2025-05-03@04:26:45 GMT
تلاش کی گنتی: 56
«لکس اسٹائل»:
پاکستان کی مقبول اداکارہ یمنیٰ زیدی نے شاندار اداکاری اور بے پناہ مقبولیت کے ساتھ ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے ڈرامے میں “میراب” کا کردار نبھانے پر یمنیٰ زیدی کو بہترین اداکارہ کا لکس اسٹائل ایوارڈ ملا جو ان کا چھٹا لکس اسٹائل ایوارڈ ہے۔اس کامیابی کے ساتھ وہ لکس اسٹائل ایوارڈز کی تاریخ میں سب سے زیادہ ایوارڈز جیتنے والی اداکارہ بن گئی ہیں۔یمنیٰ زیدی نے اس اعزاز پر اپنے انسٹاگرام پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا جس نے مداحوں کے دل جیت لیے۔ انہوں نے لکس اسٹائل ایوارڈز کی ٹیم، ڈرامے کے پروڈیوسرز ، اپنے معاون اداکار وہاج علی اور سب سے بڑھ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔یمنیٰ نے...
پاکستان کے معروف ترین ’لکس اسٹائل ایوارڈز‘2025 منسوخ کر دیے گئے، اس سال 24ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 7 مئی کو لاہور میں منعقد ہونے والی تھی۔ تفصیلات کے مطابق، لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کو باقاعدہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ ایوارڈز کی منسوخی کی وجہ سیکیورٹی خدشات بتائی گئی ہے۔ منتظمین نے اسپانسرز اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں دوبارہ ایک ساتھ کام کیا جائے گا۔ لکس اسٹائل ایوارڈز میں نامزد امیدواروں کے مداح اس فیصلے پر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ منتظمین کا ایوارڈ شو منسوخ کرنا غیر پیشہ ورانہ رویہ ہے۔ بہت سے لوگوں نے سیکیورٹی کے خدشات کو مدنظر رکھتے...
لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء منسوخ کر دیے گئے، منسوخی کی بڑی وجہ بھی سامنے آ گئی۔ پاکستان کے سب سے بڑے اور طویل المدتی لکس اسٹائل ایوارڈز کو 2001ء میں پاکستانی شوبز انڈسٹری کے محنتی فنکاروں کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے شروع کیا گیا تھا، ہر سال یہ ایوارڈز شوبز، فیشن، میوزک اور ٹی وی کی دنیا کے بہترین ستاروں کو اعزازات سے نوازتے ہیں۔ اس سال 24 ویں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقریب 7 مئی کو لاہور میں منعقد ہونے والی تھی، لیکن تازہ ترین اطلاعات کے مطابق لکس اسٹائل ایوارڈز 2025ء کو باضابطہ طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ اس خبر کی منتظمین نے خود تصدیق کی ہے اور یہ اطلاع...

پنجاب اسمبلی : قذافی سٹیڈیم کے نزدیک فائیوسٹار ہوٹل کی تعمیر سمیت 6قرار دادیںمنظور ‘ اپوزیشن کا شور شرابہ
لاہور (خصوصی نامہ نگار) پنجاب اسمبلی میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوںکو خصوصی رعایت فراہم کرنے، قذافی سٹیڈیم کے نزدیک فائیو سٹار ہوٹل تعمیر کرنے اور صاف پانی مہیا کرنے سمیت مفاد عامہ سے متعلقہ چھ قراردادیں منظورکرلی گئی ہیں۔ پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک گھنٹہ 29 منٹ کی تاخیر سے سپیکر ملک محمد احمد خان کی صدارت میں شروع ہوا۔ ایوان میں داخلے کے وقت اپوزیشن نے شور شرابا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ سپیکر نے اپوزیشن کو احتجاج کرنے سے روک دیا۔ اجلاس میں ایم پی اے چوہدری ارشد جاوید وڑائچ اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال، ایران میں آٹھ مزدوروں کے قتل پر فاتحہ خوانی اور ان کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا...
ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ بھی ہیں، ایک بیان میں فسطائی مودی حکومت کی جانب سے کشمیریوں اور بھارتی مسلمانوں کے خلاف نسل کشی کی مہم کو تیز کرنے پر دنیا کی مجرمانہ خاموشی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن مشعال حسین ملک نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ظلم و بربریت کی تمام حدیں پار کرنے اور بھارت میں مسلمانوں کی شناخت مٹانے کے لئے وقف قانون کو ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر نریندر مودی کی زیر قیادت فسطائی بھارتی حکومت کی شدید مذمت کی ہے۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے جو غیر قانونی طور پر نظربند حریت...
ملتان میں احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اہلسنت کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ غزہ میں جاری جارحیت کو فی الفور روکنا چاہیے، حکومت فوری طور پر غزہ میں جنگ بندی کیلئے اقدامات کرے، پاکستان میں موجود ان تمام برانڈز پر پابندی لگائی جائے جو بلواسطہ یا بلاواسطہ اسرائیل اور امریکہ کو سپورٹ کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اہل سنت سٹی ملتان کے امیر علامہ مفتی محمد صدیق سعیدی نے کہا ہے کہ فلسطین اور غزہ کے مظلوم مسلمانوں کے قتل عام 60 ہزار شہادتوں پر مسلمان حکمرانوں کی خاموشی اور بے حسی پر احتجاج بلند کرتے ہوئے خبردار کیا کہ اسلام دشمن صہوتی طاقتیں ایک عرصہ سے اسلامی ملکوں کو یکے بعد دیگرے نشانے پر رکھا ہوا...
