2025-07-25@00:22:02 GMT
تلاش کی گنتی: 3713
«قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس»:
(نئی خبر)
اسلام آباد: وفاقی حکومت نے نئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کو حاصل ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بجٹ پیش کیا اور کہا کہ آئندہ بجٹ میں خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع اور بلوچستان کو حاصل شدہ ٹیکس چھوٹ ختم کردی گئی ہے۔ انہوں نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ 5 سال میں مرحلہ وار سیلز ٹیکس عائد کیا جائے گا، ضم شدہ اضلاع میں کاروبار پر آئندہ مالی سال میں 10 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا جا رہا ہے۔ Tagsپاکستان
سعودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیزی کے خاتمے کے لیے اسلامی اور دوست ممالک کو یکجا کرنے کی کوششیں تیز کر دیں۔ یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ میں اسلاموفوبیا کے خلاف خصوصی سفیر کی تقرری، پاکستان کا خیر مقدم یہ کوششیں خصوصاً کچھ مغربی ممالک میں قران نذر آتش جانے اور مسلمانوں کو بار بار اشتعال دلائے جانے کے واقعات سامنے آنے کے بعد کی جا رہی ہیں جن کا مقصد اسلاموفوبیا کی مہمات کا مقابلہ کرنا ہے۔ اقوام متحدہ میں ایک مشترکہ کمیٹی قائم کی گئی ہے جس کا مقصد ’اسلاموفوبیا کے انسداد کے عالمی دن‘ کا اعلان کروانا ہے۔ اس کمیٹی میں پاکستان، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا، قطر اور ملائیشیا شامل ہیں جبکہ دیگر اسلامی ممالک بھی...
اجلاس میں ڈی سی کوئٹہ نے متعلقہ محکموں اور اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کی سکیورٹی کیلئے مکمل انتظامات یقینی بنائی جائے، تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کیپٹن (ر) مہراللہ بادینی کی زیر صدارت کوئٹہ میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایس ایس پی آپریشن، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو)، اسسٹنٹ کمشنر صدر، اسسٹنٹ کمشنر سریاب، شیعہ کانفرنس کے نمائندے اور تحصیلداروں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور سکیورٹی کے انتظامات پر تفصیل سے غور کیا گیا۔ اس موقع پر چھ محرم الحرام سے عاشورہ تک تمام مجالس،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آن لائن کاروبار اور کوریئر سروس والوں کے لیے بری خبر آگئی، حکومت نے ان کے لیے شکنجہ تیار کرلیا۔ وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں میں کہا ہے کہ آن لائن کاروبار اور ڈیجیٹل مارکیٹ پلیس کی تیزی سے ترقی کی وجہ سے اشیا کی قیمتوں میں ایسا بگاڑ پیدا ہوگیا ہے جس سے دستاویزی کاروبار کرنے والے ری ٹیلرز کو نقصان ہورہا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ نے اعلان کیا کہ وہ اب ای کامرس پلیٹ فارمز، اور کوریئر سروس مہیا کرنے والے، ڈیجیٹل طور پر منگوائی جانے والی اشیا اور خدمات پر ٹیکس کاٹیں گے۔ ’اس اقدام سے اس بات کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ تیزی سے ترقی کرتی ہوئی ڈیجیٹل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پنشن اسکیم میں اصلاحات کرتے ہوئے شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کرنے کی تجویز دی ہے۔قومی اسمبلی میں وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ تقریر میں کہا کہ حکومت نے پنشن اسکیم میں بھی اصلاحات کی جارہی ہیں اور قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی حوصلہ شکنی کی جائے گی۔محمد اورنگزیب کا کہنا تھاکہ پنشن اضافہ کنزیومر پرائس انڈیکس سے منسلک کر دیا گیا ہے اور شریک حیات کے انتقال کے بعد فیملی پنشن کی مدت 10 سال تک محدود کردی گئی ہے۔جبکہ ایک سے زائد پنشن کا خاتمہ ہوگا، ریٹائرمنٹ کے بعد دوبارہ ملازمت کی صورت میں پنشن یا تنخواہ ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ان...
وفاقی بجٹ ،پراپرٹی کے کاروبار پر ریلیف، سپرٹیکس میں کمی کا اعلان، WhatsAppFacebookTwitter 0 10 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی حکومت نے کمرشل جائیدادوں، پلاٹوں اور گھروں کی ٹرانسفر پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کردی ہے اور ٹیکس کریڈٹ کا اعلان کیا ہے ساتھ ہی کارپوریٹ سیکٹر کے لیے سپر ٹیکس میں کمی کردی ہے۔ بجٹ دستاویز کے مطابق حکومت نے پراپرٹی کے کاروبار سے وابستہ افراد کو بھی ریلیف دیا ہے۔ جائیداد کی خریداری پر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح میں کمی کی گئی، ودہولڈنگ ٹیکس 4 فیصد سے کم کر کے اڑھائی فیصد کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔اسی طرح دوسری سلیب میں 3.5 فیصد سے کم کر کے 2 فیصد، تیسرے سلیب...
وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26ء میں بعض ریلیف اقدامات کا اعلان کردیا۔ نئے بجٹ کے مطابق مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے، اہل ملازمین کو 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق یہ اخراجات مالی سال 2025-26ء کے دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔ حکومت نے خصوصی ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الاؤنس کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت الاؤنس ماہانہ 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26ء میں بعض ریلیف اقدامات کا اعلان کردیا۔نئے بجٹ کے مطابق مسلح افواج کے افسران، سولجرز کیلئے اسپیشل ریلیف الاؤنس کا اعلان کیا گیا ہے، اہل ملازمین کو 30 فیصد ڈسپریٹی ریڈکشن الاؤنس دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ کے مطابق یہ اخراجات مالی سال 2025-26ء کے دفاعی بجٹ سے پورے کیے جائیں گے۔حکومت نے خصوصی ملازمین کیلئے خصوصی کنوینس الاؤنس کا اعلان بھی کیا ہے، جس کے تحت الاؤنس ماہانہ 4 ہزار سے بڑھا کر 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز ہے۔ مزید :
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اپنی بجٹ تقریر میں تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کیا ہے۔ سالانہ6 سے 12 لاکھ روپے تک کی تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے ایک فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔ سالانہ 12 لاکھ روپے تک کی آمدن پر ٹیکس کی رقم 30 ہزار روپے سے کم کرکے 6 ہزار روپے کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ جبکہ 22 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کم از کم ٹیکس 15 فیصد کے بجائے 11 فیصد کرنے کی تجویز دی ہے۔22 سے 32 لاکھ روپے تک تنخواہ لینے والوں کے لیے ٹیکس کی شرح 25 فیصد سے کم کرکے 23 فیصد کرنے کی تجویز ہے۔...
راولپنڈی: بیہمانہ تشدد سے قتل ہونے والی 13 سالہ گھریلو ملازمہ اقراء کے والد نے قاتل میاں بیوی کو معاف کردیا۔ ایڈیشنل سیشن جج طارق ایوب نے ملزمان میاں بیوی کو بری کر دیا، میاں راشد شفیق اور اس کی بیوی ثناء کو جیل سے رہائی مل گئی۔ ملزم جوڑے نے فروری 2025 کو تھانہ بنی کے علاقہ میں اپنی بیٹی کی 20 روپے والی چاکلیٹ کھانے پر ملازمہ کو تشدد کرکے قتل کیا تھا۔ مقتولہ کے والد ثنا اللہ اور والدہ صاحب بی بی نے ملزمان جوڑے کو خون بہا معاف کرنے کے بیانات جمع کرائے، ایڈیشنل سیشن جج نے خون بہا معاف کرنے پر ملزمان جوڑے کو بری کر دیا۔ بچی کے جاں بحق ہونے کا یہ واقعہ 12 فروری 2025...

بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ سوال پر بلال کیانی کا دلچسپ جواب بجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اج
cبجٹ 2025-26 قومی اسمبلی میں پیش کئے جانے سے قبل اسلام آباد میں وفاقی کابینہ اجلاس کیلئے پہنچنے والے اراکین کے آئندہ مالی سال کے بجٹ سے متعلق اہم بیانات سامنے آئے ہیں۔ عون چوہدری نے اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ میں عوام کو بہت اچھا ریلیف ملے گا، جبکہ سرکاری ملازمین کے لیے بھی ریلیف رکھا گیا ہے۔ میڈیا نمائندے نے بلال کیانی سے سوال کیا کہ ’بجٹ عوامی ہوگا یا آئی ایم ایف کا؟‘ جس پر بلال کیانی نے جواب دیا کہ ’اپنی چادر دیکھ کر پاؤں پھیلائیں گے، کابینہ میں بجٹ پیش ہوگا، اس کے بعد فلور پر دیکھتے ہیں۔‘ قومی اسمبلی کے رکن قیصر احمد شیخ نے بجٹ سے متعلق...
مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ کسان اتحاد نے وفاقی حکومت بالخصوص پنجاب میں ترقی کے جھوٹے دعوؤں کو بےنقاب کر دیا۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک سال میں صرف گندم کے کاشتکاروں کو 2200 ارب روپے کا نقصان ہوا، وفاقی حکومت کی کسان دشمن پالیسیوں کے باعث زرعی پیداوار میں نمایاں کمی ہوئی۔بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گندم کی پیداوار میں گزشتہ سال نسبت کی 8.91 فیصد کمی ہوئی، کپاس کی پیداوار میں 34 فیصد،مکئی کی پیداوار میں 15.4 فیصد کمی ہوئی۔ وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیفمشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم...
اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف کے بعد حکومت کی اتحادی پاکستان پیپلزپارٹی نے بھی بجٹ اجلاس کے دوران متعدد حکومتی پالیسیوں کی مخالفت کا فیصلہ کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے بجٹ کے لئے حکمت عملی مرتب کر لی، پاکستان پیپلزپارٹی کا بجٹ میں چھوٹے کسانوں کی آواز بننے کا فیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی بجٹ میں چھوٹے کسانوں کے آواز اٹھائے گی۔ زرائع نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے سرکاری ملازمین کی تنخواہیں بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کا اپنی تقاریر میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا جائے گا، پیپلزپارٹی کی جانب سے چھوٹے کسانوں کو سہولیات دینے کا مطالبہ بھی کیا جائے گا۔ ذرائع نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی تمام فصلیں خسارے میں جا رہیں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ریاست کیلیفورنیا میں پُرتشدد مظاہرے جاری ہیں۔ لاس اینجلس میں مظاہرین نے گاڑیاں نذر آتش کر دیں، جبکہ پولیس اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپوں کے نتیجے میں 200 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ امن و امان کی صورتحال قابو سے باہر ہونے کے بعد لاس اینجلس میں نیشنل گارڈز کو تعینات کر دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیشنل گارڈز کی تعیناتی کے سوا کوئی اور آپشن نہیں تھا، اور اگر حالات مزید خراب ہوئے تو مزید فورسز تعینات کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا میں نہیں چاہتا کہ ملک میں خانہ جنگی شروع ہو، لیکن لاس اینجلس کے مظاہرے...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقات کی، جس میں صدر مملکت نے سب کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ ہمارے کارکن ہماری قوت ہیں، یہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کے لیے كام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر...
لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہروں کی کوریج کے دوران پولیس نے ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو ربڑ کی گولی سے نشانہ بنایا گیا۔ آسٹریلوی نیوز چینل نائن نیوز کی نمائندہ لورین توماسی اس وقت زخمی ہوئیں جب ایک پولیس افسر نے براہ راست کیمرے کی سمت ربڑ کی گولی چلائی، جو ان کی ٹانگ پر آ لگی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں لورین کو تکلیف سے چیختے اور اپنی پنڈلی پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے، موقع پر موجود ایک شخص نے پولیس اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے چیخ کر کہا کہ تم نے رپورٹر کو گولی مار دی ہے۔ لورین توماسی مظاہروں کی صورتحال بیان کر رہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 700 ارب روپے پر شب خون مارا ہے تاہم قبائلی اضلاع کے حقوق کے لیے وزیراعظم سے بات کی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں محسود جرگہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں، پشتون قوم کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ تمام قبائل کو ریاست سے متحد ہوکر بات کرنی ہوگی، قبائلی اضلاع کے تمام اقوام مشترکہ جرگہ بنا کر اپنے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔فیصل...
کراچی: کراچی کے علاقے اسکیم 33 کے مکینوں نے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ بورڈ اور میئر کراچی مرتضی وہاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رہائشی علاقے کے بیچوں بیچ قائم کچرا کنڈی کو کسی دوسری جگہ منتقل کرائیں کچرا کنڈی کے قیام سے رہائشی علاقے کے مکین بدبو، تعفن ، صحت کے مسائل اور دیگر مشکلات کا شکار ہیں اور علاقے میں شہریوں کا گزر بسر ناممکن ہوگیا ہے۔ رہائشیوں کا کہنا ہے کہ شہری حکام کی جانب سے اسکیم 33 کی سالڈ ویسٹ سائیٹ (کچرا کنڈی) رہائشی آبادی کے بالکل سامنے قائم کردی گئی ہے، یہ کچرا کنڈی جمالی پل کے نزدیک رہائشی علاقے کے بالکل سامنے بنائی گئی ہے جس سے اطراف کی آبادی میں مقیم...
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 700 ارب روپے پر شب خون مارا ہے تاہم قبائلی اضلاع کے حقوق کے لیے وزیراعظم سے بات کی ہے۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں محسود جرگہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں، پشتون قوم کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائل کو ریاست سے متحد ہوکر بات کرنی ہوگی، قبائلی اضلاع کے تمام اقوام مشترکہ...
ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 700 ارب روپے پر شب خون مارا ہے تاہم قبائلی اضلاع کے حقوق کے لیے وزیراعظم سے بات کی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں محسود جرگہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں، پشتون قوم کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائل کو ریاست سے متحد ہوکر بات کرنی ہوگی، قبائلی اضلاع کے تمام اقوام مشترکہ جرگہ بنا کر اپنے...
ڈی آئی خان: گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیبرپختونخوا حکومت نے قبائلی اضلاع کے 700 ارب روپے پر شب خون مارا تاہم قبائلی اضلاع کے حقوق کے لیے وزیراعظم سے بات کی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان (ڈی آئی خان) میں محسود جرگہ کی جانب سے منعقدہ تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں کو اسکالر شپ کی فراہمی کے لیے کام کر رہے ہیں، پشتون قوم کو درپیش مشکلات کے خاتمے کے لیے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام قبائل کو ریاست سے متحد ہوکر بات کرنی ہوگی، قبائلی اضلاع کے تمام اقوام مشترکہ جرگہ بنا کر اپنے مستقبل...
