2025-11-03@19:22:42 GMT
تلاش کی گنتی: 434

«ڈی جی ایف آئی»:

    واشنگٹن: امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) نے والدین اور دانتوں کے ماہرین کو متنبہ کیا ہے کہ تین سال سے کم عمر بچوں کے لیے فلورائیڈ گولیوں کا استعمال صحت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے، لہٰذا ان کا استعمال نہ کیا جائے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف ڈی اے کے ترجمان نے کہاکہ   چھوٹے بچوں میں ان گولیوں کے استعمال سے منفی اثرات کے شواہد سامنے آئے ہیں، جس کے بعد ادارے نے ان کی فروخت اور تجویز کرنے پر سخت موقف اختیار کیا ہے۔ ادارے نے واضح کیا کہ فلورائیڈ گولیاں کبھی بھی ایف ڈی اے کی باقاعدہ منظوری حاصل نہیں کر سکیں اور ان کا استعمال صرف انہی بچوں تک محدود ہونا چاہیے جو دانتوں...
    پشاور: پولیس نے 20 سالہ سے پشاور میں ایف سی کی وردیوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرنے والے گینگ کے چار افراد کو ہلاک کردیا جن میں ایک افغانی بھی شامل تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق چمکنی میں علی الصباح پولیس اور بدنامِ زمانہ ڈکیت گینگ کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پولیس، ایف سی کی وردی میں ڈکیتیاں کرنے والے خطرناک گروہ کے چار ملزمان مارے گئے۔ پولیس کے مطابق کارروائی پنجاب سی سی ٹی ڈی کی طرز پر خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی، جس میں کوئی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق ہلاک ملزمان گزشتہ 20 سال سے پشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگر اضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ہلاک...
    اسلام آباد: این سی سی آئی اے کے اہل کاروں کے خلاف کرپشن کیسز سامنے آنے کے بعد ادارے میں بڑا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نئے ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے نے اب تک درج ہونے والی تمام ایف آئی آرز اور انکوائریز کا ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ ڈی جی نے ہدایت جاری کی ہے کہ این سی سی آئی اے کی جانب سے اب تک جتنی جائیدادیں، گاڑیاں اور دیگر پراپرٹیز سیل کی گئی ہیں، ان کی تفصیلی رپورٹ فراہم کی جائے۔ اس سلسلے میں تمام زونز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ درج شدہ کیسز اور ایف آئی آرز کی مکمل تفصیلات 3 نومبر تک جمع کرائیں تاکہ ادارے...
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث اشتہاری سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں افغان شہری بھی شامل ہے، ملزمان کو مختلف چھاپہ مار کارروائیوں کے دوران پنجاب کے شہر نوشہرہ اور لاہور سے گرفتار کیا گیا ہے۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد برآمد کر لیے ہیں۔
    ---فائل فوٹو  وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کراچی زون کی کارروائی کے دوران غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کو کراچی کے پوش علاقے کلفٹن سے گرفتار کیا گیا ہے، ملزم حوالہ ہنڈی میں بھی ملوث تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 55000 امریکی ڈالرز بھی برآمد کیے گئے ہیں، ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لیے گئے ہیں۔
    کوئٹہ: نوجوانوں کو باصلاحیت اور خود مختار بنانے کے لیے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے زیر اہتمام ضلع نوشکی میں ای کامرس تربیتی کورس کامیابی سے مکمل ہوگیا۔ تربیتی کورس میں 100 سے زائد طالبات نے شرکت کی۔ تربیتی کورسز میں ای کامرس، فری لانسنگ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ویب ڈیزائننگ اور بزنس مینجمنٹ کی تربیت فراہم کی گئی۔ کورس میں طالبات کو عالمی ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر خصوصی توجہ دی گئی۔ تربیتی کورس کا مقصد خواتین کو خود مختار بنانا تھا تاکہ وہ معاشرہ میں باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔ تربیتی کورس کی اختتامی تقریب میں کامیاب طالبات میں آئی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ) نے لیپ ٹاپس بھی تقسیم کیے۔ کورس میں شریک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251031-08-22 ڈیرہ اسماعیل خا ن(صباح نیوز) تھانہ سٹی کی حدود ٹانک اڈا پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایف سی اہلکار شہید جبکہ ایک راہگیر زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی کی حدود ٹانک اڈا پر نامعلوم ملزمان نے ایف سی اہلکار 39سالہ ربستان خان ولد یاغستان پر فائرنگ کر دی ، جس سے وہ موقع پر شہید ہوگیا جبکہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک راہگیر 51سالہ محمد خلیل ولد محمد اسماعیل ماچھی زخمی ہوگیا، جن کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ڈیرہ منتقل کر دیا گیا۔ سیف اللہ
    راولپنڈی: وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل پہنچے جہاں انہیں راولپنڈی پولیس نے داہگل ناکے پر روک لیا۔ روکے جانے پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں ںے کہا کہ بانی میرا لیڈر ہے اور لیڈر سے ملاقات میرا حق ہے، اب میں ادھر آگیا ہوں دیکھتا ہوں اجازت ملتی ہے کہ نہیں۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ بانی کے احکامات پر کابینہ کی تشکیل کرلی ہے، جلد اعلان ہوگا، پہلے مرحلے میں کابینہ 10 سے زائد ممبران پر مشتمل ہوگی، ملاقات کے لیے کوشش کر رہا ہوں اور آئینی و قانونی راستہ اختیار کر رہا ہوں۔ انہوں ںے کہا کہ مجھے روکنے والوں کو پتا ہوگا کہ ان کو مجھ سے کیا خوف ہے، ہائیکورٹ کے تحریری آرڈر ملنے پر توہین عدالت کی کارروائی...
    پنجاب کے بڑے شہروں میں ڈرونز سے منشیات اسمگل کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں کارروائیاں کیں۔ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے والا گینگ اے این ایف کی پکڑ میں آگیا، 9 کلو ہیروئن، ڈرون اور آلات برآمد کرلیے گئے۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ملزمان کے لاہور میں غیر قانونی ڈرون کی تیاری کا انکشاف ہوا، جس کے بعد علامہ اقبال ٹاؤن لاہور میں کارروائی کی گئی، کارروائی میں جدید ڈرونز برآمد کیے گئے۔
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) افغانستان کے کابل دریا پر ڈیم منصوبے، پاکستان کا آبی بحران گہرا ہونیکا خدشہ، ممکنہ افغان آبی ذخیرہ گاہیں پاکستان کیلئے سالانہ 3ایم اے ایف پانی کمی کا باعث بن سکتی ہیں۔ طالبان بڑے ڈیم بنانیکی صلاحیت سے فی الحال محروم، بھارتی مالی امداد و سیاسی مقاصد کے خدشات، ماہرین اور سرکاری عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ افغانستان کی جانب سے کابل دریا کے نظام پر ڈیم یا بیراج کی تعمیر پاکستان کے لیے اوائلِ خریف (اپریل تا جون) کے دوران پانی کی دستیابی کو شدید متاثر کر سکتی ہے۔ تخمینوں کے مطابق افغانستان کنڑ اور کابل دریاؤں پر 2.5 سے 3 ملین ایکڑ فٹ (ایم اے ایف) پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت پیدا کر...
    راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے راولپنڈی اور لاہور میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے ڈرونز کے ذریعے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران بھیڈیاں کلاں روڈ، قصور کے قریب دو اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا۔ اے این ایف کے مطابق ملزمان کی گاڑی سے 9 کلوگرام ہیروئن، ایک کواڈ کاپٹر ڈرون اور دیگر آلات برآمد ہوئے۔ منشیات گاڑی کے خفیہ خانوں اور ذاتی سامان میں چھپائی گئی تھی۔ ابتدائی تفتیش کے دوران لاہور میں غیر قانونی ڈرون اسمبلی یونٹ کی نشاندہی ہوئی، جس پر علامہ اقبال ٹاؤن میں کارروائی کر کے ڈرون مینوفیکچرنگ یونٹ سے جدید ڈرونز، ہیگزا کاپٹرز، کواڈ کاپٹرز، فکسڈ وِنگ ہائبرڈ وی ٹول اور ڈرون ریموٹس برآمد...