ہانیہ عامر بمقابلہ کرینہ کپور خان، ایک ہی لباس میں کس کے لک نے قیامت ڈھائی؟ سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی۔ فیشن کی دنیا میں جب دو بڑی اسٹائل آئیکونز ایک جیسے لباس یا لُک میں نظر آئیں تو موازنہ ہونا لازمی ہو جاتا ہے، حالیہ دنوں میں پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر اور بالی ووڈ کی اسٹائل کوئین کرینہ کپور خان کے ایک جیسے مرر دوپٹہ لُک نے سوشل میڈیا پر خاصی دھوم مچائی ہے۔ ہانیہ عامر کے انسٹاگرام پر 1 کروڑ 80 لاکھ سے زائد فالوورز ہیں، حال ہی میں ایک خوبصورت آئیوری غرارہ قمیض اور مرر ورک دوپٹہ میں جلوہ گر ہوئیں۔ یہ خاص دوپٹہ بھارتی برانڈ Itrh Official کا ڈیزائن کردہ تھا، ہانیہ نے...
SANTO DOMINGO: ڈومینیکن ری پبلک کے دارالحکومت میں نائٹ کلب کی چھت گرنے کے الم ناک واقعے میں صوبائی گورنر اور سابق میجر لیب بیس بلا اسٹار اوکٹاویو ڈوٹیل سمیت 44 افراد ہلاک اور 146 سے زائد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایمرجنسی کا عملہ تاحال امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور ملبے تلے افراد کو زندہ نکالنے کی کوشش کر رہا ہے جہاں متاثرین کے اہل خانہ اپنے پیاروں کی تلاش کے لیے جمع ہوگئے ہیں۔ ڈومینیکن ری پبلک کی ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے سربراہ جووان میونئل مینڈیز نے کہا کہ ملبے تلے دبے ہوئے افراد کو بچانے کی کوششیں کی جا رہی ہیں جبکہ حادثے کے وقت کلب کے...
کراچی (آئی این پی ) معروف صحافی محمد طلحہ ملک پر قاتلانہ حملہ ہوا ہے جس میں وہ محفوظ رہے لیکن حملہ آوروں کے شدید تشدد کے باعث ان کی ٹانگ ٹوٹ گئی۔ ذرائع کے مطابق حملہ آور شاہد کمال ملک کے بھائی ہیں، جو ایک سیاسی جماعت کی حمایت کی وجہ سے ملک چھوڑ چکے ہیں۔حملہ آوروں نے محمد طلحہ ملک کو بے دردی سے مارا پیٹا اور ان کی ٹانگ توڑ دی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر طبی امداد دی گئی۔ حملے کے بعد محمد طلحہ ملک کو مسلسل دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں، جو ان کی زندگی کے لیے سنگین خطرہ بن چکی ہیں۔ اس واقعے نے صحافتی برادری کو شدید دھچکہ پہنچایا ہے...
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے۔عیدگاہ گراؤنڈ میں مفتی تقی عثمانی کی قیادت میں نماز عید کا اجتماع ہوا جس میں امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے بھی نماز ادا کی۔نماز عید کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا اس وقت ملک مشکل حالات میں ہے، ملک میں سیاسی بحران ہے۔فلسطین کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا اس وقت غزہ میں ظلم و ستم کا بازار گرم ہے، مظلوم فلسطینیوں کو ہماری مدد کی ضرورت ہے، سب مسلمانوں کو فلسطینی مسلمانوں کی...
اسلام آباد (خبر نگار)عالمی یوم زیرو ویسٹ کے موقع پر وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی و ماحولیاتی ہم آہنگی، مصدق مسعود ملک نے قوم سے پائیدار فضلہ انتظام کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے متحد ہونے کی اپیل کی عالمی یوم زیرو ویسٹ ہر سال 30 مارچ کو منایا جاتا ہے، جس کا مقصد دنیا بھر میں فضلہ کے مثر انتظام کی اہمیت کو اجاگر کرنا اور پائیدار پیداوار و استعمال کے طریقوں کو فروغ دینا ہے اس سال کا موضوع "فیشن اور ٹیکسٹائل میں زیرو ویسٹ کی جانب پیش رفت" ہے، جو ٹیکسٹائل صنعت کے ماحولیاتی اثرات کو کم کرنے کی فوری ضرورت کو نمایاں کرتا ہے۔ پاکستان میں، جہاں ٹیکسٹائل صنعت معیشت میں اہم کردار ادا کرتی ہے،...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 22 مارچ 2025ء) پاکستان کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ای پی پی کی ایک رپورٹ میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزہ فاطمہ خواجہ کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ حکومت نے امریکی ارب پتی بزنس مین ایلون مسک کی کمپنی اسٹار لنک کو ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ سروسز کی فراہمی شروع کرنے کے لیے عارضی این او سی (no-objection certificate) جاری کر دیا ہے۔ اے پی پی کے مطابق شزہ فاطمہ نے کہا کہ اسٹار لنک کی رجسٹریشن کے لیے عارضی این او سی وزیر اعظم شہباز شریف کی ہدایت پر تمام سکیورٹی اور ریگولیٹری اداروں کی اتفاق رائے کے بعد جاری کیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا...
لاہور: شاہدرہ ٹاؤن میں نادرا کے ڈپٹی منیجر ویجیلنس ملک اعجاز پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کر دی۔ ایف آئی آر کے مطابق ملک اعجاز جب اپنے آبائی گھر پہنچے تو دو نامعلوم افراد نے انہیں دھمکیاں دینا شروع کر دیں۔ جان بچا کر وہ گھر میں داخل ہوئے تو حملہ آور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ایف آئی آر میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزمان نے دھمکی دی کہ اگر کسی ایجنسی یا ادارے کو ان کے بارے میں معلومات فراہم کیں تو انہیں زندہ نہیں چھوڑا جائے گا۔ ملک اعجاز کے بیان کے مطابق انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مل کر مافیاز اور انسانی اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں...