شرکاء کا کہنا تھا اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکنے اور مقامیت کو اولیت ملنے، اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل تک بلوچستان کی اخباری صنعت احتجاج ختم نہیں کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ اخباری صنعت بلوچستان کی تنظیم کی جانب سے عید الاضحیٰ کے دوران بھی پریس کلب کے سامنے علامتی احتجاج جاری رہا۔ علامتی احتجاجی کیمپ میں اخبارات و جرائد کے مدیران اور اخبار مارکیٹ کے نمائندگان موجود رہے۔ شرکاء کا کہنا تھا اشتہارات کی BPPRA پر منتقلی روکنے اور مقامیت کو اولیت ملنے، اخبار مارکیٹ کے مسائل کے حل تک بلوچستان کی اخباری صنعت احتجاج ختم نہیں کرے گی۔ عیدالاضحیٰ کے روز بھی علامتی احتجاجی کیمپ قائم کرنا ہمارے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ علامتی احتجاجی کیمپ کے شرکاء...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے قومی اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے نگران حکومت کے اقدامات کی تعریف کی ہے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے سال 2024-25 کا اقتصادی سروے پیش کرتے ہوئے کہاکہ رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 2.7فیصد رہی،ہم استحکام کی طرف گامزن ہیں،پاکستان کی افراط زر 4.6 فیصد ہے،2023میں دو ہفتوں کیلئے ذخائر موجود تھے،2023کے بعد جو ریکوری شروع ہوئی وہ درست سمت میں گئی ،نگران حکومت میں اچھے اقدامات کو سراہتا ہوں،پالیسی ریٹ22فیصد سے کم ہو کر 11فیصد پر آ گیا۔ "واٹس ایپ پر اگلے ہی دن ذاتی پیشی کا حکم دینا ناانصافی"فرحت اللہ بابر نے طلبی پر ایف آئی اے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا کی انتہا پسندانہ سوچ نہ صرف اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی داؤ پر لگا رہی ہے۔ایوانِ صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے صدر زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر انہیں عید کی مبارکباد دی گئی۔ ملاقات کے دوران ملکی حالات، معیشت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔صدر زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے وفاداری اور اس کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بے شمار وسائل اور مواقع سے...
لاہور: بھارت کی جانب سے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیے جانے کے اطلاعات کے باوجود پاکستان میں واہگہ بارڈر پر سکھ یاتریوں کا علامتی استقبال کیا جائے گا۔ متروکہ وقف املاک بورڈ اور پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے ارکان بھارتی یاتریوں کا انتظار کریں گے اور استقبال کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے ریڈ کارپٹ بچھایا جائے گا۔ ایڈیشنل سیکریٹری شرائنز سیف اللہ کھوکھر نے کہا کہ سکھ یاتریوں کی عدم موجودگی کے باوجود استقبال علامتی طور پر ہوگا تاکہ دنیا کو پاکستان کا اقلیت نواز، دوست اور بین المذاہب ہم آہنگی پر مبنی چہرہ دکھایا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ گورو ارجن دیو جی کی قربانی امن، برداشت...
وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب پر جوابی نشتر چلاتے ہوئے کہا ہے کہ سندھ حکومت اور اس کے بچے جموروں کا ایک ہی رونا ہے، نہ ان کے پاس بتانے کوکچھ ہے، نہ دکھانے کو، عید والے دن بھی اپنی نالائقی چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے، آپ صرف کراچی کو بھی صاف کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے، حسد کا علاج تو حکیم لقمان کے پاس بھی نہیں تھا، جو میڈیا کو نظرآرہا ہے، میڈیا وہ ہی دکھارہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مرتضیٰ وہاب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عید کے دن بھی ناکامیاں چھپانے کے لیے فضول تنقید سے باز نہیں آئے، وزیراعلیٰ پنجاب کا...
شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین شہداء کے پاکیزہ مشن اور مظلوموں کے حقوق کی جنگ کو کبھی فراموش نہیں کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے عید قربان کے بابرکت موقع پر سانحۂ مچھ کے شہداء کے لواحقین کے گھروں پر حاضری دی، انہیں عید کی پرخلوص مبارکباد پیش کی اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے شہید محمد صادق، شہید احمد شاہ، شہید چمن علی، شہید نسیم اور شہید کریم بخش کے گھروں پر حاضری دی، اور شہدائے راہ حق اور ان خانوادے کی قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی نے...
ضلعی انتظامیہ کے مطاق عید الاضحیٰ کے موقع پر 1100 سے زائد ملازمین اور نجی اداروں کے افراد شہر کو صاف رکھنے میں مصروف رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کا خصوصی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق عید کے پہلے روز آلائشیں اٹھانے کا وسیع پیمانے پر آپریشن مکمل کیا گیا۔ جس میں میونسپل کارپوریشن کے 1100 سے زائد افراد، جن میں ڈرائیورز، ہیلپرز اور نجی اداروں کے آلائشیں اٹھانے والے کارکن شامل تھے، نے حصہ لیا صفائی آپریشن کے لیے شہر میں 13 خصوصی کیمپ قائم کیے گئے جہاں فرنٹ اینڈ کلیکشن کے...
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان رفیع الحق نے آلائشوں کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں کارآمد بنا کر پودوں کی کھاد بنانے کا ماشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان رفیع الحق کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے آلائشیں ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کا سبب بنتی ہیں لہٰذا آلائشوں کو ضائع نہ کریں ان سے پودوں کیلئے کھاد بنائیں۔رفیع الحق کے مطابق آلائشوں کو ماحول دوست انداز میں استعمال کر کے زمین کی زرخیزی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ تربیت یافتہ افراد، ادارے ، شعبہ باغات اور زرعی ادارے اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔آلائشوں سے...
کمشنر لاہور زید بن مقصود—فائل فوٹو کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ آلائشیں ٹھکانے لگانے کے بعد گلی محلوں کو عرق گلاب سے دھویا جارہا ہے۔کمشنر لاہور زید بن مقصود نے کہا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز لاہور سمیت پورے ڈویژن میں صفائی مہم جاری ہے۔ عید کے تینوں دن ایک لاکھ 80 ہزار ورکرز کام کریں گے: وزیرِ بلدیات پنجابوزیرِ بلدیات پنجاب ذیشان رفیق نے کہا ہے کہ ہر تحصیل و اضلاع میں کنٹرول روم قائم کر دیا ہے جو تینوں دن 24 گھنٹے کام کرے گا۔ زید بن مقصود نے بتایا ہے کہ عید کے پہلے روز لاہور سے 18ہزار ٹن آلائشیں اٹھائی گئیں۔انہوں نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف آپریشنز کے دوران لاس اینجلس میں جاری احتجاج کے دوسرے دن نیشنل گارڈ کے 2,000 اہلکار تعینات کرنے کا اعلان کر دیا۔ احتجاج میں شریک تقریباً 100 مظاہرین کو پاراماؤنٹ علاقے میں وفاقی ایجنٹس کے ساتھ تنازع کا سامنا تھا، جہاں بعض مظاہرین میکسیکن پرچم لہرا رہے تھے اور کچھ نے ماسک پہن رکھے تھے۔ ٹرمپ کے بارڈر امور کے مشیر ٹام ہو مین نے نیوز چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل گارڈز ہفتے کی شام لاس اینجلس پہنچ گئے ہیں۔ کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوسم نے اس فیصلے کو جان بوجھ کر اشتعال انگیز قرار دیا، جبکہ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ...
