2025-12-04@19:43:35 GMT
تلاش کی گنتی: 210

«اکرم شیخ نے کہا کہ سر»:

    کریملن(نیوزڈیسک) امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ کے خاتمے پر روس سے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ امریکی میڈیا کو انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہم نے کوشش کی ہے اور کچھ کامیابی بھی ملی ہے۔ امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ایسا حل نکالا جائے گا کہ یوکرین مطمئن ہو، اُسے مستقبل کے لیے سیکیورٹی ضمانت مل سکے۔ مارکو روبیو نے مزید کہا کہ یہ سمجھوتہ یوکرینی معیشت کی تعمیر نو اور خوشحال ملک بننے میں بھی مدد دے گا۔ واضح رہے کہ امریکا کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کریملن میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے تین گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان یوکرین...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی  پروفیسر احسن اقبال نے اْرمچی میں  تیان شان فورم برائے وسطی ایشیا اقتصادی تعاون سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے یوریشیا میں علاقائی رابطوں، جیو اکنامک انضمام اور مشترکہ خوشحالی کے ایک نئے دور کی ضرورت پر زور دیا۔ وزراء، سفارتکاروں، سکالرز اور علاقائی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ تیان شان کا خطہ-  قدیم شاہراہ ریشم کا تاریخی دروازہ رہا ہے، اب جدید، منسلک اور مربوط یوریشین معیشت کے احیاء  کی قیادت کرے۔ ’’یہ خطہ دنیا کے کنارے پر نہیں بلکہ مستقبل کے عالمی منظرنامے کا مرکز ہے‘‘۔ انہوں نے چین، وسطی ایشیا اور جنوبی ایشیا کے اس سٹرٹیجک اتحاد کو اجاگر کیا جو 3.9 ارب آبادی...
      اسلام آباد(نیوڈیسک ) تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے جو کہ بار پھر اندرونی اختلافات کی نذر ہو گیا۔ اجلاس میں پی ٹی آئی کےسیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجا نےبھی شرکت کی۔اجلاس میں سلمان اکرم راجا اور سینیٹر مشعال یوسفزئی کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد اپوزیشن کے سینیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے۔ سلمان اکرم راجہ نے مشعال یوسفزئی کو جواب دیا کہ آپ کی توبانی سے ایک ملاقات ہوئی ہے،مشعال یوسفزئی نے کہا کہ میری کئی ملاقاتیں ہوئیں،ہم توپیغام باہر پارٹی تک پہنچاتے ہیں،آپ کی بے شمار ملاقاتیں ہوئیں،آپ پیغام کیوں باہر نہیں پہچاتے۔ سلمان اکرم راجہ نے...
    سہیل آفریدی— فائل فوٹو  وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی  کا کہنا ہے کہ 4 نومبر سے بانیٔ پی ٹی آئی کو آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی میڈیا سے بانیٔ پی ٹی آئی سے متعلق تشویش ناک خبریں آ رہی ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم اڈیالہ گئے، وہاں دو منٹ کے لیے نہیں ملنے دیا گیا، ہائی کورٹ بھی گئے پھر بھی ملاقات نہیں ہو سکی۔ آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوالاس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے...
    کانگریس لیڈر نے کہا کہ دہلی کی شدید آلودگی میں پرالی اور پٹاخوں کا حصہ بہت کم ہے، جبکہ سب سے بڑی وجہ گاڑیوں کا دھواں، بے ترتیب ٹریفک، عوامی ٹرانسپورٹ کی تباہی اور کچرے کا جلانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے سینیئر رہنما سندیپ دیکشت نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہلی کی موجودہ فضائی صورتحال اس حد تک خراب ہو چکی ہے کہ اسے وہ ذاتی طور پر دھیما زہر اور بڑی ناکامی مانتے ہیں۔ سندیپ دیکشت نے کہا کہ چونکہ ڈاکٹر بھی بتا چکے ہیں کہ دہلی کی آلودہ ہوا ایک عام شہری کی عمر 6 سے 7 سال تک کم کر دیتی ہے، اس لئے یہ مسئلہ صرف سیاسی نہیں بلکہ براہِ راست...
    سرکاری ویب سائٹ پر شائع شدہ دستاویز میں کہا گیا ہے کہ 56 فیصد فرانسیسی سمجھتے ہیں کہ فوج کے سربراہ نے ایسے بیانات دے کر غلطی کی ہے اور اس معاملے کو حد سے زیادہ بڑھا چڑھا کر پیش کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک تازہ سروے کے نتائج کے مطابق، فرانس کے 67 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ روس ان کے ملک پر براہِ راست اور فوجی حملہ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا، اور فرانسیسی فوج کے سربراہ کی اس بارے میں وارننگ بے بنیاد اور ماسکو کی جانب سے خطرے کی مبالغہ آمیز تصویر پیش کرنا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی شعبے کے مطابق، خبر رساں ادارے "نووستی" نے رپورٹ دیا کہ سروے ادارے Elabe...
    ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ ترجمان نے کہا کہ...
    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 20 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )لکی مروت میں سی ٹی ڈی بنوں اور لکی پولیس نے نالی چک کے قریب مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 خطرناک دہشت گرد مقابلے میں ہلاک کردیے۔ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گردوں میں محمد سہیل المعروف احمد اور عظمت اللہ المعروف حافظ شامل ہیں، مشترکہ کاروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ دہشت گرد ڈی ایس پی گل محمد، پاک آرمی کے لیفٹیننٹ عارف، پولیس و سیکورٹی فورسز کے درجنوں جوانوں کی شہادت میں ملوث تھے۔ترجمان نے کہا کہ دہشت گردوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہری پور:صوبائی صدر تحریک انصاف جنید اکبر خان کہا کہ وفاق کے ساتھ کھلی جنگ ہونی چاہیے۔ہری پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی بہنوں کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی مذمت کرتے ہیں، ہری پور سے اسلام آباد اور ڈونگا گلی سے مری جانے والا پانی بند کرکے وفاق کے ساتھ کھلی جنگ کا آغاز ہونا چاہیے۔اس موقع پر وزیرِاعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملک میں بہت جلد کچھ بڑا ہونے والا ہے۔سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مقبول لیڈر اور اس کی اہلیہ جیل میں ہے، اڈیالہ جیل کے باہر قائد تحریک انصاف کی بہنوں پر مبینہ تشدد کیا گیا۔ا ±نہوں...
    پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں ہیں، نہ ہم اس حوالے سے ساتھ دیں گے۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ریاست آئین اور قانون کا نام ہے، ہم پاکستان کے آئین اور عوام کو مقدم رکھتے ہیں۔ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: اپوزیشن رہنماؤں کی تنقیدان کا کہنا تھا کہ یہ اب وکیلوں کی جنگ نہیں عورتوں، بچوں، بزرگوں، ہر ایک کی...
    راولپنڈی (نیوزڈیسک)پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہم اس ترمیم کا حصہ نہیں ہیں، نہ ہم اس حوالے سے ساتھ دیں گے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ ہم دنیا کو بتائیں گے کہ پاکستان میں جمہوریت کے نام پر ڈھونگ رچایا گیا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ریاست آئین اور قانون کا نام ہے، ہم پاکستان کے آئین اور عوام کو مقدم رکھتے ہیں۔ آئین کو مسخ کر کے چند افراد کو نواز دیا گیا، اب ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے: اپوزیشن رہنماؤں کی تنقید ان کا کہنا ہے کہ ہم نے سخت رویہ نہیں رکھا، یہاں قانون کے مطابق ملاقات کے لیے آئے ہیں، عدالتیں اپنے...
    مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا ہے کہ سہیل آفریدی کا بغیر ثبوت کے الزام لگانا بہت ہی افسوسناک ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی نے اخلاق سے گری ہوئی بات کی، سہیل آفریدی کی بات کے پیچھے کوئی دلیل نہیں۔ سینیٹر افنان اللّٰہ کا کہنا تھا کہ آپ بانی سے محبت کرتے ہیں ٹھیک ہے لیکن اس ملک سے بھی محبت ہونی چاہیے، آپ کا لیڈر کرپشن کے کیس میں اندر گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27ویں ترمیم کے لیے قانون و انصاف کی مشترکہ کمیٹی بنی تھی، 27ویں ترمیم پر آئینی عدالت کے قیام، آرٹیکل 243 اور ججز ٹرانسفر کی ترمیم ہیں۔ ان...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول میں ہونے والے مذاکرات ختم ہو چکے،مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، مذاکرت میں شامل پاکستانی وفد واپس روانہ ہوگیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ پاک افغان مذاکرات ختم ہوچکے ہیں، مذاکرات کے اگلے دور کا اب کوئی پروگرام نہیں، ہمارا خالی ہاتھ واپس آنا اس بات کی دلیل ہے ثالثوں کو بھی اب افغانستان سے امید نہیں ہے۔   خواجہ آصف نے  کہا کہ ترکیے اور قطرکے شکر گزار ہیں، خلوص کے ساتھ ثالثوں کا کردار ادا کیا، ترکیے اور قطرپاکستان کے مؤقف کی حمایت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  افغان وفد کہہ رہا تھا کہ...
    ’جیو نیوز‘ گریب ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کا کہنا ہے کہ بھارت کی جنگی تیاریوں کے مقابلے میں ہماری عسکری تیاریاں جدید ہیں۔اسلام آباد میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں، ثالث افغان طالبان کے ساتھ ہمارے مطالبات پر نکتہ بہ نکتہ بات چیت کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا ہے کہ استنبول میں پاکستانی مذاکراتی وفد نے ثالثوں کو اپنی لوجیکل معلومات شیئر کی ہیں، یہ معلومات منصفانہ ہیں اور فتنہ الخوارج سے متعلق ہیں، ہمارے مطالبات نہایت سادہ، واضح، منصفانہ اور شواہد پر مبنی ہیں۔طاہر اندرابی نے کہا کہ پاکستان کا واضح مؤقف ہے کہ افغان سرزمین دہشت گردی کے لیے استعمال نہ ہو، مذاکرات...
    پی ٹی آئی کے سابق رہنما اور وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا ہے کہ سیاسی درجہ حرارت میں کمی کیلیے اپنا کردار ادا کروں گا، آنے والے دنوں میں اچھی اور مثبت خبریں سامنے آئیں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین سے اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ملک میں بڑھتے ہوئے سیاسی درجہ حرارت میں کمی اور مفاہمت کے فروغ پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چودھری شجاعت حسین نے سیاسی درجہ حرارت میں کمی کے لیے مذاکرات کو ناگزیر قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت تلخی اور تقسیم اپنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی ائی) اور سابق وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ نہ فارم 47 کی حکومت سے مذاکرات ہوں گے اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ سے کسی قسم کی بات چیت کی جائے گی، البتہ اگر کوئی رابطہ ہوا تو وہ اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے ذریعے ہوگا۔اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی ائی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کی بہن ڈاکٹر عظمیٰ خان نے بتایا کہ انہوں نے بانی پی ٹی آئی کو تمام تازہ ترین سیاسی صورتِ حال سے آگاہ کردیا ہے۔ڈاکٹر عظمیٰ نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر بننے والی حکومت سے مذاکرات بے معنی...
    وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے کہ آج پاکستان کے اصولی موقف کی جیت ہوئی ہے۔ امید ہے کہ چیزیں مثبت طریقے سے آگے بڑھیں گی۔ پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کے مشترکہ اعلامیہ پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔ طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو۔ وزیر مملکت نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان بھارت کی پراکسی بنا تو ہوسکتا ہے افغانستان اپنی خودمختاری کھو بیٹھے۔ طلال چوہدری کا یہ بھی کہنا تھا کہ افغانستان کو سمجھنا چاہیے کہ بھارت انکی سلامتی وخودمختاری کی ضمانت نہیں دے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ پاک افغان مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ بہت بڑی کامیابی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیر مملکت برائے امور داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ 6 نومبر کو میکنزم طے کیا جائے گا، مشترکہ مانیٹرنگ سسٹم پر 6 نومبر کو بات چیت ہوگی، امید ہے اب افغانستان سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی نہیں ہوگی، خلاف ورزی پر پاکستان افغانستان میں کارروائی کا حق رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان کا امن پاکستان کے ساتھ جڑا ہوا ہے، پاکستان چاہتا ہے کہ کسی کی بھی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ ہو، وزیر مملکت نے خبردار کیا کہ اگر افغانستان بھارت کی پراکسی بنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ ابتدائی دنوں ہی سے واضح تھا کہ افغان مذاکراتی معاملات کا حتمی اختیار کابل حکومت کے پاس نہیں ہے اور اس پس منظر میں مذاکرات میں مستقل پیش رفت ممکن نہیں رہی۔ نجی ٹی ویی کو دئے گئے بیان میں وزیرِ دفاع خواجہ خواجہ آصف نے افغان طالبان کے کردار اور بھارت کے ممکنہ اثر و دخل پر تشویش کا اظہار کیا۔ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا کنٹرول پورے افغانستان پر مکمل نہیں اور صرف ایک گروہ کی زبانی یقین دہانیوں پر مبنی اعتماد بے جا ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ جب بھی معاملات معاہدے کے نزدیک پہنچے، کابل سے رابطوں کے بعد معاملات پھر تعطل...
    ننکانہ صاحب : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے۔ ننکانہ صاحب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بابا گورونانک کے 556ویں جنم دن کی مرکزی تقریب پانچ نومبر کو ہوگی، تمام انتظامات پانچ دن پہلے مکمل کر لیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی گڈ گورننس روشن مثال ہے، پنجاب حکومت ہر مذہبی موقع پر بہترین انتظامات یقینی بناتی ہے،فلڈ متاثرین کے لیے بحالی کارڈز کی تقسیم حکومت پنجاب کا اہم اقدام ہے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ بھارت کا سکھ یاتریوں کو ویزے جاری نہ کرنا افسوسناک عمل ہے، مقدس مقامات پر...
    لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی ہی نہیں پائیدار تعلقات خطے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر جانبدارانہ عمل نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کو پی پی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے شرمناک بنادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا کسان روڈ کارواں پُرامن ہوگا، جماعتِ اسلامی کسانوں کی ترجمان ہے۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ مذاکرات میں ناکامی کھلی جنگ تصور ہوگی۔ سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 3، 4 دن سے کوئی واقعہ نہیں ہوا ہے، اب دوبارہ استنبول میں مذاکرات ہورہے ہیں، اگر ناکام ہوتے ہیں تو کھلی جنگ ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: سرحدی کشیدگی کے باعث پاک افغان بارڈر کی بندش سے افغانستان میں غذائی قلت انہوں نے سرکاری اسپتالوں کے طبی عملے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ایک طرف فوج کے وہ جوان ہیں جو عوام کی خاطر جانیں دے رہے ہیں دوسری طرف سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹر ہیں جو نوکری پر نہیں آرہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حالت یہ یہاں کے...
    گزشتہ روز مبینہ طور پر خودکشی کرنے والے اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کے حوالے سے نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ماہرِ نفسیات ڈاکٹر حافظ سلطان محمد نے انکشاف کیا ہے کہ ایس پی عدیل اکبر واقعے سے صرف ایک روز قبل ان سے ملاقات کے لیے آئے تھے اور ذہنی دباؤ کا شکار تھے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے ایس پی عدیل اکبر کی خودکشی،’ آخری کال ریکارڈ چیک کرنا چاہیے‘ ڈاکٹر حافظ سلطان محمد نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک تفصیلی پوسٹ میں بتایا کہ ’گزشتہ روز وہ مجھ سے ملنے آئے اور میں نے انہیں فوری طور پر پمز اسپتال کے پرائیویٹ وارڈ میں داخل ہونے کا مشورہ دیا تھا۔ وہ نیچے گئے...
