2025-05-17@17:13:53 GMT
تلاش کی گنتی: 4791
«کرتی ہیں»:
(نئی خبر)
رانا فاران یامین: پولیس ذرائع کے مطابق لاہور ایئرپورٹ کے قریب ایک بھارتی ڈرون کو کامیابی سے مار گرایا گیا , ڈرون کی لمبائی تقریباً 5 سے 6 فٹ بتائی جا رہی ہے اور اسے سرحد پار سے آپریٹ کیا جا رہا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈرون کو پاکستانی سیکیورٹی سسٹم نے بروقت شناخت کرتے ہوئے سسٹم جام کر کے زمین پر گرایا۔ ڈرون انتہائی حساس مقامات کی جاسوسی کے لیے بھیجا گیا تھا اور اس میں دھماکہ خیز مواد بھی موجود تھا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی مزید بتایا گیا ہے کہ ڈرون جیسے ہی ایک اہم عمارت کے قریب پہنچا تو اسے گرانے کی کوشش کے دوران شدید...

جارح بھارت کی زبردست پٹائی، ہار مان کر معافیاں مانگنے لگا: پاک فوج کو جوابی کارروائی کا مکمل اختیار: قومی سلامتی کمیٹی
اسلام آباد؍ سیالکوٹ (خبرنگار خصوصی+ این این آئی+ نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ نامہ نگار) قومی سلامتی کمیٹی نے بھارتی جارحیت، بزدلانہ غیر قانونی جنگی اقدام کو پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے مناسب وقت، جگہ اور طریقے سے جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے تاکہ بے گناہ پاکستانیوں کے قتل اور خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی کا بدلہ لیا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے مسلح افواج کو مناسب کارروائی کا مکمل اختیار دیدیا ہے، پوری قوم مکمل طور پر متحد اور پرعزم ہے کہ اگر مزید کوئی جارحیت ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔ وزیراعظم شہباز...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) بھارت کے بزدلانہ حملے پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو متنبہ کیا گیا کہ ایسے غیر ذمے دارانہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہ بھارت کا جارحانہ اقدام پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹراور...
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ ہمیں خدشہ تھا کہ بھارت جارحیت کرے گا، بھارت نے عام شہریوں کو نشانہ بنایا، جن مقامات کو نشانہ بنایا گیا وہاں دہشت گردی کے کیمپ نہیں تھے۔ وہ بین الاقوامی نشریاتی اداروں سے گفتگو کر رہے تھے۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت نے پاکستان کے پانچ مختلف مقامات پر بلا اشتعال حملہ کیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچے شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی اور مقامی صحافیوں کو دو روز قبل لائن آف کنٹرول کے قریب ان تمام علاقوں کا دورہ کرایا گیا جن کے بارے میں بھارت نے جھوٹا دعوی کیا کہ وہاں دہشت گردوں کے...
لاہور‘ بہاولپور‘ مریدکے‘ نکیال‘ الہٰ آباد‘ فیروزوالہ (خصوصی نامہ نگار+ نامہ نگاران) مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ سول و فوجی افسران، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے افسران کی موجودگی میں قومی پرچم میں لپٹے شہداء کو سپرد خاک کیا گیا۔ مرید کے مسجد پر انڈین جارحیت کے دوران شہید ہونے والے سمندری کے شہری کا جسد خاکی سمندری پہنچ گیا۔کور کمانڈر بہاولپور نے بھارتی میزائل حملے میں زخمیوں کی عیادت کیلئے وکٹوریا ہسپتال کا دورہ کیا۔ تفصیل...
لاہور: گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ آج انڈیا نے جو بزدلانہ حملہ کیا وہ ایک بڑی بھونڈی سازش تھی،انھوں نے ہمارے عام نہتے شہریوں کو ہٹ کیا،میں اپنی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوںکہ انھوں نے بڑے زبردست طریقے سے اس کا جواب دیا اور جن رافیل طیاروں پر وہ بڑا مان کیے بیٹھے تھے وہ بھی گرگئے۔ ایکسپریس نیوز کے کنٹرول روم میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پھر انڈیا کا بہت سارا نقصان فوجی پوسٹوں کا ہوا، پاکستان کی بڑائی یہ ہے کہ انھوں نے کسی بھی سویلین آبادی پرکوئی جواب نہیں دیا۔ گروپ ایڈیٹر ایکسپریس ایازخان کا کہنا ہے کہ اس میں بڑی کلیئریٹی ہے، اعلامیہ آپ کے سامنے...
حکومت کے مطابق یہ ایمرجنسی ریلیف شیلٹر ہری پور اور صوابی کے 62 ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ہری پور کے 22 اور ڈسٹرکٹ صوابی کے 40 اسکولوں میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے دو اضلاع میں بھارتی جنگی جنون کے پیش نظر ہنگامی امدادی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت نے خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور اور صوابی میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر قائم کیے ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ ایمرجنسی ریلیف شیلٹر ہری پور اور صوابی کے 62 ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ہری پور کے 22 اور ڈسٹرکٹ صوابی کے 40 اسکولوں میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر...
بھارت کے مختلف شہروں میں پاکستان کے خوف سے بلیک آؤٹ کردیا گیا جبکہ بھارتی سوشل میڈیا پر مہاراشٹر اور امرتسر میں دھماکوں کی خبریں گردش کررہی ہیں۔ بھارتی پنجاب کے شہر امرتسر میں رات کو مکمل بلیک آؤٹ کر دیا گیا جس کے بعد شہر بھر میں بے یقینی اور تشویش کی فضا پیدا ہو گئی۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کو گھروں میں رہنے اور لائٹیں بند رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ انتظامیہ کی جانب سے بلیک آؤٹ کی وجوہات فوری طور پر واضح نہیں کی گئیں، تاہم سوشل میڈیا پر امرتسر اور مہاراشٹر میں دھماکوں کی اطلاعات پر مبنی پوسٹس وائرل ہو رہی ہیں۔ مزید پڑھیں: پاکستان نے بھارت کا رافیل طیارہ مار گرایا ہے؛...
بھارت نے پاکستان کے ساتھ کشیدگی کے دوران 3 جنگی جہازوں کے تباہ ہونے کی تصدیق کردی۔ بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے امریکی میڈیا کو بتایا کہ ان کے 3 جنگی جہاز گر کر تباہ ہوگئے ہیں، جس کے بعد وہ ان وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں معصوم شہریوں کے ناحق خون کے آخری قطرے تک کا حساب لیا جائےگا، ڈی جی آئی ایس پی آر دوسری جانب امریکی جریدے نے بتایا ہے کہ بھارتی پنجاب اور مقبوضہ کشمیر میں گر کر تباہ ہونے والے بھارتی طیاروں کے حوالے سے وہاں کے عینی شاہدین نے تصدیق کی ہے۔ اس سے قبل بھارتی اخبار نے بھی تصدیق کی تھی کہ پاکستان کی فضائیہ نے 3 بھارتی جنگی جہازوں کو...
بھارتی حکام نے اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ تین بھارتی طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں، تاہم تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاک فضائیہ نے بدھ کی رات بھارت کی جانب سے کی گئی فضائی جارحیت کا مؤثر جواب دیتے ہوئے پانچ بھارتی جنگی طیارے مار گرائے جن میں تین جدید رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق بھارتی سیکیورٹی آفیشل نے نام نہ بتانے کی شرط پر اس بات کی تصدیق کر دی ہے کہ بھارت کے تین طیارے گر کر تباہ ہوئے ہیں تاہم تفصیلات فی الحال واضح نہیں ہیں۔ مزید دو سیکیورٹی حکام نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ چند بھارتی طیارے حادثے کا شکار ہوئے...
غصے، جنون اورہیجان میں کیے گئے فیصلے ہمیشہ تباہی کا باعث بنتے ہیں، پاکستان پر حملہ بھارتی قیادت کی عقل دشمنی کی بہترین مثال ہے۔پہلگام واقعہ بھارتی قیادت کے اعصاب، ہوشمندی اور تدبر کا امتحان تھا جس میں وہ بری طرح فیل ہوئی ہے۔ چھ اور سات مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستانی سرزمین پر میزائل داغ کر ثابت کردیا کہ مذہب اور قوم پرست نظریات کی حامل قیادت دانشمندانہ فیصلہ کرنے کے قابل نہیں ہوتی، پہلگام واقعہ کئی سربستہ راز لیے ہوئے ہے، پاکستان نے آفر بھی کی کہ مشترکہ یا غیرجانبدار عالمی ٹیم تحقیقات کرے تاکہ پتہ چل سکے کہ یہ واقعہ کرانے والی قوتیں کون سی ہیں لیکن بی جے پی کوئی صائب فیصلہ نہ کرسکی۔...