پاکستان کی عدالتی اور سیاسی تاریخ ایک دوسرے کے ساتھ جُڑی ہوئی ہے اور عام طور پر عدلیہ خاص طور پر سپریم کورٹ سے صادر ہونے والے فیصلے ملک کی سیاسی تقدیر کا فیصلہ کرتے ہیں۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے گزشتہ سال 26 اکتوبر کو اپنے عہدے کا حلف لیا اور اب تک وہ 7 ماہ سے زیادہ عرصے سے سپریم کورٹ کے چیف جسٹس ہیں۔ اُنہوں نے اپنے 7 ماہ کے عرصے میں بطور چیف جسٹس سپریم کورٹ خود کو سیاسی معاملات سے الگ کر کے انتظامی معاملات پر زیادہ توّجہ مرکوز کی ہے اور انتظامی سطح پر کچھ ایسے اقدامات کیے ہیں جیسا کہ کیس مینجمنٹ سسٹم میں تبدیلی، جیل اصلاحات، فوجداری مقدمات کی جلد شنوائی وغیرہ۔...
اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے عید کے بعد احتجاج کا اعلان کیا ہے، یہ سنا ہے، انہوں نے پہلے بھی احتجاج کئے ہیں، پی ٹی آئی والوں کو عدالتوں پر توجہ دینی چاہئے اور وہاں کیسز کو مضبوط کرنا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق سے حتمی اعداد و شمار ملنے کے بعد فیصلہ کریں گے بجٹ میں تنخواہیں کتنی بڑھائی جائیں۔وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے اپنے آبائی گاؤں واہڑ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کا بجٹ 13 جون کو سندھ اسمبلی میں پیش کیا جائے گا، وفاقی بجٹ 10 جون کو آئے گا،...
ایک ایسے وقت میں کہ جب کہ غزہ کی پٹی آگ و محاصرے میں بری طرح سے گھر چکی ہے، اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کے آغاز سے ہی آزاد صحافیوں کو غزہ میں داخل ہونے کی اجازت تک نہیں دی! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی - انروا (UNRWA) کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی (Philippe Lazzarini) نے اپنے انتباہی بیان میں اعلان کیا ہے کہ قابض اسرائیلی رژیم حالیہ جنگ کے آغاز سے ہی غزہ کی پٹی کا غیر انسانی محاصرہ کرتے ہوئے بین الاقوامی صحافیوں کو رسائی دینے سے انکاری ہے۔ مقبوضہ علاقوں میں "انسانی صورتحال کی نگرانی" کرنے والے "اعلی حکام" میں سے ایک...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کینیڈا میں ہونے والے جی 7 سربراہی اجلاس کے لیے دعوت نامہ موصول ہوگیا۔ اس دعوت کا اعلان مودی نے خود اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر کیا۔ دعوت اجلاس سے صرف 9 روز قبل موصول ہوئی، جسے عالمی مبصرین نے بھارت کے لیے ایک دیرینہ اور شرمندگی سے بھرپور لمحہ قرار دیا ہے۔ پہلے دعوت نہ ملنے پر بھارت کو بین الاقوامی سطح پر سخت تنقید اور سفارتی سبکی کا سامنا تھا۔ جی 7 اجلاس 15 سے 17 جون 2025 کو کینیڈا کے صوبے البرٹا میں منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں دنیا کی بڑی معیشتوں کے سربراہان شرکت کریں گے۔ یاد رہے کہ بھارت اور کینیڈا کے تعلقات جون 2023 میں اس وقت شدید کشیدہ...
علمائے کرام سمیت مختلف شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو کوہاٹ، امامیہ علماء کونسل کے زیراہتمام برسی امام خمینی رح کوہاٹ، امامیہ علماء کونسل کے زیراہتمام برسی امام خمینی رح کوہاٹ، امامیہ علماء کونسل کے زیراہتمام برسی امام خمینی رح کوہاٹ، امامیہ علماء کونسل کے زیراہتمام برسی امام خمینی رح کوہاٹ، امامیہ علماء کونسل کے زیراہتمام برسی امام خمینی رح کوہاٹ، امامیہ علماء کونسل کے زیراہتمام برسی امام خمینی رح کوہاٹ، امامیہ علماء کونسل کے زیراہتمام برسی امام خمینی رح...
پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے لیے حربے استعمال کیے جا رہے ہیں، پہلے ہی فضا بنائی گئی کہ سپریم کورٹ نے کیا فیصلہ دینا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج کی خبروں کے بعد حکومت نے بات چیت کے لیے کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت نے الٹا ہم پر مزید دباؤ ڈالنے کی کوشش کی۔ پشاور میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سینیٹ انتخابات کا فوری اعلان کیا جائے، صوبے کو اس کا حق دیا جائے، سینیٹ انتخابات میں تاخیر کے...
کراچی: جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے حکومتی اعداد وشمار کو مصنوعی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابوپانے کے حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں۔ ادارہ نور حق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ معیشت کی بہتری اور مہنگائی پر قابو پانے کے تمام حکومتی دعوے آہستہ آہستہ ہوا میں تحلیل ہو رہے ہیں، مصنوعی بنیادوں پر اعداد و شمار سے معیشت کبھی بہتر نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے کہا کہ جب عام آدمی اور تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس بڑھے گا اور جاگیرداروں کو چھوٹ ملے گی، ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس، گورنر ہاؤس...
اپنے ایک بیان میں قم المقدسہ میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور مدیر دفتر کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی تعلقات میں الفاظ کا چناؤ بہت اہمیت رکھتا ہے اور ایک رہنماء کا بیان ملک کی نمائندگی کرتا ہے۔ ایسے میں، ایک متنازعہ شخصیت کو "امن کا پیامبر" قرار دینا ملک کی خارجہ پالیسی اور عوام کے جذبات کی درست عکاسی نہیں کرتا۔ اسلام ٹائمز۔ قم المقدسہ میں نمائندہ قائد ملت جعفریہ پاکستان اور مدیر دفتر علامہ بشارت حسین زاہدی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو "امن کا پیامبر" قرار دینے کے بیان نے بہت سے حلقوں میں شدید غم و غصے اور تشویش کو جنم دیا ہے۔ یہ بیان...
عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، ایرانی وزیر خارجہ نے 3 یورپی ممالک کہ جو ایران مخالف قرارداد منظور کرنے کے خواہاں ہیں، کو واضح طور پر خبردار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ہم اپنے حقوق کی کسی بھی خلاف ورزی کا فیصلہ کن جواب دینگے! اسلام ٹائمز۔ عالمی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کے بورڈ آف گورنرز کے اجلاس کے موقع پر، جس میں 3 یورپی ممالک؛ جرمنی، فرانس و برطانیہ کی جانب سے ایران کے خلاف قرارداد پیش کرنے کا اعلان کیا گیا ہے، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے ایرانی جوہری معاہدے (JCPOA) کے رکن تین یورپی ممالک کو سختی کے ساتھ خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) پارلیمانی سفارتی وفد کی رکن اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ علاقائی یا عالمی طاقتیں استحکام کو جنگ سے نہیں بلکہ امن کے ذریعے قائم رکھتی ہیں، بھارت اس روایت سے ہٹ رہا ہے،بھارت پانی کو بھی ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہا ہے، ڈیجیٹل دنیا میں الفاظ کا ہتھیار بن جانا امن کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔ جمعہ کو پارلیمانی سفارتی وفد کی پریس کانفرنس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بھارت ایک نیا اسٹریٹجک ’’نیو ایب نارمل‘‘ ترتیب دے رہا ہے جو معمول کی حکمت عملی سے بالکل مختلف...
