پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی جماعت ہے، پارٹی سرٹیفیکیٹ ہمارا حق ہے، بیرسٹر گوہر
اشاعت کی تاریخ: 21st, January 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی سرٹیفیکیٹ ہمارا قانونی و آئینی حق ہے، امید ہے کہا یہ الیکشن کمیشن سے ہمیں مل جائے گا۔
اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کے دفتر کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ سوال اٹھائے تھے جن کا جواب ہم نے دیا، کچھ سماعتیں بھی ہوئیں، بعد میں پتہ چلا کہ اس کیس میں 5 درخواستیں ان لوگوں نے فائل کی تھیں جنہوں نے نہ کبھی ہم سے الیکشن کے لیےفارم لیے تھے نہ ہی کبھی الیکشن لڑا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اگلی تاریخ کو جواب دیں گے، امید ہے سرٹیفیکیٹ ہمیں ملے گا، دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے اور یہ سرٹیفیکیٹ ہمارا حق ہے۔
یہ بھی پڑھیے:پاکستان میں 175 سیاسی جماعتیں ہیں کسی نے آئین کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشن نہیں کروائے، بیرسٹر گوہر خان
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہم نے جو دستاویزات الیکشن کمیشن میں فائل کی تھیں وہ ایف آئی اے دفتر پر چھاپہ مار کر لے گئی۔ ہم نے عدالت میں درخواست بھی دی ہے کہ ہمیں ہماری دستاویزات لوٹائی جائے مگر ہماری درخواست پر ابھی سماعت نہیں ہوئی ہے۔
نئے چیئرمین الیکشن کمیشن کی تعیناتی کےحوالے سے ایک سوال کے جواب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہماری طرف سے عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی اور شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ کو خط لکھا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی بنائیں تاکہ چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی مکمل ہو۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم سپریم کورٹ میں چیلنج ہوچکی ہے، جوڈیشل کمیشن کی سماعت میں بھی اس پر بات ہوئی تھی کہ پہلے ججز کی تعیناتی کریں اور 26ویں آئینی ترمیم کا فیصلہ ہو، اس پر سپریم کورٹ نے بھی عندیہ دیا تھا کہ اس کے لیے بینچ بنے گا، بہتر یہی ہے کہ پہلے اس معاملے کا فیصلہ ہو پھر آگے بڑھیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
Barrister Gohar بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر پی ٹی ا ئی الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر نے کہا کہ
پڑھیں:
بلاول کے پنجاب کے شہروں کی صورتحال پر سوالات، مریم اورنگزیب نے ویڈیو جاری کرکے جواب دیدیا
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کے سوالات پر پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے ویڈیو ثبوت کے ساتھ جواب دیدیے۔آزاد کشمیر کے انتخابی جلسے میں پنجاب کے شہروں کی صورتِ حال پر سوال اٹھاتے بلاول کو پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگ زیب نے ویڈیو جاری کر کے جواب دیا۔ بلاول نے لاہور کے علاوہ پنجاب کے جن شہروں کے حالات پر سوال اٹھایا ، مریم اورنگزيب نے انہی شہروں کی ویڈیو شیرکردی۔مریم اورنگزيب نے پنجاب کے مختلف شہروں کی سڑکوں اور صفائی کی صورتِحال کی ویڈیو شیئر کی۔ وہاڑی اور قصور پر بلاول کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے وہاڑی اور قصور کی سڑکوں ، گلیوں اور صفائی کی صورتِ حال کی ویڈیو کے ساتھ دیا۔