دورہ کرکے عوامی مشاورت کے...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، فیملی کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق الگ نوعیت کا ہے۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد سنی جائے۔پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلنا غلط نہیں، بےنظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی، تاریخ میں کئی کئی روز سڑکوں پر تحریکیں چلائی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبے کی حیثیت بدلنی ہے تو دو تہائی...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی 2025ء ) صوبہ سندھ کے دارالحکومت کراچی میں شوہر نے بیوی کو تیزاب پلا کر قتل کردیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ شہر قائد کے علاقہ کورنگی بلال کالونی میں پیش آیا جہاں ایک خاتون کو مبینہ طور پر شوہر اور دیور نے تیزاب پلا کر قتل کر دیا، نور عائشہ نامی خاتون کو تشویشناک حالت میں جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گئی، نور عائشہ کی سات سال قبل ایوب سے شادی ہوئی تھی اور اس کی دو کمسن بیٹیاں بھی ہیں۔ پولیس نے بتایا ہے کہ خاتون کے ورثاء کی جانب سے اس کے شوہر ایوب اور دیور رفیق پر تیزاب پلانے کا الزام...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 جولائی ۔2025 )پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ سوات اور دریاں پر قائم غیر قانونی تجاوزات کے خلاف دائر درخواست پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں 27 جون کو دریائے سوات میں پیش آنے والے المناک واقعے کو متعلقہ حکام کی سنگین غفلت قرار دیتے ہوئے واقعے کی جامع تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے.(جاری ہے) فیصلے میں کہا گیا ہے کہ حکام کی غفلت کے باعث 17 قیمتی جانیں ضائع ہوئیں، اور اس سانحے کے باوجود سیاحوں کی حفاظت کے لیے ہیلی کاپٹر یا کوئی اور ہنگامی طریقہ کار استعمال نہیں کیا گیا، جو عوامی خدمت میں مجرمانہ کوتاہی ہے عدالت نے نشاندہی کی کہ خیبرپختونخوا کے مختلف دریاں بشمول...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) حکومتِ پاکستان نے آج منگل نو جولائی کو اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں ممکنہ شیئرز کی خریداری کے لیے چار مختلف فریقوں کو ابتدائی منظوری دے دی ہے، جن میں معروف کاروباری گروپس اور ایک عسکری حمایت یافتہ ادارہ بھی شامل ہیں۔ حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کی خواہاں ہے اور اگر یہ عمل مکمل ہوتا ہے تو یہ ملک میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہونے والی پہلی بڑی نجکاری ہوگی۔ نجکاری کے اس عمل میں چار مختلف فریق شامل ہیں۔ ایک کنسورشیم میں لکی سیمنٹ، حب پاور ہولڈنگز، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو...
    —فائل فوٹو پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ کوئی بھی پاکستان کے ایٹمی پروگرام کو نشانہ بنانے کی جرات نہیں کرسکتا، پاکستان کا ایٹمی پروگرام مکمل طور پر محفوظ ہے۔غیرملکی چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جوہری صلاحیت ناقابل تسخیر ہے، یہ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں اور موجودہ علاقائی توازن پر اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اسلامی ریاست کے خلاف کسی بھی جارحیت کو علاقائی استحکام کے لیے خطرہ قرار دیا ہے، بھارتی سیاسی قیادت متعدد مواقع پر پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کا اعتراف...
    پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی اصغر نے مخصوص نشستوں پر پارٹی کو نظرانداز کیے جانے کیخلاف پشاور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی، یہ درخواست ایڈوکیٹ عالم خان ادینزئی کی وساطت سے دائر کی گئی ہے۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ الیکشن کے بعد مخصوص نشستوں کی تقسیم میں پی ٹی آئی کو سنے بغیر دیگر جماعتوں کو سیٹیں دی گئیں، حالانکہ کاغذاتِ نامزدگی میں درخواست گزار نے خود کو پی ٹی آئی کا رکن ظاہر کیا تھا اور آج تک کسی اور جماعت میں شمولیت اختیار نہیں کی۔ یہ بھی پڑھیں: درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ نہ صرف پی ٹی آئی کو کیس میں فریق بنایا گیا اور نہ ہی نوٹس جاری...