بیجنگ :چینی وزارت تجارت کے ایک نمائندے نے کہا کہ چین جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ مل کر تجارت، سرمایہ کاری اور تکنیکی تعاون کے ذریعے صنعتی اور سپلائی چین کے شعبوں میں تعاون کرنے، نیز عالمی صنعتی اور سپلائی چین کی حفاظت، استحکام اور فعالیت کو یقینی بنانے کے لیے تیار ہے۔جمعہ کے روز چینی وزارت تجارت کے نائب وزیر یان ڈونگ نے کہا کہ اسٹرکچرل انتظامات کے حوالے سے، چین خواہاں جنوبی ایشیائی ممالک کے ساتھ نئے “دو طرفہ سرمایہ کاری کی ترغیب اور تحفظ کے معاہدے” پر دستخط کرنے یا موجودہ معاہدوں کو اپ گریڈ کرنے، نیز تجارت کی ہمواری، صنعتی و سپلائی چین اور ای کامرس جیسے شعبوں میں تعاون کے یادداشتوں پر مذاکرات کرنے کے...

عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پر عالم ِاسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد ، یہ دن ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے ،صدر مملکت آصف علی زرداری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پرعالم ِاسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے ،عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑاور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے ،اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جمعہ کو جاری...
مشیرِاطلاعات خیبرپختون خوا بیرسٹرمحمد علی سیف—فائل فوٹو مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ عیدالاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کوحتمی شکل دے دی۔انہوں نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے بروقت ازالے اور مانیٹرنگ کےلیے مرکزی کنٹرول روم قائم کردیا گیا ہے۔مشیرِاطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹرمحمد علی سیف نے کہا ہے کہ عید الاضحٰی کے موقع پر جامع صفائی پلان کو حتمی شکل دے دی ہے۔مشیر اطلاعات نے بتایا کہ عیدنماز سے قبل تمام عیدگاہوں کی مکمل صفائی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ وفاق خیبرپختونخوا کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بند کرے: بیرسٹر سیفمشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے بجٹ سے پہلے این ایف سی اجلاس بلا کر ضم اضلاع...
کوئٹہ: کوئٹہ: محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا جبکہ میدانی اور جنوبی اضلاع میں گرمی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے بعض علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ شام کے اوقات میں بارکھان اور اس کے گردونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش بھی متوقع ہے۔ درجہ حرارت کے حوالے سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کوئٹہ میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36، قلات میں 32، زیارت میں 26 اور ڑوب میں 38 ڈگری...

نیویارک ،امریکہ کا لاہور ہے، نیویارک سٹی کے میئر کی بلال بن ثابت سے ملاقات، پاکستان کرپٹو کونسل کی مسلمانوں کو عیدکی مبارکباد
نیویارک(ویب ڈیسک) پاکستان کرپٹوکونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب کی نیویارک سٹی کے میئر ایرک ایڈم سے ملاقات ہوئی ہے جس دوران دونوں رہنماؤں کے درمیان کرپٹو کے مستقبل ، اس سلسلے میں باہمی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہواہے ۔ بلال بن ثاقب نے عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے میئر کو خوش آمدید کہا اورموقف اپنایا کہ اس سب کے لیے ان کا شکریہ جو وہ کرپٹو ایکو سسٹم کے لیے کررہے ہیں، ہمیں آپ کو دورہ پاکستان کی دعوت دینے اور نیویارک سٹی اور پاکستان کرپٹو کونسل کے مل کر کام کرنے پر خوشی ہوگی ۔اس موقع پر میئرایرک ایڈم کاکہناتھاکہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ ہم...
مقررین نے کہا کہ تعلیم حکومت کی ترجیحات میں شامل نہیں، ہر سال مختص تعلیمی بجٹ میں بھی کمی کرکے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیا جاتا ہے، جامعات کی خود مختاری، طلباء کی فیسوں، نئی پی ایچ ڈی پالیسی کے مسائل جوں کے توں ہیں، حکومت تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے تعلیمی پالیسیاں ترتیب دے۔ اسلام ٹائمز۔ انجمن طلبہ اسلام کے مرکزی صدر مبشر حسین نے پری بجٹ ایجوکیشنل سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے روایتی اور تعلیم دشمن بجٹ پیش کیا تو طلبہ برادری کو سٹرکوں پر لے آئیں گے۔ ملک میں بڑھتے ہوئے تعلیمی مسائل سے نمٹنے کیلئے بجٹ میں تعلیم کیلئے مجموعی بجٹ کا کم ازکم 5 فیصد مختص کیا جائے جبکہ تعلیمی...
وفاقی فنڈز میں اٹھارہ ارب اور عوام کو بنیادی سہولتوں کیلئے بیس ارب اضافی دینے پر آمادگی ایم این ایز کا بجٹ پچاس ارب سے بڑھا کر ستر ارب کر دیا گیا ، اندرونی کہانی سامنے آگئی وزیراعظم شہباز شریف سے اقتصادی کونسل اجلاس میں سندھ حکومت کے شکووں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔تفصیلات کے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اقتصادی کونسل اجلاس کا اندرونی احوال سامنے آ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے چھوٹے صوبوں کے مسائل توجہ سے سنے، وزیر اعظم نے سندھ کے شکوے پر وفاقی فنڈز میں اٹھارہ ارب اور عوام کو بنیادی سہولتوں کے لیے بیس ارب روپے اضافی دینے پر آمادگی ظاہر کی۔اس کے علاوہ ایم این ایز کا بجٹ پچاس ارب روپے...
پاکستان کا مالی سال 2025-26 کا بجٹ جلد پیش کیا جانے والا ہے، اور اس حوالے سے حکومتی سطح پر تیاریاں عروج پر ہیں، ملک بھر کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی نظریں اس بجٹ پر یہ دیکھنے کے لیے مرکوز ہیں کہ آنے والے مالی سال میں انہیں کن سہولتوں یا ممکنہ مشکلات کا سامنا ہوگا۔ ذرائع کے مطابق حکومت اس بار بجٹ میں فری لانسرز اور سوشل میڈیا کونٹینٹ کریئیٹرز، بالخصوص ٹک ٹاکرز پر بھی ٹیکس عائد کرنے پر غور کر رہی ہے، اس سلسلے میں فری لانسرز کا مؤقف یہ ہے کہ وہ ٹیکس دینے کے لیے تیار ہیں مگر نظام کو شفاف اور آسان بنایا جائے۔ فری لانسرز سمجھتے ہیں کہ شفاف ٹیکس...
اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل پر شوبز شخصیات نے اظہارِ افسوس کرتے ہوئے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔ اسلام آباد میں 17 سالہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے بہیمانہ قتل پرعوام سمیت فنکاروں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم عمر حیات عرف کاکا نے ثناء کو اُس کے گھر میں گھس کر گولی مار کر قتل کیا۔ ملزم کو فیصل آباد سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اُس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور مقتولہ کا موبائل فون بھی برآمد ہوا ہے۔ اسلام آباد پولیس چیف کے مطابق ملزم خود بھی ٹک ٹاکر تھا اور ثناء سے دوستی کا خواہشمند تھا، لیکن بار بار انکار...
مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ علماء کونسل کوہاٹ ڈویژن کے زیراہتمام قائد انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رح کی برسی کے سلسلے میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا، جس میں علمائے کرام سمیت مختلف شخصیات اور عوام نے شرکت کی۔ مرئی بالا امام بارگاہ میں منعقدہ اس اجتماع میں خطاب کرتے ہوئے امام خمینی رح کی ملت اسلامیہ کیلئے دی گئی خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
سابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ جماعت اسلامی نے ایم ایم اے دورِ حکومت میں 75 کروڑ 75 لاکھ روپے کی لاگت سے بلامبٹ ایریگیشن چینل کا کثیر المقاصد منصوبہ منظور کروایا تھا، جس کے تحت 76 کلومیٹر طویل نہر تعمیر کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر و سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ گزشتہ چار سال سے بلامبٹ ایریگیشن اسکیم کی بندش کے باعث نہر کھنڈرات کا منظر پیش کر رہا ہے، نہر ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، جو کہ نہایت افسوسناک اور پی ٹی آئی حکومت کے لیے باعثِ شرم ہے۔ بلامبٹ نہر کی بندش کے نتیجے میں فصلیں اور باغات تباہ ہو چکے ہیں، چشمے اور کنویں خشک ہو گئے...
سرکاری ملازمین کا 10 جون کو پارلیمنٹ کے سامنے دھرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )سرکاری ملازمین نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ریلیف الانسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت...
پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا، دفتر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔دفترخارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی حکام کے بیانات کے تناظر میں ایک...

چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ،زندہ مرغی اور گوشت کی قیمتوں کے میکانزم میں نظر ثانی کی منظوری
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کونسل کا 7واں اجلاس پیسک ہاس میں منعقد ہوا جس میں یک نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ۔وزیر اعلی کی معاون خصوصی برائے پرائس کنٹرول اینڈ کموڈیٹیزڈیپارٹمنٹ سلمی بٹ،سیکریٹری ڈاکٹر احسان بھٹہ،سیکریٹری انڈسٹریز محمد عمر مسعود اور متعلقہ محکموں کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی ۔پرائس کنٹرول کونسل نے ژندہ مرغی اور گوشت کی قیمتوں کے تعین کے میکانزم میں نظر ثانی کی منظوری دیدی ۔اب زندہ مرغی اور مرغی کے گوشت دونوں کی قیمتوں کا روزانہ کی بنیاد پر نوٹیفکیشن ہوگا۔پرائس کنٹرول کونسل نے مرغی کے گوشت کی قیمتوں پر چیک اینڈ بیلنس...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی، سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی اور آبی جارحیت ہے، معرکہ حق کی طرح بھارت کو اس کی آبی جارحیت کا قومی سلامتی کمیٹی کے 24 اپریل کے اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کے تحت جواب دیں گے اور پاکستان اس معرکہ میں بھی فتح سے ہمکنار ہوگا۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت آبی وسائل سے متعلق امور پر اہم اجلاس ہوا، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت اور صوبوں سمیت تمام وفاقی اکائیوں کو ملک میں نئے پانی کے ذخائر کی تعمیر کے حوالے...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر حمیرا طارق نے عید الاضحی کے موقع پر خوشی ، مسرت، خیر سگالی اور دوستی کے رویے کو فروغ دینے کے لیے لاہور پریس کلب کی خواتین ممبرز ،مختلف اخبارات اور چینلز کی خواتین صحافیوں کو عید کے سوٹ پھول اورکتب بطور تحفہ بجھوائیں.(جاری ہے) اس موقع پر سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد، ممبر گورننگ باڈی شاہدہ بٹ، سیکرٹری اطلاعات نگران نشرواشاعت وسطی پنجاب صفیہ ناصر اور نائب نگران شازیہ محمود بھی موجود تھیں اپنے پیغام میں ڈاکٹرحمیراطارق نے خواتین صحافیوں کو عید کی مبارکباد دی اور کہا کہ اگرچہ ہم سب کے دل اہل فلسطین کے غم میں ڈوبے ہوئے ہیں...
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان 2025 میں اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا۔ پاکستان 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کی صدارت کرے گا، جو طالبان سے وابستہ افراد، گروہوں، اداروں اور تنظیموں پر اثاثے منجمد کرنے، سفر پر پابندی لگانے اور اسلحہ کی پابندی عائد کرنے کی ذمہ دار ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کا مقصد افغانستان میں امن، استحکام اور سلامتی کو لاحق خطرات کا تدارک ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق گیانا اور روس 1988 طالبان پابندیوں کی کمیٹی کے نائب صدور ہوں گے۔ پاکستان 15 رکنی سلامتی کونسل کی انسدادِ دہشت گردی کمیٹی کا نائب صدر بھی ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ سلامتی کونسل...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) نے اگلے مالی سال کے لیے 4 ہزار 224 ارب روپے کے ترقیاتی بجٹ کی منظوری دے دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا جس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، احسن اقبال، محمد اورنگزیب، عطا اللہ تارڑ، مشیر رانا ثنا اللہ اور چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور قومی اقتصادی کونسل کے دیگر ارکان نے شرکت کی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم نے شرکا کو معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی بدولت اللہ نے پاکستان کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) اور حکومت پاکستان کو 2025 کیلئے ایک جامع 67صفحات پر مشتمل سول سوسائٹی گورننس ڈائگناسٹک اسسمنٹ (GDA) رپورٹ جمع کرائی ہے جس میں ملک کے گورننس اور انسداد بدعنوانی کے نظام کا جائزہ لیتے ہوئے اہم اصلاحات تجویز کی گئی ہیں جو معاشی ترقی کیلئے ناگزیر ہیں۔ رپورٹ میں مالیاتی طرزِ حکمرانی، عوامی شعبے کے احتساب اور معاشی ضابطہ کاری میں موجود ساختی کمزوریوں کو دور کرنے کیلئے وسیع تر سفارشات پیش کی گئی ہیں۔ اہم تجاویز میں زرعی شعبے کو دی گئی ٹیکس چھوٹ (tax shelters) کا خاتمہ اور تمام ٹیکس دہندگان کیلئے یکساں ٹیکس شرح کا نفاذ، بجٹ کی جانچ کے عمل میں پارلیمانی قائمہ کمیٹیوں...
الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویژن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام کے مطابق معاملہ ابھی سپریم کورٹ کی زیر...
بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی، چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ مریم نواز، سرفراز بگٹی، علی امین، مراد شاہ کی وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں شرکت ہر صوبے نے اور وفاق نے اپنے مفادات کے مطابق بجٹ بنانا ہے، خیبرپختونخوا کو حقوق مل رہے ہیں، وفاق اور صوبے دونوں کو فائدہ ہو گا،علی امین گنڈاپور کی میڈیا سے گفتگو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل میں ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا گیا۔رپورٹ کے مطابق قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کیلئے 4۔2 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی منظوری دی۔ذرائع پلاننگ کمیشن نے کہا کہ بلوچستان میں این 25 کیلئے بجٹ میں کٹوتی کر دی گئی۔این 25 کیلئے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) الیکشن کمشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویڑن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام کے مطابق...
وزیراعلی پنجاب مریم نواز، سی ایم بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیر اعلی کے پی علی امین، سی ایم سندھ مراد شاہ اجلاس میں شریک قومی اقتصادی کونسل نے ایک ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی بجٹ منظور کرلیا، کونسل نے 13 ویں پانچ سالہ منصوبے، اڑان پاکستان پروگرام اور دیگر سمیت تمام نکات کی اتفاق رائے سے منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اجلاس وزیراعظم کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے 6 نکاتی ایجنڈا کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ اجلاس کو مالی سال 2024-2025 میں معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے نظر ثانی شدہ اشاریے پیش کیے گئے۔ اجلاس کو بتایا...