بھارتی فضائیہ نے اپنی حدود سے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جس میں 26شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا۔ بھارتی حملے کے جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرون مارگرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سخوئی طیارہ شامل تھا۔ بھارت کے بزدلانہ حملے پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، جب کہ قومی سلامتی کمیٹی کے ہنگامی اجلاس کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق بھارت کے ہر حملے کے جواب کا وقت، جگہ اور طریقہ خود منتخب کریں گے، مسلح افواج کو مکمل جوابی کارروائی کا اختیار دے دیا...
چھ مئی کی رات بھارت نے بزدلوں کی طرح حملہ کر کے پاکستانی سول عمارتوں کو میزائیل حملوں کا نشانہ بنایا جن میں مساجد شامل تھیں۔24 بھارتی میزائلوں کے حملے میں بچوں سمیت چھبیس پاکستانی شہید ہو گئے اور چھیالیس زخمی ہوئے۔ بھارتی حکمران طبقہ جنگی جنون میں پاگل ہو چکا ہے اور تمام اخلاقیات بھُلا کر جنوبی ایشیا کو جنگ میں جھونکنا چاہتا ہے۔اس حملے میں نیلم ۔جہلم ہائیڈروپاور پروجیکٹ کو بھی نشانہ بنایا گیا جو ایک نہایت خطرناک عمل ہے۔ پانی انسان کی زندگی برقرار رکھنے کے لیے لازم ہے اور اس پر کسی قسم کی روک ٹوک کھڑی کرنا سراسر اعلان جنگ کے مترادف ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حملے میں فرانس کی طیارہ ساز کمپنی ڈیسے...
MURIDKAY: مرید کے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے ڈاکٹر خالد محمد عالم اور ادارے کے خادم مدثر طفیل کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرید کے میں شہید ہونے والے ڈاکٹر خالد محمد عالم کی نماز جنازہ سمندری میں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں فوجی و سول افسران، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید ڈاکٹر خالد محمد عالم کے نماز جنازہ کے موقع پر جذباتی مناظر دیکھے گئے اور پاکستان زندہ باد کے نعروں گونجے، شہید ڈاکٹر خالد محمد عالم کو سرکاری اعزاز کے ساتھ مقامی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا۔ اس موقع پر نماز جنازہ کے شرکا نے بھارت کو منہ توڑجواب...
اسلام آباد ( نیوزڈیسک)پاک بھارت جنگ کے بادل مزید گہرے ہو تے جا رہے ہیں۔ اس حوالے سے وفاقی دارلحکومت میں اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف کی جانب سے تجارتی مراکز میں لائٹس بند کرنے کے اعلانات کئے گئے۔ کیو آر ایف نے اعلان کیا کہ حکومت کی طرف سے احکامات ہیں تمام تجارتی مراکز کی لائٹس بند کر دی جائیں۔ قبل ازیں بھارتی جارحیت اور سکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں مکمل بلیک آؤٹ برقرار رکھنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ راولپنڈی انتظامیہ کی جانب سے جاری حکم نامے کے مطابق نجی ہاؤسنگ سوسائٹیوں میں شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک مکمل بلیک آؤٹ رہے گا۔حکم نامے میں کہا...
—فیس بک ویڈیو گریب مریدکے میں بھارتی حملے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی گارڈ مدثر طفیل کو چونیاں میں ان کے آبائی گاؤں میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔شہید سیکیورٹی گارڈ مدثر طفیل کی نمازِ جنازہ چونیاں میں ان کے گاؤں گہلن ہٹھاڑ میں ادا کی گئی۔شہید کی نمازِ جنازہ میں اہلِ علاقہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئیلیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے 7 سال کے بیٹے... نمازِ جنازہ کے بعد شہید کو پورے اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کر دیا گیا۔مدثر طفیل کی نمازِ جنازہ اور تدفین کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔شہید مدثر طفیل مریدکے میں...
راولپنڈی ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 07 مئی 2025ء ) ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی، اس وقت 57 افراد زخمی ہیں، الحمدللہ افواج پاکستان کی کوئی شہادت نہیں ہوئی، ایئرفورس کے کسی طیارے کو بھی نقصان نہیں پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی شب کو پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے پریس کانفرنس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی حملوں کے بعد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارت کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری کے باعث شہادتوں اور زخمیوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ پاکستانی شہدا کی تعداد بڑھ کر 31 ہو گئی اور اس وقت...

ابھینندن کے واقعے کے بعد بھارتی فوج کا پول کھل گیا تھا‘، اعجاز اسلم اور ریما کا بھارتی جارحیت پر جواب
سٹی 42: پاکستان کی سینئر اداکارہ ریما اور اداکار اعجاز اسلم بھارتی جارحیت پر بول پڑے، شوبز ستاروں نے کہا ہمیں اپنی افواج اور جوانوں پر فخر ہے ریما نے کہا کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور اپنے دشمن کو منہ توڑ جواب دینا جانتا ہے، پاک فوج ایمان سے سرشار سیسہ پلائی دیوار کی مانند عوام کے ساتھ اکٹھی ہے، بھارت ذاتی مفادات نکال کر عوام اور انسانیت کی فلاح کو ترجیح دے۔ہ بھارت خطے کے امن کو خراب مت کرے، پاکستان زندہ باد ہے ہمیشہ زندہ باد رہے گا۔ ملتان؛ پاک فوج کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی اس کے علاوہ اداکار اعجاز اسلم نے بھارت کی بزدلانہ کارروائی پر برہمی کا اظہار...
پاکستان کے خلاف اشتعال انگیز گفتگو کرنے والے بھارتی ٹی وی کے پروگرام میں پاک افواج کی صلاحیتوں کی گونج سنائی دی۔ بھارت کے جارح مزاج انڈین صحافی ارناب گوسوامی اکثر خبروں میں رہتے ہیں اور ان کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ انڈیا کے سب سے متنازع ٹی وی اینکر ہیں۔ وہ اپنے پروگرامز میں پاکستان کے خلاف نفرت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں۔ ارناب گوسوامی جو پاک بھارت جنگ کے حامی ہونے اور جارحانہ صحافت کی وجہ سے مشہور ہیں ان کا ایک ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے جس میں ان کے پروگرام میں موجود مہمان پاک فوج کی تعریفیں کرتے نظر آ رہے ہیں۔ میزبان کے سوال کا جواب...
پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں 31 شہری شہید اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں معصوم بچے شہید ہوئے، جنہوں نے اپنی زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں، جن کو بھارت نے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب کو نشانہ بنایا، ہم بھارت ہی سے اس بزدلانہ اقدام کی توقع کرسکتے ہیں۔ پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم سب پہ روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ کس طرح بھارت پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے، اس کے شواہد دنیا کے سامنے ہیں، جب پاکستان...
دفاعی ماہرین کا اپنے مشترکہ بیان میں کہنا تھا کہ بھارت کے معصوم پاکستانی عورتوں اور بچوں پر بزدلانہ حملے کے جواب میں عوام نے کہا ہے کہ 1965ء میں بھی ہم نے خون کی قربانی دی تھی، اب بھی تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مسلح افواج کے ساتھ جب بھی دشمن نے پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھا، پاکستانی عوام مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے معصوم پاکستانی عورتوں اور بچوں پر بزدلانہ حملے کے جواب میں عوام نے کہا ہے کہ 1965ء میں بھی ہم نے خون کی قربانی دی تھی، اب بھی تیار ہیں۔ دوسری جانب بزرگ...
راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ 6 اور 7 کی شب بچوں اور 31 معصوم شہریوں کو شہید کرنا بھارت کی دہشت گردی ہے اور اس کا ہم بھرپور جواب دیں گے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچے جنہیں زندگی کی بہاریں دیکھنی تھیں کیا یہ وہ دہشت گرد ہیں جنہیں بھارت نے نشانہ بنایا۔ ہمیں بھارت سے اسی طرح کی چیزوں اور بربریت کی امید تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے دہشت گردی کو فروغ دینے کے ثبوت دنیا کے سامنے ہیں اور آج عالمی سطح پر سب جانتے ہیں کہ بھارت دہشت گردی و قتل و غارت میں ملوث ہے۔ ڈی جی آئی ایس...
پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) 10 میں اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ سے قبل انڈین حملوں کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔ اس موقع پر تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز نے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی جس کے بعد اسٹیڈیم میں پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا۔اسٹیڈیم میں شائقین کرکٹ نے پاک فوج زندہ باد کے فلگ شگاف نعرے لگائے۔
اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے بتایا ہے کہ بھارتی حملوں میں اس وقت تک 31 معصوم شہری شہید اور 57 زخمی ہو چکے ہیں۔اسلام آباد میں پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے نیوز کانفرنس میں کہا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارا دشمن اتنا بزدل ہے کہ رات کو چھپ کر معصوم شہریوں اور آبادیوں کو نشانہ بناتا ہے، دشمن اتنا بزدل ہے کہ مدِمقابل فوج سے لڑنے کے بجائے شہریوں کو نشانہ بناتا ہے۔ڈی جی آئی...
پاکستان کی جانب سے جدید جنگی طیارے رافیل کو گرائے جانے کی ایک فرانسیسی اعلیٰ عہدیدار نے بھی تصدیق کردی۔ فرانسیسی انٹیلی جنس کے ایک اعلیٰ عہدے دار نے امریکی ٹیلی ویژن ’سی این این‘ کو بتایا کہ ہندوستانی فضائیہ کے زیر استعمال ایک رافیل لڑاکا طیارے کو پاکستان نے مار گرایا۔ پہلی بار ایسا ہوا ہے کہ فرانسیسی ساختہ جدید ترین جنگی طیاروں میں سے ایک لڑائی میں ضائع ہوا ہے۔ سی این این کے مطابق پاکستان نے بدھ کے اوائل میں دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی حملوں کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے 5 طیاروں کو مار گرایا ہے، جن میں 3 رافیل بھی شامل ہیں۔ بھارتی حکام نے تاحال پاکستان کے اس دعوے پر کوئی...
پیرس(نیوز ڈیسک) ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلیجنس افسر نےامریکی خبررساں ادارے کو دیئے گئے ایک بیان میں انکشاف کیا ہے کہ بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل جنگی طیارہ پاکستان کی کارروائی میں تباہ ہوا، جو ممکنہ طور پر دنیا میں پہلی مرتبہ کسی فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے کے لڑاکا کارروائی میں تباہ ہونے کا واقعہ ہے۔ پاکستان نے آج صبح دعویٰ کیا تھا کہ اس نے بھارتی حملے کے جواب میں بھارتی فضائیہ کے پانچ طیارے مار گرائے، جن میں تین رافیل جنگی طیارے بھی شامل ہیں۔ تاہم بھارتی حکام کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔ فرانسیسی اہلکار نے بتایا کہ فرانسیسی حکام اس بات کی تحقیقات کر رہے ہیں کہ آیا پاکستان نے واقعی...
اسلام آباد میں 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ کے موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا بزدلی کی بدترین مثال ہے، اس قسم کے غیرفطری اور غیر ذمہ دارانہ اقدامات بھارتی حکومت کی جارحانہ ذہنیت اور تکبر کو ظاہر کرتے ہیں، جو نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کے لیے بھی خطرہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونیوالے 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہیں، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہیں، پہلگام حملے سے متعلق بھارت کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں، بھارتی قیادت نے ایک بار پھر جعلی مظلومیت کا بیانیہ اپنایا۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت نے عالمی برادری کی...
گزشتہ رات سے ہی بھارت کےبزدلانہ حملے کے بعد بھارت کے سیلبرٹیز اس حملے کو جسٹیفائی کرنے کی کوششوں میں ہیں جس میں 26 معصوم شہری شہید ہوئے۔ ایسے میں انڈین ساؤتھ فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ امینہ نظام نے اپنی خاموشی توڑتے ہوئے اس بھارتی حملے کی مذمت کی ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر ایک اسٹوری میں اپنا پیغام شیئر کرتے ہوئے امینہ نے کہا کہ انہیں افسوس ہے کہ ہمارے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا جبکہ بہت سے سوالات ابھی تک بے جواب ہیں اور ملک کی معاشی حالت اپنی بدترین سطح پر ہے۔ امینہ نے مزید کہا کہ یاد رکھیں، جنگ کبھی امن نہیں لاتی اور نہ ہی قتل، میں اس کی حمایت...

فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کا رافیل طیارہ مار گرانے کی تصدیق کردی
پیرس(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایک اعلیٰ فرانسیسی انٹیلیجنس اہلکار نے امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو بتایا ہے کہ پاکستان نے بھارتی فضائیہ کا ایک رافیل جنگی طیارہ مار گرایا ہے جو کہ اس جدید فرانسیسی ساختہ طیارے کی جنگ میں پہلی تباہی قرار دی جا رہی ہے۔ سی این این کے اینکر پرسن کی جانب سے ایکس پیغام میں کہا گیا کہ پاکستان نے بدھ کے روز دعویٰ کیا کہ اس نے بھارتی فضائیہ کے پانچ لڑاکا طیارے مار گرائے ہیں، جن میں تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ یہ کارروائی بھارت کے مبینہ فضائی حملوں کے ردعمل میں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی جانب سے تاحال اس دعوے پر کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں...
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں تعینات سفیروں کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دیتے ہوئے انہیں بھارتی حملوں سے آگاہ کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی سنگین خلاف ورزی ہیں، بھارتی کارروائیاں خطے کے امن و استحکام کےلیے خطرہ ہیں، یہ حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ کہا جا رہا ہے رافیل طیارے بہت اچھے ہیں مگر بھارتی پائلٹس نکمے نکلے ہیں، اسحاق ڈاراسحاق ڈار نے کہا کہ گزشتہ رات 10 بجے انٹیلی جنس مل گئی تھی کہ بھارت کچھ کرے گا۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی دہشت گردی کے بے بنیاد دعوے مسترد کرتے ہیں، پہلگام...
فوٹو آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے 7 سال کے بیٹے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ فوٹو آئی ایس پی آر بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس بھی شہید ہوا، جس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات...
آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بلا اشتعال بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ بدھ کو اسلام آباد میں ادا کردی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی کے پیش نظر پنجاب بھر میں اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز شریف کے علاوہ نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، سینیئر حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی افسران، سرکاری اور سویلین حکام، فوجیوں اور شہید کے لواحقین نے...
نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے بھارت کے 70 سے 80 جیٹ فائٹرز نے پاکستان پر حملے میں حصہ لیا، ہم نے تحمل سے کام لیتے ہوئے صرف اس بھارتی طیارے کو نشانہ بنایا جس نے ہم پر حملہ کیا، بھارت کے 5 جیٹ فائٹرز اور 2 ڈرونز گرائے گئے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی سوئس ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، بھارتی پروپیگنڈے سے آگاہ کردیا قومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ ہم نے پوری دنیا کے ساتھ جو کمٹمنٹ تھی کہ ہم پہل نہیں کریں گے، وہ ہم نے کردکھائی تاہم کل بھارت نے جو مذموم کوشش کی جس...
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رات کے اندھیرے میں چور حملے کرتے ہیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے بچوں پر حملہ کیا، جواب میں پاک فضائیہ نے بھارت کے جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر گرائے ہوں۔ یہ بھی پڑھیں: مودی سن لیں سندھو میں پانی بہے گا یا خون، بلاول بھٹو زرداری قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا، چور اور بزدل رات کے اندھیرے میں حملے کرتے ہیں، اگر بھارت میں ہمت ہوتی تو دن میں آکے اعلان جنگ کرتا، ہماری افواج اور سپاہیوں کا آمنا سامنا کرتا، مگر بزدل بھارت نے رات کے اندھیرے میں نہتے بچوں کو نشانہ بنایا...
