2025-10-09@02:56:44 GMT
تلاش کی گنتی: 8480
«دھان کی قیمت»:
(نئی خبر)
واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی جریدے ’فارن افیئرز‘ نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔ امریکی میگزین نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ بھارت کبھی بھی امریکا کا قابل بھروسہ شراکت دار نہیں رہا، بھارت امریکا کی توقعات پر پورا نہیں اترا جبکہ پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ہے، اب امریکا کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے پاکستان کے دہشت گردی کے خلاف اقدامات اور بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی کوششوں کو سراہا، امریکا اور پاکستان کے تجارتی و توانائی معاہدے دونوں کے لیے فائدہ مند ہیں۔ فارن افیئرز کا کہنا ہے کہ ریکو ڈیک سمیت پاکستانی وسائل...
پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار امریکی پالیسی کی ناکامی ہے، فارن افیئرز WhatsAppFacebookTwitter 0 12 September, 2025 سب نیوز امریکی میگزین ’’فارن افیئرز‘‘ نے پاکستان کے مقابلے میں بھارت پر انحصار کی امریکی پالیسی کو ناکام قرار دے دیا۔ فارن افیئرز کی رپورٹ کے مطابق بھارت کبھی امریکا کا قابل بھروسا شراکت دار نہیں رہا۔ بھارت امریکا کی توقعات پر پورا نہیں اترا جب کہ پاکستان زیادہ قابلِ اعتماد شراکت دار ہے۔ اب امریکا کو پاکستان پر اعتماد کر کے دیکھنا ہو گا۔ میگزین میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف اقدامات سمیت بھارت سے کشیدگی کم کرنے کی پاکستانی کوششوں کو سراہا۔ اس کے علاوہ امریکا اور پاکستان کے...
دبئی (نیوز ڈیسک) ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے منتظمین نے شائقین کی کم دلچسپی کے باعث پاکستان اور بھارت کے میچ کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کر دی ہے۔ ابتدائی طور پر عام ٹکٹ 475 درہم میں دستیاب تھا، تاہم اب اسے کم کر کے 350 درہم کر دیا گیا ہے۔ پریمیئم انکلوژر کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہو رہے ہیں اور میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں خالی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ بھارت ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یو اے ای کے خلاف ریکارڈ فتح حاصل کر چکا ہے، جبکہ پاکستان آج اپنی مہم کا آغاز عمان کے خلاف کر رہا ہے۔...
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں منتظمین نے شائقین کی دلچسپی کم دیکھتے ہوئے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کی قیمتیں کم کردیں۔ تفصیلات کے مطابق ابتدائی طور پر عام ٹکٹ کی قیمت 475 درہم رکھی گئی تھی لیکن اسے اب کم کرکے 350 درہم کردیا گیا۔ پریمیئم انکلوژرز کے ٹکٹ سب سے کم فروخت ہورہے ہیں، میچ سے چند دن قبل بھی کئی نشستیں تاحال خالی ہیں۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ واضح رہے کہ بھارت نے ایونٹ میں اپنے پہلے میچ میں یواے ای کے خلاف ریکارڈ ساز فتح حاصل کی تھی جبکہ پاکستانی ٹیم اپنی مہم کا آغاز آج عمان کے خلاف کرے گی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے...
ملیالم ریپر ہیرن داس مرلی عرف ویدن کو خاتون ڈاکٹر سے ریپ کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مشہور ملیالم ریپر ویدن کو عصمت دری کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے۔ 27 اگست کو کیرالہ ہائی کورٹ نے شادی کے جھوٹے وعدے اور ریپ کے الزام کے کیس میں ویدان کو مشروط ضمانت دی تھی۔ عدالت نے انہیں منگل سے لگاتار دو دن تک تحقیقاتی ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی تھی تاہم پوچھ گچھ کے دوسرے دن انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس اب انہیں ضمانت پر رہا کرنے سے پہلے طبی معائنہ کرے گی۔ یاد رہے کہ گلوکار پر یہ مقدمہ ایک خاتون ڈاکٹر کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، جس نے الزام لگایا...
راولپنڈی: مولانا فضل الرحمان نے اسرائیل کے قطر پر حملے اور فلسطینیوں پر ہونے جارحیت کی مذمت کرتےہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کو چند گھنٹوں میں لپیٹنے کی صلاحیت ہے، جس طرح بھارت کو چند گھنٹوں میں لپیٹا تھا۔ لیاقت باغ راولپنڈی میں تحفظ ختم نبوت اور دفاع پاکستان کانفرنس سے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند مشکوک لوگ معاشرے میں اضطراب اور شکوک و شبہات پھیلاتے ہیں، سپریم کورٹ میں ان عناصر کو شکست دی اور ان کی کمر توڑ دی ہے اور وہ دوبارہ اپنی کمر سیدھی نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کے لیے کئی محاذ کھلے ہیں، اسرائیل کے وحشیانہ...
عالمی مارکیٹ میں کمی کے بعد پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی جبکہ چاندی کا بھاؤ بھی قدرے کم ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کے بڑے مزار سے کروڑوں روپے کا سونا کس نے چوری کیا؟ جمعرات کے روز فی تولہ سونا 4,100 روپے سستا ہو کر 384،000 روپے پر آ گیا۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز صفا ایسوسی ایشن کے مطابق، 10 گرام سونا بھی 3،515 روپے کمی کے بعد 329،218 روپے میں فروخت ہوا۔ یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت 388،100 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی تھی جب کہ منگل کو یہ ایک نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔ مزید پڑھیے: سونے کی قیمت نئی بلند ترین سطح پر پہنچ...
راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے شدت پسند گروہ “فتنہ الخوارج” سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کے دوران خیبرپختونخوا کے تین اضلاع میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر تین الگ الگ آپریشنز کیے گئے، جن میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ سب سے بڑی کارروائی ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کی گئی، جہاں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ایک مضبوط نیٹ ورک کے خلاف آپریشن کیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 دہشتگرد مارے گئے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے...
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 19 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 9 اور 10 ستمبر کو خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں 3 الگ الگ کارروائیوں کے دوران بھارتی پراکسی گروہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 19 دہشتگرد ہلاک کردیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارجی ہلاک، 2 زخمی آئی ایس پی آر کے مطابق ایک انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع مہمند کے علاقے گلونو میں کیا گیا، جہاں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے مؤثر کارروائی کی۔ شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد 14 بھارتی پراکسی دہشتگرد ہلاک ہوئے۔...
میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں نئی فلڈ لائٹس کی تنصیب میں تاخیر کے باعث آسٹریلیا اور بھارت کا ویمنز ون ڈے ہوبارٹ منتقل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ برس یکم مارچ کو آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان میلبرن کے جنکشن اوول گراؤنڈ میں تیسرا ویمنز ون ڈے میچ اب ہوبارٹ میں کھیلا جائے گا۔ یہ میچ میلبرن کا پہلا ڈے نائٹ انٹرنیشنل ہونا تھا لیکن پلاننگ میں رکاوٹوں اور جاری کام کے باعث شائقین کی رسائی متاثر ہوتی جس پر کرکٹ آسٹریلیا نے مقابلہ تسمانیہ منتقل کردیا۔ اس فیصلے سے ہوبارٹ کو سیریز میں لگاتار دو ون ڈے میچز کی میزبانی مل گئی۔ سیریز کے مصروف شیڈول کے باعث دوسرے اور تیسرے میچ کے درمیان صرف ایک دن...
ٹی 20 ایشیا کپ 2025 کے سب سے بڑے اور روایتی حریفوں بھارت اور پاکستانکے مابین ہونے والے اہم مقابلے کے لیے ٹکٹوں کی فروخت توقعات سے کہیں کم رہی ہے۔ یہ میچ 14 ستمبر کو دبئی میں ہونا ہے، لیکن میچ سے صرف 3 دن قبل بھی اس کے لیے ٹکٹوں کی فروخت میں خاصی سست روی دیکھی جارہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ایشیا کپ: پاک بھارت میچ منسوخ کرنے کے لیے انڈین سپریم کورٹ میں درخواست دائر بھارتی میڈیا کے مطابق منتظمین نے اس بار ایک سادہ اور آسان سنگل-ٹکٹ فارمیٹ متعارف کروایا تاکہ شائقین کو ٹکٹ حاصل کرنے میں سہولت ہو، لیکن اس کے باوجود مانگ میں وہ تیزی نہیں آئی جو عام طور پر پاک بھارت...