سٹی 42: پاکستان اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے مختلف ذیلی اداروں کا رکن مقر ر ہوگیا ، پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی کمیٹی کا چیئرمین مقرر اور انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر ہوگیا ترجمان پاکستانی مستقل مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی اس کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جو قرارداد 1988 (2011) کے تحت قائم کی گئی تھی,یہ کمیٹی طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے,اس کے ساتھ ساتھ، پاکستان کو انسداد دہشت گردی کمیٹی کا نائب چیئرمین بھی مقرر کیا گیا ہے، یہ کمیٹی قرارداد 1373 (2001) کے نفاذ کی نگرانی کرتی ہے, پاکستان کو سلامتی کونسل کے غیر رسمی...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد علاقے اس وقت کالعدم تنظیموں کے رحم و کرم پر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کشمور، شکارپور اور بلوچستان میں بدترین بدامنی، جعلی مینڈٹ کی حامل حکومت اور ریاستی ادارے قیام امن میں ناکام ہو چکے ہیں۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ضلع کشمور میں بڑھتی ہوئی بدامنی، مسلح ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری اور ریاستی اداروں کی مسلسل ناکامی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کشمور، شکارپور، جیکب آباد، گھوٹکی، کچے کے ڈاکوؤں کے، جبکہ بلوچستان کے متعدد...
پاکستان طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنیوالی اقوام متحدہ کی کمیٹی کا چیئرمین مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )پاکستان کو طالبان پر عائد پابندیوں کے نفاذ کی نگرانی کرنے والی اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی کمیٹی کا چیئرمین منتخب کر لیا گیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے مطابق پاکستان کو اقوام متحدہ کی انسداد دہشتگردی کمیٹی کا بھی نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے۔ یہ کمیٹی اقوام متحدہ کی قرارداد 1373 کے نفاذ کا جائزہ لیتی ہے جو سن 2001 میں منظور کی گئی تھی۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن نے کہا کہ پاکستان سلامتی کونسل کے غیر رسمی ورکنگ گروپ برائے دستاویزات اور سلامتی کونسل کے ورکنگ گروپ...
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں ایک ہزار ارب روپے وفاقی جبکہ 2869 بلین روپے صوبائی ترقیاتی منصوبوں کے اخراجات کے لیے مختص کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں قومی اقتصادی کونسل کے 6 نکاتی ایجنڈے کی اتفاق رائے سے منظوری دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں آئندہ بجٹ کی تیاریاں جاری، نان فائلرز کے لیے بُری خبر آگئی اجلاس کو مالی سال 25-2024 میں معیشت کی کارکردگی کے حوالے سے نظر ثانی شدہ اشاریے پیش کیے گئے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ 25-2024 میں 3483 بلین روپے سالانہ قومی ترقیاتی پروگرام پر خرچ کیے جا رہے ہیں، جس میں 1100 بلین روپے وفاق جبکہ 2383 بلین روپے صوبوں کا...
سٹی 42 : قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں 2025-2026 کے سالانہ ترقیاتی پلان کی منظوری دے دی گئی، ان ترقیاتی منصوبوں میں صحت، تعلیم، انفرا سٹرکچر، واٹر سیکٹر، اور ہاؤسنگ کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس کے آغاز میں وزیراعظم نے شرکاء کو 10 مئی کے معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی بدولت معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے نوازا، بھارت کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جس سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے ملاقات کی اور کے فور منصوبے، ٹرانسپورٹ کے مسائل سمیت کراچی حیدرآباد کے ترقیاتی پیکج کی یقین دہانی کرائی ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے کنوینر متحدہ قومی موومنٹ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر قیادت ایم کیو ایم کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفیٰ کمال ، اراکین قومی اسمبلی امین الحق ، ڈاکٹر فاروق ستار اور جاوید حنیف شامل تھے۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے وفد سے وفاقی بجٹ 2025-2026 پر مشاورت کی اس موقع پر ایم کیو ایم نے بھی بجٹ کے حوالے سے اپنی تجاویز پیش کیں۔ وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد سے گفتگو...
اسلام آباد: قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دے دی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں وفاق اور صوبائی حکومتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی، قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ختم ہو گیا، وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ وزیراعظم ہاؤس سے روانہ ہو گئے۔ قومی اقتصادی کونسل نے آئندہ مالی سال کے معاشی اہداف کی منظوری دے دی، کونسل نے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی پلان کی بھی منظوری دے دی۔ نیشنل اکنامک کونسل سے 1 ہزار ارب روپے کا وفاقی ترقیاتی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 جون ۔2025 )وزیراعظم شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے مشاورت کاآغاز کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کے لیے مدعو کرلیا ہے نجی ٹی وی کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی.(جاری ہے) وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، چیف الیکشن کمشنر اور 2 ممبران نے آرٹیکل215 کے تحت کام جاری رکھا ہوا ہے وزیراعظم نے مزید کہا ہے کہ آرٹیکل...
---فائل فوٹو سپریم کورٹ کراچی کی رجسٹری میں قومی ایئرلائن کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سماعت کے دوران عدالت نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ حکومت کا کوئی فورم ہونا چاہیے جو برطرف ملازمین کے کیسز کا فیصلہ کرے۔سپریم کورٹ کراچی کی رجسٹری میں قومی ایئرلائن کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست پر جسٹس محمد علی مظہر نے سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ قومی ایئرلائن انتظامیہ نے ملازم ندیم لودھی کو 2015ء میں برطرف کیا تھا، سندھ ہائی کورٹ نے برطرفی کے خلاف درخواست مسترد کی تو سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا۔سپریم کورٹ نے سرکاری اور نجی اداروں سے ملازمین کی برطرفیوں کا فورم نہ ہونے ہر برہمی کا اظہار کرتے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے ممتاز میڈیا گروپ کے مرکزی دفتر کا دورہ کیا، جہاں سی ای او ممتاز میڈیا گروپ احسن طارق نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر اطلاعات نے ڈیلی ممتاز کے ایڈیٹر طارق محمود سمیر سے ان کے برادر نسبتی محمد اسلم کی وفات پر تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی۔ دورے کے دوران عطا تارڑ نے ممتاز میڈیا گروپ کے مختلف شعبہ جات اور دفاتر کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پرنسپل انفارمیشن آفیسر مبشر حسن بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔ وزیراطلاعات نے ادارے کے عملے سے ملاقات کی اور ان کے کام کو سراہتے ہوئے میڈیا گروپ کے لیے نیک خواہشات...

وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے اپوزیشن لیڈر کو مشاورت کی دعوت دے دی
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے نئے چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی تقرری کے لیے مشاورت کا عمل باضابطہ طور پر شروع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں وزیراعظم نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کو ملاقات کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے ایک خط ارسال کیا ہے۔ اپنے خط میں وزیراعظم نے واضح کیا ہے کہ چیف الیکشن کمشنر اور دونوں ممبران کی مدتِ ملازمت 26 جنوری کو ختم ہو چکی ہے، تاہم وہ آئین کے آرٹیکل 215 کے تحت اپنی ذمہ داریاں تاحال سرانجام دے رہے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ آئین کے آرٹیکل 218 کے تحت ان عہدوں پر تقرری کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی کو بھجوائے...
