2025-04-28@11:21:00 GMT
تلاش کی گنتی: 2407

«تخلیق کاروں کے»:

(نئی خبر)
    کرکٹ کی دنیا میں ٹینس کے گرینڈ سلیم کےطرز پر مہنگی ترین ٹی20 لیگ کے سعودی عرب کے خفیہ منصوبے کا انکشاف کیا گیا ہے۔ آسٹریلیا کی مشہور ویب سائٹ ‘ دی ایج’ نے رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب بین الاقوامی سطح پر ٹی20 لیگ کے منصوبے پر کام کر رہا ہے جس کو منصوبہ آسٹریلیا کے بااثر کرکٹ شخصیت نے ترتیب دیا ہے اور اس کو کرکٹ کے فروغ میں نہایت اہم قدم قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجوزہ کرکٹ لیگ میں 8 ٹیمیں ہوں گی اور اس کو ٹینس کے ماڈل اور گرینڈ سلیمز کے طرز پر رکھنے کی تجویزہے اور حصہ لینے والی ٹیمیں سال بھر 4 مختلف مقامات...
    اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ ان کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا، جس میں ٹیسلا کے انسان نما روبوٹ آپٹیمس سوار ہوں گے، جب کہ انسانوں کے لیے پہلی پرواز 2029 تک ممکن ہوسکتی ہے۔ نجی اخبار میں شائع فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اسٹار شپ اگلے سال کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا، جس میں انسان نما روبوٹ آپٹیمس جائیں گے۔ مسک نے اپنے ’ایکس‘ سوشل نیٹ ورک پر کہا کہ اگر یہ لینڈنگ کامیابی سے مکمل ہوگئی تو 2029 تک انسانی لینڈنگ شروع ہوسکتی ہے، حالاں کہ 2031 میں انسانوں کی مریخ پر لینڈنگ کا زیادہ...
    اسلام آباد: رہنما تحریک انصاف رؤف حسن کا کہنا ہے کہ اس قسم کے حالات میں جب کہ ملک سخت دہشت گردی کی زد میں ہے قومی اتفاق رائے سے کوئی اختلاف نہیں کر سکتا، ریاست اور دہشت گردی اکٹھے نہیں چل سکتے،دہشتگردی کو ختم ہونا ہو گا تاکہ ریاست آگے بڑھ سکے۔ ایکسپریس نیوز کے پروگرام سینٹر اسٹیج میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ ہم پاکستان کی سب سے بڑی اور سب سے مقبول جماعت ہونے کے ناطے ہم اپنی ذمے داریوں کو بخوبی سمجھتے ہیں اور ان کو پورا کرنا بھی جانتے ہیں۔  سابق سیکریٹری خارجہ اعزاز سید نے کہا کہ اس کے لیے دو لفظ ہیں، گلوبل جیو پالیٹیکس۔ اس وقت دنیا کی سیاست...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 مارچ 2025ء) اقوام متحدہ کے حکام نے شام میں تشدد کے نئے واقعات اور بڑھتے ہوئے عدم استحکام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ حالات میں بہتری لانے کے لیے فوری اقدامات نہ کیے گئے تو 14 سالہ خانہ جنگی کے بعد ملک میں آنے والی تبدیلی خطرے میں پڑ جائے گی۔شام کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے ملک میں حالیہ دنوں شروع ہونے والی کشیدگی کے فوری خاتمے پر زور دیتے ہوئے تمام فریقین سے کہا ہے کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت شہریوں کو تحفظ دیں۔ Tweet URL ان کا کہنا ہے کہ 14 سال پہلے ملک میں اصلاحات کے مطالبے...
    مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا WhatsAppFacebookTwitter 0 15 March, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز )مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعائ،نصیبو لال کے بھائی کے مطابق نصیبو لال اور شوہر کے درمیان صلح نامہ ہو گیا، بہنوئی کو سمجھا بھجا کر راضی نامہ کیا۔نصیبو لال اور شوہر کے درمیان اکثر اوقات جھگڑا رہتا تھا، پولیس سے مقدمہ خارج کرنے کی درخواست کر دی ہے۔
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مارچ2025ء)پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے 15 مارچ عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے موقع پر سابق وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کوششوں سے اقوام متحدہ نے 15 مارچ کو عالمی یوم انسداد اسلامو فوبیا کے طور پر منانے کی قرارداد منظور کی۔ یہ اقدام پوری امت مسلمہ کے لیے فخر کی بات ہے، جو ثابت کرتا ہے کہ پاکستان ہمیشہ دین اسلام کے تحفظ کے لیے سرگرم رہا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا کہ دین اسلام امن، رواداری اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے، لیکن مغربی ممالک میں اسلام مخالف پروپیگنڈے کے ذریعے مذہبی منافرت پھیلائی...
    اپنے بیان میں ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے کہا کہ میرا راستہ میرا اپنا ہے لیکن کچھ لوگ میرا نام استعمال کرکے سیاست کر رہے ہیں، مجھے سیاست کا تجربہ نہیں اور ابھی میں پاکستانی عوام سے سیاست سیکھ رہا ہوں اور ان کے مسائل سن رہا ہوں، جو بہت ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہید میر مرتضی بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کے بعد پہلا بیان جاری کر دیا۔ مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام اور ایکس پر انہوں نے اپنا طویل بیان 4 مختلف زبانوں انگریزی، اردو، سندھی اور سرائیکی میں جاری کیا ہے۔سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کے پوتے نے اپنے بیان میں واضح کیا ہے کہ...
    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کی مرکزی ترجمان شازیہ مری نے وفاق کی نئی متبادل انرجی پالیسی کو مسترد کردیا اور کہا ہے کہ سولر نیٹ میٹرنگ صارفین کو 27 کے بجائے 10 روپے فی یونٹ فروخت کرنے پر مجبور کرنا ظلم اور ان سے کھلی جنگ کرنے کے مترادف ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے بیان میں انہوں نے  وفاقی حکومت کی جانب سے نیٹ میٹرنگ کے قوانین میں ظالمانہ تبدیلیاں قابل مذمت ہیں، شمسی توانائی صارفین کو 27 روپے فی یونٹ کے بجائے صرف 10 روپے فی یونٹ پر بجلی فروخت کرنے پر مجبورکیا جارہا ہے، یہ عمل متبادل انرجی صارفین پر براہ راست حملہ اور پاکستان کے قابل تجدید توانائی کے مستقبل سے غداری ہے۔ شازیہ مری نے کہا کہ صارفین...
    وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے۔ دانش یونی ورسٹی کے قیام کے حوالے سے خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا ہے کہ دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج دانش اسکولوں کے بچوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔ ملکی تعلیم تو ایمرجنسی کی حالت میں ہے، خالد مقبولوفاقی وزیر تعلیم او ر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی تعلیم تو ایمرجنسی کی حالت میں ہے۔ اسی تقریب میں وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے خطاب میں بتایا کہ انش...
    پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی شائقین ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ٹیم توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف فینز بلکہ خود ٹیم نے بھی اپنی معیار کی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اس سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے اور ٹیم...
