2025-09-18@04:24:15 GMT
تلاش کی گنتی: 4705
«تخلیق کاروں کے»:
(نئی خبر)
پنجاب اسمبلی میں 1500 سالہ ولادتِ مصطفیٰ ﷺ کے تاریخی موقع پر خیر مقدم کی قرارداد پیش کی گئی۔ یہ قرارداد چیف وہپ ن لیگ رانا ارشد نے ایوان میں جمع کروائی اور خود پڑھ کر پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ ایوان حضور اکرم ﷺ کی حیات طیبہ کو امن، محبت، عدل اور اخلاق کی کامل مثال کے طور پر تسلیم کرتا ہے اور جشن 1500 سالہ ولادت مصطفیٰ ﷺ کی عالمی تیاریوں پر دعوت اسلامی کو خراج تحسین پیش کرتا ہے۔ مزید پڑھیں: عید میلاد النبیﷺ پر ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری دعوت اسلامی کے تحت عالمی اجتماعات، سیرت کانفرنسز اور اصلاحی مہمات کو لائق تحسین قرار دیا گیا ہے۔ قرارداد میں ایوان...
سابق وزیراعظم اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین عمران خان کی واضح ہدایات کے باوجود سنی اتحاد کونسل سے تعلق رکھنے والے 26 اراکینِ قومی اسمبلی نے تاحال پارلیمنٹ کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ نہیں دیا۔ یاد رہے کہ عمران خان نے گزشتہ منگل کو پارٹی سے وابستہ تمام اراکین قومی اسمبلی کو قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت چھوڑنے کی ہدایت کی تھی۔ ان ہدایات کے تحت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر سمیت پی ٹی آئی کے 51 ارکان نے اپنی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا تھا تاہم پارلیمانی ذرائع کے مطابق 26 اراکین نے پارٹی قیادت کی ہدایت پر عمل نہیں کیا اور بدستور پارلیمانی کارروائیوں اور کمیٹی اجلاسوں کا حصہ بنے ہوئے ہیں۔ قومی اسمبلی...
کراچی: جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے اپنی خالی اراضی کو لینڈ مافیا سے بچانے اور اسے استعمال میں لانے سے متعلق معاملات پر سینڈیکیٹ کا ہنگامی اجلاس پیر کو طلب کرلیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی کی صدارت میں ہوا یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں بلایا گیا ہے جب حال ہی میں گزشتہ جمعہ کے ڈی اے (کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی) کے بعض افسران کی جانب سے کراچی یونیورسٹی کی اراضی پر قبضے کی کوشش کی گئی تھی اور کے ڈی اے افسران باقاعدہ طور سلور جوبلی گیٹ کے سامنے یونیورسٹی کی خالی اراضی کے دعویدار بن کر سامنے آئے تھے۔ اس واقعے میں یونیورسٹی افسران اور طلبہ سے زمین کے معاملے پر تلخ کلامی اور ہاتھا...
شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
لاہور کی معروف ہاؤسنگ سوسائٹی پارک ویو سٹی نے اپنے مکینوں کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ حالیہ بارشوں اور پانی کے متاثرہ گھروں کے مکینوں سے بجلی کے بل اور ماہانہ مینٹیننس چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے۔ Rain water in Bahria Town Lahore. Note its not Flood Water, so things aren't as bad as Park View City, being in Bahria since last 10 years, I vouch for their drainage system, despite being state of art, recent changes in intensity of rains is posing challenges. pic.twitter.com/zMhmLltSGN — Ali Haider Chattha (@Ali_Haider93) August 30, 2025 انتظامیہ پارک ویو سٹی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وہ مکین جن کے گھروں کو...
کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
نوواک جوکووچ نے 53 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرکے 36 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ ان سے قبل سابق امریکی پلیئر کرس ایورٹ نے 1989 میں 52 ویں بار گرینڈ سلیم سیمی فائنل میں رسائی ممکن بنائی تھی۔ دوسری جانب کارلوس ایلکاراز نے جیری لیچیکا کو قابو کرکے فائنل فور میں جگہ بنا لی۔ ٹاپ سیڈ و دفاعی چیمپئن جینک سنر نے لورینزو موسیٹی کو مات دے کر سیمی فائنل میں قدم رکھے۔ ویمنز سنگلز میں امانڈا اینی سیمووا نے سیکنڈ سیڈ ایگا شیوانتک کو اپ سیٹ کرکے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی۔ 2021 میں آسٹریلین اوپن جیتنے کے بعد سے پہلی مرتبہ گرینڈ سلیم کوارٹر میں رسائی حاصل کرنے والی ناؤمی اوساکا نے...
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ حالیہ معاہدوں پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مشترکہ اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بیجنگ کے دورے کے دوران ہونے والی مثبت اور تعمیری بات چیت کو اب عملی شکل دینا ضروری ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چین اور روس نے ایران پر دوبارہ پابندیاں عائد کرنے کی یورپی کوششیں قانونی طور پر غلط قرار دے دیں چینی دارالحکومت میں ایرانی کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے صدر پزشکیان نے مذاکرات اور تبادلۂ خیال کو نہایت سودمند قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ معاہدوں کو کاغذ سے عملی میدان میں لانے کی ذمہ داری ماہرینِ سائنس، صنعت، تجارت اور دیگر شعبوں پر عائد ہوتی ہے۔ انہوں...
خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف زیدہ کے عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے اس ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن کرنے نہیں دیں گے۔ مظاہرین سے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نورالاسلام، اولسی جرگہ کے صدر عبدالقدوس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول صوبائی حکومت اگر صوبے میں تعلیم...
انڈونیشیا کی دارالحکومت جكارتہ میں سینکڑوں خواتین نے حکومت کے عہدے داروں کی مراعات اور پولیس کے زیادتی کے خلاف احتجاج کیا، جس دوران انہوں نے جھاڑو اٹھا کر اصلاحات کے لیے مطالبات کا اظہار کیا۔ احتجاج کے منتظمین کے مطابق جھاڑو ریاستی بدعنوانی اور سیکیورٹی فورسز کے ظلم کو صاف کرنے کی علامت ہے۔ مزید پڑھیں: انڈونیشیا میں 6.0 شدت کا زلزلہ، درجنوں افراد زخمی احتجاج پچھلے ہفتے سے طلبا، کارکنان اور حقوق کے گروپوں کی جانب سے شروع ہوئے اور ملک گیر سطح تک پھیل گئے، جس دوران پولیس کی کارروائی میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہوئے۔ طلبا اور شہری حکومت سے مطالبہ کر رہے ہیں کہ گرفتار مظاہرین کو رہا کیا جائے اور پولیس کی زیادتی...
انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت دارالحکومت میں اہم اجلاس منعقد ہوئے جن میں ڈی آئی جیز، اے آئی جیز، ایس ایس پیز اور اسپیشل برانچ کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈویژنل کمانڈرز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ وفاقی دارالحکومت کی مجموعی سکیورٹی اور امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ جرائم کی روک تھام اور شہر بھر میں موثر نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال جاری ہے۔ انہوں نے ہدایت دی کہ اسپیشل برانچ معلومات اکٹھی کرنے کے نظام کو مزید بہتر بنائے اور تمام افسران خفیہ معلومات کے تبادلے اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کو...

دہشتگرد ناپاک عزائم میں کامیاب نہیں ہوں گے: وزیراعلیٰ بلوچستان کی شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے کے زخمیوں کی عیادت
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ دہشتگرد معصوم شہریوں کو نشانہ بنا کر بزدلی کا مظاہرہ کررہے ہیں، لیکن وہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کے اپنے ناپاک عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ وزیر اعلیٰ نے یہ بات سول اسپتال کوئٹہ کے ٹراما سینٹر اور سی ایم ایچ کے دورے کے موقع پر کہی، جہاں انہوں نے شاہوانی اسٹیڈیم دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں بی این پی کے جلسے کے بعد دھماکا، اختر مینگل بال بال بچے اس موقع پر محکمہ صحت کے حکام نے زخمیوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کے حوالے سے وزیر اعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ وزیر اعلیٰ نے زخمیوں...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کروانے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ ملتان کے موقع پر پولیس کی جانب سے دکانیں بند کروائی گئیں تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دکانیں بند کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے دورے میں کسی کو تکلیف ہو، مجھے گوارا نہیں ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہیڈ محمد والا بریچنگ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں اراکین پارلیمنٹ نے ملتان شہرکو بچانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ...
