اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرے گا، عطاتارڑ
اشاعت کی تاریخ: 26th, April 2025 GMT
وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ پہلگام واقعے پر بھارت کا بیانیہ پوری طرح ناکام ہوچکا، اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرے گا، اگر ایسے ہوا تو پاکستان بھرپور جواب دے گا۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات عطاتارڑ نے کہا کہ بھارت نے پہلگام میں فالس فلیگ آپریشن کیا ہے، بدنیتی پر مبنی یہ فالس فلیگ آپریشن کیا گیا جس پر بھارت کو سبکی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، بھارت کو اس پر مزید شرمدنگی اٹھانا پڑے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام فالس فلیگ آپریشن: پاکستانی میڈیا کا بھارتی پروپیگنڈے کا منہ توڑ جواب، جھوٹا بیانیہ دفن
عطاتارڑ نے کہا کہ ہم نے بھارتی ایئرلائنز کے لیے فضائی راستے بند کردیے ہیں، جس سے بھارت کو بڑے نقصان کا سامنا ہے، ہم نے بھارت کے ساتھ تجارت روک دی ہے، کسی تیسرے ملک کے ذریعے بھی پاکستان سے بھارت کے ساتھ تجارت بند ہے.
’بھارت میں اب آوازیں اٹھ رہی ہیں، بھارت عالمی تنہائی کا شکار ہے، اس کے جھوٹ و پروپیگنڈے پوری طرح ایکسپوز ہوگئے ہیں۔‘
انہوں نے کہا کہ اگر بھارت نے دراندازی کی تو پاکستان بھرپور جواب دے گا، افواج پاکستان منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار بوکھلا گئی، پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سوال اٹھانے والا کشمیری صحافی گرفتار
ان کا کہنا تھا کہ بھارت بوکھلاہٹ اور تقیسم کا شکار ہے، پہلگام واقعے کی 10 منٹ میں ایف آئی آر ہوگئی جس سے یہ معاملہ مزید مشکوک ہوگیا، یہ بھی غلط ہے کہ یہ واقعہ ایل او سی سے 200 کلومیٹر اندر ہوا۔
وزیراطلاعات نے کہا کہ یہ اطلاعات موجود ہیں کہ انڈیا پراکسی کے ذریعے پاکستان میں دہشتگردی کرے گا، اگر ایسا ہوا تو ادلے کا بدلا ہوگا، بھارت کو جواب دیا جائے گا، بھارت کا بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔
عطاتارڑ نے کہا کہ دنیا کو ہم نے اپنے بیانیے کے ذریعے باور کروایا ہے کہ بھارت کی ہی غلطی ہے اور وہ سارا ملبہ پاکستان پر ڈال رہا ہے، دنیا تسلیم کررہی ہے کہ بھارت کی غلطی تھی اور پاکستان پر غلط الزام لگائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام واقعے پر امریکی بیان پر بھارتی صحافی برکھا دت ٹی وی کیوں توڑنا چاہتی ہیں؟
ان کا کہنا تھا کہ پانی کے معاملے پر ہم بھرپور، مؤثر اور پوری طاقت سے جواب دیں گے، ہم تیار ہیں اور بھرپور طریقے سے جواب دیں گے، بھارت نے اگر ایڈوینچر کرنے کی کوشش کی تو اسے ذبردست مار پڑے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news بھارت پاکستان عطاتارڑذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارت پاکستان عطاتارڑ عطاتارڑ نے کہا فالس فلیگ نے کہا کہ کے ذریعے کہ بھارت بھارت کو یہ بھی
پڑھیں:
خضدار میں پاک فوج کا آپریشن، بھارتی پراکسی فتنۃ الہندوستان کے 5 دہشتگرد ہلاک
بلوچستان کے ضلع خضدار میں افواج پاکستان نے 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب آپریشن کرتے ہوئے بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق اطلاعات تھیں کہ بھارت کے حمایت یافتہ ’’فتنۃ الہند‘‘ کے دہشتگرد خضدار کے علاقے میں موجود ہیں۔
آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا اور شدید فائرنگ کے تبادلے میں پانچ بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا گیا۔
ہلاک شدہ دہشتگرد علاقے میں متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث رہے تھے۔ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آپریشن کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے دہشتگرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے۔
پاک فوج اور سیکیورٹی ادارے ملک سے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور قوم کے اس عزم کی تجدید کرتے ہیں کہ دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خضدار میں بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ انہوں نے دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔
محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے ایک بار پھر بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا، بھارتی اسپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے، فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