2025-06-20@21:36:20 GMT
تلاش کی گنتی: 1697

«روس اور عرب ممالک»:

(نئی خبر)
    اقوام متحدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غریب ترین ممالک جن کا امریکا کی تجارت پر اثر نہ ہونے کے برابر ہے انہیں نئے امریکی محصولات سے مستثنیٰ ہونا چاہیے۔یہ بات اقوام متحدہ کے مستقل بین الحکومتی ادارے یونائیٹڈ نیشنز کانفرنس آن ٹریڈ ڈویلپمنٹ (یو این سی ٹی اے ڈی) کی سیکر ٹری جنرل ریبیکا گرائنسپین نے فنانشل ٹائمز کو انٹرویو کے دوران کہی۔ انہوں نے کہا کہ غریب ترین ممالک جن کا امریکا کی تجارت پر اثر نہ ہونے کے برابر ہے کو نئے امریکی محصولات سے مستثنیٰ ہونا چاہیے۔ ا ن کا کہنا تھا کہ 44 سب سے کم ترقی یافتہ ممالک امریکا کے تجارتی خسارے میں2...
    پاکستان اور بیلاروس کے درمیان فوجی تعاون، تجارت اور دیگر شعبہ جات میں معاہدے اور ایم او یوز پر دستخط کردیے گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سرکاری دورے پر بیلاروس پہنچے جہاں میزبان صدر الیگزینڈر لوکاشینکو نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا، مسلح افواج نے انہیں سلامی دی اور گارڈ آف آنر پیش کیا، دونوں ممالک کے قومی ترانے بجائے گئے۔ استقبالیے کے بعد تقریب منعقد ہوئی جس میں دونوں ممالک کی جانب سے حکام نے مختلف معاہدوں اور ایم او یوز پر دستخط کیے۔ پاکستان اور بیلاروس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون بڑھانے کے معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ پاکستان کے ٹی ڈی اے پی (ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی) اور بیلاروس کے ایوان صنعت و تجارت...
    منسک(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان اور بیلاروس کے درمیان معاہدوں اور مفاہمتی یاداشتوں کے تبادلے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر الیگزینڈرلوکاشینکو نے تقریب میں شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان اور بیلا روس کی وزارت دفاع کے درمیان فوجی تعاون کا معاہدہ ہوا، بیلاروس کی داخلی امور کی وزارت اور وزارتِ داخلہ پاکستان کے درمیان تعاون کا معاہدہ کیا گیا۔ تقریب میں بیلاروس کی فوجی صنعت کی سٹیٹ اتھارٹی اور وزارت دفاعی پیداوار پاکستان کے درمیان فوجی تکنیکی تعاون سے متعلق 2025 سے 2027 کا روڈ میپ طے پا گیا، دونوں ممالک کے درمیان ری ایڈمیشن معاہدہ کا معاہدہ بھی طے پایا ہے۔  13...
    منسک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اپریل2025ء) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان اور بیلاروس کے درمیان مضبوط تعلقات استوار ہیں، دونوں ممالک میں وسیع تجارتی اور کاروباری مواقع دستیاب ہیں ، دونوں ممالک میں بزنس فورم کلیدی اہمیت رکھتا ہے، ہم حکومتی اور کاروباری سطحوں پر باہمی روابط کو فروغ دینے کے لئے پر عزم ہیں ۔وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ بیلاروس کے موقع پر جمعہ کو یہاں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بیلاروس کے صدر اور میاں نواز شریف کا پرانا تعلق ہے، پاکستان اور بیلاروس کی دوستی مضبوط بنیادوں پر استوار ہے، اس کا وزیراعظم کوگہرا ادراک ہے، بیلاروس کے صدر کے دورہ پاکستان کے دوران بھی...
    امریکی صدر ٹرمپ نے چین کے سوا دنیا کے باقی ممالک پر ٹیرف تین ماہ کے لیے معطل کردیا ہے، تاہم اس دوران ان ممالک پر 10فیصد ٹیرف عائد رہے گا جب کہ چین پر ٹیرف میں فوری اضافہ کرتے ہوئے 125 فیصد کردیا ہے۔ امریکی صدر کے ٹیرف معطل کرنے کے فیصلے کے فوری بعد دنیا بھر میں تیل اور اسٹاک مارکیٹوں میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جوابی کارروائی کرتے ہوئے یورپی یونین نے بھی امریکا پر25 فیصد محصولات کی منظوری دیدی جن پر 15 اپریل سے عمل درآمد ہوگا۔  عالمی منڈیوں میں زبردست بحران کے سبب امریکی صدر نے بیشتر ممالک پر نوے دنوں کے لیے اضافی محصولات کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹرمپ کی انتہائی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اپریل2025ء) وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین سے چینی ریاستی ملکیتی کمپنی کے نمائندوں نے ملاقات کی، وفد میں سی آئی آئی سی ٹیک کے پارٹی کمیٹی سیکریٹری اور چیئرمین وانگ کانگ، بانی و سی ای او یو این آئی انٹرنیشنل میکس ما، سی آئی آئی سی ٹیک کے ڈپٹی جنرل مینجر فو جے، اور سی آئی آئی سی انٹرنیشنل ایجوکیشن ٹیکنالوجی (بیجنگ) کمپنی لمیٹڈ کے جنرل مینجر دوان شاؤ فئی شامل تھے۔ ملاقات کا مقصد پاکستان میں ایک جدید طرز کے اسکل ڈیولپمنٹ انسٹیٹیوٹ کے قیام کے لیے تعاون کے امکانات کا جائزہ لینا تھا۔ اس مجوزہ ادارے کا مقصد پاکستانی نوجوانوں کو مختلف تکنیکی اور پیشہ ورانہ شعبوں میں تربیت دینا ہے۔...
     پاکستان نے امریکی ٹیرف پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ ٹیرف سے ترقی پذیر ممالک متاثر ہو رہے ہیں، معاملہ حل ہونا چاہیے۔ اسلام آباد میں ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ ہم نے ٹیرف کے نفاذ کو نوٹ کیا ہے، اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، وزیر اعظم نے اس بابت ایک کمیٹی بنائی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ٹیرف کا ترقی پذیر ممالک پر اثر ہو رہا ہے، ٹیرف والے معاملے کو حل کرنا چاہیے۔ ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مشکل وقت میں اپنے افغان بہنوں بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہوا ہے تاہم اپنی سرحدوں کو آزاد اور محفوظ بنانا ہماری پالیسی ہے۔   یو اے...
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اقتصادی تعاون تنظیم (ای سی او) کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اسد مجید خان کی ملاقات۔ ملاقات میں ای سی او رکن ممالک کی پارلیمانوں میں رابطوں کو فروغ دینے اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال۔ اسپیکر قومی اسمبلی کی ڈاکٹر اسد مجید خان کو ای سی او کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد۔ پارلمانی سفارتکاری ای سی او رکن ممالک کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے، اسپیکر سردار ایاز صادق۔ ای سی او رکن ممالک کے پارلیمانوں میں قریبی تعاون، خطے کی ترقی اور پائیدار امن میں کلیدی اہمیت کا حامل ہے، اسپیکر قومی اسمبلی۔ قومی اسمبلی آف پاکستان اقتصادی تعاون تنظیم کی پارلیمانی...
    اپنے ایرانی ہم منصب کیساتھ ٹیلیفونک گفتگو میں بحرینی وزیر خارجہ نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران و شاہ بحرین کے درمیان حالیہ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور پر مشاورت جاری رہیگی اسلام ٹائمز۔ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی اور بحرین کے وزیر خارجہ عبداللطیف بن راشد الزیانی نے آج ٹیلیفون پر گفتگو کی ہے جس میں تازہ ترین علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اس دوران بحرینی وزیر خارجہ نے صدر اسلامی جمہوریہ ایران اور شاہِ بحرین کے درمیان حالیہ بات چیت کا حوالہ دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اضافی محصولات سے متاثرہ ممالک کے لیے آئندہ نوے دنوں کے لیے ٹیرف کے اطلاق میں رعایت کا اعلان کیا اور بیشتر ممالک پر عائد کیے گئے محصولات کو اچانک واپس لینے کا اعلان کیا۔ تاہم ٹرمپ نے چینی درآمدات پر ٹیکس کی شرح بڑھا کر 125فیصد کر دیا ہے۔ واضح رہے کہ چین نے بدھ کے روز امریکہ کے 104 فیصد اضافی محصولات کے جواب میں، امریکی اشیاء پر مجموعی طور پر 84 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کیا تھا، جس کے رد عمل میں ٹرمپ نے اسے بڑھا کر مزید 125 فیصد کو دیا۔ ٹرمپ نے کہا کہ بیجنگ پر اضافی ٹیرف...