    کراچی: ایف آئی اے کے دو مختلف سرکلز نےحوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق اینٹی کرپشن سرکل اور اسٹیٹ بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں مصطفی، شکیل، امداد علی اور کاشف غوری شامل ہیں، ملزمان کی گرفتاری نیو چالی اور کینٹ اسٹیشن سےعمل میں آئی، گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں۔ گرفتار ملزم شکیل اور مصطفی کے قبضے سے مجموعی طور پر 60 لاکھ روپے برآمد کئے گئےجبکہ ملزم امداد علی اور کاشف غوری کے قبضے سے 15000 سعودی ریال،...
    ملتان سے انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں ملوث سی سی ڈی ملازم سمیت 2 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملتان زون نے انسانی اسمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق انسانی اسمگلنگ اور ویزا فراڈ میں میں ملوث 2 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں، جن میں سی سی ڈی کا ملازم بھی شامل ہے۔ایف آئی اے ترجمان کے مطابق سی سی ڈی ملازم نے یونان ملازمت کا جھانسا دے کر 37 لاکھ 40 ہزار روپے لیے تھے۔ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم سی سی ڈی بہاولپور میں تعینات تھا جبکہ دوسرے گرفتار ملزم نے شہری کو فرانس میں ملازمت کا جھانسا دے کر 18 لاکھ روپے بٹورے تھے۔ایف آئی اے ترجمان کے...
    محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں عالمی ادارے کی توجہ 27 اکتوبر کے یوم سیاہ کی طرف مبذول کرائی ہے جب جموں و کشمیر پر بھارت کے غیر قانونی اور جبری قبضے کے 79سال مکمل ہو جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے خبردار کیا ہے کہ جموں و کشمیر پر بھارت کا مسلسل فوجی قبضہ جنوبی ایشیا میں امن و استحکام کے لیے سنگین اور مستقل خطرہ ہے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کے نام ایک خط میں عالمی ادارے کی توجہ 27 اکتوبر کے یوم سیاہ کی طرف مبذول کرائی ہے جب...
    کراچی: ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے پی ای سی ایچ ایس کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حارث کو گرفتار کیا جو بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 5169 امریکی ڈالر، 276 سعودی ریال، 9450 موزمبیکو میٹیکل، 100 تھائی بھات، برطانوی پاونڈ، مالدیپ روفیا اور یو اے ای درہم سمیت لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی۔ اس کے علاوہ 12 لاکھ 50 ہزار پاکستانی روپے، مختلف مالیت کے 399 پرائز بانڈز اور 12 سونے...
        وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں مالی سال میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کے باوجود 3.5 فیصد اقتصادی ترقی حاصل کرنے کی توقع رکھتا ہے۔ سی جی ٹی این امریکا کے ٹاک شو میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ حکومت کے معاشی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں، مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ میں آ چکی ہے اور مرکزی بینک کی مالیاتی پالیسی میں نرمی دکھائی دے رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: معاشی استحکام کے حصول کے بعد ہمارا ہدف معاشی نمو ہے، وزیراعظم شہباز محمد اورنگزیب نے بتایا کہ پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ایک نئے قرض پروگرام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2025ء) پاک سعودی عرب اشتراک اور ڈیجیٹل شعبے کی ترقی میں خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل ( ایس آئی ایف سی )کا کلیدی کردار ہے، پاک سعودی عرب تعاون سے ’’گو اے آئی ہب‘‘ کے با ضابطہ افتتاح سے پاکستان نے ڈیجیٹل شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔(جاری ہے) تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی سے پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی کا نیا دور شروع ہوگیا، پاکستان اور سعودی عرب نے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل اختراع کے فروغ کے لیے اشتراک کیا ہے، پاک سعودی عرب تعاون سے ’’گو اے آئی ہب ‘‘ کے با ضابطہ افتتاح سے ڈیجیٹل شعبے میں اہم سنگ...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)امیر بالاج قتل کیس کی درج ہونے والی تھانہ چونگ کی ایف آئی آر کی فائل سی سی ڈی کے حوالے کر دی گئی۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق بالاج قتل کیس کی اب مکمل تفتیش سی سی ڈی کے سپرد کردی گئی ہے، بالاج قتل کیس کا مرکزی ملزم مظفر شاہ گولی لگنے سے موقع پر ہی دم توڑ گیا تھا۔ بالاج قتل کیس میں مبینہ پولیس مقابلے میں طیفی بٹ ہلاک ہو گیا تھا جب کہ بالاج قتل کیس کا واحد ملزم گوگی بٹ پولیس کو مطلوب ہے۔بالاج قتل کیس کے لیے بنائی گئی ایس آئی ٹی نے طیفی بٹ اور گوگی بٹ کو گناہ گار لکھا ہے۔ پنجاب میں ریونیوبڑھانے...
    زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کو ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم زون فائیو‘‘ کے حوالے سے شرائط کی عدم تکمیل پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سب نیوز کو موصول نوٹس کے مطابق ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کا ابتدائی لے آؤٹ پلان 17 مئی 2002 کو سی ڈی اے کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 اکتوبر 2011 کو ترقیاتی کام شروع کرنے کے لیے این...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان اور ٹی ڈی ایف کے میگنیفائی سائنس سینٹر کے اشتراک سے سائنس فلم فیسٹیول 2025 کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں طلبہ، اساتذہ اور سائنس کے شوقین افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی،  تقریب میں شرکاء کو فلم کے ذریعے سائنس اور تخلیقی سوچ کو سمجھنے کا موقع فراہم کیا گیا۔تفصیلات کےمطابق اس سال کے فیسٹیول کا موضوع گرین جابز رکھا گیا ہے، جس کا مقصد ماحول دوست ٹیکنالوجی، پائیدار ترقی اور سبز معیشت سے وابستہ ماہرین کے خیالات اور تجربات کو اجاگر کرنا ہے۔افتتاحی تقریب میں فواد سومرو، چیف ایگزیکٹو آفیسر داؤد فاؤنڈیشن، ماہا جعفری (گوئٹے انسٹی ٹیوٹ پاکستان) اور جرمن قونصلیٹ کی نمائندہ آنیا کلوس نے شرکت کی اور...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے ورلڈ اکنامک اؤٹ لک رپورٹ جاری کر دی جس میں کہا گیا ہے کہ عالمی معیشت کو تجارتی و جغرافیائی سیاسی غیر یقینی کا سامنا ہے جبکہ پاکستان میں رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ ہدف سے کم رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق  پاکستان میں معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے۔ حکومت نے رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ پاکستان میں مہنگائی اور بے روزگاری میں کمی کا امکان ہے۔  گزشتہ مالی سال پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار 2.7 فیصد تھی۔  پاکستان میں رواں مالی سال بے روزگاری کم ہو کر 7.5 فیصد...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موغادیشو (انٹرنیشنل ڈیسک) عالمی مالیاتی فنڈ نے کہا ہے کہ اس نے صومالیہ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ طے کر لیا ہے جس کا مقصد ایکسٹینڈڈ کریڈٹ فیسیلٹی (ای سی ایف) پروگرام کے تحت چوتھے جائزے کی تکمیل ہے۔ معاہدہ 16 ستمبر سے 8 اکتوبر تک ہونے والی بات چیت کے بعد طے پایا جس کی قیادت صومالیہ کے لیے آئی ایم ایف مشن چیف ران بی نے کی۔معاہدے کی منظوری آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے مشروط ہے، جس کے بعد صومالیہ کو 3 کروڑ ڈالر جاری کیے جائیں گے۔ غیر ملکی امداد میں کٹوتیوں کے منفی اثرات کو کم کرنے اور اصلاحاتی کوششوں کی حمایت کے لیے صومالیہ 4 کروڑ ڈالر کی اضافی مالی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک کے 19 سالہ ولی عہد شہزادہ کرسچن نے ایف 16 لڑاکا طیارہ اڑا کر اپنے بچپن کا خواب پورا کر لیا۔ ڈنمارک کے شاہی خاندان کے سرکاری انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شہزادے کی چند تصاویر شیئر کی گئیں، جس میں وہ ایف16 کے اندر مسکراتے دکھائی دے رہے ہیں۔ شہزادہ کرسچن نے اپنی پوسٹ میں لکھاکہ آج ایک لڑکے کا خواب سچ ہوگیا۔ مجھے ایف 16 کے آخری تربیتی پروازوں میں سے ایک میں شامل ہونے کا موقع ملا اور واقعی یہ ایک حیران کن تجربہ تھا۔ میں پہلے بھی ہمارے پائلٹوں کی بہت عزت کرتا تھا، لیکن آج کے بعد یہ احترام اور بڑھ گیا ہے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    تصویر سوشل میڈیا۔ فرانس کی ترقیاتی ایجنسی (اے ایف ڈی) کے بھرپور تعاون سے پاکستان اور عالمی ادارۂ صحت نے پولیو کے خاتمے کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔فرانسیسی سفیر نکولا گالے، عالمی ادارۂ صحت کے نمائندہ ڈاکٹر لُو اور وزیر مملکت عائشہ رضا نے آج اسلام آباد میں ایک ویکسینیشن سینٹر کا دورہ کیا، جہاں بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جا رہے ہیں۔ یہ مہم ملک بھر میں جاری قومی انسدادِ پولیو مہم کا حصہ ہے، جس کے تحت 4 کروڑ 50 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے محفوظ بنانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔اس موقع پر مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عالمی اشتراک...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کی بیرون ملک سفر سے روکنے کیخلاف درخواست پر ڈی جی ایف آئی اے کو فیصلہ کرنے کا حکم دیدیا۔ ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کو بیرون ملک سفر سے روکنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ حکام نے بتایا کہ اسٹاپ لسٹ/ نو فلائی لسٹ میں نام شامل کرنے کا تمام اختیار ایف آئی اے کا ہے۔  اگست 2023 میں راجہ اظہر کا نام پی این آئی ایل میں ایف آئی اے کی ہدایت پر شامل کیا گیا۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ گزشتہ 6  تاریخوں سے کچھ نہیں ہو رہا۔ درخواستگزار عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا...
    اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر ممکنہ لا اینڈ آرڈر کی صورتحال کے پیش نظر اسلام آباد ٹریفک پولیس نے تفصیلی ٹریفک ڈائیورشن پلان جاری کر دیا ہے۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق اسلام آباد میں ہر قسم کی ہیوی ٹریفک کا داخلہ اگلے حکم تک بند رہے گا، جبکہ چھوٹی گاڑیوں کے لیے مختلف متبادل راستے تجویز کیے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فیض آباد کے چاروں اطراف سے ٹریفک کے بہاؤ میں تبدیلی کی گئی ہے۔ اہم ڈائیورشن پوائنٹس درج ذیل ہیں: راول ڈیم چوک سے فیض آباد کی جانب دونوں اطراف ٹریفک بند ہوگی۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج کے باعث راولپنڈی، اسلام آباد میں تعلیمی...
    آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ، پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید طارق، ایس ایف ڈی ایل کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد خان، ڈائریکٹر سی پی ایل سی شناخت پراجیکٹ عامر حسن اور ایس ایف ڈی ایل کے لیگل ایڈوائزر ڈاکٹر عامر حسین نے سیشن سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) کی جانب سے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں جمعرات کو میڈیا پروفیشنلز کے لیے فرانزک ڈی این اے آگاہی سیشن پر ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جس میں تعلیم، سائنس، کرائم اور صحت سمیت مختلف شعبہ...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی)کے تعاون سے گجرات میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے موضوع پر ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔اس سیشن میں نوجوانوں، مردوں، خواتین، واپس آنے والے افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی کے اراکین کو انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت جیسے جرائم سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ سیشن میں 104 شرکا نے شرکت کی جن میں ایف آئی اے گجرات سرکل کے افسران، تحفظ مرکز کے وکٹم سپورٹ افسران، سماجی بہبود، محنت، خواتین ترقی، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز، پنجاب پولیس اور مقامی تنظیموں کے نمائندے شامل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251007-06-24 سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو اہم ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت عبدالواسع اور دانیال خضر کے ناموں سے ہوئی ہے، جنہیں شاہراہ فیصل اور ٹیپو سلطان روڈ سے حراست میں لیا گیا۔ایف آئی اے کے مطابق دونوں ملزمان غیر قانونی طریقے سے ملکی و غیر ملکی کرنسی کی منتقلی میں ملوث تھے اور حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک منتقل کرتے تھے۔چھاپے کے دوران ملزمان کے قبضے سے ایک کروڑ روپے نقدی برآمد کی گئی، جب کہ ان کے موبائل فونز اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے جن سے غیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراکس (انٹرنیشنل ڈیسک) وینزویلا کے وزیرِ دفاع نے امریکی وزیر دفاع پر تنقید کرتے ہوئے انہیں جنگجوانہ اور سنسنی خیزی کا متلاشی قرار دے دیا۔ وزیرِ دفاع جنرل ولادمیر پیڈرینو نے کہا کہ امریکی طیاروں نے ان کے ملک کی سرحدوں کی غیر قانونی طور پر خلاف ورزی کی۔ انہوں نے امریکا پر الزام لگاتے ہوئے کہا کہ امریکا ہمیں فوجی طور پر ہراساں کرنے اور ہماری قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کر رہا ہے۔ امریکی طیاروں نے وینزویلا کے قریب آنے کی ہمت کی ۔ حکومت نے پیٹ ہیگسیتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غیر ضروری حرکات اور جنگجوانہ انداز سے گریز کریں۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے سلوواکیہ کو 7 ایف۔ 16 لڑاکا طیارے فراہم کر دیے۔ سلواکیہ نے 2018 ء کے آخر میں امریکا کے ساتھ 14 عدد لڑاکا طیاروں کی خریداری کا معاہدہ کیا تھا لیکن کورونا کی عالمگیر وبا کی وجہ سے طیاروں کی فراہمی تاخیر کا شکار ہو گئی تھی۔ رپورٹ کے مطابق 2عدد ایف 16 بلاک 70 لڑاکا طیارے، ایک سنگل سیٹ اور ایک ڈبل سیٹ مغربی سلوواکیہ کے ملاکی ایئر بیس پر اترے۔ یہ طیارے تکنیکی منظوری کے بعد تربیتی پروازیں شروع کر دیں گے۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر) سوشل انٹرپرینیور، ڈیجیٹل مارکیٹر اور ای کامرس ماہر حنین ضیاء نے کہا ہے کہ ایف بی آر کا یکم جولائی 2025 سے نیا ای۔کامرس ٹیکس نظام چھوٹے کاروباروں کے لیے مشکلات پیدا کرے گا۔ ان کے مطابق ٹیکس لگنے سے ڈیجیٹل معیشت میں قدم رکھنے والے نوجوانوں کے منافع میں کمی آئے گی کیونکہ اضافی ٹیکس کی وجہ سے ان کی مصنوعات اور خدمات مہنگی ہو جائیں گی۔ اس طرح مارکیٹ میں دوسرے کاروباروں کے ساتھ مقابلہ کرنا ان کے لیے مزید مشکل ہو جائے گا۔حنین ضیاء نے کہا کہ یہ نوجوان پہلے ہی سرمایہ، مہنگائی اور دوسرے مسائل کا سامنا کررہے ہیں، ایسے میں اگر ودہولڈنگ اور سیلز ٹیکسز لاگو ہوں گے تو ان...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل نے مختلف کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کارپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نےکارروائیوں کےدوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان میں امتیاز احمد شیخ اور محمد صدیق شامل ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو کراچی کےعلاقے شہید ملت اور کراچی ائیرپورٹ کی پارکنگ سےگرفتار کیا گیا، گرفتار...