    ’جیو نیوز‘ گریب سپریم کورٹ کے جج جسٹس امین الدین خان نے 26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ابھی تک ایک بھی آئینی لفظ ہمارے سامنے نہیں بتایا گیا، ایک صاحب نے تو یہ تک کہہ دیا کہ 26ویں ترمیم کو بھول جائیں۔ ہم سب قوم کو جوابدہ ہیں۔26ویں آئینی ترمیم کیس کی سماعت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8 رکنی آئینی بینچ نے کی۔دوران سماعت جسٹس جمال مندوخیل نے اکرم شیخ سے سوال کیا کہ آپ کس کی نمائندگی کر رہے ہیں؟ سینئر قانون دان اکرم شیخ نے کہا کہ میں ذاتی حیثیت میں پیش ہوا ہوں، ایک سائل کے طور پر۔ جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ آپ کے وکیل تو...
    اسلام آباد: پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک سے ہونے والے حالیہ مذاکرات مثبت اور تعمیری ثابت ہوئے ہیں۔ واشنگٹن میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف لیول مذاکرات میں ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی بہتری سے متعلق امور پر تفصیلی بات چیت ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نہ صرف امریکی و بین الاقوامی اداروں نے پاکستان کے معاشی اقدامات پر اعتماد کا اظہار کیا بلکہ مصر جیسے ممالک نے بھی پاکستان کی اقتصادی پالیسیوں کو سراہا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکس اصلاحات کے نظام کو پذیرائی مل رہی ہے، کئی امریکی کمپنیاں...
    آزاد کشمیر مسلم لیگ کے صدر کا کہنا تھا کہ افغان، بھارت گٹھ جوڑ زیادہ دیر تک نہیں چل سکے گا، شہدائے کشمیر سے غداری کرنے والے کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ نواز آ زاد جموں و کشمیر کے صدر شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ افغان وزیر خارجہ کا بھارت کے کہنے پر مقبوضہ کشمیر سے متعلق گمراہ کن بیان افسوسناک ہے، اس کی جنتی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ ذرائع کے مطابق شاہ غلام قادر نے ایک بیان میں کہا کہ افغان وزیر خارجہ اپنی تاریخ سے نابلد ہیں، افغانستان کے عوام ہمیشہ کشمیریوں کے موقف کے ساتھ کھڑی رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ افغان حکومت کی جانب سے پاکستان پر حملے...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
    فیلڈ مارشل کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا، رانا ثنااللہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیراعظم کے سیاسی امور کے مشیر راناثنااللہ نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں بہادر افواج نے دشمن کو عبرتناک سبق سکھایا اور ایک چھپے ہوئے دشمن کو ٹھکانے لگایا ہے۔فیصل آباد میں پریس کانفرنس کے دوران سینیٹر رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ مسلح افواج نے جو کل کارروائی کی ہے یہ وقت کی ضرورت ہے کیوں کہ جب 30،30 جنازے پڑھے جارہے تھے تو پوری قوم کے دلوں میں یہ سوال ضرور تھا کہ ہم کب تک اپنے جوان سپوتوں کے جنازے پڑھتے رہیں گے۔انہوں نے...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2025ء) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔(جاری ہے) سوشل میڈیاپرجاری پیغام میں خواجہ آصف نے کہاکہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔وزیردفاع نے لکھا کہ 60لاکھ افغان مہاجرین کی 60سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے ہزاروں طالبان کو پاکستان لا کر بسایا اور آج بھی پی ٹی آئی دہشت گردوں سے مذاکرات کی بات کر رہی ہے۔خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں لکھا کہ افغان حکومت کے ساتھ سالوں پر محیط مذاکرات اور وفود کے کابل آنے جانے کے باوجود پاکستان میں خونریزی بند نہیں ہوئی، برسوں سے ہماری فوج اور عوام کا خون بہایا جا رہا ہے، روزانہ فوجی جوانوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں۔خواجہ آصف نے لکھا کہ 60 لاکھ افغان مہاجرین کی 60 سال کی مہمان نوازی کی قیمت ہم اپنے خون سے ادا کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ افغان مہمان اپنے...
    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ اگلا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، بجٹ وزارت خزانہ کے تحت بننے والا ٹیکس پالیسی بورڈ بنائے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔ سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، رکن کمیٹی  نے کہا کہ وزیر خزانہ صاحب ٹیکس کلکشن کلاشنکوف سے نہیں ہوتی، تاجروں کے ساتھ تاجروں والا برتاؤ کریں، طالبان یا دہشت گردوں کی طرح برتاؤ نہ کریں۔ متاثرہ شہری کی وکیل نے کہا کہ ایف بی آر نے صدر کے احکامات کو عدالت میں چیلنج کرکے حکومت کی ہدایات کی خلاف ورزی کی، وفاقی محتسب کے فیصلوں کو صدر کے پاس چیلنج کیا...
    معرکہ حق میں ذلت آمیز شکست کے بعد بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث ہے۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کوئٹہ میں 30 ستمبر  بوقت 11بج کر 36 منٹ پر خودکش دھماکا ہوا، خودکش دھماکے کے بعد 5 خارجیوں نے ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخل ہونے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی  ایف سی ہیڈ کوارٹر میں داخلے کی کوشش ناکام بنا دی۔ سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ بروقت کارروائی کرتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے پانچوں خوارج کو دیوار کے باہر ہی  جہنم واصل کر دیا، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری اسلحہ، بارودی مواد اور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز اس سے قبل ژوب کے...
    پشاور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کے ساتھ ساتھ کون کھڑا ہے ہم دیکھ رہے ہیں، حکومت کٹھ پتلی ہے اور چوروں کی حکومت ہے، پنجاب میں سیلاب زدگان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے مرکزی ترجمان شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ بانی کے ساتھ ساتھ کون کھڑا ہے ہم دیکھ رہے ہیں، حکومت کٹھ پتلی ہے اور چوروں کی حکومت ہے، پنجاب میں سیلاب زدگان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے، مریم نواز اتوار والے دن اسکول کے بچوں کو بلا کر اپنے حق میں بیان دلاواتی ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا...
    پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 ستمبر ۔2025 )خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ صوبے میں فوج جو کارروائیاں کر رہی ہے وہ آئین کے تحت ان کا حق ہے، اس پر ہمارا اختیار نہیں کہ ہم انھیں روک سکیں، اس جنگ کو کیسے لڑنا چاہیے وہ یہ ہے کہ مذاکرات کرنے چاہییں اور یہ جو کارروائیاں ہو رہی ہیں یہ مسئلے کا حل نہیں ہے،افغانستان سے مثبت پیغام آیا ہے، ان سے صوبائی حکومت مذاکرات کریگی،ملک کے اندر لاقانونیت ہے محسن نقوی نے ہر محکمے اور ہر ادارے کو تباہ کردیا ہے،ہم آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے اور پشاور میںجلسہ کرکے ثابت کریں گے کہ پوری قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے.(جاری...
    تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کسی قسم کی ڈیل نہیں کریں گے اور وہ سر اٹھا کر واپس آئیں گے ان کا کہنا تھا کہ کامن ویلتھ کی رپورٹ کے مطابق نوے سے پچانوے حلقوں میں فارم پینتالیس اور چھیالیس میں واضح فرق سامنے آیا ہے جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ الیکشن پر حملہ کیا گیا اور دھاندلی براہ راست برسر اقتدار جماعت کے حق میں ہوئی سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آج پوری دنیا یہ بات کر رہی ہے کہ پاکستان کے آئین پر حملہ ہوا ہے جو کہ قومی سطح پر باعث شرم ہے انہوں نے کہا کہ آئین...