    (گزشتہ سے پیوستہ) ان بیانات کی گولہ باری کے بعد ایران کی خبررساں ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیاہے کہ فوجی مشقیں پیرکوخلیج عمان میں ’’چابہار بندرگاہ کے قریب جنوب مشرقی ایران میں شروع ہونے جارہی ہیں‘‘۔دوسری طرف چین عنقریب ایران اورروس کے ساتھ مشترکہ بحری مشقیں شروع کرنے جارہاہے۔چینی وزارت دفاع نے ایک سرکاری بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ مشقیں ایران کے قریب سمندر میں کی جائیں گی۔ان فوجی مشقوں میں نصف درجن ممالک بطورمبصرشریک ہوں گے جن میں آذربائیجان،جنوبی افریقا،پاکستان ، قطر، عراق یواے ای شامل ہیں۔خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق ان مشقوں کامقصدباہمی تعاون کوبڑھاناہے۔حالیہ برسوں میں ان تینوں ممالک کی فوجیں ایسی جنگی مشقیں کرتی رہی ہیں۔یہ فوجی مشق بحرہندکے شمال میں ہوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اپریل2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف آج (جمعرات ) سے جمہوریہ بیلاروس کا 2 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، دورے کے دوران دونوں ممالک کے مابین تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے متعدد معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط ہوں گے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم بیلاروس کے صدر الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر 10 سے 11 اپریل 2025 تک 2روزہ سرکاری دورہ کر رہے ہیں۔یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بیلاروس کے صدر عزت مآب الیگزینڈر لوکاشینکو کی دعوت پر وزیراعظم محمد شہباز شریف 10 سے 11 اپریل 2025 تک جمہوریہ بیلاروس کا سرکاری دورہ کریں گے۔ یہ دورہ نومبر 2024 میں صدر لوکاشینکو کے پاکستان کے اہم دورے کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ اپنے قیام کے دوران وزیراعظم باہمی دلچسپی کے شعبوں میں پیش رفت کا جائزہ لینے کے لیے صدر لوکاشینکو سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان پچھلے چھ مہینوں کے دوران، اعلیٰ سطحی دوطرفہ تبادلوں کا ایک سلسلہ جاری رہے ہے جس میں فروری 2025 میں مشترکہ وزارتی کمیشن (JMC) کا 8 واں اجلاس اور اپریل 2025 میں پاکستان سے ایک اعلیٰ سطحی...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک سیاسی تقریب میں ٹیرف پر مذاکرات کرنے والے ممالک کے بارے میں تضحیک آمیز اور طنزیہ انداز اختیار کیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ نیشنل ری پبلکن کانگریشنل کمیٹی کے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ مختلف ممالک مسلسل فون کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں: "مہربانی کریں، ہم ہر چیز کے لیے تیار ہیں، بس ڈیل کر لیں"۔ ٹرمپ نے اپنے انداز میں ان ممالک کی نقل اتار کر مذاق اُڑایا، اور خود کو دنیا کا سب سے بہترین ڈیل کرنے والا انسان قرار دیا۔ امریکی صدر نے اس موقع پر اپنے ناقدین کی بھی نقلیں اتاریں اور کہا کہ ان سے بہتر...
    سندر، لاہور (نامہ نگار+ تنویر سیال+نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے وفد کے ہمراہ جاتی امراء میں میاں نواز شریف سے تفصیلی ملاقات کی اور مسلم لیگ ن کی حکومت میں مہنگائی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر میاں نواز شریف کو مبارک باد دی۔ ملاقات کے بعد انہوں نے جاتی امراء کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں نواز شریف بلوچستان کے مسائل کے حل کے لیے اپنا کردار ادا کرنے پر آمادہ ہیں اور جلد صوبے کا دورہ کریں گے۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے بتایا کہ انہوں نے بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، جاری دھرنوں اور قیدیوں کی رہائی سے متعلق تفصیلی بات چیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 09 اپریل 2025ء) پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر فلیپو گرینڈی نے سوڈان سے نقل مکانی کرنے والے لوگوں کو چاڈ سمیت ہمسایہ ممالک میں ضروری مدد کی فراہمی کے لیے ہنگامی اقدامات پر زور دیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ سوڈان میں خانہ جنگی سے جان بچا کر نکلنے والے 13 لاکھ لوگوں نے چاڈ میں پناہ لے رکھی ہے جو خود ایک غریب ملک ہے اور اس قدر بڑی تعداد میں پناہ گزینوں کو سنبھالنے کی سکت نہیں رکھتا۔ موجودہ حالات میں ناصرف پناہ گزینوں بلکہ ان کی میزبان آبادیوں کو بھی امدادی وسائل کی ضرورت ہے۔ Tweet URL چاڈ میں سوڈان کے ساتھ سرحد پر بات کرتے...
    اسلام ٹائمز: دونوں ممالک اسوقت مغربی پابندیوں کی زد میں ہیں اور ان پابندیوں نے انہیں ایک دوسرے کے قریب لایا ہے، لیکن اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ اس سے اقتصادی اور تجارتی مراحل آسانی سے طے ہو جائیں گے۔ آخری نکتہ یہ ہے کہ ایران روس جامع معاہدے کے نفاذ میں درپیش چیلنجوں کے باوجود دونوں ممالک کیجانب سے تعلقات کو مضبوط اور وسعت دینے کا عزم پایا جاتا ہے اور دوسری طرف شنگھائی تعاون تنظیم، یوریشین اکنامک یونین اور بریکس جیسے علاقائی اتحادوں میں تہران اور ماسکو کی رکنیت، اس معاہدے کے نفاذ میں ممد و معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ تحریر: رضا عمادی روسی پارلیمنٹ ڈوما نے منگل (8 اپریل) کو روس اور ایران کے درمیان...
    امریکی صدر کی جانب سے شروع کی گئی تجارتی جنگ پر ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے ایشیائی ممالک پر ممکنہ اثرات کے حوالے سے تجزیاتی رپورٹ جاری کردی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے سے سب سے زیادہ ترقی پذیر ایشیائی خطہ متاثر ہوگا۔ پاکستان ایشیائی خطے میں 14واں بڑا ملک ہے جو امریکی ٹیرف کی زد میں آیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں یورپی یونین کا جوابی وار، امریکا پر 25 فیصد ٹیرف عائد، چین نے ٹیکس مزید کئی گنا بڑھا دیا اے ڈی پی کے مطابق جنوبی ایشیا میں پاکستان امریکی ٹیرف کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے، امریکا نے سری لنکا کی مصنوعات پر 44...
    مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ملاقات کی ہے۔جاتی امرا لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو بلوچستان میں اپنا سیاسی کردار ادا کرنے کی یقین دہانی کرادی۔دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان سے متعلق امور پر تفصیلی بتادلہ خیال کیا۔دوران گفتگو ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر ن لیگی صدر کو مبارک باد دی۔
    بیجنگ (شِنہوا) چین کے صدر شی جن پھنگ نے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ایک مشترکہ مستقبل کی برادری کے قیام اور چین کے ہمسایہ تعلقات کے کام کے لیے نئی راہیں کھولنے کی کوشش کرنے پر زور دیا ہے۔ کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ (سی پی سی) کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی نے یہ بات منگل سے بدھ تک بیجنگ میں منعقدہ ہمسایہ ممالک سے متعلق امور پر ایک مرکزی کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے ارکان لی چھیانگ ، ژاؤ لے جی ، وانگ ہوننگ، کائی چھی، ڈنگ شوئے شیانگ ، لی شی اور نائب صدر ہان ژینگ بھی کانفرنس...
    ایشیائی ترقیاتی بینک ( اے ڈی بی ) نے امریکی ٹیرف کے ایشیائی ممالک پر ممکنہ اثرات پر تجزیاتی رپورٹ جاری کر دی۔ اے ڈی بی کے مطابق ترقی پزیر ایشیائی خطہ امریکی ٹیرف سے سب سے زیادہ متاثر ہوگا اور خطے میں پاکستان امریکی ٹیرف کی زد میں آنے والا 14 واں بڑا ملک ہے جبکہ امریکی ٹیرف کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے۔ رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی مصنوعات پر 44 فیصد، بنگلہ دیش پر 37 فیصد اور پاکستان پر امریکی انتظامیہ نے 29 فیصد ٹیرف عائد کیا ہے جبکہ بھارت 26 فیصد، افغانستان ، مالدیپ، نیپال اور بھوٹان پر شرح 10 فیصد عائد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ترقی پزیر ایشیائی خطے میں سب...