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ وہ گزشتہ تین سال تک سیاسی کشیدگی کو پرسکون کرنے کے لیے ڈائیلاگ کی کوشش کرتے رہے ، سیاسی مسائل کا حل صرف بات چیت اور جمہوریت کے ذریعے ممکن ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ یہ ملاقات تقریباً 15 سے 20 منٹ کی رہی، جس میں کے پی کے میں ایک بڑا جلسہ منعقد کرنے پر تبادلہ خیال ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے جلسوں کی تیاریوں میں تاخیر ہوئی ہے، لیکن اب تمام تر انتظامات جاری ہیں۔ عمران خان کے پیغامات اور پارٹی کی حکمت...
علیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے، جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئی ہیں ،سیاست سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں۔ پارلیمنٹ میں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ...
صدر پاکستان کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)صدر پاکستان نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے صادق سنجرانی کے غم میں برابر کا شریک ہونے کا اظہارکرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے ۔صدر نے صادق سنجرانی اور اہلِ خانہ کے لئے صبر و حوصلے کی دعا کی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ،...
بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہاکہ سیاسی نوعیت کے سوالات پارلیمنٹ میں کیے جائیں۔ صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم یہاں اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، سیاست سے متعلق سوالات آپ پارلیمنٹ میں پوچھیں، وہاں آپ کو تسلی بخش جواب مل جائے گا۔ علیمہ خان صاحبہ کا پرانا کچا چٹھا عمار سولنگی @fake_burster نے فلیٹ کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا۔ آج اڈیالہ کے باہر صحافیوں خاص کر طیب بلوچ کے ہتھے چڑھ گئیں۔۔۔...
پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پی ٹی آئی نے قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کر دیا، اجلاس سے واک آوٹ کرکے پارلیمنٹ کے باہر اپنی اسمبلی لگا لی۔قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا کہ ہم سیلاب متاثرین کے ساتھ ہیں اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں،ہمارے ساتھ ہونے والے ظلم اور جبر پر ہم اس ایوان سے واک وآٹ کرتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم نے قائمہ کمیٹیوں سے بھی استعفی دے دیا ہے۔جس کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ اراکین ایوان سے واک...
ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے والد اور ماضی کے نامور اداکار، فلم پروڈیوسر و اسکرین رائٹر سلیم خان نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے خاندان نے کبھی گائے کا گوشت نہیں کھایا۔ ایک حالیہ گفتگو میں سلیم خان نے کہا کہ ان کے گھرانے میں ہمیشہ سے یہ روایت رہی ہے کہ کوئی بھی بیف نہیں کھاتا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ہمارا خاندان تمام مذاہب کا احترام کرتا ہے، یہی وجہ ہے کہ ہندو تہوار بھی جوش و جذبے کے ساتھ منائے جاتے ہیں اور مسلم تہوار بھی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اندور میں پیدا ہوئے اور بچپن سے آج تک ان کے خاندان نے بیف نہ کھانے کی روایت...
چیئرمین میپکو بورڈ نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک دے دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وفاقی وزیر پاور ڈویژن سردار اویس لغاری اور سیکرٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیا نے سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے 19ملین روپے کا چیک پیش کیا۔منگل کو ترجمان پاور ڈویژن سے جاری بیان کے مطابق چیک میپکو ملازمین کی طرف سے ایک دن کی تنخواہ کے مد میں پیش کیا گیا،میپکو ملازمین نے رضاکارانہ طور پر وزیراعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں ایک دن کی تنخواہ جمع کروائی ہے۔اس سے قبل لیسکو ملازمین کی طرف سے بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کیا جا چکا ہے۔وفاقی وزیر...
صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ممبران قومی اسمبلی اجلاس میں حاضری لگانے کے بعد اسمبلی اجلاس کی کارروائی کا بائیکاٹ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر احتجاج بھی کریں گے اور اس حوالے سے پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے ارکان اسمبلی کو احتجاج میں شرکت کی ہدایات جاری کردی ہیں۔ Post Views: 3
ملتان(نیوز ڈیسک) چیئرمین میپکو بورڈ عامر ضیاء نے وفاقی وزیر پاور سردار اویس لغاری اور سیکریٹری پاور ڈاکٹر فخر عالم عرفان کو سیلاب متاثرین کے لیے 19 ملین روپے کا چیک پیش کیا۔ یہ رقم میپکو ملازمین نے اپنی ایک دن کی تنخواہ رضاکارانہ طور پر وزیر اعظم سیلاب متاثرین فنڈ میں جمع کروائی ہے۔ اس سے قبل لیسکو کے ملازمین بھی 21 ملین روپے کا چیک پیش کر چکے ہیں۔ وفاقی وزیر پاور ڈویژن نے میپکو ملازمین کے جذبے کو سراہتے ہوئے چیئرمین بورڈ عامر ضیاء کا شکریہ ادا کیا۔ Post Views: 7
سیلاب کی تباہ کاریوں نے قبائلی علاقوں میں زندگی کو یکسر بدل دیا۔ گھر ملبے کا ڈھیر بن گئے، کھیت اجڑ گئے اور بنیادی سہولیات نایاب ہو گئیں۔ مگر ان سب مشکلات کے باوجود یہاں کے لوگوں نے ہمت نہیں ہاری۔ یہ لوگ اپنی زندگی کو نئے سرے سے سنوارنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ کوئی اینٹ پر اینٹ رکھ کر اپنا گھر دوبارہ تعمیر کر رہا ہے، کوئی کھیتوں کو دوبارہ کاشت کے قابل بنانے کی کوشش کر رہا ہے، اور کوئی اپنے بچوں کو تعلیم سے جوڑے رکھنے کے لیے دن رات محنت کر رہا ہے۔ ان کی آنکھوں میں دکھ کے ساتھ ساتھ امید بھی ہے۔ وہ جانتے ہیں کہ آزمائش وقتی ہے، مگر حوصلہ اور یکجہتی...
غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش میں عالمی ’فریڈم فلوٹیلا‘ میں شامل ہونے کے لیے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ایک جہاز کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ جہاز جمعرات کو تیونس سے روانہ ہوگا۔ خبررساں ادارے دی نیو عرب کے عربی ایڈیشن العربی الجدید سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کارکن نے بتایا کہ جہاز میں خلیجی ممالک کے کارکنان، انسانی حقوق کے مدافعین اور ممتاز شخصیات شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی وجوہات کے باعث شرکا کی فہرست روانگی سے کچھ دیر قبل جاری کی جائے گی تاکہ تیونس میں ان کی محفوظ آمد اور تیاری یقینی بنائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں...
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے آبی گزرگاہوں اور نالوں کے اطراف سے تمام تجاوزات فوری ہٹانے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ہدایت تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ آبی گزرگاہوں اور نالوں کے اطراف تجاوزات ہٹانے کے لئے اقدامات کیے جائیں اور تجاوزات ہٹانے کے لئے نوٹس جاری کرکے تجاوزات کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مستقبل میں نقصانات سے بچنے کے لئے دریاؤں اور دیگر آبی گزرگاہوں کی ڈی سلٹنگ اور حفاظتی پشتوں کی تعمیر کا ایک بڑا ون ٹائم منصوبہ شروع کیا جائے گا۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت پیر کے روز ایک ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا جس میں حالیہ...
پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی ) نے قومی اسمبلی کے اجلاسوں کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔ قومی اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان کی ہدایت پر پارٹی قومی اسمبلی کے اجلاسوں میں احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کرے گی، پی ٹی آئی اپنی اسمبلی ایوان سے باہر لگائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا قومی اسمبلی کی 4 قائمہ کمیٹیوں سے استعفیٰ بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس بائیکاٹ کی وجہ یہ ہے کہ ہمارے پاس عوام کے مینڈیٹ کے مطابق خیبر پختونخوا میں دو تہائی اکثریت تھی، پنجاب میں مجارٹی تھی، سندھ میں ہمارے پاس خاصے ووٹ تھے، اسی طرح قومی اسمبلی...
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ آئندہ سے ہم قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ دیگر ارکان پارلیمنٹ کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس کے پی ہاؤس میں ہوا، پارلیمانی پارٹی کے ارکان کو بانی پی ٹی آئی کے احکامات پڑھ کر سنائے گئے، پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے خان کے احکامات کو درست قرار دیا، پارلیمانی پارٹی نے شہدا کے درجات کیلئے خصوصی دعا کی ہے ہم آئندہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بجائے احتجاج کرتے ہوئے بائیکاٹ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ارکان قومی اسمبلی سے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سپورٹ کمپلیکس میں قائم کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے ریلیف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ مرد و خواتین سے ملاقات کی...
کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست پر تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار واثق علی خان کو نامعلوم شکایات پر معطل کرکے عہدے سے تنزلی کی گئی۔ درخواستگزار کو گریڈ 18 کے لیکچرار سے گریڈ 17 کا اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواستگزار کی رسائی بھی محدود کردی ہے۔ شعبہ میٹریل انجینیئرنگ کے چیئرمین نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کیخلاف نامعلوم شکایت پر کارروائی کی۔ درخواستگزار پی ایچ ڈی اسکالر ہے، رسائی روکنا غیر...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ریکارڈ انعامی رقم کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آئی سی سی کی گورننگ باڈی کی جانب سے جاری کردہ اعلان کے مطابق ویمنز ورلڈکپ کی مجموعی انعامی رقم 13.88 ملین ڈالر(پاکستانی روپوں میں 3 ارب 92 کروڑ روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔ The biggest-ever prize money pool put forward in ICC Women’s Cricket World Cup history ????#CWC25 Details ⬇️https://t.co/oDGTG3zyx6 — ICC (@ICC) September 1, 2025 یہ انعامی رقم 2022 کے ویمنز ورلڈکپ ایڈیشن میں پیش کی گئی 3.5 ملین ڈالر کی انعامی رقم سے 297 فیصد زیادہ ہے۔ ورلڈ کپ کی فاتح ٹیم کو 4.48 ملین ڈالر (پاکستانی روپوں میں ایک ارب...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے افغانستان میں زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ صدر نے زلزلے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحتیابی اور متاثرہ خاندانوں کے حوصلے کے لیے دعا کی۔ صدر آصف علی زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر و حوصلہ دے۔ ذرائع کے مطابق حکومتِ پاکستان نے افغان عوام کے ساتھ مکمل اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے ہر...
پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے افغانیوں کے انخلا کے دوران میڈیکل کیمپ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ افغان بھائیوں کے انخلا کے دوران ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، باحفاظت واپسی کیلئے ان کی صحت کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہماری ہے۔ مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ محکمہ صحت کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں ادویات مہیا کی جائیں گی، افغان بھائیوں کی ہر ممکن خدمت کیلئے محکمہ صحت ہمیشہ گراؤنڈ پر موجود رہے گا۔ مشیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو ضلع خیبر میں افغان مہاجرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علی مسجد سے لیکر افغان بارڈر تک افغانستان جانے...
بھوجپوری اداکارہ انجلی راگھو نے ساتھی اداکار کی جانب سے نامناسب انداز میں چھونے پر انڈسٹری چھوڑنے کا اعلان کردیا۔ بھوجپوری فلم انڈسٹری کی معروف اداکار و گلوکار پَون سنگھ نے ساتھی اداکارہ انجلی راگھو کے ساتھ ایک پروموشنل تقریب کے دوران نامناسب رویہ اختیار کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گانے "سَیّاں سیوا کرے” کی تقریب کے دوران پَون سنگھ نے انجلی کی کمر پر ان کی اجازت کے بغیر نامناسب انداز میں ہاتھ رکھا اور اداکارہ سے غیرمناسب مذاق بھی کیا۔ واقعے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین نے پَون سنگھ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بےشرم اور بدتمیزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ انجلی واضح طور پر...
سندھ کےضلع ٹنڈو محمد خان میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر آبادی کے انخلاء کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ حکومتِ سندھ کی ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا ہے کہ اب تک 200 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے جبکہ مزید 4500 افراد کو منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔ ترجمان سیدہ تحسین عابدی نے کہا کہ متاثرہ علاقوں میں سب سے زیادہ خطرہ گاؤں جمو ملاح کو لاحق ہے جس کا کچھ حصہ پہلے ہی خالی کرا لیا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ جانی نقصان سے بچا جا سکے۔ حکومت سندھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے مقبروں شریف کے علاقے میں ٹینٹ سٹی کے نام سے ایک بڑا کیمپ قائم کیا...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سیلاب متاثرین کی بحالی اور ریلیف سرگرمیوں میں مسلسل چوتھے روز بھی فیلڈ میں متحرک رہیں۔ وہ قصور ڈی پی ایس میں قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں جہاں انہوں نے سیلاب متاثرہ خواتین سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ وزیراعلیٰ نے عارضی اسپتال میں مریضوں کی عیادت کی، ان کی مزاج پرسی کی اور دلاسہ دیا۔ ریسکیو ٹیم کی بروقت کارروائی پر متاثرہ خاتون نے وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں نہ صرف سیلاب سے نکالا گیا بلکہ محفوظ کیمپوں میں پہنچایا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے فلڈ ریلیف کیمپ میں موجود بچوں سے بھی ملاقات کی۔ انہوں نے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار کیا،...
کراچی (شوبز ڈیسک)اداکارہ، ماڈل اور کاروباری شخصیت کومل عزیز نے شوبز انڈسٹری چھوڑنے کی وجوہات بیان کردی ہیں۔ احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوبز کا ماحول تعلیم یافتہ افراد کے لیے موزوں نہیں۔ یہاں کام کے اوقات غیر انسانی ہیں اور انہیں کم تعلیم یافتہ لوگوں کے ساتھ کام کرنا پسند نہیں تھا۔ کومل عزیز کے مطابق خواتین کے لیے شوبز ایک محفوظ جگہ ہے لیکن ذہنی صحت متاثر ہوتی ہے۔ سیٹ پر نچلی سطح کی سیاست عام ہے جو انہیں پسند نہیں تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سیاست کرنی ہو تو بڑی سطح پر کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ شوبز ایک کمرشل دنیا ہے جہاں زیادہ تر...
خیبرپختونخوا کے سرکاری اسکولوں میں رواں سال میٹرک امتحانات کے نتائج انتہائی مایوس کن رہے ہیں۔ محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے اعداد و شمار کے مطابق صوبے کے 896 سرکاری اسکولز ایسے ہیں جہاں 60 فیصد سے زیادہ طلبا و طالبات فیل ہوئے ہیں۔ اس سے بڑھ کر یہ کہ صوبے کے 8 تعلیمی بورڈز میں کسی بھی سرکاری اسکول کے طالب علم نے ٹاپ پوزیشن حاصل نہیں کی۔ میٹرک کے مایوس کن نتائج سامنے آنے پر محکمہ تعلیم نے سرکاری اسکولوں کا تفصیلی ڈیٹا مرتب کیا ہے، جس کے مطابق کمزور نتائج دینے والے ان اسکولوں میں 550 لڑکوں اور 296 لڑکیوں کے اسکول شامل ہیں۔ امتحانات کے دوران خراب نتائج دینے والے اداروں میں بندوبستی اور...