    پشاور ہائیکورٹ نے 27 جون کو دریائے سوات میں پیش آنے والے سانحہ سے متعلق گزشتہ سماعت کا 22 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں  سوات حادثہ: خیبرپختونخوا حکومت کا لواحقین کے لیے مالی امداد کا اعلان حکم نامے میں بتایا گیا کہ اس سانحہ میں 17 قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا تھا اور درخواست گزار کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی غفلت کے باعث یہ سانحہ پیش آیا۔ عدالت نے سانحہ سوات سے متعلق انکوائری کمیٹی قائم کرنے کا حکم دیا، جس کے چیئرمین انکوائری کمیٹی نے عدالت میں پیش ہو کر اس کی کارروائی کی تفصیلات فراہم کیں۔ یہ بھی پڑھیے سانحہ دریائے سوات، گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو ذمہ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء)محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں آئندہ 2 روز کے دوران موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کی ہے۔(جاری ہے) محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب،کے پی، بلوچستان اور آزادکشمیر میں آئندہ 2 روز کے دوران موسلادھار بارش کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے کئی شہروں میں بھی بوندا باندی ہوئی اور لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔لاہور کے ڈیوس روڈ، لکشمی چوک،گوالمنڈی،گڑھی شاھو، دھرم پورہ، ریگل مال روڈ،کینٹ، فیصل ٹاؤن اور ٹاؤن شپ میں بھی بارش ہوئی۔ ادھر خیبرپختونخوا میں لوئر دیر کے مختلف علاقوں مینگورہ شہر اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جب کہ آزادکشمیر کی وادی نیلم...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2025ء) وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا ء اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی تحریک کے حوالے سے کوئی تیاری نہیں، ان کی تحریک صرف بیانات کی حد تک ہے، اگر انہوں نے سڑکوں پر انتشار پھیلانے کی کال دی تو بہت کم لوگ نکلیں گے، اگر کسی نے انتشار پھیلانے کی کوشش کی تو مقدمات ہوں گے۔ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی ضد اور ہٹ دھرمی ہے، تحریک انصاف کی تحریک میں کوئی دم خم نظر نہیں آرہا، قاسم، سلیمان برطانوی شہری ہیں، ان کو کیسے اجازت دی جا سکتی ہے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگر وہ تحریک میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ساتھ وابستہ مزید دو مینٹورز ثقلین مشتاق اور وقار یونس الگ ہوگئے، اس سے قبل شعیب ملک نے بھی راہیں جدا کر لی تھیں۔قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد اور مصباح الحق تاحال نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ساتھ جڑے ہوئے ہیں۔قذافی اسٹیڈیم لاہور میں گزشتہ روز پریس کانفرنس کے دوران ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی کا کہنا تھا کہ بورڈ کی 15 رکنی کمیٹی نے مسلسل دو ماہ کی مشاورت کے بعد ڈومیسٹک کرکٹ کا شیڈول اور نظام بنایا جس میں تمام ریجنل صدور کو بھی شامل کیا گیا، پھر تجاویز سامنے آنے پر اہم فیصلے کیے گئے۔انہوں نے کہا کہ اسٹیک ہولڈرز نے اس بات پر اتفاق کیا کہ...
    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی نجکاری کے عمل میں ایک بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نجکاری کمیشن کے بورڈ نے 4 مقامی کمپنیوں کو ادارے کی خریداری کے لیے بولی میں حصہ لینے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے، جن میں سے 3 کمپنیاں سیمنٹ کے کاروبار سے وابستہ ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ فیصلہ وزیرِ اعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جبکہ دوسری جانب نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے نجکاری نے نیویارک میں واقع روزویلٹ ہوٹل کے لیے مشترکہ سرمایہ کاری کی منظوری دے دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نجکاری کمیشن کے مطابق جن 4 فریقوں کو پی آئی اے کی...
    برطانوی جریدے میں شائع ہونیوالے اپنے ایک مضمون میں ایرانی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایران کو امریکا کیجانب سے دوبارہ مذاکرات کے پیغامات ملے ہیں، لیکن ہم اب امریکا پر کیسے اعتماد کریں۔؟ انہوں نے کہا کہ ایران سفارتکاری میں اب بھی دلچسپی رکھتا ہے، امریکا واقعی مسئلہ کا پُرامن حل چاہتا ہے تو برابری کی سطح پر معاہدے کو ممکن بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید محمد عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جنگ نے سفارت کاری کو سبوتاژ کر دیا، امریکا سفارت کاری دوبارہ شروع کرسکتا ہے۔ برطانوی جریدے میں شائع ہونے والے اپنے ایک مضمون میں انہوں نے کہا کہ مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے نے ثابت کر دیا...
    امریکا اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں جنگ بندی کا مسئلہ پھر سے زیر بحث آیا جب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی وزیراعظم بین یامین نیتن یاہو سے پہلی ملاقات کے 24 گھنٹوں میں دوسری مرتبہ ملاقات کی۔ یہ بھی پڑھیں:صدر ٹرمپ کا نیتن یاہو کے اعزاز میں عشائیہ، غزہ جنگ بندی پر تبادلہ خیال غیر متوقع ملاقات تقریباً ایک گھنٹے پر محیط تھی اور میڈیا کی رسائی کے بغیر ہوئی ۔ اس دوران غزہ میں جاری خونی حملوں میں کم از کم 95 فلسطینی ہلاک ہوگئے۔ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی توجہ ’تقریباً صرف غزہ‘ کے مسئلے پر ہے، اور دونوں رہنماؤں نے جنگ بندی کی ضرورت پر زور دیا۔ امریکی خاص نمائندہ...
    غزہ مذاکرات میں پیشرفت، لیکن جنگ کے مکمل خاتمے پر اختلاف برقرار ہیں؛ اسرائیل WhatsAppFacebookTwitter 0 8 July, 2025 سب نیوز یروشلم (سب نیوز )اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ غزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن جنگ کے خاتمے پر اب بھی اختلاف برقرار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاس میں عشائیہ پر ملاقات ہوئی۔بعد ازاں دونوں رہنماوں نے غزہ جنگ بندی سمیت مشرق وسطی کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس ملاقات کے بعد اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر 80 سے 90 فیصد شرائط طے پا چکی ہیں۔تاہم...
    لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیرعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی میں نوازشریف فلائی اوور اور جی پی او / ٹی ایم انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں اہم اعلانات کیے۔ وزیراعلیٰ نے پنجاب میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹ شروع کرنے جنوبی پنجاب اور پوٹھوہار ریجن میں پینے کے صاف پانی کے پراجیکٹس جلد لانے اور پینے کے صاف پانی کے لئے پائپ لائنیں بچھانے کے پراجیکٹ تیارکرنے مری میں پانی کی فراہمی کا مسئلہ جلد از جلد حل کرنے اور راولپنڈی کے نالہ لئی کی تعمیر و توسیع کے پراجیکٹ کی تیاری کا بھی اعلان کیا۔ مریم نواز نے راولپنڈی نواز شریف فلائی اوور اور جی پی او انڈر پاس کی افتتاحی تقریب سے خطاب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارش اور سیلاب کی وجہ سے مختلف حادثات میں ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی۔ خبررساں اداروں کے مطابق ٹیکساس میں نظام زندگی شدید متاثر ہے ۔ سیلاب سے کیر کاؤنٹی کا علاقہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے جہاں 84 لاشیں برآمد ہوئیں۔ سمر کیمپ انتظامیہ نے کیمپ کی لاپتا 27 لڑکیوں اور کونسلر کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی جب کہ 10 سے زائد لڑکیاں اور عملے کا ایک رکن تاحال لاپتا ہے،جن کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر، کشتیوں اور ڈرونز کا استعمال کیا جارہا ہے۔ اس کے علاوہ دریائے گوادیلوپ کے کناروں پر بھی سرچ آپریشن جاری ہے۔ امدادی کارکنوں کا کہنا ہے کہ دریا کے پانی میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ مذاکرات میں پیشرفت ہوئی ہے لیکن جنگ کے خاتمے پر اب بھی اختلاف برقرار ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزیرِ اعظم نیتن یاہو اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی وائٹ ہاؤس میں عشائیہ پر ملاقات ہوئی۔بعد ازاں دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی سمیت مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔اس ملاقات کے بعد اسرائیلی حکام نے میڈیا کو بتایا کہ غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر 80 سے 90 فیصد شرائط طے پا چکی ہیں۔تاہم انھوں نے یہ بھی کہا کہ اب تک بنیادی مسئلہ یعنی جنگ کا مستقل خاتمہ یا عارضی توقف اب بھی حل طلب ہے۔ٹرمپ سے ملاقات کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے مشرق وسطیٰ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا آپ نے کبھی نیلی چائے پی ہے؟ اگر نہیں، تو آج ہم آپ کو اس دلچسپ چائے اور اس کے صحت بخش فوائد کے بارے میں بتاتے ہیں۔نیلی چائے، جسے بلیو ٹی بھی کہا جاتا ہے، جنوبی ایشیا میں پائی جانے والی ایک مشہور جڑی بوٹی سے تیار کی جاتی ہے۔ یہ چائے Clitoria ternatea نامی پودے کے خوبصورت نیلے پھولوں سے بنتی ہے، جو نہ صرف اپنی دلکش رنگت بلکہ طبی فوائد کی وجہ سے بھی دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔اس چائے کی تیاری کا طریقہ سادہ ہے: خشک بٹر فلائی پیا پھولوں کو گرم پانی میں بھگو دیا جاتا ہے۔ ان پھولوں میں اینٹھوسائنن نامی طاقتور اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں،...
    اسلام آباد کی عدالت نے معروف صحافی مطیع اللہ جان، اسد طور، اوریا مقبول جان اور صدیق جان سمیت 27 افراد کے یوٹیوب چینلز بلاک کرنے کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد کی مقامی عدالت نے یہ فیصلہ ایف آئی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹ اور شواہد کی روشنی میں سنایا۔ جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ یہ چینلز ریاستی اداروں اور اعلیٰ حکام کے خلاف جھوٹ، جعلی خبروں، اشتعال انگیز اور توہین آمیز مواد کی تشہیر میں ملوث ہیں، جو عوام میں خوف، بے چینی اور نفرت کو فروغ دے سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: عدالت کا ریاست مخالف مواد پر 27 یوٹیوب چینلز کو بلاک کرنے کا حکم، متعدد صحافی متاثر عدالت کی جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ایک جعلساز نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا روپ دھار کر اعلیٰ امریکی و غیر ملکی حکام سے رابطے کیے،  یہ رابطے مصنوعی ذہانت کی مدد سے تیار کردہ آڈیو اور تحریری پیغامات کے ذریعے کیے گئے، جن میں مارکو روبیو کی آواز اور تحریری انداز کی ہو بہو نقل کی گئی۔عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی اخبار نے امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ایک سرکاری کیبل اور ایک سینیئر اہلکار کے حوالے سے بتایا کہ اس جعلساز نے کم از کم تین غیر ملکی وزرائے خارجہ، ایک امریکی گورنر اور ایک رکنِ کانگریس سے رابطہ کیا، ان تمام شخصیات کو پیغامات “مارکو روبیو” کے نام سے سگنل ایپ...
    نورین نیازی—فائل فوٹو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان سے ان کی بہنوں نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات ختم ہو گئی۔ یہ بھی پڑھیے بانیٔ پی ٹی آئی کہتے ہیں ساری تکلیفیں برداشت کر لوں گا: نورین نیازی اس موقع پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نورین نیازی نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی خیریت سے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کا ٹی وی اور اخبار ایک ہفتے سے بند کیا ہوا ہے، ان کے پاس پڑھنے لکھنے کے لیے کچھ نہیں ہے۔ نورین نیازی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے مل کر خوشی...