گجرے بالوں میں لگانے اور بیگ میں رکھ کر آسٹریلیا لے جانے والی اداکارہ نویا نائر نے واقعے پر ردعمل دے دیا۔ حال ہی میں جنوبی بھارتی اداکارہ نویا نائر کو آسٹریلیا کے میلبرن ایئرپورٹ پر روک لیا گیا تھا اور جامع تلاشی لی گئی تھی۔ جس کے دوران اداکارہ کے بیگ سے 15 سینٹی میٹر لمبے جیسمین کے گجرے برآمد ہوئے تھے اور ان پر بھاری جرمانہ عائد کیا گیا تھا کیونکہ آسٹریلیا میں پھول اور پودے لے جانے کی پابندی ہے۔ اب اداکارہ نے اس پر تفصیل سے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ایک شادی میں شرکت کیلئے آسٹریلیا جارہی تھیں اور انہیں علم نہیں تھا کہ وہاں پھول لے جانے پر پابندی ہے۔ نویا نے بتایا کہ...
بھارت کی سپریم کورٹ نے جمعرات کے روز ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں 14 ستمبر کو شیڈول انڈیا پاکستان میچ کو منسوخ کرنے کی پبلک انٹرسٹ لٹیگیشن (PIL) فوری طور پر سننے سے انکار کردیا۔ عدالت نے مختصر سماعت کے دوران واضح کیا کہ میچ جاری رہنا چاہیے‘۔ درخواست گزاروں نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ پہلگام دہشتگرد حملے کے فوراً بعد پاکستان کے ساتھ کرکٹ کھیلنا ’قومی مفاد کے خلاف‘ ہے اور اس سے فوجی و عام شہریوں کی قربانیوں پر حرف آئے گا۔ وکیل نے کیس جمعہ کو سننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ میچ اتوار کو ہے، براہ کرم اس کی کل سماعت کریں۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری نے درخواست کو رد کرتے ہوئے کہا...
ممبئی: بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس 19 میں میزبان سلمان خان کو جان سے مارنے کی نئی دھمکیوں کے بعد شو کے سکیورٹی انتظامات مزید سخت کر دیے گئے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق حالیہ فیصلے کے تحت شو کے سیٹ پر حاضرین کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ عام طور پر “ویک اینڈ کے وار” کی قسط میں مداح سلمان خان کو براہِ راست دیکھنے آتے تھے، لیکن اب انہیں اجازت نہیں ہوگی۔ سلمان خان کو پچھلے کئی مہینوں سے سنگین نوعیت کی دھمکیاں مل رہی ہیں جنہیں گینگسٹر لارنس بشنوئی سے جوڑا جا رہا ہے۔ انہی خدشات کے باعث شو کی ٹیم نے حفاظتی اقدامات میں نمایاں اضافہ کیا ہے۔ بگ باس کے...

آئی ایس یپپختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی کارروائیوں میں بھارتی اسپانسرڈ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد مارے گئے
خیبر پختونخوا میں سیکورٹی فورسز کی جانب سے 9 اور 10 ستمبر کو 3 مختلف آپریشنز کیے گئے جن میں بھارتی سرپرستی یافتہ فتنۃ الخوارج کے 19 دہشتگرد ہلاک کر دیے گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ان کارروائیوں کا مقصد دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو توڑنا اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانا تھا۔ پہلا اور سب سے بڑا آپریشن مہمند ضلع کے علاقے گُلونُو میں انٹیلی جنس معلومات پر کیا گیا، جہاں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 14 دہشتگرد موقع پر ہی ہلاک کر دیے گئے۔ یہ دہشتگرد متعدد دہشتگردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے اور مقامی...
نئی دہلی(اسپورٹس ڈیسک) ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کے اعلان کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت میں شدت آ گئی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مخالفت کا سلسلہ اس حد تک بڑھ گیا کہ گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ میں میچ پر پابندی کی درخواست دائر کر دی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور جسٹس وجے بشنوئی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اس معاملے کی سماعت سے ہی انکار کر دیا۔ بینچ نے مختصر ریمارکس دیے کہ یہ صرف ایک میچ ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول ہے۔ دونوں ٹیموں کے دوسرے راؤنڈ میں پہنچنے کی صورت میں...
ایشیا کپ: پاک بھارت میچ پر پابندی کی درخواست، بھارتی سپریم کورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز ایشیا کپ 2025 کے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد سے بھارتی شدت پسند حلقوں کی جانب سے پاک بھارت میچ کی مخالفت جاری ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاک بھارت میچ کی مخالفت حد سے بڑھتے ہوئے گزشتہ روز بھارتی سپریم کورٹ تک جا پہنچی جہاں میچ پر پابندی کے لیے درخواست دائر کردی گئی۔ تاہم جسٹس جے کے مہیشوری اور وجے بشنوئی پر مشتمل بنچ نے اس معاملے کی سماعت کرنے سے بھی انکار کر دیا۔ انہوں نے ریمارکس میں صرف اتنا کہا کہ ’یہ صرف ایک میچ ہے‘۔ واضح رہے کہ پاکستان اور...
کابل(اسپورٹس ڈیسک) افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان انتقال کر جانے والے اپنے بڑے بھائی کی دعائے مغفرت میں شرکت کے لیے دبئی سے افغانستان پہنچ گئے۔ ننگرہار میں اپنے آبائی علاقے میں راشد خان نے مرحوم بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری کے ایصال ثواب کے لیے مقامی مسجد میں ہونے والی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔ اہل خانہ کے مطابق جمعرات کو کابل میں بھی مرحوم کے لیے دعائے مغفرت ہوگی۔ راشد خان کے بھائی طویل عرصے سے فالج کے مرض میں مبتلا تھے اور چند روز قبل انتقال کر گئے تھے۔ کپتان نمازِ جنازہ میں شریک نہ ہو سکے تھے کیونکہ اس وقت وہ ایشیا کپ میں افغان ٹیم کی قیادت کر رہے تھے۔ راشد خان ہانگ...
ممبئی (نیوز ڈیسک)معروف بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف اس وجہ سے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے ہندو مذہب کا مخصوص نعرہ نہیں لگایا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں علی گونی نے انتہا پسند عناصر کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مذہب ہر شخص کا ذاتی معاملہ ہے، کسی کو یہ حق نہیں کہ وہ کسی پر مذہبی نعرے یا رسومات مسلط کرے۔ اداکار کا کہنا تھا کہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صرف وہی نہیں بلکہ ان کی قریبی دوست اور اداکارہ جاسمین بھاسن بھی نشانہ بن رہی ہیں...
معروف بھارتی ٹی وی اداکار علی گونی نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف اس لیے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ انہوں نے ہندو مذہب کا مخصوص نعرہ نہیں لگایا۔ سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں بھارتی مسلمان اداکار علی گونی نے انتہا پسند عناصر کی سخت مذمت کرتے ہوئے مذہبی آزادی پر زور دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے عقائد ذاتی معاملہ ہیں اور کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ کسی پر مذہبی نعرے یا رسم و رواج مسلط کرے۔ انہوں نے کہا کہ مذہب کے نام پر نفرت پھیلانے والوں کو بے نقاب کرنا ضروری ہے۔ علی گونی نے بتایا کہ صرف انہیں ہی نہیں بلکہ ان کی قریبی دوست...