پشاور: سیلاب متاثرین کیلئے چیریٹی میچ بار بار رکا، شائقین کے میدان میں داخلے سے پولیس کی دوڑیں لگ گئیں
پشاور میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون کے درمیان ہونے والا میچ کئی بار شائقین کی جوشیلے حرکتوں کے باعث رکا۔ پرجوش مداح اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کے ساتھ تصاویر لینے کے لیے بار بار میدان میں داخل ہوتے رہے، جس پر پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کو دوڑیں لگانی پڑیں۔ تاہم انتظامیہ نے صورتحال پر قابو پایا اور میچ خوش اسلوبی سے مکمل ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: فلڈ ریلیف چیریٹی میچ: پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد لیجنڈز الیون کو شکست دیدی 19 سال بعد پشاور میں کرکٹ کا بڑا میلہ عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں سجا۔ سیلاب متاثرین کے لیے منعقدہ اس چیریٹی میچ میں پشاور زلمی الیون اور لیجنڈز الیون مدِ...

ٹھیکیدار رکن اسمبلی ہے، شاید ہی احتساب ہو سکے،خواجہ آصف نےسیالکوٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کردی
وزیر دفاع خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں ورلڈ بینک کے تعاون سے بننے والے ایک بڑے پروجیکٹ کی سڑک پر گڑھوں کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹھیکدار طاقتور اور رکن اسمبلی ہے، شاید ہی کسی کا احتساب ہو سکے، میرا حلقہ ہے اس لیے آواز اٹھانا میرا فرض ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خواجہ آصف نے لکھا یہ پنجاب انٹرمیڈیٹ سیٹیز امپرومنٹ انویسٹمنٹ پروگرام (پی آئی سی آئی آئی پی) کا ایک پروجیکٹ ہے، سینکڑوں ڈالر کے ورلڈ بینک کے قرض سے 2 شہروں سیالکوٹ اور ساہیوال میں کئی سال سے کام ہو رہا ہے، کام کے معیار کا اندازہ ویڈیو سے لگالیں۔ وزیر دفاع نے لکھا کہ یہ سیالکوٹ میں...
محکمہ تعلیم پنجاب نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے 5ویں اور چھٹی جماعت کے امتحانات بھی بورڈز کی سطح پر لینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق بورڈ امتحان پنجاب ایجوکیشن کریکلم ٹریننگ اینڈ اسسمنٹ اتھارٹی پیکٹا لے گی۔ سرکلر میں کہا گیا کہ اس سال نویں اور دسویں بورڈز امتحان کے خراب نتائج باعث فیصلہ کیا گیا، دونوں کلاسوں کے بورڈ امتحان کا مقصد طلبہ کی تعلیمی ذہنی تربیت ہے، بورڈ امتحان سے نویں دسویں کلاسز کے بورڈ رزلٹ بھی اچھے ہوں گے۔ سرکلر میں کہا گیا کہ تمام اسکولز سربراہان کو تیاریاں شروع کرنے کی ہدایت کردی گئی اور اسکولز سربراہان سے اسکولز اکیڈمک امپرومنٹ پلان بھی طلب کرلیا گیا۔ پنجاب ٹیچرز یونین نے کہا کہ پنجم ہشتم کے بورڈ امتحان...
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف حصوں میں موسلادھار بارشوں کے باعث دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباد، نوشہرہ، صوابی، مری، گلیات، اسلام آباد/راولپنڈی، شمال مشرقی پنجاب، کشمیر، ڈیرہ غازی خان اور ان سے ملحقہ برساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔ خیبرپختونخوا کے پہاڑی علاقوں، مری، گلیات اور کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ٹریفک کی آمدورفت متاثر ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ناروال، پشاور، نوشہرہ اور مردان کے نشیبی علاقوں میں بھی زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: بلوچستان میں مون سون بارش کا نیا سلسلہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا موسلادھار بارش، آندھی، جھکڑ اور گرج چمک کے باعث روزمرہ کے معمولات متاثر...
بالی ووڈ اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے اپنے ابتدائی کیریئر کے بارے میں انکشاف کیا ہے کہ دولت مند اور شاہی خاندان سے تعلق رکھنے کے باوجود وہ ممبئی میں کرائے کے مکان میں رہتی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سوہا نے لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2 لاکھ 20 ہزار روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار رہنا چاہتی تھیں تاکہ اپنی زندگی کے فیصلے خود کر سکیں۔...
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے آغاز سے قبل، امریکی محکمہ خارجہ نے فلسطینی اتھارٹی (PA) اور فلسطین لبریشن آرگنائزیشن (PLO) کے چند دیگر عہدیداروں کے ویزے منسوخ کرنے اور نئے ویزے دینے سے انکار کرنے کا اعلان کیا ہے اس اقدام کا مقصد فلسطینی اداروں کو ان جرائم سے متعلق ذمہ دار ٹھہرانا ہے جن میں الزام ہے کہ انہوں نے بین الاقوامی عدالتِ انصاف (ICJ) اور بین الاقوامی فوجداری عدالت (ICC) میں غیر متعلقہ قانونی کارروائیاں کیں، اور عالمی سطح پر ریاست فلسطین کی پہچان کا مطالبہ کیا، جو امریکہ کے مطابق عالمی امن کے امکانات کو متاثر کر رہا ہے ۔ البتہ امریکہ نے واضح کیا ہے کہ اقوام متحدہ میں فلسطینی مشن اس پابندی سے مستثنیٰ...
حکومت نے سیلاب متاثرین کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کا اعلان کر دیا ۔ وزیر توانائی اویس لغاری نے لیسکو ہیڈکوارٹر لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےکہاکہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی صارفین کو خصوصی ریلیف فراہم کیا جائے گا، متاثرین کے بجلی کے بلوں کی تاریخ میں توسیع بھی دی جائےگی۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت سیلاب متاثرین کے بجلی بلز کے لیے کسی مدد کا اعلان کر ے گی تو ڈسکوز بل معاف کر سکیں گی۔ انہوں نے کہا کہ سیلابی پانی کے باعث بجلی بحالی کا عمل متاثر ہے، پانی کی سطح کم ہوتے ہی بجلی کی بحالی کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ اویس لغاری نے کہا کہ پاکستان...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے حالیہ تباہ کن سیلابوں کا شکار پاکستان کی مدد کے لیے ایشیا پیسیفک ڈیزاسٹر ریسپانس فنڈ’ سے 3 ملین ڈالر کی سٹریٹ گرانٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ امداد ہنگامی بنیادوں پر خیمے، خوراک اور دیگر فوری ضروری اشیاء کی خریداری کے لیے استعمال ہوگی اے ڈی بی کے سینٹرل و ویسٹ ایشیا کے ڈائریکٹر جنرل یوجینی ژکو نے کہا کہ مشکل گھڑیوں میں پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔ ہم حکومت اور دیگر عالمی شراکت داروں کے ساتھ مل کر متاثرہ خاندانوں کی فوری مدد اور بحالی میں تعاون کر رہے ہیں۔ پاکستان میں اے ڈی بی کے ملکیتی ڈائریکٹر یونگ یی نے مزید کہا کہ ہم صرف ہنگامی امداد نہیں دے رہے بلکہ...
پنجاب میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر محکمہ تعلیم نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی ادارے بند یا کھولنے کا اختیار تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ ڈپٹی کمشنرز اپنے اضلاع میں موجود سیلاب کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کی بندش یا بحالی کا فیصلہ کر سکیں گے۔ یاد رہے کہ ضلع سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن میں پہلے ہی تعلیمی ادارے 7 روز کے لیے بند کیے جا چکے ہیں، جو 2 ستمبر تک بند رہیں گے۔ ادھر لاہور ڈویژن کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی تعلیمی سرگرمیاں معطل کر دی گئی ہیں۔ ڈائریکٹر کالجز نے شاہدرہ، چوہنگ،...