    —فائل فوٹو چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ میں ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے آیا ہوں، آج بھی پولیس نے ناکے پر روکا ہوا ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی سے ملاقات کے نتیجے میں کوئی نہ کوئی حل نکل سکتا ہے۔بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے احکامات ہیں کہ ملاقات میں رکاوٹ نہ ڈالی جائے، زیادہ لوگ ملیں گے تو اچھے اور دل جوئی والے پیغامات باہر آئیں گے۔ بیرسٹر گوہر نے فاٹا کمیٹی اجلاس بلانے کو آئین کی خلاف ورزی قرار دے دیاچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے...
    گزشتہ روز لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کا چالان کردیا تھا جس پر مریم نواز نے چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ مریم نواز نے کہا کہ آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا، قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اورپاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: مریم نواز کی اپنے بیٹے جنید صفدر کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش اب اس حوالے سے مریم نواز کےبیٹے جنید صفدر کا بیان بھی سامنے آیا ہے۔ انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اسٹوری میں لکھا کہ کل...
    پاکستان اس وقت شدید مون سون بارشوں اور سیلاب سے نبرد آزما ہے جبکہ موسمیاتی تغافل کی لاگت 2050 تک 1.2 کھرب ڈالر تک پہنچنے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے، اس تناظر میں، برطانوی ہائی کمیشن نے ملک گیر موسمیاتی صحافت کی تربیتی مہم کا آغاز کیا ہے تاکہ صحافیوں کو موسمیاتی شعور اور عملی اقدامات کو فروغ دینے کے لیے بااختیار بنایا جا سکے۔ اس تربیت کا مقصد اس بات کو اجاگر کرنا ہے کہ صحافی موسمیاتی مسائل اور حل کو عوام کے سامنے لاکر مثبت تبدیلی کے لیے راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ وہ ناظرین اور قارئین کو یہ سمجھنے میں مدد دے سکتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ان کی روزمرہ زندگی پر کس طرح اثر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسی نے ایک نئی میسجنگ ایپ “بٹ چیٹ” متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے جو واٹس ایپ کا متبادل ثابت ہو سکتی ہے۔یہ ایپ انٹرنیٹ کے بغیر کام کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے کیونکہ یہ بلوٹوتھ میش نیٹ ورک پر چلتی ہے، جس کا مطلب ہے کہ صارفین قریبی ڈیوائسز سے بغیر انٹرنیٹ یا موبائل سگنل کے رابطہ قائم کر سکتے ہیں۔بٹ چیٹ کو استعمال کرنے کے لیے فون نمبر یا ای میل کی ضرورت نہیں ہوگی۔ یہ مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ ہے اور صارفین کے پیغامات اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ ہوں گے، جو کہ سکیورٹی اور پرائیویسی کے لیے انتہائی اہم ہے۔ اس ایپ کے پیغامات صرف صارف کی اپنی ڈیوائس...
    فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ مخصوص نشستیں صرف پی ٹی آئی کا حق ہیں جنہیں نیلامی پر لگادیا گیا ہے۔اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں میں ذرا بھی اخلاقی جرات ہوگی تو مخصوص نشستیں لینے سے انکار کردیں گی۔ امیر حیدر ہوتی کا مخصوص نشستیں نہ لینے کا بیان خوش آئند ہے۔بیرسٹر سیف نے کہا کہ پہلے فارم 47 کے ذریعے پی ٹی آئی کا مینڈیٹ چرایا گیا، اب مخصوص نشستیں بھی دوسروں میں بانٹی جارہی ہیں۔ وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے خاتمے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا مگر ناکام رہی۔انہوں نے کہا کہ قانون اور عدالت تو 26 ویں آئینی ترمیم میں جکڑی ہوئی...
    اسلام آباد: الیکشن کمیشن کی  جانب سے جاری اعلامیے میں  کہا   گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،  پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن،  چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر ہونے والے خصوصی مباحثے سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ افغانستان سے جنم لینے والی دہشتگردی پاکستان کے لیے ایک سنجیدہ اور مسلسل خطرہ بن چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’افغان سرزمین بدقسمتی سے مسلسل پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے، جس سے نہ صرف ہماری قومی سلامتی متاثر ہو رہی ہے بلکہ پورے خطے کا امن خطرے میں ہے۔ ہمیں یقینی بنانا ہوگا کہ افغانستان دوبارہ دہشتگردوں کی محفوظ پناہ گاہ نہ بنے۔‘ عاصم افتخار نے کہا کہ داعش جیسا عالمی دہشتگرد نیٹ ورک اب افغان عبوری حکومت کو نشانہ بنا رہا ہے، جبکہ القاعدہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے پی ٹی آئی کے اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس بھیجنے کے اپنی ہی جماعت کے اسپیکر کے فیصلے کی مخالفت کردی۔ اس حوالے سے اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی میں اسپیکر نے ہلڑ بازی، گالم گلوچ اور نازیبا آوازے کسنے پر پی ٹی آئی کے دو درجن سے زائد اراکین کی رکنیت معطل کر دی اور اب ان کی رکنیت کے خاتمے کےلیے الیکشن کمشن کو ریفرنس بھیجا گیا ہے، اسمبلیاں جیسی تیسی بھی ہیں، اختلاف یا اتفاق کےلیے بنی ہیں، ماردھاڑ اور ہنگامہ آرائی کےلیے نہیں، پی ٹی آئی کے متعارف کردہ گالی کلچر نے پھیل کر...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن کی  جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں،  پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔الیکشن کمشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمشن،  چیف الیکشن کمشنراور ممبران ہر فیصلہ بغیر کسی کی خواہشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ،آئین و قانون کے مطابق کرتے ہیں اور کسی قسم کے دباؤ یا...