    فائل فوٹو میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مودی کا گھمنڈ پاکستانی افواج نے خاک میں ملا دیا۔یومِ آزادی کے موقع پر انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ بزرگوں کی قربانیوں کی بدولت آزاد ریاست نصیب ہوئی۔میئر کراچی کا کہنا ہے کہ یہ عہد کریں کہ ہم آزادی صرف 14 اگست کو نہیں بلکہ سال کے 365 دن منائیں گے۔ وطنِ عزیز کا سیسہ پلائی دیوار کی طرح دفاع کریں گے۔ اعظم نذیر تارڑ نے معرکۂ حق میں مسلح افواج کی قربانیوں کو قابلِ فخر قرار دے دیاانہوں نے یومِ آزادی پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی آزادی اتحاد، عزم اور قانون کی حکمرانی کا نتیجہ ہے ان کا کہنا ہے کہ بھارت...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ ہمیں اس بات کا بخوبی ادراک ہے کہ یہ کرسیاں اور عہدے عارضی ہیں،اسد قیصر کی جانب سے جو ملٹری کورٹس کی سزاں کی نظر ثانی کا بل ہے ،وزارت قانون اس کی توثیق کرکے ایوان میں لائے جبکہ وزیر قانون نے کہا کہ اس بارے میں حکومت بھی بل لانے کے حوالے سے غور کررہی ہے یہ وانی نکتہ ہے۔(جاری ہے) منگل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کے نکتہ اعتراض پر کہا کہ اس ایوان کا استحقاق مجروع ہوا لیکن کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا۔سپیکر نے کہا کہ نکتہ اعتراض پر تقریر نہیں ہوتی،ٹو دی پوائنٹ...
    بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ دور دراز علاقے کے طالبعلم اکرام اللہ کاکڑ نے تمام مشکلات کے باوجود میٹرک کے امتحانات میں پوزیشن حاصل کی. جس پر وزیراعظم شہباز شریف نے انہیں ملاقات کے لیے بلالیا۔ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اتوار کو بلوچستان کے طالب علم اکرام اللہ کاکڑ سے ملاقات کی۔اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اکرام اللہ کاکڑ کا خاندان سیلاب سے شدید متاثر تھا .2022 میں دورہ قلعہ سیف اللہ کے دوران اکرام اللہ سے امدادی خیمے میں ملاقات ہوئی تھی۔مزید کہا کہ ملاقات میں اکرام اللہ نے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اور ان کے تعلیمی اخراجات براداشت کرنے...
    پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ  کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا اور اس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سائفر کیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلاء کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، سائفر کیس کا ٹرائل ہائی کورٹ نے 2 مرتبہ کالعدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی واضع ہدایات ہیں اگر میڈیا، وکلاء اور فیملی کو داخلہ نہیں دیا جاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں، 26 ویں ترمیم کے...
    —فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے؟ پارٹی میں اس پر بات کروں گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اور محمود اچکزئی کل رات 11 بجے تک بانی کی بہنوں کے ساتھ چکری انٹرچینج پر رہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال ہو کوئی ایم این اے بغیر معقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو اس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج پر میں نے کہا تھا یہ صوبائی اور مقامی سطح...
    اسلام آباد: ڈی پی ورلڈ کے ہیڈ آف ٹریڈرز مارکیٹ عبداللہ یعقوب، وائس چیئرمین فخر عالم اور این ایل سی کے ڈائریکٹر پلانز برگیڈیئر محمد یوسف نے ایف پی سی سی آئی کے کیپٹل آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دبئی میں قائم کیے جانے والے مشترکہ منصوبے “پاکستان مارٹ” سمیت مختلف شعبوں میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عبداللہ یعقوب السید احمد الہاشمی نے کہا کہ پاکستان مارٹ ایک اہم مشترکہ منصوبہ ہے جس پر ہم نہایت پُرجوش ہیں۔ دبئی جیسے عالمی معاشی مرکز میں پاکستان مارٹ جیسے ادارے کا کردار انتہائی اہم ہو گا۔ انہوں نے کہا...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا چاہتا ہے کہ اسرائیل غزہ میں فلسطینیوں کو خوراک کی فراہمی یقینی بنائے، تاکہ لوگ بھوک اور قحط کا شکار نہ ہوں۔ نیوجرسی میں اپنے گولف ریزورٹ سے واشنگٹن واپسی سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا:’ہم چاہتے ہیں کہ اسرائیل ان کو خوراک فراہم کرے۔ ہم کافی بڑی امدادی رقم دے رہے ہیں، تاکہ خوراک خریدی جا سکے اور لوگوں کو کھلایا جا سکے۔ ہم نہیں چاہتے کہ لوگ بھوکے مریں یا فاقہ کشی کریں۔‘ صدر ٹرمپ کے اس بیان سے قبل امریکی مشرقِ وسطیٰ کے ایلچی اسٹیو وٹکوف نے جمعہ کو غزہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے امریکی حمایت یافتہ Gaza Humanitarian Foundation (GHF)...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ معرکۂ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی جنگ میں شدت آئی ہے۔انٹر سروسز پبلک ریلیشن (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات ہوئی جس میں بلوچستان سے تعلق رکھنے والے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی، میڈیا، نوجوانوں اور دیگر سے براہ راست مکالمہ کیا گیا۔فیلڈ مارشل نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کے عزم کو دوہرایا اور بلوچستان کی حب الوطنی پر بھارتی پراکسی دہشت گردی حملوں کو ناکام سازش قرار دیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘...
     فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ ’فتنہ الخوارج‘ اور ’فتنہ الہندوستان‘ بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، معرکۂ حق میں شکست کھانے والا بھارت پراکسی وار میں شدت لا رہا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل نے منگل کو 16 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات اور گفتگو کی۔اس موقع پر انہوں نے پارلیمنٹیرینز، سول سوسائٹی کے نمائندگان، بیوروکریٹس، ماہرین تعلیم، صحافیوں اور نوجوانوں پر مشتمل ایک متنوع گروہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے اور بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے جو کہ قومی یکجہتی اور اتحاد کے لیے ناگزیر ہے۔فیلڈ...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنا (این آر ٹی اے) سا شو من کے درمیان جمعرات کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال  ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔  ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کا کہنا ہے کہ اب کسی سے کسی بھی قسم کے مذاکرات نہیں ہوں گے! صرف اور صرف سڑکوں پر احتجاج ،دما دم مست قلندر ہوگا تاکہ قوم زبردستی کے مسلط کردہ کٹھ پتلی حکمرانوں سے نجات حاصل کرے۔عمران خان کے ایکس اکاﺅنٹ پر جاری ہونے والے بیان میں ا ±ن کا مزید کہنا تھا کہ جب ایک قوم اپنے حق کے لیے خود کھڑی ہو جاتی ہے پھر اس کو کوئی طاقت جھکا نہیں سکتی۔ تمام پاکستانیوں کو اب اپنی حقیقی آزادی کے لیے باہر نکلنا ہو گا۔ ا ±ن کا کہنا تھا کہ ملک کی خاطر میں نے بارہا مذاکرات کی بات کی مگر اب مذاکرات کا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ پارٹی کی کوشش ہے مذاکرات ان ہی قوتوں سے کیے جائیں جو اصل فیصلہ سازی کی پوزیشن میں ہیں۔اڈیالہ جیل کے قریب داہگل ناکے پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ ایک ماہ بعد بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے لیے آیا ہوں، تاہم پولیس کی جانب سے ناکے پر روکے جانے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، حالانکہ ہائی کورٹ واضح ہدایات دے چکی ہے کہ ملاقاتوں میں کوئی رکاوٹ نہ ڈالی جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ زیادہ لوگ عمران خان سے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار  نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ میرا خیال سے اب عمران خان نے ذہنی طور فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ جیل میں رہ لیں گے مگر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ نجی نیوز چینل سماء نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے فیصلہ کیا ہے کہ نہ میں نے پیچھے ہٹنا اور نہ ہی جھکنا ہے، یہ نیلسن منڈیلا والی سوچ ہے کہ میں سمجھوتہ نہیں کروں گا۔واضح رہے کہ گزشتہ کچھ دنوں سے حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے خبریں گردش کر رہی ہیں، دو روز قبل کوٹ لکپھت جیت میں قید تحریک انصاف کے رہنماوں نے ایک پریس ریلیز...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پی ٹی آئی اور حکومت کے درمیان مذاکرات ایک بار پھر زیر بحث ہیں اور اسیررہنما بھی مذاکرات کی تجویز دے رہے ہیں ، اب تجزیہ نگار ثقلین امام نے کہا ہے کہ مذاکرات وہ کرے گا جس کے پاس اختیار ہے، نوازشریف ویسے ہی جرات کا مظاہرہ کرے جیسے انہوں نے جنرل باجوہ اور فیض حمید کو للکارکے کہا تھا ، آج بھی کہیں کہ عاصم منیر پیچھے ہٹو،ہم حکمران ہیں یا ڈی جی آئی ایس آئی سے کہیں کہ بوریا بسترا بندکرو ،ہم حکمران ہیں۔وہ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے ۔ ثقلین امام نے مزید کہا کہ یاپھر حکومت اپنی مرضی سے ایک ٹرانسفر کرکے دکھا دے تاکہ دنیا...
    سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ ہمیں کہا جاتا ہے مٹی ڈالو اور آگے بڑھو، 8 فروری کو عوام نکلے، یہ تاریخی دن تھا، 8 فروری کو ہم بھولیں گے نہیں، ہم بانیٔ پی ٹی آئی کی جنگ لڑیں گے اور جیت ہمارا مقدر ہو گی۔پی ٹی آئی کے مشترکہ پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد تحریکِ انصاف کی مرکزی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ آٹھ دہائیوں سے پاکستان کو لوٹا جا رہا ہے۔ چیلنج کرتا ہوں اگر ہماری حکومت گرادی گئی تو سیاست چھوڑ دونگا: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جتنا زور لگانا ہے لگا...
    پشاور + ڈسکہ (بیورو رپورٹ + نوائے وقت رپورٹ + نامہ نگار + نمائندہ خصوصی) خیبر پختونخوا حکومت نے سانحہ سوات میں جاں بحق افراد کے لواحقین کیلئے 15؍15 لاکھ روپے فی کس اعلان کردیا ، دریا میں بہہ جانے والوں میں 11 کی نعشیں نکال لی گئی ہیں جبکہ دیگر 6 کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔ چیف سیکرٹری خیبر پی کے شہاب علی شاہ نے ہفتہ کے روز سوات کا دورہ کیا اور مینگورہ بائی پاس کے قریب سانحہ دریائے سوات سے متعلق ریسکیو آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر جاں بحق افراد کے لواحقین کے لئے 15 لاکھ روپے فی کس کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دریائے سوات میں 85 پھنسے افراد میں...
    پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ کے پی کا بجٹ 23 جون کو پاس کرنا ضروری نہیں تھا، کے پی اسمبلی نے جو کیا وہ بظاہر لگتا ہے عجلت میں کیا گیا۔بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ یہ ممکن تھا کہ وفاقی حکومت فنانشل ایمرجنسی کا نفاذ کرتی۔ یہ بھی پڑھیے ہم چاہتے ہیں ملک کو فلاح کی راہ پر چلائیں: سلمان اکرم راجہ ان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی 9 مئی کے کیسز میں ضمانت منسوخ ہونے پر افسوس ہے، ہم سپریم کورٹ جائیں گے، اسی نظام سے بہرحال ٹکراتے رہیں...
    اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ خطے کے عوام مزید تباہی کے متحمل نہیں ہوسکتے، جنگ روک دی جائے۔ ایران کی صورتحال پر اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر سنجیدہ مذاکرات کئے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ پرامن حل کے لیے کسی بھی کوشش کی حمایت کے لیے تیار ہے۔ اس موقع پر عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کے سربراہ رافیل گروسی نے کہا کہ امریکی حملے کے بعد فردو کے مقام پر بڑے بڑے گڑھے دیکھے گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے، امن کو موقع نہ دیا...
    قومی اسمبلی اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف خیبر پختونخوا کے صدر جنید اکبر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اگر کوئی ترقی دکھائی ہے تو وہ یہ ہے کہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے لیکن میں حیران ہوں کہ صرف گدھوں کی تعداد میں اضافہ کیوں ہوا ہے گدھیوں کی تعداد کیوں نہیں بڑھی۔ حکومت نے اگر کوئی ترقی دکھائی ہے تو وہ یہ ہے کہ گدھوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے،لیکن میں حیران ہوں کہ گدھوں کی تعداد میں ہی اضافہ ہوا ہے، گدھیا کیوں نہیں بڑھیں؟ جنید اکبر خان#ReleaseLeaderOfUmmah pic.twitter.com/fwWaMcMTsd — PTI Punjab (@PTIPunjabPK) June 20, 2025 انہوں نے مزید کہا کہ ہماری ایکسپورٹس کم ہو رہی ہیں، زراعت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل کی جانب سے حملوں کے بعد ایران نے ہفتے کو کہا ہے کہ ایٹمی پروگرام پر امریکہ کے ساتھ مذاکرات اب ’بے معنی‘ ہو چکے ہیں۔تاہم ایران نے یہ بھی کہا ہے کہ اتوار کو مسقط میں ہونے والے مجوزہ مذاکرات میں شرکت کے بارے میں فیصلہ کرنا باقی ہے۔ایران کے سرکاری میڈیا نے ہفتے کو وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کے حوالے سے کہا کہ ’دوسرے فریق (امریکا) نے ایسا رویہ اختیار کیا جس سے مذاکرات بے معنی ہو جاتے ہیں۔ آپ بیک وقت مذاکرات کا دعویٰ کریں اور صہیونی حکومت (اسرائیل) کو ایران کی سرزمین پر حملے کی اجازت دے کر کام تقسیم کریں، یہ نہیں ہو سکتا۔‘ اسرائیل نے ’سفارتی عمل پر اثر...
    اپنے ایک تازہ بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران سے سخت مذاکرات ہونگے، تاہم امریکی صدر نے یہ بھی کہا کہ ایران پر اسرائیلی حملہ ممکن ہے کہ ہو جائے۔ انھوں نے مزید کہا ہے کہ وہ یہ نہیں کہنا چاہتے کہ اسرائیلی حملہ ناگزیر ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا ایران ایٹمی مذاکرات کی بظاہر ناکامی کے بعد خلیج فارس کی صورت حال انتہائی کشیدہ ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ٹرمپ نے تازہ ترین بیان میں کہا ہے کہ وہ ایران سے معاہدہ کرنا چاہتے ہیں اور ایران سے معاہدے کے قریب ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ وہ دوستانہ راستے کو ترجیح دیں گے لیکن بڑے تنازع کا بھی خطرہ موجود ہے، بہت جلد کچھ ہوسکتا ہے۔ ٹرمپ...
    شیری رحمٰن—فائل فوٹو پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن کا کہنا ہے کہ امریکا میں سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔لندن پہنچنے پر پاکستانی سفارتی وفد کی رکن شیری رحمٰن نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو میں بتایا کہ 3 دن واشنگٹن اور 2 دن نیویارک میں 50 سے زیادہ میٹنگز کیں۔ان کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس اور سینیٹرز کے ساتھ مثبت ملاقاتیں ہوئیں، انہوں نے ہماری بات کو سمجھا، سب نے اتفاق کیا کہ پانی کو بطور ہتھیار استعمال کرنا خطرناک ہے۔ بھارت کبھی نہیں چاہتا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا معاملہ اٹھے: شیری رحمٰنسینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت میں کتنی تباہی ہوئی وہ خود کبھی نہیں بتائیں...