---فائل فوٹوز اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی پیٹرن انچیف سے ملاقاتیں نہ کروانے پر توہینِ عدالت کا کیس غلطی سے مقرر ہونے کے باعث آج کی کاز لسٹ سے نکال دیا گیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق کیس غلطی سے مقرر ہو گیا تھا۔یاد رہے کہ پیٹرن انچیف، عمران خان کے فوکل پرسن نیازاللّٰہ نیازی نے 24 مارچ کے عدالتی آرڈر پر عمل نہ کرنے پر توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے جس کی قائم مقام چیف سرفراز ڈوگر کی سربراہی میں لارجر بینچ نے سماعت کرنی تھی۔جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس محمد آصف بھی بینچ کا حصہ تھے۔

وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کی حکمت عملی ترتیب دے ، وزیراعظم شہبازشریف کا اجلاس سے خطاب
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ریلوے کو جدید بنیادوں پر ترقی دینے کو قومی پالیسی کا اہم جزو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی معاشی اور صنعتی ترقی کے لئے ملک بھر کے ریلوے انفراسٹرکچر کی پائیدار بنیادوں پر تعمیر نو کرنے کی ضرورت ہے ، وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ تجارتی روابط بڑھانے کے لئے ریلوے اپنے نیٹ ورک کو وسیع کرنے کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم نے ان خیالات کا اظہار بدھ کو اپنی زیر صدارت پاکستان ریلویز سے متعلق امور پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویڑن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔آڈٹ حکام...
مظفر آباد(اوصاف نیوز) سپریم کورٹ آزاد کشمیر نے تنزیلہ شکیل بنام ڈائریکٹر جنرل محکمہ بہبود آبادی اپیل کے فیصلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے 144 مستقل سوشل موبلائزر کا ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹریٹ بہبودآبادی کی جانب سے جاری حکم نامہ میں کہا گیا ہے سیکرٹری بہبود آبادی آزادکشمیر نے عدالت عظمیٰ کے فیصلہ کی روشنی میں114سوشل موبلائزر کو نوکری سے فارغ کر دیا ہے۔ آزادکشمیر بھر میں144سوشل موبلائزر کو 3فروری 2021میں سکیل بی 7میں مستقبل بنیادوں پر بھرتی کیا گیا تھا جن کی تقرریاں اب منسوخ کردی گئی ہیں۔ ملازمین کو اشتہار جاری کرکے بھرتی کیا گیا تجا جس پر ایک امیدوار تنزیلہ شکیل نے اپیل کی جس پر بے قاعدگی ثابت ہونے پر...
الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویژن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام کے مطابق معاملہ ابھی سپریم کورٹ کی زیر سماعت...
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے پی آئی اے میں گریڈ6کے ملازم کی برطرفی کیخلاف درخواست پر سندھ حکومت کی اپیل خارج کردی ،جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ وفاقی حکومت کو بھی لکھ چکا ہوں کہ اس معاملے کو دیکھیں،برطرف ملازمین کے پاس ماسٹر آف سرونٹ کے سوا کوئی فورم نہیں،حکومت کا اپنا فورم ہونا چاہئے جو ملازمین کے کیسز کے بروقت فیصلے کرے،برطرف ملازمین کے کیس20،20سال چلتے ہیں،کیسز کی پیروی کرتے ہوئے ملازمین انتقال کرجاتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں پی آئی اے میں گریڈ6کے ملازم کی برطرفی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی،عدالت نے سرکاری اور نجی ملازمین کی برطرفیوں کے خلاف فورم نہ ہونے پراظہار برہمی کیا۔...
نیب کے زیرِ اہتمام بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی 12 جون کو ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) قومی احتساب بیورو (نیب) نے قومی احتساب آرڈیننس 1999 کے سیکشن 33 ای کے تحت بحریہ ٹاؤن کی متعدد غیر منقولہ جائیدادوں کی نیلامی کا اعلان کیا ہے، جو 12 جون بروز جمعرات صبح 11 بجے نیب ریجنل آفس، نزد لال مسجد، اسلام آباد میں منعقد کی جائے گی۔نیلامی کا مقصد نیب قوانین کے تحت پلی بارگیننگ کی ڈیفالٹ شدہ رقوم کی وصولی ہے۔ اس سلسلے میں درج ذیل جائیدادیں نیلام کی جائیں گی:بحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس، پلاٹ نمبر 7-E، پارک روڈ، بحریہ ٹاؤن فیز 2، راولپنڈیبحریہ ٹاؤن کارپوریٹ آفس ٹو، پلاٹ نمبر 7-D، پارک...
واشنگٹن، ڈی سی(اوصاف نیوز) پاکستان کے کرپٹو اور بلاک چین کے وزیر مملکت اور پاکستان کرپٹو کونسل کے سی ای او بلال بن ثاقب نے وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ کی کونسل برائے ڈیجیٹل اثاثہ جات کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر رابرٹ ‘بو’ ہائنس سے ملاقات کی تاکہ مستقبل میں ڈیجیٹل اثاثوں کے ڈھانچے، Bitco کے ڈی سینٹائزڈ ڈھانچے میں اسٹریٹجک صف بندی پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔ بو ہائنس وائٹ ہاؤس میں ڈیجیٹل اثاثوں کے لیے امریکی صدر کی کونسل آف ایڈوائزرز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر کام کرتے ہیں، جہاں وہ ڈیجیٹل اثاثوں کی جدت، ریگولیشن، اور ابھرتی ہوئی مالیاتی ٹیکنالوجیز پر قومی پالیسی کی ترقی کی رہنمائی کرتے ہیں۔ جنوری 2025 میں صدر ٹرمپ کی طرف سے...
لاہور: ریلوے حکام نے لاہور میں اپنے ذیلی ادارے شعبہ پراکس کے دفاتر کو تالے لگا کر سیل کر دیا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق پراکس آفس برٹ ہال اور جی ٹی روڈ پر واقع بکنگ آفس کو تالے لگا دیے گئے۔ ڈویژنل انجینیئر ریلوے لاہور ڈویژن نے پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ آفس کو سیل کیا۔ دفاتر کی بندش پر افسران سمیت ملازمین میں پریشانی کی لہر پیدا ہوگئی کیونکہ 2 ماہ قبل پراکس کے 80 ملازمین کو نوکریوں سے فارغ کر دیا گیا تھا۔ ریلوے حکام نے شعبہ پراکس کو 2 ماہ قبل ختم کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا تھا۔ دوسری جانب، پراکس حکام کا کہنا ہے کہ پراکس دفاتر سیل کرنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 03 جون 2025ء) بحرین، کولمبیا، جمہویہ کانگو، لٹویا اور لائبیریا دو سال کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن منتخب ہو گئے ہیں۔پانچوں ممالک یکم جنوری 2026 سے رکنیت سنبھالیں گے۔ ان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاکستان، پانامہ اور صومالیہ بھی سلامتی کونسل کے غیرمستقل رکن ہیں جن کا انتخاب گزشتہ سال عمل میں آیا تھا۔سلامتی کونسل 15 ارکان پر مشتمل ہے جن میں چین، فرانس، روس، برطانیہ اور امریکہ کو مستقل رکن کا درجہ حاصل جو کسی فیصلے یا قرارداد کو ویٹو کرنے کا اختیار بھی رکھتے ہیں۔ باقی 10 ارکان کا انتخاب جنرل اسمبلی دو سالہ مدت کے لیے کرتی ہے۔یہ انتخاب ہر سال خفیہ رائے شماری کے...