    ریاض احمدچودھری بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پارلیمان کے بیشتر ارکان خواتین کے خلاف جرائم میں ملوث نکلے، جن میں سے زیادہ تر کا تعلق حکمران جماعت بی جے پی سے ہے۔دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کی دعوے دار مودی سرکار خواتین کو تحفظ دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ اقتدار کی ہوس نے مودی کو اندھا کر دیا جس کے باعث مودی نے مجرموں پر مشتمل کابینہ تشکیل دے دی۔حال ہی میں بھارت کی ایسوسی ایشن آف ڈیموکریٹک ریفارمز نے خواتین کے جرائم سے متعلق ایک رپورٹ شائع کی ہے، جس کے مطابق 151عوامی نمائندوں کو خواتین کے خلاف سنگین جرائم کے الزامات کا سامنا ہے۔ ان 151 عوامی نمائندوں میں 16 کے خلاف عصمت...
    اسلام ٹائمز: مثال کے طور پر، اگر کوئی نیا علمی کام منظرِ عام پر آتا ہے تو اس پر علمی نقد یا تحقیقی تجزیہ نہیں کیا جاتا۔ سوشل میڈیا پر لوگوں کے تاثرات، کمنٹس اور زیادہ تر کتابوں اور تخلیقات کے بارے میں تبصرے سطحی نوعیت کے ہوتے ہیں، جو صرف مواد کا خلاصہ یا جملے بازی تک محدود ہوتے ہیں۔ ہمارے منبر و محراب سے لے کر میڈیا اور سکول و کالجز نیز یونیورسٹیوں کی مجالس و محافل اور رسائل و جرائد میں علمی نقد اور متن شناسی کے بغیر تقاریر و تحاریر کا موجود ہونا اس بات کا غماز ہے کہ ہمارے تعلیمی ادارے خواہ دینی تعلیم کے دعویدار ہوں یا عصری تعلیم کے، ان میں علمی نقد...
    کراچی  (ڈیلی پاکستان آن لائن)  قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306، جو گزشتہ روز لاہور ایئرپورٹ پر ایک پہیے کے بغیر لینڈ کر گئی تھی، اس کا لاپتا پہیہ بالآخر تلاش کر لیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے مطابق  یہ گمشدہ پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب ملا۔پی اے اے  حکام کا کہنا ہے کہ ویل شاپ کے ٹیکنیشنز نے گراؤنڈ کیے گئے بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب اس پہیے کی موجودگی کی اطلاع دی۔ نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ  ایئربس 320 طیارے کی پرواز پی کے 306 نے  لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کیا تھا، جس کے بعد طیارے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)پی آئی اے کی پرواز پی کے 306 کا لاپتا پہیہ کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے ریموٹ پارکنگ بے کے قریب، اصفہانی ہینگر کے قریب سے مل گیا ہے۔ ایئرپورٹ کے ویل شاپ ٹیکنیشنز نے گراؤنڈڈ بوئنگ 777 طیارے کے لینڈنگ گیئر کے قریب پڑے 320 طیارے کے ٹائر کی نشاندہی کی۔ پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے تصدیق کی ہے کہ پہیے کی طیارے سے علیحدگی کے واقعہ سے متعلق کسی جانی یا مالی نقصان کے شواہد نہیں ملے، تاہم متعلقہ حکام اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 306مقررہ وقت پر بحفاظت لاہور پہنچی، لینڈنگ کے بعد کے معائنے کے دوران معلوم ہوا کہ مین لینڈنگ گیئر کے...
    گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ،آئندہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )گزشتہ دس سالوں میں پنجاب کے سبز رقبے میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اسپیشل سیکرٹری جنگلات کیپٹن (ر) طاہر ظفر عباسی نے سینئر صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ “پلانٹ فار پاکستان” انیشی ایٹو سمیت تین بڑے منصوبے جاری ہیں جن کے تحت آئندہ پانچ سالوں میں صوبے بھر میں 47 ملین درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر جاری ان منصوبوں کے تحت جنگلات کے رقبے میں اضافے، ماحولیاتی تحفظ اور پائیدار ترقی کو...
    بیجنگ :بیجنگ میں ” انسداد علیحدگی قانون” کے نفاذ کی بیسویں سالگرہ کے موقع پر ایک سمپوزیم کا انعقاد کیا گیا۔جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی کے چیئرمین چاؤ لہ جی نے اس سمپوزیم میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تائیوان کی علیحدگی پسند سرگرمیوں کے خلاف سختی سے کریک ڈاؤن کرنا چاہیے، بیرونی مداخلت کو روکنا چاہیے اور قومی وحدت کے عظیم مقصد کو غیرمتزلزل طور پر آگے بڑھانا چاہیے۔انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ 20 سالوں میں، خاص طور پر کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی اٹھارہویں قومی کانگریس کے بعد...
    کراچی: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی پرواز کی ایک پہیے کے بغیر لینڈنگ کے معاملے پر ایئربس کمپنی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ ایئر بس نے پی آئی اے سے ٹیکنیکل تفصیلات طلب کرتے ہوئے طیارہ پی کے 306 رجسٹریشن نمبر AP-BLS کا مکمل فلائٹ ڈیٹا اور چیک لسٹ مانگ لی۔ کمپنی نے لینڈنگ گیئر سمیت دیگر رپورٹس بھی طلب کر لی ہیں۔   بدھ کی شب لاہور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کے بعد انکشاف ہوا کہ طیارے کے پچھلے ٹائروں میں سے ایک غائب تھا۔ تین دن گزرنے کے باوجود کراچی ایئرپورٹ کے اطراف گرنے والے پہیے کا سراغ نہیں مل سکا، جبکہ پی آئی اے انتظامیہ اسے تلاش کرنے میں ناکام رہی۔   ذرائع...
    ایڈیشنل ڈی سی کوئٹہ نے اجلاس کے شرکاء سے کہا کہ جلوسوں کو پول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ مختلف شاہراہوں پر پولیس، ایف سی اور دیگر اہلکاران تعینات کئے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت امیر المومین امام علی علیہ السلام کے سلسلے میں 21 اور 22 رمضان المبارک کو جلوسوں کی سکیورٹی اور انتظامات کے حوالے سے انتظامیہ کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) محمد انور کاکڑ، بلوچستان شیعہ کانفرنس کے نمائندوں اور متعلقہ ذمہ داران نے شرکت کیں۔ اجلاس میں یوم شہادت امام علی (ع) کے جلوسوں کی تیاری کے حوالے سے تفصیلی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈی سی کوئٹہ نے کہا کہ جلوسوں کو پول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔...