اسلام آباد: یورپین آرگنائزیشن برائے نیوکلیئر ریسرچ سرن کے اعلیٰ سطح وفد نے پاکستان کا دورہ کیا، پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور مختلف سائنسی و ٹیکنالوجی اداروں کا بھی دورہ کیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد 24 تا 28 اگست پاکستان کے دورے پر رہا تاکہ پاکستان کی حیثیت بطور ایسوسی ایٹ ممبر کے جائزہ لیا جاسکے۔ وفد میں شامل پانچ ماہرین نے پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات کی اور جن اداروں کا دورہ کیا ان میں نیشنل سینٹر فار فزکس ہیوی مکینیکل کمپلیکس3، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرنگ اینڈ اپلائیڈ سائنسز، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلئیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، انسٹی ٹیوٹ آف نیوکلئیر میڈیسن اینڈ اونکالوجی، نیشنل انسٹی ٹیوٹ فار لیزر اینڈ آپٹرونکس سمیت...
بالی ووڈ کی اداکارہ اور سیف علی خان کی بہن سوہا علی خان نے حال ہی میں اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ وہ فلمی دنیا میں قدم رکھنے سے قبل فنانس کے شعبے میں کام کرچکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی، جہاں ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی، جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ ایک انٹرویو میں سوہا نے بتایا کہ ان کی آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں چلا جاتا تھا، لیکن وہ خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے...
ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ فنانس کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔ سوہا کا کہنا تھا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں خرچ ہو جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ...
پاکستان کے سپر اسٹار ہمایوں سعید نے ایک حالیہ انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید کو ہنسی مذاق میں ٹالتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ان باتوں پر زیادہ غور نہیں کرتے۔ میرے پاس تم ہو کے اداکار ہمایوں سعید نے انٹرویو میں خود پر کی جانے والی تنقید پر خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جیسے ہم اپنے ڈرامے کرتے ہیں، ویسے ہی تنقید کرنے والے بھی اپنا کام کر رہے ہیں۔ ہمایوں نے تنقید کرنے والوں کو انڈسٹری کا حصہ قرار دیا اور مداحوں سے کہا کہ وہ تنقیدی تبصروں میں گالم گلوچ نہ کریں البتہ تنقید کرنا ان کا حق ہے اور وہ تنقیدی تبصروں پر زیادہ غور نہیں کرتے نہ ہی دل پر لیتے ہیں۔ ...
دبئی: آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں جاری تیسرے ایڈیشن کے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں سنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے، جہاں شائقین کو مسلسل ایکشن اور سنسنی خیز لمحے دیکھنے کو مل رہے ہیں۔ تازہ ترین میچز میں ڈیزرٹ وائپرز ڈویلپمنٹ، ابو ظہبی نائٹ رائیڈرز ڈویلپمنٹ، ایم آئی ایمیریٹس ڈویلپمنٹ اور گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے اپنی اپنی فتوحات درج کرائیں۔ تفصیلات کے مطابق گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے ڈیزرٹ وائپرز کو 6 رنز سے شکست دی۔ محمد افتاب عالم اور زاہد علی نے نمایاں کارکردگی دکھائی جبکہ ڈیزرٹ وائپرز کی جانب سے اویس احمد اور سانجے پاہل نے شاندار بولنگ کی۔ تنیش سوری کی نصف سنچری کے باوجود وائپرز ہدف حاصل نہ کر سکے۔...
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے اسناد کی تصدیق کیلئے سی سی ڈی پورٹل کا افتتاح کردیا۔ سی سی ڈی پورٹل آئی بی سی سی کی جانب سے ترتیب دیا گیا ہے جو طالب علموں کو اسناد کی تصدیق و دیگر سہولیات فراہم کرنے میں مددگار ہوگا۔ ایگزیکٹو ڈائریکٹر آئی بی سی سی غلام علی ملاح کا کہنا ہے کہ اب طلبہ آن لائن سروس کے ذریعے کسٹمر کئیر ڈیسک پر اپنی اسناد کی تصدیق کر سکیں گے، طلبہ کیو آر کوڈ کے ذریعے اپنی اسناد کی تصدیق کا مرحلہ بھی دیکھ سکیں گے۔ غلام علی ملاح نے کہا کہ پورے ملک سے طلبہ اپنی اسناد کی تصدیق اور دیگر عوامل میں شکایات 24/7 کسٹمر کئیر...
اسلام آباد (ملک نجیب) وفاقی دارالحکومت میں سابق رکن قومی اسمبلی رمیش کمار کے گھر پر بڑی ڈکیتی کی واردات پیش آئی، جس میں تین مسلح ڈاکو دو کروڑ روپے سے زائد مالیت کا قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس رپورٹ کے مطابق واردات رات کے وقت پیش آئی جب تین مسلح افراد رمیش کمار کے گھر میں گھس آئے۔ ڈاکوؤں نے گھر میں توڑ پھوڑ کی، چوکیدار پر تشدد کیا اور اس سے رمیش کمار کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش بھی کی۔ رمیش کمار کے مطابق، لوٹے گئے سامان میں پانچ قیمتی گھڑیاں، برانڈڈ جوتے، چشمے اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈاکو آپس میں پشتو زبان میں گفتگو کر...
پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا نے اپنے آبائی علاقہ پہاڑ پور کو الگ ضلع بنانے کے حوالے سے رپورٹ مانگ لی، وزیراعلی کی ہدایت پر محکمہ ریونیو نے ضلعی انتظامیہ سے الگ ضلع کے لیے تفصیلات مانگ لی۔ ڈی آئی خان کو دو اضلاع میں تقسیم کے لیے باضابطہ طور پر اس پر عمل درآمد کیلئے کام شروع کروا دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے عندیہ دیا ہے کہ اگر کوئی ملازم سیاسی سرگرمیوں میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف بیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: نوشکی سانحہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا سول اسپتال کوئٹہ کا ہنگامی دورہ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سول سنڈیمن پروانشل اسپتال کوئٹہ کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال بلوچستان کا سب سے بڑا اسپتال ہے جس کی سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کیا جارہا ہے۔ کوئٹہ، 28 اگست: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے سول سنڈیمن اسپتال میں ایم آئی آر، کیتھ لیب اور ڈیجیٹل فارمیسی کا افتتاح کردیا صوبائی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ، اراکین اسمبلی، سیکرٹری صحت، ڈی...
سماج کے اصول وقت کے تابع ہیں۔ وقت بدلتا ہے تو اصول بدلتے ہیں اور اس کے نتیجے میں معاشرہ بھی بدل جاتا ہے۔ یہ تبدیلی صرف خیالات یا نظریات تک محدود نہیں رہتی، بلکہ معاشرتی اکائی یعنی میاں بیوی کے تعلق اور روزمرہ کے طور طریقوں پر بھی اپنا بھرپور اثر ڈالتی ہے۔ کچھ سال پہلے جو الفاظ سننے میں بھی نہیں آتے تھے، آج روز خبروں کی زینت بن رہے ہیں۔ مجھے اپنے دادا اور نانا کا گھر یاد ہے، جہاں مردانہ اور زنانہ حصے الگ الگ ہوا کرتے تھے۔ میاں بیوی کے مشترکہ بیڈروم کا اُس وقت کوئی تصور نہ تھا۔ ان کی الگ الگ چارپائیاں اور کمرے ہوا کرتے تھے۔ البتہ کھانے کی محفلیں خاندان کو...
وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے جمعرات کو پنجاب کے سیلاب متاثرہ اضلاع کا فضائی اور زمینی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہیں دریائے راوی، چناب اور ستلج میں طغیانی کے باعث ہونے والی تباہ کاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:راوی، چناب اور ستلج میں تباہ کن سیلاب، 22 افراد جاں بحق، لاکھوں متاثر، کئی بستیاں غرقاب روانگی سے قبل چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے وزیراعظم کو ملک بھر کی سیلابی صورتحال اور جاری ریسکیو و ریلیف سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ فضائی معائنے کے دوران وزیراعظم کو خاص طور پر نارووال اور گوجرانوالہ ڈویژن میں شدید متاثرہ علاقوں کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم نے ہدایت...