      اسلام آباد/ کوئٹہ: فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشتگردی کے نیٹ ورکس کے پیچھے بھارت کا ہاتھ ہے۔ کویٹہ میں جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ بھارتی پراکسی وار اب چھپی نہیں بلکہ کھلی جارحیت میں تبدیل ہو چکی ہے، دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے، چاہے اندرونی ہو یا بیرونی۔ فیلڈ مارشل نے کہا کہ پاکستان آرمی ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے اور بلوچستان میں امن ناقابلِ سودے بازی ہے۔ خطاب میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا مستقبل بلوچستان سے جڑا ہے۔ جرگے کے اختتام پر قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواجِ پاکستان سے...
    فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں دہشت گرد حملے، بھارت کے ملوث ہونے کے مزید شواہد سامنے آگئے  جب کہ معرکہ حق میں ناکامی کی ہزیمت چھپانے کے لیے بھارت نے اپنی پراکسیز کا بے دریغ دوبارہ استعمال شروع کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع  نے کہا کہ بلوچستان میں بھارتی سرکردہ فتنہ الہندوستان معصوم بلوچوں بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے لگی،  بھارت منظم منصوبے کے ساتھ اسپانسرڈ دہشت گردوں سے بلوچستان میں حملے کروا رہا ہے، مزدوروں کا ناحق قتل، جعفر ایکسپریس ٹرین،  اے پی ایس بس خصدار اور سوراب حملہ اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ذرائع نے کہا کہ فتنہ الہندوستان کے حملے کے بعد بھارتی میڈیا پر وار فیئر چلنا شروع ہو جاتی ہے، فتنہ الہندوستان کے بلوچستان میں ہر...
    غیر ملکی میڈیا کے مطابق لادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے مزاکرات کے دوسرے راؤنڈ کےلیے روسی ٹیم بھیج دی ہے، لیکن روس کی جانب سے ابھی تک وہ میمو رنڈم پیش نہیں کرسکی جس میں جنگ بندی کے شرائط موجود ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ استنبول میں ہونے والے جنگ بندی مزاکرات سے کوئی نتیجہ نکلتا نظر نہیں آرہا۔ روس نے جنگ بندی مذاکرات سبوتاژ کرنے کیلئے تمام حربے اختیار کیے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق لادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس کا کہنا ہے کہ اس نے مزاکرات کے دوسرے راؤنڈ کےلیے روسی ٹیم بھیج دی ہے، لیکن روس کی جانب سے ابھی تک وہ میمو رنڈم پیش نہیں...
     پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ 28 مئی کو پاکستان ایٹمی ملک بن کر سامنے آیا، یہ دن کسی ایک سیاسی جماعت کی جاگیر نہیں ہے۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ  یہ دن تمام سائنسدان اور جو لوگ اس میں شریک تھے ان کو خراج تحسین پیش کرنے کا دن ہے، پاکستان کو ایٹمی ملک بنانے میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور درجنوں سائنسدانوں نے دہائییوں کام کیا ہے، ہم ان تمام لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ شیخ وقاص اکرم  نے کہا کہ ہم بحیثیت پارٹی ان تمام ہیروز کو سلام پیش کرتے ہیں، ڈاکٹر عبد القدیر خان کو مجبور کیا گیا کہ ٹی وی پر آکر...
    اپنے ایک بیان میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روسی صدر پوتن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جس سے وہ ناخوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکا کے ایران کے ساتھ مذاکرات میں پیش رفت ہوئی ہے، ایران سے بہت اچھی بات چیت رہی۔ اپنے ایک بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روسی صدر پوتن لوگوں کو ہلاک کر رہے ہیں، جس سے وہ ناخوش ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ روس پر مزید پابندیاں عائد کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب سربراہ یورپی یونین نے امریکا سے تجارتی...
    ترجمان کے پی حکومت کا کہنا تھا کہ مریم کا بیان درحقیقت پی ٹی آئی کے خلاف نہیں بلکہ مودی کے حق میں ہے، ایسی بیٹی جسکے والد نے آج تک مودی کے خلاف ایک لفظ نہیں بولا اس سے کیا توقع کی جاسکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر اطلاعات و تعلقات عامہ بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ مریم نواز دہشت گرد مودی کے جرائم چھپانے کے لئے قومی یکجہتی پر حملہ کررہی ہیں۔ بیرسٹر سیف نے مریم نواز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ سانحہ خضدار کی شہید بچیوں کے بہتے خون پر کھڑے ہوکر مریم نواز کا بھارت کو کم نقصان دہ اور پی ٹی آئی کو زیادہ کہنا مودی نوازی...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات شیخ وقاص اکرم کا کہنا ہے کہ یہ لوگ بانی چیئرمین عمران خان کا پولی گرافک ٹیسٹ کرنا چاہتے ہیں جو توہین آمیز کوشش ہے۔ اسلام آباد میں اور صوبائی مشیر خزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ میں گزشتہ روز اسلام آباد پہنچا اور آنے سے پہلے پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کروائی، سب کی خواہش تھی اسلام آباد میں آؤں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ورکرز کا ٹرائل ہو رہا ہے، گرمی میں جگہ کم اور رویہ تلخ ہے، ہمارے ورکرز مشکل میں ہیں۔ صنم جاوید کی ضمانت نہیں ہو رہی ہے۔ چیف الیکشن کمشنر کی تقرری...
    نجی ٹی وی سے گفتگو میں معروف سیاستدان نے کہا کہ ہماری فوج اور سپہ سالار نے معرکہ مارا، دفاع مضبوط ہوگا تو ہم محفوظ رہیں گے، میری دفاعی بجٹ بڑھانے کی بات پر پورے سینیٹ نے لبیک کہا، بھارت کو بدترین شکست دی، آج ہم ایک قوم بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سے بیک ڈور مذاکرات میں کوئی صداقت نہیں، سب بکواس ہے۔ تفصیلات کے مطابق کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے نجی ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ بھارتی فوج بے شرم اور بے حیاہے، وہ ہمارے بچوں تک آگئی ہے، مجبور ہوگئے تو ہم اپنی فورسز سے کہیں گے کہ مودی کا سر لا کر دیں۔...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی اور سابق وزیر اعظم کی بہن علیمہ خان کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ جب چاہے عمران خان بات کرنے کیلئے تیار ہیں۔ منگل کے روز بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے آرمی چیف عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے کے حوالے سے بات کرنے سے انکار کیا اور کہا کہ ’ ہم اس حوالے سے کچھ نہ بولیں تو یہی اچھا ہے۔‘ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی کا پیغام ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے پاکستان کیلئے بات کرنے کیلئے تیار ہوں البتہ وہ ن لیگ کے ساتھ کسی صورت بات نہیں کریں گے۔...
    گجرانوالہ: صدرمملکت آصف علی زرداری نے پاک فوج کے افسران اور جوانوں کو بھارتی جارحیت کا بھرپور جواب دینے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ تاریخ یاد رکھے گی کہ پاکستان کی مسلح افواج نے کیسے چند گھنٹوں میں دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا کہ صدرمملکت آصف علی زرداری نے گجرانوالہ کنٹونمنٹ کا دورہ کیا، ان کے ہمراہ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی بھی تھے، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ان کا استقبال کیا اور اس موقع پر کور کمانڈرز منگلہ اور گجرانوالہ بھی موجود تھے۔ صدر مملکت نے معرکہ حق کی کامیابی میں پاک فوج کے...
    نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ کشیدگی بڑھنے اور ہمارے دفاعی ردعمل پر کچھ ممالک کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک ہو سکتا ہے، خاص طور پر امریکا کو احساس ہوا کہ اگلا قدم بہت خطرناک اور تباہ کن ہوسکتا ہے۔امریکی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے بات کرنے کے بعد سیکریٹری روبیو نے مجھ سے بات کی، یہ ٹیلی فونک رابطہ 10 مئی بروز ہفتہ صبح تقریباً 8 بجے ہوا۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمارا آپریشن تقریباً مکمل ہوچکا تھا، روبیو نے کہا کہ بھارت اب رکنے کےلیے تیار ہے، روبیو...
    معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کے غرور کو خاک میں ملا دیا، وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں افواج پاکستان نے بھارت کی عددی برتری کی خوش فہمی اور غرور کو خاک میں ملا دیا۔وزیرِ اعظم نے معرکہ حق کے شہداء کو خراج عقیدت اور ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے ارض وطن کے تحفظ کے دوران پاک فضائیہ کے 5 اور پاک فوج کے 6 افسران و جوانوں کی شہادت پر انہیں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔شہباز شریف نے کہا کہ ہم...
    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بزدل دشمن  بھارت کو گمان تھا کہ پاکستان اندرونی خلفشار کا شکار ہے، جب وہ جارحیت کرے گا تو پاکستان کے اندر لڑائی شروع ہو جائے گی، قوم تمام اختلاف کو بالائے طاق رکھتے ہوئے چٹان کی طرح افواج پاکستان کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن گئی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کوٹلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج سے 20دن پہلے کا پاکستان آج کے پاکستان سے مختلف ہے، پوری قوم ریاست اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، خدا پاک نے ہمیں کامیابی دی ہے اور دشمن کا منہ کالا کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ...
      بانی تحریک انصاف عمران خان کی بہن علیمہ خانم کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی نے کہا کہ مائنز اینڈ منزلز بل کے پی اسمبلی میں پیش نہیں ہو گا، انہوں نے شکوہ کیا ہے کہ علی امین گنڈاپور ان کے پاس ملاقات کے لیے نہیں آتے ، جبکہ نواز شریف کی پوری کابینہ جیل اور لندن چلی جاتی تھی۔راولپنڈی میں علیمہ خانم نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بانی پی ٹی آئی سے نورین نیازی اور عظمیٰ خان کی ملاقات کروادی گئی، بہنوں نے بھائی کو بتایا کہ آپ ان سے نہ ملیں جن کے نام فہرست میں شامل نہ ہوں، بہنوں نے یہ بھی بتایا کہ آپ سے جو لوگ ملتے ہیں وہ باتوں...
    ---فائل فوٹو  پاکستانیوں کی اکثریت امن کی خواہشمند ہے لیکن 93 فیصد لوگ کہتے ہیں کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو خون کے آخری قطرے تک لڑیں گے۔گیلپ پاکستان کی جانب سے نیا سروے کیا گیا جس میں ملک کے 100 اضلاع سے شماریاتی طور پر منتخب پاکستانیوں نے حصہ لیا۔گیلپ پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ سروے کے مطابق 7 فیصد پاکستانیوں نے جنگ سے انکار کیا ہے۔سروے کے مطابق  77 فیصد پاکستانیوں نے پہلگام حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے بھارتی الزاما ت کو مسترد اور انہیں جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔ 17 فیصد پاکستانیوں نے اس بارے میں کچھ معلومات نہ ہونے کا بتایا۔ پاک فوج کی بھارت کو پھر وارننگ، جنگ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ یہ بیانیہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں یا ہمارا کوئی جھگڑا ہے، میری ریڈ لائن پاکستان ہے۔سیمینار سے خطاب میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات سے نہ میں نے اور نہ ہی بانی چیئرمین عمران خان نے انکار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ بیانہ غلط ہے کہ ہم اسٹیبلشمنٹ کے خلاف ہیں، ہمارا ان سے کوئی جھگڑا نہیں، کسی پالیسی پر اختلاف ہوسکتا ہے مگر ادارے سے کوئی لڑائی نہیں۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے مزید کہا کہ اسٹیبلشمنٹ 2014ء کے دھرنوں کے پیچھے نہیں تھی، نہ میرا، نہ تحریک انصاف اور نہ ہی بانی پی ٹی آئی کا...
    پاکستان تحریک انصاف خیبر پختون خوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ  بانی پی ٹی آئی نے معدنیات بل سے متعلق اہم احکامات مجھے دیے ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجوزہ معدنیات قانون پر ووٹنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا: علی امین گنڈاپوروزیرِ اعلیٰ خبیر پختون خوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ معدنیات بل میں واضح ہے کسی کو بھی صوبے کا اختیار نہیں دیا جا رہا۔ جنید اکبر کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ جب تک میری اُن سے ملاقات نہیں ہوتی تب تک...
    لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن )تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں اور پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا علم نہیں، سینیٹر اعجاز کی ضمانت قانون کے مطابق ہوئی۔انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف مقدمات کچھ بھی نہیں، فارم 47 حکومت کی حمایت نہیں، ہم اپنی فوج کے شانہ بشانہ ہیں، پارلیمنٹ کے مشترکہ سیشن کی جگہ اے پی سی ہونی چاہئے۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ عدالتوں پر 26 ویں آئینی ترمیم کی صورت میں حملہ...
    فوٹو: فائل چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت نے دہشت گردی کا بہانہ بنا کر ایسا قدم اٹھایا کہ وہ بےنقاب ہوگیا۔نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارتی اقدامات کے جواب میں درست فیصلے کیے، ہم انہیں سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس معاملے پر وزیراعظم شہباز شریف جب بھی آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا فیصلہ کریں گے ہم حمایت کریں گے۔پی پی پی چیئرمین نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت نے کئی بار بات چیت کی پیشکش کی لیکن بھارت نے انکار کیا، پانی روکنا جارحانہ اقدام ہے ہم اس پر خاموش نہیں بیٹھیں گے۔اُن کا کہنا تھا...
    وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر بھارت کا بیانیہ پوری طرح ناکام ہوچکا، اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرے گا، اگر ایسے ہوا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا ہے، بدنیتی پر مبنی یہ فالس فلیگ آپریشن کیا گیا جس پر بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بھارت کو اس پر مزید شرمدنگی اٹھانا پڑے گی۔ یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن عطاتارڑ نے کہا کہ ہم نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی راستے بند...
    پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2025ء)قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں، ہر کسی کا اپنا نقطہ نظر ہے۔(جاری ہے) عمر ایوب کا کہنا ہے کہ گرینڈ الائنس کا پہلا مطالبہ نئے انتخابات کرانا ہوگا، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن ایک دوسرے کی پیٹھ پر وار کر رہے ہیں۔پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ رانا ثناء اللّٰہ کہتے ہیں معافی مانگیں تو کیا سب ختم ہو جائے گا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 706 ارب روپے سے زائد کا خسارہ ہے معیشت کیسے...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور سوشل میڈیا کو لگام ڈالنے کا کہا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 15 دن گزر گئے ہیں، اب صرف 45 دن باقی ہیں، کسی نے واردات نہ ڈالی تو بانی کی رہائی ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ممبر قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے دعوٰی کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 45 دن میں رہا ہوسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ بیک ڈور مذاکرات جاری ہیں، بانی پی ٹی آئی کو 60 دن کیلئے چپ رہنے اور...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ اس ملک میں آئین توڑ کر مارشل لا لگائے گئے۔ اسلام کے نام پر بننے والا ملک خودمختار نہیں رہا۔ وہ لاہور میں بار سے خطاب کر رہے تھے، ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بنانے کے لیے سیاسی تحریک چلائی گئی، پاکستان پر حکومتیں مسلط کی گئیں جس سے ملک تباہ ہوا۔ علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتا ہے کہ پاکستان کے لیے مَیں مذاکرات کرنے کے لیے تیار ہوں۔ اپنی ذات کے لیے نہیں، پاکستان کے لیے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان مقصد کردی نہیں ہے۔ ان کا مقصد وزیراعظم بننا نہیں ہے۔ ان کا مقصد ایک خوددار، خود مختار اور آزاد قوم...