    لاہور: گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایاز خان کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل جانے والی خبر تو بالکل ہی بے بنیاد ہے، مجھے نہیں سمجھ آئی کہ یہ کہاں سے آئی جہاں تک زرداری صاحب کا تعلق ہے اس میں تھوڑی سی جان ہو سکتی ہے.  ایکسپریس نیوز کے پروگرام ایکسپرٹس میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایک اور چیز بڑی امپورٹنٹ ہے کہ پیپلزپارٹی ابھی تک بلیک میل کر لیتی تھی بڑے آرام سے، آپ نے مخصوص نشستوں کا ذکر کیا اس کے بعد وہ بلیک میلنگ پوزیشن ختم ہو گئی پیپلزپارٹی کی کیونکہ گورنمنٹ کو تو ٹو تھرڈ میجورٹی مل گئی، اب پیپلزپارٹی اس طرح سے بلیک میل بھی نہیں کر سکتی. ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر اسامہ رضی نے کہا ہے کہ یہودی لابی پوری قوت کے ساتھ اسلام کو مٹانے اور گریٹر اسرائیل کے ناپاک ایجنڈے پر کام کر رہی ہے، اسرائیل گزشتہ دو برس سے فلسطین میں بدترین دہشت گردی، ظلم و ستم اور قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔جماعت اسلامی ضلع گڈاپ کے زیر اہتمام جامع مسجد ابو حذیفہ میں منعقدہ کارکنان کی ایک روزہ تربیت گاہ سے خطاب کرتے ہوئے  ڈاکٹر اسامہ رضی  نے کہا کہ امریکا اور بھارت کی حمایت یافتہ یہ سازشیں ناکام ہوں گی، کیونکہ مومن کا قلب ایمان کی روشنی سے منور ہوتا ہے، اور وہ ظلم کے آگے جھکتا نہیں۔نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ...
    پنجاب حکومت نے صوبے کے اسپتالوں میں دورانِ ڈیوٹی نرسز اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ یہ فیصلہ لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، جس میں صحت عامہ کے نظام کی بہتری کے لیے اہم اقدامات پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سی ایم ہیلتھ ویجیلینس اسکواڈ کے قیام کی اصولی منظوری بھی دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب کی میو اسپتال آمد، مریضوں کی شکایات پر میڈیکل سپرنٹینڈنٹ برطرف وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت جاری کی کہ اسپتالوں میں عملے کے باہمی رابطے کے لیے موبائل فون کے بجائے پیجر سسٹم نافذ کیا جائے تاکہ کام کی رفتار...
    عمران خان سے ملاقات کیلئے پی ٹی آئی نے 6وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے اڈیالہ جیل میں کل بروز منگل کو وکلا کی ملاقاتوں کا دن ہے، اس حوالے سے پی ٹی آئی نے 6 وکلا کی فہرست جیل حکام کو بھیج دی جبکہ عمران خان اور بشری بی بی کے فیملی ممبران کی بھی کل جیل آمد متوقع ہے۔فہرست میں بیرسٹر گوہر علی خان، سلمان اکرم راجہ، بیرسٹر سلمان صفدر کا نام شامل ہے، ان کے ساتھ نیاز اللہ نیازی، نعیم حیدر پنجھوتہ، ظہیر عباس چوہدری کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔وکلا کی فہرست کوآارڈینیٹر انتظار...
    فائل فوٹو۔ بانی پی ٹی آئی سے منگل کو وکلاء رہنماؤں کی ملاقات کے دن پر پی ٹی آئی نے 6 وکلاء کی فہرست اڈیالا جیل راولپنڈی کے حکام کو بھیج دی۔ فہرست میں بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر سلمان اکرم راجہ کے نام شامل ہیں، جبکہ بیرسٹرسلمان صفدر، نعیم پنجوتھا، نیاز اللہ نیازی اور ظہیر عباس کےنام بھی فہرست کا حصہ ہیں۔ وکلا رہنما کل بانی سے ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچیں گے۔  بانی پی ٹی آئی سے کل فیملی کی ملاقات کا بھی دن ہے۔ ان کی بہنیں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمٰی خان بھی اڈیالا جیل آئیں گی۔ بشریٰ بی بی کی فیملی بھی کل ملاقات کیلئے اڈیالا جیل پہنچے گی۔
    الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے کئی رہنما بھی چیف الیکشن کمشنر سے ملتے رہے، اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر سے متعلق الزامات بے بنیاد ہیں، پی ٹی آئی کے بھی کئی رہنما ان سے ملتے رہے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ چند مفاد پرست عناصر اور گروہ الیکشن کمیشن ، چیف الیکشن کمشنر اور ممبران الیکشن کمیشن پر بے بنیاد الزامات لگاتے رہتے ہیں اور گمراہ کن پروپیگنڈا کرنے میں مصروف ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا کہ یہا ں پر یہ واضح کرنا ضروری ہے کہ الیکشن کمیشن،...