شہر میں بارشوں کے بعد ہونے والے بڑے بریک ڈاؤن پر سندھ ہائیکورٹ نے نوٹس لیا اور ججز کے گھروں میں بجلی کی طویل بندش پر برہمی کا اظہار کیا۔ ایڈیشنل رجسٹرار کوآرڈینیشن کی جانب سے 22 اگست کو ایم ڈی کے الیکٹرک کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں:خواجہ شمس الاسلام قتل کیس: سندھ ہائیکورٹ میں کارروائی جزوی طور پر معطل نوٹس میں کہا گیا تھا کہ کے الیکٹرک نیپرا قوانین کے تحت صارفین کو بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا پابند ہے اور بطور یوٹیلیٹی سروس فراہم کرنے والے ادارے کے، متبادل نظام موجود ہونا چاہیے تاکہ بڑے فالٹ یا بریک ڈاؤن کی صورت میں شہری متاثر نہ ہوں۔ نوٹس کے بعد آج...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے نوجوان کھلاڑیوں کے لیے کرکٹ کے ساتھ ساتھ تعلیم کے اخراجات اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت انڈر 15 سے انڈر 19 تک کے کرکٹرز کو سال بھر اکیڈمی میں رکھا جائے گا، جہاں ان کی تربیت کے ساتھ تعلیمی اخراجات بھی بورڈ برداشت کرے گا۔ ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، فیصل آباد اور ملتان میں قائم اکیڈمیز کو بالترتیب انڈر 15، انڈر 17 اور انڈر 19 کرکٹرز کے لیے مختص کیا گیا ہے، جبکہ ان اکیڈمیز میں داخلہ ریجنل کرکٹ میں کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ مزید پڑھیں: پی ایس ایل کے 10 سال مکمل، پی سی بی کا دستاویزی فلم بنانے کا اعلان ان اداروں میں کھلاڑیوں کی ٹریننگ کے...
وزیراعظم محمد شہباز شریف پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے پر روانہ ہوگئے۔ روانگی سے قبل اور فضائی جائزے کے دوران چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر نے ملک میں مجموعی سیلابی صورتحال پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو دریاؤں میں طغیانی اور زیرِ آب علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشنز سے آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی لاہور سے نارووال روانہ ہوئیں۔ دوران سفر وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کو سیلابی صورتحال پر مزید تفصیلات فراہم کی گئیں۔ وزیراعظم نے فضائی جائزے کے دوران ہدایت کی کہ متاثرہ علاقوں میں بچاؤ اور ریلیف آپریشن کے لیے تمام ضروری اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔ وزیراعظم...
اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے نئے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے نئی درخواستیں طلب کرلی گئیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق نج کاری کمیشن نے فنانشل ایڈوائزر کے لیے کمپنیوں سے درخواست طلب کرلی اور درخواست کے ساتھ ایک ہزار امریکی ڈالر جمع کرانا لازمی ہوں گے۔ پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے معاملات پر مالی مشیر کی سروس کے لیے درخواست نج کاری کمیشن کوارسال کرنا ہوگی اور درخواستیں 2 ستمبر تک ارسال کرنا ہوں گی۔ اس سے قبل پی آئی اے روزویلٹ ہوٹل کی نج کاری کے لیے مالی مشیر کے طور پر رئیل اسٹیٹ سروسز فرم JLL نے کام...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث آج رات راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں بہت خطرہ ہے، انتظامیہ لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریسکیو حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنز کی سیلاب زدہ علاقوں میں سرگرمیوں کو سراہتی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ میں بہت پانی آیا، ناروال میں کرتارپورہ ڈوب گیا، گجرات میں صورتحال تشویشناک تھی، یہ ایک غیر متوقع صورتحال ہے کیوں کہ 38 سالوں کے بعد اس طرح کی فلیش فلڈنگ ہوئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس نے پشاورسےدوحہ جانے والی پروازکےمسافرسےآئس ہیروئن برآمد کرلی۔ ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پشاور سے دوحہ جانے والی پرواز کے ایک مسافرکےسامان سےآئس ہیروئن برآمد کرلی، دوحہ جانے والی پروازپرسفر کرنے والےایک مسافر فضل امین کےٹرالی بیگ کودوران اسکیننگ مشکوک قرار دیا گیا اوردستی تلاشی کے دوران اس کے ٹرالی بیگ اورجوتوں سے 994 گرام آئس ہیروئن برآمد کرلی گئی۔ اے ایس ایف کے تربیت یافتہ عملے نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنائی، ابتدائی تفتیش کے بعد کیس مزید قانونی کارروائی کے لیےاے این ایف کے حوالےکردیا گیا۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے کے سیلاب متاثرہ ہر خاندان کی بحالی ان کا مشن ہے، بے گھر ہونے والوں کے ان کے گھروں میں آباد ہونے تک پنجاب حکومت ہر ممکن مدد فراہم کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں فلڈ ایمرجنسی زیر غور، مری میں نواز، شہباز اور مریم نواز کی غیر معمولی مشاورت وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی ہدایت پر صوبے میں سیلاب متاثرین کی مدد کے لئے گرینڈ ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔ تین بڑے دریاؤں راوی، ستلج اور چناب میں آنے والے سیلاب کے بعد صوبے کی تاریخ کا سب سے بڑا اور غیر معمولی ریسکیو مشن شروع کیا گیا ہے۔ صوبے میں سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے...
سینیٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی پارٹی لیڈر اور قائمہ کمیٹی خارجہ امور کے سربراہ سینیٹر عرفان صدیقی سے سویڈن پارلیمنٹ کے رکن ، کرسچن ڈیموکریٹس (KD) پارٹی کے راہنما اور خارجہ امور کمیٹی کے سینئر رکن یوسف آیدن کی ملاقات ہوئی جس میں پاکستان اور سویڈن کے درمیان پارلیمانی رابطوں اور تعلقات کے فروغ پر اتفاق کیاگیا۔ اس موقع پر سویڈن میں پاکستان کے سفیر بلال حئی بھی موجود تھے۔ یوسف آیدن نے سینیٹر عرفان صدیقی کو سویڈن آمد پر خوش آمدید کہا ۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے نیک تمناؤں کے اظہار پر یوسف آیدن کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر سویڈن پاکستان پارلیمانی دوستی گروپ کے قیام کی تجویز پر تبادلہ خیال ہوا۔ دونوں راہنماؤں...
اسلام اباد ( اصغر چوہدری ) تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی نے بانی چیئرمین عمران خان کی نئے احکامات کی روشنی میں بدھ کو پارلیمانی پبلک اکاونٹس کمیٹی، قائمہ کمیٹی داخلہ سمیت ایوان کی قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شرکت نہیں کی ، چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی جنید اکبر خان نے کمیٹی کے شیڈول اجلاس کی صدارت نہیں کی جس پر پیپلز پارٹی کے سید نوید قمر کی صدارت میں پی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا اسی طرح راجہ خرم نواز کی چیئرمین شپ میں قائمہ کمیٹی داخلہ کے اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین نے شرکت نہیں کی ۔۔۔۔ Post Views: 8
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے پورے ملک میں بجلی کے لیے یکساں ماہانہ ٹیرف پالیسی نافذ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ اس پالیسی کے تحت اب نہ صرف بجلی کا بنیادی نرخ اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ بلکہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ بھی پورے ملک میں یکساں لاگو ہوگا۔ ماہرین توانائی کے مطابق، اس فیصلے کے بعد کراچی کے صارفین پر بجلی کے بلوں میں نمایاں فرق پڑ سکتا ہے کیونکہ اب ان پر بھی وہی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جو باقی ملک میں پہلے سے موجود تھی۔ پس منظر پاکستان میں اب تک دو الگ سسٹمز رائج تھے: ایک کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے دوسرا باقی 10 سرکاری ڈسکوز کے لیے دونوں میں فیول پرائس...