امریکا پاکستان کے لیے بہت سے دروازے کھولنے والا ہے، بھارت کو شدید فکر مند ہونے کی ضرورت ہے: محمد عاطف
امریکی نشریاتی ادارے وائس آف امریکا سے وابستہ سینیئر صحافی محمد عاطف نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان نیا تعلق کثیر الجہتی ہے جس میں پاکستان کے لیے نئے امکانات پیدا ہورہے ہیں، نئی راہیں کھل رہی ہیں، پاکستان کو چاہیے کہ وہ اب اِس نئے تعلق کو بہتر سے بہترین بنائے۔ ’وی نیوز‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان اور امریکا کے درمیان سیکیورٹی تعاون کبھی کمزور نہیں ہوا۔دونوں ملکوں کے تعلق کے درمیان سیکیورٹی، خطے کی صورتحال اور فوجی تعاون کو کبھی بھی نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے مزید فروغ کا خواہاں، امریکی وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ’ایسے وقت میں بھی جب...
افغان کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان انتقال کرجانے والے اپنے بڑے بھائی کی دعائے مغفرت میں شرکت کے لیے دبئی سے افغانستان پہنچ گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں جاری ایشیا کپ میں شریک افغان کرکٹ ٹیم کے 26 سالہ کپتان راشد خان نے افغانستان کے صوبے ننگر ہار میں اپنے آبائی علاقے میں پہنچ کر اپنے بڑے بھائی حاجی عبدالحلیم شنواری مرحوم کے لیے مقامی مسجد میں ہونے والی فاتحہ خوانی میں شرکت کی۔جمعرات کو مرحوم کے لیے کابل میں دعائے مغفرت ہوگی۔ پاکستان کے شہر پشاور میں مقیم راشد خان کے بڑے بھائی فالج میں مبتلا تھے۔ راشد خان طویل علالت کے بعد انتقال کر جانے والے بڑے بھائی کی نماز جنازہ میں شریک نہیں ہو سکے...
ایشیا کپ 2025 کے دوسرے میچ میں بھارت نے یو اے ای کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ دبئی میں شیڈول میچ میں بھارت کے کپتان سوریاکمار یادو نے ٹاس جیت کر یو اے ای کو پہلے بلے بازی کی دعوت دے دی۔ واضح رہے ایونٹ کے پہلے میچ میں افغانستان ہانگ کانگ کو 94 رنز سے باآسانی شکست دے چکا ہے۔
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی یعنی این سی سی آئی اے نے آن لائن جوئے کی تشہیر کے معاملے میں معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کی گرفتاری کے بعد آئے دن خبروں میں رہنے والے یوٹیوبر رجب بٹ کو بھی ایجنسی کی جانب سے نوٹس موصول ہوگیا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے ایک ویڈیو بیان میں رجب بٹ نے نوٹس ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس ضمن میں این سی سی آئی کی جانب سے نوٹس کی بہت پہلے توقع تھی جو بالآخر اب موصول ہوگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی آن لائن جوے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار، ایف آئی آر درج ’مجھے آئیڈیا تھا کہ نوٹس آئے گا، تھوڑا لیٹ آیا۔۔۔ہم بالکل...
1982 میں فلم قلی کی شوٹنگ کے دوران امیتابھ بچن کو پیش آنے والا حادثہ بھارتی سینما کی تاریخ کا ایک انتہائی دل دہلا دینے والا واقعہ ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فائٹ سین کے دوران اداکار پُنیت اسر کے ساتھ ایک غلط ٹائمنگ کے باعث امیتابھ بچن میز کے کنارے سے ٹکرا گئے تھے جس سے وہ زخمی ہوگئے اور انہیں شدید اندرونی چوٹیں آئیں۔ امیتابھ بچن کو شوٹنگ کے دوران پیش آنے والے اس حادثے کے بعد فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ایک موقع پر ڈاکٹروں نے امیتابھ بچن کو "کلینکلی ڈیڈ" قرار دے دیا تھا۔ تاہم ان کی اہلیہ جیا بچن نے امید نہیں چھوڑی اور شوہر...
لاہور/ ملتان: بھارت کی جانب سے آبی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا گیا جبکہ دریائے چناب میں بھی پانی کا بہاؤ برار رہنے سے جنوبی پنجاب کے حالات تشویشناک ہیں۔ وزارت آبی وسائل نے متعلقہ تمام اداروں کو ہنگامی الرٹ جاری کر دیا۔ بھارتی ہائی کمیشن نے دریائے ستلج میں دو مقامات پر اونچے درجے کے سیلاب سے آگاہ کیا ہے، دریائے ستلج میں ہریکے اور فیروز پور کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔ ملتان ڈویژن کی صورحال ملتان کے قریب بہنے والے دریائے چناب میں شیر شاہ بند پر پانی کا بہاؤ برقرار ہے تاہم آئندہ 24 گھنٹوں میں پانی اترنا شروع ہوگا، جس پر...
لاہور: پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارت نے 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے ہیں، جنہیں اٹاری-واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جن میں 53 ماہی گیر اور 14 سول قیدی شامل ہیں جو کئی برسوں سے مختلف جیلوں میں قید تھے۔ بھارت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 48 ماہی گیروں سمیت 67 پاکستانی شہری اٹاری-واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔ بیان میں کہا گیا کہ 67 قیدیوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا کہ قیدیوں کی وطن واپسی کے عمل کی سہولت کاری کے لیے...
بھارت میں مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں سے جہاں برآمدی معیشت مفلوج ہو چکی ہے، وہیں بھارتی عوام بھی بے حال ہو چکے ہیں۔ بی جے پی کی کٹھ پتلی مودی سرکار عملی اقدامات کے بجائے ’’سوا دیشی ‘‘ جیسے کھوکھلے سیاسی نعروں میں مصروف ہے۔ بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی درآمدی پالیسیوں نے بھارت کی محنت کش صنعتوں کو شدید بحران سے دوچار کر دیا ہے۔ دی وائر کے مطابق ٹیکسٹائل، چمڑے، جھینگا اور زیورات کی صنعتوں کو امریکی ٹیرف سے براہِ راست نقصان پہنچا ہے۔ بھارت کی مزدور برادری کے لاکھوں افراد اپنی نوکریاں کھونے کے خطرے میں ہیں۔ اس پس منظر میں مودی کا ’’سوادیشی‘‘ کا اعلان دراصل قوم پرستانہ جذبات کو...
کراچی: شہر قائد کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں ملیر ندی سمیت دیگر نالوں اور نشیبی علاقوں میں پانی کی سطح میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ محمودآباد، گشن حدید، لانڈھی، کورنگی، ایئرپورٹ، ڈیفنس، گلشن اقبال اور گلستان جوہر سمیت مختلف علاقوں میں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ گلشن حدید، ملیر اور گڈاپ کے مختلف علاقوں میں شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ ملیر ندی میں پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ جاری ہے اور شاہراہِ بھٹو کے کئی پلر پانی کی زد میں آ چکے ہیں۔ ممکنہ خطرات کے پیش نظر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد خود موقع پر پہنچ...
پاک بھارت کشیدہ تعلقات کے دوران 67پاکستانی قیدیوں کی بھارتی جیلوں سے رہائی WhatsAppFacebookTwitter 0 9 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارت نے 67 پاکستانی قیدی رہا کر دیے ہیں، جنہیں اٹاری،واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا، جن میں 53 ماہی گیر اور 14 سول قیدی شامل ہیں جو کئی برسوں سے مختلف جیلوں میں قید تھے۔بھارت میں قائم پاکستان کے ہائی کمیشن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ 48 ماہی گیروں سمیت 67 پاکستانی شہری اٹاری-واہگہ باڈر کے ذریعے پاکستان پہنچے۔بیان میں کہا گیا کہ 67 قیدیوں میں 19 عام شہری اور 48 ماہی گیر شامل ہیں۔پاکستانی ہائی کمیشن...
بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان نے فلم انڈسٹری میں زندگیاں برباد کرنے کے الزام پر ردعمل دے دیا۔ بگ باس 19 کی حالیہ قسط میں سلمان خان نے واضح کیا کہ وہ انڈسٹری میں کسی کی بھی زندگی کو سنوارنے یا بگاڑنے کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ انہوں نے شہناز گل سے کہا کہ وہ کسی کا کیریئر بنانے یا برباد کرنے کے بھی ذمے دار نہیں ہیں۔ یہ ردعمل سلمان خان نے اس وقت دیا جب شہناز گل نے اپنے بھائی شہباز بدیشا کو وائلڈ کارڈ انٹری کے طور پر واپس شو میں متعارف کروایا اور سلمان خان سے کہا کہ میں آپ کیلئے ایک گزارش لے کر آئی ہوں، آپ نے بہت سے لوگوں...
عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ پاکستانی یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی کی جسمانی ریمانڈ میں توسیع کے خلاف درخواست پر لاہور کی ضلع کچہری میں سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو نے ڈکی بھائی کے جسمانی ریمانڈ پر سماعت کی۔ ڈکی بھائی کیخلاف کیس کے تفتیشی افسر شعیب ریاض نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت پیش کیا اور مزید آٹھ روزہ جسمانی ریمانڈ مانگا۔ نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض نے عدالت کو بتایا کہ ملزم سے موبائل فون، ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے لنک، لیپ ٹاپ اور کرنسی برآمد کر لی گئی ہے تاہم ملزم سے مزید برآمدگی متوقع ہے اس لئے عدالت...
ممبئی (اسپورٹس ڈیسک) بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کے گزشتہ روز کوکیلابین اسپتال جانے پر شائقین میں ان کی صحت سے متعلق تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں روہت شرما کو اسپتال میں داخل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، جہاں وہ میڈیا نمائندوں کے سوالات کا جواب دیے بغیر تیزی سے اندر چلے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ان کے اسپتال جانے کی اصل وجہ تاحال سامنے نہیں آئی، تاہم مداحوں کی بے چینی اس لیے بھی بڑھ گئی ہے کہ روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں طویل وقفے کے بعد واپسی کرنے والے ہیں۔ View this post on Instagram A post shared by...
نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارتی صحافی دنیش کے وِہرا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ مودی کی غیر مستقل مزاجی اور موقع پرستی نے بھارت کے عالمی تعلقات، بالخصوص امریکا کے ساتھ روابط کو نقصان پہنچایا ہے۔ دنیش کے وِہرا نے ایک نجی گفتگو میں کہا کہ مودی حکومت نے ہمیشہ وقتی فائدے کو ترجیح دی، لیکن طویل المدتی تعلقات میں سنجیدگی اور استحکام دکھانے میں ناکام رہی۔ انہوں نے کہا کہ مودی نے امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ تعلقات میں بھی ایسی ہی غیر سنجیدگی دکھائی۔ پہلے “اب کی بار ٹرمپ سرکار” کے نعرے سے ٹرمپ کو سپورٹ کیا، لیکن جب حالات بدلنے لگے اور ٹرمپ کمزور...
بھارتی عدالت نے مسلم مخالف جذبات کو ہوا دینے پر معروف ٹی وی اینکر انجنا کیشپ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ مقدمہ ریٹائرڈ پولیس افسر امیتابھ ٹھاکر کی درخواست پر درج کرنے کا حکم دیا گیا، جنہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام میں بھارتی مسلمانوں کو ’’ناپسندیدہ بوجھ‘‘ کے طور پر پیش کیا اور ان کے خلاف نفرت انگیز جذبات بھڑکائے۔ رپورٹ کے مطابق 14 اگست کو انجنا کیشپ نے اپنے پروگرام ’’ہندوستان کی تقسیم کا نامکمل ایجنڈا‘‘ میں کہا تھا کہ 1947 میں 4 کروڑ بھارتی مسلمانوں میں سے صرف 96 لاکھ پاکستان گئے۔ انہوں نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ جب تقسیم مذہب کی بنیاد پر تھی...
کراچی: سرجانی ٹاؤن خدا کی بستی فیز ون میں گھریلو جھگڑے کے دوران فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔ پولیس کے مطابق واقعہ ٹی سی ایف اسکول کے قریب گھر میں پیش آیا جہاں 35 سالہ سندس زوجہ عمران عرف دانیال گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ لاش کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔ ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، جس کی تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد مقتولہ کی بہن سحر نے ویڈیو بیان جاری کیا جس میں بتایا گیا کہ اس نے اپنے شوہر شارق سے خلع لیا ہوا تھا۔ سحر کے مطابق اس کا سابق شوہر اپنے بھائی علی، عارف...
ایشین کرکٹ کی حکمرانی کیلئے میدان سج گیا،ایشیا کپ کا آغاز منگل کو یو اے ای میں ہو رہا ہے،ایونٹ میں شریک 8ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے،اے میں پاکستان، بھارت، یو اے ای اور عمان شامل ہیں، بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، افغانستان اور ہانگ کانگ کو رکھا گیا ہے، پہلا میچ افغانستان اور ہانگ کے درمیان ابوظبی میں ہوگا،اگلے روز بھارت اور یو اے ای دبئی میں مقابل ہوں گے،پاکستان کا پہلا میچ 12ستمبر کو دبئی میں عمان سے ہونا ہے۔ پاک بھارت ٹاکرا 14تاریخ کو شیڈول ہے،پاکستان کرکٹ ٹیم نے شارجہ میں کھیلی گئی ٹی 20 ٹرائنگولر سیریز کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا، اس کے ساتھ...
اسرائیل کیخلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کوگلے لگا کر مبارکباد دیتے ہیں، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے خلاف جنگ جیتنے پر ایرانی بھائیوں کو گلے لگا کر مبارک باد دیتے ہیں۔لاہور میں نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ایران کے سفیر نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال، توانائی اور تجارت کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا۔ ملاقات میں پاک ایران تعلقات کو بلندیوں کے نئے افق تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔اس موقع پر نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایران کے صدر کی پاکستان آمد پر لاہور میں...
مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 2 کشمیری نوجوانوں نے جام شہادت نوش کرلیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے ضلع کلگام میں داخلی اور خارجی راستوں کو بند کرکے سرچ آپریشن کیا۔ قابض بھارتی فوج نے چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے گھر گھر تلاشی لی اور خواتین کی توہین کی اور بزرگوں کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ سرچ آپریشن کے دوران جارحیت پسند بھارتی فوج نے ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو نوجوان موقع پر دم توڑ گئے۔ مقبوضہ کشمیر کی بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کو عسکری پسند ثابت کرنے کی ناکام کوشش...
پاکستان کے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی نئی ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی۔ ڈکی بھائی ان دنوں پولیس کی حراست میں ہیں انہیں اپنی ویلاگز میں جوا ایپ کو پروموٹ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ گرفتاری نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی جانب سے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کی گئی تھی۔ پولیس نے ڈکی بھائی کے خلاف قانونی ایکٹ کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ حکام کا دعویٰ ہے کہ ڈکی بھائی نے اپنی ویدیوز میں مداحوں کو بیٹنگ ایپس میں پیسہ لگانے کی ترغیب دی، جس کے نتیجے میں بہت سے لوگوں کو مالی نقصان پہنچا۔ ڈکی اس وقت جسمانی ریمانڈ...
کراچی: محکمہ موسمیات نے کل شہر میں شدید موسلا دھار بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے اربن فلڈنگ کے خدشات ظاہر کیے ہیں۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر کے مطابق کراچی میں موجود مون سون سسٹم اس وقت ڈیپ ڈپریشن کی شکل میں برقرار ہے، جو سمندری طوفان بننے سے قبل کا مرحلہ ہوتا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ بارش کا سسٹم زمین پر موجود ہے اور اس کا مرکز تھرپارکر کے علاقے میں ہے، اس شدت کے دوران ہوائیں 60 سے 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار تک پہنچ سکتی ہیں۔ انجم نذیر کا کہنا ہے کہ مون سون کا یہ سسٹم شدید موسلا دھار بارش کا سبب بنتا ہے، سہ پہر میں کراچی میں موسلادھار بارش...