وزیراعظم کی کپاس کی بحالی پر خصوصی توجہ نہایت حوصلہ افزا ہے۔ کپاس بحالی کے لیے پچھلے دو ماہ سے مسلسل کمیٹیاں تشکیل دی جا رہی ہیں جو اپنے اجلاس منعقد کر چکی ہیں - چیئرمین ٹاسک فورس بحالی کاٹن صنعت (ایف پی سی سی آئی ) ملک سہیل طلعت
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 مارچ2025ء) زراعت نظر ثانی پالیسی سربراہی اجلاس میں وزیراعظم شہباز شریف نے کپاس کے حوالے سے خصوصی توجہ دیتے ہوئے مقامی پیداوار پر عائد اٹھارا فیصد جی ایس ٹی پر کمیٹی کا قیام کیا جو چئیرمین FBR, وزیر ڈویلپمنٹ احسن اقبال اور وزیر خزانہ اورنگزیب پر مشتمل ہے کو ھدایت کی کہ فوری طور پر اس پر اہنی رپورٹ پیش کی جائے۔وزیراعظم نے کپاس کی پیداوار میں کمی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بحالی کے لیے ھنگامی بنیادوں پر کام کرنے کی ھدایت کرتے ہوئے کہا کہ بائیر کے ساتھ رابطہ کیا جائے تاکہ ماضی میں مونسنٹو کے ساتھ طے کئے گئے معاملات کا از سر نو جائزہ لیا...

ملک ریاض کیخلاف نیب کی کارروائی، بحریہ ٹاؤن کی رہائشی و تجارتی جائیدادیں سر بمہر، اکاؤنٹس اور گاڑیاں منجمد
بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات نیب میں زیر تفتیش ہیں، اس سلسلے میں نیب نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے بحریہ ٹاؤن کراچی، لاہور، تخت پڑی، نیو مری،گولف سٹی اور اسلام آباد میں کثیر منزلہ رہائشی و تجارتی جائیدادوں کو سر بمہر جبکہ بحریہ ٹاؤن کے سینکڑوں اکاؤنٹس اور گاڑیوں كو بھی منجمد کردیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے بحریہ ٹاؤن پاکستان کے خلاف قانونی کاروائیاں جاری ہیں، پاکستان سے مخصوص عناصر ملک ریاض کے دبئی پروجیکٹ میں ملک ریاض کی مجرمانہ اعانت کے لیے اپنی رقوم دبئی منتقل کررہے ہیں۔ نیب حکام...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )نیب ایک قومی احتساب ادارے کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرتے ہوئے ایک بار پھر عوام الناس کو آگاہ کررہا ہے کہ نیب کے پاس اس وقت بحریہ ٹاؤن کے مالک، ملک ریاض احمد اور دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں۔ اسکے علاوہ نیب نے اسلام آباد اور کراچی کی احتساب عدالتوں میں ان ملزمان کے خلاف کئی ریفرنسز بھی دائر کر دئیے ہیں اور مذکورہ عدالتوں نے تمام ملزمان کو طلب کر لیا ہے۔ ان مقدمات میں ملک ریاض احمد اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں نہ صرف سرکاری بلکہ نجی اراضی...
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت سے ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کا مطالبہ کر دیا، پیپلز پارٹی کو سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی آفر تھی، تاہم سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی حکومتی آفر مسترد کردی، سندھ سمیت ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو آئندہ بجٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت سے ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی کو سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی آفر تھی، تاہم سندھ...
بھارتی کرکٹ کے سپر اسٹار ویرات کوہلی نے اپنے نئے ہیئر اسٹائل سے مداحوں کو حیران کر دیا۔ انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2025ء سے قبل کوہلی نے اپنے بالوں کا نیا انداز اپنایا ہے، جس کی تصاویر مشہور سیلیبریٹی ہیئر اسٹائلسٹ عالم حاکم نے انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ کوہلی کا یہ نیا ہیئر اسٹائل سائیڈ فیڈ پر مشتمل ہے، جو ان کی شخصیت کو مزید پرکشش بناتا ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Aalim Hakim (@aalimhakim) تراشی ہوئی داڑھی کے ساتھ یہ نیا ہیئر اسٹائل ان کے مداحوں میں تیزی سے مقبول ہو رہا ہے اور سوشل میڈیا پر اس کے خوب چرچے میں ہے۔ ویرات کوہلی رائل...

ہنر مند افراد کو بیرون ملک بھجوانے کا پلان طلب، مریم نواز نے ایک لاکھ نوجوانوں کی ٹریننگ کا ٹارگٹ دیدیا
لاہور (نیوز رپورٹر) پنجاب سے ہنرمند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کا پلان، وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت پنجاب سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹر پرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے ایک لاکھ ہنرمند نوجوانوں کی ٹریننگ اور جاب پلیسمنٹ کا ٹارگٹ دے دیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنرمند افرادی قوت بیرون ملک بھیجنے کے لئے جامع پلان طلب کر لیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ہنرمند نوجوانوں کو ترجیحی بنیادوں پر کاروبار کارڈ اور کاروبار فنانس لون دینے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں نجی اشتراک سے دور دراز علاقوں کے نوجوانوں کے لئے سکلز آن ویل پراجیکٹ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں پلگ اینڈ...