پشاور: خیبرپختونخوا کے دو اضلاع میں بھارتی جنگی جنون کے پیش نظر ہنگامی امدادی پناہ گاہیں قائم کردی گئیں ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور اور صوابی میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر قائم کیے ہیں۔ حکومت کے مطابق یہ ایمرجنسی ریلیف شیلٹر ہری پور اور صوابی کے 62 ہائی و ہائر سیکنڈری اسکولوں میں قائم کیے گئے ہیں۔ ہری پور کے 22 اور ڈسٹرکٹ صوابی کے 40 اسکولوں میں ایمرجنسی ریلیف شیلٹر قائم کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان ریلیف شیلٹر کے لئے فوکل پرسن بھی نامزد کر دیے گئے ہیں۔ ڈسٹرکٹ صوابی اور ڈسٹرکٹ ہری کے ڈپٹی کمشنر کو ریلیف شیلٹر اسکولوں اور فوکل پرسن کے نام و نمبر کی...
لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، آئی ایس پی آر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر وزرا اور افسران نے شرکت کی۔پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دوارندی میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال سرحدی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے سات سالہ ارتضاعباس طوری، جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے تھے، کی نمازِ جنازہ اسلام آباد میں ادا کی گئی۔آرئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے...

بلا اشتعال بھارتی جارحیت میں شہید 7 سالہ ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، صدر اور وزیراعظم کی شرکت
راولپنڈی: آزاد جموں و کشمیر کے علاقے داورندی میں بھارتی فوج کی بلا اشتعال جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے کمسن بیٹے، 7 سالہ ارتضیٰ عباس طوری کی نماز جنازہ آج اسلام آباد میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں صدر پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف، اعلیٰ سول و عسکری حکام، شہید کے لواحقین اور بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ معصوم بچوں،...

بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے 7سالہ بچے کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی جارحیت میں شہید ہونے والے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیرسمیت دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی ۔ اس موقع پر صدر مملکت آصف علی زرداری ، سربراہ پاک فضائیہ ، نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار ، وزیر دفاع خواجہ آصف اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ سمیت حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملٹری افسرا ن نے شرکت کی ۔اس دوران وزیر اعظم ، صدر مملکت اور آرمی چیف نے شہید کے بھائی کو بھی حوصلہ دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کے علاقے داو راندی میں بھارتی جارحیت کے باعث...
اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے نتیجے میں آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دواراندی میں شہید ہونے والے سات سالہ ارتضیٰ عباس جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس کے صاحبزادے تھے، کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق نمازِ جنازہ میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ فوجی و سول افسران، حاضر سروس اور ریٹائرڈ فوجی جوان، شہید کے عزیز و اقارب اور عام شہریوں نے شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ معصوم...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دوارانڈی میں بھارت کی بلااشتعال سرحد پار فائرنگ سے شہید ہونے والے سات سالہ بچے ارتضیٰعباس طوری، جو لیفٹیننٹ کرنل ظہیر عباس طوری کے صاحبزادے تھے، کی نمازِ جنازہ آج اسلام آباد میں نہایت رقت آمیز ماحول میں ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف، سمیت بڑی تعداد میں حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی افسران، سرکاری و سول حکام، فوجی جوانوں اور شہید کے اہلِ خانہ نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد...
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری کی، جس میں متعدد معصوم شہری نشانہ بنے۔ شہید ارتضیٰ عباس بھی اسی درندگی کا شکار ہوا، جو محب وطن افسر کا معصوم بیٹا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کیخلاف بھارتی فوج کی بزدلانہ کارروائی کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا سات سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس شہادت کے رتبے پر فائز ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں پر بلااشتعال گولہ باری کی، جس میں متعدد معصوم شہری نشانہ بنے۔ شہید ارتضیٰ عباس بھی اسی درندگی کا شکار ہوا،...
—فائل فوٹو آذربائیجان نے پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کی ہے۔آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے جاری کیے گئے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان پر بھارتی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔بیان میں آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ نے کہا ہے کہ بھارتی حملے میں شہریوں کی شہادت پر افسوس ہے، پاکستان کے عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتے ہیں۔آذربائیجان کی وزارتِ خارجہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ متاثرہ خاندانوں سے تعزیت، زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔ بھارتی حملہ، پاکستان کا منہ توڑ جواب، بھارت کے 5 طیارے، 3 ڈرونز، بریگیڈ ہیڈکوارٹر، کئی پوسٹیں تباہ، پاک فضائیہ کو سلام لائن آف کنٹرول پر بھی بھارتی جارحیت کا دندان شکن جواب دیا گیا، ایک بٹالین...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے چین کے اشتراک سے تیار کیے گئے جے 10 سی جیٹ طیارے استعمال کیے، کہا جا رہا ہے کہ رافیل طیارے بھی بہت اچھے ہیں مگر بھارتی پائلٹس نکمے نکلے ہیں۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پلواما واقعے پر بھارت کا بیانیہ بک گیا تھا مگر اس بار بھارت کا بیانیہ گر چکا ہے، پہلگام حملے کے بعد پاکستان نے 26 ملکوں کے رہنماؤں سے رابطہ کیا۔وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارا فیصلہ تھا کہ پہل نہیں کریں گے اور تحمل کا مظاہرہ کریں گے، آج تک پلواما میں بھی پاکستان کا کوئی عمل دخل ثابت نہیں ہو...
پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ترجمان پنجاب حکومت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت نے کل سکول اور کالج کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا بھارتی کارروائی کے بعد پاکستان میں ایکس کو بحال کردیا گیا چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے صدر پنجاب...
اسلام آباد: پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے بھارتی جارحیت میںشہیدہونے والے سات سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس نمازجنازہ اداکردگئی۔ نمازِ جنازہ میں صدرِ آصف علی زرداری، وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر اطلاعات، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر (نشانِ امتیاز ملٹری)، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کے علاوہ بڑی تعداد میں اعلیٰ عسکری و سول افسران، حاضر سروس و ریٹائرڈ فوجی جوانوں اور شہید کے عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ نمازِ جنازہ کے بعد وزیراعظم نے بھارت کی بلااشتعال جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں، خواتین اور بزرگوں کو نشانہ بنانا انتہائی بزدلانہ اور قابلِ نفرت عمل ہے۔...
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ پاکستانی فضائیہ کی کامیابی نے نہ صرف بھارتی جارحیت کو ناکام بنایا بلکہ چین کے دفاعی ساز و سامان کی عالمی ساکھ کو بھی مزید مستحکم کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی جانب سے بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے جانے کے بعد چین کی معروف دفاعی کمپنی ”چینگدو ایرو اسپیس کارپوریشن“ کے شیئرز میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ یہ کمپنی جدید ”J-10C“ لڑاکا طیارے تیار کرتی ہے، جو پاکستان ایئر فورس کے بیڑے کا اہم حصہ ہیں۔ پاکستان نے ہندوستانی جارحیت کے جواب میں تین رافیل سمیت پانچ بھارتی طیارے مار گرائے ہیں، جن میں سے بعض کو پاکستانی فضائیہ کے J-10C طیاروں نے نشانہ بنایا۔ اس مؤثر کارکردگی کے بعد چین...
پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔ دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔ دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی
ریاض احمدچودھری مودی اسرائیل کی پالیسی پر چلتے ہوئے مقبوضہ کشمیر کو غزہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔ بھارت اب سب سے بڑی جمہوریت نہیں، مسلمان اور دیگر اقلیتوں کی سب سے بڑی قتل گاہ بن چکا ہے۔ مودی حکومت مقبوضہ فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیل کی جابرانہ پالیسیوں کو نقل کر رہی ہے اور انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر میں لاگو کر رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے بغیر کسی ثبوت کے پاکستان پر الزام لگایا گیا جس کے خلاف اب بھارتی عوام بھی مودی سرکار کے خلاف کھل کر بول رہی ہے۔ بھارتی شہری کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں اسے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی...