    راؤ دلشاد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور  بلوچستان کے سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ملاقات  کی  دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا ،ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی کرنے پر مبارکباد دی سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے  گفتگو کرتے ہوئے کہا نواز شریف اور دیگر قیادت کا شکر گزار ہوں کے روایت کے مطابق ہمارا استقبال کیا،ہم نے نواز شریف کو کہا کہ بلوچستان کی جو صورتحال ہے اس پر آپ کا کردار بہت اہم ہے،بلوچستان کے سیاسی معاملات پر ہم نے تفصیلا بات کی ہے،بلوچستان میں دھرنا ہے اور...
    نواز شریف سے ڈاکٹر عبد المالک بلوچ کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے سربراہ اور اسابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ سے ہوئی ملاقات میں فوری  فوری طور پر بلوچستان کے دورے کا وعدہ نہیں کیا۔ "پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف سے نیشنل پارٹی کے صدر اور سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی ملاقات" • دونوں قائدین نے مجموعی ملکی صورتحال اور بلوچستان کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا • ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مہنگائی کی رفتار اور بجلی کی قیمتوں میں کمی… pic.twitter.com/AIhLO1ZS1O — PMLN (@pmln_org) April 9, 2025 ذرائع  کا کہنا ہے کہ اگر سیاسی ڈویلپمنٹ شروع ہوئی...
    بیجنگ :ہمسایہ ممالک سے متعلق سینٹرل ورک کانفرنس بیجنگ میں منعقد ہوئی۔ سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے کانفرنس سے اہم خطاب کیا۔سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کی قائمہ کمیٹی کے تمام اراکین اورچین کے نائب صدر بھی کانفرنس میں موجود تھے۔ بدھ کے روزشی جن پھنگ نے اپنے خطاب میں نئے دور سے لیکر اب تک اپنے ہمسایہ ممالک کےساتھ چین کے تعلقات میں حاصل شدہ کامیابیوں اور تجربے کا جائزہ لیتے ہوئے چین کے ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہم نصیب معاشرہ تشکیل دینے پر مرکوز کرنے اور ہمسایہ ممالک سے متعلق کاموں کا نیا منظر نامہ تخلیق کرنے پر زور...
    نواز شریف سے سربراہ نیشنل پارٹی عبدالمالک بلوچ کی جاتی امرا میں ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے سابق وزیر اعلی بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ میں ملاقات کی۔پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزرا اویس لغاری، احسن اقبال، پرویز رشید، خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سردار اویس لغاری بھی ملاقات میں شامل تھے۔میاں نواز شریف کی جانب سے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام...
    انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کے تعاون سے یکم مئی کو اسلام آباد میں سیمینار کا انعقاد کیا جائے گا  جس میں  مالک اور مزدور کے درمیان تعلق کو بہتر بنانے میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کے لیے تجاویز دی جائیں گی۔ قومی کمیشن برائے صنعتی تعلقات کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے بتایا ہے کہ ملک بھر کے 7 کروڑ ورکرز میں سے صرف 14 فیصد ریگولر ورکر کی تعریف میں آتے ہیں۔ہماری کوشش ہو گی کہ نجی بائیک رائیڈرز سمیت  قانونی تحفظ سے محروم دیگرشعبوں کے ملازمین کو بھی ریگولر ورکر کی تعریف میں لائیں۔ نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی ) کے چیئرمین جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے کمیشن کے دیگر ارکان کے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف سے ملاقات کیلئے سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اپنی جماعت کے وفد کے ہمراہ جاتی امرا رائیونڈ پہنچ گئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق جاتی امرا میں ہونے والی اس اہم ملاقات کے موقع پر مسلم لیگ ن کے رہنما اور وفاقی وزراء اویس لغاری، احسن اقبال اور پرویز رشید بھی پہنچ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی معاونت کے لیے سینئر لیگی رہنما خواجہ آصف، خواجہ سعد رفیق، احسن اقبال اور سردار اویس لغاری بھی جاتی امرا رائیونڈ میں موجود ہیں۔ میاں نواز شریف ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ اور ان کے وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے۔ اسلام آباد: منشیات فروشوں...
    سٹی42:جنرل ہسپتال میں غیرمعیاری ادویات سپلائی کرنے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا ، ابرم انٹرنیشنل کمپنی کے مالک پرویز وڑائچ اور کمپنی کے 5 ڈائریکٹرز پر 9 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ چیئرمین ڈرگ کورٹ محمد نوید رانا نے اس کیس میں مجرموں کو قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے کہا کہ ادویات انسانی زندگی بچانے کے لیے استعمال ہوتی ہیں اور جو لوگ انسانی زندگیوں سے کھیلتے ہیں، وہ رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ آئل اور گھی کی قیمت میں پھر اضافہ۔کتنے کا ہو گیا؟ پریشان کن خبر عدالت نے کمپنی کو یہ وارننگ دی کہ جو بھی ادویات سپلائی کی جائیں، ان کا معیار درست ہونا چاہیے۔ سزا پانے والوں...
    واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔09 اپریل ۔2025 )عالمی بینک نے کہا ہے کہ کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں ہر 4 میں سے 3 افراد اب ایسے گھرانوں میں رہتے ہیں جو یا تو سماجی تحفظ کی منتقلی سے مستفید ہوتے ہیں یا شراکت کے ذریعے سماجی تحفظ تک رسائی حاصل کرتے ہیں عالمی بینک کی جاری کردہ اسٹیٹ آف سوشل پروٹیکشن رپورٹ 2025 میں انکشاف کیا گیا ہے کہ پچھلی دہائی کے دوران کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک نے ریکارڈ 4.7 ارب افراد کا احاطہ کرنے کے لیے سماجی تحفظ کو وسعت دی ہے جو معمولی بات نہیں ہے تاہم کوریج میں ریکارڈ اضافے کے باوجود کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک میں اب بھی 1.6 ارب...
    سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان اور نیشنل پارٹی پاکستان کے رہنما ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی وفد کے ہمراہ لاہور آمد۔ وزیر اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ خان اور معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب راشد نصراللہ نے وفد کا استقبال کیا۔ وفد مسلم لیگ ن کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کے لیے جاتی امرا روانہ ہوگیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نواز شریف
    وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولائن لیوٹ کا کہنا ہے کہ 9 اپریل کا آغاز ہوتے ہی چین پر اضافی محصولات کے ساتھ مجموعی طور پر 104 فیصد محصولات نافذ العمل ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی محصولات پر بات چیت کے لیے 70 ممالک نے امریکا سے رابطہ کرلیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق صدر ٹرمپ تجارتی بات چیت میں غیرملکی امداد اور ان ممالک میں امریکی فوج کی موجودگی پر بات کریں گے، معاہدہ اسی صورت میں ہوگا جس میں امریکی ملازمین کا مفاد ہوگا اور جس سے تجارتی خسارہ کم ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ممالک سے بات چیت ہوتی جائے گی اور جوابی محصولات نافذالعمل ہوتے جائیں گے، ٹرمپ نے اپنی تجارتی ٹیم کو تجارتی...
    ایران و آسٹریا کی سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج ویانا میں منعقد ہوا جسکی صدارت دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے کی اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور جمہوریہ آسٹریا کے درمیان سیاسی مشاورتی کمیٹی کا پانچواں اجلاس آج آسٹریا کی میزبانی میں منعقد ہوا جس کی صدارت دونوں ممالک کے نائب وزرائے خارجہ نے کی۔ ایرانی خبررساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورت کے تسلسل میں آسٹریا کی جانب سے اسلامی جمہوریہ ایران کو دی گئی دعوت کے نتیجے میں یہ اجلاس ایرانی نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور مجید تخت روانچی اور آسٹریا کے سیکرٹری جنرل وزارت خارجہ و نائب وزیر خارجہ نیکولاس مارسچک کے ہمراہ آج ویانا میں منعقد...
    فوٹو: سوشل میڈیا کراچی میں جاری انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ میں مینز اور ویمن ایونٹ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، پاکستان کے نور زمان آخری چار کھلاڑیوں میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ حمزہ خان کو شکست ہوگئی۔ویمن ایونٹ میں نمبر دو سیڈ مصر کی ملک کافخے کو اپ سیٹ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی، مینز کے آخری کواٹر فائنل میں مصر کے ٹاپ سیڈ ابراہیم الکبانی کی کامیابی ہوگئے۔  انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ، ویمنز کوارٹر فائنلز میں بڑا اپ سیٹانڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کے ویمنز کوارٹر فائنلز میں ملائیشین کھلاڑی زین ین یی نے اپ سیٹ کر دیا۔...
    پاکستان کھربوں ڈالر معدنیات کا مالک،مایوسی کی کوئی گنجائش نہیں:آرمی چیف WhatsAppFacebookTwitter 0 8 April, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ مجھے پختہ یقین ہے کہ پاکستان عالمی معدنی معیشت میں ایک رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے۔پاکستان منرل انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ ہم بین الاقوامی اداروں کو خوش آمدید کہتے ہیں کہ وہ اپنی مہارت سے پاکستان کو روشناس کرائیں، سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کریں اور وسائل کی وسیع صلاحیت کی ترقی میں ہمارے ساتھ شراکت داری کریں۔ آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان کی معدنیات کی دولت کو اخذ کرنے کے...
    ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل 2025ء ) سعودی عرب کی جانب سے ای ٹرانزٹ ویزہ سہولت صرف 18 ممالک کے مسافروں تک محدود کردی گئی۔ گلف نیوز کے مطابق سعودی عرب نے اپنے الیکٹرانک ٹرانزٹ ویزہ، جسے عام طور پر ای سٹاپ اوور ویزہ کہا جاتا ہے، اس کی رسائی کو مخصوص ممالک کی فہرست کے مسافروں کے لیے محدود کر دیا ہے، اپ ڈیٹ کردہ پالیسی کے تحت ویزہ صرف ان مسافروں کو جاری کیا جائے گا جو سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری "گروپ اے" میں شامل ممالک سے تعلق رکھتے ہیں یا ان ممالک کا سفر کرتے ہیں۔ قاہرہ 24 کی جانب سے حاصل کردہ سرکاری معلومات کے حوالے سے بتایا...
    وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے معدنیات کے فروغ اور بیرونی سرمایہ کاروں کو مدعو کرنے اور انہیں کاروبار میں آسانی فراہم کرنے سے ملکی معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو ں گے، بہت سے ممالک پاکستانی معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کر چکے ہیں اور وہ بہت مطمئن ہیں۔ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فورم کے شرکا کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ بہت سے ممالک معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرچکے اور وہ اپنی سرمایہ کاری کے حوالے سے مطمئن ہیں، دیگر ممالک کو بھی سرمایہ کاری کے لیے خوش آمدید کہتے ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ ہم ان کو...
    ملتان سلطانز کے اونر علی ترین کی جانب سے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) پر تنقید کے بعد ایک اور فرنچائز مالک نے اپنے لب کشائی کردی۔ سابق چیمئین ٹیم کراچی کنگز کے مالک سلمان اقبال نے ملتان سلطانز کے اونر علی ترین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ لیگ کو بدنام کرنے سے گریز کیا جائے، ہم سب بطور فرنچائز مالکان اسکا حصہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے آغاز سے ہی ہم پر شک کیا گیا، بھارت اور کچھ دیگر ٹی وی چینلز سے تنقید کا سامنا رہا لیکن سب سے زیادہ دکھ تب ہوتا ہے جب ہمارا ہی ایک ساتھی، ٹیم کا مالک لیگ کا مذاق اْڑاتا اور توہین کرتا ہے۔ سلمان...
    اسلام ٹائمز: ایک چُومکھی لڑائی ہے، جو نئے امریکی صدر نے اقتدار میں آتے ہی شروع کر دی ہے۔ حالانکہ انتخابی مہم کے دوران انکے بارے میں مجھ سمیت بہت سے لوگوں کی محسوسات امید افزا تھیں کہ ڈونلڈ ٹرمپ دنیا میں امن کا پیغام لے کر آئیں گے، لیکن کرسی اقتدار پر بیٹھتے ہی موصوف نے جو احمقانہ اقدامات اٹھائے اور احکامات جاری کئے ہیں، وہ اسکی انتخابی مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کے الٹ ہیں۔ تحریر: سید منیر حسین گیلانی دنیا بھر میں امریکہ کے بارے میں عام تاثر تبدیل نہیں ہوا کہ طاقت کے نشے میں یہ ایک بڑی حکومت ہے اور اس سے بڑھ کر یہ کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی قیادت میں امریکہ مزید...
    ملتان میں احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے اہلحدیث رہنما کا کہنا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران کا خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جامعہ اسلامیہ ملتان کے ناظم قاری ہدایت اللہ رحمانی نے جنگ بندی کے باوجود غزہ میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیل کے انسانیت سوز سلوک کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کی تمام حدیں پار کرچکا ہے، سلامتی کونسل اور مسلم حکمران خاموشی توڑ کر اسرائیلی دہشت گردی کے آگے کھڑے ہونے کا وقت آن پہنچا ہے۔ ان خیالت کا اظہار انہوں نے اسرائیل کے خلاف احتجاجی...
    اگر میں کہوں کہ اسرائیل صیہونیوں نے نہیں بلکہ مغرب نے پیدا کیا اور لاکھوں یہودیوں کو ہٹلر نے نہیں بلکہ یہودیوں کے دوستوں نے گیس چیمبرز میں بجھوایا تو آپ ان دونوں دعووں پر یقین کر لیں گے ؟ کوشش کروں گا کہ آپ خود کسی نتیجے پر پہنچیں۔ ہٹلر تیس جنوری انیس سو تینتیس کو جرمن چانسلر بنا۔ دوسری عالمی جنگ شروع ہونے تک تمام اہم سرمایہ دار اور غیر سرمایہ دار ممالک کے نازی جرمنی سے سفارتی تعلقات رہے۔ان سب نے اگست انیس سو چھتیس میں ہونے والے برلن اولمپکس میں ٹیمیں بھیجیں۔ فرانس اور برطانیہ نے انیس سو اڑتیس میں آسٹریا اور چیکو سلوواکیہ ہٹلر کو تحفے میں دے دیے اور سوویت یونین نے انیس سو...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے جن ممالک پر نئے ٹیرف عائد کیے ہیں ان میں ایسے جزیرے بھی شامل ہیں جہاں انسان نہیں بلکہ صرف پینگوئنز آباد ہیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جزیرہ آسٹریلیا کی ملکیت ہے اور انٹار کٹیکا میں واقع ہے جب کہ اس کے رہائشی پینگوئنز ہیں اور دس سال سے یہاں کوئی انسان نہیں گیا۔ جب اس علاقے پر ٹیکس عائد کرنے پر تنقید کی گئی اور مذاق اُڑایا گیا تو امریکی حکام اس عجیب و غریب اقدام پر ردعمل دینے پر مجبور ہوگئے۔ امریکی سیکرٹری تجارت ہاورڈ لٹنک نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بتایا کہ ایسے جزائر پر ٹیرف کا مقصد ان خامیوں کو دور کرنا ہے جن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کچھ ممالک ٹیر ف سے بچنے کی...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویتنام نے ٹیرف کے نفاذ کو کم از کم 45 دن کے لیے مؤخر کرنے کی درخواست کی ہے اور تائیوان کے صدر لائی چنگ-تے نے 32 فیصد امریکی ٹیرف کے ساتھ تجارتی رکاوٹوں کو دور کرنے کا وعدہ کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف سے خوفزدہ ہوکر دو اہم ممالک نے امریکی درآمدات پر صفر ڈیوٹی کی پیشکش کردی۔ واضح رہے کہ ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد 50 سے زائد ممالک نے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے رابطہ کیا۔ جبکہ چند ممالک نے امریکی درآمدات پر محصولات کو مکمل طور پر ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ انہی ممالک میں ویتنام اور تائیوان بھی ہیں جنہوں نے امریکی ٹیرف سے خوفزدہ ہو...
    سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ رواں حج سیزن کے دوران پاکستان سمیت 14 ممالک کے عمرہ، کاروباری اور فیملی ویزوں پر پابندی عائد رہے گی۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ پابندی ممالک پر پابندی بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس، یمن اور پاکستان پر عائد کی گئی ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ حج سیزن کے دوران ان ممالک کو عمرہ، بزنس اور فیملی ویزے جاری نہیں کیے جائیں گے۔ پابندی جون کے وسط تک برقرار رہے گی۔ تاہم سفارتی ویزے، اقامتی اجازت نامے، اور حج سے متعلق مخصوص ویزے کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔ اس حوالے سے یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ پابندی کے شکار ان ممالک سے عمرہ ویزے پر آئے معتمرین اس...
    بیجنگ :چینی وزارت خارجہ کے ترجمان لین جیئن  نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ کی جانب سے تمام تجارتی شراکت داروں پر اضافی محصولات عائد کرنے کے حالیہ اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا  کہ امریکہ “برابری” کے نام پر بالادستی پر عمل پیرا ہے اور “امریکا فرسٹ” کو بین الاقوامی قوانین سے بالاتر کر رہا ہے، جوسراسر  یکطرفہ، تحفظ پسندی اور معاشی غنڈہ گردی  ہے۔ امریکہ کی جانب سے محصولات کا بےجا استعمال  تمام ممالک بالخصوص گلوبل ساؤتھ کے ممالک کو ترقی کے حق سے محروم کرنے کے مترادف ہے۔ پیر کے روز ترجمان نے کہا کہ امریکہ کی جانب سے محصولات کی مختلف شرح کا نفاذ، ڈبلیو ٹی او کے عدم امتیاز کے اصول کی خلاف ورزی ہے،...
    ایران نے جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کردیا ہے، ساتھ ہی پڑوسی ملکوں کو امریکی افواج کو ایران کے خلاف ممکنہ مہم جوئی کے لیے اڈے دینے کے حوالے سے بھی خبردار کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایک سینیئر ایرانی عہدیدارنے کہا ہے کہ ایران نے امریکا کے جوہری معاہدے پر براہ راست مذاکرات کی پیشکش کو ایک بار پھر مسترد کر دیا ہے، البتہ ایران ، امریکا کے ساتھ عمان کے ذریعے بالواسطہ مذاکرات جاری رکھنا چاہتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایران پر بمباری کی گئی تو امریکا کو سخت ضرب کا سامنا کرنا پڑے گا، آیت اللہ علی خامنہ ای...
    امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف عائد کرنے کے اعلان کے بعد 50 سے زائد ممالک کی جانب سے ہنگامی بنیادوں پر امریکہ سے رابطہ شروع کردیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد ممالک نے امریکہ کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے رابطے کا آغاز کردیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ٹیرف کے دفاع میں کہا کہ 50 سے زائد ممالک نے محصولات میں نرمی کے لیے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ممالک جانتے ہیں کہ انہیں ان محصولات کا نقصان اٹھانا پڑے گا، اقتصادی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکی ٹیرف...
    ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی سے دنیا ہل کر رہ گئی، پاکستان سمیت 100 سے زائد ممالک متاثر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 April, 2025 سب نیوز نیویارک(شاہ خالد)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرف پالیسی نے پوری دنیا کو ہلا کر رکھ دیا ہے، امریکی ٹیرف کے نتیجے میں تقریباً 100 ممالک متاثر ہوں گے۔ یہ ٹیرف کیا ہے؟ اور امریکا کو اس سے کیا فائدہ ہوگا؟تفصیلات کے مطابق امریکی صدر نے پاکستان پر 29 فیصد، بھارت پر 26 فیصد، بنگلہ دیش پر 37فیصد، برطانیہ پر 10 فیصد، یورپ پر 20 فیصد، چین پر 34 فیصد، جاپان پر 24 فیصد، ویت نام پر 46 فیصد، تائیوان پر32 فیصد، جنوبی کوریا پر 25 فیصد، تھائی لینڈ پر 36 فیصد، سوئٹزر لینڈ پر31 فیصد،...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وسیع پیمانے پر تعزیری محصولات کے نفاذ کے بعد 50 سے زائد ممالک نے تجارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے وائٹ ہاؤس سے براہ راست رابطہ کیا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی اسٹاک کی قیمتوں میں تقریباً 6 ٹریلین ڈالر کی کمی اور عالمی منڈیوں کو نقصان پہنچانے والے امریکی ٹیرف نے دنیا بھر کی توجہ مبذول کراتے ہوئے ممکنہ اقتصادی بدحالی کے خدشات کو جنم دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ ٹیرف وار: امریکا کو متعدد ممالک کی طرف سے شدید ردعمل کا سامنا اس دوران، سرمایہ کاروں نے گزشتہ ہفتے وال اسٹریٹ کی فروخت کے بعد امریکی ٹریڈنگ کے کھلنے کا گھبراہٹ سے انتظار کیا، دوسرے ممالک کے ممکنہ ردعمل کے پیش نظر...
    جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر،جمعہ 11اپریل کو ملک بھر میں غزہ کی حمایت میں احتجاج ، 13اپریل کو کراچی میں فلسطین مارچ ہوگا،20اپریل کو اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی طرف مارچ ہوگا پوری دنیا میں فلسطین کے معاملہ پر قبرستان جیسی خاموشی ہے، پاکستان سے پارلیمنٹرین کا وفد ترکیہ، ایران، ملائیشیا سعودی عرب، مصر سمیت مسلم ممالک سے بات کرے کہ اسرائیلی گھیراؤ کو توڑا جائے ، حافظ نعیم الرحمان حافظ نعیم الرحمان نے آج سے جماعت اسلامی کی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کرنے کا اعلان کردیا۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ جماعت اسلامی آج سے اپنی تمام معمول کی سرگرمیاں موخر کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے نئے ٹیرف کے اعلان کے بعد وائٹ ہاؤس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ 50 سے زائد ممالک نے امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات شروع کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے ان محصولات کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ 50 سے زائد ممالک نے ٹیرف میں نرمی کے لیے رابطہ کیا ہے، انہوں نے کہا کہ یہ ممالک جانتے ہیں کہ محصولات کا زیادہ نقصان انہی کو ہوگا، اقتصادی بحران کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ امریکی ٹیرف میں نرمی کا فیصلہ ٹرمپ ہی کر سکتے ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ٹیرف لگا کر دنیا کی معیشتوں کو ہلا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) یورپی ممالک میں سیاسی پناہ کے حصول کے لیے درج کی جانے والی درخواستوں کے مرکزی ڈیٹا بینک کے دفتر ''یورو اسٹیٹ‘‘ کے تازہ ترین اعداد و شمار سے یہ انکشاف ہوا ہے کہ 2024 ء میں یورپی یونین میں شامل ممالک میں جمع کروائی گئی پناہ کی پہلی درخواستوں میں 13 فیصد کی کمی واقع ہوئی۔ سیاسی پناہ کی پہلی درخواستوں میں کمی کا یہ رجحان 2022 ء کے بعد دیکھنے میں آیا۔ جرمنی میں سیاسی پناہ کی درخواستوں میں واضح کمی یورو اسٹیٹ کے اعداد وشمار کیا کہتے ہیں یورواسٹیٹ کی رپورٹ کے مطابق 27 رکنی یورپی بلاک کے رکن ممالک میں غیر یورپی یونین ممالک سے آکر...
    بیجنگ :  چائنا میڈیا گروپ کے تحت  (سی جی ٹی این) کی جانب سے دنیا بھر کے انٹرنیٹ صارفین کے لیے جاری کیے گئے ایک سروے کے مطابق جواب دہندگان نے تمام ممالک سے مطالبہ کیا  ہے کہ وہ مشترکہ طور پرامریکی طرز کی غنڈہ گردی’ کا مقابلہ کریں اور اپنے جائز حقوق و مفادات اور موجودہ بین الاقوامی معاشی و تجارتی نظام کا دفاع کریں۔ سروے میں  93.5 فیصد جواب دہندگان کا کہنا تھا کہ صرف منصفانہ اور باہمی  فائدہ مند  نیا بین الاقوامی تجارتی نظام کا قیام  ہی تمام فریقوں کے مفاد میں اور  دانشمندانہ انتخاب ہے۔ 89.2 فیصد جواب دہندگان نے  اپیل کی ہے کہ  دنیا کے ممالک  امریکہ کے ساتھ تجارتی معاملے میں  مضبوط اور فعال...
    امریکا سمیت مختلف ممالک میں ٹرمپ حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہرے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 April, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس )مریکا سمیت مختلف ممالک میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے قریبی اتحادی ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے کیے گئے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق “Hands Off!” کے عنوان سے ہونے والے اس احتجاج نے عالمی سطح پر توجہ حاصل کی جس میں عوام نے حکومتی اقدامات کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق صرف نیویارک میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے جبکہ واشنگٹن ڈی سی کے نیشنل مال پر 20,000 سے زائد مظاہرین نے شرکت کی۔ ملک کی تمام 50 ریاستوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اپریل 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے رواں ہفتے ہی پارٹنر ممالک پر جوابی نوعیت کے بڑے محصولات کا اعلان کیا، جسے انہوں نے ایک نئے ''سنہری دور‘‘ کی شروعات قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پالیسی کی بدولت صنعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبے کی ملازمتیں بڑی تعداد میں امریکہ واپس آئیں گی۔ یہ اقدام آزادتجارت اور عالمی تجارتی نظام سے ایک حیران کن انحراف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ عشروں پر محیط ان اصولوں سے رو گردانی دراصل دیگر ممالک کو بھی مجبور کر سکتی ہے کہ وہ بھی جوابی اقدامات کریں۔ یوں نہ صرف عالمی سطح پر تجارتی رکاوٹیں کھڑی ہو سکتی ہیں بلکہ ٹریڈ پروٹیکشن ازم...
    ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب نے پاکستان سمیت 14 ممالک پر عارضی ویزا پابندی لگا دی۔ ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے پابندی حج سیزن کے دوران عمرہ، بزنس اور فیملی ویزوں پر لگائی گئی ہے، ویزہ پابندیاں جون کے وسط میں ختم ہونے کا امکان ہے۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ عمرہ ویزہ ہولڈر 13 اپریل تک سعودی عرب میں داخل ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فہرست میں پاکستان، بھارت، بنگلادیش، مصر، انڈونیشیا، عراق، نائیجیریا، اردن، الجزائر، سوڈان، ایتھوپیا، تیونس اور یمن شامل ہیں۔ سفارتی ذرائع نے بتایا کہ سعودی حکومت نے پاکستان کو باضابطہ طور پر فیصلے سے آگاہ کر دیا اور پاکستانی عمرہ ویزا ہولڈرز کو 29 اپریل تک وطن واپسی کی...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کے خلاف ’ہینڈز آف‘ احتجاجی تحریک میں شکاگو، نیویارک، واشنگٹن، انٹلانٹا، ڈینور، ڈیلاس سمیت امریکا بھر میں مظاہرے شروع ہوگئے۔ امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں 1200 مقامات پر احتجاج کیا جا رہا ہے۔ مظاہرین امریکا میں حقیقی جمہوریت کی بحالی اور ٹرمپ حکومت سے عوام دشمن پالیسیاں واپس لینے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ امریکا کے مختلف شہروں میں ہفتے کے روز صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی متنازع پالیسیوں کے خلاف ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے۔ صدر ٹرمپ کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد یہ اب تک کا سب سے بڑا احتجاجی مظاہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔ مظاہرین نے...
    اسلام آباد(این این آئی)پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے، کیونکہ آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں ہوا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت...
    رپورٹ کے مطابق "Hands Off!" کے نام سے ہونیوالے احتجاج کیلئے نیویارک میں بڑی تعداد میں مظاہرین جمع ہوگئے ہیں جبکہ واشنگٹن کے نیشل مال کے باہر مظاہرے میں 20 ہزار سے زائد افراد کی شرکت متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ٹرمپ اور ان کے مشیر ایلون مسک کی پالیسیوں کے خلاف احتجاج امریکا سمیت مختلف ممالک میں آج احتجاجی مظاہرے کیے جا رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ٹرمپ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف آج امریکا کی 50 ریاستوں  کے ساتھ کینیڈا، برطانیہ، فرانس، جرمنی، پرتگال اور میکسیکو میں کل ملا کر 1200 مقامات پر احتجاجی مظاہورں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق "Hands Off!" کے نام سے ہونے والے احتجاج کے لیے نیویارک میں بڑی...
    اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے ایک اہم قدم اٹھایا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق، دونوں ممالک کے درمیان سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں منعقد ہونے کا امکان ہے۔ یہ اجلاس 13 سال بعد ہو رہا ہے، کیونکہ آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں ہوا تھا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس کے علاوہ، اجلاس میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی بحالی پر بھی بات چیت کی...
    امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف فارمولے کے تحت ہے، سفیر پاکستان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز اوکوہاما(آئی پی ایس )امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم اپنا کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے...
    امریکہ اپنے مفادات کے حصول کے لئے محصولات کو  ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے، چینی حکومت  WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :حال ہی میں، امریکہ نے مختلف بہانوں سے چین سمیت اپنے تمام تجارتی شراکت داروں پر غلط انداز میں محصولات عائد کیے ہیں، جو نہ صرف تمام ممالک کے جائز حقوق و  مفادات  اور عالمی تجارتی تنظیم کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں بلکہ  قوائد  پر مبنی کثیر الجہتی تجارتی نظام  اور عالمی معاشی نظام کے استحکام کو شدید نقصان پہنچاتے ہیں.چینی حکومت اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور اس کی سختی سے مخالفت کرتی ہے۔ امریکہ کا یہ عمل بنیادی معاشی قوانین اور مارکیٹ کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتا...
    بیجنگ :بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے 26 سے 29 مارچ تک بو آؤ فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے  چین کے صوبہ ہائی نان اور بیجنگ کا دورہ کیا۔ گزشتہ سال اگست میں بنگلہ دیش  کے چیف ایڈوائزر بننے کے بعد  بیجنگ میں  یونس کا یہ پہلا دورہ تھا۔ چائنا  میڈیا گروپ  کے ساتھ  خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سال  بنگلہ دیش اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے اور  دونوں ممالک کے درمیان  افرادی و ثقافتی تبادلوں کا سال بھی ہے۔ اس وقت بنگلہ دیش چین تعلقات تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہیں۔ چین بنگلہ دیش کی معاشی...
    چین بنگلہ دیش کی معاشی تبدیلی میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، چیف ایڈوائزر بنگلہ دیش WhatsAppFacebookTwitter 0 5 April, 2025 سب نیوز بیجنگ :بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے چیف ایڈوائزر محمد یونس نے 26 سے 29 مارچ تک بو آؤ فورم فار ایشیا کی سالانہ کانفرنس 2025 میں شرکت کے لیے  چین کے صوبہ ہائی نان اور بیجنگ کا دورہ کیا۔ گزشتہ سال اگست میں بنگلہ دیش  کے چیف ایڈوائزر بننے کے بعد  بیجنگ میں  یونس کا یہ پہلا دورہ تھا۔ چائنا  میڈیا گروپ  کے ساتھ  خصوصی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اس سال  بنگلہ دیش اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 50 ویں سالگرہ ہے اور  دونوں ممالک کے درمیان  افرادی...
    امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے نیا ٹیرف سسٹم باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی بنیاد پر لاگو ہوتا ہے۔امریکی ریاست اوکلاہوما میں پاکستانی ڈاکٹروں کی تنظیم ” اپنا“ کے اسپرنگ کنونشن کے موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے جیو نیوز سے خصوصی گفتگو میں امریکا اور پاکستان کے تجارتی تعلقات، داخلی سیاست، سوشل میڈیا پر گردش کرتی خبروں اور دیگر اہم امور پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے جو نیا ٹیرف سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، وہ ایک باقاعدہ فارمولے کے تحت ہے جو تمام ممالک پر یکساں اصولوں کی...
    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جہاں 13 سال کے طویل انتظار کے بعدسیاسی مشاورتی اجلاس بنگلہ دیش میں ہونے جارہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں دونوں ممالک کے مابین سیاسی مشاورتی اجلاس 17 اپریل کو منعقد ہونے جارہا ہے۔ اس سے قبل آخری سیاسی مشاورتی اجلاس 2012 میں منعقد ہوا تھا۔ جس کے بعد 13 سال تک یہ اجلاس دوبارہ منعقد نہ ہوسکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس اجلاس میں پاکستان کی جانب سے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ شرکت کریں گی، جبکہ اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعلقات کو ادارہ جاتی ٹریک پر لانے کی تجویز بھی زیر غور آئے گی۔ اس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اپریل 2025ء) اقوام متحدہ کی کانفرنس برائے تجارت و ترقی (انکٹاڈ) نے کہا ہے کہ عالمی تجارتی تنظیم (ڈبلیو ٹی او) یا اقوام متحدہ کو نظرانداز کر کے لیے گئے یکطرفہ معاشی فیصلوں سے غیریقینی جنم لے سکتی ہے جس سے معاشی نمو سست پڑنے اور ترقی پذیر ممالک کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔ادارے میں بین الاقوامی تجارتی شعبے کی سربراہ لز ماریا ڈی لا مورا کا کہنا ہے کہ ان دنوں بڑی معاشی طاقتوں کے مابین بڑھتے تجارتی تناؤ کے ماحول میں ٹیرف (درآمدی محصولات) کو ایک دوسرے کے خلاف ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ ٹیرف لازمی طور سے کوئی منفی چیز نہیں ہیں لیکن بین...
    آذربائیجان کی جانب سے پاکستان میں 2 ارب ڈالرز کی سرمایہ کاری منصوبوں پر غور آخری مراحل میں داخل ہوگیا۔ یہ بھی پڑھیں: آذر بائیجان رعایتی نرخ پر ایل این جی دے گا، پاکستان سے دیگر اہم معاہدے بھی طے پاگئے سفارتی ذرائع کے مطابق آذربائیجان کے صدر الہام علئیوو رواں ماہ پاکستان کا اہم دورہ کر رہے ہیں جس کی تیاریاں مکمل کی جا رہی ہیں۔ آذربائیجانی صدر 26 , 27 اپریل کو اسلام آباد میں موجود ہوں گے۔ تاہم ان سے پہلے آذربائیجان کے سینیئر وزیر اسلام آباد پہنچیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آذربائیجان کے وزیر اقتصادیات و سرمایہ کاری میکائیل جباروو کی آئندہ جمعرات 8 اپریل کو اسلام آباد آمد متوقع ہے۔ میکائیل جباروو دورہ پاکستان...
    واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 2 اپریل کو اعلان کردہ ” ریسیپروکل ٹیرف ” کے بارے میں بہت سے ممالک نے مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے فرانسیسی صنعت کے نمائندوں کے ساتھ ایک اجلاس میں کہا کہ مختلف صنعتوں کو امریکہ میں حال ہی میں اعلان کردہ یا مستقبل قریب میں کی جانے والی سرمایہ کاری کو معطل کر دینا چاہئے۔   میکرون نے متنبہ کیا کہ فی الحال کسی جوابی اقدام سے انکار نہیں کیا جا سکتا ، اور ” ریسیپروکل ٹیرف ” کے خلاف جوابی اقدامات کا پیمانہ اس سے قبل امریکی اسٹیل اور ایلومینیم محصولات کے خلاف یورپی یونین کے گزشتہ جوابی اقدامات سے “کہیں زیادہ” ہوگا۔ نیوزی...
    ویب ڈیسک: پاسپورٹ کی درجہ بندی کے حوالے سے نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین ممالک میں شامل رہا ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے سال 2025 کیلئے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملک کا تعلق یورپ سے ہے اور یہ اعزاز اس بار آئرلینڈ کو حاصل ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جہاں شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، شہریوں پر ٹیکس 30، لوگوں کی رائے اور آزادی کے 50،50 پوائنٹس ہیں، فہرست میں 108.50 پوائنٹس کے ساتھ سوئٹزر لینڈ دوسرے، 108.50 پوائنٹس کے ساتھ یونان تیسرے، 108 پوائنٹس...
    واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کے اعلان پر عالمی سطح پر شدید ردعمل دیکھنے میں آ رہا ہے۔ کئی ممالک نے ان اقدامات کو غیر ضروری اور خطرناک قرار دیتے ہوئے فوری منسوخی کا مطالبہ کر دیا ہے۔ کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنے نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کا اعلان کر دیا، جبکہ آسٹریلیا نے اسے غیر ضروری قرار دیا ہے۔ اطالوی وزیراعظم کا کہنا ہے کہ یورپی یونین پر امریکی ٹیرف غلط ہیں، جبکہ آئرلینڈ نے زور دیا کہ یورپی یونین کو مناسب جواب دینا چاہیے۔ چینی وزارت تجارت کے مطابق امریکہ کے نئے ٹیرف عالمی اقتصادی ترقی کو نقصان پہنچائیں گے اور اس سے خود امریکی...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی حکومت نے پاکستان سے درآمدات پر 29 فیصد جوابی ٹیرف عائد کر دیا ہے، جو کہ 10_فیصد بنیادی (baseline) ٹیرف کے علاوہ ہے۔ یوں پاکستان کی برآمدات پر مجموعی ٹیرف 39 فیصد تک جا پہنچا ہے۔ اس فیصلے نے امریکہ میں پاکستانی مصنوعات، خاص طور پر ٹیکسٹائل، کی قیمتوں میں مسابقت کو شدید متاثر کیا ہے۔یہ فیصلہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس کے روز گارڈن میں “یومِ آزادی تجارت” (Liberation Day) کے نام سے نئی تجارتی پالیسی کے اعلان کے تحت کیا۔ نیا ٹیرف 9 اپریل 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جب کہ 10 فیصد کا بیس لائن ٹیرف 5اپریل سے لاگو ہوگا۔ وزارت تجارت کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ “یہ نیا 29 فیصد...
    تین اپریل کے دن کو امریکی صدر ٹرمپ نے امریکا کا یوم آزادی قرار دیا ہے، گزشتہ روز انہوں نے دنیا بھر پر ٹیرف بم گرا کر ایک بڑا بھونچال پیدا کردیا۔ دنیا بھر میں حکومتیں، معاشی ادارے اور ماہرین مسلسل غور وفکر اور اندازے لگا رہے کہ گلوبل اکانومی پر اس کے کیا اثرات پڑیں گے اور جن جن ممالک پر یہ ٹیرف لگائے گئے، ان کو کیا نقصان ہوگا؟ معیشت پر لکھنا مشکل کام ہے کہ یہ میرا بنیادی موضوع نہیں۔ ویسے عام قاری کو معیشت کے بارے میں سمجھانا بھی آسان نہیں۔ تاہم کل سے اس پورے ایشو کو سمجھنے میں خاکسار نے اپنے بہت سے قیمتی گھنٹے ضائع کیے اور اب اس محنت کو کسی کام...
    نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جاری کردہ رپورٹ میں آئرلینڈ 109 پوائنٹس کے ساتھ سرفہرست ہے، جہاں شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں، شہریوں پر ٹیکس 30، لوگوں کی رائے اور آزادی کے 50،50 پوانٹس ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاسپورٹ کی درجہ بندی کے حوالے سے نئی فہرست جاری کردی گئی ہے جس میں پاکستانی پاسپورٹ ایک بار پھر دنیا کے کمزور ترین ممالک میں شامل رہا ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی جانب سے سال 2025 کے لیے جاری کردہ نئی فہرست کے مطابق دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملک کا تعلق یورپ سے ہے اور یہ اعزاز اس بار آئرلینڈ کو حاصل ہوا ہے۔ دراصل، کسی بھی ملک کے پاسپورٹ کو رینکنگ دینے کے لیے 5 عوامل کو مدنظر...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں ایک تقریب کے دوران یوم آزادی کے موقع پر یورپی یونین اور 46 ممالک پر نئے تجارتی محصولات کے نفاذ کا اعلان کیا۔ امریکی صدر نے کہا کہ حاصل شدہ محصولات کو امریکا میں ٹیکس کی شرح کو کم کرنے کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ یورپی یونین پر 20 فیصد اضافی ٹیکس، چین پر 34 فیصد اور جاپان پر 24 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ بھارت پر 26 فیصد، اسرائیل پر 17 فیصد اور برطانیہ پر 10 فیصد ٹیرف لگایا جائے گا، جب کہ اب پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔  کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محصولات بڑھانے کے لیے عالمی...
    دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ آئرلینڈ کا ہےیہ بات پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی ایک نئی فہرست میں سامنے آئی ہے۔ نوماڈ کیپیٹلسٹ کی سالانہ فہرست میں یورپی ملک نے یہ اعزاز حاصل کیا،پاسپورٹس کی درجہ بندی کرنے والی دیگر فہرستوں میں صرف ویزا فری سفر کو مدنظر رکھا جاتا ہے مگر نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس 2025 میں ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو مدنظر رکھا گیا۔ فہرست میں آئرلینڈ پاسپورٹ کو نمبرون قرار دیا جس کے ذریعے وہاں کے شہری 176 ممالک میں ویزا لیے بغیر سفر کرسکتے ہیں جبکہ وہاں دیگر شعبوں میں صورتحال بھی دیگر ممالک...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اپریل2025ء) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق نے جمعرات کو یہاں دوست ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے منصوبے کی تجاویز پر چوتھے بین وزارتی اجلاس کی صدارت کی۔(جاری ہے) دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، وفاقی سیکرٹریز برائے خارجہ امور، پٹرولیم، آئی ٹی اور اقتصادی امور، چیئرمین این ایچ اے، سپیشل سیکرٹری خزانہ اور پٹرولیم اور خصوصی سرمایہ کاری کی سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی)، وزارت خارجہ، مواصلات اور دیگر محکموں کے سینئر حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔ کمیٹی نے انفراسٹرکچر، پٹرولیم، تجارت اور آئی ٹی میں ممکنہ سرمایہ کاری کے بارے میں بریفز...
    ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سمیت 40 سے زائد ممالک کے شہریوں پر ویزا پابندیوں کے نفاذ کو روک دیا۔ یہ فیصلہ امریکی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے سفری اسکریننگ کی جانچ کے بعد سامنے آیا۔ یہ متنازع ‘سفری پابندی’ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے 20 جنوری کو جاری کردہ ایک ایگزیکٹو آرڈر کے تحت تجویز کی گئی تھی، جس کا مقصد امریکہ کو دہشت گردی اور سیکیورٹی خدشات سے محفوظ بنانا تھا۔ تاہم، انتظامیہ کی مقرر کردہ 21 مارچ کی ڈیڈ لائن خاموشی سے گزر گئی، اور بعد میں اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے تصدیق کی کہ پابندیوں کے نفاذ کے لیے کوئی نئی ٹائم لائن طے نہیں کی گئی۔اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان ٹیمی بروس نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ویزا...
    دنیا بھر میں پاسپورٹ کی قدر کے حوالے سے انڈیکس جاری کرنے والے ادارے نوماڈ پاسپورٹس انڈیکس کے مطابق یورپی ملک آئرلینڈ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کا حامل ملک قرار پایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس میں ایک ایشیائی ملک سب سے اوپر، پاکستان کہاں کھڑا ہے؟ نوماڈ پاسپورٹ انڈیکس کی درجہ بندی کا فیصلہ کسی بھی ملک میں انسانی حقوق اور امن و امان کو پیش نظر رکھا جاتا ہے، چنانچہ اس کڑے معیار کے مطابق ویزا فری سفر، شہریوں پر ٹیکس، دوہری شہریت، ذاتی آزادی اور دنیا میں اس ملک کے بارے میں لوگوں کے خیالات جیسے 5 شعبوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے سال 2025 کی فہرست جاری کی گئی ہے۔ نوماڈ...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نئی ٹیرف پالیسی سے متاثرہ ممالک کی طرف سے شدید ردعمل دیکھنے کو مل رہا ہے۔ متعدد ممالک نے پہلے ہی جوابی کارروائی کے لیے امریکا کو خبردار کر رکھا ہے۔ چین نے کہا ہے کہ امریکی ٹیرف عالمی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ امریکا نئے ٹیرف کو فی الفور منسوخ کرے۔ چینی وزارت تجارت نے  کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے ٹیرف سے خود امریکی مفادات اور عالمی سپلائی چین کو نقصان پہنچے گا۔ دوسری طرف برازیلین پارلیمنٹ نے ٹرمپ ٹیرف سے نمٹنے کے لیے قانون کی منظوری دیدی ہے۔ جبکہ امریکی اتحادی آسٹریلیا نے انہیں ’غیرضروری‘ قرار دیا اور اٹلی نے یورپی...
    ٹرمپ نے غریب ممالک پر بھاری ٹیرف لگا دیے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 April, 2025 سب نیوز واشنگٹن: امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کردیا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں جوابی ٹیرف کے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کیے اور خطاب میں کہا کہ جوابی ٹیرف کا نفاذ امریکا کیلئے اچھا ہوگا، آج کا دن امریکی تاریخ کے اہم دنوں میں سے ایک ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ آج ہماری اقتصادی آزادی کا دن ہے، ٹیرف سے حاصل رقم اپنے قرضوں کی ادائیگی کیلئے استعمال کریں گے، برسوں امریکی شہریوں کو سائیڈ لائن رکھا گیا، دوسری قومیں طاقتوربن گئیں، اب امریکا...
    پریس کانفرنس میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان ہم سے 58 فیصد ٹیرف چارج کرتا ہے، پاکستان پر 29 فیصد ٹیرف عائد کریں گے جبکہ بنگلا دیش پر 37 فیصد ٹیرف عائد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پاکستان سمیت 185 ممالک پر کئی سالوں سے غیر منصفانہ تجارتی طریقوں کا مبینہ حوالہ دیتے ہوئے دو طرفہ محصولات عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ٹیرف تمام بیرونی ممالک پر بیس لائن 10% ٹیرف کے ساتھ اثر ڈالیں گے، جبکہ کچھ کو نمایاں طور پر زیادہ شرحوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ پاکستان کو 29 فیصد ٹیرف کا سامنا ہے جب کہ بنگلہ دیش اور سری لنکا سمیت کچھ دوسرے ممالک پر زیادہ شرح سے ٹیرف عائد کیا گیا ہے۔ تاہم ٹرمپ...
    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی وزیر داخلہ بین گوئر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، ہم ایک بار پھر اسرائیلیوں کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے تقدس کی مسلسل خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مصر، سعودی عرب اور اردن سمیت مختلف ممالک کے حکام کے ساتھ ساتھ مزاحمتی رہنماؤں نے مسجد اقصیٰ پر داخلی سلامتی کے اسرائیلی وزیر اتمار بن گوئر کے حملے کی مذمت کی ہے۔ القدس نیوز نیٹ ورک کی رپورٹ کے مطابق مصری وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہم مسجد اقصیٰ پر بن گویر کے حملے کی مذمت کرتے ہیں، جسے اسرائیلی پولیس نے سپورٹ کیا، اور ہم اسے ایک...
    ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور کویت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خفیہ طور پر تہران سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ امریکی فوج کے ساتھ تعاون نہیں کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ تین عرب ممالک نے ایران پر ممکنہ حملے کیلئے امریکہ کے ساتھ کسی بھی قسم کے تعاون سے انکار کر دیا ہے۔ العالم کے مطابق ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ سعودی عرب، قطر اور کویت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائیوں کے حوالے سے امریکی صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد خفیہ طور پر تہران سے رابطہ کیا اور یقین دلایا کہ وہ امریکی فوج...
    بیجنگ :چین کے وزیرخارجہ وانگ ای نے ماسکو میں روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات کی۔ بد ھ کے روزملاقات کے موقع پر صدر پیوٹن نے صدر شی جن پھنگ کے لیے نیک خواہشات پیش کیں اور خوشی کا اظہار کیا کہ صدر شی کے ساتھ طے شدہ متعدد اتفاق رائے کو عمل میں لایا جارہا ہے۔روس -چین تعلقات اعلیٰ سطح پر ترقی کر رہے ہیں اور مختلف شعبہ جات میں تعاون گہرا کیا جارہا ہے۔”روس -چین ثقافتی سال” کامیابی کے ساتھ منایا جارہا ہے ، جس سے مثبت پیش رفت حاصل ہوئی ہے اور عوامی سطح پر دونوں ممالک کی دوستی مزید مضبوط ہوئی ہے۔ رواں سال عظیم حب الوطنی کی جنگ میں سوویت یونین کی فتح کی...
    بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے روس کے سرکاری دورے کے دوران “رشیا ٹوڈے” انٹرنیشنل میڈیا گروپ کو خصوصی انٹرویو دیا ۔بد ھ کے روزچین امریکہ تجارتی جنگ اور چین کی جانب سے امریکی اشیاء پر مزید محصولات کے حوالے سے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے وانگ ای نے کہا کہ ہر ملک کو ترقی کے عمل میں مختلف مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور ہر ملک کے اپنے جائز خدشات ہوتے ہیں لیکن مسائل کے حتمی حل کی چابی دوسروں کے پاس نہیں بلکہ اپنے ہاتھوں میں ہونی چاہئے۔ اپنے اندر وجوہات تلاش کرنے کے بجائے امریکہ نے اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں چرائی ہیں، اور خواہ مخواہ دوسرے ممالک پر محصولات عائد کیے ہیں، اور یہاں...