    کراچی: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں امتیاز احمد شیخ اور محمد صدیق شامل ہیں جنہیں کراچی کے علاقے شہید ملت اور جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی پارکنگ سے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے 50 ہزار اماراتی درہم، 27270 سعودی ریال، 800 امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 66 ہزار روپے پاکستانی کرنسی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان سے موبائل فونز، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کرسکے۔ ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس آرڈیننس 2001ء کی سیکشن 175C کے تحت مانیٹرنگ مقاصد کے لیے جاری نوٹس کالعدم کرنے کا فیصلہ معطل کردیا، عدالت نے ایف بی آر کو دفعہ 175C کے تحت مانیٹرنگ مقاصد کے لیے نوٹسز جاری کرنے کا اختیار بحال کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد آصف نے معطلی کا حکم سنایا۔ ایف بی آر کی انٹرا کورٹ اپیل میں حافظ احسان احمد کھوکھر ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ سنگل بینچ نے قرار دیا تھا کہ سیکشن 175C کے تحت صرف وجوہات کے ساتھ نوٹس جاری کیا جا سکتا ہے۔ وکیل ایف بی آر نے دلائل دیے کہ دفعہ 175C کے تحت...
    فائل فوٹو  ایف آئی اے امیگریشن عملے نے طورخم بارڈر پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر پاکستان آنے والے 5 افغان مسافروں کو ڈی پورٹ کردیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون سمیت 3 مسافر اپنے ہمشکلوں کے پاسپورٹ پر پاکستان آئے تھے۔ترجمان کا کہنا ہے کہ چوتھے مسافر کے پاسپورٹ پر جعلی امیگریشن اسٹیمپ تھی، پانچویں مسافر کے پاس سفری دستاویزات نہیں تھے۔
    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے واشنگٹن ڈی سی میں ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کاش پٹیل سے ملاقات کی، جس میں غیر قانونی امیگریشن، انسداد دہشتگردی اور پولیس افسران کے تبادلہ پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔محسن نقوی نے کاش پٹیل کے پیشہ ورانہ انداز اور وژن کو سراہا اور کہا کہ یہ تعاون دونوں ممالک کے لیے مفید ہے۔
    کراچی: ڈی جی رینجرز سندھ کا جامعۃ الرشید احسن آباد کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس)ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل محمد شمریز نے جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کا دورہ کیا۔ دارالعلوم کے سربراہ مفتی عبدالرحیم اور انتظامیہ نے ڈی جی رینجرز سندھ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں جامعۃ الرشید کے مختلف شعبہ جات کا دورہ کرایا۔ طلباء سے خطاب کے دوران ڈی جی رینجرز(سندھ) میجر جنرل محمد شمریز نے کہا کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی مملکت ہے جس کے لیے ہمارے اباؤ اجداد نے قربانیاں دیں۔ قومی سلامتی کا تقاضہ ہے کہ ادارے اور افراد اجتماعی سوچ کے ساتھ ملک کو مضبوط بنائیں۔ ڈی جی رینجرز سندھ نے کہا...
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی خصوصی ہدایات پر ایف آئی اے  میں جامع اصلاحات اور تنظیمِ نو کا عمل تیزی سے جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ایف آئی اے کے آپریشنل ڈھانچے کو 3 ریجن میں تقسیم کر دیا گیا، ایڈیشنل ڈی جی کی سربراہی میں نارتھ، سینٹرل اور ساؤتھ ریجن قائم کر دیے گئے۔ اس سے قبل ایف آئی اے میں نارتھ اور ساؤتھ ریجن قائم تھے، نارتھ ریجن میں اسلام آباد، گلگت بلتستان، پشاور اور کوہاٹ زون شامل ہونگے۔ سینٹرل ریجن میں لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان زون شامل ہونگے، ساوتھ ریجن میں کراچی، حیدر آباد، سکھر اور بلوچستان زون شامل ہونگے۔ ایف آئی اے میں 2 نئے زونز بھی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں دلچسپ گفتگو ہوئی جہاں سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اگر واقعی ایسا کرنا ہے تو سب سے پہلے پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے آغاز کیا جائے کیونکہ وہاں سے زیادہ ریکوری ممکن ہے۔اجلاس میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے ترسیلات زر پر دی جانے والی سبسڈی اسکیم کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ 2020 میں فی ترسیل 20 سعودی ریال سبسڈی دی جاتی تھی جسے 2024 میں بڑھا کر 30 ریال کیا گیا تھا، تاہم رواں برس حکومت نے دوبارہ اسے کم کرکے 20 ریال...
     اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اور ان کا کہنا ہے کہ اگر واقعی ٹک ٹاکرز سے ٹیکس وصولی کرنی ہے تو اس کا آغاز سب سے پہلے پنجاب سے ہونا چاہیے، کیونکہ وہاں سے سب سے زیادہ آمدن متوقع ہے۔  یہ بات انہوں نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس کے دوران کہی، جس کی صدارت سینیٹر سلیم مانڈوی والا کر رہے تھے۔ فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکرز سے سب سے زیادہ ٹیکس ریکوری ہو سکتی ہے۔  اجلاس میں اسٹیٹ بینک کی جانب سے ترسیلات زر پر دی جانے والی مراعاتی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ سنا ہے ایف بی آر ٹک ٹاکرز سے ٹیکس لینے کی تیاری کر رہا ہے، اگر ٹک ٹاکرز سے ریکوری کرنی ہے تو سب سے پہلے پنجاب سے شروع کریں، ایف بی آر کو پنجاب کے ٹک ٹاکر سے زیادہ ریکوری ہو گی۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں اسٹیٹ بینک کے حکام بھی شریک ہوئے۔اسٹیٹ بینک کی ترسیلاتِ زر پر مراعات اسکیم پر ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 2020ء میں ترسیلاتِ زر پر 20 سعودی ریال سبسڈی اسکیم شروع کی گئی تھی، 2024ء میں ترسیلاتِ زر پر سبسڈی 30 سعودی ریال کر...
    نیویارک ( نیوزڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان کے ساتھ آئی ایم ایف کی دیرینہ شراکت داری کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ کرسٹالینا جارجیوا کی قیادت میں تعاون مزید مستحکم ہوا ہے۔ انہوں نے مالی سال 2024 میں 3 بلین ڈالر کے سٹینڈ بائی ارینجمنٹ، بعد ازاں 7 بلین ڈالر کی توسیعی فنڈ سہولت (EFF) اور 1.4 بلین ڈالر کے ریزیلیئنس اینڈ سسٹین ایبلٹی فنڈ (RSF) کے بروقت انتظام پر آئی ایم ایف کا شکریہ ادا کیا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ پختہ عزم کے ساتھ کی جانے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی فضائیہ کے سربراہ نے اعلان کیا ہے کہ امریکا کے سکستھ جنریشن ایف 47 لڑاکا طیارے کی پیداوار شروع ہو چکی ہے اور اس کی پہلی پرواز 2028 ء تک متوقع ہے۔یہ اعلان چین کی طرف سے حالیہ فوجی پریڈ میں اپنی نئی جنگی مشینری کی نمائش کے 3 ہفتے بعد سامنے آیا ہے۔ واشنگٹن میں ہونے والے ائر، اسپیس اینڈ سائبر کانفرنس کے دوران امریکی فضائیہ کے چیف آف اسٹاف جنرل ڈیوڈ ایلوِن نے کہا کہ بوئنگ کمپنی نے ایف 47 کے پہلے یونٹ کی تیاری کا آغاز کر دیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ طیارہ نیکسٹ جنریشن ائیر ڈومیننسپروگرام کے تحت ایف 22 کی جگہ لے گا۔ انٹرنیشنل ڈیسک
    نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ (این ڈی آر ایم ایف) نے 2018 سے 2024 کے دوران پاکستان بھر میں 16 بڑے منصوبے مکمل کیے ہیں، جن کی مجموعی مالیت 6.5 ارب روپے سے زائد ہے۔ یہ منصوبے ملک کو قدرتی آفات خصوصاً سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، خشک سالی اور دیگر موسمیاتی خطرات سے نمٹنے کے قابل بنانے کے ساتھ ساتھ صوبائی و ضلعی سطح پر ریسکیو اور ایمرجنسی خدمات کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے ترتیب دیے گئے تھے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا انسان کبھی قدرتی آفات سے محفوظ رہ سکے گا؟ سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبوں میں ڈھانچہ جاتی اقدامات جیسے حفاظتی بندوں کی تعمیر اور بحالی کے ساتھ غیر ڈھانچہ جاتی اقدامات بھی شامل تھے، جن میں ابتدائی وارننگ سسٹمز،...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ترجمان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر کراچی زون کی جانب سے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان کے مطابق رواں سال کے دوران ایف آئی اے کراچی زون نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف 44 چھاپہ مار کارروائیاں کیں اور 44 مقدمات درج کیے۔ ان کارروائیوں میں مجموعی طور پر 63 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ مزید پڑھیں: ایران جانے کی کوشش ناکام، ایف آئی اے کے ہاتھوں 29 افراد گرفتار ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 3 لاکھ 38 ہزار سے زائد امریکی ڈالر،...