بھارت نے 1965 میں جنگ کے ساتویں روز پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی۔ بھارتی ترجمان نے اعتراف کیا کہ بھارتی افواج کا لاہور، سلیمانکی، فیروز پور پر حملہ ناکام رہا ہے اور بھارت کو ہر محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ سات ستمبر کو 31 بھارتی طیارے تباہ ہوئے اور تباہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد 53 ہوگئی۔ صدر ایوب خان نے پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’صرف استصواب رائے ہی کشمیر میں امن لا سکتا ہے۔‘‘ ترجمان کشمیر انقلابی کونسل نے بھارت کو خبردار کیا کہ ’’کشمیری بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔‘‘ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف...
کراچی: مون سون سسٹم کے تحت شہر قائد میں آج اور کل موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے جس کے سبب اربن فلڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ ترجمان محکمہ موسمیات انجم نذیر ضیغم کے مطابق ڈیپ ڈپریشن کا مرکز اس وقت سندھ کے ضلع تھرپارکر میں موجود ہے اور آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں کے دوران تھوڑا کمزور ہوکر واپس ڈپریشن میں تبدیل ہوگا۔ سسٹم کا رخ سندھ کے وسطی علاقوں میں مغرب اور شمال مغرب کی جانب رہے گا۔ ترجمان کے مطابق آج سے 10 ستمبر تک مون سون سون نظام کے تحت کراچی، شہید بے نظیر آباد، ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، ٹنڈو اللہ یار، جامشورو، ٹھٹھہ اور بدین میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ رینجرز کے شہید جوان کے اہلخانہ سے تعزیت کے دوران بھارت نے ڈرون بھیج کر اپنی بوکھلاہٹ ظاہر کر دی۔ اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ رکن اسمبلی احمد اقبال اور وسیم بٹ کے ساتھ گزشتہ رات ورکنگ باؤنڈری کے آخری گاؤں کا دورہ کیا، جہاں رینجرز کے جوان ریلے میں بہہ کر شہید ہوئے تھے۔ اسی موقع پر بھارت کی جانب سے ڈرون بھیجا گیا جو گاؤں میں آ گرا۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بھارت کی گھبراہٹ اور غیر سنجیدگی اب آخری درجہ کو چھو رہی ہے، مگر پاکستانی عوام اور فورسز اپنے دفاع کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ Post Views: 5
پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا مہم کے تحت بھارتی میڈیا ایک بار پھر فالس فلیگ آپریشنز کی فضا ہموار کرنے میں مصروف ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق ممبئی کے نائر اسپتال کو موصول ہونے والی بم دھمکی ایک اور فالس فلیگ کے اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ دہشتگردی کی پے درپے اطلاعات کا بھارتی میڈیا پر آنامنظم پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتا ہے۔ بھارتی میڈیا کی جانب سے اس طرح کی خبروں کا تسلسل بھارتی حکومت کی اندرونی ناکامیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ای میل اور فون کال کے ذریعے بم کی اطلاع دینا اور فوری سکیورٹی ردعمل دکھانا طے شدہ اسکرپٹ کا حصہ ہے۔ یہ پروپیگنڈا اس وقت کیا جا رہا ہے جب بھارت...
لاہور/ملتان/راجن پور (نیوز ڈیسک)بھارت نے دریائے ستلج میں مزید پانی چھوڑ دیا جس کے بعد حکومت نے فوری طور پر نیا الرٹ جاری کر دیا ہے۔ ہریکے ڈاؤن اسٹریم اور فیروزپور ڈاؤن اسٹریم پر اس وقت اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا جا رہا ہے اور پانی کے بہاؤ میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ادھر دریائے چناب اور راوی میں بھی پانی کی سطح بلند ہونے سے ملتان کی تحصیل جلالپور پیر والا کو شدید خطرات لاحق ہیں۔ شہری علاقے کو بچانے کے لیے بائی پاس پر شگاف ڈالا گیا تاکہ پانی کا بہاؤ شہر کی طرف کم ہو سکے۔ تاہم خدشہ ہے کہ دریائے چناب کا پانی شہر کے قریب موجود بند کو کسی...
کراچی: بھارتی کرکٹ بورڈ کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہو رہی ہے اور ایک رپورٹ کے مطابق بورڈ کے پاس گزشتہ سال کے اختتام پر بینک بیلنس 20ہزار686 کروڑ روپے تھا، جو 2019 میں صرف 6ہزار59 کروڑ روپے تھا۔ اس طرح، پچھلے پانچ برسوں میں بی سی سی آئی نے 14ہزار627 کروڑ روپے کا اضافہ حاصل کیا۔ بی سی سی آئی نے 2024 کے اے جی ایم میں پیش کیے گئے اکاؤنٹس میں بتایا کہ عام فنڈ بھی 2019 کے 3ہزار906 کروڑ روپے سے بڑھ کر اب 7ہزار988 کروڑ روپے ہوگیا۔ انٹرنیشنل ٹوورز سے آمدنی پچھلے سال 642.78 کروڑ روپے کے مقابلے میں اس سال کم ہو کر 361.22 کروڑ روپے رہی جبکہ سود کی مد میں آمدنی...
کراچی کے مختلف علاقوں میں علی الصبح ہلکی بارش ہوئی۔ صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہراہِ فیصل، ڈیفنس، قیوم آباد، کورنگی روڈ، برنس روڈ، ایم اے جناح روڈ، یونیورسٹی روڈ، گلشن اقبال، محمود آباد، منظور کالونی اور بلوچ کالونی سمیت کئی مقامات پر بوندا باندی اور بارانِ رحمت کا سلسلہ دیکھنے میں آیا۔ بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونا شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ کراچی میں آئندہ دو روز تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشیں متوقع ہیں اور موسلا دھار بارش کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب سندھ کے دیگر شہروں میں بھی مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حیدرآباد، سجاول،...
اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آ گئے اور مواصلاتی نظام درہم برہم ہو گیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان، حیدرآباد، روہڑی، پڈعیدن، لاڑکانہ اور نوشہروفیروز سمیت کئی شہروں میں بارشوں نے معمولات زندگی کو متاثر کیا ہے۔ ٹنڈو محمد خان میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش شروع ہوئی، جس کے نتیجے میں نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ بارش کے دوران حیسکو نے بجلی کی فراہمی بند کر دی، جس سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مواصلاتی نظام بھی متاثر ہو گیا ہے۔ حیدرآباد اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے باعث وسیع...
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی کرکٹ سیریز میں جیت کو سیلاب متاثرین کے نام کر دیا۔ انہوں نے اور شاہین شاہ آفریدی نے سیریز کے تمام میچوں کی فیس فلڈ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔ کپتان سلمان آغا نے کہا کہ ہم مشکل کی گھڑی میں اپنے مصیبت میں گھرے بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ وطن کی مٹی آج ہم سے سیلاب زدگان کی مدد کا تقاضا کر رہی ہے، اور ہمیں سب کو ایک ہو کر ان کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے۔" شاہین شاہ آفریدی نے بھی قوم سے اپیل کی کہ وہ فلڈ ریلیف فنڈ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے تاکہ سیلاب متاثرین کی فوری مدد...
پاکستان سے دہشت گردوں کی مبینہ دراندازی اور ممبئی کو دھماکوں سے اُڑانے کی جھوٹی خبر نے بھارتی عوام کو خوف میں مبتلا کر دیا، تاہم پولیس کی تحقیقات نے اصل حقیقت سامنے لا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک دھمکی آمیز پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ “لشکرِ جہادی” نامی ایک نامعلوم تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ پیغام میں کہا گیا تھا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس لے کر ممبئی کو دھماکوں سے تباہ کرنے کا منصوبہ رکھتے ہیں، جس سے مبینہ طور پر ایک کروڑ افراد کی جانوں کو خطرہ لاحق ہے۔ پولیس...
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق نے بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے متعلق پوچھے گئے سوال پر مسکراتے ہوئے کہاکہ کیمرے پر سب ہی لڑکیاں اچھی نظر آتی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران ایک صحافی نے ان سے استفسار کیا کہ تمنا بھاٹیا کے بارے میں ان کی رائے کیا ہے، جس پر عبدالرزاق نے جواب دیا کہ کیمرے پر تمام لڑکیاں اچھی لگتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: تمنا بھاٹیا کا کرکٹر عبدالرزاق سے تعلقات پر بڑا انکشاف، خاموشی توڑ دی ان کا کہنا تھا کہ بھارتی اداکارہ تمنا بھاٹیا سے ملاقات کو 12 برس گزر چکے ہیں، ایک فنکشن میں ان سے ملاقات ہوئی تھی اور وہ ایک بہت اچھی اداکارہ ہیں۔ یاد رہے کہ...
بھارت میں پاکستان سے دہشت گردوں کے داخل ہونے اور ممبئی میں بڑے دھماکوں کی جھوٹی افواہ نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 5 ستمبر کو ممبئی پولیس کو واٹس ایپ پر ایک پیغام موصول ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ ’’لشکر جہادی‘‘ نامی ایک فرضی تنظیم کے 14 دہشت گرد شہر میں داخل ہو چکے ہیں۔ دھمکی آمیز پیغام میں کہا گیا کہ دہشت گرد 34 گاڑیوں میں 400 کلو آر ڈی ایکس رکھ کر ممبئی کو دھماکوں سے اڑانے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں، جس سے ایک کروڑ لوگوں کی جان جا سکتی ہے۔ تحقیقات کے بعد یہ دھمکی جھوٹی ثابت ہوئی اور معلوم ہوا کہ یہ سب ایک ذاتی جھگڑے کا...
بھارت کی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (NCB) نے دبئی میں مقیم پون ٹھاکر کے خلاف انٹرپول کا پہلا سلور نوٹس جاری کیا ہے۔ ٹھاکر پر الزام ہے کہ اس نے نومبر 2024 میں دہلی میں پکڑی جانے والی 82 کلو اعلیٰ معیار کی کوکین اسمگل کی، جس کی مالیت تقریباً 2,500 کروڑ بھارتی روپے (تقریباً 83 ارب پاکستانی روپے) بنتی ہے۔ تحقیقات کے مطابق پون ٹھاکر پہلے دہلی میں حوالہ کاروبار کرتا تھا اور بعد ازاں منشیات و منی لانڈرنگ کے عالمی نیٹ ورک میں شامل ہوگیا۔ اس نے دبئی، سنگاپور، ہانگ کانگ اور یورپ میں شیل کمپنیاں بنا کر جائیدادوں اور کاروبار میں سرمایہ لگایا۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت میں خاتون پر درخت سے باندھ کر تشدد اور بے لباس...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے یوم فضائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں جرات، مہارت اور اعلیٰ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے دشمن کے چھ طیارے مار گرائے، جس کا اعتراف بھارتی حکام نے بھی کیا ہے۔ بھارتی جنگ میں پاکستان فضائیہ کی فتح وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے چار روزہ جنگ میں فضائیہ کی شاندار کامیابیاں ہماری قیادت کی بہادری اور جانباز سپوتوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف نے ثابت کیا ہے کہ جذبہ اور حوصلہ دشمن کی طاقتور...
بھارتی ریاست تمل ناڈو کے ضلع کڈالور میں ایک افسوسناک اور شرمناک واقعہ پیش آیا جہاں 4 خواتین نے ایک خاتون کو درخت سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور اس کے کپڑے اُتارنے کی کوشش کی۔ Woman Tied To Tree, Beaten, Stripped In Tamil Nadu, Video Sparks Outragehttps://t.co/3h2HpeossP pic.twitter.com/Oa4nTvN94s — NDTV (@ndtv) September 7, 2025 اس واقعے کی 2 منٹ 13 سیکنڈ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس نے عوامی سطح پر شدید غم و غصہ پیدا کر دیا۔ زمین کے تنازعے کا شاخسانہ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ واقعہ زمین کے جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے ایک خاتون کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر 3 ملزم خواتین...
یوم فضائیہ 7 ستمبر ، جب پاکستان کے شاہینوں نے دشمن کی فضائی قوت کو ناکام بنایا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ یہ دن دفاع وطن کے ان عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن پر بھرپور...
کراچی: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ تفصیلات کے مطابق 7 ستمبر1965 کو شاہینوں نے جرات اور بہادری کی تاریخ رقم کی تھی، پاک فضائیہ کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا جس پر قوم فخر کرتی ہے۔ ایم ایم عالم نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ میں شجاعت اور بہادری کی ایسی تاریخ رقم کی جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، اسکواڈرن لیڈر ایم ایم عالم نے دشمنوں کو ناکوں چنے چبوا دیے اور دشمن بھارت کے 5 جنگی طیارے ایک منٹ میں...
پاکستان فشر فوک فورم (پی ایف ایف) کی سینئر نائب چیئرپرسن اور ماحولیاتی کارکن فاطمہ مجید کو سندھ فشریز ڈیپارٹمنٹ کی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے۔ فاطمہ مجید نے وی نیوز کو بتایا کہ وہ ماہی گیر کی بیٹی ہیں اور وہ ماہی گیروں کا درد سمجھ سکتی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ وہ بہت لمبا سفر طے کرکے یہاں تک پہنچیں ہیں، اپنے والد کو بھارت کی جیل میں قید ہونے کا وقت کبھی نہیں بھولوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماہی گیروں کا سب کچھ ماہی گیری پر منحصر ہے، مچھلی کا شکار ہوگا تو ماہی گیر زندہ رہے گا، مشکلات کے حوالے سے فاطمہ مجید کا کہنا تھا کہ مشکلات ضرور ہیں لیکن ماہی گیر...
اسلام آباد: ملک بھر میں آج یوم فضائیہ کا دن جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے، جو 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کی بے مثال جرات اور مہارت کی یادگار ہے۔ یوم پاک فضائیہ کے موقع پر پاکستان ایئر فورس کے دستے آج شہید راشد منہاس کی قبر پر حاضری دیں گے اور پھولوں کی چادر چڑھائیں گے جبکہ سلامی بھی پیش کی جائے گی۔ یہ دن دفاعِ وطن کے ان عظیم فضائی معرکوں کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن پر بھرپور غلبہ حاصل کیا اور اپنی بے مثال کارکردگی سے وطن کی فضائی حدود کو ناقابلِ تسخیر بنایا۔ 1965 کی جنگ کے دوران پاک فضائیہ...
لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے بھارت کو دی جانے والے جواب کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دنیا کو موجودہ صورت حال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور پوری قوم یک جاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جماعت...
بھارت کی جانب سے ایک اور سیلابی ریلا چھوڑے جانے کے بعد دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب برقرار ہے، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔ فلڈ فورکاسٹنگ ڈویژن کے مطابق ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 53 ہزار 825 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دریائے ستلج کے دیگر مقامات پر بھی پانی کی سطح میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ ہیڈ سلیمانکی پر پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 32 ہزار 916 کیوسک جبکہ بورے والا کے قریب جملیرا میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 60 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے۔ اسی طرح ہیڈ اسلام پر ایک لاکھ 3...
امریکا کے سابق فوجی جنرل نے کہا ہے کہ بھارتی غرور کے باعث واشنگٹن کا جھکاؤ پاکستان کی طرف بڑھا ہے۔ برطانوی صحافی پیئرز مورگن کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق امریکی بریگیڈیئر جنرل مارک کیمیٹ نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ساتھ خوشگوار تعلقات بھارت کے لیے لمحہ فکریہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی غرور صدر ٹرمپ کے سامنے کھل کر سامنے آ گیا ہے اور یہی وجہ ہے کہ امریکا پاکستان کے زیادہ قریب آ رہا ہے۔ مارک کیمیٹ نے مزید کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور صدر ٹرمپ کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہو چکے ہیں، جو بھارت کے لیے سنجیدگی سے...
کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان شدید بارشوں کی زد میں ہے اور اس صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جان بوجھ کر پاکستان کی جانب پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے بھی ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی بددعائیں مودی کو جینے نہیں دیں گی۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ مودی نے...
واشنگٹن: امریکا کے سابق اسسٹنٹ سیکریٹری اسٹیٹ مارک کمٹ نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ڈونلڈ ٹرمپ کی ملاقات کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان حالیہ قربت سے بھارت کو بہت کچھ سوچنا چاہیے۔ بھارتی صحافی برکھادت نے برطانوی ٹی وی میزبان کے شو کے حوالے سے ہندوستان ٹائمز میں شائع اپنے مضمون میں بتایا کہ اگرچہ مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تجارتی جنگ کے حوالے سے امریکی رویے اور بھارتی جذبات کے درمیان خلیج کا کچھ اندازہ تھا لیکن برطانوی ٹی وی میزبان پیئرز مورگن کی میزبانی میں ایک حالیہ شو میں یہ بڑھتی ہوئی خلیج میرے سامنے اور واضح ہوگئی۔ انہوں نے بتایا کہ مورگن کے مہمانوں میں امریکی فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئر...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اور مودی ہمیشہ دوست رہیں گے۔ نریندر مودی نے ایکس پر امریکی صدر کے بیان کی خبر ری پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور ہمارے تعلقات کے مثبت جائزے کو ہم دل سے سراہتے ہیں اور اس کا بھرپور جواب دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: امریکا-بھارت کشیدگی، مودی کا اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس میں شرکت سے گریز ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور امریکا کے درمیان ایک نہایت مثبت اور مستقبل کی طرف دیکھنے والی جامع اور عالمی اسٹریٹجک شراکت داری موجود ہے۔ واضح رہے کہ امریکی صدر نے وائٹ...
سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، معرکہ حق میں پاک بحریہ کی ثابت قدمی اور مسلسل نگرانی نے بھارتی بحری بیڑے کو اپنی ہی آبی حدود تک محدود رکھا۔ پاک بحریہ نے یوم دفاع عقیدت اور ملی جوش و جذبے سے منایا، سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف نے نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔ پاک بحریہ کے سربراہ نے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کا دفاع ناقابل تسخیر ہے اور دشمن کی کسی بھی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا...
معروف یوٹیوبرسعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی اپنے شوہر کی گرفتاری کے بعد پہلی مرتبہ منظرعام پر آگئی ہیں۔ عدالت کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ان کے وکیل جو کہہ رہے ہیں وہ وہی کررہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی عبوری ضمانت میں 15 ستمبر تک توسیع ان کا کہنا تھا کہ ان کے وکلا ان کے شوہر کے کیس کو بہترین طریقے سے آگے لے کر چل رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ضلع کچہری لاہور میں ڈکی بھائی کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا تھا۔ نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (ان سی سی...
مودی کے ٹرمپ سے دوستی کے کھوکھلے دعوے اب بے نقاب ہور رہے ہیں جب امریکا اور بھارت کے درمیان تجارتی تعلقات میں بڑھتی ہوئی کشیدگی نے ایک نیا موڑ لے لیا۔ ’’بلومبرگ‘‘ سے گفتگو میں امریکی کامرس سیکریٹری ہاورڈ لَٹ نِک نے دعویٰ کیا ہے کہ مودی کی حکومت زیادہ دیر تک دباؤ برداشت نہیں کر پائے گی اور جلد امریکا کے ساتھ معاملات طے کرنے پر آمادہ ہو جائے گا۔ ہاورڈ لٹ نک کا مزید کہنا تھا کہ اگلے ایک یا دو ماہ میں بھارت نہ صرف مذاکرات کی میز پر واپس آئے گا بلکہ خود صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کی کوشش بھی کرے گا۔ ان کے بقول امریکی پابندیوں پر بھارتی حکام فی الحال سخت مؤقف دکھانے کی کوشش...
بھارتی فلم انڈسٹری کی مشہور اداکارہ کاجل اگروال کے انتقال کی خبریں گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئیں۔ افواہوں میں دعویٰ کیا گیا کہ اداکارہ کسی حادثے کا شکار ہو گئی ہیں۔ Smile to die for ❤️ ❤️ Kajal Aggarwal is eternal beauty ????pic.twitter.com/AKdKwekG4F — ???? ???? ???? ❤️???? (@Asthapromo) March 5, 2024 تاہم حقیقت بالکل برعکس نکلی۔ کاجل اگروال نہ صرف زندہ ہیں بلکہ اپنی زندگی کے خوشگوار لمحات سے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی تازہ تصاویر شیئر کرکے مداحوں کو یقین دلایا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟ ان...
بھارت سے علیحدگی کی جدوجہد کرنے والی سکھ تنظیم خالصتان نے 10 اگست کو امرتسر پولیس اسٹیشن پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق یہ حملہ آئی ای ڈی دھماکا تھا اور اب اس کی ذمہ داری خالصتان سے منسلک شہیدی فورس یونٹ پنجاب خود مختاری الائنس نے قبول کی ہے۔ تنظیم کے رہنما نے بتایا کہ امرتسر کے گھرِندا پولیس اسٹیشن پر کامیاب حملہ شہید فورس کے کارکنوں ستنام سنگھ، مکھ سنگھ اور بابا سنگھ کیا تھا۔ انھوں نے خبردار کیا کہ اگر پولیس نے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارنے اور انھیں ہراساں کرنے کا سلسلہ نہ روکا تو تھانوں پر ایسے حملے جاری رہیں گے۔ سکھ آزادی رہنما نے مزید کہا کہ پولیس اسٹیشن...
بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتارامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ گزشتہ روز ’انڈیا ٹوڈے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ خزانہ نے کہا کہ نئی دہلی اس بات سے آگاہ ہے کہ امریکی فیصلے نے متعدد بھارتی صنعتوں کو نقصان پہنچایا ہے اور حکومت ان کے لیے ریلیف اقدامات پر غور کر رہی ہے۔ نرملا سیتارامن نے واضح کیا کہ حکومت جَلد ہی امدادی اقدامات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے روسی تیل خریدنا مایوس کن ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران کہا کہ ہم نے بھارت پر 50 فیصد بڑا ٹیرف لگایا ہے۔ دوسری جانب بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتارامن نے کہا ہے کہ بھارت امریکی ٹیرف سے متاثر ہونے والے اپنے ایکسپورٹرز کی مدد کرے گا۔ گزشتہ روز بھارتی میڈیا کو دیے گئے بیان میں نرملا سیتا رامن نے کہا کہ حکومت اِن برآمد کنندگان کے لیے خصوصی پیکج متعارف کرائے گی جو امریکی حکومت کی جانب سے بھارتی مصنوعات پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف کے نفاذ سے شدید متاثر ہوئے ہیں۔ Post Views: 4
لاہور (نیوز ڈیسک) یومِ شہداء اور دفاع ملک بھر میں آج قومی جذبے اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فوجی جوانوں نے پاکستان زندہ باد اور نعرۂ تکبیر بلند کیا جبکہ مساجد میں ملک کی سلامتی، امن اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 6 ستمبر پاکستان کی جرات، بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ یہ دن عسکری تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ 1965 میں اسی روز بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام بنایا۔ سترہ...
امریکی وزیرِ تجارت ہاورڈ لٹ نِک نے کہا ہے کہ بھارت جلد امریکا سے تجارتی مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر مجبور ہو جائے گا اور ’معافی مانگے گا‘۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی ٹیرف سے بھارتی برآمدات کو دھچکا، نئی دہلی کا ریلیف پیکج کا اعلان ان کا کہنا ہے کہ امریکا بھارتی کاروبار کا سب سے بڑا خریدار ہے، اور زیادہ دیر تک بھارت اس تعلق کو نظر انداز نہیں کر سکتا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر بھارت روسی تیل پر انحصار جاری رکھے گا تو اسے بھاری امریکی ٹیکس (ٹیرِف) کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ ہاورڈ لٹ نِک کے مطابق، روس-یوکرین جنگ سے پہلے بھارت روس سے صرف 2 فیصد تیل خریدتا تھا، مگر اب یہ شرح...
بھارت نے دریائے ستلج میں مزید سیلابی ریلا چھوڑ دیا جس کے بعد دریائے ستلج اور دیگر دریاؤں میں پانی کی سطح میں خطرناک اضافہ ہوگیا ہے، دریائے ستلج پر گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اب تک پنجاب کے 3ہزار 900 سے زائد دیہات سیلابی پانی میں ڈوب چکے ہیں۔ کھیت، فصلیں اور کئی بستیاں بری طرح متاثر ہیں جبکہ لاکھوں افراد نقل مکانی پر مجبور ہیں، متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن جاری ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بلاول بھٹو متحرک، مریم نواز کی عمدہ کارکردگی کا اعتراف دوسری جانب دریائے راوی میں صورتحال مزید سنگین ہو چکی ہے۔ ہیڈ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے بانی عمران خان کے بھانجے شیرشاہ خان کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کردیا گیا۔ انہیں ایک روز قبل لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت (اے ٹی سی) سے ضمانت ملی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: جناح ہاؤس حملہ کیس میں گرفتار عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کی ضمانت منظور علیمہ خان کے صاحبزادے شیرشاہ کو پولیس نے 22 اگست کو ان کی رہائش گاہ کے باہر سے گرفتار کیا تھا۔ انہیں پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد 28 اگست کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا تھا۔ اس سے ایک روز قبل شیرشاہ کے بھائی شہر یز خان بھی ضمانت پر رہا ہوئے تھے، دونوں بھائیوں پر 9 مئی...
بھارت کی جانب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ سفارتی ذرائع سے فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم انھوں نے دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر اور دوست ممالک سے ثبوت شیئر کیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارتی کردار باقاعدہ دستاویزی ہے۔دفتر خارجہ...
راولپنڈی: عمران خان کی بہن سے صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ سوال کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، جس پر علیمہ خان گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ اور دھمکیوں کے معاملے پر اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں نے علیمہ خان سے شدید احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز صحافی طیب بلوچ نے علیمہ خان سے عمار سولنگی کی ٹوئٹ میں لگائے گئے الزامات پر سوال کیا تھا، جس میں علیمہ خان کی چندے سے ذاتی جائیداد خریدنے کی تفصیلات دی گئی تھیں۔ صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیب بلوچ کے خلاف تحریک انصاف کی سوشل میڈیا...
بالی وُوڈ اور ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ رانیا راؤ چند ماہ قبل تقریباً 15 کلو گرام سونا اسمگل کرنے کی کوشش میں بنگلورو ایئرپورٹ سے رنگے ہاتھوں پکڑی گئی تھیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس تفتیش کے دوران اداکارہ کے گھر سے مزید 2 کروڑ مالیت کے زیورات اور 2 کروڑ 67 لاکھ بھارتی روپے نقدی بھی برآمد ہوئی تھی۔ اداکارہ کو رواں سال مارچ میں 14.8 کلو سونا اسمگل کرتے ہوئے بنگلور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا تھا۔ دلچسپ یا چونکا دینے والا پہلو یہ ہے کہ رانیا راؤ مبینہ طور پر بار بار بیرونِ ملک سفر کرتی رہیں اور پولیس اسکواڈ کے ذریعے کسٹمز چیک سے بچ نکلتی تھیں۔ تحقیقات مکمل ہونے پر ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو...
بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکار انیل کپور سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر مسلمانوں کےلیے خاص پیغام بھیجنے کے بعد ٹرولرز کے نشانے پر آگئے ہیں۔ انیل کپور نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر مسلمانوں کو عید کی مبارک باد دیتے ہوئے دعائیہ کلمات شیئر کیے۔ جس کے بعد ان کی یہ پوسٹ وائرل ہوگئی۔ بھارتی اداکار کی جانب سے ‘‘عید مبارک‘‘ کی پوسٹ شیئر کرنے پر صارفین نے تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ کون سی عید ہے جس کا ہمیں بھی علم نہیں۔ کچھ صارفین نے انیل کپور کو جواباً ’’رمضان مبارک‘‘ کا پیغام دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ انیل کپور کے اس ٹویٹ کو 1.8 ملین ویوز ملے ہیں۔ بھارتی اداکار دراصل مسلمانوں کو ان...
لاہور: حالیہ مون سون کی شدید بارشوں اور سیلاب کے باعث بھارت کی طرف سے بارڈر پر لگائی گئی باڑ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ بھارتی حدود میں تقریباً 110 کلو میٹر لمبی بارڈ فینس سیلاب کی زد میں آئی ہے جبکہ انڈیا کی بارڈر سیکیورٹی فورس کی 90 پوسٹیں بھی پانی میں ڈوب گئی ہیں۔ ہوائی جہاز پر سفر کرتے ہوئے رات کے وقت پاک انڈیا بارڈر پر نظر آنے والی روشنیوں کی لکیر بھی کئی مقامات پر مدھم ہوگئی ہیں۔ سیلاب کی وجہ سے بارڈر فینس کے ٹوٹنے کی متعدد تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ لوہے کے جنگلے پر مبنی فینس انڈین حدود میں ہے جبکہ انٹرنیشنل...
‘سیلاب کی تباہی سے بچنے کیلئے آبی گزرگاہوں کے راستوں سے ہوٹل اور آبادیوں کو ہٹانا ہو گا، مصدق ملک ‘ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وفاقی وزیر ڈاکٹر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ اگلے سال سیلاب کی تباہ کاریوں سے بچنے کے لیے آبی گزرگاہوں کے راستوں میں بنے ہوٹلز اور آبادیوں کو ہٹانا ہوگا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک کا کہنا تھا 70، 75 میں چوتھی بار اتنے بڑے پیمانے پر سیلاب آیا ہے، اندازہ ہے کہ آئندہ سال مون سون 15 دن پہلے اور طویل ہوگا، معمول کے سیلاب سے نمٹنے کےلیےحکمت عملی طے کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبی گزرگاہوں میں بنے ہوٹل تمام...
تیلگو فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار اور آندھرا پردیش کے صوبائی وزیر پون کلیان کی فلم ’او جی‘ کا پہلا ٹکٹ نیلامی میں بھاری قیمت پر فروخت کر دیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس ٹکٹ کی آمدنی پون کلیان کی سیاسی پارٹی کو عطیہ کی جائے گی۔ ٹکٹ کو فروخت کرنے کیلئے آن لائن نیلامی کی گئی تھی جس کو اداکار کے فین کلب ٹیم پون کلیان نارتھ امریکا نے 5 لاکھ بھارتی روپے کی بھاری قیمت میں خریدا ہے۔ فلم او جی کی ریلیز کیلئے مداح بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں اس فلم کی کہانی ایک گینگسٹر کے گرد گھومتی ہے اور پون کلیان اس فلم میں مرکزی کردار نبھاتے ایکشن مناظر میں نظر آئیں گے۔ یہاں یہ بات قابل غور...
نئی دہلی: بھارت نے امریکی درآمدی ٹیرف کے باعث ممکنہ معاشی دباؤ سے نمٹنے کے لیے گھریلو مصنوعات پر گڈز اینڈ سروسز ٹیکس (جی ایس ٹی) میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد عوامی سطح پر طلب میں اضافہ اور معاشی سست روی کے اثرات کو کم کرنا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق، صابن، چھوٹی گاڑیاں اور دیگر استعمال کی عام اشیاء پر جی ایس ٹی میں نمایاں کمی کی گئی ہے۔ نئے ٹیکس ریٹ 22 ستمبر سے نافذ العمل ہوں گے۔ اہم تبدیلیاں اب اشیائے ضروریہ پر صرف دو ٹیکس سلیب ہوں گی: 5 فیصد اور 18 فیصد پرانی 12 فیصد اور 28 فیصد والی ٹیکس سلیبز کو ختم کر دیا گیا ہے یہ فیصلہ...