    کراچی: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پانی کے معاملے پر ہمارا مؤقف بالکل واضح ہے۔ تمام مسائل کا حل سیاسی انداز میں نکل سکتا ہے۔   حکومت سندھ کے پبلک پرائیویٹ کیرئیر پورٹل اور ایپلی کیشن ’آئی ورک فار سندھ‘ کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس ہائی جیک کے بعد ہماری فورسز نے دہشتگردوں کو شکست دی۔  پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔  مذہبی انتہا پسندی ہو  یا دہشتگردی، ہم ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہیں۔  انہوں نے کہا کہ میں ضرور تعریف کروں گا کہ ہمارے پاس ایسا وزیر اعلیٰ ہے جو عوام کی خدمت کرتا ہے اور اپنی پرفارمنس بتاتا ہے۔...
    سپر ٹیکس کے نفاذ کیخلاف دائر درخواستوں پر جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ سماعت کر رہا ہے۔ نجی کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے اپنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ1973  کے آئین میں پارلیمنٹ کو اختیار دیا گیا تھا، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ 1973 کے آئین کے مطابق پارلیمنٹ کو ترمیم کا اختیار ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل بولے؛ سرٹیفکیٹ ایشو کرنا اسپیکر کا کام ہے۔ یہ بھی پڑھیہں: سپر ٹیکس کیخلاف اسلام آباد اور لاہور ہائیکورٹس میں زیر التوا اپیلیں سپریم کورٹ منتقلی کا حکم مخدوم علی خان  کے مطابق پارلیمینٹ کے پاس اختیار ہے کہ منی بل ڈیکلئیر کرتی ہے یا نہیں، عدالت کے پاس قانون...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں قومی ائیر لائن کے طیارے کا لینڈنگ کے وقت ایک پہیہ غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی ائیر لائن کی پرواز پی کے 306 نے لاہور میں ایک پہیے پر لینڈنگ کی، پرواز پی کے 306 کل رات 8 بجے کراچی سے لاہور روانہ ہوئی تھی، روانگی کے بعد کراچی ائیر پورٹ پر طیارے کے کچھ پرزے ملے۔ ذرائع کا کہنا تھا طیارے کے غائب پہیےکا ابھی تک پتا نہیں چلا جو فلائٹ سیفٹی کی سنگین غلطی ہے، طیارے کے اگلے پہیوں میں دو ٹائر ہوتے ہیں لیکن لاہور میں لینڈنگ کے وقت ایک ٹائر غائب تھا۔ذرائع کے مطابق امکان ہے کہ طیارے کا پہیہ دوران پرواز کہیں گر گیا، علامہ اقبال...
    پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حتمی رپورٹ آنے پر اصل وجہ سامنے آئے گی مگر ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ فاڈ یا کسی اور بیرونی عمل سے پہیہ متاثر ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے جہاز نے لاہور میں بحفاظت اور انتہائی ہموار لینڈنگ کی۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی سے لاہور پرواز کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے دی گئی اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر کی شافٹ کا ایک حصہ ملا۔ ذرائع کے مطابق...
    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پی ایم ڈی سی کی جانب سے بلوچستان اور ضم شدہ اضلاع کی میڈیکل سیٹوں کی کمی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے سے متعلق قرار داد بھی پیش کی جائیگی۔ اسمبلی اجلاس میں گوادر میں فشریز ٹریننگ سینٹر کی مکمل فعالی سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس پیش کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل دوپہر اڑھائی بجے ہوگا، اجلاس میں ژوب بائی پاس منصوبے پر کام کے آغاز سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔ اجلاس میں بلوچستان کے ماہی گیروں کے لئے ماہی گیرکارڈ کے اجرا سے متعلق قرارداد پیش کی جائیگی، دینی مدارس کے طلبا و طالبات کے لئے سکالرشپ پروگرام شروع کرنے سے متعلق قرار داد پیش کی جائیگی۔ ...
    پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ پاپولیشن ویلفیئر سے پوچھے گئے سوالات کے جواب دے گا۔ اسمبلی اجلاس میں نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل، پنجاب فارنزک سائنس اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے آج کے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی سے کمیٹیوں کے تجویز کردہ 5 بل منظور کروائے جائیں گے، پیش کئے جانے والے 4 بل گزشتہ اجلاس کارروائی میں وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔ اجلاس 14 مارچ 2025ء بروز جمعہ دوپہر 2:00 بجے منعقد ہو گا، اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا،...
    ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرےخلاف پینشن فنڈ کے 36 ملین روپے خرد برد کا بے بنیاد الزام لگایاگیا، اس الزام پر 14 دن کے اندر معافی نہ مانگی تو قانونی کارروائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی رہنماء تیمور سلیم جھگڑا نے ایم این اے شیر افضل مروت کو ہتک عزت کا نوٹس بھیج دیا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے رہنماء تیمور سلیم جھگڑا نے مبینہ کرپشن الزامات پر  رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کو ایک ارب روپے ہتک عزت کا قانونی نوٹس بھجوایا ہے۔ ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا کہ میرےخلاف پینشن فنڈ کے 36 ملین روپے خرد برد کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، اس الزام پر 14...
    نشے سے بحال ہونے والے 1239 افراد میں 13 خواتین اور 28 کم عمر لڑکے بھی شامل ہیں، ان افراد میں پشاور کے 611 افراد جبکہ صوبے کے دیگر اضلاع سے 536 افراد شامل ہیں۔ اسی طرح 48 افراد پنجاب، 10 سندھ اور 26 افغان شہری بھی پروگرام سے مستفید ہوئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔ ’’ ڈرگ فری پشاور‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کی تکمیل پر بدھ کے روز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی کابینہ اراکین، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی اراکین نے تقریب...
    whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے بھی کئی لوگوں نے اس ایپ میں سرمایہ کاری کی ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کے نام پر گلگت بلتستان سے اربوں روپے لوٹ لیے گئے۔ زیادہ تر متاثرین کا تعلق ہنزہ سے بتایا جاتا ہے جبکہ بلتستان سے بھی کئی لوگ لاکھوں روپے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق whale intl نامی ایک ایپ کے ذریعے بٹ کوائن میں سرمایہ کاری کا لالچ دیا گیا تھا جس میں ہنزہ کے زیادہ تر لوگوں نے لاکھوں روپے لگا لیے تھے، سکردو سے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف جعفر ایکسپریس پر دہشتگردوں کے حملے کو ناقابل معافی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ہر کوشش کا پوری طاقت سے مقابلہ کیا جائے گا۔  پاکستان کی مسلح افواج نے پہلے ہی بروقت اور فیصلہ کن کارروائی کرتے ہوئے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا اور دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔  ذمہ داروں کے ساتھ ساتھ ان کے سہولت کاروں کو بغیر کسی ہچکچاہٹ یا رحم کے شکار کرکے ختم کردیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں:دہشتگردوں کی کارروائیوں کو بلوچیت سے جوڑنا غلط ہے، سرفراز بگٹی وہ دورہ کوئٹہ کے موقع پر ہونے والے اعلیٰ سطحی سیکیورٹی کانفرنس خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر آرمی...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔ عوام کے لیے دیئے جانے والے رمضان نگہبان پیکج کے پیسے افسران خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2 سرکاری ملازمین سمیت 3 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کرواچکا تھا، ایف آئی ار کے متن کے مطابق ملزمان نے 17 چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92 چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔ اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ...