اسلام آباد: وزیردفاع خواجہ آصف نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا نام لیے بغیر ضمنی انتخاب سے متعلق بیان میں کہا ہے کہ پنجاب میں شکست کا ڈر مگر خیبرپختونخوا (کے پی) میں دھاندلی کا سہارا لیا جائے گا جو ٹوٹل دو نمبری ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر وزیردفاع خواجہ آصف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخوا میں الیکشن لڑنے کو تیار کیونکہ اپنی حکومت ہے اور اپنی مرضی کا نتیجہ نکال سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں الیکشن سے راہ فرار کیونکہ وہاں عوام کی طاقت سے شکست یقینی ہے جہاں کرسی اور حکومت ہو، وہاں الیکشن شوق سے اور جہاں عوام کا فیصلہ ہو، وہاں بائیکاٹ۔ وزیردفاع...
ویتنام کے شمالی اور وسطی علاقوں میں طوفان ’’کاجیکی‘‘ کے باعث شدید بارشوں، تیز ہواؤں اور سیلاب نے تباہی مچا دی۔ تیز ہواؤں اور سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 3 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ ویتنام کی وزارتِ زراعت و ماحولیات کے مطابق طوفان سے 6ہزار 800سے زائد مکانات کو نقصان پہنچا، جب کہ 28ہزار 800 ہیکٹر سے زائد دھان کے کھیت اور 2,200 ہیکٹر دیگر فصلیں زیرِ آب آ گئیں۔ اسکے علاوہ متاثرہ علاقوں میں تقریباً 18,000 درخت جڑ سے اکھڑ گئے۔ طوفان نے بجلی کے نظام کو بھی شدید متاثر کیا، جس سے 331 بجلی کے کھمبے گر گئے اور تقریباً 13 لاکھ صارفین کو بجلی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔ مقامی حکام...
پشاور: خیبرپختونخوا کے تمام تعلیمی بورڈز کے چئیرمین، سیکریٹریز اور کنٹرولرز کی تعیناتی کا موجودہ طریقہ کار تبدیل کردیا گیا اور کنٹرولنگ اتھارٹی کی حیثیت سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے ان عہدوں پر تعیناتیوں کے لیے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خیبرپختونخوا میں اب براہ راست تعیناتی کے بجائے تعلیمی بورڈز کی ان تینوں اہم آسامیوں کو مشتہر کیا جائے گا، ان آسامیوں پر مسابقتی عمل کے ذریعے میرٹ کی بنیاد پر تعیناتیاں ہوں گی، امیدوار ان آسامیوں پر تعیناتی کے لیے باقاعدہ درخواستیں جمع کریں گے۔ پہلے مرحلے میں درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد 5 سے 10 امیدواروں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، جس کے لیے کل...
معروف مذہبی اسکالر انجینیئر مرزا محمد علی کے خلاف توہین رسالت کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ تھانہ سٹی جہلم میں انجینئر محمد علی مرزا پہ توہین رسالت 295C کی FIR درج — Ammar Khan Yasir (@ammarkhanyasir) August 26, 2025 انجینیئر مرزا محمد علی کے خلاف مقدمہ شہری عمیر علی کی درخواست پر درج کیا گیا ہے، جس میں انہوں نے اسکالر پر توہین رسالت کا الزام عائد کیا۔ مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ انجینیئر مرزا محمد علی نے ایک ویڈیو بیان میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان مین گستاخی کی۔ واضح رہے کہ گزشتہ رات انجینیئر مرزا محمد علی کو تھری ایم پی او کے تحت گرفتار کرتے ہوئے ان کی اکیڈمی سیل...
کوئٹہ: حکومت بلوچستان نے "بینک آف بلوچستان" کے قیام کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں بینک کے قیام سے متعلق ابتدائی فزیبلٹی رپورٹ پیش کردی گئی۔ منصوبہ قابلِ عمل قرار پایا، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے ایک ہفتے میں آپریشنل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ بینک آف بلوچستان کے قیام سے عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو بینکنگ کی معیاری سہولیات ملیں گی، بلوچستان کے عوام جلد خوش خبری سنیں گے، بینک آف بلوچستان کے ذریعے صوبے میں معاشی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا، صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوں گے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بینک آف...
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر قصر ناز کراچی میں 150 سالہ قدیم برگد کے درخت کی بحالی مکمل کر دی گئی ہے۔ درخت گزشتہ مون سون میں تیز ہواؤں کے باعث گر گیا تھا، تاہم دو روزہ ریسکیو آپریشن کامیابی سے انجام پایا۔ محکمہ جنگلات سندھ کی رپورٹ کے مطابق درخت کی جڑیں پانی کی کمی کی وجہ سے فنگس اور دیمک کے حملے سے متاثر ہوئی تھیں۔ بھاری درخت کو کرین کے ذریعے نزدیکی محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا اور نیم و کامنی کے دیگر درخت بھی محفوظ مقام پر دوبارہ لگائے گئے۔ مزید پڑھیں: درخت کاٹنا شہری کو مہنگا پڑ گیا، عدالت نے انوکھی سزا سنا دی وزیراعلیٰ سندھ نے قدیم درخت کی بحالی...
فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کر دیے۔ گیارہویں جماعت میں کامیابی کا تناسب 62.40 فیصد جبکہ بارہویں جماعت میں 83.19 فیصد رہا۔ میڈیکل گروپ میں علینا طاہر (1071 نمبر) نے پہلی، وردہ سرفراز (1070 نمبر) نے دوسری جبکہ عروا ملک اور مناہل مرتضی (1069 نمبر) نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پری انجینئرنگ گروپ میں مزمل ساجد (1063 نمبر) اول، محمد سمیع (1059 نمبر) دوم اور عائشہ نعیم (1054 نمبر) سوم رہیں۔ مزید پڑھیں:فیڈرل بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج کا اعلان، لڑکیاں پھر سبقت لے گئیں سائنس جنرل گروپ میں ضیام روہاب نے پہلی، عیشاء زیدی نے دوسری اور حلیمہ ذوہیب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کامرس گروپ...
کوئٹہ (نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت اجلاس میں بینک آف بلوچستان کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا۔ اجلاس میں ابتدائی فیزیبلٹی رپورٹ پیش کی گئی جسے قابلِ عمل قرار دیا گیا۔ اہم نکات: وزیر اعلیٰ نے ایک ہفتے میں آپریشنل پلان تیار کرنے کی ہدایت دی عوام، تاجروں اور سرمایہ کاروں کو جدید بینکنگ سہولیات میسر آئیں گی منصوبہ صوبے میں معاشی سرگرمیوں اور سرمایہ کاری کے فروغ کا باعث ہوگا نوجوانوں کے لیے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے صوبائی وسائل بروئے کار لا کر ترقیاتی منصوبوں کی رفتار تیز کی جائے گی اجلاس میں صوبائی وزیر خزانہ میر شعیب نوشیروانی، چیف سیکرٹری شکیل قادر خان، پرنسپل سیکرٹری بابر...
کراچی: کرپشن میں ملوث یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کے 10 اہلکاروں کو سزا سنادی گئی۔ ایف آئی اے میرپور خاص نے کرپشن میں ملوث ملزمان کے خلاف سال 2024 میں مقدمہ درج کیا تھا، ملزمان پر یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کے فنڈز میں 56,97,133 روپے کی کرپشن کا الزام تھا۔ ملزمان میں دلاور خان، علی دینو، بہامرو، امیر بخش، فیض محمد، غلام علی، خبدار علی، مشتاق علی، صبح خان اور مٹہو خان شامل ہیں۔ ایف آئی اے نے ملزمان سے خورد برد شدہ رقم 56,97,133 روپے برآمد کر کے یو ایس سی ڈیپارٹمنٹ کو جمع کروادی۔ اسپیشل جج سنٹرل حیدرآباد اشوک کمار دودیجا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے تمام ملزمان کو سزا سنائی، ملزمان پر فی کس 2000 روپے جرمانہ بھی عائد...
پشاور: ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایک ہفتے کی بندش کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ گزشتہ دنوں سیلاب اور شدید موسمی حالات کے باعث ہونے والی تباہیوں کے نتیجے میں سوات، بونیر، دیر لوئر، دیربالا، شانگلہ، چترال، باجوڑ اور ملاکنڈ میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کر دی گئی تھیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق حالات بہتر ہونے کے بعد آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور تدریسی عمل معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
چند گھنٹوں کی بارش نے تباہ حال شہر قائد کو پھر سے ڈبو دیا اور تمام شہری اداروں کی ایک بار پھر پول کھول کر رکھ دی جس کے بعد کراچی کے بے بس شہری کراچی کی نمایندگی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے درمیان ایک دوسرے پر مختلف سیاسی الزامات اور خواتین کی طرح ایک دوسرے کو طعنے دینے کا تماشا دیکھ رہے ہیں اور سب کی عملی کارکردگی مون سون کی دوسری بارش بے نقاب کر چکی ہے۔ یاد رہے دو ماہ قبل بھی کراچی میں بارش ہوئی تھی اس وقت بھی نالوں کی کوئی صفائی نہیں ہوئی تھی اور سندھ حکومت اور شہری ادارے مون سون کو سر پر دیکھ کر بھی سوئے ہوئے تھے اور ان کے...
کراچی: ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کے معاملے میں ذمہ داران کے تعین کی رپورٹ سندھ حکومت کو پیش کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ملیر جیل سے 225 قیدیوں کے فرار کی تحقیقات مکمل ہوگئیں اور رپورٹ چیف سیکریٹری سندھ کے حوالے کردی گئی جس میں سابق سپرنٹنڈنٹ ارشد شاہ، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ عبداللہ خاصخیلی اور ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ذوالفقار پیرزادہ کو غفلت کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ تینوں افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ آئی جی اور ڈی آئی جی جیل خانہ جات بھی غفلت کے مرتکب قرار پائے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیل توڑنے کا واقعہ انتظامی اور ادارہ جاتی ناکامی کا نتیجہ ہے، جیل میں تیاری، تربیت اور...
خیبر پختونخوا اسمبلی کے 25 مخصوص نشستوں کے ارکان کے حوالے سے حلف برداری کے معاملے نے آئینی بحران کو جنم دے دیا جس میں اسپیکر و گورنر کے درمیان ٹکراو واضح طور پر سامنے آ رہا ہے۔ کیا ہوا تھا؟ 20 جولائی کو پی ایم ایل این، پی پی پی، جے یو آ ئی ایف اور دیگر جماعتوں کے 25 خواتین و اقلیتی ارکان نے گورنر ہاؤس میں، عدالتِ عالیہ کے حکم پر حلف اٹھایا۔ تاہم اسپیکر اسمبلی بابر سلیم سواتی نے یہ حلف غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حلف صرف اسمبلی فلور پر لیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے اس کی وجہ نشستوں پر حلف اس وقت نہ لینا اور اجلاس کا کرونا...
جنگ سے متاثرہ روس اور یوکرین کے درمیان انسانی بنیادوں پر ایک اور اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں دونوں ممالک نے متحدہ عرب امارات کی ثالثی میں ایک دوسرے کے مزید 146 قیدیوں کو رہا کر دیا۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق، روسی وزارتِ دفاع نے اس قیدی تبادلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رہا کیے گئے تمام روسی قیدی اس وقت بیلاروس میں موجود ہیں، جہاں انہیں طبی اور نفسیاتی دیکھ بھال فراہم کی جا رہی ہے تاکہ وہ جنگ کے اثرات سے سنبھل سکیں۔ زیلنسکی کا جذباتی اظہار تشکر یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے بھی اس تبادلے کی تصدیق کی اور سوشل میڈیا پر ان قیدیوں کی تصاویر شیئر کیں جو واپس...
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اقدام کو ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا، جو ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے میں مدد دے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف مالی امداد کا نظام نہیں بلکہ ایک جدید، شفاف اور کرپشن سے پاک ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار قابل تحسین ہے۔ کیش لیس معیشت کی طرف...
کہتے ہیں قسمت کبھی بھی، کہیں سے بھی دستک دے سکتی ہے — کچھ ایسا ہی چین کے صوبے یوننان میں ایک خاتون کے ساتھ پیش آیا، جو بارش سے بچنے کے لیے ایک لاٹری شاپ میں داخل ہوئیں اور اچانک کروڑوں روپے کی مالک بن گئیں۔ واقعہ Yuxi شہر کا ہے، جہاں ایک خاتون (جنہوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی) بارش کے دوران سڑک پر موجود تھیں۔ اچانک موسلا دھار بارش شروع ہو گئی، اور وہ بھیگنے سے بچنے کے لیے ایک قریبی لاٹری ٹکٹ فروخت کرنے والی دکان میں جا گھسیں۔ بارش رکنے کا انتظار کرتے ہوئے خاتون نے دکاندار سے دریافت کیا کہ آیا اس کے پاس اسکریچ کارڈز ہیں؟ ان کا کہنا...
پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے پارٹی عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سلمان اکرم راجہ نے اپنے ایک بیان میں پارٹی کا عہدہ چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے عہدہ واپس لینے کی استدعا کروں گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل کا عہدہ چھوڑ رہے ہیں تاہم اپنی بطور وکیل اور عدالتی خدمات کو بلا معاوضہ جاری رکھیں گے۔ سماجی رابطے کی سائٹ پر اپنے پیغام میں سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ چیئرمین کے اعتماد پر شکر گزار ہوں، میں زندگی بھر جمہوریت، آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے جدوجہد کی، خواتین اور اقلیتوں پر جبر کے...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور ممتاز قانونی ماہر سلمان اکرم راجہ نے پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے علیحدگی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ وہ پارٹی عہدے سے مستعفی ہو رہے ہیں اور اس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کر کے رسمی طور پر عہدہ واپس لینے کی درخواست کریں گے۔ سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی یقین دہانی کرائی کہ اگرچہ وہ تنظیمی ذمہ داریاں چھوڑ رہے ہیں، تاہم وہ اپنی خدمات بطور وکیل اور قانونی معاون بدستور بغیر کسی معاوضے کے جاری رکھیں گے۔ ان کے اس فیصلے کو پارٹی میں ایک اہم پیش رفت کے طور پر...
اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر ایف آئی اے کے نام سے واٹس ایپ پر جعلی اور من گھڑت ایف آئی آرز بھیج کر عوام کو ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو جھوٹے مقدمات میں نامزد کر کے خوف و ہراس پھیلایا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کر کے خود کو ایف آئی اے کے اہلکار ظاہر کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ ان پیغامات میں ’’سائبر کرائمز‘‘ اور ’’دہشت گردی‘‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا...
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد نے انکشاف کیا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر شہریوں کو واٹس ایپ پر ایف آئی اے کے نام سے جعلی ایف آئی آرز بھیج کر ہراساں کر رہے ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق، یہ عناصر فرضی نام اور جعلی شناخت استعمال کرتے ہوئے خود کو ایف آئی اے اہلکار ظاہر کرتے ہیں اور شہریوں کو ’سائبر کرائمز‘ اور ’دہشتگردی‘ جیسے سنگین الزامات لگا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ جعلی ایف آئی آرز میں شہریوں کو نامزد کر کے انہیں خوف و ہراس میں مبتلا کیا جاتا ہے۔ ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ ایف آئی آر یا کوئی بھی قانونی نوٹس کبھی بھی واٹس ایپ یا غیر...
انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 9 مئی کو رانا ثنا کے گھر پر حملے سے متعلق مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے 59 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزائیں سنائی گئیں۔ Post Views: 7