نیب سندھ بحریہ ٹاؤن کراچی کی تمام کمرشل پراپرٹی منجمد کردی۔ یہ بھی پڑھیں: اب بحریہ ٹاؤن کراچی کا کیا بنے گا؟ بحریہ ٹاؤن کراچی کے ایک ہزار کمرشل پلاٹس منجمد کرنے کا لیٹر جاری کر دیا گیا۔ ڈی جی نیب سندھ جاوید اکبر ریاض کی طرف سے جاری لیٹرمیں کمرشل پلاٹ کو فوری منجمد کرنے کا حکم صادر کیا گیا۔ مزید پڑھیے: ملک ریاض نے بحریہ ٹاؤن کراچی سے کتنے کھرب روپے کمائے؟ دنگ کردینے والی تفصیلات سامنے آگئیں واضح رہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے خلاف نیب کی تحقیقات جاری تھیں۔ نیب کے مطابق بحریہ ٹاون کو الاٹ شدہ زمین کے علاوہ مزید زمین پر قبضے کے بھی شواہد اکٹھے کرلیے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
اسلام آباد: وزیراعظم محمدشہبازشریف نے کہاہے کہ ایک دوسرے کی ٹانگیں نہ کھینچیں۔ سب مل کرکام کریں۔ ملک کو آگے لے کر جائیں۔ ، کہا مالی اشاریے مثبت ہیں، عالمی مالیاتی ادارے نے اعتراف کیا، کھٹن سفر ہے لیکن گھبرانے کی ضرورت نہیں ۔ ایک سال میں اپوزیشن کوئی اسکینڈل سامنے نہ لاسکی۔ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہونے کے بعد وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کابینہ میں شامل ہونے والے نئے ارکان کو خوش آمدید اور مبارکباد پیش کرتا ہوں، آج ہماری حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماہ مقدس انسانیت کی خدمت کا درس دیتا ہے، رمضان پیکج اس سال 20ارب روپے مختص...
ازبکستان، چین، افغانستان، روس اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے خاندانوں اور بچوں کا ایک گروہ امریکا سے کوسٹاریکا پہنچ گیا ہے۔ یہ غیر ملکی تارکین وطن کا پہلا گروپ ہے جسے کوسٹاریکا نے ٹرمپ انتظامیہ کے تحت حراستی مراکز میں رکھنے کی رضامندی ظاہر کی تھی، جب تک کہ ان کی اپنے اپنے وطن واپسی کے انتظامات مکمل نہیں ہو جاتے۔ خبررساں ادارے ’اے پی‘ کے مطابق 135 تارکین وطن میں سے نصف نابالغ ہیں۔کوسٹاریکا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے ذریعے ملک بدری کی کارروائیوں میں تیزی لانے کی کوششوں کے دوران تارکین وطن کے لیے ایک اسٹاپ اوور کے طور پر کام کر رہا ہے۔ کوسٹاریکا اور پاناما مل کر ایشیائی ممالک کے تارکین وطن...
میکسیکوسٹی(انٹرنیشنل ڈیسک)عام طور پر صدارت کا منصب کئی برسوں پر محیط ہوتا ہے، مگر تاریخ میں ایک ایسا منفرد واقعہ بھی پیش آیا جہاں میکسیکو کے صدر پیڈرو لاسکورین نے محض 45 منٹ کے لیے اقتدار سنبھالا اور پھر مستعفی ہو گئے۔ یہ دنیا کی مختصر ترین صدارت سمجھی جاتی ہے۔ میکسیکو کا انقلابی دور 1910 سے 1920 کے درمیان میکسیکو ایک بڑے انقلابی دور سے گزر رہا تھا، جہاں مسلسل سیاسی عدم استحکام، حکومتوں کے تختے الٹنے اور بغاوتوں کا سلسلہ جاری تھا۔ اس دوران لاکھوں افراد ہلاک ہوئے اور ملک میں انتشار کی کیفیت رہی۔ 9 فروری 1913 کو ایک نئے سیاسی بحران کا آغاز ہوا جب جنرل وکٹوریانو ہویرٹا نے صدر فرانسسکو آئی۔ مادیرو کی...
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کا بیرون ملک سفار ت خانوں کی کارکردگی بڑھانے کا ٹاسک، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خصوصی ذیلی کمیٹی قائم کر دی۔ ذیلی کمیٹی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی ہدایت پر قائم کی گئی ہے رکن قومی اسمبلی بلال اظہر کیانی آٹھ رکنی ذیلی کمیٹی کے کنوینر مقرر ، کابینہ ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق ذیلی کمیٹی جامع تجاویز اسحاق ڈارکی سربراہی میں قائم ’ریشنائلائزنگ پاکستانز مشنز اَبراڈ‘ کی مرکزی کمیٹی کو پیش کرے گی ،پاکستانی سفارت خانوں کی اصلاح اور کارکردگی بڑھانے کے لئے قائم مرکزی کمیٹی نے 15 فروری کو ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا تھا، ذیلی کمیٹی کا پہلا اجلاس جمعرات کو بلال اظہر کیانی کی...
18 فروری کی رات بلوچستان کے ضلع بارکھان میں دہشت گردوں نے 7 نہتے افراد کو بس سے اتار کر گولیاں مار کر قتل کیا، اس سے قبل مسافروں کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے گئے تھے۔ دہشتگردوں کی یہ بزدلانہ کارروائی اس بات کا ایک بار پھر ثبوت ہے کہ دہشت گرد بلوچ عوام کے دشمن ہیں، ذرائع کے مطابق بس کوئٹہ سے فیصل آباد جا رہی تھی، جس میں 45 مسافر سوار تھے جبکہ حملہ آوروں کی تعداد 10 سے 12 تھی۔ یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: بارکھان میں مسلح افراد نے بسوں سے اتار کر 7 مسافروں کو قتل کر دیا اس نوعیت کے واقعات ثابت کرتے ہیں کہ بلوچستان میں احساس محرومی اور جبر کا جھوٹا اور مصنوعی...
ویب ڈیسک: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارت نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں دہشت گردی اور ٹارگٹ کلنگز میں ملوث ہے۔ لاہور ہائیکورٹ بار میں وکلا سے خطاب کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ میری والدہ کو حال ہی میں زہر دے کر شہید کیا گیا۔ میں وکلا برادری سے گزارش کرتی ہوں کہ وہ بتائیں کہ ہائیکورٹ کے وکلا کشمیر کے لیے کیا ٹھوس اقدامات کر سکتے ہیں۔ قومی اسمبلی کے سینئیر رکن انتقال کر گئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ سفارتی کوششوں سے اب کچھ حاصل نہیں ہوگا، میں چاہتی ہوں کہ کشمیر کا مقدمہ بین الاقوامی عدالتوں میں لے جایا جائے۔ میں...