    کراچی کے شہریوں کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں مزید 4 روپے 84 پیسے کمی کا امکان ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے جنوری 2025 کیلیے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ کمی کیلیے نیپرا میں درخواست جمع کرادی ہے۔ ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق درخواست کے نتیجے میں کراچی کے صارفین کو 4 روپے 84 پیسے فی یونٹ ریلیف ملنے کا امکان ہے۔ درخواست پر نیپرا میں 20 مارچ 2025 کو سماعت ہوگی اور پھر اس کا فیصلہ جاری کیا جائے گا۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیپرا کے میں اس بات کی وضاحت کی جائے گی کہ صارفین کے بلوں میں اس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کس ماہ میں ہوگا۔   ترجمان کے...
    پشاور: وزیر اعلی خیبرپختونخوا نے نشے کے عادی افراد کو صحت کارڈ میں شامل کرنے کا اعلان کردیا۔  ’’ ڈرگ فری پشاور‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کی تکمیل پر بدھ کے روز پشاور میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ صوبائی کابینہ اراکین ، اراکین قومی و صوبائی اسمبلی ، سرکاری حکام اور سول سوسائٹی اراکین نے تقریب میں  شرکت کی۔ اس موقع پر ’’ ڈرگ فری پشاور ‘‘ پروگرام کے تیسرے مرحلے کے پاس آؤٹ افراد کو ان کے خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا۔ ڈرگ فری پشاور پروگرام کا یہ تیسرا مرحلہ نومبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا جس میں نشے کے عادی...
    وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے رمضان پیکج میں سرکاری افسران کی جانب سے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق عوام کے لیے دیے جانے والے رمضان نگہبان پیکج کے پیسے افسران خود ہڑپنے لگے، پولیس نے 2 سرکاری ملازمین سمیت تین ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے کہا کہ ملزم سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد رقم بھی برآمد ہوئی جو وہ کیش کرواچکا تھا، ایف آئی ار  کے متن کے مطابق ملزمان نے 17 چیک فراڈ کرکے کیش کروائے جبکہ 92 چیک ابھی کیش نہ ہوئے تھے۔اے سی شالیمار اور آر او صابر علی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لے کر پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کو گرفتار کرکے   تھانہ ہربنس پورہ میں ڈپٹی...
    قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے آئرلینڈ کے تاؤسیچ مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہا تھا کہ کوئی بھی غزہ سے کسی فلسطینی کو بے دخل نہیں کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی مجوزہ مستقل بے دخلی کے منصوبے سے واضح طور پر پیچھے ہٹنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کے عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں آئرلینڈ کے تاؤسیچ مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک سوال...
    کراچی سے لاہور کی پرواز 308 کے طیارے کی رات 10 بجے ایک ٹائر کے بغیر لینڈنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پی کے 306 کی لینڈنگ کے بعد پچھلے ٹائروں میں سے ایک ٹائر کی عدم موجودگی کا انکشاف ہوا، ذرائع نے کہا کہ لاہور اے ٹی سی او کی جانب سے اطلاع پر کراچی ایئرپورٹ پر ٹائر شافٹ کا حصہ ملا،14 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر گیا،کراچی یا لاہور ائیرپورٹ پر گمشدہ ٹائر نہ مل سکا۔ رپورٹ کے مطابق کراچی سے ٹیک آف کے وقت ٹائر موجود تھے، طیارے نے لاہور ائیرپورٹ پر نارمل لینڈنگ، ٹیکسی کی۔ ترجمان سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ابتدائی مشاہدے کے مطابق کراچی رن وے پر ممکنہ بیرونی...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ یہ وقت کسی جماعت کو ختم کرنے کا نہیں بلکہ  عوام کے درمیان خلیج مٹانے کا ہے۔   ایڈووکیٹ علی بخاری کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نے کہا کہ آج ہم نے جعفر ایکسپریس والے سانحے پر گفتگو کرنی ہے۔ قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا، پوری قوم اس غم میں ڈوبی ہوئی ہے۔ جو لوگ شہید ہوئے اللہ انہیں جنت میں جگہ دے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی وہ واحد جماعت ہے جس نے پاکستان کو جوڑ کر رکھا ہے۔ ملک کو جو صورتحال درپیش ہے، اس کا ادراک کریں۔یہ وقت پاکستان کی...
    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان—فائل فوٹو اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ مسلح جتھے ریاست پرحملہ کریں گے تو کارروائی کے علاوہ کوئی  راستہ نہیں ہو گا۔اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مذاکرات پر یقین رکھنے والا شخص ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ سیاسی حقوق دینے میں اگرچہ کچھ غلطیاں ہوئی ہوں گی، جب کوئی طاقت کی زبان استعمال کرتا ہے تو پھر یہ لڑائی ہے، بلوچستان میں دہشت گردوں کے ساتھی اپنے لوگ نہیں ہیں۔ جن کا کام سیاست ہے، پارلیمنٹ میں سیاست سے گھبرا رہے ہیں: ملک محمد احمد خاناسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے...
    حماس کے ترجمان حازم قاسم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے غزہ سے 20 لاکھ سے زائد فلسطینیوں کی مجوزہ مستقل بے دخلی کے منصوبے سے واضح طور پر پیچھے ہٹنے کا خیر مقدم کیا ہے۔ قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق حماس کے عہدیدار کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس میں آئرلینڈ کے تاؤسیچ مائیکل مارٹن کے ساتھ ملاقات کے دوران ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ ’کوئی بھی غزہ سے کسی فلسطینی کو بے دخل نہیں کر رہا ہے‘۔ حازم قاسم نے کہا کہ اگر امریکی صدر ٹرمپ کے بیانات غزہ کی پٹی کے لوگوں کو بے دخل کرنے کے کسی بھی خیال...
    سویلینز کا ملٹری ٹرائل؛ پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے، جسٹس جمال مندوخیل WhatsAppFacebookTwitter 0 13 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس)سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل دیے۔دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ بنایا ہی اسی لیے جاتا ہے کہ فوج کو ڈسپلن میں رکھا جا سکے۔ خواجہ حارث نے کہا...