    اسلام آباد (محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیکا ترمیمی ایکٹ 2025 کو کالعدم قرار دینے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ جسٹس انعام امین منہاس نے کیس کی سماعت کی۔ درخواستیں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (PFUJ)، اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن اور اینکرز کی جانب سے دائر کی گئیں۔ عدالت میں صدر PFUJ افضل بٹ، سیکرٹری RIUJ آصف بشیر چودھری اور دیگر نمائندگان پیش ہوئے۔ حکومت کی طرف سے تحریری جواب بھی جمع کرا دیا گیا، جبکہ درخواست میں صوبائی حکومتوں کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔ سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ رجسٹرار آفس کی جانب سے اعتراض دور کیا جا چکا ہے۔ عدالت نے درخواست گزار وکلاء کو دلائل جاری رکھنے...
    ڈومیسٹک کرکٹ سیزن 26-2025 سے چیمپیئنز کپ کو ختم کر دیا گیا۔ڈومیسٹک کرکٹ سیزن میں چیمپیئنز کپ کو گزشتہ برس متعارف کرایا گیا تھا جس کے بعد چیمپیئنز کپ کی5 ٹیموں کے لیے 5 مینٹورز کی خدمات بھی حاصل کی گئی تھیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے کچھ عرصہ پہلے مینٹورز اور چیمپیئنز کپ کی ٹیموں کا جائزہ لیا تھا۔اس کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) نے چیمپیئنز کپ اور مینٹور کو ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔یاد رہے کہ شعیب ملک بھی مینٹور کے عہدے سے استعفی دے چکے ہیں۔
    حوالدار لالک جان شہید:کسی بھی محاذ پر آخری لمحے تک بہادری و دفاع کی اعلیٰ ترین مثال WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کارگل جنگ کے عظیم ہیرو حوالدار لالک جان کا آج یومِ شہادت منایا جا رہا ہے۔ وطن کی خاطر ان کی قربانی کو کسی بھی محاذ پر آخری لمحے تک بہادری و دفاع کی اعلیٰ ترین مثال قرار دیا جاتا ہے۔ مئی1999میں دشمن پڑوسی بھارت ایک بڑی جارحانہ کارروائی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا اور حوالدار لالک جان کمپنی ہیڈ کوارٹر میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ انہوں نے جنگ کے اگلے محاذ پر لڑنے کے لیے اپنی خدمات رضاکارانہ طور پر پیش کیں ۔ مٹھی بھر ساتھیوں...
    ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران امریکی صدر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ایران نے فون پر انھیں بتایا کہ وہ 14 میزائل داغنا چاہتا ہے، ایران نے ان سے یہ بھی پوچھا کہ وہ کس جگہ حملہ کرے۔؟ اس پر انہوں نے قطر کی امریکی بیس کا بتایا، جو پہلے خالی کر دی گئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے قطر میں امریکی ایئربیس پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی۔ امریکی ریاست آئیووا میں تقریب سے خطاب کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے اُنھیں میزائل حملوں سے قبل نہ صرف فون پر اطلاع دی بلکہ جگہ اور وقت کا بھی...
    سٹی 42: ملک بھر  میں سکیورٹی کے پیش نظرموبائل فون سروس کی جزوی بندش تھی جو بحال کردی گئی  محرم الحرام کے دوران سکیورٹی اقدامات کے تحت پشاور میں 9 اور 10 محرم کو موبائل فون سروس بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔۔حکام کے مطابق سکیورٹی ادارے ڈرون کیمروں، سی سی ٹی وی اور دیگر ٹیکنالوجی سے جلوسوں کی نگرانی بھی  کرتے رہے  پولیس کے مطابق یہ اقدام حساس علاقوں میں نگرانی بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے کیا گیا  تھا    نثار حویلی لاہور سے شبیہہَ ذوالجناح کی برآمدگی، جلوس روایتی راستوں پر رواں گزشتہ روز  سکیورٹی خدشات کے پیش نظر  سکھر اور گردونواح میں موبائل سروس جزوی طور پر بند کردی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی اسد طور نے دعویٰ کیا ہے کہ موجودہ حکومت کی مدت مکمل ہونے سے پہلے ہی قومی حکومت کی طرف بڑھا جائے گا، موجودہ حکومت جو مرضی کرلے،الیکشن ہوئے تو تحریک انصاف ہی جیتے گی، پیکا ایکٹ، گرفتاریوں اور آئینی ترامیم سے عمران خان کو باور کرایا جا رہا ہے کہ وہ دباو ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ اسد طور نے اپنے حالیہ ولاگ میں کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ اس نتیجے پر پہنچ گئی ہے کہ یہ لوگ (موجودہ حکمران)  جتنا مرضی زور لگا لیں، جتنا مرضی اکانومی کو ٹھیک کرلیں، جتنا مرضی ڈیلیور کرلیں، جب بھی الیکشن ہوں گے پی ٹی آئی جیتے گی اور بھاری اکثریت سے جیتے گی۔ پارلیمنٹ میں اس وقت...
