2025-07-25@23:30:15 GMT
تلاش کی گنتی: 1317

«میں اعلی سطح پر تبادلے»:

    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2025ء) ایوان بالا نے پارلیمنٹیرنزکو حکومتی افسران اور آئینی اداروں کے سربرہان سے کم درجہ ملنے کے معاملے کو کمیٹی کے سپرد کردیا۔(جاری ہے) جمعہ کو ایوان بالا میں سینیٹر انوشہ رحمن نے ضمنی سوال کرتے ہوئے کہاکہ پارلیمنٹیرنز جو آئین بناتے ہیں ان سی59افسران کا استحقاق زیادہ ہے انہوں نے کہاکہ کس دن کیبنٹ ڈویڑن نے تمام پارلیمنٹیرنز کو تقریب میں بلایا ہے انہوں نے کہاکہ یہ اختیار کس کے پاس ہے کہ پارلیمنٹیرینز کا درجہ 60ویں نمبر پر ہے جس پر وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہد ری نے کہاکہ یہ معاملہ بہت پرانا ہے اور اس کیلئے ایک کمیٹی بنائی گئی ہے جو دوبارہ غور کر...
    پی پی رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ جنرل باجوہ نے پارلیمان میں 342 میں سے 340 ووٹ لے کر ریکارڈ قائم کیا۔ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا کہ میاں اظہر وضع دار اور سادہ تھے ۔ انہوں نے آخری وقت میں بھی اپنی جماعت سے وفاداری دکھائی ۔ انہوں نے کہا کہ حماد کے لیے آسان نہیں تھا، تب میاں اظہر نے سیاستدانوں کو سیاست کر کے سبق دیا ۔ انہوں نے بتایا کہ جس وقت جینا مشکل ہو اس وقت سیاست کی ۔ بہت مجبوریاں آئیں لیکن  انہوں نے ساتھیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا ۔ اعتزاز احسن نے کہا کہ سیاست حالات کُول کرنے کا حکومت...
      فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے اعلان کیا ہے کہ فرانس رواں سال ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران فلسطین کو باضابطہ طور پر ایک خودمختار ریاست کے طور پر تسلیم کرے گا۔ عالمی خبر رساں اداروں کے مطابق، صدر میکرون نے فلسطینی صدر محمود عباس کو ایک خط کے ذریعے اس فیصلے سے آگاہ کیا ہے۔ اپنے خط میں انہوں نے واضح کیا کہ فرانس مشرق وسطیٰ میں ایک پائیدار اور منصفانہ امن کے قیام کے لیے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرے گا۔ صدر میکرون کے مطابق یہ اقدام اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر ستمبر میں رسمی طور پر پیش کیا جائے گا۔ فرانس وہ پہلا بڑا مغربی ملک بننے جا رہا...
    وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ پنجاب انٹرن شپ پروگرام کا دوسرا فیز شروع ہو گیا۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ 2 ہزار ایگریکلچر گریجویٹ انٹرنز کو ماہانہ 60 ہزار روپے وظیفہ ملے گا۔ان کا کہنا ہے کہ ایگریکلچر انٹرن شپ پروگرام کےلیے ہر ضلع میں کوٹہ مقرر کر دیا۔ پانی آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: مریم نواز وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پانی زندگی کی علامت اور آئندہ نسلوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے۔ پنجاب کی وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں کسان کارڈ پروگرام نے کامیابی کے نئے ریکارڈ قائم کر دیے۔انہوں نے کہا ہے کہ گرین ٹریکٹرز اور ٹیوب...
    ساڑھے 3 ارب کی کرپشن کے بدلے تقریبا ڈیڑھ ارب واپسی، کوہستان کرپشن اسکینڈل میں نیب نے بڑی پلی بارگین منظور کر لی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کوہستان میں اربوں روپے کی کرپشن کے بڑے اسکینڈل میں نیب نے اہم پیش رفت کرتے ہوئے مرکزی ملزم محمد ایوب کی پلی بارگین کی درخواست منظور کر لی ہے، نیب ذرائع کے مطابق پلی بارگین کے تحت ملزم ایک ارب 45 کروڑ روپے کی رقم واپس کرنے پر رضامند ہوا ہے، جس کی منظوری چیئرمین نیب کی جانب سے دے دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق محمد ایوب پر مجموعی طور پر 3 ارب 45 کروڑ روپے کی بینک ٹرانزیکشنز کا الزام ہے۔ تحقیقات میں یہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا ہے کہ امید ہے کہ جن پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزا ملی ہے انہیں اوپر کی عدالتوں سے ریلیف ملے گا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ساتھ بیٹھیں اور مذاکرات کریں، پی ٹی آئی سے کوئی بات نہیں کر رہا، وہ احتجاج نہیں کریں گے تو اور کیا کریں گے؟، ان کے پاس سوائے احتجاج کے اور کوئی رستہ نہیں چھوڑا جا رہا۔ اسد عمر نے کہا کہ تحریک انصاف کے لوگوں کو سزائیں ہو رہی ہیں، جن لوگوں کو سزائیں ہوئیں میں ان سب کو...
    فائل فوٹو کینٹ کچہری لاہور کی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر اسلام آباد پولیس پر مبینہ حملے کے مقدمے میں عمران خان اور شبلی فراز کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری کردیے۔عدالت نے بانی پی ٹی آئی کو طلبی کے سمن بذریعہ جیل روبکار جاری کردیے ہیں۔ اس حوالے سے عدالت مزید سماعت 30 جولائی کو کرے گی۔علم میں رہے کہ اس معاملے کا تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 25 جولائی 2025ء) فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے اعلان کیا کہ ان کا ملک جلدی ہی باضابطہ فلسطین کو بطور ایک ریاست کے تسلیم کر لے گا۔ ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں فرانس کے صدر نے کہا کہ اس کا باقاعدہ اعلان نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ فرانس دنیا کے بڑے صنعتی ممالک جی سیون گروپ کا ایک رکن ہے اور اگر اس نے اس پر عمل کیا تو وہ ایسا کرنے والا گروپ کا پہلا ملک ہو گا۔ اس گروپ میں فرانس کے ساتھ امریکہ، برطانیہ، اٹلی، جرمنی، کینیڈا اور جاپان بھی شامل ہیں۔ فرانسیسی صدر نے کیا کہا؟ جمعرات کے روز...
     پرنس ولیم کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے بڑے بیٹے پرنس جارج کی بورڈنگ اسکول منتقلی کے فیصلے پر شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہیں۔ ’ریڈار‘ ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے ایک شاہی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ’کیٹ اس بات پر دل شکستہ ہیں کہ پرنس جارج کو ایک اعلیٰ درجے کے پرائیویٹ اسکول میں بھیجا جارہا ہے جو کئی میل دور واقع ہے۔‘ یہ بھی پڑھیں: شہزادے جارج کی سالگرہ، شہزادی شارلٹ کو بھی اہم ذمہ داری مل گئی کیٹ مڈلٹن جو حال ہی میں پرنس جارج کی 12ویں سالگرہ منا چکی ہیں، اپنے بیٹے کو خود سے دور بھیجنے کے حق میں نہیں ہیں، وہ چاہتی تھیں کہ جارج ان کے قریب رہے اور وہ اس...
    تھائی لینڈ نے کمبوڈیا پر شہری علاقوں پر راکٹ برسانے کا الزام عائد کرتے ہوئے فضائی حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے کمبوڈیا میں صرف ملٹری اہداف کو نشانہ بنایا ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ فضائی حملے اُن راکٹس حملوں کا جواب ہے جو کمبوڈیا نے ہمارے شہری علاقوں میں کیے۔ تھائی لینڈ کی وزارت صحت کے مطابق کمبوڈیا کے ان حملوں میں کم از کم 12 افراد ہلاک ہوئے ہیں جن میں 11 عام شہری اور ایک فوجی شامل ہے۔ خیال رہے کہ یہ حملے اس واقعے کے ایک دن بعد کیے گئے ہیں جب ایک تھائی فوجی سرحد...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہائر ایجوکیشن سے متعلق ایک اہم اجلاس ہوا جس میں پنجاب کی تعلیمی اداروں میں اصلاحات اور معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کئی اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں جی سی یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج برائے خواتین یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کو ماڈل تعلیمی ادارے بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ برطانیہ، کوریا اور قازقستان سمیت متعدد غیر ملکی یونیورسٹیوں نے پنجاب میں کیمپس بنانے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔ ان یونیورسٹیوں میں یونیورسٹی آف لندن، یونیورسٹی آف برنل، یونیورسٹی آف گلاسیسٹرشائر اور یونیورسٹی آف لِیسٹر شامل ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے اس...