    سویلینز کے ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دیے ہیں کہ میری رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئینِ پاکستان سپریم ہے۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 7 رکنی آئینی بینچ نے ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس میں وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے اپنے دلائل دیے۔ دورانِ سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آرمی ایکٹ بنایا ہی اسی لیے جاتا ہے کہ فوج کو ڈسپلن میں رکھا جا سکے۔ خواجہ حارث نے کہا کہ قانون کا اطلاق کس پر ہونا ہے اور کیسے ہونا ہے یہ طے کرنا پارلیمنٹ کا کام ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سپرلیوی ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران کمپنیوں کے وکیل مخدوم علی خان نے دلائل میں سپر ٹیکس کے استعمال کی تفصیلات موجود نہ ہونے کا نکتہ اٹھایا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وکیل مخدوم علی خان نے مؤقف اپنایا سپر ٹیکس تباہ ہونے والے علاقوں کی بحالی کیلئے استعمال کیا جانا تھا ۔ دو ہزار پندرہ سے کسی بھی جگہ کوئی تفصیلات نہیں دی گئی کہ کتنا ٹیکس جمع ہوا اور کہاں خرچ کیا گیا ۔ اس کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: علیمہ خان جے آئی ٹی میں دوبارہ طلب جسٹس جمال خان...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ سماعت کررہا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ بنایا ہی اسی لیے جاتا ہے کہ فوج کو ڈسپلن میں رکھا جا سکے، ان کی رائے میں پارلیمنٹ کے بجائے آئین پاکستان سپریم ہے کیونکہ پارلیمنٹ بھی آئین کے تابع ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سویلینز کا ملٹری ٹرائل: یہ کوئی ہائیکورٹ نہیں کہ دائرہ سماعت محدود ہوگا، جسٹس محمد علی مظہر کے ریمارکس جس پر وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث بولے؛ ایک شق کے بجائے آئین پاکستان کو مجموعی تناظر میں دیکھنا چاہیے،کسی قانون کے اطلاق کا معیار کیا ہوگا یہ...
    وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے میؤ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو فارغ کرنے پر اداکارہ و ماڈل عفت عمر نے ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کے لاہور کے میؤ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو مریضوں کی شکایات پر برطرف کرنے کے فیصلے کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار ایکس اکاؤنٹ پر کیا ہے۔ عفت عمر نے مریم نواز کی میؤ اسپتال کے دورے کی وائرل ویڈیو ری شیئر کرتے ہوئے اپنے ایکس پیغام میں لکھا ہے کہ میرے خیال میں ایک افسر کی یوں سرِعام تذلیل کرنا درست نہیں، اس شخص کی بات سنے اور مناسب تفتیش کیے بغیر کسی کو قومی ٹیلی ویژن پر برطرف کرنا...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے حکم پر ڈبل ڈیکر بسوں کے کرایوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی سائٹ سی ان لاہور بس سروس کے کرائے میں 200سے500روپے تک اضافہ کیا گیا تھا، کارپوریٹ سیکٹر،تعلیمی اداروں، تجارتی سرگرمیوں کے لیے کرایوں میں پانچ ہزار سے 20ہزار تک اضافہ تجویز کیا گیا تھا۔  وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے لاہور کی سیاحت کیلیے 3روٹ پر چلنے والی بسوں کے کرائے میں اضافے پر اظہار ناپسندیدگی کرتے ہوئےمتعلقہ ٹی ڈی سی پی حکام کو کرایوں میں اضافہ واپس لینے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ  کی ہدایت پر ٹی ڈی سی پی ڈبل ڈیکر بس کے پرانے کرائے بحال کردیے گئے ہیں۔...
    اسلام آباد: کراچی کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں بڑی کمی کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کروا دی گئی۔ کے الیکڑک نے فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کو درخواست جمع کروائی ہے۔ بجلی کی قیمتوں میں 4روپے 84 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے جس سے بجلی صارفین کو 4 ارب 69 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا 20 مارچ کو کے الیکڑک کی درخواست پر سماعت کرے گا۔
     اسلام آباد (آئی این پی)چیئرمین فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی اور چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے بڑا اقدام کرتے ہوئے  فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی میں ڈیپوٹیشن پر تعینات پانچ جوڈیشل افسران کو واپس لاہور ہائی کورٹ بھجوا دیا۔ رپورٹ کے مطابق فیڈرل جوڈیشل اکیڈمی کے 5 ڈائریکٹرز کو واپس اپنے محکموں میں بجھوانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا، پنجاب سے 5 جوڈیشل افسران کی خدمات لاہور ہائی کورٹ کو واپس کر دیں۔جوڈیشل افسران میں سیشن جج جزیلہ اسلم، ایڈیشنل سیشن جج عامر منیر، ڈاکٹر رائے محمد خان، راجہ جہانزیب اختر، اور سول جج شازیہ منور مخدوم شامل  ہیں۔ بنگلادیشی کرکٹر محمود اللہ نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی نوٹی فکیشن میں جوڈیشل افسران کو قواعد کے تحت مقررہ وقت...
      کچھ پاکستانیوں کی مجرمانہ سرگرمیوں، سوشل میڈیا کے غلط استعمال نے پابندیوں میں حصہ ڈالا پاکستان کی افرادی قوت کے کچھ لوگ اپنے ویزوں سے زیادہ قیام کر چکے، وزارت خارجہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔...
    فوٹو: فائل لاہور میں سرور روڈ کینٹ کے علاقے میں ایک شخص نے گولی مار کر خود کشی کرلی، ابتدائی تحقیقات کے مطابق خودکشی کرنے والا ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس کے مطابق حسنین نامی شخص نے سحری کے بعد خود کو کمرے میں بند کیا اور گولی مار لی۔حسنین کمالیہ کا رہائشی تھا ،ایک بیٹا ڈیڑھ سال پہلے جاں بحق ہو گیا تھا جبکہ دو بچے معذور ہیں، اسی وجہ سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے بھجوا کر تحقیقات شروع کردی ہیں۔
    پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پرعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئےعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے معاملے پر بڑی سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے، اگر علیحدگی پسندوں کے ساتھ مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے...
    بلوچستان کے معاملے پر علیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے، عرفان صدیقی WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کے دور حکومت میں بلوچستان کے حالات ایسے نہیں تھے، ملک میں دہشت گردی تقریبا ختم ہوچکی تھی، سانحہ اے پی ایس کے بعد بھی نیشنل ایکشن پلان پر عمل در آمد نہیں کیا گیا، ٹرین کو اغوا کرلیا گیا تو اس وقت سیاستدان تو کچھ نہیں کرسکتے، مسلح ادارے ہی جاکر کارروائی کریں گے، بلوچستان کے معاملے پرعلیحدگی پسندوں سے مذاکرات کا دروازہ کھلتا ہے تو بات چیت کرنی چاہیے۔نجی ٹی وی سے...
    شہدائے جامشورو شہید خواجہ علی کاظم، شہید جان علی شاہ اور شہید خواجہ ندیم کے چہلم میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، عامہ حسن ظفر نقوی، مولانا کرم علی حیدری، ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ شہدائے جامشورو کے چہلم میں ملک کے جید علماء شرکت کرینگے۔ اس حوالے سے مجلس کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شہدائے جامشورو شہید خواجہ علی کاظم، شہید جان علی شاہ اور شہید خواجہ ندیم کے چہلم میں علامہ شہنشاہ حسین نقوی، علامہ ڈاکٹر شبیر میثمی، علامہ ناظر عباس تقوی، عامہ حسن ظفر نقوی، مولانا کرم علی حیدری، ناصر شیرازی خصوصی شرکت کریں گے۔ شہید خواجہ کاظم علی کا چہلم...