ملک ریاض پر نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس میں ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد ،ریفرنس احتساب عدالت نمبر 1راولپنڈی میں دائر کیا گیا، متعدد مقدمات میں پہلے سے زیر تفتیش محکمہ مال اور محکمہ جنگلات کے افسران کی ملی بھگت سے سرکاری زمین اور شاملات پر مشتمل دیہی رقبے بحریہ ٹاؤن کے رہائشی منصوبے مری گولف سٹی میں شامل کر نے کا الزام ، محکمہ مال کے 28 ملزمان بھی نامزد قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض کے خلاف احتساب عدالت میں نیو مری پراجیکٹ گالف سٹی ریفرنس دائر کردیا گیا جس میں ان پر ساڑھے 4 ہزار کنال سرکاری اراضی پر قبضے کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔تفصیلات کے مطابق...
بحریہ ٹا ئو ن کے چیئرمین ملک ریاض کے خلاف ایک اور ریفرنس دائر Real estate tycoon Malik Riaz waves as he leaves the Supreme Court on his contempt of court case in Islamabad June 21, 2012. Pakistan's top court stopped short of indicting the son of its chief justice and a billionaire businessman, kicking into the long grass corruption allegations that damage its credibility. In a case that has captivated the Pakistani political and media elite, Supreme Court judges asked the attorney general to investigate Arsalan Iftikhar Chaudhry, Malik Riaz and his son-in-law in corruption allegations. AFP PHOTO / Aamir QURESHI (Photo by Aamir QURESHI / AFP) WhatsAppFacebookTwitter 0 18 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 18 فروری 2025ء) کوسٹا ریکا نے پیر کو کہا کہ وہ امریکہ سے ایسے غیرقانونی تارکین وطن کو وصول کرنے کے لیے تیار ہے جو دوسرے ممالک کے شہری ہوں۔ اس سے قبل پاناما اور گوئٹے مالا نے بھی ایسا کرنے کی پیشکش کی تھی۔ ملک کے صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وسطی ایشیا اور بھارت سے 200 تارکین وطن بدھ کو امریکہ سے ایک تجارتی پرواز کے ذریعے پہنچیں گے۔ پاکستانیوں سمیت سو سے زائد تارکین وطن امریکہ سے ملک بدر اس معاملے پر تبصرہ کرنے کی درخواست پر بھارتی وزارت خارجہ کی طرف سے اب تک کوئی جواب نہیں آیا۔ فوری طور پر یہ بھی معلوم نہیں...
گلبرگ ٹائون کے تحت میٹرک و انٹر کے طلبہ و طالبات کی حوصلہ افزائی کیلیے منعقدہ تقریب’’ شائننگ اسٹار ٹیلنٹ ایوارڈز‘‘ سے امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، جماعت اسلامی کے نائب امیر واپوزیشن لیڈر کے ایم سی سیف الدین ایڈووکیٹ، امیر ضلع گلبرگ وسطی کامران سراج، ٹائون چیئرمین نصرت اللہ خطاب کررہے ہیں ، دوسری جانب پوزیشن ہولڈرز طالبہ کو لیپ ٹاپ کاتحفہ دیا جارہاہے کراچی (اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ وطن عزیز میں محنتی و باصلاحیت لوگوں کی کمی نہیں بلکہ دیانت دار و اہل قیادت کی کمی ہے جوان باصلاحیت لوگوں کا ہاتھ تھام کر انہیں آگے لائے اور ملک و قوم کو تعمیر و ترقی کی راہ...
فوٹو: اسکرین گریب معروف صنعت کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ ٹاسک فورس نے پراپرٹی سیکٹر نہیں، بلکہ تعمیرات کے شعبے میں معاشی نمو تیز کرنے پر بات کی ہے، ہماری توجہ پلاٹوں کی خریداری بڑھانے پر نہیں۔جیو نیوز کی خصوصی ٹرانسمیشن ’پاکستان کےلیے کر ڈالو‘ میں پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک، معروف صنعت کار محمد علی ٹبا اور معروف صنعت کار عارف حبیب نے بھی اظہار خیال کیا۔ ہمیں معاشی نمو کی طرف جاتے ہوئے احتیاط کرنی چاہیے، راشد لنگڑیالچیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) راشد لنگڑیال نے اعتراف کیا ہے کہ ہم غلط سائیڈ پر جاچکے ہیں، ٹیکس شرح کم کرنی چاہیے۔ عارف حبیب کا کہنا تھا کہ انڈسٹری سے زیادہ...
مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025ء جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان غیرمعمولی تبدیلی کے عمل سے گزر رہا ہے۔ ورلڈ اکنامک فورم کے ’یواکنامک اینڈ سوسائٹیز پلیٹ فارم‘ کے کنٹری پارٹنر مشعل پاکستان نے پاکستان ریفارمز رپورٹ 2025 کا باضابطہ اجرا کر دیا ہے جو مارچ 2024 میں حکومت سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف حکومت کی جانب سے نافذ کی گئی 120 سے زائد کلیدی اصلاحات کو دستاویزی طور پر پیش کرنے والی اپنی نوعیت کی پہلی رپورٹ شمار کی جاتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میری ٹائم سیکٹر کا اصلاحاتی منصوبہ، پاکستان میری ٹائم اینڈ سی پورٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری رپورٹ جنوری 2024 سے جنوری 2025 کے آخر تک کے دورانیے کا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 13 فروری 2025ء) ملک ریاض کے اس اعلان سے جہاں پراپرٹی کی خریداروں میں ہلچل دیکھی جا رہی ہے، وہیں پاکستان میں ان کے خلاف نئے مقدمات بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اب اطلاعات ہیں کہ حکومت ان کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے اور ساتھ ہی متحدہ عرب امارات سے انہیں ڈی پورٹ کروا کر پاکستان لانے کے لیے بات چیت بھی کی جا رہی ہے۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ ملک ریاض اپنے خلاف جاری مقدمات کی سماعت سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔ پاکستان کے قومی احتساب بیورو نیب نے اپنی ایک پریس ریلیز میں نہ صرف متحدہ عرب امارات میں ملک ریاض کے اس نئے...
حمائمہ ملک کو بھائی فیروز خان کے حالیہ تنازع پر ان کی حمایت میں سامنے آنا مہنگا پڑ گیا، سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔ فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اداکارہ حمائمہ ملک نے بھی ویڈیو جاری کردی۔اداکارہ نے اپنی ویڈیو میں کہا کہ چاہے یوٹیوبر ہو، ٹک ٹاکر یا اداکار میڈیا کسی کو اسٹار نہیں بناتا، عوام اور مداح انہیں اسٹارز بناتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ میڈیا ہمیں عوام تک پہنچانے کا صرف ایک ذریعہ ہے۔اسی حوالے سے حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک پول بھی کروایا تھا۔ پول میں انہوں نے اپنے...
پاکستانی اداکار فیروز خان کی ایک پریس کانفرنس میں تاخیر سے آمد کے بعد خاتون صحافی سے تلخ کلامی کی ویڈیو وائرل ہونے پر ان کی بہن اور معروف اداکارہ، حمائمہ ملک، بھائی کے حق میں سامنے آگئیں۔ حمائمہ ملک نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ایک ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ عام طور پر ایسی باتیں نہیں کرتیں، لیکن آج وہ یہ کہنا چاہتی ہیں کہ چاہے کوئی اداکار ہو، سلیبرٹی ہو، یوٹیوبر یا ٹک ٹاکر، میڈیا انہیں اسٹار نہیں بناتا۔ View this post on Instagram A post shared by HUMAIMA MALICK (@humaimamalick) انہوں نے مزید وضاحت کی کہ میڈیا صرف ایک ذریعہ ہے جس کے ذریعے وہ لوگوں تک پہنچتے ہیں، جبکہ...
بحریہ ٹاؤن کراچی کی غیر قانونی منتقلی کیسے ہوئی اور یہ معاملہ اتنے برس بعد نیب کو کیوں یاد آیا؟ سپریم کورٹ میں 460 ارب روپے کی ادائیگی کس زمرے میں آتی ہے؟ یہ اور اس سے جڑے بہت سے سوالوں کے جواب امید ہے اس تحریر میں مل سکیں۔ یہ بھی پڑھیں:اب بحریہ ٹاؤن کراچی کا کیا بنے گا؟ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے پیش رفت یہ سامنے آئی ہے کہ نیب نے ریفرنس احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو جمع کرادیا ہے۔ اس ریفرنس میں سرِ فہرست بحریہ ٹاؤن ٹائیکون ملک ریاض حسین کا نام شامل ہے۔ دیگر ناموں میں ملک ریاض حسین کے فرزند احمد علی ریاض، زین ملک، بحریہ ٹاؤن پرائیویٹ لمیٹڈ، اس وقت...
ایلون مسلک کے 120اسٹار لنک سیٹلائٹ گر کر تباہ ،120 سے زائد سیٹلائٹس زمین کی طرف گرتے دیکھے گئے جس سے آسمان میں روشنی کے گولے بنے۔’اسپیس ایکس‘ کے اسٹار لنک سیٹلائٹس کی بڑی تعداد میں خلا سے زمین کی فضا میں دوبارہ داخل ہونے اور جل کر ختم ہونے کے باعث ماہرین تشویش کا شکار ہیں۔ جنوری 2025 میں ہی 120 سے زائد سیٹلائٹس زمین کی طرف گرتے دیکھے گئے، جس سے آسمان میں روشنی کے گولے بنے، لیکن اس کے ساتھ ہی ماحولیاتی خطرات میں بھی اضافہ ہوا ہے۔ روزانہ چار سے پانچ سیٹلائٹس ریٹائر ہورہے ہیں ماہر فلکیات جوناتھن میک ڈویل کے مطابق، اسٹار لنک سیٹلائٹس کے دوبارہ داخلے کی شرح میں غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں...

فروغ پزیر سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور حکومتی پالیسیاں پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات کو بڑھا رہی ہیں. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔03 فروری ۔2025 ) متعدد عوامل بشمول ہنرمند افرادی قوت، لاگت کے فوائد، فروغ پزیر سٹارٹ اپ ایکو سسٹم اور معاون حکومتی پالیسیاں پاکستان کی ڈیجیٹل برآمدات کی ترقی کو آگے بڑھا رہی ہیں ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ پالیسی انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ ریسرچ فیلو احد نذیر نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ ملک کا آئی ٹی سیکٹر ایک قابل ذکر تبدیلی کا سامنا کر رہا ہے جو عالمی ڈیجیٹل برآمدات میں خود کو ایک اہم ملک کے طور پر کھڑا کر رہا ہے 241ملین سے زیادہ آبادی کے ساتھ ملک آئی ٹی پیشہ ور افراد پر فخر کرتا ہے جس میں سالانہ تقریبا 20,000 سے 25,000 گریجویٹس...
٭احتساب عدالت کے25فروری کے لیے نوٹس ،ملزمان میں بحریہ ٹاؤن کے افسران بھی شامل ٭بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے الزام میں نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے (جرأت نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) کراچی نے بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور علی ریاض سمیت 33 ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں ریفرنس دائر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت نے ملزمان کو 25 فروری کے لیے نوٹس جاری کر دیے ، ملزمان میں بحریہ ٹاؤن کے افسران بھی شامل ہیں۔بحریہ ٹاؤن کے خلاف سرکاری زمین پر غیرقانونی قبضے کے الزام پر نیب ریفرنس دائر کیا گیا ہے ، ریفرنس میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ میں کرائی جانے والی یقین دہانی...
وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک —فائل فوٹو وزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے جمہوریت پر یقین نہیں رکھتے، انتشتار چاہتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ ہم نے کمیٹی تحلیل نہیں کی، 2 دن تک دیکھیں گے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے ایک دوسرے پر تحفظات بھی ہیں۔ اپوزیشن لیڈر کی مارشل لاء سے متعلق بات درست نہیں، عقیل ملکوزیراعظم کے مشیر قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ... عقیل ملک نے مزید کہا کہ پیکا ایکٹ پر حکومت کو کسی چیز کی جلدی نہیں جبکہ ہم نے صحافی برادری کو...
نیب کا ملک ریاض کی حوالگی کیلئے متحدہ عرب امارات سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کو متحدہ عرب امارات سے وطن واپس لانے کا عمل شروع کر دیا، نیب حکام نے ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ملک کی حوالگی کے لیے اماراتی حکام سے رابطہ کرلیا ۔ نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق معاملے سے آگاہ نیب کے ایک ذرائع نے بتایا کہ پراپرٹی ٹائیکون کو بین الاقوامی انسداد منی لانڈرنگ قوانین اور ویانا کنونشن کے تحت متحدہ عرب امارات سے ملک بدر کروایا جائے گا۔ نیب نے متحدہ عرب امارات کے حکام سے ملک...
پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض کے خلاف قومی احتساب بیورو (نیب) کے متحرک ہونے کے بعد بحریہ ٹاؤن کے پاکستان بھر میں موجود پراجیکٹس پر تلوار لٹکنے لگی ہے۔ ملک میں کم و بیش 7 برسوں سے زوال پزیر پراپرٹیز کے کاروبار میں مندی کے اثرات بالآخر ختم ہوتے دکھائی دے رہے ہیں اور رئیل اسٹیٹ کا کاروبار پھر سے سر اٹھانے لگا ہے لیکن بحریہ ٹاؤن کراچی میں صورتحال اس کے برعکس ہے۔ پراپرٹی کی قیمتیں سر اٹھانے ہی والی تھیں کہ نیب کے بحریہ ٹاؤن دبئی سے متعلق بیان اور اس پر ملک ریاض کے ردعمل نے بحریہ ٹاؤن کو بڑا دھچکا دیدیا ہے۔ بحریہ ٹاؤن میں پراپرٹی کے مالک اور رئیل اسٹیٹ کے کاروبار سے منسلک عبدالجلیل خان...
فیصل آباد (کامرس ڈیسک ) پاکستان ٹیکسٹائل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن نے ملک کی اقتصادی ترقی و معاشی استحکام کیلئے گیس و بجلی کی مسلسل فراہمی کی اپیل کی ہے۔ پٹیا کے قائد سہیل پاشانے ٹیکسٹائل انڈسٹری کی ملکی معیشت میں اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ مجموعی صنعتی پیداوار کا 60 فیصد ٹیکسٹائل انڈسٹری سے حاصل ہوتا ہے جبکہ ملک میں 40 فیصد افرادی قوت کو روزگار فراہم کرنے اور ملک کیلئے 50 فیصد قیمتی زرمبادلہ کمانے والی یہ صنعت معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کی معاشی خوشحالی کیلئے ٹیکسٹائل کی صنعت کو رواں دواں رکھنا ضروری ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ ٹیکسٹائل انڈسٹری کیساتھ ترجیحی سلوک کرتے ہوئے برآمدکنندگان کو برآمدی...
میڈیا سے گفتگو میں سربراہ ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ایک یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، جو سراسر زیادتی ہے، اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان کی نسبت کی وجہ سے سزا سنائی گئی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ یہ ملک سیاست دان نے بنایا تھا اور بچائیں گے بھی سیاست دان ہی، غیر سیاسی قوتوں کے فیصلوں نے ہمیشہ اس ملک کو نقصان پہنچایا ہے۔ عمران خان کے خلاف بےبنیاد کیسز بنائے گئے ہیں، ایک یونیورسٹی بنانے پر سزا سنائی گئی، جو سراسر زیادتی ہے، اُن کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو عمران خان کی...
لاہور ( مانیٹرنگ ڈ یسک ) ملک میں مہنگی بجلی و کاروباری مشکلات کے باعث ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ مہنگی بجلی اور کاروباری مشکلات کی وجہ سے ملک میں ٹیکسٹائل انڈسٹری کے 33 فیصد یونٹ بند ہو چکے ہیں، یعنی پاکستان کی 568 ٹیکسٹائل ملز میں سے 187 اب بند ہوچکی ہیں، ان میں سب سے زیادہ ملز پنجاب میں بند ہوئیں صوبے میں 147 ٹیکسٹائل ملز بندش کا شکار ہوئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ اور بلوچستان میں 54 ملز بند ہوئی ہیں تو خیبرپختونخوا میں 6 ملز بند ہو چکی ہیں، شہروں کے لحاظ سے جائزہ لیا جائے تو قصور میں سب سے زیادہ 47 اور ملتان میں...
معروف پراپرٹی ٹائیکون اور بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض ان دنوں دبئی موجود ہیں، اور دنیا بھر میں ان کے دبئی پراجیکٹ کے چرچے ہیں۔ ملک ریاض نے اس سے قبل برطانیہ میں مہنگی پراپرٹی خریدنے کی کوشش کی جس میں ناکامی کے بعد انہوں نے متحدہ عرب امارات کا رخ کیا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آخر ان کے پاس اتنی بھاری رقم کہاں سے آگئی کہ وہ دبئی میں اپنا ہاؤسنگ پراجیکٹ لانچ کرنے جارہے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کراچی کے حوالے سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کرائے گئے ریکارڈ سے بہت کچھ سامنے آگیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن کی جانب سے 460 ارب روپے میں سے کتنی رقم وفاق اور کتنی سندھ...
اسلام آباد: چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض نے کہا ہے کہ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہ فیصلہ ہے، چاہے جتنا مرضی ظلم کر لو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا!۔ زرائع کے مطابق ملک ریاض نے کہا کہ پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں، قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا، عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا، مجھے اللہ نے استقامت دی اور اپنے ممبرز سے کیے وعدے وفا کیے۔ انہوں نے کہا کہ ان گنت رکاوٹوں، سرکاری بیلک میلنگ نے بعض اوقات وعدوں کی تکمیل میں تعطل پیدا کیا، لیکن میرے رب نے ہمیشہ مجھے سرخرو کیا، سالوں کی...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔22 جنوری ۔2025 )نیب نے عوام کو بحریہ ٹاﺅن کے دبئی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ ملک ریاض کے دبئی اپارٹمنٹس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے خلاف منی لانڈرنگ قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی. نیب کی جانب سے جاری اعلامیہ میں واضح کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاﺅن کے مالک کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں نیب کے پاس مضبوط شواہد ہیں کہ ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاﺅن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں نہ صرف سرکاری، بلکہ نجی اراضی پر بھی قبضہ کرکے بغیر اجازت ہاﺅسنگ...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔ نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پر...
پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ چاہے جتنا مرضی ظلم کرلو، ملک ریاض گواہی نہیں دے گا۔ میرا کل بھی یہ فیصلہ تھا، آج بھی یہی فیصلہ ہے۔ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض حسین نے جو ایک عرصہ سے دوبئی میں مقیم ہیں، گزشتہ روز پاکستان کے قومی احتساب بیورو کی طرف سے جاری کردہ ایک انتباہ کا جواب سماجی رابطے کی سائٹ’ ایکس‘ پر ایک پوسٹ میں دیا ہے، جس میں ان کا کہنا ہے کہ ’پاکستان میں کاروبار کرنا آسان نہیں ہے۔ قدم قدم پر رکاوٹوں کے باوجود 40 سال خون پسینہ ایک کرکے اللہ کے فضل سے بحریہ ٹاؤن بنایا اور عالمی سطح کی پہلی ہاؤسنگ کا پاکستان میں آغاز ہوا۔ مجھے اللہ نے استقامت...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے کہا ہے کہ پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکا دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر تفتیش ہیں، عوام بحریہ ٹاؤن کے دبئی پروجیکٹ میں سرمایہ کاری نہ کریں، حکومت قانونی طریقے سے ملک ریاض کی حوالگی کے لیے متحدہ عرب امارات کی حکومت سے رابطہ کر رہی ہے ۔تفصیلات کے مطابق نیب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نیب کے پاس بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے خلاف سرکاری اور نجی زمینوں پر قبضے کے مضبوط شواہد موجود ہیں۔نیب کے مطابق ملک ریاض اور ان کے ساتھیوں نے بحریہ ٹاؤن کے نام پر کراچی، تخت پڑی راولپنڈی اور نیو مری میں زمینوں پر قبضے کیے ، ملک...
قومی احتساب بیورو (نیب) نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض کے کسی بھی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری منی لانڈرنگ کے زمرے میں آئےگی، کیونکہ ان کے خلاف فراڈ اور دھوکہ دہی کے کئی مقدمات زیرتفتیش ہیں۔ نیب کے ترجمان نے کہاکہ نیب عوام الناس کو دھوکہ دہی اور جعلسازی کے ذریعے لوگوں سے ناجائز ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر دن رات پیسے بٹوڑنے والے عناصر کے متعلق آگاہ کرتا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں بحریہ ٹاؤن پشاور: زمینی بے ضابطگیوں پر ملک ریاض کے خلاف مقدمہ درج ترجمان نے کہاکہ نیب کے پاس اس وقت بحریہ ٹاؤن کے مالک ملک ریاض اور دیگر افراد کے خلاف دھوکہ دہی اور فراڈ کے کئی مقدمات زیر...

کیا واقعی ثانیہ مرزا کو شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی ٹائیکون عدیل ساجن کی شکل میں نیا پیار مل گیا؟ تہلکہ خیز خبر
ابوظہبی (نیوز ڈیسک) ہندوستانی سابق پیشہ ور ٹینس کھلاڑی ثانیہ مرزا مبینہ طور پر پاکستانی سابق کرکٹر شعیب ملک سے علیحدگی کے بعد متحدہ عرب امارات میں مقیم تاجر عادل ساجن سے مل رہی ہیں۔نجی چینل کے مطابق ثانیہ مرزا، جو اپنے بیٹے کے ساتھ دبئی میں ہے، اب ایک بار پھر خبروں میں ہے، کیونکہ اسے عادل ساجن کے ساتھ جوڑا جارہاہے – ساجن ایک مشہور ارب پتی ہیں جو حال ہی میں شارک ٹینکس میں بھی شامل ہے۔ ان کے مبینہ تعلقات کے بارے میں گونج اس وقت شدت اختیار کر گئی جب عادل خلیجی ملک میں ثانیہ کے ولا کو ڈیزائن کرنے پر کام کر رہا ہے، جس کی وجہ سے ان کے تعلقات بڑھ رہے...
جو بات شاہزیب خانزادہ اور دیگر لوگوں کے تجزیوں میں نہیں بتائی جاتی، وہ یہ ہے کہ یہ کیس اصل میں ’القادر ٹرسٹ‘ کیس نہیں، بلکہ بحریہ ٹاؤن کے خلاف کیس کا تسلسل ہے اور اسی کیس سے نکلا ہوا معاملہ ہے۔ معاملے کی اصل نوعیت یہ ہے کہ بحریہ ٹاؤن نے ملیر کراچی سمیت دیگر کئی علاقوں میں بہت ساری زمینیں انتہائی کم قیمت پر لی حاصل کر لیں تو معاملہ سپریم کورٹ جا پہنچا، پھر ایک سمجھوتے کے نتیجے میں بحریہ ٹاؤن مخصوص شرائط پر ایک مخصوص رقم قسطوں میں ادا کرنے پر راضی ہوا۔ قسطوں کی یہ ادائیگی سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں ہوتی تھی اور اس معاملے کی نگرانی کے لیے ایک مستقل بینچ بھی بنایا...