    پاکستانیوں کی خوراک میں روایتی تلی ہوئی اشیاء جیسے پکوڑے اور سموسے آج بھی نمایاں مقام رکھتی ہیں، جبکہ پیزا کو دعوتوں کیلئے سب سے مقبول خوراک قرار دیا گیا ہے۔گیلپ پاکستان نے تازہ ترین سروے جاری کیا ہے جس میں انکشاف ہوا ہے کہ 45 فیصد پاکستانیوں نے پکوڑے، سموسے اور دیگر تلی ہوئی اشیاء کھانے کا اعتراف کیا، جبکہ 6 فیصد افراد روزانہ ان اشیاء کا استعمال کرتے ہیں۔سروے کے مطابق 71 فیصد پاکستانیوں نے پیزا نہیں کھایا، اس کے باوجود یہ دعوتوں کیلئے سب سے زیادہ پسند کی جانے والی ڈش قرار پایا۔گیلپ کے مطابق 67 فیصد پاکستانیوں نے برگرز کھانے سے اجتناب کیا، جبکہ تقریباً 49 فیصد افراد نے تلی ہوئی اشیاء سے بھی پرہیز کرنے...
    (ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے طوفان برپا کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سمپسنز کارٹون نے ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ سمپسنز کارٹون کی جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں کسی کھلاڑی کا نام تو نہیں لکھا گیا لیکن کارٹون کی مشابہت کی بنا پر مداح کمنٹس سیکشن میں پاکستانی مشہور کرکٹر محمد رضوان، شاداب خان اور بابر اعظم کا نام لے رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی پوسٹ میں ایک جعلی سمپسنز اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے: ’’یہ تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، اچانک کار حادثے میں چل بسا۔ پوری دنیا کے مداح صدمے میں ہیں… لیکن یہ...
    منی پور سے کولکتہ اور کشمیر سے اوڈیشہ تک، مودی سرکار کے سیاسی غنڈوں کی ریاستی دہشتگردی عروج پر ہے۔ سرکاری افسران کو دن دہاڑے دفاتر میں گھس کر تشدد کا نشانہ بنایا جانے لگا۔ دی انڈین ایکسپریس کے مطابق ’’بھوبنیشور میونسپل کارپوریشن کے سینئر افسر رتناکر ساہو کو بی جے پی کارکنوں نے دفتر سے گھسیٹ کر سرِعام مارا پیٹا۔ بی جے پی رہنما جگن ناتھ پردھان سے معافی نہ مانگنے پر سینئر سرکاری افسر پر بدترین تشدد کیا گیا۔‘‘ بھارتی میڈیا کے مطابق واقعے کے بعد اوڈیشہ کے اعلیٰ سرکاری افسران خوفزدہ ہو کر احتجاجاً اجتماعی چھٹی پر چلے گئے، دو روز سے 20 سے زائد اضلاع میں سرکاری افسران کی غیرحاضری کے باعث انتظامی امور مکمل طور...
    ملک کے مختلف علاقوں میں مون سون کی تازہ لہر کے تحت وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس سے گرمی کی شدت میں واضح کمی اور موسم خوشگوار ہو گیا ہے، تاہم بعض علاقوں میں بارش کے باعث حادثات اور جانی نقصان بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔ راولپنڈی کے علاقے کہوٹہ میں شدید بارش کے دوران ایک گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔ حادثہ چاہت محلہ میں پیش آیا۔ زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد میں سب سے زیادہ بارش سیدپور میں 131 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی، جبکہ پی ایم ڈی میں 81، گولڑہ میں 32 اور بوکرہ میں...
    لاہور:پی ایس ایل پھر آئی پی ایل کو ٹکر دینے کیلیے تیار ہے، پی سی بی نے 11ویں ایڈیشن کی تاریخوں کا فیصلہ کرلیا، 2 نئی فرنچائزز سمیت مجموعی طور پر 8 ٹیمیں آئندہ سال اپریل اور مئی کے دوران ایکشن میں ہوں گی جبکہ میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی نے پی ایس ایل 11 کی تاریخیں فائنل کر لیں، 8 ٹیموں کے ساتھ ایونٹ آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگا، یوں ایک بار پھر پاکستانی لیگ بھارتی لیگ کو ٹکر دے گی، میچز کے ساتھ وینیوز میں بھی اضافہ ہوگا۔ گزشتہ دنوں منعقدہ میٹنگ میں فرنچائزز نے مطالبہ کیا تھا کہ اس حوالے سے جلد اعلان کیا جائے،...