    نواز شریف کا پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارلیمنٹ کی بالادستی، عوامی مفاد میں قانون سازی اور جمہوریت کے استحکام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے لاہور میں پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے اہم ملاقات کی۔ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی کے امور اور پارلیمانی معاملات پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی نے نواز شریف کو قومی اسمبلی کے جاری اجلاس، قانون سازی کے عمل، اہم پارلیمانی امور اور سولہویں...
    فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ درجنوں ریئل اسٹیٹ ایجنٹس مبینہ طور پر ہنڈی/حوالہ کے ذریعے دبئی میں ڈالر منتقل کر رہے ہیں تاکہ وہاں کی پراپرٹی مارکیٹ میں سرمایہ کاری کی جا سکے، اس رجحان کے باعث حالیہ دنوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر پر دباؤپڑا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اعلیٰ سرکاری ذرائع نےپس پردہ گفتگو میں تصدیق کی کہ ایک بڑی رقم کھلی مارکیٹ سے غیر ملکی کرنسی، خاص طور پر امریکی ڈالر، میں تبدیل کر کے دبئی/متحدہ عرب امارات بھیجی گئی ہے تاکہ اسے پراپرٹی اور ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں سرمایہ کاری کے لئے استعمال کیا جا سکے۔ ذرائع کا بتانا...
    پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی، سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے بھی شرکت کی۔ پروگرام انچارج پروفیسر...
    قومی اسمبلی اجلاس، یو اے ای ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں و جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 12 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستانیوں کی جانب سے یو اے ای کے ویزا کے لیے جعلی ڈگریاں اور ملازمت کے جعلی معاہدے جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس پریذائیڈنگ آفیسر عبدالقادر پٹیل کی صدارت میں شروع ہوا۔ قومی اسمبلی اجلاس وقفہ سوالات میں پاکستانی شہریوں کے لیے متحدہ عرب امارات کے ویزے محدود کرنے سے متعلق تفصیلات پیش کی گئیں۔ کچھ پاکستانی شہریوں کی جانب سے جعلی ڈگریاں، ڈپلومے اور ملازمت کے معاہدے جمع کروائے جانے کا انکشاف کیا گیا۔وزارت خارجہ نے کہا کہ پاکستان...
    سندھ حکومت نے سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے پرائمری سے یونیورسٹی تک مفت تعلیم دینے کا اعلان کردیا۔ اس سلسلے میں سینٹرل جیل کراچی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،جس میں وزیر تعلیم سندھ سردار علی شاہ اور وزیر جیل خانہ جات حسن علی زرداری نے بھی شرکت کی۔پروگرام انچارج پروفیسر معراج کے مطابق سندھ حکومت پیغام پاکستان پروگرام کے تحت سزا یافتہ قیدیوں کے بچوں کو پرائمری سے یونیورسٹیوں تک مفت تعلیم دے گی۔انہوں نے بتایا کہ سندھ کی جیلوں میں موجود قیدیوں کے 3 ہزار سے زائد بچوں کے لیٹر کی تیاری کا عمل جاری ہے، جنہیں مفت تعلیم دی جائے گی۔ اس موقع پر وزیر تعلیم سندھ...
    اٹلس ہونڈا نے پاکستان میں اپنی موٹر سائیکل ہونڈا پرائیڈر 2025 متعارف کرادی ہے، نئے ماڈل میں مکینیکل اپ گریڈ کے بجائے معمولی جمالیاتی اپ ڈیٹس اپنی معمول کی حکمت عملی اپنائی گئی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ہونڈا پرائیڈر 2025ء ماڈل 97.1 سی سی انجن، 4-سپیڈ ٹرانسمیشن اور ایندھن کی سابقہ کارکردگی رکھتی ہے، نئے ماڈل میں نئے گرافکس اور ایک تازہ رنگ سکیم متعارف کرائی گئی ہے۔پاکستان میں ہونڈا پرائیڈر 2025 کی قیمت دو لاکھ 8 ہزار 900 روپے رکھی گئی ہے۔ انجن اور کارکردگی 4-سٹروک او ایچ سی ایئر کولڈ 97.1 سی سی 4-سپیڈ کنسٹنٹ میش انجن سٹارٹ : کِک سٹارٹر طول و عرض اور صلاحیت 1986 x 718 x 1050 ملی میٹر سیٹ کی اونچائی:...
    اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما و سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ کسی ملک کا آئین کے مطابق نہ چلنا سنگین جرم ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شبلی فراز کا کہنا تھا کہ جو بھی چیزیں ہو رہی ہیں وہ آئین کے خلاف ہیں، کل میں نے سینیٹ میں اپنی تقریر میں آئینی نکات اٹھائے، سینیٹ کے چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین یا صدر کے جو الیکشن ہوئے یہ ایک لحاظ سے غیر آئینی ہیں۔انہوں نے کہا کہ جن شقوں کا حوالہ دیا گیا ہے یہ واضح ہے کہ ان شقوں کی خلاف ورزی کی گئی ہے،...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کا ٹرائل کالعدم قرار دینے کیخلاف انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بنچ کررہا ہے۔  وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث کے جواب الجواب میں دلائل جاری رکھے، سماعت کے آغاز میں ہی جسٹس محمد علی مظہر نے یاددہانی کرائی کہ خواجہ صاحب جواب الجواب مختصر ہوتے ہیں، جو پوائنٹس پہلے کور نہیں کر سکے اور مخالف وکلا کی جانب سے اٹھائے گئے اس پر معاونت کریں۔ یہ بھی پڑھیں: ’آرمی ایکٹ سویلین کا ٹرائل کرنے کے لیے ڈیزائن نہیں کیا گیا‘، ملٹری ٹرائل سے متعلق کیس کی سماعت ملتوی جس پر خواجہ حارث کا کہنا تھا کہ مخالف وکلا نے فیصلے پر دلائل نہیں دیے،...
    وزیراعظم شہباز شریف نے القادر ٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد کالج فارگرلز ایف سکس ٹو میں کیپٹل ٹاک کے خصوصی شو میں فیڈرل سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین احمد وانی نے شرکت کی۔سیکرٹری ایجوکیشن نے بتایا کہ اسلام آباد کے تمام سرکاری اسکولوں میں نہ صرف تعلیم اور کھانا مفت فراہم کیا جاتا ہے بلکہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس سمیت بڑے پیمانے پر ٹیکنالوجی کی تعلیم بھی شروع کی گئی ہے۔محی الدین احمد وانی نے دوران شو انکشاف کیا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے القادرٹرسٹ کیس کے 190 ملین پاؤنڈ تعلیم پر خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔  پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے’’سی ایم ایجوکیشن کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔  80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔ وزیراعلیٰ کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایا گیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرزکی تعداد میں 89 فیصداضافہ ہوا۔  5863  پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2لاکھ 42ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68ہزار سے بڑھ گئی۔ پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ کے پہلے فیز بعد ٹیچرز کی تعداد 8037 سے بڑھ کر 15114 ہوگئی۔آؤٹ سورسنگ کے...
     اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) سپریم کورٹ میں سویلینز کے ملٹری ٹرائل کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس میں کہا ہے کہ سویلین کو بنیادی حقوق حاصل ہوتے ہیں تو کیا ان کا ٹرائل فوجی عدالتوں میں ہوسکتا ہے؟۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل  میں مؤقف اپنایا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی، میں ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف آپ کے سامنے رکھتا ہوں۔ جسٹس نعیم اختر افغان  نے ریمارکس دیے کہ ایف بی علی کیس کا فیصلہ 1962 کے آئین کے تحت ہوا، ایف بی علی کیس کو 1973 کے آئین...
    پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس میں دی پنجاب گداگری (ترمیمی) بل 2025ء، نوٹریز (ترمیمی) بل 2025ء، صوبائی موٹر وہیکلز (ترمیمی) بل منظور کروایا جائے گا۔ پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پنجاب سہولت بازار اتھارٹی بل 2025ء منظور کروایا جائے گا، امن و امان پر عام بحث کا آغاز کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب اسمبلی کے بدھ کو ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔ ایجنڈا کے مطابق پنجاب اسمبلی سے کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل منظور کروائے جائیں گے، کمیٹیوں کے تجویز کردہ 6 بل وقت کم ہونے کے باعث ملتوی کئے گئے تھے۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس تلاوت قرآن پاک، نعت اور قومی ترانہ سے شروع ہو گا، محکمہ سپیشل ایجوکیشن اور...
    وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔ دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے دنیا کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو دانش یونیورسٹی میں مدعو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔انہوں نے کہا کہ ہم اس کو اپلائیڈ سائنسز کی یونیورسٹی بنائیں گے، قوم کے بچے اور بچیوں کو بہترین تعلیم مل سکے گی، پاکستان...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 مارچ 2025ء) پنجاب میں فروغ تعلیم کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے انقلابی فیصلے کیے۔ پنجاب میں سکول ایجوکیشن کے لئے” سی ایم ایجوکیشن کارڈ “ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا۔ 80 فیصد سے زیادہ نمبر لینے والے طلبہ کو سی ایم ایمی ننس / سٹار کارڈ ملے گا۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت سکول ایجوکیشن سے متعلق خصوصی اجلاس میں بتایاگیا کہ سکولوں کی آؤٹ سورسنگ سے طلبہ کی تعداد میں 52 فیصد، ٹیچرز کی تعداد میں 89 فیصد اضافہ ہوا۔ 5863 پبلک سکول ری آرگنائزیشن پروگرام کے بعد طلبہ کی تعداد 2 لاکھ 42 ہزار بڑھ کر تین لاکھ 68 ہزار سے بڑھ گئی۔ پنجاب بھر پہلے میں آؤٹ سورسنگ...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء)وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، مستقلی کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے سمری بھیجے جانے پر کمیٹی تشکیل دی گئی ہے۔ اس وقت گریڈ ایک سے 14 کا نان ٹیچنگ اسٹاف گزشتہ کئی برس سے کام کررہا ہے جب کہ گریڈ 16-17 کے اساتذہ بھی مستقلی کے منتظر ہیں۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مارچ2025ء) سرگودھا کے علاقے ساہیوال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کر کے اسے خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اس واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو سخت سے سخت سزا دینے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق 8 مارچ 2025 کو شاہد نامی شخص نے 15 پر کال کر کے اطلاع دی کہ اس کی بیوی عائشہ نے خودکشی کر لی ہے۔ مقامی پولیس اور پی ایف ایس اے کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں۔(جاری ہے) جائے وقوعہ کے معائنے کے...
    محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025 میں نقل کی روک تھام کے لیے فیس ڈیٹیکشن ٹیکنالوجی متعارف کرادی۔ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے چیئرمین ٹاسک فورس برائے تعلیم مزمل محمود کے ہمراہ رائے ونڈ روڈ پر واقع حساس امتحانی مراکز کا اچانک معائنہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں کراچی: میٹرک امتحانات مذاق اور نقل کرانا منافع بخش کاروبار بن گیا دورے کے دوران حکام نے تھری ڈی بارکوڈ سسٹم کا استعمال کرتے ہوئے طالب علموں کی شناخت کی تصدیق کی، امتحان کے انتظامات کا جائزہ لیا اور طالب علموں کی رائے حاصل کی۔ سکندر حیات نے امتحانی عمل کو ہموار رکھنے پر سپروائزری اسٹاف کی تعریف کی۔ رائے ونڈ روڈ کے امتحانی مراکز پہلے بڑے...
    وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی کیلئے کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 11 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، مستقلی کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دیدی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے سمری بھیجے جانے پر کمیٹی تشکیل دی گئی، ہے۔ اس وقت گریڈ ایک سے 14 کا نان ٹیچنگ اسٹاف گزشتہ کئی برس سے کام کررہا ہے جب کہ گریڈ 16-17 کے اساتذہ بھی مستقلی کے منتظر ہیں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مارچ2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ جب تک ملک میں مکمل طور پر امن قائم نہیں ہوگا ترقی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا، رواں ماہ ترسیلات زر 13.1 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے، اسی تیزی سے ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے، پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے زراعت، انڈسٹری، کامرس، فنانس، آئی ٹی، معدنیات اور میری ٹائم انتہائی اہم شعبے ہیں، ریلویز کی مکمل ٹرانسفارمیشن کی جائے، ہر سہ ماہی بعد وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا، 190 ملین پاؤنڈ سے جدید ترین دانش یونیورسٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار...
    اسلام آباد: وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی، مستقلی کے معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی تشکیل دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں کے ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت تعلیم کی جانب سے سمری بھیجے جانے پر کمیٹی تشکیل دی گئی، ہے۔ اس وقت گریڈ ایک سے 14 کا نان ٹیچنگ اسٹاف گزشتہ کئی برس سے کام کررہا ہے جب کہ گریڈ 16-17 کے اساتذہ بھی مستقلی کے منتظر ہیں۔
    منتظمین سے گفتگو کرتے ہوئے سنینئر صحافی حاجی مظہر جاوید سیال، انجم خان پتافی اور وسیم شہزاد نے کہا کہ معاشرے کے پِسے ہوئے ان بچوں کی تعلیم و تربیت سنت نبوی ہے، ہمیں اپنے اردگرد موجود ایسے بچوں کی پرورش اور ان بچوں کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ ملتان سے تعلق رکھنے والے مختلف اخبارات، ٹی وی چینلز اور سوشل میڈیا سے وابستہ سینیئر صحافیوں کے وفد نے ادارہ خودی پاکستان کے زیراہتمام یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے قائم ادارہ ''ہمدرد ہائوس '' کا دورہ کیا، سینیئر صحافیوں میں حاجی مظہر جاوید سیال، انجم خان پتافی، محمد اختر شیخ، سید قلب حسن، ثقلین نقوی، وسیم شہزاد، شہراز...