    پشاور میں تعینات افغان کونسل جنرل حافظ محب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ افغان مہاجرین کے لیے افغانستان میں کمیشن بنایا گیا ہے۔ طورخم بارڈر کے اس پار افغانستان میں کیمپ قائم کیا گیا ہے۔ وہ پشاور میں پریس کاںفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔ NEWSFLASH: Afghan Consul General in Peshawar Hafiz Muhibullah Shakir has said that Afghan refugees should return to their country without apprehension and they will be given facilities including land. He added that he has discussed the matter of refugee repatriation with Taliban… pic.twitter.com/XqDINba0Rd — Khabar Kada (@KhabarKada) April 16, 2025 حافظ محب اللہ شاکر کا کہنا تھا کہ وطن واپسی پر مہاجرین کو تمام تر سہولیات دی جارہی ہیں۔ افغان مہاجرین نے پاکستان...
    مائنز اینڈ منرلز ایکٹ سے متعلق بیرسٹر گوہر نے کہا کہ اس حوالے سے جب تک وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور متعلقہ سیاسی قیادت کی عمران خان سے ملاقات نہیں ہو جاتی تو اس پر کوئی پیشرفت نہیں ہو سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان نے یہ واضح کیا ہے کہ وہ ڈیل نہیں چاہتے ہیں اور نہ انھوں نے کسی کو ایسے مذاکرات کے اختیارات دیے ہیں کہ جس سے یہ تاثر جائے کہ وہ ڈیل چاہتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ عمران خان نے یہ واضح...
    راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں کس سے ہو رہے ہیں یہ تو پارٹیاں بتا سکتی ہیں۔روز نامہ امت کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہئیں اور ملک کو آگے جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔شیخ رشید کا کہنا کہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں۔ مزید :
    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔  اسلام ٹائمز۔ سابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ تو پارٹیاں ہی بتا سکتی ہیں۔ راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حالات بہتر ہونے چاہیں اور ملک کو آگے جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے حالات بہتر ہونے چاہئیں۔ شیخ رشید کا کہنا کہ 36 ہزار کیسز ہیں، 25 ہزار مفرور ہیں۔ 
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل کی کوشش اعظم سواتی صاحب کی اپنی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر سواتی صاحب ایسی کوئی راہ نکالتے ہیں تو وہ اصول کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔سلمان اکرام راجہ کا کہنا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے ڈیل پر بحیثیت پارٹی کوئی ایسی بات نہیں کی جا رہی، ہم اپنی طرف سے کوئی راہ نکالیں گے جو اصول کی بنیاد پر ہو گی۔ مذاکرات ہو رہے ہیں، کس سے ہو رہے ہیں؟ یہ پارٹیاں بتا سکتی ہیں: شیخ رشیدسابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے...
    ویب ڈیسک:دورہ امریکا میں خبرایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات سے متعلق مذاکرات ہوتے ہیں تو خیرمقدم کریں گے، بلوچستان کے مسئلے کا حل بھی مذاکرات میں ہے۔ سابق صدر عارف علوی کا کہنا تھا کہ 8 فروری کے الیکشن میں پی ٹی آئی بلوچستان سے جیتی مگر ہمارے ووٹ کم گنے گئے، ووٹ کم نہ گنے جاتے تو بلوچستان سمیت تمام صوبوں میں ہماری حکومت ہوتی۔ اسد عمر نے بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنانے کے فیصلے کا تمسخر اڑانا شروع کردیا عارف علوی نے کہا کہ بلوچستان کا نوجوان اس وقت مایوس ہے کیوں کہ اس کی آواز نہیں سنی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں...
    — فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف کے رہنما شیخ وقاص اکرم نے موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے الزام لگایا کہ آئی ایم ایف کی بارودی سرنگیں ہم نے بچھائیں۔پشاور میں پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، اس موقع پر شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ ناکام ہو کر ہم پر بارودی سرنگیں بچھانے کا الزام لگاتے ہیں، بلاول بھٹو سے پوچھتا ہوں کہ آئی ایم ایف کی کون سی ڈیل ختم کی؟شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ آئی ایم ایف نے کہا کہ خسارہ بڑھ گیا ہے، کے پی میں الیکشن نہ کرائے جائیں۔ اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیرِ اعظم تقرری کیخلاف اپیل مستردلاہور ہائی کورٹ...
    ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جاتا، عدالتی فیصلے کے بعد بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی ملاقات نہیں کرائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم انتظامیہ کو یہ اختیار نہیں دے سکتے کہ بانی سے کون ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ملکی اہم قانون سازی کے لیے عمران خان کا باہر آنا ضروری ہے۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ عدالتی فیصلوں پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جاتا، عدالتی فیصلے کے بعد...
    فوٹو: فائل پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں درجہ حرارت خطرناک حد تک بڑھنے کا امکان ہے۔اپنے بیان میں انکا کہنا تھا کہ درجہ حرارت میں اضافے سے ہیٹ اسٹروک، پانی کی کمی اور صحت کے دیگر مسائل کا خدشہ ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام غیر ضروری طور پر دھوپ میں باہر نہ نکلیں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور سر ڈھانپ کر رکھیں۔صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ صورتحال کے پیش نظر اسپتالوں میں ایمرجنسی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ تعلیمی ادارے اسمبلی کا وقت محدود کریں، طالب علموں کو گرمی سے بچاؤ کی ہدایات جاری کریں۔ سال 2024 پنجاب کا گرم ترین سال رہامحکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں 2024...
    فائل فوٹو وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے مذاکرت کی باتیں خود کلامی ہے، ان سے کوئی بات نہیں کر رہا، یہ اپنے آپ سے باتیں کر رہے ہیں۔جیو نیوز کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میں بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نافرمان اولاد کو ایک مرتبہ عاق کر دیا جائے تو کئی دفعہ اس سے تعلقات بحال نہیں ہوتے، مذاکرات اسی پارلیمنٹ میں ہوں گے جہاں سے یہ مذاکرات توڑ کر نکلے تھے۔انہوں نے کہا کہ این ایف سی میں وفاق نے خیبر پختونخوا کو اس کے حصے سے زیادہ پیسے دیے ہیں، وزیراعلی گنڈاپور کے پی حکومت کے گزشتہ 13 سال کا حساب...
    ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، بانی پی ٹی آئی نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ احکامات کی خلاف ورزی پر عید کے بعد توہین عدالت کی پٹیشن دائر کریں گے۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ میں بانی پی ٹی آئی سے ملا وہ تمام باتوں سے واقف تھے، عمران خان نے مجھے کہا کہ میں نے جو کیا وہ ٹھیک کیا۔ ...
    پی ٹی آئی رہنما فیصل چوہدری نے کہا کہ سلمان اکرم راجا اتنے اہم نہیں کہ اُن کے خلاف بات کروں، میرا پی ٹی آئی کے کیسز سے کوئی لینا دینا نہیں، میں بانی پی ٹی آئی کا وکیل ہوں۔جیو نیوز کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے پیٹھ پیچھے الزامات لگائے گئے یہ ثابت کرنا ہوں گے، سلمان اکرم راجا اتنے اہم نہیں کہ ان کے خلاف بات کروں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مسئلے کے سوا کچھ بات کرنا چاہتے ہیں تو تیار ہوں، بانی پی ٹی آئی کی بچوں سے 3 بار بات کرائی ہے۔ فیصل چوہدری کو بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر لیگل ٹیم سے...