     سٹی 42: چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس ، سکیورٹی اور کار پارکنگ کے حوالے سے بڑے فیصلے کیے گئے  چیئرمین سی ڈی اے  نے اسلام آباد میں داخلے کیلئے ایم ٹیگ لازمی قرار دے دیا گیا ،ایم ٹیگ کے بغیر کسی گاڑی کو اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ،رش والے علاقوں میں پارکنگ فیس زیادہ ہوگی ۔  چیئرمین سی ڈی اے  محمد علی رندھاوا کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں پارکنگ میٹرز اور کیو آر کوڈز کا استعمال متعارف کروایا جائے گا،پارکنگ کی ادائیگی اب کیش لیس ہوگی جس  میں موبائل ایپ اور QR کوڈز کا استعمال ہو گا ۔سی...
    بانی ٹی آئی کی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، غیر قانونی فیصلے واپس لینا ہونگے، وزیر اعلی خیبرپختونخوا WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیتے ہوئے 5اگست سے حقیقی آزادی کی تحریک شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔علی امین گنڈا پور نے اپنے بیان میں کہا کہ بانی ٹی آئی عمران خان کی غیر قانونی اور غیر آئینی گرفتاری اور سزا کو نہیں مانتے، سزائیں عوام کی رائے اور آئین پر حملہ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ تمام کیے گئے غیر قانونی فیصلوں کو واپس لینا ہو گا، پی ٹی آئی کو ختم...
    نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک 61 سالہ شخص ایم آر آئی مشین کی شدید مقناطیسی کشش کی وجہ سے جان کی بازی ہار گیا۔ واقعہ ویسٹ بری کے ناساؤ اوپن ایم آر آئی سینٹر میں پیش آیا۔ رپورٹس کے مطابق کیتھ کیلسٹر نامی شخص کی اہلیہ ایڈرین کیلسٹر گھٹنے کا ایم آر آئی اسکین کروا رہی تھیں، جب انہوں نے اسکین کے بعد اپنے شوہر سے مشین سے اٹھنے میں مدد مانگی۔ کیتھ جیسے ہی ایم آر آئی روم میں داخل ہوئے، ان کے گلے میں موجود بھاری میٹل چین ایم آر آئی مشین کے مقناطیسی میدان میں کھنچتی چلی گئی اور وہ مشین سے جا ٹکرائے۔ عینی شاہدین کے مطابق روم...
    سپریم کورٹ نے  چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس کا فیصلہ جاری کردیا ،سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ کسی بھی عدالتی فیصلے پر اپیل یا نظرثانی کی درخواست دائر ہونے سے اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں رکتا ۔چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے چیف لینڈ کمشنر پنجاب بنام ایڈمنسٹریٹو اوقاف ڈیپارٹمنٹ بہاولپور کیس میں  فیصلہ جاری کیا۔ مقدمہ لاہور ہائی کورٹ کے ایک دہائی پرانے فیصلے سے متعلق تھا جس میں ریونیو حکام کو معاملہ قانون کے مطابق دوبارہ دیکھنے کی ہدایت دی گئی تھی۔عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ واضح ہدایات کے باوجود ڈپٹی لینڈ کمشنر بہاولپور نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے خود تسلیم...
    پاور ڈویژن نے آڈٹ رپورٹ 24-2023 کے حوالے سے میڈیا میں آنے والی خبروں پر وضاحت جاری کرتے ہوئے اسے ایک سال پرانا قرار دیا ہے جس کا موجودہ حکومت کے دور سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ترجمان پاور ڈویژن نے کہا کہ رپورٹ کو حالیہ اقدامات اور اصلاحات کے تناظر میں دیکھنا درست نہیں ہوگا کیونکہ یہ رپورٹ سابقہ ادوار کے حوالے سے ہے اور ابھی ابتدائی مراحل میں ہے۔ ’آڈٹ رپورٹ پر مزید دستاویزات اور شواہد پیش کیے جائیں گے، اور یہ رپورٹ مختلف فورمز پر جانچ اور تجزیے کے عمل سے گزرے گی۔‘ یہ بھی پڑھیں: پاور ڈویژن اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کا ہر ملازم ماہانہ کتنی مفت بجلی حاصل کررہا ہے؟ ترجمان نے کہا کہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ: سی ڈی اے کی تحلیل کا فیصلہ برقرار، فوری معطلی کی استدعا مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کی تحلیل کے فیصلے پر فوری حکم امتناع کی استدعا مسترد کردی اور انٹراکورٹ اپیل سماعت کیلئے منظورکرلی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کے فیصلے کو فوری طور پر معطل کرنے کی استدعا مسترد کر دی، تاہم اس فیصلے کے خلاف دائر انٹراکورٹ اپیل کو باقاعدہ سماعت کے لیے منظور کر لیا گیا ہے۔جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے جسٹس محسن اختر کیانی کے فیصلے کو فوری معطل کرنے سے انکار کرتے ہوئے سی ڈی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری کو ختم کرنے کی خبروں کی تصدیق کر دی۔ قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہوا جس دوران سیکرٹری پاور ڈویژن نے بریفنگ دی۔  سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان کے 58 فیصد صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں جنہیں حکومت بجلی کے بل میں 60 فیصد تک سبسڈی دیتی ہے، گزشتہ چند سالوں میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ حکومت پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری ختم کرنے پر کام کر رہی ہے، مستقبل میں بی آئی ایس پی کی بنیاد پر محفوظ بجلی صارفین کا تعین کیا جائے گا اور...
    دوسرا ٹی 20،بنگلا دیش نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دیکر سیریز جیت لی WhatsAppFacebookTwitter 0 22 July, 2025 سب نیوز ڈھاکہ(سب نیوز)دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلا دیش نے پاکستان کو 8 رنز سے شکست دے کر تین میچز کی سیریز 0-2 سے جیت لی۔میر پور میں کھیلے گئے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کی ٹیم 134 رنز کے تعاقب میں 20ویں اوور میں 125 رنز بنا کر آوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے فہیم اشرف 51 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ عباس آفریدی 19، احمد دانیال 17، خوشدل شاہ 13، کپتان سلمان آغا 9، فخر زمان 8، صائم ایوب 1 جبکہ محمد حارث، محمد نواز اور حسن نواز کھاتا کھولے بغیر پویلین لوٹے۔بنگلا دیش...
    کراچی: سندھ بھر کے سرکاری کالجوں میں تعلیمی سال 26-2025 کے لیے داخلوں کا مرحلہ مکمل ہوگیا اور گزشتہ برس کے مقابلے میں 30 فیصد زیادہ داخلے ہوئے۔ نئے تعلیمی سال کے لیے کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 69 ہزار 923 طلبہ نے مختلف کالجوں میں داخلہ حاصل کیا، جو کہ گزشتہ سال کے مقابلے میں تقریباً 30 فیصد زیادہ ہے۔ سندھ بھر میں رواں سال گیارہویں جماعت کا سیشن 5 اگست کو شروع کیا جا رہا ہے، اس مرتبہ کمپیوٹر سائنس سب سے مقبول فیکلٹی رہی، پہلی بار داخلے کے لیے طلبہ کو فیکلٹی اور کالج تبدیل کرنے کا موقع بھی دیا گیا، پرنسپلز کو داخلے کی تبدیلی، کلیم اور...
    واقعے کے بعد 40 سے زائد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جا سکی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں چوری کی واردات میں چور بجلی کی ٹرانسمیشن لائن ہی لے اُڑے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور میں موٹروے ناردرن بائی پاس کے قریب بجلی کی ٹرانسمیشن لائن کی انوکھی چوری نے حکام کو حیران کر دیا، جہاں نامعلوم چور 11 ہزار Kv کی قیمتی بجلی کی لائن چرا کر لے گئے، جس کے باعث دوران پور فیڈر سے بجلی کی ترسیل مکمل طور پر بند ہوگئی۔ واقعے کے بعد 40 سے زائد علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں اور 12 گھنٹے گزر جانے کے باوجود بجلی بحال نہیں کی...
    فائل فوٹو۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ موقع نہیں ملے گا تو کھلاڑی صلاحیت کیسے منوائے گا، والدین سے کہتا ہوں کہ اپنے بچوں کو اسپورٹس مین ضرور بنانا ہے۔ پشاور میں اسپورٹس ہیروز ایوارڈ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ اسپورٹس مین چیمپئنز ہوتے ہیں جو جیتتے ہیں یا سیکھتے ہیں، صوبہ بھر سے اسپورٹس ٹیلنٹ سامنے آیا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ ایک بات کہتے ہیں کہ ہار نہیں ماننا ہے، جو ہار نہیں مانتا جیت اُسی کی ہوتی ہے، اسپورٹس کے ذریعے ملک اورعلاقے کا نام روشن کرنا ہے۔انھوں نے کہا کہ جو بھی بچہ یا بچی انٹرنیشنل ایوارڈ یافتہ ہوگا انہیں 50 ہزار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سیکرٹری پاور ڈویژن نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کی کیٹیگری کو ختم کرنے کی خبروں کی تصدیق کردی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمیں جنید  اکبر کی زیر صدارت ہوا جس دوران سیکرٹری پاور ڈویژن نےبریفنگ دی۔  سیکرٹری پاور ڈویژن نے بتایا کہ پاکستان کے 58 فیصد صارفین 200 یونٹ استعمال کرنے والے ہیں جنہیں حکومت بجلی کے بل میں 60 فیصد تک سبسڈی دیتی ہے، گزشتہ چند سالوں میں پروٹیکٹڈ صارفین کی تعداد میں 50 لاکھ کا اضافہ ہوا۔ بارشوں اور سیلاب سے قیمتی جانوں کا ضیاع، پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کی قیادت کا اظہارِ افسوس انہوں نے کہا کہ حکومت پروٹیکٹڈ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سینئر صحافی نصرت جاوید نے انکشاف کیاہے کہ مراد سعید ، مرزا آفریدی ، نورالحق قادری اور فیصل جاوید کو مجموعی طور 18 ووٹ اضافی ملے ہیں اور اگر یہ اضافی ووٹ خرم ذیشان کو مل جاتے تو وہ ساتویں سینیٹر بن جاتے لیکن یہ فارمولا گنڈا پور نے بنایا جس کی منظوری عمران خان نے دی ۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی نصرت جاوید کا کہناتھا کہ اب اس میں چالاکی دیکھیں، علی امین گنڈا پور کو سلام پیش کریں ، انہوں نے دیکھا کہ میرے قائد کی سوئی کس شخص پر اڑی ہوئی ہے ، قائد کی دانش میں کے پی کے میں ان کا سب سے زیادہ جوشیلا کارکن جو کہ لمبے...
    26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والے 5 اراکینِ قومی اسمبلی کو پارٹی سے نکال دیا گیا۔چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے پانچوں ارکان کو پارٹی سے نکالنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ان 5 اراکین پر 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے ہوئی ووٹنگ میں پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام ہے۔پارٹی سے نکالے گئے ارکان میں اورنگزیب خان کھچی، محمد الیاس چوہدری، مبارک زیب، اسامہ علی اور ظہور حسین قریشی شامل ہیں۔
    MUMBAI: بالی ووڈ کے مشہور ادا کار سیف علی خان کی سیکیورٹی کی ذمہ دار کمپنی کے مالک رونیت رائے نے انکشاف کیا ہے کہ چھوٹے نواب پر ہونے والے حملے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور پر بھی حملہ ہوا تھا۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق رونیت رائے نے مقامی چینل کو انٹرویو میں انکشاف کیا کہ سیف علی خان حملے کے بعد صحت یاب ہو کر اسپتال سے گھر واپس آ رہے تھے اور ہر جگہ لوگوں کا ہجوم تھا اور اسی دوران کرینہ کپور اپنی گاڑی میں گھر آ رہی تھی۔ انہوں نے بتایا کہ کرینہ کپور جب گھر واپس آرہی تھی تو ان کی گاڑی پر حملہ کیا گیا اور وہ شدید...
    سٹی 42: چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ اپنی ہی پارٹی قیادت پر برس پڑیں چیف آرگنائزر پی ٹی آئی پنجاب  نے چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیراعلیٰ کے پی، جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ اور اپوزیشن لیڈر کے پلان سے اظہار لاعلمی کردیا، عالیہ حمزہ کا پاکستان تحریک انصاف کے مشترکہ پارلیمانی اجلاس سے اظہار لاعلمی بھی کیا ،پی ٹی آئی مرکزی قیادت نے چیف آرگنائزر پنجاب کو اعتماد میں نہ لیا  مزید بارشیں،مون سون سے متعلق بڑی پیشگوئی   عالیہ حمزہ  نے پارٹی قیادت کی منافقت پر طنز کرتے ہوئے کہا ویسے تو میرے تک پہنچنے والی کچھ اطلاعات کے مطابق میں پچھلےدو دن سے بہت مصروف تھی، ایسی مصروفیات جن کا شاید مجھے بھی علم...
    بالی وڈ اداکار سیف علی خان پر قاتلانہ حملے کے بعد ان کی اہلیہ کرینہ کپور کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا گیا، معروف اداکار اور سیکیورٹی ایکسپرٹ رونت رائے نے انکشاف کر دیا ہے۔ رونت رائے، جنہوں نے ’مسٹر بجاج‘ کے کردار سے شوبز میں شہرت حاصل کی، اپنی سیکیورٹی ایجنسی کے ذریعے سیف علی خان اور ان کے خاندان کی حفاظت کی ذمہ داری سنبھالے ہوئے ہیں۔ گزشتہ سال 15 سے 16 جنوری کی درمیانی شب ممبئی کے پوش علاقے باندرہ میں سیف علی خان کے لگژری اپارٹمنٹ پر ایک مشتبہ شخص نے چھریوں کے وار کرکے ان پر قاتلانہ حملہ کیا تھا، جس سے سیف شدید زخمی ہوئے۔ اس واقعے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ...
    ایران کے ایک سابق اعلیٰ عہدیدار نے ہفتے کے روز خبردار کیا ہے کہ مستقبل قریب میں 5 ڈرون کسی یورپی شہر پر حملہ کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران اور اسرائیل کے حالیہ تنازعے کے بعد مغربی ممالک کو خود کو محفوظ سمجھنا چھوڑ دینا چاہیے۔ ایرانی عدلیہ کے سابق سینیئر عہدیدار اور سپریم لیڈر کے مشیر محمد جواد لاریجانی نے سرکاری ٹیلی وژن پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یورپین اب اپنے ہی ملکوں میں آرام سے نہیں گھوم سکتے۔’یہ بالکل ممکن ہے کہ مستقبل قریب میں پانچ ڈرون کسی یورپی شہر پر حملہ کریں۔‘ یہ بھی پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں امریکا کے جنگی اثاثے کیا ہیں اور کہاں کہاں موجود ہیں؟ یہ بیان ایسے وقت...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عوام نے مولانا فضل الرحمان کو مسترد کیا ہوا ہے، مولانا کے پی کے میں تبدیلی لانے کی بجائے اپنے اندر تبدیلی لے آئیں تو بہت اچھا ہو گا۔پارٹی رہنماؤں سےخطاب اور میڈیا سے بات چیت کے دوران وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان خود جعلی مینڈیٹ پر ہیں اور یہ ہمارے لیے باتیں کریں گے۔ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ایک ایم این اے اور 2 ایم پی اے میرٹ پر ہیں، باقی سب فارم 47 پر ہیں، مولانا نے لوگوں کو گمراہ کیا، اس لیے اپنے حلقے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے فضل الرحمان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ خیبرپختونخوا میں حکومت کی تبدیلی کے بجائے اپنے اندر تبدیلی لے کر آئیں تو بہت اچھا ہوگا۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فضل الرحمان کو عوام نے مسترد کیا ہوا ہے۔ عوام کو گمراہ کرنے کی وجہ سے یہ اپنے حلقے سے بھی نہیں جیت سکے۔ واضح رہے کہ آج سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تجویز دی تھی کہ خیبرپختونخوا میں حکومت تبدیل ہونی چاہیے لیکن تبدیلی پی ٹی آئی کے اندر سے آنی چاہیے۔ سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اس وقت خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، یہ...
    لیجنڈری بھارتی گلوکارہ آشا بھوسلے کی موت کی خبریں سوشل میڈیا اور بھارتی میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد گلوکارہ کے بیٹے آنند بھوسلے کا بیان سامنے آگیا۔ گلوکارہ آشا بھوسلے کے انتقال سے متعلق افواہوں نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، تاہم ان کے بیٹے آنند بھوسلے نے اس خبر کو غلط قرار دے کر واضح طور پر تردید کی ہے۔ آنند بھوسلے نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ بالکل خیریت سے ہیں اور ان کی موت کی افواہ سراسر جھوٹ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہ افواہ ایک فیس بک صارف کی جانب سے کی گئی پوسٹ کے ذریعے پھیلائی، جس میں آشا بھوسلے کی تصویر پر ہار...
    اپوزیشن کے معطل اراکین پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن کے معطل ارکان کیخلاف ریفرنس کے معاملے پر حکومتی مذاکراتی کمیٹی تشکیل دے دی۔ رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 8رکنی حکومتی کمیٹی تشکیل دیدی۔ حکومتی مذاکراتی کمیٹی میں چیف وہپ رانا ارشد، وزیر پارلیمانی امور مجتبی شجاع الرحمان، صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق، سمیع اللہ خان اور احمد اقبال شامل ہیں۔ ان کے علاوہ پیپلز پارٹی سے علی حیدر گیلانی، ق لیگ سے چویدری شافع حسین اور آئی پی پی سے شعیب صدیقی مذاکرتی کمیٹی میں شامل ہیں۔ ذرائع نے...
    اسلام آباد(محمد ابراہیم عباسی )اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابقہ میاں بیوی کے درمیان جائیداد، مہر اور نان نفقہ کے تنازع پر فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلوں کو برقرار رکھتے ہوئے تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ جسٹس ارباب محمد طاہر نے فریقین کی درخواستوں پر سماعت کی اور فیصلہ سناتے ہوئے سیدہ بنت زہرہ اور محمد اسماعیل کی درخواستیں خارج کر دیں۔ عدالت نے قرار دیا کہ فیملی کورٹ اور اپیلیٹ کورٹ کے فیصلے مکمل طور پر قانون کے مطابق ہیں اور ان میں مداخلت کی کوئی گنجائش موجود نہیں۔ فیصلہ میں واضح کیا گیا کہ آئین کے تحت ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار محدود ہے اور یہ عدالت صرف اس وقت مداخلت کر سکتی ہے جب نچلی عدالتوں کے...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نے ’امید کے عالمی دن‘ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمت و حوصلہ ہو تو امید کی روشنی یقین کا چمکتا سورج بن جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امید ایک ایسا جذبہ ہے جو ہمیں آگے بڑھنے کی طاقت دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں انقلابی بہتری اور اقدامات کیا ہیں؟ مریم نواز نے کہا کہ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ مشکلات اور چیلنجز کے باوجود امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ جلد فلسطین اور کشمیر کے عوام پر آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی امید بن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) اپوزیشن کے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی معطلی کا معاملے پر بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سونگ تک پہنچ گئی۔سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی تو ذاتی حیثیت میں فرداً پیش ہونے کے بجائے اراکین اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی،ن لیگ کے وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کو جن القابات سے نوازا گیا کہ وہ ناقابل برداشت ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ معاملہ دونوں طرف سے بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر  نے کہا کہ یہ نشست آپ لوگوں کو موقع دینے اور جمہوری قدروں کو مضبوط رکھنے کے...
    معطل اراکین کا معاملہ ، اسپیکر پنجاب اسمبلی اور اپوزیشن کی ملاقات کی اندرونی کہانی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)اپوزیشن کے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی معطلی کا معاملے پر بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سونگ تک پہنچ گئی۔سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی تو ذاتی حیثیت میں فردا پیش ہونے کے بجائے اراکین اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی۔ن لیگ کے وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کو جن القابات سے نوازا گیا کہ وہ ناقابل برداشت ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ معاملہ دونوں طرف سے بہت زیادہ بڑھ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء) الیکشن کمیشن نے انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشیوں کے استعمال کو قانونی ترامیم،سیاسی اتفاق رائے اورمسلسل تجربات سے مشروط کردیا،کمیشن کے مطابق ای وی ایم کا استعمال ایک بڑی سرمایہ کاری ہے اس سلسلے میں مقامی سطح پر مشینوں کی تیاری ضروری ہے۔(جاری ہے) الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخابات میں الیکٹرانیک ووٹنگ مشین (ای وی ایم)اور بائیو میٹرک ویریفیکیشن مشینوں کے استعمال سے متعلق رپورٹ منظر عام پر آگئی ہے جس میں الیکشن کمیشن نے بال پارلیمنٹ کے کوٹ میں پھینکتے ہوئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے لیے قانونی ترمیم اور سیاسی اتفاقِ رائے بنیادی شرائط قرار دیدی گئی الیکشن کمیشن کی جانب سے پارلیمنٹ کو پیش کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت سمیت برکس (BRICS) ممالک پر سخت تجارتی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے، نئی پالیسی کے تحت بھارت کو بھی امریکی منڈی تک رسائی کے لیے 10 فیصد ٹیرف ادا کرنا ہوگا اور کسی بھی قسم کی تجارتی رعایت یا استثنیٰ نہیں دیا جائے گا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ برکس کا قیام امریکی معیشت کو نقصان پہنچانے اور ڈالر کو کمزور کرنے کے لیے کیا گیا ہے اور ہم ڈالر کو چیلنج کرنے کی کسی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے چونکہ بھارت برکس کا حصہ ہے، اس لیے نئی ٹیرف پالیسی کا اطلاق اس پر بھی ہو گا۔ٹرمپ کے اس اعلان...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بلو چستان میں مسافر بس پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعے میں نو مسافروں کے بہیمانہ قتل پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے) وزیر اعلی ہاوس پشاور سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعلی نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ جاں بحق افراد کی معفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ بے گناہ مسافروں کا قتل انتہائی سفاکانہ اقدام ہے۔ واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ...
    لاہور: اپوزیشن کے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی معطلی کا معاملے پر بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سونگ تک پہنچ گئی۔ سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی تو ذاتی حیثیت میں فرداً پیش ہونے کے بجائے اراکین اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی۔ ن لیگ کے وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کو جن القابات سے نوازا گیا کہ وہ ناقابل برداشت ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ معاملہ دونوں طرف سے بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔ اسپیکر ذرائع کے مطابق آج کی نشست آپ لوگوں کو موقع دینے اور جمہوری قدروں کو مضبوط رکھنے کے...
    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہاہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلو میٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ 6 سال میں کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی تیار کی ہے۔ کوئلے سے پیدا بجلی 30 لاکھ گھروں کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔1996میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008 میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر اہم شہر کراچی تیزی سے آبادی کے دباؤ کا شکار ہو رہا ہے۔سرکاری اعدادوشمار کے مطابق شہر کی آبادی 2 کروڑ 30 لاکھ سے بڑھ چکی ہے اور ہر سال اس میں 5 لاکھ سے زائد افراد کا اضافہ ہورہا ہے، یہ اضافہ صرف شرحِ پیدائش کا نتیجہ نہیں بلکہ ملک کے مختلف علاقوں سے بڑے پیمانے پر ہجرت بھی اس کی اہم وجہ ہے۔روزگار، تعلیم اور علاج کی سہولیات کی تلاش میں سندھ، بلوچستان، جنوبی پنجاب اور خیبر پختونخوا سے ہزاروں افراد کراچی کا رخ کر رہے ہیں۔ 2022 کے تباہ کن سیلاب کے بعد تقریباً 50 ہزار متاثرین نے اس شہر کو اپنا مسکن بنایا۔ ماہرین خدشہ...
    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا، 1996ء میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008ء میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے سے منع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلومیٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال میں کوئلے سے 31...
    مراد علی شاہ — فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلو میٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ 6 سال میں کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی تیار کی ہے۔ کوئلے سے پیدا بجلی 30 لاکھ گھروں کو فراہم کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا۔1996 میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008...
    محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، کوہستان، مانسہرہ، کرم، خیبر، اورکزئی، بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مالم جبہ میں سب سے کم...
    بھارتی ڈرامہ انڈسٹری  کا مشہور ترین ڈرامہ سیریل ’کیوںکہ ساس بھی کبھی بہو تھی‘ کا دوسرا سیزن جلد ہی اسٹار پلس پر نشتر کیا جائے گا جس کا شائقین بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ ڈرامے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ سمرتی ایرانی کو دوبارہ تلسی کے روپ میں دیکھا جا سکے گا۔ محبوب کردار تُلسی کے طور پر ان کی واپسی نے پہلے ہی مداحوں کی پرانی یادیں تازہ کر دی ہیں۔ لیکن جو چیز سب کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے وہ ہے سمرتی ایرانی کا فی قسط 14 لاکھ روپے کا زبردست معاوضہ۔ مختلف میڈیا رپورٹس کے مطابق سمرتی ایرانی جو تُلسی ویرآنی کے اپنے مشہور کردار میں واپسی کر رہی ہیں انہیں...
     پنجاب اسمبلی میں چھبیس اپوزیشن ممبران کے خلاف نااہلی میں اہم پیشرفت ہوئی ہے جب کہ اسپیکر ملک محمد احمد خان نے ان اراکین کو ذاتی سنوائی کا موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ںے چبھیس معطل ارکان اسمبلی کو کل بروز جمعہ ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 26 معطل ارکان کو اسپیکر نے  کل اپنے چیمبر میں ذاتی سماعت کا موقع دیا ہے  جب کہ سنوائی آئین پاکستان کے آرٹیکل 10-A کے تقاضوں کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے۔ ترجمان کے مطابق کل گیارہ جولائی کو صبح گیارہ بجے معطل اراکین کو بلایا گیا ہے جبکہ اسپیکر ائین کے مطابق تیس روز میں نااہلی...
    سٹی 42 : وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری  نے کہا ہے کہ صرف غریب آدمی نہیں بلکہ بڑی بڑی صنعتیں، فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ ایک بڑی صنعت جتنی چوری کرتی ہے، اتنی چوری پورے ایک دیہات میں نہیں ہوتی۔ ان خیالات کا اظہار  اویس لغاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن  نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں سے ہونے والے نقصانات عوام کے سامنے رکھنے ہیں۔ ڈسکوز نے سال 23,24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا۔ اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی۔ انہوں نے کہا کہ پوری حکومت اور کابینہ نے اس...
    کراچی: پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے کہا کہ بابر اعظم نے اپنی کارکردگی اور رویے سے ثابت کیا کہ وہ اس دور کے سب سے بہترین بیٹر ہیں، ہم سب نے ہی انھیں ’’کنگ‘‘ کا لقب دیا۔ پاکستان کرکٹ کی سب سے بڑی ویب سائٹ ’’کرکٹ پاکستان‘‘ کو خصوصی انٹرویو میں حسن علی نے کہا کہ اگرچہ وہ بدقسمتی سے ٹرافی نہیں جیت سکے لیکن پاکستان کے بہترین کپتانوں میں شمار کیے جاتے ہیں۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے مشہور جملے ’’کنگ کرلے گا‘‘ کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ جملہ صرف زبان نہیں بلکہ دل سے نکلا تھا۔ ویرات کوہلی، کین ولیمسن، اسٹیو اسمتھ اور جو روٹ جیسے بڑے کھلاڑی ان کی...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے قرار دیا ہے کہ بنک کا گوشوارہ آمدن ثابت کرنے کیلئے کافی نہیں اور مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، اکاؤنٹ میں موجود رقم کو بلاوجہ خفیہ آمدن قرار نہیں دیا جا سکتا۔ چیف جسٹس یحییٰ خان آفریدی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ کی جانب سے جاری تحریری فیصلہ جسٹس شفیع صدیقی نے تحریر کیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ صرف رقم کی منتقلی آمدن کا ثبوت نہیں سمجھی جا سکتی۔ مالی لین دین کا ریکارڈ خود بخود آمدن نہیں کہلاتا، بغیر واضح اور قابل بھروسا ثبوت کے نوٹس جاری نہیں کیا جا سکتا۔ محض شک یا اندازے پر ٹیکس کی جانچ...
    اسلام آباد: ہائرایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) کے نئے چیئرمین کی تعیناتی کے معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے اور اس حوالے سے وفاقی وزیرتعلیم اور سرچ کمیٹی کے سربراہ کی صدارت میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی زیر صدارت سرچ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جہاں وفاقی وزیر تعلیم نے کہا کہ چیئرمین ایچ ای سی کی تعیناتی کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ سرچ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اجلاس میں وزیر مملکت وجیہہ قمر، سیکریٹری تعلیم ندیم محبوب، دیوان اور آغا خان یونیورسٹی کے وائس چانسلرز نے شرکت کی۔ وفاقی وزیر تعلیم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر)نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی ائی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ موجودہ توانائی پالیسی اورٹیکس اقدامات نے ملکی صنعتوں کے لیے زمین تنگ کردی ہے۔ یہ پالیسیاں ترقی کا ذریعہ بننے کے بجائے معیشت کے لیے زہرثابت ہورہی ہیں، جس کے نتیجے میں بہت سی صنعتوں کا چلنا محال ہوگیا ہے۔ ارباب اختیاربجٹ اقدامات پرغور کریں اور توانائی پالیسیوں کوملکی حالات اورمفادات کے مطابق ڈھالیں۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فرنس آئل پرعائد پیٹرولیم لیوی اورکلائمٹ سپورٹ لیوی کے بعد اسکی کل مالیت...
    سابق وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران تحمل، سنجیدگی اور اعتماد کا مظاہرہ کرتے ہوئے مؤدبانہ انداز میں انہیں خاموش کرا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے کسی گروہ کو بھارت پر حملے کی اجازت نہیں دی، بلاول بھٹو کا کرن تھاپر کو انٹرویو انٹرویو کے دوران کرن تھاپر نے بارہا بلاول بھٹو کی بات کاٹنے کی کوشش کی اور جانبدارانہ سوالات کے ذریعے دباؤ ڈالنے کی روش اپنائی۔ گفتگو کا آغاز بھارت میں دہشتگردی سے متعلق پاکستان پر لگائے گئے پرانے الزامات سے ہوا۔ جیسے ہی بلاول بھٹو نے منطقی جواب دینا شروع کیا، کرن تھاپر نے بار بار مداخلت کی۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ ججز منتقلی و سینیارٹی کیس، سپریم کورٹ فیصلے کے خلاف انٹرا کورٹ اپیلیں دائر WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلے اور سینیارٹی سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور لاہور بار کونسل نے انٹرا کورٹ اپیلیں دائر کر دی ہیں۔ اپیلوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 19 جون 2025 کا فیصلہ آئین، عدالتی نظائر اور طے شدہ اصولوں کے منافی ہے۔درخواست گزار بار تنظیموں نے موقف اختیار کیا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے آئین میں سینیارٹی کے تعین کے طے شدہ طریقہ کار کو نظرانداز کیا، اور صدر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت سندھ کابینہ کا اہم اجلاس جاری جس میں پنشن اصلاحات کی منظوری دے دی گئی۔ ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پنشن اصلاحات کا نوٹیفکیشن محکمہ خزانہ جاری کرے گا،اس کے علاوہ کابینہ نے لیبر ڈپارٹمنٹ کو ہدایت کی کم از کم اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے۔وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اجرت کا نوٹیفکیشن جاری کرنے سے قبل تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں۔سندھ کابینہ نے زرعی انکم ٹیکس رولز کی منظوری دے دی، نئے قواعد کے تحت زمیندار ایس آر بی کے ساتھ رجسٹریشن کا پابند ہوگا۔
    مظفر گڑھ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی 2025ء ) کچے کے 30 ڈاکوؤں نے سر عام مظفر گڑھ پر یلغار کرتے ہوئے لوگوں سے 180 بھینسیں چھین کر اپنے ہمراہ لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کچے کے ڈاکوؤں کی جانب سے ڈکیتی کی یہ واردات مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور کے علاقے موضع لنگرواہ میں کی گئی جہاں مختلف گینگ سے تعلق رکھنے والے ڈاکو اسلحے کے زور پر مقامی افراد سے کروڑوں روپے مالیت کی تقریباً 180 بھینسیں لوٹ کر فرار ہوگئے، جس کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ متاثرہ افراد نے واقعہ کے بعد جب پولیس کو آگاہ کیا تو پولیس حکام نے کہا کہ جائے وقوعہ کچے کے اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاضی احمد( نمائندہ جسارت)قاضی احمد کے نزدروہڑی کینال میں نہاتے ہوئے گہرے پانی میں جاکر ٹک ٹاک بناتے ہوئے 19سالہ نوجوان افضل ڈاھری ڈوب گیا جسکی نعش کی مقامی افراد کی مدد۔سے تلاش جاری اس موقع پر ان کے بھائی نے بتایاکہ روہڑی کینال میں نہاتے ہوئے ٹک ٹاک بناتے ہوئے گہرے پانی میں ڈوب گیاہے ۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا (اے پی پی) بھارت کو گزشتہ روز ایک اور سفارتی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے برکس تنظیم کے اجلاس کے دوران پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام گھسیٹنے کی کوشش کی تاہم رکن ممالک نے اس کو ناکام بنا دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے اپنے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے لابنگ بھی کی تھی تاہم برکس فورم نے کواڈ اور ایس سی او کی طرح نئی دہلی کے دعوئوں کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا جس سے پاکستان کے خلاف اس کی پروپیگنڈا مہم ایک بار پھر ناکام ہوگئی‘22 اپریل کے پہلگام حملے پر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششوں کو پے در پے...
    وفاقی وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بہروپیا اور چاپلوس قرار دیا ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ میں قسم اٹھا کر کہتا ہوں کہ بطور وزیر دفاع ایسی گفتگو نہیں کرسکتا جیسی علی امین گنڈاپور کرتے ہیں، یہ تو مکھن کا پورا ٹرک لے آتے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ حالیہ ایک اہم اجلاس میں وزیراعظم کو خود کہنا پڑا کہ گنڈاپور صاحب، آپ کی گفتگو سن کر خوشی ہوئی، ایسی گفتگو تو باقی 3 وزرائے اعلیٰ بھی نہیں کرسکے۔ خواجہ آصف کے مطابق، یہ اندر کچھ اور بات کرتے ہیں، باہر کچھ اور، یہ بہروپیے ہیں۔ ان کے بیانات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت اعلیٰ بیوروکریسی کی کارکردگی سے مایوس ہو گئی ہے، حکومت نے اعلیٰ سرکاری عہدوں پر نجی شعبے سے بھرتیاں کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اعلیٰ بیوروکریٹس کی مایوس کن کارکردگی کے بعد پہلے مرحلے میں 7 اہم وزارتوں کے لیے سیکریٹریز کی خدمات نجی شعبے سے لی جائیں گی، وفاقی حکومت نے نجی شعبے سے بھرتیوں کے لیے اشتہار بھی جاری کر دیا ہے۔ذرائع کی رپورٹ کے مطابق پہلے مرحلے میں وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، پاور، صنعت و پیدوار کے سیکریٹریز نجی شعبوں سے لیے جائیں گے۔ذرائع کاکہنا ہے کہ نیشنل فوڈ سیکیورٹی، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور ووکیشنل کی وزارتوں کے سیکریٹریز کے لیے بھی نجی شعبہ جات سے بھرتیاں کی...
    لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے بچوں اور خاتون کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 5، 5 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ صوبے میں کسی بھی مقام پر غیرقانونی طور پر جنگلی جانور رکھنے کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی، وزیراعلیٰ نے لاہور میں پالتو شیر کے حملے میں زخمی افراد کے لیے5، 5لاکھ روپے امداد کا اعلان بھی کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور میں خاتون پر شیر کے حملے بعد کریک ڈاؤن، 13 شیر برآمد وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں غیر قانونی طور پر رکھے گئے شیروں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن شروع کردیا...
    پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے کے معاملے پرسی ڈی اے اور اسلام آباد چیمبر کی مشترکہ کمیٹی قائم ،ٹی آر اوز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے نے پراپرٹی ٹراسفر فیس میں اضافے پربزنس کمیونٹی کے تحفظات دور کرنے کیلئے آئی سی سی آئی کیساتھ جوائنٹ کمیٹی قائم کر دی ، کمیٹی کے قیام کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے ممبر فنانس سی ڈی اے طاہر نعیم اختر کمیٹی کے کنونیئر ہونگے ، کمیٹی میں صدر آئی سی سی آئی ناصر منصور قریشی ،ڈی جی لا سی ڈی اے ،ڈی جی بلڈنگ کنٹرول سی ڈی اے ، سنیئر نائب صدر آئی سی سی آئی ،...
    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں شیر کے حملے میں زخمی ہونے والے دو بچوں اور خاتون کو فی کس پانچ لاکھ روپے امداد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع شاہ دی کھوئی کے فارم ہاؤس میں رکھا گیا شیر دیوار پھلانگ کر گلی میں کودا اور راہگیروں پر حملہ کردیا تھا۔ شیر کے حملے میں راہگیر خاتون اور دو بچے زخمی ہوئے جن میں بچوں کی حالت تشویشناک تھی تاہم اب وہ بھی خطرے سے باہر ہیں۔ پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی تھی کہ فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلہ کھلا رہ گیا تھا۔ جس پر وہ باہر نکلا اور دیوار پھلانگ کر باہر آگیا...
     اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)   پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نے خیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں لینے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ڈان نیوزکے مطابق پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز ( پی ٹی آئی پی ) نےخیبرپختونخوا میں مخصوص نشستیں حصے کے مطابق لینے کے لیے الیکشن کمیشن کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس انعام امین منہاس پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز کی الیکشن کمیشن کے خلاف درخواست کی کل سماعت کریں گے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹرینز نے اپنی درخواست میں الیکشن کمیشن کا 5 اپریل کا نوٹیفکیشن چیلنج کرتے ہوئے استدعا کی ہے کہ الیکشن کمیشن کو چار مارچ کا نوٹیفکیشن درست کرنے کا حکم دیا جائے۔پی...
    فائل فوٹو  تولیدی صحت کا مواد تعلیمی نصاب میں شامل کرنے کے معاملے پر سینیٹ قائمہ کمیٹی میں اختلاف ہوگیا۔سینیٹر بشریٰ انجم بٹ کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی تعلیم کے اجلاس میں سینیٹر قرۃ العين مری کی جانب سے نصابی کتابوں کی وفاقی نگرانی اور تعلیمی ترمیمی بل 2024 کے معیارات کی بحالی پر بحث کی گئی۔ممبر کمیٹی قرۃ العين مری نے تولیدی صحت کا مواد سلیبس کا حصہ بنانے کی تجویز پیش کرتے ہوئے کہا کہ بچے انٹرنیٹ پر غلط چیزیں تلاش کر رہے ہیں۔ بچیوں کی شادی سے پہلے ان کی رہنمائی کرنی چاہیے، اس سے بہتر ہے انھیں نصاب میں بہتر انداز میں پڑھایا جائے۔چیئرپرسن کمیٹی نے پوچھا کہ تولیدی صحت کا سلیبس کس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مخصوص نشستوں کے نظر ثانی کیس میں سپریم کورٹ آئینی بینچ کے فیصلے کے بعد بحال ہونے والے 77 اراکین اسمبلی سے متعلق اہم فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کے مخصوص نشستوں پر نظر ثانی کیس کے فیصلے کے بعد الیکشن کمیشن نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں پر معطل 77 اراکین کو بحال کر دیا تھا۔ اب ان کی تنخواہوں سے متعلق بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ مخصوص نشستوں پر بحال اراکین کو معطلی کے عرصہ کی تنخواہیں بھی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر 13 مئی 2024 کو مخصوص نشستوں پر معطل ہونے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے  کی روشنی میں مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کی چاندی ہو گئی،بحال ارکان کو معطلی کے عرصہ کی تنخواہیں بھی دینے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق 77ارکان کو 13مئی 2024کو معطل کیا گیا تھا، معطلی کا نوٹیفکیشن ہوتے ہی ارکان کی تنخواہیں روک لی گئی تھیں،19خواتین، 3اقلیتی ممبران سمیت قومی اسمبلی کے 22ارکان معطل ہوئے تھے۔ ذرائع کاکہنا ہے کہ 22میں سے 19ارکان کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیاگیاجبکہ3نشستوں پر ہونا باقی ہے،ذرائع کاکہنا ہے کہ 13مئی سے عدالتی فیصلے کی تاریخ تک بنیادی تنخواہ دی جائےگی،مخصوص نشستوں پر بحال ارکان کو ٹی اے ڈی اے اور دیگر الاؤنسز نہیں ملیں گے،13مئی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد اپنا ردعمل دیتے ہوئے کہاہے کہ "چلیں اس حدتک مان لیتے ہیں کہ پی ٹی آءی کی قیادت درست فیصلہ نہیں کرسکی ان کا ان نشستوں پر کوئی حق نہیں، اگر ان کا حق نہیں تو کیا مسلم لیگ ن ، پیپلزپارٹی، جے یوآئی ایف کا کوئی حق ہے، میرا خیال ہے کہ ان کابھی کوئی حق نہیں، ان کو یہ نشستیں نہیں لینی چاہیں، لیکن وہ لیں گے"۔ان کامزید کہنا تھاکہ اس معاملے سے پاکستان میں آئین، قانون اورعدالتوں سے لوگوں کا اعتماد بری طرح مجروح ہواجو اچھی بات نہیں۔یادرہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے مخصوص نشستوں سے...
    MADHYA PRADESH: بالی وڈ اداکار سیف علی خان کو اپنے آبا اجداد کی جائیداد پر قانونی جنگ میں سنگین ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، جب مدھیہ پردیش ہائی کورٹ نے حکومت کے دشمنی جائیداد کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست مسترد کر دی۔ اس فیصلے کے تحت بھوپال میں واقع 15 ہزار کروڑ روپے مالیت کی جائیداد کو دشمنی جائیداد قرار دیا گیا تھا۔ عدالت نے 2000 میں ہونے والے مقدمے کے فیصلے کو الٹ دیا جس میں سیف علی خان، ان کی والدہ شرمیلا ٹیگور اور بہنوں سوہا اور سبا علی خان کو اس جائیداد کا جائز وارث قرار دیا گیا تھا۔ اس فیصلے کو نواب حامد اللہ خان کے دیگر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لوساکا (انٹرنیشنل ڈیسک) زامبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں مادہ ہاتھی کے حملے میں 2غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ خبر رساں اداروں کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔ پولیس چیف رابرٹسن مویمبا کے مطابق دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ہاتھی ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔ قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے اسے روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔
    پیرس میں چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کا ساتواں اجلاس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چین کے ر وزیر خارجہ وانگ ای نے پیرس میں فرانسیسی وزیر خارجہ ژاں نوئل بارو کے ساتھ چین فرانس اعلیٰ سطحی عوامی تبادلے کے میکانزم کے ساتویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔وانگ ای نے کہا کہ گزشتہ سال مئی میں صدر شی جن پھنگ نے سفارتی تعلقات کے قیام کی ساٹھویں سالگرہ مشترکہ طور پر منانے اور آئندہ 60 برسوں تک چین اور فرانس کے تعلقات کی سمت کو آگے بڑھانے کے لیے فرانس کا تاریخی دورہ کیا۔ فریقین نے افراد کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے اور عوامی تبادلے کے’’”دو طرفہ بہاؤ ‘‘کو تیز...
    ڈریپ میں ڈائریکٹرز کے تقرری و تبادلے،، چوہدری ذیشان نذیر کی ذمہ داریوں میں مزید اضافہ ،، نوٹیفکیشن سب نیوزپر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15ہزارکروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان سیف علی خان کی وراثتی جائیداد دشمن کی پراپرٹی قرار، 15ہزارکروڑ کی جائیداد سے محرومی کا امکان کے پی اسمبلی سے سینیٹ کی نشستوں پرانتخابات میں پی ٹی آئی کو 3 نشستوں سے ہاتھ دھونا پڑسکتا ہے بجٹ پیش نہ کرنے کا پروپیگنڈا اپنوں کا تھا، اس سے ہماری حکومت...
    زیمبیا کے معروف ساؤتھ لوانگوا نیشنل پارک میں ایک مادہ ہاتھی کے حملے میں دو غیر ملکی سیاح خواتین جان کی بازی ہار گئیں۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس نے بتایا کہ ہتھنی کے حملے میں ہلاک ہونے والوں میں برطانوی خاتون 68 سالہ ایسٹن ٹیلر اور نیوزی لینڈ کی 67 سالہ ایلیسن ٹیلر شامل ہیں۔ پولیس چیف رابرٹسن مویمبا نے بی بی سی کو بتایا کہ دونوں خواتین ایک سیاحتی گروپ کے ساتھ پارک میں پیدل سیر کر رہی تھیں جب ایک مادہ ہاتھی جو اپنے بچے کے ہمراہ تھی، نے ان کو پیچھے سے آکر کچل دیا۔ قریب ہی موجود گائیڈز نے فائرنگ کر کے ہتھنی کو روکنے کی کوشش کی، تاہم وہ ناکام رہے۔ ہتھنی نے دونوں خواتین کو روند...
    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جولائی2025ء)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا لیاری میں رہائشی عمارت گرنے کا نوٹس لیتے ہوئے خستہ حال عمارتوں کی فوری تفصیلات مانگ لی ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے لیاری میں عمارت گرنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔(جاری ہے) مراد علی شاہ نے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے متعلقہ حکام فوری رپورٹ پیش کریں اور ریسکیو ٹیمیں ملبے سے متاثرین کوفوری نکالنے کیلئے اقدامات کریں ساتھ ہی زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جائے۔وزیراعلی سندھ کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ لیاری میں عمارت گرنے کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ملبے سے اب تک 6زخمی افراد کو نکالا گیا ہے۔وزیراعلی سندھ نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکپتن: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے سخت نوٹس پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال پاکپتن کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) اور سی ای او ہیلتھ کو گرفتار کرلیا گیا۔وزیراعلیٰ نے اسپتال کے اچانک دورے کے دوران 20 نومولود بچوں کی ہلاکت کے معاملے پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور موقع پر ہی دونوں افسران کو گرفتار کرنے کے احکامات جاری کیے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ایم ایس ڈاکٹر عدنان غفار اور سی ای او ڈاکٹر سہیل کو حراست میں لے لیا۔حکومتی ترجمان کے مطابق دونوں افسران نے مبینہ طور پر حقائق چھپانے کی کوشش کی، جس پر ان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 16 سے 22 جون کے دوران اسپتال میں...
    پاکپتن(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04جولائی 2025)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکپتن کا دورہ کیا، ہسپتال کے دورے کے دوران مریضوں کے لواحقین نے شکایات کے انبار لگا دئیے،وزیراعلیٰ پنجاب نے موقع پر سی ای او ہیلتھ او ر ہسپتال کے ایم ایس کو گرفتار کرنے کے آرڈر جاری کئے جس کے بعد پولیس نے سی ای اوہیلتھ اور ایم ایس ہسپتال کو گرفتار کرلیا،پولیس نے دونوں افسران سہیل اصغر اور عدنان غفار کو ہسپتال کے میٹنگ روم سے اپنی حراست میں لیا، پولیس نے دونوں افسران کو موقع پر ہی ہتھکڑیاں لگا کر گرفتارکرنے کے بعد تفتیش کیلئے تھانے منتقل کر دیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ڈسٹرکٹ ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر ہسپتال میں موجود مریضوں کے لواحقین نے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کے علاقے جوہرٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا، دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں واقع فارم ہاؤس میں شیر نے فیملی پرحملہ کردیا جس کے نتیجے میں دو بچوں سمیت تین افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق فارم ہاؤس میں رکھے شیر کا جنگلا کھلا رہ گیا تھا جس سے نکل کر شیر نے فیملی پر حملہ کیا، زخمیوں کو طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جن میں سے دو بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ وائلڈ لائف کی ٹیم فارم ہاؤس کی جانب روانہ کردی گئی ہے۔
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے صوبائی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت نے خیبر پختونخوا کو دہشتگردوں کے حوالے کر دیا ہے تاہم اس سے اب عدم اعتماد کی تحریک لاکر جلد نجات  مل جائے گی جس کے لیے اپوزیشن متحرک ہوچکی ہے۔ پشاور میں وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں گورنر فیصل کریم کنڈی نے صوبے کی سیاسی صورت حال، سوات واقعے اور خیبر پختونخوا حکومت کے خلاف ممکنہ عدم اعتماد کی تحریک پر تفصیلی بات چیت کی۔ ’نمبر پورے ہوتے ہی تحریک عدم اعتماد لائیں گے‘ انہوں نے کہا کہ صوبے میں اپوزیشن سرگرم ہے اور جیسے ہی مطلوبہ اراکین کی حمایت...
    امریکی سیکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک لینے آنے والے بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے براہ راست گولیاں برسانے کی تصدیق کردی۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل کی درندگی جاری: اہلخانہ کے لیے کھانا لینے جانے والوں کی مزید 57 لاشیں خالی ہاتھ گھر واپس اے پی کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ غزہ میں امدادی مراکز  پر تعینات امریکی سکیورٹی کنٹریکٹرز نے خوراک کے لیے جمع بھوک سے نڈھال فلسطینیوں پر براہِ راست گولیاں چلائیں جب کہ  پر اسٹن گرینیڈز اور مرچ اسپرے کا بھی استعمال کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق غزہ میں تعینات 2 امریکی کنٹریکٹرز نے شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ سیکیورٹی عملہ غیر تربیت یافتہ اور بھاری اسلحے سے لیس...
    کراچی:   شہر کے مشرقی حصے لانڈھی، ملیر، کورنگی، قائد آباد اور دیگر علاقوں میں یکم جون سے اب تک تواتر کے ساتھ 57 زلزلے آچکے ہیں جو ہلکی نوعیت کے ہیں تاہم اس میں تسلسل کی وجہ سے لوگوں میں بہت خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔  کراچی کے جن علاقوں میں یہ زلزلے آئے ہیں وہاں کئی برسوں سے بورنگ کرکے زیر زمین پانی کا استعمال بہت بڑھ گیا ہے، کئی چھوٹی بڑی عمارتیں بھی تعمیر ہوچکی ہیں، ان علاقوں میں زمین 15سیںٹی میٹر دھنس چکی ہے، اگرچہ ابھی سائنٹیفک ثبوت نہیں کہ بورنگ اور بلند عمارتوں کی تعمیر کی وجہ سے حالیہ زلزلے آئے ہیں اور زمین دھنس رہی ہےلیکن یہ بات قرین قیاس ہوسکتی...
      لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے 9 مئی کے پُرتشدد واقعات سے متعلق آٹھ مقدمات میں دائر ضمانت کی درخواستیں مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ فیصلے میں عدالت نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ عمران خان کے مبینہ سازشی بیانات کے باعث ریاستی املاک، عوامی جان و مال اور جناح ہاؤس کو شدید نقصان پہنچا۔ عدالت کے مطابق یہ کارروائیاں ایک منظم سازش کے تحت کی گئیں جن کا مقصد ریاستی اداروں اور حکومت پر دباؤ ڈالنا تھا۔ مزید برآں، سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک پولیس اہلکار نے 4 مئی 2023 کو چکری میں عمران خان کی مبینہ سازش سنی، اور صرف...
    اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے سے متعلق ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کی وضاحت سامنے آ گئی۔اسپیکر قومی اسمبلی کی تنخواہ میں اضافے کے معاملے پر ترجمان قومی اسمبلی کا موقف سامنے آ گیا ہے۔ ترجمان نے واضح کیا ہے کہ تنخواہ میں اضافے کی سمری اسپیکر یا قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی جانب سے نہیں بلکہ وزارتِ پارلیمانی امور نے تیار کی تھی۔ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر کی تنخواہ میں اضافے کی سمری وزارتِ پارلیمانی امور نے وفاقی کابینہ کو بھیجی تھی، جسے کابینہ نے منظوری دی۔ بعد ازاں نوٹیفکیشن بھی...
    پنجاب میں وزرا، اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کی تنخواہوں میں اضافے کے بعد رخصت الاؤنس میں بھی اضافہ کریا گیا۔ عوامی نمائندوں کے قوانین ترمیمی بل 2025 پنجاب اسمبلی سے منظور کرلیا گیا، پنجاب منسٹر تنخواہ، الاؤنس ،مراعات ایکٹ 1975 میں ترامیم کرلی گئی۔ ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے بعد اب وزرا کو لیو الاؤنس تنخواہ کے برابر ملے گا ۔اس سے پہلے تنخواہ کا 72 فیصد الاؤنس دیا جاتا تھا۔ اب رخصت کے دوران کٹوتی کی بجائے پوری تنخواہ 9 لاکھ 60 ہزار ملے گی۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو بھی پوری تنخواہ 9 لاکھ 50 ہزار روپے ملے گی، ڈپٹی اسپیکر کی چھٹی پرکٹوتی کے بغیرپوری تنخواہ 7 لاکھ 75 ہزارہوگی۔ Post Views: 5
    اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔ ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔ واضح رہے کہ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے حالیہ دنوں میں اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق...
    تنخواہ کے معاملے پر خواجہ آصف اور اسپیکر قومی اسمبلی آمنے سامنے، وزیراعظم کو خط لکھ دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 3 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میں نے کبھی اس...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کے درمیان تنخواہوں کے معاملے پر اختلاف شدت اختیار کر گیا۔ ذرائع کے مطابق خواجہ آصف کی تنقید کے بعد ایاز صادق نے وزیراعظم شہباز شریف کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق ایاز صادق نے اپنے خط میں کہا ہے کہ میرا تنخواہ کے معاملے سے نہ کوئی تعلق ہے اور نہ ہی کوئی دلچسپی ہے۔ ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نے واضح کیا کہ تنخواہوں میں اضافے کا فیصلہ وفاقی کابینہ اور وزیراعظم کا اختیار ہے، میں نے کبھی اس حوالے سے کوئی سفارش یا مطالبہ نہیں کیا۔ امیر جمعیت علماء اسلام پنجاب حضرت...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر مون سون کے دوران ریسکیو اداروں کی پیشگی تیاریوں نے انسانی جان بچا لی۔ اٹک کے نواحی گاؤں ماڑی کنجور کے قریب دریائے ہرو میں 45 سالہ چرواہا جانور چراتے ہوئے اچانک سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا، تاہم ریسکیو 1122 کی مستعد ٹیم نے بروقت پہنچ کر ایک بڑی انسانی جان کا نقصان ہونے سے بچا لیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر علی حسین کی سربراہی میں ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور فوری امدادی کارروائی کا آغاز کیا۔ ماہر اور تربیت یافتہ ریسکیورز نے خطرناک پانی میں سینکڑوں فٹ نیچے جا کر پھنسے ہوئے شہری کو نہایت مہارت سے بحفاظت نکالا اور محفوظ مقام...