    فیصل آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )حکومت کا صنعتوں کو اضافی بجلی کی نیلامی کا منصوبہ صنعتی ترقی کو آگے بڑھا سکتا ہے، روزگار کے مواقع پیدا کر سکتا ہے اور معیشت کو بہتر کر سکتا ہے صنعت کار اعجاز احمد نے ویلتھ پاک کو بتایا کہ بجلی کی سستی اور ہموار فراہمی تک رسائی کے بغیر کوئی بھی صنعت اپنی زیادہ سے زیادہ صلاحیت کے مطابق کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کر سکتی انہوں نے کہا کہ بجلی صنعتوں کے وجود بالخصوص پاکستان کے ٹیکسٹائل سیکٹر کے لیے جان کی حیثیت رکھتی ہے.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ، قومی اور بین الاقوامی سطح پر، چیلنجز مسلسل ابھر رہے ہیں اور قومیں گاہکوں کو موثر خدمات فراہم...
    نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن یعنی این ایل سی نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ سروس ابتدائی طور پر دو بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں:این ایل سی کی قازقستان سے دبئی تک بذریعہ روڈ سامان کی کامیاب ترسیل سروس کے اجرا کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ پر تقریب کا منعقد کی گئی جس میں این ایل سی کے سینیئر حکام، شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے شرکت کی۔ اس ضمن میں مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے، فی الحال بحری جہاز 11 سو 20 فٹ مساوی کنٹینر شپ...
    لاہور ( طیبہ بخاری سے )    نیشنل لاجسٹکس کارپوریشن (این ایل سی) نے خلیجی ممالک کے لیے پہلی کنٹینرائزڈ پرچم بردار بحری سروس کا آغاز کر دیا ۔یہ سروس ابتدائی طور پر 2بحری جہازوں کے ساتھ کام کرے گی۔ تفصیلات کے مطابق  مستقبل میں متوقع تجارتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مرحلہ وار توسیع کا منصوبہ بنایا گیا ہے،   سروس کے اجراء کی مناسبت سے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ (KGTL)  پر تقریب کا انعقاد ہوا ۔  این ایل سی  کے سینئر حکام،شپنگ لائن اور کاروباری برادری کے نمائندگان نے تقریب میں شرکت کی۔ بارڈر سے چینی افغانستان سمگل نہیں، برآمد ہو رہی ہے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب     بحری جہاز1120 فٹ مساوی کنٹینر شپ...
    یہ بات بھی حیران کن رہی کہ پولیس چھاپے کے وقت ارمغان اکیلا 4 گھنٹے تک فائرنگ کرتا رہا اور ایک ڈی ایس پی سمیت دوسرے اہلکار کو زخمی بھی کیا مگر 4 گھنٹے تک پولیس اہلکار اس کو گرفتار نہ کرسکے جب تک کہ اس نے اپنے لیپ ٹاپ اور تیسرے آئی فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ مصطفی قتل کیس میں مبینہ طور پر ایک سیاسی جماعت کی اعلیٰ قیادت اور سینئر رہنما کے بیٹے کے اثرا نداز ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اسی سہولت کاری کے باعث ملزم ارمغان کو ہر جگہ جو سہولت مل رہی ہے اور وہ اپنی مرضی سے بیان دیتا ہے جو اسے بتایا جاتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مصطفی قتل...
    جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 مارچ ۔2025 )سعودی عرب میں امریکہ کے وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات میں یوکرین کا وفد روس سے گزشتہ تین سال سے جاری لڑائی روکنے کے لیے محدود پیمانے پر جنگ بندی کی تجویز دے گا یوکرین اور روس کے درمیان امن کی کوششوں کے سلسلے میں سعودی عرب کی میزبانی میں آج امریکہ اور یوکرین کے حکام کے درمیان ملاقات ہو گی.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق یوکرین کے دو اعلیٰ حکام نے بتایا ہے کہ یوکرینی وفد کی جانب سے امریکی حکام کو ابتدائی طور پر جنگ بندی کی تجویز دی جائے گی جس میں بحیرہ اسود اور دور تک مار کرنے والے میزائل حملوں کو شامل کیا جائے گا...
    فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے فیصلے کیخلاف اپیلوں پر سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 7 رکنی آئینی بینچ کررہا ہے۔ وزارت دفاع کے وکیل خواجہ حارث نے جواب الجواب دلائل کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ سلمان اکرم راجہ اور اور عزیر بھنڈاری نے اپنے دلائل میں ایف بی علی کیس پر بات کی لہذا وہ ایف بی علی کیس کا وہ متعلقہ پیراگراف عدالت کے سامنے رکھیں گے۔ جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا مہ ایف بی علی کیس کا فیصلہ 1962 کے آئین کے تحت ہوا، ایف بی علی کیس کو 1973 کے آئین کے تناظر میں نہیں دیکھا جاسکتا، خواجہ حارث کا موقف تھا کہ ایف بی علی...
    وزیراعظم شہباز شریف نے 190 ملین پاؤنڈز کی رقم وفاقی حکومت کو منتقل کرنے پر چیف جسٹس آف پاکستان کا شکریہ اداکرتے ہوئے اس رقم سے اپلائیڈ سائنسز کی دانش یونیورسٹی کی تعمیر کا اعلان کیا ہے۔ دانش یونیورسٹی آف اپلائیڈ اینڈ ایمرجنگ سائنسز کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش یونیورسٹی میں طلباکو اعلیٰ درجے کی تحقیق پر مبنی تعلیم سے آراستہ کیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس: خفیہ دستاویز سامنے آگئی، عمران حکومت پر سوالیہ نشان لگ گیا اجلاس کو دانش یونیورسٹی اور اسکولز کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ وزیراعظم پاکستان دانش یونیورسٹی کے پیٹرن ہوں گے، جس کی رجسٹریشن سیکشن...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے دانش سکولوں کے بعد دانش یونیورسٹی بنانے کا اعلان کر دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دانش یونیورسٹی کی سٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دانش سکول کے بعد دانش یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا، دانش یونیورسٹی کو ایسا ادارہ بنائیں گے جو دنیا میں نام پیدا کرے گی، یہ ادارہ نوجوان نسل کے مستقبل کو سنوارنے کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ وزیراعظم نے دنیا کے بہترین سکالرز اور ماہرین کو دانش یونیورسٹی میں مدعو کرنے کا عندیہ بھی دے دیا۔ پشاور: قصہ خوانی بازار میں گیس لیکیج کا دھماکا  انہوں...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ میں سپر لیوی ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران جسٹس جمال مندوخیل نے سوالات اٹھاتے ہوئے کہا کہ کیا منی بل کے ذریعے سروسز پر ٹیکس کا نفاذ کیا جا سکتا ہے؟ سپر ٹیکس میں کتنی رقم اکٹھی ہوئی؟۔ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں پانچ رکنی آئینی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل کمپنیز مخدوم علی خان نے دلائل میں کہا کہ سپر لیوی ٹیکس حکومت نے 2015 میں لاگو کیا جس کا مقصد آپریشن ضرب عضب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی قرار دیا گیا لیکن حکومت نے منی بل 2015 میں ایک مرتبہ پھر سپر ٹیکس کا نفاذ کیا اور 2015 سے 2022 تک سپر ٹیکس کا نفاذ جاری رہا۔...