بھارت بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی فوج کی جوابی کارروائی پر گھٹنے ٹیکنے لگا، بھارتی فورسز کے خلاف پاک فوج کی جوابی کارروائی جاری ہے۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج نے ایل او سی بٹل سیکٹر کے سامنے 2 پوسٹوں پر گھٹنے ٹیک دیے، جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے دونوں پوسٹوں پر سفید جھنڈا لہرا دیا۔ایل او سی پر دھرمسال پوسٹ 1 اور 2 میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیکے، بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست تسلیم کرنا ہے۔ پاک فضائیہ کے عقاب جھپٹے اور آناً فاناً 3 رافیل طیاروں سمیت 5 بھارتی طیاروں کو مار گرایا، وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بھارت کے مکروہ...
فوٹو واشنگٹن پوسٹ ایڈیٹر دی اکانومسٹ ششانک جوشی کا کہنا ہے کہ اگر پاک فضائیہ نے بھارتی طیارے مار گرائے ہیں تو انڈین ایئرفورس کا بھاری نقصان ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں ایڈیٹر دی اکانومسٹ ششانک جوشی نے کہا کہ نیویارک ٹائمز نے بھارتی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ 3 طیارے گرے ہیں، رائٹرز نے مقامی حکومتی ذرائع کی بنیاد پر کہا ہے کہ تین طیارے گرے ہیں اور پائلٹس اسپتال میں ہیں۔شاشنک جوشی نے کہا کہ بھارتی اخبار "دی ہندو" نے بھی بھارتی حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ 3 طیارے گرے ہیں۔ خیال رہے کہ بھارت کی جانب سے گزشتہ رات پاکستان پر حملہ کیا گیا جس کا...
پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ وطن کی مٹی کے دفاع کے لیے ہماری جانیں حاضر ہیں۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا ہنگامی اجلاس ہوا۔ اجلاس میں بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور ملکی سلامتی کے لیے دعا کی۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے بھارتی جارحیت پر سخت ردعمل کا اظہار کیا۔ اور بھارتی جارحانہ اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ کابینہ نے بھارتی جارحیت کا بھرپور اور بروقت جواب دینے پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کیا۔ خیبر پختونخوا کابینہ نے ملکی دفاع کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے...
رومن کیتھولک چرچ کے 133 کارڈینلز نئے پوپ کے انتخاب کے لیے روایتی کونکلیو میں داخل ہو گئے جہاں وہ دنیا سے کٹ کر اس وقت تک رہیں گے جب تک نیا روحانی پیشوا منتخب نہیں کر لیتے۔ کیتھولک چرچ کے سربراہ پوپ فرانسس کے گزشتہ ماہ انتقال کے بعد نئے پوپ کے انتخاب کے لیے تاریخی عمل شروع ہو گیا۔ کارڈینلز نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹرز باسیلیکا میں ایک دعائیہ اجتماع کے بعد سسٹین چیپل میں داخل ہو کر خفیہ ووٹنگ کا آغاز کیا۔ پہلے دن صرف ایک ووٹ ڈالا جائے گا اس کے بعد روزانہ زیادہ سے زیادہ چار بار ووٹنگ ہو سکتی ہے۔ ووٹنگ کے بعد جلائے گئے بیلٹ کا دھواں چیپل کی چھت سے باہر آئے گا۔ سیاہ دھواں کا مطلب ہو گا...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے ۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ کے...
بھارتی فضائی کارروائی، 200سے زائد پروازیں منسوخ، 20ہوائی اڈے بند WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)بھارت اور پاکستان کے درمیان اس کشیدگی کے بعد شمالی اور بھارت کے 20ہوائی اڈوں پر 10مئی تک 200 اندرون ملک پروازیں منسوغ کردی گئیں۔بھارتی حکام 20 ایئرپورٹس سے پروازیں معطل کردی ہیں،10 مئی تک 20 ہوائی اڈوں سے کوئی پرواز اڑان نہیں بھرے گی۔ایئرانڈیا کے مطابق سرینگر،لیہ،جموں،امرتسر،جودھ پور،اوربھوج ایئرپورٹ بندہے،اس کے علاوہ جام نگر، چندی گڑھ اور راجکوٹ ایئرپورٹس کی پروازیں بھی معطل ہیں۔انڈین ایئر لائنز نے ان ہوائی اڈوں کے لیے تمام پروازوں کی معطلی کا اعلان کیا ہے، اور یہ پروازیں 10 مئی صبح 5:29 بجے تک معطل رہیں گی۔ایئر انڈیا نے کہا کہ اس کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) بھارت کا کہنا ہے کہ پاکستان میں کیے گئے حملوں کا ہدف ''دہشت گردوں‘‘ کے ٹھکانے تھے۔ بتایا گیا ہے کہ بنیادی طور پر دو گروہوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں لشکر طیبہ اور جیش محمد شامل ہیں۔ تاہم پاکستان کا کہنا ہے کہبھارتی حملے دراصل شہری علاقوں میں کیے گئے، جن کے نتیجے میں عام شہری ہی مارے گئے۔ آئیے ایک نظر ڈالتے ہیں کہ لشکر طیبہ اور جیش محمد کی تاریخ کیا ہے؟ لشکر طیبہ کیا ہے؟ لشکر طیبہ جسے ''پاک لشکر‘‘ بھی کہا جاتا ہے، عالمی سطح پر ایک دہشت گرد گروہ قرار دیا جاتا ہے۔ سن 1987 میں حافظ سعید نے اپنے کچھ...
پاک بھارت کشیدگی کے بعد کرتارپور راہداری غیرمعینہ مدت کیلئے بند kartarpur WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز نارووال (سب نیوز)پاکستانی علاقوں پر بھارتی جارحیت کے بعد کرتارپور راہداری بند کردی گئی ہے۔دربار انتظامیہ کے مطابق بھارت کی جانب سے آج کوئی بھی یاتری پاکستان نہیں آیا۔دربار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کوئی بھی بھارتی یاتری بارڈر ٹرمینل پر نہیں آیا جس کے باعث آج راہداری کے ذریعے کوئی بھی بھارتی سکھ یاتری یہاں نہیں پہنچا۔دربار کے ذرائع نے بتایا ہے کہ راہداری آج بند ہے، بھارت نے کوئی یاتری بھیجا نہ ہم نے گیٹ کھولے۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ نہیں بتا سکتے کہ کب تک راہدی بند رہے گی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل...
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا. پاکستانی مسلح افواج نے بھارتی حملوں کا بھرپور جواب دیا ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے اسکائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے پاکستان کی خودمختاری پر حملہ کیا اور بزدلانہ حملوں میں شہریوں کو نشانہ بنایا، بھارتی افواج کے بزدلانہ حملے میں شہید ہونے والوں کے خاندانوں سے اظہارتعزیت کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ بھارت خطے کا امن تباہ کرنا چاہتا ہے، بھارت نے پاکستانی سرزمین پر بلااشتعال میزائل ،ڈرون اور فضائی حملے کیے، وہ گذشتہ دو ہفتوں سے پاکستان کو جارحانہ دھمکیاں دے رہا ہے، ہم نے بارہا کہا کہ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج نے پانچ بھارتی جہاز ایسے گرائے جیسے مچھر ہوں، یہ 2001 نہیں کہ کوئی کہہ دے مسلمان دہشت گرد ہیں، اور ہم سن لیں، بھارت نے رات کے اندھیرے میں بچوں کو نشانہ بنایا۔ غیر ملکی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان حملے کا جواب اپنی مرضی کے مقام اور طریقے سے دے گا۔قومی اسمبلی اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے خطاب کے بعد چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھی خطاب کیا، انھوں نے کہا کہ بھارت کے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہیں، شہدا کے لواحقین کے ساتھ کھڑے ہیں۔بلاول...
پاکستانی فوج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر منڈل سیکٹر میں بھارتی فوجی پوسٹ مکمل تباہ کردی۔بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں یے گئے حملے کے جواب میں افواج پاکستان کے جوانوں نے منڈل سیکٹر میں سری ٹاپ پر بھارتی پوسٹ کو تباہ کر دیا۔ایل او سی پر بھارتی فوج کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور بھارتی جارحیت کا جواب پاک فوج بھرپور طریقے سے دے رہی ہے۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی گولہ باری کے بعد بھارتی پوسٹ دھویں کی لپیٹ میں ہے، جبکہ پاکستانی افواج کی کارروائیوں سے بھارتی فوج کے قدم اکھڑ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ منڈل سیکٹر آزاد کشمیر کے ضلع...