    لاہور: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم  سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 2 ملزمان کو لاہور سے گرفتار کرلیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان میں محمد طارق اور بشیر خان شامل ہیں جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزمان سے موبائل فون، حوالہ ہنڈی، غیر قانونی کرنسی ایکسچینج سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
    کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2025ء) ایف آئی اے بلوچستان زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر بلوچستان زون میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان علی خان اور محمد تقی کو گرفتار کر لیا۔(جاری ہے) ملزمان کے قبضے سے 6 ہزار 800 امریکی ڈالر، 21 لاکھ 10 ہزار روپے، لیپ ٹاپ اور موبائل فون برآمد کر لئے گئے۔انہوں نے کہا کہ ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج...
    کراچی ، حیدر آباد: ایف آئی اے کی حوالہ  ہنڈی اور متعلقہ غیر قانونی کاموں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف  کریک ڈاؤن کے تحت ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور کمرشل بینکنگ سرکل کراچی  نے 2 ملزمان اقبال اور سلمان کو گرفتار کیا ہے۔ دونوں  ملزمان کو نکل روڈ اور پی ای سی ایچ ایس کراچی سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ملزمان حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ہیں، جن کے قبضے سے 88 لاکھ روپے سے برآمد کرلیے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں ملزمان کے قبضے سے 2155 امریکی ڈالر، 5835 یو اے ای درہم، سعودی...
    جعلی فٹبال ٹیم کے ذریعے انسانی اسمگلنگ، جاپان سے 22افراد ڈی پورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)انسانی اسمگلنگ کے نئے ہتھکنڈے کا پردہ فاش ہوگیا،وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)کے مطابق انسانی اسمگلرزنے زمینی راستوں پرسختی کے بعد جعلی فٹبال ٹیم بنا کر افراد کو بیرون ملک بھجوانا شروع کردیا۔اس اسکینڈل میں 22 افراد پرمشتمل جعلی ٹیم سیالکوٹ ایئرپورٹ سے جاپان پہنچی مگروہاں جعلی دستاویزات پکڑے جانے پر تمام افراد کوڈی پورٹ کردیا گیا۔ایف آئی اے حکام کے مطابق واقعے میں ملوث مرکزی ملزم ملک وقاص کوگرفتارکرلیا گیا ہے، ملزم نے ٹیم کے ہر رکن سے 40 لاکھ روپے وصول کیے جبکہ فٹبال فیڈریشن کی جعلی رجسٹریشن اور وزارتِ خارجہ کے جعلی کاغذات...
    —فائل فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجسنی (ایف آئی اے) کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے کارروائی کرتے ہوئے بیرونِ ملک شہریوں کے اغواء میں ملوث نیٹ ورک کے کارندے کو گرفتار کر لیا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم ایران میں اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے زائرین کو اغواء کرواتا تھا۔ایف آئی اے کے ترجمان نے کہا ہے کہ ملزم ادریس نے اپنے نیٹ ورک کے ذریعے پاکستان سے ایران جانے والے 2 شہریوں کو اغواء کروایا۔ یہ بھی پڑھیے ایف آئی نے اشتہاری اور حوالا ہنڈی کے دو ملزمان گرفتار کر لئے ترجمان ایف آئی اے نے بتایا ہے کہ ملزم نے متاثرین کے لواحقین سے 50 لاکھ روپے تاوان وصول کیا۔ایف آئی اے کے...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں 5پلاٹوں کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل کی کارروائی ،سی ڈی اے میں جعلی پاور آف اٹارنی کے ذریعے ڈی 13فور میں پلاٹ کی ملکیت تبدیل کرانے پر ملزم خرم امین اور سی ڈی اے افسران کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق رحیم یار خان کے رہائشی ملزم خرم امین نے سی ڈی اے افسران کی ملی بھگت...
    ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج نیٹ ورکس کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق پشاور زون کی کارروائیوں کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ کمرشل بینکنگ سرکل پشاور اور کمپوزٹ سرکل ایبٹ آباد کی مشترکہ کارروائیوں میں گرفتار ہونے والوں میں گل بہادر، اعتبار گل، آصف خان، جمشید، ملک زادہ اور نصیب الحق شامل ہیں۔ ملزمان کو مانسہرہ اور چارسدہ سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار میں ملوث تھے۔ چھاپوں کے دوران ملزمان سے 62 لاکھ روپے نقدی، 1100 امریکی ڈالر، سعودی ریال، 14 موبائل فونز،...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے کارروائی کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے کارروائی کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کوگرفتار کرلیا، ملزم کو ایم اے جناح روڈ کراچی سے گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزم حوالہ ہنڈی میں ملوث ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ گرفتار ملزم کے قبضے سے 80 لاکھ روپے سے زائد رقم برآمد ہوئی ہے، ملزم سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے...
    پاکستان ورچوئل ایسٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پی وی اے آر اے) نے باضابطہ طور پر عالمی سطح پر تسلیم شدہ ایکسچینجز اور ورچوئل ایسٹ سروس پرووائیڈرز (وی اے ایس پیز) کو ملک کی بڑھتی ہوئی ڈیجیٹل معیشت میں شمولیت کے لیے ایکسپریشن آف انٹرسٹ (ای او آئی) جمع کرانے کی دعوت دے دی ہے۔ یہ اقدام جولائی 2025 میں نافذ ہونے والے ورچوئل ایسٹس آرڈیننس 2025 کے تحت اٹھایا گیا ہے، جس کے تحت اتھارٹی کو وی اے ایس پیز کو لائسنس دینے، ان کی نگرانی اور ریگولیشن کا مکمل اختیار حاصل ہے۔ اس اعلان کو پاکستان کی ڈیجیٹل فنانس انڈسٹری میں تاریخی سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی ڈیجیٹل کرنسی کرپٹو کرنسیز سے کیسے مختلف...
    راولپنڈی: ایف آئی اے نے مقدس شخصیات کی توہین کے مقدمے میں ملزم انجینئر محمد علی مرزا جہلمی کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سینئر سول جج وقار حسین گوندل نے جسمانی ریمانڈ دیا۔ ایف آئی اے ٹیم نے ملزم مرزا جہلمی کو کڑے پہرے میں راولپنڈی کچہری میں پیش کیا۔ عدالت نے حکم دیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرکے اسے 19 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ جسمانی ریمانڈ بعد ایف آئی اے ٹیم ملزم مرزا جہلمی کو لے کر روانہ ہوگئی۔
    برطانیہ کی معاونت سے پاکستان میں انسداد منشیات کیلئے جدید ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 11 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز) انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف)ہیڈکوارٹرز میں برطانیہ کی معاونت سے تیار کردہ ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس)کا باقاعدہ افتتاح کردیا گیا۔ اس سسٹم کی بدولت اے این ایف منشیات کے مقدمات کو کاغذی کارروائی کے بجائے مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے موثر اور تیز تر انداز میں نمٹا سکے گی۔سی ایم ایس کی مدد سے کیس رجسٹریشن، شواہد کے ریکارڈ، اور لیبارٹری نتائج کو ڈیجیٹل انداز میں منسلک کیا جائے گا۔ اس سسٹم کا پائلٹ منصوبہ فروری 2025 میں شروع کیا گیا تھا اور اب اسے ملک بھر میں...
    برطانوی حکومت کی معاونت سے پاکستان کی انسداد منشیات فورس (اے این ایف) کے لیے ایک جدید ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس کا مقصد منشیات سے متعلق مقدمات کی مؤثر نگرانی اور تیز تر کارروائی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اے این ایف کی بین الصوبائی منشیات اسمگلروں کے خلاف کارروائی، بھاری مقدار میں منشیات برآمد یہ نظام روایتی دستی طریقہ کار کی جگہ ایک مرکزی ڈیجیٹل پلیٹ فارم فراہم کرتا ہے اور نظام برطانیہ کے تعاون سے تیار کیا گیا ہے جو اے این ایف کو کیسز کے اندراج، شواہد کی ڈیجیٹل انداز میں ترتیب اور لیبارٹری رپورٹس کے انضمام میں مدد فراہم کررہا ہے۔ اس نظام کو ابتدائی طور پر فروری 2025 میں...
    کوئٹہ: ایف آئی اے کمرشل بینکنگ سرکل کوئٹہ نے حوالہ ہنڈی میں ملوث 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق حوالہ ہنڈی کے جرم میں گرفتار ملزمان میں محمد یعقوب، تاج محمد، رحمت اللہ اور حکمت اللہ شامل ہیں، ملزمان کے قبضے سے ایرانی ریال، یو اے ای درہم اور غیر قانونی ایکس چینج سے متعلق ریکارڈ برآمد ہوا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان سے 5 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں،  ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    سندھ ہائیکورٹ نے فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں سفری پابندیوں کے معاملے ایف بی آر حکام کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر ایف آئی اے کو درخواست گزار کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ہائیکورٹ میں فیشن ڈیزائنر نومی انصاری کیخلاف ٹیکس فراڈ کے مقدمے میں سفری پابندیوں کے معاملے ایف بی آر حکام کے خلاف توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت کی جانب سے عبوری حکم جاری کرنے کے بعد درخواستگزار کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کردیا گیا۔ عدالت کی جانب سے ایک بار سفر کی اجازت کے بعد درخواستگزار نے بیرون ملک سفر...
    راولپنڈی: اے ایف آئی آر ایم راولپنڈی میں زیر علاج غازیوں کے جسم زخموں سے چور مگر حوصلے آج بھی آسمان کو چھو رہے ہیں۔ یوم دفاع و شہداء کے موقع پر وفا کے یہ مجاہد وطن کے لیے قربانی دینے کے بعد بھی آج بھی سینہ تان کر کھڑے ہیں، ہمارے یہ شہداء اور غازی دونوں ہماری تاریخ کے روشن چراغ ہیں۔ ان غازیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان ہے تو ہم ہیں، یہ غازی آج بھی وطن کے لیے جان تک قربان کرنے کو تیار ہیں۔ راولپنڈی میں قائم پاک فوج کا ادارہ اے ایف آئی آر ایم، زخمی فوجیوں اور عام شہریوں کے لیے امید کا سہارا بن گیا ہے جہاں زندگی کو نئی روشنی...
    کوئٹہ: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ڈائریکٹر جنرل کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کوئٹہ سے ایک منظم گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان ایک بین الاقوامی گینگ کا حصہ ہیں جو افغانستان، دبئی اور آسٹریلیا سے غیر قانونی طور پر رقوم کی ترسیل میں ملوث تھے۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کے قبضے سے 33 ملین ایرانی ریال، دو موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق اہم شواہد برآمد کیے گئے ہیں جبکہ ملزمان برآمد شدہ کرنسی کے بارے میں حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے۔ ترجمان کے مطابق ملزمان...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کراچی زون نے کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے کارروائیوں کے دوران شہرکے نجی اسپتال اور شرف آباد چورنگی سے حوالہ ہنڈی میں ملوث دو ملزمان کو گرفتار کیا،گرفتارملزمان حوالہ ہنڈی میں ملوث پائے گئے تھے اور ان کے قبضے سے 72 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان سے 3 موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر...
    وفاقی بورڈ آف ریونیو نے اعلان کیا ہے کہ یکم جولائی 2025 سے آن لائن مارکیٹ پلیسز اور کوریئر سروسز کسی بھی غیر رجسٹرڈ سیلر کو اپنی خدمات فراہم نہیں کر سکیں گی۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری نئے انکم ٹیکس سرکلر میں وضاحت کی گئی ہے کہ ہر سیلر کے لیے انکم ٹیکس میں رجسٹریشن لازمی ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی آن لائن مارکیٹ پلیس اور کوریئر سروسز پر یہ پابندی عائد کی گئی ہے کہ وہ صرف رجسٹرڈ سیلرز کو اپنی سہولیات فراہم کریں۔ یہ بھی پڑھیں: کیا پاکستان میں چینی ای کامرس پلیٹ فارم ٹیمو پر پابندی لگے گی؟ مزید برآں، آن لائن مارکیٹ پلیسز پر لازم ہوگا کہ وہ اپنے پلیٹ فارم استعمال کرنے والے...
    منشیات کیس میں  ملزم فیاض نے سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلے کے ڈر سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں اینٹی نارکوٹیکس اے این ایف کو گرفتاری دے دی۔ ملزم کے وکیل ملزم مظہر اقبال سدھو نے عدالت عظمیٰ میں دوران سماعت مؤقف اپنایا کہ ملزم ضمانت مسترد ہونے کے بعد خود گرفتاری دینا چاہتا ہے، خطرہ ہے ملزم کا انکاؤنٹر کردیا جائے گا۔ وکیل نے کہا کہ پنجاب میں سی سی ڈی کو لوگوں کے انکاؤنٹر کا لائسنس ملا ہوا ہے، پنجاب میں روانہ لوگوں کو مارا جا رہا ہے۔ پراسیکیوٹر نے مؤقف اپنایا کہ اے این ایف ایک آزادانہ فورس ہے، ملزم  کے  وکیل نے کہا کہ ایک بندے کو جیل سے منگوا کر اس کا انکاؤنٹر کردیا گیا، ملزم کی گرفتاری سپریم...
    کراچی: ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم اور اینٹی کرپشن سرکل کراچی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار افراد میں محمد یوسف، عبدالقادر اور محمود علی شامل ہیں جنہیں سلطان روڈ اور کلفٹن کے علاقوں سے رقم کی ترسیل کے دوران رنگے ہاتھوں پکڑا گیا۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 76 لاکھ 95 ہزار روپے نقد اور 5 موبائل فون برآمد ہوئے۔ حکام کے مطابق ملزمان غیر قانونی حوالہ ہنڈی اور کرنسی ایکسچینج کے دھندے میں ملوث تھے اور برآمد ہونے والی کرنسی...
    کوئٹہ: بلوچستان میں کارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج چلانے والے چھ ملزمان کو گرفتار کرکے 1.7 ملین ایرانی ریال، 4470 افغانی کرنسی،3 لاکھ پاکستانی روپے، 1000 اماراتی درہم، 51 ہزار جاپانی ین اور 101 امریکی ڈالر برآمد کرلیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا، ایف آئی اے بلوچستان زون نے بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکس چینج میں ملوث 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزمان میں محمد ذکریا، ندا محمد، نذر جان، سعید خان، محمد یوسف اور عتیق محمد شامل...
    کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) تفتان سرکل نےکارروائیوں کے دوران حوالہ ہنڈی اور غیرقانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے ترجمان کےمطابق ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلے میں ایف آئی اے تفتان سرکل نےکارروائیاں کیں، جس کےدوران حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان کوگرفتار کرلیاگیا۔ انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں محمد نواز، محمد خان اور سید محمد  شامل ہیں، ملزمان کو تفتان کے مختلف علاقوں سےگرفتار کیا گی اور ان کا تعلق...
    فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کی ہدایت پر تفتان سرکل نے حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں محمد نواز، محمد خان اور سید محمد شامل ہیں جنہیں تفتان کے مختلف علاقوں سے حراست میں لیا گیا۔ گرفتار ملزمان کا تعلق چاغی اور نوشکی سے بتایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کے نام پر جعلی ایف آئی آرز بھیجنے کا انکشاف ایف آئی اے حکام نے کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1350 ملین سے زائد ایرانی ریال، 8 لاکھ روپے سے زائد پاکستانی کرنسی، 180...
    اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں  اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے انشورنس کوور کی تجویز دے دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال پاکستان میں اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق  پاکستان میں قدرتی آفات سے اربوں روپے کے نقصانات کے تناظر میں آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے انشورنس کوور کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لے انشورنس کوور فراہم...
    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے بحریہ ٹاؤن سے منسلک مبینہ حوالہ ہنڈی اور منی لانڈرنگ نیٹ ورک کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ اب تک 17 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 13 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اہم ریکارڈ قبضے میں ایف آئی اے کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں، ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر چھاپے مارے، جن میں انتہائی اہم ریکارڈ قبضے میں لیا گیا۔ اس ریکارڈ کی بنیاد پر بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ حوالہ ہنڈی نیٹ ورکس ختم پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ شواہد پر مبنی انٹیلی جنس اور کارروائیوں کے نتیجے میں 2 بڑے حوالہ ہنڈی...
    کراچی: ایف آئی اے کراچی زون نے حوالہ ہنڈی میں ملوث منظم گینگ کے خلاف کامیاب کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ایک کارندہ رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کارپوریٹ کرائم سرکل کراچی نے خفیہ اطلاع پر صدر اور گلشن اقبال کے علاقوں میں چھاپے مارے۔ صدر کے علاقے ریگل کمپیوٹر مارکیٹ میں کارروائی کے دوران گرفتار ملزم عمیر حوالہ ہنڈی کے ذریعے رقم ڈیلیور کرنے آیا تھا اور رقوم کی ترسیل کے لیے موٹر سائیکل استعمال کرتا تھا۔ ملزم سے موقع پر 15 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گلشن اقبال کے ایک مکان پر چھاپا مارا گیا، جہاں سے 15 لاکھ روپے نقدی، موبائل فون اور...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹس کے اجرا کا باضابطہ اعلان کر دیا۔ اس موقع پر اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے اس اقدام کو ایک “اہم سنگ میل” قرار دیا، جو ملک کو کیش لیس معیشت کی طرف لے جانے میں مدد دے گا۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ یہ صرف مالی امداد کا نظام نہیں بلکہ ایک جدید، شفاف اور کرپشن سے پاک ڈیجیٹل نظام کی طرف ایک بڑا قدم ہے۔ انہوں نے سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر تمام شراکت داروں کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ ان کا کردار قابل تحسین ہے۔  کیش لیس معیشت کی طرف...
    ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب کسٹم اینڈ ایکسائز اہلکاروں پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈیرہ اسمٰعیل خان میں درہ بن بائی پاس کے قریب ہوٹل پر بیٹھے ایف سی اہلکاروں پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کے 2 اہلکار جاں بحق ہوگئے، فائرنگ کی زد میں آکر ہوٹل مالک بھی زخمی ہوا، واقعے کے بعد مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا۔ Post Views: 7
    اسلام آباد: ایف نائن پارک کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے منتخب WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: (آئی پی ایس)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے ایف نائن پارک کو کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے منتخب کر لیا۔سی ڈی اے نے کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کی ماہرانہ رائے کے لیے راشد لطیف کو آن بورڈ لے لیا۔سٹیڈیم ڈیزائن اور تکنیکی پہلوؤں کے حوالے سے راشد لطیف سی ڈی اے کو معاونت فراہم کریں گے، راشد لطیف نے اس سے قبل اسلام آباد کلب کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا تھا۔گرین ایریا پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باعث کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کے لیے قانونی رکاوٹوں کو بھی مدنظر رکھا جائے گا، کرکٹ سٹیڈیم...
    کراچی: ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کی ہدایت پر حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث نیٹ ورکس کے گرد گھیرا تنگ کردیا گیا۔ ایف آئی اے بلوچستان زون کی مختلف کارروائیوں میں حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان عبدالباری، ثناء اللہ اور اسد اللہ  کو گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کو کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے مجموعی طور پر 27 لاکھ ایرانی ریال،  3050 افغانی برآمد ہوئے۔ ملزمان سے موبائل فونز اور حوالہ ہنڈی سے متعلق دیگر شواہد بھی برآمد کر لیے گئے، ملزمان برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے، ملزمان...
    راولپنڈی میں جائیداد کے تنازع پر گزشتہ روز بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے واقعے کا مقدمہ پولیس نے درج کرلیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے خاوند حمزہ کی مدعیت میں مقتولہ کے 4 بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ راولپنڈی: وارث خان کے علاقے میں خواتین سے نازیبا حرکات کرنے والا ملزم گرفتارملزم راہ چلتی خواتین کے ساتھ بدتمیزی کرتا اور ان کے پرس بھی چھین لیتا تھا۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزم محمد علی نے گھر میں داخل ہو کر میری بیوی انجم زہرہ پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا، ملزم نے بستر پر لیٹے میرے کمسن بچے کو بھی وار کر کے زخمی کیا۔ایف آئی آر کے مطابق اہل علاقہ نے ملزم...
    عوامی پیسے سے چینی کی ایکسپورٹ پر فی کلو 11 روپے سبسڈی دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ محمد عاطف خان کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی تجارت کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس  ہوا جس میں چینی کی قیمت، امپورٹ ایکسپورٹ کا معاملہ زیر بحث آیا۔ کنوینیئر کمیٹی محمد عاطف خان  نے کہا کہ ہم نے چینی کی قیمتوں اور امپورٹ ایکسپورٹ کا ڈیٹا مانگا تھا، ایف بی آر نے چینی کے حوالے سے ڈیٹا فراہم کیوں نہیں کیا۔ ممبر ایف بی آر  نے کہا کہ چینی کی قیمتوں کا معاملہ ایف بی آر سے متعلقہ نہیں ہے۔ ممبر کمیٹی مرزا افتخار بیگ  نے کہا کہ امپورٹ ایکسپورٹ پر ٹیکسز اور ٹیرف ایف بی آر دیکھ رہا ہے، چینی کی امپورٹ پر...
    سینیٹر وقارمہدی کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے قواعد و ضوابط و استحقاقات کے اجلاس میں سینیٹر عمر گارگیج اور سینیٹر پلوشہ خان کی تحاریکِ استحقاق پر غور کیا گیا۔ اجلاس میں سینیٹرعمرگارگیج نے بتایا کہ اپنے حلقے کے ایک افسر کے تبادلے کے عوامی نوعیت کے معاملے پر انہیں ایف بی آر کے متعدد چکر لگانے پڑے، چیئرمین ایف بی آر نے وضاحت کی کہ سفارش کرنا یا کروانا قانون کے تحت مس کنڈکٹ میں آتا ہے، تاہم محکمے نے ہارڈشپ کمیٹی قائم کر رکھی ہے جو جائز درخواستوں کا جائزہ لے سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، سی ڈی اے تحلیل کرنے کی ہدایت سینیٹر علی جیسر نے کہا کہ چھوٹے گریڈ...
    ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کاروباری افراد کے لیے سخت قوانین تیار کر لیے  جب کہ سیلز ٹیکس رجسٹرڈ افراد کے لیے ایف بی آر کمپیوٹرائزڈ سسٹم سے منسلک ہونا لازمی قرار دیا گیا ہے۔  دستاویز کے مطابق بزنس پوائنٹ کی نگرانی کیلئے سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیئے جائیں گے، ڈیبٹ، کریڈٹ کارڈ مشین، کیو آرکوڈ، ڈیجیٹل ادائیگیوں کو ایف بی آر سے لنک کرنا ہوگا، اشیا کی آن لائن فروخت کے لیے ویب سائٹ، سافٹ ویئر، موبائل ایپلی کیشن بھی لنک ہوگی۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  انٹیگریٹڈ شخص ٹیکس افسر کو کاروباری احاطے، ریکارڈ تک رسائی دینے کا پابند ہوگا، الیکٹرانک سسٹم...
    نیو یارک کی ایلی للی کمپنی کی تیار کردہ وزن کم کرنے کی نئی گولی ’اورفوگلیپرون‘ نے ابتدائی طبی آزمائش میں حوصلہ افزا نتائج دیے ہیں۔ 72 ہفتوں کے مطالعے میں زیادہ سے زیادہ خوراک لینے والے شرکا نے اوسطاً 27.3 پاؤنڈ یعنی 12.4 فیصد جسمانی وزن کم کیا۔ کمپنی کے مطابق رواں سال کے آخر تک امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (FDA) سے اس دوا کی منظوری کے لیے درخواست دی جائے گی۔ اگر منظوری مل گئی تو یہ گولی موٹاپے اور ٹائپ 2 ذیابیطس کے علاج میں استعمال ہونے والے انجیکشنز جیسے ویگووی، اوزیمپک، زیپ باؤنڈ اور مونجارو کا آسان متبادل ثابت ہوسکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: درمیانی عمر میں وزن میں کمی انسانی زندگی میں برسوں کا اضافہ...
    لاہور: ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے اعظم کلاتھ مارکیٹ لاہور سے حوالہ ہنڈی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت گل امیر کے نام سے ہوئی جس کا تعلق پشاور سے ہے، ملزم کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی میں ملوث پایا گیا۔  چھاپہ مار کارrوائی میں ملزم  سے 64 لاکھ پاکستانی روپے برآمد ہوئے، ملزم کے قبضے سے حوالہ ہنڈی کی رسیدیں اور دیگر ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے گئے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    پاکستان اور دبئی پورٹ انٹرنیشنل کے درمیان دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا معاہدہ ہوگیا ہے۔ پاکستان کے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) نے ڈی پی ورلڈ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے دبئی میں ’زیرو کاسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان مارٹ: برآمدات کے فروغ کے لیے یو اے ای میں وزارت تجارت کا انقلابی اقدام ’پاکستان مارٹ‘ کے نام سے یہ تجارتی مرکز پاکستانی برآمد کنندگان کو عالمی سطح پر مصنوعات نمائش اور تقسیم کے لیے بلا معاوضہ پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔ یہ مرکز جبل علی پورٹ کے قریب واقع ہوگا، جہاں پاکستانی کاروباری اداروں کو مربوط گودام، لاجسٹکس اور نمائش کی سہولیات میسر آئیں...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اگست2025ء)ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے ڈیجیٹل تجارت کے فروغ اور معاشی ترقی کے لیے مثر پلیٹ فارم کی تیاری کا آغاز ہوگیا ہے۔پاکستان کا ڈی پی ورلڈ کے اشتراک سے دبئی میں ’’زیرو کوسٹ ایکسپورٹ مارٹ‘‘کے قیام کا بھی اعلان کیا گیا جبکہ دبئی کی بندرگاہ جبل علی کے قریب ’’پاکستان مارٹ‘‘کے نام سے تجارتی مرکز قائم کیا جائے گا۔(جاری ہے) علاوہ ازیں ڈی پی ورلڈ پاکستانی برآمدکنندگان کے لیے تجارتی مرکز کی تعمیر بلا تعمیراتی لاگت کرے گا۔ ایکسپورٹ مارٹ سے برآمدکنندگان کی مصنوعات کو نمائش، ترسیل اورعالمی منڈی تک براہِ راست رسائی ملے گی۔اس اہم منصوبے سے ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سرجیکل اور خوراک سمیت دیگر شعبے مستفید...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کہا ہے کہ ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض نامعلوم افراد عوام کو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کر رہے ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کا نام اور عہدہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے اور جعل ساز ان پیغامات پر "ٹاپ سیکرٹ" کی جعلی مہر ثبت کرتے ہیں تاکہ ان کی جعل سازی کو مستند ظاہر کیا جا سکے۔ ترجمان نے بتایا کہ یہ عناصر فرضی اور گمراہ کن نام استعمال کر...
    اسلام آباد(صغیر چوہدری )ڈی جی ایف آئی کا نام استعمال کرکے ای میلز اور واٹس ایپ کے ذریعے شہریوں کو حراساں کئے جانے کا انکشاف، ایف آئی اے نے ایسے تمام پیغامات کو جعلی قرار دیتے ہوئے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے ترجمان ایف،آئی اے کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے کو ایسی اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ بعض نامعلوم افراد عوام کو ڈی جی ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات ارسال کر کے ہراساں کر رہے ہیں۔ان جعلی پیغامات میں ڈی جی ایف آئی اے کا نام اور عہدہ استعمال کرتے ہوئے عوام کو خوف و ہراس میں مبتلا کیا جا رہا ہے۔ جعلساز ان پیغامات پر  ٹاپ...
    حکومت، ایف بی آر اور پرال کا جدید ڈیجیٹل ٹیکس سروسز فراہم کرنے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 8 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حکومت پاکستان، فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) اور پاکستان ریونیو آٹومیشن پرائیویٹ لمیٹڈ (پرال) نے ٹیکس دہندگان کے لیے جدید، موثر اور بغیر رکاوٹ کے ڈیجیٹل ٹیکس خدمات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا ہے۔حالیہ مشاورت میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن حکمتِ عملی کے تحت پرا ل کے موجودہ ڈھانچے کو ایک جدید ترین ادارے میں تبدیل کیا جائے گا، جو بہتر فعالیت، مالی خودمختاری اور تکنیکی جدت فراہم کرے گا۔ اس اقدام کا مقصد ایف بی آر اور ٹیکس دہندگان کو عالمی...
    ایف آئی اے اور نیب نے بحریہ ٹاؤں کراچی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے نجی اسپتال میں چھپایا گیا مالی ریکارڈ اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے لیے ہیں۔ بحریہ ٹاؤن کے خلاف مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات میں ایک اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے قومی احتساب بیورو (نیب) کے ساتھ مل کر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خفیہ مالی ریکارڈ، ادائیگیوں سے متعلق فائلز اور ڈیجیٹل شواہد برآمد کر لیے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مالی طور پر مفلوج ہوچکے، بحریہ ٹاؤن کی تمام سرگرمیاں بند کررہے ہیں، ملک ریاض ایف آئی اے کے مطابق یہ حساس ریکارڈ اسلام آباد میں واقع ایک نجی فلاحی اسپتال کی عمارت میں چھپایا گیا تھا، جسے...
    —فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایف بی آر میں اصلاحات سے جی ڈی پی میں ٹیکس کلیکشن کے تناسب میں اضافہ قابل اطمینان ہے۔وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایف بی آر میں مجوزہ اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس ہوا۔اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں بذات خود حکام کی طرف سے اصلاحاتی اقدامات کی مکمل حمایت اور تحفظ کروں گا، اصلاحات کی راہ میں سرخ فیتے اور ادارہ جاتی رکاوٹیں ختم کر کے اصلاحات کے مستقل نفاذ کو یقینی بنائیں۔شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کسٹم کلیئرنس میں انقلابی اصلاحات کی ملک بھر میں یکساں اور مؤثر نفاذ کو یقینی بنایا جائے، کسٹم کلیئرنس اصلاحاتی ایجنڈا میں ٹیکنالوجی...