    لاہور(ویب ڈیسک) ملک میں مون سون بارشوں کا سپیل جاری ، لاہور، اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیرآب آ گئے،لاہور میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش سے کئی گھروں میں پانی داخل ہوگیا۔ شہرکےمختلف علاقوں،پنجاب کوآپریٹو سوسائٹی ،غازی روڈ، ڈی ایچ اے میں موسلا دھار بارش سےموسم ٹھنڈاہوگیا۔ دوسری جانب جڑواں شہروں میں بھی 130 ملی میٹر بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، آندھی اور موسلادھار بارش کے باعث متعدد فیڈر ٹرپ کر گئے جس سے بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی۔ موسلادھار بارش کے باعث نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر پانی کی سطح 15 فٹ تک بلند ہوگئی، جبکہ نالہ لئی اور اس کے اطراف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">فرانسیسی حکومت نے 1923 سے نافذ پابندی ختم کرتے ہوئے شہریوں کو دریائے سین میں نہانے کی اجازت دے دی ہے، جہاں گزشتہ برس پیرس اولمپکس کے ایونٹس بھی منعقد ہوئے تھے۔رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق، پابندی ہٹائے جانے کے بعد پیرس کے شہری بڑی تعداد میں دریائے سین کا رخ کرنے لگے۔ نئے انتظامات کے تحت، 31 اگست تک روزانہ ایک ہزار سے زائد افراد کو تین مختلف مقامات سے دریا میں تیراکی کی اجازت دی جائے گی۔شہریوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیا۔ برازیل سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ وکٹوریا، جو اس وقت پیرس میں مقیم ہیں، کا کہنا تھا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ ایفل ٹاور کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(نمائندہ جسارت)ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابو الخیر محمد زبیر، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ میدان کربلا میں امام حسینؓ کی قیادت میں خاندان محمدؐ کی قربانیاں تا قیامت باطل کے مقابلے میں حق کے غلبے کے لیے زندہ و پائندہ پیغا م ہے۔ ہر دور میں قرآن و سنت کے احکامات کے باغی حکمران ملک و ملت پر یزیدی نظام مسلط کرتے ہیں۔ اہل حق ہمیشہ غلبہ دین کے لیے حسینیت کا راستہ اختیار کرتے ہیں۔میدان کربلا کی شہادت محمدؐ کی امت کو متحد ہونے کا پیغام ہے۔ امت کے انتشار نے یہود و ہنود اور امریکا و یورپ کے اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہر اقدام کے لیے راستہ کھول...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔05 جولائی 2025ء )رہنماء پی ٹی آئی علی محمد خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں اگر کوئی عمران خان کو مائنس کرے گا تو وہ خود مائنس ہوجائے گا،پاکستانی عوام نے بانی پی ٹی آئی کو مائنس نہیں پلس کیا ہے، کوئی وزیر مشیر یا رکن اسمبلی بھی بانی کو مائنس نہیں کرسکتا۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی احتجاجی تحریک کی تیاری جاری ہے ، پارلیمانی پارٹی میں مشورہ دیا کہ چاہتے ہیں کہ ملک گیر پرامن احتجاج ہو، اس کے ساتھ مذاکرات کی بات ہوئی ہے، حکومت اگر مذاکرات میں سنجیدہ ہے تو عمران خان...
    پشاور:خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علماء کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔ الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو بھاری نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 کنفرم نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔ 145 رکنی ایوان میں تحریک انصاف کے 92 ایم پی ایز ہیں اور اپوزیشن کی تعداد...
    کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے kpk assembly WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز )خیبرپختونخوا اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پر انتخابات میں تحریک انصاف کو نقصان کا امکان ہے اور انہیں 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے۔الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا سے سینیٹ کی 7جنرل، 2 خواتین اور 2 ٹیکنوکریٹ ، علما کی نشستوں پرپولنگ 21 جولائی 2025 کو خیبر پختونخوا اسمبلی کی بلڈنگ میں ہوگی۔الیکشن کمیشن نے 2 اپریل 2024 کو مخصوص نشستوں پرمنتخب ممبران صوبائی اسمبلی سے حلف نہ لینے اور الیکٹورل کالج نامکمل ہونے کی وجہ سے سینیٹ انتخابات ملتوی کیے تھے۔ اب تحریک انصاف کو...
    پشاور:ایمل ولی خان نے کہا کہ 18 افراد سیلاب میں جاں بحق ہوئے یہ سانحہ ہے—فائل/فوٹو: اسکرین گریب پشاور: عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8 فروری کی خرید و فروخت سے زیادہ شرم ناک ہے۔ صدر اے این پی ایمل ولی خان نے بیان میں کہا کہ سابقہ قبائلی اضلاع پر بنائی گئی وزیراعظم کمیٹی کو مسترد کرتے ہیں، کمیٹی میں نامزد چئیرمین کو اے این پی شانگلہ کا صدر بھی قبول نہ کرے، وہ قبائلی علاقوں کی نمائندگی کیسے کرے گا، پنجاب سے لائے گئے کمیٹی اراکین پختون روایات کو کیا جانیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ 25ویں آئینی ترمیم سے پیچھے ہٹے تو...
    کراچی: پی ایس ایل فرنچائزز نے سینٹرل پول شیئر میں اضافے پر اعتراض مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں پبلک اکائونٹس کمیٹی میں آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر یہ کہا گیا تھا کہ  چند برس قبل کرکٹ بورڈ نے فرنچائزز کا سینٹرل پول شیئر 95 فیصد کیا جس سے اسے اربوں روپے کا نقصان ہو چکا ہے۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو لاہور میں منعقدہ پی ایس ایل کی میٹنگ میں سی ای او سلمان نصیر نے فرنچائزز کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی، دلچسپ بات یہ ہے کہ جس وقت یہ معاہدہ ہوا تب سلمان ہی بورڈ کی قانونی معاملات دیکھ رہے تھے، وہ ان دنوں سی او او پی سی بی بھی تھے۔...
    ---فائل فوٹو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیپٹن کرنل شیر خان شہید کے یومِ شہادت پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے اپنے بیان میں کہا کہ کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے کارگل کے محاذ پر بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا، کیپٹن کرنل شیرخان شہید نے ایسی مثال قائم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ قوم پاک فوج کےجوانوں کے ملک کی حفاظت کے غیرمتزلزل عزم کو سلام پیش کرتی ہے۔ کیپٹن کرنل شیر خان شہید نشانِ حیدر کی آج 26 ویں برسیآئی ایس پی آر کے مطابق کیپٹن کرنل شیر خان کی قربانی آج بھی ہر پاکستانی کے دل میں زندہ ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے...