2025-07-25@23:37:28 GMT
تلاش کی گنتی: 3142
«کیا تھا»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق شملہ معاہدہ تاحال منسوخ نہیں کیا گیا۔جیو نیوزکے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔وزارت داخلہ کے سینیئر عہدیدار کے مطابق بھارت کے ساتھ کوئی بھی دوطرفہ معاہدہ ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان دیا تھا کہ شملہ معاہدے کی اب کوئی حیثیت نہیں رہی،کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہوچکی۔خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ہم 1948 کی پوزیشن پر واپس آگئے ہیں، بھارت کے اقدامات کی وجہ سے شملہ معاہدے کی شقیں ختم ہوگئیں۔خیال رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان شملہ معاہدہ 1972 میں ہوا...
اسلام آباد: دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان معاہدوں کی منسوخی پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ دفترخارجہ کے سینئر عہدیدار نے کہا کہ پاکستان نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے ساتھ دوطرفہ معاہدوں کی منسوخی سے متعلق تاحال کوئی باضابطہ یا حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال کسی بھی دوطرفہ معاہدے کو ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا۔ قبل ازیں وزیردفاع خواجہ آصف نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی حکام کے بیانات کے تناظر میں ایک انٹرویو کے دوران کہا تھا کہ شملہ معاہدہ ختم ہوچکا ہے اور اب کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہے۔ انہوں نے کہا تھا...
واشنگٹن: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے وفد نے واشنگٹن میں امریکی کانگریس کے ارکان سے ملاقاتوں کے دوران بھارت کے ساتھ ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔ کیپیٹل ہل میں ہونے والی ملاقاتوں کے دوران وفد نے مسئلہ کشمیر پر ڈائیلاگ کی فوری ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے اسے اقوام متحدہ کا ادھورا ایجنڈا قرار دیا، وفد نے بین الاقوامی قوانین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور سندھ طاس معاہدے کے احترام کی اہمیت پر بھی زور دیا۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار یک طرفہ اقدامات یا پھر دھمکیوں پر نہیں بلکہ بات چیت اور مسئلہ کشمیر کے منصفانہ حل پر ہے، انہوں...
—فائل فوٹو وزارتِ خارجہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ ابھی تک منسوخ نہیں کیا گیا۔ذرائع وزارتِ خارجہ کے مطابق ابھی تک تحریری صورت میں ایسی کوئی بات موجود نہیں ہے۔واضح رہے کہ وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو گیا، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے۔ شملہ معاہدہ ختم ہوگیا، کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے: خواجہ آصفخواجہ آصف نے کہا کہ بھارت اپنی مرضی سے پانی کے بہاؤ میں رکاوٹ نہیں بن سکتا اسلام آباد میں ’جیو نیوز‘ سے خصوصی گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم واپس 1948ء والی پوزیشن پر آ گئے ہیں، جب یہ سیز فائر لائن کا معاملہ تھا،...
قابض اسرائیلی رژیم کے سابق وزیر خارجہ و وزیر جنگ نے غاصب صیہونی رژیم کے اندرونی تنازعات کی گہرائی سے پردہ اٹھاتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم نے فلسطینی مزاحمت کیخلاف استعمال کیلئے "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو ہتھیار فراہم کئے ہیں اسلام ٹائمز۔ قابض اسرائیلی رژیم کی "اسرائیل ہمارا گھر" (Yisrael Beiteinu) نامی صیہونی سیاسی جماعت کے روسی نژاد رہنما و سابق اسرائیلی وزیر خارجہ و وزیر جنگ اویگڈور لائبرمین (Avigdor Lieberman) نے انکشاف کیا ہے کہ سفاک اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو نے فلسطینی مزاحمت کے ساتھ مقابلے کے لئے غزہ کی پٹی میں موجود "اسرائیل نواز مجرم گروہوں" کو مسلح کیا ہے۔ اسرائیلی سرکاری ریڈیو کو انٹرویو دیتے ہوئے لائبرمین نے کہا کہ اسرائیلی...
ماڑی پور: گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدی کی نکلی، آخری بیان میں کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز کراچی: ماڑی پور میں گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی نکلی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ یہ بظاہرخودکشی لگتی ہے، مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کےمقدمے میں جیل گیا تھا، خوددکشی کرنے والے قیدی کی شناخت رضاکے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدی کے خلاف 30 مارچ 2022 کو عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملیر جیل کے قیدی فرار ہوتے ہوئےکینٹین سے لاکھوں روپےکا سامان بھی لوٹ کر لےگئے پولیس حکام کا بتانا ہے کہ...
ویب ڈیسک:وزیراعظم شہباز شریف نے آبی ذخائر سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت سندھ طاس معاہدے کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، اور پانی کی تقسیم کے معاہدے کی خلاف ورزی کو اپنے بیانیے کا حصہ بنا کر دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حالیہ پاک ،بھارت جنگ میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو عظیم فتح عطا کی، جس پر جتنا بھی شکر ادا کیا جائے کم ہے۔ اُن کا کہنا تھا کہ شکر کا بہترین طریقہ یہی ہے کہ ہم شب و روز محنت کریں اور 24 کروڑ عوام کیلئے معاشی میدان میں روشن مستقبل تشکیل دیں،پانی کی بندش کے حوالے سے بھارتی دھمکی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )کراچی کی ملیر جیل سے فرارہونے والے قیدی کی ماڑی پور کے علاقے میں میں گھر سے پھندا لگی لاش ملی ہے نجی ٹی وی کے مطابق کراچی کے علاقے ماڑی پور میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے، جہاں ایک شخص نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی، ریسکیو ورکرز نے ہلاک ہونے والے شخص کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا. پولیس حکام کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ ماڑی پور میں خودکشی کرنے والا شخص ملیر جیل کا مفرور قیدی تھا، یہ مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کے مقدمے میں گرفتار ہوکر ملیر جیل گیا تھا خود کشی کرنے والے مفرور قیدی کی شناخت رضا...
قتل کے موقع پر گھر میں موجود ثناء یوسف کی پھوپھو نے کیا دیکھا؟ مقتولہ کے والد کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد نئے انکشافات کیے ہیں۔تفصیلات کے مطابق 2 جون کی شام فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 22 سالہ ملزم عمر حیات عرف کاکا نامی ٹک ٹاکر نے دوستی کرنے کے جواب میں مسلسل سننے کے بعد ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کی رہائش گاہ پر قتل کردیا تھا ۔ثناء یوسف کے قتل کے بعد ان کی والدہ کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد اسلام آباد پولیس نے ملزم...
یہ پاکستان میں رونما ہونیوالے سینکڑوں واقعات میں سے ایک واقعہ تھا جس میں دولت کے نشے میں دھت ایک پاکستانی دوسرے شہری کو حقیر جان کر اسے تشدد کا نشانہ بناتا ہے لیکن تشدد کرنے والا شاید بھول گیا تھا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے، جہاں ہر واقعے کی کچھ نہ کچھ ریکارڈنگ سارے معاملے کو عیاں کردیتی ہے۔ یہ معاملہ شروع ہوتا ہے یکم جون کو جب کراچی کے علاقے ڈیفنس میں ایک مہنگی گاڑی سے موٹر سائیکل سوار ٹکرا جاتا ہے، جس کے بعد گاڑی میں موجود ایک نجی کمپنی کے مالک سلمان فاروقی موٹر سائیکل سوار سدھیر کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیتا ہے۔ یہاں قابل ذکر بات یہ بھی ہے تشدد کا نشانہ...
بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکریٹری اور انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) چیئرمین ارون دھومل نے رائل چیلنجرز بنگلورو کی اسٹیڈیم کے باہر وکٹری پریڈ میں ہلاکتوں کے بعد دامن چھڑالیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز رائل چیلنجرز بنگلور فتح کا جشن منانے ہزاروں مداح چِنّاسوامی اسٹیڈیم پہنچے تھے، جہاں بھگڈر کے باعث کم ازکم 11 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے۔ 18 سال بعد آئی پی ایل ٹائٹل جیتنے والی فرنچائز نے وکٹری پریڈ رکھنے کا اعلان کیا تھا، جس میں ٹیم کے کپتان سمیت غیر ملکی کھلاڑیوں اور سپورٹ اسٹاف نے شرکت کی تاہم اس دوران پھگڈر مچنے سے ہلاکتیں ہوئیں۔ مزید پڑھیں: "اسٹیڈیم کے باہر لوگ مر رہے تھے" کوہلی وکٹری پریڈ...
ڈیفنس تشدد کیس: متاثرہ نوجوان نے ملزم سلمان فاروقی کو معاف کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز کراچی کی جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت متاثرہ نوجوان نے ملزم کو معاف کردیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔ سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا، جس نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بیان...
کراچی کے علاقے ڈیفنس اتحاد کمرشل میں نوجوان شہری کو تشدد کا نشانہ بنانے کے کیس میں ملزم سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی پہنچا دیا گیا۔ عدالت نے ملزمان کو 2 دن کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا تھا۔ یاد رہے کہ یکم جون کو کراچی کے علاقے ڈیفنس کے خیابان اتحاد کمرشل میں کار سوار نے موٹرسائیکل سوار پر تشدد کیا تھا۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار شخص بہنوں کے ساتھ جا رہا تھا، موٹرسائیکل سے کار کو ٹکر لگی جس کے بعد کار سوار شخص نے موٹرسائیکل سوار شخص پر تشدد کیا۔ Post Views: 2
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )کراچی کی جوڈیشل میجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں ڈیفنس کے علاقے میں نوجوان پر تشدد سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے نامزد ملزمان سلمان فاروقی اور اویس ہاشمی کو عدالت میں پیش کیا۔ دوران سماعت متاثرہ نوجوان نے ملزم کو معاف کردیا۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد دونوں ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم جاری کیا اور تفتیشی افسر کو آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔سماعت کے دوران متاثرہ نوجوان سدھیر بھی عدالت میں پیش ہوا، جس نے عدالت کے روبرو ملزم کی شناخت کرتے ہوئے بیان دیا کہ مجھے علم نہیں تھا کہ عدالت نے بلایا ہے، آج وکیل کے کہنے پر...
اسلام آباد: نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت میں صفِ ماتم بچھی ہوئی ہے اور خطے میں بالادستی کے بھارت کے دعوے ہوا ہو چکے ہیں۔ صحافیوں کو ہفتہ وار بریفنگ میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے بتایا کہ حالیہ دورے کے دوران چینی وزیر خارجہ کے ساتھ باہمی ملاقات ہوئی۔ اس کے علاوہ چین اور افغانستان کے وزرائے خارجہ کے ساتھ سہ فریقی ملاقات کے ادوار بھی ہوئے۔ یہ دورہ 10 مئی کے بعد چین کا شکریہ ادا کرنے کے لیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی ثالثی تنظیم کے حوالے سے ملاقات پہلے ہی طے تھی۔ 10 یا 11 مئی کی رات کو وزارت خارجہ نے اس دورے...
اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر میں بادشاہ بن گیا‘ اس زمانے میں چین میں تاؤ مذہب ہوتا تھا‘ اس مذہب میں بھی زندگی کے بعد زندگی کا تصور موجود تھا‘ چن شی ہونگ لڑکپن میں اپنے زمانے کی سب سے بڑی سلطنت کا بادشاہ بن گیا‘ تخت نشین ہونے کے چند دن بعد اس نے تاؤازم کے سب سے بڑے رہنما کو بلایا اور اس سے پوچھا ’’کیا میں مرنے کے بعد بھی بادشاہ رہوں گا‘‘ مذہبی رہنما سچا انسان تھا‘ اس نے جواب دیا ’’بادشاہ سلامت اس کی کوئی گارنٹی نہیں‘‘ بادشاہ نے حیرت سے دربار اور پھر محل کی طرف دیکھا اور پوچھا ’’کیا دوسری زندگی میں میرے پاس ان میں...
امریکا کی آزادی کی 249ویں سالگرہ کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ امریکا کی آزادی پرامریکی صدر اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان امریکا تعلقات نئے دور میں داخل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت, سفارت خانے کے عملے کو 249ویں یوم آزادی پر مبارک دیتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ بندی سے ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکا کی آزادی کی 249ویں سالگرہ کی تقریب پر خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ امریکا کی آزادی پر ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی عوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، پاکستان امریکا تعلقات نئے دور میں...
وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو ادارے اٹھاتے ہیں، تو تحقیقات کیلئے اسے 3 ماہ تک حراستی سینٹر میں رکھنے کا اختیار ہوگا۔ 3 ماہ بعد عدالت میں پیش کرکے اس پر لگائے جانیوالے الزام سے آگاہ کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی نے انسداد دہشتگردی ترمیمی مسودہ قانون 2025 منظور کرلیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس کی منظوری سے صوبے میں لاپتہ افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے حل ہو جائے گا۔ اسپیکر عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی کے اجلاس میں رکن اسمبلی صادق سنجرانی نے انسداد دہشتگردی بلوچستان کا ترمیمی مسودہ قانون پیش کیا۔ بل کے حوالے سے وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہےکہ جنگ بندی کے لیے امریکی صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں، صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں۔ امریکی سفارت خانے میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کوئی شک نہیں رہا کہ پہلگام واقعہ بھارت کا فالس فلیگ آپریشن تھا، پاکستان نے کشیدہ صورتحال میں بھی بہت تحمل کا مظاہرہ کیا، امریکی صدر ٹرمپ سرد اور گرم جنگ کے خلاف ہیں، جنگ بندی کے لیے صدر ٹرمپ کے اہم کردار کو سراہتے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے ثابت کیا کہ وہ امن کے پیامبر ہیں، امن کے فروغ، اقتصادی روابط میں اضافےکے...
پی ٹی آئی راہنماؤں کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دھاندلی، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب اور کارکنان نے احتجاج کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں الیکشن نہیں دھاندلا ہوا، سب کچھ پہلے سے طے تھا۔ پی ٹی آئی راہنما شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ اور سمبڑیال کے امیدوار کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دھاندلی، غنڈہ گردی اور بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اور کارکنان نے احتجاج کیا۔ شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ سمبڑیال میں الیکشن نہیں دھاندلا تھا،...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے پنجاب اسمبلی کے حلقے سمبڑیال کے ضمنی انتخاب میں حکمران جماعت مسلم لیگ(ن) پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم ان نتائج کو مسترد کرتے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ترجمان شیخ وقاص اکرم نے عالیہ حمزہ اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سمبڑیال الیکشن میں دھاندلی، غنڈی گردی اور بدمعاشی کا بازار سرگرم کیا گیا، آر او دفتر کے سامنے چیف آرگنائزر پنجاب عالیہ حمزہ اور کارکنان نے احتجاج کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں دھاندلا تھا، اس الیکشن میں الیکٹورل پراسیس کو فالو...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے خلاف حالیہ فوجی تصاد م میں بھارت کے 3 نہیں 4 رافیل طیارے گر ائے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا ہمسایہ ملک کے وزیر اعظم نے پلوامہ واقعے کے وقت کہا تھا اگر ہمارے پاس رافیل ہوتے تو پتہ نہیں میں کیا کر دیتا، رافیل تو تھے 4 گروا بھی لیے، تصدیق ہوئی ہے کہ بھارت کے 6 لڑاکا طیارے گرے، 3 کے بجائے 4 رافیل طیارے گرے۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کشیدگی میں بھارت کی جوہری اور روایتی ہتھیاروں کی بھارتی بالادستی کا تاثر بھی ختم...
پاکستان کی مقبول ترین اداکارہ ماہرہ خان اور ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر کے درمیان کافی عرصے سے اختلافات تھے لیکن حال ہی میں ماہرہ خان نے اس تنازعے پر خاموشی توڑے ہوئے اپنی غلطی کا اعتراف کر لیا اور کہا کہ خلیل الرحمٰن قمر کے خلاف ٹوئٹ کرنے پر وہ غلط تھیں، وہ سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے کے بجائے انہیں فون کرکے شکایت کرتیں تو بہتر تھا۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ ان کی والدہ نے بھی سمجھایا کہ وہ ٹوئٹ کرنے کے بجائے خلیل الرحمٰن قمر کو کال کرکے اپنا شکوہ ریکارڈ کرواتیں کہ آپ نے غلط کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ماہرہ خان نے خلیل الرحمٰن قمر پر ٹوئٹ کو غلطی قرار دے دیا اب حال ہی...
نیویارک (نیوزڈیسک)ایف بی آئی کے ڈائریکٹر نے تصدیق کی ہے کہ ایف بی آئی نے ریاستہائے متحدہ میں ایک چینی شہری کو گرفتار کیا ہے جو مبینہ طور پر ملک میں خطرناک حیاتیاتی پیتھوجین اسمگل کرتا تھا۔ یون کنگ جیان نامی اس فرد پر الزام ہے کہ اس نے “فوساریم گرامینیرم” نامی خطرناک فنگس کو اسمگل کیا تھا، جو کہ ایک زرعی دہشت گردی کا ایجنٹ ہے، مشی گن یونیورسٹی میں تحقیق کے لیے، جہاں وہ کام کرتی ہے۔ یہ فنگس “ہیڈ بلائٹ” نامی بیماری کا سبب بن سکتی ہے، جو گندم، جو، مکئی اور چاول کی بیماری ہے، جو انسانوں اور مویشیوں دونوں میں صحت کے اہم مسائل کا باعث بنتی ہے۔ یہ ہر سال دنیا بھر میں اربوں...
قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سلمان آغا کو پاکستانی ٹی20 ٹیم کا کپتان بنوانے والے سابق کرکٹر کے نام سے پردہ اُٹھ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے دعویٰ کیا گیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے سابق فاسٹ بالر وہاب ریاض کی سفارش پر آغا سلمان کو پاکستان کا نیا ٹی20 کپتان مقرر کیا۔ رپورٹس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دورہ نیوزی لینڈ کیلئے ٹی20 کپتانی کے حوالے سے اندرونی بات چیت کے دوران اکثریت نے محمد رضوان کی جگہ شاداب خان کو نیا کپتان مقرر کرنے کی حمایت کی تھی۔ مزید پڑھیں: اظہر محمود کو ٹیم مینجمنٹ کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حیران کُن وجہ تاہم سابق کرکٹر وہاب ریاض، جو...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی دنوں تک پاکستانی سوشل میڈیا پر پاکستان ایئر فورس کے اورنگزیب احمد ٹرینڈ کرتے رہے۔ انہیں قومی کرش کا خطاب دے دیا۔ ہر پلیٹ فارم پر انہی کا نام اور انہی کی تعریفیں نظر آ رہی تھیں۔ غورطلب بات یہ ہے کہ ان میں سے زیادہ تر تعریفیں خواتین کی جانب سے کی جا رہی تھیں۔ ماضی میں بھی انٹرنیٹ پر مختلف شخصیات کے حوالے سے پاکستانی معاشرے میں پسندیدگی کا اظہار ہوتا رہا ہے۔ تاہم، وہ اظہار مردوں کی طرف سے خواتین کے لیے ہوتا تھا۔ اس کی ایک مثال گلوکارہ مومنہ مستحسن ہیں۔ جب ان کا راحت فتح...
تصویر: جیو نیوز اسکرین گریب نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 6 مئی کو پاکستان کا آپریشن روم 24 گھنٹوں کے لیے چل رہا تھا، جب مجھے کال آئی کہ بھارت نے حملہ کیا ہے تو میں دفتر آگیا۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کی فتح پر ویسے تو پوری مسلم امہ میں خوشیاں منائی گئی ہیں، ترکیے اور آذربائیجان میں تو لوگ خوشی سے سڑکوں پر آگئے۔انہوں نے کہا کہ مجھے پہلی کال ترکیے کے وزیر خارجہ کی آئی، ترک قیادت نے کشمیر کے معاملے پر بھی پاکستان کے مؤقف کی حمایت کا اعادہ کیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ایران کے وزیر خارجہ اس بحران کے...
اسلام آباد(اوصاف نیوز) پاک ، بھارت کشیدگی کے بعد بھارتی گودی میڈیا اپنی ہی آگ میںجلنے لگا. بھارتی میڈیا اور حکمرانوں کو بری شکست ملنے کے باوجود سکون نہیں آرہا . ایک بار پھر پاکستان کے خلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے کی مہم تیز کر دی۔ مصدقہ ذرائع اور بین الاقوامی دفاعی تجزیہ کاروں نے ان دعوؤں کو سراسر بے بنیاد، من گھڑت اور بھارتی میڈیا کا اشتعال انگیز پروپیگنڈا قرار دیا ہے اور زمینی حقائق بھی ان جھوٹے دعوؤں کی تصدیق نہیں کرتے، نہ کوئی طیارہ مارا گیا، نہ کوئی نقصان ہوا۔ قبل ازیں بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل انیل چوہان یہ اعتراف کر چکے ہیں کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی طیارے دو دن تک گراونڈ...

بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو سب سے پہلی کال کس دوست ملک سے آئی ؟وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا پریس کانفرنس میں اہم انکشاف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ 6مئی کو پاکستان کا آپریشن روم 24گھنٹوں کیلئے چل رہا تھا، جب مجھےکال آئی کی بھارت نے حملہ کیا ہے تو میں دفتر ا ٓ گیا،مجھے پہلی کال ترکیے کے وزیر خارجہ کی آئی ،ترک قیادت نے کشمیر کے معاملے پر بھی پاکستان کے موقف کی حمایت کااعادہ کیا۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق اسلام آباد میں ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحا ق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 19مئی کا دورہ چین دوطرفہ تھا، چین سے دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیررسمی تھیں،جب آپ جاتے ہیں تو تمام چیزوں پر تبادلہ خیال ہوتا ہے، جانے سے پہلے چین نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے الزام میں گرفتار ملزم عمر حیات کا 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ منظور کرلیا گیا، عدالت نے تفتیشی افسر کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملزم کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا، تھانہ سمبل پولیس نے سخت سیکیورٹی میں ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد کی عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے شناخت پریڈ کی درخواست کی جسے منظور کرتے ہوئے فاضل عدالت نے ملزم کو دو ہفتوں کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور آئندہ پیشی پر متعلقہ عدالت کے روبرو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل ملزم عمر...
ورلڈ باکسنگ کے صدر نے الجزائر کی معروف باکسر ایمان خلیف سے معافی مانگ لی۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق ورلڈ باکسنگ کے صدر بورس وان ڈر فورسٹ نے الجزائر کی معروف باکسر ایمان خلیف کا نام نئے جینڈر ٹیسٹ کی پالیسی کے اعلان میں لینے پر باقاعدہ معذرت کر لی۔ رپورٹ کے مطابق خلیف کا نام اس وقت لیا گیا تھا جب ورلڈ باکسنگ نے جمعہ کے روز جنسی جانچ کو لازمی قرار دینے کی پالیسی جاری کی۔ اس اقدام پر مختلف حلقوں کی جانب سے تنقید کی گئی، خاص طور پر اس لیے کہ باکسر کی پرائیویسی کو تحفظ فراہم نہیں کیا گیا۔ ایمان خلیف نے گزشتہ برس پیرس اولمپکس گیمز میں طلائی تمغہ جیتا تھا،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 جون 2025ء) اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ شام کی جانب سے اسرائیل کے خلاف میزائل لانچ کیے گئے تھے، جس کے جواب میں اس نے منگل کے روز شام کے متعدد اہداف کو نشانہ بنانا شروع کیا۔ اسرائیلی وزیر دفاع کاٹز نے کہا کہ وہ ان حملوں کے لیے شام کے رہنما کو "براہ راست ذمہ دار" ٹھہراتے ہیں۔ ادھر شام کی وزارت خارجہ نے میزائل فائر کرنے کے اسرائیلی دعووں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ملک "خطے میں کبھی کسی کے لیے خطرہ نہیں رہا اور نہ کبھی ہو گا۔" اسرائیل شام میں حملے فوری طور پر روک دے، اقوام متحدہ شام کی وزارت خارجہ نے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04 جون 2025)پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ سے ڈارک ویب کا عالمی نیٹ ورک پکڑا گیا، بچوں کی غیر اخلاقی ویڈیوز بنانے والا 2 رکنی گینگ پکڑا گیا، گرفتار ملزمان سے 10 بچے بازیاب اور 800 غیر اخلاقی ویڈیوز برآمد، جرمن باشندہ 2 رکنی گینگ کا سرغنہ نکلا،انٹرپول کے ذریعے جرمن باشندے کوطلب کرنے کا فیصلہ، ویڈیوز ڈارک ویب سائٹ پر 100 سے 500 ڈالرز میں فروخت ہوئیں، تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کیلئے ایک کلب بنایا تھاجہاں بچوں سے زیادتی کر کے ان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قاتل نے اعترافِ جرم کرلیا۔ 2 روز قبل اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کو ان کے گھر پر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، ملزم ٹک ٹاکر کو قتل کرنے کے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔ ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم کی شناخت عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہے جب کہ ملزم نے خود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔ آئی جی اسلام آباد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کہ ملزم نے اعترافِ جرم کرلیا ہے، ملزم کو...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) مقتولہ ٹک ٹاکر ثناء یوسف کی اپنے قاتل سے ہونے والی آخری گفتگو سامنے آگئی، جو اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ کے باہر گولی مارنے سے قبل ہوئی تھی۔ پولیس کے مطابق 22 سالہ ٹک ٹاکر عمر حیات عرف کاکا ثناء یوسف سے دوستی کرنا چاہتا تھا، جس کےلیے وہ بار بار رابطہ کر رہا تھا لیکن ثناء یوسف کے انکار پر طیش میں آکر اسے گولی مار دی۔ عینی شاہدین کے بیانات اور مختلف قریبی ذرائع کے مطابق آخری ملاقات کے دوران ثناء یوسف اس صورت حال کو یہ کہتے ہوئے سنبھالنے کی کوشش کر رہی تھی کہ ’تمہیں غصہ آرہا ہے، یہاں سے چلے جاؤ، یہاں سی سی ٹی وی کیمرے موجود...
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے ایک بار پھر ایران کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران معاہدہ کرے یا نتائج کیلئے تیار رہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کیرولائن لیوٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو معاہدے کیلئے تفصیلی دستاویزپیش کرچکے ہیں، امریکی صدرروس یوکرین کے حوالے سے پرامید ہیں، یوکرین نے روس پر حملوں سے قبل آگاہ نہیں کیا، یوکرین کے مطابق روس پر117ڈرونز سے حملہ کیا گیا، صدر ٹرمپ کو بھی یوکرینی حملے کی اطلاع نہیں تھی۔ کیرولائن لیوٹ کا کہنا تھا کہ صدرٹرمپ اور چین کے درمیان اچھا تعلق ہے، دونوں ممالک میں بات چیت ہونے جا رہی ہے، امریکا میں غیرقانونی مقیم افراد کو ڈی پورٹ کیا جائے گا، وزیرخارجہ مارکوروبیو کے پاس ویزے منسوخ...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیرمملکت داخلہ طلال چوہدری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کے لئے ایک کلب بنایا تھا، جہاں بچوں سے زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز بناکر انہیں ڈارک ویب پر فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سر برائی جرمن شہری کر رہا تھا جو کارروائی سے قبل فرار ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ گروہ بچوں...
پاکستان کے سفارتی مشن کے سربراہ و چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وزن میں نمایاں کمی ایک بار پھر موضوع بحث بن گئی جس پر انہوں نے اس کی وجہ بھی بیان کر دی۔ بلاول بھٹو کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہیں وزن کم کرنے سے متعلق گفتگو کرتے سنا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ چینی اور روٹی کھانا بند کریں، ورزش کرنا اور جم جانا شروع کر دیں۔ ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب سے اس پر مختلف تبصرے کیے گئے۔ کئی صارفین کا کہنا ہے کہ وہ اوزیمپک استعمال کر رہے ہیں، یہ وہ دوا ہے جو عموماً...
این ایف سی ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے حصے پر کمیٹی تشکیل دوں گا، علی امین گنڈا پور نے این ایف سی ایوارڈ کو ریویو کرنے کی بات کی ہے، عمائدین کی تجاویز پر سنجیدگی سے غور کررہے ہیں خیبرپختونخوا کے عمائدین اور زعما کورکمانڈر، گورنر اور وزیراعلیٰ کے ساتھ بیٹھ کر تجاویز دیں، جرگے میں شرکت میرے لیے عزت کی بات ہے،پشاور میںشہباز شریف کا جرگے سے خطاب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کے تحت ہر قطرے پر پاکستان کا حق ہے، اب ہم بھارت کی دھمکیوں کا توڑ نکالنے کیلئے ملک میں پانی ذخیرہ کرنے کیلئے اقدامات کریں گے۔پشاور میں منعقدہ جرگہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ...
پاکستان شوبز کی سینئر اداکارہ ثمینہ پیرزادہ نے گزشتہ سات برسوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ نہ بننے کی وجہ بتا دی۔ شوبز کی دنیا سے کچھ عرصے کیلئے وقفہ لینے والی اداکارہ ثمینہ پیرزادہ بڑی عید کے موقع پر ہارر فلم ’دیمک‘ کے ذریعے اسکرین پر واپسی کر رہی ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ آخر وہ چند سالوں سے کسی پراجیکٹ کا حصہ کیوں نہیں بن رہی تھیں۔ سینئر اداکارہ نے بتایا کہ ان کا آخری ڈرامہ ’بلا‘ تھا جس نے انہیں جذباتی طور پر بےحد متاثر کیا تھا، اس ڈرامے میں وہ ایک بوڑھی ماں کا کردار ادا کر رہی تھیں جو آہستہ آہستہ اپنی یادداشت کھوتی ہے اور پھر دنیا...
پاکستان میں چائلڈ پورنو گرافی اور ویڈیوز ڈارک ویب پر فروخت کرنے والے بین الاقوامی گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں این سی سی آئی اے کے سربراہ کے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیر مملکت برائے داخلہ نے بتایا کہ پاکستان میں ایک انٹرنیشنل گینگ کام کر رہا تھا جس نے چھوٹے بچوں کے لئے ایک کلب بنایا تھا، جہاں بچوں سے زیادتی کر کے اُن کی ویڈیوز بناکر انہیں ڈارک ویب پر فروخت کیا جاتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ گینگ کی سر برائی جرمن شہری کر رہا تھا جو کارروائی سے قبل فرار ہوگیا جبکہ دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے جن کا تعلق پنجاب سے ہے۔ انہوں...
رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ بنوں میں دس سے پندرہ مسلح دہشت گردوں نے رات گئے تھانے پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا پولیس نے بنوں کے میریان تھانہ پر دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا۔ رپورٹ کے مطابق پولیس نے کہا کہ بنوں میں دس سے پندرہ مسلح دہشت گردوں نے رات گئے تھانے پر حملہ کیا، حملہ آوروں نے جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ آر پی او بنوں نے کہا کہ رات گئے اس حملے کو چوکس پولیس نے ناکام بنایا، پولیس کی بھر پور جوابی کارروائی پرحملہ آور فرار ہو گئے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خوارجی دہشتگردوں کا حملہ...
ڈیفنس کے علاقے اتحاد کمرشل کے قریب تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی جی ساؤتھ سے ملاقات کی۔ متاثرہ نوجوان نے انکشاف کیا کہ تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے وہ گرا جس کے بعد اسلحہ دکھا کر اُس کو ہی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ جس میں ڈی آئی جی ساؤتھ نے متاثرہ فیملی کو مکمل تحفظ کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ سندھ پولیس آپ کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اورآپ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈیفنس میں بااثر شخص سلمان فاروقی اور اس کے ساتھیوں کے تشدد کا نشانہ بننے والے متاثرہ شہری اوراس کی بہن نے اپنی فیملی کے ہمراہ ڈی آئی...

افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ
افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل ،صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں، علی امین گنڈا پور کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ افغانستان سے مذاکرات کے عمل میں خیبرپختونخوا کو شامل کیا جائے اور صوبے میں ڈرون حملے بند کیے جائیں۔منگل کے روز پشاور میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔وزیر اعلی کے پی کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے دشمن کے خلاف قوم کو متحد کر...
جوبائیڈن کے دور میں امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اعتراف کیا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں سنگین جنگی جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی وزارت خارجہ کے سابق ترجمان میتھیو ملر نے ایک حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ غزہ سے متعلق پالیسی پر بائیڈن کابینہ میں اختلافات تھے خاص طور پر اس بات پر کہ اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنا جاری رکھا جائے یا نہیں۔ اسکائی نیوز کو انٹرویو میں انہوں نے مزید بتایا کہ 2024 میں بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو 2 ہزار پاؤنڈ وزنی بموں کی ترسیل اس لیے روک دی تھی کہ یہ ہتھیار غزہ میں نامناسب طریقے سے استعمال ہونے کا خدشہ تھا۔ سابق امریکی ترجمان نے یہ اعتراف بھی کیا کہ مئی 2024 سے جنوری 2025 تک ہزاروں فلسطینی شہری مارے گئے حالانکہ ہم اسرائیل پر...

بھارت نے جنگ کی دھمکیوں کا انجام دیکھ لیا، اب اگر پانی بند کیا تو اس کا انجام بھی دیکھ لے گا، وزیر اعظم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پانی کا ایک ایک قطرہ پاکستان کے عوام کا حق ہے، بھارت پاکستان کا پانی بند کرنے کی دھمکیاں دے رہا ہے لیکن جنگ کی دھمکیوں کا اس نے نتیجہ دیکھ لیا ہے اور اگر پانی روکا تو دشمن اس کا انجام بھی دیکھ لے گا۔ منگل کے روز خیبرپختونخوا جرگے سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ جرگے میں شرکت میرے لیےعزت کی بات ہے اور ہم سب بڑے غور سے آپ کی باتیں سننے کیلئے آئے ہیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا ایک عظیم اور پاکستان کا خوبصورت صوبہ ہے جس کے عوام دلیر،غیور اور غیرت مند لوگ ہیں، یہاں کے عوام...
وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگاکر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا. جس کے جواب میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو زندگی کا سبق سکھایا ہے وہ ہندوستان قیامت تک کبھی نہیں بھولے گا۔پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انقعاد کیا گیا ہے. جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرگے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں. خیبرپختونخوا بہت عظیم...
پشاور: وزیراعظم شہباز شریف کہا ہےکہ 6 اور 7 مئی کو جس طرح دشمن نے گھات لگاکر حملہ کیا اور بے گناہ پاکستانیوں کو شہید کیا، جس کے جواب میں افواج پاکستان نے فیلڈ مارشل کی قیادت میں جو زندگی کا سبق سکھایا ہے وہ ہندوستان قیامت تک کبھی نہیں بھولے گا۔ پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انقعاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے۔ اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے خطاب میں کہا کہ جرگے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا بہت عظیم صوبہ ہے یہ بہت...
پشاور(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف پشاور میں امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جرگے کے شرکا کو سلام پیش کرتا ہوں، خیبرپختونخوا بہت عظیم صوبہ ہے یہ بہت خوبصورت صوبہ ہے اور یہاں کے عوام دلیر، غیور اور غیرت مند قوم ہیں۔ پشاور میں امن وامان پر جرگے کا انقعاد کیا گیا ہے جس میں وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے 1947 میں پاکستان کا ساتھ دیا، صوبے کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند کیا، آپ نے قوت اور دلیری کے ساتھ ہمیشہ پاکستان کا...
ثناء یوسف— تصویر بشکریہ انسٹاگرام آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے کہا ہے کہ پورے ملک سے ثناء یوسف کے قتل پر سوالات پوچھے جارہے تھے، ملزم کی شناخت کرنا انتہائی مشکل مرحلہ تھا۔آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے پورے ملک سے آوازیں اٹھائی جارہی تھیں، ٹیموں نے سیلولر ٹیکنالوجی سمیت مختلف ٹیکنالوجی پر کام کیا، 300 فون کالز کا تجزیہ کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ثناء یوسف کا موبائل فون ملزم اپنے ساتھ لے گیا تھا، ایک چھاپہ فیصل آباد اور 2 چھاپے جڑانوالہ میں مارے گئے، ملزم عمر کو ان چھاپوں کی نتیجے میں گرفتار کیا گیا، ملزم کا والد گریڈ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 جون 2025ء) پولیس کے مطابق 17 سالہ ثنا یوسف کو پیر کے روز اس کے گھر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا ، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز ہوا۔ ثنا یوسف، سوشل میڈیا پلیٹ فارمز ٹک ٹاک اور انسٹاگرام پر مجموعی طور پر دس لاکھ سے زائد فالوورز کی حامل تھیں۔ ان کے قتل نے پاکستان میں آن لائن شخصیات، خاص طور پر نوجوان خواتین، کی سلامتی کے بارے میں تشویش کو مزید بڑھا دیا ہے۔ ہم اس کیس کے بارے میں کیا جانتے ہیں؟ پولیس نے ثنا یوسف کی والدہ کی شکایت پر ایک نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے...
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کے محرکات بتا دیئے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ملزم عمر حیات فیصل آباد سے لوئر مڈل کلاس کا 22 سال کا بے روزگار لڑکا ہے، وہ کافی عرصے سے سوشل میڈیا پر ثناء سے دوستی کی کوشش کر رہا تھا جس کے لیے وہ مقتولہ کو بار بار پروپوز کرتا رہا لیکن ثناء اس سے دوستی نہیں کرنا چاہتی تھی اور وہ اسے مسلسل ریجکٹ کر رہی تھی جس سے ملزم عمر عرف کاکا دلبرداشتہ ہو گیا اور ثنا کو قتل کر دیا۔ آئی...
کراچی میں تشدد کا نشانہ بننے والا نوجوان سامنے آگیا۔ سدھیر نامی اس نوجوان نے ویڈیو بیان میں کہا کہ بہنوں کو ملازمت کی جگہ سے واپس لا رہا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے مجھے ٹکر ماری اور چلی گئی۔ یہ بھی پڑھیے: کراچی میں شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے انہوں نے کہا ہے کہ موٹر سائیکل سست رفتار میں چلا رہا تھا، گاڑی میں سوار شخص نے اتر کر مجھے مارا اور بہنوں کی بھی نہیں سنی۔ میں خود بھی معافی مانگ رہا تھا۔ سدھیر کا کہنا تھا کہ مجھے پستول دکھایا گیا تھا اس لیے ڈر کر گھر سے چلا گیا تھا۔ دوسری طرف کراچی کی ایک مقامی عدالت نے...
نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے 2025-26 سیزن کے لیے سینٹرل کنٹریکٹس کا اعلان کردیا۔ پاکستانی نژاد آل راؤنڈر محمد عباس سمیت چار نئے چہروں کو پہلی مرتبہ سینٹرل کنٹریکٹس میں شامل کیا گیا ہے۔ وکٹ کیپر بیٹر مچ ہے، آل راؤنڈر زیک فولکس اور لیگ اسپنر آدی اشوک بھی پہلی بار سینٹرل کنٹریکٹ حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ٹم ساؤتھی، اش سودھی، اجاز پٹیل اور جوش کلارکسن جیسے کھلاڑیوں کو اس سال معاہدہ نہیں دیا گیا، جبکہ کین ولیمسن، ڈیوون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ اور لوکی فرگوسن جیسے کھلاڑیوں کے ساتھ وقتی معاہدوں پر بات چیت جاری ہے۔ محمد عباس نے رواں سال مارچ میں پاکستان کے خلاف اپنے ون ڈے ڈیبیو پر 26 گیندوں پر 52 رنز...
بی بی سی کیساتھ گفتگو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے بھارت اور پورے پاکستان کو متاثر کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کے چھیانوے گھنٹوں کے دوران افواجِ پاکستان نے مکمل طور پر خود پر انحصار کیا اور کہیں سے کوئی مدد حاصل نہیں کی گئی۔ جنرل ساحر شمشاد مرزا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اگر کوئی تنازع ہوا تو وہ مخصوص علاقوں تک محدود نہیں رہے گا، بلکہ پورے بھارت اور پورے پاکستان...
غزہ : جنوبی غزہ کے ناصر اسپتال میں ماتم کا سماں تھا جب درجنوں افراد ایک باپ، حسام وافی، کی لاش پر بین کرتے نظر آئے، جو اپنے بچوں کے لیے خوراک لینے گیا تھا لیکن اسرائیلی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔ چھ بچیوں کے باپ حسام وافی کو اس وقت شہید کیا گیا جب وہ اپنے بھائی اور بھتیجے کے ہمراہ جنوبی شہر رفح میں ایک امدادی مرکز سے آٹا لینے گیا۔ فلسطینی سول ڈیفنس ایجنسی کے مطابق، اس واقعے میں 31 افراد جاں بحق ہوئے۔ حسام کی والدہ نہلہ وافی نے روتے ہوئے کہا: “وہ اپنی بیٹیوں کے لیے روٹی لینے گیا تھا، لاش بن کر واپس آیا۔” ناصر اسپتال کے صحن میں حسام کی بیوہ اور...
مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں لوگوں نے بھارتی قابض انتظامیہ کی عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سڑکوں پر نکل کر احتجاج کیا۔ ذرائع کے مطابق ضلع کے علاقے ہندواڑہ میں لوگوں نے پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاج کیا۔ مرد اور خواتین سمیت مظاہرین دارالعلوم کے قریب جمع ہوئے اور قابض حکام کی بے حسی پر مایوسی کا اظہار کیا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ کئی ماہ سے پانی کی عدم دستیابی کے باعث انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ایک خاتون نے...
اپنے تازہ ترین اقدام میں قابض اسرائیلی رژیم نے امریکی ثالث کیجانب سے پیش کردہ معاہدے کو ماننے سے بھی انکار کر دیا کہ جس سے ایک بار پھر یہ ثابت ہوا کہ قابض و سفاک صیہونی رژیم، غزہ میں جنگ کو روکنے سے مکمل طور پر انکاری ہے! اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے مرکزی رہنما محمود المرداوی نے اعلان کیا ہے کہ قابض صیہونی رژیم نے جنگ بندی کی اس تجویز کو قبول نہیں کیا کہ جس پر فلسطینی مزاحمت اور امریکی ثالث نے اتفاق کیا تھا۔ اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہ اس اقدام سے اسرائیل کا مقصد "اپنے اندرونی مسائل کو سلجھانا" ہے، محمود المرداوی نے کہا کہ ہماری قوم کو بھوک سے...
خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے ماسکو کے لیے افغانستان کے سفیر کی نامزدگی منظور کرلی۔ خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس اہم پیش رفت پر افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یہ فیصلہ افغانستان اور روس کے درمیان سیاسی اور معاشی تعلقات کو بہتر بنانے میں معاون ثابت ہوگا، جو پہلے ہی پابندیوں کا شکار ہیں۔ روس نے رواں برس اپریل میں طالبان پر 2 دہائیوں سےعائد پابندی کو ختم کرنے کا اعلان کیا تھا، جس...
دہلی کے بٹلہ ہاؤس میں موجود کئی دوکانوں اور مکانوں پر اترپردیش سینچائی محکمہ کی طرف سے غیرقانونی تعمیرات کے معاملے میں نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی کے بٹلہ ہاؤس علاقے میں بلڈوزر کارروائی کے خلاف داخل کی گئی عرضی پر آج سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے بلڈوزر کارروائی پر روک لگانے سے انکار کردیا۔ جسٹس سنجے کرول نے کہا کہ ہم نے معاملہ پڑھ لیا ہے، فی الحال ہم کوئی حکم نہیں جاری کریں گے، معاملہ چھٹیوں کے بعد سنا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں اس معاملے پر جسٹس کرول کی دو رکنی بینچ کے سامنے یہ معاملہ تھا۔ سماعت کے دوران سینیئر وکیل سنجے ہیگڑے نے عدالت کے ایک...
کراچی(نیوز ڈیسک)سندھ اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے اراکین نے سی ای اوکے الیکٹرک مونس علوی پربرہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا طے ہوا تھا رات کی لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی تو شیڈول کس کی اجازت سے تبدیل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق سندھ اسمبلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق خصوصی کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس چیئرمین خصوصی کمیٹی فیاض بٹ کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں اسپیکر سندھ اسمبلی اویس قادر شاہ ، سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی سمیت دیگر شریک ہوئے جبکہ حیدرآباد و سکھر الیکٹرک سپلائی کمپنی کے ذمہ داران نے شرکت کی۔ سی ای او کے الیکٹرک کے پہنچنے سے قبل اجلاس میں گرما گرمی رہی، کمیٹی ارکان نے کہا کہ سی ای او کے الیکٹرک نہ پہنچتے...
زابد علی ریکی کی زیر صدارت بلوچستان اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے اجلاس میں زرعی سولرائزیشن اور بجلی چوری کی روک تھام سے متعلق بل، 2025 پر تفصیلی غور و خوض کیا گیا۔ زیر غور بل کا مقصد زرعی صارفین کو سبسڈی والی بجلی سے مرحلہ وار سولر توانائی پر منتقل کرنا ہے تاکہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے مابین طے شدہ سولرائزیشن معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد یقینی بنایا جا سکے۔ اس بل کے ذریعے زرعی صارفین کو دوبارہ غیر قانونی طور پر بجلی کے روایتی نظام سے منسلک ہونے سے روکنے، بجلی چوری کے خاتمے اور اس عمل کو قابل سزا جرم قرار دینے کی تجویز دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ بلوچستان اور صوبائی وزیر...
جنوبی کوریا میں ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتنے والے پاکستانی اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہا ہے کہ اپنے شہر میاں چنوں پہنچ کر بہت خوشی ہورہی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ستمبر میں ورلڈ اتھلیٹک چیمپیئن شپ بھی آرہی ہے اور جس طرح لوگ دعائیں کررہے ہیں انشااللہ ایشین چیمپیئن شپ میں گولڈ میڈل جیتا اسی طرح ورلڈ اتھلیٹک میں بھی کوشش کروں گا۔ یہ بھی پڑھیے: قومی ہیرو ارشد ندیم وطن واپس پہنچ گئے، لاہور ایئرپورٹ پر استقبال ارشد ندیم کا کہنا تھا کہ ایشین چیمپیئن شپ پیرس اولمپک کے بعد میرا پہلا مقابلہ تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ مجھے کامیابی دی، انسان جب میدان میں اترتا ہے جو...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔02 جون ۔2025 )امریکہ میں حکام نے ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر کی پیٹرل اسٹریٹ کے علاقے میں اسرائیل کے حق میں مظاہرے کے دوران حملے کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایاہے کہ ممکنہ حملہ آوارمحمد صبری سلیمان مصری شہری ہے امریکی نشریاتی ادارے ”فاکس نیوز“کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ شخص دو برس قبل امریکہ میں داخل ہوا تھا اس کی ویزا کی مدت ختم ہو چکی ہے اور وہ غیر قانونی طور پر وہاں مقیم ہے کولوراڈو پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تفتیش دہشت گردانہ حملے کے طور پر کی جا رہی ہے تاہم ایسا نہیں لگتا کہ حملے میں کوئی دوسرا شریک تھا.(جاری ہے) بولڈر پولیس کے...
وفاقی دارالحکومت میں جرائم کی روک تھام، امن و امان کے قیام اور جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال کے لیے قائم سیف سٹی منصوبہ سال 2025 میں بھی نمایاں کامیابیاں سمیٹتا رہا۔ اسلام آباد پولیس کے مطابق سیف سٹی پولیس آپریشن ہال کی مدد سے 570 مقدمات کو کامیابی سے ٹریس کیا گیا، جبکہ 87 کیسز میں ویڈیوز اور تصاویر کی صورت میں شواہد جمع کیے گئے جو تفتیش کے عمل میں کلیدی حیثیت رکھتے ہیں۔ سیف سٹی کیمروں کی مدد سے بغیر نمبر پلیٹ والی 4,500 سے زائد گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی نشاندہی کی گئی، جنہیں متعلقہ تھانوں کے حوالے کیا گیا۔ علاوہ ازیں، 142 مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں بھی سیف سٹی کی نگرانی میں پکڑی گئیں۔...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) آسٹریلوی کرکٹ بورڈ (کرکٹ آسٹریلیا) نے پیر کو ایک بیان میں اس امر کی تصدیق کی کہ مایہ ناز آل راؤنڈر گلین میکسویل نے پچاس اوورز کی کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا ہے۔ میکسویل نے یہ فیصلہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کی تیاری اور مختلف فرنچائز لیگز میں شرکت کو ترجیح دیتے ہوئے کیا ہے۔ انہوں نے کہا، ''میں واپس دیکھتا ہوں تو یاد آتا ہے کہ مجھے ابتدا میں ہی، غیر متوقع طور پر منتخب کیا گیا۔ اس وقت بس یہی فخر تھا کہ آسٹریلیا کے لیے کچھ میچ کھیلنے کو مل جائیں۔‘‘ 36 سالہ میکسویل نے 149 ون ڈے میچز میں 3,990 رنز بنائے۔ ان کا اسٹرائیک ریٹ...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پاکستانی دفتر خارجہ نے پیر کے روز بھارتی رہنماؤں کے حالیہ مخالفت پر مبنی بعض بیانات کے بعد ایک سخت بیان جاری کر کے کہا کہ ان کے یہ ریمارکس "جنگ اور جبر کی سراسر واہیات کو واضح کرتے ہیں" اور یہ کہ بھارت دھمکیوں کے ذریعے اپنے مقاصد ہر گز حاصل نہیں کر سکے گا۔ اسلام آباد کے دفتر خارجہ نے 29 مئی کے روز بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کی جانب سے دیے گئے ایک بیان کی جانب بھی اشارہ کیا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تنازعہ کشمیر پر بات چیت تب ہی ہو گی جب "پاکستان اپنے زیر انتظام جموں و کشمیر کو ہمارے حوالے...
فوٹو: اسکرین گریب کراچی میں پولو گراؤنڈ جناح باغ میں بنیان مرصوص کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس سے علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے پاک افواج کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پیر شیخ حسن حسیب الرحمٰن نے کہا کہ میں سلام پیش کرتا ہوں اپنے سپہ سالار فیلڈ مارشل عاصم منیر اور اپنی فوج کے جوانوں کو جن کی جرات اور بہادری سے کیے گئے اقدام نے پاکستان سمیت پوری امت مسلمہ کا سر فخر سے بلند کردیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ سے یہ خبریں سامنے آ رہی تھیں کہ وہاں پر کفر غالب آگیا، وہاں پر مسلمانوں پر ظلم ہو رہا ہے لیکن ہمارے سپہ سالار کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2025ء) پولینڈ میں صدارتی انتخابات کے حتمی نتائج کے مطابق قدامت پسند رہنما اور مورخ کارول ناوروکی نے اپنے حریف اور لبرل امیدوار رافال ٹرزاسکوسکی کو شکست دے دی ہے۔ قومی انتخابی کمیشن نے پیر کے روز نتائج کا اعلان کیا، اس کے مطابق قدامت پسند رہنما نوروکی کو رن آف پولنگ میں 50.89 فیصد ووٹ حاصل ہوئے، جبکہ ان کے مدمقابل قدر لبرل رہنما ٹرزاسکوسکی کو 49.11 فیصد ہی ووٹ مل سکے۔ نیٹو کو یوکرین پر حملہ آور روسی ڈرونز مار گرانا چاہییں؟ پولنگ مکمل ہونے کے فوری بعد دونوں حریف امیدوار اپنی جیت کا دعویٰ کر رہے تھے، تاہم پیر کی صبح آنے والے حتمی نتائج کے مطابق قوم...
بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کے مشہور ریسٹورنٹ One8 Commune کی بنگلور برانچ ایک بار پھر سرخیوں میں ہے، اور اس بار وجہ محض کھانے یا سلیبریٹی مالکانہ حیثیت نہیں، بلکہ ایک باقاعدہ پولیس ایف آئی آر ہے، جو پبلک ہیلتھ اور انسدادِ تمباکو نوشی قوانین کی سنگین خلاف ورزی پر درج کی گئی ہے۔ بنگلور پولیس نے 29 مئی کو معمول کی نگرانی کے دوران ریسٹورنٹ پر چھاپہ مارا، جس کے دوران انکشاف ہوا کہ یہاں تمباکو نوشی کے قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ سب سے بڑی بات یہ کہ وہاں ’اسموکنگ زون‘ سرے سے موجود ہی نہیں تھا، جو کہ COTPA (Cigarettes and Other Tobacco Products Act) کے تحت ایک واضح قانونی تقاضا ہے۔...
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات کے جج نے ویزہ کی خلاف ورزی کرنے والے پاکستان خاندان کا 60 ہزار درہم کا جرمانہ منسوخ کردیا، جج کیلئے یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان کی طرف سے اعزازی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ خلیجی میڈیا کے مطابق حال ہی میں متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید آل نہیان نے ایک اعزازی تقریب کے دوران جج کے حسن سلوک کی تعریف کی کیوں کہ ام القوین فیڈرل کورٹ آف فرسٹ انسٹینس کے جج حامد ال علی نے ایک پاکستانی شخص پر عائد 60 ہزار درہم ( 45 لاکھ 86 ہزار پاکستانی روپے سے زائد ) کا جرمانہ...
معروف اداکار دانش تیمور کے وائرل ’فِی الحال‘ بیان کی اصل حقیقت نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی شیف نے بیان کر دی۔ رمضان المبارک میں نجی ٹی وی کی خصوصی رمضان نشریات میں معروف اداکار و میزبان دانش تیمور کا ایک متنازع بیان سوشل میڈیا پر موضوع بحث بنا تھا۔ دانش تیمور نے کہا تھا کہ مجھے چار شادیاں کرنے کی اجازت ہے، مگر فِی الحال میں نہیں کر رہا، وہ ایک الگ بات ہے۔ یہ جملہ جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا اور عوام کی بڑی تعداد نے اس بیان کو غیر سنجیدہ، غیر ذمہ دارانہ اور مذہب کو تفریح کےلیے استعمال کرنے کے مترادف قرار دیا، تاہم دانش تیمور نے بیان پر وضاحت...
کرکٹ کے میدان میں جہاں ہر طرف شور و ہنگامہ ہوتا ہے، وہیں ایک ایسا لمحہ آیا جس نے سب کو حیران کر دیا۔ معروف اداکارہ مریم نفیس نے اپنے ایک بیان سے مداحوں کو چونکا دیا، جب انہوں نے قومی کرکٹر اعظم خان سے اپنے انوکھے رشتے کا انکشاف کیا۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مریم نفیس پاکستان سپر لیگ کے ایک میچ کے دوران اپنے ننھے بیٹے موسیٰ کو ساتھ لیے گراؤنڈ میں موجود تھیں۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے نہ صرف ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی حمایت کا اظہار کیا بلکہ کرکٹر اعظم خان سے اپنی گہری قربت کا بھی ذکر چھیڑ دیا۔ مریم نے خوش دلی اور اپنائیت کے ساتھ بتایا،...
کراچی، اسلام آباد (کامرس رپورٹر، خبرنگار خصوصی) پاک بحریہ نے پاکستان کی تمام بڑی بندرگاہوں پر غیر روایتی خطرات سے نمٹنے پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے دو روزہ مشقوں کا کامیابی سے انعقاد کیا۔ ان مشقوں کا بنیادی مقصد اہم بحری تنصیبات کے تحفظ کیلئے طریقہ کار اور حربی حکمت عملی کوجانچنا اور موثر بنانا تھا۔ ان مشقوں میں پاک بحریہ کی مختلف یونٹس بشمول پاک میرینز، ایس ایس جی (این)، بحری اور فضائی اثاثہ جات نے مربوط کارروائیوں میں حصہ لیا۔ مشق میں مختلف غیر روایتی خطرات اور حملوں کی صورت میں شرکت کرنے والی فورسز کے درمیان باہمی رابطے اور فوری ردعمل کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔ مشقوں کے دوران کمانڈر کوسٹ رئیر...
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ نون لیگ والوں نے ہر پولنگ سٹیشن سے ہمارے لوگوں کو باہر نکالا، ہمارے لوگوں پر تشدد کیا گیا، پولنگ سٹیشن 37 سے پی ٹی آئی کے لوگوں اور ایجنٹس کو بھی باہر نکال دیا گیا، یہ سب وہاں پولیس کی سرپرستی میں ہوتا رہا، ہر پولنگ سٹیشن میں زبردستی گھس کر خود ٹھپے لگا کر ووٹ کاسٹ کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ سمبڑیال میں مینڈیٹ پر دوبارہ ڈاکہ ڈالنے نہیں دیں گے۔ وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ سیالکوٹ میں آج ضمنی انتخابات ہو...

پاکستانی انٹیلی جنس کی مدد سے ترکی کی خفیہ ایجنسی کا اہم کامیاب آپریشن، داعش کا سینیئر ترک رہنما گرفتار
انقرہ(نیوز ڈیسک)ترک میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ترکیہ کی خفیہ ایجنسی ”ملی استخبارات تنظیمی“ (ایم آئی ٹی) نے پاکستان کی خفیہ ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ساتھ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کی ”نارنجی“ (Orange) فہرست میں شامل انتہائی مطلوب داعش کمانڈر ”ابو یاسر الترکی“ کو گرفتار کر لیا ہے، جو ”اوغزور التون“ کے نام سے مشہور ہے۔ ترک سکیورٹی ذرائع کے مطابق، ایم آئی ٹی کی جانب سے کی گئی خفیہ تحقیقات میں یہ انکشاف ہوا کہ اوغزور التون ایک ترک نژاد شدت پسند ہے جو افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقوں میں داعش کے لیے سرگرم تھا۔ وہ یورپ اور وسطی ایشیا سے شدت پسند عناصر کو افغان-پاک خطے میں منتقل کرنے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ کسی کو پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھنے دیں گے۔ گورنر ہاؤس لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف نے صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات کی ہے، اس موقع پر گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اوراسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق بھی موجود تھے۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی، معاشی صورتحال اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ وزیراعظم نے صدر مملکت کو اپنے حالیہ بیرون ممالک کے دوروں کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف اور صدر مملکت آصف علی زرداری کی ملاقات میں بھارت سے...
احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ وہ جہاز جن کے اوپر بھارت کو بڑا غرور تھا، ہماری فضائیہ نے زمین پر پٹخ دیے، ہم نے بتا دیا کہ جو پاکستان پر میلی نگاہ ڈالے گا، ہم اس کا گھر تک پیچھا کریں گے۔وفاقی وزیر احسن اقبال نے نارووال میں تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ صبح شام پی ٹی آئی کا سوشل میڈیا ملک اور فوج کے خلاف پروپیگنڈے میں مصروف تھا۔ان کا کہنا ہے کہ جتنی بہادرانہ اور دلیرانہ قیادت کا فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مظاہرہ کیا، تاریخ میں نہیں دیکھا۔احسن اقبال نے کہا کہ 2019ء میں بھی پاکستان پر بھارت نے حملہ کیا تھا، اس وقت کے وزیرِ اعظم نے اسمبلی...
جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کم عمری میں شادی کے قانون کے خلاف ملک بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا۔پشاور میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی شناخت اسلام ہے. ملک کی اسلامی شناخت کو ختم کیا جارہا ہےان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل جو قانون سازیاں ہوئیں ، آئی ایم ایف کی تجاویز کو بنیاد بنایا گیا، اقوام متحدہ کی قرار داد کا حوالہ دیکر کم عمر بچیوں کی شادیوں کا قانون سازی کی جا رہی ہے، صدر مملکت مدارس کے قانون پر دستخط نہیں کر رہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ قرآن و سنت کے منافی قانون سازی ہو رہی ہے. جمہوریت اپنا مقدمہ...
حسین آباد میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان کو اس کے ہی قریبی دوست نے گولی مار کر زندگی کا چراغ گل کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت حارث ولد عبدالعزیز کے نام سے ہوئی تھی جو عزیز آباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ جمعہ کی صبح پیش آیا، مقتول کا قریبی دوست دلاور واقعے کے بعد ازخود تھانے پہنچا اور گرفتاری دے دی۔ دلاور نے وڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ یہ واقعہ حادثاتی تھا، ملزم دلاور نے بیان میں کہا کہ حارث میرا بچپن کا دوست تھا، وہ میرے باڑے میں آیا ہوا تھا جہاں میرا پستول لوڈ حالت میں رکھا ہوا...
کراچی: شہر قائد میں حسین آباد کے علاقے میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعے میں نوجوان حارث ولد عبدالعزیز جاں بحق ہو گیا۔ واقعہ کل جمعہ کی صبح پیش آیا تھا، جب مقتول کو گولی مار کر قتل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول عزیزآباد دو نمبر کا رہائشی اور بائیک رائیڈر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم دلاور نے ازخود تھانے میں پیش ہو کر گرفتاری دے دی، جبکہ اس کا وڈیو بیان بھی منظرعام پر آ چکا ہے۔ بیان میں دلاور نے مؤقف اختیار کیا کہ مقتول حارث اس کا بچپن کا دوست تھا اور وہ میرے باڑے میں آیا تھا، جہاں میرا لوڈ پستول رکھا ہوا تھا۔ دلاور کا...
اسلام آباد: تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ حکومت نے ہر چیز ٹرائی کر لی جیسے ہم پہلے بات کر چکے ہیں، نان ٹیکس سروس سے ایک چیئرمین بھی لے کر آئے، جو چیئرمین آئے انھوں نے بہت سارے اقدامات کیے، زیادہ تر فوکس اس چیز پہ تھا کہ نئی خریداریاں کی جائیں، ان کا جو انفرا اسٹرکچر ہے اس کو بہتر کیا جائے ، ان کو گاڑیاں دی جائیں، ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے،اس کے ساتھ کچھ اور بڑی پرکیورمنٹس کی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت کو ٹیکس وصولیوں میں 1030ارب روپے کی کمی کا سامنا ہے،حکومت کا سارا زور تنخواہ دار...
پرورش ماں نے آٹھ بچے پال پوس کر جوان کیے لیکن آٹھ بچے مل کر ماں کو چار سال نہ پال سکے۔ بے چھت زلزلہ آیا پورا شہر مر گیا‘ صرف میں بچا‘ کیوں؟ کیونکہ میرے سر پر چھت نہیں تھی اور زلزلے بے چھت لوگوں کو کچھ نہیں کہتے۔ علاج میں ڈاکٹر بدلتا رہا‘ میں دوائیں بھی تبدیل کرتا رہا لیکن شفاء نصیب نہ ہوئی‘ مجھے آخر میں پتہ چلا‘ خرابی دوائوں اور ڈاکٹروں میں نہیں تھی‘ نقص مجھ میں تھا‘ میں بزدلی کے مرض میں مبتلا ہوں اور بزدل مریضوں کو کسی دواء کسی ڈاکٹر سے شفاء نہیں ہوتی۔ انصاف جج نے چور سے کہا ’’تم پر چوری ثابت نہیں ہو سکی‘ تمہیں باعزت بری کیا جاتا ہے‘‘...
تحریک پاکستان میں جہاں برصغیر کے مشہور عالم اخبارات نے عظیم الشان کردار ادا کیا وہیں دوسرے اخبارات نے بھی بہت موثر کردار نبھایا جو ملک کے مختلف علاقوں سے انگریزی کے علاوہ سندھی، گجراتی، بنگالی و دیگر مقامی زبانوں میں جاری ہوئے تھے۔ اس وقت میرے پیش نظر تحریک میں سندھ کی صحافت کے عظیم الشان کردار کو پیش کرنا ہے، اگرچہ یہ موضوع ایک ضخیم کتاب کا متقاضی ہے لیکن چند اخبارات کی خدمات کے تذکرے سے بھی بات کسی حد تک واضح ہو سکتی ہے۔ اگر جائزے کو 1935 سے تھوڑا آگے لے جائیں تو ہم دیکھتے ہیں کہ اس سلسلے میں سندھ کی صحافتی تاریخ گزشتہ صدی کے آخر سے شروع ہو جاتی ہے جب امام...
پاکستان کی تاریخ کا ایک اہم دن جب بھارت کی جانب سے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں 28 مئی 1998 کو پاکستان نے صوبہ بلوچستان کے ضلع چاغی کے مقام پر پانچ کامیاب ایٹمی دھماکے کیے۔ بلوچستان کے علاقے چاغی میں ارتعاش پیدا ہوا، ارتعاش دراصل پاکستان کے ناقابل تسخیر ہونے کا اعلان تھا، پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن برقرار ہوگیا اور پاکستان کو دنیا کی ساتویں، پہلی اسلامی ایٹمی ریاست ہونے کا اعزاز حاصل ہوا اور پاکستان نے بھارت کا خطے میں بالادستی کا خواب چکنا چور کر دیا۔ پاکستان نے ہمسایہ اور دشمن ملک بھارت کی برتری کا غرور خاک میں ملا دیا، اس دن کو یوم تکبیر کے نام سے موسوم کیا...
فائل فوٹو کراچی کے علاقے حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری کیلئے آنیوالے نوجوان سے اٹھک بیٹھک کروانے کے بعد اسے گولی مار کر قتل کردیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ حسین آباد میں فوڈ ڈیلیوری بوائے حارث کے قتل کیس میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، حارث کو گزشتہ روز حسین آباد میں قتل کیا گیا تھا۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) سینٹرل کا کہنا ہے کہ جرم چھپانے اور قانون کو گمراہ کرنے کے الزام میں 4 افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کی مدد سے مرکزی ملزم دلاور کی تلاش شروع کردی ہے۔ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ دو ملزمان نے واقعہ کو ڈکیتی اور 2 نے اندھی گولی کا واقعہ بتایا تھا، حارث...
گارڈین نے پینٹاگون کے دو باخبر ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اس منصوبے پر عملدرآمد کا جو خاکہ تیار کیا گیا ہے، اس کے مطابق یہ دفاعی ہتھیار صرف مثالی حالات میں تجرباتی نمائش کے لیے 2028ء کے اختتام تک ہی تیار ہو سکیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی اخبار "دی گارڈین" نے اپنی ایک خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ امریکی میزائل دفاعی پروگرام، جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے (Golden Dome) کے نام سے شروع کیا تھا، ان کی مدت صدارت کے اختتام تک مکمل نہیں ہو سکے گا، حالانکہ انہوں نے اس توقع کا اظہار کیا تھا کہ یہ منصوبہ آئندہ تین برسوں میں مکمل طور پر فعال ہو جائے گا۔ اخبار کے مطابق، "سنہری گنبد" کا...