بھارت کے بزدلانہ حملے میں اس کی جارحیت اور بلااشتعال کارروائی سے بہاولپور کی ایک مسجد بھی شہید ہوگئی۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اپنے مذموم عزائم کے لیے پاکستان پر رات کی تاریکی میں حملہ کیا، بھارتی فوج کے شرمناک حملوں میں نہ صرف نہتے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا بلکہ مساجد کو بھی نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع نے کہا کہ بھارتی فوج کے حملےمیں بہاولپور کی مسجد سبحان کو بھی شہید کردیا گیا، بھارتی حملے کی وجہ سےمسجد میں موجود قرآن پاک سمیت دیگر اسلامی کتابوں کو بھی نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق سخت جنگی حالات میں بھی مذہبی مقامات اور نہتے شہریوں پر حملے نہیں کئے جاتے، بھارت نے مسجد کو شہید کر کے اپنے مکروہ عزائم کو ظاہر کردیا...

ہم انتظار کررہے تھے ،جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے ،ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے : وزیراعظم کا اسمبلی میں خطاب
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سپیکر ایازصادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف نے اہم خطاب کیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہم انتظار کررہے تھے ،جیسے ہی بھارتی جہازوں نے میزائل چلائے ،ہمارے شاہینوں نے پانچ طیارے مارگرائے ، دشمن نے کل رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی لیکن ہماری بہادر افواج نے بھارت کے اس مکروہ حملے کا منہ توڑ جواب دے کر اس تاریک رات کو چاندنی رات بنا دیا۔ بھارت کے ہوش ٹھکانے آگئے۔نجی ٹی وی آج نیوز کے مطابق سپیکرایازصادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کے اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات دشمن نے...
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ صورتحال کشیدہ ہے اور بھارتی آبی ذخائر کو نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ صورتحال تاحال سنجیدہ اور پریشان کن ہے اور اس کی شدت میں کوئی کمی نہیں آئی۔ انہوں نے کہا کہ جنگ مزید آگے بڑھ سکتی ہے ۔ نیلم جہلم پر حملہ کیا ہے، جب ایسی صورتحال ہوگی تو جواب تو دینا ہوگا۔ اگر اس حکمت عملی پر اتفاق ہوا تو بھارتی آبی ذخائر کو جوابی نشانہ بنانا بھی ایک آپشن ہو سکتا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پارلیمنٹ...
بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کی یومیہ پریس کانفرنس میں ترجمان لین جیئن نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہےکہ چین نے فوجی کارروائی پر افسوس کا اظہار کیا ہے اور موجودہ صورتحال پر تشویش ظاہر کی ہے۔بدھ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تر جمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان پڑوسی ممالک ہیں جو ایک دوسرے سے جدا نہیں ہو سکتے، اور دونوں چین کے ہمسایہ ممالک ہیں۔ ہم بھارت اور پاکستان سے امن و استحکام کی خاطر برداشت اور تحمل سے کام لینے اور ایسے اقدامات سے گریز کرنے کی اپیل کرتے ہیں جو صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطا بق کنٹرول لائن پر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائرنگ...
پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیر ملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک بھارت کشیدگی پر وزارت خارجہ میں غیرملکی سفرا کا اہم اجلاس طلب کرلیا گیا، اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارتی جارحیت پر بریفنگ دی جائے گی۔پاک بھارت کشیدگی کے تناظر میں وزارت خارجہ نے اہم سفارتی اقدام اٹھاتے ہوئے غیرملکی سفرا کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے، اجلاس آج شام 6 بجے وزارت خارجہ میں منعقد ہوگا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں غیرملکی سفرا کو بھارت کی حالیہ جارحیت سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی جائے گی، بریفنگ میں بھارتی اقدامات کے خطے پر ممکنہ اثرات، پاکستان کے مقف اور ردعمل پر روشنی ڈالی جائے گی۔ذرائع...

بھارتی حملے، پاکستان ایئرفورس نے دشمن کو ایک چانس دیاتھا، آئندہ کچھ گھنٹوں یا دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور موثر جواب دیا جائے گا:لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض
اسلام آباد (ویب ڈیسک)لیفٹیننٹ جنرل (ر)عامر ریاض نے کہا ہے کہ پاکستان کو صرف نفسیاتی نہیں بلکہ اخلاقی ،قانونی ، سفارتی اور ملٹری برتری بھی حاصل ہے ، آئندہ کچھ گھنٹوں یا دنوں میں ردعمل دیکھیں گے اور موثر جواب دیا جائے گا، بھارتی طیارے اپنی حدود میں رہے، پاکستان ایئرفورس نے انہیں ایک چانس بھی دیا اوردشمن کے "ویپن ریلیز" کرنےتک کوئی ردعمل نہیں دیا۔بھارتی حملوں کے بعد نجی ٹی وی چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عامر ریاض نے کہا کہ اگر معاملات کو شروع سے دیکھیں تو بھارت نے پہلے خود فالس فلیگ آپریشن کروایا اور پھر سندھ طاس معاہدہ ختم کردیا، اپنے بیانیہ کو دنیا میں بیچنے کی کوشش کی لیکن نہیں بکا، اب جنوبی ایشیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 مئی 2025ء) بھارت کے خلاف جوابی کارروائی شروع ہو چکی ہے، پاکستانی وزیر دفاع پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک پاکستان اور بھارت کے مابین دو دہائیوں کی بد ترین جھڑپیں، 38 افراد ہلاک بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملوں کے بعد دونوں حریف ممالک کے مابین متنازعہ سرحد پر شدید گولہ باری کا تبادلہ ہوا ہے، اس لڑائی میں دونوں جانب سے کم از کم 38 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ حالیہ برسوں میں دونوں جوہری طاقتوں کے درمیان بدترین کشیدگی ہے۔ اسلام آباد کا کہنا ہے کہ بھارتی حملوں اور سرحدی گولہ باری میں اس کے کم از کم سے 26...
بھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا، بلاول بھٹو زرداری WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کو ہر گز نظر انداز نہیں کیا جائے گا۔چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کی جانب سے بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے کی جانے والی جارحیت کو کچل دیا جائے گا۔ پاکستان کی بہادر افواج پورے عزم اور حوصلے کے ساتھ جواب دے رہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا طاقت نہیں بلکہ درندگی ہے۔ اور ہم...
قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے، دشمن کو منہ توڑ جواب ملا، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں صرف دفاعی اقدام کیے اور جنگ میں پہل نہ کرنے کا وعدہ نبھایا،پانچ فائٹر طیارے اڑائے گئے، ورنہ اجازت ملتی تو دشمن کے تمام جہاز گرا دیے جاتے،پاکستان نے عالمی برادری کو صورتحال سے فوری طور پر آگاہ کیا اور اپنا موقف واضح کر دیا۔ڈپٹی وزیر اعظم اسحاق ڈارنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے جو میسج دیا تھا قوم کو اور دنیا کو کہ ہم جنگ میں پہل نہیں کریں گے، یہ ہم نے ثابت کر دکھایا۔...
پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت کا جواب دیتے ہوئے پاک فوج نے بھرپور کارروائیوں میں دشمن کی ایل او سی پر کئی پوسٹوں کو تباہ کردیا۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کی بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور جوابی کارروائیاں جاری ہیں اور پاک فوج نے چری کوٹ کے بالمقابل جبڑی پوسٹ کو بھی تباہ کردیا ہے۔ پاکستانی کارروائی کے نتیجے میں پوری پوسٹ آگ کی لپیٹ میں آگئی، جس پر بھارتی فوج کے جوان بھاگنے پر مجبور ہوگئے۔ فوٹیج میں پوسٹ کے تباہ ہونے کے بعد دھواں نکلنے کے مناظر بھی بخوبی دیکھے جا سکتے ہیں۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پونچھ سیکٹر میں ہیڈ کوارٹر 93 بریگیڈ کی تباہی کی فوٹیج بھی دیکھی...
اسلام آباد: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے 13 شہریوں کی نماز جنازہ بہاولپور میں ادا کر دی گئی۔ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہوئے۔ ذرائع کے مطابق شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور پر ڈرنگ اسٹیڈیم میں ادا کی گئی۔ قبل ازیں، بھارتی حملے میں شہید تین پاکستانیوں کی نمازہ جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں کور کمانڈر لاہور اور آئی جی پنجاب سمیت اعلیٰ افسران شریک ہوئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ شب بھارت کی جانب سے پاکستان کے 6 مقامات...
محسن نقوی — فائل فوٹو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ شہیدوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا۔انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ رات بھارت کے بلا اشتعال وحشیانہ حملے میں 26 معصوم پاکستانی شہید ہوئے۔ پاکستان بھارتی جارحیت کے جواب کا حق رکھتا ہے اور جواب دے گا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کا کہنا ہے کہ بھارت کے بزدلانہ حملے میں 26 معصوم شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم اس دل دہلا دینے والے سانحے پر سوگوار ہیں۔ شہیدوں کے...
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا بھارتی فوج کی بلااشتعال جارحیت سے ایک ننھا معصوم بچہ شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی جارحیت میں پاک فوج کے لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کا 7 سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس توری شہید ہوگیا۔سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ بزدل دشمن کی بلااشتعال گولہ باری سے پیش آیا۔یاد رہے کہ گزشتہ شب بھارت نے میزائل حملوں سے معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بھارت کے 5 جنگی طیارے پاکستان نے مار گرائے جبکہ 3 ڈرونز اور متعدد کواڈ کاپٹر بھی تباہ کر دیے۔ بھارتی طیاروں کی تباہی کی تصدیق بین الاقوامی میڈیا نے بھی کردیگزشتہ روز بھارتی میزائل حملوں کے جواب میں پاکستان کے منہ توڑ جواب کی بین...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے جس طرح بھارتی جارحیت کا جواب دیا ہمارے سر فخر سے بلند ہیں۔روز نامہ جنگ کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی جارحیت کا کوئی جواز نہیں تھا، یہ نہتے شہریوں پر حملہ ظلم تھا۔انہوں نے مزید کہا کہ ہر ظلم کا جواب دینا ضروری ہوتا ہے۔ ہمارا دفاعی نظام ملک کی خاطر کھڑا ہے اور ہم اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ رات بھارتی فوج کی جانب سے کئے گئے بزدلانہ حملوں میں اب تک 26 پاکستانی شہید جبکہ 43 زخمی...
پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر پاک افواج مبارک باد کی مستحق ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ بھارتی حملے پاکستان کی خود مختاری کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔ بھارتی جنگی جنون کیخلاف پاکستانی قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں چوہدری شجاعت حسین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کر کے تاریخ کی شرمناک حرکت کی ہے۔ بھارت کو بروقت اور مؤثر جواب دینے پر...
6 اور 7 مئی کی درمیانی شب پاکستان کی جانب سے بھارت کے خلاف کی گئی بھرپور دفاعی کارروائی کے نتیجے میں بھارتی فضائیہ کے پانچ جنگی طیارے، جن میں تین جدید رافیل بھی شامل تھے، تباہ کر دیے گئے اس کارروائی نے نہ صرف بھارتی فضائیہ کو شدید نقصان پہنچایا بلکہ عالمی دفاعی منڈی میں بھی ہلچل مچا د فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation)، جو رافیل طیارے تیار کرتی ہے، کے شیئرز میں اس واقعے کے بعد 1.64 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی حالانکہ اس سے قبل گزشتہ پانچ دنوں میں کمپنی کے شیئرز میں 3.4 فیصد اضافہ ہو چکا تھا تاہم رافیل طیاروں کی تباہی کی خبروں نے اس رجحان کو منفی کر دیا۔ یورپی اسٹاک...
ویب ڈیسک: بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ میچ کے دوران بولر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگیا پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی، بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو...
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) بھارتی حملوں میں شہید ہونے والوں کی متعدد مقامات پر نماز جنازہ ادا کر دی گئی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب ہونے والے میزائل حملوں میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔میزائل حملے میں شہید ہونے والے 13 شہداء کی نماز جنازہ ڈرنگ سٹیڈیم بہاولپور میں ادا کی گئی۔ بہاولپور میں مسجد سبحان اللہ پر بزدلانہ بھارتی حملہ کیا گیا جس میں پرامن نہتے شہری شہید ہو ئے، شہداء کی نماز جنازہ اور تدفین میں شہداء کے لواحقین اور اہل علاقہ کی کثیر تعد اد نے شرکت کی ۔اس سے قبل شہداء کی نماز جنازہ سرکاری طور...
بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی جارحیت میں پاک فوج کےلیفٹیننٹ کرنل ظہیرکا 7سالہ بیٹا ارتضیٰ عباس شہید ہوگیا جس کی تصاویر بھی سامنے آگئی ہیں۔دوسری جانب پاک فوج نے بھارتی بزدلانہ کارروائیوں کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کے 3 رافیل، ایک سکوئی، ایک مگ 29 اور 2 ڈرون تباہ کر دیے جبکہ بھارتی فوج کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹر بھی...
بھارتی حملے میں شہید قاری عبدالمالک، خالد، مدثر کی نمازِ جنازہ مریدکے میں ادا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز مریدکے: بھارتی حملے میں شہید ہونے والے قاری عبدالمالک، خالد اور مدثر کی اجتماعی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کر دی گئی۔ نمازِ جنازہ میں سول و عسکری حکام سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ حافظ عبدالرؤف نے پڑھائی اور ملکی سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے بھی شہدا کے جنازے میں شرکت کی۔ اس موقع پر فضا “پاکستان زندہ باد” کے نعروں سے گونجتی رہی اور جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے۔شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ رات کی تاریکی میں حملہ کرنے والے بھارت کو دن...
وفاقی حکومت نے پاک بھارت جنگ کے پیش نظر بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر عائد پابندی ہٹا دی، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایکس کو بحال کردیا جبکہ سروسز بحال ’سندور بن گیا تندور‘ سمیت دلچسپ ہیش ٹیگ ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے پاک بھارت جنگ کے باعث ملک بھر میں ایکس پر عائد پابندی ہٹا دی ہے، پی ٹی اے نے ملک بھر میں ایکس (سابقہ ٹوئٹر) کو بحال کر دیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی اے نے ’ڈان نیوز‘ کو ایکس بحال کرنے کی تصدیق کردی، صارفین اب بغیر وی پی این کے ایکس تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ پاکستان میں سوشل...
بیجنگ/واشنگٹن/ٹوکیو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )عالمی برادری نے بھارتی جارحیت کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ دونوں ممالک تحمل کا مظاہرہ کریں چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ دونوں ملک پر سکون رہیں، تحمل کا مظاہرہ کریں، خطے میں بڑھتی کشیدگی پر تشویش ہے، پاکستان کے خلاف بھارتی جارحیت افسوسناک ہے، ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈالیں.(جاری ہے) ترجمان چینی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ چین بھارت کی آج صبح کی فوجی کارروائی کو افسوسناک سمجھتا ہے، موجودہ صورتحال پر انتہائی تشویش ہے ترجمان چینی وزارت خارجہ نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایک دوسرے کے ہمسایہ تھے،ہیں اور ہمیشہ...
بھارتی جارحیت کے خلاف قوم، حکومت اور افواج متحد ہیں: چوہدری شجاعت WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں کو قوم کے جذبات کا آئینہ دار قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارتی جنگی جنون کے خلاف پاکستانی عوام اپنی افواج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم، حکومت اور افواج متحد ہو کر بھارت کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔ چوہدری شجاعت حسین نے بھارتی حملے کو پاکستان کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت نے حملے کے لیے پہلگام واقعہ کو بنیاد بنا کر تاریخ کی شرمناک حرکت...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )چین نے بھارت کی جانب سے حملوں کو افسوسناک قرار دے دیا جبکہ ترکی نے پاکستان کی حمایت کرتے ہوئے قریبی تعاون برقرار رکھنے پر اتفاق کیا ہے رپورٹ کے مطابق چین نے پاکستان پر بھارتی حملوں پر افسوس اور تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں جوہری فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ کشیدگی کے جواب میں تحمل کا مظاہرہ کریں.(جاری ہے) پاکستان کے قریبی اتحادی چین نے کہا کہ اسے بھارت کی فوجی کارروائی پر افسوس ہوا ہے اسے موجودہ پیشرفت پر تشویش ہے چینی دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ بھارت اور پاکستان ایسے ہمسایہ ممالک ہیں جنہیں الگ نہیں کیا جا سکتا اور دونوں چین...
پاکستان تحریک انصاف نے بھارتی جارحیت اور پاک فوج کی جانب سے بروقت اور بھرپور دفاع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن کو دی گئی سزا مودی سرکار کو ہوش میں لانے کے لیے کافی ہے پارٹی ترجمان نے بیان میں بھارتی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر مختلف مقامات پر کیے گئے بلااشتعال اور وحشیانہ حملے ناقابل قبول ہیں جن کے نتیجے میں معصوم شہریوں کی جانیں گئیں ترجمان نے واضح کیا کہ یہ حملے دراصل پہلگام میں بھارتی حکام کے فالس فلیگ آپریشن کا تسلسل ہیں اور بھارت کا طرز عمل مسلسل جارحانہ عزائم کی نشاندہی کرتا ہے ترجمان نے کہا کہ بھارت نے حقائق سامنے لانے یا پاکستان کی...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق نے موجودہ صورتحال میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی ہدایت کردی۔ چوہدری انوارالحق کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں حالیہ بھارتی حملوں کے تناظر میں پیدا صورتحال سے نمٹنے کے لیے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ مرکزی ایمرجینسی رسپانس سینٹر قائم کیا گیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا جب کہ مرکزی رسپانس سینٹر صورتحال کے بارے میں وزیراعظم کو رپورٹ پیش کرے گا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ایمرجنسی ہیلتھ رسپانس سینٹر قائم کرنے کی بھی ہدایات کی گئی ہے۔ اس موقع پر چوہدری انوارالحق نے کہا کہ ایل او سی پر شہید اور زخمی افراد کے ورثا کی مدد کی جائے،...
بھارتی جارحیت اور اس کے بعد پیدا ہونے والی کشیدہ صورتحال نے مالیاتی منڈیوں کو شدید متاثر کیا ہے پاکستان اسٹاک مارکیٹ شدید مندی کی لپیٹ میں آ گئی ہے اور سرمایہ کاروں میں بے چینی اور غیر یقینی صورتحال بڑھتی جا رہی ہے کاروباری ہفتے کے تیسرے روز جب اسٹاک مارکیٹ کا آغاز ہوا تو شدید مندی کا رجحان دیکھنے میں آیا ہنڈرڈ انڈیکس میں چھ ہزار سے زائد پوائنٹس کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ سات ہزار سات پوائنٹس کی کم ترین سطح پر آ گیا جو کہ سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بڑی کمی کی نشاندہی کرتا ہے گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس پانچ سو تینتیس پوائنٹس کی کمی کے ساتھ...
بھارتی جارحیت کے سنگین واقعات کے باوجود پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تمام میچز معمول کے مطابق جاری رہیں گے پی سی بی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ آج اسلام آباد یونائیٹڈ اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ راولپنڈی میں مقررہ وقت پر کھیلا جائے گا پی سی بی کے مطابق میچ کا ٹاس شام ساڑھے سات بجے ہوگا جبکہ میچ آٹھ بجے شروع کیا جائے گا پی ایس ایل سیزن 10 کے دیگر تمام میچز بھی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی ہوں گے کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی ہے دوسری جانب بھارتی فوج نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ کارروائیاں کرتے...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے قومی یکجہتی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ وفاق اور افواج پاکستان کے ساتھ خیبر پختونخوا ہر ممکن تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ نجی چینل کے مطابق وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بلااشتعال اور غیر قانونی بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور خطے میں امن و استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ بیان کے مطابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی جانب سے کہا گیا ہے کہ حکومت پاکستان اور افواجِ پاکستان کے ساتھ مکمل یکجہتی اورحمایت کا اظہار کرتے...
بھارتی جارحیت کے خلاف صوبائی اسمبلیوں میں قراردادیں جمع کرائی گئی ہیں، جن میں بھارتی اقدامات کو خطے کے لیے سنگین خطرہ قرار دیتے ہوئے دشمن کومنہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی رکن سعدیہ جاوید نے سندھ اسمبلی میں بھارتی جارحیت کے خلاف قرارداد جمع کرائی، جس میں کہا گیا ہے کہ بھارتی جارحیت پاکستان کی خودمختاری پر کھلا حملہ ہے۔ قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ معصوم شہری، خواتین اور بچے بھارتی بزدلانہ حملوں کا نشانہ بنے ہیں۔ بھارتی حملے انسانی حقوق اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔ پاکستانی افواج کو مؤثر اور مکمل جواب دینے کا اختیار حاصل ہے۔...
ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان کی بڑی بیٹی کے چاروں بچے، سعدیہ خاتون اور ان کے شوہر سمیت اکثر عورتیں اور بچے زخمی اور جاں بحق ہو چکے ہیں۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ کرینیں ابھی ملبہ ہٹا رہی ہیں، مزید ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کا بہانہ بنا کر پاکستان کے علاقے بہاولپُور میں کالعدم جیش محمد کے مرکز عثمان و علی پر بھارتی حملے کے نتیجے میں جیش محمد کے سربراہ مولانا مسعود اظہر کی بڑی بہن اور ان کا خاندان، مولانا کشف کا پورا خاندان جاں بحق ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مولانا مسعود ازہر کے بھائی مفتی عبدالرؤف کے نواسے، ان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بھارت کے بزدلانہ حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے افسر لیفٹیننٹ کرنل ظہیر کے 7 سالہ بیٹے ارتضیٰ عباس شہید ہوگئے۔ سیکیورٹی ذرائع بھارت کی جانب سے 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب آزاد جموں و کشمیر کے علاقوں میں جارحیت کی گئی، یہ واقعہ بزدل دشمن کی گولہ باری سے پیش آیا۔ بھارتی فوج کی جارحیت سے نہتے معصوم شہریوں کی شہادت پر پوری قوم دکھ اور کرب میں مبتلا ہے۔ پاکستانی عوام کی شہادتوں کا بدلہ افواج پاکستان مؤثر اور منہ توڑ جوابی کارروائی سے لے رہی ہے اور لیں گی۔ بھارتی فوج کی جانب سے معصوم بچوں کو بلااشتعال جارحیت اور بربریت کا نشانہ بنانا حیوانیت کی بد ترین مثال ہے۔ واضح رہے...
بھارت کے بزدلانہ حملے پر اسلام آباد میں تعینات بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارتی ناظم الامور کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج ریکارڈ کروایا گیا، بھارتی ناظم الامور کو بتایا گیا کہ حملوں کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ بھارتی ناظم الامور کو متنبہ کیا گیا کہ ایسے غیر ذمے دارانہ بھارتی رویے سے علاقائی امن و استحکام کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ ترجمان وزارت خارجہ نے کہ بھارت کا جارحانہ اقدام پاکستان کی خودمختاری کی صریح خلاف ورزی ہے، بھارت کے اقدامات اقوام متحدہ کے چارٹراور بین الاقوامی قانون کے منافی ہیں۔ قبل ازیں...
اسلام آباد، نئی دہلی(ویب ڈیسک) بھارت نے 6 اور7 مئی کی درمیانی شب اپنی فضائی حدود میں رہتے ہوئے پاکستان میں چند مقامات کا نشانہ بنایا جس دوران جوابی دفاعی کارروائی میں بھارت کے کم از کم 5 طیارے تباہ ہونے کی خبریں سامنے آئی ہیں تاہم بھارتی حکام نے اس کی تصدیق کرنےسے گریز کیا ۔ بدھ کو بھارتی وقت کے مطابق 10 بجے ہندوستانی سکریٹری خارجہ وکرم مصری نے کرنل صوفیہ قریشی کے ہمراہ ایک پریس کانفرنس کی جس دوران پاکستان میں اپنے اہداف کے بارے میں بات کی اور ساتھ ہی روایتی طور پر پاکستان پر دہشتگردی کا الزام لگایا ۔ بھارتی حملے پر عدنان سمیع کا پاکستانی ٹی وی اینکرز پر مذاق بریفنگ میں...